مجلس مشاورت اپریل ۱۹۴۴ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 6

خطابات شوری جلد سوم
۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
دیا ہے۔ اِسے سُنتے ہی وہ لڑکا جو فورمن کرسچن کالج میں پڑھتا تھا بولا کہ تو بہ تو بہ یہ عیسائیوں
پر بڑا اتہام ہے۔ میں عیسائی کالج میں پڑھتا ہوں ہمارے پروفیسر نے کبھی یہ نہیں کہا۔ جب
اس قسم کی ڈھیٹ قوم سے ہمارا مقابلہ ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اُن کے لٹریچر کو محفوظ
رکھیں ۔ اگر یہ لٹریچر محفوظ نہیں ہوگا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر آنے والی نسلوں
کو اعتراض کا موقع ملے گا اور وہ نہیں سمجھ سکیں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے یہ باتیں کیوں لکھیں ۔ مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بظاہر نظر بعض سخت
الفاظ لکھے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے گالیاں دی ہیں ۔ اب جب تک ہمارے پاس وہ
لٹریچر نہ ہو جس میں دشمنوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو گالیاں دی ہیں ، وہ
اشتہارات نہ ہوں جن میں انہوں نے گالیاں دی ہیں، وہ ٹریکٹ نہ ہوں جن میں انہوں
نے گالیاں دی ہیں تو تھوڑے دنوں کے بعد یہی لوگ یہ کہنا شروع کر دیں گے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نعوذ باللہ سخت کلامی کی ۔
پس ہمارے علماء اور مبلغین کا فرض ہے کہ وہ اس قسم کا لٹریچر جمع کریں اور اُسے
لائبریریوں میں محفوظ کر دیں مگر بعض مبلغوں کی اپنی حالت یہ ہے کہ وہ لائبریری سے کوئی
ایسا ٹریکٹ یا رسالہ پڑھنے کے لئے لے جاتے ہیں تو چند دنوں کے بعد ہنس کر کہہ دیتے ہیں
ہوتا
وہ تو گم ہو گیا حالانکہ وہ دو یا چار صفحہ کا ٹریکٹ ایک کروڑ روپیہ سے ؟ روڑ روپیہ سے بھی زیادہ قیمتی ہوتا وہ ہے۔
وہ ایک حربہ ہوتا ہے جس سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر حملہ کرنے والے دشمن
کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ جب کوئی شخص اس حربہ کو ضائع کر دیتا ہے تو وہ سلسلہ کو اپنی معمولی
سی غفلت سے بہت بڑا نقصان پہنچانے والا ثابت ہوتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
۔
والسلام کو اللہ تعالیٰ نے مخاطب کر کے فرمایا ہے ۔ لَا نُبْقِی لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَا تِ ذِكْراً ۔
ہم تیرے متعلق کوئی ایسی بات باقی نہیں رہنے دیں گے جو تیرے لئے ذلت اور رسوائی کا
موجب ہو۔ ہم خود ان مخزیات کو مٹا دیں گے اور تیری عزت کو دنیا میں قائم کریں گے۔
دوسرے الفاظ میں اس الہام کے معنے یہ ہیں کہ ہم مومنوں کے دلوں میں خود تحریک کریں
گے کہ وہ ان مخزیات کارڈ کریں ۔ پس ہر شخص جو ان مخزیات کو رڈ کرنے میں حصہ لیتا ہے،
ہر شخص جو اس لٹریچر کو اس لئے جمع کرتا ہے تا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر دشمنوں

خطابات شوری جلد سوم
۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کے مظالم کا اندازہ لگانے کا دنیا کو موقع مل سکے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
صداقت ظاہر ہو وہ اللہ تعالیٰ کے الہام لَا نُبْقِی لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْراً کو پورا
کرنے والا ہے۔ وہ خدا کا ایک ہتھیار ہے اور بہت بڑے اجر اور ثواب کا مستحق ہے۔ پس
یہ بہت بڑا کام ہے جو نظارت دعوۃ و تبلیغ کے ذمہ ہے اور اس میں کوتاہی یقیناً ایک مجرمانہ
فعل ہے مگر اس غرض کے لئے سو روپیہ کی رقم بہت ہی حقیر ہے۔ اور چونکہ یہ کام خاص اہمیت
رکھتا ہے اس لئے میں اپنی طرف سے یہ پیشکش کرتا ہوں کہ سو نہیں اگر دو ہزار چار ہزار بلکہ
دس ہزار روپیہ کی بھی انہیں ضرورت ہو تو یہ سارا روپیہ میں اُنہیں خود دوں گا وہ لٹریچر مہیا
کریں اور روپیہ مجھے سے لیں۔
اب بجٹ اخراجات پیش ہے جو دوست کسی خرچ میں کمی یا زیادتی کرنے کے متعلق
کچھ کہنا چاہتے ہوں وہ اپنا نام لکھوا دیں ۔
اس پر کئی نمائندگان نے نام لکھوائے اور بجٹ اخراجات کی بابت ابھی چند احباب
نے اپنی آراء کا اظہار کیا تھا اور بہت سے باقی تھے کہ حضور نے احباب کو وقت کی کمی سے
مطلع کرتے ہوئے فرمایا :-
اس وقت ساڑھے چار بجے ہیں بلکہ میری گھڑی پر چار بج کر ۳۵ منٹ ہو چکے ہیں
اور ساڑھے چھ بجے یہاں سے گاڑی روانہ ہو جاتی ہے درمیانی وقفہ میں دوستوں نے
اسباب وغیرہ لینا ہے اور جانے کے لئے تیاری کرنی ہے۔ اگر ایک گھنٹہ بھی جانے کی تیاری
کے لئے رکھ لیا جائے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ اب ہمارے پاس صرف پچپن منٹ باقی ہیں
لیکن دوسری طرف یہ حالت ہے کہ ابھی ۱۳ دوست باقی رہتے ہیں جنہوں نے اظہار خیالات
کرنا ہے۔ آج کا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ ایک ایک دوست نے ۵ منٹ سے لے کر دس دس منٹ
تک تقریر کے لئے لئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ان ۱۳ دوستوں کو اظہار خیالات کا
موقع دیا جائے تو وہ ۱۳ دوست صرف تقریریں کر کے بیٹھ جائیں گے اور ہم جماعت سے یہ
بھی مشورہ نہیں لے سکیں گے کہ سب کمیٹی کا تجویز کردہ بجٹ منظور کر لیا جائے یا نہ کیا جائے؟
اور اگر با قاعدہ آراء شماری ہو تو اس وقت تک بائیس تیئیس ترمیمیں آچکی ہیں ۔ اگر ایک
ترمیم کے لئے پانچ منٹ وقت بھی رکھا جائے تو پونے دو گھنٹے صرف ترمیموں کے متعلق

خطابات شوری جلد سوم
۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
دوستوں کی آراء معلوم کرنے کے لئے چاہئیں ۔ پچپن منٹ وہ ، اور پونے دو گھنٹے یہ ۔ گویا
پونے تین گھنٹے صرف دوستوں کی تقاریر اور ترمیموں کے متعلق آراء شماری کے لئے درکار
ہیں۔ اس کے بعد اگر دس پندرہ منٹ دعا وغیرہ کے لئے رکھے جائیں اور میں اپنے خیالات
کا اظہار نہ کروں تب بھی اس حساب سے ساڑھے سات بجے آپ لوگوں کو یہاں سے فراغت
ہو سکتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں جو دوست باہر سے آتے ہیں وہ اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ
بجٹ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں اور ہمیں اپنے مشوروں سے آگاہ کریں لیکن پھر
بھی انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ بجٹ پر صدر انجمن احمد یہ بھی غور کرتی ہے اور پھر سب کمیٹی بھی
کافی غور کرتی ہے ۔ اس لئے إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ عام طور پر کوئی ایسی بات بجٹ میں نہیں ہوتی
جو قابلِ اعتراض ہو یا جس کا رکھا جانا غیر ضروری ہو۔ مگر میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ دوستوں
کی طرف سے ایسی ترمیمیں پیش ہو جاتی ہیں جو بالکل غیر ضروری ہوتی ہیں۔ دو چار یا دس
روپوں کا سوال ہوتا ہے مگر اتنی سی بات پر اپنا اور دوسرے تمام لوگوں کا بہت بڑا وقت ضائع
کر دیا جاتا ہے حالانکہ انہیں سوچنا چاہئے کہ آخر صدرانجمن احمد یہ کے افسروں اور سب کمیٹی
کے افراد نے ان پانچ دس روپوں کے خرچ کو کسی مصلحت کے ماتحت ہی رکھا ہو گا اور انہوں
نے سوچ بچار سے بھی کام لیا ہو گا یہ تو نہیں ہو سکتا کہ وہ بغیر سوچے سمجھے کوئی رقم رکھ دیں اور
سلسلہ کے اموال کو ضائع کریں ۔ جماعت کا مشورہ تو اصولی باتوں کے متعلق ہونا چاہئے نہ
یہ کہ سارے ہندوستان کے لوگ اس لئے جمع ہوں کہ پانچ روپے موسمی اخراجات کی مد سے اُڑا
دیئے جائیں اور دس فلاں محکمہ کی سٹیشنری کی مد سے اُڑا دیئے جائیں۔ میں یہ مانتا ہوں کہ
جہاں غیر ضروری باتیں دوستوں کی طرف سے پیش ہو جاتی ہیں وہاں بہت سی ایسی باتیں
بھی اُن کی طرف سے پیش ہوتی ہیں جو غور کے قابل ہوتی ہیں مگر جو غیر ضروری باتیں ہیں
ان سے ہمیں ضرور بچنا چاہئے ۔
آج سے آٹھ دس سال پہلے دوستوں کو اعتراضات کا موقع دیا جاتا تھا جو کئی سال تک
جاری رہا۔ ناظران سلسلہ کی طرف سے اُن اعتراضات کا جواب دیا جاتا تھا اور چونکہ اس دیا
ذریعہ سے بار بار جماعت کے سامنے اصل حالات آتے رہتے تھے اس لئے رفتہ رفتہ وہ
سوالات سب غائب ہو گئے لیکن بعض سوالات کچھ عرصہ غائب رہنے کے بعد اس سال پھر

خطابات شوری جلد سوم
۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
پیش کر دیئے گئے ہیں ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سات آٹھ سال کے بعد وہ دلائل
دوستوں کو بھول گئے ہیں جن کی وجہ سے اُن کاموں کو اختیار کیا گیا تھا۔ بہر حال اب وقت
اتنا قلیل رہ گیا ہے کہ میں تمام دوستوں کو تقاریر کا موقع دینا ، بائیس تئیس ترامیم کو پیش کرنا
اور ایک ایک ترمیم کے متعلق دوستوں کی آراء معلوم کرنا ، اس کے بعد میر ا نصائع کرنا اور پھر
دعا کر کے سامان ساتھ لے کر ٹھیک وقت پر گاڑی پر پہنچ جانا انسانی طاقت سے بالا ہے اور
یہ بالکل ناممکن ہے کہ اگر اس کام کو جاری رکھا جائے تو وقت کے اندر اس کو ختم کیا جا سکے۔
اس لئے اب دو ہی صورتیں ہیں یا تو احباب فیصلہ کریں کہ وہ ایک دن اور یہاں ٹھہریں
گے پھر بے شک اس طریق کو جاری رکھا جا سکتا ہے۔ اور یا پھر وہ یہ فیصلہ کریں کہ بحث کو
درمیان میں ہی چھوڑ دیا جائے اور شورٹی کے کام کو ختم کر دیا جائے ۔ لیکن اس صورت میں
شوری کا کام ختم کرنے کے یہ معنے ہوں گے کہ تین چار گھنٹے جو بحث پر صرف ہو چکے ہیں
اُن کو ضائع کر دیا جائے اور یہ سمجھ لیا جائے کہ ہم نے وہ وقت رائیگاں کھو دیا۔ میں سمجھتا
ہوں کہ ایک طرف تو یہ بات بھی درست ہے کہ بعض لوگ ایسی باتیں پیش کر دیتے ہیں جو
غلط ہوتی ہیں اور بعض خواہ مخواہ اپنی بات کو طول دیتے چلے جاتے ہیں حالانکہ وہ باتیں ایسی
ہوتی ہیں جو یا تو غیر ضروری ہوتی ہیں اور یا پھر اور دوست اُن سے پہلے اُن باتوں کے متعلق
اظہار خیالات کر چکے ہوتے ہیں۔ مگر وہ اس طرح بات میں سے بات اور پہلو میں سے پہلو
نکالتے چلے جاتے ہیں کہ گویا یہاں ایک مناظرہ شروع ہے اور اُن کا فرض ہے کہ وہ
دوسروں کی پیش کردہ باتوں کا رڈ کریں اور ایک ایک بات کے خلاف دلائل پیش کریں۔
لیکن جہاں یہ ایک نقص ہے جو دیکھنے میں آیا ہے وہاں اکثر باتیں ایسی بھی کہی گئی ہیں جو
یقیناً قابل توجہ ہیں۔ اگر کام کو اس طرح ادھورا چھوڑ دیا جائے تو بجٹ پر پورا غور نہیں ہو سکتا
حالانکہ ہمارا منشاء یہ ہوتا ہے کہ بجٹ پر پورا غور ہو اور اس کے کسی حصہ پر کوئی اعتراض نہ ہو
سکتا ہو۔ ان وجوہ کی بناء پر میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہو تو سب
سے پہلے بجٹ پر ہی بحث کی جائے۔ اور اگر شوری میں تینوں دن بجٹ پر ہی بحث ہوتی
رہے تو بے شک تینوں دن یہ بحث جاری رہے اور دوسرے مسائل ترک کر دیئے جائیں ۔
ان معاملات پر غور کرنے کے لئے جون جولائی یا اگست میں دوبارہ مجلس شوری کا اجلاس

خطابات شوری جلد سوم
۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
منعقد ہوا کرے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بار بار قادیان آنا اور اس گرانی کے زمانہ میں
اخراجات برداشت کرنا بعض طبائع پر گراں گزرتا ہے مگر جوں جوں جماعت بڑھتی چلی
جائے گی ان امور کو برداشت کرنا پڑے گا۔ بلکہ ممکن ہے کہ آئندہ کسی وقت وہ زمانہ بھی آجائے وہ
جب بعض لوگوں کو شورٹی کے لئے اپنے اکثر اوقات فارغ کر کے مستقل طور پر قادیان میں
ہی رہنا پڑے۔ جیسے پارلیمنٹوں کے ممبروں کو اپنے اوقات خرچ کرنے پڑتے ہیں کیونکہ
اس کے بغیر سلسلہ کے اہم امور پر غور نہیں ہو سکے گا۔ بہر حال وہ وقت تو جب آئے گا دیکھا
جائے گا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم ایسٹر کی تعطیلات کے دنوں میں جو مجلس شوری منعقد
کرتے ہیں وہ بعض دفعہ تمسخر بن کر رہ جاتی ہے کیونکہ سلسلہ کے جتنے معاملات ہوتے ہیں
اُن پر سنجیدگی اور عمدگی سے غور نہیں کیا جا سکتا۔ میں مانتا ہوں کہ کچھ وقت ضائع بھی ہو جاتا
ہے اور جہاں ایسی خرابی ہو وہاں دوستوں کو روکنا ضروری ہوتا ہے لیکن ایسا بھی ہوتا ہے کہ
بعض ضروری بحثوں کو تنگی وقت کی وجہ سے ترک کرنا پڑتا ہے اور بجٹ پر عمدگی کے ساتھ غور
نہیں ہو سکتا۔
سال میں دو دفعہ مجلس شورای ان حالات میں میں فیصلہ کرتا ہوں کہ آئندہ سال میں دو دفعہ مجلس شوری منعقد ہوا کرے۔ ایک دفعہ
تو انہی ایسٹر کی تعطیلات میں اور اس میں مقدم بجٹ کو رکھا جائے اور سب سے پہلے اسی پر
غور ہو۔ اگر بجٹ پر غور کرنے کے بعد کوئی وقت بچے تو دوسرے امور کو بھی لے لیا جائے
ورنہ نہیں۔ اور جب دوسرے معاملات ادھورے رہ جائیں یا بالکل ہی رہ جائیں تو جون،
جولائی میں کسی وقت دوسری مجلس مشاورت منعقد کی جائے ۔ یہ ضروری نہیں کہ وہ ایسے ایام
ہوں جب سرکاری طور پر تعطیلات ہوا کرتی ہیں کیونکہ اس میں ہر جماعت کی طرف سے ایک
ایک یا دو دو نمائندہ بھی آسکتے ہیں ۔ اب تو بعض دفعہ ایک ایک جماعت کی طرف سے تین تین
چار چار نمائندے آجاتے ہیں اور اگر کوئی بڑا شہر ہو تو وہاں کے نمائندے اس سے بھی زیادہ
ہوتے ہیں لیکن جون جولائی یا اگست کے ایام میں اگر سرکاری طور چھٹیاں نہ ہوں تو ہر
جماعت کی طرف سے ایک ایک نمائندہ کا آنا بھی کافی ہو سکتا ہے ، گورنمنٹ کے ملازم بھی
ایسے موقع پر آسکتے ہیں۔ آخر ہر شخص کو حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ سال میں دس میں روز کی

مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
۶۸
خطابات شوری جلد سوم
چھٹی لے سکے اس حق سے فائدہ اُٹھا کر مجلس مشاورت میں شامل ہونا اُن کے لئے کوئی بڑی
بات نہیں پس آئندہ کے لئے تو میں یہ فیصلہ کرتا ہوں ۔ اور موجودہ بجٹ کے متعلق یہ فیصلہ
کرتا ہوں کہ دوستوں کی طرف سے جس قدر ترمیمات پیش ہوئی ہیں وہ سب کمیٹی بجٹ کے
سپرد کر دی جائیں ۔ کمیٹی کسی آئندہ اجلاس میں ان ترمیمات پر غور کر کے مناسب فیصلہ کر
دے گی ۔ اس سب کمیٹی میں علاوہ ممبران تحقیقاتی کمیشن کے سب ناظران سلسلہ شامل
ہوں گے ۔ اسی طرح پیراکبر علی صاحب ، خان بہادر چوہدری نعمت خان صاحب اور
نواب محمد دین صاحب بھی اس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ میں اس کمیٹی کے لئے کوئی
تاریخ مقرر کر دوں گا اُس وقت یہ تمام دوست جمع ہو جائیں گے اور ان ترمیموں پر غور کر
لیں گے ۔ فی الحال جہاں تک اس بجٹ کا سوال ہے جس پر سب کمیٹی نے کافی غور کر لیا ہے
میں اُسی کو پیش کرتا ہوں ۔ جو ترمیمیں ہیں اُن کے متعلق میں نے ایک سب کمیٹی تجویز کر دی
ہے جو بعد میں اُن پر غور کرے گی ۔ اِس وقت ان ترمیموں کے علاوہ اصل بجٹ کا سوال
ہے جس پر سب کمیٹی بیت المال کافی غور و خوض کر چکی ہے۔ میں وہ بجٹ دوستوں کے
سامنے پیش کرتا ہوں ۔ دوست مجھے رائے دیں کہ آیا اس بجٹ کو منظور کر لیا جائے یا نہیں؟“
تمام دوست تائید میں کھڑے ہوئے اور حضور نے سب کمیٹی کے پیش کردہ بجٹ کو
منظور کرنے کا اعلان فرمایا ۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
بجٹ میں جو جدید اخراجات ہیں اُن میں سے کچھ تو سب کمیٹی منظور کر چکی ہے اور کچھ
اخراجات اُن کے علاوہ بھی میری ہدایت کے مطابق بجٹ میں شامل کئے جا چکے ہیں ۔ جیسے
کالج کا خرچ ہے یا نائب ناظروں کا خرچ ہے یا دیہاتی مبلغین کا خرچ ہے۔ میں سب کمیٹی
کے اس مجوزہ بجٹ کو دوستوں کی رائے کے مطابق منظور کرتا ہوں ۔ ایک سب کمیٹی مقرر کر
دی گئی ہے جو اُن ترمیموں پر غور کرے گی جو اس وقت دوستوں کی طرف سے پیش ہوئی
ہیں ۔ اگر ان ترمیوں کو منظور کرنے کی وجہ سے بجٹ میں کوئی تغیر پیدا کرنا پڑا تو یہ جائز ہوگا
اور اگر سب کمیٹی کسی اضافہ کو رڈ کرے گی تو اُس کو رڈ کر دیا جائے گا۔ بہر حال میں ہدایت
کرتا ہوں کہ سوائے ترمیموں والے حصہ کے باقی بجٹ کو صدرانجمن احمد یہ فوراً جاری
کر دے تا کہ یکم مئی سے اس پر عمل شروع ہو جائے ۔ ترمیموں والا حصہ ریز رو ر ہے گا اور
XXXXXXXX
XXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
اس کے متعلق بعد میں فیصلہ ہوگا ۔ اب آخر میں کچھ اور باتیں کہہ کر اس اجلاس کو برخواست
کرتا ہوں ۔
اختتامی تقریر
سب سے پہلے میں دوستوں کو پھر دوبارہ وقف جائیداد کی تحریک کی
وقف جائیداد طرفی
طرف توجہ دلاتا ہوں جس کی طرف میں اپنے دو گزشتہ خطبوں میں بھی
توجہ دلا چکا ہوں ۔ جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں میری تحریک پر خدا تعالیٰ کے فضل سے
قادیان کی بہت بڑی اکثریت نے اپنی جائیدادوں کو دین کے لئے وقف کر دیا ہے۔ اسی
طرح بیرونجات میں سے بھی سینکڑوں کی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنی
جائیدادوں اور آمد نیوں کو اس غرض کے لئے وقف کیا ہے لیکن لاکھوں کی جماعت میں سے
سینکڑوں کا وقف قربانی کا وہ شاندار مظاہرہ نہیں جس کی جماعت سے توقع کی جاتی تھی۔
ابھی علاقوں کے علاقے ، گاؤں کے گاؤں تحصیلوں کی تحصیلیں اور ضلعوں کے ضلعے ایسے ہیں
جن میں رہنے والے ہزاروں احمدیوں میں سے کسی ایک نے بھی اپنی جائیداد کو وقف نہیں
کیا۔ یا بڑے بڑے وسیع علاقوں میں سے صرف ایک دو نے تحریک وقف میں حصہ لیا ہے،
باقی لوگوں نے ابھی تک کوئی حصہ نہیں لیا۔ اس وقت تمام جماعتوں کے نمائندے یہاں
موجود ہیں اس لئے میں ایک بار پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ ہمارا وعدہ جس کو ہم بار بار بار
اپنی زبان سے دُہراتے رہتے ہیں یہ ہے کہ ہماری ہر چیز خدا تعالیٰ کے لئے قربان ہے، ہمیں
اپنی جانوں کی پرواہ نہیں ، ہمیں اپنے مالوں کی پرواہ نہیں ، ہم مٹ جائیں گے مگر یہ برداشت
نہیں کریں گے کہ دین کو کوئی ضعف پہنچے، یہ وعدہ ہے جو ہم منہ سے بار ہاد ہراتے رہتے ہیں
اور اللہ تعالیٰ بھی اسی وعدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ ان الله
اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ عَلَى الله تعالى
نے مومنوں سے اُن کی جانیں بھی لے لیں اور اُن کے مال بھی لے لئے اس بات کے بدلہ
میں کہ انہیں جنت عطا کی جائے گی ۔ جب ہماری جانیں اور ہمارے اموال خدا نے ہم سے
لے لئے اور ہم نے اس معاہدہ کو قبول کر لیا تو اس کے بعد ہمارا یہ کہنا کہ ہم جان کیوں

خطابات شوری جلد سوم
٧٠
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
قربان کریں یا مال کا قلیل حصہ تو قربان کر سکتے ہیں مگر کثیر نہیں قطعی طور پر قرآن کریم کی اس
آیت کے خلاف ہے۔ کیونکہ ہم سے اگر جانیں لی گئیں، ہم سے اگر مال لئے گئے تو اس
لئے کہ ہمیں جنت ملے ملے گی اور اور جنت وہ چیز ہے جس کا ہم میں سے ہر ہر شخص خواہش مند ہے۔
میں نہیں سمجھ سکتا کہ ہم میں سے کوئی ایک شخص بھی ایسا ہو جو کھڑا ہو کر کہے کہ میں یہ خواہش
نہیں رکھتا کہ اللہ تعالیٰ مجھے جنت عطا فرمائے ۔ اگر کوئی شخص ایسا ہو تو وہ کہہ سکتا ہے کہ نہ میں
نے جنت کا کبھی مطالبہ کیا نہ مجھے جنت ملنے کی کوئی امید ہے اس لئے میرے لئے جان اور
مال کو قربان کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر اس وقت میں آپ لوگوں سے یہ
سوال کروں کہ وہ لوگ کھڑے ہو جائیں جو یہ کہتے ہیں کہ ہمیں جنت کی کوئی ضرورت نہیں
بے شک مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ ہمیں دوزخ میں ڈال دے تو میں سمجھتا ہوں آپ لوگوں
میں سے ایک شخص بھی کھڑا نہ ہو گا بلکہ ہر شخص یہی کہے گا کہ میں تو چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ مجھے
جنت عطا کرے۔ اور جب آپ لوگ جنت کے طلب گار ہیں اور آپ لوگوں میں سے ایک
بھی ایسا نہیں جو یہ کہہ سکے کہ اُسے جنت کی ضرورت نہیں تو اس کے یہ معنے ہوئے کہ آپ
لوگوں نے اس سودے کو منظور کر لیا ہے جس کا قرآن مجید میں ذکر آتا ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ ایک سودا ہے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ہر شخص کو یہ
اختیار حاصل ہے کہ وہ چاہے تو اس کو رد کر دے ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے وضاحت رڈ
کے ساتھ بیان فرمایا ہے کہ ہدایت اور گمراہی کی راہوں کو اختیار کرنا انسان کی اپنی مرضی اور
خواہش کے مطابق ہوتا ہے۔ خدا کسی کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ ضرور ہدایت کا راستہ اختیار
کرے اور خدا کسی کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ ضرور گمراہی کا راستہ اختیار کرے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ
مجبور نہیں کرتا کہ لوگ ضرور اپنی جانیں اور اپنے مال قربان کریں۔ وہ جنت پیش کر دیتا ہے
اور کہتا ہے کہ اگر تم چاہو تو دنیا اپنے پاس رہنے دو اور ہمارے پاس آ کر دوزخ کو قبول کرلو۔
اور اگر چاہو تو اپنی جانیں اور اپنے اموال مجھے دے دو اور میرے پاس آ کر مجھ سے جنت
لے لو۔ یہ سودا ہے جو خدا اور اُس کے مومن بندوں کے درمیان ہوتا ہے۔ جو شخص اس
سودے کو قبول کر لیتا ہے اُس کے لئے یہ سوال قطعاً باقی نہیں رہ سکتا کہ اب جان اُس کی
جان ہے یا مال اُس کا مال ہے ۔ اگر اس اقرار کے باوجود کسی شخص کے دل میں یہ خیال
XXX

خطابات شوری جلد سوم
۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
موجود ہو کہ میری جان میری ہے، میرا مال میرا ہے تو یقیناً وہ ایک ایسی بات کا ارتکاب
کرنے والا قرار پائے گا جسے کوئی مجنون ہی اپنے دل اور دماغ میں لاسکتا ہے۔
پھر میں کہتا ہوں احمدیوں کو بھی جانے دو، غیر احمد یوں، ہندوؤں ، سکھوں ، عیسائیوں،
یہودیوں اور پارسیوں وغیرہ میں سے کسی سے سوال کر کے پوچھو کہ آیا تم یہ پسند کرو گے کہ
جنت میں داخل کئے جاؤ اور تمہارا ہر قدم ترقی کے میدان میں بڑھتا چلا جائے اور تم پر
متواتر خدا تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی رہیں؟ یا تم یہ پسند کرو گے کہ تمہیں کسی دن جنت میں
داخل کر دیا جائے ، کسی دن دوزخ میں جھونک دیا جائے ، چند دن سایہ دار درختوں میں رکھا
جائے اور چند دن کڑکتی دھوپ میں ویران اور سنسان جنگلوں میں پھینک دیا جائے؟ تو میں
یقیناً سمجھتا ہوں کہ اُن میں سے ہر شخص یہی کہے گا کہ میں تو جنت کی آرزو رکھتا ہوں اور اسی
لئے دنیا کی مشکلات مجھے بے حقیقت معلوم ہوتی ہیں۔ لیکن میں دیکھتا ہوں باوجود اس
خواہش کے جو فطری طور پر انسان کے اندر پائی جاتی ہے پھر بھی اکثر لوگوں کی یہ حالت
ہوتی ہے کہ ایک دن تو اُنہیں قربانیوں کا بے انتہا جوش ہوتا ہے مگر دوسرے دن ان کی
طبیعت پر مردنی چھائی ہوئی ہوتی ہے اور اُنہیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ قربانیوں میں حصہ لینا
اپنے اموال کو ضائع کرنا ہے۔ گویا وہ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بھی اس کے مقابلہ میں اُن
سے ایسا ہی سلوک کرے کہ کسی دن اُن کو جنت میں داخل کر دے اور کسی دن دوزخ کی
گہرائیوں میں پھینک دے، ایک دن اُن کو سایہ دار درختوں اور ٹھنڈے اور شیریں پانیوں
میں جگہ دی جائے اور دوسرے دن اُن کو جلتی ہوئی ریت پر لٹایا جائے ۔
جنت دوزخ تو ایک تصویر ہے دنیا کے اعمال کی۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں کہ ایک وقت
تو کہتے ہیں ہماری جان بھی قربان ، ہمارا مال بھی قربان ۔ نماز پڑھتے ہیں تو بڑی گریہ وزاری
سے، چندہ دیتے ہیں تو ایک ایک پیسہ دینے پر ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہماری روح
بلندیوں میں اُڑتی ہوئی آستانہ الوہیت پر سجدہ شکرانہ بجالا رہی ہے کہ اس نے اپنے فضل
سے دین کی خدمت کی توفیق دی، مگر چند دنوں کے بعد جب کوئی چندہ مانگنے کے لئے آتا
ہے تو ہم کہتے ہیں یہ کیسی مصیبت ہے کہ ہر وقت ہم سے چندہ مانگا جاتا ہے ۔ اگر ہم چندے
ہی دیتے رہیں تو اپنے اخراجات کا کیا انتظام کریں؟ اپنے بچوں اور اپنے عیال کا کس طرح

خطابات شوری جلد سوم
۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
گزارہ کریں؟ اگر ہم اسی طرح اپنے رنگ بدلتے چلے جاتے ہیں، ایک دن سُست ہوتے
ہیں دوسرے دن ہوشیار ہوتے ہیں۔ تیسرے دن پھر غافل ہو جاتے ہیں۔ چوتھے دن
طاقت سے بڑھ کر چندہ دے دیتے ہیں۔ پانچویں دن چندہ مانگنے والوں پر اعتراض شروع
کر دیتے ہیں ۔ یا اگر اتنا نمایاں تغیر ہمارے اندر نہیں ہوتا تو کم سے کم یہ نظارہ ضرور نظر آتا
ہے کہ ایک وقت چندے کی طرف دلی رغبت پائی جاتی ہے اور دوسرے وقت چندے کی
طرف کوئی رغبت محسوس نہیں ہوتی ۔ ایک دن نماز پڑھتے ہیں تو خوب گریہ وزاری سے کام
لیتے ہیں مگر دوسرے دن نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں تو خیالات پراگندہ ہوتے ہیں۔ نہ نماز
کے الفاظ کی طرف توجہ ہوتی ہے نہ اُس کی روح کی طرف توجہ ہوتی ہے۔ ایک دن ہمارے
اندر قربانیوں پر بشاشت پیدا ہوتی ہے تو دوسرے دن انقباض اور بوجھ سا محسوس ہوتا ہے۔
اگر ہم اسی طرح اپنی زندگی بسر کر دیتے ہیں اور ساٹھ یا ستر سال کی زندگی ایک لیول پر بسر
کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے تو ہم کس طرح یہ امید کر سکتے ہیں کہ خدا ہمیں ابدی حیات
میں اپنی دائمی رضاء اور دائمی جنت کا وارث بنائے ۔ اگر ہم اپنی زندگی کے چالیس یا پچاس
سالوں میں جو کام کے سال ہوتے ہیں اپنی ایک حالت نہیں رکھتے ، کبھی خدا کے دین سے
محبت کرتے ہیں تو کبھی اُس سے اپنا منہ پھیر لیتے ہیں ۔ کبھی اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے
تیار کھڑے ہوتے ہیں اور کبھی خیال کرنے لگتے ہیں کہ جان کون قربان کرے جان قربان
کرنا تو بڑی مشکل بات ہے۔ کبھی ہمارے اعمال میں نیکیوں کا زور ہوتا ہے اور کبھی یوں
معلوم ہوتا ہے کہ نیکی ہمارے قریب بھی نہیں پھٹکی ، کبھی ہم خدا کو یاد کرتے ہیں اور کبھی اُس کو
بھول جاتے ہیں۔ اگر ہم اپنی ساٹھ یا ستر یا اسی سالہ زندگی میں خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے
متواتر اپنا قدم آگے بڑھانے کے لئے تیار نہیں تو ہم کس طرح یہ امید کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
ہم سے وہ سلوک کرے جس میں متواتر انعامات اور متواتر برکات کا نزول ہو۔ اگر ہم صحیح رنگ
میں کوشش نہیں کرتے ، اگر ہم ہمیشہ ترقی کی طرف اپنا قدم نہیں بڑھاتے تو ہمیں اللہ تعالیٰ
سے بھی یہ امید نہیں رکھنی چاہئے کہ جنت کے اعلیٰ ترین انعامات یکے بعد دیگرے ہمیں
حاصل ہوتے چلے جائیں گے۔ جنت ہمارے اعمال کے مطابق تیار ہو گی ۔ تم اگر اپنے
اعمال میں کبھی سست اور غافل ہو جاتے ہو اور کبھی ہوشیار تو تم اس بات کو ظاہر کرتے ہو

مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
۷۳
خطابات شوری جلد سوم
کہ تمہارا منشاء یہی ہے کہ خدا بھی کبھی تم پر انعام نازل کرے اور کبھی نازل نہ کرے۔ کبھی
جنت کے انعامات دے اور اور کبھی اُن انعامات سے محروم کر دے۔ پس یہ بات اچھی طرح
سمجھ لینی چاہئے کہ تم سے اللہ تعالیٰ کا ویسا ہی معاملہ ہوگا جیسا تم اُس سے معاملہ کرو گے۔
میں نے تم سے مطالبہ کیا کہ تم اپنی جائیدادیں خدا تعالیٰ کے دین کے لئے وقف کر
دو۔ اس میں یہ کوئی شرط نہیں تھی کہ تم ابھی اپنی تمام جائیداد میں فروخت کر کے ہمیں دے دو،
یہ بھی کوئی شرط نہیں تھی کہ اُس کا نصف یا اُس کا چوتھائی ہمیں دے دو، صرف اتنا مطالبہ تھا
کہ تم دین کے لئے اپنی جائیدادوں کو اب وقف کر دو مگر یہ جائیدادیں تمہارے پاس ہی
رہیں گی ۔ جب سلسلہ کے لئے ایسی قربانیوں کا وقت آیا جن کا بوجھ بیت المال برداشت نہ
کر سکا یا جو ضروریات ہنگامی چندوں سے بھی پوری نہ ہوئیں تو اُس وقت بحصہ رسدی
ہر صاحب جائیداد سے مطالبہ ہو گا کہ وہ اس کے مطابق اپنی جائیداد دے یا اتنی رقم سلسلہ کو
مہیا کرے۔ ظاہر ہے کہ اس میں سرِ دست کوئی بوجھ جماعت پر نہیں ڈالا گیا تھا اور جس
قربانی کا اُن سے مطالبہ کیا گیا تھا وہ وہی تھی جس کا وہ خدا سے اقرار کر چکے تھے مگر ابھی
ایک فیصدی جائیدادیں بھی ہماری جماعت نے وقف نہیں کیں اور بہت بڑی اکثریت ایسی
رہتی ہے جس نے اس تحریک کی طرف توجہ نہیں کی۔ منہ سے تو ہر شخص کہتا ہے کہتا ہے کہ میں نے اپنی
جان اور اپنا مال قربان کر دیا مگر جب مال مانگا گیا تو ایک فیصدی لوگ بھی ایسے کھڑے نہ
ہوئے جو اپنی جائیدادیں وقف کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ اس نمونہ کے بعد ہم اپنی ترقی کی
کیا امید کر سکتے ہیں۔ حالانکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ ہم میں ایک شخص بھی ایسا نظر نہ آتا جس نے
اپنی جائیداد یا اپنی آمد کو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے وقف نہ کر دیا ہو ۔ مگر مجھے افسوس ہے کہ
بہت سے لوگوں کی حالت بالکل ویسی ہی ثابت ہوئی جیسے مشہور ہے کہ ایک پٹھان رئیس
سے کسی بنیئے کی دوستی ہو گئی ۔ ایک دن اُسے بہت ہی جوش پیدا ہوا اور اُس نے خاں صاحب
سے یہ کہنا چاہا کہ خاں صاحب ہمارا مال آپ کا مال اور آپ کا مال ہمارا مال ، ہم اب دو
نہیں رہے بلکہ ایک ہی ہو گئے ہیں لیکن جب اُس نے اپنی زبان سے یہ بات کہنی چاہی تو
اُس کے مُنہ سے صرف یہ نکلا ۔ خان صاحب ! تمہارا مال سو ہمارا مال اور ہمارا مال سو
ہیں ہیں ہیں ہیں ۔ گویا اپنا مال دوسرے کو دینا تو الگ رہا وہ اپنے منہ سے یہ بھی نہ کہہ سکا
XXX
XXXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کہ ہمارا مال تمہارا مال ۔ بلکہ ہمارا مال کہنے کے ساتھ ہی ہیں ہیں ہیں ہیں اُس کی زبان
سے نکل گیا ۔ اسی قسم کا نمونہ ہماری جماعت کے بہت سے لوگوں نے دکھایا کہ تمہارا مال ہمارا
مال اور ہمارا مال ہیں ہیں ہیں ہیں ۔ جب اپنے مال کا سوال آیا تو وہ خاموش ہو گئے حالانکہ
یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک امتحان تھا جو ہماری جماعت کا ہوا مگر اس امتحان پر بہت سے
لوگوں کے دل گھبرا گئے اور اُنہوں نے سمجھا کہ معلوم نہیں اب کیا ہو جائے گا۔
میں یہ نہیں کہتا کہ ساروں نے ایسا نمونہ دکھایا ہے۔ بہت سے مخلص ایسے بھی ہیں
جنہوں نے اس آواز کے سنتے ہی اپنی جائیدادیں وقف کر دیں بلکہ بعض عورتیں میرے
پاس آئیں اور انہوں نے اصرار کیا کہ ہم سے زیوارت لے لئے جائیں۔ میں نے کہا ابھی
ہم ایک پیسہ لینے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں ۔ اس وقت صرف اس بات کا مطالبہ ہے کہ اپنی
جائیدادوں کو وقف کرنے کا اقرار کیا جائے ۔ یہ مطالبہ نہیں کہ اپنی جائیدادیں فروخت
کر کے دے دی جائیں ۔ بعض عورتوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کسی اور ضرورت پر ہم سے
یہ زیور فروخت ہو جائے اس لئے ابھی ہم سے لے لیا جائے مگر میں نے کہا اب ہم کسی سے
کوئی روپیہ نہیں لے رہے۔ ایک اور عورت کا ذکر ہے وہ آئی اور اُس نے کہا میرا زیور لے
لیا جائے مگر جب اُسے یہ جواب دیا گیا تو وہ میری ایک بیوی سے کہنے لگیں آپ میرا زیور
اپنے پاس امانتا رکھیں اور جب مطالبہ ہو اُس وقت دے دیں میں اپنے پاس نہیں رکھتی ممکن
ہے کسی اور ضرورت پر خرچ ہو جائے ۔ تو کئی مردوں اور عورتوں نے اپنے اخلاص کا نہایت
ہی اعلیٰ نمونہ دکھایا ہے اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں ایسے لوگوں کی تعدا د سینکڑوں سے کم نہیں
ہے مگر ہزاروں لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنی جائیدادوں کو پیش نہیں کیا۔ میں
سمجھتا ہوں اب وقت آگیا ہے کہ جماعت اپنی ہر چیز خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کے
لئے تیار ہو جائے اور اس وسوسہ کو اپنے دل سے نکال دے کہ اگر میں نے اس میں حصہ لیا تو
پتہ نہیں کیا ہو جائے گا ۔ دنیا میں بہت سی قربانیوں میں حصہ لینے سے انسان اس لئے محروم
رہتا ہے کہ وہ ڈرتا ہے اگر میں نے حصہ لیا تو معلوم نہیں کیا ہو جائے گا۔ لیکن اگر انسان
اپنے دل میں یہ فیصلہ کر لے کہ کچھ بھی ہو میں اپنا مال سب کا سب قربان کر دوں گا تو پھر
قربانی خواہ کسی شکل میں اُس کے سامنے آئے ، امتحان خواہ کوئی رنگ بدل کر آئے ، اُس کا

·

آج 10 میں سے 10 باقی