مجلس مشاورت اپریل ۱۹۴۴ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 7

خطابات شوری جلد سوم
۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
جواب ہر صورت اور ہر حالت میں ایک ہی ہوتا ہے کہ میرا مال حاضر ہے، اسے لے لیا
جائے ۔
وقف آمد پس ایک تو میں جماعت کو وقف جائیداد اور وقفِ آمد کی طرف توجہ دلاتا
اور تحریک کرتا ہوں کہ ہمار کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کے دوست ا۔ ست اپنے دلوں میں یہ
ہوں اور
فیصلہ کر لیں کہ وہ سو فیصدی قربانی کرنے کے لئے تیار رہیں گے اور ہر قدم پر اپنے اخلاص کا
پہلے سے زیادہ شاندار مظاہرہ کریں گے مگر میری ان باتوں سے تم یہ مت سمجھو کہ میں صرف
نام کے طور پر تمہاری جائیدادوں کا وقف چاہتا ہوں ۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ شاید کل ہی وہ دن
آجائے جب خدا کی آواز میرے ذریعہ سے یہ بلند ہو کہ آؤ اور اپنی ساری جائیدادیں دین
کے لئے قربان کر دو۔ اگر خدا نے میرے دل میں یہی ڈالا کہ جماعت سے ساری جائیدادوں
کا مطالبہ کیا جائے تو اُس وقت میں یقیناً ساری جائیدادوں کا مطالبہ کروں گا اور ہر وہ شخص جو
اس مطالبہ پر اپنی جائیدادوں کو قربان نہیں کرے گا وہ منافق ہوگا۔ بالکل ممکن ہے کہ کل ہی
اللہ تعالیٰ ایسے حالات پیدا کر دے جن میں مجھے یہ اعلان کرنا پڑے اور یہ بھی ممکن ہے کہ
ایک عرصہ تک اس بارہ میں کوئی بھی اعلان نہ ہو۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کل میں تم سے صرف
ایک فیصدی حصہ جائیداد کا مطالبہ کروں۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ایک الہی تدبیر ہو۔ آج
وہ میری زبان سے یہ کہلوا رہا ہو اور کل وہ یہ کہلوانا چاہتا ہو کہ اپنی جائیدادیں سب کی سب
دین کے لئے قربان کر دو۔ یہ تمہارا اختیار ہے کہ تم اسے جو چاہو سمجھو۔ چاہو تو اسے خدا کی
ایک تدبیر سمجھ لو اور چاہو تو یہ سمجھ لو کہ ابھی تم سے کوئی مطالبہ جائیداد کے بارہ میں نہیں ہوگا ۔
بہر حال میں یہ جانتا ہوں کہ میں اس وقت صرف اپنے موجودہ خیالات کو ظاہر کر رہا ہوں ۔
میں نہیں جانتا کہ کل کیا ہوگا۔ اگر کل خدا تعالیٰ کی طرف سے میری زبان پر یہ جاری ہوا کہ
جماعت سے ساری جائیدادیں لے لو تو میں یقیناً ساری جائیدادوں کا مطالبہ کروں گا اور
یقیناً جو شخص پیچھے رہے گا وہ اپنے ایمان کا ثبوت دینے والا نہیں ہوگا۔
پھر میں دوستوں کو اس بات کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ اُنہیں صرف جائیدادوں
کے وقف میں ہی حصہ نہیں لینا چاہئے بلکہ اپنی آمدنیوں کو بھی اس غرض کے لئے وقف کرنا
چاہئے ۔ جو لوگ چاہیں وہ اپنی جائیداد اور اپنی آمد دونوں وقف کر سکتے ہیں اور جو لوگ چاہیں

خطابات شوری جلد سوم
۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
وہ ان میں سے کسی ایک کو بھی وقف کر سکتے ہیں لیکن وہ جن کے پاس جائیدادیں نہیں ہیں
اُنہیں بہر حال اپنی آمدنیوں کو وقف کر کے اس تحریک میں شامل ہونا چاہئے ۔
چندہ برائے کالج اس کے بعد میں کالج کے چندہ کی طرف جماعت کو توجہ دلاتا وجہ دلاتا ہوں ۔
سیکرٹریان جماعت کو چاہئے کہ وہ لوگوں سے چندہ وصول کر کے
قادیان میں بھجوائیں ۔ ہم نے قرض لے کر اس کام کو شروع کر دیا ہے لیکن چونکہ قرض کو جلد
ادا کرنا ضروری ہے اس لئے میں نے جماعت سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ چندہ کا مطالبہ کیا ہے۔
میں سمجھتا ہوں موجودہ زمانہ میں ڈیڑھ لاکھ روپیہ مہیا کرنا ہماری جماعت کے لئے کوئی بڑی
بات نہیں۔ اگر ڈیڑھ سو ایسے دوست کھڑے ہو جائیں جو ایک ایک ہزار روپیہ اس چندہ میں
دے دیں تو یہ رقم فوراً پوری ہو سکتی ہے بلکہ اور لوگوں کے چندوں کو ملا کر یہ رقم اس سے بھی
زیادہ ہو سکتی ہے ۔ ہمارے گھر کا چندہ ہی اس وقت تک ۱۵ ہزار سے اوپر ہو چکا ہے، اور ممکن
ہے یہ سترہ اٹھارہ بلکہ بیس ہزار روپیہ تک پہنچ جائے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کو جو وسعت حاصل ہے اِ ہے اس کے لحاظ سے میں
سمجھتا ہوں کہ ہزار ہزار دو دو ہزار چندہ دینے والے کافی تعداد میں میسر آسکتے ہیں۔ اگر صحیح
طور پر کوشش کی جائے تو پانچ چھ سو ایسے افراد مہیا ہو سکتے ہیں۔ لیکن اگر اتنی بڑی تعداد مہیا
نہ ہو تو بھی سو دو سو آسانی سے ایسے دوست مل سکتے ہیں جو اس بوجھ کو اٹھا لیں لیکن میں یہ
نہیں چاہتا کہ اس چندہ میں وہی حصہ لے جو امیر ہو بلکہ میں چاہتا ہوں کہ ہر شخص اس چندہ
میں حصہ لے۔ خواہ وہ ایک آنہ دے کر حصہ لے اور خواہ ایک پیسہ دے کر حصہ لے ۔ بہر حال
ہم میں سے کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں ہونا چاہئے جس کا اس علم کی بنیاد رکھنے میں حصہ نہ
ہو۔ اگر کوئی ایک پیسہ دینے کی توفیق رکھتا ہے تو وہ ایک پیسہ دے۔ اگر کوئی مٹھی بھر دانے
دینے کی توفیق رکھتا ہے تو وہ مٹھی بھر دانے دے دے اور اگر کوئی روٹی دینا چاہتا ہے تو روٹی
دے دے۔ ایک روٹی بھی ایک آنے کو پک سکتی ہے اور اس طرح وہ ثواب میں شریک ہو
سکتا ہے۔ پس ہر گھر سے یہ چندہ وصول کرو اور ہر شخص کو اس میں شریک کرنے کی کوشش
کرو۔ اگر کسی گھر سے تمہیں ایک پیسہ ملتا ہے تو تم ایک پیسہ لے لو۔ اگر روٹی ملتی ہے تو تم
روٹی لے لو ۔ اگر دھیلا یا دمڑی ملتا ہے تو دھیلا یا دمڑی لے لو۔ اگر اس طرح کوشش کی جائے

خطابات شوری جلد سوم
44
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
تو صرف وہی لوگ اس میں حصہ لینے سے محروم رہیں گے جن کے دلوں میں دینی کاموں کی
کوئی اہمیت نہیں ہو گی باقی تمام افراد اس میں شریک ہو جائیں گے۔ جس طرح صدقۃ الفطر
میں ہر مرد اور ہر عورت اور ہر بچہ حصہ لیتا ہے اسی طرح جماعت کے افراد کو چاہئے کہ وہ
اس تحریک کو اس قدر عام کریں اور اس قدر منتظم طور پر افرادِ جماعت تک پہنچائیں کہ کوئی
ایک شخص بھی اس ثواب میں حصّہ لینے سے محروم نہ رہے۔ اگر کسی سے صرف ایک آنہ ملتا
ہے تو ایک آنہ لے لو۔ اگر کوئی دھیلا دیتا ہے تو اُس دھیلے کو خوشی سے قبول کر لو ۔ اس طرح
رمرد اور ہر عورت سے چندہ وصول کر کے جلد سے جلد مرکز میں بھجوانے کی کوشش کرو۔ اور
جن لوگوں کے پاس روپیہ موجود نہ ہو اُن سے وعدے لے کر بھجوا دو اور پھر کوشش کرو کہ چار
یا پانچ ماہ میں اُن کے وعدے پورے ہو جائیں۔ مگر اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اگر کوئی شخص
زیادہ دینا چاہے تو اُس سے زیادہ نہ لو ۔ اگر کسی شخص کو خدا تعالیٰ نے زیادہ حصہ لینے کی توفیق
عطا فرمائی ہے تو اُس کا فرض ہے کہ وہ اپنی طاقت کے مطابق اس تحریک میں حصہ لے اور
تھوڑے ثواب پر قناعت کرنے کی کوشش نہ کرے۔
ہر :
کالج میں تعلیم کیلئے لڑکے بھجوائیں اس کے ساتھ ہی میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جہاں تک ہو سکے
کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے باہر سے زیادہ سے زیادہ لڑکوں کو بھجوانے کی کوشش
کریں۔ میرا اندازہ یہ ہے کہ ہماری جماعت کے کم سے کم پانچ چھ سولڑ کے پنجاب کے
مختلف کالجوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اگر ان لڑکوں کا اکثر حصہ ہمارے کالج میں داخل
ہو جائے تو اگلے سال یا اگلے سے اگلے سال ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بات میں کامیاب
ہو سکتے ہیں کہ بی اے کی کلاسز کھول دیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ بہت بڑا زہریلا اثر ہے جو
بیرونی کالجوں کے ذریعہ نوجوانوں کے قلوب میں پیدا کیا جا رہا ہے۔ اگر ہماری جماعت
کے دوست اس زہر کی اہمیت کا احساس کریں تو میں سمجھتا ہوں اُن کی کوششیں موجودہ حالت
سے بہت بڑھ جائیں اور وہ پورے زور سے اس کالج میں اپنے لڑکوں کو بھجوانے کی کوشش
کریں۔
ہزاروں قسم کے اعتراضات ہیں جو اسلام کے خلاف کئے جاتے ہیں۔ اور ان کی

خطابات شوری جلد سوم
۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
خلاف
بنیاد سائنس پر بتائی جاتی ہے حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ کسی سائنس پر اُن کی بنیاد نہیں ہوتی بلکہ پر
تھیوریوں اور نظریوں پر ان اعتراضات کی بنیاد ہوتی ہے لیکن بتایا یہ جاتا ہے کہ مشاہدہ
اسلامی تعلیم کو باطل ثابت کر رہا ہے۔ یہ ایک ایسا حربہ ہے جس کا نوجوانوں کے قلوب پر گہرا
اثر ہوتا ہے اور وہ یہ خیال کرنے لگ جاتے ہیں کہ اسلام سائنس کے خلاف تعلیم دیتا ہے۔
یہ ایک زہر ہے جو اندر ہی اندر قلوب میں پھیلایا جا رہا ہے۔ ایک آگ ہے جو اسلام کے
اف بھڑکائی جا رہی ہے اور ہر شخص جو اسلام کے دشمنوں کی صف میں کھڑا ہے وہ اپنے
اپنے علم کو لے کر اسلام پر حملہ آور ہو رہا ہے۔ کوئی اقتصادی اصول کے ماتحت اسلام پر حملہ
کر رہا ہے، کوئی فلسفی اصول کے ماتحت اسلام پر حملہ کر رہا ہے، کوئی منطقی اصول کے ماتحت
اسلام پر حملہ کر رہا ہے، کوئی علم النفس کے ماتحت اسلام پر حملہ کر رہا ہے، کوئی کیمسٹری کے
اصول کے ماتحت اسلام پر حملہ کر رہا ہے حالانکہ کئی نقطہ ہائے نگاہ سے غور کرنا ضروری ہوتا
ہے مگر وہ اُن مختلف نقطہ ہائے نگاہ کی بجائے صرف ایک دو نظریوں پر اکتفا کر لیتے ہیں اور
سمجھتے ہیں کہ با قاعدہ تحقیق اور علمی معلومات کے نتیجہ کے طور پر اُنہوں نے ایک بات پیش کی
ہے۔ گویا وہ ایک تھیوری کو حقیقت کی شکل دے دیتے ہیں اور سائنس کا نام لے کر قلوب کو
مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ ایک چیز کے متعلق دو یا تین یا چار نظر یے بھی ہو
سکتے ہیں۔ یہ ضروری نہیں ہوتا کہ ایک ہی نظریہ ہو اور نظریہ بھی ایسا جو نا قابل انکار ہو۔ وہ
لوگ چونکہ اسلام کے خلاف ہمیشہ اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہیں اس لئے کوئی نہ کوئی تھیوری
ایسی پیدا کر لیتے ہیں جس سے بادی النظر میں اسلام پر زد واقع ہوتی ہے لیکن ہمارے پروفیسر
کبھی اس بات کی جدو جہد نہیں کرتے کہ اُن امور پر اس نقطہ نگاہ سے غور کریں کہ وہ کہاں
تک اسلامی تعلیم کے مطابق ہیں۔ اگر وہ کوشش کریں تو انہیں اسلام کی تائید میں اسی قسم کے
بیسیوں نظر یے مل سکتے ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر وہ حقیقی سائنس سے اسلامی اصول کی برتری
اور اُن کی صداقت اور ان کی باریک دربار یک حکمت کو بھی پیش کر سکتے ہیں ۔
کالج کے اجراء کا مقصد میرا مقصد اس کالج کے اجراء سے یہی ہے کہ ہمارے پروفیسر
تازہ علوم پر اسلامی تعلیم کی روشنی میں غور کریں اور ایسی
تحقیقات کریں جو سائنس کے علوم کے ماتحت اسلامی تعلیم کی برتری ثابت کرنے والی ہو۔

خطابات شوری جلد سوم
۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ مشاہدات کو کس طرح بدلا جا سکتا ہے کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا
ہے کہ جن امور کو مشاہدہ قرار دیا جاتا ہے بالعموم وہ مشاہدہ نہیں ہوتا بلکہ نظر یہ ہوتا ہے۔ اگر
سو واقعات وہ پیش کریں گے تو اُن میں سے نوے نظریے ہوں گے اور دس واقعات ہوں
گئے اور جبکہ نوے فیصدی حملے محض نظریوں کی بناء پر ہوتے ہیں۔ تو جن دلائل سے وہ ایک
نتیجہ پر پہنچتے ہیں اگر اُن کے خلاف بعض اور دلائل مہیا کر دیئے جائیں تو لازماً دوسرا نتیجہ پیدا
ہو جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ تھیوریاں ہمیشہ بدلتی چلی جاتی ہیں ۔ آج سے دس سال پہلے اور
نظریے تھے اور آج اور نظریے ہیں لیکن یہ نظر یے خواہ کس قدر غلط اور بے بنیاد ہوں جب
ان کو بار بار پیش کیا جاتا ہے تو نوجوان ڈر جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ غالباً یہ نظریہ نہیں
بلکہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے۔ اگر ہمارے آدمی بھی اسلامی مسائل کی روشنی میں غور
کرتے اور وہ اسلام کی تائید میں مختلف نظریات پیش کرتے تو لوگوں کو دو آوازیں اُٹھتی
سُنائی دیتیں ۔ اور وہ کہتے بعض پروفیسروں کا یہ نظریہ ہے جو اسلام کے خلاف ہے اور بعض
پروفیسروں کا وہ نظریہ ہے جو اسلام کی تائید میں ہے، تب نو جوانوں کو ایک راستہ نظر آ جاتا
اور وہ سمجھتے کہ ڈر کی کوئی وجہ نہیں ۔ ہم اسلام کے خلاف لوگوں کی پیدا کردہ مشکلات کا حل
سوچ سکتے ہیں ۔ ہم اسلام کو سچا ثابت کر سکتے ہیں کیونکہ اسلام کے خلاف محض ایک نظریہ پیش
کیا جا رہا ہے جسے ایک دوسرا نظریہ رڈ بھی کر رہا ہے ۔
واقعہ یہ ہے کہ اسلام کے خلاف دنیا کے اعتقادات سو فیصدی اُن بنیادوں پر قائم
ہیں جو کسی مشاہدہ کا نتیجہ نہیں بلکہ نظریوں کا نتیجہ ہیں۔ مگر چونکہ تمام کالجوں میں سے ایک ہی
قسم کی آوازیں اُٹھتی ہیں۔ دیال سنگھ کالج کے پروفیسر بھی یہی کہتے ہیں، میڈیکل کالج کے
پروفیسر بھی یہی کہتے ہیں ، گورنمنٹ کالج کے پروفیسر بھی یہی کہتے ہیں اس لئے لوگ سمجھتے
ہیں کہ جب سارے پروفیسر فلاں بات کی تائید کر رہے ہیں تو وہ محض نظر یہ نہیں ہو سکتا بلکہ
ثابت شدہ واقعہ ہوگا۔ یہ چیز بھی دُور ہوسکتی ہے جب ہمارا اپنا کالج ہو اور ہمارے
پروفیسر ان علوم پر اس رنگ میں غور کریں کہ یہ کہاں تک اسلام کی تائید میں پیش کئے جا
سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے ان علوم کا استعمال اسلام کے خلاف کیا لیکن ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم
ان علوم کو اسلام کی تائید اور اس کی صداقت میں پیش کریں۔ اور چونکہ ہمارے پاس سچائی ہے

خطابات شوری جلد سوم
۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ہمیں یہ کامل یقین ہے کہ جب ہمارے پروفیسر اس نقطہ نگاہ سے مغربی علوم پر غور کریں گے تو
وہ ان مشاہدات کو پیش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو اسلام کا حُسن دنیا پر ظاہر کرنے
والے ہوں گے اور دیگر نظریوں کو شکست دے کر اُن کو اس میدان سے ہمیشہ کے لئے نکال
دیں گے۔
اس کے بعد میں صدر انجمن احمد یہ کے ریز روفنڈ کی طرف جماعت کو توجہ دلاتا ہوں
کہ جہاں تک ہو سکے اس کی فراہمی میں اُسے حصہ لینا چاہئے ۔ اس وقت ریز روفنڈ میں
ہمارے پاس اتنا روپیہ نہیں ہے کہ ہم اپنے تبلیغی کاموں کو وسیع کر سکیں ۔ اگر چار پانچ سال
کے اندر اندر ہمارے پاس کافی رقم جمع ہو جائے تو یہ پچیس لاکھ ریز روفنڈ کا ابتدائی قدم سمجھا
جائے گا۔ ناظر صاحب بیت المال نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس بات کی پوری کوشش کریں
گے کہ جلد سے جلد اس فنڈ میں معتد بہ رقم جمع ہو جائے ۔ اگر وہ صحیح طور پر کوشش کریں تو میں
سمجھتا ہوں اگلے سال تک ہی وہ چار پانچ لاکھ روپیہ ریز روفنڈ میں جمع کر سکتے ہیں اور پھر
بقیہ سالوں میں اس کو بڑھا کر ۲۵ لاکھ روپیہ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ بہر حال ضروری ہے کہ
اس فنڈ کی طرف جماعت کے تمام افراد توجہ کریں کیونکہ بغیر اس قسم کے فنڈ کے کالج کے
اخراجات کا انتظام اور تبلیغی کاموں کی وسعت بہت مشکل ہے ۔
وقف زندگی وقف جائیداد اور وقف آمد کے علاوہ ایک تحریک وقف زندگی بھی ہے۔
ہمیں کالج کے لئے ، مرکزی دفاتر کے لئے تبلیغی ضروریات کے لئے اور
سلسلہ کے بعض دوسرے کاموں کے لئے بہت سے ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو
ایم ۔اے یا بی ۔ اے کے امتحان میں اچھے نمبروں پر کامیاب ہوئے ہوں ۔ اس وقت تک
آٹھ درخواستیں آچکی ہیں میں امید کرتا ہوں کہ جو لوگ سلسلہ کی خدمت کا شوق رکھتے ہیں
وہ اپنے آپ کو جلد سے جلد وقف کریں گے تا کہ میرے مدنظر جو پروگرام ہے وہ آسانی سے
پورا ہوتا چلا جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ وقف زندگی ایک ایسا مطالبہ ہے جس پر لبیک کہنے کی
ہر مخلص مومن کو کوشش کرنی چاہئے ۔ وہ لوگ جنہوں نے میری زبان سے اس تحریک کو سنا اور
پھر وہ اپنے گھروں میں خاموش بیٹھے رہے میں اُن سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے نفس کوٹو لیں اور
اس امر پر غور کریں کہ خدا تعالیٰ کے دین کے لئے جس قدر قربانی کی ضرورت ہے کیا اُس قدر

خطابات شوری جلد سوم
M
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
قربانی اُن کی طرف سے ہو رہی ہے؟ اگر وہ اپنے فرض کو ادا نہیں کر رہے تو انہیں سمجھ لینا
چاہئے کہ اگلے انعامات کا حصول تو الگ رہا انہوں نے ابھی تک اپنے گزشتہ گناہوں کا
کفارہ بھی ادا نہیں کیا ۔ اگر وہ اس بات کی تمنا رکھتے ہیں کہ خدا اُن سے راضی ہو، وہ انہیں
اپنی جنت کا وارث بنائے اور اپنے اعلیٰ انعامات سے ان کو حصہ دے تو اُن کا اس قربانی
سے پیچھے قدم ہٹانا کوئی معنے ہی نہیں رکھتا۔ اُنہیں تو چاہئے کہ وہ اس موقع کو غنیمت سمجھتے
ہوئے آگے بڑھیں اور کہیں کہ ہماری جان بھی سلسلہ کے لئے حاضر ہے اور ہمارے اموال
بھی سلسلہ کے لئے حاضر ہیں۔ بغیر اس نمونہ کے وہ ا ۔ وہ اپنے دعوئی بیعت میں سچے نہیں سمجھے جا
سکتے ۔ پس دوستوں کو چاہئے کہ اس تحریک میں حصہ لیں اور جو لوگ حصہ لے چکے ہیں وہ
دوسروں کو اس میں حصہ لینے پر آمادہ کریں۔ ہم جن لوگوں کو اپنے کاموں کے لئے مفید
سمجھیں گے لے لیں گے اور جن کی ضرورت نہیں ہوگی اُن کو اجازت دے دیں گے کہ وہ
اپنے طور پر جو کام کرنا چاہیں کر لیں ہماری طرف سے اس میں کوئی روک نہیں ہوگی ۔سوائے
اس کے کہ سلسلہ کو کسی اور وقت اُن کی ضرورت پیش آجائے اُس وقت بے شک اُن کا فرض
ہوگا کہ وہ اپنے کاموں کو چھوڑ کر مرکز کے مطالبہ پر حاضر ہو جائیں لیکن جب تک سلسلہ اُن
کو نہ بلائے وہ مختار ہوں گے کہ جو کام چاہیں کریں ۔ اس سلسلہ میں وہ طلباء بھی درخواستیں
بھجوا سکتے ہیں جنہوں نے انٹرنس پاس کیا ہو ۔ مولوی فاضل نو جوانوں کی درخواستیں خدا تعالیٰ
کے فضل سے کافی تعداد میں آچکی ہیں ۔ اسی طرح اور لوگوں نے بھی درخواستیں بھجوائی
ہیں ۔ میرے نزد یک وقف زندگی کے اعلان کے بعد اب تک ستر اسی درخواستیں آچکی ہیں۔
ان میں سے جس قدر آدمیوں کی ہمیں ضرورت ہو گی ہم اُن کو منتخب کر لیں گے اور جس جس
مقصد کے لئے اُن کو لیا گیا ہو گا اُس مقصد کے مطابق اُن کو تعلیم دلائی جائے گی۔
اور جیسا کہ میں اپنے ایک گزشتہ خطبہ میں بیان کر چکا ہوں ہمیں اس وقت شدید ترین
ضرورت ایسے لوگوں کی بھی ہے جو زمیندارہ کام سے واقفیت رکھتے ہوں ۔ ایسے لوگوں کی
بھی ضرورت ہے جن کی معمولی تعلیم ہو اور وہ منشیوں وغیرہ کا کام کرسکیں۔ اور ایسے لوگوں
کی بھی ضرورت ہے جو اعلیٰ درجہ کی زمیندارہ تعلیم حاصل کئے ہوئے ہوں تا کہ اُن کو مینجر
وغیرہ بنایا جا سکے۔ اگر پندرہ ہیں ہمیں اعلیٰ درجہ کے مخلص نو جوان مل جائیں جو زمیندرہ کام

خطابات شوری جلد سوم
۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
سے خوب واقفیت رکھتے ہوں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید کی آمد کئی گنا سالا نہ بڑھ
سکتی ہے اور اس آمد سے ۲۵ لاکھ روپیہ کا ریز روفنڈ بھی آسانی کے ساتھ قائم کیا جا سکتا ہے۔
میں نے اندازہ لگایا ہے کہ اگر ہم پانچ ہزار مبلغ رکھیں تو ہمیں دو کروڑ روپیہ سالانہ کی
ضرورت ہوگی اور اگر ہم دو سو مبلغ رکھیں تو لٹریچر وغیرہ کے اخراجات شامل کر کے دس لاکھ
روپیہ سالانہ کی ضرورت ہو گی ۔ مگر اتنا رو پیدا بھی ہمارے پاس نہیں لیکن بہر حال اگر آج
نہیں تو آج سے چند سال بعد یہ بوجھ جماعت کو برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ اس کے بغیر
ساری دنیا میں کبھی تبلیغ اسلام نہیں ہو سکتی۔ اور جبکہ ہم نے ہی اس بوجھ کو اٹھانا ہے خواہ آج
اٹھائیں یا آج سے چند سال بعد تو اس کی ایک ہی صورت ہو سکتی ہے کہ ہم اپنی زمینوں کی
آمد کو بڑھانے کی کوشش کریں مگر سندھ میں یہ حالت ہے کہ اگر دوسرا زمیندار ایک روپیہ
کماتا ہے تو تحریک جدید کے ماتحت کام کرنے والا دو آنے کماتا ہے۔ اس کی وجہ محض یہ ہے
کہ سندھ میں ہمیں کام کرنے والے ابھی تک ایسے لوگ نہیں ملے جو اپنے فرض کو پوری محنت
کے ساتھ سر انجام دینے والے ہوں ۔ د ہوں ۔ دوسرے زمیندار وقت پر ہل چلاتے ہیں، وقت پر
پانی دیتے ہیں اور پھر فصل کی خوب نگرانی کرتے ہیں اور وقت پر کٹائی کرتے ہیں مگر سندھ
میں ہماری جماعت کے بعض آدمیوں نے ایسا گندہ نمونہ دکھایا ہے جو نہایت ہی قابلِ افسوس
ہے۔ وہ آپس کے لڑائی جھگڑوں میں ہی مصروف رہے اور سلسلہ کا ہزاروں روپیہ کا نقصان
ہو گیا۔ پس ہمیں اس وقت شدید ترین ضرورت ایسے لوگوں کی ہے جو سلسلہ کے لئے اپنی
جانیں وقف کریں اور اس ایمان اور یقین کے ساتھ سلسلہ کی زمینوں پر کام کریں کہ وہ شخص
جو سلسلہ کی خاطر ہل چلاتا ہے، وہ شخص جو سلسلہ کی خاطر بیج ڈالتا ہے، وہ شخص جو سلسلہ کی
خاطر کھیت کو پانی دیتا ہے، وہ شخص جو سلسلہ کی خاطر فصل کی نگرانی کرتا ہے، وہ شخص جو سلسلہ
کی خاطر فصل کی بر وقت کٹائی کرتا ہے اور وہ شخص جو سلسلہ کی خاطر زیادہ سے زیادہ فصل پیدا
کرنے کی کوشش کرتا ہے ہرگز اپنے درجہ کے لحاظ سے اُس مبلغ سے کم نہیں ہے جو امریکہ یا
انگلستان میں بیٹھا تبلیغ اسلام کا فرض سر انجام دے رہا ہے کیونکہ اس کی قربانی سے سلسلہ کی
آمد میں اضافہ ہوگا۔ اور سلسلہ کی آمد میں اضافہ ہونے سے تبلیغ کو وسیع کیا جا سکے گا اور اس
طرح جس قدر مبلغ رکھیں جائیں گے اُن سب کے ثواب میں وہ حصہ دار اور شریک ہوگا۔

خطابات شوری جلد سوم
۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
یہ وہ یقین اور ایمان ہے جس کے ماتحت کام کرنے والے کامیاب ہو سکتے ہیں اور اسی قسم کا
ایمان رکھنے والے مخلص نوجوان ہمیں درکار ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ زمیندارہ کام
سے دلچسپی رکھنے والے نوجوان آگے بڑھیں اور اپنی زندگیاں سلسلہ کے مفاد کے لئے وقف
کر دیں۔
امداد گندم ان تحریکات کے علاوہ ایک اور تحریک میں ابھی کر دینا چاہتا ہوں جس کا تعلق
جماعت کے غرباء کے ساتھ ہے۔ میں گزشتہ دو سال سے غرباء کے لئے غلہ جمع
کرنے کی تحریک کرتا چلا آرہا ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ اس سال بھی ویسے ہی ضرورت ہے
جیسا کہ گزشتہ سالوں میں تھی ۔ اگر جماعتیں اپنے اوپر یہ فرض قرار دے لیں کہ ہر دو مربع
زمین والا ایک من غلہ غرباء کے لئے دیا کرے گا تو میں سمجھتا ہوں یہ ایک ایسا ٹیکس ہے جس
سے دو ہزار من غلہ بڑی آسانی سے اسے جمع ہو سکتا ہے۔ ہماری جماعت کی بہت بڑی تعداد
زمینداروں پر مشتمل ہے اور میرا اندازہ یہ ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ہماری جماعت کے
پاس دو ہزار مربع زمین ہو گی ۔ اس دو ہزار مربع زمین کا اگر چوتھا حصہ بھی گندم کے لئے
مخصوص کر لیں تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ پنجاب اور سندھ میں ہماری جماعت کی طرف
سے پانچ سو مربع زمین گندم کاشت کی جاتی ہے۔ پانچ سو مربع کے معنے ساڑھے بارہ
ہزار ایکڑ کے ہیں ۔ فی ایکڑ اگر بارہ من بھی ہم گندم کی پیداوار سمجھ لیں تو ایک لاکھ پچاس
ہزار من گندم ہو گئی ۔ یہ اتنی بڑی مقدار ہے کہ اگر جماعت کے دوست پچھتر من پر بھی ایک
من گندم دے دیں تب بھی دو ہزار من غلہ قادیان کے غرباء کے لئے بڑی سہولت سے جمع
ہو سکتا ہے۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ سب لوگ اس تنظیم میں شامل نہیں ہو سکتے لیکن پھر بھی اگر
دیانتداری اور محنت سے کام کیا جائے اور غرباء کی اعانت کا خیال رکھا جائے تو منٹگمری،
شیخو پوره ، سرگودھا ، لائل پور اور ملتان یہ پانچ اضلاع ہی آٹھ نو سو من غلہ بغیر کسی قسم کا بوجھ
محسوس کرنے کے دے سکتے ہیں ۔ اسی طرح سندھ کے احمدی اگر کوشش کریں تو وہ بھی اس
تحریک میں نمایاں حصہ لے سکتے ہیں۔ سندھ میں ایک مشکل ہے جو پنجاب میں نہیں کہ وہاں
بڑے بڑے زمیندار مل کر دوسروں سے کام کراتے ہیں اور اُن کی فصل کا ایک حصہ ہاریوں
کو مل جاتا ہے لیکن پھر بھی اگر وہ زیادہ حصہ نہ لے سکیں تو چار سو من غلہ آسانی سے دے

خطابات شوری جلد سوم
لد
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
سکتے ہیں ۔ یہ بارہ سو من غلّہ ہو گیا ۔ پنجاب کے باقی زمیندار اور شہروں کے رہنے والے
احمدی اگر اسی طرح کوشش کریں تو چھ سات سو من غلہ وہ بھی دے سکتے ہیں۔ اس طرح دو
ہزار من غلہ خدا تعالی کے فضل سے بڑی آسانی سے بغیر کوئی خاص بوجھ برداشت کرنے کے
اکٹھا ہو سکتا ہے بلکہ تین سومن کے قریب غلہ تو قادیان سے بھی جمع ہو جاتا ہے۔ میں امید
کرتا ہوں کہ اس دفعہ بھی جماعتیں اس تحریک میں نمایاں طور پر حصہ لینے کی کوشش کریں گی
اور تعہد سے غلہ فراہم کر کے مرکز میں ارسال کریں گی تا کہ غرباء کی تکالیف کا انسداد ہو اور
انہیں بر وقت امداد دی جاسکے۔ میں امید کرتا ہوں کہ شہری اور دیہاتی جماعتیں بہت جلد
اس طرف توجہ کریں گی ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے کھانے کے ساتھ اپنے غریب بھائی کا خیال
رکھنے کی توفیق بھی دے۔
ایک اور نصیحت بھی میں ابھی کر دینا چاہتا ہوں ۔ شاید بعد میں اس کا موقع ملے یا نہ
ملے کہ اس دفعہ فصلوں کی حالت سخت ناقص ہے اس لئے احمدی زمینداروں کو ساؤنی
(خریف) کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے اور جوار اور مکئی اور باجرہ کی زیادہ سے زیادہ
پیدا وار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اس دفعہ بارش ایسے موقع پر ہوئی ہے جب کہ فصل
بالکل تیار کھڑی تھی اس لئے اس کا بہت سا حصہ ضائع ہو گیا ہے اور ملک میں قحط کے آثار
ظاہر ہو رہے ہیں ۔ گورنمنٹ کی طرف سے بھی اس قسم کی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ اُسے خطرہ ہے کہ پنجاب میں قحط پڑ جائے گا اور ڈر ہے کہ یہاں بھی
ویسے ہی حالات پیدا نہ ہو جائیں جیسے بنگال میں پیدا ہوئے ۔ ان حالات کے مقابلہ کے
لئے ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ ساؤنی کی فصل کی طرف خاص طور پر توجہ
کریں تا کہ وہ اُن لوگوں کے لئے اپنی گندم کو فارغ کر سکیں جو مکئی یا باجرہ وغیرہ کھانے کے
عادی نہیں ہوتے ۔ یہ قربانی ہوگی جو ان کی طرف سے اپنے ہمسائیوں کے لئے سمجھی جائے
گی ۔ زمیندار چونکہ خود جوار ، مکئی اور باجرہ کھانے کے عادی ہوتے ہیں اس لئے اُنہیں
چاہئے کہ وہ ساؤنی کی فصل کو زیادہ مضبوط بنائیں تا کہ وہ گندم شہروں میں رہنے والے
دوستوں کے لئے مہیا کر سکیں اور قحط کی تکلیف سے ہمارے صوبہ کے لوگ محفوظ رہیں۔
بنگال میں قحط کی تکلیف سے دس لاکھ آدمی مرے ہیں اور یہ اندازہ بھی گورنمنٹ کا ہے

خطابات شوری جلد سوم
۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ورنہ پبلک کا اندازہ اس سے بہت زیادہ ہے۔ ایسے ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ بعض لوگوں
کو جو کئی کئی دن کے ٹھو کے تھے جب پینے کے لئے دودھ یا کھانے کے لئے چاول دیئے
گئے تو دودھ کا ایک گھونٹ یا چاول کا ایک لقمہ اُن کے معدہ میں جاتے ہی ایسی زہریلی
کیفیت پیدا ہو گئی کہ وہ اُسی وقت مر گئے ۔ میرا اپنا ایک بھتیجا کلکتہ میں ہے ۔ اُنہوں نے
ایک لڑکی کو جو کئی دن سے بھوکی تھی دودھ دیا تو وہ اُس کے پیتے ہی مر گئی ۔ ہندوؤں نے شور
مچا دیا کہ اُسے زہر دی گئی ہے چنانچہ پولیس بھی آگئی مگر چونکہ پولیس کے علم میں اس اس قہ قسم کے
بیسیوں واقعات تھے اس لئے اُس نے ہندوؤں کو ڈانٹا کہ اس شخص نے تو احسان کیا تھا اور
تم اُلٹا اس کو ملزم قرار دیتے ہو۔ واقعہ یہ ہے کہ بنگال میں اس قسم کے سینکڑوں واقعات
ہوئے ہیں کہ ایک شخص کو جو کئی دن سے بھوکا تھا روٹی دی گئی تو لُقمہ کھاتے ہی وہ مر گیا اور
روٹی اس کے معدہ میں جا کر اس طرح چُبھی جس طرح کسی کو خنجر مار دیا گیا ہو کیونکہ کئی کئی
دن ٹھوکا رہنے سے معدہ اتنا کمزور ہو جاتا ہے اور اس قسم کی زہر اُس کے اندر پیدا ہو جاتی
ہے کہ دودھ یا روٹی کے ساتھ مل کر فوراً انسان کو ہلاک کر دیتی ہے۔ یہ واقعات ہیں جو
بنگال میں رونما ہو رہے ہیں مگر ہمارے پنجاب میں روٹی الگ ضائع کی جاتی ہے اور بچے
الگ آئے گھول گھول کر اس کے کھلونے وغیرہ بناتے رہتے ہیں ۔ یہ کتنا ظلم ہے کہ ہمارے
ہمسائے تو ٹھو کے مر رہے ہیں اور لوگ اپنے بچوں کو کھلونوں کے لئے آٹا دے دیتے ہیں اور
اس طرح گندم کو ضائع کرتے ہیں ۔ پس دوستوں کو چاہئے کہ اگر خدا نخواستہ قحط زیادہ ہو تو
وہ کوشش کریں کہ اُن کی ساؤنی کی فصل اچھی ہو جائے ۔ مکئی تو شہری لوگ کھا سکتے ہیں
مگر باجرہ نہیں کھا سکتے مگر زمیندار ان چیزوں کو آسانی سے کھا لیتے ہیں اس لئے وہ گندم
دوسروں کو دے کر خود مکئی یا جوار یا باجرہ پر گزارہ کر سکتے ہیں اور یہ بات ان کے لئے کوئی
مشکل نہیں ہے۔
ایک اور بات جس کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ پیرا کبر علی صاحب مجھ سے
اجازت لے کر مسٹر جناح سے ملے تھے اور اُن سے دریافت کیا تھا کہ کیا وہ کھلے طور پر یہ
اعلان کرنے کے لئے تیار ہیں کہ کسی شخص کو محض اس لئے مسلم لیگ سے محروم نہیں کیا جا سکتا
کہ وہ احمدی ہے۔ چونکہ پہلی کمیٹی مسلم لیگ سے جماعت احمدیہ کو خارج قرار دے چکی تھی

خطابات شوری جلد سوم
۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
اس لئے ضروری تھا کہ اِس امر کی وضاحت کرائی جاتی۔ مسٹر جناح نے اُن سے کہا کہ
صاف اعلان کرنا تو مشکل ہے کیونکہ اس طرح شورش پیدا ہو جائے گی مگر میں آپ کو یقین
دلاتا ہوں کہ موجودہ کانسٹی ٹیوشن کے لحاظ سے مسلم لیگ میں شمولیت کے حق سے کسی شخص کو
اس بناء پر محروم نہیں کیا جا سکتا کہ وہ احمدی ہے۔ پس چونکہ مسٹر جناح نے کہہ دیا ہے کہ
احمدی بھی مسلم لیگ میں شریک ہو سکتے ہیں ، پہلی کمیٹی جو اس کے خلاف فیصلہ کر چکی تھی اب
اس فیصلہ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس لئے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ پیرا کبر علی صاحب کے
ساتھ مسٹر جناح کی جو گفتگو ہوئی ہے وہ کسی انگریزی اخبار میں شائع کرادی جائے اور پھر
اُس پر نشان لگا کر وہ پرچہ مسٹر جناح کو اس نوٹ کے ساتھ بھیجوا دیا جائے کہ ہم آپ کو یہ
اخبار بھیج رہے ہیں جس میں آپ کی وہ گفتگو درج ہے جو آپ نے مسلم لیگ میں احمدیوں کی
شمولیت کے متعلق پیراکبر علی صاحب سے کی ، اگر یہ گفتگو غلط شائع ہوئی ہے تو آپ اس کی
تردید کر دیں اور اگر آپ نے تردید نہ کی تو ہم سمجھیں گے کہ جو کچھ اخبار میں آپ کے متعلق
شائع کیا گیا ہے وہ درست ہے۔ اس کے بعد اگر مسلم لیگ نے کوئی خلاف ورزی کی تو اُس
کی ذمہ داری آپ پر ہوگی ۔ ہم اُس وقت اس نوٹ کو پیش کر دیں گے کہ ہمارے ساتھ
فلاں عہد کیا گیا تھا مگر مسلم لیگ نے اس کی خلاف ورزی کی ۔ بہر حال مسٹر جناح نے اگر
اس گفتگو کو تسلیم کر لیا تو ہمیں انفرادی طور پر مسلم لیگ میں شمولیت کے متعلق احمد یوں کو
اجازت دینے میں کوئی عذر نہیں ہوگا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ مسلمان اس وقت ایسے نازک دور
میں سے گزر رہے ہیں کہ اگر آپس میں مل کر کام کرنے کی کوئی بھی صورت پیدا ہو تو ہمیں
اُس سے دریغ نہیں کرنا چاہئے ۔ اگر وہ صرف اتنی ہی معذرت کرتے ہیں کہ پچھلی کمیٹی سے
میرا کوئی واسطہ نہ تھا اب نئی کمیٹی بنی ہے جس نے پہلے قانون کو منسوخ کرتے ہوئے تسلیم کر
لیا ہے کہ احمدی بھی مسلم لیگ میں شامل ہو سکتے ہیں تو ہمیں اُن کی اتنی معذرت کو ہی قبول کر
لینا چاہئے ۔
اسلامی تعلیم اور اعلیٰ تربیت کے حصول کا کامیاب طریق ایک اور بات
جس کی طرف
میں دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جیسا کہ دوستوں کو اخبار کے ذریعہ معلوم

·

آج 10 میں سے 10 باقی