مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد سوم
۱۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
ایک پہلی تجویز ہے کہ جب میں نے ریز رو فنڈ قائم کیا تھا کہ غیر احمدی دوستوں ،
رشتہ داروں اور دوسرے لوگوں سے اِس بارہ میں چندہ لے لیا جائے کیونکہ جماعت کی ایک
خاص رقم دوسروں پر خرچ ہوتی ہے اور اُن کی ترقی سے تعلق رکھنے والے کاموں میں ہم
ہمیشہ حصہ لیتے رہتے ہیں ۔ پس کوئی وجہ نہیں کہ اُن سے چندہ نہ لیا جائے ۔ تعجب ہے کہ میری
اس قدر واضح ہدایت کے باوجود جماعت نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں کی حالانکہ جس
وقت یہ تجویز ہوئی تھی اُس وقت ایک دوست نے کھڑے ہو کر کہا تھا کہ ایک لاکھ روپیہ تو
صرف میں ہی جمع کر دوں گا ، مگر بعد میں اُن کی طرف سے ایک پیسہ بھی نہ آیا حالانکہ میں
نے تشریح بھی کر دی تھی کہ یہ روپیہ اسی قسم کے کاموں پر خرچ کیا جائے گا جس قسم کے
کاموں پر ریڈ کر اس سوسائٹیاں روپیہ خرچ کیا کرتی ہیں ۔ مثلاً کہیں زلزلہ آ گیا تو احمدی
والنٹیئروں کو وہاں بھجوا دیا یا قحط پڑا تو اس روپیہ سے لوگوں کی مدد کر دی گئی یا کہیں بیماری پھیلی
تو یہ روپیہ لوگوں کے علاج پر صرف کر دیا گیا ۔ غرض رفاہِ عام کے وہ کام جن سے اسلام کا
اعزاز بڑھتا ہے، ہم اس روپیہ سے سر انجام دیں گے۔ اور میں نے بتایا تھا کہ جب ہم نے
یہ روپیہ دوسرے لوگوں پر ہی خرچ کرنا ہے تو اُن سے چندہ مانگنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ
ہماری جماعت کو دلیری کے ساتھ اُن سے یہ چندہ مانگنا چاہئے اور انہیں کہنا چاہئے کہ
تمہارے ہاں تو ایسی کوئی سکیم نہیں جس سے غرباء اور مصیبت زدوں کی امداد کی جائے لیکن
ہندوؤں اور عیسائیوں کے ہاں ایسے فنڈ ز موجود ہیں اور وہ مصیبت زدوں کی امداد کے لئے
ہر جگہ فوراً پہنچ جاتے ہیں۔ تمہیں بھی اپنے اندر بیداری پیدا کرنی چاہئے اور رفاہِ عام کے
کاموں کے لئے روپیہ صرف کرنا چاہئے تاکہ مسلمانوں کا اعزاز قائم ہو اور لوگوں کو اسلام کی
طرف توجہ پیدا ہو۔ اگر اس رنگ میں کام کیا جائے اور مسلمانوں کی غیرت کو بھڑکایا جائے تو
اُن کے اندر بھی کام کرنے کی روح پیدا ہو جائے اور ہمیں بھی فائدہ پہنچ جائے۔ وہ رفاہ عام
کے کاموں کے لئے روپیہ صرف کر کے نہ صرف ثواب حاصل کر سکتے ہیں بلکہ قربانی کی عادت
بھی اُن میں پیدا ہو سکتی ہے۔ اور قربانی کی روح ہی ہے جو کسی قوم کو کامیاب کیا کرتی ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ آمد بڑھانے کی تجاویز کا ایک کافی مواد جمع ہو گیا ہے جس سے
نظارت بیت المال بہت کچھ فائدہ اُٹھا سکتی ہے۔ اسی طرح تاجر پیشہ لوگ اگر چاہیں تو وہ

خطابات شوری جلد سوم
۱۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
ترقی کی طرف اپنا قدم بڑھا سکتے ہیں ۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کے
تاجر نمائندے جو اس وقت یہاں موجود ہیں وہ اپنے اپنے مقامات پر واپس جا کر تاجروں
کی لسٹیں ہمیں جلد سے جلد بھجوانے کی کوشش کریں گے تا کہ اُن کو منظم کیا جا سکے اور سلسلہ کا
وہ حصہ جو تاجروں سے تعلق رکھتا ہے اُس کو بیدار کر کے اُس سے کام لیا جا سکے ۔“
66
سب کمیٹی مال بجٹ میں تبدیلی کر سکتی ہے ۳۱ مارچ ۱۹۴۵ء کے دن مجلس مشاورت
ہے
کے دوسرے اجلاس میں حضور نے ممبران
کو موقع دیا کہ وہ بجٹ صدر انجمن میں اخراجات کم کرنے کے سلسلہ میں کوئی مفید تجویز پیش
کرنا چاہتے ہوں تو پیش کریں ۔ اس پر چند احباب نے اپنی تجاویز پیش کیں ۔ ان پر تبصرہ
کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
میرے نزدیک اس وقت دوستوں سے یہ غلطی ہوئی ہے کہ جب اُنہیں یہ کہا گیا تھا
کہ اخراجات کے متعلق اگر کسی نے کوئی تفصیلی رائے دینی ہو تو دے دیں اُس وقت تو انہوں
نے کوئی رائے نہ دی اور اب اس کے متعلق رائے دی جا رہی ہے جبکہ اور سوال پیش ہے۔
جو تجاویز اس وقت دوستوں کی طرف سے پیش کی گئی ہیں وہ اخراجات میں کمی کرنے کے
متعلق نہیں بلکہ زیادتی کے متعلق ہیں حالانکہ اصل سوال یہ پیش تھا کہ اگر کسی کے نزدیک کوئی
خرچ نا جائز ہو یا کسی رقم میں کمی کرنی ضروری ہو تو وہ اپنی رائے کا اظہار کر دیں۔ یہ سوال
نہیں تھا کہ وہ اخراجات کو بڑھانے کی تجاویز پیش کرنی شروع کر دیں۔ یہ غلطی ہے جو
دوستوں سے اس دفعہ ہوئی ہے کہ جب اخراجات کے متعلق تفصیلی بحث کا وقت دیا گیا تھا
اُس وقت تو وہ خاموش رہے اور اب جبکہ اور سوال پیش ہے وہ زیادتی کے متعلق اپنی آراء کا
اظہار کرنے لگ گئے ۔ بہر حال آئندہ کے متعلق میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ سب کمیٹی بیت المال
کو ایسی تمام تجاویز پر غور کر لینا چاہئے جو اخراجات میں زیادتی کرنے کے متعلق اس کے
سامنے پیش کی جائیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ سب کمیٹی نے اس دفعہ کہا کہ ہمیں خرچ کو
بڑھانے کا اختیار نہیں ہے مگر میرے نزدیک یہ درست نہیں ۔ سب کمیٹی کو خرچ کے بڑھانے
کا اختیار ہے اور آئندہ کے متعلق یہ میرا فیصلہ ہے کہ اسے ایسی تمام تجاویز پر غور کر لینا چاہئے
XXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۱۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
اور چونکہ سب کمیٹی میں آئندہ تمام نظارتوں کے نمائندے بھی شامل ہونگے اس لئے ہر
نظارت کی رائے سب کمیٹی پر مشکلی طور پر واضح ہو جائے گی۔ بہر حال سب کمیٹی بیت المال
اخراجات کو بڑھانے یا بجٹ میں تبدیلی کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ اور چونکہ آئندہ ایک
خاصی تعداد انجمن کے نمائندوں کی اِس سب کمیٹی میں شامل ہوگی ، مختلف نظارتوں کا نقطہ نگاہ
اس پر آسانی سے واضح ہو سکے گا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگر سب کمیٹی خود بعض اخراجات نہ
بڑھانا چاہے تو مجلس شوری میں ان معاملات کو پیش کر کے لوگوں کی رائے طلب کر لے۔
بہر حال ایسے امور سب کمیٹی میں ہی طے ہو سکتے ہیں ۔ یہاں اگر بعض اخراجات میں زیادتی
کی رائے پیش کی جائے تو اس پر پوری طرح غور نہیں ہو سکتا۔ کمی کے متعلق کسی خاص غور و فکر
کی ضرورت نہیں ہوتی۔ پرانے اخراجات کے متعلق انسان کو تجربہ ہوتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ
ان کو کس حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ مگر نئے اخراجات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ان پر
پورا غور کر لیا جائے ۔ اس لئے میں اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ یہاں کسی خرچ میں
اضافہ کرنے کے متعلق بحث کی جائے۔ اس قسم کی تجاویز کا دروازہ کھولنے سے راستہ بہت لمبا
ہو جاتا ہے مگر چونکہ یہ پہلو ایسا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ آئندہ کے متعلق سب کمیٹی کو
میں نے اختیار دے دیا ہے اگر وہ کسی خرچ میں زیادتی مناسب سمجھے گی تو کر دے گی ۔
دوستوں کو بھی یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ اگر ان کے نزدیک آئندہ کسی خرچ میں زیادتی ضروری
ہو تو وہ اس معاملہ کو سب کمیٹی کے سامنے پیش کر دیا کریں ۔ سب کمیٹی میں نظارتوں کے کافی
نمائندے ہوں گے اور وہ اس پر پوری طرح غور کر کے مناسب رائے قائم کر سکیں گے۔
لائبریری کے متعلق تجاویز پر تبصرہ اس وقت جو تجاویز پیش کی گئی ہیں ان میں
لائبریری کئی طور پر زیر بحث آگئی ہے۔ جہاں
تک میں سمجھتا ہوں انجمن کے ذہن پر جو چیز حاوی رہی ہے اور جس کا مجھے صدر انجمن احمد یہ کے
ممبران کے گفتگوؤں سے پتہ چلتا رہا ہے وہ یہ ہے کہ صدرانجمن احمد یہ اس لائبریری کو اپنی
لائبریری نہیں سمجھتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لائبریری میں اسی فیصدی کتابیں حضرت خلیفہ مسیح الاول
کی ہیں اور انجمن ان کتابوں کی محض نگرانی کر رہی ہے۔ اُس کے پاس کوئی ایسی سند نہیں ہے
جس سے وہ لائبریری کو اپنی ملکیت قرار دے سکے ۔ اس وجہ سے ان کی طبیعت پر ہمیشہ یہ اثر

خطابات شوری جلد سوم
۱۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
رہتا ہے کہ ہم اس لائبریری کے اخراجات کیوں برداشت کریں ۔ انجمن صرف ایسے ہی
اخراجات برداشت کرتی ہے جن سے عارضی طور پر کام چلایا جا سکے ۔ ایسے اخراجات جو کسی
ملکیتی جائیداد کے متعلق ضروری ہوتے ہیں، انجمن ان کو برداشت نہیں کرتی ۔ کیونکہ وہ سمجھتی
ہے کہ یہ لائبریری انجمن کی ملکیت تو نہیں کہ اس کے اخراجات برداشت کئے جائیں ۔
میرے نزدیک لائبریری کے متعلق بہت سے سوالات ہیں جن کا حل ہونا ضروری ہے اور
جن کے متعلق صدرانجمن احمد یہ کا فرض ہے کہ وہ جلد سے جلد ان امور کا فیصلہ کرے۔ مثلاً
اوّل اس بات کو خواہ نہ بھی طے کیا جائے کہ یہ لائبریری صدرانجمن احمد یہ کی ہے یا حضرت
خلیفہ اول کے ورثاء کی ہے، سوال ہے کہ بعض کتابیں ایسی ہیں جن کے صرف ایک یا دو
ایڈیشن نکلتے ہیں اور پھر اُس کتاب کا ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس قسم کی کتابیں لائبریری میں
موجود ہیں اور انجمن اُن کے کسی تازہ ایڈیشن کے خریدنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی ۔ اگر یہ ا
لائبریری حضرت خلیفہ اول کے خاندان کی ہے اور در حقیقت جیسا کہ ہم بھی سمجھتے ہیں یہ
حضرت خلیفہ اول کے خاندان کی ہی ملکیت ہے تو جس وقت اُنہوں نے یہ کتابیں واپس لے
لیں ، انجمن کے لئے نئی کتابوں کا خرید ناسخت مشکل ہو جائے گا۔ نہ صرف اس لحاظ سے کہ ممکن
ہے کہ اُس وقت تک ان کتابوں کا ایڈیشن ختم ہو چکا ہو بلکہ اس وجہ سے بھی کہ ہو سکتا ہے جو
کتاب آج پانچ روپے کو مل جاتی ہو وہ اس کے نایاب ہو جانے کی صورت میں پچاس پچاس
ساٹھ ساٹھ بلکہ سو سو روپے کو ملے ۔ اب تو صدر انجمن احمد یہ خاموشی سے بیٹھی ہے اور بجھتی
ہے کہ کتابیں لائبریری میں موجود ہیں اور کتابوں کے خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں لیکن
جب یہ کتابیں اپنی ملکیت کی وجہ سے حضرت خلیفہ اول کا خاندان لے لے گا تو اُس وقت
صدر انجمن احمد یہ مجبور ہو گی کہ یا تو حضرت خلیفہ اول کے ورثاء سے اور یا پھر کسی اور جگہ
سے وہ کتابیں نہایت گراں قیمت پر خریدے اور اس طرح اپنی ضرورت کو پورا کرے۔ آج
اگر وہ صفائی سے اس امر کا تصفیہ کر لیں تو کم سے کم اتنا فائدہ انجمن والوں کو ضرور ہو جائے
گا کہ جو کتابیں اُن کے نزدیک تبلیغی نقطہ نگاہ سے ضروری ہوں گی پیشتر اس کے کہ اُن کی
طباعت ختم ہو یا گراں قیمت پر خریدنی پڑیں وہ آج ہی اُن کو خرید لے گی ۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ بعض کتب کی نوادر ہونے کے لحاظ سے تو بے شک بڑی اہمیت

خطابات شوری جلد سوم
۱۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
ہوتی ہے مگر جہاں تک سلسلہ کی ضروریات کا تعلق ہے اُن کے لحاظ سے یا مطالعہ کے لحاظ
سے اُنہیں کوئی خاص اہمیت حاصل نہیں ہوتی ۔ مثلاً بخاری اڑھائی روپے میں عام مل جاتی
ہے اب جہاں تک دین کی اشاعت کے لئے بخاری کی ضرورت کا سوال ہے، اڑھائی
روپے کی بخاری اتنا ہی کام دے جائے گی جتنا کام ایک پرانی قلمی بخاری جو پانچ سو سال
کی لکھی ہوئی ہو دے سکتی ہے بلکہ پانچ سو سال کی پرانی قلمی بخاری کے خریدنے پر جتنا روپیہ
صرف ہو سکتا ہے اتنے روپیہ سے شائع شدہ بخاری کی دس جلد میں خریدی جاسکتی ہیں۔ افراد
بے شک بعض دفعہ اپنے ذاتی شوق کی وجہ سے اس قسم کی کتابیں خرید لیتے ہیں مگر جہاں تک
سلسلہ کی ضروریات کا سوال ہے وہ کوئی اہمیت نہیں رکھتیں ۔
ذاتی شوق کے لحاظ سے بعض لوگوں کو پرانے خطوط جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے، بعض
کو تیتریاں جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے، بعض کو شوق ہوتا ہے کہ فلاں کتاب کا فلاں ایڈیشن
مل جائے تو بڑی اچھی بات ہے ، بعض کو پرانی قلمی کتابوں کے جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے۔
بے شک جہاں تک کسی شخص کے ذاتی شوق کا سوال ہے، ہم اس کو برداشت کر لیں گے مگر
جہاں تک ضروریات سلسلہ کا تعلق ہے ان چیزوں کی کوئی قیمت نہیں سمجھی جائے گی کیونکہ ہم
نے تو دین کی اشاعت کے لئے ضروری کتابوں پر اپنا روپیہ خرچ کرنا ہے۔ ہمیں یہ ضرورت
نہیں کہ وہ پانچ سو سال کی لکھی ہوئی ہو یا سات سو سال کی ۔ ہمیں تو صرف حوالہ کے لئے
اس کی ضرورت ہے اور حوالہ کے لئے قلمی نسخہ اتنا مفید نہیں ہو سکتا جتنا مطبع میں شائع شدہ
نسخہ قلمی نسخہ کے متعلق تو پھر یہ بحث آ جائے گی کہ یہ نسخہ صحیح بھی ہے یا نہیں لیکن مطبوعہ نسخہ
کے متعلق اس قسم کی کوئی بحث نہیں اُٹھ سکتی اس لئے قلمی نسخوں کی بجائے مطبوعہ نسخہ جات تبلیغی
نقطہ نگاہ سے زیادہ مفید ہوتے ہیں اور وہ قلمی نسخوں سے بہت کم قیمت پر مل جاتے ہیں
حضرت خلیفہ اول کی لائبریری میں ایسی کئی کتابیں موجود ہیں کیونکہ آپ کو پرانی قلمی کتابیں
جمع کرنے کا شوق تھا۔ ایسی کتابوں پر صرف خرچ ہی خرچ ہوتا ہے کیونکہ اُن کی خاص طور پر
حفاظت کرنی پڑتی ہے لیکن جماعت کی ضروریات کے لحاظ سے وہ زیادہ مفید نہیں ہوتیں ۔
مثلاً حضرت خلیفہ اول نے محلی ابن حزم کا رام پور سے قلمی نسخہ منگوایا تھا مگر اب یہ کتاب
چھپ چکی ہے اور میرے پاس موجود ہے۔ ہاتھ کی لکھی ہوئی کتابوں کی حفاظت پر بھی

خطابات شوری جلد سوم
۱۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
بہت کچھ خرچ ہوتا ہے۔ ان کی سیاہی کا بھی اور کاغذ کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے کیونکہ پرانی
کا کاغذ جلد کیڑے کا شکار ہو جاتا ہے۔ پس سات آ ۔ پس سات آنہ میں ایک چھپی ہوئی کتاب خرید
کر لائبریری میں رکھ لی جائے تو اس کی حفاظت کا اتنا فکر نہیں ہوگا جتنا کہ ایک قلمی کتاب کا
کتب
خواہ وہ کتنی قیمت پر آئی ہو۔
غرض لائبریری کے متعلق بہت سے سوالات ہیں جو غور کے قابل ہیں۔ میرے نزدیک
جہاں تک تبلیغ کا سوال ہے لائبریری کی ساری کتب مفید نہیں ہیں اور نہ سلسلہ کو ان سب کی
ضرورت ہو سکتی ہے مگر بہر حال اس بارہ میں صدر انجمن احمد یہ نے جو کچھ فیصلہ کرنا ہے
حضرت خلیفہ اول کے ورثاء سے ہی کرنا ہے کہ ہمارے پاس یہ کتا بیں کس رنگ میں ہیں ۔
اس کے بعد اگر ضرورت ہوگی تو سلسلہ جن کتابوں کا خرید نا تبلیغی نقطۂ نگاہ سے ضروری سمجھے گا
خرید لے گا اور جن کتابوں کے متعلق سلسلہ سمجھے گا کہ یہ چھپ چکی ہیں ، ہمیں قلمی نسخوں کی
ضرورت نہیں ہے۔ اُن کے متعلق وہ حضرت خلیفہ اول کے ورثاء سے کہہ سکتا ہے کہ آپ
ان کتابوں کو اپنے پاس رکھ لیں یا جی چاہے تو فروخت کر دیں ، سلسلہ ان کی حفاظت کا خرچ
برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ حضرت خلیفہ اول کی لائبریری میں بہت سی کتابیں
ایسی ہیں جو قلمی ہیں اور جن کی خاص طور پر حفاظت کرنی پڑتی ہے بلکہ مجھے پتہ لگا ہے کہ بعض
قیمتی کتابیں ضائع بھی ہو گئی ہیں مگر پھر بھی اُن کتابوں میں سے بہت سی کتابیں اب چھپ
چکی ہیں اور آسانی سے حاصل ہو سکتی ہیں۔ بہت سی کتابیں جو حضرت خلیفہ اول کی لائبریری
میں ہیں، میری لائبریری میں بھی موجود ہیں اور بہت سی کتابیں جو بعد میں چھپی ہیں، میری
لائبریری میں تو ہیں مگر حضرت خلیفہ اول کی لائبریری میں نہیں ہیں۔ پس انجمن اگر چاہے تو
وہ بہت تھوڑے سے روپیہ پر اپنی تبلیغی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے اور ان کتابوں کو منگوا سکتی
ہے جن کی عام طور پر ضرورت پیش آتی رہتی ہے لیکن انجمن والے ایک ڈبدھا کی حالت
میں لٹکے چلے جاتے ہیں ۔ نہ وہ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ لائبریری اُن کی ہے یا حضرت خلیفہ اول
کے ورثاء کی ہے اور نہ وہ لائبریری کے لئے روپیہ خرچ کرتے ہیں انجمن والے سمجھتے ہیں کہ
جب یہ لائبریری حضرت خلیفہ اول کے خاندان کی ملکیت ہے تو ہم اس پر بلا وجہ کیوں روپیہ
خرچ کریں اور حضرت خلیفہ اول کے ورثاء یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنی کتابیں انجمن والوں کو

خطابات شوری جلد سوم
۱۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
فائدہ کے لئے دی ہوئی ہیں مگر وہ اپنی غفلت سے اُن کو ضائع کر رہے ہیں۔ اس طرح
دونوں طرف ایسا احساس پیدا ہو رہا ہے جو صحیح اور اچھے تعلقات کے لئے مضر ہے۔ وہ اِن
پر احسان سمجھتے ہیں اور یہ اُن پر احسان سمجھتے ہیں اور برابر تیس سال سے ایسا ہو رہا ہے۔
میرے نزدیک انجمن کو حضرت خلیفہ اول کے ورثاء سے گفتگو کر کے فیصلہ کرنا چاہئے کہ
لائبریری کی کتابیں اُس کے پاس کس حیثیت سے ہیں ۔ آیا انجمن صرف بطور محافظ کے ہے
یا لائبریری کی کتابیں اُس کے پاس اُس کی ملکیت میں شامل ہیں؟ اس فیصلہ کے بعد انجمن
والے صحیح طریق کار اختیار کر سکتے ہیں اور در حقیقت اس فیصلہ کے بعد ہی لائبریری کی
صحیح معنوں میں داغ بیل پڑے گی ۔ اگر انجمن والے یہ فیصلہ کر لیں تو اس کے بعد کوئی نہ
کوئی رخ ایسا ضرور نکل آئے گا جس سے نتائج پہلے سے زیادہ شاندار پیدا ہوں گے۔
دوسرا سوال حفاظت کا کیا گیا ہے۔ مجھے حفاظت کے محکمہ کو دیکھ کر ہمیشہ حضرت خلیفہ اول
کا ایک لطیفہ یاد آیا کرتا ہے۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ جموں میں ایک بڑا رئیس تھا جس نے
پندرہ بیس ہزار روپیہ خرچ کر کے ولایت سے ایک ترکی گھوڑا منگوایا اور سائیس کو تاکید کر دی
کہ اس کا خیال رکھنا ۔ اُس وقت جموں میں تنخواہیں بہت کم ہوا کرتی تھیں۔ سائیس کی تنخواہ
صرف پانچ چھ روپے ہوا کرتی تھی اور گو وہ سنتا سماں تھا مگر پھر بھی پانچ چھ روپے میں مشکل
سے گزارہ ہوا کرتا تھا۔ کچھ دنوں کے بعد رئیس نے دیکھا کہ گھوڑا دبلا ہونا شروع ہو گیا
ہے۔ یہ دیکھ کر اسے سخت فکر ہوا اور اُس نے سمجھا یہ نالائق آدمی ہے گھوڑے کی نگرانی صحیح
طور پر نہیں کرتا ۔ چنانچہ اس نے پہلے سائیس کے اوپر ایک اور نگران مقرر کر دیا۔ اس پر گھوڑا
اور زیادہ دبلا ہونے لگ گیا ۔ رئیس نے یہ دیکھ کر دوسرا نگران مقرر کر دیا مگر وہ موٹا ہونے کی
بجائے پہلے سے بھی دُبلا ہو گیا ۔ آخر اس نے سب پر ایک اور نگران مقرر کر دیا مگر گھوڑا موٹا
نہ ہوا۔ یہ دیکھ کر اُس نے حضرت خلیفہ اول کے پاس شکایت کی کہ میں نے اتنا قیمتی گھوڑا
منگوایا تھا اور چار آدمی بھی مقرر کئے مگر گھوڑا ہے کہ دبلا ہی ہوتا جا رہا ہے، معلوم نہیں کیا وجہ
ہے؟ حضرت خلیفہ اول نے بڑے مگر ان کو بلایا اور کہا کہ بتاؤ گھوڑا کیوں دُبلا ہو رہا ہے؟ وہ
کہنے لگا بات یہ ہے کہ گھوڑے کے لئے پانچ سیر دانہ مقرر ہے اور چونکہ ہماری تنخواہ بہت
تھوڑی ہے۔ اس لئے پہلے سائیس کو جب پانچ سیر دانہ گھوڑے کے لئے دیا جاتا تو وہ

خطابات شوری جلد سوم
۱۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
اُس میں سے سوا سیر خود رکھ لیتا اور باقی دانہ گھوڑے کو کھلا دیتا۔ اس پر لازماً گھوڑے نے
دبلا ہونا تھا کیونکہ اسے غذا کم ملتی تھی۔ اس پر دوسرا سائیس آیا تو اُس سے پوچھا کہ یہ دُبلا
کیوں ہو رہا ہے؟ اُس نے بتایا کہ بات یہ ہے کہ سوا سیر دانہ میں فروخت کر لیا کرتا ہوں ۔
وہ کہنے لگا تو اچھا سوا سیر پھر میرے لئے بھی رکھ لیا کرنا ، اب اسے اور زیادہ تھوڑی غذا ملنے
لگ گئی اور وہ پہلے سے بھی ڈبلا ہو گیا۔ رئیس نے ایک تیسر ا سائیں مقرر کر دیا۔ وہ آیا تو اُس
نے بھی وجہ دریافت کر کے کہا کہ سوا سیر میرا حصہ بھی رکھا لیا کرنا ۔ اب صرف سو اسیر دانہ
گھوڑے کے لئے رہ گیا۔ اتنے میں مجھے مقرر کر دیا گیا میں نے پوچھا کہ کیا جھگڑا ہے؟
انہوں نے بتایا کہ یہ قصہ ہے۔ میں نے کہا کہ اب گو صرف سو اسیر دانہ رہ گیا ہے مگر میں اپنا
حق نہیں چھوڑ سکتا ، میں تو بہر حال اپنا حصہ لے کر رہوں گا ۔ گھوڑا خواہ مرے یا جئے ۔ اس
طرح میں دیکھتا ہوں جب ایک محافظ تھا تو وہ میرے آگے پیچھے زیادہ رہا کرتا تھا، جب دو
ہوئے تو اُن کا آگے پیچھے رہنا کم ہو گیا، چار ہوئے تو اُن میں سے اکثر غائب رہنے لگ
گئے ، اب آٹھ ہو جائیں گے تو غالباً کوئی بھی نہیں رہے گا۔ در حقیقت غلطی یہ ہے کہ کسی
اصول کے ماتحت کام نہیں کیا جاتا۔ اگر ایک شخص زیادہ اخلاص کا اظہار کرتا تھا اور وہ چوبیں
گھنٹے پہرے کے لئے تیار رہتا تھا تو بجائے اس کے کہ اس کو ڈانٹا جاتا اور اس کو کام سے
علیحدہ کیا جاتا اُس کی قدر کرنی چاہئے تھی مگر اخلاص کی قدر کرنے کی بجائے آدمیوں کی
تعداد پر کام کا انحصار رکھ لیا گیا ہے حالانکہ خواہ تم آٹھ پہرے دار کر و یا سولہ، ہمیں کرو یا
چالیس، کام ہمیشہ اخلاص کے نقطۂ نگاہ سے ہی ہوگا۔ میں نے بتایا ہے کہ ایک پہرے دار
میرے ارد گرد زیادہ رہتا تھا، دور کھے گئے تو اس میں کمی آگئی ، چار رکھے گئے تو وہ غائب
رہنے لگ گئے ۔
باقی لڑکیوں کے بورڈنگ کے متعلق جو سوال اُٹھایا گیا ہے اس کے متعلق یاد رکھنا
چاہئے کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اس سال لڑکیوں کے لئے ہوسٹل بن جائے گا بلکہ میں
نے یہ کہا تھا کہ اس سال لڑکیوں کے ہوسٹل کے متعلق کوشش کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں
پہلا سوال زمین کا ہے ۔ عمارت کا سوال تو اس وقت پیدا ہی نہیں ہوتا ۔ ہم نے مدرسہ ہائی
کی عمارت بنانی شروع کی تھی مگر چھت پر آ کر عمارت رُک گئی کیونکہ سامان ہی نہیں ملتا۔

خطابات شوری جلد سوم
الله
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
۔
سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کا کام پچھلی مئی سے شروع ہے مگر ابھی تک اس کے
لئے گارڈ نہیں ملے پس اس وقت عمارت کا کوئی سوال نہیں بلکہ سوال صرف زمین خرید نے
کا ہے۔ ممکن ہے اس سال اللہ تعالیٰ حالات سازگار کر دے تو عمارت کے لئے بھی کوشش
شروع کی جا سکے مگر اس وقت صرف زمین خریدنے کا سوال ہے تاکہ لڑکیوں کے بورڈنگ
کی بنیاد قائم ہو جائے ۔ سو میں اپنے حکم اور اختیار خاص سے نصرت گرلز سکول کے ہوسٹل
کے لئے اس سال کے بجٹ میں پانچ ہزار روپیہ رکھتا ہوں ۔ صدر انجمن احمد یہ کو چاہئے کہ وہ
اس روپیہ کو بجٹ میں شامل کر لے تا کہ اس روپیہ سے زمین خریدنے کی کوشش کی جاسکے۔
اگر دورانِ سال میں عمارت کے سامان ملنے شروع ہو گئے تو میں اپنے اختیار خاص سے جتنی
رقم کی ضرورت ہو گی اتنی رقم کی بورڈنگ کی عمارت کے لئے منظوری دے دوں گا۔ ابھی
چونکہ عمارتی سامانوں کے ملنے کا امکان بہت کم ہے اس لئے میں صرف زمین کے لئے
پانچ ہزار روپیہ کی منظوری دیتا ہوں ۔“
بجٹ پر بحث کے دوران میں نظارت دعوۃ و تبلیغ حسابات کا ہر روز معائنہ ہونا چاہئیے کی یہ تجویز زیر غور آئی کہ محر حسابات کے لئے کی یہ ر
چوراسی روپے سالانہ ڈیوٹی الاؤنس منظور کیا جائے ۔ اس بارہ میں کچھ احباب نے اپنی آراء
پیش کیں ۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
” میرے ذہن میں ہمیشہ یہ سوال رہا ہے اور میں نے کئی نقطہ نگاہ سے اس پر غور کیا ہے
میری رائے ہمیشہ سے یہی رہی ہے کہ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ یہ نقص جو پیدا ہوتا ہے یہ لازمی
ہے یا غیر لازمی ، اور آیا اس نقص کو تسلیم کرنے کی وجہ سے ہم آئندہ کے لئے بد دیانتی کا راستہ
تو نہیں کھول دیتے ؟ جب ہم کہتے ہیں کہ یہ ڈیوٹی الاؤنس ہے اور یہ ڈیوٹی الاؤنس اس لئے
ہے کہ کام کرنے والے سے غلطیاں ہو جاتی ہیں جن کی اس ذریعہ سے تلافی کی جاتی ہے ہے تو تو
اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ غلطیاں ہونی ضروری ہیں اور جب کسی
کے اندر یہ ذہنیت پیدا کر دی جائے تو اُس کی دیانت کا معیار گر جاتا ہے۔
مجھے یاد ہے ہم بچے تھے کہ ہم نے تشحیذ الا ذہان“ نام سے ایک انجمن قائم کی ۔ ایک
دوست جو ہماری اس انجمن کے ممبر تھے بہت بڑی قربانی کر کے اور باہر کی ملازمت کو ترک
:

خطابات شوری جلد سوم
۱۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
بدد
کر کے قادیان آئے اور اُنہوں نے بہت تھوڑے معاوضہ پر کام کرنا شروع کر دیا مگر ایک رنا شروع کر دیا مگر ایک
دفعہ جب حساب کو چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کچھ رقم کی کمی ہے۔ اس پر تشحیذ الا ذہان کی مجلس
میں یہ سوال پیش ہوا۔ کالج کے سٹوڈنٹس نے اس بات پر زور دینا شروع کر دیا کہ یہ سخت پر زور یہ
بد دیانتی ہے اور اس کی سزا دینی چاہئے ۔ میری رائے یہ تھی کہ غلطی ضرور ہے اور بے احتیاطی
سے کام لے کر سلسلہ کے اموال کو نقصان پہنچایا گیا ہے مگر جس قسم کی قربانی کر کے یہ شخص
قادیان آیا ہے، اُس کو دیکھتے ہوئے اسے دیدہ دانستہ شرارت پر محمول نہیں کیا جا سکتا۔
بد دیانتی تو ہے مگر غفلت اور نادانی کی وجہ سے ہے، شرارت کی وجہ سے یہ بد دیانتی نہیں کی
گئی ۔ اس پر ایک اور دوست کھڑے ہوئے اور کہنے لگے میری تو سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ یہ
کیا بحث جاری ہے ۔ تم یہ بتاؤ کہ روپیہ کس کا ہے؟ ہم نے کہا خدا کا ۔ وہ کہنے لگے اب بتاؤ
تشخیذ الاذہان کی مجلس کو کس کام کے لئے مقرر کیا ہے؟ ہم نے کہا خدا کے کام کے لئے وہ
کہنے لگے تو پھر اگر خدا کا بندہ خدا کا مال کھا گیا تو تم ہو کون جو اسے بد دیانت اور خائن قرار
دو۔ میں نے اُنہیں بڑا سمجھایا مگر وہ یہی کہتے چلے گئے کہ آپ کی بات درست نہیں ۔ مال بھی
خدا کا اور بندہ بھی خدا کا ، میری سمجھ میں تو اور کوئی بات آتی ہی نہیں ۔ تو اس قسم کی ذہنتیں
بھی بعض لوگوں کی ہوتی ہیں اور جن کی ذہنیتیں اس قسم کی ہوں اُن کی دیانت کا معیار جس
قدر بھی گر جائے کم ہوگا۔
سندھ میں ایک اکاؤنٹنٹ تھا جس نے بہت اچھا کام کیا اور بعض دفعہ انعام حاصل
کیا۔ بعد میں اُس کی ایک بد دیانتی ثابت ہوئی ، اُس پر مقدمہ چلا اور وہ قید ہو گیا مگر اس
سے پہلے اُس کے اچھے کام پر انعام منظور ہوا ۔ مقدمہ کے دوران میں ہی انعام کا بل منظور
ہو کر وہاں پہنچا اور چونکہ اُس وقت اس اکاؤنٹنٹ پر مقدمہ چل رہا تھا اور اُس کی جگہ ایک
اور اکا ؤنٹنٹ کام کر رہا تھا ، اِس لئے اُس دوسرے اکا ؤنٹنٹ کو یہ روپے پہنچا دیئے گئے اور
اُسے کہہ دیا گیا کہ یہ فلاں کو پہنچا دینا۔ کچھ عرصہ کے بعد چیکنگ میں وہ رقم جو بطور انعام
بھجوائی گئی تھی دفتر سے غائب معلوم ہوئی ۔ اس پر نئے اکاؤنٹنٹ سے دریافت کیا گیا تو اُس
نے کہا کہ یہ تو اکا ؤنٹنٹ کا انعام تھا چونکہ اُس کی جگہ میں کام کر رہا تھا اس لئے وہ روپے میں
نے خرچ کر لئے ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ روپے مجھے اپنی ذات پر خرچ نہیں کرنے چاہئے تھے

خطابات شوری جلد سوم
۱۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
تو میں واپس دے دیتا ہوں ۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ دیانتداری کا معیار بعض لوگوں کے
نزد یک کتنا گر جاتا ہے کہ دوسرے کی چیز وہ اپنے استعمال میں لے آتے ہیں اور سمجھتے ہیں
کہ ہم نے جو کچھ کیا درست اور صحیح کیا ہے ۔
ڈیوٹی الاؤنس بعض دفعہ انجمن کے زور دینے پر میں نے منظور بھی کیا ہے مگر میرا نفس
اس پر کبھی مطمئن نہیں ہوا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ گھروں میں روزانہ ہم سے حساب میں
غلطیاں ہو جاتی ہیں ۔ ہم بازار میں جاتے ہیں، سو دا خریدتے ہیں اور پھر گھر واپس آ کر
جب حساب کرتے ہیں تو بعض رقوم میں کمی بیشی معلوم ہوتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ وہ ہمارا
ذاتی حساب ہوتا ہے اور یہاں اُس شخص کا سوال ہے جسے تنخواہ محض اس بات کی دی جاتی
ہے کہ وہ با قاعدگی کے ساتھ حساب رکھے۔ اُس کا فرض ہے کہ شام کو دفتر میں سے اُس
وقت تک جائے نہیں جب تک اپنے حساب کو درست نہ کر لے ۔ اگر وہ اس میں غفلت سے
کام لیتا ہے، اگر وہ روزانہ شام کے وقت اپنے حساب کو چیک نہیں کرتا تو اس کی ذمہ داری
اُسی پر ہے۔ اگر ایک شخص حساب کرتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میری میزان ۵۰۰ روپیہ ہونی
چاہئے تھی مگر ہوتی ۴۹۶ روپے ہے تو اُس کو فوراً فکر پیدا ہو جائے گا کہ باقی کے چار روپے
کہاں گئے ۔ اور وہ دماغ پر زور دے کر سوچے گا اور حساب کو درست کرنے کی کوشش کرے
گا لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتا وہ روزانہ حساب کرنے کی بجائے کئی کئی دن یا کئی کئی ہفتہ کے
بعد پڑتال کرتا ہے تو یہ اُس کی اپنی غلطی ہے اور اس غلطی کا خمیازہ اُسے بہر حال بھگتنا پڑے
گا۔ پس بیشک جہاں تک غلطی کا سوال ہے ہر شخص کر سکتا ہے مگر یہاں اور سوال ہے، ، یہاں
سوال یہ ہے کہ ایک شخص کا فرض مقرر کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ اپنے حساب کی پڑتال کرے
پھر کیوں وہ اپنے اس فرض کو ادا نہیں کرتا۔ اگر وہ روزانہ اپنی آمد اور خرچ کو ٹکرا تا نہیں ، اگر
وہ روزانہ اپنے حساب کی پڑتال نہیں کرتا ، اگر وہ روزانہ گھر کو جانے سے پہلے اپنے دل میں
یہ اطمینان نہیں پاتا کہ اُس کا حساب سو فیصدی درست ہے تو وہ بہر حال بد دیانت ہے کیونکہ
وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور جب وہ بددیانت ہے تو اُس کی غلطی کا خمیازہ اسے
خود ہی بھگتنا پڑے گا ۔ آخر ایک شخص کے حساب میں دوسو یا چار سو یا پانچ سو کا فرق کیوں
پڑ جاتا ہے؟ اسی لئے کہ وہ روزانہ حساب نہیں کرتا ۔ وہ آمد اور خرچ کو ٹکرا تا نہیں ہے، اگر وہ

خطابات شوری جلد سوم
۱۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
ہر روز ایسا کرے تو جس دن کوئی غلطی واقع ہو اُسی دن تحقیق ہو جائے کہ یہ غلطی معافی کے
قابل ہے یا سزا کے قابل ہے۔ مگر اس بارہ میں ہمارے مرکزی دفاتر اس قدر غفلت اور اس
کوتاہی سے کام لیتے ہیں کہ تھوڑے ہی دن ہوئے میرے پاس ایک مسل آئی جو ایک شخص
کے خلاف تھی اور جس پر الزام یہ تھا کہ اس کے ذمہ بہت سا روپیہ نکلتا تھا۔ اس معاملہ کی
تحقیق کے دوران میں محاسب سے پوچھا گیا کہ اُس نے کیوں نگرانی نہیں کی جب کہ
صدرانجمن احمد یہ کے قواعد میں محاسب کے فرائض میں یہ بات شامل کی گئی ہے کہ ” محاسب
حساب کی کتابوں کو روزانہ پڑتال کر کے اُس پر دستخط کرے گا ۔ ( قاعدہ نمبر ۲۲۱ الف )
جب محاسب سے یہ بات پوچھی گئی تو اُس نے جواب یہ دیا کہ بے شک ایسا قانون ہے مگر
ساری کاغذی باتیں ماننے والی تھوڑی ہوتی ہیں۔ جہاں اس قسم کی ذہنیت کام کر رہی ہو
وہاں اگر ہم کسی محرر کو ڈیوٹی الاؤنس دیں گے تو یقیناً اُس کے جُرم کو اور بھی بڑھانے کا
موجب ہوں گے ۔
میرے نزدیک تمام غلطیوں کی وجہ یہ ہے کہ روپیہ کی آمد اور اُس کے خرچ کو روزانہ
ٹکرایا نہیں جاتا ، حساب کو با قاعدہ چیک نہیں کیا جاتا اور ہر روز شام کو یہ اطمینان نہیں کیا جاتا
که حساب درست ہے، اُس میں کسی قسم کی غلطی نہیں، نہ ماتحت محرر یہ کام کرتے ہیں نہ
افسران صیغہ ان کی نگرانی کرتے ہیں اور نہ آڈیٹر دفاتر کا با قاعدہ معائنہ کر کے حساب کو چیک
کرنے کی کبھی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں آڈیٹروں کا وجود اور عدم وجود قطعی طور پر
برابر ہے اور میں اب تک کسی ایک آڈیٹر کے متعلق بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اُس نے اپنے
فرائض کو صحیح طور پر ادا کیا ہے۔
جہاں تک روپیہ جمع کرنے کا سوال ہے میں چوہدری برکت علی خاں صاحب کے کام
پر بہت ہی خوش ہوں ۔ انہوں نے تحریک جدید میں حیرت انگیز طور پر روپیہ جمع کرنے کا کام
کیا ہے ۔ مگر جہاں تک آڈیٹر کے کام کا تعلق ہے، اُن کا کام بھی صفر ہے اور باقی آڈیٹروں کا
کام بھی صفر ہے۔ انہوں نے قطعاً اس ذمہ داری کو محسوس نہیں کیا جو اس عہدہ پر قائم ہونے
کے بعد ان پر عائد ہوتی تھی۔ میرے نزدیک بجائے اس کے کہ کسی محر ر حسابات کو ڈیوٹی
الاؤنس دیا جائے اور اس طرح اُسے ایک رنگ میں اس قسم کی غلطیوں پر جرات دلائی جائے
XXXXXXX

·

آج 10 میں سے 10 باقی