تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 4

خطابات شوری جلد دوم
۲۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
زیادہ سے زیادہ یہی ثابت کرتا ہے کہ آپ ایک سادھو تھے یا ویسے تھے جیسے درگاہوں کے
فقیر ہوتے ہیں جن کے کپڑے غلیظ ہوتے ہیں اور اُن کے بالوں میں جوئیں پڑی ہوئی
ہوتی ہیں۔
ایک اعتراض کا جواب حضرت خلیفہ اول بنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں سجد اقصیٰ سے درس دے کر واپس آ رہا تھا کہ راستہ میں جو ڈپٹیوں کا
مکان ہے ( جس میں آجکل صدر انجمن احمد یہ کے دفاتر ہیں ) وہاں ڈپٹی صاحب بیٹھے تھے۔
مجھے دیکھ کر وہ اُٹھے اور مصافحہ کیا اور پھر کہا مولوی صاحب ! ایک بات دریافت کرنی ہے۔
میں نے کہا پوچھئے ۔ وہ کہنے لگے کیا بادام روغن اور پلاؤ کا استعمال فقیر لوگوں کے لئے بھی
جائز ہے؟ میں نے کہا کہ ہمارے مذہب میں یہ چیزیں پاک ہیں اور ہم اُن کے استعمال میں
کوئی حرج نہیں دیکھتے۔ وہ کہنے لگے میں نے سمجھا تھا فقیر لوگ یہ چیزیں استعمال نہیں کر
سکتے ۔ در حقیقت اُن کی غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اعتراض تھا کہ آپ نے کوئی
خاص غذا نہیں مقرر کی ہوئی بلکہ اتباع نبوی میں اعلیٰ یا سادہ غذا جو غذا میسر آجائے آپ
استعمال فرما لیتے ہیں اور بادام روغن تو آپ دماغی کام کی وجہ سے اور بیماری کی وجہ سے کبھی
علاج معالجہ کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے ۔
مؤرخین کے لئے ہدایات تو ہمیشہ مؤرخ کو عقل سے کام لینا چاہئے اور نقالی کا مادہ
اپنے اندر سے نکال دینا چاہئے ۔ ہاں جو اُس زمانہ کا
مورخ ہو جس زمانہ کی وہ تاریخ لکھنا چاہتا ہے اُس کا یہ کام ہے کہ وہ واقعات جمع کر دے
اور بعد میں آنے والے مورخوں کا یہ کام ہے کہ وہ واقعات کی صحیح ترتیب قائم کر کے ایسے
رنگ میں تاریخ مرتب کریں جس سے اُس شخص کا اصل کیریکٹر سامنے آ جائے ۔ طبری تک
لوگوں کا یہ کام تھا کہ وہ محض واقعات جمع کرتے اور بعد کے مؤرخوں کا یہ کام تھا کہ وہ ایسی
طرز پر ان واقعات کو ڈھالتے کہ اس شخص کا کیریکٹر ہر شخص کے سامنے آ جاتا۔ اسی طرح
اور بہت سی علمی کتب کی ضرورت ہے، اگر ہمارے دوست اس طرف توجہ کریں تو میں بھی
اُنہیں کچھ مدد دے سکتا ہوں مگر یہ نہیں کہ مجھ سے کتاب لکھوائیں بلکہ اس طرح جس طرح
بعض دوست جب لیکچر دینا چاہتے ہیں تو میرے پاس آتے ہیں اور میں اُنہیں نوٹس بتا دیتا

خطابات شوری جلد دوم
۲۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہوں ۔ اسی طرح اگر وہ کوئی کتاب لکھنا چاہیں تو میں اس کی آؤٹ لائنس یعنی بیرونی نقشہ
اُنہیں اجمالی طور پر بتا سکتا ہوں ۔
کی ہا
طلباء کی تعلیم کیلئے ہدایات پانچویں چیز جس کی طرف میں جماعت کے دوستوں کو
توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ ملازمت کے بارہ میں تعلیم کا
خیال ہے۔ میں نے متواتر توجہ دلائی ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم کا جو عام طریق جاری ہے یہ
ہر قسم کی ملازمتوں کے لئے کافی نہیں۔ اگر ہماری جماعت کے تجربہ کار اصحاب اطلاع دیتے
رہیں کہ فلاں فلاں قسم کی ملازمتیں ہیں اور ان کے لئے تعلیم کا فلاں فلاں معیار ہے اور پھر
ہمارے دفاتر میں ایک لسٹ تیار رہے تو بہت سی نئی شاخوں میں ہماری جماعت کے دوست کام
کر سکتے ہیں۔ اب ہمارے ملک میں جب بھی کوئی تعلیم حاصل کرتا ہے تو یا وہ ڈاکٹر بنتا ہے یا
وکیل ۔ ۱۰۰ میں سے کوئی ایک ہوتا ہے جو انجینئر نگ کا خیال کرتا ہے۔ گویا تین کام ہیں جو
ہمارے نوجوانوں کے سامنے ہوتے ہیں، یا ڈاکٹری یا وکالت اور یا پھر تحصیلداری اور
ای اے سی وغیرہ۔ حالانکہ ملازمتوں کا یہ سواں حصہ ہے۔ اسی وجہ سے ننانوے فیصدی لڑ کے
تعلیم حاصل کرنے کے بعد دھکے کھاتے پھرتے ہیں اور انہیں کوئی ملازمت نہیں ملتی۔ بہت بڑی
کوششوں کے بعد یا وہ مدرسی کی طرف چلے جاتے ہیں یا کلر کی کی طرف۔ میں نے بارہا توجہ
دلائی ہے کہ دوست ملازمتوں کے بارہ میں معلومات بہم پہنچائیں مگر اس بارہ میں بہت ہی کم
معلومات مہیا کی جاتی ہیں۔ اس لئے اس موقع پر میں دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ وہ مختلف
قسم کی ملازمتوں کے متعلق ہمیں اطلاع دیں اور یہ بھی لکھیں کہ کس کس قسم کی تعلیم ان ملازمتوں
کے حصول کے لئے ضروری ہے۔ مثلاً فوج والے اپنے محکمہ کے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں کہ
اس اس قسم کے تجربہ اور لیاقت والے آدمیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انجینئر اپنے محکمہ کے متعلق
اطلاع دیں۔ اسی طرح اب ہم نے یہاں لوہے کا کام شروع کیا ہے۔ لوہے کے ایکسپرٹ اس
بارہ میں بھی مشورہ دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹری میں بھی مشورہ دیا جا سکتا ہے اور پھر ڈاکٹری بھی دو قسم
کی ہوتی ہے، ایک انسانی اور ایک حیوانی۔ پھر دندان سازی کا کام اب شروع ہے جو جلد جلد ترقی
کر رہا ہے۔ غرض جماعتوں اور افراد کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے اور اپنے بچوں کو بغیر سوچے
سمجھے تعلیم نہیں دلوانی چاہئے کیونکہ اس طرح اُن کی عمریں ضائع چلی جاتی ہیں۔

خطابات شوری جلد دوم
۲۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بیکاری دور کی جائے چھٹی بات جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ بیکاری ہے۔
میں نے بارہا کہا ہے کہ جماعت میں سے بیکاری دور کی جائے۔
مگر میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک جماعت کے بعض دوستوں پر یہ اثر ہے کہ جب تک فلاں قسم
کی نوکری ہمیں نہیں ملے گی ہم نوکری نہیں کریں گے ۔ اس میں شبہ نہیں کہ ہماری جماعت
میں ایسے نوجوان بھی ہیں جنھوں نے قربانی کی ۔ چنانچہ بیسیوں ہیں جنھوں نے ادنی ادنیٰ
ملازمتیں اختیار کر لیں اور درجنوں ہیں جو گھروں سے نکل گئے اور غیر ممالک میں چلے گئے ۔
میرے نزدیک وہ نوجوان عزت کے قابل ہیں اور اس بات کے مستحق ہیں کہ اُن
کے نام رجسٹروں میں درج کئے جائیں اور اخبارات میں شائع کئے جائیں کیونکہ وہ ہماری
جماعت کے پاونیر اور ہراول ہیں مگر پھر بھی مزید ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری
جماعت کے وہ لوگ جو بیکار ہیں گھروں سے باہر نکلیں اور بیکاری دُور کریں۔ میں نے بارہا
کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیکار ہے تو اسے چاہئے الفضل کی ایجنسی لے لے اور جماعت کے
لوگوں میں اسے فروخت کرنا شروع کر دے ۔ غالباً پانچ پرچے جہاں جاتے ہوں ، وہاں
الفضل کی ایجنسی کھل سکتی ہے اور پانچ پیسے یومیہ کے یہ معنے ہیں کہ وہ دو سوا دو روپے ماہوار
حاصل کر سکتے ہیں۔ میں تو نہیں سمجھ سکتا اگر پاخانے میں بھی ایسے شخص کو دو روپے ملیں تو وہ
انہیں چھوڑ دے۔ پھر میں کس طرح سمجھ لوں کہ اُنہیں حلال روزی ملتی ہو اور وہ اس روز
نا پسند کریں۔ لیکن بڑا نقص یہ ہے کہ ایجنسیاں کھلتی ہیں اور پھر لوگوں کی بد دیانتی کی وجہ سے
بند ہو جاتی ہیں اور الفضل والے شکایت کرتے ہیں کہ لوگوں سے روپیہ وصول نہیں ہوتا۔
میں یہ صورت حالات دیکھ کر سمجھتا ہوں کہ آئندہ یا تو ایجنسیاں بالکل بند کر دینی چاہئیں یا
انہیں خوب جاری کر کے دیکھنا چاہئے کہ کون کون سی جماعت ایسی ہے جس کے افراد
بد دیانت ہیں۔ مومن تو الگ رہا قرآن کریم میں یہودیوں کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ ان
میں سے بھی بعض ایسے نیک ہیں کہ اگر ڈھیروں ڈھیر سونا اُن کے سامنے پڑا ہوا ہو تو وہ اس
کی طرف آنکھ اُٹھا کر نہیں دیکھتے۔ پھر یہ کیسے مومن ہیں کہ دو روپے ”الفضل“ کے لیتے ہیں
اور بد دیانتی سے کھا جاتے ہیں ۔ پس ایسے لوگ مومن نہیں بلکہ بددیانت ہیں اور ان کا وجود
ایمان کے لئے دھبہ ہے اور یہ نہایت ہی خطرناک اور گندہ پہلو ہے۔ جماعتوں کو ایمانداری
روزی کو

خطابات شوری جلد دوم
۲۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنا چاہئے اور ایجنسی لے کر اس کا روپیہ پوری احتیاط کے
ساتھ ادا کرنا چاہئے ۔
پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر سے بیکاری دور کریں اور کوئی ایک فرد بھی ایسا
نہ رہے جو کام پر نہ لگا ہوا ہو۔ میں نے اس کی طرف کئی دفعہ اپنے خطبات میں توجہ دلائی ہے
لیکن میرے نزدیک اس وقت کوئی جماعت ایسی نہیں جو یہ کہہ سکے کہ اُس کے اندر کوئی فرد
بیکار نہیں ۔ ممکن ہے اس وقت میں دریافت کروں تو بعض جماعتیں کھڑی ہو کر کہہ دیں کہ
اُن میں کوئی بیکار نہیں لیکن اگر تحقیق کی جائے تو مجھے یقین ہے کہ ننانوے فیصدی جماعتوں
میں بیکاری پائی جائے ، اور ثابت ہو جائے کہ انہوں نے اس بیکاری کو دور کرنے کے لئے
کوئی کوشش نہیں کی ۔ جبکہ میری نصیحت یہ ہے کہ جماعت کا ایک فرد بھی بیکار نہ رہے۔ تو
جماعتوں میں کثرت سے بیکار لوگوں کا ہونا بتاتا ہے کہ جماعت نے میری نصیحت پر بہت حد
تک عمل نہیں کیا حالانکہ اگر وہ بیعت کے مفہوم کو مد نظر رکھتے تو اس وقت ایک بیکا ر بھی ہماری
جماعت میں نہ ہوتا ۔
ہاں بجٹ کے متعلق دو باتیں میرے ذہن سے اُتر گئی تھیں جنھیں اب میں بیان کر
دیتا ہوں ۔
بقایا جات کی ادائیگی کا طریق ایک بات تو سابقہ بقالوں کی ادائیگی کے متعلق ہے۔
میرے نزدیک جن جن جماعتوں کا بقایا بہت زیادہ
ہے اگر انہیں تحریک کی جائے کہ وہ اپنے اپنے بقائے کا ۲ را یا ۳ را یا ۱۰ را یا ۲۰ را یا ۵۰ راہی
اس وقت ادا کر دیں، اور بقیہ بقایا کی ادائیگی کی ذمہ واری اُٹھا ئیں تو اس تحریک کے نتیجہ
میں جس قدر جماعتیں بھی بیدار ہوں گی وہ دوسروں کے لئے نمونہ ہوں گی اور انہیں بھی
اپنے بقایوں کی ادائیگی کا فکر ہو جائے گا۔ پس جماعتوں میں بقایوں کی ادائیگی کے متعلق
تحریک کی جائے کیونکہ قرضہ اسی صورت میں دور ہو سکتا ہے جبکہ ہم سابقہ قرضوں میں تخفیف دور سکتا ؟
کی کوئی صورت پیدا کریں ۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ محکمہ بیت المال اس طرف توجہ کرے گا اور نا کہ
جماعتوں کو بھی اس طرف توجہ دلائے گا۔

خطابات شوری جلد دوم
۲۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
الفضل کو مالی بجٹ کے بارہ میں ہدایات ایک بات تجارتی صیغوں کے متعلق ہے
جو بہت ہی قابلِ توجہ ہے اور وہ یہ کہ
جب میں نے الفضل“ کے بجٹ کو دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ الفضل کا مالی پہلو خطرناک ہو
رہا ہے۔ چونکہ خود میں نے ”الفضل“ جاری کیا تھا اس لئے مجھے بھی چھپوائی کا تجربہ ہے اور
میں بجٹ کو دیکھتے ہی سمجھ جاتا ہوں کہ اس میں کسی جگہ غلطی ہو رہی ہے ۔ اسی وجہ سے میں
نے الفضل کے بجٹ کی تفصیلات محکمہ متعلقہ سے طلب کیں ، لیکن انہوں نے جواب دیا کہ
الفضل والوں نے جواب دیا ہے کہ ہم تفصیلی حساب نہیں رکھا کرتے ۔ اگر یہ جواب صحیح ہے تو
یہ اور بھی خطرناک بات ہے ۔ جب وہ ب وہ تفصیلی حساب رکھتے ہی نہیں تو یہ کیونکر پتہ لگ سکتا ہے
کہ ان کا حساب صحیح ہے ۔ اگر کسی شخص کا کوئی ذاتی حساب ہو تو اس کے متعلق اس کا یہ عذر
تسلیم کیا جا سکتا ہے لیکن جب یہ ذاتی حساب نہیں تو ڈائریوں سے صحیح حساب کا پتہ کس طرح
لگ سکتا ہے۔ صحیح حساب کا پتہ ہمیشہ کھاتوں سے لگتا ہے اور اسی کے ذریعہ صحیح معلومات
حاصل ہوا کرتی ہیں لیکن جب الگ الگ کھاتے نہ رکھے جائیں تو حساب کے صحیح ہونے کا
کس طرح پتہ لگ سکتا ہے۔ پس یہ صورت حالات نہایت تشویشناک ہے جسے جلد سے جلد
دور کرنا چاہئے اور گزشتہ حسابات تیار کرانے چاہئیں بلکہ صدر انجمن احمد یہ کو اُس وقت تک
بجٹ منظور نہیں کرنا چاہئے تھا جب تک وہ تمام تفصیلات مہیا نہ کر لیتی ۔ اب جو بجٹ ہمارے
سامنے ہے اس میں بادی النظر میں کئی قسم کی غلطیاں معلوم ہوتی ہیں ۔ مثلاً میں نے جب
ٹکٹوں کا خرچ دیکھا تو معلوم ہوا کہ اُس میں دس ہزار نو سو روپے کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں ۔
اگر نو سو روپیہ کے ٹکٹ عام ڈاک اور خط و کتابت کے لئے رکھ لئے جائیں تو دس ہزار کا
ٹکٹ باقی رہ جاتا ہے۔ ان دس ہزار کے چھ لاکھ چار ہزار پیسے بنتے ہیں ، اور دو ہزار پچاس
ایسا پرچہ بنتا ہے جو اس ٹکٹ کے ماتحت بھیجا جا سکتا ہے حالانکہ اول تو اتنی خریداری نہیں پھر
کچھ ایجنسیاں ہوتی ہیں، اور ایجنسیوں کو جو پرچہ بھیجا جاتا ہے وہ ریل کے ذریعہ بھیجا جاتا
ہے ڈاک کے ذریعہ نہیں بھیجا جاتا۔ پھر کچھ مفت پر چہ جاتا ہے اور جو قادیان میں اخبار تقسیم
کیا جاتا ہے اس پر بھی ٹکٹ نہیں لگتا۔ لیکن اگر یہ ٹکٹوں کا خرچ درست ہے تو پھر آمد کا بجٹ کم
معلوم ہوتا ہے کیونکہ ٹکٹوں کے حساب سے کم سے کم بائیس سو خریدار ہونا چاہئے جس کی

خطابات شوری جلد دوم
۲۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
طرف سے تینتیس ہزار روپیہ وصول ہونا چاہئے ۔ اگر اشتہاروں کا چار پانچ ہزار شامل کیا
جائے تو آمد سینتیس، اڑتمیں ہزار ہونی چاہئے مگر آمد اس سے بہت کم دکھائی گئی ہے۔
اشتہارات کے بارہ میں یاد رکھنا چاہئے کہ آٹھ دس روپیہ فی صفحہ ہمارا خرچ بنتا ہے کیونکہ ۱۲
صفحہ کا اخبار ہوتا ہے، اور سال میں تین سو پرچہ نکلتا ہے اور خرچ کا بجٹ تمیں ساڑھے تیں
ہزار ہے۔ اس حساب سے فی صفحہ آٹھ دس روپیہ کا خرچ ہوتا ہے۔ اگر ہم صرف خرچ وصول
کریں اور دو صفحہ روزانہ کا اشتہار رکھیں تو ہماری آمد چھ ہزار سے کسی صورت میں کم نہیں
ہونی چاہئے ۔ گو میں نے سُنا ہے بعض دفعہ پانچ روپیہ فی صفحہ بھی اُجرت لے لی جاتی ہے جو
ہرگز درست نہیں کیونکہ موجودہ بجٹ کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آٹھ دس روپے فی صفحہ ہمارا
خرچ بنتا ہے اور خرچ سے کم لینا عقل کے بالکل خلاف ہے۔ پھر سرکاری اشتہار بھی بعض
دفعہ چھپتے ہیں اور ان کی اُجرت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ غالباً نصف کالم کے پانچ روپے
ہوتے ہیں۔ اسی طرح ریلوے اور ہائیکورٹ کے اشتہاروں کی قیمت بھی عام اشتہارات
سے غالباً زیادہ ہوتی ہے لیکن عام اشتہارات کی بھی خرچ سے کم قیمت لینا عقلمندی میں داخل
نہیں کیونکہ اگر مستقل طور پر ایسا کیا جائے تو دوکاندار اس بات کا عادی ہو جائے گا کہ اصل
خرچ سے اشتہارات کی اُجرت کم دے۔ لوگ سمجھیں گے، اخبار والے ڈرتے ہیں۔ جب
ہم کہیں گے کہ ہم پانچ روپے فی صفحہ اجرت نہیں دیتے تو وہ کہہ دیں گے اچھا چار روپے
ہی لاؤ اور جب کہیں گے کہ چار روپے بھی نہیں دیتے تو وہ تین پر آ جائیں گے۔ بہر حال
یہ اصول ہونا چاہئے کہ اخراجات سے کم اجرت نہ لی جائے تا کہ یہ رسم ہی نہ پڑ جائے۔
إِلَّا مَا شَاءَ الله - بعض دفعہ بعض فر میں عارضی طور پر اشتہار دیتی ہیں اور چونکہ اُن سے
امید کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ مستقل طور پر اشتہار دیں اس لئے استثنائی صورتوں میں اُن
سے رعایت کی جاسکتی ہے لیکن اس کے علاوہ اشتہارات کی ایک معین اُجرت مقرر ہونی
چاہئے اور اس میں کمی بیشی نہیں ہونی چاہئے ۔ غرض بجٹ میں آمد اور خرچ دونوں حساب
بالکل نہیں ملتے اور سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ میزا نیں کس طرح لگائی گئی ہیں ۔
یا د رکھنا چاہئے اشتہارات کی اُجرت معین نہ ہونے کا ایک بہت بڑا نقص یہ بھی ہوتا
ہے کہ اشتہار لینے والا ممکن ہے بعض دفعہ اشتہار دینے والے تاجر سے کہے کہ مجھے اتنا انعام

خطابات شوری جلد دوم
۲۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
دے دو، میں سو روپے کا اشتہار پچاس روپے میں شائع کرا دوں گا۔ پس اگر اس بات کی کھلی
اجازت ہو تو کسی کو کیا پتہ کہ درمیان میں رشوت ستانی کا کوئی واقعہ ہو رہا ہے یا نہیں ۔ غرض
اس طرح بد دیانتی کا راستہ بھی کھل جاتا ہے۔ میرا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ موجودہ عملہ میں سے
کوئی شخص ایسا کر رہا ہے، میں قانون پر بحث کر رہا ہوں اور قانون آدمی کو نہیں دیکھا کرتا
امکانات کو دیکھا کرتا ہے ۔ آج اگر سب دیانتدار ہوں تو کل کو کوئی بد دیانت آدمی عملہ میں
آ سکتا ہے۔ پس قانون ایسا ہونا چاہئے کہ انسانی حدود کے اندر رہتے ہوئے معقول طور پر
مکمل کہلا سکے ۔
کاغذ سستا خریدا جائے اسی طرح تجارتی صیغوں کے بجٹ میں ایک اور نقص یہ ہے کہ
چیزوں کو چیک نہیں کیا جاتا ۔ مثلاً کاغذ چھ ہزار پانچ سو کا لکھا
ہے اور یہ معمولی رقم نہیں بلکہ بہت بڑی رقم ہے۔ اگر کوشش کر کے چھ ہزار پانچ سو کی بجائے
صرف چھ ہزار کا کاغذ رہ سکے، تو کیا صدرانجمن احمد یہ کا فرض نہیں کہ وہ نگرانی کرے اور ستا
کا غذ خریدنے کی ہدایت دے؟ میں نے دیکھا ہے یہاں پہلے چھوٹی چھوٹی کتا بیں چھتی تھیں
اور اُن کی ڈیڑھ ڈیڑھ دو دو اور اڑھائی اڑھائی روپے قیمت ہوا کرتی تھی لیکن جب مولوی
ابوالفضل صاحب کو میں نے کتابیں چھاپنے کی اجازت دی تو وہی کشتی نوح جو کبھی چھ آنے
پر بکتی تھی چار آنے پر فروخت ہونے لگی، پھر تین آنے پر، اور اب انہوں نے ایک ایک
آنہ پرکشتی نوح دینی شروع کر دی ہے۔ اسی طرح وہ کتا بیں جو بک ڈپو پہلے ڈیڑھ ڈیڑھ
روپے میں دیتا تھا اس مقابلہ کی وجہ سے اس نے آٹھ آٹھ آنے اور دس دس آنے پر دینی
شروع کر دی ہیں ۔ تو جب مقابلہ شروع ہوا، اُس وقت قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔ کاغذ بھی
اُنہیں سنتا ملنے لگ گیا اور لوگوں کو بھی سہولت ہو گئی ۔ تو کئی چیزوں میں کسی بد دیانتی کی وجہ
سے نہیں بلکہ کافی تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے نقصان رہتا ہے اور تجارتی چیزیں تو ہمیشہ تجارتی
اصول پر چلانی چاہئیں ۔
بعض اخبار نویس کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہندوستان میں کوئی اخبار فائدے پر نہیں چل
رہا۔ بہت حد تک اُن کی یہ بات صحیح ہے، گو ایسے بھی اخبار ہیں جو فائدے پر چل رہے
ہیں ۔ ” تہذیب نسواں فائدے پر چلتا ہے ، ریاست“ فائدے پر چلتا ہے ، اسی طرح اور

خطابات شوری جلد دوم
۲۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بھی کئی اخبار ہیں جو فائدے پر چل رہے ہیں اور پر تاپ“ اور ملاپ“‘ والوں نے تو
جائیدادیں بنالیں ہیں مگر ایک بات یاد رکھنی چاہئے اور وہ یہ کہ جب وہ یہ کہتے ہیں کہ
”زمیندار“ بھی خسارے پر چل رہا ہے اور ہر وقت لوگوں سے امداد مانگتا رہتا ہے، تو سوال
یہ ہے کہ اُس نے تو روپیہ لینا ہوا ، اُسے تو اگر دس ہزار کی بچت بھی ہو جائے تو وہ اور مانگے
گا ۔ ہم نے سندھ میں زمینیں لی ہوئی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں ایک صاحب نے ایک دوسرے
دوست سے ذکر کیا کہ آپ کے آدمی کہتے پھرتے ہیں کہ اب کے اتنی کپاس ہو گئی ، لیکن
ہماری کپاس ہوتی بھی ہے تو ہم روتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کچھ نہیں ہوا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے
که افسر ہمیں روپیہ معاف کر دیتا ۔ کر دیتا ہے اور آپ سے لے لے لیتا ہے۔ تو اگر ”زمیندار روتا رہتا
ہے تو ہم تو یہی کہیں گے کہ وہ اس لئے روتا ہے کہ اُسے اور ملے نہ اس لئے کہ اُسے خسارہ
ہے۔ لیکن اگر اس عذر کو تسلیم بھی کر لیا جائے تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ ”الفضل“ کے سوا کوئی
ڈیلی اردو اخبار ایسا نہیں جس کا مستقل خریدار اٹھارہ سو کیا ایک ہزار بھی ہو۔ وہ سب ایجنسی
کے ذریعہ چلتے ہیں اور جو اخبار ایجنسی کے ذریعہ چلنے والے ہوں اُن کی تعداد اتنی جلدی
بڑھتی گھٹتی ہے کہ اس کا اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا ۔ ”زمیندار“ بعض دفعہ ایک ایک ہزار یا
اس سے کم چھپتا رہا ہے اور بعض دفعہ پندرہ پندرہ ہزار بھی ۔ پس یہ عذر بھی بالکل فضول
ہے۔ الفضل کے اتنے مستقل خریدار ہیں کہ ہندوستان کے کسی مسلمان اُردو روزنامہ کو اتنے
خریدار حاصل نہیں ۔ پس وہ کاغذ وغیرہ سنتے رہ سستے داموں پر خریدنے کی طاقت رکھتا ہے۔
اس کے بعد میں دوستوں کو تحریک جدید کی طرف پھر توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ آپ لوگ
اس وقت اتفاقاً یہاں جمع ہیں ۔ میں خطبات میں تحریک جدید کی طرف جب توجہ دلاتا ہوں تو
یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ ان خطبات کو پڑھیں یا نہ پڑھیں لیکن اب جو کچھ
میں کہوں گا وہ آپ کو لازماً سننا پڑے گا ۔
قادیان میں مکان بنانے کی تحریک میں نے متواتر توجہ دلائی ہے کہ ہر زمانہ کے لحاظ سے کامیابی حاصل کرنے کے کچھ گر
ہوتے ہیں جن کو اگر مد نظر نہ رکھا جائے تو کامیابی کی منزل بہت دور ہو جاتی ہے۔ وہ گر گو ہیں جن کواکر مد نظر نہ
زمانہ کی ضروریات کے لحاظ سے بدلتے چلے جاتے ہیں مگر اُن میں جو تبدیلیاں ہوتی ہیں وہ

خطابات شوری جلد دوم
۲۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
-
سے
عارضی حصہ میں ہوتی ہیں ، اصول ہمیشہ ایک ہی رہتے ہیں ۔ مثلاً میں نے تحریک جدید میں
ایک مطالبہ جماعت سے یہ کیا ہے کہ قادیان میں اپنے مکان بناؤ۔ یہ مطالبہ ایک عارضی
مطالبہ ہے جو بعد میں صرف مخصوص لوگوں کے لئے رہ جائے گا اور ہر شخص ۔ سے یہ مطالبہ نہیں
کیا جائے گا۔ کیونکہ اب تو ضرورت ہے کہ مرکز مضبوط ہو۔ پس مرکز کی مضبوطی اور اُسے
دشمنوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہم تحریک کرتے ہیں کہ دوست یہاں آئیں اور
مکان بنائیں ۔ ہم جب یہ تحریک کرتے ہیں کہ سو میں سے ایک دو ایسے نکل آتے ہیں جو
قادیان میں مکان بنا لیتے ہیں اور اس طرح اگر پانچ چھ ہزار آدمی بھی قادیان میں مکان بنا
لے تو اس سے ۔ مرکز کی شان و شوکت بڑھ جاتی ہے لیکن جب خدا خدا تعالیٰ کے فضل
احمدیت ساری دنیا میں پھیل گئی اور اربوں لوگ احمدی ہو گئے تو اُس وقت اگر ہم یہ تحریک
کریں گے کہ قادیان آ جاؤ اور اپنے اپنے مکان بناؤ تو پھر اس تعداد کا اگر سواں حصہ بھی
آ جائے اور پچاس ساٹھ لاکھ یا کروڑ آدمی نے بھی اس آواز پر لبیک کی تو اُن کے لئے
قادیان میں گنجائش نہیں ہوگی ۔ پس یہ تو منشاء الہی اور سنت اللہ کے خلاف ہے کہ اس تحریک
کو مستقل طور پر جاری رکھا جائے۔ یہ ایک عارضی چیز ہے جو اُس وقت تک قائم رہے گی
جب تک مرکز مضبوط نہیں ہوتا لیکن اس مطالبہ کے ماتحت جو اصل کام کر رہا ہے وہ ہمیشہ قائم
رہے گا۔ یعنی جہاں بھی اسلام کو مدد کی ضرورت ہو وہاں تم جمع ہو جاؤ اور جس جگہ کے متعلق
بھی اسلام چاہتا ہو کہ مسلمان وہاں جائیں اور اپنے بیوت کو قبلہ بنا ئیں وہاں فوراً پہنچیں ۔
پس یہ اصل باطل نہیں ہو گا ہاں اس کی موجودہ شکل بدلتی رہے گی ۔ اس زمانہ میں ممکن ہے ہم
یہ کہہ دیں کہ فلاں فلاں قسم کی لیاقتوں کے لوگ قادیان میں آئیں ۔ مثلاً وہ جو علوم دینیہ میں
ماہر ہوں یا روحانیت رکھنے والے وجود ہوں تا کہ مرکز میں نیکی قائم رہے۔ تو تحریک جدید
میں کئی چیزیں بے شک عارضی ہیں لیکن اصول وہی رہیں گے اور جب تک قومی ترقی کے
لئے اس کی موجودہ شکل ضروری ہے یہ قائم رہے گی اور جب کسی اور شکل کی ضرورت ہوگی
وہ قائم کر دی جائے گی ۔ بہر حال اس وقت وہی شکل ضروری ہے جس شکل میں میں نے
آپ لوگوں کے سامنے مطالبات پیش کئے ہیں۔
ان مطالبات پر گو جماعت نے ایک حد تک عمل کیا ہے لیکن سولہواں مطالبہ ایسا ہے

خطابات شوری جلد دوم
۲۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
جس پر ابھی بہت کچھ عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ پچھلے دنوں ایک دوست جو عیسائی ہیں اور
یہاں امتحانوں کے سپرنٹنڈنٹ بن کر آئے تھے ، مجھ سے ملنے کے لئے آئے۔ باتوں باتوں
میں کہنے لگے کہ آپ کا جو سولہواں مطالبہ تھا اور جس میں اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی تاکید
تھی ، اُس پر قادیان میں عمل نہیں ہوتا۔ میں نے اُنہیں بتایا کہ میں نے تو خود یہ نیت کی ہوئی
ہے کہ اس مطالبہ پر عمل کروں اور جماعت سے کراؤں لیکن آپ جن امور کی طرف توجہ دلا
رہے ہیں آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ صرف ہماری نیت اور عمل سے درست نہیں ہو سکتے ،
اُن کے متعلق حکومت کا تعاون بھی ضروری ہے اور وہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی اور اس
لئے ہمارے لئے بہت سی مشکلات ہیں ۔ پھر میں نے اُنہیں کہا آپ کو اس بارہ میں ایک
لطیفہ بھی سنا دوں ۔ ایک دفعہ پادری گارڈن صاحب ڈاکٹر زویمر صاحب کو لے کر قادیان
آئے ۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم اس وقت زندہ تھے۔ میری ملاقات سے پہلے
اُنہوں نے ڈاکٹر زویمر صاحب اور پادری گارڈن صاحب کو قادیان کے بعض مقامات
دکھائے ۔ قادیان کی سیر کرنے کے بعد ڈاکٹر زویمر کہنے لگے مجھے خواہش تھی کہ میں دیکھوں
کہ اسلامی مسیح کی جماعت نے کہاں تک ترقی کی ہے، کم از کم ظاہری صفائی کے لحاظ سے تو
اُس کے مرکز نے کوئی ترقی نہیں کی ۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم کہنے لگے ، ابھی
اسلامی مسیح کی حکومت نہیں آئی پہلے مسیح کی ہی حکومت ہے اس لئے قادیان کی صفائی کا
الزام پہلے مسیح کی قوم پر ہی آتا ہے۔
ابھی تقریر کے دوران میں ایک دوست نے جو بعض اعتراضات کے جوابات
امرتسر کے ہیں لکھا ہے کہ اُن کے پاس کسی اور
دوست نے بیان کیا ہے کہ اُن کی بیوی کہتی ہے میں قادیان گئی تو مجھے اُنہوں نے اپنے گھر
میں سات سات کھانے کھاتے دیکھا ہے ۔ وہ دوست احمدی ہے اور اس کی بیوی بھی احمدی
ہے اس لئے میں لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہنے سے تو رہا، میں یہی کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
انہیں جھوٹ سے بچائے ، اور بے دینی کے مرض سے محفوظ رکھے ۔ اگر اس دوست کی بیوی
یہاں موجود ہوتیں تو میں انہیں اپنی بیویوں کے سامنے کرا دیتا اور سات کھانوں کا فیصلہ ہو
جاتا ، مگر وہ یہاں نہیں ۔ اس لئے میں سوائے اس کے کیا کہوں کہ اس میں ذرہ بھر بھی سچائی

خطابات شوری جلد دوم
۲۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
سے کام نہیں لیا گیا۔ گزشتہ دو سالوں میں صرف دو دعوتیں ایسی ہوئی ہیں جن میں بعض غیر
احمدی شریک تھے اور چونکہ اُن کے مقام اور درجہ کے لحاظ سے یہ مناسب نہ تھا کہ ایک ہی
کھانے پر کفایت کی جائے اِس لئے میں نے اس رعایت پر ان دعوتوں میں عمل کیا جس کا
میں نے شروع میں ہی اعلان کر دیا تھا۔ یہ دونوں دعوتیں سندھ میں ہوئی تھیں اور ان میں
غیر احمدی معززین مدعو تھے۔ اس کے علاوہ مجھے یاد نہیں کہ میں نے ان سالوں میں ایک
کھانے سے زیادہ کھانا کھایا ہو اور سات کھانے تو میں نے عمر بھر میں کبھی نہیں کھائے ۔
صرف ایک دعوت سات یا اس سے زائد کھانوں کی مجھے یاد ہے۔ حضرت خلیفہ اول کی
زندگی میں میں ایک دفعہ ہندوستان گیا اور شاہجہانپور میں ٹھہرا۔ اُس وقت حضرت حافظ
مختار احمد صاحب شاہجہانپوری ) جو آجکل بیمار ہیں اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے ) کے
والد صاحب زندہ تھے اُنہوں نے ہماری دعوت کی ۔ جب کھانے چنے گئے تو وہ اس قدر
زیادہ تھے کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا تھا کہ میرا کھانا کہاں ختم ہوا ہے اور دوسرے دوست کا کھانا
کہاں سے شروع ہوتا ہے ۔ لطیفہ کے طور پر میں نے اُس وقت کہا کہ حافظ صاحب ! بعض
کھانوں کی پلیٹوں تک تو شاید مجھے لیٹ کر پہنچنا پڑے گا ۔ تو چار پانچ کھانوں سے زائد کی یہ
صرف ایک دعوت مجھے یاد ہے اس کے سوا کھانا تو الگ رہا مجھے بھی سات کھانوں کی دعوت
میں بھی شامل ہونے کا موقع نہیں ملا۔ ہاں انگریزی کھانے اس سے مستنے ہیں کیونکہ
انگریزی کھانے یوں تو بہت زیادہ ہوتے ہیں اور کئی کئی کھانوں کی فہرست پیش کی جاتی
ہے۔ لیکن کھانے کے قابل صرف دو تین ہی ہوتے ہیں، باقی سب نام کے طور پر جمع کئے
ہوئے ہوتے ہیں جنھیں انگریز بھی نہیں کھاتے ۔ غرض مجھے یاد نہیں کہ میں نے کبھی سات
کھانے کھائے ہوں، اور سات کھانے ہضم کرنے والا تو میرا معدہ ہی نہیں ۔ بعض لوگ ممکن
ہے کھا سکتے ہوں ۔ اسی وقت ایک غیر احمدی دوست نے ایک اور طرف میری توجہ پھرائی
ہے۔ وہ کہتے ہیں آپ کو خود ایسی دعوت دیکھنے کا موقع نہیں ملا مگر آپ کے علم میں تو آیا ہے
کہ ایک صاحب محرم کے دن ننانوے کھانے کھاتے ہیں ۔ یہ درست ہے میں نے کل ہی یہ
ذکر تعجب سے سُنا ہے جس وقت یہ واقعہ مجھے سنایا جا رہا تھا ایک دوست جو پاس بیٹھے تھے
مسکرا کر کہنے لگے کہ شاید یہ صاحب سواں کھانا محرم کے غم کی وجہ سے چھوڑ دیتے ہیں۔ خیر یہ

خطابات شوری جلد دوم
۲۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
تو لطیفہ ہوا۔ بات سچی یہی ہے کہ سات کھانے میں نے کبھی کھائے ہی نہیں۔ ہاں چونکہ تحفے
ہمارے گھروں میں کثرت سے آتے رہتے ہیں اس لئے ممکن ہے دو سالوں میں چھ سات
دفعہ میں نے اُن تحفوں میں سے کسی ایک کو تحفہ لانے والے کی دلداری کے طور پر چکھ لیا ہو۔
یہ اگر دوسرا کھانا کہلا سکتا ہے تو ایسا دوسرا کھانا چھ سات دفعہ دو سالوں میں میرے استعمال
میں ضرور آیا ہے اس سے زیادہ نہیں اور سات کھانے تو کبھی استعمال میں ہی نہیں آئے۔
اس قسم کے اعتراض بہت دفعہ بدظنی سے بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ مثلاً دستر خوان پر پانچ چھ
آدمیوں نے بیٹھنا ہو، ایک دو مریض ہوں جن کے لئے پر ہیزی کھانا پکا ہو، ایک کھانا باقی
لوگوں والا ہو، اور اتفاقاً کوئی شخص تحفہ لے آئے وہ بھی دستر خوان پر چنا گیا۔ اب دیکھنے
والا اگر تقویٰ سے کام نہ لے تو سمجھے گا کہ چار کھانے رکھے ہیں حالانکہ ان میں سے تین تو
الگ الگ لوگوں کے لئے ہیں اور چوتھا تحفہ ہے جسے یا تو گھر کا کھانا چھوڑ کر کوئی شخص کھائے
گا یا پھر صرف چکھ لے گا کہ دوسرے کا دل میلا نہ ہو۔ اسی قسم کی بدظنی کا واقعہ مجھ سے ایسا
گزرا ہے کہ وہ مجھے ہمیشہ یاد رہتا ہے ۔ ایک دفعہ ایک دوست میرے پاس آئے اور کہنے
لگے میری بیوی پہلی دفعہ قادیان آئی تھی اُسے آپ کے گھر آ کر بہت بڑا ابتلاء آ گیا۔ میں
نے پوچھا کیا بات ہوئی ؟ وہ ہے تو عورتوں کے متعلق بات لیکن چونکہ مسئلہ بیان کرنا پڑتا ہے
اس لئے بعض دفعہ ایسی باتیں بھی بیان کرنی پڑتی ہیں ۔ چنانچہ ایک دفعہ ایک عورت نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک مسئلہ پوچھا جو عورتوں سے تعلق رکھتا تھا تو حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا تو نے عورتوں کی لٹیا ڈبودی مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا دین کے مسائل پوچھنے اور بیان کرنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ، تو بعض دفعہ اس
قسم کی باتیں بھی بیان کرنی پڑتی ہیں ۔ خیر جب میں نے اُس سے دریافت کیا کہ کیا ابتلاء آیا
ہے۔ تو اُس نے بتایا کہ میری بیوی نے دیکھا ہے کہ آپ کے گھر کی مستورات نماز نہیں
پڑھتیں۔ میں نے کہا ممکن ہے جس کے متعلق آپ کی بیوی کو مشبہ پڑا ہوا نہیں ماہواری ایام
آئے ہوئے ہوں۔ وہ کہنے لگے کہ میں نے اپنی بیوی سے یہ کہا تھا مگر اُس نے کہا کہ آپ
کی دونوں بیویوں نے نماز نہیں پڑھی اور نہ آپ کی جوان بیٹی نے۔ میں نے کہا شاید
اُنہوں نے الگ پڑھ لی ہو۔ اُنہوں نے کہا نماز کے وقت ساتھ رہی ہے اور اُسے یقین ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی