تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد دوم
۲۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بہر حال جس ضلع کے متعلق کوئی قانون ہو اُس ضلع کی جماعتوں اور افراد کے لئے اُس
قانون کی پابندی ضروری ہوگی ۔ اگر براہ راست چندہ بھیجنے کا فیصلہ ہو تو وہ براہ راست بھیج
سکتے ہیں اور اگر فیصلہ ہو کہ ضلع کی انجمن خود چندہ بھیجے تو وہ ضلع کی انجمن کے ذریعہ
بھجوائیں۔ بہر حال قانون کی ہر شخص سے پابندی کرائی جائے بشرطیکہ کسی کو قانون سے مستثنیٰ نہ
کر دیا گیا ہو اور اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چندہ بھیجے تو اُس کا چندہ واپس کر دیا
جائے اور کہہ دیا جائے کہ جو نظام مقرر ہے اس کے ماتحت چندہ بھیجو تو قبول کیا جا سکتا ہے ورنہ
نہیں۔
ایک اور بات جو میں کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ بجٹ میں آئندہ ایک اور خانہ ہونا چاہئے
جس میں اُس بھار کا ذکر ہو جو سلسلہ پر ہے۔ اب جو سلسلہ پر بھار ہوتا ہے، وہ وضاحت سے
سامنے نہیں آتا۔ لیکن آئندہ سال جہاں بجٹ کی آمد و خرچ دکھائی جائے وہاں یہ بھی بتایا جائے
کہ پچھلے سال کے اختتام پر سلسلہ پر اتنا بھار تھا اور اس سال کے ختم ہونے پر اتنا بھار ہو جائے
گا۔ یا آمد چونکہ زیادہ ہو جائے گی اس لئے اتنا بھار کم ہو جائے گا۔ بہر حال ایک ایسا خانہ ضرور
ہونا چاہئے تا بھار کی اہمیت ہمارے سامنے آتی رہے۔
ترجمہ قرآن اُستاد سے پڑھیں یہ تو عام باتیں ہیں جو میں بیان کرنا چاہتا تھا۔ اس کے بعد میں اس امر کو لیتا ہوں کہ جو تجویزیں
اس وقت پیش کی گئی ہیں ، اُن میں سے قرآن کے ترجمہ کا سوال ضرور قابل توجہ ہو گیا ہے۔
ہماری جماعت پر ایک وقت ایسا تھا جب ہم یہ اُمید کرتے تھے کہ جماعت کے افراد یہاں
آئیں اور قرآن مجید پڑھیں لیکن اب جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنی وسیع ہو گئی ہے کہ
ہم اس سے یہ امید نہیں کر سکتے کہ سب جماعت یہاں آ کر پڑھے۔ گو بہترین صورت یہی
ہے اور اب بھی میں اسی کا قائل ہوں کہ دوست یہاں آئیں اور پڑھیں ۔ ترجمہ سے کبھی
کوئی شخص قرآن مجید نہیں پڑھ سکتا۔ حوالہ کے لئے بیشک اس کی ضرورت ہو سکتی ہے لیکن
روحانیت پیدا کرنے اور قرآن کریم کے مطالب سمجھنے کے لئے ترجمہ سے کوئی فائدہ نہیں
اُٹھایا جا سکتا ۔ قرآن مجید ایک زندہ کتاب ہے اور زندہ چیز ہر وقت حرکت کرتی ہے۔ سینما
میں جو تصویریں دکھائی جاتی ہیں کیا تم انہیں زندہ تصویریں کہہ سکتے ہو؟ وہ تصویریں ہوتی ہیں
خطابات شوری جلد دوم
۲۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہے۔
لیکن زندہ نہیں کہلا سکتیں کیونکہ وہ زندہ سر چشمہ سے منقطع ہو چکی ہوتی ہیں۔ ایک بچہ جس کی
اس میں تصویر دکھائی جا رہی ہوتی ہے بڑا ہو چکا ہوتا ہے لیکن اس میں ابھی وہ بچہ ہی نظر آتا
تصویر دکھاتی ہے کہ وہ چھاتیوں سے دودھ پی رہا ہے حالانکہ اب وہ دو تین سیر گوشت
ہضم کر جاتا ہے۔ تو زندہ چیز زندہ کے ساتھ مل کر ایک نئی چیز پیدا کرتی ہے ۔ ترجمہ اگر ہو تو
وہ زندہ نہیں کہلا سکتا لیکن جب پڑھنے والا سامنے ہو اور پڑھانے والا اُسے پڑھائے تو
چونکہ وہ اُس کے سامنے ہوتا ہے، وہ ترجمہ اُس کے حالات کے مطابق کرتا اور اُس کی
ضروریات کو دیکھ کر قرآن کریم کی تعلیم اُس کے سامنے پیش کرتا ہے۔ ترجمہ کرنے والا بھلا
کب ساری دنیا کے خیالات کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ وہ تو ایک لفظ کا ایک ہی ترجمہ کرے گا۔
حالانکہ عربی میں بعض دفعہ ایک ایک لفظ کے ساٹھ ساٹھ معنے ہوتے ہیں اور اُن ساٹھ معنوں
میں سے بعض دفعہ قرآن مجید کی کسی آیت پر دس معنے چسپاں ہو جاتے ہیں اور پھر وہ دس معنے
مختلف تشریحات کی وجہ سے سینکڑوں معارف کے حامل ہو جاتے ہیں اسی لئے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا کہ قرآن مجید کے سات بطن ہیں اور پھر ایک دفعہ
فرمایا کہ اس کے سو معنے ہوتے ہیں ۔ اس کے یہی معنے ہیں کہ قرآن کریم کا ایک ایک بطن
آگے کئی کئی معارف پر پر مشتمل ہوتا ہے اور اس طرح مل کر کئی سو حقائق سو حقائق ہو جاتے ہیں ۔ پھر
اللہ تعالیٰ کی یہ بھی سنت ہے کہ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ ۔ یعنی وہ نئے سے نئے معارف
نازل کرتا ہے، اور اس طرح قرآن کریم کا علم کبھی ختم ہونے میں نہیں آتا۔ تو جس طرح
قرآن مجید اُستاد سے پڑھنے میں آتا ہے اس طرح ترجمہ سے نہیں آ سکتا۔
پس طریق یہی ہے کہ انسان کسی استاد سے ترجمہ پڑھے اور اس ترجمہ کو صرف اپنے
ذاتی استعمال کے لئے رکھ لے۔ یعنی کبھی کسی لفظ کا ترجمہ بھول گئے تو اُس کو دیکھ لیا یا کسی
غیر کے سامنے ترجمہ پیش کرنا ہوا تو اُسے پیش کر دیا ۔ مگر باوجود اس کے چونکہ اب ساری
عت قادیان آ کر نہیں پڑھ سکتی اس لئے انہیں کچھ تو ملنا چاہئے ۔ اگر ہماری جماعت کے
افراد اُستادوں سے قرآن مجید میں سستی کر رہے ہیں تو ہم یہ بھی تو نہیں کر سکتے کہ اُن کی
طرف سے بالکل توجہ ہٹالیں اور اُنہیں روحانی طور پر مر جانے دیں۔ بیمار جب بیٹھ کر کھانا
نہیں کھا سکتا تو اُسے فیڈنگ کپ کے ذریعہ دودھ دیتے ہیں ، اور جب دودھ بھی نہیں پی سکتا
خطابات شوری جلد دوم
۲۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
تو جسم میں جذب ہو جانے والی غذاؤں کی مالش کرتے ہیں ۔ مثلاً بادام روغن کی مالش
کرتے ہیں ، گھی کی مالش کرتے ہیں ، نمک اور سونٹھ کی مالش کرتے ہیں اور اس طرح اُس کی
طاقت کو بحال رکھتے ہیں ۔ تو ترجمہ اُن کے لئے ہے جو پوری غذا نہیں لے سکتے گو
بعض اوقات ترجمہ اُن کے لئے بھی فائدہ کی بجائے نقصان کا موجب ہو سکتا ہے کیونکہ بعض
دفعہ دشمن کی طرف سے اعتراض ایسے معنوں کی بناء پر ہو گا جو اس ترجمہ میں نہیں لکھے ہوں
گے اور اس طرح وہ جواب دینے سے قاصر رہیں گے۔ پس اصل طریق یہی ہے کہ انسان
کسی ایسے اُستاد سے قرآن مجید پڑھے جو زمانہ کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر ان مطالب کو اُس
کے سامنے لائے جن مطالب سے بالعموم اُس کا واسطہ پڑسکتا ہو۔
دراصل ترجمہ کی مثال ایک ٹانک کی سی ہے، جیسے سپرٹ ایمونیا ایرومیٹک ہے ترجمہ
بھی انسان کے لئے ایک ٹانک کا کام دے سکتا ہے۔ اگر ہیضہ، چیچک اور بخار وغیرہ میں کسی
مریض کو سپرٹ ایمونیا ایرو میٹک دیں گے تو اِس سے اُس میں کچھ طاقت تو آ جائے گی مگر
اس سے مرض کا علاج نہیں ہوگا۔ غرض ترجمہ ایک ٹانک کا کام تو دے سکتا ہے مگر وہ روحانی
بیماریوں کا علاج نہیں ۔ پس میں نے چاہا کہ دوستوں کی اس غلط فہمی کو دور کر دوں کہ ترجمہ
کے بعد وہ قرآن مجید کسی اُستاد سے پڑھنے سے مستغنی ہو جائیں گے ۔ ترجمہ زیادہ سے زیادہ
ٹانک کا کام دے سکتا ہے اور ٹانک دوا کا محمد تو ہو سکتا ہے مگر دوا کا قائم مقام نہیں ہو سکتا۔
اس کے مقابلہ میں اگر دوا ہو تو وہ ٹانک کا بھی قائم مقام ہو سکتی ہے۔ بہر حال قرآن مجید
کے اردو ترجمہ کا سوال قابل توجہ ہے اور اس کا شائع ہونا ضروری ہے۔
ایک دوست کی طرف سے ایک تجویز آئی ہے، گو انہیں چاہئے تھا یہ تجویز بجٹ پر
بحث کے دوران میں پیش کرتے مگر اُنہوں نے ایسا نہیں کیا اور چپکے سے میرے کان میں کہہ
دیا۔ وہ تجویز یہ ہے کہ میاں بشیر احمد صاحب نے سیرۃ النبی کی اشاعت کا جو سلسلہ شروع کیا
تھا اُسے مکمل کر لیا جائے۔ میں سمجھتا ہوں اس سیرت کی جہاں تک تکمیل ہوئی ہے اس کے
لحاظ سے ضروری ہے کہ بقیہ حصہ بھی مکمل ہو جائے اور میں کوشش کروں گا کہ اگر مناسب انتظام
ان کی جگہ ہو جائے تو میاں بشیر احمد صاحب کو فارغ کر دیا جائے تا کہ سیرۃ النبی کا کام مکمل
ہو جائے۔
خطابات شوری جلد دوم
۲۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
منارة امسیح کی سفیدی کی تلقین تیسری چیز جس کی طرف میں پبلک میں صدرا جمن احمد یہ
کو توجہ دلانا چاہتا ہوں گو اس سے پہلے میں دفاتر کو
بار بار توجہ دلا چکا ہوں ، لیکن اب پلک میں اِس کا اِس لئے ذکر کرتا ہوں کہ ممکن ہے اُنہیں
کچھ شرم آجائے یا وہ کمیشن ہی اس کی طرف توجہ کرے جو دفاتر کے کاموں کے معائنہ کے
لئے مقرر ہے یہ ہے کہ منارہ کی سفیدی مدتوں سے خراب ہو چکی ہے اور اب سفیدی اُتر
جانے کی وجہ وجہ سے ڈر ہے کہ کچھ عرصہ میں وہ منارہ بیضاء کی بجائے منارہ سو داء داء نہ بن
جائے ۔ اس غرض کے لئے آج سے دس سال پہلے چندہ ہوا تھا لیکن سفیدی اب تک ہونے
میں نہیں آئی اور ہمارے ناظر اب تک یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ وہ سفیدی کس سے کرائیں۔
دس سال کے اندر غالبا آگرہ کا تاج محل بھی بن گیا تھا مگر ہماری نظارت دس سال میں یہ
فیصلہ نہیں کر سکی کہ وہ کس سے سفیدی کرائے ۔ کرائے ۔ سو اس کے لئے میں نظارت کو ہدایت دیتا
ہوں کہ وہ منارہ مسیح کی سفیدی کے متعلق ایک ہفتہ کے اندر اندر میرے پاس رپورٹ
کرے اور ایک مہینہ کے اندر اندر کام شروع کیا جائے ۔ روپیہ جب موجود ہے تو کوئی وجہ
نہیں کہ جلد سے جلد کام شروع نہ کیا جائے اور منارہ کی سفیدی کا انتظام نہ کیا جائے ۔ منارہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس لئے بنایا تھا کہ تا ہر دیکھنے والا کہے کہ یہ وہی
سفید منارہ ہے جس کے پاس مسیح موعود کے نزول کی احادیث میں خبر دی گئی تھی مگر اب تو
اُسے دیکھ کر کوئی شخص سفید نہیں کہہ سکتا اور خواہ مخواہ اعتراض پیدا ہوتا ہے۔ ہم جب دمشق
میں گئے تو ہم نے فیصلہ کیا کہ وہ منارہ بیضاء بھی دیکھیں جس کے متعلق لوگوں میں یہ مشہور
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام وہاں اُتریں گے ۔ ہم نے جب اُسے دیکھا تو اُس کا رنگ
سفید نہیں تھا بلکہ بھوسلا تھا۔ لوگوں سے ہم نے دریافت کیا کہ حدیثوں میں تو لکھا ہے مسیح موعود
منارہ بیضاء کے پاس اُترے گا اور یہ منارہ بیضاء نہیں بلکہ بھوسلا منارہ ہے تو وہ کہنے لگے ہے
تو بھوسلا مگر اسے سفید ہی سمجھ لیں ۔ ہم نے کہا حدیث میں تو منارہ بیضاء کے الفاظ آتے ہیں
بھوسلا منارہ کے الفاظ تو نہیں آتے ۔ تو آخر یہی اعتراض یہاں بھی پیدا ہو سکتا ہے اور جو
مجازی پیشگوئیاں ہوں اُن میں تھوڑے سے فرق سے بھی بات کہیں کی کہیں پہنچ جاتی ہے۔
اب ہمارے مینارہ کو تو جو کوئی دیکھے گا یہی کہے گا کہ یہ منارہ بیضاء نہیں بلکہ ایک مٹیالا منارہ
خطابات شوری جلد دوم
۲۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہے۔ میں نے کل یا پرسوں میاں بگا کا قصہ سنایا تھا ، اُنہوں نے تو کہا تھا میں بھی راضی ہوں
اور میری ماں بھی راضی ہے، آپ روپے اور لڑکی کا انتظام کر دیں۔ مگر یہاں روپیہ بھی
موجود ہے اور کام کرنے والے بھی مگر سفیدی ہونے میں نہیں آتی۔ اتنے لمبے عرصہ میں تاج محل
بنانے والوں نے تاج محل بنا لیا ، مگر ہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ سفیدی کس سے
کرائیں ۔ بدظنی تو گناہ کی بات ہے مگر شاید یہ بدظنی نہ ہو بلکہ حُسنِ ظنی ہی ہو کہ جو روپیہ
انہوں نے اکٹھا کیا تھا وہ کہیں خرچ کر چکے ہیں اور اب چاہتے ہیں کہ جتنی مدت گزر
جائے اُتنا ہی اچھا ہے ۔
☆
نصاب تعلیم کی تعلیم کی اصلاح کی ضرورت چوتھی بات جس کی طرف میں نظارت تعلیم و تربیت
اور جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ
ہے کہ ہمیں اب تعلیمی نصاب کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور تعلیم کے نصاب میں سے خواہ وہ
شاعری کا حصہ ہو یا نثر کا ، ہمیں نقائص دور کر کے اصلاح کرنی چاہئے ۔ ایک دفعہ ریڈیو پر
ایک لیکچر ہوا جس میں پہلی دفعہ غیر از جماعت شخص کے منہ سے یہ دلیل میں نے سُنی کہ ہمارے
ہاں اردو کی تعلیم میں جو شاعری کا حصہ رکھا گیا ہے وہ اخلاق پر نہایت برا اثر ڈالتا ہے کیونکہ
اس سے دلوں میں مایوسی پیدا ہوتی اور ہمتیں مردہ ہو جاتی ہیں ۔ شاعری کا ایک حصہ یہ بھی
ہے کہ وہ مخرب اخلاق ہے لیکن اس کے علاوہ ہماری شاعری کا یہ جو حصہ ہے کہ وہ مایوسی پیدا
کرتا ہے یہ سب سے پہلے میں نے ہی لوگوں کے سامنے پیش کیا تھا، مگر اب آہستہ آہستہ
دوسروں پر بھی اس کا اثر ہو رہا ہے۔ تعلیم پر کسی پروفیسر کا لیکچر تھا جس میں اُس نے یہ پہلو بیان
کیا پس ہمیں اپنے تعلیمی نصاب کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔ بے شک ایک پہلو یہ بھی ہے کہ
ہماری شاعری یہ سکھاتی ہے کہ اگر کوئی بد تحریک کرے تو اُسے ضرور قبول کرو کیونکہ یہ وفا
ہے اور اگر بد تحریک کو قبول نہیں کرو گے تو بے وفا بن جاؤ گے ۔ یہ حصہ بھی قابلِ اصلاح
ہے اور اس کو دور کرنا چاہئے ۔ لیکن ایک بہت بڑا نقص ہماری شاعری میں یہ ہے کہ وہ مایوسی
پیدا کرتی اور یہ بتاتی ہے کہ جس سے تم محبت کرتے ہو وہ ظالم ہے اور تم مظلوم اور اب تمہارا
بعد کی تحقیق سے یہ صحیح ثابت ہوا کہ انجمن دوسرے سلسلہ کے کاموں میں اس مد میں سے
اڑھائی ہزار سے زائد خرچ کر چکی ہے جس کے واپس کرنے کی میں نے اب اس کو ہدایت کی ہے۔
خطابات شوری جلد دوم
۲۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
یہی کام ہے کہ اس کے ظلم وستم کو برداشت کرتے جاؤ اور کبھی کامیابی کی امید نہ رکھو ۔ جیسا
یہ عربی نے کہا ہے
عرفی اگر بگر یہ میسر شدے وصال صد سال می توان به تمنا گریستن
یعنی عرفی اگر وصالِ یار کا میسر ہونا ممکن ہوتا تو میں سو سال تک بھی روتا رہتا ، مگر
افسوس کہ وصالِ یار تو ممکن ہی نہیں ۔ گویا دنیا کو بتایا گیا ہے کہ تمہیں وصال کبھی حاصل ہو ہی
نہیں سکتا خواہ ساری عمر روتے اور چیختے رہو۔ پس شاعری کے لحاظ سے اور نثر کے لحاظ سے
بھی ہمارے نصاب بدلنے چاہئیں ۔ مگر یہ کام صرف محکمہ نہیں کر سکتا بلکہ مختلف دوست اگر
چاہیں تو اپنے اپنے طور پر یا مل کر کر سکتے ہیں۔
مصنفین کے لئے ہدایات ہرشخص کو کوئی نہ کوئی شوق لگا ہوا ہوتا ہے اگرعلمی مذاق ت رکھنے والے لوگ اپنی فرصت کے اوقات میں کوئی کتاب
ہی لکھ دیں تو اس میں کیا حرج ہے۔ مگر یہ ضروری بات ہے کہ جو کتاب لکھیں وہ معقول ہو
اور علمی رنگ میں لکھی گئی ہو ۔ بعض لوگ نہایت نا معقول کتاب لکھتے ہیں اور پھر اصرار کرتے
ہیں کہ اس کو اُسی شکل میں شائع کرنے کی اجازت دی جائے ۔ گویا وہ اس اصل کو اختیار
کرتے ہیں کہ
اگر چه گنده است مگر ایجاد بنده است
اوّل تو یہ اصرار ہوتا ہے کہ اس کتاب پر میں ریویو لکھوں پھر یہ اصرار ہوتا ہے کہ ریو یو بھی ایسا
زبردست ہو کہ میں اس میں جماعت کو یہ توجہ دلاؤں کہ یہ نہایت ہی اہم کتاب ہے اور اس
کی تمام ترقی اس کے پڑھنے پر منحصر ہے۔ اب بیسیوں ہی کتب اور رسائل میرے پاس آتے
ہیں۔ اگر ہر رسالے پر ریویو لکھنا ہی خلیفہ کا کام ہو تو پانچ سات خلیفے خلیفہ ریویو ہونے
چاہئیں۔ پھر پانچ سات خلیفے محض اس غرض کے لئے ہونے چاہئیں کہ وہ لوگوں کے سامنے
ان رسالوں اور کتابوں کی سفارش کرتے پھریں۔ اور ابھی تو ہماری جماعت تھوڑی ہے، پھر اور
زیادہ پھیل جائے گی تو دو دو ہزار خلیفے محض ان کتابوں پر ریویو کرنے کے لئے ہونے
چاہئیں۔ کیونکہ انگلستان وغیرہ میں تو لاکھوں کتب اور رسالے شائع ہوتے رہتے ہیں اور ان چاہئیں۔ کیونکہ انگستان وغیر
سب پر ریویو کرنے کے لئے کئی کئی خلیفوں کی ضرورت ہوگی ۔ پس ایسے لوگوں کی کتابوں کی
خطابات شوری جلد دوم
۲۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
نہ ہمیں ضرورت ہے اور نہ ان کی کتابیں دُنیا کے لئے مفید ہوسکتی ہیں ۔ میرا خطاب صرف
اُن دوستوں سے ہے جو عقل سے کام کریں ۔ یہ نہیں کہ مجھے مجبور کریں کہ میں اُن کی کتاب
پر ضرور ریویو کروں اور ریویو بھی تعریفی ہو اور تعریفی بھی ایسا اہم ہو کہ اس میں لکھا جائے کہ
ساری جماعت اس کی طرف توجہ کرے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک دوست تھے، انہیں کچھ جنون
کا عارضہ ہو گیا تھا۔ اُن دنوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام من الرحمن لکھ رہے تھے
اُس میں آپ نے بیان فرمایا کہ عربی زبان تمام زبانوں کی ماں ہے۔ اُس دوست کے
دماغ میں چونکہ کچھ جنون تھا اس لئے یہ سُن کر انہوں نے بھی الفاظ کی جستجو شروع کر دی اور
عجیب عجیب الفاظ نکالنے شروع کر دیئے ۔ ایک دن کہنے لگے لوگ کہتے ہیں مرچوں کا
قرآن مجید میں کوئی ذکر نہیں، یہ بالکل غلط ہے۔ قرآن مجید میں جو اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ "
کے الفاظ آتے ہیں، اس میں مرجان مرچوں کو ہی کہا گیا ہے۔ پھر دلیل یہ دی کہ مرچیں بھی لال
ہوتی ہیں اور مرجان بھی لال ہوتا ہے۔ غرض قرآن کریم کی عبارات میں وہ تمام پنجابی الفاظ
ثابت کرتے ۔ اس قسم کے مصنفوں کی ہمیں ضرورت نہیں۔ مصنف وہ ہوں جو ہوش وحواس
قائم رکھتے ہوں اور عقل و فکر سے کام لینے والے ہوں ۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ کوئی ایسا
فلسفہ نکالیں جس سے دُنیا میں تہلکہ مچ جائے ۔ بلکہ ایسی باتیں لکھی جائیں جو عام سمجھ کے
مطابق ہوں اور جن میں اسلام پر جو اعتراضات کئے جاتے ہیں اُن کا حل کیا گیا ہو۔ مثلاً
مورخین کی کتابیں ہیں ان میں مسلمان بادشاہوں پر سخت ظلم کئے گئے اور ان پر نہایت
گندے الزامات لگائے گئے ہیں ۔ ہم بے شک اُن کی بے جا تعریف نہیں کر سکتے مگر جتنی
نیکی اُن میں تھی اُس کو قائم بھی تو رکھنا چاہئے ۔
اورنگ زیب کا مقام مثال کے طور پر میں کہتا ہوں اور نگ زیب کو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام مجد د کہا کرتے تھے اور بیسیوں دفعہ آپ نے مجدد کہا
اُسے مجدد کہا۔ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کا خیال تھا کہ اکبر مجد د ہے۔ مگر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے سامنے جب یہ معاملہ پیش ہوا تو آپؐ نے فرمایا ہم اکبر کو اچھا نہیں سمجھتے البتہ
اورنگ زیب کو مجد د سمجھتے ہیں۔ لیکن اورنگ زیب کی شکل تاریخوں میں نہایت ہی تاریک
خطابات شوری جلد دوم
۲۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
دکھائی گئی ہے، حالانکہ تاریخی طور پر ہی اُس کی بیسیوں نیکیاں ثابت ہیں ۔ اگر کہا جائے کہ
اورنگ زیب اگر مجد دکھا تو اُس نے اپنی بادشاہت میں فلاں فلاں غلطیاں کیوں کیں تو یہ
مجد
ں سے
بے وقوفی ہے۔ وہ مجددیت اس قسم کی نہیں تھی جو مامورین کو حاصل ہوتی ہے بلکہ عام رنگ کی
دیت تھی۔ وہ اسلام کا درد اپنے سینہ میں رکھتا تھا اور مع اور معلوم ہوتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اُس ۔
اپنے دین کا خاص رنگ میں کام لے رہا ہے۔ پھر ہر مجد د مبعوث نہیں ہوتا اور نہ مجدد معمولی
غلطیوں سے پاک ہوتا ہے ۔ مبعوث مامورین ہوتے ہیں اور وہ بھی صرف اُن غلطیوں سے
پاک ہوتے ہیں جن کا دین اور شریعت اور اخلاق فاضلہ سے تعلق ہو۔ بشری کمزوریاں اُن
میں پائی جاتی ہیں ۔ حدیثوں میں جو یہ آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر مجد د مبعوث کیا
کرے گا اس سے کئی قسم کے مجد دمراد ہیں ، بعض مذہبی مجد د ہوتے ہیں ، بعض سیاسی مجدد
ہوتے ہیں اور بعض علمی مجد د ہوتے ہیں ۔ جو سیاسی مجد د ہوں وہ سیاسی لحاظ سے اسلام کو
غالب کیا کرتے ہیں اور ان کی زندگیاں نیک بادشاہ کے طور پر دیکھی جاتی ہیں نہ کہ
نیک پیر کے طور پر ۔ اور غلطیاں نیک بادشاہ سے بھی ہو سکتی ہیں۔ غرض تاریخوں میں
مسلمان بادشاہوں پر بہت سے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ اگر ہماری جماعت کے مصنف
اس طرف بھی توجہ کریں تو وہ سلسلہ کے لئے مفید لٹر پچر مہیا کر سکتے ہیں ۔
ایک دوست نے توجہ دلائی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ کے ابتدائی حالات
کے متعلق جو میں نے ایک دفعہ لیکچر دیا تھا وہ اگر چھپ جائے تو بہتر ہو۔ میرے نزدیک اگر
وہ لیکچر لکھا ہو امل جائے تو بہت ہی اچھا ہو اور میں شوق بھی رکھتا ہوں کہ اُس پر نظر ثانی
ہو جائے اور شائع کر دیا جائے ۔
الفضل کو ایک ضروری ہدایت ال ایسا نہیں اسی طرح دوستوں کو اور علمی مسائل کے متعلق کتابیں
لکھنی چاہئیں ، مگر وہ مسائل علمی ہونے چاہئیں ۔
-
دوسروں کی اندھی تقلید میں رٹ نہیں لگانی چاہئے ۔ مثلاً میں نے دیکھا ہے کچھ دن ہوئے
الفضل میں حضرت عمرؓ کی سادگی کے متعلق بعض مضامین شائع ہوئے ہیں جن میں یہ لکھا
گیا ہے کہ حضرت عمرؓ کے کے کپڑوں پر ۱۲ ۱۲ پیوند پوند ہوتے ہوتے تھے۔ اب ایک دو دفعہ کے متعلق تو یہ تسلیم کیا
جا سکتا ہے، لیکن ۱۲ پیوند ہوتے تھے کے معنے تو یہ ہیں کہ جب بھی وہ کوئی نیا کپڑا پہنتے تھے
خطابات شوری جلد دوم
۲۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
اس میں قینچی سے ۱۲ موریاں کر کے ۱۲ پیوند لگا لیتے تھے۔ حالانکہ اسے کوئی عقل تسلیم نہیں
کر سکتی ۔ پھر ۱۲ پیوند لگانے کوئی ذاتی خوبی نہیں کہ اسے بیان کیا جائے اور اس پر زور دیا
جائے ۔
دنیا میں کئی باتیں ایسی ہیں جنھیں انسان وقتی مجبوری یا ضرورت کے لحاظ سے کرتا
ہے۔ لیکن کبھی ان کو اپنی زندگی کا مستقل شغل قرار نہیں دیتا۔ مثلاً سادہ زندگی ، یہ اسلامی تعلیم
ہے، لیکن اگر کوئی اپنے طبعی میلان کی وجہ سے سے کدو زیادہ پسند کرے اور یہی زیادہ کھائے تو
ہم کبھی یہ نہیں کہیں گے کہ فلاں شخص اتنی سادگی سے زندگی بسر کرتا ہے کہ ہمیشہ کہ وکھاتا
ہے۔ سادگی سے زندگی بسر کرنا اور چیز ہے اور اپنے طبعی میلان یا کسی طبعی ضرورت کی وجہ
سے کہو کھانا اور چیز ۔ ہماری جماعت میں ایک دوست ہیں اُن کی بیوی میری بیوی کی سہیلی
ہے، اُس نے میرے گھر میں ذکر کیا کہ جب بھی میں اپنے میاں سے پوچھتی ہوں کہ کیا
پکاؤں؟ تو وہ کہتے ہیں آلو پکالو ۔ اس کے علاوہ وہ کوئی اور سبزی کھاتے ہی نہیں بس آلو ہی
کھاتے رہتے ہیں۔ اب اگر کوئی شخص اس امر کو لے لے اور کہنا شروع کر دے کہ فلاں
دوست تو بڑے سادہ ہیں، ہمیشہ آلو کھاتے ہیں تو کوئی شخص ایسی بات سن کر خوش نہیں ہوگا
کیونکہ سادہ زندگی کا اصل یہ ہے کہ کھانے میں کفایت کے اصول کو برتا جائے نہ یہ کہ ہمیشہ
آلو یا کدو کھاتے رہنا۔ پھر یہ چیز بھی اپنے اپنے زمانہ کے لحاظ سے بدلتی رہے گی ۔ مثلاً
آجکل ہم ایک کھانا کھاتے ہیں لیکن اس کو دیکھ کر اگر کوئی کہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے دستر خوان پر بعض دفعہ دو دو کھانے آجایا کرتے تھے جس سے معلوم ہوا کہ آجکل ہم
روحانیت میں آپ سے بڑھ گئے ہیں تو یہ بیوقوفی ہو گی ۔
پس جو اصولی نیکیاں ہیں اُن کو پیش کرنا چاہئے اور اُنہی پر زیادہ زور دینا چاہئے ۔
لیکن اگر ہم کسی کی کوئی ایسی نیکی پیش کرتے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میں نہیں پائی جاتی تھی تو ہم حضرت عمر یا کسی اور کی
تعریف نہیں کرتے بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
ہتک کرتے ہیں ۔
اسی قسم کی احمقانہ باتوں کے نتیجہ میں لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اسراف
خطابات شوری جلد دوم
۲۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
کا اعتراض کیا، اور انہی باتوں کے نتیجہ میں بعض احمق رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر بھی
اعتراض کر دیتے ہیں ۔ کہتے ہیں کوئی پٹھان قدوری پڑھ رہا تھا جس میں اُس نے پڑھا کہ
نماز میں حرکت صغیرہ ممنوع ہے اور حرکت کبیرہ سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ پھر کسی دوسرے
وقت اُس نے حدیث کا جو سبق لیا تو ایک حدیث ایسی آگئی جس میں لکھا تھا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حالت نماز میں ہی دروازہ کھول دیا اور بعض جگہ آپ نے یہ بھی
فرمایا ہے کہ اگر نماز میں سانپ وغیرہ سامنے آ جائے تو اُسے مارا جا سکتا ۔ ئے تو اُسے مارا جا سکتا ہے کہ وہ پٹھان یہ
پڑھتے ہی کہنے لگا ”خو محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا ، قدوری میں لکھا ہے کہ حرکت کبیرہ سے
نماز ٹوٹ جاتا ہے۔ اب اگر کوئی شخص ایسا ہو جو نماز پڑھ رہا ہو اور نماز میں ہی سانپ نکل
آئے اور وہ نماز نہ توڑے بلکہ پڑھتا رہے تو کیا ہم کہیں گے وہ زیادہ نیک ہے؟ ہم تو یہی
کہیں گے کہ اُس کے اندر کوئی دماغی نقص ہے جس کی وجہ سے اُس نے سانپ کو دیکھنے کے
باوجود اُسے مارنے کی کوشش نہ کی حالانکہ اسلام نے اُس کی اجازت دی تھی ۔ غرض ایسے
افعال کو اگر ہم نیکی قرار دیں تو ہمیں نعوذ باللہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق کہنا
پڑے گا کہ آپ اس نیکی سے محروم تھے حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔ پھر کپڑوں پر ۱۲ پیوند
ہونے یہ کوئی فخر کے قابل بات نہیں ۔ کیا جس دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے کپڑوں پر چھ
پیوند ہوتے تھے اُس دن آپ میں نیکی کم ہو جاتی تھی؟ یا آپ جب بھی کوئی نیا کپڑا پہنتے قینچی
لے کر بیٹھ جاتے تھے اور کپڑوں کو پھاڑنا شروع کر دیتے تھے؟ غرض اس قسم کی تاریخیں
ہمارے مد نظر نہیں ۔ یہ لوگ جو ان واقعات کو لکھتے ہیں دراصل نقال ہیں ۔ تاریخی واقعات کی
چھان بین کی ان میں قابلیت نہیں اور یہ ویسی ہی بات ہے جیسے غیر مبائعین پہلے کہا کرتے
تھے کہ حضرت عمر کے زمانہ میں کیسی آزادی رائے حاصل تھی ۔ بھری مجلس میں ایک شخص کھڑا
ہوتا تھا اور سوال کر دیتا تھا کہ یہ گر تہ تم نے کہاں سے لیا؟ یہ ہے اصل نیکی جو اسلام قائم کرنا
چاہتا ہے۔ غرض اِس طرح کہہ کہہ کر جب انہوں نے اپنے ساتھیوں کو نیکی کی سان پر
چڑھایا تو اُنہوں نے ہی دوسرے وقت مولوی محمد علی صاحب کی گردن پکڑ لی اور کئی اعتراض
کرنے شروع کر دیئے۔ پھر مولوی محمد علی صاحب نے یہ شور مچا دیا کہ جب تک تم اِسْمَعُوا
وَأَطِيعُوا پر عمل نہیں کرتے اور ایک آواز پر لبیک کہنے کے لئے تیار نہیں رہتے اُس وقت
خطابات شوری جلد دوم
۲۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
تک تمہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ گویا پہلے اعتراض کرنا نیکی تھا اور پھر خاموش رہنا
نیکی بن گیا۔ تو ایسے لوگ جو وقتی امور کو نیکیاں قرار دینے لگ جائیں وہ تھالی کے بینگن
ہوتے ہیں۔ جو کبھی بھی کسی صحیح نتیجہ پر نہیں پہنچتے حالانکہ بحث ہمیشہ اصولی ہونی چاہئے ۔ مثلاً
اگر میں مضمون لکھتا ہوں تو یہ دیکھتا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ قومی ضرورتوں کے مطابق کس
طرح ہر قسم کی قربانیوں پر آمادہ رہتے تھے اور آیا جن قربانیوں کی اُس وقت ضرورت ضرورت کی تھی ، وہ
آپ پیش کرتے تھے یا نہیں ۔ میں یہ نہ دیکھتا کہ آپ کے کپڑوں پر ۱۲ پیوند ہیں یا نہیں، بلکہ
میں یہ دیکھتا کہ اُس وقت زمانہ جن قربانیوں کا تقاضا کرتا تھا اُن میں آپ نے کس سرگرمی
سے حصہ لیا۔ اگر ۱۲ پیوند لگانے ہی نیکی ہوں تو پھر ہم سب گناہ گار سمجھے جائیں گے، کیونکہ ہم
میں سے کسی کے کپڑے پر ۱۲ پیوند نہیں ہوں گے ۔ ہاں ایک یا دو پیوند کبھی کبھار تو سوائے تعیش
پسند لوگوں کے سب کے نکل آئیں گے لیکن ۱۲ پیوند سینکڑوں میں سے کسی ایک کے ملیں گے ۔
خصوصاً شہری بود و باش والوں میں اور ۱۲ پیوند به تعہد رکھنا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق
بھی ثابت نہ ہو گا جو طبعاً بہت بڑے زاہد تھے۔
در اصل یہ سب غلط خیالات ہیں جو لوگوں میں رائج ہیں اور انہی غلط خیالات کے نتیجہ
میں انبیاء اور مامورین پر اعتراض واقع ہو جاتا ہے اور پڑھنے والا سمجھتا ہے کہ جس کے ۱۲
پیوند نہیں وہ روحانیت سے گرا ہوا ہے۔ وہ یہ نہیں سمجھتا کہ یہ روحانیت کی علامت نہیں بلکہ
سادگی کا ایک رنگ ہے جو ہر زمانہ میں بدلتا ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ۔ اور
یہ ایسی ہی بات ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ مومن کا کام یہ ہے
کہ جہاں خدا اُس کو رکھے رہے اگر فاقہ میں رکھے تو فاقوں میں خوش رہے اور اگر آسودگی سے
رکھے تو اُس میں خوش رہے۔ غرض ایسے امور کو نیکیاں قرار دینا بالکل غلط اصول ہے۔ نیکی یہ
ہے کہ:
ہے کہ
جب دین کی طرف سے مطالبہ ہو تو اُس وقت انسان مطالبہ کے مطابق قربانی پیش کر
دے۔ نیکی کی اس تعریف کو سامنے رکھ کر دیکھ لو کسی پر بھی اس کے نتیجہ میں اعتراض پیدا نہیں
ہو گا نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر۔ لیکن اگر اس
کی بجائے ہم یہ کہیں کہ روحانیت کا معیار یہ ہے کہ جب دینی ضروریات کے متعلق مطالبہ ہو
تو انسان سو فی صدی اپنا مال دے دے تو اس کے مطابق سوائے حضرت ابوبکر کے باقی
خطابات شوری جلد دوم
۲۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
سب کو نعوذ بالله روحانیت سے گرا ہوا سمجھنا پڑے گا اور حضرت ابو بکر کے متعلق بھی کہنا
پڑے گا کہ وہ ساری عمر میں صرف ایک دفعہ ! دفعہ اس معیار پر پورے اُترے ۔ غرض مرکزی نکتہ کو
لك
مد نظر رکھ کر کتاب لکھنی چاہئے اور ایسی باتیں پیش نہیں کرنی چاہئیں جو مضحکہ خیز ہوں ۔ یہی
چیزیں ہیں جنھیں دیکھ کر مسلمانوں میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو پلاؤ کھاتے ہیں تو اس
میں مٹی ملا لیتے ہیں اور یہی باتیں جب غیر مذاہب والے سنتے ہیں تو انہیں خیال پیدا ہوتا
ہے کہ اسلام کے مسائل عقل کے مطابق نہیں ۔
الفضل“ ہمارے سلسلہ کا آرگن ہے لیکن اس میں متعدد دفعہ ایسے مضامین شائع
ہوئے ہیں۔ پہلے ایک لکھتا ہے اور دو چار مہینے کے بعد وہی مضمون اپنے الفاظ میں نقل
کر کے کوئی دو ا دوسرا دُہرا دیتا ہے اور اس بات کو بالکل نہیں سمجھا جاتا کہ ان مضامین کے نتیجہ
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اعتراض واقعہ ہو
جائے گا اور مخالف کہے گا کہ اگر یہ نیکی ہے تو آیا یہ نیکی ان میں بھی پائی جاتی تھی جن کو تم
نبی ، رسول اور دُنیا کا نجات دہندہ سمجھتے ہو۔
نیکی کیا ہے؟ یاد رکھو نیکی صرف یہ ہے کہ اسلام کی ضرورت کے مطابق قرآن کریم کی
حدود کے اندر رہ کر کام کیا جائے ۔ نیکی کسی خاص فعل کا نام نہیں بلکہ ایک
اس سے
ہی فعل جو ایک وقت میں نیکی ہوتا ہے بعض دفعہ دوسری حالت میں بدی بن جاتا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک دفعہ ایک صحابی کو سونے کے کڑے پہنائے ، کیونکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رویا میں اُس کے ہاتھ میں سونے کے کڑے دیکھے
تھے۔ اُس نے پہننے سے انکار کیا تو آپ نے کہا پہن ورنہ میں تجھے کوڑے لگاؤں گا اب
آپ نے وہاں ۱۲ پیوند ؟ ۱۲ پیوند نہیں لگوائے بلکہ اُسے سونے کے کڑے پہنا۔ ے پہنائے ہیں کیونکہ اس ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک پیشگوئی پوری ہوتی تھی۔ تو نیکی یہ ہے کہ تم اسلام کی
حدود کے اندر زمانہ کی ضروریات کے مطابق اسلام کے مطالبہ کے ماتحت کام کرو۔ یہی وہ
امور ہیں جو مصنف کو اپنے مد نظر رکھنے چاہئیں ۔ اگر کوئی مصنف حضرت عمرؓ کے سوانح حیات
لکھتا ہے، اور وہ ان امور کو مد نظر نہیں رکھتا اور نہ یہ بتاتا ہے کہ آپ کی زندگی زمانہ کے
مطابق تھی اور آپ اُن تمام قربانیوں میں حصہ لیتے تھے، جن کا اُس وقت مطالبہ ہوتا تھا تو وہ