سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 46
خطابات ناصر جلد دوم
۵۳۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ایک گھنٹہ بحث ہوتی رہے گی اور سمجھا جائے گا گھنٹے کی کوئی قیمت ہی نہیں انسان کی زندگی میں۔تو
انشاء اللہ تعالیٰ یہ سکھائیں گے ان کو بلکہ ایسے طریقے نکالیں گے کہ گاہک کو ایک سیکنڈ بھی ضائع نہ کرنا
پڑے۔اب بھی میں نے
کہا تھا کہ اپنے آرڈر بیس باہر سے آنیوالے دوستوں کو دے دو۔ان کو اپنا
آرڈر لکھ کے اوپر۔اپنی فہرست دے دو۔ساتھ قیمتیں لکھ دیں۔ان کی جمع کریں اور ہمیں بھیج دیں۔وہی بالکل قیمت جو انہوں نے اپنے آرڈر بک کے اوپر ہے وہ اپنی جیب میں ڈالیں۔وہاں
آئیں۔پیکٹ پڑا ہو گا۔پیسے ہاتھ میں پکڑا ئیں۔رسید لیں (اور رسید پہلے کئی ہوئی ہو گی۔اور اپنا
وہ ( پیکٹ ) اٹھائیں اور واپس چلے جائیں تا کہ وقت ضائع نہ ہو۔اس کا نام رکھا ہے ہم نے ، ایک نام بنیادی نام عربی میں۔مَخْزَنُ الْكُتُبِ الْعِلْمِيَّةِ
اور ابھی فی الحال دس پندرہ نام کی تختیاں اس کے اوپر لگ جائیں گی۔مثلاً بلوچی میں،
سندھی میں ، پختون زبان میں سرحد کی زبان میں ، کثر پنجابی میں ( پتہ نہیں کیا ہو گا ) تو یہ سارے
نام لکھے ہوئے ہوں گے۔جرمن زبان فرانسیسی میں بک شاپ کا ترجمہ سپینش میں ترجمہ جہاں
ہمارے مشنز ہیں ان میں اور بک ڈپو ہے۔فرانس کا پتہ لگا ہے کہ لائبریری تلفظ ان کا اور ہے۔ان
کا ترجمہ یہ لکھ دیں گے تاکہ پوچھنا بھی نہ پڑے۔جب گزریں تو اپنی زبان میں سمجھ جائیں کہ
یہاں کتا بیں فروخت ہوتی ہیں۔بہر حال اس سے فائدہ اٹھائیں اور مناسب اور جائز قیمت پر آپ کو مل جائیں گی۔ایک
جگہ سے مل جائیں گی قریباً ساری کتابیں اور یہ بھی کنٹرول ہو جائے گا کہ رطب و یا بس آپ کی
جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔اس سلسلے میں ایک تحریک ہوتی ہے اخباروں کی۔وہ میں پڑھ دیتا ہوں۔تحریک آپ خود اپنے
دل میں کر لیں کہ خریدیں گے ہم۔الفضل ہے۔ریویو آف ریلیجنز ، مصباح ، خالدہ، تفخیذ الاذہان،
ماہنامہ تحریک جدید ہفت روزہ لاہور اور بہت ساری کتب۔قرآن پبلیکیشنز نے متن قرآن کریم کا
جس کو کہا جاتا ہے۔’حمائل، جیبی اور ذرا درمیانے سائز کی، بچوں کے لئے قاعدہ یسرنا القرآن کی تختی یعنی
خطابات ناصر جلد دوم
۵۳۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
کتابت میں ہے۔بڑی جلدی بیچے پڑھ جاتے ہیں۔اسی طرح نظارت اشاعت لٹریچر و تصنیف
نے چھ نئی کتا بیں شائع کی ہیں ، وہ وہاں سے ان کا بھی پتہ کر لیں۔الشرکۃ الاسلامیہ نے شائع کی
ہیں۔مجلس انصار اللہ کی کتب ہیں۔خدام الاحمدیہ کی کتب ہیں۔بچوں کے لئے یہ سلسلہ بڑا مفید
ہے اور بچے بھی مختلف عمروں کے ہوتے ہیں نا۔مثلاً ایک اچھے پڑھے لکھے آدمی کو (احمدی نہیں
تھے وہ ) کسی ان کے دوست نے دی بلال۔اب یہ چالیس صفحے کے قریب چھوٹا سا رسالہ ہے اور
اس کو کہا یہ بچے کے لئے ہے تو پڑھ کے کہنے لگا یہ بچوں کے لئے ہے؟ اتنی تو میں نے اثر پیدا کرنے
والی کوئی کتاب نہیں آج تک پڑھی۔یہ تو رلا دیتی ہے۔بات ٹھیک ہے آپ کے بچوں
کو پتہ لگنا
ہئے کہ ایمان اور خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق کن قربانیوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ایک انگریز نے بھی
کتاب لکھی ہے۔بلال پر۔وہ بڑی ہے کتاب بچوں والی نہیں تاریخی لحاظ سے واقعات لکھے ہیں۔میں نے یورپ میں بھی تحریک کی کہ اور جب تک نہیں ملتی وہ پڑھو۔اچھی لکھی ہوئی ہے۔اس میں
چار پانچ غلطیاں ہیں۔تاریخی لحاظ سے میرے علم کے مطابق لیکن On The Whole اچھی
ہے۔وہاں ہمارے ایک ڈین احمدی ہیں۔میں پچھلے سال گیا تو کہنے لگے میں نے وہ کتاب پڑھی
میں رو پڑا۔میں نے کہا میں نے بھی پڑھی تو میں رو پڑا۔ہے ہی ایسی چیز۔اتنی قربانیاں دے کے
آج تمہیں اس قابل کیا کہ اسلام کا نام اپنی گردنیں اٹھا کے اور سر اونچا کر کے دنیا کے سامنے لو۔اگر وہ لوگ وہ قربانی نہ دیتے تو وہی حال ہوتا جو ان قربانیوں کے عدم علم کے نتیجہ میں پچھلے سال جو
نائب وزیر اعظم سیرالیون کے یہاں آئے ہوئے تھے انہوں نے ۱۹۷۰ء میں وہاں تقریر میں کہا
کہ احمدیت کے آنے سے پہلے اگر کسی مجلس میں اسلام کی باتیں شروع ہو جاتیں تو ہم سر جھکانے
پر مجبور ہو جاتے۔پھر احمدی آئے ، جن سے ہم نے اسلام سیکھا اور اب کسی مجلس میں اسلام کی بات
ہو تو ہم فخر سے سر بلند کرتے اور ان سے اسلام کے متعلق بات کرتے ہیں۔تو جب تک آپ
کو پہ
نہ ہو کہ آپ کے آباؤ اجداد کس قسم کے انسان تھے جنہوں نے خدا کی راہ میں ساری دنیا کی طاقت
کومرا ہوا کیڑا بھی نہیں سمجھا۔کسری اور قیصر جو طاقتیں تھیں، یہ ساری دنیا کی طاقتیں انہیں دو میں
سمائی ہوئی تھیں اور انہوں نے سمجھا تھا کہ یہ بدو وحشی عرب کے، نہ ان کو لکھنا آئے۔نہ پڑھنا
آئے ، (اسلام کے پہلے کی حالت ) یہ اب ہمارے مقابلے میں آرہے ہیں۔ان کو پتہ ہی نہیں تھا
خطابات ناصر جلد دوم
۵۳۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا قیامت کیا انقلاب بپا کر دیا ان کی زندگی میں جیسا کہ ابھی ایک
حوالے میں آپ نے دیکھا ہے اور اٹھارہ ہزار کی فوج سے آٹھ ، دس لڑائیاں کسری کی فوج نے
ستر ہزاراسی ہزار ایک دفعہ یقیناً مجھے یاد ہے ایک لاکھ کی فوج ان کے مقابلے پر آئی۔نہیں ٹھہر سکی۔اس لئے کہ کسریٰ کی فوج کے ہاتھ میں دنیا کی بہترین تلوار تو تھی لیکن کسری کا ہاتھ خدا کے ہاتھ میں
نہیں تھا۔مسلمان
کا ہاتھ خدا کے ہاتھ میں تھا۔(نعرے)
اس لئے میں کہتا ہوں کہ ماضی کو بھولیں نہ ، اس کو بھی پڑھیں اور مستقبل تو آپ کا ہے۔آپ نے چھلانگیں مارتے ہوئے ، ہنستے ہوئے اس میں داخل ہونا ہے۔اگر کوہ ہمالیہ جتنی آگ
بھڑکتی رہی ہو تو آپ کے دل سے یہ آواز نکلے گی کہ :۔آگ سے ہمیں مت ڈراؤ۔آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے“ ( نعرے)
میں نے بتایا نا کہ اگلا سال خدا تعالیٰ کی نعمتوں سے، فضلوں سے رحمتوں سے بھر پور ہے اس
کو سمیٹا نہیں جا سکتا۔میں نے یہ نوٹ تیار کرنے شروع کئے۔اتنی تھری بن گئی۔پھر اور کم کئے۔پھر کم کئے۔اب میں کم سے بھی کم میں جا رہا ہوں اور میرا خیال نہیں کہ میں ان
کو ختم کرسکوں۔صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ
صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کا بڑا حصہ اس وقت اپنے عمل کے لحاظ سے قربانی میں پاکستان بھی
شامل ہے، باہر کے سارے ممالک شامل ہیں لیکن جو کام ہو رہے ہیں وہ ساری دنیا میں اسلام کو
پھیلانے کے لئے باہر ہورہے ہیں اور آپ اس میں حصہ نہیں لے سکتے۔کیونکہ ہمارا ملک جو ہے وہ
اقتصادی بحران میں سے گزر رہا ہے اور فارن ایکسچینج کی بڑی دقتیں ہیں۔باہر کی بھی بہت سارے
ملکوں میں ہیں۔صرف ہمارے ملک میں نہیں۔صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے وعدے تو خدا کے فضل سے بہت تھے۔اس میں آمد بھی بہت
ہو چکی ہے اور جو نتیجہ نکلا ہے ( یعنی بڑی رقمیں ابھی پڑیں ہوئی ہیں) کہ:۔سویڈن میں ( گوٹن برگ) میں قریباً دو ایکٹر سے زیادہ زمین۔اس میں ایک نہایت
خوبصورت مسجد بن گئی۔باقی علاقہ بھی جو ہے وہ آہستہ آہستہ ہمارے کام آئے گا اور مرکز قائم ہو
خطابات ناصر جلد دوم
۵۳۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
گیا اور کئی سو جو غیر پاکستانی احمدی سویڈن میں بسنے والوں میں سے ہوئے ہیں اور اچھی مضبوط
جماعت بن گئی ہے اور تربیت یافتہ ہے قربانیاں دینے والی ہے۔پھر ۱۹۷۸ء میں ”کسر صلیب کا نفرس“ منعقد ہوئی جس کی آواز یعنی اسلام کی آواز
قرآن کریم کی تعلیم اگر اخبار جن میں کانفرنس کی رپورٹ چھپی ان کی اشاعت کا مجموعہ لیا جائے تو
وہ چودہ کروڑ سے زیادہ بنتا ہے اور ساری دنیا کے ممالک میں یہ آواز پہنچی۔سری نگر میں ضرورت تھی اور قادیان میں پیسے نہیں تھے کہ ایک اچھی مسجد اور مہمان خانہ
مشن ہاؤس وہاں تعمیر کیا جائے۔کیونکہ وہاں بھی غیر ممالک کے آدمی بھی جاتے ہیں۔اس وجہ
سے نہیں کہ وہ جو قبر مسیح ہے اسے قبر مسیح سمجھتے ہیں۔بلکہ اس وجہ سے کہ وہ یہ تو سمجھنے لگ گئے ہیں
اب کہ شاید یہ قبر مسیح ہو۔دلچسپی اتنی پیدا ہو گئی ہے لیکن بہت سارے سمجھنے بھی لگ گئے ہیں خود مجھے
ایک ایسا آدمی ملا جو کہتا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہی ہے قبر مسیح۔ابھی تک میں نے دیکھی نہیں ، ہمیں
جاؤں گا۔تو وہاں ایک وسیع مسجد اور مشن ہاؤس بن گیا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو علم کلام ہے اسے دنیا تک پہنچانا بڑا ضروری
ہے۔دنیا کو اس کی ضرورت ہے۔جتنے اعتراض آج کی دنیا، اپنے آپ کو مہذب
سمجھتے ہوئے
اسلام پر کرتی ہے سب کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لٹریچر میں موجود ہے۔بعض جواب کھلے طور پر موجود ہیں اور بعض جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کوئی
ایک فقرہ کہا ہے اس سے میرے جیسے عاجز بندوں کو خدا تعالیٰ سمجھا دیتا ہے۔اثر کرنے والے،
مُسکت ان کی آنکھوں میں آنسو لانے والے ان کے دل کی دھڑکنوں کو تیز کرنے والے ، ان میں
یہ احساس پیدا کرنے والے کہ جو باتیں یہ کر رہے ہیں وہ صحیح ہیں اسلام کے متعلق۔یہ علیحدہ بات
ہے کہ ہم اس قسم کے گند میں اتنا گہرا اپھنس چکے ہیں کہ ہمارے لئے اس سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔اس لئے میں ان
کو تسلی دلانے کے لئے یہ کہہ دیا کرتا ہوں ہمیشہ کہ مجھے یہ یقین ہے کہ بہر حال
تمہارے علاقوں نے اسلام کے اندر داخل ہونا ہے۔اگر تم نہیں ہو گے، تمہاری نسلوں کو نہیں
چھوڑے گا اسلام۔اس لئے کہ جس وقت تمہارے مسائل کا انبار لگ جائے گا اور تمہیں اور کوئی راہ
نظر نہیں آئے گی۔وہ وقت ہوگا اسلام کا اور اسلام کے کسی نمائندے کا جو تمہیں آکے کہے گا کہ میں
خطابات ناصر جلد دوم
۵۳۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
یہاں موجود ہوں تمہارے سارے مسائل کو حل کرنے کے لئے اور مثالیں دے کہ ان کو قائل کرتا
ہوں کہ ہاں اسلام کے پاس ہمارے مسائل کے حل کرنے کے سامان پیدا ہوں۔انگریزی میں اور دوسری زبانوں میں یہ شائع ہورہا ہے اور منصوبہ بہت تیز ہورہا ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کی ایک کتاب ہے سید میر داؤ د احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے
وہ اکٹھے کئے تھے۔اس کا نصف سے کچھ زیادہ غالباً Essence of Islam کے نام سے ہم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباس وہاں شائع کر رہے ہیں تو وہ والیومز (Volumes)
چھپ چکی ہیں۔The Philosophy of the Teachings of Islam اب پھر
دوبارہ چھپ گئی۔فرانسیسی زبان میں ہمارا لٹریچر بہت کم تھا اور فرانسیسی علاقوں میں ہمارا نفوذ بڑھتا
چلا جا رہا ہے۔اس واسطے یہ تضاد پیدا ہو گیا تھا۔مانگ میں اور منڈی میں یعنی مطالبہ زیادہ کا تھا
اور بہت کم لٹریچر تھا۔اس لئے جو پہلی کتاب ہم شائع کر سکے اور وہ اپنے اندر بھی بڑا اثر رکھنے والی ہے
وہ شائع ہو چکی اور وہ ہے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا دیباچہ تفسیر القرآن۔اس میں دو بڑے
مضمون ہیں ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نہایت حسین سیرت جو پڑھنے والے پر اثر کرتی ہے
اور دوسرے موازنہ مذاہب، خصوصاً عیسائیت کا اسلام سے موازنہ اور اتنا مدلل ہے کہ وہ ضد تو کر
سکتے ہیں مگر جواب نہیں دے سکتے۔اس واسطے اس دیباچہ کا انگریزی میں انٹروڈکشن ٹو دی سٹڈی
آف دا ہولی قرآن Introduction to the study of the Holy Qur’an کے
نام سے آیا فرانسیسی زبان میں Saint Qur’an کے نام سے چھپ چکا اور اس کا فائدہ بہت ہوا
ہے کیونکہ نائیجیریا کی سرحدوں کے اوپر جو چھوٹے چھوٹے ملک ہیں بعض وہ فرانسیسی بولنے والے
ہیں۔ٹو گولینڈ ہے، بین ہے۔نیچر (Niger) ہے چاڈ (Chad) ہے (جس کی خبریں آجکل
بہت آرہی ہیں ہمارے ریڈیو میں )۔تو یہ سارے فرانسیسی بولنے والے ہیں اور وہاں خدا تعالیٰ
نے بغیر مشنری کے ہمارا مشن قائم کر دیا اور جماعت بن گئی۔پچھلے سال میں گیا ہوں۔مجھے وہ
کہہ رہے تھے کہ ہمیں کتابیں دیں فرانس میں۔ان کو کہا تھا انتظار کرو، کتابیں مل جائیں گی اب
اللہ تعالیٰ نے فضل کیا یہ انٹروڈکشن (Introduction) دیباچہ قرآن چھپ کے ان کے ہاتھوں
میں پہنچ چکا ہے اور جو بڑے بڑے سکالرز وہاں کے ہیں ان کو جب دیا جاتا ہے تو وہ اگر مسلمان ہوں تو
خطابات ناصر جلد دوم
۵۳۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
بہت خوش ہوتے ہیں اور بڑے ایکسائٹڈ (Excited) ہوتے ہیں کہ اس قسم کی کتابیں ہمارے
ہاتھوں میں آنی شروع ہو گئیں۔Jesus in India یہ چھاپی گئی ہے Essence of
Islam دو والیومز (Volumes) میں کوئی چھ سو صفحے کے اوپر بہت سارے عنوانوں کے
ماتحت اور ملک غلام فرید صاحب نے جو ترجمے کے ساتھ انگریزی میں نیچے نوٹ دیئے تھے (وہ
انہوں نے کافی تفصیلی نوٹ دیئے تھے اور غالباً وہ جو ترجمہ ہے انگریزی کا اس سے تین چار گنے
زیادہ ہیں حجم میں وہ نوٹ ) وہ اب سات ہزار اس کی کاپی لنڈن میں چھپ چکی ہیں۔ہم یہاں سے باہر کتابیں بھی مشکلات ہیں یہ جو باہر سے آئے ہوئے ہیں نادیر کے بعد اپنا
ملک دیکھنے، ان کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ جتنی کتابیں اپنے ساتھ لے جاسکیں لے جائیں۔جو
یہاں ملتی ہیں ان کو باہر بھیجنا بھی وقت ہے چھ چھ مہینے میں پارسل پہنچتا ہے باہر۔اپنے ساتھ جتنا
آپ کو کرایہ اور جہاز اجازت دے وہ لے جائیں۔اور ہم نے پھر سنٹر اب بنادیا ہے ایک لنڈن ( یہ صد سالہ میں کئی سال ہوئے میں نے آپ
کے سامنے رکھا تھا کہ ہمارے پر لیس ہونے چاہئیں) پریس تو وہاں نہیں بنا لیکن بعض پر یس کے
ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہو گئے ہیں جو بہت اچھا شائع کرنے والے ہیں اور کم خرچ نسبتا۔ایک دوسرے پریس امریکہ میں اور دو پریس انگلستان میں جن کے ساتھ دوستی اور واقفیت ہوگئی
ہے اور ایک بڑا اچھا پر لیس کمپیوٹر کے ساتھ کام کرنے والا جماعت نے خرید لیا ہے نائیجیریا میں وہ
اچھے رسالے شائع کرنے شروع کر دیئے ہیں اس پر لیس نے اور کچھ اور ہمیں چاہئیں۔اور منصوبہ اب یہ ہے اللہ تعالیٰ فضل کرے۔بہت دعائیں کریں۔میرے دل میں بڑی
تڑپ ہے۔اللہ تعالیٰ مجھے زندگی اور صحت دے اور میں دیکھوں خود اپنی آنکھوں سے۔تین اور
زبانوں میں جن کا دائرہ اثر دنیا کے بہت بڑے حصے میں ہے تینوں کا مل کر۔میرے خیال میں
نصف حصے کے قریب ہو گا۔کم و بیش قرآن کریم کا ترجمہ مع تفسیری نوٹ۔خدا سے عہد کیا ہے کہ
انشاء اللہ جلد ہی کوشش کریں گے کہ اللہ تعالیٰ کی آواز کو اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور اور حسن کو ان
علاقوں میں پہنچایا جائے۔وہ سامان ہو رہا ہے میں امید کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے مجھے عزم بھی دیا
ہے۔ہمت بھی دی ہے۔صحت ضرورت کے وقت وہ خود دے دیتا ہے۔عزم اور ہمت بھی اسی
خطابات ناصر جلد دوم
۵۳۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
نے دی ہے۔ساری چیز میں ملتی تو اسی سے ہیں۔بہر حال میرا یہ عزم ہے کہ یہ جلد سے جلد دنیا کے
ہاتھ میں پہنچا دیا جائے۔ان تین زبانوں کے بعد پھر روسی زبان اور چینی زبان رہ جاتی ہے اگر ان
دوزبانوں میں تفسیری نوٹوں کے ساتھ قرآن کریم پہنچا دیں تو دنیا کی آبادی کا میرا خیال ہے کہ
کوئی نوے فیصد ہوگا جن کے ہاتھ میں یہ قرآن کریم پہنچ جائے گا۔اور قرآن کریم واقعہ میں عظیم کتاب ہے۔آپ میں سے بھی بعض سستی کرتے ہیں۔بعض تو
ابھی پرانے جو ہیں ان کو بس ناظرہ آتا ہے یا تھوڑا سا ترجمے سے پڑھ جاتے ہیں لیکن ہر عمر میں آپ
پنے علم قرآنی میں زیادتی کر سکتے ہیں۔اس واسطے کریں زیادتی۔پڑھتے رہا کریں، غور کیا
مثلاً میں نے فارسی کہیں نہیں پڑھی۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی فارسی
در مشین سے فارسی پڑھ لی اور اللہ تعالیٰ فضل کرنے والا ہے اور بہت کچھ دے دیتا ہے اپنے پاس
سے جس کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔ناروے میں مشن ہاؤس بن گیا تو سیکنڈے نیوین کنٹریز (Countries) میں صرف
چھوٹا سا ملک فن لینڈ رہ گیا۔وہ بھی ہو جائے گا۔یہ بہت بڑی عمارت ہماری ضروریات کو پورا
کرنے والی اور دنیا کے دانت ہیں اس پر ہماری نگاہیں آسمان پر۔( یہ میں 'صد سالہ اور تحریک جدید کو قریب ملا کے ہی ذکر کروں گا۔)
انگلستان میں پانچ جگہ (اب میرے خیال میں چھ جگہ ہو گئی ہیں ) نئی عمارتیں نماز پڑھنے
کے لئے اور درس دینے کے لئے اور قرآن سیکھنے کے لئے اور بچوں کی تربیت کے لئے خریدی جا
چکی ہیں اور ان سب کو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے اتنے فضلوں کو دیکھ کر ڈھیر پڑا ہوا ہے
تمہارے سامنے فضلوں کا پھر بعض دفعہ بعض آدمی (سارے نہیں ، اِکا دُکا ایسا ہوتا ہے جو ) ان
کے اوپرلڑ نا شروع کر دیتے ہیں تو جس نے اتنا کچھ دیا ہے وہ تمہیں بھی دے گا اگر تم عاجزانہ اس
کے حضور جھکو گے اس کے دین میں حرج نہ پیدا کرو۔یتعلیمی منصوبہ کے متعلق میں کچھ کہہ چکا ہوں۔اس وقت اتنا کافی ہے۔ہاں یہ ہمارا ملاپ باہمی جو ہے وہ اب زیادہ ہو جانا چاہئے۔ایک وقت میں مشکل تھا۔ایک
خطابات ناصر جلد دوم
۵۳۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
تو یہ سوچا منصوبہ کہ یہاں باہر سے وفود آئیں۔وہ آتے ہیں۔آپ سے ملتے ہیں۔آپ ان کی
پانچ پانچ منٹ کی تقریریں بھی سنتے ہیں۔بڑے اچھے ہیں، بڑے پیارے ہیں۔پنجابی میں بڑے
یسے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے والے ہیں۔خوا ہیں دیکھنے والے ہیں۔وہ سوکھی
ٹہنیاں نہیں ہیں اسلام کی۔وہ ہرے پتوں والی ٹہنیاں ہیں۔نائیجیریا میں میں پچھلے سال تھا۔تھکا ہوا بالکل میں شام کو مجھے انہوں نے کہا ( جہاں ہم
ٹھہرے ہوئے تھے اس کے باہر ایک بہت بڑا ایریا کمروں کے سامنے ہی تھا ) کہ وہاں تو دو تین سو
افریقن آ گیا ہے اگلے دن شاید ہم نے جانا تھا یا اس سے اگلے دن۔میں نے کہا وہ اب آگئے
ہیں تو اچھا نہیں لگتا کہ میں ہی نہ مجھ سے میں چلا گیا ان کے پاس اور بڑا مجھے مزہ آیا۔میں چلا گیا،
میں نے ان کو کہا بات یہ ہے کہ میں اتنا تھکا ہوا ہوں کہ میں تمہارے سامنے آدھے گھنٹے ، گھنٹے کی نئی
تقریر نہیں آج کر سکتا۔تم مجھ سے باتیں کرو۔خیر وہ پتہ نہ لگے ان کو۔میں نے کہا اچھا میں بتاتا
ہوں تم مجھے اپنی کچی خوا ہیں بتانی شروع کرو۔ایک کھڑا ہوا۔پھر دوسرا کھڑا ہوا، پھر تیسر کھڑا ہوا پھر
چوتھا کھڑا ہوا، پھر پانچواں کھڑا ہوا۔پھر چھٹا کھڑا ہوا۔کوئی پون گھنٹہ یا گھنٹہ جب گزر گیا تو پھر
میں نے کہا اب میں سنتے سنتے بھی تھک گیا ہوں اب مجھے اجازت دیں میں آرام کرلوں۔اتنا فضل کرنے والا۔کیا سمجھا ہے آپ نے اپنے رب کو۔دینے کے لئے تیار ہے آپ لینے
کے لئے کیوں تیار نہیں ہوتے۔ایسے ایسے نشان دکھاتا ہے ان ملکوں میں جن قوموں
کو یہ یقین تھا
کہ ان کو پیار کرنے والا کوئی انسان دنیا میں نہیں ان کو خدائے واحد و یگانہ نے یہ باور کروا دیا کہ
ان کو پیار کرنے والا ان کا خدا ہے۔(نعرے) اور خدا کے بندے۔میں جاتا ہوں ان کے بچوں
کو اٹھاتا ہوں، سینے سے لگاتا ہوں، پیار کرتا ہوں۔۱۹۷۰ء میں تو میں نے ان کی خوشی کی آواز
سنی۔اب ان کو پتہ لگ گیا ہے کہ احمدی احمدی سے پیار کرتا ہے۔اور ہیئت کذائی بدل گئی۔یہ افراد امریکن (Afro-American) ، امریکہ میں ان کے
چھوٹے چھوٹے بچے دس بارہ سال کے جو عیسائی ہیں ان میں اتنے گندے کپڑے منہ گندا ما تھا گندا
بال گندے، کپڑے گندے۔بد بواتنی آتی ہے پاس نہیں کھڑا ہوا جاتا۔احمدی ہوتے ہی کا یا پلٹ جاتی
ہے۔اب جو بچہ میرے سامنے آتا ہے میں اس کو چمٹ جاتا ہوں گلے لگا لیتا ہوں۔مجھے پتہ ہے
خطابات ناصر جلد دوم
۵۴۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
کوئی بد بو نہیں ہے ان میں۔صاف ستھرے نہائے ہوئے ، سر سے لے کر پاؤں تک صاف۔وہ
ساری گندگی جو تھی۔طَهَرُ ثِيَا بَكَ (المدثر : ۵) کپڑے دُھل گئے، جسم دھل گئے، سینہ ڈھل گیا،
دل دھل گیا۔جو پانچ سات سال کا احمدی ہے اس نے انگریزی میں جو بڑی تفسیر ہے۔پانچ جلدوں
میں ، وہ پڑھی ہوئی ہے۔آپ نے تفسیر کبیر اکثر نے نہیں پڑھی ہوئی اور وہ تنگ کرتے ہیں مبلغ کو اور
کرنا چاہئے۔کوئی بات نہیں سمجھ آتی ، رات کے گیارہ بجے فون کرے گا کہ میں اس وقت پڑھ رہا تھا یہ
پانچ جلدوں والی تفسیر ، یہ پوائنٹ مجھے سمجھ نہیں آیا مجھے سمجھاؤ۔پیار ہے ان کو۔ان کے دل میں خدا کا پیار
محمد کی محبت، اسلام سے تعلق اور لگاؤ اتنا بڑھ گیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس دنیا میں ہم جنت میں آگئے۔اور واقعہ میں جو سچا مومن ہے جس کو قرآن کریم نے مُؤمِنُونَ حَقًّا کے گروہ میں شامل کیا
ہے۔یہ دنیا جنت ہے دشمن سمجھتا ہے ہم کانٹے چھورہے ہیں۔ایسی لذت ہے ان کانٹوں میں کہ
بیان نہیں کی جا سکتی۔آئندہ جو تاریخ دان ہے وہ ان لذتوں کو بیان کریں گے۔جو پچھلوں کو
لڈ تیں آئیں ان کو ہم بیان کرتے ہیں جیسا کہ ابھی میں نے بعض باتیں آپ کو بتا ئیں۔تو ہمیں
تو لذتیں محسوس ہوتی ہیں۔کیا تم تیر مارتے ہو۔ہمیں لذت پہنچا رہے ہو۔شکریہ جزاکم اللہ
بڑی مہربانی آپ کی۔ہم دعائیں دیں گے آپ
کو اللہ تعالیٰ آپ
کو بھی یہ لذت نصیب کرے آمین۔یہ بات ہو رہی تھی ملاپ کی۔میں نے بہت سارے طریقے بتائے تھے ملاپ کے قلمی دوستی
بس (Talax) کے ذریعے جن ملکوں میں قانون اجازت دیتا ہو وہاں (Amateur)
ریڈیو ہے اس کے ذریعے اب امریکہ میں ہمارے بارہ تیرہ سال کے بچوں نے لائسنس لے لئے
ہیں Amateur جو ابتدائی تعلیم ہوتی ہے وہ کہتے ہیں Mass Code ضرور جاننا ہے کیونکہ کئی
ہزار آدمیوں کی جانیں یہ Amateur ریڈیو والے بچاتے ہیں جو اصل جن کے ہیں سٹیشن وہ
مس (Miss) کر جاتے ہیں خبر کو اور یہ پکڑتا ہے اور فوراً اطلاع دیتا ہے۔اتنی جلدی
Response یہ اس واسطے میں کہہ رہا ہوں کہ ہمارے Response بھی جلدی ہونی چاہئے
گو ہم سے جو مدد مانگے گا اس کی مدد اور قسم کی ہوگی۔اب یہ سارے جو گند میں پھنسے ہوئے ہیں۔ایک صحافیہ نے لڑکی آنسوؤں کی بہہ رہی تھی اور میرے ایک ساتھی کو کہا پر یس کا نفرنس کے بعد کہ یہ
بتاؤ اتنی دیر بعد کیوں ہمارے پاس آئے ہوا یسی اچھی تعلیم لے کے؟ جب ہم اور بھی گند میں جنس
خطابات ناصر جلد دوم
۵۴۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
گئے۔تب تم ہمارے پاس آگئے ہو یہاں۔ان کا یہ ہے کہ ایک احمدی نے مجھے بتایا کہ میں اپنی موٹر
چلا تا رہا تھا۔اس کے پاس۔یہ ریڈیو Amateur والا۔تو کہنے لگا اگلی کار کسی وجہ سے اُلٹی۔اس
نے نہیں دیکھی کیوں اور یوں کئی اس نے چکر کھائے اور زخمی ہو گئے اس کے آدمی۔کہتا ہے میں
نے کار کھڑی کی۔اسی وقت اپنا وہ ریڈیو چھوٹاAmateur والا اون (on) کیا اور پانچ منٹ
کے بعد وہاں پہیلی کا پر لینڈ کر گیا ان کی مدد کے لئے۔ہم فخر کرتے ہیں۔ہے فخر کی بات کہ ایک عورت کی آواز پر قاسم کو سندھ بھیج دیا گیا تھا تا کہ
اس عورت کے دکھ کو دور کیا جائے۔تو ہمارے تعلقات ہونے چاہئیں۔ہر ایک کو پتہ ہونا چاہئے کہ
ہمارے بھائیوں کے حالات کیسے ہیں؟ ساری دنیا کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہم کن حالات میں سے گزر
رہے ہیں اور ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ وہ کن حالات میں سے گزر رہے ہیں اور یہ سکیمیں آتی ہیں
پوری طرح بتائی بھی نہیں جاتیں۔یہ تو بار بار آنی چاہئیں اور اس کا انتظام ہونا چاہئے۔بعض
قانون کی دقتیں ہوتی ہیں ہم چونکہ قانون کی پابندی کرنے والی جماعت ہیں وہ باتیں فی الحال ہم
چھوڑ دیں گے۔آج نہیں تو کل قانون اجازت دے گا اپنے شہریوں کو ان چیزوں، جس طرح دنیا
کے اکثر ملکوں نے اپنے شہریوں کو اجازت دی ہے۔کوئی اس سے بد نتیجہ نہیں پیدا ہوتا۔لیکن بہر حال اب یہ آئے ہوئے ہیں آپ ہمت کر کے دس ، پندرہ ، ہیں ،سو ، دوسو ان کے
ساتھ ، افریقہ، امریکہ دوسرے ملکوں کے لوگ ہیں، دوستیاں کریں قائم۔خط لکھا کریں۔مجھے تو
ایک مسافر گاڑی میں مل گیا تھا جب میں پڑھا کرتا تھا جرمنی میں۔تو کہتا کہ خط لکھو۔میں نے کہا
ہاں ہر پندرہ دن کے بعد ایک دوسرے کو خط لکھیں گے۔یعنی ہر ہفتے ایک ہفتہ وہ لکھے گا۔اگلے ہفتے
میں جواب دوں گا یا اس سے اگلے ہفتے وہ لکھے گا پھر میں اس طرح اور اب تک وہ اتنا پیار کرنے
والا دوست بن گیا صرف امتحان دینے کے لئے اور انگریزی سیکھنے کے لئے یہ خط و کتابت شروع
ہوئی تھی کہ اثر قبول کرتا ہے تو اس کی بیوی فرید احمد کو پوچھنے لگی کہ میرے میاں سے حضرت صاحب
نے ( میرا کہا کہ انہوں نے ) کوئی باتیں تو نہیں اس قسم کی کیں۔کیونکہ جب سے مل کے آیا ہے
مجھے کہتا ہے کہ باہر نہ پھرا کرو، ننگے سر نہ پھرا کرو، یہ نہ کیا کرو، وہ نہ کیا کرو وہ اثر قبول کر کے تو اپنے
گھر میں اس کو بعض باتوں کو رائج کرنے کی طرف مائل ہو گیا۔
خطابات ناصر جلد دوم
۵۴۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
تو تعلق پیدا ہونا چاہئے یہ کہنا کہ دنیا ایک خاندان بن جائے گی اور ذمہ واری ہماری ہے اور
ہم اپنے آپ کو کٹے ہوئے سمجھیں اور اس بے تعلقی کو دور کرنے کی کوشش نہ کریں تو گنہگار بن
جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس گناہ سے بچائے۔آمین
پھر اب یہ تصاویر ہیں۔اب میں تو یہاں بیٹھا ہوا ہوں کئی ہزار میل دور۔ان کو میں نے کہا تھا
مجھے تصویریں بھیجتے رہو، جس طرح جس طرح مسجد تعمیر ہو۔یہاں میں دوستوں کو دکھاتا ہوں۔جوابھی
ہم میں شامل نہیں ہوئے ان کو بھی دکھاتا ہوں۔وہ خوش بھی ہوتے ہیں، حیران بھی ہوتے ہیں۔سپین
جیسے ملک میں آپ نے ( مسجد ) بنادی۔اسی طرح پچھلے دورے کی ایک انجان، نا تجربہ کا ر ہا تھ نے
وڈیولی تھی وہ بالکل نا تجربہ کا رہاتھ ہے لیکن اس کا بھی بڑا اثر ہے۔وہاں جو خدا تعالیٰ فضل کر رہا ہے
جماعت پر، وہ جماعت کے سامنے آتے ہیں۔جماعت خوش ہوتی ہے، درود پڑھتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جن کے طفیل ہمیں سب کچھ ملا ، خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہے۔میں چھوڑتا جاتا ہوں کیونکہ کافی وقت ہو گیا ہے۔دوران تقریر حضور نے بعض بچوں کو
جلسہ گاہ میں ادھر اُدھر پھرتے دیکھا تو انہیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ” جو میرے سامنے بچے
"
ہیں نا آپ ! بیٹھ جاؤ یا ادھر آ جاؤ میری طرف۔یہاں تین تھے ایک بیٹھ گیا، دوسرا بیٹھنے والا
ہے ( پھر فرمایا یہ جو پھرتے ہیں نا یہ گندی عادت کچھ پڑی ہے۔میں نے ان کو کہا ہے کل
سے بالکل نہیں پھرنے دینا۔سروں کے اوپر سے پھلانگتے ہوئے ، دوسروں کو تنگ کرتے
ہوئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فرمایا ہے کہ اتنا سا بھی رستے کے اوپر گند نہ پھینکو مطلب
یہ ہے کہ تکلیف نہ ہو کسی کو اور ایمان کا جز وامَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ۔۔۔مِنَ الْإِيْمَانِ
مسلم کتاب الایمان باب شعب الایمان )
اور یہاں جو تنگ کر کے یوں ہٹا کے ، لوگوں کے اوپر سے پاؤں گزار کے، صاف ہیں یا
گندے وہ تو اتنی دور سے مجھے نظر نہیں آرہے ، بہر حال میں یہ ضرور محسوس کرتا ہوں کہ اس سے
کوفت ہوتی ہے مجھے یہاں دیکھ کے کوفت ہوتی ہے اور جو رضا کار ہیں ان کا کام ہے کہ دو قدم
سے زیادہ کوئی شخص آگے نہ جائے۔وہ اس کو وہیں بٹھا دیں سوائے مجبور کے۔مثلاً ایک بوڑھا ہے
وہ کہتا ہے مجھے پیشاب آیا میں نے باہر جانا ہے۔اس کو تو نہیں روکنا۔یعنی عقل سے کام کرنا ہے
خطابات ناصر جلد دوم
۵۴۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
اور بے عقلی والا کام کسی اور کو کر نے بھی نہیں دینا۔یہ وڈیو بھی جو دیکھیں آرام سے۔دل آزاری کے بغیر۔بعض چیزوں کی الرجی بھی ہوتی
ہے نا۔مثلاً کسی کو ہو ممکن ہے کہ احمدیوں کے وڈیو دیکھ کے مجھے الرجی ہو جاتی ہے۔ہمارے گھر کا
ہی ایک بچہ ہے۔اس کو کہو تجھے کیلا کھلا دیں گے تو وہ رو پڑتا ہے اور معافی مانگ لیتا ہے فوراً اور کہتا
ہے کہ آئندہ میں ایسا نہیں کروں گا، مجھے کیلا نہ کھلائیں۔کیلے کی الرجی ہے اس کو۔تو بہت ساروں
کو ممکن ہے ہماری وڈیو کے بھی الرجی ہو تو ان کے سامنے نہ لائیں اس کو۔خواہ مخواہ دوسرے کو دکھ تو
نہیں دینا ہم نے لیکن جن کو الرجی نہیں ان کو دکھائیں۔ان کا تو یہ حق ہے وہ حق انہیں ملنا چاہئے۔فرانس اور اٹلی اور جنوبی امریکہ میں مساجد کے منصوبے جو ہیں یہ تیار ہو رہے ہیں اور
بڑی جلدی انشاء اللہ اللہ فضل کرے گا، ان کے نتائج نکل آئیں گے۔اور دروازہ کھل جائے گا
جنوبی امریکہ میں جانے کا اور سپین میں ترجمہ ہو جائے گا۔تو وہ علاقے یا سپینش زبان جانتے ہیں یا
Portuguese اور Portuguese اور سپینش زبانیں آپس میں بڑی ملتی ہیں۔بلکہ اگر
سپینش زبان میں کوئی شخص بات کر رہا ہو تو پر تگال کا رہنے والا اچھی طرح سمجھ لیتا ہے اسے۔یورو با زبان میں بھی ترجمہ ہو گیا نائیجیریا میں۔بھارت میں بھی ترقی ہو رہی ہے۔گورمکھی
ترجمہ چھپ رہا ہے انشاء اللہ جلد ہی۔ایک بڑی ضروری چیز۔فولڈر۔پچھلے سال اللہ تعالیٰ نے دو تین چیزیں جو مجھے عنایت کیں
ان میں یہ فولڈر کا تصور بھی تھا فولڈر کا مطلب یہ ہے کہ پہلا تعارف اسلام سے۔اسلام کیا ہے؟
صرف دو ورقہ لیکن اس کو چار ورقے بنا کے فولڈر کرتے ہیں۔وہ پھر چھوٹا کر دیتے ہیں۔پٹی لمبی
اور بالکل سادہ الفاظ میں بنایا جائے۔مثلا اسلام تو حید کا مذہب ہے، ایک اللہ پر ایمان لانا (۲)
اسلام امن کا مذہب ہے ، فساد کو پسند نہیں کرنا (۳) اسلام بے لوث خدمت کا مذہب ہے، کہتا ہے
کہ ہر دوسرے کا دکھ دور کرنے کی کوشش کرو۔موٹی موٹی باتیں، پہلا تعارف تو یہی ہوگا نا۔جب
وہ قریب آئیں گے پھر وہ گہرائیوں میں بھی جائیں گے۔مسلمان ہونے کے بعد۔اتنا اس کا اثر ہوا۔(ابھی پچھلے سال میں نے یہ سکیم دی تھی ) بعض جگہ
ایک چھوٹے سے علاقے میں رومانش زبان بولی جاتی ہے۔سوئٹزر لینڈ کی پہاڑیوں
پر گھر رہتے ہیں یعنی