سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 45

خطابات ناصر جلد دوم
۵۲۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی صحبت سے پورا فائدہ حاصل
کیا اور اس کے نتیجہ میں ان کی زندگی
میں انقلاب عظیم بپا ہوا اور ایک وقت میں جب ان کو یہ احساس پیدا ہوا کہ ہم کسی وقت زمانہ جاہلیت
میں اسلام لانے سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھ دینے کے منصوبے بھی بناتے تھے اور آپ
کے خلاف جنگیں بھی کرتے تھے، آپ کے اصحاب
کو قتل بھی کیا ہم نے اور ان کے ایک عقلمند ہمشیر
نے انہیں مشورہ دیا کہ تمہارے مُنہ کے دھبے سوائے تمہارے خون کے اور کوئی چیز دھو نہیں سکتی تو
ایک سو چالیس نے تین لاکھ قصیر کی فوج پر حملہ کر دیا اور کسی نے دس کو مار کے کسی نے بیس کو مار کے
سارے کے سارے وہاں شہید ہو گئے یہ بھی صحابہ تھے۔تو یہاں یہ اعلان ہوا۔اَصْحَابی“ وہ صحابہ جو میرے کہلانے کے مستحق ہیں ” اَصْحَابی
جنہوں نے مجھ سے تربیت حاصل کی ، جنہوں نے زندگی میں کامیابی اور حیات نو حاصل کرنے کا
گر اس میں دیکھا، پایا اور عمل کیا کہ:۔إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى ( يونس : ١٦)
کہ میں تو صرف اس چیز کی اتباع کرتا ہوں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر نازل ہوئی۔انہوں نے بھی صرف اس چیز کی اتباع کی جو اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے
ذریعے نازل کیا ، قرآن عظیم قرآن کو سمجھنے کے لئے خدا کی نگاہ میں پاک بننے کے لئے انہوں نے
کوشش کی۔انہوں نے قربانیاں دیں، انہوں نے اپنے نفس پر بوجھ ڈالا۔انہوں نے رفعتوں کے
حصول کے لئے جو باتیں قرآن کریم نے بیان کی تھیں ان پر عمل کیا اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے اصحاب بن گئے اور ان کو اللہ تعالیٰ نے یہ استعداد اور صلاحیت عطا کی کہ وہ ہادی بن جائیں وہ
دوسروں کو ہدایت دینے والے بن جائیں اور ان میں ہمارے بزرگ صحابی مختلف جہات کی طرف
گئے اور ایک ایک صحابی جہاں گیا وہاں کی زندگی میں ایک انقلاب عظیم بپا کر کے اس علاقے کو
دائرہ اسلام کے اندر لانے میں کامیاب ہوا۔اس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ مقصود ایک ہی ہے۔ہدایت دینے والے مختلف ہوں گے۔کوئی ہدایت پائے گا مثلاً حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کوئی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے
میں سارے خلفاء کے نام جان کے نہیں لے رہا۔لمبا ہو جائے گا مضمون ) کوئی ان بزرگ صحابہ

خطابات ناصر جلد دوم
۵۲۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
میں سے جو ہمارے خلفائے راشدین میں نہیں تھے لیکن پوری طرح جاں نثار تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے عاشق تھے اللہ کے اس کی معرفت رکھنے والے تھے، اس کی عظمتوں کو جاننے والے تھے، اپنی
عاجزی کو سمجھنے والے تھے انقلاب عظیم بپاہو چکا تھا ان کی زندگی میں۔اور اهْتَدَيْتُم میں یہ اعلان ہوا میرے صحابہ کے نقش قدم پر چلو گے جو میرے نقشِ قدم پر
چل رہے ہیں جو اسوہ نبوی کی پیروی کرنے والے ہیں تو تمہیں بھی اهْتَدَيْتُم وہی مل جائے گا جو
ان کو ملا یعنی جو صحابہ کو مقام ملا تمہیں بھی مل جائے گا۔اس واسطے کہ جو ان کے عمل ہوں گے وہ
تمہارے عمل ہوں گے۔اس لئے کہ جو دل ان کے سینوں میں دھڑک رہا ہو گا وہ تمہارے سینوں
میں بھی دھڑک رہا ہوگا۔اس لئے کہ تمہارے سینے جس نور سے منور ہوں گے ان صحابہ کے سینے بھی
اس نور سے منور تھے اس لئے کہ تمہارے دل کی دھڑکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کی دھڑکن کے
ساتھ ہو گی تو جس طرح وہ ہادی بن گئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق ہو کر اللہ تعالیٰ کی عظمتوں کو
پہچان کر آپ کی اتباع کر کے تمہارے لئے بھی وہ رفعتیں ممکن الحصول ہیں۔تم حاصل کر سکتے ہوا نہیں۔اس کا مفہوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنی ہی شان کے ساتھ ایک جگہ ادا کیا
ہے مضمون وہاں یہ ہے کہ کسی نبی نے حقیقی معنی میں روحانی قیامت کا نمونہ نہیں دکھایا نوع انسانی
کی زندگی میں۔صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنہوں نے انسانی زندگی میں ایک روحانی
قیامت کا نمونہ دکھایا۔آپ فرماتے ہیں۔قیامت کا نمونہ روحانی حیات کے بخشنے میں اس ذات کامل الصفات نے دکھایا جس کا
نامِ نامی محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم۔سارا قرآن اول سے آخر تک یہ شہادت دے رہا ہے کہ
یہ رسول اس وقت بھیجا گیا تھا کہ جب تمام قو میں دنیا کی روح میں مر چکی تھیں اور
فساد روحانی نے بر و بحر کو ہلاک کر دیا تھا۔تب اس رسول نے آ کر نئے سرے سے دنیا کو
زندہ کیا اور زمین پر توحید کا دریا جاری کر دیا۔اگر کوئی منصف فکر کرے کہ جزیرہ عرب کے
لوگ اوّل کیا تھے اور پھر اس رسول کی پیروی کے بعد کیا ہو گئے اور کیسی ان کی وحشیانہ
حالت اعلیٰ درجہ کی انسانیت تک پہنچ گئی اور کس صدق وصفا سے انہوں نے اپنے ایمان کو
اپنے خونوں کے بہانے سے اور اپنی جانوں کے فدا کرنے اور اپنے عزیزوں کے چھوڑنے

خطابات ناصر جلد دوم
۵۲۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
اور اپنے مالوں اور عزتوں اور آراموں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں لگانے سے ثابت کر دکھلایا تو
بلا شبہ ان کی ثابت قدمی اور ان کا صدق اپنے پیارے رسول کی راہ میں ان کی جان فشانی
ایک اعلیٰ درجہ کی کرامت کے رنگ میں اس کو نظر آئے گی۔وہ پاک نظر ( محمدصلی اللہ علیہ وسلم
کی۔حضرت اقدس خلیفتہ المسیح الثالث ایدہ اللہ۔ناقل ) ان کے وجودوں پر کچھ ایسا کام کر گئی
کہ وہ اپنے آپ سے کھوئے گئے اور انہوں نے فنافی اللہ ہوکر صدق اور راستبازی کے وہ
کام دکھلائے جس کی نظیر کسی اور قوم میں ملنا مشکل ہے اور جو کچھ انہوں نے عقائد کے طور پر
حاصل کیا تھا وہ یہ تعلیم نہ تھی کہ کسی عاجز انسان کو خدا مانا جائے یا خدا تعالیٰ کو بچوں کا محتاج
ٹھہرایا جائے بلکہ انہوں نے حقیقی خدائے ذوالجلال جو ہمیشہ سے غیر متبدل اور حی و قیوم اور
ابن اور آب ہونے کی حاجات سے منزہ اور موت اور پیدائش سے پاک ہے بذریعہ اپنے
رسول کریم کے شناخت کر لیا تھا اور وہ لوگ سچ مچ موت کے گڑھے سے نکل کر پاک حیات
کے بلند مینار پر کھڑے ہوئے گئے تھے اور ہر ایک نے ایک تازہ زندگی پالی تھی اور اپنے
ایمانوں میں ستاروں کی طرح چک اٹھے تھے۔( جیسا کہ نبی کریم نے فرمایا نا کہ اَصْحَابِی
گا النُّجُومِ یہ اسی کا مفہوم بیان ہوا کہ ان کے اوصاف کیا تھے۔وہ صحابہ جن کو نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے آسمان کے ستارے کہا اور فرمایا کہ جو ان کے پیچھے چلے گا وہ اس مقصد کو پا
لے گا جو ان کی زندگی کا مقصد حیات تھا۔حضرت اقدس خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ۔ناقل )
سودر حقیقت ایک ہی کامل انسان دنیا میں آیا جس نے ایسے اتم اور اکمل طور پر یہ روحانی
قیامت دکھائی اور ایک زمانہ دراز کے مُردوں اور ہزاروں برسوں کے عظم رمیم کو زندہ کر
دکھلایا اس کے آنے سے قبریں کھل گئیں اور بوسیدہ ہڈیوں میں جان پڑ گئی اور اس نے ثابت
کر دکھایا کہ وہی حاشر اور وہی روحانی قیامت ہے جس کے قدموں پر ایک عالم قبروں میں
سے نکل آیا۔“ ( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۰۴ تا ۲۰۷)
تو یہ معنی ہیں کہ ان کے اندر یہ خصوصیات یہ صفات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ
کے نتیجے میں پیدا ہوئیں۔دوسری بات ہمیں یہ نظر آتی ہے اسی فرمان اور ارشاد کے مطابق کہ وہیں یہ سلسلہ ختم نہیں

خطابات ناصر جلد دوم
۵۲۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
بلکہ تم بھی ہادی بن جاؤ گے ہدایت پا جاؤ گے اس مقام تک پہنچ جاؤ گے جس مقام پہ وہ پہنچے
اور ہدایت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا پھر جو تمہارے نقش قدم پر چلے گا وہ ستارہ بن جائے گا
پھر جوان کے نقش قدم پر چلے گا وہ ستارہ بن جائے گا۔چودہ صدیاں امتِ مسلمہ کی جس
زمانہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی زندگی کی ہمیں سمندر کی لہروں سے بھی زیادہ
شان کے ساتھ اہرمیں اٹھتی نظر آ رہی ہیں، اس قسم کے ستارے پیدا ہوئے جو دنیا کی ہدایت
اور رہنمائی کا سبب بنے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ دیکھا اور یہ پرکھا اور یہ پایا تو آپ نے
اپنی جماعت کو تلقین کی ان الفاظ میں مضمون لمبا ہے میں نے ایک چھوٹا سا اقتباس لیا ہے اس کا
جوڑ ملا دوں ) کہ کسی نبی پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ حضرت جبرائیل علیہ السلام انسان کی
شکل میں نہیں آئے۔کبوتر کی شکل میں آگئے اور شکلوں میں آگئے۔انسان کی شکل میں پہلی بار
حضرت جبرائیل علیہ السلام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش ہوئے۔اس سے جو
استدلال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا وہ بڑاز بردست ہے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انسانیت اس قدر
زبردست ہے کہ روح القدس کو بھی انسانیت کی طرف کھینچ لائی۔پس تم (اے احمد یو!۔ناقل )
ایسے برگزیدہ نبی کے تابع ہو کر کیوں ہمت ہارتے ہو۔تم اپنے وہ نمونے دکھلاؤ جو
فرشتے بھی آسمان پر تمہارے صدق وصفا سے حیران ہو جائیں اور تم پر درود بھیجیں۔تم
ایک موت اختیار کرو تا تمہیں زندگی ملے اور تم نفسانی جوشوں سے اپنے اندر کو خالی کروتا
خدا اس میں اترے۔ایک طرف سے پختہ طور پر قطع کرو اور ایک طرف سے کامل تعلق
پیدا کرو۔خدا تمہاری مدد کرے۔اب میں ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں
کہ یہ تعلیم میری تمہارے لئے مفید ہو اور
تمہارے اندر ایسی تبدیلی پیدا ہو کہ زمین کے تم ستارے بن جاؤ اور زمین اس نور سے روشن
66
ہو جو تمہارے رب سے تمہیں ملے۔امین ثم امین “
کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴ ۸-۸۵)

خطابات ناصر جلد دوم
۵۲۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
یعنی دل میں آپ کے یہ تڑپ تھی کہ جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے
نقش قدم پر چلنے والے پہلے ہزاروں ، لاکھوں، خدا جانے کتنے ؟ آسمان کے ستارے بنے
جماعت احمدیہ کے سارے افراد ہی ستارے بن جائیں۔( نعرے ) آپ نے فرمایا۔اور دعا کرتا ہوں کہ یہ تعلیم میری تمہارے مفید ہو اور تمہارے اندر ایسی تبدیلی پیدا ہو کہ زمین
کے تم ستارے بن جاؤ اور زمین اس نور سے روشن ہو جو تمہارے رب سے تمہیں ملے۔“
اس دعا کو اللہ تعالیٰ نے قبول کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ۲ نومبر ۱۹۰۶ء
میں ایک کشف دکھائی دیا۔آپ فرماتے ہیں۔میں نے دیکھا کہ رات کے وقت میں ایک جگہ بیٹھا ہوں اور ایک شخص میرے پاس
ہے۔تب میں نے آسمان کی طرف دیکھا تو مجھے نظر آیا کہ بہت سے ستارے آسمان پر
ایک جگہ جمع ہیں۔تب میں نے ان ستاروں کو دیکھ کر اور انہیں کی طرف اشارہ کر کے کہا۔آسمانی بادشاہت۔اس کی تعبیر میں نے یہ کی کہ آسمانی بادشاہت سے مراد ہمارے سلسلہ کے برگزیدہ
لوگ ہیں جن کو خدا زمین پر پھیلا دے گا۔“ ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۵۷۵)
اور وہ ستارے بن جائیں گے۔دعا تھی ستارے بن جاؤ تم اور ستارے بن گئے تم۔یہ دیکھ
کر پڑھ کے ، غور کر کے دعا کر کے میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ آج میں آپ کو ستارہ احمدیت دوں جو
علامت ہو Symbol ہوان برگزیدہ احمدیوں کا جو آسمانی رفعتوں پرستاروں کی طرح پیدا ہوئے
اور قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے، جو دنیا کی ہدایت کا سامان بنے اور وہ یہ ہے ( حضور نے
اس موقع پر اس کپڑے کی طرف اشارہ کیا جس کے وسط میں یہ ستارہ بنا ہوا ہے۔حضور کے ارشاد
پر یہ کپڑا اونچا کر کے حاضرین جلسہ کو دکھایا گیا تا وہ اس ستارے کا نظارہ کرسکیں۔جو نہی
حاضرین کی نظر اس پر پڑی وہ فرط مسرت و محبت میں بلند آواز سے نعرے لگانے لگے۔ناقل ) یہ
ستارہ احمدیت ہے۔بعد میں آئے گا وقت نعرے لگانے کا۔ایک بات اور سُن لیں۔یہ ستارہ احمدیت
ہے جو اللہ کے فضل سے اور دعاؤں کے بعد میں آپ کو دے رہا ہوں۔جس طرح اس کا ئنات کی

خطابات ناصر جلد دوم
۵۲۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
بنیاد لَا إِلهَ إِلَّا اللہ ہے۔اسی طرح جماعت احمدیہ کا دل لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ہے اس لئے اس ستارے
کے دل ( وسط ) میں لَا اِلهَ إِلَّا اللہ لکھا گیا ہے ( نعرے ) یہ ستارہ چودہ کونے کا ہے اور اس میں
حکمت یہ ہے۔ایک۔وہ یہ کہ امت مسلمہ کی زندگی کے ایک دور میں ستارہ چھ کونے کا تھا۔پھر
ایک نیا دور آیا اور افق حیات امت پر آٹھ کونے کا ستارہ بلند ہوا۔پھر ایک تیسرا دور آیا جب
دس کونے کا ستارہ اُبھرا۔پھر چوتھا دور آیا جس میں بارہ کونے کا ستارہ نمودار ہوا۔قدیم عمارتوں پر
ان کے نشان باقی ہیں۔اور اب چونکہ چودہ صدیاں گزرگئیں، اس واسطے میں نے مناسب سمجھا کہ چودہ کونوں والا
ستارہ جماعت کے پیش کروں۔( حاضرین نے اس موقع پر نعرہ تکبیر بلند کیا تو حضور نے فرمایا ) ذرا
ٹھہریں ایک بات اور سن لیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، آپ نے غزوہ خندق کے
موقع پر تین دفعہ اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب اسلام لائے اس وقت اللہ اکبر کا
نعرہ لگایا۔پانچ سات دفعہ کے قریب ( تھوڑے وقت میں جو تلاش کر چکا ہوں) آپ نے اللہ اکبر کا
نعرہ لگایا سنتِ نبوی یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کا کوئی عظیم نشان دیکھا جائے تو اللہ اکبر کا نعرہ لگایا جائے
تا کہ ہر چیز خدا کی عظمت کی طرف اور کبریائی کی طرف منسوب ہو اور انسان کے دل میں کوئی ریاء اور
شیطنت نہ پیدا ہو تکبر نہ پیدا ہو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک زندہ نبی ہیں اور آپ کے
طفیل ہماری زندگی کی چودہ صدیوں میں ہر صدی نے خدا تعالیٰ کے عظیم نشان دیکھے ہیں۔اب
نے نہیں، دونے نہیں ہر صدی نے۔ہر صدی نے زبانِ حال سے اللہ اکبر" کا نعرہ لگایا۔اس
واسطے ان چودہ کونوں میں اللہ اکبر“ لکھوا دیا گیا ہے جو آپ کے سامنے ہے۔اب لگاؤ نعرے
(سب سے پہلے حضور نے از خود اللہ اکبر کا نعرہ نہایت پر شوکت آواز میں لگایا اور پھر حاضرین
جلسہ کی طرف سے نعرے بلند ہوئے )۔پھر حضور انور نے فرمایا۔اب ورد کریں میرے ساتھ مل کے۔میں لَا إِلهُ إِلَّا اللہ اور اللہ اکبر کا
ورد کروں گا۔ورد کرنا ہے ، نعرے نہیں لگانے۔(چنانچہ تمام حاضرین نے حضور کی اقتداء میں
پندرہ بار لَا إِلهَ إِلَّا اللہ کا ورد کیا اور چودہ بار اللہ اکبر کا )
وه
پھر فرمایا۔ہر صدی کی طرف سے ہم سب نے اللہ اکبر“ کا ورد کیا اور لَا إِلهُ إِلَّا اللہ کا ورد کیا

خطابات ناصر جلد دوم
۵۲۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
اور اب ہم پندرہویں صدی میں خدا تعالیٰ کے بڑے عظیم نشانوں کو دیکھنے کے لئے داخل ہو چکے
ہیں۔اب ایک صدی کا ایک نعرہ نہیں۔وہ تو گزشتہ نعمتوں کے شکر کے طور پر ان لوگوں کی طرف
سے تھا جو اس جہان سے گزر چکے ہیں۔ہم نے ذکر کیا ہے۔جو سال گزرا ہے اس صدی کا ، اس میں اللہ تعالیٰ نے بے انتہا نشان دکھائے ہیں اور بڑی
عظمتوں کے نشان۔مثلاً سپین میں سات سو پینتالیس سال کے بعد اللہ کا گھر مسجد مکمل ہوگئی۔الحمد لله۔اس کے میناروں کی شکل بھی بڑی خوبصورت ہے۔پھر ہم پھیلے مشرق کی طرف۔ابھی تک ادھر نہیں گئے تھے۔جاپان میں اللہ تعالیٰ نے ایک
گھر کی خرید کا سامان پیدا کر دیا جس کے لئے اس نے خود رقم اکٹھی کی ہوئی تھی اور جب مجھ سے
پوچھا گیا کہ مکان مل رہا ہے۔تو میں نے پہلا سوال یہ کیا کہ پیسے کہاں سے آئیں گے؟ تو مجھے دفتر
نے جواب دیا کہ پیسے موجود ہیں۔خدا تعالیٰ عالم الغیوب ہے اور اس نے غیر ممالک کی جماعتوں
کو اس رقم کی ادائیگی کی توفیق دے دی ہے۔تو اس سے تو کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے۔جو
ابدا لآباد تک ہونے والی چیزیں ہیں وہ اس کے علم میں ہیں وہ پیسے مل گئے۔بڑی وسعت پیدا ہو رہی ہے کینیڈا اور امریکہ میں۔بہت وسعت پیدا ہو رہی ہے افریقہ
کے بہت سے حصوں میں۔ابھی ہر جگہ تو ہم نہیں پہنچ سکے لیکن جہاں پہنچے ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کے
نشان ظاہر ہورہے ہیں۔اور یہ سب پیار اور محبت اور خدمت کا نتیجہ ہے محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اور حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کا یہ خیال، عقیدہ یا یہ پیشگوئی جو مرضی سمجھ لیں، یہ تھا کہ آئندہ دنیا
میں افریقن ممالک کے ہاتھ میں دنیا کی لیڈرشپ ہوگی اور میں نے ان کو یہی کہا۔میں نے کہا کہ
ہمارا یہ اندازہ ہے کہ مستقبل میں نوع انسان کی قیادت تمہارے ہاتھ میں ہوگی۔ایک شرط ہے کہ
اگر تمہارے ہاتھ میں احمدیت کا جھنڈا ہوگا تو نوع انسانی کی قیادت بھی تمہارے ہاتھ میں ہوگی۔احمدیت کو وہ قبول کر رہے ہیں بڑی تیزی کے ساتھ اور پہلی خوشکن تبدیلی ان کے اندر یہ پیدا ہوتی
ہے کہ احمدیت کو قبول کرنے کے ساتھ ہی وہ عاشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن جاتے ہیں یعنی اس
طرح عشق کے ساتھ درود بھیجتے ہیں کہ ان کو چین نہیں آتا درود پڑھے بغیر۔اپنی لاریوں کے اوپر
لاؤڈ سپیکر لگائے شہروں کے گلی کوچوں میں صَلِّ عَلی نَبِيِّنَا صِلِّ عَلى محمّدٍ - گاتے پھر ر۔

خطابات ناصر جلد دوم
۵۲۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ہوتے ہیں (بے دھڑک ، بے فکر ) اور بڑی برکتیں جماعت وہاں حاصل کر رہی ہے اور ہر وہ جو
احمدیت میں داخل ہو گا خلوص دل کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والا ہو گا۔آج زنانہ جلسہ گاہ میں میں نے حضرت منصورہ بیگم (نور اللہ مرقدها) کی وفات کا ذکر کر کے
ان کو ایک بنیادی حقیقت سے آگاہ کیا تھا۔مختصر دو ایک منٹ میں میں آپ کو بھی بتانا چاہتا ہوں اور وہ
یہ ہے حقیقت، کہ منصورہ بیگم (نور الله مرقدها) نے میرے ساتھ دینی ذمہ داریوں کو نباہتے ہوئے
اس طرح زندگی گزاری جس طرح دو چیزیں ایک زندگی گزار رہی ہوں۔یعنی یہ بھی درست نہیں ہوگا کہنا
کہ ہمیں ایک دوسرے سے پیار تھا کیونکہ اس میں بھی دُوئی پائی جاتی ہے۔ہم دونوں نے ایک زندگی
گزاری۔خاموشی کے ساتھ جتائے بغیر ، اظہار کئے بغیر وہ اس بات کا بھی خیال رکھتی تھیں کہ میری
زندگی کے کسی دن میں دو منٹ بھی ضائع نہ ہوں تا کہ وہ دو منٹ میں سلسلہ کے کاموں میں خرچ کر
سکوں۔ہر کام اپنے ہاتھ سے صفائی کے ساتھ ، وقت کے اوپر میرے کھانے کا خیال رکھنا، میرے پینے
کا خیال رکھنا، میری حفاظت کا خیال رکھنا، میرے جذبات کا خیال رکھنا اور میں نے سوچا کہ حضرت
خدیجہ رضی اللہ عنہا کے نقش قدم پر چلنے والی صرف ایک تو نہیں ہوئیں پیدا، نہ صرف ایک کی ضرورت
ہے۔میں نے احمدی بہنوں کو یہ کہا کہ اگلے نو سال جو ہیں ہماری زندگی کے وہ بڑے اہم ہیں۔مشکل
بھی ہیں ایک معنی میں لیکن اتنی رحمتوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہیں کہ اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔اس
واسطے ہر چیز بھول کے تم بیوی ہو تو خاوند کے ساتھ ایک زندگی گزار و اور وہ ہو دینِ اسلام کو غالب کرنے
کی مہم جو ہے اسے کامیاب کرنا۔ہر چیز بھول جاؤ۔اگر بیٹی ہو تو باپ کے ساتھ ایک زندگی گزارو۔اگر
بہن ہو تو بھائی کے ساتھ ایک زندگی گزارو۔یعنی سارا خاندان (صرف ایک فرد نہیں ) سارا
خاندان اور خاندانوں کا مجموعہ ہی جماعتیں اور قو میں بنا کرتی ہیں ) ایک ہو کر انتہائی کوشش کرے کہ وہ
عظیم ذمہ داری جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے کمزور کندھوں پر ڈالی اور یہ کہا یہ وعدہ دیا ہمیں کہ اخلاص کے ساتھ
کام کرو گے تو جتنا تم سے ہو سکتا ہے وہ کر دینا، باقی سارا میں اپنی طرف سے کر دوں گا اور سارے کی جزا
تمہیں دے دوں گا ( نعرے) اور ہم نے دیکھا اپنی زندگیوں میں فرشتے آکے کام کر جاتے ہیں اور جزا
اور بدلہ جو ہے وہ ہمارے اعمال میں لکھا جاتا ہے اور برکتیں ہم حاصل کر سکتے ہیں۔دھیلہ ہم خرچ کرتے
ہیں اور کروڑ کا نتیجہ نکل آتا ہے۔یہ باقی اتنی بڑی رقم کہاں سے آگئی ؟ برکت اللہ تعالیٰ کی طرف سے۔

خطابات ناصر جلد دوم
۵۲۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
میں نے پہلے بھی بتایا ہے مجھے کسی نے کہا 'نصرت جہاں ریزرو فنڈ میں ترین لاکھ کے
قریب رقم جمع ہوئی تو بعض سمجھدار خلوص نیت رکھنے والے انہوں نے کہا مجھے اسے تجارت پر
لگا دیں اور جو آمد ہو اس سے کام کریں۔میں نے پوچھا کتنا نفع مجھے مل جائے گا۔ایک صاحب
نے کہا بارہ، چودہ فیصد مل جائے گا۔میں نے کہا دیکھیں ! جس سے میں تجارت کرنا چاہتا ہوں اس
نے تو مجھ سے وعدہ کیا ہے میں بغیر حساب کے دوں گا اور بغیر حساب کے دیا۔ترپن لاکھ آپ نے
کل سرمایہ دیا تھا اور اس سال کا بجٹ ساڑھے تین کروڑ۔ترتین لاکھ سرمایہ اور ایک سال کا بجٹ
ساڑھے تین کروڑ۔تو ہم نے کیا قربانی دی ترین لاکھ ؟ اور ساڑھے تین کروڑ کا سامان خدا تعالیٰ
نے کر دیا اپنے فرشتوں
کو بھیج کر۔مثلاً ڈاکٹر کے ہاتھ میں شفا دی۔کوئی منڈی آپ کے علم میں
ایسی ہے جہاں شفا بکتی ہو؟ میرے علم میں ایک منڈی ہے۔وہ اللہ تعالیٰ کی منڈی ہے۔وہاں سے
مل گئی ہمیں۔( نعرے)
تو یہ میں نے ان کو اچھی طرح سمجھانے کی کوشش کی ہے آپ کو ان کے ساتھ تعاون کرنا
پڑے گا اور انہیں آپ کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔ساری جماعت کو ایک خاندان کی طرح، ہر
خاندان کو ایک فرد کی طرح یعنی یوں بالکل جڑے ہوئے۔ایک جہت ہماری مقرر ہے۔مست
خدا تعالیٰ کے عشق میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں دیوانہ اور ایک مقصد سامنے ہے کہ
ہم نے ساری دنیا کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنا ہے (نعرے)۔اگر ہمیں کوئی
گالی دیتا ہے تو میں سچ کہتا ہوں کہ میرے پاس وقت نہیں ہے کہ اس کی طرف توجہ بھی کروں۔اگر
کوئی خنجر گھونپنے کی کوشش کرتا ہے تو اتنا وقت نہیں کہ میں ہاتھ سے اس کو پرے ہٹاؤں۔وہ اور قصہ
ہے۔وہ ایک اور وعدہ ہے ایک حسین بیان ہے۔قرآن کریم میں۔قرآن کریم میں آتا ہے۔فَاصْفَحُ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَمُ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ (الزخرف : ٩٠)
یہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے اس کے نئے معنی سکھائے ہیں ایک نیا بطن ظاہر ہوا ہے
نظر انداز کر دو ان کو اس کے یہ بھی معنی ہیں کہ در گزر کر و۔مگر میں اس وقت وہ معنی نہیں کر رہا۔نظر انداز کر دو ان کو قُل سلم“ اور کہہ دو انہیں کہ ہم خدا کی پناہ اور حفاظت میں ہیں۔فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ جلد ہی انہیں پتہ لگ جائے گا۔( نعرے) اور ہماری دعا ہے کہ جلد ہی انہیں

خطابات ناصر جلد دوم
۵۲۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
اس رنگ میں پتہ لگے کہ جس صداقت کو ہم نے پایا وہ بھی پالیں اور جو انعام ہمیں مل رہے ہیں
انہیں بھی ملنے شروع ہو جائیں۔یہ آج کا عنوان جو ہے وہ عام باتیں جو گزریں، جو ہوئیں۔تعلیمی منصوبه
دوسری چیز جو ہے وہ تعلیمی منصوبہ ہے میں نے اپنے پچھلے سال کے تین براعظم کے دوروں
میں بھی جماعت کو یہ کہا کہ اس وقت یہ مہذب دنیا بہت آگے نکل چکی ہے علمی میدان میں۔اس
میں کوئی شک نہیں لیکن ہیں مفلوج۔یعنی جو علم کے میدان چار تھے ان میں سے صرف دو میں آگے
نکلے۔جسمانی طاقت سے جو لم تعلق رکھتا تھا اس میں آگے نکلے۔جو ذہنی علم ہے اس میں آگے نکلے
لیکن اخلاقی علوم میں روحانی اسرار جو ہیں ان
کا تو انہیں کچھ پتہ ہی نہیں۔اس واسطے انہیں ہم مفلوج
کہہ سکتے ہیں آگے نکلے ہم لیکن میں نے اپنی جماعت کو کہا ہر جگہ جہاں میں گیا کہ جب تک ہم علم
کے میدان میں انہیں شکست نہیں دیں گے اسلام کی بالا دستی ان سے نہیں منوا سکتے۔یہ منصوبہ علمی
ویسے ہی نہیں بن گیا۔اس کے پیچھے یہ تصور یہ حقیقت جو اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھائی تھی اس کے اوپر
میں نے بنیا درکھی تھی اس کی جس میں تم نے بھی ملے ، جس میں اور بہت ساری چیزیں شامل ہیں۔ہم
نے ساری دنیا کے سب سے بڑے عالموں کو علم کے میدان میں شکست دینی ہے۔جس طرح ہم
سے پہلے بزرگوں نے دی انہیں اور اس طرح اسلام کی برتری ثابت کرنی ہے۔(نعرے)
اس سلسلہ میں وظائف بھی ہیں، تم نے بھی ہیں۔یہ اعلان بھی ہے کہ جہاں جینیئس (Genius)
ملیں گے ہم سنبھالیں گے جتنا بھی جماعت کو خرچ کرنا پڑے وہ خرچ کریں، ہمیں اپنی جائیداد میں بیچ
کے بھی ذہن کو جلا دینی پڑے ہمیں روشنی پیدا کرنی چاہئے اور جیسا کہ ابھی آپ کو پتہ لگا، اللہ تعالیٰ
نے بڑا فضل کیا۔دو سال میں بنتیں تمغے ہمارے ہونہار بچوں نے صاحب فراست نے لئے اور بڑا
جذ بہ پیدا ہو گیا ہے لیکن میں کہتا ہوں ابھی کم ہے۔تیز کر واپنے جذ بے کو۔آگے نکلو سب سے۔احمد یہ بک ڈپو
ایک اور چیز جس کی کمی تھی وہ تھی قادیان میں تھا احمد یہ بک ڈپولیکن حالات بدلے وہاں سے

خطابات ناصر جلد دوم
۵۳۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ہجرت ہوئی۔سارا کچھ وہاں چھوڑ آئے۔اپنی لائبریری بھی وہاں چھوڑ آئے۔چند کتابیں بڑی
مشکل سے وہاں سے نکالی گئی تھیں اور کوئی ایک جگہ نہیں رہی۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بعض ایسی کتابیں
پ گئیں (آزادی سمجھی گئی نا ) کہ جو چھینی نہیں چاہئیں تھیں اور بعض ایسی کتابیں بھی دستیاب
نہ رہیں جو ہر وقت موجود رہنی چاہئیں تھیں۔قرآن کریم کی تفسیر ہے۔اگر ایک دن بھی ہماری
جماعت کی زندگی میں ایسا آتا ہے کہ ہمارا بچہ جوان ہو کے کہتا ہے میں نے قرآن کریم کی تفسیر
پڑھنی ہے اور ہمارا دوکاندار کہتا ہے کہ یہ تو ختم ہوئی ہوئی ہے۔Out Of Print ہے تو بڑا ظلم ہو
جائے گا اور پھر اس کا نتیجہ یہ نکلا ( یہاں کے دوکانداروں سے معافی مانگ کے یہ بات بتا رہا
ہوں ) کہ تفسیر صغیر چھپی دو دوسو لے لی۔جب ختم ہوگئی تو دوسرا ایڈیشن چھپنے میں بہر حال کچھ دیر گتی
ہے اس عرصے میں جو نسخے ایک تیس روپے میں لیا وہ کسی نے دوسوروپے کی بچا کسی نے پانچ سوروپے
میں بیچا۔میں نے سوچا کہ جو ہماری بنیادی کتابیں ہیں۔ان میں جو اخلاص ہے اور جو روحانی
ضرورت ہے اس کو بلیک نہیں ہونے دوں گا۔اس واسطے آپ نے دیکھا ہوگا ( کم از کم باہر سے
بہت ساروں نے ) وہ ایک عمارت بن گئی۔ظاہر سے بھی خوبصورت ہے اور جگہ بڑی ہے اندر
کتابیں رکھنے کی۔ابھی تو کام شروع کرنا تھا۔تعمیر میں کچھ دیر ہوئی تھی۔تو ۱/۴ حصے میں بارہ تیرہ ہزار
کتب آگئی تھیں اور میرے خیال میں خالی ہو جائے گا۔خدا کرے کہ وہ سارا خالی ہو جائے
پھر پھرنی پڑیں ہمیں۔اگلے جلسے تک پچاس ساٹھ ہزار کتا بیں بکاؤ اس کے اندر ہوں گی۔ہر وہ
کتاب جو آپ کے لئے ضروری ہے وہاں اس کے نسخے موجود ہوں گے۔ایک تو یہ ہے کہ
وقت ضائع کئے بغیر آپ وہاں سے خرید سکتے ہیں دوسرے یہ کہ کنٹرول ریٹ پہ خرید سکتے ہیں۔یعنی قیمت اس کی واجب ہوگی اور نفع کے لئے تو ہمارا ایک جھگڑا رہتا ہے ایک محکمے سے وہ سمجھتے ہیں
کہ جس طرح ساری دنیا قرآن کریم سے مالی فائدہ اٹھا رہی ہے یہ ضرور اٹھاتے ہوں گے
چھپاتے ہیں۔حالانکہ اگر ایک دھیلہ نفع ملے ہمیں جو اوپر کے خرچ پورے کر جائیں تو دوسرا دھیلہ
بھی لینا سمجھتے ہیں کہ بُری بات ہے۔ہمارے تو دل میں تڑپ ہے قرآن کی اشاعت کی۔ہمارے دل میں یہ تڑپ ہے کہ
ہماری نسلیں جو ہیں وہ قرآنی علوم سے محروم نہ رہ جائیں۔ہمارے دل میں یہ تڑپ ہے کہ

خطابات ناصر جلد دوم
۵۳۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جو اتنے عظیم ارشادات ہیں جو آج کی سائنس بھی سن کے حیران ہو
جاتی ہے۔اتنا پیار کرنے والا وہ وجود ( درود بھیجا کرو جس حد تک ممکن ہو ) آج سے چودہ سو سال
پہلے آپ کے دانت اور مسوڑھے کا خیال رکھا انہوں نے۔ایک بڑا اچھا ہمارا احمدی ڈینٹسٹ
(Dentist) تھا۔وہ کہنے لگا نئی معلومات میں سے ہماری ایک نئی ایجاد کہ برش جو ہے وہ نیچے
سے اوپر کیا جائے۔اوپر سے نیچے نہ کیا جائے مسوڑھوں کو تکلیف ہوتی ہے۔میں نے کہا یہ آج
آپ لوگوں نے معلوم کیا ؟ یہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( اس وقت برش نہیں تھا مسواک
تو تھی کہ مسواک اس طرح کرو کہ مسوڑھے زخمی نہ ہوں۔اس طرح کرو بتائی ترکیب۔جس شخص
نے آپ کے مسوڑھے کی بہبود کے لئے سوچا اور دعا کی اور خدا سے علم پایا اور آپ تک پہنچا دیا۔اتنے احسان ہوں گے، گن نہیں سکتے آپ۔میں سچ کہتا ہوں آپ نہیں گن سکتے لیکن آپ جو
درود بھیجتے ہیں وہ تو گن سکتے ہیں۔کتنا ظلم ہے بغیر حساب کے لے کے حساب میں دعا دینا واپس۔اس واسطے جتنا درود ہو وہ کریں۔خدا تعالیٰ کو جتنا یاد ہو وہ کریں۔اور یہ اب میں بات کر رہا ہوں ضرورت کی۔وہ ضرورت پوری ہوگئی۔ادھر ادھر جانے کی
بجائے وہاں جائیں۔ابھی ابتداء ہے میری نگرانی میں ہے۔ابھی تک ابتداء۔جب اپنے پاؤں پر
کھڑی ہو جائے گی۔پھر کسی اور کام کو لے کے اس طرف توجہ پھیر دوں گا لیکن فی الحال میں ذاتی
طور پر اس میں دلچسپی لے رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ دنیا کی کوئی بہترین کوئی بک شاپ ہو تو اس
سے اچھی ہو یہ اور سب سے اچھی کی نہیں ) جو اچھی بک شاپ ہے ان میں سے ایک کی خصوصیت
یہ ہے کہ بلیک ویلز (آکسفورڈ میں بہت بڑی دکان ہے دنیا کی مشہور دوکان کتابوں کی ) اتنا خیال
رکھتے ہیں گاہک کے وقت کا کہ میرا اپنا حساب تھا ان کے ساتھ تو مجھے کوئی کتاب کی ضرورت ہوتی تھی
میں کتاب لینے کے لئے دوکان میں داخل ہوتا تھا۔( کھلی کتابیں پڑی ہوئی ہیں Shelves میں )
اپنے مطلب کی کتاب لے کے اٹھائے جو کاؤنٹر پر آدمی بیٹھا ہوتا تھا اس کو میں کہتا تھا یہ میں لے
جارہا ہوں۔وہ کہتا Yes Sir نہ میرا نام پوچھتا تھا۔نہ کتاب کا نام پوچھتا تھا۔نہ اس کی قیمت
دیکھتا تھا۔سب کچھ اس کے دماغ میں حفظ ہوتا تھا اور ٹرم کے ختم ہونے کے اوپر وہ قیمت لے لیتا۔اصل یہ تھی کہ جو خریدار ہے اس کا وقت ضائع نہیں کرنا۔یہاں تو قیمت کے اوپر جھگڑا ہو جائے گا تو

·

آج 10 میں سے 10 باقی