دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 4

خطابات شوری جلد دوم
۴۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
پس اگر دوسرے لوگ اس قربانی پر تیار نہ ہوں تو جو کا رکن یہ قربانی کر رہے ہیں اُن سے
میں کہتا ہوں کہ تم تمام ذمہ داری اپنی ہی سمجھو کیونکہ مومن پر سارے دین کی ذمہ داری ہوتی
ہے اس کے کسی حصہ کی ذمہ داری نہیں ہوتی ۔
بہر حال اس وقت جو سوال پیش ہے وہ یہ ہے کہ مجلس شوری میں کارکنوں کی کٹوتی کے
متعلق جو فیصلہ کیا گیا تھا آیا اسے قرض سمجھا جائے یا امداد تصور کیا جائے؟ اگر جماعت کے
دوستوں نے بھی کچھ نہ کچھ کٹوتی کروانی ہے جیسا کہ اب تک وہ پانچ ہزار روپیہ دے کر کسی
قدر کٹوتی کرا چکے ہیں تو سوال یہ ہے کہ کارکنوں کی کٹوتی تمام کی تمام قرض کیوں سمجھی
جائے؟ اور اگر ساری جماعت نے اس میں حصہ نہیں لینا جیسا کہ عملاً اب تک جماعت نہایت
قلیل ہی رقم دے کر اس کا اظہار کر چکی ہے تو سوال یہ ہے کہ کارکنوں سے جماعت کے
مقابلہ میں کئی گنے زیادہ لے کر اس رقم کو قرض کیوں سمجھا جائے؟ گویا دونوں صورتوں میں
اُلجھن ہے۔ اگر ہم کا رکنوں کی کٹوتی کو قرض سمجھیں تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب باقی
جماعت بھی اس سلسلہ میں کٹوتی کروا رہی ہے تو یہ کیوں نہ کروائیں اور کیوں ان کی کٹوتی کو
قرض سمجھا جائے۔ اور اگر ان کی کٹوتی کو قرض نہ سمجھا جائے تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب
باقی جماعت کے دوست دوست جو جو آزاد ہیں اور اور گورنمنٹ سے پوری تنخواہیں وصول کرتے ہیں وہ
دو فیصدی تک کٹوتی کرواتے ہیں تو یہ کارکن جو صرف گزارہ لیتے ہیں ان پر یہ ظلم یہ ظلم کیوں کیا
جائے کہ ان کے گزاروں میں سے ۱۲ سے ۲۵ فیصدی تک کٹوتی ہو اور پھر وہ قرض بھی شمار نہ
ہو۔ اس کے متعلق سب کمیٹی نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ کارکنوں کے گزاروں میں سے کٹوتی تو
ہوتی رہے لیکن تین سال کے بعد یہ دیکھ لیا جائے کہ جماعت نے اس سلسلہ میں چندہ خاص
کے ذریعہ اپنا کتنا حصہ ادا کیا ہے۔ جتنا حصہ جماعت ادا کرے اُتنے حصہ کو تو کارکنوں کو
کٹوتی میں سے امداد تصور کیا جائے مگر جو باقی حصہ رہ جائے اُسے قرض سمجھا جائے اور جب
توفیق ہو اُسے ادا کر دیا جائے ۔ چنانچہ سب کمیٹی کے اصل الفاظ یہ ہیں :۔
لمس
مطبوعہ تجویز نمبر ۲ کے متعلق یہ مشورہ قرار پایا کہ جیسا کہ حضرت (خلیفہ المسیح ) ایده
اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ابتدائی تجویز میں کارکنوں کی کٹوتی کو قرضہ قرار دیا گیا ہے وہی
صورت مناسب ہے اور قائم رہنی چاہئے مگر اس قرضہ میں سے وہ رقم منہا کی جانی ضروری

خطابات شوری جلد دوم
۴۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
ہے جو انہی سالوں میں جماعت کے دوسرے دوستوں پر چندہ خاص کی صورت میں لگائی گئی
ہے۔ مثلاً اگر کسی کا رکن کی کٹوتی ایک سو روپیہ ہوئی ہے تو یہ ایک سو روپیہ سب کا سب قرضہ
شمار نہ ہو بلکہ اگر چندۂ خاص کی شرح کے مطابق ایسے شخص پر میں روپیہ چندہ خاص لگتا ہو تا
وہ ہیں روپیہ منہا کر کے صرف ۸۰ روپیہ قرضہ شمار ہو۔“
دو
” جو دوست سب کمیٹی کی تجویز کی تائید میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں“
۲۸۲ آراء شمار کی گئیں ۔ پھر حضور نے فرمایا :-
تو
جن دوستوں کی یہ رائے ہو کہ یہ کٹوتیاں سب کی سب قرض سمجھی جائیں وہ کھڑے
ہو جائیں ۔“
تین آراء شمار کی گئیں ۔ حضور نے فرمایا :-
ایک امکان چونکہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص اس خیال کا ہو کہ یہ تمام کٹوتیاں سلسلہ
کی امداد سمجھی جانی چاہئیں اس لئے جو دوست اس کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں“
صرف دو آراء شمار ہوئیں ۔ حضور نے فرمایا
فیصلہ میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں“
چندہ نشر واشاعت کے متعلق ایک تجویز بجٹ صدر انجمن احمد یہ پر بحث کے دوران
میں مکرم پنڈت عبداللہ بن سلام صاحب
نے یہ تجویز پیش کی کہ ایک پیسہ فنڈ کھولا جائے اور جلسہ سالانہ پر ہر آنے والا ایک ایک پیسہ
دے۔ اس غرض کے لئے صندوقچیاں بنوا کر رکھ دینی چاہئیں ۔ جس میں آتی دفعہ بھی اور پھر
واپسی پر بھی ہر ایک دوست ایک ایک پیسہ ڈال دے۔ اس طرح تبلیغ کے اخراجات میں جو
۱۰۲۵ روپے کی کمی کی گئی ہے اس کی بھی ضرورت نہیں رہے گی اور جلسہ سالانہ میں شریک گئی
ہونے والوں کی تعداد بھی معلوم ہو جائے گی ۔
اس تجویز کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
پنڈت عبداللہ بن سلام صاحب نے ایک تجویز پیش کی ہے جس کو بیان کرتے وقت
اُنہوں نے ایک فقرہ یہ بھی استعمال کیا ہے کہ تبلیغی اخراجات میں یہ جو ۱۰۲۵ کی کمی کی گئی ہے

خطابات شوری جلد دوم
۴۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
یہ اس طرح پوری ہو سکتی ہے کہ جلسہ سالانہ اور مجلس شوری کے موقع پر کچھ صندوقچیاں بنوالی
جائیں اور ہر دوست سے کہا جائے کہ وہ ان میں ایک ایک پیسہ ڈالتا جائے مگر یہ انہیں غلطی
لگی ہے، یہ کمی تبلیغی اخراجات میں نہیں کی گئی بلکہ وظائف کی وصولی کی مد میں یہ کمی اس خیال
سے کی گئی ہے کہ اتنی آمد نہیں ہوگی ۔ باقی جو ان کی اصل تجویز ہے وہ اس موقع پر نہیں بلکہ
بجٹ پر عام بحث کے دوران میں انہیں پیش کرنی چاہئے تھی مگر وہ چونکہ ہمارے طریق کار
سے ابھی ناواقف ہیں اس لئے ان سے یہ غلطی ہوگئی لیکن بہر حال اُنہوں نے جو تجویز بیا ی بیان کی
ہے میرے خیال میں اگر دعوۃ و تبلیغ والے اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیں تو اُٹھا سکتے ہیں ۔
جلسہ سالانہ پر چندہ کی وصولی گزشتہ سالوں میں جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی
*
لوگوں سے چندہ وصول کیا جاتا تھا مگر جب چندہ کی
وصولی کا طریق زیادہ منظم ہو گیا تو لوگوں کے یہاں آنے سے پہلے ہی چندہ وصول ہونے
لگا اور اس طریق کو چھوڑ دیا گیا مگر جو تبلیغی چندہ ہے اور نشر واشاعت کے کام پر صرف کیا جاتا
ہے اور جو زیادہ سے زیادہ چار پانچ ہزار روپیہ ہوتا ہے، اگر دعوۃ و تبلیغ والے کوئی ایسا ہی
انتظام کریں تو اس چندہ کی وصولی میں انہیں بہت کچھ مدد مل سکتی ہے۔ چاہے اسی رنگ میں
کریں جس رنگ میں پنڈت عبداللہ بن سلام صاحب نے تجویز پیش کی ہے کہ صندوقچیوں
کے ذریعہ لوگوں سے پیسہ پیسہ وصول کیا جائے اور چاہے وہ مبلّغین اور جماعت کے نوجوانوں
کو تحریک کریں کہ وہ بطور والنٹیئر مختلف جماعتوں میں پھر کر اس غرض کے لئے چندہ وصول
کریں ۔ اس طرح بآسانی وہ چندہ جمع ہو جائے گا جو خطوط اور لفافوں کے ذریعہ لکھ لکھ کر
وصول ہونا مشکل ہوتا ہے۔ جلسہ سالانہ کے موقع پر عام طور پر بیس پچیس ہزار آدمی جمع
ہوتے ہیں ۔ پس اگر مردوں اور عورتوں دونوں میں منظم طور پر تحریک کی جائے تو تین چار
ہزار روپیہ جلسہ سالانہ کے دنوں میں جمع ہونا کوئی مشکل امر نہیں اور اس طرح تبلیغی لٹریچر کی
و تبلیغ اس
اشاعت میں جو بعض دفعہ روکیں حائل ہو جاتی ہیں وہ دور ہو سکتی ہیں۔ بہر حال محکمہ دعوت
اس سے فائدہ اُٹھا رہ اُٹھا سکتا ہے ۔ چاہے اسی طرح کر دے کہ وہ مختلف مقامات پر بکس لگا
دے مگر مشکل یہ ہے کہ ہمارے ہاں لوگوں کو یہ عادت نہیں کہ وہ اس قسم کے بکسوں میں کچھ
ڈال دیا کریں ۔ بعض قوموں کو اس کی عادت ہوتی ہے اور وہ آسانی سے اس رنگ میں

خطابات شوری جلد دوم
۴۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
لوگوں سے چندہ جمع کر لیتے ہیں مگر ہمارے ہاں چونکہ لوگوں کو اس کی عادت نہیں اس لئے
ممکن ہے پہلے سال فائدہ نہ ہو لیکن اگر مستقل طور پر اس طریق کو جاری کر دیا جائے تو بعد
میں فائدہ ہو سکتا ہے اور یا پھر مبلغین کو جماعتوں میں پھرایا جائے اور لوگوں سے پیسہ پیسہ،
دو دو پیسے، آ نہ آنہ یا دو دو آ نے وصول کئے جائیں ۔ اس طرح محکمہ کی کافی مدد ہوسکتی ہے
اور وہ ٹریکٹوں وغیرہ کے اخراجات بہت حد تک پورے کر سکتا ہے۔
چونکہ جن دوستوں نے اپنے نام لکھائے تھے ان سب کو بولنے کا موقع دیا جا چکا ہے
اس لئے اب سب کمیٹی کا تجویز کردہ بجٹ آمد جو ۷,۳۸,۳۶۹ روپے پر مشتمل ہے، دوستوں
کے سامنے اس غرض کے لئے پیش کیا جاتا ہے کہ اسے منظور کیا جائے یا نہ کیا جائے۔
دوست اس امر کو مد نظر رکھیں کہ جب وہ اس بجٹ کو منظور کریں گے تو اس کو پورا کرنے کی
ذمہ داری ان پر عائد ہو جائے گی اور ان کا فرض ہو گا کہ وہ ہستی کو دور کریں اور خدا تعالیٰ
کے دین کے لئے چستی اور ہوشیاری سے کام لیں ۔ آج آپ لوگوں کی جو حالت ہے آپ
اس کو نہ دیکھیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو وعدے دیئے گئے ہیں آپ اُن کو
دیکھیں ۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کو پڑھا کریں تا آپ کو معلوم
ہو کہ خدا تعالیٰ آپ کے ذریعہ دنیا میں کیسا عظیم الشان تغیر پیدا کرنا چاہتا ہے اور تا آپ کے
حوصلے بلند ہوں اور آپ کو معلوم ہو کہ ایک بہت بڑا کام ہے جو آپ کے سپرد کیا گیا ہے۔
بہر حال جو دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ اس آمد کے بجٹ کو منظور کیا جائے وہ
کھڑے ہو جائیں ۔“
۳۷۵ آراء شمار کی گئیں ۔ فرمایا۔
چونکہ بجٹ کو منظور کرنے کے حق میں ۳۷۵ آراء ہیں اور مقابل میں کوئی ترمیم پیش
نہیں ۔ اس لئے میں آمد کے اس بجٹ کو جو سب کمیٹی نے تجویز کیا ہے منظور کرتا ہوں ۔“
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کاروائی مکمل ہونے پر ۱۲۴ مارچ ۱۹۴۰ء کو حضور نے
اپنے الوداعی خطاب میں احباب جماعت کو ان کی اہم ذمہ داریوں کی
طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا :-

خطابات شوری جلد دوم
۴۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
جشن خلافت کے بعد ند شستی د میں نے جلسہ سالانہ کے بعد جماعت کے دوستوں
کو خصوصیت سے اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ
جب کبھی خاص زور لگا کر کوئی جماعت جشن مناتی اور اپنی خوشی کا اعلان کرتی ہے تو عام طور
پر اس کے بعد اس میں کچھ نہ کچھ کمزوری پیدا ہو جایا کرتی ہے کیونکہ لوگ یہ خیال کر لیتے
ہیں کہ اُنہوں نے جو خوشی کا مظاہرہ کیا وہ اس بات کا ثبوت تھا کہ جو کام انہیں کرنا چاہئے
تھا وہ انہوں نے کر لیا۔ حالانکہ خوشی کا مظاہرہ کسی کام کے ختم ہونے کی دلیل نہیں ہوتا بلکہ اپنی
ذمہ داریوں کو عمدگی کے ساتھ ادا کرنے کا ایک نیا اقرار ہوتا ہے۔ اور میں نے جماعت کو
ہوشیار کیا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ جماعت میں سستی پیدا ہو جائے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے
کہ باوجود میری اس تنبیہہ کے جماعت میں کئی صورتوں میں سستی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔
مثلاً ایک کام جو میں اپنے ہاتھ سے کیا کرتا ہوں وہ تحریک جدید کا ہے۔ اس کے چندہ میں
گزشتہ سالوں میں برابر ترقی ہوتی رہی ہے مگر اس دفعہ تحریک جدید کے وعدوں میں ہی
تین چار ہزار روپیہ کی کمی ہو گئی ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض لوگوں نے خوشی کا ایک
مظاہرہ کر کے اور یہ خیال کر کے کہ خلافت پر پچیس سال کا عرصہ گزر گیا اور نبوت پر
پچاس سال ہو چکے سمجھ لیا کہ گو یا دشمن بھی مارا گیا ہے۔
ہماری پنجابی زبان میں بعض نہایت ہی لطیف مثالیں ہیں جو حقیقت کو ننگا کر کے دکھا
دیتی ہیں اور جن سے انسان اگر چاہے تو بہت کچھ سبق حاصل کر سکتا ہے۔ چنانچہ انہیں مثالوں
66
میں سے ایک مثال پنجابی زبان میں یہ ہے کہ آپے میں رجی پہنچی آپے میرے پے میرے بچے جیون
یعنی بجائے اس کے کہ کوئی دوسرا دعا دے کہ تیرے بچے جیتے رہیں اور تو خوشی و خرمی کے
ساتھ زندگی کے دن گزارے بعض لوگ آپ ہی آپ اپنے متعلق ایک نیک خواہش کا
اظہار کر کے فرض کر لیتے ہیں کہ گویا انہیں جس چیز کی ضرورت تھی وہ انہیں حاصل ہو گئی اور
اب انہیں کسی مزید جد و جہد کی ضرورت نہیں ۔ یہ ایک نہایت ہی غلط طریق ہوتا ہے جس کے
نتائج بہت خطرناک نکلتے ہیں اور میں اس قسم کے جشنوں اور مظاہروں کا اسی لئے مخالف
ہوں کہ کئی نادان ان باتوں کو دیکھ کر سمجھ لیتے ہیں کہ جو کام ان کے سپر د تھا وہ ہو گیا۔ وہ یہ
نہیں سمجھتے کہ یہ صرف اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے ایک قدم طے کر لیا بلکہ وہ یہ خیال

خطابات شوری جلد دوم
لد ٠٧
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
کرنے لگ جاتے ہیں کہ جس منزل مقصود پر اُنہوں نے پہنچنا تھا وہ اُن کو حاصل ہوگئی ۔ گویا
جب جشن منایا گیا تو ہماری جماعت کے بعض نا واقف لوگوں نے بھی سمجھ لیا کہ اب خلافت
کی ضرورت سب جہان پر ثابت ہو گئی ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت سب دنیا پر
عیاں ہوگئی ، عیسائیوں کو شکست ہوگئی ، ہندوؤں کا زور جاتا رہا، دہریت مٹ گئی ، کفر اور الحاد
کی بنیادیں ہل گئیں اور اب سارے جہان پر نیکی ہی نیکی پھیل گئی ہے۔ میں نے جماعت
کے دوستوں کو بیدار کیا تھا مگر مجھے افسوس ہے کہ وہ بیداری جماعت میں پیدا نہیں ہوئی۔
شاید یہ میری کسی کو تاہی کا نتیجہ ہے یا شاید اللہ تعالیٰ جماعت کو اس رنگ میں ایک تا زیا نہ لگانا
چاہتا تھا یا شاید دوستوں سے ہی اس بارہ میں سُستی ہوئی ہے۔ بہر حال میں نہیں جانتا اس کی
ذمہ داری مجھ پر ہے یا تم پر۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کا مکرِ خیر ہے یا اس میں جماعت کے لئے کوئی
ابتلاء پوشیدہ ہے مگر بہر حال واقعہ یہی ہے کہ جماعت سے سستی ہوئی اور میرے بیدار کرنے
کے باوجود وہ بیدار نہیں ہوئی ۔
اصل بات یہ ہے کہ ہماری منزل ابھی بہت دور ہے اور ہمارا کام بہت وسیع ہے اور جو
تغیرات ہم نے دنیا میں پیدا کرنے ہیں ان کے لئے ابھی بہت کچھ وقت درکار ہے۔ بے شک
میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ یہ تغیر یکدم واقعہ نہیں ہوگا کیونکہ مسیحیت کے ماتحت ہمیشہ آہستہ آہستہ
تغیرات ہوا کرتے ہیں لیکن بہر حال اس تغیر کے تغیر عظیم ہونے میں کوئی شبہ نہیں ۔ وہ ایک
انقلاب ہے اور عظیم الشان انقلاب ب کہ لیکن بہر بہر صورت وہ وہ آن آہستگی سے ہوگا اس تیزی اور اس
سرعت سے نہیں ہوگا جیسے موسوی اور محمدی دور میں ہوا۔ مگر اس عظیم الشان انقلاب کے لئے
خواہ وہ آہستہ ہی کیوں نہ ہو دوستوں کو ابھی سے جدو جہد کرنی چاہئے۔ میں نے اسی حکمت
کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات چھپوائے تھے اور میں نے
جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ وہ ان کو پڑھتے رہا کریں ۔ تا یہ امر ہر وقت ان کے سامنے رہے
کہ وہ کیا کام ہے جو ان کے ذمہ ڈالا گیا ہے۔ پیغامیوں کو بھی اسی وجہ سے ٹھوکر لگی کہ انہوں
نے سمجھ لیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کام بہت محدود تھا ۔ اگر لوگوں سے چندہ
لے کر قرآن کریم کا ترجمہ شائع کر دیا جائے اور ایک کمیٹی بنادی جائے جو اشاعت اسلام کا کی بنادی جائے جو اشاعت اسلام کا
کام سرانجام دیتی رہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض پوری ہو

خطابات شوری جلد دوم
۴۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
جائے گی ۔ حالانکہ ہمارا نقطۂ نگاہ کسی کتاب کا ترجمہ کرنا نہیں بلکہ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم ساری
دنیا کو فتح کر کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈال دیں۔ بھلا یہ کام کوئی انجمن کر سکتی
ہے؟ یہ کام تو صرف اللہ تعالیٰ ہی کر سکتا ہے اور یا پھر وہ کر سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں
اپنے آپ کو بطور تلوار دے دے۔ بے شک اچھی تلوار بھی مفید ہوا کرتی ہے لیکن اچھی تلوار
کے ساتھ اچھے شمشیر زن کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے اور بے شک کند تلوار اچھا کام نہیں کر سکتی
لیکن بسا اوقات اچھے شمشیر زن کے ہاتھ میں جا کر کند تلوار بھی بہت کچھ کام کر سکتی ہے لیکن
اگر تلوار بھی اچھی ہو اور تلوار چلانے والا بھی اپنے کام میں خوب ماہر ہو تو پھر تو وہ تلوار اس
شمشیر زن کے ہاتھ میں ایسے ایسے کمالات کا نمونہ دکھایا کرتی ہے کہ دنیا انہیں دیکھ کر
محو حیرت ہو جاتی ہے۔
ہما را شمشیر زن تو خدا ہے جس کے کامل اور تمام صفات حسنہ کے جامع ہونے میں کوئی
شبہ نہیں ۔ ساری طاقتیں اُسی کو حاصل ہیں اور وہ جو چاہے پل بھر میں کر سکتا ہے مگر اللہ تعالیٰ
کی سنت یہ ہے کہ جب وہ اپنے بندوں کے ذریعہ کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو ان بندوں کو تلوار
کا مقام دے دیتا ہے اور تلوار جتنی اچھی ہو گی اُتنا ہی اس کے ذریعہ تغیر رونما ہوگا ۔ اگر اچھی
تلوار ہوگی تو اس کے ذریعہ جلد تغیر پیدا ہو جائے گا اور اگر کند تلوار ہو گی تو گو پھر بھی اس وجہ
سے کہ وہ گند تلوار خدا کے ہاتھ میں ہے ہم یقین رکھتے ہیں کہ دنیا میں تغیر پیدا ہونے سے
نہیں رک سکتا ، مگر بہر حال تیز تلوار کی نسبت وہ تغیر زیادہ دیر میں ہوگا۔
دو مقاصد مد نظر رکھیں پس دو مقاصد ہیں جو ہمیں ہر وقت اپنے سامنے رکھنے چاہئیں
اور ہمیں یہ اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ جب تک ہم ان دونوں
مقاصد کو پورا نہیں کریں گے حقیقی کامیابی ہمیں حاصل نہیں ہوگی ۔ ان مقاصد میں سے پہلا
مقصد ہمیں اپنے مد نظر ہمیشہ یہ رکھنا چاہئے کہ ہم اپنے آپ کو تیز تلوار بنائیں۔ اگر ہم اپنے
آپ کو تیز تلوار نہیں بناتے تو ہم اچھا کام بھی نہیں کر سکتے ۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ذہنوں سکتے۔
و اپنی تیز اپنے افکار کو بلند کو روشن کریں ، اپنی عقلوں کو تیز کریں ، اپنے افکار کو بلند کریں، اپنے دماغوں کو اعلیٰ بنائیں
اور اپنے اندر ایسی تبدیلی پیدا کریں کہ دنیا ہمیں دیکھ کر یہ یقین کرے کہ ان کے ذریعہ کوئی
عظیم الشان تغییر رونما ہوگا ۔ ہمارے سامنے وہ نقائص ہیں جن کی وجہ سے ہندوستانی عام طور

خطابات شوری جلد دوم
۴۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
پر ناکام رہتے ہیں اور جن کی وجہ سے ہندوستان بدنام ہوا بدنام ہو رہا ہے۔ ہے۔ اگر ہم ان نقائص سے
اپنے آپ کو بچائیں اور اپنی نسلوں کو بھی ان سے محفوظ رھیں تو نہ صرف اپنی ترقی کا سامان
ہم مہیا کر سکتے ہیں بلکہ ہندوستان کی نیک نامی اور اس کی عزت و رفعت کا بھی موجب بن
سکتے ہیں۔ یہی ہندوستان تھا جو کبھی ساری دنیا کو راحت و آرام کے سامان مہیا کیا کرتا تھا
اور ساری دنیا میں اس ملک سے کپڑا تیار ہو کر جایا کرتا تھا مگر اب جو حالت ہے وہ سب پر
عیاں ہے۔
ہندوستان کے بعض نقائص کولمبس نے جب اپنے ملک سے باہر جانے کی کوشش
کی تو اس کی اصل غرض یہ تھی کہ ہندوستان پہنچے اور
یہاں کے مصالحہ جات اور کپڑے اپنے ملک میں لے جائے۔ امریکہ کی دریافت ایک
اتفاقی امر تھا ۔ وہ صرف اس لئے نکلا تھا کہ کسی طرح ہندوستان پہنچے اور یہاں کی مصنوعات
سے اُس کا ملک فائدہ اٹھائے لیکن آج ہندوستان نہایت ہی گری ہوئی حالت میں ہے۔
کیوں؟ یہ کہنا کہ انگریزوں نے ایسا کر دیا یہ کوئی جواب نہیں کیونکہ پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے
کہ انگریز کیوں آئے ؟ آخر ہمارے اندر ہی کوئی کمزوری تھی جس سے فائدہ اٹھا کر انگریز
اس ملک پر حکمران ہو گئے ۔ ہندوستانی ۳۳ کروڑ ہیں اور بعض کا نگرسی کہا کرتے ہیں کہ اگر
۳۳ کروڑ ہندوستانی تھوکیں تو ان کی ٹھوک سے ہی انگریز بہہ جائیں ۔ جو لوگ ان میں سے
غلیظ طبع ہیں وہ یہ کہا کرتے ہیں کہ اگر ۳۳ کروڑ ہندوستانی پیشاب کریں تو تمام انگریز بہہ
جائیں مگر سوال یہ ہے کہ جو لوگ ۳۳ کروڑ ہندوستانیوں کے تھوک اور پیشاب سے بہہ سکتے
ہیں ان کو ہندوستانیوں نے تلوار سے کیوں نہ مار دیا۔ آخر کوئی نہ کوئی نقائص تھے جن کی وجہ
سے انگریز غلبہ پاگئے اور ہندوستانی محکوم ہو گئے ۔ چنانچہ اگر غور کر کے دیکھا جائے تو کئی قسم
کے نقائص ہیں جو ہندوستانیوں میں پائے جاتے ہیں ۔ بعض تو ہندوستانی تمدن کے نقائص
ہیں اور بعض ان کے کیریکٹر کے نقائص ہیں ۔ مثلاً ہندوستانی عام طور پر سچائی سے کام نہیں
کرتے ، وعدے کرتے ہیں مگر انہیں پورا نہیں کرتے اور چونکہ وہ اپنے وعدوں کے پابند
نہیں ہوتے اس لئے جب خدا سے کوئی وعدہ کرتے ہیں تو اسے بھی پورا نہیں کرتے اور
چونکہ وہ دنیوی معاملات میں سچائی کے پابند نہیں ہوتے اس لئے خدا تعالیٰ سے جب کوئی

خطابات شوری جلد دوم
۴۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
عہد کرتے ہیں تو اُس کے پورا کرنے میں بھی سچائی سے کام نہیں لیتے ۔ اسی طرح وہ وقت
کے پابند نہیں اور بغیر کسی قسم کی ضرورت کے وہ لغو باتیں کرنے کے عادی ہیں ۔ چنانچہ کسی
مجلس میں بیٹھ کر دیکھ لو ایک زمیندار جو نہ فن لینڈ کو جانتا ہے، نہ روس سے واقف ہے، نہ
جرمن کی حکومت کو سمجھتا ہے باتیں کرتے ہوئے کہہ دے گا کہ جرمن والے یہ چالا کی کر رہے
ہیں، روس والے یہ چالا کی کر رہے ہیں اور فن لینڈ والے یہ چالا کی کر رہے ہیں ۔ وہ نہ
جرمن کو جانتا ہے، نہ فن لینڈ کو جانتا ہے، نہ روس کو جانتا ہے، نہ اسے ان قوموں ان قوموں کے کیریکٹر
کا علم ہوتا ہے، نہ تاریخی طور پر اسے ان کے متعلق کوئی واقفیت ہوتی ہے، نہ اسے حالات
اور واقعات کا علم ہوتا ہے یونہی بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی قسم کی تحقیق سے کام لئے وہ کہتا
چلا جائے گا کہ فلاں نے یہ چالاکی کی اور فلاں نے وہ چالا کی کی ۔ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ
جرح ہندوستان سے باہر بہت ہی کم ہے۔ چنانچہ کسی وقت اگر تم مصری اخبار اٹھا کر دیکھ لو
اور ساتھ ہندوستانی اخبار رکھ لو تو تمہیں ان دونوں میں زمین و آسمان کا فرق دکھائی دے
گا۔ ان کی جرح نہایت معقول اور شستہ ہوگی اور صاف معلوم ہو رہا ہوگا کہ جو کچھ انہوں
نے لکھا ہے سوچ سمجھ کر لکھا ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ کیا محرکات ہیں، کیا واقعات ہیں اور ان کا
کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔ گویا سارے پہلوؤں پر غور کر کے وہ ایک نتیجہ نکالتے ہیں ۔ چاہے وہ
نتیجہ غلط ہو یا صحیح ۔ بہر حال ان کی تنقید سے یہ امر مترشح ہوئے بغیر نہیں رہتا کہ انہوں نے
سوچ سمجھ کر بات لکھی ہے اور یہ وصف ان کے ادنیٰ سے ادنی اخبار میں بھی پایا جاتا ہے مگر
ہمارے ملک کے اخبارات کا بیشتر حصہ ایسا ہے کہ وہ کوئی ٹھوس بات نہیں لکھتے ۔ کوئی ایک
بات ان کے ذہن میں آتی ہے اور اُسی پر رطب و یا بس لکھ دیتے ہیں ۔ یہ غور ہی نہیں کرتے
کہ بڑے بڑے کاموں کے ہمیشہ بڑے بڑے محرکات اور اسباب ہوا کرتے ہیں اور جب
تک وہ سمجھ میں نہ آجائیں صحیح نتیجہ نہیں نکل سکتا۔
غرض ہندوستانی عام طور پر لغو باتیں کرتے ہیں اور اچھے اچھے سمجھ دار اس میں مبتلا
پائے جاتے ہیں کئی دفعہ اخبارات میں لکھا ہوتا ہے کہ فلاں بڑا شخص فلاں جگہ جا رہا ہے۔
اس پر کئی لوگ مجھ سے ہی پوچھنے لگ جاتے ہیں کہ یہ وہاں کیوں جا رہا ہے؟ بھلا مجھے کیا پتہ
کہ وہ وہاں کیوں جا رہا ہے۔ غرض لغو طور پر وہ اپنا بھی وقت ضائع کرتے ہیں اور دوسروں

خطابات شوری جلد دوم
لد له
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
کا بھی وقت ضائع کرتے ہیں۔ اسی طرح سچ نہ بولنا ، وفائے عہد نہ کرنا ، محنت نہ کرنا ایسے
نقائص ہیں جو عام ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان نقائص کو دور کریں اور لوگوں کو سمجھائیں
کہ جب وہ کوئی بات کریں تو سوچ سمجھ کر کیا کریں ۔ بغیر تحقیق کے یونہی لغو باتوں میں حصہ
نہ لیا کریں۔ محنت کی عادت ڈالیں، ایفائے عہد کریں، سچ سے کام لیں اور عمل صحیح اپنے
اندر پیدا کریں ۔ جب تک ہم ان نقائص کو دور نہیں کریں گے اُس وقت تک وہ بات پیدا
نہیں ہو سکتی جو جماعتوں کو کامیاب کیا کرتی ہے ۔
صحیح
صحیح علم کی ضرورت اسی طرح علم میچ کے بغیر بھی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی اور میں
دیکھتا ہوں کہ اس میں بھی ابھی بہت کچھ کمی ہے۔ گو کچھ عرصہ سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں کے امتحان کا سلسلہ شروع ہے اور یہ بہت ہی
مفید ہے مگر کتنی جماعتیں ہیں جہاں قرآن کا درس ہوتا ہے، جہاں حدیث کا درس ہوتا ہے،
جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا درس ہوتا ہے ۔ جب ان کو معلوم ہی
نہیں کہ خدا نے کیا کہا ہے، جب ان کو معلوم ہی نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کیا
احکام ہیں اور جب ان کو معلوم ہی نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام انہیں کس
مقام پر کھڑا کرنا چاہتے تھے اور کسی قسم کی قربانیوں کا ان سے مطالبہ فرماتے تھے تو بتاؤ وہ کس
طرح کوئی مفید کام کر سکتے ہیں ۔ آپ لوگ جو نمائندہ بن کر آئے ہیں آپ کے متعلق میں یہ
سمجھنے کا حق رکھتا ہوں کہ آپ لوگ اپنی جماعتوں میں زیادہ بارسوخ ، زیادہ سمجھ دار اور زیادہ
اثر رکھنے والے ہیں۔ پس آپ کو میں یہ کہتا ہوں کہ آپ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور پہلے خود
سلسلہ کا علم حاصل کریں۔ قرآن پڑھیں ، احادیث پڑھیں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی کتب پڑھیں اور پھر جماعت کے اندر اس قسم کی بیداری پیدا کر دیں کہ ان کا علم ایسا
کامل ہو جائے کہ وہ اسلام کی دکھ اور مصیبت کو سمجھ جائیں اور ان پر اشاعت اسلام اور
اشاعت احمدیت کی اہمیت پوری طرح واضح ہو جائے ۔ اس کے بعد میں سمجھتا ہوں ان میں
قربانی کا مادہ آپ ہی آپ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس وقت میں دیکھ رہا ہوں کہ ہزاروں ایسے
احمدی ہیں جن کو سلسلہ کے موٹے موٹے مسائل بھی معلوم نہیں ۔ ان میں جوش ہے، اخلاص
ہے مگر علم صحیح کی ان میں کمی ہے۔

خطابات شوری جلد دوم
لد ٢٧
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
سبق آموز واقعات میں گزشتہ دنوں کراچی میں تھا کہ ایک غیر احمدی گریجوایٹ جو
عرب کے علاقہ میں کام کرتے ہیں مجھ سے ملنے آئے اور کہنے
لگے کہ ریل میں مجھے آپ کا ایک مرید ملا جس نے مجھے ایک رسالہ دیا اور کہ دیا اور پھر کچھ تبلیغ بھی کی
مگر جب میں نے اس سے نبوت کے متعلق سوال کیا تو وہ اس کا کوئی جواب نہ دے سکا۔
اس کے بعد وہ مجھے خیر خواہ بن کر کہنے لگا آپ ایسا انتظام کریں کہ آپ کی جماعت میں جو
جاہل لوگ ہیں وہ دوسروں کو تبلیغ نہ کیا کریں۔ کیونکہ ایسے آدمیوں کو تبلیغ کے لئے بھیجنا بالکل
فضول ہے صرف ایسے ہی لوگوں کو بھجوانا چاہئے جو تمام مسائل سے واقفیت رکھتے ہوں ۔ اس
کے بعد انہوں نے مجھ سے وہی سوال کیا جس کا میں نے انہیں جواب دیا اور پوچھا کہ کیا
اب آپ کی سمجھ میں یہ بات آگئی ہے؟ انہوں نے کہا ہاں اب میں یہ مسئلہ اچھی طرح سمجھ
گیا ہوں۔ پھر میں نے اُن سے کہا آپ یہ کہتے ہیں کہ وہ ان پڑھ تھا اور تبلیغ کی اجازت
ایسے ہی لوگوں کو دینی چاہئے جو پڑھے لکھے ہیں ، حالانکہ آپ میرے پاس اُسی کی تبلیغ کے
نتیجہ میں آئے ہیں ۔ اگر وہ آپ کو تبلیغ نہ کرتا تو آپ یہاں بھی نہ آتے ۔ بیشک آپ
بی ایس سی ہیں اور وہ شاید پرائمری تک پڑھا ہوا ہو مگر اُس پرائمری پڑھے ہوئے شخص
کے دل میں ایک جوش تھا اور اُس نے چاہا کہ وہ نعمت جو اُس کے پاس ہے آپ اس سے
محروم نہ رہیں چنانچہ اُس نے آپ کو تبلیغ کی اور آپ اسی کے نتیجہ میں مجھ سے ملنے آ گئے پس
آپ کو اس کے اخلاص کی قدر کرنی چاہئے ۔ تو جماعت کے دوستوں کے اخلاص میں کوئی
شبہ نہیں ۔ اسی وجہ سے بعض بالکل ان پڑھ ہوتے ہیں مگر اپنے دل میں تبلیغ کا ایسا جوش رکھتے
ہیں جو بہت ہی قابلِ قدر ہوتا ہے۔
اس کراچی کے سفر میں گجرات کا ایک نوجوان میرے ساتھ تھا اُس کے طریق عمل سے
بعض دفعہ تکلیف بھی ہوتی مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ اپنے اندر جوش اور اخلاص رکھتا
تھا۔ چنانچہ ایک سٹیشن پر اسے گجرات کا ہی ایک آدمی مل گیا وہ اُس کا واقف نہیں تھا صرف
زبان سے اُس نے سمجھ لیا کہ یہ بھی گجرات کا ہے ۔ چنانچہ اُس نے اُس سے باتیں شروع کر
دیں اور کہا کہ تم یہاں کس طرح آئے ہو؟ اُس نے بتایا کہ میں سندھ میں نو کر ہوں ۔غرض
اسی طرح باتیں کرتے کرتے وہ اُسے میرے پاس لا کر کہنے لگا ان سے مصافحہ کرو۔ چنانچہ

خطابات شوری جلد دوم
۴۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
اُس نے مصافحہ کیا۔ پھر وہ کہنے لگا انہیں دعا کے لئے بھی کہو ۔ چنانچہ اس نے دعا کے لئے
بھی کہا۔ پھر کہنے لگا اب تمہیں بیعت کر لینی چاہئے حالانکہ نہ اُس نے احمدیت کا نام سُنا ہوا
تھا اور نہ اُسے مسائل وغیرہ کا کوئی علم تھا بس پہلے اُسے مصافحہ کرایا پھر اُسے کہہ دیا کہ ان
سے اپنے لئے دعا کراؤ اور اس کے بعد اُس پر زور دینا شروع کر دیا کہ اب بیعت بھی کر
لو۔ میں نے اُسے سمجھایا کہ یہ تو احمدیت کے مسائل سے کچھ بھی واقفیت نہیں رکھتا اسے
بیعت کے لئے کیوں مجبور کرتے ہو؟ مگر وہ بیچارہ یہی سمجھتا تھا کہ تبلیغ یہی ہے کہ دوسرے کو
جھٹ بیعت کے لئے کہہ دیا جائے۔
اسی طرح ایک اور اسٹیشن آیا تو وہاں قادیان کا ایک شخص کھڑا تھا مگر یہ اسے پہچانتا
66
نہیں تھا۔ دوڑ کر اس کے پاس پہنچا اور کہنے لگا آپ احمدی ہیں؟ اور جب اس نے کہاں ہاں ۔
تو کہنے لگا ” چنگا پھر الْحَمْدُ لِله“ میں نے اسے کہا کہ تم اس طرح نہ کیا کرو۔ اس طرح
لوگوں کو ٹھو کر لگتی ہے۔ مگر وہ کہنے لگا نہیں جی! اس طرح تبلیغ ہوتی ہے۔ اپنے ذہن میں اس
نے سمجھ رکھا تھا کہ جب احمدیت سچی ہے تو پھر اس کے لئے کسی دلیل کی کیا ضرورت ہے۔
تو ہماری جماعت کے دوستوں کے اخلاص میں کوئی شبہ نہیں مگر افسوس ہے کہ ان میں
سے کئی سے ہم نے صحیح رنگ میں کام نہیں لیا۔ وہ ہیرے ہیں جو خدا نے ہمارے ہاتھ میں
دیئے مگر ہم ان ہیروں کو کاٹ کر منڈی میں نہیں لے گئے بلکہ وہ پتھروں کی طرح ہمارے
گھروں میں بیکار پڑے ہوئے ہیں۔ پس ضرورت اس بات کی ہے کہ عورتوں اور مردوں کو
اسلامی تعلیم سے واقف کیا جائے ، قرآن اور حدیث کا ہر جگہ درس جاری ہو، حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی کتب لوگوں کو بکثرت پڑھنے کے لئے کہا جائے اور وقتاً فوقتاً ان کا امتحان لیا
جائے تا ہماری جماعت کے بچے بچے میں وہ روح سرایت کر جائے جو خدا نے معرفت کے
خزانوں کے ذریعہ ہمیں عطا کی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت سے پہلے قرآن دنیا میں موجود تھا مگر
مسلمان شکست پر شکست کھا رہے تھے، بخاری موجود تھی ، مسلم موجود تھی ، اسی طرح دوسری
احادیث کی کتابیں موجود تھیں مگر مسلمان کفار کے حملوں کا شکار ہوتے چلے جا رہے تھے تب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے طاقت پاتے ہوئے قرآن کو اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی