تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد دوم
۷۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
پر جو عام بحث ہوئی ہے وہ بہت سی مفید تدابیر پر مشتمل ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے میں
محسوس کرتا ہوں کہ جماعت اس بارہ میں پہلے سے بہت کچھ ترقی کر چکی ہے۔ ابتداء میں
جرح تو ہوتی تھی مگر وہ بعض دفعہ ایسا رنگ اختیار کر لیتی تھی جیسے غیر احمدیوں کا قاعدہ ہے کہ
کسی افسر سے ناچاقی ہوئی یا کسی سے دوستانہ ہوا تو اُس کے متعلق مخصوص سوال اُٹھا دیا ۔ مگر
یہ روح اب بہت کم ہو گئی ہے اور دوستوں کی طرف سے جو جرح ہوتی ہے، دل مانتا ہے کہ
وہ ضروری اور مناسب حال ہے۔ اگر یہ طریق جاری رہے تو اس کے مطابق ہم اپنے نظام
کے نقائص کی اصلاح کر کے اُسے پہلے سے بہتر بنا سکتے ہیں ۔ میں نے بتایا ہے کہ بیرونی دنیا
میں اس کے متعلق جو دستور ہے وہ ہمارے ہاں نہیں بلکہ اس کے متعلق ناپسندیدگی کا اظہار
کرتے ہیں کیونکہ اس طرح وہ باتیں اظہار خیالات کی حد سے نکل کر تجاویز اور پھر معین
تجاویز کی صورت اختیار کر لیتی ہیں لیکن دوسری طرف باوجود اس کے کہ کئی سال سے
نمائندگان جماعت کی طرف سے بجٹ پر جو جرح اور تنقید کی جاتی ہے وہ زیادہ سے زیادہ
مفید ثابت ہو رہی ہے، اب تک اس جرح سے صدر انجمن احمد یہ کے محکموں نے کوئی خاص
فائدہ نہیں اُٹھایا اس لئے اب جبکہ ہمارے دوستوں کی طرف سے جرح و تنقید کا سلسلہ نہایت
مفید ثابت ہو رہا ہے، یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس جرح سے کس رنگ میں فائدہ حاصل کیا
جائے اور میں اس سال اسی سوال کو لیتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ اس جرح سے ہم کس طرح
فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کی طرف سے جو عملہ مجلس مشاورت کی روئداد مرتب کرنے
کے لئے مقرر کیا جاتا ہے اور اس بارہ میں اس نے جو انتظام کیا ہوا ہے اُس کو مد نظر رکھتے
ہوئے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کا فرض ہے کہ وہ آئندہ بجٹ پر عام بحث اور اس پر
جرح و تنقید کے حصہ کو جلد سے جلد صاف کروالیا کریں ۔ میرے نزدیک چونکہ یہ حصہ زیادہ
لمبا نہیں ہوتا اس لئے دو تین ہفتہ میں آسانی کے ساتھ لکھا جا سکتا ہے۔ پرائیویٹ سیکرٹری
صاحب کو چاہیے کہ وہ دو تین ہفتہ کے اندر اندر اس حصہ کو نقل کروا کر مجلس شوری کی
تحقیقاتی کمیٹی کو پہنچا دیں اور تحقیقاتی کمیٹی کا فرض ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر اندر ان تجاویز پر
غور کر کے اپنی رائے صدر انجمن احمد یہ کے پاس بھیج دے کہ اُس کے نزدیک کون کونسی جرح

خطابات شوری جلد دوم
اا
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
قابلِ قبول ہے اور اس بات کا حق رکھتی ہے کہ اُس کی طرف توجہ کی جائے اور کون کونسی جرح
قابل قبول نہیں ۔ صدر انجمن احمد یہ آگے پھر تین ماہ کے اندر اندر اجلاس کر کے جن امور کو
قابل عمل سمجھتی ہو، اُن کو اختیار کرنے کا فیصلہ کر کے متعلقہ محکموں کو احکام جاری کر دے اور
پھر نئی مجلس شوری کے وقت صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے یہ رپورٹ پیش ہو کہ تحقیقاتی کمیٹی
نے رکن رکن تجاویز کو قابلِ قبول قرار دیا تھا اور صدر انجمن احمد یہ نے اُن میں سے کس کس
تجویز کو کس کس صورت میں جاری کرنے کا انتظام کیا اور کس کس تجویز کو کن وجوہ کی بناء پر
رڈ کیا ۔ ایسی رپورٹ نئی مجلس شوری کے موقع پر صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے ہر سال پیش
ہوا کرے۔ اس طرح بجٹ پر بحث کرتے ہوئے جرح و تنقید میں جو باتیں بیان کی جاتی ہیں
وہ صرف ہوائی باتیں نہیں رہیں گی بلکہ عملی طور پر ان پر غور کرنے کا موقع میسر آ جائے گا۔
سب سے پہلے وہ مجلس شوریٰ میں پیش ہوں گی پھر ان تجاویز کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش
کیا جائے گا جو قائم مقام ہے مجلس شوری کی ۔ اور پھر تحقیقاتی کمیٹی اس کو صدرانجمن احمد یہ
میں پیش کرے گی جو قائم مقام ہے مجلس عاملہ کی ۔ اور دونوں کمیٹیاں اس پر غور کر کے مفید
تجاویز اختیار کرنے کی کوشش کریں گی اور آخر میں نئی مجلس شوری کے وقت اس بارہ میں
مفصل رپورٹ پیش کی جائے گی تا کہ مجھے اور مجلس شوری کے ممبروں کو یہ اندازہ لگانے کا
موقع مل جائے کہ ان تجاویز پر کس حد تک عمل کیا گیا ہے اور اگر کسی تجویز پر عمل کرنے میں
کوتا ہی سے کام لیا گیا ہو تو ہم فیصلہ کر سکیں گے کہ آئندہ خصوصیت کے ساتھ اس تجویز کو
اپنے پروگرام میں شامل کر لیا جائے ۔ غرض میں یہ قاعدہ مقرر کرتا ہوں تا کہ بجٹ پر
جرح و تنقید کے سلسلہ سے صحیح رنگ میں فائدہ حاصل کیا جا سکے ۔
احمد یہ ہوسٹل کیلئے تحقیقاتی کمیٹی اس عام قاعدہ کے مقرر کرنے کے بعد اب میں
یہ
بعض اُن باتوں کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو
دوستوں کی طرف سے اس وقت بیان کی گئی ہیں ۔ پیر صلاح الدین صاحب نے احمد یہ ہوسٹل
کے متعلق جو جرح کی ہے اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اُن رپورٹوں کو دیکھتے ہوئے جو
میرے پاس پہنچتی ہیں میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ جلد سے جلد
احمد یہ ہوسٹل کی طرف توجہ کی جائے ۔ مثلاً داڑھی منڈوانے کا سوال ہے، ہماری جماعت میں

خطابات شوری جلد دوم
۷۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے نوجوان موجود ہیں جنہوں نے فوج میں بھرتی ہو کر بھی باوجود
اس کے کہ اُن کو قید کر دیا گیا انہوں نے داڑھی نہیں منڈوائی اور آخر ان کے افسروں نے
اُن کے دعوی کی صحت کو تسلیم کیا اور انہیں اجازت دے دی کہ وہ اگر داڑھی رکھنا چاہتے ہیں
تو بیشک رکھیں ۔ پس اگر فوج میں ہمارے بعض احمدی نوجوان ایسا اچھا نمونہ دکھا سکتے ہیں تو
کوئی وجہ نہیں کہ کالج کے طلباء یا سکول کے طالب علم جن پر اس قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہوتا ،
وہ اس بارہ میں کوئی اچھی مثال قائم نہ کرسکیں ۔ میرے نزدیک اس بارہ میں فوراً ایک
تحقیقاتی کمیٹی مقرر ہونی چاہئے جو فیصلہ کرے کہ آخر وجہ کیا ہے کہ احمد یہ ہوسٹل کی نگرانی کا کام
صحیح طور پر نہیں ہو رہا۔ میں نے خود سپرنٹنڈنٹ صاحب احمد یہ ہوسٹل سے اس بارہ میں گفتگو کی
ہے اور اُنہوں نے بعض معین مثالیں میرے سامنے اس قسم کی پیش کی ہیں کہ دو دو تین تین ماہ
سے اُنہوں نے بعض امور نظارت تعلیم و تربیت کی طرف بھجوائے ہوئے ہیں مگر ان کی طرف
سے کوئی جواب نہیں آیا۔ یہاں تک کہ نظارت تعلیم و تربیت کو تاریں دی گئیں اور اُس نے کوئی
جواب نہ دیا۔ یہ نہایت ہی غفلت اور کوتاہی کی علامت ہے اور یہ غفلت اور کوتاہی نظارت
تعلیم کی طرف سے ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب کہ باقی نظارتیں بیدار ہو رہی ہیں۔
نظارت بیت المال کے کام میں نمایاں اصلاح نظر آتی ہے، نظارت امور عامہ کا کام ایک
زندہ کام ہے، نظارت دعوۃ و تبلیغ کے کام میں بھی اصلاح کے آثار دکھائی دیتے ہیں مگر
نظارت تعلیم و تربیت نے اس رو سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ پس اس غرض کے لئے ایک سب
کمیٹی مقرر کی جانی چاہئے بلکہ میں اسی تحقیقاتی مشاورتی کمیٹی کو ہی احمد یہ ہوسٹل کے متعلق
تحقیقات کرنے کا کا حکم دیتا ہوں ۔ اس کمیٹی کے بہت سے ممبر لاہور ۔ لاہور کے ہیں اور وہ اس وجہ
سے احمد یہ ہوسٹل کے حالات کو زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔ اس کمیٹی کے ممبران کو چاہئے کہ وہ
فوراً یہ اعلان کرا دیں کہ جس جس شخص کو احمد یہ ہوسٹل کے متعلق کوئی اعتراض ہو وہ اُنہیں لکھ
کر بھیج دے۔ سپرنٹنڈنٹ صاحب احمد یہ ہوسٹل سے بھی دریافت کریں کہ اُن کے نزدیک
کیا کیا نقائص ہیں ۔ ان نقائص کی اصلاح کی طرف کیوں اب تک کما حقہ توجہ نہیں کی گئی اور
پھر جو اصلاحی سکیمیں اور تجاویز ہوں جن سے طلباء میں دین کی رغبت اور محبت پیدا کی
جا سکے اور جن پر عمل کرنے کے نتیجہ میں احمد یہ ہوسٹل کا انتظام پہلے سے بہتر ہو جائے اُن پر

خطابات شوری جلد دوم
۷۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
غور کر کے یہ کمیٹی میرے پاس رپورٹ کرے تا کہ آئندہ ان کوتاہیوں کا ازالہ ہو جائے۔
میرا اپنا تجربہ بھی یہی ہے کہ احمد یہ ہوٹل لاہور کے طلباء میں اب وہ جوش نہیں رہا جو پہلے پایا
جاتا تھا۔ پہلے زمانہ میں جو طالب علم وہاں داخل ہوتے تھے وہ سلسلہ کی تحریکات میں ہمیشہ
بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے۔ جب مسجد لنڈن کی میری طرف سے تحریک کی گئی تو صرف
احمد یہ ہوسٹل لاہور کے طلباء نے دو ہزار روپیہ چندہ دیا تھا مگر اب بتانے والے بتاتے ہیں
کہ تفسیر کبیر کی خریداری کے متعلق تحریک کی گئی تو لڑکوں نے عام طور پر اس کے خریدنے سے
انکار کیا ۔ اب کجا تو یہ حالت تھی کہ احمد یہ ہوسٹل کے طلباء نے مسجد کے لئے دو ہزار روپیہ
دے دیا اور کجا یہ حالت ہے کہ ایسی ضروری کتاب جس کا مطالعہ اُن کے ایمان کے لئے
نہایت ہی ضروری ہے، اس کی خریداری سے انہوں نے انکار کر دیا آخر یہ فرق کیوں ہے؟
خلیفہ وقت پر اعتراض کے نقصان میں سمجھتا ہوں بے شک اس کی ذمہ داری لڑکوں پر بھی ہے مگر ایک حد تک اس کی ذمہ داری اُن
لوگوں پر بھی ہے جنہوں نے اس وقت تقریریں کی ہیں۔ پہلے یہ صورت ہوا کرتی تھی کہ
سال میں دو تین دفعہ جب بھی مجھے لاہور جانے کا موقع ملتا میں خاص ارادہ سے احمد یہ ہوسٹل
میں ٹھہرا کرتا تھا۔ اس کی یہ وجہ نہیں تھی کہ ہمیں ٹھہرنے کے لئے کوئی اور جگہ نہیں ملتی تھی ۔
جگہیں تو کئی ملتی تھیں مگر میں محض اس لئے وہاں ٹھہرتا تھا کہ لڑکوں کے اندر دینی روح پیدا
ہوگی اور احمدیت سے ان کا اخلاص بڑھے گا مگر بعض لوگ اعتراض کرنے کے عادی ہوتے
ہیں اُنہوں نے میرے احمد یہ ہوسٹل میں ٹھہرنے پر بھی اعتراض کرنے شروع کر دیئے کہ اس
طرح لڑکوں کی پڑھائی میں حرج واقع ہوتا ہے ۔ آخر میری غیرت اس کو برداشت نہ کر سکی
اور میں نے احمد یہ ہوسٹل میں ٹھہرنا ترک کر دیا مگر اس کے ساتھ ہی لڑکوں کے جوش اور
اخلاص میں بھی کمی آنی شروع ہو گئی ۔ میں نے دیکھا ہے پہلے امتحان کے دن ہوا کرتے تھے
مگر لڑ کے احمدیت کی تبلیغ کے جوش میں سائیکلوں پر چڑھ کر تمام شہر میں اشتہار بانٹتے پھرتے
تھے اور پھر امتحان میں وہ کامیاب بھی ہو جاتے تھے مگر اب با وجود اس کے کہ اُن کی پڑھائی
کا اس رنگ میں کوئی حرج نہیں ہوتا اُن کے امتحانات کے نتائج نہایت رڈی ہو گئے ہیں اور
دینی حالت میں جو فرق پیدا ہو گیا ہے وہ تو ظاہر ہی ہے۔ پس در حقیقت اس میں اُن لوگوں

خطابات شوری جلد دوم
۷۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
کا بھی قصور ہے جنہوں نے میرے وہاں ٹھہرنے پر اعتراضات کئے اور یہ کہا کہ اس طرح
لڑکوں کی تعلیم میں حرج واقع ہوتا ہے ۔ اب انہوں نے دیکھ لیا ہے کہ اس کا کیا نتیجہ ہوا۔
میرا تجربہ یہی ہے کہ قربانی سے ہی انسان کا دماغ ترقی کرتا ہے۔ اگر قربانی نہ ہو اور آرام
اور سہولتیں میسر ہوں تو یہ چیزیں انسان کو سست تو بنا دیتی ہیں مگر اسے قابل نہیں
بناتیں ۔ کم سے کم دین میں ایسا انسان کوئی نمایاں مقام حاصل نہیں کر سکتا ۔ مجھے خوب یاد
ہے میں ایک دفعہ امتحان کے دنوں میں لاہور گیا تو لڑکوں نے امتحان کا کام چھوڑ دیا مگر
با وجود اس کے اُن کے نتائج آجکل کے نتائج سے بہت اچھے ہوا کرتے تھے ۔ وہ نوجوان
آج بھی موجود ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے سلسلہ کے سرگرم کارکن ہیں مگر اب جو طالب علم
لاہور میں پڑھ رہے ہیں مجھے اُن میں کوئی اس پایہ کا نظر نہیں آتا ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اُن
کو قربانی سے بچانے کی کوشش کی گئی ۔ اگر اُن کو قربانی سے بچانے کی بجائے زیادہ سے
زیادہ قربانی سے کام لینے کی عادت ڈالی جاتی تو پھر بھی وہ امتحانات میں پاس ہو جاتے مگر
مزید فائدہ یہ ہوتا کہ اُن کی دینی حالت سدھر جاتی ۔ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے ابھی
ذکر کیا ہے کہ جن دنوں یہاں ابتداء میں غیر احمدیوں کا جلسہ ہوا تو جو کالجیئٹ اُن
دنوں لاہور سے قادیان آئے تھے اُن کی انہوں نے فہرست بنائی تھی اور وہ کہتے ہیں کہ
اُن طالب علموں میں سے ایک بھی امتحان میں فیل نہ ہوا حالانکہ وہ امتحان کے دن تھے۔
تو در حقیقت روحانی سلسلے قربانیوں کے ذریعہ ہی ترقی کیا کرتے ہیں ۔ اعتراض کرنے
والوں نے بے شک اعتراض کر دیا مگر اس کا کیا نتیجہ نکلا ؟ وہی لڑکے جن کی خاطر یہ
اعتراض کیا گیا تھا روحانی لحاظ سے گر گئے اور اُن کے امتحانات کے نتائج بھی اچھے نہ
رہے۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے میرے احمد یہ ہوسٹل میں ٹھہرنے کی یہ وجہ نہیں ہوا کرتی تھی
کہ مجھے ٹھہرنے کے لئے اور کوئی جگہ نہیں ملتی تھی ۔ جگہیں تو بیسیوں ملتی تھیں مگر محض اس وجہ
سے کہ لڑکوں میں دینی جوش قائم رہے میں بجائے کسی اور جگہ ٹھہرنے کے احمد یہ ہوسٹل میں
ٹھہرا کرتا تھا اور میں نے دیکھا ہے کہ اُس وقت لڑکوں کی طرف سے یہ درخواستیں آیا کرتی
تھیں کہ دعا کریں ہمیں تہجد پڑھنے کی توفیق مل جائے مگر آجکل یہ کہا جاتا ہے کہ دعا کریں
لڑکوں کو پانچ نمازوں میں سے ایک نماز پڑھنے کی توفیق مل جائے ۔ آخر یہ تغیر کیوں ہوا اور

خطابات شوری جلد دوم
۷۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
اتنا بڑا فرق کس لئے پیدا ہو گیا ؟ میرے نزدیک گو اس کی اور بھی وجوہ ہوں مگر اس کی بہت
بڑی ذمہ داری اُن ماں باپ پر بھی ہے جنہوں نے اس وقت تقریریں کی ہیں۔ انہوں نے
لڑکوں کو دینی قربانی سے روکا اور اس کے بوجھ کو اُن کے امتحانات کی کامیابی میں روک سمجھ
لیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ دونوں لحاظ سے گر گئے ۔ اگر یہ بوجھ ان پر رہنے دیا جاتا تو وہ اسلام کے
بہادر سپاہی بنتے اور اُن کے کندھے دین کا بوجھ اُٹھانے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ۔
اس وقت عمارتوں وغیرہ کے متعلق بھی دوستوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے کہ
یہ اخراجات ضروری ہیں اور بعض نے کہا ہے کہ ان اخراجات کے بغیر چارہ نہیں ۔ اس کے
متعلق غور تو میں بعد میں کروں گا مگر میں سمجھتا ہوں اس میں بہت حد تک ہمارے دفاتر کی
کوتا ہی کا دخل ہے آج سے چھ یا نو ماہ پہلے میں نے ناظر تعلیم و تربیت سے کہا کہ اگر لڑکوں
کے بیٹھنے کے لئے کمرے نہیں تو کچے مکان بنا لو اور چھت پر سرکنڈے ڈال لو آخر ہم پر لڑکوں
کو کسی مکان میں بٹھانا فرض ہے۔ یہ فرض تو نہیں کہ وہ مکان پختہ ہو اور اس پر ہزاروں
روپیہ خرچ کیا گیا ہو۔ میں نے ان سے کہا کہ ہمارے سکول کی تو پھر بھی ایک شاندار عمارت
شانتی نکیتین جو ہندوؤں کا کالج ہے اُس میں تو لڑ کے درختوں کے نیچے بیٹھ کر
پڑھتے ہیں پھر ہم اپنے لڑکوں یا لڑکیوں کو کیوں کچے مکانوں میں نہیں بٹھا سکتے ۔ مگر میری
اس بات کی طرف توجہ نہ کی گئی ۔
ہے۔
دو
اسی طرح آٹھ سال ہو گئے میں نے ناظر تعلیم و تربیت سے کہا کہ نصرت گرلز سکول کے
پاس جو زمین ہے وہ خرید لو۔ چونکہ یہ زمین سکول کے بالکل قریب ہے اس لئے سکول کی
ضروریات کے کام آجائے گی مگر اُس وقت میری اس بات کی طرف بھی کوئی توجہ نہ کی گئی ۔
اب ایک احمدی نے اس زمین کو خرید لیا اور اُس نے وہاں اپنا مکان بنانا چاہا تو صدرانجمن احمد یہ
کو بھی خیال آگیا کہ یہ زمین ہمیں خریدنی چاہئے تھی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اب صرف ایک کنال
زمین دو ہزار روپیہ میں خریدی گئی ہے حالانکہ اُس وقت ساری زمین دو ہزار روپیہ میں مل
سکتی تھی اور اب غالباً ساری زمین خریدنے پر دس بارہ ہزار روپیہ صدرانجمن احمد یہ کو خرچ
کرنا پڑے گا اور عمارت بنانے پر تو شاید تمہیں چالیس ہزار روپیہ خرچ کرنا پڑے کیونکہ اب
ہر چیز گراں ہو گئی ہے۔ اب نئی عمارتوں کے سلسلہ میں دو ہزار روپیہ مانگا جاتا ہے حالانکہ

خطابات شوری جلد دوم
۷۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
جب میں نے کہا تھا اگر اُس وقت کچے مکان بنا لئے جاتے تو چھ سات سو روپیہ میں تمام کام
ہو جاتا۔ ہائی سکول میں پاخانہ کی ضرورت کے متعلق جو سوال اٹھایا گیا ہے وہ بھی میرے
نزدیک حیرت انگیز ہے۔ یہ تو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ جنگ آئی تو چیزیں مہنگی ہو گئیں مگر یہ کس
طرح تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ جنگ میں لڑکوں کو پیشاب زیادہ آنا شروع ہو گیا ہے۔ آخر وجہ کیا
ہے کہ یہ ضرورت پہلے کبھی محسوس نہیں ہوئی اور اب محسوس ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ
چونکہ روپیہ زیادہ آنا شروع ہو گیا ہے، اس لئے جی چاہتا ہے کہ اسے کسی جگہ خرچ کیا
جائے ۔ میں یہ تو مان سکتا ہوں کہ سکول کے کمرے کم ہیں اور لڑکے زیادہ ہیں اور اس کی وجہ
بھی سمجھ میں آ جاتی ہے کہ جنگ کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اپنے لڑکے تعلیم کے لئے
قادیان بھجوا دیئے ہیں ۔ پہلے آٹھ سولر کے یہاں ہوا کرتے تھے مگر اب ۳ اسولڑ کے پڑھتے
ہیں اور قریباً ہر جماعت میں سیکشن کھولے گئے ہیں مگر یہ تو نہیں کہ جنگ میں پیشاب زیادہ آنا
شروع ہو جاتا ہے کہ اب کہا جاتا ہے اس کے متعلق انتظام کرنا چاہئے ۔ آخر پہلے کئی سال
کس طرح گزارہ ہوتا رہا ؟ جس طرح پہلے گزارہ ہوتا رہا ہے اسی طرح اب بھی ہو سکتا ہے
مگر اب اس پر زیادہ زور دینا اور کہنا کہ اس کے بغیر چارہ ہی نہیں بتاتا ہے کہ چونکہ روپیہ
زیادہ آنا شروع ہو گیا ہے اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ اسے کسی نہ کسی رنگ میں ضرور خرچ کیا
جائے ۔
حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ ایک زمیندار میرے پاس آیا اور اس نے کہا
مولوی صاحب ! مجھے مشورہ دیں ۔ اس وقت آٹھ سو روپیہ میرے پاس ہے میں اِسے کہاں
خرچ کروں؟ آپ نے فرمایا کوئی مسجد بنوا دو۔ وہ کہنے لگا کوئی اور بات بتائیں ۔ فرماتے
تھے میں نے کہا اچھا کہیں کنواں کھدوا دو ۔ اُس کی اس سے بھی تسلی نہ ہوئی اور کہنے لگا کوئی
اور کام کی بات بتائیں ۔ آخر میں نے اُسے بڑی بڑی نیک باتیں بتائیں اور کہا کہ تم یہ
روپیہ اس اس طرح خرچ کرو تو تمہیں بڑا ثواب ملے گا مگر وہ خاموش رہا۔ آخر میں نے اُس
سے پوچھا کہ تم بتاؤ تمہاری اپنی کیا رائے ہے؟ وہ کہنے لگا فلاں شخص نے بڑا اچھا مشورہ دیا
ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ فلاں خاندان سے تمہاری عداوت ہے، تم اُس پر کوئی مقدمہ چلا دو
اور اس روپیہ سے اُسے سزا دلوانے کی کوشش کرو۔ تو ہمیں عقل مند بننا چاہئے ، روپیہ کو دیکھ

خطابات شوری جلد دوم
۷۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
کر اسے بلا ضرورت خرچ کرنے کے لئے تیار نہیں ہو جانا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ نے ایک لمبے
عرصہ کی تنگی کے بعد ہمارے لئے یہ فراخی کا موقع پیدا کیا ہے۔ ہم پہلے تین مبلغ ہر سال رکھا
کرتے تھے مگر مالی تنگی کی وجہ سے ایک لمبے عرصہ تک ہم ایک مبلغ بھی نہ رکھ سکے ۔ اب جب
کہ خدا نے تمہیں مال دیا ہے تم اپنے دانتوں تلے زبان دبا کر بیٹھ جاؤ اور کوشش کرو کہ اس
روپیہ سے تمہارا قرض اُتر جائے اور ریز روفنڈ قائم ہو جائے ۔ ریز روفنڈ قائم کرنا ہماری
اہم ترین ضروریات روریات میں سے ۔ ہے۔ اگر ہم چند سالوں میں کئی لاکھ روپیہ کا ایک ریز روفنڈ
قائم کر دیں تو سلسلہ کی کئی ضرورتیں اس فنڈ سے پوری ہو سکتی ہیں۔
قادیان میں کالج کی ضرورت لج کی ضرورت اس وقت ہمارے سامنے ایک نہایت ضروری مسئلہ
قادیان میں کالج قائم کرنا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ
ہمارے لڑکے جب یہاں سے تعلیم حاصل کر کے بیرونی کالجوں میں داخل ہوتے ہیں تو اُن
کی دینی حالت سخت ناقص ہو جاتی ہے لیکن اگر اپنا کالج گھل جائے تو تمام لڑ کے خدا تعالیٰ
کے فضل سے محفوظ ہو جائیں یا ایک غالب اکثریت محفوظ ہو جائے اور شاذ و نادر کے طور پر
کوئی خراب ہو۔ مگر اب یہ حالت ہے کہ جب ہمارے لڑکے یہاں سے دسویں جماعت
پاس کر کے باہر جاتے ہیں تو فوراً رپورٹیں آنی شروع ہو جاتی ہیں کہ قادیان سے فلاں لڑکا
پڑھ کر آیا تھا مگر وہ روزانہ سینما دیکھنے کے لئے جاتا ہے یا فلاں لڑکا روزانہ داڑھی منڈوا تا
ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ نگرانی کے بعد لڑ کے یہاں سے ایسی کم عمری کی حالت میں جاتے
ہیں کہ بیرونی اثرات کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ اور جیسے دریا کا بند ٹوٹ جاتا ہے اسی طرح
نگرانی ختم ہوتے ہی اُن کے نفس کا بند ٹوٹ جاتا ہے اور وہ دنیا میں ملوث ہو جاتے ہیں۔
پس میرے نزدیک لڑکوں کی خرابی کی بڑی وجہ یہی ہے کہ اُن کی بے وقت نگرانی ختم ہو جاتی
ہے اور ان کی طبیعت میں ایسا رد عمل پیدا ہو جاتا ہے کہ اُن کی حالت پہلے سے بدتر ہو جاتی
ہے۔ اگر یہاں سے لڑکا بی ۔ اے پاس کر کے جائے تو کبھی اس کی دینی حالت خراب نہ ہو۔
پس یہاں کالج کا کھلنا اہم ضروریات میں سے ہے مگر اس کے لئے سرمایہ کی ضرورت ہے۔
جب تک کافی سرمایہ نہ ہو کالج نہیں کھل سکتا اور یہی وقت سرمایہ جمع کرنے کا ہے ۔ اس وقت
اللہ تعالیٰ نے تمہیں موقع دیا ہے کہ تم روپیہ جمع کرو اور اس سے نہ صرف قرض اُتارو بلکہ

خطابات شوری جلد دوم
۷۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ریز روفنڈ بھی قائم کرو تا کہ اس کے ذریعہ سے اس قسم کی ضروریات پوری ہوسکیں۔ میرے
نزدیک ان دنوں میں چھ لاکھ سے دس لاکھ روپیہ تک ریز روفنڈ میں جمع ہو ہو سکتا سکتا ہے اور یہ
ریز روفنڈ اُن تنگی کے سالوں کے لئے جو درمیان میں آتے رہتے ہیں، ہمارے لئے ذخیرہ
کا کام دے سکتا ہے۔ سورۂ یوسف میں یہی نسخہ بتایا گیا ہے کہ اچھے سالوں کی فصل کو بُرے
سالوں کے لئے محفوظ رکھو اور یہ وہ نسخہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے ایک رؤیا کے ذریعہ بادشاہ مصر کو
بتایا۔ ہرکشن داس کا مشورہ نہیں کہ انسان کہے اگر میں نے اس پر عمل نہ کیا تو کیا ہو گیا۔
بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ مال پس انداز کرنا دنیا داری روپیہ جمع کرنے کا فائدہ
ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اگر اُن کا یہ نظریہ درست ہے تو
خدا تعالیٰ نے فرعون مصر کو یہ رویا کیوں دکھایا اور پھر حضرت یوسف علیہ السلام نے اس خواب
کی جو تعبیر بتائی اس کے متعلق اللہ تعالیٰ کیوں فرماتا ہے کہ ہم نے خود یوسف علیہ السلام کو
تعبیر کا علم سکھایا تھا ۔ گویا جس طرح یہ خواب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اُسی طرح اس کی
تعبیر بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اس خواب کے ذریعہ ہمیں بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ
فراخی کے ایام میں اپنے لئے مال پس انداز کیا کرو تا کہ تنگی کے ایام میں وہ تمہارے کام
آوے یہ کسی ہرکشن داس کا مشورہ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کا مشورہ ہے اور خدا تعالیٰ کے مشورہ کو
رڈ کرنا کسی دیندار کا کام نہیں ہو سکتا۔ پس یہ بالکل غلط خیال ہے کہ مال کو پس انداز کرنا دنیا داری
ہے۔ مال کو دنیا کے لئے پس انداز کرنا بیشک دنیا داری ہے لیکن دین کے لئے پس انداز کرنا
ہرگز دنیا داری نہیں ۔ کیونکہ ایسا انسان اگر ایک طرف مال جمع کرتا ہے تو دوسری طرف اُسی
مال کو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے خرچ کر کے ثابت کر دیتا ہے کہ اُس نے دنیا کے لئے مال
جمع نہیں کیا تھا بلکہ خدا تعالیٰ کے لئے مال جمع کیا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ایک ارشاد سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ آپؐ نے ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کو جب
کہ آپ جموں میں ملازم تھے لکھا کہ میں نے سنا سنا ہے آپ سارا روپیہ صر صرف کر دیا کرتے
ہیں ، یہ درست نہیں۔ اپنی تنخواہ کا چوتھا حصہ ہر مہینہ جمع کیا کریں تا کہ وہ وقت پر دین کے کام
آسکے۔ اگر افراد کو یہ مشورہ دیا جا سکتا ہے تو جماعت کے لئے یہ مشورہ کیوں ضروری نہیں ۔
اور اگر ایک فرد رو پیہ جمع نہ کرنے کی وجہ سے قابل نصیحت سمجھا جا سکتا ہے تو جماعت روپیہ جمع

خطابات شوری جلد دوم
۷۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
نہ کرنے کی وجہ سے کیوں قابلِ اعتراض نہیں سمجھی جاسکتی ۔ جو کام ضروری ہیں اور جن کے بغیر
گزارہ ہی نہیں ہو سکتا وہ تو بے شک کرو مگر یہ نہ ہو کہ روپیہ پس انداز کرنے میں غفلت سے
کام لو۔ یہ ایک اہم کام ہے جس کی طرف توجہ رکھنا نہایت ضروری ہے۔ اگر ہم اس کی
اہمیت کو نظر انداز کر دیں گے اور غیر اہم کاموں پر اپنا روپیہ ضائع کر دیں گے تو دین کے ان
مہتم بالشان کاموں میں جو ہمارے پیش نظر ہیں سخت حرج واقع ہو گا اور ہم خدا تعالیٰ کے
حضور اس کے متعلق جواب دہ ہوں گے۔ پس میرا مشورہ اس وقت یہی ہے کہ روپیہ پیس انداز
کرو اور ریز روفنڈ قائم کرو۔
چندے بڑھانے کی تلقین اور اس کے ساتھ ہی۔ ساتھ ہی میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ گو
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری آمد گزشتہ سالوں کی نسبت
بہت بڑھ گئی ہے لیکن پھر بھی جس قدر آمد ہونی چاہئے ، وہ میرے نزدیک نہیں ہو رہی اور
اس کی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ فوج میں اعلیٰ محمہدوں پر متعین ہیں وہ با قاعدگی کے ساتھ اپنے
چندے نہیں بھجواتے ۔ کنگز کمیشن میں ہماری جماعت کے قریباً سوا سو نوجوان ہیں مگر میرے
نزدیک اُن میں سے صرف پندرہ میں چندہ دیتے ہیں باقی چندہ نہیں دیتے اور یہ ایک بہت بڑا
نقص ہے جس کا ازالہ ہونا چاہئے ۔ کنگز کمیشن والوں کی اوسط آمدنی ۶۰ ۷۰ ہزار روپیہ
ماہوار ہے اور اگر وہ باقاعدگی سے چندہ ادا کریں تو ان کی طرف سے چار ہزار روپیہ ماہوار
آنا چاہئے ۔ بالفاظ دیگر ہمیں ۴۸ ہزار روپیہ سالانہ کی آمد صرف اُن نو جوانوں کے ذریعہ ہو
سکتی ہے جو فوج میں اعلیٰ مہدوں پر ملازم ہیں ۔ پھر جو نوجوان فوج کے دوسرے محکموں میں
گئے ہوئے ہیں اگر اُن سب کی آمد کا اندازہ لگایا جائے تو میرے نزدیک اتنی ہی سالانہ آمد
اُن کی طرف سے ہونی چاہئے ۔ اس وقت تک ہماری جماعت کی طرف سے قریباً دس ہزار
آدمی فوج میں بھرتی کرائے جا چکے ہیں ۔ کئی کلرکوں میں ہیں، کئی ٹیکنیکل لائنوں میں ہیں اور
کئی نیوی وغیرہ میں ۔ ان سب کی آمد کا اندازہ لگا کر اگر چندے کا حساب کیا جائے تو
میرے نزدیک صرف فوجیوں سے ہمیں ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالا نہ مل سکتا ہے مگر چونکہ ابھی اس
قدر آمد نہیں اس لئے میں جماعت کے دوستوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ اپنی اپنی جگہ پر تمام
نو جوانوں کو تحریک کریں کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ مرکز میں اپنا چندہ ارسال کیا کریں۔

خطابات شوری جلد دوم
۷۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ماں باپ اور بھائی بہنوں کا بھی فرض ہے کہ وہ انہیں توجہ دلائیں کہ خدا تعالیٰ نے جب تمہیں
رزق دیا ہے تو تمہارا فرض ہے کہ اب دین کی خدمت کرو اور ہر مہینے التزام اور با قاعدگی
کے ساتھ چندے بھجوا ؤ۔ اسی طرح ماں باپ کو بھی چاہئے کہ وہ ایسے نوجوانوں کے پتے دفتر
میں نوٹ کرا دیں تا کہ دفتر کی طرف سے بھی اُنہیں خطوط کے ذریعہ توجہ دلائی جاتی رہے۔
ان کے علاوہ اور بھی بہت سے لوگ ہیں جن کی آمدنیاں پہلے سے بہت بڑھ گئی ہیں ۔
تاجروں کو مالی قربانی کی خاص تلقین تاجر پیشہ لوگوں کی آمد نیاں خصوصیت کے
ساتھ زیادہ ہو گئی ہیں مگر ان کے چندے
اُسی حالت پر قائم ہیں جس حالت پر جنگ سے پہلے تھے۔ اگر پہلے کوئی تاجر پانچ روپے
ماہوار چندہ دیا کرتا تھا تو اب بھی وہ پانچ روپے ماہوار ہی چندہ دیتا ہے۔ اگر چہ اس کی آمد
دس ہزار روپیہ ہو گئی ہو ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تاجروں میں دین کی خدمت کا کوئی احساس
ہی نہیں رہا اور انہیں روپیہ سے اتنی محبت ہو گئی ہے کہ وہ اسے خدا تعالیٰ کے لئے خرچ کرنا
پسند بھی نہیں کرتے اور یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر ہم نے خدا تعالیٰ کے دین کے لئے کچھ خرچ
کیا تو روپیہ ختم ہو جائے گا۔ پس تاجروں کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہئے اور اس نقص کا
ازالہ کرنا چاہئے ۔
میں جیسا کہ پہلے بھی ایک دفعہ بیان کر چکا ہوں صرف ملازم پیشہ لوگوں کی جماعت
ہی اس وقت حقیقی اخلاص دکھا رہی اور دین کے لئے سچی قربانی کر رہی ہے ۔ زمیندار قربانی
میں دوسرے درجہ پر ہیں اور تاجر سب سے نچلے درجہ میں ہیں۔ تاجر کے پاس خواہ کس قدر
روپیہ آجائے وہ ہمیشہ اس وہم میں مبتلا رہتا ہے کہ اب تو روپیہ آگیا خبر نہیں کل بھی آئے گا
یا نہیں اور اس طرح نہ صرف ثواب سے محروم ہو جاتا ہے بلکہ اُس ترقی سے بھی محروم ہو جاتا
ہے جو خدا تعالیٰ اسے قربانی کی صورت میں عطا کرتا ہے۔ پس تاجروں کو خصوصیت کے
ساتھ اپنے اس نقص کی اصلاح کرنی چاہئے ۔ میں سمجھتا ہوں اگر آمد کی تشخیص پر زور دیا
جائے اور جو لوگ نادہند یا چندہ دینے میں سُست ہیں اُن کی نگرانی کی جائے اور ماں باپ
اور دوسرے رشتہ دار انہیں بار بار لکھیں تو ہماری آمد چندہ عام اور حصہ آمد کی چار لاکھ
سے بڑھ کر چھ لاکھ روپیہ تک پہنچ جائے ۔ اس میں سے ڈیڑھ لاکھ وہ قرضہ اُتار دیں اور

خطابات شوری جلد دوم
۷۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
پھر ہر سال ڈیڑھ دو لاکھ روپیہ ریز روفنڈ کے طور پر جمع کرتے چلے جائیں تا کہ ہم چند سال
کے بعد قادیان میں اپنا کالج کھول سکیں اور اس کے اخراجات آسانی سے برداشت کر
سکیں ۔ اسی طرح نئے مبلغین رکھنے کا جو سلسلہ مالی تنگی کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا اُسے بھی
جاری کر دیا جائے ۔
سب کمیٹی بیت المال کی رپورٹ میں ایک بات یہ بیان کی گئی ہے کہ گریڈ کی زیادتی
کے بغیر ہمیں اچھے استاذ نہیں مل سکتے ۔ اگر اساتذہ کے گریڈوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو وہ
بھاگ جائیں گے اور گورنمنٹ سکولوں میں اچھی تنخواہوں پر ملازم ہو جائیں گے۔ میرے
نزدیک یہ بات اوّل تو غلط ہے لیکن اگر فرض کر لیا جائے کہ بعض اساتذہ کے اندر اس قسم
کے خیالات پائے جاتے ہیں تو اس کے دوسرے لفظوں میں یہ معنے ہیں کہ وہ دین کے لئے
قربانی کرنے کو تیار نہیں اور جو لوگ اس قسم کے ہوں کہ دین کے لئے قربانی کرنا انہیں مشکل
دکھائی دے، اُنہوں نے اگر کل جانا ہے تو بے شک آج ہی چلے جائیں ۔ اُن کی جگہ اگر ہمیں
ویسی لیاقت رکھنے والے اساتذہ نہیں ملیں گے تو کم سے کم وہ لوگ تو ملیں گے جو روحانیت
اور اخلاص میں ان سے اچھے ہوں گے اور روحانیت اور اخلاص میں اچھے ہوں گے تو یقیناً
ان کے نتائج بھی موجودہ نتائج سے بہتر ہوں گے۔ اگر اساتذہ قربانی کر رہے ہیں تو اور کونسا
محکمہ ہے جس میں کام کرنے والے قربانی نہیں کر رہے۔ مبلغین بھی اپنی قابلیتوں سے بہت
کم تنخواہ لیتے ہیں، پھر کل کو وہ بھی بھاگنے لگ جائیں گے ۔ کلرکوں کو بھی کم تنخواہ ملتی ہے وہ
بھی یہاں سے بھاگنے لگ جائیں گے ۔ کارکنوں کو بھی بہت تھوڑی تنخواہیں ملتی ہیں وہ بھی
اس وجہ سے بھاگ جائیں گے۔ اگر یہ بند ٹوٹ چکا ہے تو پھر اسا تذہ پر ہی منحصر نہیں سب
لوگ بھاگنا شروع کر دیں گے اور کوئی شخص اتنے قلیل معاوضہ پر کام کرنے کے لئے تیار
نہیں ہو گا مگر یہ بالکل غلط خیال ہے اور خدا اور اُس کے سلسلہ پر بدظنی ہے۔
ہمارے سلسلہ کا انحصار خدا پر ہے ہمارے سلسلہ کا احصار آدمیوں پر ہیں بلکہ خدا پر
ہے اور خدا تعالیٰ ہمیشہ غیب در غیب سامانوں
سے ہمارے سلسلہ کی مدد کرتا چلا آیا ہے۔ اگر تمام کے تمام اساتذہ یہاں سے چلے جائیں
اور کام چھوڑ دیں تو مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیں ان کی جگہ اور آدمی دے دے گا جو اپنے

·

آج 10 میں سے 10 باقی