سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 7
خطابات ناصر جلد دوم
۶۲
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ جو ابدی صداقتیں ہیں ان کے اطلاق کا ایکسی کیوشن (execution)
کا زمانے کے لحاظ سے حالات کے لحاظ سے فرق پڑ جاتا ہے مثلاً ایک مستقل قانون ہے ملکی۔اگر
چه قانون انسان کے بنائے ہوئے ناقص ہوتے ہیں۔وہ پوری مثال تو نہیں بنتے لیکن سمجھانے کے
لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک قانون ہے۔تو اس قانون کے توڑنے والے دس آدمی جز کے
پاس، قاضیوں کے پاس جاتے ہیں اور ہر حج کا فیصلہ مختلف ہوتا ہے۔اختلاف ہے حالانکہ فیصلہ اسی
قانون کا ہے لیکن حالات کے مطابق ایک حج کے دماغ میں ایک بات آتی ہے اور حالات اور
گواہیوں کے مطابق دوسرے حج کے دماغ میں ایک دوسری بات آتی ہے۔تو فرق پڑ جاتا ہے۔قرآن کریم کی ابدی صداقتوں کا انسانی مسائل کے بدلنے کے ساتھ اطلاق کس طرح کیا جائے یہ
فرق آ جائے گا لیکن یہ شان ہے اسلام کی اور قرآن کریم کی کہ اس کا فیصلہ کرنا انسانی دماغ پر نہیں
چھوڑا۔اب یہ کہتے ہیں جی ، ایک حصہ ایسا ہے دہریوں میں سے، جو یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
انسان کو عقل دے دی اب شریعت کو مانا بھی جائے تو ٹھیک ہے ہم اپنی عقل سے کام لے کر
قرآن کریم کے معانی حاصل کر لیں گے خدا تعالیٰ کے ساتھ کوئی زندہ تعلق رکھنے کی ضرروت
نہیں۔یہ دعویٰ اتنا مضحکہ خیز ہے اسلام نے کہا کہ تمہاری عقل ناقص ہے اور میں آپ
کو بتا دیتا
ہوں کہ دعویٰ مضحکہ خیز ہے مضحکہ خیز کی دو مثالیں دیتا ہوں۔طب ہے۔میڈیسن، ایلو پیتھی جو
ہے۔ہر پندرہ سال کے بعد ایک نیا فارمولا دنیا کے سامنے رکھ دیا۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا ایک
وقت میں یہ اعلان کیا کہ ماں اگر اپنے بچے کو دودھ پلائے گی تو بچے کی صحت بھی خراب ہو جائے
گی اور ماں کی بھی خراب ہو جائے گی اور لاکھوں شاید کروڑوں ماؤں کو بیمار کر دیا ، نہ نہ نہ نہ۔بالکل بچے کو دودھ نہ پلانا تمہاری صحت خراب ہو جائے گی اور بچے کی بھی خراب ہو جائے گی اور
چوسنیاں لگا دیں ان کو۔اور پتہ نہیں کتنا نقصان عورت کو پہنچانے کے بعد یہ اعلان کیا کہ بڑا
افسوس ہے ہم سے غلطی ہو گئی اب ہم مزید تجربوں کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جب تک ماں
ہے۔اپنے بچے کو دودھ نہ پلائے نہ بچے کی صحت اچھی ہوسکتی ہے اور نہ ماں کی صحت اچھی رہ سکتی ہے
ہیں سال میں تم نے اتنا بڑا نوع انسانی کو نقصان پہنچانے کے بعد کہ لاکھوں ماؤں کی صحتیں
خراب کر دیں اب آرام سے کہہ دیا کہ ہمیں بڑا افسوس ہے۔دوسری جو اس سے بھی واضح مثال
خطابات ناصر جلد دوم
۶۳
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
ہے وہ یہ ہے کہ انسانی عقل نے کچھ اصول مدوّن کئے ، سائینسز بنائیں، ان میں سے مثلاً ایک
اقتصادیات ہے انسان بڑا پف (puff) ہوا اور بڑے بڑے نوبل پرائز لینے والے اقتصادیات
کے ماہر بھی بن گئے۔بڑا انعام دیا انسان نے ان کو عقل کے زور سے ہمارے اقتصادی مسائل
حل کرنے کی ، وہ کہتے ہیں ہم میں اہلیت ہے دیکھو کتنے بڑے دماغ پیدا کئے۔اب جب ہم ان
دماغوں کا تجزیہ کرتے ہیں تو چوٹی کا دماغ انگلستان کا اقتصادیات کے معاملے میں چوٹی کا
انگلستان کا ماہر اقتصادیات میں آپ اور چوٹی کا ماہر اقتصادیات روس سے لیں اور کوئی مسئلہ ان
کے سامنے رکھ دیں۔ہر دو میں ہر دو کے نتائج میں اختلاف ہو گا وہ کہے گا کہ اس کا یہ حل ہے اور و
کہے گا نہیں یہ حل ہے۔جب دو انسانی عقلیں ایک جگہ متفق نہیں ہو سکتیں تو انسانی عقل پر ہم بھروسہ
کس طرح کر سکتے ہیں۔تو یہ ایک مثال ہے۔ہر علم میں اسی طرح ہے کوئی عقل اگر اس کو الہام اور
وحی کی روشنی حاصل نہ ہو تو یہ انسان کے لئے رحمت نہیں بلکہ زحمت ہے یہ انسانی عقل عذاب بن
جاتی ہے۔انسانی عقلوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ایٹم بم انسان کو ہلاک کرنے کے لئے استعمال کریں
گے۔آسمان سے فرشتوں نے تو آ کر نہیں کہا تھا انسان کو کہ یہ استعمال کرو۔کس نے تمہیں کہا تھا کہ
ایٹم بم کو انسان کی ہلاکت اور جنگ کے فیصلے کرنے کے لئے تم استعمال کرو تمہاری عقل نے کہا۔قرآن کریم نے بالکل یہ نہیں کہا اور نہ خدا نے اپنے فرشتوں کے ذریعے تمہیں یہ پیغام بھیجا۔بنے ہوئے تھے، تمہارے دماغ نے تمہاری عقلوں نے تمہاری مہارتوں نے تمہاری دانائی
نے یہ تمہیں مشورہ دیا کہ ایٹم کی طاقت کو انسان کی ہلاکت کے لئے استعمال کرو اور آج مصیبت
میں پھنس گئے ہو! کل تو تم نے ایٹم کی طاقت کو ہلاکت کے لئے استعمال کرنے میں اپنی نجات
دیکھی اور آج تم کہہ رہے ہو کہ خدا کے لئے کچھ ہونا چاہئے۔خدا کا نام نہیں لیتے عقل کے لئے کچھ
ہونا چاہئے ہم تو پھنس گئے ہیں اگر یہ جو ایٹم بم بنائے گئے ہیں اگر یہ استعمال ہو گئے تو اس کرہ ارض
پر کوئی جان ہی باقی نہیں رہے گی ، خالی انسان نہیں بلکہ زندگی باقی نہیں رہے گی اور خدا کی شان یہ
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ میں تمہیں ڈراتا ہوں اس عذاب سے کہ
اگر تم نے تو بہ نہیں کی اور خدا تعالیٰ نے وہ عذاب تم پر بھیجا تو علاقے کے علاقے کرہ ارض میں وہ
ہوں گے جہاں زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔جہاں مچھر بھی زندہ نہیں رہے گا ، جہاں بیکٹیریا بھی
خطابات ناصر جلد دوم
۶۴
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
زندہ نہیں رہے گا۔جہاں حیوان درند، چرند، پرند، انسان زندہ نہیں رہے گا، تمہیں تنبیہ کی گئی تھی خدا
کی وحی کے ذریعے لیکن تم نے اس کو ٹھکرا دیا اور اپنی عقلوں پر بھروسہ کیا اور یہ نتیجہ نکلا۔تو قرآن کریم
نے جو ایک عظیم کتاب ہے یہ نہیں کہا کہ میں نے اس میں ابدی صداقتیں اکٹھی کر دی ہیں اور اب
تم اپنی عقل سے فائدہ اٹھا لو، اب مذہب کے معاملے میں عقل ہے۔ایک مولوی صاحب کھڑے
ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ شراب حلال۔اللہ کو کیا پتہ تھا کہ اس نے زمین میں سرد علاقے بھی
پیدا کئے ہیں عرب کا علاقہ گرم تھا وہاں شراب منع کر دی اور دوسرے علاقوں کا ذکر ہی نہیں کیا۔یہ
پاکستان سے باہر کا فتویٰ ہے اس لئے میں نے ذکر کر دیا ہے یہاں نہ کوئی مجھ پر غصے ہو جائے۔بہر حال تو ایسی حرکتیں ہوتی ہیں انسانی عقل کی طرف سے ہمیں یہ سمجھانے کے لئے کہ قرآن کریم
کی کامل اور مکمل ہدایت حاصل کر لینے کے بعد بھی ہم اپنی عقل پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔پس خدا تعالیٰ
کے ایسے بندے پیدا ہوتے رہنے چاہئیں جو خدا تعالیٰ کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کرنے والے
اور خدا تعالیٰ کی محبت میں اور عشق میں فنا ہو کر اس میں گم ہو جانے والے ہوں اور جن کی انگلی خدا
پکڑے اور ہدایت کے راستے پر ان کو کھڑا کرے اور ان کو کہے کہ اس زمانہ کے مسائل کے حل کے
لئے قرآن کریم کے جو مکنون حصے چھپے ہوئے حصے ہیں وہ میں تمہیں سکھاتا ہوں تم دنیا کی اصلاح
کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعویٰ کیا کہ اس زمانہ میں۔یہ زمانہ جوصدیوں کا ہے
اس کے سارے مسائل حل کرنے کے لئے مجھے خدا تعالیٰ نے علوم قرآنی سکھائے ہیں جو شخص یہ کہتا
ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے علوم قرآنی سکھائے ہیں تا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت دنیا میں قائم ہو عقل
انسانی اس پر یہ اعتراض نہیں کر سکتی کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا باغی ہے۔وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے
جس دل اور دماغ اور جس کی روح کی آواز یہ ہو اس کے اوپر تم اعتراض یہ کرتے ہو کہ وہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا باغی ہو گیا ہے یہی بات بتا رہی ہے کہ تمہاری عقلیں تمہارا ساتھ نہیں دے
سکتیں۔بہر حال قرآن کریم میں ابدی صداقتیں پائی جاتی ہیں اور ان ابدی صداقتوں کے مطابق
زمانہ زمانہ کے مسائل حل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو ، قرآن کریم نے جو دعویٰ
کیا ہے کہ وہ کتاب مکنون ہے قرآن کریم کا یہ حصہ بھی سکھاتا ہے یعنی اس کے اسرار روحانی اور اس
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
طرح وہ مسئلے حل کرتے ہیں۔انسانی عقل پر نہیں چھوڑا۔انسان کو اللہ تعالیٰ کی راہنمائی کی ہر وقت
اور ہر آن ضرورت تھی۔خدا نے بشارت دی اور پیار سے کہا کہ میں تمہاری راہنمائی کروں گا تم
میرا دامن نہ چھوڑنا۔یہ ہے ہمارا عقیدہ قرآن کریم کے متعلق اسے نہ بھولنا اور نہ تباہی آجائے گی
دنیا میں تمہی تو ہو جن کو خدا تعالیٰ نے دنیا کی حفاظت کے لئے آج کھڑا کیا ہے تم جو بڑے ہوا سے
بھولو نہ اور تم جو بچے اور نوجوان ہو اسے یاد کرو اور یا درکھو، قرآن کریم کے متعلق احمدی کا یہ عقیدہ
ہے کہ اس میں ابدی صداقتیں پائی جاتی ہیں اور اس کے جو مکنون اور اسرار روحانی پر مشتمل حصے ہیں
وہ اللہ تعالیٰ سکھاتا ہے اور جماعت احمدیہ میں اسی طرح خدا کے مقربین پیدا ہوتے رہیں گے جیسا
کہ مہدی علیہ السلام سے پہلے امت محمدیہ میں کروڑوں کی تعداد میں پیدا ہوتے رہے اور وہ
انسان کے مسائل حل کریں گے۔خدائی آسمانی نور کے ذریعے عقل کے اندھیروں کے ذریعے
نہیں۔یہ ہے ہمارا ایمان اور عقیدہ قرآن کریم کے مطابق۔اس لئے ہم نے تو اپنی عقلیں اپنے
دماغوں سے نکال کے قرآن کریم کے قدموں میں لا کے رکھ دی ہیں اور ہم بڑے فخر سے سر اونچا
کر کے کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی فکر نہیں کہ ہم اپنی عقل پہ بھروسہ کرنے والے نہیں ہم خدا تعالیٰ کے
دیئے ہوئے علم پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہیں یہ ہمارا عقیدہ ہے دوسروں کا حق ہے کہ کہیں کہ یہ
عقیدہ غلط ہے دوسروں کا یہ بھی حق ہے کہ کہیں کہ ہم نہیں سمجھتے کہ تمہارا یہ عقیدہ ہے کسی کو زبر دستی تو
نہیں منوا نا لیکن خدا یہ نہ کہے کہ تمہارا یہ عقیدہ نہیں خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہارے اندر قرآن کریم
کے متعلق یہ زندہ عقیدہ قائم دیکھیں اور اللہ تمہاری یہ ذہنی اور عقلی اور اخلاقی اور روحانی حالت دیکھ
کر اپنی رحمتوں سے تمہیں نواز تار ہے۔یہ ہے ہمارا عقیدہ قرآن کریم کے مطابق۔میں بتا رہا ہوں
کہ میرا مضمون آج یہ ہے کہ ہمارے عقائد کیا ہیں۔قرآن کریم پر ہم یہ اس قسم کا ایمان رکھتے ہیں
میں نے بتایا کہ ہر علم خدا تعالیٰ نے ہی دینا تھا اور قرآن کریم ایک کامل اور مکمل ہدایت کے طور پر
ہمارے سامنے آیا ہے۔نمبر ۲۔دوسرا سوال یہ ہے کہ قرآن کریم نے خدا تعالیٰ کا کیا تصور ہمارے سامنے رکھا ہے
اور ہمیں اس سے ادھر ادھر نہیں ہونا چاہئے جب ہم کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے امنت بالله
کیا مطلب ہوتا ہے ہمارا۔تو اللہ تعالیٰ پر جو قرآن کریم نے ہمیں بتایا ہے کہ ایمان لاؤ ہمارا
خطابات ناصر جلد دوم
۶۶
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
جماعت احمدیہ کا بنیادی طور پر عقیدہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سبوح ہے یعنی کامل ہے اور ہر نقص سے
پاک ہے یہ معنے ہیں تسبیح کے يُسبّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ( الجمعة : ۲) خدا تعالیٰ
کی صفت ہے سبوح ہونے کی۔کوئی نقص اور عیب اور خامی اور برائی اللہ کی طرف منسوب ہی نہیں
ہوسکتی اور وہ پاک ذات کامل ہے کیونکہ اگر وہ کامل نہیں تو یہ بھی برائی ہے نا۔یہ بھی نقص ہے اس
میں اصولی طور پر خدا تعالیٰ کے متعلق ایک صداقت کو بیان کیا گیا ہے جو بعد میں وضاحت کے
ساتھ قرآن کریم میں متعدد جگہ بیان ہوئی ہے۔تو ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ پاک ذات ہے، کامل
ہے اور منزہ ہے تمام عیوب اور خامیوں اور کمزوریوں اور کوتاہیوں اور نقائص سے۔کوئی بدی اور
کوئی نقص خدا تعالیٰ کی ذات کی طرف منسوب ہی نہیں ہو سکتا۔آپ کہیں گے کہ کیا انسان نے کبھی
منسوب کیا ہے۔میں کہوں گا ہاں! ایک وہ مذہب ہے میں انسان کو لیتا ہوں میں نے بتایا ہے کہ
ہمارے جو اندرونی اختلافی مسائل ہیں ان میں نہیں پڑوں گا اور بعض دفعہ جو مثال دوں گا وہ بھی
باہر کی دوں گا مثلاً ایک مذہب نے اس اللہ کو جو اسلام نے پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کامل ہے اور
کوئی نقص ، کوئی خامی اور کمزوری اس کی طرف منسوب نہیں ہوسکتی۔اس کی بجائے اللہ کا تصور یہ
دیا کہ تین لاشے پڑے ہوئے ہیں اور وہ خدا ہیں۔وہ مل جاتے ہیں اور خدا بن جاتے ہیں مگر ظاہر
ہے کہ جب تین لاشے مل کر ایک زندہ نہیں بنتے تو خدا کیسے بن جائیں گے۔تو بہر حال یہ ایک
مذہب کا عقیدہ ہے اور میں اس موقع پر اپنے بھائیوں سے جو دوسرے فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں یہ
کہوں گا کہ خدا کے لئے اپنی کتابیں پڑھو اور دیکھو کہ تمہارے فرقے کے علماء نے اللہ تعالیٰ کا کیا
تصور تمہارے سامنے رکھا ہے۔اگر تم اپنے فرقے پر پختہ ہو عقائد کے لحاظ سے تو وہ تصور رکھو۔لیکن
بہر حال میں نہیں بتاؤں گا آپ خود پڑھیں جنہوں نے پڑھنا ہے ہمارا یہ ایمان ہے کہ اللہ سبوح ہے
کامل بھی ہے اور ہر قسم کے نقص سے وہ پاک بھی ہے نمبر ایک، دوسرا یہ کہ الْحَمْدُ لِلہ ہر تعریف کا منبع
اور سر چشمہ اس کی ذات ہے اور ہر خوبی جو کہیں نظر آئے وہ اس کی طرف راجع ہوتی ہے۔مثلاً ہم
دیکھتے ہیں کہ ایک شخص کا جسم بڑا اچھا خوبصورت اور ویل ڈیویلپڈ (well developed) ہے
ڈولے نکلے ہوئے ہیں جسم کا پورا مردانہ حسن ہمارے سامنے آتا ہے ایک احمدی یہ سوچے گا کہ جو
قوت کا سر چشمہ ہے اس نے مہربانی سے اپنی قوت کا ایک چھوٹا سا حصہ اپنی اس مخلوق میں بھی پیدا
؟
خطابات ناصر جلد دوم
۶۷
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
کر دیا ہے تو وہ جو حسن ہمیں نظر آئے گا وہ راجع ہے قادر وتوانا خدا کی طرف۔ابھی نظم بھی پڑھی گئی اور
لمبا مضمون ہے دنیا کا ہر حسن راجع ہوتا ہے خدا کی طرف۔اس کا مرجع اور منبع خدا تعالیٰ کی ذات
ہے، اس واسطے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة : ۲ )۔اور ہر احسان کا سر چشمہ اور منبع بھی اللہ
تعالیٰ کی ذات ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے۔( در مشین محمود کی آمین صفحه ۳۶)
جو کچھ بھی انسان کے پاس ہے جسم کے لحاظ سے یا ذہن کے لحاظ سے یا اخلاق کے لحاظ سے
یا روحانیت کے لحاظ سے اگر اللہ تعالیٰ نہ دے تو وہ نہیں ہو سکتا۔یہ بڑا احسان ہے اس سے بڑا
احسان ہم پر خدا تعالیٰ کا اور کیا ہو سکتا ہے کہ قرآن کریم میں یہ اعلان کر دیا کہ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا
فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۴) دنیا جہان کی ، اس عالمین کی ،
اس کائنات کی ہر چیز کو حکم دے دیا ہے کہ تمہاری خدمت کرے۔اتنا بڑا احسان ! چھوٹی چھوٹی چیزوں
کے اوپر کبھی آدمی اپنے علم پر فخر کرنے لگ جاتا ہے۔شرک کرتا ہے۔کبھی اپنے اثر و رسوخ پر بھروسہ کرتا
ہے شرک کرتا ہے۔بڑا پیارا ہے ہمارا مذ ہب اور بڑا ہی محبوب ہے ہمارا آقا اور حقیقت میں وہی محبت
کے قابل ہے یعنی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم۔آپ نے کہا ہے کہ بوٹ کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ بھی خدا
سے مانگو؟ ایک چھوٹا سا تسمہ ایک معمولی چیز ہے
کئی دہریہ نہیں گے کہ عجیب حکم دے دیا اور آنکھیں بند کر
کے ہنسیں گے کیونکہ دنیا نے ایسے واقعات کو بھی محفوظ رکھا ہے اور اس قسم کی بہت ساری باتیں ہمارے
سامنے بھی آتی رہتی ہیں کہ تسمہ ٹوٹ گیا اور انسان نے کہا کہ کیا تمے کے لئے میں خدا کی طرف جاؤں
میں آپ جا کر لے لوں گا اور بازار تسمہ خریدنے گیا اور راستے میں کوئی تیز چلانے والا موٹر ڈرائیور تھا اس نے
اس
کو دھکا دیا۔نیچے لیا اور مار دیا۔دوکان تک بھی نہیں پہنچاوہ شخص۔اور گیا تھا کہ مجھے خدا کی کیا ضرروت ہے
میں آپ جا کے تسمہ خرید لوں گا۔تمہیں تو اپنے ہر سانس کے لئے خدا کی ضرورت ہے اور تسمہ تو ایک سانس
سے بہر حال زیادہ سانس لے کے ہی انسان
کو ملتا ہے ہر حمد خدا کی طرف راجع ہوتی ہے الْحَمْدُ لِلہ۔پھر
قرآن کریم نے خدا تعالیٰ کی صفات اور ان صفات میں اس کے جلووں کی بہت تفصیل بتائی ہے۔میں ایک
پہلو سے دو بنیادی صفات لے لیتا ہوں ویسے ایک اور پہلو سے دوسری چار بنیادی صفات ہیں۔سورۃ فاتحہ
خطابات ناصر جلد دوم
۶۸
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء۔میں زندگی اور قیام کے لحاظ سے دو بنیادی لے لیتا ہوں۔کیا ہے انسان؟ آپ میں سے ہر ایک
سوچے کہ آپ کیا چیز ہیں ہر فرد جو ہے وہ کیا ہے۔ایک انسانی فرد ہے جس میں زندگی پائی جاتی
ہے یہی ہیں نا آپ ! زندہ ، زندہ انسان ، لاشہ نہیں۔یہاں بیٹھے ہوئے ہیں آپ۔اللہ تعالیٰ آپ
کی عمروں میں برکت ڈالے۔تو ایک ہے زندگی اور دوسرے آپ کے اندر اللہ تعالیٰ نے مختلف
طاقتیں پیدا کی ہیں اور انسانی جسم کو ایک عالمین بنا دیا ہے آپ لوگوں کو پتہ نہیں یہ جو نمک آپ
کھاتے ہیں نا اس نمک کا جسم کے اندر ایک بہت بڑا نظام ہے اور سر کے بالوں سے لے کر پاؤں
کے ناخنوں تک اس کے فنکشنز (functions) ہیں۔اس کا ایک کام ہے جس کو ہمارے یہ ڈاکٹر
میٹابولیزم (Metabolism) کہتے ہیں ایک پانی ہے پانی آپ پیتے ہیں اور پی کے آپ کو
سیری کا احساس ہوتا ہے پانی کے ڈسٹری بیوشن (Distribution) کا جسم میں ایک نظام ہے
اور دو بیماریاں ہیں ان میں سے کوئی ہو جائے تو پتہ لگتا ہے کہ پانی کا نظام خراب ہو گیا ہے۔ایک
بیماری یہ ہے کہ جہاں پانی پہنچنا چاہئے تھا وہاں پہنچا نہیں۔جس جگہ جس مقدار میں پانی پہنچنا چاہئے
وہاں پانی پہنچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم میں ایک بڑا ز بر دست نظام پیدا کیا ہے ڈاکٹر
کے پاس مریض جاتا ہے یا مقرر ہی بعض دفعہ کہتے ہیں کہ گلا خشک ہو گیا ہے گلا کیسے خشک ہو گیا
بیماری ہوگئی ہے۔کیونکہ گلے کو مناسب پانی پہنچتے رہنے کا جو نظام تھا اس کے اندر خرابی پیدا ہوگئی
ہے۔دوسری بیماری یہ ہے کہ جہاں جتنا پانی پہنچنا چاہئے تھا اس سے زیادہ پہنچ گیا ہمارے پنجابی کا
محاورہ ہے گوڈیاں وچ پانی پے گیا۔آپ نے کبھی سنا ہو گا۔میرے سامنے بھی جب میں کالج میں
پرنسپل تھا ایک بیچارہ مزدور لایا گیا۔ٹھیکیدار کہنے لگا ایدے گوڈیاں وچ پانی پے گیا اے۔میں نے
اس کو دیکھا اس نے دھوتی پہنی ہوئی تھی میں نے کہا ذرا اونچا کرو تو اس کا ایک گھٹنا فٹ بال کے
برابر تھا اور وہ خود پتلا دبلا مزدور تھا۔انڈ رنو رنڈ (under nourished) دوسرا گھٹن بیچارے
کا پتلا سا تھا۔بڑی تکلیف ہوئی مجھے۔خدا تعالیٰ نے اس کو شفا دینی تھی ہو میو پیتھک کی دو دوائیں
ہیں اور ہومیو پیتھک کہتی ہے اگر اللہ فضل کرے تو ایک کا کام ہے کہ جہاں
پانی نہیں پہنچا وہاں پانی
پہنچا دینا اور دوسری کا کام ہے کہ جہاں پانی زیادہ ہو گیا ہے وہاں سے پانی نکال لینا۔میں نے کہا
اس کو دونوں دے دیتے ہیں میں نے پڑیاں بنائیں اور پانچ سات اس کو دے دیں۔چوبیس گھنٹے کے
خطابات ناصر جلد دوم
۶۹
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
بعد میں دفتر سے گھر جارہا تھا کہ اتفاقاً مجھے وہ مزدور ملا میں نے اس کو بلایا۔میں نے کہا کیا حال ہے
تمہارا وہ کہنے لگا اللہ نے فضل کیتا میں ٹھیک ہو گیا ہوں۔مجھے یقین نہیں آیا میں نے کہا کہ غریب
آدمی ہے تھوڑ اسا افاقہ ہوا ہوگا تو مزدوری کرنے آ گیا ہے۔ممکن ہے کہ مزدوری کے بغیر ان کے گھر
میں روٹی نہ پکتی ہو۔میں نے اسے کہا کہ ذرا دھوتی اٹھا کے مجھے گھٹنا تو دکھاؤ۔جب اس نے دھوتی
اٹھا کے مجھے گھٹنا دکھایا تو مجھے یہ سمجھ نہ آئے کہ بیار گھٹنا کون سا تھا دایاں یا بایاں۔چوبیس گھنٹے کے اندر اندر
اس کی ورم بالکل جاتی رہی اور وہ ٹھیک ہو گیا۔تو اتنا بڑا احسان خدا تعالیٰ نے کیا ہے کہ ساری دنیا کو تمہاری
خدمت میں لگا دیا ہے اور تمہارے اندر بھی ایک دنیا آباد کر دی ہے۔تم جب باہر دیکھتے ہو تب بھی ساری
کائنات کو اپنا خادم پاتے ہو اور جب اپنے اندر دیکھتے ہو تو وہاں بھی ایک کائنات چھپی ہوئی دیکھتے ہو اور اس
کو بھی اپنا خادم پاتے ہو۔قرآن کریم نے کہا ہے۔اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ (الشعراء (۸۱)
انسان بیمار آپ ہو جاتا ہے کہیں مزیدار کھانامل گیا تو بہت سارا کھا لیا اور جس کی عادت نہ ہوئی وہ
کھالیا اب ہمارے ایک باہر سے آئے ہوئے بھائی ہیں۔بے خیالی میں انہوں نے کہا کہ میرے
یہ سارے بھائی مرچیں کھاتے ہیں میں بھی کھا کے دیکھوں۔وہاں تو مرچیں کھائی نہیں جاتیں
انہوں نے کھالیں تو ان کو ڈائیریا (Diarrhoea) شروع ہو گیا۔تو مَرِضُرت خود غلطی کی اور
ڈائیریا ہو گیا۔پھر مجھے بھی پتہ لگا اور میں نے بھی ایک چھوٹی سی ہو میو پیتھک کی دوائی دے دی۔دو ڈاکٹر ان کے علاج پر لگے رہے۔ان کے لئے دعائیں کیں ، رات کے ایک دو بجے ان کو آرام
آ گیا۔تو خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے سوائے خیر و خوبی کے اور کوئی چیز نہیں بنائی لیکن انسان ہے
وہ بیمار بھی ہو جاتا ہے انسان ہے وہ بداخلاق بھی ہو جاتا ہے انسان ہے وہ ظالم بھی ہو جاتا ہے۔یہ
نہیں دیکھتا کہ خدا تعالیٰ نے انسان پر اتنا احسان کیا ہے کہ ہر خیر و خوبی اس کے لئے پیدا کر دی اور
یہ خدا کے مقابلے میں کھڑے ہو کر بعض لوگوں سے خیر اور خوبی چھینے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔پھر
اللہ تعالیٰ کو غصہ آتا ہے قرآن کریم کہتا ہے کہ پھر اس کی اصلاح کے لئے اللہ تعالی تلخ زندگی کے
کوئی سامان پیدا کرتا ہے اللہ تعالیٰ ہر ایک کو محفوظ رکھے۔بہر حال جس اللہ پر ہم ایمان لاتے ہیں
ہمارا یہ عقیدہ اور ایمان ہے کہ ایک تو وہ کامل اور بے عیب ذات اور پاک ذات ہے اور دوسرے یہ
کہ ہر حمد کا مرجع اور منبع اس کی ذات ہے اور میں جس طرف آرہا ہوں ( کچھ دوسری طرف نکل گیا )۔
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
وہ ہے زندگی۔میں بتارہا تھا کہ آپ کیا ہیں آپ ایک زندہ ہیں دوسرا یہ جسم کا نظام ہے جس کے
اندر ایک کائنات ہے یہ ایک چیز نہیں ہے۔جس کو طب مفرد کہتی ہے بلکہ یہ مرکب ہے اور مرکب
بھی پتہ نہیں کن کن چیزوں سے ہے۔آپ کی انتڑیوں میں تو کروڑوں ایسی چیزیں ہیں کہ جب
ڈاکٹر ایلو پیتھک دے کر انہیں مار دیتے ہیں یا اگر مار دیں تو آپ کھانا ہی نہیں ہضم کر سکتے۔ان
خادم کیڑوں کی شکل میں آپ کی انتڑیوں میں کروڑوں کی تعداد میں آپ کے خادم موجود ہیں۔اب آجکل حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ باہر تو خدمت کرنے والا ملتا نہیں لیکن خدا تعالیٰ کا احسان
دیکھو کہ کروڑوں کی تعداد میں وہ کیڑے آپ کا صرف یہ کام کرتے ہیں کہ کھانا ہضم کر دیں۔تو
ہماری ذات جو ہے میری اور تم میں سے ہر ایک کی۔ایک ہے اس کی زندگی ، اور ایک ہے اس کی یہ
حالتِ بقا۔اس کے اندر ایک بیلنس (balance) ہے ایک کائنات ہے جو کہ اس کے آپس
بالکل صحیح اور درست تعلقات کا نام ہے ذرا سی خرابی ہو جائے جگر میں
کلجنکشن (conjunction) ہو جائے تو سر دردشروع ہو جاتی ہے ، بے چینی ہو جاتی ہے، نیند اڑ
جاتی ہے یہ خرابی ہو جائے تو آدمی تکلیف میں پڑ جاتا ہے۔قرآن کریم نے کہا کہ جو تمہیں پیدا
کرنے والا خدا ہے وہ الحی القیوم ہے وہ زندہ بھی ہے۔وہ اپنی ذات میں زندہ ہے ، صرف
وہی اپنی ذات میں زندہ ہے اور کوئی نہیں۔ہر غیر اللہ اپنی زندگی کے لئے اس کا محتاج ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اگر ایک سیکنڈ کے لئے الحی خدا کا تعلق کسی فرد واحد
سے نہ رہے تو وہ فور مر جائے گا۔سیکنڈ تو کیا سیکنڈ کے کروڑویں حصے کے لئے بھی تعلق نہ رہے تو
جان نکل جائے گی کیونکہ اس کی زندگی خدا کے ساتھ ، جی خدا کے ساتھ تعلق قائم رہنے کی وجہ سے
قائم ہے ورنہ وہ زندہ نہیں رہ سکتا ، اور خدا تعالیٰ القیوم ہے مجھے اور آپ کو خالی زندگی تو نہیں نا
ہے بلکہ آپ کی ذات کا ایک بیلنس اور توازن جو خدا تعالیٰ نے بنایا ہے وہ قائم رہنا چاہئے ورنہ
تو زندگی زندگی ہی نہیں رہتی مثلاً ایک پاگل آدمی ہے کیا وہ زندہ نہیں ؟ خدا تعالیٰ نے ہمیں سمجھانے
کے لئے ایسی مثالیں قائم کی ہیں کہ ایک زندہ ہے اور جا کے گندگی اٹھا کے بھی منہ میں ڈال لیتا ہے
اور کھالیتا ہے ایسے پاگل بھی موجود ہیں اور ہم نے خود دیکھے ہیں پاگل خانوں میں ایسے پاگل ہیں
جو ماں باپ
کو نہیں پہچانتے اور پاگل خانوں سے باہر ایسے بھی پاگل ہیں جو اپنے پیدا کرنے والے
خطابات ناصر جلد دوم
21
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
رت
کو نہیں پہچانتے لیکن میں اس وقت ان کی بات نہیں کر رہا۔اپاہج ہیں مثلاً پولیو کا مرض ہے اس
میں صرف جسم کا جو ایک بیلنس تھانا اس کے اندر نروز (nerves) کے اوپر اثر پڑا اور ایک لات یا
نچلا دھڑ یا اوپر سے نیچے تک آدھا دھڑ مفلوج ہو گیا۔تو زندگی تو ہے لیکن ایک حصہ ذات کے ساتھ
قیوم خدا کا تعلق قائم نہیں رہا بلکہ ختم ہو گیا اب زندہ بھی ہے لیکن قیوم خدا کے ساتھ ایک حد تک تعلق
قائم نہیں رہا۔جو پاگل ہیں۔بڑے خطر ناک قسم کے پاگل ہوتے ہیں ان کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔میں جانتا ہوں ایسے لوگ بھی ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے بڑی دولتیں دیں اور ان کے نظام ہضم کی
صحت جو تھی یعنی صحت نظام ہضم وہ ان سے چھین لی۔اب وہ کھانا کیا کھا ئیں، کئی دفعہ انہوں نے
دیکھا کہ کچھ کھایا بھی جاتا ہے کہ نہیں اور ایک دو چیچے دہی کے منہ میں ڈال لئے یا اس قسم کی کوئی اور
چیز لیکن وہ جو چیز کھاتے ہیں وہ پیٹ میں خرابی پیدا کر دیتی ہے تو قیوم خدا کے ساتھ اگر پختہ تعلق نہ
رہے تو انسان کی ذات کے اندر اس طرح ہوتا ہے کہ جس طرح ایک بم پھٹ گیا اور انسان انسان
نہیں رہتا۔جس خدا پر ہم ایمان لائے یا درکھو کہ اسے ہم الحی بھی سمجھتے ہیں اور القیوم بھی سمجھتے ہیں۔ہمیں اپنی زندگی کے لئے غیر اللہ کے پاس جا کے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں اور نہ اپنی صحت اور
بقا اور ذات کے اس نظام، اس کائنات کے صحیح رہنے کے لئے کسی اور کے سامنے جھکنے کی ضرورت ہے
اگر ہمارا تعلق الحی اور القیوم سے قائم رہے تو کسی اور کے ہم محتاج ہی نہیں۔ہم اسی کے محتاج ہیں اور
خدا ہمیں ہمیشہ اپنا ہی محتاج رکھے۔یہ ہے خدا جس پر ہم ایمان لاتے ہیں یعنی ہم جب ایمان باللہ
کہتے ہیں تو ہماری مراد یہ ہوتی ہے۔یہ ہمارا عقیدہ ہے۔ایک تو یہ کہ وہ پاک ہے، کامل ہے، ہر عیب
سے منزہ ہے، ہر تعریف اسی کی طرف راجع ہوتی ہے الحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة :۲) اور پھر
وہ الحی ہے اور القیوم ہے اور دوسرے سورۃ فاتحہ میں بیان شدہ صفات کے مطابق وہ رب العالمین ہے۔اللہ۔اللہ کی ہی ہم بات کر رہے ہیں نا۔اللہ تعالیٰ کی صفات خود قرآن کریم نے بیان کیں قرآن
کریم نے کہا کہ اللہ رب العالمین ہے ساری کائنات کا رب ہے۔رب کے معنی ہیں پیدا کیا ، تمام
خواص دیئے اور بتدریج یعنی درجہ بدرجہ ترقی کا اصول قائم کیا ( یہ ربوبیت کے معنی کے اندر
آتا ہے ) اور پھر اس اصول کے مطابق جس چیز کو جس کام کے لئے بنایا تھا اسے اس حد تک
ترقی دیتا چلا گیا۔یہ زمین کے اندر مٹی کے ذرے، یہ جو تمہارے پاؤں کے نیچے آتے ہیں؟
خطابات ناصر جلد دوم
۷۲
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
تمہارے دل میں ان کی کوئی قدر نہیں ہمارا خدا جو رب العالمین ہے وہ ان ذروں میں پختگی پیدا
کرتا ہے اس زمین کے ذرے مٹی کے ذرے ہی ہیں نا اور ان میں تبدیلی پیدا کرتا ہے۔سینکڑوں
ہزاروں سال کے بعد درجہ بدرجہ ( تدریج کا اصول اس نے بنایا ہے وہ اپنی حکمتوں کو خود جانتا ہے)
ایک ہیرا بن جاتا ہے اور اتنا سا وہ ہیرا ہوتا ہے لیکن اگر وہ آدھ سیر آپ کی جیب میں آجائیں
تو آپ شاید ساری دنیا سے زیادہ مالدار بن جائیں واللہ اعلم مجھے اس چیز کا زیادہ علم نہیں۔بہر
حال وہ ایک قیمتی چیز بن گیا۔یہی صفت ربوبیت لے لیں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے میں انسان کو لیتا
ہوں۔میں انسان ہوں اور مجھے انسان سے زیادہ دلچسپی ہے باقی چیزیں میری خادم ہیں اس واسطے
ان سے بھی دلچسپی ہے اور آپ کو بھی دلچسپی ہے۔بچہ پیدا ہوتا ہے اب کوئی ماں یہ نہیں کہہ سکتی کہ
میرے بچے کو خدا کی ضرورت نہیں یا رب العالمین کی ضرورت نہیں میں اسے اپنا دودھ پلاؤں گی
عجیب شان ہے خدا نے ماں کو کہا کہ تو یہ دعویٰ نہ کر اس لئے کہ تیری چھاتیوں میں اس وقت تک
دودھ ہی نہیں آ سکتا جب تک یہ بچہ دودھ کے لئے روئے نہ تو تیری چھاتیوں میں دودھ آنے
کے لئے چابی ہم نے اس بچہ کو دی ہے اور یہ تجھ سے خود دودھ لے گا تو چاہے دے چاہے نہ دے
ور نہ پریشان ہوگی تکلیف ہو جائے گی۔اگر عورت بے احتیاطی برتے تو بعض دفعہ اس کی چھاتیوں
پیپ پڑ جاتی ہے۔عجیب شان ہے خدا کی جس جس چیز پر آپ نگاہ ڈالیں اس کی عجیب شان
نظر آتی ہے ہر درخت کی عادت اور اس کے اجزاء اور ہیں۔ہر انسان میں اور آپ جو یہاں بیٹھے
ہوئے ہیں یہ ایک چیز نہیں ہیں۔آپ کا گوشت انسانی گوشت ایک طرح کا نہیں ہے یہ جو بازو کا
گوشت ہے اس کے کیمیاوی اجزاء اور ہیں اور آپ کی پنڈلیوں کا جو گوشت ہے اس کے کیمیاوی
اجزاء اور ہیں اور آپ کے دل کا جو گوشت ہے یعنی ہارٹ مسل (heart muscle) اس کے
کیمیاوی اجزاء بالکل مختلف ہیں اور خدا تعالیٰ نے گوشت کی ہر بوٹی کے لئے علیحدہ دوائی بنادی ہے
وہ اتنا بڑا احسان کرنے والا ہے ورنہ اگر ایسا نہ ہوتا تو دوائی تو دیتے دل کے علاج کے لئے اور
جا پہنچتی وہ پنڈلیوں کے گوشت میں۔اب وہ آرام سے وہاں سے گذر جاتی ہے اور دل کو جاکے
فائدہ پہنچا دیتی ہے کیونکہ ہر کیمیاوی اجزاء نے مل کر خدا تعالیٰ کے حکم کے ساتھ ایک اثر قبول کرنے
والی طاقت حاصل کی ہے تو خدا الحی القیوم ہے اگر ایک سیکنڈ کے نامعلوم حصہ کے لئے ( کیونکہ
خطابات ناصر جلد دوم
۷۳
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
میں اب اربوں بھی کہوں تو وہ وقت بھی زیادہ ہے ) الحسی کے ساتھ تعلق قائم نہ رہے تو انسان
کی جان نکل جائے اور اگر القیوم کے ساتھ ہمارا تعلق نہ رہے تو جسم انسانی کی کائنات تہ و بالا ہو
جائے ، اور اس کے اوپر قیامت آ جائے۔اگر انسان پاگل ہو جائے دست لگ جائیں اسہال لگ
جائیں ، مفلوج ہو جائے دھڑ مارا جائے تو ساری عمر کے لئے ایک مصیبت بن جائے۔مختلف شکلوں
میں یہ تعلق ٹومتا ہے اور خدا تعالیٰ بتاتا ہے کہ میں الحی القیوم ہوں تم زندہ اسی وقت تک رہ سکتے
ہو جب تک کہ میرے ساتھ یعنی الحسی کے ساتھ تمہارا زندہ تعلق ہو اور تمہاری اپنی ذاتی انفرادی
کائنات کا نظام اسی وقت تک درست رہ سکتا ہے جب تک کہ میں جو القیوم ہوں میرے ساتھ تمہارا
تعلق قائم رہے۔اس خدا پر ہم ایمان لاتے ہیں۔میں آپ کو بتاوں قرآن کریم بڑی عجیب کتاب
ہے اس کے اوپر غور کیا کریں آج میں یہی سوچ رہا تھا تو مجھے آیت یاد آئی پھر میں نے اپنے ذہن
کے مطابق وہ نکالی۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے مثالیں تو بہت ساری ہیں لیکن میں
ایک لے لیتا ہوں خدا تعالیٰ فرماتا ہے أَفَرَعَيْتُمُ مَّا تَحْرُثُونَ وَ انْتُمْ تَزْرَعُوْنَةَ أَمْ نَحْنُ
الزرعُونَ (الواقعة : ۶۴ ، ۶۵) بڑا عجیب مضمون ہے فرمایا کہ بتاؤ کھیت کو جو تم تیار کرتے ہو بہت
سارے زمیندار میرے سامنے بیٹھے ہیں تم کھیت کو تیار کرتے ہو اور اس میں بیج ڈال دیتے ہو تو کیا
کھیتیاں تم اگاتے ہو؟ یعنی تمہارا یہ سمجھ لینا کہ ہم نے دس ہل چلا دیئے اور آٹھ دفعہ سہا گہ کر دیا اور
میدے کی طرح زمین نرم کر دی اور گھر سے دانے لے کر گئے اور وہاں پھینک دیئے تو کیا کھیتی
اگانے کا کام تم اپنے ذمے لے لیتے ہو اور اعلان کرتے ہو کہ تم کھیتی اگا رہے ہو تَحْرُثُونَ کے معنی
عربی زبان میں زمین کو تیار کر کے بیج ڈال دینے کے ہیں یعنی ایک لفظ بدل کر وہاں پورا مضمون ،
عجیب و غریب بیان کر دیا ہے اَفَرَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ بتاؤ تو سہی کہ تم جو کھیتی تیار کر کے بیچ میں
دانے ڈال آتے ہو تو کیا اس کا جو نتیجہ نکلنا ہے وہ تمہارے ہاتھ میں ہے۔نہیں۔وَأَنْتُمُ
تَزْرَعُونَة أَمْ نَحْنُ الزرعُونَ کیا ان دانوں میں روئیدگی پیدا کرنا تمہارا کام ہے یا ہمارا کام ہے۔میں نے قیوم خدا کے ساتھ تعلق کے بارے میں بتایا ہے کہ انسان کو سبق دینے کے لئے اور اس کو
جھنجوڑنے کے لئے اللہ تعالیٰ اپنی صفات کا مظاہرہ کرتا ہے تَحْرُثُونَ کے معنی ہیں جیسا کے میں
نے بتایا ہے زمین تیار کر کے بیج ڈال دینا تو فرمایا کہ تم زمین میں ہل چلاتے ہو، راتوں کو جاگتے
ا