دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد دوم
۴۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
اصول پر ہے کہ بعض لوگ جلد فوت ہو جاتے ہیں اور بعض دیر سے۔ اس لئے دونوں کو جو رقم
دینی پڑتی ہے اسے ملا کر نقصان قریباً پورا ہو جاتا ہے۔ پراویڈنٹ فنڈ نسبتا سنتا رہتا ہے۔
فرض کرو ایک شخص سو روپیہ ماہوار تنخواہ لیتا ہے۔ اُس کا اگر پراویڈنٹ فنڈ جمع ہوتا رہے تو
انجمن کو ایک آنہ فی روپیہ یا چھ روپے چار آنے ماہوار دینے پڑیں گے یعنی ۷۵ روپے
سالانہ اور ا اور اگر وہ تمہیں سال بھی ملازمت کرے تو کل رقم اسے اسے ۲۲۵۰ روپے دینی پڑے
گی ۔ لیکن اگر اسے پنشن دی جائے تو وہ پچاس روپیہ ماہوار ہو گی گویا سال میں چھ سو روپیہ
اور اس طرح چار سال میں ہی وہ پراویڈنٹ فنڈ سے بڑھ جائے گی۔ مگر پنشن کے بعد کوئی
شخص چار پانچ سال زندہ رہتا ہے اور کوئی آٹھ ، دس، ہیں سال اور اس طرح اوسط قریباً
وہی ہو جاتی ہے اور دوستوں کو یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ موجودہ قاعدہ کو بدلنے کے ساتھ
ہی ہمارے خزانہ پر ڈ گنا بوجھ ہو جائے گا ۔ یعنی اگر پراویڈنٹ فنڈ کی صورت میں ہم کو دس
ہزار روپیہ خرچ کرنا پڑتا ہے تو پنشن کی صورت میں وہ کم سے کم ہیں ہزار ہو جائے گا۔ اس
کے ساتھ اگر یہ تجویز منظور کر لی جائے کہ دونوں فوائد کارکنوں کو حاصل ہوں تو انجمن پر ایسا
بوجھ پڑ جائے گا کہ جس کا اُٹھانا اُس کے لئے مشکل ہوگا ۔ انجمن کوئی زندہ وجود تو ہے نہیں
کہ وہ اپنی مشکلات کو پیش کر سکے اس لئے اس کا خیال بھی ہمیں ہی رکھنا ہے اور یہ نامناسب
ہے کہ اس پر دُہرا بوجھ ڈال دیا جائے۔ منطقی نتیجہ تو وہی صحیح ہے جو میاں عطاء اللہ صاحب
نے پیش کیا ہے کہ اگر یہ صحیح ہے کہ ہم اپنے کارکنوں کو تنخواہیں نہیں بلکہ گزارے دے رہے
ہیں تو کسی وقت بھی اس کے نصف ہونے کے معنے ہی کیا ہیں ۔ مگر بعض منطقی نتائج عملاً غلط
ہوتے ہیں۔ ایک کروڑ پتی ایک روٹی کھاتا ہے مگر مزدور پانچ کھا جاتا ہے اور اگر دونوں پر
ایک ہی منطقی نتیجہ عائد کیا جائے تو مزدور بُھو کا مر جائے گا ۔ پس گو منطقی نتیجہ تو وہی صحیح ہے جو
میاں عطاء اللہ صاحب نے پیش کیا ہے مگر موجودہ صورت میں ہم بجٹ کو زیر بار نہیں کر
سکتے ۔ اگر وہ بھیا نک نظارے جو قوم کی بدنامی کا موجب ہیں ہمیں نظر آنے لگے ہیں تو اس
کے یہ معنے نہیں کہ ہم اپنے بٹوے کا منہ اتنا کھول دیں کہ موجودہ کارکنوں کو بھی گزارے دینے
کے قابل نہ رہیں۔ ہاں اگر کسی وقت انجمن کے پاس کافی روپیہ آ جائے تو اس تجویز پر بھی عمل
ہو سکتا ہے کہ ہمیشہ ہی پورا گزارہ ملتا ر ہے۔ چنانچہ تحریک جدید کے سلسلہ میں میری یہی تجویز
خطابات شوری جلد دوم
۴۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
ہے مگر وہاں گزارہ بڑھتا اور گھٹتا رہتا ہے۔ اگر بچے جوان ہو جائیں تو گزارہ میں کمی ہو
جائے گی، بیوی فوت ہو جائے تو کمی ہو جائے گی ، اگر بچے زیادہ ہوتے جائیں تو گزارہ بھی
زیادہ ہوتا جائے گا، اور اسی طرح جب بوڑھا ہو کر کوئی شخص کام ختم کر دے تو بھی گزارہ
وہی رہے گا لیکن انجمن کے کارکنوں کے متعلق یہ اصول جاری کرتے وقت یہ سوچ لینا
چاہئے کہ انجمن کا خزانہ اس بوجھ کو اُٹھا بھی سکتا ہے یا نہیں ۔ حالت یہ ہے کہ اس وقت قریباً
دو لاکھ قرضہ ہے۔ تجویز یہ تھی کہ جماعت اسے اتارنے کے لئے پہلے سال پندرہ ہزار،
دوسرے سال ۳۵ ہزار اور تیسرے سال پچاس ہزار روپیہ بطور چندہ خاص ادا کرے مگر دو
سال قریباً گزر گئے ہیں اور اس مد میں پانچ ہزار روپیہ وصول ہوا ہے اور ظاہر ہے کہ ایسی
صورت میں اتنا بوجھ نا قابلِ برداشت ہے۔ پنشن کا تغیر تو ضروری ہونا چاہئے ، یہ ایک
ضروری بات ہے اور اسے کرنے میں اگر باقی کام فیل ہوتا ہے تو بے شک ہو، اگر جماعت
بیٹھ جاتی ہے تو بیٹھ جائے ، یہ تبدیلی ضروری ہے۔ لیکن بعض چیزیں ضروری نہیں ہوتیں بلکہ
محض تحسین کے لئے ہوتی ہیں۔ مومن کو ہمیشہ درمیانی راہ اختیار کرنی چاہئے ۔ یہ طریق
درست نہیں کہ کبھی تو دوست یہ شور کرتے ہیں کہ کارکنوں کی تنخواہیں کا ٹو اور کبھی یہ کہ یہ بھی
دے دو، وہ بھی دے دو۔ پس ہر ترمیم پیش کرتے وقت اس بات کو ضرور مد نظر رکھنا چاہئے ۔
اگر دس سال تک پنشن ضروری قرار دے دی جائے اور کوئی کارکن آخری عمر میں شادی
کرے اور دو ماہ کا بچہ چھوڑ کر فوت ہو جائے تو کیوں نہ ۲۲ سال تک یعنی جب تک کہ وہ بچہ
جوان ہو جائے اُسے پنشن دی جائے ۔ کیا یہ دس سال دینے کی نسبت بہتر تجویز نہیں؟ پھر اگر
وہ بچہ گولا لنگڑا ہو اور ساری عمر ہی کمانے کے قابل نہ ہو سکے تو کیوں نہ ساری عمر اُسے پنشن
دی جائے بے شک یہ چیزیں اچھی تو ہیں مگر اس وقت اتنا ہی قدم اُٹھاؤ جتنا اُٹھا سکو۔ میری
طرف سے جو تجویز پیش ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ جو کارکن پراویڈنٹ فنڈ لینا اپنے لئے مفید
سمجھے، لے لے اور جو چاہے پنشن لے لے تا ہم پر کوئی الزام نہ آئے اور خدا تعالیٰ کے
سامنے ہماری براءت ہو جائے اور ہم کہہ سکیں گے اس نے اپنے لئے جو پسند کیا وہ اسے
دے دیا گیا۔ اس وقت ہمارے پاس اتنا روپیہ نہیں کہ ہم کوئی تحسین کی صورت پیدا کر سکیں
کیونکہ ہم مقروض ہیں اور اتنے مقروض ہیں کہ اگر جماعت کے بعض دوست اپنے قرضوں
خطابات شوری جلد دوم
۴۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
کی وصولی میں مہلت نہ دیتے تو انجمن کئی سال پہلے دیوالیہ ہو چکی ہوتی ۔
پس اس وقت ہم صرف دنیا کے سامنے اپنی براءت اور تکلیف میں کمی کرنا چاہتے ہیں
اور کارکنوں کو یہ اختیار دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے لئے آرام کی جو صورت سمجھیں اسے
اختیار کر لیں ۔ باقی رہا یہ سوال کہ دس سال کی گارنٹی ہو ، تا اس کے بیوی بچوں کو تکلیف نہ
ہو، تو یہ تکلیف تو بیس سال کے بعد بھی ہو سکتی ہے۔ ہمیں تو معقول درمیانی رستہ اختیار کرنا
چاہئے ۔
پیغامیوں کے ایک اعتراض کا جواب پیغامی ہمیشہ اعتراض کرتے رہتے ہیں کہ
قادیان والے سب روپیہ کھا جاتے ہیں۔
مجھے ایک دوست نے سنایا کہ انہیں پیغامیوں نے بتایا کہ قادیان میں جب منی آرڈر آتے
ہیں تو خلیفہ بھی اور دوسرے ارکان بھی مسجد میں جمع ہو جاتے ہیں اور وہیں سب کچھ بانٹ
لیتے ہیں۔ اُنہوں نے جب یہاں آ کر دیکھا کہ یہ بات کس قدر دور از حقیقت ہے تو کہا
کہ ان لوگوں کے جھوٹا ہونے کی بس یہی کافی دلیل ہے۔ اور بھی دوستوں نے اس قسم کے
واقعات سنائے ہیں مگر پیغامی اپنے کارکنوں کو صرف تین سال پنشن دیتے ہیں اور ہم جو
بقول ان کے روپیہ خود کھا جاتے ہیں اختیار دے رہے ہیں کہ کوئی چاہے تو ساری عمر پنشن
لیتا رہے اور چاہے تو پراویڈنٹ فنڈ یکمشت حاصل کرے۔ پھر کئی کیس ایسے بھی ہیں کہ ہم
بچوں کو پنشن دیتے ہیں مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی صحابی ہے اُس کے بچوں کو اگر
دس سال کے بعد بھی ضرورت ہو تو پنشن دی جا سکتی ہے اور ہم دیتے ہیں اور آئندہ بھی جو
لوگ مستحق سمجھے جائیں گے ان کو دیں گے ۔ مگر پنشن کی مد سے نہیں بلکہ دوسری مدات سے
ہے،
مثلاً زكوة وغیرہ سے جن پر انجمن کے قواعد حاوی نہیں ہوتے لیکن وہ امداد کی صورت
استحقاق کی نہیں ۔ پس چاہئے کہ شروع سے ہی ان دونوں حصوں کو الگ الگ رہنے دیا
جائے ۔ اور میرے نزدیک اس وقت بہترین تجویز یہی ہو سکتی ہے کہ پراویڈنٹ فنڈ اور پنشن
دونوں کی اجازت ہو۔ اور یہ بھی مجبوراً کر رہے ہیں تاکہ کارکنوں کو کم سے کم تکلیف کا سامنا
ہو اور ہماری براءت بھی ہو سکے ۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ ہم اس بوجھ کو بھی اُٹھانے کے قابل
نہیں ہیں ، ہم سخت مقروض ہیں ۔ ہر سال جو نمائندے یہاں آتے ہیں وہ یہ وعدہ کر کے
خطابات شوری جلد دوم
۴۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
جاتے ہیں کہ انجمن کی مالی مشکلات کے دور کرنے کے لئے پوری پوری کوشش کریں گے مگر
نتیجہ کچھ نہیں نکلتا ۔ اگر میں بدظنی سے کام لوں تو کہہ سکتا ہوں کہ ان کے ایمانوں میں کمی ہے
اور اگر حُسنِ ظنی سے کام لوں تو کہوں گا کہ جماعت میں اس سے زیادہ بوجھ اُٹھانے کی
طاقت نہیں ۔ اور اس نقطہ نگاہ کے لحاظ سے بھی یہی مناسب ہے کہ فی الحال یہی صورت
رہنے دی جائے کہ دونوں میں سے جو کوئی لینا چاہے لے لے۔ اور جو پنشن لے اُس کا ذاتی
پراویڈنٹ فنڈ مع منافع اسے بہر حال دے دیا جائے۔ ہمارا فائدہ اس میں یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ کے الزام سے بچ سکیں گے ورنہ یہ نہیں کہ ہمارے پاس بہت زیادہ روپیہ آ گیا
ہے اور ہم کوئی تحسین چاہتے ہیں ۔
پس جو دوست اس امر کی تائید میں ہوں کہ سر دست اتنی ہی تبدیلی ہونی چاہئے کہ
کارکنوں کو اختیار دیا جائے کہ چاہے پنشن لے لیں اور چاہے پراویڈنٹ فنڈ وہ کھڑے ہو
جائیں ۔“
اس پر ۲۸۲ را حباب کھڑے ہوئے ۔ فرمایا :-
دو
جو دوست میر صاحب کی ترمیم کے حق میں ہوں کہ پنشن لینے کے بعد اگر کوئی شخص
جلد فوت ہو جائے تو بہر حال اُس کے پراویڈنٹ فنڈ کے برابر رقم اس کے ورثاء کو پوری کر
دی جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر صرف ۸۶ / احباب کھڑے ہوئے ۔ فرمایا :-
میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔
دوسری ترمیم یہ ہے کہ آخری تین سال کی مستقل تنخواہ کی اوسط کا پچاس فیصدی پنشن
ہو جو اس کے حق میں ہوں کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۲۶۲ ر ا حباب کھڑے ہوئے اور چالیس فیصدی کے حق میں صرف ۳۰ ۔
حضور نے فرمایا :-
66
میں اکثریت کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔“
خطابات شوری جلد دوم
٤٦٧
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
سب کمیٹی بیت المال کی طرف سے را درمیانی اور وسطی طریق اختیار کرو میں ہوتا رہا والوں کی تو انہوں میں لیے جو
کٹوتی ہوئی تھی اُسے قرضہ قرار دیا گیا ہے مگر اس قرضہ میں سے وہ رقم منہا کی جانی ضروری ہے
جو انہی سالوں میں جماعت کے دوسرے دوستوں پر چندہ خاص کی صورت میں لگائی گئی ہے۔
اس کے متعلق کچھ نمائندگان نے اپنے خیالات اور آراء پیش کیں۔ اس کے بعد
حضور نے احباب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
مختلف احباب اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ سلسلہ کی مالی تکالیف
کو مدنظر رکھتے ہوئے کارکنوں کے گزاروں میں سے کچھ کٹوتیاں شروع ہوئی ہیں ۔ وہ
کٹوتیاں ۳٫۲ اور ۴ رفی روپیہ کے حساب سے ہیں یعنی بارہ فیصدی سے لے کر ۲۵ فیصدی
تک ۔ بلکہ در حقیقت وصیت اور تحریک جدید کے چندوں کو ملا کر ۲۵ فیصدی کٹوتی چالیس
پینتالیس فیصدی تک پہنچ جاتی ہے اور بارہ فیصدی والوں کی پچیس فیصدی بلکہ اس سے بھی
زیادہ کٹوتی ہو جاتی ہے۔ یہ کٹوتیاں مالی مشکلات کی وجہ سے کی گئی تھیں مگر جب جماعت کے
سامنے یہ سوال آیا اُس وقت یہ وضاحت رہ گئی کہ یہ کٹوتی بطور قرض ہو گی یا امداد کے طور پر
تصور کی جائے گی اور بعد میں ادا نہیں کی جائے گی ۔ جب جماعت کے سامنے یہ سوال آیا
اُس وقت کا رکنوں کے مقابلہ میں جماعت پر بھی ایک بوجھ ڈالا گیا اور وہ یہ کہ وہ ایک لاکھ
چندہ خاص تین سال میں دے۔ جماعت کا چندہ قریباً سات لاکھ روپیہ ہوتا ہے اس میں
دوسرے چندے بھی شامل ہیں جن کو اگر نکال دیا جائے تو ساڑھے پانچ یا چھ لاکھ چندہ رہ
جاتا ہے۔ اس ساڑھے پانچ یا چھ لاکھ چندہ کے مقابلہ میں جماعت نے مزید ایک لاکھ
روپیہ تین سالوں میں دینا تھا اور یہ نسبت بیس فیصدی بلکہ اس سے بھی کم بنتی ہے لیکن اس
کے مقابلہ میں کارکنوں سے جس چیز کا مطالبہ کیا گیا وہ ۲۵ فیصدی سے ۷۵ فیصدی تک
ہے۔ بلکہ اگر جماعت کے بار کی اوسط نکالی جائے اور اس میں چندہ وصیت وغیرہ کو بھی
شامل کر لیا جائے تو باقی جماعت پر بار دو فیصدی بنتا ہے اور جو کا رکنوں پر بار ڈالا گیا وہ ۷۵
فیصدی ہے۔
در حقیقت اول تو یہ بار کی نسبت ہی غلط ہے ۔ جبکہ ہمارے احباب یہ تسلیم کرتے ہیں
خطابات شوری جلد دوم
۴۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
کہ یہاں صرف گزارہ ملتا ہے اور باہر تنخواہیں ملتی ہیں۔ پس جن کا صرف گزارہ پر انحصار ہو
ان پر ۷۵ فیصدی اور جنہیں تنخواہیں ملتی ہیں ان پر دو فیصدی بار آپس میں کوئی نسبت ہی
نہیں رکھتا ۔ لیکن بہر حال قانون کا سوال تھا اور چونکہ اس امر کی وضاحت رہ گئی تھی کہ
کارکنوں کی یہ کٹوتی قرض شمار ہوگی یا نہیں؟ اس لئے یہ معاملہ اب دوبارہ مجلس کے سامنے
پیش کیا گیا ہے ۔ جیسا کہ احباب کو معلوم ہے جماعت پر جو دو فیصدی بار ڈالا گیا تھا اس میں
سے بھی اُس نے صرف پانچ فیصدی ادا کیا ہے۔ گویا جس قلیل رقم کا ان سے مطالبہ کیا گیا تھا
اور جو صرف دو فیصدی بار کی نسبت رکھتی تھی اس میں سے بھی صرف پانچ فیصدی رقم ادا کی
گئی ۔ یعنی جو رقم مانگی گئی تھی اُس کا بیسواں حصہ ادا کیا گیا۔ اس کے مقابلہ میں کارکنوں کی جو
کٹوتیاں ہوتی ہیں وہ ان کے بلوں میں سے وضع ہو جاتی ہیں اور اس لحاظ سے انہوں نے
وہی قربانی کی جس کا ان سے مطالبہ کیا گیا تھا۔ پس کارکن اس عرصہ میں قاعدہ مقررہ کے
مطابق ۲۵ فیصدی سے ۵۰ فیصدی تک ادا کر چکے ہیں ۔ گویا جماعت کے دوستوں نے سلسلہ
کے بار کو ہلکا کرنے کے لئے جو کچھ ادا کیا اس سے کارکنوں نے ایک ہزار گنا زیادہ حصہ لیا۔
یہ صورت حالات میں سمجھتا ہوں ایسی ہے کہ اگر میں کسی جماعت کا نمائندہ بن کر اس مجلس
میں شامل ہوتا تو مجھے یہ کہتے ہوئے شرم آتی کہ کارکنوں کی کٹوتیوں کو ضبط کر لیا جائے ۔ اس
سے طبائع کا فرق بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ دُنیا میں کیسی کیسی طبیعت کے انسان موجود ہیں ۔
مشورہ دیتے وقت غور سے کام لینا چاہیئے لیکن اصل بات یہ ہے کہ احباب
مشورہ دیتے وقت غور سے کام نہیں
لیتے ۔ گزشتہ سال ممبر کے بعد ممبر اُٹھتا تھا اور کہتا تھا کہ کارکنوں کے گزاروں میں سے کٹوتی
کرنے کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ انہیں جو کچھ ملتا ہے وہ گزارہ ہے تنخواہ نہیں ، جو کچھ بوجھ ڈالا
جائے وہ باہر کی جماعت پر ڈالا جائے اور میں بار بار روکتا تھا کہ یہ درست طریق نہیں کہ
صرف باہر کی جماعت پر بوجھ ڈال دیا جائے مگر آج جو دوست بھی اُٹھے ہیں اُنہوں نے
یہی کہا ہے کہ سلسلہ کو مالی تکلیف ہے کارکنوں کی کٹوتی کو بالکل واپس نہ کیا جائے ۔ وہی ممبر
ہیں ، وہی تجویز ہے، وہی مجلس شوری ہے، وہی حالات ہیں مگر پچھلے سال تو یہ کہہ رہے تھے کہ وہی حالات میں گر پچھلے سال تو یہ کہ رہے تھے کہ
کارکنوں کے گزارہ میں سے کچھ نہ کاٹو ، کچھ نہ کاٹو اور جو بوجھ بھی ڈالنا ہو ہم پر ڈالو اور آج
خطابات شوری جلد دوم
٤٦٩
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں جانے دو اور کارکنوں کے گزاروں میں سے جس قدر کاٹا جا سکتا ہے
وہ کاٹ کر رکھ لیا جائے آخر یہ فرق کیوں ہے؟ ایمان نہیں بدل گیا ، حالات نہیں بدل گئے،
تجویز نہیں بدل گئی، واقعات میں کوئی تغیر نہیں ہوا، پھر یہ فرق کس لئے ہے؟ کیا محض اس
لئے کہ ہماری جماعت کے بعض دوست بھیڑ چال چلنے کے عادی ہیں؟ غور اور فکر سے کام
نہیں لیتے ؟ ایک دوست نے اگر کہہ دیا کہ کارکنوں سے کچھ نہ لو تو سب کہنے لگ جاتے ہیں
کہ کچھ نہ لو، کچھ نہ لو۔ اور اگر ایک دوست نے کہہ دیا کہ کاٹ لو تو سب کہنے لگ جاتے ہیں
کہ کاٹ لوکاٹ لو۔ اگر ہم کسی اصول پر بات کرنے کے عادی ہوں تو دس سال تک بھی
ہماری رائے نہیں بدل سکتی جب تک نئے دلائل اور نئے حالات پیدا نہ ہو جائیں جو ہمیں
اپنی پہلی رائے کو تبدیل کرنے پر مجبور کر دیں۔ لیکن اگر ہم بھیڑ چال چلیں تو ہر منٹ اور
ہر لحظہ ہماری بات بدل سکتی ہے۔
میں نے ایک ملک کی تاریخ پڑھتے ہوئے کسی تاریخی کتاب میں یہ لکھا ہوا دیکھا تھا
کہ اس ملک کی یہ حالت تھی کہ ایک منٹ کے اندر وہ کسی کے سر پر حکومت کا تاج رکھتے تو
دوسرے منٹ ہی اُس کے گلے میں پھانسی کا پھندا ڈال دیتے۔ یہی حالت بہت دفعہ ہمارے
بعض نمائندوں کی بھی ہو جاتی ہے۔ کسی نے کہہ دیا قربانی ! قربانی! تو سب شور مچانے لگ
جاتے ہیں کہ قربانی قربانی اور اگر کسی نے کہا کہ بوجھ بوجھ ، تو وہ شور مچانے لگ جاتے ہیں
کہ بوجھ بوجھ۔ یہ بہت ہی ناقص طریق ہے اور دراصل غیر احمدیت والی حالت ہے کہ وہ
معاملات پر صحیح رنگ میں غور نہیں کرتے بلکہ جب جوش میں آتے ہیں تو بغیر عواقب کو دیکھے
قربانی کے میدان میں کود جاتے ہیں اور جب پیچھے ہٹتے ہیں تو اُس وقت بھی ان کی حالت
مضحکہ خیز ہو جاتی ہے۔ یہ طریق بہت ہی نا پسندیدہ ہے۔ ہر بات جو تمہارے سامنے پیش ہو
پہلے اُس پر غور کرو، سو چو سمجھو، اور اگر اُس کے متعلق کوئی بات کہنا چاہو تو اللہ تعالیٰ سے دعا ئیں
مانگتے ہوئے کہو اور ہمیشہ وسطی راستہ اختیار کیا کرو۔ یہ نہ دیکھنا کہ زمانہ کی کیا حالت ہے، یہ
نہ دیکھنا کہ جماعت کی کیا حالت ہے، یہ نہ دیکھنا کہ صحیح بات کون سی ہے اور یونہی جوش کی
حالت میں بولتے چلے جانا مومنانہ شیوہ نہیں ۔
خطابات شوری جلد دوم
۴۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
جذبات قابو میں رکھیں پس تم جوش کی حالت میں اپنے جذبات کو قابو میں رکھو اور
جب تمہارے جذبات میں ٹھنڈک ہو تو تم اپنے قلب میں
جوش پیدا کرو ۔ جب جذبات جوش کی حالت میں ہوں تو دلائل مہیا کرنے کی کوشش کرو اور
جب دلائل سے تمہیں اطمینان ہو تو تم اپنے جذبات کو حرکت میں لاؤ تا جو بھی تم رائے دو وہ
سموئی ہوئی ہو اور وہ بات پیش کرو جو تمہارے لئے ممکن ہو اور جو خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور
اس کی رضا کا موجب ہو۔ اگر ان امور کو مد نظر نہ رکھا جائے تو مشورہ بالکل بیکار ہو جاتا ہے
اور وہ غرض پوری نہیں ہو سکتی جو اس مجلس شوری کا اصل مقصد ہے۔ چنانچہ ابھی جو بجٹ سے
کم چندہ دینے والی جماعتوں کے اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں وہ کتنے خطرناک ہیں ۔ اور
زیادہ تر تعجب کی بات یہ ہے کہ بالعموم بقائے اُنہی جماعتوں کے ہیں جن کے نمائندے
سب سے زیادہ قربانی پر زور دیا کرتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے وہ ہمارے سامنے ہی قربانی پر
زور دینے کے عادی ہیں جماعتوں کے سامنے قربانی کا مطالبہ پیش نہیں کیا کرتے ۔ اگر وہ
اپنی جماعتوں کو بھی قربانی کی تحریک کرتے اور مسلسل کرتے رہتے تو آج انہیں کیوں
شرمندگی اُٹھانی پڑتی ۔
پس تم ایسا طریق اختیار کرو جو درمیانہ اور وسطی ہو ۔ ادھر اپنے آپ پر بوجھ ڈالو اور
اُدھر اپنے ساتھی سے بھی کہو کہ وہ بوجھ اُٹھائے ۔ چنانچہ قرآن کریم میں جہاں بھی خدمات
بجالانے کی تحریک کی گئی ہے وہاں ہمیشہ دوسروں کو بھی نیک بات کہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ یا
مفاعلہ کا باب استعمال کیا گیا ہے جس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ وہ کام خود بھی کرو اور
دوسروں سے بھی کرواؤ۔ مثلاً فرماتا ہے صَابِرُوا خود صبر کرو اور دوسروں سے صبر
کرواؤ ۔ رَابِطُوا اسلام کی سرحدیں مضبوط کرو اور دوسروں کو اس بات پر آمادہ کرو کہ وہ
اسلام کی سرحدیں مضبوط کریں ۔ غرض ایک مومن کا یہی طریق ہوتا ہے کہ نیکی میں پہلے خود
نمونہ بنتا ہے اور پھر دوسروں کو اس کی تحریک کرتا ہے۔
مومن اکیلا ہی قربانی کرتا ہے باقی جو قربانی کرنے والے ہیں اُن سے بھی میں ر باقی جو ہیں سے
کہوں گا کہ وہ میر۔ وہ میرے ان الفاظ کے یہ معنے نہ لے
لیں کہ اُن پر جو فرض عائد تھا وہ ادا ہو گیا ۔ مومن اکیلا ہی خدا تعالیٰ کے راستہ میں قربانی کیا کرتا
خطابات شوری جلد دوم
۴۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
-
ہے اور دراصل وہ مومن ہی نہیں جو دوسرے کی طرف آنکھ اُٹھا کر دیکھتا ہے کہ وہ میری مدد
کے لئے آتا ہے یا نہیں ۔ مجھے اپنے زندگی کے کاموں میں سے جو بہترین کام نظر آیا کرتا
ہے اور جس کا خیال کر کے بھی میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے وہ وہی واقعہ ہے جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر پیش آیا اور جس کا میں کئی دفعہ ذکر کر چکا ہوں ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب وفات پاگئے تو میرے کانوں میں بعض لوگوں کی یہ آواز
آئی کہ اب کیا ہو گا؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہت سی پیشگوئیاں ابھی پوری نہیں
ہوئیں اور لوگ ان کی وجہ سے ہم پر اعتراض کریں گے ۔ میں اُس وقت ایک کمرہ سے نکل کر
دوسرے کمرہ کی طرف جا رہا تھا کہ یہ آواز میرے کانوں میں آئی ۔ میں نے اس آواز کو سُنا
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سرہانے کھڑے ہو کر میں نے خدا تعالیٰ سے مخاطب
ہوتے ہوئے کہا کہ اے خدا ! میں حضرت مسیح موعود کے جسم کے سامنے کھڑے ہو کر تیرے
حضور یہ اقرار کرتا ہوں کہ اگر ساری جماعت بھی مرتد ہو گئی تو میں اکیلا ہی تیرے دین کی
اشاعت کروں گا ۔ پس مومن کا یہ کام نہیں ہوتا کہ وہ دوسروں کی طرف دیکھے بلکہ وہ اکیلا
اپنے آپ کو ہی خدا تعالیٰ کے حضور جواب دہ سمجھتا ہے۔ بے شک جن جماعتوں نے سُستی
کی ہے میرا فرض ہے کہ میں انہیں توجہ دلاؤں مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ اگر اُنہوں نے
قربانی کی تو میں کروں گا اور اگر نہ کی تو نہیں کروں گا۔ میرا قربانی کرنا اس لئے نہیں کہ وہ
بھی قربانی کریں بلکہ میں تو اپنے مقام پر قربانی کرتا چلا جاؤں گا کیونکہ میرا خدا سے
براہ راست معاملہ ہے۔ اسی طرح ہر مومن کا خدا تعالیٰ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اور
خواہ اس کا کوئی ساتھ دینے والا ہو یا نہ ہو وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی کرتا چلا جاتا ہے۔
چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں ہمیں اس کا نہایت اعلیٰ نمونہ نظر آتا
ہے۔
صحابہ کا اخلاص بدر کی جب جنگ ہوئی تو اس وقت صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک عرشہ پر بٹھا دیا اور ارد گرد مضبوط پہرہ لگا کر تیز رو
اونٹنیاں آپ کے پاس کھڑی کر دیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ
اونٹنیاں کیسی ہیں؟ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہم نے یہ اونٹنیاں یہاں اس لئے باندھی
خطابات شوری جلد دوم
۴۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
ہیں کہ اگر ہم تمام کے تمام اس جنگ میں مارے جائیں تو آپ ان اونٹنیوں پر سوار ہو کر
مدینہ تشریف لے جائیں ۔ وہاں ایسے لوگ موجود ہیں جو اخلاص میں ہم سے کم نہیں ، مگر
يَا رَسُولَ اللہ ! انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ جنگ ہونے والی ہے انہیں جب حقیقت حال کا علم ہو
گا تو وہ بھی حضور کے ساتھ مل کر جہاد کریں گے اور اس ثواب میں ہم سے پیچھے نہیں رہیں
گے۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں ہمیں ایک وقت یہ بھی نظر آتا تھا
کہ آپ الگ ایک عرشہ پر بیٹھ گئے اور صحابہ کی درخواست کو آپ نے منظور فرمالیا ہے مگر یہ
وہ وقت تھا جب مصیبت ابھی کھلے طور پر سامنے نہیں آئی تھی اور صحابہ کے قدم میدان جنگ
سے اُکھڑے نہیں تھے بلکہ وہ دلیری کے ساتھ کہہ رہے تھے کہ یا رسول اللہ ! ہم آپ کے
دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں اور پیچھے بھی لڑیں گے اور ہم
ڈھیر ہو جائیں گے مگر دشمن کو آپ تک نہیں پہنچنے دیں گے کے یہ اس موقع کی بات ہے اور
آپ نے صحابہ کی اس تجویز کو قبول کر لیا اور عرشہ پر بیٹھ گئے ۔ مگر آپ کی زندگی میں ہی پھر
ایک دوسرا موقع آیا ۔ جب بعض ایسے واقعات کی وجہ سے جن کو بیان کرنے کا یہ موقع نہیں
صحابہ کے پیر اکھڑ گئے اور اسلامی لشکر منتشر ہو گیا۔ چار ہزار دشمن کے مقابلہ میں صرف
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بارہ صحابی رہ گئے ۔ اُس وقت چاروں طرف سے
تیروں کی بارش ہو رہی تھی اور وہاں کھڑے رہنے والوں کے مارے جانے کا سو فیصدی
احتمال تھا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلیٰ نمونہ مگر جہاں بدر کے موقع پر صحابہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں صفوں
کے پیچھے ایک الگ مقام پر بیٹھنے کی درخواست کرتے ہیں اور آپ ان کی بات کو مان لیتے
ہیں، وہاں غزوہ حنین کے موقع پر صحابہ چاہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
واپس لوٹائیں بلکہ بعض آپ کے گھوڑے کی باگ پکڑ لیتے ہیں اور کہتے ہیں یا رَسُولَ اللہ ! یہ
آگے بڑھنے کا موقع نہیں ۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُن کے ہاتھ کو جھٹک دیتے
ہیں اور فرماتے ہیں چھوڑو میرے گھوڑے کی باگ کو اور یہ کہتے ہوئے گھوڑے کو ایڑ لگاتے
ہیں اور فرماتے ہیں۔
خطابات شوری جلد دوم
۴۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ۔ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ
میں نبی ہوں جھوٹا نہیں۔ میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں ۔ تو بدر کے موقع پر صحابہؓ آپ
کو پیچھے بٹھاتے ہیں اور آپ ان کی بات کو مان جاتے ہیں لیکن حنین کے مقام پر صحابہ جب
چاہتے ہیں کہ آپ آگے نہ بڑھیں تو آپ ان کی درخواست کو رد کر دیتے ہیں اور فرماتے
ہیں میں پیچھے نہیں ہٹوں گا بلکہ آگے بڑھوں گا۔ اس لئے کہ بدر کے موقع پر صحابہ جان دینے
کے لئے تیار تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ سمجھتے تھے کہ اب جب کہ ذمہ داری
کو صحابہ کی طرف سے ادا کیا جا رہا ہے تو مجھے آگے بڑھنے کی ضرورت نہیں ۔ لیکن حنین کے
موقع پر جب صحابہ بھاگ پڑے، بزدلی کی وجہ سے نہیں بلکہ بعض طبعی حالات کی وجہ سے ، تو
اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سمجھا کہ اب گلیہ ذمہ داری مجھ پر ہے اور
میرا فرض ہے کہ خواہ کوئی میرے ساتھ ہو یا نہ ہو میں آگے بڑھوں ۔ چنانچہ آپ نے فرمایا
میرے گھوڑے کی باگ چھوڑ دو اور مجھے آگے بڑھنے دو۔
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ۔ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ
تو جب بعض مومن کمزوری دکھاتے یا اپنے فرائض کی ادائیگی میں سستی سے کام لیتے
ہیں تو جو سچا مومن اور مخلص ہوتا ہے خدا اس سے کہتا ہے کہ اے میرے بندے! اب سب
بوجھ تجھ پر ڈال دیا گیا ہے آگے آ اور اس بوجھ کو اُٹھا کہ تیرے سوا اب اس بوجھ کو اُٹھانے
والا کوئی نہیں رہا۔
حضرت ابراھیم سے قربانی کرانے کی حکمت چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ان کے اکلوتے بیٹے کی قربانی ے
کرانے میں یہی حکمت پوشیدہ تھی ۔ یوں تو ساری دنیا سے ہی قربانی کرائی جاتی ہے مگر
حضرت ابراھیم علیہ السلام سے اکلوتے بیٹے کی قربانی کے مطالبہ کے یہی معنے تھے کہ اُس
وقت دنیا میں ان کے علاوہ اور کوئی اکلوتے بیٹے کی قربانی کرنے کے لئے تیار نہ تھا۔ تب
خدا نے حضرت ابراھیم علیہ السلام سے کہا کہ اُٹھ اور میری راہ میں اپنے بیٹے کو قربان کر۔ ورنہ
واقعہ میں خدا کا یہ منشاء نہ تھا کہ حضرت ابراھیم علیہ السلام کے ذریعہ ایک انسانی قربانی کرائی
جائے ۔ اسلام میں انسانی قربانی جائز نہیں اور اسلام سے میری مراد صرف مذہب اسلام ہی
خطابات شوری جلد دوم
۴۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
نہیں بلکہ ہر سچا دین ہے کیونکہ قرآنی اصطلاح میں تمام سچے ادیان کا نام اسلام رکھا گیا
ہے۔ پس ابراہیمی دین میں بھی انسانی قربانی جائز نہ تھی اور نوح کے دین میں بھی انسانی
قربانی جائز نہ تھی یہ قربانی کا مطالبہ در حقیقت اسی امر کی طرف اشارہ کرنے کے لئے تھا کہ
جب خدا تعالیٰ کے لئے کوئی قربانی کرنے والا نہ رہے تو اُس وقت انسان کو چاہئے کہ اپنے
آپ کو فنا کر دے۔ یہی اکلو نے فنا اکلوتے بیٹے کی قربانی کرنے کا مفہوم تھا کیونکہ اکلوتے بیٹے کی
قربانی کے بعد نسل ختم ہو جاتی ہے اور یہی وہ مفہوم ہے جسے زندہ قو میں ہمیشہ اپنے پیش نظر
رکھا کرتی ہیں ۔
پس کا رکنوں میں سے جو لوگ قربانی کرنے والے ہیں ان میں سے جو اس قربانی کو
چٹی سمجھتے ہیں اُن کی تو حیثیت ہی اور ہے۔ لیکن جو مخلص ہیں اور سچے دل سے یہ قربانی کر
رہے ہیں۔ اُن سے میں یہ کہتا ہوں کہ اُنہیں صرف اس بات پر خوش نہیں ہو جانا چاہئے کہ
وه ۲۵ یا ۷۵ فیصدی دے رہے ہیں بلکہ اگر سلسلہ کی اعانت کے لئے اُنہیں اِس سے بھی
زیادہ قربانی کرنی پڑے تو انہیں اس کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے کیونکہ جب کوئی اور قربانی
کرنے والا نہ ہو تو اس وقت قربانی کی قدر و قیمت اللہ تعالیٰ کے حضور بہت بڑھ جایا کرتی
ہے۔ یوں لوگوں نے اپنے بیٹوں کی اور ہزاروں لاکھوں انسانوں نے بھی قربانی کی ہے مگر
ابراھیم کی قربانی اسی لئے زیادہ مقبول ہوئی کہ جب ابراھیم نے یہ قربانی کی اُس وقت
روئے زمین پر اور کوئی اس قسم کی قربانی کرنے والا نہیں تھا۔ جب بہت لوگ قربانی کرنے
والے ہوں تو اُس وقت قربانی کی اہمیت زیادہ شاندار نہیں رہتی کیونکہ ایک دوسرے کو قربانی :
کرتے دیکھ کر بعض کمزور ایمان والے بھی قربانیوں میں شامل ہو جاتے ہیں۔ جیسے سمندر
میں اگر دس ہیں بہادر گود جائیں تو دس میں بزدل بھی اُن کو دیکھ کر گود جائیں گے لیکن اگر
کوئی بھی گودنے کے لئے تیار نہ ہو اور ایک شخص نڈر ہو کر گود جائے تو وہ بہت زیادہ اعزاز کا
مستحق سمجھا جائے گا۔ حضرت ابراھیم علیہ السلام کی قربانی بھی اسی لئے افضل ہے کہ دوسرے
لوگ اُس وقت قربانی کرتے ہیں جب عام طبائع میں ایک جوش ہوتا ہے اور وہ بھی اسی
جوش سے متاثر ہو کر کہہ دیتے ہیں کہ ہم اپنا مال اور اپنی جان قربان کر دیتے ہیں مگر ابراھیم
نے اُس وقت قربانی کی جب وہ اکیلا تھا اور جب اُسے کوئی اُبھارنے والا موجود نہیں تھا۔
۔