مجلس مشاورت اپریل ۱۹۴۴ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 4

خطابات شوری جلد سوم
۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
دوستوں کے سامنے یہ سوال ہے کہ آیا اسے منظور کیا جائے یا نہ کیا جائے ۔ جہاں تک آمد کا
سوال ہے اللہ تعالیٰ کا فضل اور اُس کا احسان ہے کہ ہماری آمد میں گزشتہ سالوں کے مقابلہ
میں زیادتی ہو رہی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جہاں آجکل جنگ کی وجہ سے دنیا پر ایک
مصیبت اور بلاء آئی ہوئی ہے وہاں میری تحریک پر ہماری جماعت کے ہزاروں نوجوان فوج
میں بھرتی ہوئے اور اُن کے چندوں کی وجہ سے ہماری آمد میں اضافہ ہو گیا۔ اسی طرح بعض
اور سامان بھی جنگ کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے ایسے پیدا فرمادیئے کہ جن کی وجہ سے ہماری
آمد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔ میں محکمہ بیت المال سے امید رکھتا ہوں کہ وہ آئندہ اس
سے بھی بڑھ کر اپنی آمد میں زیادتی کی کوشش کرے گا تا کہ ہم جلد سے جلد ایک ریز روفنڈ
قائم کر سکیں ۔ اس بجٹ میں جو آمد دکھائی گئی ہے میرے نزدیک وہ کم ہے۔ در حقیقت پچھلے
سالوں میں ڈیڑھ لاکھ کی زیادتی ہوتی رہی ہے اور جب گزشتہ سالوں میں یہ نسبت رہی ہے
تو کوئی وجہ نہیں کہ اگر محکمہ صحیح طور پر کوشش کرے تو اب یہ زیادتی ڈیڑھ لاکھ سے دو تین لاکھ
روپیہ تک نہ پہنچ جائے ۔ بجٹ میں دس ماہ کی آمد ۵,۶۹,۵۶۰ روپیہ دکھائی گئی ہے۔ جس میں
گزشتہ سال کی دس ماہ کی آمد کے مقابلہ میں ۷۲۰۴۷ دا روپیہ کی زیادتی ہے۔ کیونکہ یکم مئی
۱۹۴۲ء سے ۲۸ رفروری ۱۹۴۳ء تک جو آمد دس ماہ میں ہوئی وہ صرف ۳٫۹۷٫۵۱۳ روپیہ تھی
مگر جلسہ سالانہ کا چندہ اس میں بہت کم دکھایا گیا ہے یعنی جلسہ سالانہ کے چندہ کی آمد
۱۷۶ ۳۴ روپیہ دکھائی گئی ہے۔ حالانکہ اگر صحیح طور پر کوشش کی جاتی تو چندہ عام، حصہ آمد اور
چندہ مستورات پر جس کی مجموعی آمد ۷۴,۳۰۰ ۴۰ روپیہ ہے چندہ جلسہ سالانہ کی آمد صرف
دس فیصدی شرح کے حساب سے ہی ۴۷ ہزار روپیہ ہو سکتی تھی اور اگر زیادہ کوشش کی جاتی تو
پچاس ساٹھ ہزار روپیہ تک بھی یہ آمد پہنچ سکتی تھی۔ بہر حال میں سمجھتا ہوں عملی رنگ میں
ہمارے چندوں میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب زیادتی ہوتی چلی آئی ہے۔ اگر محکمہ پوری تندہی
سے کام لے تو بجائے ۴۰,۱۱۴ دے روپیہ آمد کے ساڑھے آٹھ لاکھ روپیہ آمد کا انداز ہو سکتا
ہے۔ اس میں تجارتی صیغہ جات کی آمد شامل کی جائے تو یہ ۹,۸۲٫۴۸۷ روپیہ تک جا پہنچتی
ہے۔ اور اگر اضافہ بجٹ کے اخراجات شامل کر لئے جائیں تو گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپیہ
کے قریب بن جاتا ہے۔ اس صورت میں ہمارے لئے ممکن ہو سکتا ہے کہ ہم قریب ترین

خطابات شوری جلد سوم
۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
عرصہ میں ایک مضبوط ریز روفنڈ قائم کر سکیں ۔ در حقیقت آمد کی زیادتی کے ساتھ ہی ریز روفنڈ
کے قیام کا تعلق ہے اور اس کا قائم ہونا بہت ضروری ہے۔
ریز روفنڈ میں نے اپنی آخری تقریر کے لئے جو نوٹ لکھے ہوئے ہیں، ان میں سے ایک
نوٹ یہ بھی ہے کہ جماعت کو جلد سے جلد ایک مضبوط ریز روفنڈ قائم کرنے کی
کوشش کرنی چاہئے ۔ اصل بات یہ ہے کہ بعض اخراجات ایسے لازمی ہوتے ہیں جو عادتاً ہر
سال پورے کرنے پڑتے ہیں۔ ایسے اخراجات کے لئے بجائے اس کے کہ ماہوار چندوں
پر بوجھ ڈالا جائے ضروری ہے کہ ہم ایک ریز روفنڈ قائم کر دیں جس کی آمد سے یہ اخراجات
پورے ہوتے رہیں۔ جیسے تعلیمی اخراجات ہیں یا ہسپتال کے اخراجات ہیں اور جو ماہوار چندوں
کے ذریعہ آمد ہو وہ تبلیغی اخراجات پر خرچ ہوتی رہے۔ یہی طریق ہے جس سے ہم اپنے
تبلیغی نظام کو وسیع کر سکتے ہیں اور یہی طریق ہے جو ہماری مالی حالت کو ہمیشہ کے لئے
مضبوط بنا سکتا ہے۔ میں نے پہلے بھی کچھ عرصہ ہوا ۲۵ لاکھ ریز روفنڈ قائم کرنے کی جماعت
کو تحریک کی تھی مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جماعت نے اس طرف بہت ہی کم
توجہ کی۔ بعض نے کہا تھا کہ ہم اس میں لاکھ لاکھ روپیہ چندہ جمع کر کے دیں گے مگر بعد میں
اُنہیں ایک ہزار روپیہ دینا بھی نصیب نہ ہوا۔ اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے بعض اور
لوگوں کے دلوں میں یہ نیک تحریک پیدا کر دی کہ وہ لوگوں سے ریز روفنڈ کے لئے چندہ جمع
کریں۔ چنانچہ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اس سلسلہ میں ڈیڑھ لاکھ روپیہ کے قریب جمع ہو چکا
ہے۔ اگر ریز روفنڈ کو بڑھانے کی کوشش کی جائے اور دوسری طرف چندوں میں مستقل
اضافہ کی جدوجہد برابر جاری رکھی جائے تو کوئی تعجب نہیں کہ ہم دو لاکھ روپیہ اور ریز روفنڈ
میں جمع کر سکیں ۔ اور اس طرح چار پانچ سال کے عرصہ میں اتنا روپیہ ہمارے پاس جمع
ہو جائے جسے ۲۵ لاکھ ریز روفنڈ کے لئے پہلا قدم قرار دیا جا سکے ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جماعت نے اس عرصہ میں ایک اور ریز روفنڈ قائم کرنے کی
بہت کوشش کی ہے جو تحریک جدید کا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو تین
سال میں جائداد کی صورت میں ۲۵ لاکھ روپیہ کا ریز روفنڈ اس طرح قائم ہو جائے گا لیکن
صدر انجمن احمد یہ کا ریز روفنڈ بہت کمزور ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ جماعت
XXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
اپنی کوششوں کو تیز کرے اور اپنے قدم کو سست نہ ہونے دے ۔ ہمارے پچھلے دو سال تو
صد را انجمن احمد یہ کا قرض اُتارنے کی جدو جہد میں ہی صرف ہو گئے ۔ اب خدا کے فضل سے
صدر انجمن احمد یہ پر بہت کم بار رہ گیا ہے۔ ورنہ پہلے قرض کی کثرت کی وجہ سے ہمارے
تمام کام درہم برہم ہو رہے تھے اور صدر انجمن احمد یہ کی حالت ایسی ہی تھی جیسے کوئی شخص
بھیک مانگ رہا ہو ۔ جو شخص بھیک مانگنے پر مجبور ہو جائے وہ کوئی سکیم نہیں بنا سکتا ، کوئی معین
مقصود اپنے سامنے نہیں رکھ سکتا ، کوئی اعلیٰ پروگرام اپنے لئے تیار نہیں کر سکتا ، کوئی ایسا قدم
نہیں اُٹھا سکتا جو اُس کے خاندان کو یا اُس کی قوم کو یا اس کے ملک کو ترقی کی طرف لے
جانے والا ہو۔ اُس کا کام صرف اتنا ہی ہوتا ہے کہ بھیک مانگے اور گزارہ کر لے۔ اسے یہ
بھی معلوم نہیں ہوتا کہ شام کو مجھے روٹی میسر آئے گی یا نہیں ۔ وہ ہر وقت اسی فکر اور اسی
اضطراب میں رہتا ہے اور اسی اضطراب میں اپنی زندگی گزار دیتا ہے۔ یہی حالت
صدرانجمن احمد یہ پر ایک لمبے عرصہ تک رہی ، یا یوں سمجھ لو کہ وہ سالہا سال ایسے رنگ میں
رہی ہے جو کا بوس کے مریض کا ہوتا ہے۔ سوتے ہوئے اُسے مرض کا دورہ ہوتا ہے، وہ
دوڑنا چاہتا ہے مگر دوڑ نہیں سکتا ، اُٹھنا چاہتا ہے مگر اُٹھ نہیں سکتا، دیکھتا ہے کہ چور اُس کے گھر
میں آگیا ہے یا آگ اُس کے مکان کو لگ گئی ہے وہ قدم اُٹھانا چاہتا ہے مگر اُس کی ٹانگیں
جواب دے رہی ہوتی ہیں، یہ چور کو پکڑنا چاہتا ہے مگر ہاتھوں میں سکت نہیں ہوتی ، دوڑنا
چاہتا ہے مگر اس میں رینگنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی ۔ یہ حالت بعض لوگوں پر اتنی شدت سے
طاری ہوتی ہے کہ بعض دفعہ ایک ہی رات میں اُن کے سر کے بال سفید ہو جاتے ہیں اور وہ
اپنی جوانی میں ہی بوڑھے ہو جاتے ہیں۔ اسی قسم کی حالت صدر انجمن احمد یہ پر رہی۔ اس
حرص کی وجہ سے کہ محکمے چلتے رہیں وہ سائر کو کاٹ کاٹ کر اپنے اخراجات کو پورا کرتی رہی
حالانکہ سائز کے بغیر کوئی کام کس طرح چل سکتا ہے۔ گویا ہماری مثال بالکل اُس فوج کی
طرح تھی جو ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد میدانِ جنگ میں تو چلی جائے مگر گولہ و بارود اور
تو ہیں اور رائفلیں اور اور ہزاروں قسم کا سامان اُس کے پاس موجود نہ ہو۔ وہ فوج اپنے
افسروں کو کہے کہ ہمیں سامانِ جنگ دو اور افسر حکومت کے بالا نمائندوں اور وزراء وغیرہ کو لکھیں
تو وہ جواب دے دیں کہ ہم کیا کریں ، ملک کی حالت اس قابل نہیں کہ تمہارے لئے کوئی
XXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ہتھیار مہیا کیا جا سکے ۔ ہمارے پاس تو نہ تو ہیں ہیں نہ تلواریں ہیں، نہ نیزے ہیں نہ بندوقیں،
نہ موٹریں ہیں نہ ہوائی جہاز ہیں، نہ گولہ اور بارود ہے تم جس طرح چاہو دشمن کا مقابلہ کرو،
ظاہر ہے کہ ایسی فوج دشمن کے مقابلہ میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ جب اس کے پاس
سواریاں نہیں ہوں گی، جب اُس کے پاس تو ہیں اور بندوقیں اور تلواریں نہیں ہوں گی ،
جب اُس کے پاس گولہ اور بارود نہیں ہو گا تو اُس نے مقابلہ کیا کرنا ہے۔ محض آدمیوں سے
تو مقابلہ نہیں ہو سکتا ۔ مقابلہ کے لئے سامان کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب تک سامان نہ ہو
کوئی اعلیٰ سے اعلیٰ تربیت یافتہ فوج بھی اپنے کارنامے نہیں دکھا سکتی ۔ یہی حال صدر انجمن
احمد یہ کا تھا۔ کام کرنے والے موجود تھے مگر ان کے پاس کام کے سامان مفقود تھے۔ ظاہر یہ
ہوتا تھا کہ وہ کام کر رہے ہیں لیکن حقیقتاً صرف انفرادی جد و جہد کے ماتحت ایک مخلص آدمی
جس قدر کام کر سکتا ہے اُسی قدر کام ہمارے شعبوں میں ہو رہا تھا۔ ورنہ سامان اور روپیہ
کے فقدان کی وجہ ہمارے کاموں میں ایک تعطل سا پیدا ہو چکا تھا۔
غرض ہم پر ایک بہت بڑی مصیبت کا زمانہ گزرا ہے مگر اب اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل
سے موجودہ دور میں ہماری مشکلات کو دور کرنے کے سامان پیدا فرما دیتے ہیں۔ چنانچہ
قرض جو صد را انجمن احمدیہ پر دیر سے چلا آ رہا تھا قریباً قریباً اتر چکا ہے صرف تھوڑا سا باقی صدرانجمن
ہے جس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ جماعت کے دوست تعاون سے کام لیں اور
اپنی مستیوں کو ترک کر کے چندوں کی با شرح ادائیگی میں اعلیٰ نمونہ دکھا ئیں ۔ ابھی بہت سا
حصہ ہماری جماعت میں ایسے لوگوں کا موجود ہے جو چندہ نہیں دیتے، بہت سا حصہ ایسے
لوگوں کا موجود ہے جو پورا چندہ نہیں دیتے ، بہت سا حصہ ایسے لوگوں کا موجود ہے جو اپنے
بقایوں کو ادا کرنے کی کوشش نہیں کرتے ، بہت سا حصہ ایسے لوگوں کا موجود ہے جو چندہ
جلسہ سالانہ تو ادا کرتے ہیں مگر شرح کے مطابق ادا نہیں کرتے ۔ پھر بہت سا حصہ ایسے لوگوں ۔
کا بھی موجود ہے جو اپنی قربانیوں میں ترقی نہیں کر رہا حالانکہ سلسلہ کے کام روز بروز بڑھ
رہے ہیں ۔ پس تمام دوستوں کو چاہئے کہ وہ ایسے لوگوں پر گرفت کریں اور اُن کو سلسلہ کی
ضروریات کی طرف توجہ دلائیں ۔ جو لوگ چندہ نہیں دیتے اُن کو چندہ دینے پر مجبور کریں ۔
جو لوگ چندہ تو دیتے ہیں مگر پوری شرح سے نہیں دیتے اُن کو با شرح چندہ ادا کرنے پر مجبور

خطابات شوری جلد سوم
۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کریں ۔ جو لوگ با شرح چندہ ادا کرتے ہیں اُن کو اخلاص سے اپیل کریں کہ وہ اپنی قربانی
اور اپنے ایثار کا اور بھی نمونہ دکھا ئیں اور سلسلہ کے لئے موجودہ حالت سے بڑھ کر قربانی
کریں ۔ اسی طرح جن لوگوں نے ریز روفنڈ میں حصہ نہیں لیا اُن سے ریز روفنڈ کے لئے
روپیہ طلب کریں اور اپنی کوششوں کو جاری رکھیں یہاں تک کہ ہم ۲۵ لاکھ روپیہ کا ریز روفنڈ
قائم کرنے میں خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو جائیں ۔ اور یہ ۲۵ لاکھ کا ریز روفنڈ تو ہمارا
ابتدائی قدم ہے ورنہ تبلیغی کاموں کی وسعت کے مقابلہ میں یہ ۲۵ لاکھ بھی کچھ چیز نہیں۔
پانچ ہزار مبلغین کی ضرورت میں نے اندازہ لگایا ہے کہ ہمیں اپنی تبلیغی ضروریات کے لئے پانچ ہزار مبلغ رکھنے چاہئیں اور یہ بھی پہلا قدم
ہے جو تبلیغ کے لئے ہمیں اُٹھانا چاہئے ۔ یہ پانچ ہزار مبلغ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے اُس رویا کے مطابق ہوں گے ۔ جس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو بتایا گیا تھا ۔ کہ
تمہیں
پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔
میں سمجھتا ہوں اس سے ایک یہ بھی مراد ہے کہ سلسلہ کی تبلیغی ضروریات پوری نہیں ہوسکتیں
جب تک پانچ ہزار مبلغ نہ رکھا جائے مگر یہ بھی ابتدائی قدم ہے کیونکہ جب کوئی نبی کام
شروع کرتا ہے اُسے ابتداء میں کام کے مناسب حال فوج دی جاتی ہے۔ پھر جوں جوں کام
وسیع ہوتا ہے فوج میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ پس در حقیقت یہ پانچ ہزار سپاہی ابتداء
کے لئے ہیں ورنہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کشفی حالت میں خود مطالبہ کیا
ایک لاکھ سپاہیوں کی ہمیں ضرورت ہے۔ پس ہم اپنی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کا
ابتدائی کام صحیح پیمانہ پر اُس وقت تک شروع نہیں کر سکتے جب تک ہم پانچ ہزار مبلغ نہیں
رکھتے ۔ مگر ابھی چونکہ ہم میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ ہم پانچ ہزار مبلغ رکھ سکیں ، میں نے اس
رویا کو پورا کرنے کے لئے تحریک جدید کا اجراء کیا جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے
پانچ ہزار چندہ دینے والے سپاہی مہیا فرما دیئے اور انہوں نے ہر سال اپنی قربانی کا شاندار
مظاہرہ کیا مگر بہر حال یہ اس رویا کے پورا ہونے کا پہلا قدم ہے۔ دوسرا قدم یہ ہوگا کہ ہم
پانچ ہزار مبلغ رکھیں گے جن کے خرچ کا اندازہ دو کروڑ روپیہ سالانہ ہے۔ ہمیں اپنی موجودہ حالت

خطابات شوری جلد سوم
ママ
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کے لحاظ سے یہ کام بہت بڑا دکھائی دیتا ہے لیکن اگر ہم ۲۵ لاکھ روپیہ کا پہلا ریز روفنڈ قائم
کر دیں، اس کے بعد دوسرا ریز رو فنڈ پچاس لاکھ روپیہ کا قائم کر دیں، پھر تیسرا ریز روفنڈ
۷۵ لاکھ کا قائم کرد قائم کر دیں تو چوتھا ریز روفنڈ ایک کروڑ روپیہ کا قائم ہو جائے گا بائے گا ۔ اس کے ساتھ
ہی امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مالی وسعت کے بعض اور سامان بھی پیدا کر دے گا
اور اس طرح جلد ہی یہ آمد دو کروڑ روپیہ تک پہنچ جائے گی اور ہم پانچ ہزار مبلغ رکھ کر اُن
کے اخراجات کو آسانی سے پورا کرسکیں گے ۔
عیسائیوں کو دیکھو وہ شرک کی اشاعت کے لئے پانچ کروڑ پونڈ سالانہ مشنری سوسائٹیوں
پر خرچ کرتے ہیں۔ پانچ کروڑ پونڈ کے معنے ہیں ۷۵ کروڑ روپیہ سالانہ۔ اگر وہ ایک جھوٹے
خدا کو منوانے کے لئے ۷۵ کروڑ روپیہ سالانہ خرچ کر سکتے ہیں تو کیا ہم سچے خدا کے نام کو بلند
کرنے اور اس کے دین کو پھیلانے کے لئے دو کروڑ روپیہ سے پہلا تبلیغی قدم نہیں اُٹھا سکتے ؟
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عیسائی بہت مالدار ہیں اور حکومتیں ان کے قبضہ میں ہیں لیکن
اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ روپیہ سے زیادہ نفس کی قربانی کام دیا کرتی ہے مال تو کوئی چیز
ہی نہیں ۔ جب انسان اپنے نفس کی قربانی خوشی سے پیش کرنے کے لئے تیار ہو جائے تو مال
کی قربانی اس پر ذرا بھی گراں نہیں گزرتی۔ لیکن وہ جو نفس کی قربانی میں کمزور ہوتے ہیں
قربانی کا وقت آنے پر کچا دھاگا ثابت ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی ناراضگی کے مورد بن
جاتے ہیں۔
حسین کامی جب قادیان میں آیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملا تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس سے یہی فرمایا کہ ترکی گورنمنٹ کے شیرازہ
میں بعض ایسے کچے دھاگے ہیں جو وقت پر ٹوٹنے والے اور غداری کی سرشت ظاہر کرنے
والے ہیں۔ چنانچہ بعد کے واقعات نے ثابت کر دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے جو کچھ فرمایا تھا وہ بالکل صحیح اور درست تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی قوم کے مستقبل کو خراب
کرنے والے اور اُسے تباہی و بربادی کے گڑھے میں گرانے والے یہی قوم کے کچے دھاگے
ہوتے ہیں جو وقت پر ٹوٹ کر نفاق اور غداری کی سرشت کو ظاہر کر دیتے ہیں۔ اگر اس قسم
کے منافق اور بزدل اور کمزور ہمت لوگ جو غداری کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہوں قوم میں

خطابات شوری جلد سوم
لده
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
موجود نہ ہوں تو وہ قوم خواہ تعداد کے لحاظ سے کس قدر چھوٹی ہو دنیا پر غالب آ جاتی ہے اور
بڑی سے بڑی قربانی بھی اُس کی نگاہ میں بالکل حقیر ہوتی ہے۔
دیکھو میں نے پانچ ہزار مبلغین کا خرچ دو کروڑ روپیہ سالانہ بتایا ہے اور یہ اتنا بڑا
خرچ ہے جو ہماری موجودہ حالت کے لحاظ سے بالکل نا قابل برداشت ہے۔ لیکن ایک اور
نکتہ نگاہ سے اگر دیکھو تو ہماری جماعت اس وقت چار پانچ لاکھ کے قریب ہے۔ اس میں
سے ہندوستان کی جماعت اڑھائی تین لاکھ سے کسی طرح کم نہیں ۔ اگر اس اندازہ کو صحیح سمجھ
لیا جائے تو کم از کم میں ہزار بالغ مرد ہماری ہندوستان کی جماعت میں ہی موجود ہیں ۔ ان
بیس ہزار میں سے پانچ ہزار مہ پانچ ہزار مبلّغین کا ملنا کونسی مشکل بات ہے ۔ اگر ہر شخص دین کی اہمیت کو
سمجھ جائے ، اگر ہر شخص خدا تعالیٰ کے لئے قربانی کرنا اپنی سب سے بڑی سعادت اور
کامیابی سمجھے اور اگر وہ سلسلہ سے ایک پیسہ لئے بغیر خدا تعالیٰ کے جلال اور اس کے کلمہ کو
بلند کرنے کے لئے دنیا میں نکل کھڑا ہو تو پانچ ہزار مبلغین جن کا اس وقت مہیا ہونا ہمیں سخت
مشکل دکھائی دیتا ہے نہایت آسانی اور سہولت کے ساتھ میدان میں نکل آئیں اور دنیا کے
ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھیل جائیں اور کفر پر اس طرح چھا جائیں کہ اسلام کے
مقابلہ میں اُسے سر اٹھانے کی تاب نہ رہے ۔ ضرروت اس امر کی ہے کہ ہر شخص اپنے ایمان
کا جائزہ لے اور دیکھے کہ کیا وہ صحیح معنوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ اپنے
اندر لئے ہوئے ہے اور کیا وہ کہہ سکتا ہے کہ جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
اسلام کی اشاعت کی اُسی طرح میں اسلام کی اشاعت کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ اگر یہ
ایمان جماعت کے ہر فرد میں پیدا ہو جائے تو یہ سوال ہی باقی نہ رہے کہ روپیہ کہاں سے
آئے گا۔ آخر یہ بھی تو سوچنا چاہیئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا تنخواہ لے کر کام
کیا کرتے تھے؟ یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کسی انجمن سے روپیہ لے کر تبلیغ
کا کام شروع کیا تھا ؟ آپ کو کسی انجمن کی طرف سے وظیفہ نہیں ملتا تھا، کوئی ماہوار تنخواہ مقرر
نہیں تھی لیکن پھر بھی آپ دین کی خدمت کے لئے کھڑے ہو گئے اور آپ نے فیصلہ کیا کہ
اب دین کی خدمت کرنا ہی میرا کام ہوگا ۔ میں دن کو بھی خدمت کروں گا اور رات کو بھی اور
اُس وقت تک آرام نہیں کروں گا جب تک اس تاریک دنیا کو خدا تعالیٰ کے نور سے منور
XXXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
نہ کرلوں ۔ یہ روح ہے جو ہم میں سے ہر فرد کو اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے ۔ اور یہی وہ روح
ہے جس کے پیدا ہونے کے بعد یہ سوال پیدا نہیں ہوتا کہ ہمیں اپنے کاموں کے لئے ایک
کروڑ روپیہ کی ضرورت ہے یا دو کروڑ روپیہ کی ۔ صرف نیت اور ارادہ کی دیر ہے۔ اگر نیت ہے یا
درست ہو، اگر ارادہ میں پختگی ہو، اگر ایمان میں مضبوطی ہو تو کوئی روک مقابل میں نہیں
آسکتی ۔ ہاں اگر ایمان ہی نہ ہو یا ارادے ہی کو تاہ ہوں تو پھر بے شک کروڑوں روپیہ کی
ضرورت ہو گی ۔ مگر سچی بات یہ ہے کہ کروڑوں روپیہ بھی اُس وقت تک کام نہیں دے سکتا
جب تک ایمان کی چنگاری انسانی روح کو گرما نہ رہی ہو اور جب تک ایمان کی حرارت اُس
کے قلب کو زندہ نہ رکھ رہی ہو۔
میں سمجھتا ہوں پانچ ہزار مبلغین کا رکھنا گو بظاہر بڑا مشکل نظر آتا ہے لیکن میرے
نزدیک ہمارے پاس پانچ ہزار مبلغین سے بھی زیادہ مبلغ رکھنے کے سامان موجود ہیں صرف
نیت اور ارادہ کی ضرورت ہے۔ اگر سچی نیت کر لی جائے اور خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے
اُس کے دین کی خدمت کا کام شروع کیا جائے تو اللہ تعالیٰ غیب سے برکتوں کے دروازے
کھول دیتا ہے اور ایسی ایسی جگہوں سے کامیابی کے سامان مہیا کرتا ہے جو انسانی واہمہ اور
خیال میں بھی نہیں ہوتیں ۔ یہ ہماری کمزوری ہوتی ہے کہ ہم قربانی کرنے سے پہلے سوچتے
ہیں کہ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ گویا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کام ہماری کوششوں سے ہو گا حالانکہ جو
کچھ کرنا ہے خدا نے کرنا ہے بندوں کو تو وہ محض ثواب دینے کے لئے شمولیت کا موقع عطا
فرما دیتا ہے۔
زندگی کا یادگار واقعہ مجھے اپنی زندگی کے چند نہایت ہی پسندیدہ خیالوں میں سے جن
کو میں اپنی ہزاروں نمازوں اور ہزاروں روزوں اور ہزاروں
قربانیوں اور ہزاروں چندوں سے بڑھ کر سمجھتا ہوں اپنا وہ واقعہ ہمیشہ یاد رہتا ہے جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا انتقال ہوا اور جماعت کے ایک حصہ نے یہ کہنا
شروع کر دیا کہ اب نہ معلوم کیا ہوگا ۔ میری عمر اس وقت اٹھارہ سال کی تھی ۔ جب میں نے
بعض لوگوں کی زبان سے اس قسم کے فقرات سنے تو میں اُس کمرہ میں گیا جس میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا جسد اطہر چار پائی پر پڑا تھا اور میں نے آپ کے سرہانے

خطابات شوری جلد سوم
۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کیا کہ اے خدا! میں تیرے مسیح کی نعش کے پاس کھڑے
ہو کر یہ اقرار کرتا ہوں کہ اگر ساری جماعت بھی اس سلسلہ سے منحرف ہو جائے تب بھی میں
اکیلا اس کام کو جاری رکھوں گا جس کام کے لئے تو نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا
تھا۔ اُس موقع کے لحاظ سے اور اس مصیبت عظمی کے لحاظ سے جو جماعت پر اُس وقت آئی
میرا اس قسم کا عہد کرنا ایک ایسا واقعہ ہے جو مجھے اپنی زندگی کے نہایت ہی شاندار کارناموں
میں سے ایک سنہری کارنامہ نظر آتا ہے اور میں خدا تعالیٰ کا بے انتہا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس
نے اپنے فضل سے مجھے ہمیشہ اس عہد کو نباہنے کی توفیق عطا فرمائی ۔
اسی سے ملتا جلتا واقعہ ایک صحابی کا بھی ہے جو مجھے نہایت پیارا معلوم ہوتا ہے اور جسے
میں بار بار اپنی تقریروں اور خطبات میں بیان کر چکا ہوں۔ جب بدر کی جنگ ہوئی اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس غرض کے لئے مدینہ سے باہر نکلے تو اللہ تعالیٰ کے حکم
کے ماتحت آپ نے صحابہ کو یہ بتایا نہیں تھا کہ ہم ایک جنگ پر جا رہے ہیں۔ صحابہ کا خیال
یہ تھا کہ صرف شام سے آنے والے قافلہ کو روکا جائے گا مگر جب عین بدر کے مقام پر پہنچے تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہؓ کو اکٹھا کیا کہ الہی منشاء یہ ہے کہ ہماری اس مقام
پر کفار سے جنگ ہو اس لئے بتاؤ اب تمہاری کیا رائے ہے؟ ایک کے بعد دوسرا اور
دوسرے کے بعد تیسرا مہاجر اُٹھنا شروع ہوا اور اُس نے کہا یا رسول اللہ ! ہم ہر قربانی کے
لئے تیار ہیں ہمیں جنگ کرنے میں ہرگز کوئی عذر نہیں مگر جب بھی کوئی مہاجر مشورہ دے کر
بیٹھ جاتا آپ فرماتے اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔ آخر جب آپ نے بار بار یہ بات کہی تو ایک
انصاری کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے کہا یا رسول اللہ ! آپ کی مراد شاید ہم انصار سے ہے کہ
ہم اس موقع پر اپنی رائے کا اظہار کریں کیونکہ مشورہ تو آپ کو مل رہا ہے اور ایک کے بعد دوسرا
مہاجر کہہ رہا ہے کہ ہم جنگ کے لئے تیار ہیں لیکن اس کے باوجود آپ کا یہ بار بار فرمانا
کہ اے لوگو! مجھے مشورہ دو بتاتا ہے کہ آپ کی مراد ہم انصار سے ہے۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہاں درست ہے۔ اِس پر اُس صحابی نے کہا یا رسول اللہ ! ہم تو اس
لئے چپ تھے کہ جن سے لڑائی ہونی ہے وہ ان مہاجرین کے رشتہ دار ہیں ۔ اگر ہم نے کہا
کہ ہم اُن کا سر پھوڑنے کے لئے تیار ہیں تو مہاجرین کے دلوں کو تکلیف ہو گی کہ دیکھو !

خطابات شوری جلد سوم
۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
یہ انصار ہمارے بھائیوں اور بھتیجوں اور دوستوں اور رشتہ داروں کا گلا کاٹنے کے لئے تیار
ہو رہے ہیں مگر اب جبکہ آپ ہم سے مشورہ پوچھتے ہیں تو یا رسول اللہ ! ہم آپ کے دائیں بھی
لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے، آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن اُس
وقت تک آپ کے پاس نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے۔ پھر
اس نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپ کا اشارہ شاید اُس معاہدہ کی طرف ہے جو آپ کی مدینہ میں
تشریف آوری کے موقع پر ہم نے کیا تھا کہ اگر مدینہ پر حملہ ہوا تو ہم آپ کا ساتھ دیں گے
لیکن اگر مدینہ سے باہر جنگ ہوئی تو ہم ساتھ نہیں دیں گے۔ یا رسول اللہ ! یہ اُس وقت کی
باتیں ہیں جب ہم پر آپ کی حقیقت پوری طرح نہیں گھلی تھی مگر اب جبکہ ہمیں پتہ لگ چکا
ہے کہ ایمان کیا چیز ہے اور آپ کسی عظمت اور شان کے رسول ہیں تو اب کسی شرط کا سوال
نہیں۔ سامنے سمندر تھا اُس کی طرف اشارہ کر کے وہ صحابی کہنے لگے یا رَسُولَ اللہ ! آپ اگر
ہمیں حکم دیں تو ہم اس سمندر میں اپنے گھوڑے ڈالنے کے لئے تیار ہیں اور ہر اُس خدمت
کے لئے تیار ہیں جس کا آپ کی طرف سے ہمیں حکم ملے یہ ایک دوسرے صحابی کہتے ہیں ۔
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کئی جنگوں میں شامل ہوا مگر میری ہمیشہ یہ
خواہش رہتی ہے کہ کاش میں ان جنگوں میں شامل نہ ہوتا اور یہ فقرہ میرے منہ سے نکل جاتا ہے
اب دیکھو باوجود اس کے کہ اس فقرہ کے کہنے میں بظاہر اُس صحابی کو کوئی قربانی نہیں کرنی
پڑی ، کوئی تکلیف نہیں اٹھانی پڑی۔ ایک اور شخص کہہ سکتا ہے کہ محض جذباتی رنگ میں ایک
بات کہہ دی گئی ہے مگر جس ایمان اور اخلاص اور محبت اور ایثار اور قربانی کی روح کے ساتھ
یہ الفاظ اُس صحابی کی زبان سے نکلے تھے وہ ہزاروں اعمال سے زیادہ وزنی ، وہ ہزاروں
اعمال سے زیادہ شاندار تھی، وہ ہزاروں اعمال سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اُس کی
برکت کو جذب کرنے والی تھی اُن اعمال سے جن میں محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے، تکلیف
زیادہ اُٹھانی پڑتی ہے، قربانی زیادہ کرنی پڑتی ہے۔
11
تو اصل چیز جس سے روحانی کام سر انجام پاتے ہیں نیت اور ارادہ کی درستی ہے ۔ یہی
وہ حکمت ہے جس کے ماتحت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ الْأَعْمَالُ
بِالنِّيَّاتِ ۱۲ عمل چیز ہی کیا ہیں تم یکی نیت کر سکو تو عمل آپ ہی آپ پیدا ہونے شروع

خطابات شوری جلد سوم
۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ہو جائیں گے۔ اس حدیث کے مختلف لوگ مختلف معنے کرتے ہیں مگر اصل معنے اس کے یہی
ہیں کہ اعمال تابع ہیں انسانی نیات کے۔ جب کوئی قوم ایک کام کی نیت کر لیتی ہے تو پھر اس
قوم کے افراد اس کام کو بہر حال کر لیتے ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ سچی نیت اور ارادہ کے
باوجود کوئی کام نہ ہو۔ وہ نیت ہزاروں اعمال کا موجب ہوتی ہے اس لئے کہ وہ نیک نیت
خدا کی نیت سے مل جاتی ہے اور جب خدا اور بندے دونوں کی نیتیں مل جائیں تو کام رُک
نہیں سکتا۔ یہ وہی بات ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس شعر میں بیان فرمائی کہ
جس بات کو کہے کہ کروں گا میں یہ ضرور
ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ بندہ نوافل کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا اس
قدر قرب حاصل کر لیتا ہے کہ خدا اُس کے ہاتھ ہو جاتا ہے جن سے وہ پکڑتا ہے، اُس کے
پاؤں ہو جاتا ہے جن سے وہ چلتا ہے، اس کی زبان ہو جاتا ہے جس سے وہ بولتا ہے، اُس کے
کان ہو جاتا ہے جن سے وہ سنتا ہے ۔ غرض جب مومن سچی نیت کرلے تو کوئی چیز دنیا کی
ایسی نہیں ہو سکتی جو اس کام کو ٹلا سکے کیونکہ اُس کی زبان خدا کی زبان اور اس کی نیت خدا کی
نیت ہوتی ہے اور جو بات خدا کی زبان سے نکل جائے وہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے فرمایا ۔ ع
کبھی ٹل نہیں سکتی ۔
ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
پس اصل بات یہ ہے کہ پانچ ہزار مبلغین کا مہیا ہونا ہمارے لئے ہرگز کوئی مشکل امر
نہیں مگر اس کے لئے جماعت کو وہی راستہ اختیار کرنا چاہئے جس راستہ کو اختیار کرنے کی
ہدایت حضرت مسیح موعود علیہ السلام دے چکے ہیں ۔ اگر اسی قسم کے لوگ ہمارے سلسلہ میں
پیدا ہو جا ئیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ :-
”اگر ہماری جماعت میں چالیس آدمی بھی ایسے مضبوط رشتہ کے
ہوں جو رنج و راحت ، عُسر ویٹر میں خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم کریں تو ہم
جان لیں کہ ہم جس مطلب کے لئے آئے تھے وہ پورا ہو چکا اور جو کچھ

خطابات شوری جلد سوم
کرنا تھا وہ کر لیا۔ اے
۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
تو ہماری فتح یقینی اور قطعی ہے کیونکہ اُس وقت یہ سوال ہی نہیں ہو گا کہ اُن کو سلسلہ کی طرف
سے ملتا کیا ہے بلکہ وہ خدا کے دین کی اشاعت کے لئے دیوانہ وار نکل کھڑے ہوں گے اور
ہر قربانی کے لئے شرح صدر سے تیار ہوں گے۔ اُنہیں اگر پہاڑوں کی چوٹی سے اپنے آپ
کو گرانے کے لئے کہا جائے گا تو وہ ہر پہاڑ سے گرنے کے لئے تیار ہوں گے، اُنہیں اگر
سمندر میں چھلانگ لگانے کے لئے کہا جائے گا تو وہ سمندر میں چھلانگ لگانے کے لئے تیار
ہوں گے، اُنہیں اگر اپنے آپ کو جلتی ہوئی آگ میں جھونکنے کے لئے کہا جائے گا تو وہ ہر
جلتی آگ میں اپنے آپ کو بھسم کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔ ایسے لوگ اگر پانچ ہزار
ہماری جماعت میں پیدا ہو جائیں تو فتح کا سوال ایک آن میں حل ہو جائے اور کفر کی شوکت
دیکھتے ہی دیکھتے خاک میں مل جائے مگر چونکہ ابھی تک جماعت کے لوگ اس بلند معیار تک
نہیں آئے اس لئے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں کہنا چاہئے کہ پانچ ہزار سپاہی اگر
ان سامانوں کے ساتھ آگے آئیں جن سے ادنی درجہ کی تبلیغ ساری دنیا میں کی جاسکتی ہے تو
اس کے لئے دو کروڑ روپیہ سالانہ کی ضرورت ہو گی مگر یہ اتنی بڑی مالی قربانی ہے جو جماعت
کی موجودہ حالت کے لحاظ سے ایک لمبے وقت کا مطالبہ کرتی ہے لیکن وقت کے لمبا ہونے
کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اس کام کو شروع بھی نہ کیا جائے ۔ اگر ہم اعلی پیمانہ پر اس کام کو جاری
نہیں رکھ سکتے تو ادنی پیمانہ پر تو اس کام کو شروع کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اس کام کو شروع کر
دیں اور ادنی ادنی قربانیوں میں دلی شوق کے ساتھ حصہ لیں تو یقیناً اللہ تعالیٰ ایک دن ہمیں
بڑی قربانیوں میں حصہ لینے کی بھی توفیق عطا فرما دے گا۔
ایک قربانی دوسری قربانی کی محرک ہوتی ہے میں بار بار بتا چکا ہوں کہ ایک قربانی ہے دوسری قربانی کی محرک ہوتی ہے دوسری کی ہوتی ہے۔ یہ
خدا تعالیٰ کی سنت ہے جس کے خلاف تم کبھی کوئی مثال پیش نہیں کر سکتے کہ جب ایک نیکی کی
جاتی ہے تو وہ دوسری نیکی کی محرک بن جاتی ہے۔ پس اگر ہم سچے دل کے ساتھ ادنی درجہ
کی مالی قربانیوں میں حصہ لیں گے تو اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق عطا فرما دے گا کہ وہ
اعلیٰ درجہ کی مالی قربانیوں میں بھی حصہ لے اور اُن ذمہ داریوں کو پورا کرے جو اللہ تعالیٰ کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی