سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 48
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ذات کے لحاظ سے توحید یعنی یہ کہ اُس کے وجود کے مقابل پر تمام موجودات کو معدوم کی طرح سمجھنا
یعنی جو شخص خدائے واحد و یگانہ پر ایمان لاتا اور توحید پر قائم ہے، وہ تمام موجودات کو معدوم کی طرح
سمجھتا ہے اور تمام کو هالكة الذات کہ اپنے نفس میں ہلاک ہونے والی اور باطلة الحقیقۃ اور اپنے
نفس میں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں۔اس وقت تک قائم ہیں جب تک خدا قائم رکھنا چاہے اور
اُس وقت تک اُن کی کوئی حقیقت ہے اُن کا کوئی فائدہ ہے۔وہ انسان کے کام آ رہی ہیں
جب تک کہ خدا تعالیٰ جو قیوم ہے اپنے اس صفت کا پر تو اُن کے اوپر نہ ڈال رہا ہو ورنہ و
باطلة الحقیقۃ ہو جاتی ہیں۔دوسری شکل یا جہت توحید کی یہ ہے کہ ربوبیت اور الوہیت کی صفات بجز ذات باری کسی میں قرار
نہ دینا اور جو بظاہر ربّ الانواع یا انسان نظر آتے ہیں یہ اُسی کے ہاتھ کا ایک نظام یقین کرنا یعنی
سوائے اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساری کائنات اور اُس کے تمام اجزاء اور قسمیں اور مالٹے کا
درخت ، اس کا ہر پھل جو ہے میں تفصیل میں جا کر آپ کو سمجھا رہا ہوں، خدا تعالیٰ کی ربوبیت کے
بغیر تدریجی ارتقاء کرتے ہوئے اپنے جو اُس کی زندگی ہے اس کو عروج تک نہیں پہنچا سکتا۔نہیں
ہوتا۔امرود ہے، کیڑا کھا جاتا ہے دوسرے پھل ہیں جانور کھا جاتے ہیں۔انسان کے لئے وہ کام
کا نہیں رہتا۔ایسی بیماری آتی ہے کہ وہ جانوروں کے لئے بھی کام کا نہیں رہتا۔ایسی بیماری آتی
ہے کہ اُس درخت کے لئے بھی اُس کا پھل کام کا نہیں رہتا اور اُس کی جڑوں میں گرتا اور درخت
کو مار دیتا ہے۔تو ربوبیت کی صفت باری جو ہے۔بجز ذات باری کسی میں قرار نہ دینا لیکن آپ
دیکھتے ہیں کہ اُستاد بھی آپ کی ربوبیت۔آپ کی تربیت کر رہا ہے۔دوسرے محکمے ہیں ملک میں
حکومتوں میں وہ کر رہے ہیں۔بین الاقوامی محکمے ہیں۔ٹھیک ہے ملتی جلتی چیزیں ہیں لیکن حقیقت
یہی ہے کہ یہ سارے نظام ہمیں اس لئے نظر آتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ یہ نظام اس کے
بندوں کے لئے قائم کئے جائیں۔جب ، جس وقت جن حالات میں خدا چاہے کہ اُن کو مٹا دے،
وہ مٹا دیتا ہے۔کسری نے بڑی شان دار حکومت کی سیاست کے میدان میں۔وہ ایک وقت تک
خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کا کام لیا اُن سے، پھر مٹ گئے۔فراعنہ اُبھرے۔بڑی شان دار
حکومت تھی اُن کی۔بڑے شان دار کھنڈرات انہوں نے چھوڑے ہیں اپنے پیچھے، لیکن وقت
خطابات ناصر جلد دوم
۵۵۷
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
آنے پر وہ ختم ہو گئے۔قیصر کی حکومت تھی آدھی دنیا پر چھائی ہوئی۔کہاں نظر آتی ہے وہ۔چالیس ہزار
نے تین لاکھ کی فوج کو پانچ دنوں میں ختم کر کے قیصر کی حکومت کی جڑوں
کو ہلا دیا تھا کیونکہ اُس وقت
خدا تعالیٰ کا یہی منشا تھا۔تو حقیقی رب ہمارا رب پیدا کرنے والا ہم سے پیار کرنے والا۔ہماری
غلطیوں کو معاف کر دینے والا۔درگزر کر کے پھر بھی اپنی رحمتوں سے ہمیں نوازتے رہنے والا ہے۔ابدی اور ازلی طور پر۔اور تیسرے یہ تو حید۔اس معنی میں توحید کہ محبت اور صدق اور صفا کے لحاظ سے تو حید یعنی
محبت اور صدق اور صفا شعار عبودیت میں دوسرے کو خدا تعالیٰ کا شریک نہ گرداننا اور اُسی میں،
خدا تعالیٰ میں کھوئے جانا۔یہ بھی ایک قسم ہے، ایک پہلو ہے تو حید کا کہ جو محبت خدا سے کرنی ہے وہ
کسی فرد واحد اُس کی مخلوق سے نہیں کرنی۔جو صدق وصفا کا معاملہ اُس سے رکھنا ہے جب اُس
کا مقابلہ اُس کی لڑائی دوسرے کسی وجود کے ساتھ ہو جائے تو ہمیشہ ترجیح اللہ تعالیٰ کو دے گا خدا کا
موحد بندہ۔اور چوتھے یہ کہ اللہ تعالیٰ کو ہر قسم کے تغیر اور فنا سے پاک جاننا۔یہ توحید کے اندر اس طرح
آتا ہے کہ صرف یعنی یہ جو کائنات ہے جو ہماری سمجھ میں نہیں آرہا یہ جو مادی ذرات سے بنے
ہوئے کائنات میں بھی اتنی وسعت ہے کہ ہمارے دماغ جو ہیں وہاں تک پہنچتے پہنچتے کیا پہنچ ہی
نہیں سکتے۔رستے میں ہی میں تھک جاتے ہیں لیکن ان سب پر فتن وارد ہوتی ہے اور تغیر ہوتا ہے دو
چیزیں ایک مٹ جانا۔ایک بدل جانا۔اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جو ازل سے ابد تک قائم یعنی ہمیشہ
سے ہے، ہمیشہ رہے گی اور اس وسیع زمانہ میں ایک لحظہ کے لئے ، ایک سیکنڈ کے لئے بھی کوئی تغیر
اس کے اندر نہیں آتا۔جس طاقت کے ساتھ ، جس عظمت کے ساتھ اُس کا وجود اس کی مخلوق نے
ہزار کروڑ اربوں سال پہلے دیکھا آج بھی وہی طاقت ہے اُس میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی۔وہ خدا آج بھی اپنے بندوں کی اُسی طرح آواز سنتا ہے جس طرح پہلے سنتا تھا بہرہ نہیں ہوا اور وہ
خدا اپنے پر جو جانوں کو نثار کرنے والے ہیں اُن سے اسی طرح پیار کرتا ہے جس طرح وہ پہلے کیا
کرتا تھا۔کوئی فرق نہیں۔یعنی اس کو ازلی ابدی طور پر تغیر اور فنا سے پاک سمجھنا اور ہر دوسری شے
میں تغیر ہمیں نظر آتا ہے اور فنا ہمیں نظر آتی ہے۔کوئی ایسے کیڑے بھی ہیں جن کی ساری زندگی
خطابات ناصر جلد دوم
۵۵۸
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
چند سیکنڈ میں پیدائش اور زندگی ختم ہو جاتی ہے یعنی پیدائش اور موت چند سیکنڈ کے فاصلے کے
ساتھ آ جاتی ہے۔یہ شہد کی مکھی جو اتنا احسان آپ پر کر رہی ہے شہد بنا کر اس کے جو مزدور ہیں
کام کرنے والے یعنی ان کی جو ملکہ ہے اس کے علاوہ سارے۔ان کی ساری زندگی پنتالیس دن
سے ساٹھ دن ہے اور ان دنوں میں ایسا تغیر ان کے اندر آتا ہے جنہوں نے اُن پر تحقیق کی ہے وہ
بھی حیران اور ہم جو اس تحقیق کو پڑھتے ہیں ہم بھی حیران۔خدائی شان دیکھ کے۔کوئی چند سیکنڈ
زندہ رہتا ہے کوئی چالیس سال سے سو سال تک زندہ رہتا ہے انسان۔اپنے آپ کو بڑا سمجھنے
لگ جاتا ہے۔ہمیشہ زندہ رہنے والا ، جس پر فنا نہیں اور ہمیشہ ایک حالت میں ساری طاقتوں او
عروج کے ساتھ قائم رہنے والا جس میں کوئی تغیر اور تبدل نہیں۔وہ صرف ایک ذات ہے
چوتھی قسم ہے تو حید کی۔اللہ واحد لاشریک ہے جس کے سوا کوئی بھی پرستش اور فرمانبرداری کے لائق نہیں۔اب
ایک اور پہلو سے اسے ہم دیکھتے ہیں۔اگر وہ لاشریک نہ ہو یعنی اگر اللہ ایک نہ ہو بلکہ بہت سے
ہوں خدا۔تو پھر اگر وہ لاشریک نہ ہو تو شاید اُس کی طاقت پر اس کے دشمن خدا کی طاقت غالب
آ جائے۔اس صورت میں اُس کی خدائی معرض خطر میں رہے گی۔تو اگر ایک سے زائد ہیں تو
ہر ایک خدا کی خدائی معرض خطر میں رہے گی۔خدا ایک ہے اور اس کی خدائی کو کوئی خطرہ نہیں۔ازل سے ابد تک اپنی پوری شان کے ساتھ قائم ہے قائم رہے گا۔نمبر ۲۔کوئی پرستش کے لائق نہیں۔اس معنی میں شریک ہیں نا۔اس معنی میں کہ کوئی ہستی ایسی
نہیں جس کی صفات اور خُو بیاں اور کمالات سب سے اعلیٰ ہوں۔اللہ تعالیٰ کے سوا اس کائنات میں
کوئی ایک شی بھی ایسی نہیں کہ جس کی صفات اور خو بیاں اور کمالات جو ہیں وہ سب سے اعلیٰ ہیں۔صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جس کی صفات اور خوبیاں اور کمالات سب سے اعلیٰ ہیں۔وہ اس
قدر کامل۔کمال کا مالک خدا ہے۔اس سے بڑھ کر کوئی اعلیٰ نہیں ہو سکتا۔وہی خدا ہے جس کی پرستش
میں ادنیٰ کو شریک کرنا ظلم ہے اور حماقت بھی۔تیسرے یہ کہ سوائے اللہ کے اللہ کی ذات کو اور کوئی نہیں جانتا۔یعنی انسان جس نے علم
کے میدانوں میں بڑی ترقی کی خدا کی مخلوق کے ایک حصہ کو جو پنجابی میں کہتے ہیں نا بھورنا۔
خطابات ناصر جلد دوم
۵۵۹
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
اس سے آگے نہیں بڑھے۔جو سمجھ دار ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم نے تو اللہ تعالیٰ کی اس کا ئنات میں
جو خدا تعالیٰ کے جلوے ظاہر ہوئے اس کو اگر سمندر سمجھا جائے تو ہم کنارے پر کھڑے ہو کر ہم
نے چند قطرے اٹھائے ہیں۔ابھی تو ہمیں پتہ نہیں کہ یہ سمندر کی حقیقت کیا ہے۔اس کی عظمت کیا
ہے۔اس کی شان کیا ہے اس قدر بے شمار اللہ تعالیٰ کے جلوے اس پر ظاہر ہوئے اور کچھ کا کچھ
اس کو بنا دیا ہمارے فائدہ کے لئے اور ہماری خدمت کے لئے۔صرف اللہ ہے ایک جو اپنی ذات
کا کامل علم رکھتا ہے اور اس میں کوئی دوسرا شریک نہیں۔یعنی خدا تعالیٰ کی ذات کے علاوہ کوئی ایسا
وجود نہیں جو اللہ تعالیٰ کی ذات کا کامل علم رکھتا ہو۔نیچے اترتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی مخلوق کا بھی کوئی
اور وجود کامل علم نہیں رکھتا۔خدا تعالیٰ کی اس کائنات کے کروڑویں حصہ کا بھی کامل علم نہیں رکھتا
کوئی اور وجود۔اس لحاظ سے وہ لا شریک لہ کوئی اس کا شریک نہیں۔اس کے برابر کا نہیں
ہے۔اس کی ذات پر کوئی احاطہ نہیں کر سکتا۔ہر وجو د خدا کا سرا پا دیکھنے سے قاصر ہے اور ایک یہ
بات کہ وہ علمُ الشَّهَادَةِ ہے۔کوئی چیز اس کی نظر سے پردہ میں نہیں۔وہ پاک ہے اس بات
سے کہ علم اشیاء سے غافل ہو۔وہ اس عالم کے ذرہ ذرہ پر اپنی نظر رکھتا ہے لیکن انسان یا کوئی اور
مخلوق یہ نظر نہیں رکھ سکتی۔اس میں بھی وہ لاشریک ہے یعنی کوئی ایسی ہستی نہیں جو خدا تعالیٰ کی طرح
عَالِمُ الشَّهَادَةِ ہو کہ ہر چیز پر جس کی نظر ہو۔جس کی نظر سے کوئی چیز پردہ میں نہ ہو۔کوئی اور وجود
نہیں ہے اس معنی میں بھی وہ لاشریک ہے۔پانچویں یہ کہ اس کا کوئی ایسا کار پرداز نہیں جس کو اُس نے زمین و آسمان کی حکومت سونپ
دی ہو۔ایک یہ غلط تصور پیدا ہوا بعض لوگوں میں کہ خدا تعالیٰ personal God نہیں
یعنی ذاتی تعلق اپنی مخلوق سے نہیں رکھتا اور نہایت نا معقول دلیل یہ بنالی۔اتنی عظیم ہستی اس کو کیا
پڑی کہ ہم حقیر انسانوں سے وہ ذاتی تعلق رکھے۔غلط ہے یہ دلیل اور باطل ہے یہ استدلال۔حقیقت یہ ہے کہ جس طرح وہ اکیلا۔اکیلا بغیر کسی شریک کے اپنی ذات کا کامل علم رکھتا ہے
اسی طرح وہ بغیر کسی شریک کے اس کائنات کا کامل علم رکھتا ہے۔اُس نے اس کو پیدا کیا۔اُس نے
ہر آن اس کی ربوبیت کی۔ہر وہ سیکنڈ۔ہر وہ لمحہ جو واقع یوں نہیں اگر خدا تعالیٰ کی نظر سے اوجھل
ہو جائے تو اس کائنات سے اوجھل ہو جائے گا۔ہلاکت ہو جائے گی اُس کی۔فنا ہو جائے گا۔تو
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
( عالم الشہادہ) ہے اور کوئی ایسا کارپرداز نہیں۔یہ اسی کے ساتھ آتا ہے کہ سونپ دی ہو کہ اب تم
سنبھالو جس طرح سوات میں بادشاہ صاحب نے اپنے والی صاحب کو ریاست سپر د کر دی تھی۔یہ جو تخیل ہے کسی کے سپر د کر دینا اس میں بہت سی روحانی قباحتیں پیدا ہوتی ہیں کہ آپ نے اپنی
زندگی وقف کی خدائے واحد و یگانہ کے لئے اور آپ کو جزا دینے کے لئے آ گیا کوئی اور مخلوق
میں سے۔جو جانتا ہی نہیں آپ کو۔تو آپ کے ساتھ وہ آنے والا جاہل انصاف نہیں کر سکتا۔آپ کے ساتھ وہی انصاف کر سکتا ہے جس کے علم میں آپ کی زندگی کا ہرلمحہ ہے۔جس کے علم
میں آپ کے دل کے خیالات ہیں۔جس کے علم میں آپ کے ذہن کے اچھے یا برے تصورات
ہیں۔جس کے علم میں یہ ہے کہ آپ کا کوئی اچھا عمل خدا کی رضا کے لئے ہے یا لوگوں کی خوشنودی
کے لئے ہے۔وہ آپ کو صحیح بدلہ دے سکتا ہے۔تو کوئی ایسا وجود نہیں۔خدا personal ہے
ذاتی تعلق رکھنے والا ہے اور کوئی ایسا وجود نہیں اس کا ئنات میں جس کے سپر د اُس نے جزا سزا
کے تعلق میں اپنی خدائی سپر د کر دی ہو۔اور ایک اور بات یہ کہ اس کی بادشاہت ہر عیب سے خالی اور پاک ہے۔خدا بادشاہ ہے
نا ہمارا اور کوئی اور ایسی بادشاہت نہیں جو عیب نقص اور کمزوری سے پاک ہو۔ایک موٹی بات
ایک ہی میں بتاؤں گا آپ کو سمجھانے کے لئے اور وہ یہ کہ دُنیوی بادشاہتیں اپنی کامیابیوں
کے لئے اپنی رعایا کی محتاج ہیں۔اب ہمارے سامنے آ گئی سٹرائیک کر دیتے ہیں۔انہوں نے
عدم تعاون کی تحریک چلائی کانگرس نے انگریزوں کو تنگ کر کے رکھ دیا کہ نہیں دیتے ٹیکس۔جو ہمارے ذمہ حکومت چلانے کے لئے رقمیں ہم تمہیں ادا نہیں کرتے۔کمزوری پیدا ہوگئی اس احتجاج
کے نتیجہ میں۔تو خدا تعالیٰ کی بادشاہت ہر عیب سے خالی اور پاک ہے اور خدا کا جہاز
تمام قدرتوں کے ساتھ بچے انصاف پر چل رہا ہے۔اللهُ الصَّمَدُ (الاخلاص : ۳) اللہ تعالیٰ کو
کسی غیر کی احتیاج نہیں۔اس میں یہ مضمون سوچتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے یہ سمجھایا کہ خدا تعالیٰ کی
ذات اس قدر عظمتوں والی ہے کہ خدا تعالیٰ کوئی ارادہ یا ئیت ایسی نہیں کر سکتا یعنی اپنی عظمت
اور شان کے لحاظ سے جس کو پورا کرنے کے لئے غیر کی احتیاج ہو اُسے۔اس واسطے کہ
كُنْ فَيَكُونُ۔وہ ایسی قدرتوں والا ہے کہ اس کے لئے تو کُن کہنا یعنی یہ حکم ایک مختصر ، چھوٹا ،
خطابات ناصر جلد دوم
۵۶۱
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ایک لفظی کہ ہو جا اور ہو جاتا ہے۔یہ جو گلیکسیز (galaxies) جس کا ایک چھوٹا سا حصہ ہماری زمین ہے بے شار گلیکسیز کہتے
ہیں ستاروں کے اس قبیلے کو جس میں بے شمار سورج ہیں اور ہر سورج کے گر دستارے گھوم رہے
ہیں۔تو یہ ایک گلیکسی۔اب سائنس دان اس طرف آرہے ہیں۔اپنی تحقیق کے نتیجہ میں کہ ہمیں اس
طرح نظر آتا ہے کہ جب اتنی جگہ پیدا ہو جائے دو گلیکسیز کے درمیان کہ ایک گلیکسی بے شمار سور جوں
پر مشتمل وہاں سما سکتی ہو تو کُن کہتا ہے اور وہ ہو جاتی ہے۔تو اللہ تعالیٰ نہ کوئی ارادہ ایسا اس کی عظمت اور شان۔اس کی جو کبریائی ہے اور اس کا علو
ہے اور اس کی جو خدائی ہے کوئی خیال اس کے آہی نہیں سکتا کہ جس کے پورا کرنے میں کسی اور
کا وہ محتاج بن جائے۔احتیاج اور ہو۔یعنی ہماری عقل یعنی عقلِ سلیم جو ہے جب غور کرتی ہے تو
انکار کرتی ہے کہ خدا کے متعلق ایسا سمجھا جائے کہ اس کو کسی کی احتیاج ہے۔کوئی خواہش ایسی
نہیں۔اس کی مثال یہ بنی کہ انسان نے اپنی بیوقوفی سے اپنے اللہ کی طرف سیکس (sex) کی
خواہش منسوب کر دی کہ اس کو کہتے ہیں نا کہ بیٹا۔خدا بیٹا۔تو خدا بیٹے کے لئے ایک تو میں ابھی
آؤں گا بعد میں لیکن پہلے تو جنسی خواہش چاہئے۔بندہ خدا۔خدائی اللہ کی کہاں رہ گئی اگر تم یہ
سوچو گے۔تو کوئی ایسی خواہش جس کے پورا کرنے کے لئے ایک عورت کی ضرورت ہو ہی نہیں
سکتی۔کیونکہ وہ تو الصَّمَدُ۔وہ کسی چیز کا محتاج نہیں۔یہ ہے سُبحان اللہ اللہ تعالیٰ پاک ہے
اس چیز سے کہ اسے کسی چیز کی احتیاج پیدا ہو اور اس کائنات کی ہرشی ایسی ہے جسے ہر آن
خدا تعالیٰ کی احتیاج رہتی ہے اپنی زندگی کے لئے بھی۔اپنی بقاء کے لئے بھی۔یہ ہے جو اسلام
ہمیں سکھاتا ہے شرک کے مقابلے میں۔تو پہلی چیز تو یہ ہے کہ صرف جنسی خواہش نہیں۔بلکہ کسی قسم کی کوئی ایسی خواہش خدا تعالیٰ میں
پیدا ہی نہیں ہو سکتی کوئی ارادہ۔کوئی نیت ایسی ہو ہی نہیں سکتی جس کا کرنا اس کے لئے مشکل ہو اور
کرنے کے لئے کسی غیر کی احتیاج اُسے ہو۔نعوذ با اللہ پھر وہ خدا نہیں رہتا۔جو ہمارا خدا ہے۔جو
اسلام نے ہمیں سکھایا وہ تو الصَّمَدُ۔اس کو کسی چیز کی احتیاج نہیں ہے۔اور اس کو بیٹے کی بھی احتیاج نہیں۔اگر وہ القمدُ ہے تو اس کو بیٹے کی احتیاج نہیں۔مجھے
خطابات ناصر جلد دوم
۵۶۲
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ملاقاتوں میں کئی آدمی بڑے پریشان کہ دعا کریں بچہ نہیں ہوتا یادعا کریں لڑکا نہیں ہورہا۔کیوں
دعا کرواتے ہیں۔آپ نے موٹی بات ہے لیکن کبھی سوچا ہوگا کبھی نہ سوچا ہو گا۔وہ اس لئے
کرواتے ہیں کہ مر جائیں گے ہماری آگے نسل کیسے چلے گی۔تو بیٹے کا تصور ہم سے یہ باور کروانا
چاہتا ہے کہ نعوذ با اللہ الہ تعالیٰ پر فنا آ سکتی ہے۔جب وہ مرجائے نعوذ بااللہ تو کوئی بیٹا ہونا چاہئے
جو اس کے تخت کے اوپر بیٹھ جائے۔یہ خرابی پیدا ہوتی ہے اس میں۔اس واسطے اللہ پاک ہے اس
بات سے کہ اس کے کوئی بیٹا ہو۔دوسرے بیٹا ہونے کے لئے بیوی کی حاجت ہے۔اللہ پاک ہے اس بات سے کہ اسے
کسی اس قسم کے ساتھی کی احتیاج ہو۔پھر کہتے ہیں ایک بیٹا بنا تو دوسرا باپ بھی بن گیا نا۔تو پھر جو
بیٹا خدا ہے اُسے ماں کی احتیاج۔باپ کی احتیاج ہو گی۔دوا حتیا جیں اکٹھی ہو گئیں۔پھر یہ ہے
کہ جو حقیقت اس دنیا میں چل رہی ہے مرد اور عورت۔لڑکا اور لڑکی بیا ہے جاتے ہیں۔پھر ان
کے تعلقات قائم ہوتے ہیں۔پھر ایک بچہ ہوتا ہے۔ہر دو کے جسم کے اجزاء میں سے حصہ لیتا
ہے۔بڑی موٹی بات ہے۔ہر بچہ جو پیدا ہوتا ہے مثلاً نئی شادی ہوئی پہلا بچہ پیدا ہو گیا مثال کے
طور پر میں وہ لیتا ہوں۔اس بچے نے یہ اعلان کیا کہ میرے جسم میں میری ماں کا بھی حصہ ہے اور
میرے باپ کا بھی حصہ ہے۔تو خدا تعالیٰ کی خدائی ، وجود جو تھا وہ حصوں میں بٹ گیا نا۔پھر وہ
ایک تو نہ رہا۔پھر اس کے اجزاء علیحدہ علیحدہ ہو کے بٹنے شروع ہو گئے اور کچھ تھوڑا بٹ کے علیحدہ
ہونا یعنی تقسیم ہو جانا تھوڑی۔وہ امکان پیدا کرتا ہے کہ ساری خدائی بے شمار حصوں میں بٹ کے
ختم ہو جائے۔تو عقلاً نا معقول ہے اور خدا تعالیٰ کی عظمتوں کے خلاف ہے اور اس کی صفت
الصَّمَدُ کے خلاف ہے۔خدا تعالیٰ پاک ہے اس بات سے کہ اس پر مصائب نازل ہوں اور وہ سختیاں جھیلے۔آپ
حیران ہوں گے کہ خدا تعالیٰ پر مصائب نازل کیسے ہو گئے اور سختیاں کیسے جھیلیں۔حضرت مسیح علیہ السلام
پر۔مصائب نازل ہو گئے۔سختیاں جھیلیں۔صلیب پر لٹکا دیا۔کیل گاڑ دیئے۔ذلیل کرنے کی
کوشش کی۔تو خدا تعالیٰ اپنی ذات میں یہ عظمت رکھتا ہے کہ وہ السلام اس کی ایک صفت ہے السلام۔کہ مصائب اور سختیوں سے محفوظ ہے۔یعنی اس خدا تعالیٰ کے ساتھ ہمارے رب کریم کے ساتھ
خطابات ناصر جلد دوم
۵۶۳
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ہمارے اللہ کے ساتھ مصائب اور سختیوں کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔اس کی خدائی اس کی عظمت کہتی
ہے کہ میں مصائب کو دور کرنے والا ہوں۔اور سختیاں جھیلنے والوں کے لئے سکون کا سامان پیدا
کرنے والا ہوں میرے اوپر مصائب اور سختیاں نہیں آتیں۔میں السلام ہوں۔پھر یہ نتیجہ نکلے گا
اگر یہ آپ
سمجھ لیں کہ خدا تعالیٰ پر بھی مصائب اور سختیاں آسکتی ہیں کہ اگر وہ آپ ہی مصیبتوں میں
پڑے گا۔لوگوں کے ہاتھ سے مارا جائے گا اور اپنے ارادوں میں ناکام رہے گا اس کے بدنمونے کو
دیکھ کر کس طرح دل تسلی پکڑے گا کہ ایسا خدا ہمیں جو عاجز انسان ہیں ضرور مصیبتوں سے چھڑانے
میں کامیاب ہو گا۔خدا تو وہ ہے کہ سب قوتوں والوں سے زیادہ قوت والا اور سب پر غالب آنے
والا ہے ایسی غلطیوں میں پڑنے والے خدا کی قدر نہیں پہچانتے۔یہ قرآن کریم کی آیت کی تفسیر ہی
ہے پھر قرآن کریم میں ہے سُبْحَنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوًّا كَبِيرًا (بنی اسرائیل (۴۴) که
اللہ تعالیٰ بلند و بالا ہے اس بات سے جو مشرک لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں۔قرآن کریم نے ممکن ہے اور بھی باتیں منسوب کی ہوں میں جلدی میں صرف دو باتیں
اُٹھا سکا قرآن کریم میں سے۔ایک یہ کہ مشرک کہتا ہے کہ ہم شرک اس لئے کرتے ہیں لِيُقَرِبُونَا
إلى الله (الزمر:۴) کہ ہمیں اللہ کے قرب میں لے جائیں گے۔خدا تعالیٰ کا قرب ہمیں
حاصل ہو جائے گا بتوں کی بدولت اور دوسرے وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ کے حضور ہماری شفاعت
کریں گے مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةَ إِلَّا بِإِذْنِهِ (البقرة : ۲۵۶)
شفاعت تو وہی کرے گا جسے اللہ اذن دے گا اور جس کے حق میں اللہ اذن دے گا وہ وہی
ہوگا جو شرک نہیں کرنے والا ہوگا۔تو جو مشرک ہے اس کے بتوں کو تو خدا تعالیٰ نے شفاعت دینے کا
اذن نہیں دینا اور نہ وہ یہ طاقت رکھتے ہیں کہ خدا کے قریب کر دیں۔اللہ اس سے پاک ہے۔بعض لوگوں کا یہ غلط خیال بھی ہے کہ خدا تعالیٰ خود اپنے وجود کی اپنے بندوں کو خبر نہیں دیتا
بلکہ انسان اپنی کوشش سے ایسے دلائل نکالتے ہیں جس سے خدا کی خدائی ثابت ہو۔جس کا مطلب
یہ ہے کہ ایسے بندوں کا احسان
اللہ جل جلالہ کے اوپر ہو گیا۔یہ غلط ہے۔خدا تعالیٰ اپنے موجود
ہونے کو اپنے کلام سے ظاہر کرتا ہے۔یہ ایک ہی بات میں نے اٹھائی ہے۔اگر وہ یہ نہ کہے کہ
انَا الْمَوْجُود تو جو دنیا میں اس وقت خدا تعالیٰ پر اس سے زیادہ ایمان رکھتے ہیں جس طرح میں
خطابات ناصر جلد دوم
۵۶۴
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
اس وقت یہ ایمان رکھتا ہوں کہ آپ کے سروں پر ڈھلتے سورج کی شعاعیں پڑ رہی ہیں تو ختم ہو جاتا
ہے قصہ اگر وہ بولے نہ تو اس کا عاشق تو ویسے ہی پاگل ہو جائے۔جو اس سے دور ہے وہ اور دور
ہو جائے اور یہ انسان جو کہتا ہے کہ میرا احسان ہے اللہ پر کہ اسے دنیا بھول چکی تھی میں نے
نئے سے نئے دلائل نکال کے اور اس کی خدائی ثابت کی تو پھر تم خدا بن گئے وہ تو خدا نہ رہا۔خدا تعالیٰ اپنے موجود ہونے کو اپنے کلام سے ظاہر کرتا ہے اور جماعت احمدیہ کے لاکھوں افراد
ایسے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے کسی نہ کسی رنگ میں وقت سے پہلے غیب کی بات بتائی اور وہ پوری
کر دکھائی۔ہمارے چھوٹے بچوں کو بھی اس نے اپنے اس عظیم احسان سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا۔۱۹۷۴ء میں میں سارا سارا دن ملاقات کرتا تھا دوستوں سے ان میں بچے بھی ہوتے تھے۔میں بچوں سے پوچھتا تھا مجھے یہ بتاؤ کبھی تمہیں کچی خواب آئی تو جو اس مجلس میں بچے بیٹھے ہوتے
تھے قریباً سارے ہی کھڑے ہو جاتے تھے کہ ہاں ہمیں آئی۔بچے سے خدا بچے کی زبان میں بولتا
تھا اس سے محی الدین ابن عربی کے تصوف کی اصطلاحات کی زبان میں تو نہیں بولنا تھا اس نے۔مثلاً یہ کہا خدا نے بچے کو کہ تیرے گھر میں بھینس ہے۔تیرے گھر کی بھینس بچہ دینے والی ہے۔یا کٹا
ہوگا یا کٹی ہوگی۔میں تجھے بتا تا ہوں کئی ہوگی اور دس یا پندرہ دن کے بعد بچی پیدا ہوئی۔کٹی ہوئی۔کتنا اس کو مزہ آیا کہ خدا نے مجھے وقت سے پہلے کئی ہونے کی اطلاع دے دی۔پچھلے ہی سفر پر ہمارے ایک احمدی نوجوان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی اس نے مجھے کہا نام رکھ
دیں۔میں نے لڑکے کا نام رکھ دیا۔وہ چپ۔اس نے نوٹ کر لیا۔اس نے یہ سمجھا کہ میرے لئے
اچھی فال ہے لڑکا پیدا ہو جائے گا۔جب دو اڑھائی ماہ رہ گئے بچے کی پیدائش میں تو لندن کی چوٹی
کی جو لیڈی ڈاکٹر ز تھیں۔ان سے اس نے معائنہ کروایا تو ساری ڈاکٹروں نے مل کر متفقہ طور پر
اس کو یہ بات بتائی کہ اب ایسے آلات نکل آئے ہیں کہ ہمیں پتہ لگ جاتا ہے کہ لڑکا ہوگا یا لڑکی اور
تیری بیوی کے پیٹ میں لڑکی ہے۔اس کے دوستوں نے کہا اب تو پیشگوئی کر دی لیڈی ڈاکٹروں
نے اب حضرت صاحب سے کہو۔میں ان دنوں وہیں تھا کہ لڑکی کا نام رکھیں۔وہ کہنے لگا کہ میں
نے تو ایک دفعہ نام رکھوانا ہے رکھوالیا۔اب میں نے جا کے نام نہیں بدلوانا۔دواڑھائی مہینے وہ
لیڈی ڈاکٹر ز ہماری زبان کے محاورے میں یوں کہا جاسکتا ہے قسمیں کھاتی رہیں کہ سوائے لڑکی
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
کے اور دوسری جنس ہو ہی نہیں سکتی پیدا۔ہمارے آلات بتا رہے ہیں اور دو اڑھائی مہینے کے بعد
جب بچہ پیدا ہوا تو وہ لڑکا تھا۔تو غیب کی بات بتنا نایا کسی عاجز انسان کے منہ سے نکلی ہوئی بات کو پورا کر دکھانا یہ اللہ تعالیٰ
کی قدرت کا کام ہے اس میں انسان کا دخل نہیں ہے۔تو خدا اپنے وجود کا خود اعلان کرتا ہے کسی۔غیر کا اس کے اوپر احسان نہیں۔وہ کہتا ہے انا الموجود وہ بے شمار زبانیں بولتا ہے۔وہ ہر انسان
کے ساتھ اس کے حالات کے مطابق اس کی ضرورت کے مطابق بات کرتا ہے۔وہ جب میرے
سے بات کرتا ہے تو جماعت کے متعلق بات کر رہا ہوتا ہے کیونکہ میں اور جماعت ایک ہی وجود کے
دو نام ہیں۔دس سال پہلے مجھے اس نے کہا: وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق :) -
سپین میں تھا میں کہ جو اللہ پر توکل کرے اللہ ہی کافی ہے کسی اور کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔إِنَّ اللهَ بَالِغ أَمْرِهِ (الطلاق: ۴) جو چاہتا ہے کر دیتا ہے والله على كل شئ قدیر اور لیکن
ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے۔میرے ذہن میں یہ تعبیر ڈالی گئی کہ سپین میں ہم مستحکم ہو جائیں گے۔مسجد ہمیں مل جائے گی لیکن ابھی نہیں وقت آنے پر اور نو دس سال کے بعد خدا تعالیٰ نے ایسے
حالات بدلے کہ وہاں مسجد کے لئے زمین مل گئی۔وہاں میں نے بنیاد رکھی۔اب تازہ اطلاع کے
مطابق وہ مسجد بن چکی ہے۔جب مسجد بن رہی تھی تو ہمارے ملک کے ایک سفیر سے کسی احمدی نے
میرا کہا کہ انہوں نے وہاں بنیا د رکھی ہے مسجد کی۔تو وہ کہنے لگے میں تو وہاں سفیر رہا ہوں۔وہ تو
کیتھولک ہیں۔پروٹسٹنٹ کو گر جا بنانے کی اجازت نہیں دیتے اور احمدیوں کو مسجد بنانے کی کس
طرح اجازت دے دی۔اس نے کہا کہ اجازت کیا مطلب بن رہی ہے کہ میں مانتا ہی نہیں۔احمدی بڑے چالاک ہیں ہوشیار ہیں۔جھوٹ بولتے ہیں ایسا کہ دوسروں کو قائل کر لیتے ہیں۔میں
نے اس کو کہا تصویریں آرہی ہیں۔دکھا دینا۔وہ جب تصویریں آئیں اس کو جا کر دکھایا یہ دیکھو
زیر تعمیر مسجد تو سر اس کا جھک گیا اور منہ سے بات نہیں نکال سکا۔خدا نے کہا تھا کہ وَاللهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِم (یوسف) : ۲۲) میں جو فیصلہ کر دیتا ہوں وہ
ہو جاتا ہے۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى
اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق:۴)۔مجھ پر تو کل کرو تمہیں کسی اور چیز کی
ضرورت نہیں اور جس وقت انہوں نے مذہبی آزادی دی اور اعلان کیا کہ یہاں سارے مذاہب جو
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ہیں اُن کو آزادی دی جارہی ہے تو دس دن کے بعد خدا تعالیٰ نے ہمیں توفیق دے دی کہ وہاں
مسجد کی بنیا د رکھ دیں اور وہ بڑے خوش تھے وہاں کے مئیرز وغیرہ۔ایک نے تو کہا بھی کہ یہ بھی ہے
ہمیں خوشی کہ ہم جو آزادی کا اعلان تھا اس کے دس دن یا بارہ دن چند دنوں کے بعد آپ پہلے ہیں
جنہوں نے مسجد کا سنگ بنیادرکھ دیا یہاں اور اُن کے لئے خوشی کے سامان پیدا کر دیے۔تو انسان کا خدا تعالیٰ پر احسان نہیں ہے۔بڑا احمق ہے وہ جو یہ سمجھتا ہے کہ اس کا احسان ہے
خدا یا اس کے رسول پر اور بڑا قابل رحم ہے وہ جو ایسا سمجھتا ہے۔ہم تو ہر آن فکر میں رہتے ہیں۔میں اور آپ کہ اللہ تعالیٰ ہر آن ہم پر پہلے سے زیادہ احسان کرتا چلا جائے رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ
إلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِير۔(القصص: ۲۵) ہم تو اس کے در کے فقیر ہیں۔احسان جتانے والے
نہیں ہیں۔ہم عاجز بندوں پر اپنی رحمت سے اور فضل سے وہ نشان پر نشان، نعمتوں پر نعمتیں نازل کرتا
چلا جاتا ہے۔تو خدا کی خدائی یعنی وہ پاک ہے میں سبحانہ کی کر رہا ہوں نا تفسیر۔سبحان اللہ اللہ تعالیٰ
اس بات سے پاک ہے کہ غیر اللہ کے کسی حصہ سے وہ احسان لے کسی کا زیرا احسان آ جائے۔وہ تو
احسان کرنے کا ایک سمندر ہے اور دنیا اور اس کائنات کی ہر شے پر ہر آن اس کا احسان ہے۔پہلے تو یہی کہ جب پیدا کر دیا زندگی عطا کر دی۔الحسی خدا نے تو ہر آن جو زندگی کو قائم رکھنے کے
لئے اس کے احسانوں کی ضرورت تھی ہر آن وہ احسان ان کو ملتے چلے گئے۔ایک غلط فہمی دنیا میں پیدا ہوئی عیسائی دنیا بھی اعتراض سمجھنے لگ گئی۔وہ ہے عرش رب کریم۔عرش رب کریم کسے کہتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف جگہ اس پر بحث کی
ہے اور اس مسئلے کو روزِ روشن کی طرح بالکل واضح کر دیا اور اس میں کوئی ہمیں چھپی ہوئی چیز نہیں
اب نظر آتی۔بالکل ہر چیز پاک ہے بڑا لمباویسے یہ مضمون بن جاتا ہے لیکن میں بالکل مختصر کر کے
پھر اس وقت انشا اللہ دعا کراؤں گا۔پہلی بات یہ ہر احمدی کو یاد رکھنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ پاک ہے اس بات سے کہ اُسے محدود
سمجھا جائے۔وہ محدود نہیں غیر محدود ہستی ہے۔وہ پاک ہے اس بات سے کہ اُس کی ذات کو محدود
سمجھ کر اور عرش کو مخلوق جانتے ہوئے اللہ کوعرش پر بٹھایا جائے۔عرش کو ئی مخلوق مادی چیز نہیں جس پر
خطابات ناصر جلد دوم
۵۶۷
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
خدا بیٹھتا ہے بلکہ عرش اللہ تعالیٰ کی دو بنیادی صفتیں ہیں جن کے اندر پھر بہت ساری صفات ہیں۔اُن
میں سے ایک کا نام عرش ہے۔عرش جو ہے وہ وراء الوراء مرتبہ اور جو تنزیہی صفت ہے اللہ تعالیٰ کی اُس کو
ہم عرش کہتے ہیں۔یہ مرتبہ کا نام ہے، کسی مخلوق تخت پوش
کا نام نہیں جہاں کوئی شخص بیٹھ جاتا ہو۔تھوڑی سی تفصیل، لمبی تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔خدا تعالیٰ کا انسان کے ساتھ ہونا اور ہر ایک
چیز پر محیط ہونا ایک خدا کی تشبیہی صفت ہے۔خصوصا انسان۔اس لئے کہ جب خدا تعالیٰ نے یہ کہا کہ
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الدريت : ۵۷) کہ میں نے جن و انس کو اس لئے
پیدا کیا کہ میری صفات سے متصف ہوں۔میری صفات کا رنگ اپنی صفات کے اوپر چڑھائیں قریب
آ گیا ناخدا۔تو خدا کا انسان کے ساتھ ہونا اور ہر ایک چیز پر محیط ہونا خدا کی ایک تشبیبی صفت ہے۔اشتباہ پڑ گیا نا۔خدا رحیم ہے انسان بھی رحیم ہے۔خدا رب ہے اپنی پوری عظمتوں کے ساتھ۔انسان بھی رب ہے اپنے گھر میں اپنے بچوں کی تربیت کرتا ہے۔ربوبیت کرتا ہے۔ان کی
ضرورتوں کو بڑے مخصوص۔محدود بڑے چھوٹے دائرہ کے اندر کر رہا ہے لیکن رب کے ساتھ
مشابہت اختیار کر لی۔دوسری کائنات کی اشیاء نے بھی خصوصا انسان نے اپنی صفات میں
خدا تعالیٰ کی صفات سے ایک مشابہت پیدا کر لی۔اس لئے ایک اور بد مذہبی پیدا ہوئی۔بعض لوگ
یہ کہنے لگے ان تشبیہی صفات کو دیکھ کر کہ خدا بھی کریم۔انسان بھی کریم۔خدا بھی خالق۔انسان نے
بھی موٹریں بنالیں۔ہوائی جہاز بنالیے وغیرہ وغیرہ۔یہ جو صفات اس کی ہماری زندگی پر ظاہر
ہوئیں خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ میں بڑا بزرگی اور طہارت کا سر چشمہ ہوں۔تو خدا کے بزرگ بندوں
میں پاکیزگی پیدا ہو گئی۔ہم شکل ہو گئے ایک لحاظ سے تو اس سے یہ بد مذہب نکلا کہ انسان عین خدا
ہے۔یعنی کوئی فرق ہی نہیں رہا باقی۔وہ خدا ہی ہے۔تو اس چیز سے انسان کو محفوظ کرنے کے لئے
خدا تعالیٰ نے اپنی ایک دوسری بنیادی صفت کو بیان کیا۔خدا تعالیٰ نے کہا کہ میری صفات سے
مشابه صفات میری خواہش اور مرضی اور حکم سے تمہارے نفسوں میں پیدا ہوتی ہیں لیکن تم خدا نہیں
بن جاتے اور یا درکھو اس کا ثبوت یہ ہے کہ میری تنزیہی صفات بھی ہیں۔جن کا تعلق کسی مخلوق کے
ساتھ نہیں اور وہ اپنے جلوے دکھا رہی ہیں اور یہ جو تنزیہی اور تشبیہی صفات تھیں ، ان میں جن کا
تنزیہی صفات کے ساتھ تعلق تھا اس کو عرش کا نام رکھا کہ میں اپنے وحدانیت کے قیام کے لئے ایسی