سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 47
خطابات ناصر جلد دوم
۵۴۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
جن کو ہم گجر کہتے ہیں یعنی جانور پالنے والے۔وہیں ان کی اپنی زبان اپنی Dialect تین ان کے
خاندان، قبیلے ہیں تینوں کی زبان بھی مختلف ہے۔اٹھائیس ہزار کی تعداد میں ہیں ایک اور دواس
سے بھی کم۔اتفاقاً اٹھائیس ہزار والوں کا فولڈر شائع کر دیا۔نسیم مہدی صاحب نے (اللہ تعالیٰ
انہیں جزا دے۔) مجھ سے مشورہ کرنے کے بعد اور اب پیچھے انہوں نے بڑی سہولت دی ہوئی
ہے وہ کہتے ہیں ( کہ ڈاک پہ تو بڑا خرچ آتا ہے نا تو پوسٹ ماسٹر کہتا ہے ) کہ گاؤں کے سارے
پتے ان کے پاس ہیں یعنی زیورک کے پوسٹ آفس میں ان کے گاؤں کے سارے پتے موجود
ہیں۔تو وہ کہتے ہیں یہ کتاب لے لو پتے لکھ کے بنڈل دے دو۔تو ہمارا ڈا کیہ جب ڈاک تقسیم
کرے گا۔سارے گاؤں میں، تو اگر مثلاً ٹکٹ لگتا ہے چار آنے کا تو ایک پیسے میں چار تقسیم کر
جائے گا۔بہت ستا رہتا ہے آٹھ ہزار فولڈر ہر گھر میں پہنچا دیا اس علاقے کے یعنی وہ پچن کے۔وہاں تو شور مچ گیا۔دو اخباروں نے بڑی سخت تنقید لکھی۔دو اہم پوائنٹ تھے۔ایک انہوں نے
اپنے پادریوں کو کہا کہ تمہیں ہو کیا گیا ہے؟ احمدیوں نے ہلہ بول دیا ہے عیسائیت پر اور تم اپنے
گھروں میں آرام سے بیٹھے ہوئے ہو اور ایک نے یہ لکھا کہ ہم بڑے ہی بے غیرت ہو گئے ہیں۔ہم مسلمان ملکوں سے پٹرول خرید کے ان کو اپنی دولت دے رہے ہیں اور سعودی خاندان احمد یوں
کو پیسے دے کے اسلام کی تبلیغ کروا رہا ہے۔یہ چھپا ہوا ہمارے پاس ہے یہ تراشہ (نعرے)۔تو
میں نے کہا اچھی دعا ان کے حق میں ہو گئی۔بڑے پریشان ہو گئے۔فولڈر چھوٹا سا۔ابھی تو اس
نے بڑھتے چلے جانا ہے۔کئی لاکھ فولڈر تقسیم ہوا۔منصو بہ یہ ہے کہ جو جاپانی سوئٹزرلینڈ میں پھر رہا ہے۔اس کو کوئی احمدی جاپانی زبان میں
فولڈر دے دے کہ اسلام کسے کہتے ہیں؟ پھر وہ جائے گا جرمن ملک میں۔جرمنی میں جائے گا تو
وہاں ایک اور احمدی وہی فولڈر اس کو دوبارہ دے دے گا۔پھر وہ یورپ کے سارے ملکوں میں
جائے گا جاپانی زبان میں ایک ہی فولڈر اس کو ملتا چلا جائے گا۔وہ سوچ میں پڑ جائے گا کہ پتہ نہیں
کہاں سے آ گئی ہے یہ جماعت جو اتنی پھیلی ہوئی اور اتنی ایکٹو (Active) ہے، جوش ہے ان کو
اپنے عقائد کو پھیلانے کا جہاں میں جاتا ہوں آگے ایک احمدی میرے ہاتھ میں فولڈر دینے کے
لئے نظر آ رہا ہے مجھے۔اگر کوئی چینی پھر رہا ہے اس کو چینی زبان میں دو۔اگر کوئی سپینش ہے۔ان
خطابات ناصر جلد دوم
۵۴۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
کی چھٹیوں میں یہ پچاس لاکھ ، کروڑ ٹورسٹ (Tourist) مختلف ملکوں میں پھر رہا ہوتا ہے اور
ہمارا تجربہ یہ ہے کہ سوائے دو فیصد کے باقی سارے شوق سے لیتے اور پڑھتے ہیں اور سوائے دس
پندرہ فیصد کے ( باقی ) بڑے آرام سے پیار سے اس کو منہ کر کے اپنے بٹوے میں عورت اگر ہویا
بیگ میں اگر مرد ہو وہ ڈال لیتے ہیں گھر میں لے جانے کے لئے۔میں نے ان کو یہ سمجھایا تھا کہ
جب تک اگلا موسم سیاحت کا نہیں آتا یہ ایک فولڈران کے پاس رہے گا۔پھر نیا مل جائے گا ، پھر نیا
شائع کریں۔پہلے تو اسلام کا تعارف ہو گیا کہ اسلام میں اللہ تعالیٰ کا تصور کیا ہے اور پھر محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی زندگی سیرت کے متعلق۔اسی طرح ایک کے بعد دوسرا دیتے چلے جاؤ۔اس کا بڑا فائدہ ہوا۔یہ پچھلے جلسے اور اس جلسے کے درمیان جور پورٹیں ہیں اس کے متعلق میں
یہ بات کر رہا ہوں اور کم کہ ہمیں پورے نہیں ملے ورنہ اور بھیج دیتے۔ایک ایک مارکیٹ میں چھ چھ سو
لے لیا ایک زبان والے نے لیکن کہیں کوئی زبان بولنے والے کم تھے، کہیں زبان بولنے والے زیادہ
تھے۔یہ تو فرق پڑے گا نا اور دوسرے اس کا فائدہ یہ ہوا کہ وہ پاکستانی جو جرمن کے ملک میں پہنچ کر یہ
سمجھتا تھا کہ میں یہاں آیا ہوں جرمن شہری کی بد عادات سیکھنے ، اس کو یہ پتہ لگتا ہے کہ نہیں ، میں آیا
ہوں اسلام کی تبلیغ کرنے اور بغیر کوشش کے چیز اس کو ملتی ہے وہ جاتا ہے پارٹی بنا کے جاتے ہیں،
بعض جگہ وہ ٹینٹ لگا دیتے ہیں اور مارکیٹ پلیس (Place) میں وہ پھرتے رہتے ہیں۔مارکیٹ
وہاں ہفتے میں ایک جگہ ایک دفعہ ایک شہر میں ہوتی ہے۔کئی ہزار آدمی ان کے اپنے بھی آجاتے ہیں۔مثلاً ناروے میں ایک دن میں انہوں نے نارویجین کو شاید آٹھ سو یا کتنے ( صحیح تعداد یاد نہیں ) بڑی
تعداد میں اپنے ملک میں ( فولدر تقسیم کئے ) ویسے وہ رپورٹ کرتے تھے کہ ہم نے ایک مہینے میں پانچ
006
نارو تسکین کو تبلیغ کی اور وہاں ایک دن میں آٹھ سو کو ہو گئی۔تو یہ اللہ تعالیٰ نے بڑا رحم کیا یہ نئی چیز۔دوسرا مجھے اللہ تعالیٰ نے تحفہ یہ دیا پچھلے سال کی عیدہ گاہ کا تصور۔عید گاہ ہماری
انسٹی ٹیوشن (Institution) ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی میں عید ادا نہیں کرتے
تھے بلکہ باہر نکلتے تھے۔عید کے لئے چونکہ یہ مذہبی تہوار جو ہے اس کے لئے ہے ، اس واسطے ساری
مہذب شریف قومیں جو ہیں وہ ان کے اوپر قبضہ نہیں کرتیں۔بعض ملک ہیں وہ کر جاتے ہیں
مسجدوں پر بھی قبضہ مثلاً سپین میں ایک دفعہ کر دیا لیکن ان کی تو اس وقت آپس میں لڑائیوں کی بات
خطابات ناصر جلد دوم
۵۴۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
تھی لیکن جس کے ساتھ یہ ہو جائے نا کہ یہ مسجد کا ہے وہ قبضہ نہیں کریں گے۔اگر آپ نے خود ہی
اپنی ضرورت کے مطابق ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا پسند کیا ہو تو اس میں آپ کی مدد کر جائیں
گے لیکن یہ کہ چھین لیں مسجد کو یہ نہیں وہاں ہوتا یا یہ کہ وہ چھین لیں عید گاہ کو۔اب یہاں عید ہمارا
ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا کرتے تھے۔ساری باتیں ان کو بتا ئیں۔تو دوسری چیز یہ لی
تھی۔تیسری اس وقت میرے ذہن میں نہیں آ رہی اور اس کا بڑا فائدہ ہوا۔کینیڈا، امریکہ نے اس
طرف توجہ کی۔وہاں لینی شروع کر دیں۔ان کو میں نے کہا تھا جس سٹیٹ میں ایک احمدی بھی
نہیں ، کل وہاں لاکھوں ہوں گے۔جس وقت لاکھوں ہوں گے تو جو زمین آج آپ پانچ ہزار
ڈالر ، دس ہزار ڈالر کو لے سکتے ہیں۔اس وقت پانچ لاکھ ڈالر کو بھی نہیں لے سکیں گے۔تو آنے
والی نسلوں کے لئے زمین لو۔اس کے اوپر کر دیا ہے شروع کام اور امریکہ میں، کینیڈا میں اس
سے بھی زیادہ خالی زمینیں پڑی ہوئی ہیں۔اگر آدمی تلاش کرے، محنت کرے، توجہ دے تو بڑی
سستی زمین مل جاتی ہے۔میرے پاس بعض ایسے رسالے آتے ہیں جن سے مجھے پتہ لگتا ہے
کہ بعض زمینیں دس روپے ایکڑ امریکہ میں لیکن یہ توجہ نہیں کرتے میں نے کہا جہاں کچی سٹرکیں
جاتی ہیں۔زمین لے لو جہاں آج کچی سٹرک ہے پانچ سال کے بعد وہاں کی ہو جائے گی۔پختہ
سٹرک سے پانچ میل ، دس میل ، پندرہ میل ، ہیں میں ، میں چالیس میں بھی لے لو کوئی ہرج نہیں۔تو
سمجھا رہا ہوں سمجھ آ جائے خدا کرے۔انشاء اللہ۔تو یہ عید گاہ کا منصوبہ بھی بڑا کامیاب ہو رہا ہے۔تحریک جدید
تحریک جدید ( میں نے کہا ہے میں سمیٹ بھی نہیں سکا، اتنی خدا تعالیٰ نے نعمتیں ہمیں عطا کی
ہیں۔) نے غیر ممالک میں بہت سے نئے مشن ہاؤسز اس وقت بنا دیے اور ۳۴ نئی مساجد سال رواں
میں تحریک جدید کے علاقے میں بن گئیں۔اشاعت لٹریچر بڑی کثرت سے ہو رہا ہے۔فولڈر بھی
اس میں شامل ہیں۔یہ میں نے بتایا صد سالہ اور تحریک، بعض جگہ اکٹھا مل کے بھی کام کرتی ہے۔مثلاً جو جاپان میں مشن ہاؤس خریدا گیا ہے اس میں قریباً ۳۵ ۳۶ فیصد صد سالہ کی رقم ہے اور
باقی تحریک کی رقم ہے۔
خطابات ناصر جلد دوم
ہسپتال
۵۴۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
بڑے ہسپتال کھل گئے ہر ہسپتال خدا تعالیٰ کی عظمتوں کا نشان بن گیا۔ہر ہسپتال جماعت احمدیہ
کی صداقت کا نشان بن گیا۔ہر ہسپتال خدا تعالیٰ کی وحدانیت کو ثابت کرنے کی دلیل بن گیا۔ہر
ہسپتال دنیا میں بھلائی کے پھیلانے کا ذریعہ بن گیا۔ہر ہسپتال غریب کو شفا پہنچانے کا ذریعہ بن گیا۔بے تحاشہ فوائد پہنچے۔سوسونو کر ساتھ لے
کے غیر ملکوں کے امراء ہمارے ہسپتالوں میں دوسرے ملک سے آئے۔صحت یاب ہو گئے۔جن
بیماروں کو یورپ کے ڈاکٹروں نے لا علاج قرار دیا ان کو خدائے شافی نے چنگا کر کے اور ہسپتال
سے
بھجوا دیا۔وہ اپنا کام کر رہے ہیں۔جو تحریک اور یہ ملا کے ویسٹ افریقہ میں تو کوئی بیس کے
قریب ہسپتال ہیں۔اتنا اثر ہے کہ (پچھلے سال کے جلسے میں بھی میں نے بتایا تھا ) حکومتیں پیچھے پڑ کے سکول بھی
کھلوا رہی ہیں اور ہسپتال بھی کھلوا رہی ہیں، ان علاقوں کی حکومتیں جہاں ایک وقت میں احمدی کا ن
داخلہ بھی بند سمجھا جاتا تھا۔کوئی جانہیں سکتا تھا اتنی مخالفت تھی لیکن دنیا میں خدا تعالیٰ کے فرشتے
جماعت احمدیہ کے حق میں اور جماعت کی اس مہم کو کامیاب کرنے کے لئے کہ ساری دنیا کے دل
خدا اور اس کے رسول کے لئے جیتے جائیں گے، ایک تبدیلی پیدا کر رہے ہیں۔ایک انقلاب عظیم
دلوں کے اندر بپا ہونا شروع ہو گیا۔کچھ نتائج آج ہمیں نظر آ رہے ہیں۔کچھ نتائج کل نظر آئیں
گے ، کچھ پرسوں آئیں گے۔دنیا بدل رہی ہے۔دنیا کھڑی نہیں۔دنیا کی مخالفت ہمالیہ کے پہاڑ
کی طرح دھنسی ہوئی نہیں ہے زمین کے اندر بلکہ وہ بادلوں کی ٹکڑیوں کی طرح ہوا میں حرکت میں
آ گئی۔ایک وقت ایسا آئے گا کہ اسلام کا نور اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن آسمان پر کچھ اس
طرح چمکے گا کہ یہ اندھیرے پیدا کرنے والی کالی بدلیوں کا نشان بھی کسی کو نظر نہیں آئے گا۔انشاء اللہ تعالی۔( نعرے)
نصرت جہاں نے زیادہ ہسپتال بنائے ہیں سترہ اور چند ایک تحریک جدید کے بھی ہیں یہ
دونوں سارے مل کے ایک کام کر رہے ہیں اور نصرت جہاں کے اکیس سکول مغربی افریقہ میں،
خطابات ناصر جلد دوم
۵۴۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ہائرسکینڈری سکول یعنی جو ایف۔اے ، ایف ایس سی تک ہے اچھے نتائج نکالنے والے، اچھے
کھلاڑی پیدا کرنے والے اور با اخلاق انسان بنا کے ان کو باہر بھیجنے والے۔لڑائی ہوتی۔ہے اس
بات پر کہ باپ بھی کہتا ہے کہ میں نے یہاں داخل کروانا ہے اور بیٹا بھی کہتا ہے میں نے احمد یہ
میں داخل ہونا ہے۔( ان کی زبان میں احمدیہ سے مراد ہے ( احمد یہ سکول) اور جو سیاسی لیڈر ہیں
وہ بھی اور جو سوشل لیڈر ہیں وہ بھی اور بڑے بڑے ماہر اقتصادیات یعنی سکالرز علمی لحاظ سے ان
کے لیڈر ہیں وہ بھی ، وہ سارے یہ بات مانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے سکول اور
ہسپتال اور غیر کے سکول اور ہسپتال میں ایک فرقان اور مابہ الامتیاز پیدا کر دیا ہے جس کا اللہ تعالیٰ
نے مومن سے قرآن کریم میں وعدہ کیا ہوا ہے۔نصرت جہاں ریزروفنڈ کے سلسلہ میں فرمایا ) اس وقت انہوں نے بھی اعداد غلط بتا دیئے تھے
ایک سال کا بجٹ آمد و خرچ تین کروڑ گیارہ لاکھ چھتیس ہزار آٹھ سو چھبیس (۳،۱۱،۳۶۸۲۶) اور
ریز رو بھی کافی وہاں پڑے ہوئے ہیں جہاں ہمیں کھڑا نہیں ہونے دیتا اللہ تعالی۔مثلاً ہسپتال ہے
ایک بلاک ختم ہوا ہے ، ضرورت ہے، اگلا بلاک بناؤ۔اوزار ہیں منگوالو۔یعنی کسی جگہ (میں نے
بتایا تھا نا وہ تو کہتا ہے۔يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ (البقرۃ:۲۱۳) مجھے یہ سوچنے کی بھی
ضرورت نہیں پڑتی کہ پیسے کہاں سے آئیں گے۔میں بڑا عاجز انسان ہوں اور خدا تعالیٰ پھر
انتظام کر دیتا ہے اور کرتا چلا جاتا ہے اور میں تو حیران ہوں، حیرت میں گم ہوں اور اس نتیجے پہ پہنچا
ہوں کہ خدا تعالیٰ کی عظمت میرے اس زمانے میں اس بات سے ثابت ہوئی کہ میرے جیسے عاجز
انسان کو اس نے ہاتھ میں پکڑا اور اعلان کیا دنیا میں کہ اس ذرہ ناچیز سے میں دنیا میں انقلاب بپا
کر دوں گا اور کر دیا۔(نعرے)
سالِ رواں میں صدر انجمن احمد یہ اور دوسرے مرکزی ادارے جو ہیں تحریک جدید
وقف جدید، انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ فضل عمر فاؤ نڈیشن وغیرہ ( زیادہ تر اس میں
حصہ ہے صدرانجمن احمد یہ کا۔گزارے ہم دیتے ہیں لیکن ضرورتوں کا خیال بھی رکھتے ہیں ) نے
جو ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے رقم خرچ کی ہے۔وہ اکیس لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔الحمد لله علی ذالک لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پھر بھی ہمارا کارکن قربانی دے کر کام کر رہا ہے۔وہ
خطابات ناصر جلد دوم
پیسے نہیں بنارہا یہاں۔وقف جدید
،
۵۴۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
وقف جدید ہے، وہ بھی بڑا اچھا کام کر رہی ہے معلمین جو ہیں ان کے ذمے ہے تربیت۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی تربیت کا کام ہے لیکن ہر کام تھوڑا ہے۔آگے بڑھنا چاہئے۔آگے
بڑھیں۔وقف عارضی
اسی طرح وقف عارضی۔وقف عارضی میں شروع میں بہت سے دوستوں نے اپنے نام
لکھوائے۔پندرہ دن اپنے خرچ پر باہر جاکے اپنے قصبہ سے کسی اور جگہ درویش کی زندگی گزاری
اور اس گاؤں یا قصبہ کی تربیت کی طرف توجہ دی۔اس کے لئے انہیں کچھ تیاری کرنی پڑی اور اس
کا فائدہ ہوا۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کے اوپر بعض ایسے فضل کئے۔اتنی رپورٹیں آئیں
مجھے کوئی حد نہیں لیکن اس طرف توجہ کم ہو گئی ہے۔آپ کے فائدہ کے لئے آپ
کو یہ نصیحت کرتا
ہوں کہ سال میں پندرہ دن بچا ئیں اور اپنے خرچ پر درویش کی زندگی گزار کے اپنے بھائی سے
ملاپ پیدا کریں اور ان کے حالات جانیں ، ان کی خدمت کریں اور بار نہ بنیں۔ان کی دعوت نہ
کھائیں۔ان کی بوتل نہ پیئیں ، ٹھنڈا پانی پیئیں کنوئیں کا ( کنوئیں کا پانی ٹھنڈا بہت مزیدار ہوتا
ہے ) اور درویشوں کی طرح رہیں اور جب بھی آپ کو فرصت ہو پورے طور پر اپنے اللہ کو یاد کریں
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانوں کے بدلے میں درود بھیجیں اور جب کام کر رہے ہوں تب بھی
آپ کے دل کی دھڑکن اپنے ان دو محسنوں کو ، اللہ جو اصل اور حقیقی محسن ہے اور جس نے احسان
کیا ہم پر کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسی عظیم ایک ہستی ہماری بہبود کے لئے پیدا کر دی اس ہستی کے
لئے بھی دل میں یاد کریں یعنی کام کرتے ہوئے بھی انسان یہ باتیں کر سکتا ہے اور کرنی چاہئیں۔میں نے بتایا تھا، کالج میں تھا دستخط کرتے ہوئے بعض وظیفے پڑھتا تھا۔میرے سامنے کھڑا
ہوا تھا۔ایک دن کلرک، میں نے کہا کیوں اپنے وقت ضائع کر رہے ہو۔سبحان اللہ سبحان اللہ،
سبحان
اللہ سبحان اللہ، الحمد للہ پڑھنی شروع کر دو۔تو جب میں نے فارموں پر دستخط ختم کئے تو وہ
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
بڑا خوش اور مجھے کہنے لگا اس عرصے میں میں نے دو سو دفعہ یا اڑھائی سو دفعہ ( کتنی دفعہ ) میں نے
سبحان اللہ پڑھ لیا۔تونستیوں کے نتیجے میں اپنی نعمتوں میں کمی پیدا کرنے کی کوشش نہ کرو وہ نعمتیں جو اللہ تعالیٰ
کی طرف سے عطا ہوتی ہیں۔جماعت احمدیہ کے ہر پروگرام میں دل سے حصہ لو۔کسی پر احسان نہ
جتاؤ۔خدا تعالیٰ کے حضور سب کچھ کر کے یہ سمجھو کہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔خدا تعالیٰ سے پیار کرو۔اس
لئے نہیں کہ اس سے کچھ لینا ہے، اس لئے کہ وہ اس بات کا مستحق ہے کہ اس کی مخلوق اس کے
سامنے عاجزی سے جھکی رہے اور اس کے پیار میں اپنی زندگی کے اوقات گزارے۔خدا تعالیٰ ہم
سب کو ایسا ہی بنادے آمین
بہت ہی مختصر کر دیا ہے میں نے ، ورنہ دو گھنٹے اور لگ جانے تھے ان نوٹوں پر۔اب میں
یہاں سے چلتا ہوں۔دعائیں ہر وقت آپ کو دیتا ہوں ، دیتارہوں گا۔انشاء اللہ تعالی۔السّلام عليكم ورحمة الله و بركاته
از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
خطابات ناصر جلد دوم
۵۵۱
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
قرآن کریم کی تعلیم پر بنیا درکھ کر میں بتاؤں گا
که سبحان اللہ کے معنے حقیقتا کیا ہیں؟
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میرے مضمون کا عنوان ہے سُبْحَانَ اللہ۔اللہ تعالیٰ کی عظمت اس کی کبریائی اور علوشان نہ
سمجھتے ہوئے انسان ہمیشہ ہی بہکتا رہا۔بعض انسان اپنی عقل سے اس غلط نتیجہ پر پہنچے کہ اللہ تعالیٰ کی طرح روحیں جو ہیں ارواح اور
مادی ذرات جو ہیں وہ ابدی از لی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق نہیں ہیں۔بعض انسان اس نتیجہ پر پہنچے کہ اگر خدا تعالیٰ کا بیٹا بنا لیا جائے یا بیٹا سمجھا جائے یا بیٹیاں سمجھی
جائیں یا خدا کا باپ سمجھا جائے تو اللہ تعالیٰ کی شان میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔بعض نے شرک کی یہ دلیل بنالی کہ خدا تعالیٰ کی تحرب کی راہیں پتھر کے یہ بت ہمارے لئے
کھولیں گے۔یا یہ کہ روز جزا جن بتوں کی ہم پرستش کرتے ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کے حضور ہماری
شفاعت کریں گے۔خدا تعالیٰ کی عظمت کو نہ سمجھتے ہوئے بعض لوگ اس بحث میں پڑ گئے کہ خدا تعالیٰ اپنی مثل
ایک اور خدا بنا سکتا ہے یا نہیں۔بعض نے یہ بخشیں شروع کر دیں کہ کیا خدا تعالیٰ جھوٹ بول سکتا ہے
یا چوری کرسکتا ہے یا نہیں۔غرض کہ تو حید خالص سے پرے ہٹ کر اندھیروں کی دُنیا میں جو اپنی عقلیں دوڑائیں تو
مختلف ، غلط۔بھیانک۔توحید سے دُور عقائد انسان کے بن گئے۔قرآن کریم اس پہلو سے بھی
ایک کامل اور مکمل کتاب ہے کہ اُس نے جس تفصیل کے ساتھ اور جن روشن دلائل کے ساتھ
خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کے بارہ میں انسان
کو بتایا وہ کہیں اور ہمیں نظر نہیں آتا۔اس لئے اور
خطابات ناصر جلد دوم
۵۵۲
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
اس لئے بھی کہ سوائے قرآن کریم کے ہمارے پاس کچھ اور ہے ہی نہیں۔قرآن کریم کی تعلیم پر
بنیا درکھ کے میں یہ بتاؤں گا کہ سُبْحَانَ اللہ کے معنے حقیقتاً کیا ہیں۔پہلے ہم لیتے ہیں لغت کو ، اقرب ایک لغت کی کتاب ہے اس میں لکھا ہے کہ سبح الله کے
معنے ہیں۔نزھہ۔اللہ کی ذات کو تمام عیوب ونقائص سے پاک سمجھا اور مبر اقرار دیا۔اور لسان العرب میں تسبیح کے معنے تنزیہ کے ہیں۔پاک قرار دینا اور پاک سمجھنا۔دوسرے
یہ لکھتے ہیں کہ سُبْحَانَ اللہ کے یہ معنے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کو تمام اُن باتوں سے متبرا
قرار دینا جو اس کے شایانِ شان نہیں اور مناسب حال نہیں ہیں۔تیسرے وہ کہتے ہیں کہ اس کے یہ معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اس سے پاک ہے کہ اس کا
کوئی مثل یا شریک ہو۔یا ذات یا صفات میں اُس کا کوئی حصہ دار ہو۔یہ بھی ایک بد خیال پیدا ہو گیا
تھا انسان کے دماغ میں۔اور تاج العروس میں ہے ہر نقص سے پاک سمجھنا اور ہر عیب سے مبرا قرار دینا۔اللہ تعالیٰ کی
ذات کے لئے کامل پاکیزگی کا اقرار کرنا۔یہ لفظ جب بولا جائے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ایسی
کامل پاکیزگی کہ جو ان تمام عیوب سے اللہ تعالیٰ کی ذات کو پاک قرار دیتی ہو جو اس کی طرف
مشرک لوگ اس کی ذات کو کما حقہ، نہ سمجھ کر منسوب کر دیتے ہیں۔یہی معنی راغب نے جو قرآن کریم
کی لغت ہے اُس نے لکھے ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ
هذا بَاطِلا ( آل عمران : ۱۹۲) یہاں باطل کا لفظ استعمال ہوا اور عربی زبان بہت سے بطون کی
حامل ہوتی ہے۔اس لئے اس سے بہت سے نتائج نکلے۔ہاں ایک میں یہ بات بتادوں کہ میرے اس مضمون کی بنیاد تین چیزیں ہیں۔زیادہ تر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر قرآنی۔ایک دو باتیں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
تفسیر سے لی ہیں اور کچھ ایسی باتیں بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں نے اُسی سے براہِ راست
سیکھی ہیں۔باطِلاً کے ایک معنے یہ ہوں گے اللہ اس بات سے پاک ہے کہ کوئی شئی بے فائدہ اور بے مقصد
خطابات ناصر جلد دوم
پیدا کرے
۵۵۳
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
دوسرے یہ کہ اللہ اس سے پاک ہے کہ اُس کی طرف یہ بات منسوب کی جائے کہ کوئی شئی
جو موجود ہو، وہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ نہ ہو بلکہ اس کا خالق کوئی اور ہستی ہو۔اور باطلا میں یہ معنی بھی
ہوں گے کہ تمام ارواح اور اُن کی تمام قوتیں ، تمام اجسام، ان کی ساری طاقتیں اللہ ہی کی
پیدا کردہ ہیں۔باطل نہیں ہیں۔ایک اور معنے اس کے یہ ہیں کہ عالم کی اشیاء میں سے جو کچھ موجود ہے۔( یہ اُسی کے تسلسل
میں ہے) سب کا اللہ مالک ہے اور یہ سب اشیاء اس کا ئنات کی اُس جگہ کہیں اس کا ئنات سے بھی
آگے کوئی اور کائنات ہے تو اس کی بھی مخلوق ہیں اللہ تعالیٰ ان کا خالق ہے اور ہستی حقیقی بجز ایک ذات
حضرت باری تعالیٰ کے اور کسی چیز کے لئے حاصل نہیں۔جو حقیقی ہستی ، وجود ہے وہ صرف اللہ تعالیٰ کا
ہے اور خدا تعالیٰ اپنی ربوبیت تامہ کے ساتھ عالم کے ذرہ ذرہ پر ہر وقت متصرف اور حکمران ہے۔یہ
نہیں کہ پیدا کیا اور چھوڑ دیا۔ہر آن اور ہر وقت اس کائنات کے ہر ذرہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا تعلق
ہے اور اپنی مرضی سے وہ اُس میں تبدیلی پیدا کرتا ہے اور حکم اُسی کا چلتا ہے اور کوئی وقت ایسا نہیں
کہ اُس کے رقیہ فیض سے خالی ہو۔اگر اللہ تعالیٰ کی رحمت کسی چیز پر نازل ہونا بند ہو جائے تو وہ
اُس کے لئے موت یا ہلاکت ہے بلکہ عالم کے بنانے کے بعد پھر اس مبدء فیوض کی فی الحقیقت
بلا ایک ذرہ تفاوت کے ایسی ہی حاجت رکھتا ہے کہ کوئی بھی ابھی تک اُس نے کچھ بھی نہیں بنایا۔ایک اور معنی اس کے یہ ہیں کہ وہ اپنی مرضی اور ارادہ کے یعنی اس میں یہ نقص نہیں پایا جاتا
کہ وہ اپنی مرضی نہ چلائے۔وہ اپنی مرضی اور ارادہ کے موافق ہر چیز کی ربوبیت کر رہا ہے اور یہ
نہیں کہ بلا ارادہ کسی شے کے ربوبیت کا موجب ہو۔اس صداقت کا یہ منشا ہے کہ ہر ایک چیز کو جو
عالم میں پائی جاتی ہے وہ مخلوق ہے اور اپنے تمام کمالات اور تمام حالات اور تمام اوقات میں
خدا تعالیٰ کی ربوبیت کی محتاج ہے۔اور ایک اور معنے یہ کہ کوئی روحانی یا جسمانی ایسا کمال نہیں جس کی کوئی مخلوق خود بخو د اور بغیر ارادہ خاص
اس متصرف مطلق کے حاصل کر سکتا ہو۔اس کائنات میں مخلوق چیز میں درجہ بدرجہ ترقی کرتی ہوئی کمالات
حاصل کرتی ہیں۔موٹی مثال خود انسان کی ہے جو درجہ بدرجہ زمین سے اُٹھ کر ساتویں آسمان
خطابات ناصر جلد دوم
۵۵۴
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
کی رفعتوں تک پہنچ سکتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کے احکام پر پابند ہو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
نقش قدم پر چلنے والا ہو۔اس کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کسی چیز کو عبث اور بے ہودہ طور پر پیدا نہیں کیا۔کھلونا نہیں ہے اور عبث نہیں ہے۔اس کے یہ معنی بھی ہیں کہ اس کی مخلوقات میں سے ہر چیز
عجائبات قدرت اور حکمت سے بھری ہوئی ہے، باطل نہیں۔ہر چیز عجائبات قدرت اور حکمت سے
بھری ہوئی ہے۔یہ جو ظاہری سائنس ہے نا، اس وقت بڑی ترقی کی سائنس نے ، وہ اس نقطے کے
او پر کھڑی ہوئی ہے وہ ساری عمارت کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کیا وہ عجائبات قدرت اور حکمت
سے بھری ہوئی ہے اور ہر روز ہم کوشش کر کے نئی سے نئی چیزیں اس میں سے نکالتے رہتے ہیں۔اللہ اس سے پاک ہے کہ اس کے وجود کو معرفت نہ ہونے کے نتیجے میں اور عظمت اور اس کی جو
کبریائی اور علو شان ہے اس کے نہ سمجھنے کے باعث نالائق صفتیں اس کی طرف منسوب کر دیں اور
اگر ایسا کوئی شخص کرے تو یہ دوزخ اپنے لئے پیدا کرنے کا باعث بن جاتا ہے۔بَاطِلًا کی تفسیر ایک اور یہ ہوتی ہے کہ اللہ کی ہر تخلیق اور ہر صفت اپنے اندر کمالیت رکھتی
ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے کسی چیز کو باطل نہیں پیدا کیا اس سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ چونکہ پیدائش
کائنات خدا تعالی کی ساری صفات کے ظہور کا نتیجہ ہے اور اُن میں کمال پایا جاتا ہے اس لئے
خدا تعالیٰ کی ہر صفت جو اس میں کمالیت پائی جاتی ہے اور ہر شے کے خواص صانع کی طرف ہمیں
لے جاتے ہیں اور ہمارے ایمانوں کو مضبوط کرتے ہیں۔ایک اور معنی یہاں یہ ہیں باطل کے کہ اللہ تعالیٰ پاک ہے اس بات سے کہ اُس نے کائنات
کو ابلغ اور محکم نظام کے علاوہ کسی کمزور نظام کی بنیاد پر قائم کیا ہو۔نظام کائنات ابلغ اور محکم ہے۔ہرگز باطل
اور بے سود نہیں۔نظام کائنات ابلغ اور محکم ہونے کے نتیجہ میں صانع حقیقی کا چہرہ ہمیں دکھلا رہا ہے۔باطل
کی ایک اور تفسیر یہ ہے کہ ایک ایک چیز اس کائنات کی خدا کی طرف رہنمائی کر رہی ہے۔باطل نہیں
زمین و آسمان کی شہادتیں۔( یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی زبر دست عقلی دلیل
یہاں دی ہے ) زمین و آسمان کی شہادتیں کسی مصنوعی اور بناوٹی خدا کی ہستی کا ثبوت نہیں دیتیں بلکہ
اس خدائے واحد اور یگانہ سے ہمیں متعارف کرواتی ہیں جو اس جہان کا پیدا کرنے والا ہے۔جو زندہ
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
اور قائم رہنے والا خدا ہے۔جس خدا کو قرآن کریم پیش کرتا ہے اُس کے لئے زمین و آسمان دلائل
سے بھرے ہوئے ہیں۔ابھی پچھلے سالوں میں ایک تحقیق ہوئی ہے نئی۔اور سائنسدان جود ہریت کی
طرف ہمیشہ مائل رہتے تھے اُس تحقیق کے بعد انہوں نے یہ اعلان کیا۔دوحصوں میں بٹ گئے۔ایک نے تو کہا کہ ہماری تحقیق ہمیں بتاتی ہے۔(اس کا ئنات کے اندر ان
کی تحقیق یہ بتاتی ہے ) کہ
اس کا پیدا کرنے والا ایک خُدا ہے اور بعض نے کہا کہ ابھی سوچنے والی بات ہے لیکن شرک پر یا
دہریت پر اُن کی پختگی کو اُن کی اپنی تحقیق نے متزلزل نہیں کر دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں:۔( ملفوظات جلد اصفحه ۴۲ )
” جب تمہارے دل پاک ہو جائیں گے اور ادھر عقل سلیم سے کام لو گے اور تقویٰ
کی راہوں پر قدم مارو گے پھر ان دونوں کے جوڑ سے وہ حالت پیدا ہو جائے گی کہ
رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (آل عمران : ۱۹۲)
تمہارے دل سے نکلے گا۔اُس وقت سمجھ میں آجائے گا کہ یہ مخلوق عبث نہیں بلکہ صانع
حقیقی کی حقانیت اور اثبات پر دلالت کرتی ہے تاکہ ہر طرح کے علوم وفنون جو دین کو مدد
دیتے ہیں ظاہر ہوں۔“
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایسی تحریروں نے جماعت احمدیہ کے دماغ پر آگے
بڑھنے کے دروازے کھولے اور اسی لئے میں توجہ دلا رہا ہوں اپنے نوجوان ذہین طالب علم کو کہ
قرآن پڑھو تا کہ تم علوم دنیو یہ جو کہلاتے ہیں انہیں زیادہ اچھی طرح سمجھ سکو اور علوم دنیویہ کی
سٹڈی (Study) کرو تا کہ قرآن کریم کے اسرار تمہیں آسانی سے سمجھ آنے لگیں۔تو حید۔وہ تو
باطلا کے متعلق ابھی تک میں کہہ رہا تھا۔لفظ باطل۔وہ سب چیزیں سبحان اللہ میں ہیں کہ اللہ اس
سے پاک۔اللہ اس سے پاک۔اللہ اس سے پاک۔اللہ اس سے پاک۔اللہ اس سے پاک۔یادر ہے کہ حقیقی تو حید جس کا اقرار خدا، ہم سے چاہتا ہے اور جس کے اقرار سے نجات وابستہ ہے یہ
ہے کہ خدا تعالیٰ کو اپنی ذات میں ہر ایک شریک سے خواہ بُت ہو، خواہ انسان ہو۔خواہ سورج ہو
یا چاند ہو یا اپنا نفس یا اپنی تدبیر اور مکر وفریب ہو منزہ سمجھنا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ اس لحاظ سے تو حید جو ہے وہ کئی قسموں میں، کئی شکلوں میں ہمارے سامنے آتی۔