مجلس مشاورت اپریل ۱۹۴۴ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 5
خطابات شوری جلد سوم
۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
طرف سے اُس پر عائد ہوتی ہیں ۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم قربانی کے لئے جماعت کو بُلاتے
چلے جائیں تاکہ ہر قربانی کے بعد اُس سے بڑی قربانی کی ہماری جماعت کو توفیق ملے ۔
بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اگر انتہائی قربانی سے کام لیا گیا تو جماعت کی کمر ہمت
ٹوٹ جائے گی مگر میں سمجھتا ہوں یہ بات بالکل غلط ہے ۔ جب بھی ٹوٹے گا منافق ہی ٹوٹے
گا ، مومن کبھی قربانیوں سے ٹوٹ نہیں سکتا۔ جو شخص قربانیاں کرتے وقت اپنے دائیں اور
اپنے بائیں دیکھتا ہے اور سوچتا ہے کہ آیا فلاں بھی قربانی کر رہا ہے یا نہیں؟ فلاں نے بھی
حصہ لیا ہے یا میں ہی حصہ لے رہا ہوں؟ وہ کبھی قربانیوں کے میدان میں ثابت قدم نہیں رہ
سکتا ۔ لیکن وہ جو خدا کے لئے محض اس کی رضا کے لئے دنیا کے لئے نہیں بلکہ دین کے لئے
اپنا انتہائی زور بغیر دائیں بائیں دیکھنے کے صرف کر دیتا ہے وہ ٹوٹا نہیں کرتا بلکہ پہلے سے
زیادہ مضبوط ہو جایا کرتا ہے۔ گارڈر کے اوپر جب لکڑیاں ڈالی جاتی ہیں تو وہ ٹوٹا نہیں
کرتیں ، خواہ اُن پر چھت کی مٹی کا کس قدر بوجھ ہو کیونکہ شہتیر اُن کو سنبھالنے کے لئے موجود
ہوتا ہے۔ اسی طرح مومن کی کمر ہمت ہمیشہ مضبوط رہتی ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میرا خدا
میرے ساتھ ہے۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ میں اُس کے دین کے لئے قربانیاں کروں اور تباہ و برباد
ہو جاؤں ۔
صحابہ نے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! جہاد
فی سبیل اللہ کے کیا معنے ہیں؟ آپ نے فرمایا جہاد مختلف نیتوں سے کئے جاتے ہیں۔ کوئی شخص
دوسری قوم کے بغض کی وجہ سے جو اس کے دل میں مخفی ہوتا ہے جنگ میں شامل ہوتا ہے اور
کوئی حَمِيَّةُ الْجَاهِلِيَّہ کی وجہ سے جنگ کرتا ہے، کوئی محض نام ونمود اور شہرت کے لئے
جنگ کرتا ہے لیکن اصل مجاہد وہ ہے جو صرف خدا کی رضاء جوئی کے لئے جہاد میں شامل ہوتا
ہے۔ پس قربانی وہی ہے جو خدا تعالیٰ کے لئے کی جائے اور جو شخص خدا کے لئے قربانی کرتا
ہے وہ کبھی ٹوٹ نہیں سکتا ۔ پس ہمیں اُس وقت کے آنے سے پہلے جبکہ وہ پانچ ہزار مبلغ
آویں جنہیں ہم تبلیغ کے لئے دنیا میں پھیلا سکیں بغیر کسی اور طرف نظر ڈالنے کے قربانیوں
کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دینا چاہئے ۔ تا کہ خدا ہماری ان حقیر قربانیوں کو قبول فرماتے
ہوئے ہمیں توفیق عطا کرئے کہ جب بڑی قربانیوں کا مطالبہ ہو تو اُس وقت ہم خوشی سے
خطابات شوری جلد سوم
۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
اپنی ہر چیز خدا تعالیٰ کے آستانہ پر قربان کرنے کے لئے پیش کر دیں۔
ہماری مثال اس وقت بالکل اُس شخص کی سی ہے جو اپنے مکان کی چھت کے لئے
گارڈر کی تلاش کرتا ہے اور جب اُسے گارڈر نہیں ملتا تو وہ بانس کے چھوٹے چھوٹے ٹکروں
سے ہی کام لے لیتا ہے۔ اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ اب اُسے گارڈروں کی ضرورت
نہیں رہی ۔ وہ گارڈروں کی ضرورت کو اُس وقت بھی تسلیم کرتا ہے جب اُس کے مکان کی
چھت پر بانس کی لکڑیاں پڑی ہوتی ہیں مگر چونکہ گارڈر اُسے ملتے نہیں اس لئے وہ معمولی
اور ادنی درجہ کی چیزوں سے کام لینے کی کوشش کرتا ہے۔ اِسی طرح جب تک ہمیں وہ
پانچ ہزار مبلغ نہیں ملتے جو دنیا کے ایک معتد بہ حصہ میں تبلیغ اسلام کا فرض سر انجام دیں
اُس وقت تک ضروری ہے کہ تبلیغ اسلام کے لئے ادنی اور معمولی درجہ کے اُن سامانوں کو
اختیار کریں جو اس وقت ہمارے امکان میں ہیں اور اگر پانچ ہزار مبلغ نہیں ملتے تو پانچ دس
پچاس یا سو مبلغوں سے ہی اس کام کی ابتداء کر دیں لیکن بہر حال یہ ایک عارضی عمارت ہو
گی ۔ اس عمارت پر ہم اسلام کی آئندہ تعمیر کا کلیتہ انحصار نہیں رکھ سکتے کیونکہ عمارت جس
قدر بلند ہو اُسی قدر اس عمارت کی بنیادوں کا مضبوط ہونا ضروری ہوتا ہے۔ جب ہمارا
مقصد ساری دنیا میں اسلام اور قرآن اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی
اشاعت ہے تو اس کے لئے ہمارا یہ خیال کر لینا کہ ہم اپنی موجودہ کوششوں سے ہی کامیاب
ہو سکیں گے اول درجہ کی غلطی اور نادانی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے کاموں کو
بڑھاتے چلے جائیں یہاں تک کہ وہ وقت آ جائے جب ہم انتہائی قربانیوں سے کام لیتے
ہوئے پانچ ہزار مبلغین کے اخراجات آسانی سے برداشت کر سکیں اور اُن کو ساری دنیا میں
احمدیت کی اشاعت کے لئے پھیلا دیں۔
پہلی قوموں کی دین کیلئے عظیم الشان قربانیاں دیکھو ہم سے پہلے جو قو میں دنیا میں گزر چکی ہیں انہوں نے دین
کے لئے ایسی عظیم الشان قربانیاں کی ہیں کہ اُن کے واقعات پڑھ کر انسان حیران رہ جاتا
ہے۔ وہ واقعات ایسے ہیں کہ آج بھی ہمارے لئے اپنے اندر بیسیوں سبق پنہاں رکھتے ہیں
اور ہمیں اس حقیقت کی طرف توجہ دلاتے ہیں کہ خدا کے لئے قربانی کرنے والے دنیا میں کبھی
خطابات شوری جلد سوم
ضائع نہیں کئے جاتے ۔
تعصب کا
۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
حضرت بدھ علیہ السلام کے حالات جو بدھ مذہب کی کتابوں میں آج تک لکھے
ہوئے نظر آتے ہیں ایسے پاکیزہ اور اتنے اعلیٰ درجہ کے ہیں کہ اگر انسان کے دل میں
کا مادہ نہ ہو تو وہ اُن واقعات کو پڑھ کر بغیر کسی تردد اور ہچکچاہٹ کے کہہ سکتا ہے کہ یہ
شخص یقیناً نبی تھا۔ حضرت بدھ علیہ السلام نے جب شہزادگی کو چھوڑ کر خدا تعالیٰ کی عبادت
اور مذہب کی تبلیغ میں اپنے تمام اوقات کو صرف کرنا شروع کر دیا تو اُن کا معمول تھا کہ
جب انہیں بھوک لگتی وہ لوگوں کے گھروں سے بھیک مانگ لیتے بلکہ اب تک بدھ مذہب
کے بھکشو اسی طریق پر کار بند ہیں۔ بدھ مذہب کے مبلغین کو یہ اجازت نہیں کہ وہ اپنی
روزی کمانے کے لئے کوئی ہنر یا پیشہ اختیار کریں ۔ اُنہیں یہی حکم ہوتا ہے کہ دنیا میں نکل جاؤ
اور تبلیغ کرو اور جب تمہیں بھوک لگے تو لوگوں سے بھیک مانگ لو۔ اگر وہ تمہیں کھانا دیں تو
کھالو اور اگر نہ دیں تو اُن کو چھوڑ کر دوسرے گاؤں میں چلے جاؤ اور وہاں کے رہنے والوں
سے کھانا مانگو۔ خود حضرت بدھ علیہ السلام بھی لوگوں سے بھیک مانگ کر گزارہ کیا کرتے تھے
جس کا اُن کے باپ کو سخت قلق تھا۔ ایک دفعہ وہ اسی طرح تبلیغ کرتے کرتے اپنے علاقہ
میں آئے تو اُن کا باپ اُن کے پاس آیا اور کہنے لگا بیٹا ! تم نے تو میرا ناک کاٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا میں نے حضور کا ناک کس طرح کاٹ دیا ہے؟ باپ نے کہا تم بھیک مانگتے ہو
اور بھیک مانگ کر گزارہ کرتے ہو۔ حضرت بدھ نے کہا مہاراج! میں وہی کام کرتا ہوں جو
میرے باپ دادا کیا کرتے تھے۔ باپ نے یہ بات سنی تو وہ کہنے لگا نہ میں نے کبھی لوگوں
سے بھیک مانگی ہے نہ تمہارے دادا نے لوگوں سے کبھی مانگی تھی ۔ بدھ نے کہا مہاراج! یہ
بات سچ ہے مگر میرے باپ دادا وہ سابق انبیاء ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کی ہدایت کے
لئے بھیجا۔ اُنہیں خدا کے نام کو پھیلانے کے لئے لوگوں سے بھیک مانگنے میں کوئی عار نہیں تھا
اور یہی وہ کام ہے جو میں کر رہا ہوں ۔ چنانچہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے بھی اپنے حواریوں
کو یہی نصیحت کی کہ :-
دو
” نہ سونا اپنے کمر بند میں رکھنا نہ چاندی نہ پیسے۔ راستہ کے لئے
نہ جھولی لینا نہ دو دو کرتے ۔ نہ جوتیاں نہ لاٹھی کیونکہ مزدور اپنی خوراک کا
خطابات شوری جلد سوم
ولد
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
حقدار ہے۔ اور جس شہر یا گاؤں میں داخل ہو دریافت کرو کہ اس میں
کون لائق ہے۔ اور جب تک وہاں سے روانہ نہ ہوا سے روانہ نہ ہو اُسی کے ہاں رہو۔
اور گھر میں داخل ہوتے وقت اُسے دعائے خیر دو۔ اور اگر وہ گھر لائق ہو
تو تمہارا سلام اُسے پہنچے۔ اور اگر لائق نہ ہو تو تمہارا سلام تم پر پھر آئے ۔
اور اگر کوئی تمہیں قبول نہ کرے اور تمہاری باتیں نہ سنے تو اُس گھر یا اُس
شہر سے باہر نکلتے وقت اپنے پاؤں کی گرد جھاڑ دو ۔ “۱۵
اس میں حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنے حواریوں کو یہ نصیحت کی ہے کہ جب تم تبلیغ
کے لئے جاؤ تو تمہیں اس بات کی ضرورت نہیں کہ اپنی جیب میں پیسہ رکھو یا کھانے کا فکر کرو۔
تمہارا کام صرف اتنا ہے کہ تم یہ دعا کرتے رہو کہ : -
اے خدا ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے ۔
چنانچہ جس شہر یا گاؤں میں جاؤ، وہاں کے رہنے والوں سے اپنے لئے روٹی مانگو۔
اگر وہ دے دیں تو خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کھا لو اور اگر وہ انکار کریں تو اپنے پاؤں
کی گرد جھاڑ کر وہاں سے نکل جاؤ اور اپنی زبان پر شکوہ کا کوئی حرف مت لاؤ۔
اگر اس طرح کام کرنے والے ہمیں بھی میسر آجائیں تو پھر پانچ ہزار مبلغوں کا بھی
سوال نہیں ، دو لاکھ مبلغ اس وقت ہمیں اپنی جماعت میں سے حاصل ہو سکتا ہے۔ ضرورت
اس امر کی ہے کہ ہم اپنے اندر وہی روح پیدا کریں جو پہلے لوگوں نے پیدا کی ۔ اگر ہماری
جماعت کا ہر فرد قربانی اور ایثار کے اس معیار پر آ جائے جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے تو
پھر اس امر کا بھی کوئی سوال نہیں رہے گا کہ کوئی شخص بی ۔ اے یا ایم ۔اے پاس ہے یا نہیں،
یا مولوی فاضل ہے یا نہیں کیونکہ اُس وقت ڈگریوں کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی ۔ وہ مانگتے
اور تبلیغ کرتے چلے جائیں گے ۔ ایک مدرس ہو گا تو وہ بھی یہی طریق اختیار کرے گا ، ایک
پر وفیسر ہو گا تو وہ بھی ایسا ہی کرے گا ، پھر ہماری تمام مشکلات حل ہو سکتی ہیں اور تبلیغ کا
سوال جو روپیہ کے نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے لئے بعض دفعہ پریشان کن صورت اختیار کر
لیتا ہے وہ دیکھتے ہی دیکھتے حل ہو سکتا ہے۔
-
در حقیقت بلند کاموں کی سرانجام دہی کے لئے ایک مستقل عزم اور ارادہ کی ضرورت
خطابات شوری جلد سوم
۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ہوا کرتی ہے اور مستقل ارادہ اور عزم کے لئے ایسے آدمیوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے جو
اپنے دلوں میں اخلاص اور ایمان رکھتے ہوں ۔ اگر ایسے آدمی میسر آ جائیں تو پھر روپیہ کی بھی
ضرورت نہیں رہتی اخلاص خود بخود کام کے رستے تلاش کر لیا کرتا ہے۔ یہی وہ بات ہے جو
تحریک جدید کے شروع میں میں نے کہی کہ اس تحریک کی بنیاد آدمیوں پر ہے روپیہ پر نہیں ۔
روپیہ اگر لیا جاتا ہے تو اس لئے کہ درمیانی وقفہ میں اُس روپیہ سے کام لیا جا سکے ورنہ
در حقیقت ہمیں ضرورت ان اخلاص و ایمان رکھنے والے مبلغین کی ہے جو دنیا میں نکل
جائیں اور خدائے قدوس کا نام بلند کرنے کے لئے اپنی عمریں صرف کر دیں ۔ یہ وہ مبلغ ہیں
جن کی ہمیں ضرورت ہے اور یہی وہ مبلغ ہیں جو صحیح رنگ میں اسلام کے سپاہی کہلا سکتے ہیں۔
آج سے ساڑھے تیرہ سو سال پہلے صحابہ کرام پر جو حالات آئے اُن کو دیکھو اور غور
کرو۔ وہ زمانہ ایسا تھا جس میں نہ ریل تھی ، نہ تار تھی ، نہ آمد و رفت کی آسانیاں تھیں مگر اُس
زمانہ میں تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ کئی صحابہ باہر نکل گئے اس ارادہ اور نیت کے ساتھ کہ
ہم اسلام کو اب دنیا میں پھیلائیں گے۔ چنانچہ حضرت عثمان کی خلافت کے آخری سالوں
میں ہی جب فتنہ و فساد کے آثار ظاہر ہونے شروع ہوئے ، بعض صحابہ چین کی طرف چلے
گئے ، بعض ہندوستان کی طرف آ گئے ، بعض دوسرے ممالک کی طرف چلے گئے اس طرح
ہزاروں میل انہوں نے پیدل سفر طے کیا اور ایسے دشوار گزار علاقوں میں سے گزرے جہاں
سواریوں والے بھی جانے سے گھبراتے ہیں ۔ در حقیقت تبلیغ کا سوال ایک مستقل عزم اور
ارادہ کے بغیر حل ہی نہیں ہو سکتا۔ ایسا مستقل عزم جو ہر قسم کی روکوں کو خس و خاشاک کی
طرح بہا دے اور ہر قربانی خواہ وہ کتنی بڑی ہو انسان کو آسان اور سہل نظر آنے لگے۔ لیکن
جب تک یہ وقت نہیں آتا ہماری جماعت کے افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ چھوٹے
پیمانے پر اپنی جان کو قربان کرنے کے لئے تیار رہیں ، اپنے مال کو قربان کرنے کے لئے تیار
رہیں تا کہ جن کاموں کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اُن کو ہم زیادہ سے زیادہ وسیع کر سکیں ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تبلیغ کے لئے ہمیں موجودہ تعداد سے بہت زیادہ مبلغین کی
ضرورت ہے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ روپیہ کا موجود ہونا بھی اپنی ذات میں نہایت
ضروری ہے کیونکہ روپیہ سے تبلیغ کو زیادہ سے زیادہ وسیع کیا جا سکتا ہے ۔ اگر ہم صرف
خطابات شوری جلد سوم
۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
پانچ ہزار مبلغ رکھیں تو وہ ایک وقت میں پانچ ہزار افراد کو ہی تبلیغ کر سکتے ہیں لیکن اگر ہم
کافی تعداد میں اُن کولٹر پچر اور اشتہارات وغیرہ مہیا کر دیں تو ایک ایک آدمی کی آواز ملک
کے لاکھوں لوگوں تک پہنچ سکتی ہے۔ پس تبلیغ کو وسیع کرنے اور دنیا کے اکثر حصوں میں
اسلام اور احمدیت کے نام پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے پاس روپیہ ہو اور
ضروری ہے کہ ہمارے پاس آدمی ہوں تا کہ ہم ایک وقت میں ان دونوں چیزوں سے کام
لے کر کفر کے مقابلہ کے لئے نکل سکیں ۔
و
میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں سے کئی مخلصین ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں
اسلام کی خدمت کے لئے وقف کی ہیں لیکن اُن کی تیاری اور پھر اُن کا بیرونی ممالک میں
تبلیغ کے لئے بھیجوایا جانا ابھی دور کی بات ہے۔ میں تو جب ان حالات کو دیکھتا ہوں تو مجھے
بعض دفعہ یہ مثل یاد آجاتی ہے۔ کہ تریاق از عراق آورده شود مارگزیده مرده شود ۔ جنگ نه
معلوم کب ختم ہو ۔ پھر اگر جنگ ختم ہو جائے اور ہماری تیاری ابھی نامکمل ہو تو پیشتر اس کے
کہ ہم کوئی نئی عمارت کھڑی کریں کفر اس کی جگہ ایک اور عمارت کھڑی کر دے گا۔ اوّل تو
پرانی عمارت کو توڑنا ہی آسان کام نہیں ، تین چار سو سال سے عیسائیوں نے مسلمانوں کو
سیاسی اور صنعتی اور اقتصادی میدانوں میں شکست دے کر اُن کو اتنا کمزور کر دیا ہے اور
عیسائیت دنیا پر اس قدر غالب آچکی ہے نہ صرف مذہب کے لحاظ سے بلکہ تمدن اور سیاست
اور اقتصاد کے لحاظ سے بھی کہ کفر کی مضبوط اور پرانی عمارت کو توڑنا ہمارے لئے کوئی آسان
بات نہیں۔ پھر ہمارا کام صرف یہی نہیں کہ ہم کفر کی عمارت کو توڑ دیں بلکہ ہمارا کام یہ ہے
کہ ہم اُس کی جگہ اسلام کی بلند و بالا عمارت کو اپنی پوری شان اور عظمت کے ساتھ کھڑا
کریں ۔ اگر جنگ کے بعد جبکہ پرانی عمارت الہی ہاتھوں سے ٹکڑے ٹکڑے ہو چکی ہوگی ہم
نے جلد سے جلد اسلام کی عمارت کھڑی نہ کی تو دشمن اس وقفہ سے فائدہ اٹھا کر پھر کفر کی
ایک عمارت کھڑی کر دے گا اور پھر ہمارا زور اُس عمارت کو توڑنے پر صرف ہونے لگ
جائے گا اور اسلام کی عمارت کو از سر نو تعمیر کرنے کا کام اور زیادہ التواء میں پڑ جائے گا۔ اس لئے
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس عزم مصم کو لے کر کھڑے ہو جائیں کہ ہم کفر کی قائم کردہ
عمارت کو منہدم کر کے رکھ دیں گے، ہم اسلام کی مضبوط ترین عمارت دوبارہ دنیا میں
خطابات شوری جلد سوم
۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کھڑی کریں گے اور اس غرض کے لئے ہمیں جس قربانی سے بھی کام لینا پڑا اُس سے دریغ
نہیں کریں گے۔ اگر جانی قربانی کا سوال آیا تو ہم اپنی جان قربان کر دیں گے، اگر مالی قربانی
کا سوال آیا تو ہم اپنا مال قربان کر دیں گے اور اس بات کی ذرا بھی پرواہ نہیں کریں گے کہ ہم
پر اور ہمارے عیال پر کیا گزر رہی ہے ۔ مگر چونکہ جماعت کے تمام افراد میں یکساں جوش اور
اخلاص نہیں ہوتا بلکہ کوئی اپنے اخلاص کے لحاظ سے اوّل درجہ کے ہوتے ہیں تو کوئی
دوسرے درجہ کے اور کوئی تیسرے درجے کے۔ اس لئے ضروری ہے کہ جماعت کے ہر فرد
پر جانی اور مالی قربانی کی اہمیت کو پوری طرح واضح کیا جائے اور جب اکثریت اپنے اندر
ایک تغیر پیدا کر لے تو ہر شخص اپنے ہمسایہ کی اصلاح کرے۔ ہر شخص جماعت کے سُست اور
غافل لوگوں کے پاس جائے اور خود اُسے کہے اے میرے بھائی ! اسلام پر ایک نازک وقت
آیا ہوا ہے، ہمیں تو اس غرض کے لئے غیر سے بھی بھیک مانگنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرنی
چاہئے مگر تم تو ہمارے بھائی ہو، تم سے نہ کہیں تو اور کس سے کہیں ۔ تم چندہ میں کوتاہی کرتے
ہو، تم مالی مطالبات میں دلیری سے حصہ نہیں لیتے جس کا نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ سلسلہ کے
کاموں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ میں تو امید کرتا تھا کہ سلسلہ اگر ایک روپیہ مانگے گا تو تم
دو روپے دو گے، سلسلہ اگر دس روپے مانگے گا تو تم ہمیں روپے دو گے مگر تم تو فرض چندوں
کی ادائیگی ادائی میں بھی کوتاہی سے کام لے رہے ہو، پھر یہ کام کس طرح ہو گا ؟ خدا کے لئے
اپنی غفلت کو ترک کرو اور سلسلہ کے مالی مطالبات پر زیادہ سے زیادہ قربانی کا نمونہ دکھاؤ کہ
یہی وہ چیز ہے جو تمہارے کام آئے گی ، یہی وہ نیکی ہے جو تمہاری نجات کا ذریعہ ہوگی ۔ اگر
اس طرح جماعت کا ہر فرد مجنونانہ رنگ میں کام کرنے کے لئے کھڑا ہو جائے تو ۲۵ لاکھ کا
ریز روفنڈ نہایت آسانی کے ساتھ قلیل سے قلیل عرصہ میں قائم ہو سکتا ہے۔
میرے نزدیک اس امر کی یاد دہانی ناظر صاحب بیت المال کے ذمہ ہے۔ اُن کا
فرض ہے کہ وہ جماعت کو بار بار توجہ دلائیں کہ وہ ریز روفنڈ کی فراہمی میں حصہ لے۔ یہ
ثواب حاصل کرنے کا کیسا اچھا موقع ہے جو اللہ تعالیٰ نے اُنکے لئے مہیا فرما دیا ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں جو شخص دوسرے کو نیک تحریک کرتا ہے اس پر
عمل کرنے کی وجہ سے جو ثواب عملِ صالح کرنے والے کو ملے گا ویسا ہی ثواب نیک تحریک
خطابات شوری جلد سوم
۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کرنے والے کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کیا جائے گا۔ اس نقطۂ نگاہ سے ناظر صاحب
بیت المال اگر چاہیں تو بہت بڑا ثواب حاصل کر سکتے ہیں ۔ اگر جماعت دس لاکھ روپیہ
چندہ دیتی ہے تو دس لاکھ روپیہ چندہ دینے کی وجہ سے جو ثواب فرداً فرداً مختلف لوگوں کو ملے
گا وہ تمام ثواب مجموعی طور پر ناظر صاحب بیت المال کو بھی ملے گا کیونکہ انہوں نے ہی یہ
تحریک جماعت کے سامنے کی ہوگی اور اُنہی کی متواتر یاد دہانیوں کے نتیجہ میں یہ چندہ جمع
ہوا ہوگا ۔ حالانکہ دس لاکھ روپیہ اگر کوئی ناظر اپنے طور پر چندہ میں دینا چاہے تو وہ ساری عمر
میں بھی نہیں دے سکتا لیکن اس ذریعہ سے وہ بڑی آسانی سے دس لاکھ روپیہ چندہ دینے کا
ثواب حاصل کر سکتا ہے۔ اسی طرح ہر انسپکٹر بیت المال جو اس سلسلہ میں کام کرتا ہے اگر
وہ دیانت داری سے کام کرتا ہے، اگر وہ اخلاص سے کام کرتا ہے، اگر وہ محنت سے کام
کرتا ہے اور سلسلہ کا چندہ دس ہزار روپیہ سے پندرہ ہزار روپیہ تک ترقی کر جاتا ہے تو جہاں
پانچ ہزار روپیہ دینے کا ثواب اُن لوگوں کو ملے گا جنہوں نے اس چندہ میں حصہ لیا، وہاں
پانچ ہزار روپیہ اللہ تعالیٰ کے حضور انسپکٹر بیت المال کے نام بھی لکھا جائے گا اور اللہ تعالیٰ
فرمائے گا یہ پانچ ہزار روپیہ فلاں انسپکٹر بیت المال نے بطور چندہ دیا ہے حالانکہ اگر وہ
کوشش بھی کرے تو ساری عمر میں پانچ ہزار روپیہ چندہ نہیں دے سکتا ۔ گویا ذرا سی محنت اور
ذرا سی کوشش سے وہ ایک دورہ میں ہی اتنا ثواب حاصل کر سکتا ہے جو اُسے ساری عمر انفرادی
جدو جہد کے نتیجہ میں حاصل نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح ہر سیکرٹری مال جو اس کوشش اور جدوجہد
میں اپنے اوقات لگا دیتا ہے اُس کی اس کوشش اور سعی سے جتنا جتنا چندہ اکٹھا ہوتا ہے
خدا تعالیٰ کے دفتر میں وہ سب اُس کے نام پر لکھا جاتا ہے کیونکہ ہمارا خدا جس طرح نیک عمل
میں حصہ لینے والوں کو ثواب عطا کرتا ہے اُسی طرح وہ عمل صالح کی تحریک کرنے والوں کو
بھی ثواب دیتا ہے۔ پس ہمارے سامنے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ثواب حاصل کرنے کے
عظیم الشان مواقع ہیں۔ اگر ان عظیم الشان مواقع کے ہوتے ہوئے پھر بھی ہم غفلت سے
کام لیں اور کوتاہی کا ارتکاب کریں تو یہ ہماری انتہائی بد قسمتی ہو گی ورنہ خدا نے ہمارے لئے
ثواب کے مواقع بہم پہنچانے میں قطعاً بخل سے کام نہیں لیا۔ مگر یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ
پچیس لاکھ روپیہ کا ریز روفنڈ صرف ہمارا ابتدائی قدم ہے ورنہ ہماری خواہش تو یہ ہونی چاہئے
خطابات شوری جلد سوم
۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کہ ہمارے پاس پچیس کروڑ روپیہ کا ریز روفنڈ ہو۔ پس کمریں کس لو اور اشاعت اسلام کی
خاطر ایک مضبوط بنیاد قائم کرنے کی کوشش کرو ۔ جب یہ پہلا قدم اُٹھا لو گے اور پچھیں
لاکھ روپیہ کا ریز روفنڈ قائم کر لو گے تب تم میں سے کئی لوگوں کو اللہ تعالیٰ اس بات کی بھی
توفیق عطا فرما دے گا کہ وہ مرنے سے پہلے اپنی جانوں کو بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر
دیں اور اُس کی ابدی رضا اور دائمی جنت کے مستحق ہو جائیں ۔“
بحث اخراجات کے سلسلہ میں ہدایات حضور کے ارشاد پر مکرم ناظر صاحب بیت المال نے صدر انجمن احمد یہ کے سالانہ اخراجات کا
بجٹ پیش کیا۔ جب چند ناظر صاحبان اپنے خیالات کا اظہار کر چکے تو حضور نے فرمایا :-
اس دفعہ کے بجٹ میں پھر بعض نقائص رہ گئے ہیں۔ میں نے یہ تو تجویز کیا تھا کہ اس یہ
سال کا بجٹ ناظر صاحب بیت المال بنا ئیں کیونکہ گزشتہ سال انجمن نے بجٹ بنانے میں
بہت دیر لگا دی تھی مگر ناظر صاحب نے بھی قریباً اتنی ہی دیر لگا دی اور پھر مزید نقص یہ ہوا کہ
انجمن میں بھی بجٹ پیش نہ کیا گیا حالانکہ میرا مطلب یہ نہ تھا کہ انجمن میں بجٹ پیش ہی نہ نہ
ہو۔ بہر حال بجٹ بغیر انجمن میں پیش ہونے کے یہاں آگیا اور چونکہ محکموں کی طرف سے
اضافہ کی جو رقوم پیش کی گئی تھیں اُن کی وجوہ سب کمیٹی کو معلوم نہیں تھیں اس لئے سب کمیٹی کو
وجوہ کے معلوم کرنے کے لئے بہت سا وقت یہاں صرف کرنا پڑا حالانکہ سب کمیٹی والوں کا
فرض تھا کہ جب اُنہوں نے بجٹ پر غور کیا تھا تو اُسی وقت متعلقہ ناظروں کو پیغام بھجوا دیتے
کہ آپ خود تشریف لے آئیں یا اپنا کوئی نمائندہ بھجوائیں جو اضافہ اخراجات کے دلائل
بتلائے تا کہ فیصلہ کیا جا سکے کہ یہ رقوم رکھی جائیں یا اُن کو کاٹ دیا جائے ۔ مگر چونکہ انہوں
نے ایسا نہ کیا اس لئے جو کمیٹی کا کام تھا وہ ہم سب کو کرنا پڑا اور گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ دوست
خاموش بیٹھے رہے کیونکہ ان سے رائے لینے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ پھر ایک اور
نقص یہ بھی واقعہ ہو گیا کہ سب کمیٹی کے تمام ممبر اکٹھے بیٹھے ہوئے نہیں تھے۔ اگر اکٹھے بیٹھے
ہوتے تو سب سے رائے لی جا سکتی تھی اور پھر اکثریت کے مشورہ کے مطابق فیصلہ ہوتا کہ
فلاں رقم رہنے دی جائے یا اُس کو اُڑا دیا جائے مگر اب ممبران سب کمیٹی تو متفرق
خطابات شوری جلد سوم
۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
جگہوں میں بیٹھے ہوئے تھے اور ناظر صاحب بیت المال بحیثیت سیکرٹری سب کمیٹی اور صدر
صاحب سب کمیٹی بیت المال دونوں اپنی ذمہ واری پر فیصلہ کرتے رہے۔ یہ ایک نقص تھا جو
واقعہ ہوا ۔ اس کی طرف ایک ممبر نے توجہ بھی دلائی ہے کہ اگر سب ممبر اکٹھے ہوں تو ممکن ہے
وہ ناظران سلسلہ کے بیانات سن کر اپنی رائے بدل لیں۔
پس آئندہ کے متعلق میری تجویز یہ ہے کہ سب کمیٹی بیت المال کے ممبران جب
اضافہ بجٹ کی رقوم کے متعلق ناظران سلسلہ کے بیانات سن کر اپنی رائے بدلنا چاہیں تو وہ
ایک چٹ بھجوا دیا کریں کہ اس بارہ میں فیصلہ سنانے سے قبل ہماری رائے بھی دریافت کر لی
جائے ۔
میری دوسری تجویز یہ ہے کہ جب سب کمیٹی بیت المال کی رپورٹ پیش ہو تو سارے
ممبر اکٹھے ہو کر پاس پاس بیٹھ جائیں ۔ اس صورت میں صدر سب کمیٹی اُن کے سامنے
معاملات بہت جلد رکھ سکتا اور ان کی رائے معلوم کر سکتا ہے ۔ پس آئندہ جب کسی محکمہ کے
متعلق سب کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے تو سب ممبر سٹیج کے پاس جمع ہو جایا کریں تا کہ اگر وہ
اپنی رائے بدلنا چاہیں تو مشورہ دے سکیں۔
دوسرا امر یہ نوٹ کر لیا جائے کہ سب کمیٹی بیت المال کی طرف سے جب بجٹ پر غور
ہو تو متعلقہ ناظروں کو وہ لکھ کر بھجوا دیا کریں کہ چونکہ بجٹ میں آپ کے فلاں فلاں معاملات
زیر بحث آئیں گے اس لئے آپ خود تشریف لے آئیں یا اپنا نمائندہ فلاں وقت تک بھجوا
دیں تا کہ ہم آپ کے محکمہ کے دلائل سن کر اس بارہ میں کوئی فیصلہ کر سکیں اور ہمیں معلوم ہو
کہ زیادتی اخراجات کیوں اور کس غرض کے لئے کی گئی ہے۔ میں سمجھتا ہوں اگر اس طرح
کام کیا جائے تو وہ مشکلات جو اس وقت پیدا ہوئی ہیں انشاء اللہ دور ہو جائیں گی ۔ بہر حال
جو غلطی ہو چکی ہو چکی ، آئندہ کے لئے جو طریق مناسب ہے وہ میں نے بیان کر دیا ہے۔ یہ
بھی ہو سکتا ہے کہ بجٹ انجمن میں پیش ہو تو ہر ناظر اپنا اپنا نقطۂ نگاہ پوری وضاحت سے پیش
کر دے اور ناظر بیت المال ان دلائل کو نوٹ کر لے۔ جب سب کمیٹی کے سامنے بجٹ
پیش ہو تو وہ ان دلائل کو پورے زور سے کمیٹی کے سامنے ویسا ہی پیش کرے جیسے خود متعلقہ
ناظر کمیٹی میں بیٹھا ہوا ہے ۔ کمیٹی والے بے شک جرح کریں اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ
خطابات شوری جلد سوم
٦١
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
نظارتوں نے جو مطال
آخر فیصلہ کثرت رائے کے مطابق ہی ہوگا۔ بہر حال سب کمیٹی اضافہ اخراجات کے متعلق
جو منظوریاں دے سکتی تھی وہ اُس نے دے دی ہیں ۔ اب ناظروں کا اختیار نہیں کہ وہ
رڈ شدہ تجاویز کو دوبارہ پیش کریں۔ ہاں ممبروں کو اختیار ہے کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ بعض
جو مطالبات کئے ہیں وہ درست ہیں مثلاً امور عامہ کا کلرک اُڑا دیا گیا ہے تو یہ
غلطی ہے کلرک ضرور ہونا چاہئے ۔ یا اسی قسم کے اور امور پیش کرنا چاہیں تو ممبروں کی طرف
سے یہ امور زیر بحث آسکتے ہیں وہ اس بارہ میں ترمیم پیش کر سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ
فلاں مد میں زیادتی ہونی چاہئے جیسے وہ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ فلاں مد میں اتنی کمی ہونی چاہئے۔
باقی رہا اُس سو روپیہ کا سوال جو نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے کتب حوالجات
خریدنے کے لئے بجٹ میں رکھا گیا ہے۔ میرے نزدیک یہ تو کوئی چیز ہی نہیں یہ اتنی معمولی
رقم ہے کہ اس سے وہ مقصد ہرگز پورا نہیں ہو سکتا جس کے لئے یہ اضافہ کیا گیا ہے۔ میں
متواتر ہیں سال سے جماعت کو توجہ دلا رہا ہوں کہ مخالفوں کا لٹریچر غائب کیا جا رہا ہے اور
ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کو اکٹھا کر کے اپنی لائبریریوں میں محفوظ کر لیں ۔ اگر ہم نے اس
لٹریچر کو مہیا نہ کیا تو کچھ دنوں کے بعد جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں
میں لوگ ان کا ذکر پڑھیں گے اور انہیں دنیا میں وہ لٹریچر نظر نہیں آئے گا جو ہمارے خلاف
شائع ہوا تو وہ سمجھیں گے کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے غلط لکھا ہے۔
اس بارہ میں میں نے مخالفوں کی ذہنیتیں یہاں تک گری ہوئی دیکھی ہیں کہ گزشتہ دنوں
جب میں لاہور میں تھا ایک دن میڈیکل کالج کے کچھ طالب علم مجھے ملنے کے لئے آئے ۔
اُن میں سوائے ایک لڑکے کے باقی سب لڑکیاں تھیں ۔ لڑکا فورمن کرسچن کالج کا تھا اور
لڑکیاں سب میڈیکل کالج میں پڑھتی تھیں ۔ ان کے آنے سے پہلے جب میں نماز پڑھا رہا
تھا، نماز کا آخری سجدہ تھا کہ یکدم مجھے الہام ہوا " عظمت کے ٹھو کے ہیں ۔“ اس سے پہلے
بھی کوئی فقرہ تھا جو مجھے بھول گیا مگر وہ اسی قسم کا تھا۔
شہرت کے طالب ہیں۔ عظمت کے ٹھو کے ہیں
میں حیران ہوا کہ نہ معلوم کون شخص آج مجھ سے ملنے والا ہے۔ تھوڑی دیر کے بعد میڈیکل کالج
کے چند طالب علم آئے اور انہوں نے مجھ سے ملاقات کا وقت لیا۔ گفتگو کے دوران میں
خطابات شوری جلد سوم
۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
اُنہوں نے کہا کہ مرزا صاحب کے آنے کی کیا ضرورت تھی؟ میں نے انہیں بتایا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ یہ اصلاحات فرمائی ہیں ، ان اصلاحات کے بغیر
اسلام کبھی زندہ نہیں ہو سکتا تھا۔ مثال کے طور پر میں نے اُنہیں بتایا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے مسیح ناصری کی وفات کا مسئلہ پیش کیا حالانکہ سب مسلمان یہ تسلیم
کرتے تھے کہ وہ آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں ۔ میری یہ بات سُن کر وہ نہایت ڈھٹائی کے ساتھ
کہنے لگیں آپ عجیب بات کہتے ہیں، دنیا میں کون مسلمان ہے جو حیات مسیح کا قائل ہو۔
سب مانتے ہیں کہ حضرت مسیح مر چکے ہیں ۔ اب جو شخص تمام مسلمات کے خلاف اس طرح
کہہ دے اُسے کیا جواب دیا جا سکتا ہے۔ میں نے اُن کو کہا کہ آپ اپنے والدین کو خط لکھیں
اور دریافت کریں کہ جو کچھ میں نے کہا ہے وہ درست ہے یا نہیں؟ آپ کے والدین تو
ہمیشہ ہم سے اسی بات پر جھگڑتے رہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں اور تم
انہیں وفات یافتہ تسلیم کرتی ہو۔ پرانی کتابیں موجود ہیں جن میں لوگوں نے تسلیم کیا ہے کہ
حضرت مسیح زندہ ہیں۔ اس پر وہ کہنے لگیں وہ کتابیں آپ کی اپنی لکھی ہوئی ہوں گی ہماری
کتابوں میں تو ایسی کوئی بات نہیں ہو سکتی ۔ جس قوم میں اس قسم کی ڈھٹائی پیدا ہو جائے اُس
کے لئے اپنا لٹریچر بدل لینا کون سی بڑی بات ہے ۔ گو وہ اس لٹریچر کے متعلق بھی جو ہم اکٹھا ہے۔
کریں غالباً یہی کہہ دیں گے کہ یہ تم نے خود چھپوا لیا ہو گا ۔ مگر بہر حال سب سے مضبوط حجت
تو وہ لٹریچر ہی ہو سکتا ہے۔
دوسری بات ناسخ و منسوخ کے متعلق میں نے پیش کی اور کہا کہ شیعہ تسلیم کرتے ہیں کہ
قرآن کریم کے بعض پارے بالکل غائب ہیں ۔ میری یہ بات سنتے ہی وہ کہنے لگے آپ تو
شیعوں پر اتہام لگاتے ہیں، وہ قرآن کریم کو بالکل مکمل مانتے ہیں۔ میں نے اُن کو پھر
وضاحت سے سمجھایا تو اُن میں سے بعض نے اتنی دلیری سے جھوٹ بولا کہ میں حیران
ہو گیا۔ اُنہوں نے کہا ہمارے بعض رشتہ دار خود شیعہ ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ شیعوں کا
یہی عقیدہ ہے کہ قرآن بالکل محفوظ ہے۔ اِس سے بڑھ کر ڈھٹائی اور کیا ہوسکتی ہے۔
پھر عیسائیوں کے متعلق میں نے کہا کہ وہ حضرت مسیح ناصری کو خدا کا بیٹا مانتے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عیسائیت کے اس بنیادی مسئلہ کو بیخ و بن سے اکھیڑ