مجلس مشاورت ۱۹۳۲ٴ۔ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 4

خطابات شوری جلد اول
نادہندوں کی طرف توجہ نہیں کرتی ۔
۵۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
د
ایک سب کمیٹی کا تقرر اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ایک
کی جاتی ہے۔
سب کمیٹی اگلے مالی سال کے لئے ان دوستوں پر مشتمل مقرر
ا ۔ چودھری ظفر اللہ خان صاحب ۲۔ چودھری نعمت خان صاحب
۳۔ پیرا کبر علی صاحب
۴ - خانصاحب منشی فرزند علی صاحب
۵۔ میر محمد اسمعیل صاحب
۶ ۔ راجہ علی محمد صاحب
۷۔ عبدالحمید صاحب شملوی
- میر محمد اسحاق صاحب
۹ ۔ میاں بشیر احمد صاحب
۱۰۔ ناظر بیت المال
۱۱ ۔ چودھری نورالدین صاحب منٹگمری ۱۲- حاجی غلام احمد صاحب
۱۳ ۔ چودھری غلام حسین صاحب ۱۴۔ مولوی محمد عبداللہ صاحب بوتالوی
۱۵- محاسب صاحب
۱۶ ۔ بابو قاسم دین صاحب
یہ ۱۶ اصحاب ہیں جن میں 11 بیرونی جماعتوں میں سے اور پانچ مرکز کے ہیں۔ یہ
سب کمیٹی سال میں کئی دفعہ اجلاس کرے جن میں میں خود بھی شامل ہوں گا۔ کمیٹی مجھ سے
مشورہ لے کر تجویز کرے کہ اخراجات میں سے کون سی رقوم کائی جا سکتی ہیں اور آمدنی
بڑھانے کے کیا ذرائع ہیں۔
ان ممبروں کو میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کی حد کو
مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لئے حاضری ضروری ہے۔ وہ اجلاس میں شمولیت کے لئے
انتہائی کوشش کریں اور استعفے پیش کر دینے سے نیچے نیچے ہر کوشش جو دیانت داری سے کر
سکتے ہوں کریں ورنہ ان سے جواب طلب کیا جائے گا۔ پہلا اجلاس محرم کی چھٹیوں میں
منعقد ہوگا ۔ ہر شخص جو ممبر مقرر کیا گیا ہے اُسے شامل ہونا چاہئے ۔ سوائے اس کے کہ وہ اپنی
ملازمت کی ذمہ داریوں کی وجہ سے قانونی یا اخلاقی مجرم بنتا ہو یا ملازمت سے استعفیٰ دینا
پڑتا ہو ۔ اس اجلاس میں خرچ میں جائز کمی کرنے اور آمدنی کے بڑھانے پر غور کیا جائے گا اس
کے بعد جو بجٹ تجویز ہو گا وہ جماعتوں پر ڈالا جائے گا اور جو جماعت اپنا بجٹ پورا نہ کرے گی

خطابات شوری جلد اول
۵۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
اُس سے جواب طلب کیا جائے گا۔ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ کسی کو ڈھیل نہیں دی جاسکتی ۔
پچاس ہزار سالانہ جس جماعت پر بار بڑھ رہا ہو ا گر اُس کی آمدنی اڑھائی لاکھ بھی ہو
تو پانچ سال میں ساری آمدنی قرض کی نظر ہو جائے گی ۔ پس اب کسی کو ڈھیل نہیں دی جا
سکتی۔ کمیٹی کو دیکھنا یہ ہوگا کہ کون سے کام ایسے ہیں جو جاری رکھنے چاہئیں خواہ ہماری حالت
قربانی کے انتہائی درجہ تک پہنچ جائے ۔
آگاه
نمائندوں کا فرض یہ فیصلہ ہے جس سے میں جماعتوں کو ان نمائ ماعتوں کو ان نمائندوں کے ذریعہ آ
کرنا چاہتا ہوں جو یہاں آئے ہوئے ہیں۔ نرمی سے سمجھا سمجھا کر
ہم نے دیکھ لیا ہے۔ ان نمائندوں کا فرض ہے کہ یا تو وہ کوئی ایسا طریق اختیار کریں کہ کوئی
احمدی کہلا کر نا دہند نہ رہے یا پھر وہ طریق اختیار کریں جو میں نے بتایا ہے کہ نادہندوں کی
مرکز میں اطلاع دیں۔ اگر انہوں نے اس نقص کو دُور نہ کیا تو ان سے باز پرس ہو گی اور
مندرجہ ذیل سزاؤں میں سے کوئی ایک انہیں دی جائے گی ۔ یا انہیں آئندہ کے لئے نمائندہ
نہیں تسلیم کیا جائے گا یا جماعت میں کوئی معہدہ نہیں دیا جائے گا۔ یا انہیں میرے ساتھ
ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر پھر بھی پرواہ نہ کی گئی تو جماعت ان سے
بے تعلقی کا اظہار کرے گی کیونکہ انہوں نے جماعت کو سنبھالنے کا فرض ادا نہیں کیا۔
مومن کو کیا کرنا چاہئے یاد رکھنا چاہئے کوئی مومن مردود ہونا پسند نہیں کرتا۔ مومن ایک ہی بات جانتا ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں جان و مال
خرچ کرتے کرتے اس دنیا سے گزر جائے ۔ آپ لوگوں کو بھی یہی طریق قبول کرنا ہوگا۔
سب کمیٹی کا پہلا اجلاس اب میں بجٹ کے خرچ کے حصہ کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرتا۔ پہلا فیصلہ اسی کمیٹی میں کروں گا اور اس کمیٹی کے
اجلاس وقتاً فوقتاً ہوتے رہیں گے اور ضروری امور آئندہ سال کے لئے اُس میں طے ہوتے
رہیں گے۔ دوستوں کو محرم کی تعطیلات میں ۵؍ مئی کو ۱۲ بجے کی گاڑی سے یہاں پہنچ جانا چاہئے۔
جماعت قادیان کی ذمہ داری قادیان کے لوکل جماعت کی ذمہ داری کے لحاظ
سے قادیان کے نمائندوں سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں
کہ اس سب کمیٹی کے اجلاس سے قبل تفصیلی رپورٹ آجانی چاہئے ۔ جس میں ہر احمدی کا

خطابات شوری جلد اول
۵۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
نام اور اس کے چندہ کی رقم درج ہو۔ اگر ۴ رمئی کی صبح تک ایسی فہرست نہ پہنچی تو لوکل کمیٹی
کے کا رکن اپنے آپ کو معطل سمجھیں۔ ان کی جگہ میں اور منا میں اور مقرر کروں گا ۔
بجٹ آمد کے متعلق فیصلہ آمد کے متعلق میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ بجٹ مجوزہ کو پاس
کیا جائے لیکن اس تبدیلی کے ساتھ کہ گزشتہ سال کے
بجٹ میں سے جو بقایا کسی جماعت کے ذمہ رہ گیا ہے اُسے اِس سال کے بجٹ میں زائد کر
دیا جائے کیونکہ وہ اُن کے ذمہ قرض ہے جسے ادا کرنا ان کا فرض ہے ۔“
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کے تیسرے دن کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حضور
نے احباب کو الوداعی نصائح کرتے ہوئے فرمایا :-
اب پونے دو بج گئے ہیں اور ایک سب کمیٹی کی رپورٹ باقی ہے جو ۳۷ صفحات پر
مشتمل ہے۔ اس وقت اس رپورٹ کا پیش کرنا بے فائدہ ہوگا اس لئے اس کے متعلق میں
یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ نظارت امور عامہ اس سکیم کو ایک ماہ کے اندر اندر اردو میں چھاپ کر
نمائندگان مجلس مشاورت کے پاس بھیج دے اور اس کے متعلق اب جو نئی سب کمیٹی قائم کی
گئی ہے وہ قائم رہے ۔ جماعتوں کے نمائندے اپنی آراء لکھ کر ایک ماہ کے اندر سب کمیٹی
کے سیکرٹری ناظر امور عامہ کے پاس بھیج دیں ۔ وہ آراء سب کمیٹی میں پیش ہوں اور پھر جو
رپورٹ وہ لکھے وہ میرے سامنے پیش ہو۔ پھر میں فیصلہ دے دوں گا ۔ یہ سکیم ایک ماہ کے
اندر اندر طبع کر کے باہر بھیج دی جائے ۔ دوسرے مہینہ میں جماعتوں کے مشورے آجائیں۔
تیسرے مہینہ میں سب کمیٹی ان پر غور کرے اور رپورٹ پیش کرے۔ پھر میں فیصلہ دے
دوں گا ۔ اس سکیم کو اگلے سال کے لئے ملتوی کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ اور اس طرح یہ کام ہو
سکتا ہے۔ اس کے بعد دوسرے سوال کو چھوڑتا ہوں کیونکہ اُس کے لئے وقت نہیں ہے اور
ایک امر کے متعلق میں پسند نہیں کرتا کہ اس وقت پیش کیا جائے اگلے سال اگر مناسب ہوا
تو پیش کر دوں گا ۔
ضروری ہدایات اب میں چند الفاظ نصائح کے کہنے کے بعد اس مجلس کو ختم کرتا ہوں۔ میں دوستوں کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے تمام کام

خطابات شوری جلد اول
۵۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
سنجیدگی سے ہونے چاہئیں ۔ مثل مشہور ہے کہ بتیس دانتوں میں زبان ۔ مگر ہم ۳۲ میں نہیں
۷۲ سے زیادہ تو مسلمانوں کے ہی فرقے ہیں اور دوسرے لوگوں کا کچھ شمار ہی نہیں ۔ پس
اگر ۳۲ دانتوں میں زبان قابلِ رحم ہوتی ہے تو جو لوگ ہزار ہا مخالف فرقوں میں ہوں اُن کا
کیا حال ہو گا۔ ایک طرف ہم پر خدا تعالیٰ کی مقرر کردہ ذمہ داریاں ہیں تو دوسری طرف
ہماری یہ بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے کسی فعل سے دشمن کو شماتت کا موقع نہ دیں ۔ صلح حدیبیه
کے بعد صحابہ حج کے لئے گئے تو بہت کمزور تھے۔ اُس وقت ایک قسم کا بخار پڑا تھا جس کی وجہ
سے صحابہ بہ کمزور کمزور ہو ہو گئے ۔ جب صحابہ طواف کرنے لگے تو مکہ والے ایک پہاڑی پر چڑھ کر
اُنہیں دیکھنے لگے۔ اُس وقت ایک صحابی نے اس طرح کیا کہ جب کفار کے سامنے سے
گزرتا تو اکڑ کر چلتا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُس سے پوچھا اس طرح کیوں
کرتے ہو؟ اُس نے کہا یا رسول اللہ! ہم بخار کی وجہ سے کمزور ہو گئے ہیں میں کفار کے
سامنے اس لئے اس طرح چلتا ہوں تا یہ نہ سمجھیں کہ ہمارے دل بھی کمزور ہو گئے ہیں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ سُن کر ہنسے اور فرمایا خدا بھی اس پر ہنسا ہے تو مومن کو
اپنے ہر کام میں یہ امور مد نظر رکھنے چاہئیں ۔ اوّل ۔ اوّل یہ کہ اللہ تعالیٰ کی رضا مد نظر ہو اور دوسرے
یہ کہ اللہ تعالیٰ کا کام دشمن کی نظر میں حقیر نہ ہونے پائے ۔ پس اول تو للہیت مد نظر ہونی
چاہئے اور اس کے قائم رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے دوسرے دشمن کے اعتراضات سے
مانوں اور اسلام کو بچانا چاہئے
پھر یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ہمارے کام کسی ظاہری بدلہ کے بغیر ہوتے ہیں۔
دوسری کمیٹیوں کے کام جو لوگ بے بدلہ کرتے ہیں وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے احسان کیا مگر
ہم یہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ جب ہم نے مسلمان ہونے کا دعوی کیا تو ان الله اشترى من
الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ هلا کے ماتحت خدا تعالیٰ نے
جنت کے بدلے میں ہمیں خرید لیا ۔ ہمارا سودا ہو چکا ہے۔ لوگ کہتے ہیں سودا کرنا بُرا ہوتا
ہے مگر یہ سودا اُس سے ہے کہ بے شمار دے کر بھی اُس کے خزانہ میں کمی نہیں آتی ۔ سودا اُس
سے بُرا ہوتا ہے جو دینے کی طاقت نہ رکھتا ہو۔ اس سے کچھ چھینا عیب کی بات ہے۔ لیکن
خدا تعالیٰ سے ان اخلاقی لائنوں پر سودا کرنا جنہیں اُس نے پسند کیا عیب نہیں ہے۔

خطابات شوری جلد اول
۵۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
پس اللہ تعالیٰ سے ہمارا سودا ہو چکا ہے اس لئے ہمارے دوستوں کو اپنے کاموں میں
احتیاط ملحوظ رکھنی چاہئے ۔ اگر کسی نے جنت کے مطابق عمل کر لئے تو وہ بری ہو سکتا ہے لیکن
اگر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی نہیں کہا کہ آپ اعمال ناختی
سے بری ہو گئے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک دفعہ عرض کیا جب خدا تعالیٰ نے
آپ سے کہہ دیا ہے کہ آپ کے اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیئے گئے ہیں تو رات کو اتنی اتنی
دیر عبادت کے لئے آپ کیوں کھڑے رہتے ہیں؟ اس پر آپ نے فرمایا کیا میں عبد شکور نہ
بنوں آلے پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے متعلق سمجھتے ہیں کہ آپ اس حد کو
لہہ سکتا ہے۔
نہیں پہنچے کہ خدا تعالیٰ سے کہہ سکیں میں نے اپنی ذمہ داری ادا کر دی تو اور کون کہہ سکتا۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق آتا ہے جب آپ فوت ہونے لگے تو ان کی زبان پر یہ
الفاظ تھے۔ الہی ! میں کوئی انعام نہیں چاہتا۔ صرف یہ چاہتا ہوں کہ میری کوتاہیوں پر مجھ
سے گرفت نہ ہو ۔ میرے لئے یہی انعام بہت بڑا ہے یکے اگر اُن کا یہ معیار ہے کہ دین کی
بہت بڑی خدمات کر کے بھی اپنے آپ کو قاصر سمجھتے تو عوام اگر یہ سمجھیں کہ انہوں نے اپنی
ذمہ داری ادا کر دی تو بہت بڑی کوتاہی اور غفلت کی بات ہو گی ۔ ہمارے اندر جو لوگ کوتا ہی
کرنے والے ہیں ان کی ذمہ داری بھی ہم پر عائد ہوتی ہے۔ اگر ہم خود اپنا فرض ادا کرتے
ہیں تو دوسروں کی کوتاہی کو دور کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
داڑھی میں سفید بال آگئے تو آپ نے فرمایا سُورۃ ہود نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے کے کیونکہ
اس میں دوسروں سے متعلق ذمہ داری ڈالی گئی ہے تو دوسروں کی ذمہ داری کو بھی جماعت
کے نمائندے سمجھیں اور یہ نہ ہو کہ یہاں جمع ہونا شغل کی طرح ہو یا اُس دیو کی طرح جس
کے متعلق مشہور ہے کہ جو چھ ماہ کے بعد جاگا کرتا تھا۔
میں نے کھلے طور پر جماعت کے ہر شخص کی ذمہ داری بتا دی ہے۔ اس کے بعد کوتا ہی
کرنے والوں کے متعلق ایکشن لوں تو پھر کسی کو شکایت نہ ہونی چاہئے ۔ بے شک اس زمانہ
میں جنت قریب کر دی گئی ہے مگر جہنم کو بھی قریب کر دیا گیا ہے۔ اسلام کی روح کو،
اسلامی تمدن کو، اسلامی اقتصاد کو، اسلامی معاشرت کو کچلنے کے لئے دُنیا کھڑی ہے اس وقت
کسی کو کوتاہی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ آپ سب صاحبان کو جو جماعتوں کے

خطابات شوری جلد اول
۵۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
نمائندے ہیں اپنی جماعتوں کے سب لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور جو لوگ
با وجود کوشش کے بیدار نہ ہوں اُن کے متعلق بر وقت مرکز میں اطلاع دیں ۔
مجھے اس بات کا بھی افسوس ہے کہ مجلس مشاورت میں پچھلے سالوں میں جو سٹینڈرڈ رہا
ہے وہ اب کے پھر گر گیا ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ معقول بولنے والے بھی تھے مگر ایسے
بھی تھے جن کی گفتگو محض نکتہ چینی اور مذاق کے رنگ میں تھی ۔ معلوم ہوتا ہے جو نئے ممبر آئے
ان کی وجہ سے بعض پرانے ممبر بھی طریق گفتگو بھول گئے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کے
مشورے وقار اور متانت والے ہوا کریں گے جن پر دوسرے لوگ رشک کریں گے ۔
ہوزری کی سکیم پھر ایک اور بات کی طرف احباب کو توجہ دلاتا ہوں ۔ وہ یہ ہے کہ
مجلس مشاورت میں ہی ایک سکیم ہوزری کی تجویز ہوئی تھی۔ اس وقت
تک اس کے حصص فروخت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پانچ ہزار حصوں کے مہیا ہونے کی
ضرورت ہے لیکن اس وقت تک ۲۲ سو حصے فروخت ہوئے ہیں ۔ میں دوستوں کو نصیحت کرتا
ہوں کہ اپنی اپنی جگہ جا کر اس کام کو دینی کام سمجھ کر سرانجام دیں۔ اور اس کو کامیاب بنانے
میں حصہ لیں ۔ بعض کہتے ہیں مذہبی جماعت کو بزنس سے کیا تعلق؟ وہ بزنس مین نہ سہی،
زمیندار یا ملازمت پیشہ ہی سہی مگر جماعت کی اقتصادی اور مالی حالت کو درست اور مضبوط کرنا
ان کا فرض ہے یا نہیں؟ ہر ایک احمدی کا یہ فرض ہے۔ پس دوست جا کر اپنی اپنی جماعت میں
اس کے حصے فروخت کریں۔ دس روپے کا ایک حصہ ہے جو معمولی بات ہے۔ اگر کام کو کام
سمجھ کر کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس میں کامیابی نہ ہو۔ ایک لاکھ حصہ کا فروخت ہو جانا بھی
کوئی مشکل بات نہیں ہے بشرطیکہ اسے دینی کام سمجھ کر کیا جائے اور جماعت کی مالی و اقتصادی
ترقی کی بنیاد قرار دیا جائے۔
پس اسے مذہبی ، تمدنی اور سیاسی فرض سمجھ کر ہر شخص جو حصہ لے سکتا ہے لے اور اپنی
طاقت کے مطابق لے۔ میں نے حال ہی میں مکان بنوایا ہے۔ اگر چہ کمیٹی میں میرا حصہ نکل
آیا مگر اس حصہ کی قسط ادا کرتا ہوں مگر باوجود اس کے جبکہ خرچ خوراک میں بھی کمی کرنی پڑی
ہے پانچ سو روپیہ میں نے اس فنڈ میں دیا ہے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا ہے کہ اگر ا اور دیا کہ
خدا نخواستہ فیکٹری ٹوٹ بھی جائے تو کیا ہے جماعت کی بہتری کے لئے کوشش کی گئی ہے۔

خطابات شوری جلد اول
۵۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
پس احباب کو اس اقتصادی حالت کو مضبوط بنانے کی طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ ہماری
جماعت میں تاجر بہت کم ہیں حالانکہ تجارت اقتصادی ترقی کرنے کا ایک ہی ذریعہ ہے۔
ہوزری کے کام کو ضرور کامیاب بنانا چاہئے ۔ جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ ایک مہینہ
کے اندر اندر پانچ ہزار حصے پورے کر دیں تا کہ کام شروع کر دیا جائے ۔
بجٹ کے متعلق بجٹ کے خرچ کی منظوری کو سب کمیٹی کے مشورہ تک ملتوی کرتا ہوں
اور بجٹ آمد کو اس تبدیلی کے ساتھ منظور کرتا ہوں کہ گزشتہ سال کے
بجٹ میں جو بقایا کسی جماعت کے ذمہ رہ گیا ہے اُسے اِس سال کے بجٹ میں زائد کر دیا
جائے کیونکہ وہ اُن کے ذمہ قرض ہے جسے ادا کرنا اُن کا فرض ہے ۔ اگر کسی جماعت کا بجٹ
صحیح نہیں رکھا گیا اور اس کے ثبوت میں اُس کے پاس کوئی معقول وجہ ہو تو اُسے تین ماہ کے
اندر اندر پیش کر کے فیصلہ کرا لیا جائے ورنہ اگر بجٹ پورا نہ کیا گیا تو جو باقی رہے گا وہ اگلے
سال کے بجٹ میں پھر ڈال دیا جائے گا۔
چندہ کشمیر چندہ کشمیر کے متعلق کہا گیا ہے کہ میں اس موقع پر تحریک کروں ۔ احباب کو معلوم
ہونا چاہئے یہ کام ابھی جاری ہے اور ہمارا فرض ہے کہ جب تک معاملات
رو بہ اصلاح نہ ہو جائیں اسے جاری رکھیں ۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس وقت تک کام
بہت مفید ہوتا ہے ۔ دوستوں کو آئندہ بھی کام جاری رکھنے کے لئے چندہ جمع کرنے کی طرف
توجہ کرنی چاہئے ۔
دعا اب میں دُعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اپنی نصرت اور تائید ہمارے شاملِ حال رکھے اور
اب ہمارے لئے وہی وقت ہے جو بدر میں صحابہ کرام پر آیا تھا۔ اُس وقت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ اللَّهُمَّ إِنْ أَهْلَكْتَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ لَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ
ابَدًا وے کہ اے خدا ! اگر یہ تھوڑے لوگ ہلاک ہو گئے تو زمین پر تیری پرستش کرنے والا کوئی
نہ رہے گا ۔ اسی طرح ہم کہتے ہیں اگر سلسلہ کو دشمنوں نے تباہ کر دیا تو اے خدا! پھر تیرا نام
لینے والا دنیا میں کوئی نہ ہوگا ۔ خدا تعالیٰ ہماری کمزوریوں اور قصوروں کو معاف کرے اور
جلد سے جلد اسلام کی فتح ہمارے ہاتھوں سے کرائے ۔ (آمین )
( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت اپریل ۱۹۳۳ء )

خطابات شوری جلد اول
ل المجادلة : ٢٢
فاطر : ۲۵
۵۶۸
المائدة : ۵۷
۵، الفاتحة : ٥
بخارى ابواب التقصير باب الصلوة بمنى ۔
الفاتحة : 2
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
الفاتحة : ٢
ك الفاتحة : ٦
ا مسلم كتاب الفضائل باب رَحمَتُه صلى الله عليه وسلم النساء (الخ)
٢٠١١ البقرة : ١٨٦
١٣ البقرة : ۲۸۷
ها التوبة : ااا
بخاری کتاب التفسير۔ تفسير سورة الفتح باب قولِهِ لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّه مَا
تَقَدَّمَ (الخ)
کا بخاری کتاب الجنائز باب مَا جَاءَ فِي قَبْرِ النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (ال)
۱۸ بخاری کتاب تفسير القرآن تفسير سورة الواقعة -
ور مسلم كتاب الجهاد باب الامداد بالملائكة في غزوة بدر (الخ) مفهومًا

خطابات شوری جلد اول
۵۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
منعقدہ ۳۰ - ۳۱ مارچ و یکم اپریل ۱۹۳۴ء)
پہلا دن
دعا ۳۰ مارچ ۱۹۳۴ء بوقت سوا تین بجے مجلس مشاورت کا پہلا اجلاس تعلیم الاسلام ہائی
سکول کے ہال میں شروع ہوا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد حضور نے دُعا سے متعلق
-
فرمایا:-
دو
پیشتر اس کے کہ ہم مجلس شوری کی کارروائی شروع کریں جب کہ ہمارا قدیم سے
طریق ہے اور جیسا کہ الہی ہدایت نے ہمیں سکھایا ہے اور جس کی وجوہ میں نے کئی جلسوں
میں بیان کی ہیں دُعا کر لینی چاہئے ۔ مومن کے تمام کام دُعاؤں سے شروع ہونے چاہئیں ۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم جیسی منزّه عن الخطا پاک اور متبرک کتاب کو بھی دُعا سے
شروع فرمایا اور دُعا پر ہی ختم کیا ہے ۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اور سورۂ فاتحہ
دعائیں ہیں ۔ پھر سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس بھی دعا ئیں ہیں۔ بِسْمِ اللهِ
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ سے بھی پہلے قرآن کریم میں حکم ہے فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ
بالله لے کہ جب تم تلاوت کرنے لگو تو استعاذہ کر لیا کرو۔ اسی کے ماتحت قرآن کریم
پڑھنے سے پہلے اَعُوذُ پڑھا جاتا ہے۔ پس جو بھی نیک کام ہو دُعا سے شروع ہونا چاہئے اور
بر خلاف ان کے جو یہ کہتے ہیں در کار خیر حاجت پیچ استخاره نیست ، ضرور دُعا کرنی چاہئے ۔
نیک کام کے متعلق دعا یہ ہوتی ہے کہ الہی ! میری نیت درست ہو اور نتیجہ مفید نکلے۔ پھر آراء کی
درستی، فکر کی درستی، کلام کرنے کے طریق کی درستی کے لئے دُعا کرنی چاہئے۔ بسا اوقات ایسا
ہوتا ہے کہ دو دوست بڑی محبت سے گفتگو شروع کرتے ہیں مگر ان میں سے کسی کے منہ سے کوئی

خطابات شوری جلد اول
۵۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
ایسا کلمہ نکل جاتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے دشمن بن جاتے ہیں۔ تو بہت سی چیزیں ایسی ہوتی
ہیں جن کے لئے دُعا کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ انسان کی طاقت سے باہر ہوتی ہیں ۔ پس
پہلے تو سب دوست مل کر خلوص دل سے دُعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہمارے ارادوں میں، ہماری
نیتوں میں ، ہمارے کام میں، ہمارے فکر میں، ہمارے غور میں ، ہماری رائے میں اور ان کے
نتائج میں برکت دے۔ پھر ہمیں توفیق دے کہ جن نتائج تک ہم پہنچیں اُن پر عمل بھی کر
سکیں ۔ یہ نہیں کہ یہاں تو ان پر غور کریں مگر گھر جا کر سور ہیں۔ پھر خدا تعالیٰ ان فیصلوں میں
برکت دے کہ ان فیصلوں کے مطابق جماعت جو کام کرے اس کا اثر دُنیا میں نیک ہو، مفید
ہو اور جلد سے جلد وہ اثر دُنیا میں پھیل جائے ۔ اس کے بعد دعا کی گئی ۔
افتتاحی تقریر تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے
افتتاحی تقریر فرمائی :۔
نے حسب ذیل
مجلس مشاورت کی غرض اللہ تعالی کے فضل کے ماتحت ہم پھر اس جگہ پر اس لئے جمع
ہوئے ہیں تا کہ جماعت کے آئندہ سال کے پروگرام پر غور
کر سکیں تا کہ اپنی طاقت اور اپنی توفیق کے مطابق خدا تعالیٰ کے جاری کردہ کام میں حقیر
خدمت کر کے اُس کے فضلوں کے وارث بن سکیں اور اُس کے انعامات سے حصہ لے سکیں ۔
جماعت احمدیہ کی مثال ہماری مثال اپنی اپنی حالت اور طاقت کے لحاظ سے اُس
کی سی ہے جس کے متعلق کہتے ہیں کہ رات کو اُلٹا سوتا ہے۔
پرنده
لاتیں آسمان کی طرف کرتا ہے اور سر نیچے کو، تاکہ اگر آسمان گر پڑے تو وہ سہارا دے
سکے ۔ یہ تو لطیفہ بنانے والے نے بنا دیا ورنہ اُس پرندہ میں اس بات کا کیا احساس ہو سکتا
ہے مگر ہمارا یہ حال ہے کہ آسمان گرا ہوا ہے، زمین بوجھ کے تلے دبی ہوئی ہے، دُنیا کی
صورت اس قدر مسخ ہو چکی ہے کہ پہچانی نہیں جاتی ، جو کچھ خدا تعالیٰ کے کلام میں ہم پڑھتے
ہیں وہ گزر چکا اور جو بعد کی تاریخ میں پاتے ہیں وہ یا تو خواب معلوم ہوتا ہے یا وہم نظر آتا
ہے یا پھر ان امیدوں کا نقشہ ہے جو اُن کے قلوب میں پیدا ہوئیں ۔
دنیا کی موجودہ حالت ورنہ دنیا اپنی موجودہ حالت میں اس بات کے باور کرانے
کا کوئی رستہ نہیں کھلا رکھتی کہ وہ نیکی ، وہ تقویٰ ، وہ پاکیزگی اور

خطابات شوری جلد اول
۵۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
وہ روحانیت جو کسی وقت موجود تھی اور جس کا ذکر مذہبی کتابوں میں گزشتہ زمانہ کے متعلق پایا
جاتا ہے دنیا میں قائم کی جاسکتی ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے ہاتھ پر ایمان لانے
والے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی جماعت با وجود ابتدائی کمزوریوں کے، حضرت مسیح
علیہ السلام اور ان کے ساتھی باوجود ابتدائی ٹھوکروں کے، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور
آپ کے صحابہ باوجود منافق گروہ کی موجودگی کے ایسا دلکش نقشہ اور ایسا خوبصورت منظر
آنکھوں کے سامنے پیش کرتے ہیں کہ جو ہر قسم کی مایوسی کو امید سے بدل دیتا ہے، انسان
کے افسردہ چہرہ پر شگفتگی کے آثار پیدا کر دیتا ہے۔ لیکن جب اس کے مقابلہ میں دُنیا کی
موجودہ رو کو دیکھتے ہیں ، موجودہ حالت پر نظر کرتے ہیں، جب موجودہ حالت ہی نہیں بلکہ یہ
خیال کرتے ہیں کہ اس حالت کے آئندہ نتائج کیا نکلیں گے، جب دیکھتے ہیں کہ ایسا بیج بویا
جا رہا ہے جو تباہی و بربادی کے پھل لانے والا ہے اور جب یہ دیکھتے ہیں کہ تقوی کا بیج
بونے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے تو آنکھوں کے سامنے تاریکی اور اندھیرا آ جاتا ہے۔
اس وقت اگر کوئی چیز امید دلانے والی اور ان خطرات کا مقابلہ امید دلانے والی چیز
کرنے پر آمادہ کرنے والی ہے تو وہی شیریں میٹھی اور دلنواز آواز
ہے جو غار حرا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سُنائی دی اور موجودہ زمانہ میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوئی اور وہ یہ ہے کہ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا
ہاں وہی آواز، ہمارے پیدا کرنے والے کی سُریلی آواز جس کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ رات کو جب میں سرہانے پر سر رکھتا ہوں تو آنی شروع
ہوتی ہے اور اُٹھنے تک آتی رہتی ہے کہ اِنِّی مَعَ الرَّسُولِ أَقُومُ وَالُوْمُ مَنْ يَلُومُ یی
ایک چیز ہے جو ہمیں اُمید دلاتی ہے، جو ہمارا حوصلہ بڑھاتی ہے۔ اگر اس چیز کو نظر انداز کر
دیا جائے تو سوائے تاریکی کے ، سوائے مایوسی کے اور سوائے نا اُمیدی کے کچھ نظر نہیں آتا۔
دو قسم میں ہیں جو باتی کے لوگ بے شک اس آواز سے باہر بھی اُمیدیں ہیں مگر وہ دوقسم کی ہیں ۔ یا تو
ان لوگوں کی اُمیدیں بلند ہیں جن میں عقل باقی نہیں رہی ، وہ مجنون کی
طرح ہیں۔ ایک پاگل کہتا ہے میں دُنیا کو اُلٹ دوں گا حالانکہ وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ ایسے
مجانین کے دعاوی یہ ثابت نہیں کرتے کہ ان کی اُمید قائم ہے بلکہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ

خطابات شوری جلد اول
۵۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
نا اُمیدی اور مایوسی نے ان میں جنون پیدا کر دیا ہے۔ یا پھر ایسے لوگوں کی اُمیدیں قائم ہیں
جنہوں نے دین اور تقویٰ کو ترک کر دیا ہے۔ ان کا یہ مقصد نہیں کہ دنیا میں نیکی اور تقویٰ
قائم کریں گے بلکہ یہ ہے کہ بڑے بڑے صناع ، بڑے بڑے موجد پیدا کریں گے۔
ہمارا مقصد مگر ہمارا یہ مقصد نہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ عمارتیں کھڑی کریں جو محمد صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں کھڑی کی گئی تھیں اور جن کے متعلق سورہ نور
میں آتا ہے کہ في بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ ، خدا تعالیٰ ان
گھروں کو بلند کرتا ہے جن میں اس کا نام بلند کیا جائے ۔ اس وقت دنیا کے پردہ پر کوئی
ایک بھی انسان ایسا نہیں ہے سوائے احمدیوں کے جو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کی
نیکی اور تقویٰ قائم کرنا چاہتا ہو۔ ایسے لوگ تو نظر آئیں گے جو بینک اور کارخانے قائم
کرنے والے ہوں گے، دُنیوی عیش و آرام کے سامان فراہم کرنے والے ہوں گے،
دنیوی مال و دولت جمع کرنے والے ہوں گے، ایسے لوگ مجنون بھی ہوں گے اور حوصلہ مند
بھی ، مگر ایسے نہ ہوں گے جو یہ کہیں کہ ہم دنیا میں نیکی اور تقویٰ قائم کر دیں گے۔
پس جس کام کے لئے ہم کھڑے کئے گئے ہیں وہ قلوب کی اصلاح ہے، لوگوں کے
دلوں میں خشیت اللہ پیدا کرنا ہے، ایسی قربانی اور ایثار کی روح پیدا کرنا ہے کہ جس کے
معاوضہ کا خیال تک دل میں نہ آئے ، خدا تعالیٰ کی محبت اور عشق پیدا کر دینا ہے۔ یہ دنیا میں
نہ قائم ہے اور نہ کسی کو اس کے قائم ہونے کی اُمید ہے۔ دُنیا اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ
لوگوں کے دل یہ باور ہی نہیں کر سکتے کہ دنیا کے اندر دین بھی ہو سکتا ہے۔ ایک دفعہ ایک
مقدمہ میں کسی نے مجھے گواہ لکھا دیا۔ جب میں گواہی دینے کے لئے گیا تو وکیل نے پوچھا آپ
کا سالانہ جلسہ کہاں ہوتا ہے؟ میں نے جگہ بتائی۔ پھر اُس نے پوچھا فلاں سے جو زمین خریدی
گئی ہے وہ جلسہ گاہ سے کدھر ہے؟ میں نے کہا مجھے معلوم نہیں ۔ مجھے اُس وقت کا نظارہ ابھی تک
نہیں بھولا ۔ وکیل نے مجسٹریٹ کی طرف دیکھ کر اس طرح سر ہلایا کہ اس سے بڑا جھوٹ کوئی
نہیں ہو سکتا ۔ گویا اُس کے نزدیک کوئی ایسا ز میندار ہو ہی نہیں سکتا جسے اپنی زمین کا پتہ نہ ہو۔
عظیم الشان کام تو ہمارے سامنے عظیم الشان کام ہے۔ اتنا عظیم الشان کہ اس زمانہ
میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور جب ملتی تھی اس وقت بھی یہ کام

·

آج 10 میں سے 10 باقی