مجلس مشاورت اپریل ۱۹۴۴ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد سوم
۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کہ چٹھیوں وغیرہ کا جواب دے دے مگر اس سے بڑھ کر کوئی اور کام کرنے کی اس میں
اہلیت نہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ناظروں کو چھوٹے چھوٹے دفتری کاموں میں بھی حصہ لینا
تا ہے ۔ اس نقص کو دور کرنے کو دور کرنے کے لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بعض نائب ناظر مقرر کئے
پڑتا ۔
جائیں ۔ یہ نائب ناظر گریجوایٹ یا ایم اے ہوں گے اور اُن کا کام یہ ہوگا کہ دفتری کام کا
تجربہ حاصل کریں اور رفتہ رفتہ اس کام کو سنبھال لیں جو ناظران سلسلہ کر رہے ہیں۔ میری
غرض اس سکیم سے یہ ہے کہ ان نائب ناظروں کے تقرر کے نتیجہ میں ناظر بالکل فارغ
کر دیئے جائیں تا کہ وہ سلسلہ کی ترقی کے لئے اصولی اور بنیادی امور پر غور کرسکیں اور ایسی
سکیمیں تیار کریں جو ترقی کے لئے مفید ہوں ۔ اس مقصد کے لئے بجٹ میں چار رقمیں تجویز
ہونی چاہئیں تاکہ شروع سال سے اس سکیم کے مطابق کام کیا جا سکے ۔
پھر یہ امر بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ میں دیہاتی مبلغین کو آجکل تعلیم دے رہا ہوں ۔ یہ لوگ
مدرس بھی ہوں گے اور مبلغ بھی۔ چھ مہینہ تک یہ لوگ فارغ ہو جائیں گے، پندرہ ہیں ان کی
تعداد ہے، ان دیہاتی مبلغین کو بھی ہم نے بڑے بڑے قصبات میں تبلیغ اور درس و تدریس
کے لئے مقرر کرنا ہے اور میرا ارادہ ہے کہ ایک ایک مبلغ کے سپرد پندرہ پندرہ ہیں ہیں
گاؤں کر دیئے جائیں تا وہ ان کی نگرانی رکھے اور ان میں تبلیغ اور تعلیم کا سلسلہ جاری
کرے۔ ان کے لئے بھی بجٹ میں گنجائش رکھنی چاہئے کیونکہ جب یہ لوگ نکلیں گے انہیں
صدر انجمن احمد یہ کے سپرد ہی کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ امر بھی نظر میں رکھنا چاہئے کہ
ہم نے بجٹ کا توازن ایسا رکھنا ہے کہ پانچ چھ سال کے اندر اندر ہم پچیس لاکھ روپیہ کا ریز روفنڈ
قائم کر سکیں تا کہ اگر کسی وقت ہماری مالی حالت کمزور ہو جائے یا یکدم کوئی زیادہ خرچ آجائے
تو اس ریز روفنڈ سے مدد لی جا سکے ۔ یہ باتیں ہیں جن کو مد نظر رکھ کر بجٹ پر غور کرنا چاہئے ۔“
دوسرا دن
66
غیر احمدی لڑکیوں سے رشتہ ناطہ کی بابت نظارت امور عامہ کی طرف سے ایک
یہ تجویز تھی کہ مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
خطابات شوری جلد سوم
۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ آئندہ تین سال تک بغیر منظوری مرکز غیر احمدی لڑکی سے شادی نہ کی
جائے ۔ اس کے بعد اس فیصلہ میں ہر تین سال کے بعد توسیع ہوتی رہی ۔ اب آخری فیصلہ کا
تیسر ا سال گزر رہا ہے۔ لہذا اس معاملہ کو مزید فیصلہ کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔“
حضور نے فرمایا۔
دو
66
جو دوست اس کے منہ کے متعلق کچھ کہنا چاہیں وہ اپنے نام لکھوا دیں ۔“
اس پر چند ممبران نے اپنے نام لکھوائے اور اپنی آراء پیش کیں ۔ اس کے بعد حضور
نے فرمایا :-
اس کے متعلق تین ترامیم پیش ہوئی ہیں ۔ ایک یہ کہ ہر سال اس کے متعلق فیصلہ ہوا
کرے۔ دوسرے یہ کہ تین سال کے بعد ۔ اور تیسرے یہ کہ پانچ سال کے بعد ۔
تین سال کے بعد پیش ہونے کا تو پہلے قاعدہ ہے ہی ۔ دو ترامیم رہ جاتی ہیں ۔
دوستوں نے مختلف قسم کے خیالات سُن لئے ہیں۔ یہ مسئلہ بار بار جماعت کے سامنے آتا رہا
ہے۔ اور اس کے فوائد اور نقائص اچھی طرح سامنے آچکے ہیں ۔ فائدہ اس کا یہ بیان کیا گیا
ہے کہ غیر احمدیوں کے ہاں شادی کرنے سے نئے خاندانوں سے تعلقات قائم ہوتے ہیں
اور تبلیغ کا رستہ کھل جاتا ہے۔ نقصان یہ ہے کہ احمدی لڑکوں کے غیر احمدیوں کے ہاں رشتے
ہو جانے سے احمدی لڑکیوں کے لئے رشتے ملنے مشکل ہو جاتے ہیں ۔ یہ دونوں نقطہ ہائے
نگاہ ہیں جو جماعت کے سامنے ہیں ۔
جماعت نے کثرت رائے سے فیصلہ کیا تھا کہ یہ پابندی لگا دی جائے کہ تین سال
تک بغیر اجازت غیر احمدی لڑکی سے شادی نہ کی جائے ۔ اب ایک دوست نے یہ تجویز پیش
کی ہے کہ تیسرے سال یہ سوال اٹھانا درست نہیں بلکہ اس پابندی کو دس سال تک ممتد کر دیا
جائے ۔ بعض مجبوریاں بھی پیش آسکتی ہیں۔ مثلاً احمدیت میں داخل ہونے سے قبل کے بعض
رشتے کئے ہوئے ہوتے ہیں اُن کو چھوڑ دینے سے لوگوں پر بُرا اثر پڑتا ہے اور بلا وجہ لوگوں
پر برا اثر نہ ڈالنا چاہئے ۔ پھر ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ اگر کسی با اثر خاندان میں شادی کر لی
جائے تو آہستہ آہستہ وہ لوگ قریب آ جاتے ہیں اور تبلیغ کا رستہ گھل جاتا ہے اس لئے
اجازت لے کر شادی کر لینے کا رستہ کھلا رہنا چاہئے ۔ عام اجازت اس۔ زت اس لئے نہیں ہونی چاہئے
خطابات شوری جلد سوم
۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کہ اس طرح احمدی لڑکیوں کے لئے رشتوں کا ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔ جو دوست چاہتے ہیں
کہ یہ پابندی قائم رہے۔ جسے ضرورت پیش آئے وہ اجازت لے کر کرے اور دس سال
تک یہ پابندی مسلسل رہے وہ رہے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۱۱۰ دوست کھڑے ہوئے ۔ پانچ سال کے لئے یہ پابندی لگانے کے حق میں
۱۷ اور ہر سال اس کے پیش ہونے کے حق میں صرف ۶ دوستوں نے رائے دی۔ اور
موجودہ قاعدہ یعنی تین سال کے بعد اسے دوبارہ پیش کرنے کے حق میں ۱۹۴ دوستوں نے
رائے دی۔ حضور نے فرمایا :-
آخری تجویز یعنی موجودہ قاعدہ کے حق میں ۱۹۴ دوست ہیں۔ یہ تعداد پہلی تین
تجاویز کے حق میں آراء کے مجموعہ سے بھی ز زیادہ ہے۔ وہ وہ گل ۱۳۳ ہیں اور یہ ۱۹۴۔ اس لئے
میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔“
حفاظت خاص نظارت امور عامہ کی دوسری تجویز حفاظت خاص کے متعلق تھی۔ سب کمیٹی نے تجویز کی تھی کہ حضرت خلیفہ مسیح کی حفاظت کے لئے کم از کم
تین ہزار روپیہ ماہوار خرچ منظور کیا جائے ۔ اور تفصیلی انتظام محکمہ متعلقہ پر چھوڑ دیا جائے۔“
یہ تجویز چونکہ حضور کی ذات سے متعلق تھی اس لئے آپ نے فرمایا کہ :-
اس پر گفتگو کے دوران میں میں مجلس میں موجود نہیں رہنا چاہتا۔ نماز سے
قبل میں چلا جاؤں گا اور جماعت جو فیصلہ چاہے اس بارہ میں کر دے۔“
دو
اس پر ایک دوست نے عرض کیا کہ یہ حضور کا ذاتی سوال نہیں کہلا سکتا کیونکہ یہ خلیفہ کی
حفاظت کے بارہ میں ہے۔ حضور نے فرمایا :-
د
گو یہ سوال اس رنگ میں ذاتی نہیں مگر پھر بھی اس کا تعلق میری ذات سے ہے۔
اور میں شرم محسوس کرتا ہوں کہ جس مجلس میں اس پر گفتگو ہو اس میں میں موجود ہوں ۔
دراصل بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ انہیں ذات سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس ضمن میں
مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کا ایک واقعہ یاد آیا ہے۔ ماسٹر فقیر اللہ صاحب جو
پہلے غیر مبایعین میں سے تھے اب خدا کے فضل سے بیعت کر چکے ہیں۔ حساب اچھا جانتے تھے
خطابات شوری جلد سوم
۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
-
اور مدرسہ میں حساب کے استاد تھے۔ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے شکایت کی
کہ یہ حساب میں بہت کمزور ہے اور پھر حساب کی گھنٹیوں میں اکثر غیر حاضر بھی رہتا ہے۔
میری صحت اُس وقت ایسی ہی تھی کہ میں زیادہ توجہ بھی نہ کر سکتا تھا اور آنکھیں بھی کمزور
تھیں ۔ بورڈ کی طرف زیادہ دیر تک نہ دیکھ سکتا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ
شکایت سن کر فرمایا کہ ہم نے اس سے کوئی وکالت تو کروانی نہیں آپ پڑھا دیا کریں جتنا
آ جائے گا اتنا ہی سہی ۔ یہ بات سن کر میں نے حساب کی گھنٹیوں میں جانا ہی بند کر دیا۔ اس
کے بعد مولوی یار محمد صاحب حساب کے ماسٹر مقرر ہوئے ۔ وہ سکول کے وقت کے علاوہ
میرے پاس آجاتے اور کہتے تمہاری آنکھیں دُکھتی ہیں تم نہ دیکھو میں زبانی حساب پڑھاتا
ہوں ۔ اِسی طرح انہوں نے مجھے کچھ حساب سکھا دیا۔ ان مو مولوی صاحب کے دماغ میں کچھ
نقص تھا۔ وہ خیال کرنے لگے کہ محمدی بیگم میں ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب مسجد
میں نماز کے لئے تشریف لاتے تو وہ حضور کے دائیں بائیں ، آگے پیچھے کوشش کر کے کھڑے
ہو جاتے ۔ اور جیسے میاں بیوی میں محبت و پیار کا اظہار ہوتا ہے حضور کے کبھی پیر کو کبھی ہاتھ کو
پکڑتے ۔ حضور علیہ السلام کو اس سے تکلیف ہوتی تھی اور نماز میں بھی خلل آتا تھا۔ آپ
نے بہت انہیں روکا مگر وہ نہ رُکے ۔ آخر آپ نے بعض دوستوں سے بیان کیا۔ اُن دنوں
سید ناصر شاہ صاحب مرحوم اور بعض اور دوست یہاں آئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے
باہم فیصلہ کیا کہ ہم پہرہ دیا کریں گے اور مولوی صاحب کو حضور کے پاس نہ آنے دیں
گے۔ لیکن جس شخص کے دماغ میں نقص ہو اس کا مقابلہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ یہ لوگ اگر بارہ
گھنٹے بیٹھتے تو مولوی صاحب چودہ گھنٹے ۔ اور اگر یہ ہمیں گھنٹے بیٹھیں تو وہ چوبیس گھنٹے بیٹھے
رہتے ۔ آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انہیں حکم دیا کہ قادیان سے چلے جائیں اور حکم
لکھ کر مجھے ہی دیا کہ ان کو پہنچا دوں۔ چنانچہ میں یہ حکم لے کر ان کے پاس گیا۔ انہوں نے
پڑھ کر جواب میں لکھا کہ میں مرزا غلام احمد ابن مرزا غلام مرتضی کو نہیں جانتا اور نہ میں نے
ان کی بیعت کی ہوئی ہے۔ میں نے بیعت مسیح موعود کی کی ہوئی ہے اور ان کے حکم کو مان سکتا
ہوں ۔ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انہیں لکھا کہ میں مسیح موعود کی حیثیت سے آپ کو
حکم دیتا ہوں کہ یہاں سے چلے جائیں ۔ آخر وہ چلے گئے ۔ یہاں سے وہ شاید جالندھر گئے
خطابات شوری جلد سوم
۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
وہاں سے لاہور پہنچے ۔ لاہور سے لدھیانہ اور پھر ہوشیار پور گئے اور ۴۸ یا ۷۲ گھنٹہ میں یہ تمام
سفر کر کے پھر واپس یہاں پہنچ گئے ۔ اور کہا کہ میں تو بہ کرتا ہوں آئندہ میں کوئی ایسی حرکت پھر
نہ کروں گا لیکن میں قادیان سے باہر نہیں رہ سکتا ۔ اب دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
پہرہ کا حکم کر سکتے تھے مگر آپ نے جماعت کو ایسا حکم نہیں دیا۔ کیونکہ بوجہ اس سے آپ کی
ذات کا تعلق ہونے کے آپ نے شرم محسوس کی ۔ گو یہ حفاظت کا سوال ایک حیثیت سے
ذاتی نہیں بھی مگر پھر بھی میری فطرت ایسی ہے کہ میں شرم محسوس کرتا ہوں کہ میری موجودگی
میں اس پر گفتگو ہو ۔ اس لئے میں نے کہا ہے کہ یہ میرے چلے جانے کے بعد پیش ہو ۔“
چنانچہ حضور انور کے تشریف لے جانے کے بعد حفاظت خاص کی تجویز کی بابت
درج ذیل کار روائی ہوئی ۔ کارروائی ۔
ناظر صا۔
-
صاحب امور عامہ: سب کمیٹی کی رپورٹ ہے کہ حضرت خلیفتہ المسیح کی حفاظت کے
لئے بالمقطع ۳۰۰۰ روپیہ منظور کیا جائے۔ تفصیلی انتظامات نظارت امور عامہ پر چھوڑ دیئے
جائیں۔
اس وقت دو کارکنوں کی منظوری ہے ایک کے لئے ۱۵ روپیہ کی اور دوسرے کے لئے
۲۰ روپیہ کی گنجائش ہے۔ نظارت نے مقامی طور پر اور اخبارات میں اعلان کئے ۔ اس پر
صرف ایک کارکن ملا جس کو ۱۵ روپیہ ماہانہ پر رکھ لیا گیا ۔ بوجہ کم تنخواہ کے دوسرا کا رکن مہیا
نہیں ہوا۔ اس محافظ کا فرض ہے کہ وہ سفر میں اور حضر میں ہر وقت حضور کی معیت میں
رہے۔ اس کے علاوہ ایک مستقل محافظ ہے جو پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کے ماتحت ہے۔
۲۔ نیشنل لیگ کور کے ماتحت ایک آنریری انتظام بھی ہے جب حضور باہر تشریف لے جا رہے
ہوں تو کور والوں کو اطلاع کر دی جاتی ہے۔
۳۔ اس کے علاوہ قادیان کے محلہ جات سے باری باری لوگ آتے ہیں جو دن رات مسجد مبارک
میں حفاظت کا انتظام کرتے ہیں ۔
۴۔ کار خاص کا انتظام بھی ہے۔ ان کا بھی فرض ہے کہ حضور جب باہر تشریف لے جائیں تو
ایسے موقعوں پر ڈیوٹی پر رہیں ۔
لد
-
۵۔ مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ خدام الاحمدیہ کے ماتحت بھی حفاظت کا انتظام ہے جو
خطابات شوری جلد سوم
۳۲
نہایت تندہی سے اسے سرانجام دیتے ہیں۔
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
مگر پھر بھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ حضور کی حفاظت کا خاطر خواہ انتظام نہیں ۔ اس اہم
خدمت کے لئے قابل آدمی کم تنخواہ پر مہیا نہیں ہوتے ۔
اس کے بعد بعض نمائندگان نے اپنی آراء پیش کیں ۔ آخر پر چوہدری سر محمد ظفر اللہ خانصاحب
صدر مجلس نے فرمایا :-
دو
تجویزیں اتنی ہی ہیں جتنے احباب اس وقت بولے ہیں ۔ ہر ایک پر رائے لینا
مشکل بلکہ شاید ناممکن ہو ۔ اِس لئے میں اِن میں سے اصولی تجاویز بیان کر دیتا ہوں ۔ ان بلکہ ہو۔
کے متعلق پھر رائے لے لی جائے گی ۔
پہلی تجویز یہ ہے کہ یہ مسئلہ چونکہ جلدی میں فیصلہ کرنے کا نہیں اس لئے اسے ایک
کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے جو حضور کی حفاظت کے متعلق تمام تفاصیل طے کرے۔ مگر اس
میں ایک مشکل ہے۔ مجلس مشاورت کل ختم ہو جاوے گی ۔ کمیٹی کل تک یہ کام نہیں کر سکتی ۔
نتیجہ یہ ہوگا کہ کمیٹی اگلے سال مجلس مشاورت میں اپنی تجاویز پیش کر سکے گی ۔ اس لئے میں
اس کی وضاحت کر دیتا ہوں کہ حضور سے درخواست کی جائے کہ ایک کمیٹی مقرر فرما دیں
ایسے احباب کی جو تجربہ رکھتے ہوں ۔ ۔
یہ کمیٹی جلد سے جلد فیصلہ کرے کہ حضور کی حفاظت کا کیا انتظام ہو۔ کس صیغہ سے متعلق
ہو۔ نظارت امور عامہ سے یا پرائیویٹ سیکرٹری سے (جیسا کہ بعض احباب نے کہا ہے )
پہرے کا کونسا حصہ والنٹیرز کے سپرد ہو اور کونسا تنخواہ داروں کے۔ خرچ کے لئے کتنا بجٹ
رکھا جائے ۔ یہ کمیٹی حضور کی خدمت میں رپورٹ کرے۔ اس رپورٹ کا مالی پہلو اس کمیٹی
میں پیش ہو جو بجٹ پر غور کرنے کے لئے حضور بنائیں ۔ ہماری طرف سے حضور کی خدمت
میں یہ سفارش ہو کہ اس کمیٹی اور مالی کمیٹی کی رپورٹوں پر حضور خود فیصلہ فرماویں۔
دوسری تجویز یہ ہے کہ اس کے متعلق ہم خود فیصلہ کریں کہ حضور کی حفاظت کا کیا
انتظام ہونا چاہئے ۔ اس کے متعلق جو تجاویز اس وقت دوستوں نے بیان کی ہیں انہیں
ایک ایک کر کے میں پیش کرتا چلا جاؤں گا۔
خطابات شوری جلد سوم
۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ایک تجویز یہ ہے کہ حضور کی حفاظت کے لئے دوست زندگی وقف کریں ۔ تحریک جدید کے
اصول کے مطابق انہیں گزارہ دیا جائے ۔
دوسری تجویز یہ ہے کہ اس بات پر غور کیا جائے کہ حضور کی حفاظت کے لئے پہرے کا انتظام
کس محکمہ کے سپرد ہو؟ نظارت امور عامہ یا پرائیویٹ سیکرٹری کے؟
تیسری تجویز یہ ہے کہ اس بات پر غور کیا جائے کہ اس غرض کے لے ۷۲۰ روپیہ کی رقم منظور
کیا جائے یا ۶۰۰۰ یا ۳۰۰۰ ۔
جو دوست پہلی تجویز کے حق میں ہوں کہ حضور کی خدمت میں سفارش کی جائے کہ
حضور ماہر اصحاب کی ایک کمیٹی مقرر فرما دیں جو حضور کی خدمت میں رپورٹ پیش کرے۔
اس کا مالی حصّہ بجٹ کمیٹی میں پیش کر دیا جائے ۔ حضور دونوں رپورٹوں کے بعد اس کے
متعلق خود فیصلہ فرماویں۔ ایسے دوست کھڑے ہو جائیں ۔
ہے۔
رائے شماری کے بعد چوہدری صاحب نے فرمایا: ”اکثریت اس تجویز کے حق میں
نوٹ : مورخہ ۹ را پریل کو اجلاس شروع ہونے سے پہلے چوہدری صاحب موصوف نے
اعلان کیا کہ حضور نے ناظر صاحب امور عامہ، چوہدری فتح محمد صاحب، حضرت میاں بشیر احمد
صاحب اور شیخ نیاز احمد صاحب پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی ہے جو ۱۵ دن کے اندر حضور کی
خدمت میں رپورٹ پیش کرے۔“
نشر واشاعت کا بجٹ پانچ ہزار مشاورت کے دوسرے دن ۸ر اپریل کوسب کمیٹی نظارت دعوة و تبلیغ کی رپورٹ پیش ہوئی ۔ نئے
سے پندرہ ہزار کئے جانے کی تجویز مبلغین اور ان کے لئے تھیں ہزار روپے بجٹ
میں رکھنے کی تجویز کے بعد سب کمیٹی کی ایک
تجویز یہ تھی کہ نشر واشاعت کے موجودہ بجٹ کو پانچ ہزار سے بڑھا کر پندرہ ہزار کر دیا
جائے ۔ اس کی بابت حضور نے فرمایا :-
۔
اس کا بھی شوری سے تعلق نہیں یہ کوئی مستقل چندہ نہیں بلکہ طوعی چندہ ہے۔ یہ کہنا
XXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کہ مجھے اجازت دی جائے کہ میں جماعت سے پندرہ ہزار روپیہ مانگوں یہ بے معنی بات
ہے۔ طوعی چندہ نظارت پندرہ ہزار چھوڑ پندرہ لاکھ لے لے کسی کو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا
ہے۔
میں یہ امید نہیں کرتا کہ دوست خوش ہوں گے کہ وہ تمھیں ہزار کے بوجھ سے بچ گئے ۔
جنہوں نے مخالفت کی اس وجہ سے نہیں کی کہ جماعت زائد بوجھ سے بچ جائے بلکہ اس وجہ
سے کی کہ ابھی اس بوجھ کے اُٹھانے کا موقع نہیں، کیونکہ مبلغ میسر نہیں ۔ بعض دوست خوش
ہوتے ہیں کہ ناظر صاحب شرمندہ ہوئے اور وہ مبلغ پیش نہیں کر سکے مگر یاد رکھنا چاہئے کہ
ناظر کوئی ایسی مرغی نہیں کہ جو انڈے دے کر مبلغ پیدا کر دے۔ اگر وہ نام پیش نہیں کر سکے تو
اس کے معنے یہ ہیں کہ آپ لوگ نا کام رہے ہیں کہ اپنی ذمہ داری کو ادا کر سکیں اور آج
جب کہ ہر طرف سے اسلام کی تبلیغ کے لئے آوازیں آ رہی ہیں آپ کی تیاری کا یہ حال ہے
کہ اب تک تمیس مبلغ بھی تیار نہیں کر سکے ۔
وقف اولاد کی اہمیت کئی سال ہوئے میں نے وقف، اولاد کی تحریک کی تھی اگر آپ
لوگ اس پر توجہ کرتے تو آج یہ حالت نہ ہوتی ۔ جب آپ لوگ
ہنس رہے تھے کہ ناظر صاحب پھنس گئے تو فرشتے آسمان پر ہنسے کہ آپ لوگوں نے خود اپنے
خلاف ڈگری دے دی ۔ کوئی ایک انسان اس ضرورت کو بھی پورا نہیں کر سکتا۔ ہر ایک پر
ذمہ داری ہے اور ہر ایک اپنی ذمہ داری کے لئے خدا تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہے۔ آپ
بھی جواب دہ ہیں اور میں بھی ۔ مگر میں نہیں بھی ہوں اس لئے کہ میں نے اپنا ہر ایک بچہ
خدا تعالیٰ کے دین کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ میاں ناصر احمد وقف ہیں اور دین کا کام کر
رہے ہیں ۔ چھوٹا بھی وقف ہے اور میں سوچ رہا ہوں کہ اسے کس طرح دین کے کام پر لگایا
جائے ۔ اس سے چھوٹا ڈاکٹر ہے وہ امتحان پاس کر چکا ہے اور اب ٹریننگ حاصل کر رہا ہے
تا سلسلہ کی خدمت کر سکے ( اس عرصہ میں دوسرے دونوں سلسلہ کے کام پر لگ چکے ہیں ۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ) باقی چھوٹے پڑھ رہے ہیں اور وہ سب بھی دین کے لئے پڑھ رہے ہیں ۔
میرے تیرہ لڑکے ہیں اور تیرہ کے تیرہ دین کے لئے وقف ہیں مگر آپ لوگ سوچیں کہ آپ
نے کیا کیا ہے؟ دوست خوش ہیں کہ ہماری جماعت ایک تبلیغی جماعت ہے مگر ایک تبلیغی جماعت
XXX
خطابات شوری جلد سوم
۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کے لئے تھیں مبلغین کا بھی پیدا نہ کر سکنا کتنے افسوس کی بات ہے۔ ہمارے ذمہ تمام دنیا میں
تبلیغ کرنا ہے اور اس کام کے لئے تھیں کیا تمیں ہزار مبلغ بھی کافی نہیں۔ کیا جوں جوں
ضرورت پڑے گی ہر قدم پر میں ناظر سے پوچھا کروں گا کہ کون سے آدمی آپ کے پاس
ہیں اور وہ اس طرح جواب میں خاموش ہو جایا کرے گا ؟ یا د رکھیں کہ ہر دفعہ ناظر کا خاموش
ہونا آپ کے لئے تازیانہ غیرت ہے۔ مبلغ ناظر نے نہیں بلکہ آپ نے پیدا کرنے ہیں، یہ
اس کا کام نہیں بلکہ آپ کا ہے۔ چاہئے کہ ہر وقت دو تین ہزار مبلغ تیار کھڑے ہوں تا جب
بھی آواز آئے فوراً بھیجے جاسکیں مگر یہ نہیں ہو سکتا جب تک آپ لوگ اپنے فرض کو ادا نہ
کریں ۔ آپ لوگ سوچیں کہ کتنے کھاتے پیتے لوگ ہیں جو اپنے بچوں کو مدرسہ احمدیہ میں
پڑھاتے ہیں ۔ اس سکول میں پڑھنے والے اکثر طالب علم وہ ہیں جو اگر یہاں نہ پڑھتے تو
بھیک مانگتے ۔ ان کا اس سکول میں پڑھنے کے لئے آنا سلسلہ پر احسان نہیں بلکہ ان کو پڑھانا بلکہ
سلسلہ کا احسان ہے۔ ان پر اور ان کے ماں باپ پر کہ ان کے بچے بھیک مانگنے کے بجائے
تعلیم پاتے ہیں۔ کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ میرا بچہ بھیک مانگنے کے لئے تیار تھا یا چپڑاسی
بننے کے لئے تیار تھا مگر میں نے اسے مدرسہ احمدیہ میں داخل کرا دیا کہ وہ دین کی خدمت
کر سکے؟ غرض یہ بہت بڑا حرف جماعت پر ہے کہ آج وہ تمھیں مبلغ بھی پیش نہیں کر سکتی ۔
میں نے بار بار دوستوں کو توجہ دلائی ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کو وقف کریں ۔ جماعت اخلاص
اور جوش تو دین کے لئے بہت ظاہر کرتی ہے ، مگر عملی حالت جو ہے اس سے ظاہر ہے کہ
ہمارے پاس تمھیں مبلغ بھی نہیں جن کو کام پر لگایا جا سکے ۔ یہ تو وہی بات ہے کہ سو گز واروں
ایک گز نہ پھاڑوں ۔ میں جانتا ہوں کہ دوسری کوئی قربانی نہیں جس سے جماعت نے دریغ
کیا ہو۔ مالی لحاظ سے جماعت کی قربانیاں شاندار ہیں اور اگر اب بھی میں اس تمیں ہزار کی
منظوری دے دیتا تو مجھے یقین ہے کہ جماعت یہ بھی پورا کر دیتی ، مگر جب مصرف ہی نہیں تو
میں کیوں لوں ۔ بعض مخالف کہتے ہیں کہ میں چندوں کا روپیہ کھا لیتا ہوں مگر میں تو جب تک
سلسلہ کو ضرورت نہ ہو انجمن کو چندہ کی اجازت دینے کو تیار نہیں ہوں ۔ ہاں اگر مبلغ ہوں،
وہ باہر جائیں تو ان کے لئے اور ان کے بیوی بچوں کے لئے روپیہ کی ضرورت ہو سکتی ہے مگر
جب ہمارے پاس مبلغ ہی نہیں ہیں تو روپیہ کی کیا ضرورت ہے۔
خطابات شوری جلد سوم
۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
پس میں دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کافی مہلت دی ہے۔ اب
وہ ترقی کا فیصلہ کر چکا ہے۔ اب وہ شاید زیادہ مہلت نہیں دے گا اس لئے جماعت کو چاہئے
کہ فرض شناسی سے کام کرے۔ ضلعوں کے ضلعے ایسے ہیں کہ جہاں سے کسی کھاتے پیتے
زمیندار، تاجر یا دوسرے ایسے لوگوں کے لڑکے جو اپنے دو تین یا زیادہ بچوں میں سے ایک کو
بڑی آسانی سے دین کے لئے وقف کر سکتے ہیں، احمد یہ سکول میں داخل نہیں ۔ میرا اندازہ
ہے کہ تین ، ساڑھے تین لاکھ جماعت ہندوستان میں ہے۔ عورتیں، بچے اور ناکارہ کو اگر
نکال دیا جائے تو چالیس پچاس ہزار کی تعداد رہ جاتی ہے۔ ان میں سے اگر پانچ ہزار بھی
کھاتے پیتے سمجھ لئے جائیں اور وہ اپنا ایک ایک لڑکا بھی دین کے لئے پیش کریں تو پانچ
ہزار مبلغ مل سکتا ہے۔ ایک بچہ کو دین کے لئے وقف کرنے میں کوئی مشکل نہیں ۔ دوسروں کو
کہا جا سکتا ہے کہ ہم نے تمہیں اعلیٰ تعلیم دلوائی یا دوسرے اچھے کاموں پر لگایا اب یہ گویا ایک
ٹیکس تمہارے ذمہ ہے کہ اپنے اس بھائی کو خرچ دیتے رہو اس طرح اُن کے اپنے رزق
میں بھی برکت ہوگی ۔ حضرت ابو ہریرہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے
اور دھرنا مار کر بیٹھ گئے حتی کہ مسجد سے نکلنا بھی بند کر دیا۔ اُن کا ایک اور بھائی تھا جس کے
کام میں یہ پہلے مدد دیا کرتے تھے۔ ایک دفعہ اُن کا بھائی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی خدمت میں آیا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! میرا بھائی تو اب میرے لئے گویا ایک چھٹی ہے !
دو چار ماہ بعد آتا ہوں تو اُسے کچھ خرچ دے جاتا ہوں اور یہ پہلے کام میں جو مجھے مدد دیتا تھا
اُس سے محروم ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہیں کیا معلوم ہے کہ
اللہ تعالیٰ تمہیں بھی رزق اس کے طفیل دیتا ہے ۔ ^
A
میر محمد الحق صاحب مرحوم کو جب حضرت خلیفہ اول نے دینی علوم کی تعلیم دینی شروع
کی تو ایک دن حضرت نانا جان مرحوم نے کہا کہ میرے دل پر یہ بوجھ ہے کہ یہ کھائے گا
کیا ؟ اسے کوئی فن بھی سکھا دیا جائے۔ اِس پر حضرت خلیفہ اول نے فرمایا اِس کے بڑے
بھائی کو اللہ تعالیٰ اسی کے لئے تو رزق دے گا تا وہ اس کی خدمت کرے اور دین کی خدمت
کے ثواب میں شریک ہو۔ تو دین کے لئے بیٹوں کو وقف کرنا اہم ذمہ داری ہے۔ جس میں
اب تک جماعت نے اپنی ذمہ داری کو ادا کیا ہوتا تو آج ناظر صاحب سے جب پوچھا گیا تھا
خطابات شوری جلد سوم
۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کہ تیس مبلغوں کے نام بتائیں تو وہ کھسیانے ہو کر یہ نہ کہتے کہ میں نے سوچا نہیں۔ واقع یہ
ہے کہ مبلغ ہیں ہی نہیں۔ ناظر صاحب کے نام نہ پیش کرنے پر بعض لوگ ہنسے لیکن جن لوگوں
نے خود اپنی ذمہ داری کو ادا نہ کیا اُنہیں ہنسنے کا کیا حق ہے۔ ہاں جس نے اپنے بیٹوں میں
سے کم سے کم ایک کو اچھی تعلیم دلا کر دین کے لئے وقف کر دیا اور باقی بیٹوں پر فرض کر دیا
کہ وہ اسے خرچ دیں، وہ بے شک ہنسے۔ مگر ایسا تو شاید سو دو سو میں سے ایک ہو گا باقی
سب وہ ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کیا۔ ایسے لوگوں کے لئے یہ استغفار کا
موقع تھا اور انہیں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہئے تھی ۔ پس میں بار بار جماعت کو توجہ دلا چکا
ہوں اور اب پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے بچوں کو دین کے لئے وقف کرو۔ اگر کسی کے زیادہ
بچے ہیں تو وہ ایک کو وقف کرے اور اُس کے بھائیوں کے ذمہ لگائے کہ اسے خرچ دیتے
رہیں اور انہیں کہے کہ یہ دین کا کام کرتا ہے اس لئے تمہارا فرض ہے کہ اپنی آمد کا اتنا حصہ
اس کو دیتے رہو اور یا پھر وہ اپنی جائداد کا کچھ حصہ اُس کے لئے وقف کر سکتا ہے۔ وصیت تو
زیادہ سے زیادہ تیسرے حصہ کی جائز ہے اور یہ اسی لئے ہے کہ تا انسان چاہے تو دوسرے
کاموں کے لئے بھی وقف کر سکے۔ پس چاہئے کہ جائداد کا کچھ حصہ اس رنگ میں وقف کر
دیا جائے کہ جو تبلیغ کرے گا یہ اُسے ملے گا ۔ پس وہ قربانی کرو جو سچے مومن کے شایانِ شان
ہے اور اپنے بچوں کو مدرسہ احمدیہ میں تعلیم کے لئے بھیجو۔ بالخصوص کھاتے پیتے لوگوں کو اس
طرف توجہ کرنی چاہئے ۔“
چندہ جلسہ سالانہ کی شرح دس فیصد سب کمیٹی بیت المال کی ایک تجویز یہ تھی کہ چندہ جلسہ سالانہ کی شرح سال حال کے مطابق
دس فیصدی مقرر کی جائے ۔
اس کی بابت بعض نمائندگان کی آراء کے بعد حضور نے فرمایا:-
گذشته سال ناظر صاحب نے چندہ جلسہ سالانہ پندرہ فیصدی تجویز کیا تھا مگر میں
نے دس فیصدی رکھا ۔ اب فہرست شائع ہو گئی ہے اس میں قریباً ۱۸۴ جماتیں ہیں جنہوں
نے ایک فیصدی چندہ بھی نہیں دیا۔ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ اتنی بڑی تعداد جماعتوں کی
خطابات شوری جلد سوم
۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ایسی ہے جس نے جلسہ سالانہ کا چندہ نہیں دیا۔ ایسی جماعتیں یقیناً اس قابل ہیں کہ انہیں
سرزنش کی جائے ۔ ۳۰ ، ۳۵ جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے ۲۵ فیصدی سے کم دیا ہے۔ اور
اتنی ہی تعداد ایسی ہے جس نے پچاس فیصدی سے کم دیا ہے۔ یہ اتنی بڑی غفلت ہے جو
ذہن میں بھی نہیں آ سکتی ۔ اگر شرح چندہ پندرہ فیصدی ہوتی تو اس کا اثر یہی ہوتا کہ ان
مخلصین پر جو باقاعدہ چندہ دیتے ہیں اور زیادہ بار پڑتا اور نہ دینے والے اسی طرح ہنستے
رہتے۔
پس اس لئے میں یہ ہدایت کرتا ہوں کہ آئندہ جو شرح مقرر ہو اُس سے دو فیصدی
زیادہ ان جماعتوں کے لئے ہو جنہوں نے غفلت کی ہے اور چندہ دیا نہیں ۔ اور جنہوں نے
پچاس فیصدی سے کم دیا ہے اُن کے لئے دوسروں سے ایک فیصدی زیادہ رکھی جائے ۔اب
جو دوست اس بات کے حق میں ہوں کہ چندہ جلسہ سالانہ کی شرح دس فیصدی سے زائد نہ ہو
وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۳۵۰ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ دیتا ہوں ۔
تیسرا دن
بفضل خدا ہماری آمد بڑھ رہی ہے مجلس مشاورت کے تیسرے دن سب کمیٹی بیت المال کی طرف سے صدر انجمن احمد یہ کا
بجٹ آمد پیش ہوا۔ اس پر بعض ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد حضور نے
جماعتی چندوں کی وصولی کے سلسلہ میں اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا :-
اس وقت دوستوں کے سامنے صدر انجمن احمد یہ کا تجویز کردہ اور سب کمیٹی مشاورت
کا تصدیق کردہ بجٹ آمد پیش ہے۔ بعض دوستوں نے بوجہ اس کے کہ بجٹ آمد و اخراجات
اکٹھا ہے بجائے آمد کے متعلق بحث کرنے کے اخراجات کا سوال اُٹھا دیا ہے حالانکہ اُٹھا
اخراجات کا بجٹ بعد میں پیش ہو گا ۔ ابھی صرف آمد کا بجٹ پیش ہے اور اس کے متعلق