سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 6

خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
دیا کہ یہ درست ہے کہ مجھے اپنے ہسپتال میں ہر قسم کی سہولت مل سکتی ہے لیکن اس احمدی ڈاکٹر کے
ہاتھ میں جو شفاء ہے وہ ہمارے ہسپتال کے ڈاکٹر کے ہاتھ میں نہیں ہے۔اس لئے میں یہاں آ گیا
ہوں اس طرح بڑے بڑے امیر لوگ ان ہسپتالوں میں آکر علاج کراتے ہیں اور شفا پاتے ہیں۔یہی حال ہمارے سکولوں کی مقبولیت کا ہے۔ایک سکول کے ہیڈ ماسٹر نے مجھے بتایا کہ ایک
ایک دن میں پانچ پانچ وزیر میرے پاس سفارش لے کر آئے ہیں کہ فلاں فلاں لڑکے کو اپنے سکول
میں داخل کر لو۔غرضیکہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل نے ہمارے ہسپتالوں اور سکولوں کو غیر معمولی طور پر
مقبولیت سے نوازا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔میں نے بتایا ہے سولہ جگہیں ہیں، جہاں ہمارے ہسپتال کام کر رہے ہیں۔ان میں سے
سات جگہوں پر ہسپتال کی بڑی اچھی عمارتیں تعمیر ہو چکی ہیں۔ان عمارتوں میں باقی سہولتوں کے
علاوہ بڑا اچھا اپریٹس بھی موجود ہے۔آپریشن والے کمروں کے لئے ایک ایک میز پچاس پچاس
ساٹھ ساٹھ ہزار روپے کی ہم نے لندن سے بھجوائی ہے۔ایک جگہ پر تو ہمیں مقامی طور پر پچھتر ،
استی ہزار روپے میں اس لئے خریدنی پڑی کہ لندن سے آنے میں تاخیر ہونے کا اندیشہ تھا۔غرض
اچھے اوزار ، اچھے مکان ستھرا ماحول اور ستھرے دلوں کے ساتھ دعا کرنے والے ڈاکٹر خدمت کر
رہے ہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اپنے ہاتھوں میں نشتر پکڑ کر آپریشن کرتے ہیں اور لوگوں کو
شفا حاصل ہوتی ہے۔غرض سات جگہوں پر ہسپتال تعمیر ہو چکے ہیں۔تین جگہوں پر ہسپتال زیر تعمیر ہیں۔وہ بھی
انشاء اللہ جلد مکمل ہو جائیں گے اور اب مزید چار ہسپتالوں کی تعمیر کی منظوری میں دے چکا ہوں وہ
بھی انشاء اللہ جلد بن جائیں گے۔نصرت جہاں سکیم کے ماتحت دس ہائر سیکنڈری سکول مکمل ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ میں
نے بتایا ہے کہ تحریک جدید کے بھی سولہ ہائر سیکنڈری سکول کام کر رہے ہیں۔جن کی عمارتیں تعمیر ہو
چکی ہیں۔سکولوں میں پینسٹھ اساتذہ کام کر رہے ہیں۔جن میں اکثریت افریقن استادوں کی ہے
اور اس سال ہم نے تین نئے سکول کھولنے کی منظوری دی ہے۔ان کی عمارتیں بھی خدا کے فضل
سے زیر تعمیر ہیں ایک سکول مزید کھلنے کا امکان ہے انشاء اللہ وہ بھی کھول دیا جائے گا۔پس

خطابات ناصر جلد دوم
۵۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
خدا تعالیٰ ہم پر فضل کر رہا ہے اور ہم آگے ہی آگے بڑھ رہے ہیں۔جن دلوں میں اسلام کی محبت
ہے وہ بڑے خوش ہورہے ہیں خواہ وہ ہمارے ہم عقیدہ ہوں یا نہ ہوں۔مغربی افریقہ میں ایک جگہ
ایسی بھی ہے جہاں سارے علاقے میں لڑکیوں کا کوئی بھی سکول نہ تھا۔اس علاقے کے لوگ
ہمارے پیچھے پڑگئے پہلے تو مجھے کچھ گھبراہٹ تھی لیکن انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں احمدی ہی
لڑکیوں کا سکول کھول سکتے ہیں۔تب میں نے کہا میں ان کے اور خدا کے درمیان روک کیوں
بنوں؟ میں نے اپنے مبلغوں سے کہا کہ خدا خود ہی رقم کا بندو بست کر دے گا۔تم سکول شروع
کر دو۔چنانچہ اس سکول کی منظوری بھی مل گئی ہے۔عمارت بھی انشاء اللہ جلد ہی بن جائے گی۔غرض نصرت جہاں سکیم کے تحت اس وقت دس سکول کام کر رہے ہیں جن کی عمارتیں بھی
مکمل ہو گئی ہیں اور چار کی منظوری ہو چکی ہے۔عمارتیں زیر تعمیر ہیں۔اسی طرح ایک سکول مزید
کھلنے کی منظوری ہو گئی ہے ابتدائی کام ہو رہا ہے۔اس لحاظ سے نصرت جہاں سکیم کے ماتحت پندرہ
سکول ہو جائیں گے۔صد سالہ جو بلی فنڈ : پچھلے سال میں نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کا اعلان کیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس منصوبہ کے ساتھ لوگوں کے دلوں میں اتنی محبت اور پیار پیدا کیا کہ ہم سوچتے کچھ
تھے اور بن گیا کچھ اور۔گویا اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندازے سے
کہیں زیادہ فضل فرمایا۔بعد میں
جب بڑا شور بپا ہوا تو ہم سے بڑا تعلق رکھنے والے بعض پڑھے لکھے اور سمجھدار لوگ میرے پاس
بھی آئے اور جماعت کے بعض اور لوگوں کے پاس بھی گئے اور کہنے لگے آپ نے بڑا ظلم کیا۔جو
مالی قربانی جماعت دے رہی تھی ، آپ اس کا اعلان کر دیتے تھے۔ہمارے دلوں میں حسد پیدا ہوا
اور ہم نے آپ کی مخالفت شروع کر دی۔اس (صد سالہ احمد یہ جوبلی ) سکیم کے تحت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان اور ہندوستان
سے باہر کی احمدی جماعتیں پانچ کروڑ سے زیادہ کا وعدہ کر چکی ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک۔پہلے تو میں بھی یہی سمجھتا تھا اور میرا اندازہ بھی یہی تھا کہ تھوڑی سی رقم کے وعدے آئیں گے جو کہ
پندرہ سال میں قابل وصول ہوں گے۔اس وقت جو سکیم دماغ میں آئی تھی ، اس کی کامیابی کے
لئے باہر کے ممالک نے اس سے کوئی دگنی تگنی رقم کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے لی اور ہمیں

خطابات ناصر جلد دوم
۵۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
فکروں سے آزاد کر دیا۔یہ خدا کی شان ہے کہ اس نے پہلے ایک بین الاقوامی منصوبہ ہمارے
دماغ میں ڈالا کیونکہ اللہ تعالیٰ کو علم تھا کہ دنیا کے حالات بدلتے رہتے ہیں۔چنانچہ باہر کی
جماعتوں
کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی اور یہ جذبہ دیا اور یہ ہمت عطا فرمائی کہ انہوں نے پانچ کروڑ
سے زیادہ کے وعدے کر دیے۔وصولیوں کا اندازہ بھی یہ ظاہر کر رہا ہے کہ اس سے زیادہ آمد ہو جا
ئے گی۔اس سے کم نہیں ہوگی۔انشاء اللہ العزیز۔اشاعت لٹریچر : اس وقت میں نے کہا تھا یعنی خدا تعالیٰ نے میرے دماغ میں بات ڈالی
مگر پوری طرح وضاحت نہیں
تھی کہ جماعت احمدیہ کی کتب کے وسیع تر ضرورتوں کے پیش نظر
ہمیں اپنے اس ملک سے باہر کی جماعتوں میں کم از کم دو بڑے پریس کھولنے پڑیں گے تب ہم اپنی
ضرورتوں کو پورا کر سکیں گے اور جیسا کہ میں نے شروع میں بتایا تھا اب ایسے حالات پیدا ہو گئے
ہیں کہ ہم اس کی طرف زیادہ توجہ دیں۔باقی جہاں تک کتب کے چھپوانے کا سوال ہے، اس کا تعلق
میرے کل کے مضمون سے ہے۔وہ تو میں کل ہی بتاؤں گا۔دنیا کی ہر زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ
کرنا اور اس کی تفسیر کرنا پھر دنیا کے ہر خطہ میں تبلیغ کے لئے آدمی بھیجوانا اور وہاں کی زبانیں
سکھلانا۔ان باتوں کی اب ہمیں یکدم ضرورت پڑ گئی ہے۔یہ منصوبہ جو ہم نے بنایا ہے، یہ ایک
سال کے اندر اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ہمیں مختلف زبانوں کے جاننے والے سینکڑوں آدمی در کار
ہیں۔چنانچہ اس وقت تک میری ہدایت پر آٹھ دس آدمی زبانیں سیکھ رہے ہیں۔یوگو سلاوین زبان
سیکھنے کے لئے بھی آدمی مقرر ہو گیا ہے۔اس وقت وہ زبان سیکھ رہا ہے اور بھی ہیں کچھ یہاں ہیں
مثلاً اسلام آباد اور لاہور میں اور کچھ باہر ہیں جو مختلف زبانیں سیکھ رہے ہیں۔پس خدا تعالیٰ ایک بیج ڈال دیتا ہے اور جس وقت وہ بیج نکلتا ہے تو ایک نئی چیز سامنے آتی
ہے تو آدمی حیران ہو جاتا ہے۔اس وقت جلسہ گاہ میں بہت سے زمیندار دوست بیٹھے ہوئے
ہیں۔وہ جب گندم کا بیج ڈالتے ہیں تو ان
کو پتہ نہیں ہوتا کہ گندم کے دانے کے اندر کیا چیز چھپی
ہوئی ہے۔پھر وہ ایک تنا نکالتا ہے۔پھر وہ موٹا ہو جاتا ہے جسے انگریزی میں Stock کہتے ہیں۔پھر وہ کو ٹا مارتا ہے جس کے آگے شاخیں نکلتی ہیں پھر اس کا تنا سخت ہوتا جاتا ہے۔کہیں سے موٹا اور
کہیں سے باریک اور پھر اس میں دانے بنتے ہیں۔خدا تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ایک دانے سے

خطابات ناصر جلد دوم
۵۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
سات سو دانے یا اس سے زیادہ بن جاتے ہیں لیکن یہ سات سو دانے بظاہر ایک دانے میں چھپے
ہوئے ہوتے ہیں۔وہ ہمیں تو نظر نہیں آتے۔آپ عملاً بھی دیکھتے ہیں کہ کسی کی قسمت میں پچاس
دانے ہوتے ہیں کسی کو سو اور کسی کو دوسو دانے ملتے ہیں اور کسی کو پانچ سو۔اسی طرح خدا تعالیٰ فرماتا
ہے تم بیج ڈال دو تو ہم زمین میں بیج ڈال دیتے ہیں اور ہمیں کچھ پتا ہی نہیں ہوتا کہ اس بیج سے
کیا نکلے گا۔پھر وہ پیچ روئیدگی نکالتا ہے۔پھر جب وہ اپنی پوری شکل بنا تا ہے تو پھر یہ پتا لگتا ہے
کہ خدا تعالیٰ نے کتنا عظیم منصو بہ بنایا تھا ایک چھوٹے سے بیج سے اس نے ایک درخت بنایا
تھا۔تب ہمیں پتا لگتا ہے کہ ہم واقع میں حقیقتالا شی محض ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی
رحمتیں ساتھ نہ ہوں تو ہم کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں۔یہ ایک حقیقت ہے اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور
اس کا رحم شاملِ حال نہ ہو تو انسان کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں۔خدا کرے کہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا
فضل اور اس کی رحمت ہمارے شاملِ حال رہے۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

۵۴
خطابات ناصر جلد دوم

خطابات ناصر جلد دوم
۵۵
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
ہمارا ایمان ہے کہ اللہ بے عیب اور پاک ہے اور
ہر حمد کا مرجع و منبع اس کی ذات ہے
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۴ء بمقام ربوہ کی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جو مضمون میں نے آج کے لئے منتخب کیا تھا۔اس کی اہمیت بہت ہے اور جس قدر انسان
اپنی تاریخ پر غور کرتا ہے اتنا ہی اسے یہ احساس زیادہ ہو جاتا ہے کہ اس طرف توجہ نہ کرنے کے نتیجہ
میں انسان نے کس قدر دکھ اور مصائب اٹھائے۔مضمون میرا یہ ہے کہ انسان کی فطرت میں آگے
ہی آگے بڑھنے کا ایک جذبہ اور ایک قوت رکھی گئی ہے اور اسی فطرتی تقاضے کی وجہ سے بندے کو
اپنے قریب کرنے کی خاطر شروع سے ہی انبیاء مبعوث ہوتے رہے اور جب ہم انبیاء کی تاریخ پر
نظر ڈالتے ہیں تو ایک کے بعد دوسرا نبی جو آیا اس کی دوضرور تیں ہمارے سامنے آتی ہیں ایک یہ
کہ جو تعلیم وہ لے کر آیا اس کی طرف اس کے ماننے والوں نے توجہ چھوڑ دی اور دوسرے یہ کہ ایک
قدم اس نے آگے بڑھا دیا اور اس کا کام ختم ہو گیا اب دوسرے نبی کی ضرورت ہوئی تا کہ انسان
کی انگلی خدا تعالیٰ کی منشا کے مطابق پکڑ کے وہ اسے ایک قدم اور آگے لے جائے۔لوگ کہتے !
ہیں کہ پہلے نبی سے لے کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک ایک لاکھ سے اوپر انبیاء آئے۔کچھ کو
تاریخ انسانی نے محفوظ رکھا اور بعض کو بھلا دیا کیونکہ ان کو یاد رکھنے کی ضرورت اللہ تعالیٰ کے نزدیک
باقی نہیں رہی تھی اسی طرح ہوتا چلا آیا پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک کامل شریعت اور ایک مکمل ہدایت
لے کر انسان کی طرف مبعوث ہوئے لیکن جہاں انسان کی فطرت میں بے انتہا ترقیات کی خواہش
بھی رکھی گئی ہے اور اس کے لئے اسے قو تیں اور استعداد میں بھی عطا کی گئی ہیں۔وہاں اس کو یہ
اختیار بھی دیا گیا ہے کہ اگر وہ چاہے بد خواہش اس کے دل میں پیدا ہوتو وہ ترقیات کی طرف آگے
بڑھنے کی بجائے تنزل کی طرف گر بھی سکتا ہے اور آزمائش اخلاقی اور روحانی انسان کے ساتھ لگی

خطابات ناصر جلد دوم
۵۶
اختتامی خطاب ۲۸ ر د سمبر ۱۹۷۴ء
ہوئی ہے اور شیطان نے جو خدا سے اجازت لی تھی اور خدا تعالیٰ نے شیطان کو جو اجازت دی تھی
اس کے نتیجہ میں انسان کو ٹھو کر گی وہ گرا ، وہ پچھلی طرف آیا اور اسے سہارے کی ضرورت پیدا ہوئی۔شریعت کامل اور مکمل ہو چکی تھی۔اس لئے اللہ تعالیٰ کے ایسے نیک بندے پیدا ہوئے کہ جنہوں
نے اس کامل اور مکمل ہدایت سے علم سیکھ کر نئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے سامان پیدا کئے اور
امت محمدیہ اور نوع انسانی جس کی طرف یہ شریعت بھیجی گئی تھی ان کو ہدایت کی طرف لانے اور
ہدایت پر آگے چلانے کے سامان پیدا کئے۔یہ سلسلہ امت محمدیہ میں جاری اور ساری ہے ایک
زمانہ شیح اعوج کا زمانہ ابھی گذرا جس میں سے ہمارے آباء واجداد نکل کر اب مہدی کے زمانہ میں
داخل ہوئے ہیں اس کے متعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ نہیں
سمجھنا چاہئے کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کے مقربین نہیں تھے۔اس زمانہ میں بھی ٹھاٹھیں مارتے
ہوئے سمندر کی طرح امت محمدیہ میں ایسے مقربین موجود تھے لیکن شمع کی طرح تھوڑی سی روشنی پیدا
ہو رہی تھی اور ظلمت بھی تھی اور شمعیں اس ظلمت کو دور کرنے کے لئے کوشش بھی کر رہی تھیں۔شمعیں
ٹمٹمار ہی تھیں، یلغار ظلمت کی بڑی تھی کہ مہدی علیہ السلام
کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث کیا۔ان بشارتوں
کے ماتحت جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کے متعلق امت محمدیہ کو دیں اور ان بشارتوں کے
ماتحت جو امت محمدیہ کے سینکڑوں ہزاروں مقربین الہی کو دی گئیں۔پانچ سو سال پہلے ایک کو کہا
پانچ سوسال بعد مہدی آئے گا اور آٹھ دس سال پہلے ایک شخص کو کہا آٹھ دس سال بعد مہدی
آئے گا۔یہ میں مثال دے رہا ہوں۔سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں ہیں یہ بشارتیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی سے چند سال قبل ایک بزرگ تھے حج کے لئے گئے
ہوئے تھے خانہ کعبہ میں تھے وہاں ان کو کشف میں یہ نظارہ دکھایا گیا کہ ایک مریض ہے اور
درجنوں اطباء اس کی چار پائی کے گرد ہیں اور اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس کا علاج کریں
لیکن اس کو کوئی افاقہ نہیں ہورہا اور کشف میں دکھایا گیا کہ ایک شخص دس بارہ قدم پر بیٹھا ہے اور
ان
کو بتایا گیا کہ یہ ایسا طبیب ہے کہ اگر اس مریض کا علاج کرے تو یہ اچھا ہو جائے گا۔لیکن انہوں
نے دیکھا کہ وہ طبیب جو ہے وہ مریض کی طرف توجہ نہیں کر رہا۔بڑے پریشان ہوئے کہ یہ کیا میں
نے خواب دیکھ لی یہاں جب آئے تو ان کے جو بزرگ تھے ان کو کہا کہ میں نے خانہ کعبہ میں یہ خواب

خطابات ناصر جلد دوم
۵۷
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
دیکھی ہے سمجھ نہیں آرہاوہ گھبرا گئے۔انہوں نے کہا کہ تمہیں سمجھ نہیں آئی خواب کی تعبیر یہ ہے کہ جو
تمہیں مریض دکھایا گیا ہے وہ اسلام کی حالت ہے اور جو تمہیں طبیب دکھایا گیا ہے۔وہ مہدی
معہود ہے اور یہ جو تمہیں دکھایا گیا ہے کہ وہ توجہ نہیں کر رہا چند قدم کے فاصلے پر بیٹھا ہوا ہے وہ زمانہ
مکان کی شکل میں تمہیں کشف میں دکھایا گیا ہے۔چند سال بعد جتنے قدم تم نے اس کو پرے دیکھا
اس کا ظہور ہوگا اور پھر مہدی کے ذریعہ حسب بشارات سابقہ امت محمدیہ کو وہ شان اور وہ عظمت
جس کا وعدہ دیا گیا تھا ملے گی اور اسلام ساری دنیا میں غالب آئے گا لیکن جو خطرہ ہمارے دل میں
پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ جس طرح چودہ سو سال میں ضرورت پڑی مقربین الہی کی اور اسلام کی
طرف منسوب ہونے والی نسلیں اسلام سے بے پرواہ ہو رہی تھیں اور توجہ نہیں کر رہی تھیں اور اپنے
عقائد کو بھول
گئی تھیں اور انہوں نے عجیب و غریب روایتیں بنالی تھیں۔مجھے تو شرم آتی ہے ان کے
بیان کرنے سے اور یہ ہمارے جلسے کا مقدس وقت ہے اس میں موزوں بھی نہیں لگتا کہ آپ کو
بتاؤں کہ کس قسم کی چیزیں عقائد اسلامیہ میں داخل کر دی گئیں۔جب وہ باتیں ہمارے سامنے آتی
ہیں تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔خیر ! وہ زمانہ گذر گیا۔ہمیں اپنی فکر کرنی چاہئے۔اس لئے میں
نے مضمون یہ منتخب کیا ہے کہ ہمارے عقائد اسلام نے ہمیں کس عقیدہ پر مہدی معہود کے ذریعہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل قائم کیا ہے یہ میرے مضمون کا عنوان تھا اور میں نے قرآن عظیم کو پہلے
لیا ہے کیونکہ قرآن کریم نے ہی ہمیں اللہ تعالیٰ سے متعارف کرایا اور قرآن کریم میں ہی ہمیں
مد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان دکھائی گئی اور قرآن کریم میں ہی ہمیں دین محمدی کی عظمت بتائی گئی۔قرآن کریم پر جب ہم غور کرتے ہیں تو اس میں دو بنیادی چیزیں ہمیں نظر آتی ہیں جن کے اوپر
قرآنی تعلیم کھڑی ہے ایک بنیادی چیز یہ ہے کہ قرآن کریم نے ابدی صداقتیں جو ہیں۔جن میں زمانہ کے
ساتھ کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہو سکتی انہیں کھول کر بیان کر دیا اور دوسرے یہ کہ جو زمانے کے حالات پر ابدی
صداقتوں کا اطلاق ہونا تھا۔اس کی شکلیں بدلی ہوئی ہوئی تھیں اور ان بدلی ہوئی شکلوں میں قرآن کریم نے
جو راہنمائی کرنی تھی اس کے لئے قرآن کریم کی تعلیم کے ایک حصے کو خود قرآن کریم کے دعوی کے مطابق
مکنون کہا گیا یعنی چھپی ہوئی تعلیم جس کو ہم اسرار روحانی کہتے ہیں اسرار اور رموز سے یہاں مراد
قرآن کریم کے وہ حصے ہیں جن کے متعلق خود قرآن کریم نے کہا فِي كِتُبِ مَّكْنُونِ (الواقعة : ٧٩)

خطابات ناصر جلد دوم
۵۸
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
کہ یہ ایک چھپی ہوئی کتاب بھی ہے اور ہر زمانہ کی ضرورت کے مطابق خدا تعالیٰ کا ایک بندہ اللہ تعالیٰ
سے قرآن کریم کے معانی کو سیکھتا اور دنیا کی اصلاح کرتا ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا ہے آج کے
زمانہ میں بے شمار نئی چیزیں آگئیں اس کے لئے کتاب مکنون“ سے حصہ لینے والے موجود ہونے
چاہئیں اور پھر اس زمانہ میں جو ابدی صداقتیں تھیں وہ نظروں سے اوجھل ہو نے لگیں اس کے لئے
قرآن کریم کا جو بین حصہ تھا۔تبيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ والا حصہ خدا تعالیٰ کا کوئی بندہ کھڑا ہونا چاہئے جو
ہمیں بتائے کہ یہ ابدی صداقتیں ہیں ان کے اندر کوئی تبدیلی نہیں پیدا ہوئی۔قرآن کریم نے سور محل میں یہ فرمایا۔وَنَزَلْنَا عَلَيْكَ الكِتبَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ ( النَّحل: ٩٠)
یعنی جو مفہوم میں آپ کو بتا رہا ہوں اور پھر یہ بتایا کہ تِبْيَانًا
لِكُلِّ شَيْءٍ کے نتیجے میں ایک
مشتمل ؟
ويه هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ (البقرة : ۳) ہے دوسرے رحمت ہے اور تیسرے یہ بشارتوں پر تی
جو تبيَانًا یعنی تین چیزیں ہیں اس کے لئے عقلی دلائل بھی دیئے اور شواہد بھی اور محسوس ، جن کو
ہماری حسیں محسوس کر رہی ہیں۔وہ بھی اس نے بنائیں۔قرآن کریم نے ابدی صداقتوں کو اپنے
اندر محفوظ رکھا لیکن انسانی دماغ نے ابدی صداقتوں
کو نہیں محفوظ رکھا۔یا تو اپنے ذہن سے نکال دیا۔یا جن کے ذہن میں تھا انہوں نے اپنے عمل سے نکال کے باہر پھینک دیا۔خود قرآن کریم کو یہ اعلان
کرنا پڑا يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان : ۳۱) اے میرے ربّ
میری اس قوم نے تیری اس عظیم کتاب اور شریعت اور ہدایت کو اپنی پیٹھوں پیچھے پھینک دیا۔قرآن کریم نے خود یہ اعلان اس لئے کیا کہ اگر کوئی انسان کرتا تو ایک دنیا نا سمجھی کی وجہ سے اس کے
پیچھے پڑ جاتی اس لئے قرآن کریم سے یہ اعلان کروایا کہ قرآن کریم ایک وقت میں یہ کہے گا یا ہر
زمانہ میں کسی علاقہ میں یہ کہتا رہا ہے کہ اس قوم نے مجھے ( قرآن کریم کو اپنی پیٹھوں کے پیچھے
پھینک دیا ہے مہجور بنادیا ہے۔قرآن کریم نے جو ابدی صداقتیں پیش کیں اس کے پھر دو حصے ہیں
ایک وہ ابدی صداقتیں جو کسی شکل میں حصوں میں بٹ کے پہلی کتب میں پائی جاتی تھیں۔قرآن کریم
نے ان
کو محفوظ کر لیا اور دوسرے وہ ابدی صداقتیں جن کو انسانی دماغ بحیثیت کل سمجھنے کے قابل نہیں تھا
ان صداقتوں کو مجموعی طور پر قرآن کریم نے محفوظ کر لیا۔مثلاً ایک چھوٹی سی مثال میں دوں گا۔اس
بات کو سمجھانے کے لئے جو سزا کا حصہ ہے پہلی شریعتوں نے معین سزا معین جرم کی بتادی۔

خطابات ناصر جلد دوم
۵۹
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا دانت کے بدلے دانت اور ناک کے بدلے ناک اور کان
کے بدلے کان۔پورے الفاظ تو مجھے یاد نہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت جس وقت نازل
ہوئی اس وقت انسانی دماغ گہرائیوں میں جانے کے قابل نہیں تھا۔ابھی ارتقائی مدارج میں سے
گذرتے ہوئے وہ اس مقام تک نہیں پہنچا تھا کہ ان باتوں کو سمجھ سکے اس لئے جو دوسری شکل تھی
اس ابدی صداقت کی وہ ہمیں وہاں نظر نہیں آتی اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ عیسائیوں نے اسلام پر اعتراض
کر دیا اور اعتراض انہوں نے اس وجہ سے کیا کہ انہوں نے کہا کہ یہ شریعت تو لعنت بن گئی کیونکہ
دانت کے بدلے دانت، اور ہر موقع پر دانت کے بدلے دانت نہیں نکالا جاسکتا۔تو کیا فائدہ ہوا
اس سزا کے بتانے کا جو بعض مقامات پر دی ہی نہیں جاسکتی۔مثلاً ایک شخص دوسرے کا دانت نکال
دیتا ہے اور اس کے اپنے سارے دانت پہلے ہی نکلے ہوئے ہیں وہ ڈینٹسٹ صاحب نے نکال
دیئے ہیں تو اب اس کو دانت نکالنے کی سزا کیسے دی جائے گی۔دانت کے بدلے دانت۔تو قرآن
کریم نے جو کامل اور مکمل ہدایت کی شکل میں ہمارے سامنے آیا صرف یہ نہیں کہا کہ دانت کے
بدلے دانت بلکہ ایک اصول بیان کر دیا۔جَزَ وَ اسَيْئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا (الشوری: ۴۱) جیسے کوئی جرم
کرے گا ویسی ہی اس کو سزا مل جائے گی۔اپنے حالات کے مطابق انسان کو خدا تعالیٰ نے بعض
ڈس کریشن (discretion) دیا کہ ہم نے بعض معین چیزیں تمہارے سامنے رکھ دی ہیں ان کی
روشنی میں تم اپنے فیصلے کیا کرو گے اور اس کے اوپر کوئی اعتراض نہیں جب عیسائیوں نے یہ اعتراض کیا
کہ شریعت تو لعنت بن گئی ہے۔یہ کیسے ہر حالت میں حاوی ہوگی آپ نے کہا کہ تمہاری شریعت لعنت
بنی ہوگی ہماری شریعت تو لعنت نہیں بنی۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جواب دیا ہے۔آپ نے
کہا کہ ہمارے قرآن نے تو بات واضح کر دی کہ دانت کے بدلے دانت لیکن جہاں یہ نہ ہو سکے وہاں
جَزْوَا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلَهَا (الشوری: ۴۱) اور پھر آگے حکمت بیان کی۔کیونکہ یہ اصل مضمون
نہیں ہے میں نے مثال دینی تھی اس لئے ان باتوں کو میں چھوڑتا ہوں تو ابدی صداقتوں کے جو
حصے پہلی شریعتوں میں موجود تھے ان کو بھی لے لیا اور ابدی صداقتوں کے جو حصے پہلی شریعتوں میں
محفوظ نہیں تھے ان
کو بھی لے لیا اور اس طرح اسلام نے اتنی حسین تعلیم ہمارے سامنے رکھ دی ہے
کہ یہ بڑے بڑے جو دنیوی لحاظ سے صاحب علم لوگ ہیں ان سے مجھے ملنے کا اتفاق ہوتا ہے

خطابات ناصر جلد دوم
۶۰
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
یہاں بھی اور غیر ممالک میں بھی میں نے دورے کئے ہیں ان کو میں نے بڑے دھڑلے کے ساتھ
یہ کہا کہ تم کوئی ایسی چیز سامنے پیش کرو کہ جو تمہارے نزدیک اعتراض والی بات ہو اور میں بتاؤں گا
کہ اسلام کے اوپر اعتراض نہیں پڑ سکتا۔بڑی حسین تعلیم ہے لیکن اتنی حسین تعلیم اب ہمیں تو سمجھ
آ گئی۔آپ کے چہروں پر بھی بشاشت میں نے دیکھی اور مجھے خوشی ہوئی لیکن یہی تعلیم ہے جو
لوگوں نے مہجور بنادی۔اس واسطے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے عقائد بڑوں کے سامنے رکھیں تاکہ
یاد دہانی ہوتی رہے اور نوجوان اور نئے احمدیت میں داخل ہونے والوں کے سامنے رکھیں تا کہ ان
کے علم میں یہ باتیں آتی رہیں اور وہ بھٹکیں نہ تو یہ قرآن کریم جو ہے اس کی شان خود قرآن کریم
نے بیان کی ہے یہ بھی بڑی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم
ایک دعویٰ کرتا ہے تو وہ کسی اور کتاب کا یا کسی انسانی ذہن کا محتاج نہیں ہے کہ اس دعوئی کو ثابت
کرے بلکہ ساتھ دلیل دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ تم یہ بہت مجھ پر
احسان کرتے ہو جب اعتراض کرتے ہو اسلام پر، کہ جہاں جس آیت پر اعتراض کرتے ہو جب
ہم غور کرتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں تو اس کے نیچے ہمیں روحانی خزائن چھپے ہوئے مل جاتے
ہیں اپنی طرف سے تم نے اعتراض کیا ہوتا ہے اور ہمارے سامنے قرآن کریم کا حسن اور اس کا
احسان آ رہا ہوتا ہے۔قرآن کریم کی یہ دو صفات ایسی ہیں جنہوں نے اس کو اس قابل بنا یا کہ محد صلی اللہ علیہ وسلم
پر آج سے قریباً چودہ سو سال پہلے نازل ہونے کے باوجود قیامت تک کے مسائل کو حل کرنے کی
اہلیت یہ ہدایت اور یہ شریعت رکھتی ہے۔یہ ہے ہمارا ایمان قرآن کریم پر۔ہمارے اندر اگر کوئی
بے وقوف پیدا ہو تو ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں جو یہ کہے کہ چودہ سو سال پہلے کتاب نازل ہوئی تھی
ہمارے مسائل کو کیسے حل کرے گی۔جن لوگوں نے دعوی کیا مسائل کے حل کرنے کا ان سے میں !
نے بات کی کہ تم لوگ مسائل سمجھتے ہی نہیں حل کیسے کرو گے۔وہ جو تمہارا دعویٰ ہے کہ یہ مسئلہ پیدا ہوا
اس مسئلے کو ہی تم نہیں سمجھ رہے تو اسے حل کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔مثلا حقوق انسانی ہیں کل
میں نے بتایا تھا کہ اصل اس وقت جو ایک سٹرگل (Struggle) ہے وہ یہ ہے کہ انسان کو بحیثیت
مجموعی یہ تسلی کون دلاتا ہے کہ اس کے حق اس کو ملیں گے اور اس کو تسلی ہو اس بات کی۔میں ان کو کہتا

خطابات ناصر جلد دوم
۶۱
اختتامی خطاب ۲۸ / د سمبر ۱۹۷۴ء
رہا ہوں
کہ تمہیں حق کا ہی نہیں پتہ تو تم نے انسان
کو دینا کیا ہے؟ جس نے پیدا کیا وہی جانے۔غیر کو
غیر کی خبر کیا ہو۔جس ہستی نے ، جس پاک ہستی نے ، قادر و توانا نے انسان کو پیدا کیا جس نے انسان
کو استعدادیں اور قو تیں عطا کیں، جس نے انسانی فطرت میں فطری تقاضے پیدا کئے وہ بتا سکتا ہے
کہ فطری تقاضہ یہ ہے اور انسان کی قوت یہ ہے فطری تقاضوں کی سیری ہونی چاہے اور انسانی قوتوں
کی نشو ونما ہونی چاہئے اور یہ حقیقت ہے کہ ان کو نہیں پتہ۔کوئی شخص مجھے آج تک نہیں ملا اور میں
یقین رکھتا ہوں کہ نہ آئندہ ملے گا جو یہ ثابت کر سکے کہ اسلام کے اندر یہ کمزوری پائی جاتی ہے کوئی
کمزوری نہیں۔دو چیزوں نے اس کو اس قابل بنایا، دو صفات جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی بیان
کی ہیں ان صفات کے نتیجہ میں حقیقت میں خدا کی قسم کھا کر اور علی وجہ البصیرت کہتا ہوں کہ قرآن کریم
کی یہ شان ہے کہ وہ قیامت تک کے لئے انسانی مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ایک
صفت تو اس میں یہ پائی جاتی ہے کہ صداقتیں پوری کی پوری اس میں موجود ہیں وہ صداقتیں بھی جو
پچھلوں کے لئے ادھوری تھیں اور جو صداقت کا زائد حصہ تھا وہ بھی اس میں شامل کر دیا اور اس
طرح ابدی صداقت جو زمانے کے ساتھ بدلا نہیں کرتی وہ بھی اس میں محفوظ کر دی گئی۔موٹی مثال
یہ ہے کہ سچ بولنا ہے جھوٹ نہیں بولنا۔ہم میں سے بھی بعض لوگوں
کو غلط فہمی ہوئی اور انہوں نے یہ لکھ
دیا۔پھر مجھے فکر پیدا ہوا کہ اپنے عقائد کا اعلان ہونا چاہئے اور بار بار اعلان ہونا چاہئے اور اس
لئے بھی کہ جو اس سال ہوا کچھ تو ہمیں پتہ لگنا چاہئے کہ ہمارے عقائد کیا ہیں اور دوسروں کے
ساتھ ان کا موازنہ کیا ہے لیکن موازنے کا یہ وقت نہیں ہے میں صرف اپنے عقائد بتاؤں گا۔مجھے
غیر سے کیا۔میں چاہتا ہوں کہ میں اور آپ خدا تعالیٰ نے جو تعلیم دی ہے اس کو ذہن میں رکھیں اور
بھٹکیں نہ اور بھولیں نہ۔اور وہ جو ایک چیز اس نے ہمیں دی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کا ایک
ولولہ اور جذ بہ ہمارے دلوں میں پیدا ہو کیونکہ ہم سمجھیں کہ ایک تو یہ صداقت ہے اور دوسرے
ہمارے کام کی چیز ہے۔تو ایک بات تو یہ ہے کہ ابدی صداقتیں ہمیشہ کے لئے اس میں محفوظ کر دی گئیں۔إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ ( الحجر : ۱۰) اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی حفاظت
کئی طریقوں سے کی ہے وہ مضمون لمبا ہو جائے گا۔کسی اور وقت بیان ہوگا ویسے پہلے بھی بیان ہو
چکا ہے بہر حال خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کیا اور ہم اسے ثابت کر سکتے ہیں کہ اس کی حفاظت کا انتظام

·

آج 10 میں سے 10 باقی