سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 8
خطابات ناصر جلد دوم
۷۴
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
ہو، پانی دیتے ہو، پہلے آرام نہیں کرتے ، پھر تم و تر آنے کا انتظار کرتے ہو، پھر تم ہل چلاتے ہو،
زمین کو میدے کی طرح خشک کر دیتے ہو اور اپنا بیج ڈال آتے ہو کیا تم سمجھتے ہو کہ نتیجہ تمہاری
کوششوں کی وجہ سے نکلے گا۔نہیں۔انتُمْ تَزْرَعُونَةً أَمْ نَحْنُ الزُّرِقُونَ بعض دفعہ بیج اُگتے ہی
نہیں جب آگ جائیں تو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ بعض دفعہ کئی ہزار تلیر اور شارک کو
اللہ حکم دیتا ہے کہ اس کھیتی کے جا کر بیج کھا جاؤ اور وہ وہاں پہنچ جاتی ہیں وہ نظارہ عجیب ہوتا ہے۔پچھلے سال یہاں میری اپنی زمین میں کھیتی دیر کے بعد لگائی جب کام کرنے والے آئے تو انہوں
نے دیکھا کہ کئی ہزار تلیر اور شارک جو چھوٹی چھوٹی روئیدگی ہو چکی ہے اور دانے نے جو چھوٹا سا منہ
سر باہر نکالا ہے وہاں سے چونچ سے پکڑ کر اور کھینچ کر دانہ نکال لیتے ہیں دانہ کھا جاتے ہیں اور جو
پتہ سا بنا ہوا تھا وہ پھینک دیتے ہیں۔ٹھیک۔کھانے دوان کو۔کیا کریں۔اللہ کی مرضی ہے میرا
خیال ہے کہ وہ کوئی ستر فی صد دانے کھا گئے خدا تعالیٰ جس کو عقل دے اس کے لئے ان چیزوں میں
یہ سارے سبق بھی ہوتے ہیں نا۔خیر ہم نے سوچا کہ دیکھتے ہیں اب کیا ہوتا ہے۔جو میں فیصد دانے
رہ گئے تھے خدا تعالیٰ نے ان کو حکم دیا کہ خوب بوٹا بناؤ تو عام طور پر اگر آٹھ دس شاخیں نکلتی ہیں تو
وہاں ہیں چھپیں شاخیں نکل آئیں اور خدا تعالیٰ نے ان کو کہا کہ تم خوب موٹے دانے ہو جاؤ چنانچہ
دانے موٹے ہوگئے۔جن کھیتوں سے تلیر اور شارک نے ستر فی صد دانے نہیں کھائے تھے ان میں
سے نکلی بنتیں من گندم اور جن کے ستر فی صد دانے شارکیں اور تلیر کھا گئے تھے ان میں سے نکلی
اٹھائیس من۔دونوں میں کوئی نسبت ہی نہیں پہلے کہا کہ دیکھو تمہارا کوئی اختیار نہیں ہے اگر خدا کہتا
ان کو تو وہ سارے دانے کھا جاتے انسان کا تو اختیار نہیں نا۔بہر حال جزا دینا خدا کے اختیار میں
ہے دوسری جگہ فرمایا وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ (الدريت :۲۳) آسمانوں میں تمہارا رزق
وَمَا تُوعَدُونَ (الدريیت :۲۳) اور اس جگہ یہاں بڑا عجیب نتیجہ نکالا ہے کہ تمہارا رزق آسمانی حکم
ہے
سے پیدا ہوتا ہے اس سے تم یہ سمجھ لو کہ جو تمہیں خدا تعالیٰ نے وعدے دیئے ہیں وہ پورے ہوں گے
عجیب مثال دے کر ہمیں خدا تعالیٰ کے وعدوں پر قائم رہنے اور بشاشت کے ساتھ اس بات کے سمجھنے
کی طرف توجہ دلائی ہے کہ خدا تعالیٰ صادق الوعد ہے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ وعدہ کرے اور اسے پورا
نہ کرے تو آسمان جب تمہارے زمین کے رزق کا فیصلہ کر رہا ہے تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ پاک ہستی تم
خطابات ناصر جلد دوم
۷۵
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
سے وعدے کرے اور وہ صادق الوعد وعدے پورے نہ کرے، زمینداروں کو خدا تعالیٰ نے کہا کہ
جا کے اپنے کھیتوں کو دیکھو وَ أَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزُّرِعُونَ (الواقعة : ۲۵،۶۴) وَفِي السَّمَاءِ
رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوعَدُونَ (الدريت : ۲۳) تو ہما را خدا الحی القیوم ہے۔ایک بات اس سلسلے میں میں اور کہنا چاہتا ہوں ہمارا خدا وہ نہیں کہ جو اس کا ئنات کو پیدا کر
کے اور قوانین قدرت بنا کے ہم سے علیحدہ ہو گیا اور ہم سے کوئی تعلق نہیں رکھا میں نے بتایا ہے کہ وہ
رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اور مُلِكِ يَوْمِ الدِّين بھی ہے لیکن زیادہ وضاحت سے میں
نے بتایا ہے کہ وہ الحی القیوم ہے یہ جو میں نے بعد میں مثالیں دی ہیں یہ ایک اور وجہ سے دی
ہیں خدا تعالیٰ نے دو قانون بنائے ہیں ایک کو ہم قانون قدرت کے نام سے موسوم کرتے ہیں یہ
عام قانون ہے مثلاً یہ قانون ہے کہ فلاں فلاں قسم کے درختوں کی پت جھڑ موسم بہار کے شروع میں
ہوگی اور فلاں درخت ہیں ان کی موسم خزاں کے شروع میں ہوگی۔ایسے دونوں قسم کے درخت
ہیں۔فلاں درخت ہیں وہ سردیوں میں سو جایا کریں گے مثلاً سیب ہے، آلوچہ ہے، یہ سردیوں
میں سو جاتے ہیں اور سیب جتنی گہری نیند سوتا ہے اتنا ہی یہ زیادہ پھولتا پھلتا اور پھل لاتا ہے اسی وجہ
سے جو چودہ ہزار فٹ کی بلندی پر سیب ہے وہ ہمارے میدان کے علاقے میں ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ
وہاں اس کو آٹھ مہینے سونے کے ملتے ہیں اور پھر زندگی کے چار مہینے وہ خوب موجیں کرتا ہے پتے
نکلتے ہیں ، شاخیں بنتی ہیں، اس کو پھل آتا ہے اور اس طرح وہ چار مہینے میں انسان کی اتنی خدمت
کر جاتا ہے کہ بعض دوسرے درخت بارہ مہینے میں اتنی نہیں کر سکتے۔بہر حال ایک ہے قانون قدرت
یہ ایسا قانون ہے کہ جس کے اندر کوئی تبدیلی نہیں ہوتی سوائے اس کے کہ دوسرا قانون آ جائے یعنی ہم
اس قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے ، اس میں ایک پک بھی رکھی ہے مثلاً انسانی پھیپھڑے میں یہ
لچک رکھی ہے کہ سطح سمندر سے لے کر چھ ہزار فٹ تک جس میں ویر پیٹیشن (variation) کے
لحاظ سے ہوا کے اندر آ کسیجن کا فرق ہے ہمارے پھیپھڑے زندہ رہ سکتے ہیں۔اوپر چلے
جائیں تو کچھ تکلیف ہو جاتی ہے مثلاً الٹی آجاتی ہے سر درد شروع ہو جاتی ہے بعض لوگوں
کے پھیپھڑوں میں کچھ زیادہ لچک ہے لیکن ہم اس وقت اس کو نظر انداز کرتے ہیں یہ ایک
قانون ہے جو مستحکم ہے اور اس کے علاوہ ایک اور قانون ہے جو کہ اس قانون کے مطابق کہ
خطابات ناصر جلد دوم
۷۶
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
ان درختوں کے پتے موسم بہار میں گریں گے ہر پتے کو ایک علیحدہ حکم بھی آتا ہے کہ گر جا اور تب
وہ گرتا ہے ورنہ نہیں گرتا۔وہ قانون اپنی جگہ اور یہ اپنی جگہ۔میں نے سوچا اور میں آپ کا بڑا منون
ہوں کہ آپ کے لئے سوچتا ہوں اور اللہ تعالی علم دے دیتا ہے میں نے سوچا کہ کوئی فرق ہونا
چاہئے ایسا کیوں ہے، یہ خدا تعالیٰ کی کیا حکمت ہے، تو آج صبح ہی میرے دماغ میں یہ آیا کہ حکمت
یہ ہے کہ اگر قوانین قدرت نہ ہوتے یعنی اگر انسان کو یہ یقین نہ ہوتا کہ آگ ہمیشہ جلائے گی اور
گرمی پیدا کرے گی تو انسان علمی ترقی نہ کر سکتا۔یہاں تو شاید اتنی نہیں، لاہور کے رستے میں
انڈسٹریز ڈیویلوپ ( develop) ہو گئی ہیں لیکن میں نے بعض دوسرے ملکوں کی تصاویر دیکھی
ہیں کہ میل ہا میل تک کارخانے ہیں بلکہ پچھلے سال میں گیا تو دریائے رائن کے کنارے پر ہم
فرینکفرٹ جا رہے تھے تو راستے میں پچاس میل کا ٹکڑا ایسا تھا کہ کارخانہ، کارخانہ،
کارخانہ، کارخانہ۔پتہ نہیں کتنے ہزار کا رخا نہ تھا اور چمنیوں میں سے دھواں نکل رہا تھا یہ آگ اگر
گرمی پیدا نہ کرے تو انسان کا علم ترقی نہیں کر سکتا کہ کبھی تو وہ برف جما دے اور کبھی وہ پارے کو چار
سو فارن ہائیٹ تک لے جائے۔اگر اس قسم کا قانون ہوتا تو ہم علمی ترقی نہ کر سکتے تو اللہ تعالیٰ نے
قوانین قدرت میں دنیا کو اپنی مخلوق کو باندھا اور اس طرح پر انسان کو یہ موقع دیا کہ وہ علمی ترقی
کرے اور اگر صرف قانونِ قدرت ہوتا مثلاً یہ کہ شیشم خزاں میں (آجکل) پتے جھاڑے گی یا
پاپولر کا درخت ہے اگر یہ ہوتا کہ ضرور پتے جھاڑے گی کوئی استثناء نہیں ہے تو پتہ ہے کیا ہوتا؟
انسان کو دعا کی ضرورت نہ ہوتی تو خدا تعالیٰ نے انسان کے علاوہ اپنی کا ئنات کو جسے انسان کا خادم
بنا دیا تھا قوانین قدرت میں جکڑ کر انسان پر اس کی علمی ترقیات کے دروازے کھول دیئے جتنی علم
کی ترقی اور سائنس کی ترقی اور انڈسٹریز کی ترقی ہے وہ اس بنیاد کے اوپر ہے کہ قوانین قدرت میں
عام حالت میں فرق نہیں پڑا۔میں عام حالات اس طرح کہتا ہوں کہ خاص حالات میں خدا تعالیٰ کا
اپنے پیاروں سے جو پیار ہے وہ اس کا ان کے لئے اظہار کرتا ہے۔آگ عام طور پر ہمیشہ جلاتی
ہے لیکن اسی آگ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جلانے سے انکار کر دیا اور یہی آگ ہے جس
کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ میں مداری تو نہیں کہ دنیا کو یہ تماشہ
دکھاؤں کہ تنور میں جا کر چھلانگ لگاؤں اور میرا جسم محفوظ رہے کیونکہ خدا تعالیٰ کے انبیاء اس قسم
خطابات ناصر جلد دوم
22
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
کا تمسخر نہیں کیا کرتے لیکن میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر میرے دشمن بے تحا شا آگ جلا کے مجھے
اس میں پھینکیں تو خدا نے مجھے کہا ہے کہ وہ آگ تجھے نہیں جلائے گی۔یہ استثنائی بشارتیں جو ہیں یہ
دعاؤں کے نتیجے میں، یہ استغفار کے نتیجہ میں، یہ تسی اور تحمید کے نتیجہ میں، یہ زندہ خدا سے زندہ تعلق
کے نتیجہ میں سامنے آتی ہیں۔اگر قانون قدرت نہ ہوتا تو علمی ترقی کے دروازے بند ہو جاتے اور
اگر استثنائی صورتیں نہ ہوتیں یا استثنائی صورتیں تو ہمیں نظر آتی ہیں ، ( میں دراصل کچھ تھوڑ اسا ادھر
ہٹ گیا اپنے مضمون سے ) اگر قانونِ قدرت کے علاوہ ہر آگ کو جلانے کا حکم نہ ہوتا یعنی درخت
کی ہر ٹہنی کو علاوہ قانونِ قدرت کے ایک خاص حکم آتا ہے کہ تو گر می پیدا کر ( یہ ہے اصل مضمون
میرا) اور ہر پتے کو علیحدہ حکم آتا ہے کہ تو گر جا۔میں نے پہلے بھی بتایا ہے ایک دن مجھے یہی خیال
آیا کہ قرآن کریم کہتا ہے کہ ہر پتا خدا کے علم اور اس کی حکمت سے گرتا ہے تو ایک درخت کے پت جھڑ
ہورہی تھی اور بعض پتے بالکل زرد ہو گئے تھے اور بعض ابھی سبز تھے میں نے ایک ٹہنی کا انتخاب کیا
اس کے اوپر ایک پتا جو بالکل زرد تھا اور پتے کے ساتھ جو ایک چھوٹی سی پتلی سی ٹہنی ہوتی ہے جو
بڑی ٹہنی کے لگی ہوئی ہوتی ہے وہ بھی زرد تھی۔میں نے اس کو اپنی نظر میں رکھا میں نے کہا صبح
دیکھیں گے کیا ہوتا ہے صبح میں اٹھا اس کے ساتھ کے جو پتے بالکل سبز تھے ان کو بھی میں نے نظر میں
رکھا صبح میں نے جا کر دیکھا تو سبز پتا گرا ہوا تھا اور زرد اپنی جگہ پر تھا۔تب میں نے کہا کیا شان ہے
ہمارے خدا کی۔قانون قدرت کے علاوہ ہر پتے کو علیحدہ حکم بھی آتا ہے اور ہر ٹہنی کو علیحدہ حکم بھی آتا ہے
کہ تو اب یہ کر۔ہر لقمے کو ، غذا میں توازن ہے بہترین بیلنسڈ ڈائٹ (Balanced diet) جس کو
کہتے ہیں آپ کے سامنے آتی ہے اور آپ کو بھوک لگی ہوئی ہے اس کے ہر لقمے کو لقمے کے
ہر ذرے کو خدا کا حکم آتا ہے کہ میرے اس بندے کا پیٹ بھر اور اس کے مادی جسم کی ضروریات کو
پورا کر ورنہ وہ نہیں کرے گا۔تو دو قانونِ قدرت ، دو قانونِ الہی اس دنیا میں نظر آتے ہیں ایک کو
ہم قانون قدرت کہتے ہیں اور دوسرے کو ہم قانونِ انفرادی کہہ سکتے ہیں۔اس قانون کے ماتحت
ہر دفعہ حکم آتا ہے پانی کے ہر ذرے کو حکم آتا ہے میں میٹھا کھاتا نہیں اور یہ گرم گرم قہوہ پیتا ہوں۔آپ کو تعارف کرا دوں کہ جو قہوہ میں پیتا ہوں وہ بغیر میٹھے کے سبز چائے کا قہوہ ہوتا ہے تو جب میں
پیتا ہوں مجھے ضرورت پڑتی ہے لیکن میں اس عقیدے کا ہوں کہ جوضرورت میں محسوس کرتا ہوں
خطابات ناصر جلد دوم
ZA
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
اس کو یہ پانی پورانہیں کر سکتا جب تک کہ آسمانوں سے اس کو یہ حکم نہ ہو کہ میرے بندے ناصر کی
اس ضرورت کو پورا کر ورنہ نہیں کر سکتا۔اس لئے خدا نے مجھے اور تمہیں مخاطب کر کے ایک تو یہ کہا
کہ جاؤ اور علوم کے دروازے تمہارے لئے کھولے گئے ہیں علم میں ترقی کرو اور دوسری طرف یہ کہا
کہ قوانین قدرت کی موجودگی میں ہر انفرادی واقعہ جو ہوتا ہے مثلاً ایک پتے کا گرنا ایک پانی کا
فائدہ پہنچانا وغیرہ وغیرہ ( آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے ) اس کے لئے اللہ تعالیٰ کا آسمانوں
سے حکم نازل ہوتا ہے اگر وہ نہ ہوتا تو انسان علمی ترقی نہ کر سکتا اور اگر یہ نہ ہوتا تو انسان کو دعاؤں کی
ضرورت نہ ہوتی خدا تعالیٰ سے تعلق قائم نہ ہو سکتا تو اس شان والے اللہ پر ہم ایمان لاتے ہیں
جہاں تک ہمارا مجموعی ذہن بھی نہیں پہنچ سکتا وہاں تک اس کے احکام پہنچتے ہیں کیونکہ اس کے احکام
تو ہر جگہ پر ہیں جن ستاروں تک ہماری دور بینیں نہیں پہنچیں وہاں پر اس کا حکم پہنچ رہا ہے۔پس خدا نے دو قسم کے قوانین جاری کر کے دو احسان کئے ہیں۔قانون قدرت میں باندھ کر
اس نے انسان پر علوم کے دروازے کھولے تحقیق کے دروازے کھولے، سائنس میں ترقی کے
دروازے کھولے اور پھر اس کے باوجود ہر قسم کے فعل پر انفرادی حکم نازل کر کے اس نے ہمارے
لئے دعاؤں کے رستے کھولے دعاؤں کے دروازے کھولے کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ یہ درست ہے
کہ یہ خدا کا قانون ہے کہ پانی پیاس کو بجھائے گا لیکن یہ بھی درست ہے کہ جب تک ہر گھونٹ کو حکم
نہیں ہوگا۔وہ پیاس نہیں بجھائے گا میں نے بتایا ہے کہ بعض دفعہ زمیندار یا کوئی اور محنتی آدمی باہر
سے محنت کر کے آتا ہے گرمیوں کے دن ہوتے ہیں پیاس لگی ہوئی ہوتی ہے اور وہ گلاس بھر کے منہ
کولگا تا ہے زمینداروں کا گلاس ویسے بڑا بھی ہوتا ہے اور ختم کر جاتا ہے اور وہ سمجھتا ہے میری سیری
ہو گئی ہے لیکن پانچ منٹ کے بعد وہ مر جاتا ہے۔وہی پانی اس کی ہلاکت کا باعث بن جاتا ہے اس
لئے کہ قانون قدرت نے تو اس کو حکم دیا تھا کہ انسان کی پیاس بجھاؤ لیکن اس گلاس کو خدا تعالیٰ کا
آسمانوں سے حکم نہیں آیا تھا تو دو مختلف احکام الہی اس دنیا میں جاری اور ساری ہیں ایک کی وجہ سے
علوم اور سائنس اور تحقیق میں ترقیات کے دروازے ہم پر کھولے گئے ہیں اور دوسرے کے نتیجے میں
اللہ تعالیٰ نے کہا کہ دعائیں کرو اور میرے ساتھ ایک زندہ تعلق قائم کرو اور پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ تمہیں
کتنی ترقیات دیتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اور اصل وہی چیز ہے جس
خطابات ناصر جلد دوم
۷۹
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
کی طرف میں اب آرہا ہوں آپ نے فرمایا کہ تمہیں دعا کی بھی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ تدبیر کی
یعنی قانون قدرت کے مطابق دنیا سے خدمت لینے کی اور تمہیں خدمت لینے کی اتنی ہی ضرورت ہے
جتنی کہ دعاؤں کی۔آپ نے فرمایا کہ دعا کو اپنی انتہا تک پہنچاؤ اور تدبیر کو اپنی انتہا تک پہنچاؤ تب تم
دنیا سے آگے نکل جاؤ گے۔ہمارے نوجوان یہ چیز گرہ سے باندھ لیں کہ تمہیں خدا تعالیٰ نے دنیا میں
آگے نکلنے کے لئے پیدا کیا ہے پیچھے رہنے کے لئے پیدا نہیں کیا اس کی بیسیوں مثالیں موجود ہیں اسی
وجہ سے دنیا میں حسد بھی پیدا ہوتا ہے لیکن ہمیں اس سے کیا ہمیں تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے غرض ہے۔یہ ہے نسخہ آگے نکلنے کا۔پس تدبیر کو اپنی انتہا تک پہنچاؤ اور دعا کو اپنی انتہا تک پہنچاؤ۔ایک شخص ہمارے
ساتھ گورنمنٹ کالج میں داخل ہوا اس نے وظیفہ لیا تھا اور اور اس کے بہت اچھے ٹاپ کے نمبر تھے بڑا
ذہین بچہ تھا۔ان دنوں میں۔i۔c۔s ( انڈین سول سروس Indian civil service ) ہوا کرتی تھی
اور وہ کہتا تھا کہ میں نے سپیرئیر سروسز ( superior services) کا امتحان دینا ہے اور میں
آگے نکلوں گا۔اس کے کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے اسے ذہن تو دیا تھا اور اس نے تدبیر کرنی
شروع کی لیکن دعا کرنے کی بجائے اس نے خدا تعالیٰ کے نیک بندے کو گالیاں دینی شروع کر
دیں۔وہ ہمارے ساتھ الجھتا رہتا تھا۔سیکنڈ ائیر کے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے اس پر تدبیر کے
دروازے بند کر دیے اس کو جنون کا دورہ ہوا اور وہ جو سپیرئر سروسز کے امتحان کے خواب دیکھ رہا تھا
وہ ایف۔اے۔میں فیل ہو گیا حالانکہ اس کو خدا نے دماغ دیا تھا لیکن کسی کے پاس دماغ ہونا اور
چیز ہے اور ہر آن اللہ تعالیٰ کی طرف سے دماغ کو آسمانوں سے حکم نازل ہونا کہ تو نے اس کی
خدمت کرنی ہے یہ اور چیز ہے۔تو جہاں ہمارے لئے خدا نے اپنی مہربانی سے تحقیق اور سائنس
میں آگے بڑھنے کے سامان پیدا کئے ہیں وہاں ہمارے لئے دعاؤں کے ذریعہ سے اپنے قریب
کے سامان بھی پیدا کئے ہیں اور ایک احمدی کو ہر دو چیزوں کو مضبوطی سے پکڑ لینا چاہئے۔دعا کو
دائیں ہاتھ سے پکڑ لو اور تدبیر کو بائیں ہاتھ سے پکڑ لو اور دعا کو اپنی پوری شرائط کے ساتھ اور تدبیر کو
اپنی پوری شرائط کے ساتھ ہر دو کو انتہا تک پہنچاؤ پھر دیکھو کہ دنیا تمہیں کس طرح پیچھے سے پکڑ کر
پیچھے کو دھکیل سکتی ہے تم آگے ہی آگے بڑھنے کے لئے پیدا ہوئے ہو۔خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرو اور
دعا اور تدبیر کے ساتھ اس کی نعمتوں کے حصول کے سامان پیدا کرنے کی کوشش کرو۔یہ ہمارا عقیدہ
خطابات ناصر جلد دوم
۸۰
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
ہے جو قرآن کریم سے ہم نے اللہ کے بارے میں سیکھا ہے یعنی جب ہم کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر
ایمان لائے تو ہمارا یہ عقیدہ ہے اس سے ادھر ادھر ہونا ہلاکت ہے پہلے بھی کئی لوگ ہلاک ہوئے مگر
آپ کو کوشش کرنی چاہئے کہ آپ ہلاک نہ ہوں۔نا
قرآن کریم نے محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا ہم سے کیا تعارف کروایا ہے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم
پر ہمارا کیا ایمان ہے۔قرآن کریم نے ایک ہی وقت میں ہمیں دو باتیں بتائی ہیں ایک طرف ہمیں
یہ کہا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بشر ہیں دیگر جو بشر ہیں ان کی طرح چنانچہ فرمایا : قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ
مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ
عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّةٍ أَحَدًا ( الكهف : ۱۱۱) مساوات انسانی کا ایک بڑ
اہی عظیم نعرہ چودہ سو سال پہلے لگا یا گیا اس وقت تک انسان نے اس کی عظمت اور اس کی حقیقت
کو نہیں سمجھا۔ہم حیران ہوتے ہیں کہ اپنے آپ کو بڑے بڑے عقلمند کہنے والے انسانی مساوات
کی حقیقت اور اس کی تعریف کو سمجھتے ہی نہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا انسان نہ کسی ماں نے ویسا
بچہ جنا اور نہ جن سکتی ہے اتنی عظمتوں والے انسان کے منہ سے قرآن کریم نے یہ کہلوایا
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ یہ اسلام کی صداقت کی ایک بڑی دلیل ہے میں نے ۱۹۷۰ ء میں
اس سے فائدہ اٹھایا اور تقریروں میں اسے بیان کرتا رہا۔ایک جگہ کچھ پادری منہ بنا کے بیٹھے
ہوئے تھے اس ملک کا لاٹ پادری بھی وہاں تھا تو وہاں پر مجھے خیال آیا کہ ان کو اسلام سے تعارف
تو کراؤں چنانچہ میں نے اپنی تقریر میں کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو پیرا ماؤنٹ پرافٹ ہیں ( میں
نے ان کی زبان کا محاورہ لیا) ان کی زبان سے خدا نے یہ کہلوایا قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
کہ بشر ہونے کے لحاظ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور تم افریقن میں کوئی فرق نہیں تو وہ جو آپ کے
نائب اور جوئیر قسم کے انبیاء تھے جیسے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام
گذرے ہیں انہیں اور ان کے متبعین کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے آپ کو تم سے بڑا سمجھیں۔اس پر وہ پادری یوں اچھلے انہوں نے کہا کہ یہ کیا بم شیل ہمارے اوپر گرا دیا ہے پس نعرے لگانا
اور چیز ہے اور حقیقت کو سمجھ کر اپنی زندگی اور معاشرہ کو اس کے مطابق ڈھالنا یہ بالکل اور چیز ہے تو
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایک حقیقت قرآن کریم نے یہ بیان کی ہے اور قرآن کریم نے
خطابات ناصر جلد دوم
ΔΙ
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
ہمارے محبوب آقا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایک دوسری حقیقت یہ بیان کی کہ ھد
جَاءَكُمْ مِنَ اللهِ نُورُ (المآيد :۱۲) اور آپ کو سِرَاجًا منيرا ( الاحزاب: ۴۷) کہا یعنی ایک
چمکتا ہوا سورج اور کہا کہ آپ مظہر اتم الوہیت ہیں اور جو کامل نور ہے جو کامل طور پر دنیا کو روشن
کرنے والا سورج ہے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ مظہر اتم الوہیت ہو۔اور جو مظہر اتم
الوہیت ہے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے متعلق یہ اعلان ہو کہ
لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الاَ فَلاكَ ( موضوعات کبیر زیر حرف لام)۔یہ دو حقیقتیں ہیں جو ایک ہی وجود میں پائی جاتی ہیں اور نوع انسانی نے ان حقائق مقام
محمدیت سے دو مختلف فائدے اٹھائے ہیں قُلْ اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کہ بشر ہونے کے
لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں یہ اعلان کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اسوہ کی
شکل میں بنی نوع انسان کے سامنے پیش کیا گیا ہے کیونکہ اگر یہ ہوتا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بشر نہیں بلکہ
سپر مین(super man) ہیں اور بشر سے کوئی بلند و بالا چیز ہیں تو انسان کہتا کہ میں عاجز انسان ایک
ایسی ہستی کی جو بشر سے کہیں بالا ہے، پیروی کیسے کرسکتا ہوں وہ میرے لئے اسوہ کیسے بن سکتی ہے تو بشر کہہ
کے آپ کو اسوہ بنایا اور نور کہ کے آپ کو خاتم الانبیاء بنایا کیونکہ کامل نور مظہر اتم الوہیت ہے ویسے اصل نور تو
اللہ ہے اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ( النور : ۳۶) لیکن اللہ کے بعد مخلوق میں سے جو
کامل نور کی حیثیت سے دنیا کی طرف آیا وہ خاتم الانبیاء ہے اور خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام بشر
ہونے کے لحاظ سے مختلف ہے بشر کے مقام کے نتیجہ میں آپ اسوہ بنے اور نور ہونے کے لحاظ سے آپ
ایک طرف مظہر اتم الوہیت بنے اور دوسری طرف لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الَّا فُلاكَ ( موضوعات كبير
زیر حرف لام ) کی صداقت انسان کے سامنے رکھی گئی نور ہونے کی حیثیت سے آدم نے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم خاتم الانبیاء سے نور حاصل کیا لیکن بشر ہونے کے لحاظ سے چونکہ آپ نے اس دنیا میں
زندگی بعد میں گزاری اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم آدم علیہ السلام کے لئے اسوہ تو نہیں بن
سکتے تھے۔آدم نے تو آپ کی شان دیکھی ہی نہیں ہزاروں سال کے بعد آپ کی پیدائش
ہوئی لیکن بعد میں آنے والی امت کے لئے بشر ہونے کے لحاظ سے آپ اسوہ ہیں اور یہ
اسوہ قیامت تک کے لئے ہے اور نور ہونے کے لحاظ سے لَولاک لَمَا خَلَقْتُ الَّا فَلاكَ کا نعرہ
خطابات ناصر جلد دوم
۸۲
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
لگایا گیا اور اس سارے جہان میں جہاں بھی ہمیں نور نظر آتا ہے انسان کے اندر یا دوسری مخلوق میں
وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء کے طفیل نظر آتا ہے۔انبیاء نے بھی نور نبوت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے نور سے حاصل کیا اور ذہنوں نے نور فراست بھی وہیں سے حاصل کیا اور درختوں نے
نور روئیدگی بھی وہیں سے حاصل کیا اور گھوڑے اور بیل اور یہ جو جانور ہیں انہوں نے نور خدمت
بھی وہیں سے حاصل کیا اس لئے کہ یہ جو آپ کا مقام نور ہونے کا ہے اس کے نتیجے میں آپ کو
لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الا فلاک ( موضوعات کبیر زیر حرف لام ) کہا گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ
اس کائنات کا منصو بہ اللہ تعالیٰ نے اس لئے بنایا کہ وہ حمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء اور اپنے
بعد نور کامل کے طور پر پیدا کرنا چاہتا تھا اگر حضرت خاتم الانبیاء محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے
کامل نورانسانی یعنی انسان بھی اور کامل نور بھی، نہ بنایا ہوتا تو یہ کا ئنات نہ بنائی جاتی اور اگر یہ کائنات
نہ پیدا کی جاتی تو پھر نہ درختوں کا نور ہوتا ، نہ حسینوں کے حسن کا نور نہ کام کرنے کے حسن عمل کانور، نہ
نبیوں کا نور۔یا مقربین الہی کا نور کوئی نور ہوتا ہی نہ۔تو اس کا ئنات کی تخلیق کا منصوبہ نور ہے یہ نور
ہے۔جس کے متعلق انسان کو کہا گیا کہ وہ تمہیں بلاتا ہے تم لبیک کہتے ہوئے اس کی طرف دوڑو
کیونکہ وہ تمہیں اس لئے بلاتا ہے کہ تمہیں زندگی دے اور اس کا ئنات میں جو سب سے حسین نوراور
سب سے اچھا نو ر ہمیں نظر آتا ہے وہ زندگی کا نور ہے یعنی وہ نور جو الحی القیوم کے ساتھ وابستگی
کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاتم الانبیاء بنایا اور اس کے نتیجے میں یہ نور کا مقام
ہے خاتم الانبیاء مقام کا نور کامل کا مقام ہے اور آدم سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک اگر
ایک لاکھ بیس ہزار نبی آئے تو ایک لاکھ بیس ہزار نبی نے اور اگر دوسروں کے نزدیک ایک لاکھ
چوبیس ہزار نبی آئے تو ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی نے اس نور سے نور لیا اور خاتم الانبیاء کے نتیجہ میں
آدم نبی بنے اور نوع نبی بنے اور موسی نبی بنے اور عیسی نبی بنے اور ابراھیم علیہم السلام نبی بنے اگر
اس کائنات میں یہ نور نہ ہوتا یعنی پلینڈ (planned) نہ ہوتا اس کا منصوبہ نہ ہوتا تو نہ آدم کی
ضرورت تھی نہ نوح کی نہ ابراہیم کی نہ موسیٰ کی نہ عیسی علہیم السلام کی کسی کی بھی ضرورت نہیں تھی۔پہلوں نے بھی خاتم الانبیاء سے نور لیا اور انہوں نے خدا تعالیٰ کی محبت کو حاصل کیا اور بعد میں
آنے والوں نے بھی قیامت تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء سے نور لیا یا لیں گے اور خدا تعالیٰ
خطابات ناصر جلد دوم
۸۳
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
کے قرب کے مدارج ان کو ملیں گے تو ایک لاکھ بیس ہزار آ گیا اور ایک کے اوپر اعتراض پیدا ہو
گیا۔یہ جو خاتم الانبیاء کا مقام ہے اس کے متعلق آپ نے فرمایا یہ میرا استدلال نہیں ہے بلکہ آر
نے فرمایا ہے کہ میں خاتم النبیین تھا اور ابھی آدم پیدا نہیں ہوا تھا اس کا وجود مٹی کے ذروں میں گم
ہوا ہوا تھا اور مٹی کے ذروں کے ساتھ رُل رہا تھا اور مجھے اس وقت خدا تعالیٰ نے خاتم الانبیاء
بنا دیا تھا یہ بات تو واضح ہے کہ خاتم الانبیاء کا مقام بشر کا مقام نہیں ہے خاتم الانبیاء کا مقام نور کا
مقام ہے، سراج منیر کا مقام ہے جس طرح چاند ہے یا جو سورج کے گردگھومنے والے ستارے ہیں
وہ چاند اور وہ ستارے سورج سے نور لے کر اپنا نور ظاہر کرتے ہیں اسی طرح پہلوں نے بھی
محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء کے نور سے نور لیا اور وہ دنیا میں چمکے اور بعد میں آنے والوں نے
بھی آپ ہی کے نور سے نور لیا یعنی ہر قسم کا قرب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی حاصل
ہوتا ہے صدیق بھی نہیں بن سکتے جب تک آپ سے نور نہ لیں اور شہید یا صالح بھی نہیں بن سکتے
جب تک یہ نور نہ حاصل کریں ان سے بھی جو کم ہیں یعنی چھوٹے سے چھوٹا پیار بھی خدا سے حاصل
نہیں کر سکتے جب تک کہ اس نور کی جھلک ان کے اندر پیدا نہ ہو تب اللهُ نُورُ السَّمواتِ
وَالْأَرْضِ (النور:۵۲) اپنی کچھ مشابہت دیکھ کر یعنی اس نور کی جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے
طفیل حاصل کیا ہوتا ہے اپنے پیار اور محبت کا سلوک کرتا ہے۔یہ ہے ہمارا ایمان اور یہ ہے ہمارا
عقیدہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق، کہ ایک ہی وقت میں آپ بشر بھی ہیں اور نور بھی ہیں۔نور کے
متعلق میں نے ذرا تفصیل سے بتایا ہے اور بشر کے متعلق میں نے مختصر بتایا ہے لیکن بہر حال یہ ایک
حقیقت ہے کہ اسوہ بننے کے لئے سپر (super) کی ضرورت نہیں تھی۔کوئی بن ہی نہیں سکتا۔انسان انسان کے لئے اسوہ بن سکتا ہے اور بشر بشر کے لئے اسوہ بن سکتا ہے۔فرشتے بشر کے لئے
اسوہ نہیں بن سکتے۔تو خدا نے آپ کو بشر بنایا اور قرآن کریم نے آپ کی وفات کا ذکر کیا۔شعراء
روئے کہ ہماری آنکھوں کا نور تو تھا۔شاعر بھٹک بھی جاتا ہے اور یہاں بھی شاعر بھٹکا کہ میری
آنکھوں
کا نور تو تھا۔اب میرے لئے دنیا اندھیر ہو گئی ہے یہ درست ہے کہ یہ جذبات کا اظہار ہے
اور بڑا پیارا اظہار ہے لیکن آنکھوں کا نور تو ہم سے علیحدہ نہیں ہوا وہ تو جب سے دنیا بنی ہے وہ نور
اس دنیا ، اس کا ئنات کے ساتھ لگا ہوا ہے سب سے پہلا نبی جو دنیا کی طرف آیا اس نے بھی اس
ا
خطابات ناصر جلد دوم
۸۴
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
نور سے حصہ لیا وہ نور دنیا سے کس طرح علیحدہ ہو گیا لیکن یہ ٹھیک ہے کہ بشر کا جو وجو د تھا اس کے لحاظ
سے کچھ عرصے کے بعد وفات ہو گئی لیکن بنی نوع انسان کے لئے اتنا عظیم اسوہ آپ نے چھوڑا ہے۔بنی نوع انسان تو جب تک مانے نہیں فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔آپ نے اپنے متبعین ، امت محمدیہ کے
لئے اتنا عظیم اسوہ چھوڑا ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔بشر کے لحاظ سے بھی ہم آپ کی
ذات اپنے تصور میں لائیں یا نور اور سراج منیر کے لحاظ سے آپ کی ذات اپنے تصور میں لائیں
بے اختیار ہمارے منہ سے نکلتا ہے اللهم صل على محمد وعلى آل محمد
میں نے بتایا ہے کہ اللہ پر جو ہم ایمان لاتے ہیں اس نے قانون قدرت بنایا ہے اور اس
کے ذریعہ ہمارے لئے تحقیق اور سائنس میں آگے بڑھنے کے سامان پیدا کئے اور یہ جو اللہ تعالیٰ
نے کہا کہ اس کی صفت کے، اس قدرت کے ہر جلوہ کا ایک خاص حکم آسمانوں سے نازل ہوگا۔اس
کے ذریعہ ہمارے لئے دعا کے سامان پیدا کر دیئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے بشر
ہونے کے لحاظ سے قابل تقلید نمونہ اور اسوہ حسنہ ہیں اور نور ہونے کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں
یہ سمجھایا ہے کہ اگر تم خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنا چاہتے ہو تو وہ پاک ہے تمہیں بھی پاک بننا پڑے گا
وہ نور ہے تمہیں بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے حصہ لینا پڑے گا۔پھر تم پیار حاصل کر سکو گے۔اب میں بتاتا ہوں کہ دین محمدی کیا ہے اسے میں ذرا مختصر کر دوں گا۔شریعت محمدیہ قرآن کریم
کے ذکر سے میں نے یہ مضمون شروع کیا تھا اور اس کی کچھ بنیادی صداقتیں میں نے بیان کی تھیں
لیکن میں ختم اس بات پر کرنا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
قرآن کریم کے جو سینکڑوں احکام، اوامر و نواہی ہیں۔اگر تم ان میں سے ایک کو بھی چھوڑو گے تو تم
خدا تعالیٰ کے نزدیک قابل مواخذہ ہو گے ہماری زندگیاں قرآنی احکام کے مطابق ڈھلی ہوئی
ہونی چاہیں۔دنیا ہمارے خلاف یہ انگلی نہ اٹھا سکے کہ قرآن کریم یہ کہتا ہے اور تم اس پر عمل نہیں
کرتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ قیامت والے دن قرآن کریم تمہارے اوپر
حجت ہوگا یعنی قرآن کریم کے ذریعے سے جو کہ اس کی تعلیم اور شریعت اور احکام اور اوامر و نواہی
ہیں تمہیں پر کھا جائے گا۔پس دعا ئیں کرو۔دو قسم کی دعائیں، ایک تو یہ کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل
اور رحمت سے ہمیں قرآنی احکام پر چلنے کی توفیق عطا کرے اور دوسرے یہ کہ ہم کمزور انسان ہیں
خطابات ناصر جلد دوم
۸۵
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
اگر ہم اپنی کمزوریوں کی وجہ سے کہیں غفلت برتنے والے ہوں تو خدا تعالیٰ اپنی مغفرت کی چادر
میں ہمیں ڈھانپ لے۔اوّل تو ہم سے گناہ سرزد ہی نہ ہو اور اگر ہو جائے تو اتنی نیکیوں کی خدا ہمیں
توفیق دے کہ اِنَّ الحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّاتِ (هود: ۱۱۵) کے مطابق ہمارے وہ گناہ معاف
کر دیئے جائیں اور خدا تعالیٰ ہمیں بشر کی حیثیت سے اس پر اسوہ پر عمل کرنے کی بھی توفیق دے
اور نور کی حیثیت سے یعنی اس خاتم الانبیاء کے نور سے اپنے دل اور اپنی روح اور اپنے وجود اور
اپنی ذات کو منور کرنے کی بھی توفیق عطا کرنے اور ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل خدا تعالیٰ کے نور
سے حصہ لینے والے ہوں۔اب جو دوست جانے والے ہیں وہ ذرا بیٹھ جائیں میں ختم کرنے لگا ہوں دعا کریں گے۔اب میں دعا کے ساتھ اس جلسہ کے اختتام کا اعلان کروں گا۔یہ جلسہ ہمارا سالانہ جلسہ ہے ہم اس
ملک میں رہتے ہیں اس ملک میں رہنے والے بہت سارے دوست یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید کوئی
خاص جلسہ ہو رہا ہے ہم ہر سال سوائے استثنائی حالات کے دسمبر کی ۲۶، ۲۷، ۲۸ تاریخ کو جلسہ
کرتے ہیں اور کرتے آئے ہیں۔ایک دو دفعہ چھوڑنا پڑا، اور بعض دفعہ تاریخیں بدلنی پڑیں لیکن وہ
استثناء تھے اللہ کی توفیق سے اور اللہ کی رحمت سے ہم امید رکھتے ہیں کہ آنے والا سال اس ملک
کے لئے اس سے زیادہ خوشحالی کا سال ہوگا اور ہمارے لئے زیادہ سہولتوں کا سال ہوگا اور پھر ہم
یہاں خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے جمع ہوں گے دنیا کے فوائد کے لئے نہیں۔ہم اس لئے
جمع ہوں گے کہ شاید ہمارے کانوں میں کوئی ایسی باتیں پڑیں جو خدا کو پیاری ہوں اور شاید
ہمارے ذہن ان باتوں کو یاد رکھیں جو خدا کو پیاری ہوں اور شاید ہمارے جوارح ان کے
مطابق عمل کریں اور خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے نیک خیالات کو اور
نیک ارادوں کو اور نیک عزائم کو اور نیک تصدیق قلبی کو اور اپنے طرف سے اعمال صالحہ کے
بجالانے کی کوششوں کو قبول کرے گا اور اپنی رحمتوں سے نوازے گا اور ہماری خوشیوں کے دن ہمیں
دکھائے گا اور ہماری خوشیوں کے دن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے دنیا کا منور ہو جانا ہیں۔خدا
کرے کہ وہ دن جلد آ ئیں کہ جب نوع انسانی اپنے محسن اعظم کے نور سے منور ہو اور بچے طور پر
اور کامل طور پر خاتم الانبیاء کے مقام کو سمجھنے والی اور اس کی اطاعت کرنے والی اور اس کے نور سے