مجلس مشاورت ۱۹۳۲ٴ۔ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد اول
لدما
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
اشتہارات کی تھوڑی تعداد سے بھی بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ ایسے علاقہ میں اشتہارات تقسیم
کریں جہاں مبلغ نہیں جا سکتا۔ یا ایسے لوگوں کو دیں جنہیں تبلیغ کی جا چکی ہو۔ یا بڑے
بڑے آدمی جنہیں زبانی تبلیغ کرنے کا موقع نہ مل سکتا ہے، اُن کو دیا جائے ۔ چار صفحہ کا اردو
ٹریکٹ ماہوار شائع کیا جائے اور آٹھ صفحہ کا انگریزی ٹریکٹ دو ہزار تعداد میں سہ ماہی تو ان
کے اخراجات کا اندازہ دو ہزار کے قریب ہوتا ہے اور اس طرح تبلیغ بذریعہ اشاعت کی جا
سکتی ہے۔ یہ ابتدائی خرچ اس حالت میں جب کہ اس پہلو سے کوئی کام نہیں ہو رہا، بہت
بڑی بات ہے۔
بعض احباب اشتہاروں کی اشاعت پر بہت زور دے رہے ہیں لیکن جب تک
اشتہاروں کو انتظام کے ساتھ اور مناسب طریق سے تقسیم نہ کیا جائے ان سے کیا فائدہ ہو
سکتا ہے۔ پچھلے دنوں میں نے ایک دُکان سے کچھ دوائیں منگائیں تو وہ دعوۃ و تبلیغ کے
شائع کردہ تبلیغی اشتہارات میں بندھی ہوئی آئیں اس کی وجہ یہی تھی کہ ان اشتہارات کے
صحیح طور پر تقسیم کرنے کا انتظام نہیں کیا گیا تھا۔ بنڈل کے بنڈل یوں ہی بھیج دیئے گئے اور
وہ جس کے پاس گئے اُس نے تقسیم نہ کئے ۔ پس اشتہارات کی اشاعت پر زور دیتے ہوئے
یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ ہم ان کے تقسیم کرنے کے متعلق منظم ہیں یا نہیں ۔ پھر جتنی ان کے
متعلق تنظیم ہوتی جائے اُس کے مطابق کام بڑھاتے جانا چاہئے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ جن کے
لئے اشتہارات شائع کئے جائیں اُن کی طرف سے بھی کچھ نہ کچھ مالی امداد مل جائے اور اگر
کوئی خود بخود نہ دے تو جب مبلغ جا کر کہیں کہ تبلیغ اسلام کے لئے اشتہارات شائع کرنے
ہیں تو وہ مدد دے دیں لیکن یہ سب باتیں تنظیم چاہتی ہیں ۔
فیصلہ میرے خیال میں ابتدائی سال کے لئے دو ہزار کی رقم رکھی جائے۔ اس کے لئے
آٹھ سو کی رقم مبلغین کے سفر خرچ کی مد سے لے لی جائے اور باقی ۱۲ سو کی رقم
جماعت کے لئے پوری کرنا مشکل نہیں ، یہ آسانی سے پوری ہو سکتی ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ
بعض احباب اس میں امداد دے دیں اور اس طرح یہ رقم پوری ہو جائے اور اس کام کو
آہستہ آہستہ ہر سال بڑھاتے جائیں ۔ آپ لوگوں نے اس طرح تبلیغ کرنے کی ضرورت تسلیم
کر لی ہے۔ آگے یہ کہ اس کام کو کس طرح چلایا جائے ، میرے نزدیک اردو ہینڈ بل چار صفحہ کا

خطابات شوری جلد اول
۵۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
دس ہزار کی تعداد میں ماہوار شائع کیا جائے جس میں سے ایک ہزار ڈاک کے ذریعہ تعلیم
یافتہ طبقہ میں تقسیم کیا جائے اور باقی 9 ہزار منظم طور پر جماعتوں کے ذریعہ تقسیم کیا جائے۔ اس
طرح تقسیم نہ ہو کہ انہی اشتہاروں میں پڑیاں بندھ بندھ کر آجائیں ۔ بیرونِ ہند کے لئے
صفحہ کا انگریزی ٹریکٹ دو ہزار کی تعداد میں سہ ماہی شائع کیا جائے ۔
اس کے لئے آٹھ سو روپیہ بجٹ دعوۃ و تبلیغ سے کم کر دیا جائے ۔ میرے نزدیک یہ
آسان کام نہیں ہے بلکہ سزا کے طور پر ہے ۔ چھ ماہ ہوئے ۔ ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ کی تجویز
تھی کہ سال میں تین مبلغین کا اضافہ کم ہے۔ مبلغوں کی تنخواہ کم کر دی جائے اور تین کی
بجائے پانچ رکھنے کی اجازت دی جائے مگر اب وہ مبلغوں میں کمی کرنا چاہتے تھے۔ بہر حال
۱۲ سو روپیہ جماعتیں اور مختلف افراد جمع کر دیں اور اس کا بیسواں حصہ ساٹھ روپیہ مجھ سے
لے لیا جائے ، میں پانچ روپے ماہوار دے دیا کروں گا ۔ نظارت دعوۃ و تبلیغ یہ کام جاری
کرے ، اِسے میں منظور کرتا ہوں ۔ باقی یہ کہ دو آدمیوں کو اس کام کے لئے اس طرف منتقل
کیا جائے اس کا فیصلہ میں اس وقت نہیں کر سکتا۔ میں ضرورت اور موقع کو دیکھوں گا۔ ناظر
صاحب دعوة و تبلیغ اس کے متعلق مجھ سے مشورہ کر سکتے ہیں ۔ میں اس کے متعلق بعد میں
فیصلہ کروں گا ۔“
66
تیسرا دن
تجویز بابت تخفیف بحث مجلس مشاورت کے دوسرے دن سب کمیٹی بیت المال نے مشکل حالات کی وجہ سے بجٹ میں تخفیف کی تجویز پیش کی۔
اِس بارہ میں بعض ممبران نے اظہار خیال کیا تو اجلاس کا وقت ختم ہو گیا۔ چنانچہ مشاورت
کے تیسرے دن بھی اس پر بعض نمائندگان نے بحث میں حصہ لیا۔ جب رائے لی گئی تو پر نے بحث
اکثریت تخفیف کے خلاف تھی۔ تھی ۔ اس موقع پر پر حضور نے بجٹ پورا کرنے کے سلسلہ میں احباب
کو ہدایات دیتے ہوئے فرمایا :-
میں انہی اصحاب کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں جن کی کثرت ہے اور جو معقول تجویز
پیش کر رہے ہیں ۔ میں نے اصولی طور پر اس بات کے سمجھنے کی کوشش کی ہے مگر میں یہ قطعاً

خطابات شوری جلد اول
۵۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
نہیں سمجھ سکا کہ کوئی تخفیف جس کی معقولیت ثابت نہ کی جائے کیونکر کی جاسکتی ہے۔ ایک
آدمی جسے ہم دو آنے دیں اور کہیں پچاس آدمی کا کھانا تیار کراؤ وہ کس طرح تیار کرا سکتا
ہے۔ ہاں یا تو اسے یہ کہیں کہ دو آنے کا کھانا تیار کراؤ تو وہ جس قدر اتنے پیسوں میں کھانا
مل سکے گا لے آئے گا۔ یا اسے کہیں کہ پچاس آدمیوں کا کھانا با کفایت تیار کراؤ تب وہ
جس قیمت میں باکفایت کھانا تیار کرا سکے گا کرا دے گا مگر یہ کہ دو آنے میں وہ پچاس
آدمیوں کے لئے کھانا تیار کرا سکے ، یہ ناممکن ہے۔ اسی طرح جب شوری میں نظارتوں کے
کاموں کی تفصیلات پاس کی جاتی ہیں اور ناظر مجبور ہیں کہ جو کام ان کے سپرد کئے جائیں
ان کو پورا کریں اور وہ ان میں کسی قسم کی کمی نہیں کر سکتے تو پھر یہ کہنا کہ نظارتوں کے
اخراجات میں سے اتنے ہزار روپیہ کم کر دو ، اس کا یہ مطلب ہے کہ نظارتوں کو کام کے لئے
روپیہ تو نہ دیا جائے اور کہا جائے کہ فلاں فلاں کام ضرور کرو۔ اخراجات میں اس طرح کمی
کرنے پر ناظر کہہ دیں گے کہ اچھا لنگر خانہ بند کر دو، جلسہ سالانہ اُڑا دو، مہمانوں کو نہ کھانا
دیا جائے ، نہ خرچ کرنا پڑے۔ مگر کیا ہم ان کی اس تجویز کو قبول کر لیں گے؟
ایک مثال لیکن اگر ہم ایک طرف انہیں محکمے اڑانے کی اجازت نہ دیں اور دوسری
طرف اخراجات کم کرنے پر مجبور کریں تو یہ ایسی ہی مثال ہو گی جو کہ ایک شخص
کے متعلق مشہور ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا تھا۔ اُسے اور تو کوئی وجہ نہ ملی ۔ اس
نے بیوی کو روٹی پکاتے دیکھا تو کہنے لگا روٹی تو تم ہاتھوں سے پکاتی ہو تمہاری گہنیاں کیوں
ہلتی ہیں۔ عورت تھی سمجھدار ۔ اُس نے دیکھا خواہ مخواہ لڑائی کے لئے بہانہ بنا رہا ہے اُس نے
کہا بے شک مجھے گھر سے نکال دینا مگر خواہ مخواہ غصہ سے اپنا دل کیوں بُرا کرتے ہو۔ آرام
سے کھانا کھا لو پھر جو مرضی ہو کرنا ۔ وہ جب کھانا کھانے لگا تو عورت جوتی لے کر کھڑی ہو گئی
کہ بتاؤ روٹی تو تم منہ سے کھاتے ہو تمہاری داڑھی کیوں ہلتی ہے۔ سب کمیٹی نے جس طریق
سے اخراجات میں کمی کی ہے، اس میں اسی بوڑھے کا سا جذبہ کام کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔
سب کمیٹی اگر دلیری سے یہ کہتی کہ ہمیں کام کرنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی جب
تک بعض محکمے نہ اُڑا دیئے جائیں تو بے شک اس کی تجویز معقول ہوتی ۔ گو یہ الگ بات ہے ۔ گویا
کہ ہم سب کمیٹی کی اس تجویز کو منظور کرتے یا نہ کرتے مگر سب کمیٹی یہ تجویز پیش کر سکتی تھی کہ

خطابات شوری جلد اول
۵۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
کو چلاتے ہوئے
لنگر خانہ بند کر دو، مدرسہ احمد یہ اُڑا دو، جلسہ سالانہ روک دو ورنہ ان کاموں کو چلاتے
ہمیں نظر نہیں آتا کہ بجٹ میں کمی کس طرح کی جاسکتی ہے مگر سب کمیٹی نے ایسا نہیں کیا اور
یونہی کہہ دیا ہے کہ اتنے ہزار کم کر دو۔
سب کمیٹی کی پیش کردہ مدات میں کمی نہیں کی جاسکتی پھر سب کمیٹی نے جن رقوم
کو کم کرانا چاہا ہے اُن کے
متعلق اتنا بھی غور نہیں کیا کہ انہیں کم کرایا بھی جا سکتا ہے یا نہیں؟ مثلاً بجٹ کے صفحہ ۳۰ پر
زکوۃ کی رقم ۷۵۰۰ درج ہے۔ لوگ ایک دینی فرض کی ادائیگی کے لئے زکوۃ اور صدقہ
دیتے ہیں اور اس طرح یہ رقم جمع ہوتی ہے۔ اس میں کمی کرنے کے معنے یہ ہوئے کہ ایک
شخص جو زکوۃ کے متعلق اپنا فرض پورا کرتا ہوا زکوۃ کا روپیہ بھیجتا ہے اور خدا تعالیٰ جو زکوۃ
کے متعلق فرماتا ہے کہ اسے غرباء اور محتاجوں پر خرچ کرو، اُس کے متعلق ہم کہتے ہیں اس
میں سے ۲۵ فیصدی تو دوسرے کاموں کے لئے خود رکھ لو اور باقی ۷۵ فیصدی غرباء کے لئے
خرچ کرو مگر ایسا کرنا خدا تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی ہوگی ۔ اُس کے فرشتے یہ رستہ روکے
کھڑے ہیں اور ہم اس کو کسی اور جگہ نہیں خرچ کر سکتے اس وجہ سے اس رقم میں کوئی کمی نہیں
ہو سکتی ۔ اس طرح یہ رقم اس کمی سے نکل گئی جو سب کمیٹی نے تجویز کی ہے۔
پھر صفحه ۴۰ پر ناظر اعلیٰ کے صیغہ میں ۶۷۴۰ کی رقم متفرق غیر معمولی ہے اور یہی صفحہ ۴
پر بھی زیادتی دکھائی گئی ہے جسے سب کمیٹی کاٹ چکی ہے۔ پس جو رقم پہلے ہی کٹ چکی ہے
اس میں کمی نہیں ہو سکتی ۔ صفحہ ۴۴ پر دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کے لئے ۱۲۰۰ ٹکٹ ڈاک کی رقم
ہے۔ اُسے کم کر دینے کے یہ معنی ہیں کہ جو لوگ خطوط لکھیں اُن کو جواب نہ دیا جائے حالانکہ
خط و کتابت ہی تعلقات کے قائم رکھنے کا ذریعہ ہے ۔ ایسی اہم چیز کو کس طرح بند کیا جا سکتا
ہے۔ اسی طرح مکان کا کرایہ ہے یہ مکان انجمن کا ہے مگر رہن رکھ کر دوبارہ کرایہ پر لیا ہوا
ہے اس لئے اس کا کرایہ دینا پڑتا ہے۔ پھر سفر خرچ سے یہ مراد ہے کہ جب میں کہیں جاتا
ہوں تو عملہ ساتھ جاتا ہے۔ اس میں تخفیف کا مطلب یہ ہے کہ مثلاً میں دو تین ماہ کام کے
لئے شملہ جاؤں یا صحت کی خاطر کسی پہاڑی پر جاؤں تو دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کا عملہ یہاں
بیکار بیٹھا تنخواہیں لیتا رہے۔ میں جتنے خطوط کا جواب دے سکوں دوں اور باقی ڈاک انگیٹھی

خطابات شوری جلد اول
میں پھینک دوں ۔
۵۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
مقبرہ بہشتی کے سائر میں ۹۱۹۷ کی جو رقم دکھائی گئی ہے اس میں ۶۰۰ے کی رقم ایسی ہے
جو جمع ہو رہی ہے۔ اس میں سے ۴۰۰۰ تو ریز روفنڈ کا ہے اور ۳۶۰۰ محکمہ شکست وریخت کے
لئے ہے۔ اس میں کمی کے یہ معنے ہیں کہ نہ ریز روفنڈ قائم ہو اور نہ عمارات نہ عمارات کی غیر معمولی
مرمت کے لئے کچھ پس انداز ہو ۔ پس اس میں کمی کرنی خرچ میں کمی نہیں بلکہ زیادتی ہے۔
باقی رقم دفتر کے انتظامات کے متعلق ہے۔ نظارت بیت المال کے سائز کی رقم ۸۲۰۴ ہے
اس میں سے ۵۰۰۰ کی رقم بیرونی انجمنوں کو بطور امداد دی جاتی ہے اس میں کمی نہیں ہو سکتی ۔
اسی طرح لنگر اور جلسہ سالانہ کے اخراجات ہیں ان میں معمولی سی کمی کی جائے تو کی جائے
مگر پھر بھی جو خرچ عملاً ہو اُسے ہمیں برداشت کرنا پڑے گا۔ پھر تعلیمی وظائف کی رقم ہے ان
میں بھی کمی مشکل ہے کہ بیسیوں لڑکوں کی زندگیوں پر اثر پڑتا ہے۔ پھر دیگر صیغوں کے
اخراجات ہیں جو پہلے ہی اتنے تھوڑے ہیں کہ بہت تھوڑی کمی اگر ہو تو ہو سکتی ہے۔ غرض
پورا زور لگا کر بھی سائر میں ۵۔۶ ہزار سے زیادہ کی کمی نہیں ہو گی ۔
دراصل ہر چیز کو معقولیت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ۔ یہ کہنا معقولیت کے خلاف نہیں
ہوگا کہ جب اخراجات پورے نہیں کئے جا سکتے تو جلسہ سالانہ بند کر دو ۔ اس کے متعلق میں
یہ تو کہوں گا کہ یہ تجویز نقصان رساں ہے مگر ناممکن نہیں ۔ سب کمیٹی نے جو طریق اختیار کیا
ہے اس میں معقولیت نہیں ہے۔ ناظروں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں میرے فیصلوں اور
مجلس مشاورت کے مشوروں سے ، وہ ان کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے نہ ان فیصلوں کو بدل
سکتے ہیں۔ ایسی حالت میں جب اُنہیں یہ کہا جائے گا کہ اتنے خرچ میں سارے کام کرو تو
ان کی وہی حالت ہوگی جو گز بھر کپڑا کی آٹھ ٹوپیاں بنانے والے کی ہوئی تھی کہ اُس نے
ذرا ذراسی ٹوپیاں بنا دیں۔
آمدنی کے سسٹم میں نقص بعض اصحاب نے جو یہ بحث کی ہے کہ آمد از روئے حساب
جو بنتی ہے اس پر بجٹ کی بنیاد رکھی جائے۔ اس سے میں
بھی کوئی
پورے طور پر پر متفق نہیں نہیںمگر مگر اس کے لئے کے بھی لئے بھی کوئی کوئی وجہ وجہ نہیں دیکھتا کہ کہ پورے طور پر پر عدم اتفاق
ظاہر کروں ۔ میری ہمیشہ سے یہ رائے ہے کہ نقص ، خرچ کے سسٹم میں نہیں بلکہ آمدنی کے

خطابات شوری جلد اول
۵۵۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
سسٹم میں ہے۔ یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ جب جماعت بڑھ رہی ہے تو آمدنی نہ بڑھے۔خواہ
وہ ہماری جماعت کے متعلق حقیقی مردم شماری نہ ہو جو گورنمنٹ کرتی ہے مگر اُسی کو درست سمجھا
جائے سو ۱۹۲۱ء کی مردم شماری کی رو سے پنجاب میں ہماری جماعت کی تعداد ۲۸ ہزا ر تھی اور
۱۹۳۱ء کی مردم شماری میں ۵۶ ہزار ہو گئی ۔ پھر ہماری جماعت میں ایسے لوگ داخل ہوئے جو
تعلیم یافتہ اور نسبتاً آسودہ حال حال ہیں۔ پھر ہماری جماعت کے لوگ بوجہ تعلیم کی زیادتی ملازمتوں
میں بھی زیادہ حصہ لے رہے ہیں ۔ مقابلہ کے امتحانوں میں ہمارے لڑکے دوسروں سے
زیادہ کامیاب ہو رہے ہیں مگر جو ۱۹۲۱ء میں آمدنی تھی وہ اُس نسبت سے بڑھی نہیں جس
نسبت سے جماعت بڑھی ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ آمدنی کے انتظام میں نقص ہے۔ اس
میں شبہ نہیں کہ ملازمین کی تنخواہوں میں کمی ہو گئی ، اسی طرح زمینداروں کی آمدنی کم ہو گئی مگر
با وجود اس کے کہ اس حالت میں شہری جماعتوں نے قربانی زیادہ دکھائی آمدنی میں کمی ہی
رہی اور ہماری انتظامی حالت میں جو زیادتی ہوئی ہے اس کی وجہ سے بھی آمدنی میں زیادتی
نہیں ہوئی۔ ہندوستان میں جماعت کے بڑھنے کے علاوہ میں ہزار سے زیادہ افریقہ میں
احمدی ہوئے ۔ جاوا ، سماٹرا میں ہزاروں کی جماعتیں بنیں ۔ اگر کوشش کی جاتی تو اُن سے کچھ
نہ کچھ چندہ وصول ہو سکتا تھا۔ پھر اس میں شک نہیں کہ ہماری جماعت کے متعلق گورنمنٹ کی
مردم شماری غلط ہے۔ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ بعض جگہ ؟ جگہ بڑی بڑی جماعتیں ہیں مگر ان کی
تعداد بہت تھوڑی لکھی گئی ہے لیکن اگر پنجاب کے متعلق اس رپورٹ کو درست بھی تسلیم کر
لیں تو اس کے رو سے بھی پنجاب میں جماعت دُگنی ہو گئی ہے مگر اس نسبت سے آمدنی نہیں
بڑھی اور آمدنی کا نہ بڑھنا بتاتا ہے کہ انتظام میں نقص ہے۔ اقتصادی مشکلات بھی چند سال
سے ہیں جو پہلے نہ تھیں مگر ان کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی کمی نمایاں ہے۔ اگر کہا جائے کہ
مرکزی کارکنوں کی تنخواہوں میں ترقی ہو گئی ہے، اس لئے خرچ آمد سے بڑھ گیا ہے تو یہ بھی
صحیح نہیں۔ یہاں کے کارکن ہماری جماعت کے سرکاری ملازموں کے مقابلہ میں ایک
فیصدی ہوں گے۔ اگر اس ایک کی ترقی ہوئی تو اُن سو کی بھی تو ترقی ہوتی رہی اور ہو رہی
ہے۔ پھر ان کی ترقی کا اثر ہماری آمد پر کیوں نہیں پڑتا۔ اگر یہاں سالانہ ترقی ہوتی ہے تو
۔
اُن کی بھی سالانہ ترقی ہوتی ہے۔ اگر یہاں کسی کا گریڈ بڑھتا ہے تو اُن کے گریڈ بھی بڑھتے

خطابات شوری جلد اول
۵۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
رہتے ہیں ۔ اگر اُن میں سے بعض کے گریڈ ختم ہو چکے ہیں تو یہاں بھی ایسے لوگ ہیں جن
کے گریڈ ختم ہو چکے ہیں ۔ پھر ان باتوں کا اثر آمدنی پر کیوں نہیں پڑتا۔ ان امور کو مدنظر
رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں آمدنی کے انتظامات میں نقص ہے۔ پس نظارت بیت المال
بجٹ میں آمد کی کمی دکھا کر اپنے فرض سے سبک دوش نہیں ہو سکتی ۔
افسر بیت المال کا رجحان مالی صیغہ کے انچارج کا چونکہ یہ فرض ہوتا ہے کہ جو آمد
بجٹ میں ظاہر کی جائے اُسے پورا کرے اس لئے طبعاً
بیت المال کے افسر کا رجحان آمد کا اندازہ کم دکھانے کی طرف ہوگا تا کہ آمد پوری نہ ہو تو
اُس پر الزام نہ آئے ۔ حکومت کے افسر بے شک اس نقص سے بچے ہوتے ہیں کیونکہ وہاں
زور سے روپیہ وصول کیا جا سکتا ہے لیکن ہمارا سیکرٹری مال جانتا ہے کہ اُسے پیسہ پیسہ منتیں کر
کر کے وصول کرنا ہے اس لئے اس کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ تشخیص شدہ آمدنی کم کر کے
دکھاؤں ۔
خرچ کم کرنے پر زور ادھر تو نا ادھر تو ناظر بیت المال کا یہ میلان ہوتا ہے کہ آمدنی کو کم کر
کے دکھایا جائے تا کہ وصول کرنے میں آسانی رہے اور یہ
دکھایا جا سکے کہ جس قدر رقوم وصول کرنے کا اندازہ تھا وہ وصول کر لی گئی ہے۔ اُدھر دینے
والے بھی ہر دفعہ بجٹ میں درج شدہ خرچ کے متعلق یہ بحث کرتے ہیں کہ اسے کم کیا جائے
تا کہ انہیں کم دینا پڑے۔ ان کی طرف سے یہ نہیں کہا جاتا کہ آمدنی بڑھانے پر پورا زور
صرف کیا جائے نہ آمدنی بڑھانے کی تجاویز پر عمل کرنے کے لئے زور دیا جاتا ہے۔ ہاں اگر
زور دیا جاتا ہے تو اس بات پر کہ خرچ کم کرو ۔ ناظر بیت المال کی کوشش تو یہ ہوتی ہے کہ کمال کی کوشش تو یہ ہوتی ہے
آمد کم دکھائے اس غذر کی بناء پر کہ تشخیص کے مطابق آمد نہیں ہوتی ۔ اُدھر دینے والوں کی بناء
کوشش یہ ہوتی ہے کہ خرچ کو کم کرتے جائیں تا کہ انہیں چندہ کم دینا پڑے۔
اپنے لئے کریڈٹ حاصل کرنا اس طرح دونوں اپنے اپنے بچاؤ کی کوشش کر رہے ہیں اور اس طرح اسلام کی جو روح ہے اسے بالکل
نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ان بنچوں سے بھی اور اُن بنچوں سے بھی دین کی ضرورت اور
اسلام کی خدمت کے لئے آواز نہیں اُٹھائی جاتی ۔ یہ یقینی اور واقعی بات ہے جس سے انکار

خطابات شوری جلد اول
۵۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
نہیں کیا جا سکتا۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں کو بھی بری کروں اور مرکز میں کام کرنے
والے عملہ کو بھی بری ٹھہراؤں مگر کوئی وجہ اس کے لئے معلوم نہیں ہوتی آپ لوگوں کا پورا زور
اس بات کے لئے صرف ہو رہا ہے کہ خرچ کم کیا جائے اور کام کرنے والوں کی ساری
کوشش یہ ہے کہ آمد کم دکھائی جائے اس طرح دونوں کی غرض اپنے اپنے لئے کریڈٹ
حاصل کرنا ہے اور اصل میں یہی مرض ہے جس کے علاج کی ضرورت ہے۔
ہمیں کن اصطلاحات میں باتیں کرنی چاہئیں یہ کہنا کہ اخراجات زیادہ ہیں،
جس قدر آمدنی ہو سکتی ہے اسی
جس قدر آمدنی
میں پورے کرنے چاہئیں ۔ یہ ان قوموں کا اصول ہے جو یہ کہتی ہیں کہ ہمیں زندہ رہنا ہے
زندہ رہنے کی خاطر لیکن جس قوم کا یہ دعوی ہو کہ اُسے مرنا ہے دُنیا کو زندگی دینے کے لئے،
اُس کی طرف سے یہ نہیں کہا جا سکتا ۔ اُس کی طرف سے صرف یہ سوال ہو سکتا ہے کہ دُنیا کو
زندہ رکھنے کے لئے فلاں کام کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ اگر ضرورت ہے تو وہ قوم یہ نہیں
کہہ سکتی کہ اس کام کو کرتے ہوئے چونکہ ہمیں مرنا پڑتا ہے اس لئے یہ کام نہیں ہو سکتا۔ پس
دنیا کی کونسلوں میں آمد و خرچ کے متعلق جو دلائل دیئے جاتے ہیں وہ یہاں نہیں چل سکتے ۔
اُن کی حکومتوں کے قیام کا باعث اور ہے اور ہمارے سلسلہ کے قیام کا باعث اور ہمیں اُن
اصطلاحات میں باتیں کرنی چاہئیں جن کو قائم کرنے کے لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں ۔
طاقت کے مطابق کام کرنے کا مطلب بے شک خدا تعالیٰ نے یہ کہا ہے کہ اپنی طاقت کے مطابق کام کرو مگر طاقت کی
تعریف وہ ہے جو خدا تعالیٰ نے کی ہے نہ کہ وہ جو ہم قربانی سے بچنے کے لئے خود کریں۔
بیشک خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا ا لا وُسْعَهَا ۳ مگر اس کی تعریف کیا
کی ہے؟ خدا تعالیٰ یہ کہتا ہوا مدینہ کے چند بے سروسامان انسانوں کو بدر کے میدان میں
لے جاتا ہے جہاں دشمن کی طاقت اُن کے مقابلہ میں بہت زیادہ تھی، اتنی زیادہ کہ
مسلمانوں کی طاقت کو اس کے مقابلہ میں کوئی نسبت بھی نہ تھی ۔ اُس وقت جنہوں نے کہا کہ
اس جنگ میں شرکت تو صریحاً موت ہے اُن کو منافق قرار دیا گیا اور اسلام کے دشمن ٹھہرایا
گیا ۔ پس اگر لا يُكلف الله کے یہ معنی ہیں کہ خدا کی راہ میں مرنے سے بچو تو جنگ بدر

خطابات شوری جلد اول
۵۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
میں نہ جانے والے منافق نہیں بلکہ مومن سمجھے جائیں گے مگر خدا تعالیٰ نے انہیں منافق قرار
دیا۔ غرض خدا تعالیٰ نے بے شک یہ فرمایا ہے کہ اپنی طاقت کا خیال رکھو مگر اُسی حد کے اندر
جو خدا نے مقرر کی ہے نہ وہ جو تمہارے نفسوں کی موٹائی نے قرار دی ہے۔
بے شک بجٹ طاقت کے مطابق ہونا چاہئے مگر کون سی طاقت؟ کیا آپ لوگ خدا تعالیٰ
کو یہ کہہ سکتے ہیں کہ چونکہ ہم میں سے پچاس فیصدی چندہ نہیں دیتے تھے، اس لئے ہم نے
آمد اور خرچ میں کمی کر دی؟ خدا تعالیٰ کہے گا کیا تم نے چندہ نہ دینے والوں سے چندہ لینے کی
کوشش کی اور اس کے لئے اپنی انتہائی کوشش صرف کر دی؟ اس کا آپ لوگوں کے پاس کیا
جواب ہے؟ کیا کوئی جماعت ایسی ہے جو یہ بتائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
جو یہ لکھا ہے کہ جو شخص تین ماہ تک چندہ نہیں دیتا وہ میری جماعت سے خارج ہے۔اس کے
مطابق اس نے چندہ نہ دینے والوں کا معاملہ پیش کیا ؟ باتیں کرنی آسان ہیں لیکن کام کرنا
مشکل ہے۔ آپ لوگوں نے طاقت استعمال ہی نہیں کی پھر طاقت سے کام کس طرح بڑھ
گیا۔ یہ ایک چیز تھی ہمارے پاس جس سے کام لیا جا سکتا تھا مگر اس سے کام نہیں لیا گیا۔
ایسے نادہند جماعتوں میں موجود ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جماعت سے
خارج قرار دے چکے ہیں لیکن تم لوگ اُن کے ڈر کی وجہ سے، اُن کے لحاظ کے باعث اور اُن
کی آنکھوں میں آنکھیں ملانے کی شرم سے اُنہیں اپنے ساتھ رکھتے ہو اور پھر کہتے ہو چندہ
وصول کرنے میں ہم نے پوری کوشش کر لی۔ اس بارے میں تم غلطی پر ہوا اور یقینا غلطی پر ہو۔
یہ کوشش باقی ہے اُن نادہندوں کے پاس جاؤ جو احمدی کہلا کر چندہ نہیں دیتے اور انہیں بتاؤ کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ حکم ہے۔ پھر بھی اگر وہ کہیں کہ نہیں دیتے تو اُن کا
معاملہ میرے سامنے پیش کرو۔ اس کے بعد خدا تعالیٰ جو عَلَّامُ الْغُيُوبِ ہے اس کے سامنے تم
جواب دے سکتے ہو کہ تم نے اپنی طرف سے کوشش کر لی۔ تم انسانوں کو دھوکا دے سکتے ہو مگر
خدا تعالیٰ کو نہیں اور ہمارا معاملہ انسانوں سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے ہے ۔ بے شک طاقت اور
ہمت سے زائد بجٹ نہ ہو۔ ا ہو۔ اگر ہم طاقت سے زیادہ بوجھ ڈا۔ وجھ ڈالتے ہیں تو یہ خدا تعالیٰ کے منشاء
کے خلاف ہے؟ مگر سوال یہ ہے کہ طاقت کے معنے کیا ہیں؟ طاقت کے معنے خدا تعالیٰ کے
نزدیک یہ نہیں کہ منہ سے کہہ دیا ہم یہ کام نہیں کر سکتے اور ہم سے چندہ وصول نہیں ہو سکتا ۔

خطابات شوری جلد اول
۵۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
تخفیف کن اصولوں پر ہونی چاہئے بعض نے کہا ہے چونکہ ہم میں اخراجات پورا
رقم کاٹ دو۔ کاٹنے کے لئے تین باتیں ہو سکتی ہیں۔
اقت
فلال
اوّل یہ کہ اسراف ہو۔ اگر دس کروڑ روپیہ بھی جمع کر سکتے ہیں لیکن ایک پیسہ بھی اسراف کے
طور پر خرچ میں رکھا گیا ہے تو اس ایک پیسہ کو نہ کاٹنا خدا تعالیٰ کے نزدیک مجرم بننا ہے ۔
دوسری بات یہ ہو سکتی ہے کہ اسراف تو نہیں ، اس خرچ کی ضرورت ہے مگر وہ ضرورت خاص
اہمیت نہیں رکھتی ۔ اگر اُسے پورا نہ کیا جائے تو سلسلہ کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچتا۔ ایسی
رقوم کو جب مشکلات درپیش ہوں، کاٹ سکتے ہیں ۔
تیسرے ایسی ضرورتیں ہیں کہ جن کا پورا کرنا دین کا کام چلانے کے لئے ضروری ہے اور
جب تک فاقوں کی نوبت نہ آ جائے ، ہم ان ضرورتوں کو کاٹ نہیں سکتے ۔
یہ تین قسم کی کٹوتیاں ہیں یعنی :-
اسراف ہو۔ اس صورت میں اگر ایک پیسہ بھی ایسا خرچ رکھا گیا ہو تو اسے کاٹ دینا چاہئے ۔
(۲) ایسی صورت ہو کہ ضرورت کو ملتوی کیا جا سکتا ہو۔ کو
(۳) ایسی صورت ہو کہ ضرورت کو روکا نہیں جا سکتا جیسا کہ تبلیغ اسلام ہے۔
ایسی ضرورتوں کو ضروری قرار دینا ہوگا اور ان کے متعلق یہ لفظ نہیں کہنا چاہئے کہ ہم ان کو
کاٹتے ہیں بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ ان کو پورا کرنے کی کوشش کرتے کرتے ہم خود کٹ جائیں گے۔
اسی صورت میں ہم بری الذمہ ہو سکتے ہیں ورنہ جب تک ہمارے جسم میں سانس ہے اُس
وقت تک ان ضرورتوں کو پورا کرنے میں ہم بری الذمہ نہیں ہو سکتے ۔ ان تینوں صورتوں کو
مدنظر رکھے بغیر کٹوتی کا کوئی مشورہ دینا بالکل باطل ہے۔ وہ جھنڈا جسے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے کھڑا کیا ہے اس کے متعلق کوئی کٹوتی نہیں بلکہ اُسے قائم رکھنے کے
لئے ہمارے حلقوں کا کٹ جانا معمولی بات ہے۔
ہر ممکن قربانی کرنے کیلئے تیار باقی رہا یہ کہنا کہ لوگ اس بات کو برداشت نہیں کر
رہنے والوں کو کیا کرنا چاہئے سکتے لیکن جب ایک طرف خدا تعالی یہ فرماتا ہے کہ اسے برداشت کرنا چاہئے اور دوسری طرف ایسے

خطابات شوری جلد اول
۵۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں ہم برداشت نہیں کر سکتے تو ہم اُنہیں کہیں گے ہم تمہارے ممنون ہیں
کہ کچھ دور تک تم نے ہمارا ساتھ دیا اور ہمارے ساتھ چلے اب اگر تم آگے نہیں جا سکتے تو
تمہارا راستہ وہ ہے اور ہمارا یہ۔ اس طرح اگر خدا نخواستہ ساری جماعت میں سے ایک ہی شخص
ایسا رہ جاتا ہے جو اس مقصد کا جھنڈا کھڑا رکھے جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لے
کر آئے تھے تو اُسی کے ہاتھ پر اسلام کی فتوحات ہوں گی اور اُس کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا
نور دنیا میں پھیلے گا اور اگر مجموعی فتوحات ہوں گی تو بھی خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسے ہی لوگوں
کے نام پر لکھی جائیں گی جو آخری سانس تک اسلام کے لئے صرف کر دینے کے لئے تیار
ہوں گے ۔ خدا تعالیٰ یہ نہیں دیکھے گا کہ اس وقت کوئی کیا کرتا ہے بلکہ یہ دیکھے گا کہ اپنے دل
میں ہر ممکن قربانی کرنے کے لئے کون تیار ہے۔ ایسے آدمیوں کو اُن کی پرواہ نہیں کرنی
چاہئے جو خدا کی راہ میں ان کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے ۔ مگر یہ اُسی وقت ہونا چاہئے جب
خدا تعالیٰ کی منشاء کو پورا کرنے کا سوال ہو ورنہ ہمارا فرض ہے کہ دوسروں کا بھی خیال رکھیں
اور جہاں تک ممکن ہو اُن کو ساتھ چلائیں۔ پس اس میں شک نہیں کہ کمزور ساتھیوں کو اُٹھا کر
چلنا ہمارا کام ہے لیکن انتہائی صورت میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا سوال ہو تو ہمارا فرض
ہے کہ جو ساتھ نہیں دینا چاہتے اُن کو چھوڑ دیں اور خود آگے چلیں ۔
نہایت ہی خطرناک بات میرے نزدیک یہ نہایت ہی خطرناک بات ہے اگر ہم
تشخیص شدہ آمدنی پر بھی بجٹ کی بنیاد نہ رکھ سکیں ۔ اب
جو ناظر بیت المال کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ آمدنی کا بجٹ تو اتنا ہے مگر اس میں سے
صرف ۷۵ فیصدی وصول ہوگا یہ زہر ہے جو جماعت کے کان میں ڈالا گیا۔ جنہوں نے سُنا
وہ سمجھیں گے ۷۵ فیصدی کے وصول ہونے کی ہم سے اُمید ہے یہی دینا چاہئے ، اُن کو سارا
دینے کا خیال ہی نہ آئے گا۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ ۲۵ فیصدی کم دینا تو اپنا حق سمجھ
لیں گے اور پھر ۲۵ فیصدی خود کم کر لیں گے ۔ یہ نقص اسی طرح دور ہو سکتا ہے کہ کسی جماعت
کا جو بجٹ تجویز ہوا گر وہ اُس کے متعلق اپیل کر کے اور معقول وجوہات پیش کر کے تبدیل نہ
کرالے اور پھر اسے پورا نہ کرے تو جس قدر کمی رہے وہ اُس کے نام پر قرض دکھائی
جائے ۔

خطابات شوری جلد اول
۵۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
بجٹ پورا کرنا یاد رکھنا چاہئے بجٹ کو پورا کرنا مجھ پر احسان نہیں نہ سلسلہ پر احسان ہے
نہ خدا پر احسان ہے۔ جو خدا کے دین کی خدمت کے لئے کچھ دیتا ہے وہ
خدا تعالیٰ سے سودا کرتا ہے اور اس سو دا کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے خدا کے نزدیک جواب دہ
ہے اور جس قدر کمی رہتی ہے وہ اُس کے نام بقایا ہے۔ اگر وہ اس دُنیا میں ادا نہیں کرتا تو
جب خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہو گا خدا تعالیٰ فرمائے گا جاؤ جہنم میں بقایا ادا کر کے آؤ۔
یہ تو اُس کی حالت ہو گی مگر مجھے افسوس ہے کہ نظارت بیت المال اسے متنبہ کرنے کی
بجائے اسے اندھا رکھتی ہے تا کہ وہ مرکز جہنم میں جائے ۔ اس طرح نظارت پر بھی ذمہ داری
عائد ہوتی ہے۔ اگر اسے بتا دیا جائے کہ تمہارا فرض ہے اپنے عہد کے مطابق اتنی رقم ادا کرو
اور وہ پھر ادا نہ کرے تو نظارت کی ذمہ داری باقی نہیں رہتی ۔ لیکن موجودہ طریق عمل کے
لحاظ سے تو نظارت یہ کہتی ہے کہ ۲۵ فیصدی کمی میں خود کر دیتی ہوں ۔ اس صورت میں پوری
رقم ادا کرنے کا خیال کیونکر آ سکتا ہے۔
صحیح طریق عمل صحیح طریق عمل یہ ہے کہ ہر جماعت کے متعلق طے کرلو کہ اس کے لئے کتنا چندہ ادا کرنا واجب ہے ۔ اگر وہ جماعت اُس رقم کی تعیین کے
متعلق کوئی اپیل نہیں کرتی اور معقول وجوہات پیش کر کے کم نہیں کرا لیتی اور پھر اُسے پورا
نہیں کرتی بغیر کسی معقول وجہ کے تو جو کچھ باقی رہتا ہے وہ اُس پر قرض ہے جو اُسے ادا کرنا
چاہئے ۔ یہ طریق عمل یا تو بجٹ کی کمی کو پورا کر دے گا یا منافقین کو جماعت سے جُدا کر دے گا
اس وقت تک چونکہ اس طریق پر عمل نہیں ہوا اس لئے گزشتہ کو جانے دو لیکن اس سال سے
اس پر عمل شروع کرو کہ جو رقم کسی جماعت کے ذمہ لگائی گئی تھی اگر اُس نے اُسے ادا نہیں کیا
تو اگلے سال کے چندہ کے ساتھ اُس بقایا کو شامل کرو اور گزشتہ سال کے بقایا کو اُس کے نام
قرض قرار دو اور کہو کہ یا تو اس کے ادا نہ کرنے کی معقول وجوہات پیش کرو یا اسے آئندہ
سال ادا کرو۔ اس طرح وہ جماعت مجبور ہو گی کہ جو لوگ نادہند ہیں اُنہیں ہمارے سامنے
پیش کرے اور نادہند مجبور ہوں گے کہ یا تو با قاعدہ چندہ ادا کریں یا پھر جماعت سے نکلیں ۔
اگر کوئی جماعت ایسا نہ کرے گی اور تین سال تک اُس کے ذمہ بقایا نکلتا رہے گا تو اُس کا ہم
بائیکاٹ کر دیں گے اور ہمارے انتظام سے اُس کا کوئی تعلق نہ ہوگا۔ کیا وجہ ہے کہ وہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی