مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد سوم
۱۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
تیسرا دن
احباب جماعت اور امراء عت اور امراء کو نہایت قیمتی نصائح مجلس مشاورت کے تیسرے روز
۲۱۔ اپریل ۱۹۴۶ء کو نظارت علیاء
کی طرف سے یہ سوال زیر بحث آیا کہ مجلس عاملہ کے زائد ممبر مقرر کرنے کا اختیار امراء
جماعت کو حاصل ہے یا وہ بھی مقامی جماعت کے ذریعہ منتخب کئے جائیں گے۔ سب کمیٹی
سے ہو۔ ہونے
نے یہ رائے قائم کی کہ ”مجلس عاملہ کے زائد ممبر مقامی جماعت کے انتخاب
چاہئیں بحث کے بعد نمائندگان کی اکثریت نے یہ سفارش کی کہ زائد ممبر منتخب کئے جائیں
تا ہم یہ انتخاب صرف مجلس عاملہ کرے ۔ رائے شماری کے بعد حضور نے احباب جماعت اور
امراء دونوں کو اپنی بیش قیمت نصائح سے نوازا۔ آپ نے فرمایا :-
دو
سر درد کی وجہ سے میں اس وقت زیادہ بات نہیں کر سکتا اسی لئے میں نے ابھی سردرد
کی دوا کھائی ہے تاکہ میں اپنے خیالات کا کچھ نہ کچھ اظہار کر سکوں ۔ میری طبیعت دراصل
کل سے خراب ہے ۔ کل مجھے بخار بھی رہا اور سر میں درد بھی ہوتا رہا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ
اگر آندھی چلے تو وہ میرے اندر انفلوائنزا کی کیفیت پیدا کر دیتی ہے۔ آندھی کی وجہ سے
گردو غبار گلے اور ناک میں خراش پیدا کر دیتا ہے اور چونکہ میرے گلے اور ناک میں دیر
سے خرابی ہے اس لئے گردو غبار کی وجہ سے پرانی بیماری میں حرکت پیدا ہو جاتی ہے اور بند
نزلہ کی کیفیت ہو کر سر درد شروع ہو جاتا ہے اور بخار بھی ہو جاتا ہے۔ بہر حال وہ مسئلہ جو
اس وقت در پیش ہے چونکہ اپنے اندر بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ
مجھے تکلیف کے باوجود جماعت کی ہدایت اور راہ نمائی کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور کہنا چاہئے ۔
در حقیقت یہ مسئلہ اپنے اندر کئی پہلو رکھتا ہے ایک پہلو کے لحاظ سے اس کے دو حصے ہیں
ایک حصہ جماعت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور ایک حصہ خلافت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ امراء
کا وجود اور ان کے اختیارات زیادہ تر شرعی مسائل پر مبنی ہیں اور جماعتوں کا حق رائے دہندگی
اور اس قسم کے بہت سے مسائل موجودہ زمانہ کے رواج پر مبنی ہیں، گویا ایک حصہ ہی ایسا ہے
جو در حقیقت شریعت سے تعلق رکھتا ہے لیکن سب سے بڑی چیز جو اس قسم کے مسائل کے متعلق
XXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۱۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
پیدا ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ ایک قاعدہ کی صورت ہوتی ہے اور ایک عملی دقتیں ہوتی ہیں ۔
جہاں تک قواعد کا سوال ہے اسلام ہماری راہ نمائی کرتا ہے لیکن جہاں تک عمل کا
سوال ہے ہمار ہماری ذہنتیں اس میں بہت کچھ د کچھ داخل ہو جاتی ہیں۔ مثلاً اسلام ہمیں کہتا ہے کہ
نماز ٹھہر ٹھہر کر ادا کرو، جلدی نہ کرو۔ اب جلدی ادا نہ کرو کا مسئلہ اور ٹھہر ٹھہر کر ادا کرو کا مسئلہ
جہاں تک لغت کے الفاظ کا سوال ہے اسلام نے اس کے متعلق ہماری راہ نمائی کر دی ہے۔
مگر جلدی اور ٹھہرنے کا جو مفہوم ہے اس میں ضرور انسانی اذہان اور افکار اور میلانات
آجائیں گے۔ ایک حنفی بھی یہی کہے گا کہ نماز کو ٹھہر کر ادا کرنا ضروری ہے مگر وہ معنے بالکل
اور کرے گا۔ ایک اہلحدیث بھی یہی کہے گا کہ نماز کو ٹھہر ٹھہر کر ادا کرنا ضروری ہے مگر وہ معنے گا
اور لے گا۔ ایک وظیفہ خوار انسان بھی ٹھہر ٹھہر کر نماز ادا کرنے کے کوئی معنے لے گا مگر اس کا
مفہوم دونوں سے جدا ہو گا ۔ صوفیاء میں سے بعض ایسے لوگ بھی گزرے ہیں جنہوں نے تہجد
کی پہلی رکعت میں ہی ساری رات گزار دی اور اذان کے وقت جلدی جلدی دوسری رکعت
پڑھ کر ۲ رکعت میں نماز تہجد ادا کی ۔ جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی
رکعت میں ساری رات اس لئے گزار دی کہ شریعت کہتی ہے کہ ٹھہر ٹھہر کر نماز ادا کرو۔ اور
جب پوچھا گیا کہ دوسری رکعت آپ نے جلدی کیوں پڑھی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ
اس موقع پر شریعت کا دوسرا حکم ہمارے سامنے آ گیا کہ تہجد کی نماز صبح کی نماز سے پہلے ختم ہو
جانی چاہئے چنانچہ جتنا وقت بھی ہمیں ملا ہم پابند تھے کہ اس وقت کے اندر اندر تہجد کو ختم کر
دیں۔ پھر ایسے لوگ بھی امت محمدیہ میں پائے جاتے ہیں جن کے نزدیک ٹھہر ٹھہر کر نماز ادا
کرنے کا مفہوم یہ ہے کہ الفاظ کا مفہوم سمجھ میں آجائے اور اتنا فاصلہ ہر آیت یا ہر کلمہ کے
درمیان ہو کہ جو مفہوم سمجھ میں آیا تھا وہ دل میں جذب ہو جائے ۔ اُنہوں نے ٹھہر ٹھہر کر نماز
ادا کرنے کا مفہوم یہ لیا ہے کہ چار رکعتیں مثلاً ۱۰ یا ۱۵ منٹ میں ادا کر لی جائیں لیکن بعض
اور نے یہ کہا ہے کہ ٹھہر ٹھہر کر نماز ادا کرنے کا صرف اتنا مفہوم ہے کہ انسان کو یہ پتہ لگتا
جائے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، ورنہ زیادہ ٹھہرنے کا یہ نتیجہ ہو گا کہ خیالات پراگندہ ہو جائیں
گے۔ اسی کے نتیجہ میں حنفی نماز پیدا ہوئی جو ذرا جلدی جلدی ہوتی تھی اور اسی کے نتیجہ میں
آخر وہ نماز پیدا ہوئی جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ

خطابات شوری جلد سوم
۱۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
حنفی جب سجدہ کرتے ہیں تو یہ پتہ نہیں لگتا کہ مومن سجدہ کر رہا ہے یا مرغا دانے چن رہا ہے۔
اب لفظ وہی ہیں اور ان الفاظ کا کوئی انکار نہیں کرتا ۔ مگر آگے تو جیہات میں فرق ہوتا جاتا
ہے اور ذہن انسانی بڑے بڑے تغیرات پیدا کر دیتا ہے، چنانچہ باوجود قانون کی موجودگی
کے جب انسان بحث میں پڑتا ہے تو ایسی ایسی باتیں نکال لیتا ہے جو کسی کے وہم وگمان میں
بھی نہیں ہوتیں۔
قصہ مشہور ہے کہ ایک سخت گیر آتا تھا اور وہ اپنے نوکروں سے ایسا سخت سلوک کرتا تھا
کہ وہ تنگ آکر ملازمت ترک کر دیتے ۔ جب وہ ملازمت چھوڑتے تو وہ ان کی تنخواہیں
ضبط کر لیتا اور کہتا کہ چونکہ تم نے میری کامل اطاعت نہیں کی اس لئے گزشتہ تنخواہیں ادا نہیں
کی جاسکتیں۔ ایک دفعہ اُس کے پاس ملازمت کے لئے ایک شخص آیا جو بہت ہوشیار تھا،
اس نے آتے ہی کہا کہ مجھے آپ کی فرمانبرداری سے قطعاً انکار نہیں۔ میں ہر معاملہ میں
آپ کی اطاعت کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن دیکھئے میری عقل ناقص ہے، مجھے کیا پتہ کہ
کون سا کام مجھے کرنا چاہئے اور کون سا کام مجھے نہیں کرنا چاہئے ۔ آپ میرے فرائض کی
ایک فہرست بنا دیجئے تا کہ مجھے اپنے کام یادر ہیں اور مجھ سے کسی قسم کی غفلت سرزد نہ ہو۔
اُس کے آقا نے ایک فہرست بنائی اور تمام کام جو اس کے ذہن میں آسکتے تھے وہ اُس نے
درج کر دیئے اور کہا کہ گھوڑوں کو دانہ ڈالنا، اُن کو پانی پلانا، اُن کو باہر پھر انا یہ سب
تمہارے کام ہیں ۔ اسی طرح تمہارا یہ بھی کام ہے کہ جب میں تھک کر آؤں تو تم مجھے دباؤ،
جب میں سفر پر جاؤں تو تمہیں میرے ساتھ جانا ہوگا ، کھانا پکانا بھی تمہارے ذمہ ہوگا ۔ اس
طرح ایک ایک کر کے اس نے مختلف کام گنائے اور کہا کہ یہ سب کام تمہارے فرائض میں
شامل ہیں۔ نوکر نے کہا مجھے منظور ہیں ۔ چنانچہ اُس نے کام شروع کر دیا۔ ایک دن وہ
گھوڑے پر سوار ہو کر کہیں باہر جا رہا تھا کہ نوکر نے گھوڑے کو چھیڑنا شروع کر دیا گھوڑا
بھاگ پڑا اور چونکہ آقا گھوڑے کی سواری کا عادی نہ تھا جب گھوڑا بھاگا تو وہ گر گیا اور اُس
کا پاؤں رکاب میں پھنس گیا اُس نے نوکر کو آوازیں دینا شروع کر دیں کہ جلدی آنا اور
مجھے بچانا ۔ نوکر نے یہ سنا تو اُس نے جھٹ جیب میں سے شرائط کا کاغذ نکال لیا اور کہنے لگا
حضور اس میں تو یہ کام میرے ذمہ نہیں لگایا گیا ۔ دیکھ لیں سرکار اس میں شرط یہ لکھی نہیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
اب بھلا کون سا آقا ایسا ہو سکتا تھا جو یہ بھی لکھ دیتا کہ اگر میں گھوڑے سے گر جاؤں اور
رکاب میں میرا پاؤں پھنس جائے تو تمہارا فرض ہو گا کہ میری مدد کے لئے آؤ۔ غرض
تو جیہات میں جب کوئی انسان پڑ جاتا ہے تو پھر اس کے لئے کوئی حد بندی نہیں ہو سکتی ۔
حضرت خلیفہ اول یا میر ناصر نواب صاحب مرحوم ( مجھے اچھی طرح یاد نہیں ) سنایا
کرتے تھے کہ مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کے پاس ایک دفعہ کچھ آدمی ایک شخص کو مباحثہ
کے لئے لائے اور کہا کہ ہم آپ سے تقلید اور عدم تقلید کے مسئلہ پر مباحثہ کرنا چاہتے ہیں ۔
مولوی عبداللہ صاحب غزنوی مباحث آدمی نہیں تھے ایک بزرگ انسان تھے جب اُن سے
کہا گیا کہ آپ سے تبادلہ خیالات کے لئے فلاں مولوی صاحب آئے ہیں تو اُنہوں نے
اپنا سر اُٹھایا اور کہا ہاں اگر نیت بخیر باشد اگر نیت صالح کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں تو
بے شک کر لیں ۔ وہ مولوی صاحب بھی اپنے دل میں تقویٰ رکھتے تھے تھوڑی دیر ا نہوں نے
غور کیا اور پھر کہا یہ بحث تو محض پارٹی بازی کے نتیجہ میں تھی اور یہ کہہ کر خاموشی کے ساتھ
اُٹھے اور چلے گئے تو نیت بخیر باشد کے ساتھ تو سارے کام چل جاتے ہیں اور پتہ بھی نہیں
لگتا کہ قواعد کی ضرورت کیا ہے لیکن جہاں محبت بازی ہوتی ہے وہاں کوئی قانون حد بندی
نہیں کر سکتا وہاں یہی سوال آ جائے گا کہ ” دیکھ لیں سر کار اس میں شرط یہ لکھی نہیں،
ہم نے دیکھا ہے جہاں میاں بیوی میں محبت ہوتی ہے وہاں بعض دفعہ سارا دن بیوی
گدھے کی طرح کام کرتی رہتی ہے مگر پھر بھی اُسے کوئی شکوہ پیدا نہیں ہوتا اور کبھی اس کی
زبان پر اپنے شوہر کے خلاف حرف شکایت نہیں آتا۔ اُس کے مقابلہ میں ایسے میاں بیوی
بھی ہوتے ہیں کہ بیوی سارا دن چار پائی پر بیٹھی رہتی ہے، اس کا زمین پر پاؤں تک نہیں
پڑتا، میاں آپ ہی روٹی پکاتا ہے ، آپ ہی آگ جلاتا ہے، آپ ہی پھونکنی سے چولھا
پھونکتا ہے، آپ ہی کھانا تیار کر کے بیوی کے سامنے رکھتا ہے اور جب اس کام سے فارغ کر
ہوتا ہے اور بچہ ریں ریں کرنے لگتا ہے تو فوراً اسے گود میں اُٹھا لیتا اور سارا دن اسے کھلاتا
رہتا ہے لیکن اس کے باوجود اگر چار پائی پر بیٹھے بیٹھے بیوی کہہ دیتی ہے کہ ذرا فلاں کام تو
کر دیجئے تو وہ دوڑتے ہوئے آجاتا ہے اور کہتا ہے میں حاضر ہوں ابھی کام کئے دیتا ہوں
افسوس ہے مجھے اس کام کا خیال ہی نہیں رہا تھا ۔ مگر شکایت نہ وہاں پیدا ہوتی ہے نہ یہاں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
ایک جگہ تو یہ حالت ہوتی ہے کہ دھوپ اور گرمی میں کام کرتے کرتے بیوی کا چمڑہ جھلس جاتا بیوی
ہے مگر پھر بھی جب میاں چار پائی پر لیٹتا ہے تو بیوی اُس کے پاس آ جاتی ہے اور کہتی ہے
آپ تھک گئے ہوں گے میں ذرا آپ کو دبا دوں ۔ پھر کافی دیر تک دباتی چلی جاتی ہے اور ۔
اسے یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ میں سارا دن کام کرتی رہی ہوں تھکاوٹ تو مجھے ہونی چاہئے
نہ کہ میاں کو ۔ مگر اسے اپنی تکلیف بھول جاتی ہے اور میاں کو بیٹھ کر دبانے لگ جاتی ہے۔
اس کی وجہ یہی ہے کہ ان دونوں میں آپس میں محبت ہوتی ہے۔ چنانچہ جب بھی پوچھو کہ کیسا
حال ہے؟ تو وہ یہی جواب دیتے ہیں کہ الْحَمْدُ لِله زندگی بڑی اچھی گزر رہی ہے۔ اس
کے مقابلہ میں وہ گھر جس میں بیوی کا قدم چار پائی سے نہیں اُتر تا اس میں بھی یہی کیفیت
ہوتی ہے اور میاں سے پوچھو تو وہ یہی کہتا ہے کہ الْحَمْدُ لِلہ بڑی اچھی بیوی ملی ہے۔ اس
کی وجہ کیا ہے ؟ وجہ یہی ہے کہ ان کی نیت بخیر ہوتی ہے اور نیت بخیر ہونے کی وجہ سے قانون
کا کوئی سوال ہی نہیں ہوتا ۔ وہ دونوں ایک ہو چکے ہوتے ہیں اور کسی قسم کی شرط وہ اپنے لئے
جائز نہیں سمجھتے۔ اس کے مقابلہ میں جہاں جھگڑا ہو وہاں اتنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا پیدا
ہو جاتا ہے کہ حیرت آتی ہے۔
لنڈن ٹائمز میں میں نے امریکہ کی طلاقوں کے متعلق ایک دفعہ عجیب مضمون پڑھا اس
میں لکھا تھا کہ ایک عورت نے محض اس بناء پر عدالت کے ذریعہ اپنے خاوند سے طلاق
حاصل کی کہ میرا خاوند جب گھر میں آتا ہے تو مجھے ہمیشہ پیار نہیں کرتا بلکہ بعض دفعہ بھول
جاتا ہے۔ ایک عورت نے کہا کہ میں نے ایک ناول لکھا ہے جسے میں چھپوانا چاہتی ہوں مگر
میرا خاوند اسے پسند نہیں کرتا مجھے اس سے طلاق دلائی جائے ۔ چنانچہ اسی وجہ سے امریکہ
میں طلاق کی اس قدر کثرت ہے کہ ایک عورت فوت ہوئی تو اس کے جنازہ میں اُس کے
گیارہ زندہ خاوند شامل ہوئے جو مر گئے وہ تو مر گئے مگر گیارہ ایسے تھے جو زندہ تھے اور جو
اپنے تعلق کے اظہار کے لئے اُس کے جنازہ میں شامل ہوئے ۔ تو اصل چیز نیتیں ہوتی ہیں ۔
میں یہ نہیں کہتا کہ قانون نہیں بنانا چاہئے مگر میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ بعض جماعتوں میں
یہ نقص نظر آتا ہے کہ وہ اخلاص کی بجائے قانون کی طرف متوجہ ہو گئی ہیں اور یہ کوئی اچھی
بات نہیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
جماعتی کا کاموں کے اصول کام ہمیشہ محبت اور پیار سے چلنے چاہئیں اور انسان کو یہ نظر
مد نظر رکھنا چاہئے کہ صحیح رویہ یہی ہے کہ تعاون سے کام
کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہو تو بجائے حد بندیوں کے اس انتظام کو تبدیل کر دینا
چاہئے ۔ میں جہاں تک سمجھتا ہوں اگر صحیح اسلامی طریق کے مطابق عمل کیا جائے تو کسی قسم
کے جھگڑے پیدا ہی نہیں ہو سکتے ۔ اسلامی نظام نے ان امور کی طرف خاص طور پر زور دیا
ہے اول جمہوریت یعنی حکومت پبلک کی رائے کے ساتھ چلنی چاہئے ۔ اس امر کو اسلام نے
ایسا اصولی طور پر تسلیم کیا ہے کہ قرآن کریم نے خاص طور پر بنی نوع انسان کو نصیحت کرتے
ہوئے فرمایا ہے کہ راإِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الأمنتِ إِلَى أَهْلِها ل اللہ تعالیٰ تمہیں
حکم دیتا ہے کہ تم امانت کو ان کے اہل کے سپرد کیا کرو یعنی مومنوں کی رائے کے ساتھ حکومت
کا تصفیہ ہونا چاہئے ۔ پھر فرماتا ہے آمُرُهُمْ شُورَى بَيْنَهم کے مومن کی علامت یہ ہے کہ
وہ مشورہ لے کر کام کرتا ہے صرف ذاتی غور وفکر پر ہی انحصار نہیں رکھتا ۔ اسی طرح رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے شاوِرُهُم في الأمر سے جب کام کرو تو لوگوں
سے مشورہ لے لیا کرو۔ دراصل فطرت انسانی اس قسم کی ہے کہ بعض دفعہ ایک بچہ کے منہ
سے بھی ایسی بات نکل آتی ہے جو بڑے آدمی کو نہیں سوجھتی ۔ اسی وجہ سے اسلام نے اس
امر پر خاص طور پر زور دیا ہے کہ کوئی شخص اپنے دماغ پر ایسا بھروسہ نہ کرے کہ وہ دوسروں
سے مشورہ لینے کی ضرورت ہی نہ سمجھے اُسے چاہئے کہ اپنے ہم جلیسوں اور اردگرد بیٹھنے والوں
سے ہمیشہ مشورہ لیتا رہا کرے۔ میں نے دیکھا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بعض دفعہ
مجلس میں کوئی بات کرتے یا گھر میں کوئی بات کرتے تو ملازمہ یا ایک چھوٹا لڑکا بھی جو اُس
وقت موجود ہوتا اپنی رائے دینے لگ جاتا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُسے
روکنے کی بجائے یہی کہتے کہ رائے دے لو۔ یہ روح ہے جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے اور جو
شخص اس کو دباتا ہے وہ اسلامی اصول کے خلاف چلتا ہے۔
پس ہمیں نہ صرف یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ ہمارے لئے کام کی سہولت کس چیز میں
ہے بلکہ ہمیں یہ بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ جماعت کے تمام افراد کی ٹریننگ ہو جائے ۔ ہم جائے ۔ ہمیں کیا
معلوم کہ کل کسی شخص کے کندھوں پر جماعت کے کاموں کا بوجھ پڑنے والا ہے۔ اگر چند
XXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۱۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
محدود افراد اپنے کام میں ماہر رہیں گے اور وہ آئندہ نسلوں اور جماعت کے دوسرے افراد
کو ذمہ داری کے کام سنبھالنے کا اہل نہیں بنائیں گے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ ایک کے بعد دوسرا
لیڈر پیدا نہیں ہوگا اور کام کو نقصان پہنچے گا۔
پس ہمیں اپنے موجودہ کاموں کی سہولت کو نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ ہمیں یہ بھی دیکھنا
چاہئے کہ جماعت کے افراد کے دماغوں کی زیادہ سے زیادہ تربیت ہوتی چلی جائے اور اس
غرض کے لئے وہی مدارس کافی نہیں جو نام کے مدارس ہیں بلکہ وہ مدر سے بھی ضروری ہیں
جن میں جماعت کے تمام افراد شامل ہوتے ہیں اور جہاں جماعتی کاموں پر افراد جماعت کو
تنقید کرنے اور ان کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کے متعلق اپنی تجاویز پیش کرنے کا موقع دیا
جاتا ہے۔ ایک گزشتہ مجلس شوری میں جب کثرت رائے سے یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ
جماعت کے تمام افراد کی بجائے مجلس منتخبہ کے سپرد انتخاب کا کام کیا جائے تو گو میں نے
کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کر دیا تھا مگر میری رائے چھپی ہوئی موجود ہے میں نے کہا تھا
کہ مجھے اس تجویز پر اطمینان نہیں مگر چونکہ جماعت کہتی ہے کہ ایسا کیا جائے اس لئے میں اسے
منظور کرتا ہوں ۔ اب بھی جس تجویز کی تائید جماعت نے کثرت آراء سے کی ہے ویسی ہی ہے
اور جماعت کو ایک حق دینے کی بجائے مجلس منتخبہ کو حق دے دیا گیا۔ میرا منشاء تھا کہ جماعت کا
حق جماعت کے پاس ہی رہتا مگر چونکہ اب پھر خود جماعت نے اپنی کثرت رائے سے مجھے یہ
مشورہ دیا ہے اس لئے میں کثرت رائے کا احترام کرتے ہوئے اسے منظور کرتا ہوں۔
اسلام کے زریں اصول لیکن میں جماعت کے دوستوں کو بتا دینا چاہتا ہوں ا ہوں کہ اسلام
نے کبھی ووٹنگ کو رم نہیں رکھا ۔ آخر اس میں حرج کیا ہے کہ
جب لوگ نماز کے لئے مسجد میں جمع ہوں تو ان کے سامنے مسئلہ پیش کر دیا جائے اور معلوم کر
لیا جائے کہ ان کی کیا رائے ہے۔ یہ چیزیں جو آجکل دکھائی دیتی ہیں یہ تو بعض فتنوں سے
بچنے کے لئے اختیار کی گئی ہیں ورنہ تمام اسلامی مسائل میں نہ ہمیں ووٹنگ کا پتہ چلتا ہے اور
نہ کورم کا پتہ چلتا ہے۔ پس ایک تو یہ اصل ہے جسے کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
دوسرا اصل اسلام یہ پیش کرتا ہے کہ کام بہر حال ہونا چاہئے اگر اس کام میں کوئی
روک بنتا ہے اقلیت روک بنتی ہے یا اکثریت روک بنتی ہے تو اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے ۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
رائے کا موقع بے شک ہر ایک کو مل جائے لیکن اس کے بعد اگر کام کرنے میں روک پیدا ہو
تو جس کے ہاتھ میں اُس کام کی کنجی ہو اُس کا فرض ہے کہ وہ کسی کی پرواہ نہ کرے اور جو کام کہ وہ نہ ہے
اس کے سپرد کیا گیا ہے اسے کر گزرے۔ کام کے دوران میں اگر اس سے کوئی غلطی ہو جاتی
ہے اور بعد میں اسے سزا ملتی ہے تو بے شک وہ سزا قبول کر لے مگر کام کو نقصان نہ پہنچنے
دے۔ دنیا میں جس قدر عقلمند قو میں ہیں ان میں بعض قسم کی سزاؤں کو بُرا نہیں سمجھا جاتا،
بے شک بعض سزائیں ایسی ہیں جو بری سمجھی جاتی ہیں مثلاً چوری کی سزا کو بُراسمجھا جاتا ہے یا
ڈاکہ کی سزا کو برا سمجھا جاتا ہے لیکن اگر کسی کو اس لئے سرزنش کی جاتی ہے کہ اس نے وقت
پر غلط فیصلہ کیوں کیا تو یہ بُری بات نہیں ، اس کے معنے یہ ہیں کہ اس نے قومی روح کو زندہ
رکھا اور غلطی کی سزا جب اُسے ملی تو اُسے خوشی سے برداشت کر لیا۔ جب ایک جرنیل کسی جگہ
لڑائی کرتا ہے تو بعض دفعہ اُس سے غلطی بھی ہو جاتی ہے جس کی اُسے سزا ملتی ہے مگر یہ سزا
بالکل اور رنگ کی ہوتی ہے لیکن اگر وہ میدان چھوڑ دے اور یہ کہے کہ چونکہ مجھے احکام نہیں
آئے اس لئے میں لڑائی نہیں کر سکتا تو اس کو جو سزا ملے گی وہ ذلت ورسوائی والی ہو گی لیکن
پہلی سزا قوم کے فکر کو بلند کرنے والی ہو گی ۔ ایک میں وہ قربانی کا بکرا بنتے ہو۔
گا مگر قوم کا خادم سمجھا جائے گا باغی نہیں سمجھا جائے گا اور دوسری سزا وہ ہو گی جس میں وہ
باغی اور ملک کا غدار قرار دیا جائے گا۔
تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ اسلامی نقطہ نگاہ سے زبردستی کی لیڈری منع ہے چنانچہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صاف طور پر فرمایا ہے کہ ایسے امام پر فرشتے لعنت ڈالتے ہیں
جسے جماعت پسند نہیں کرتی ہے اور گو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ ارشاد ایک اور
سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا ہے مگر بہر حال ہم اس سے استنباط کرتے ہوئے کہہ سکتے
ہیں کہ جس طرح ایک جماعت کی امامت میں اس امر کو مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ
جماعت اپنے امام کے خلاف نہ ہو اسی طرح امارت اور دوسرے مہدوں میں بھی ہمیں اس
اصول کو مد نظر رکھنا چاہئے ۔
اگر ایک امیر جماعت کو اپنے ساتھ چلا نہیں سکتا تو اُسے واضح طور پر مرکز میں اپنا
معاملہ پیش کرنا چاہئے اور کہنا چاہئے کہ میں جماعت کو اپنے ساتھ چلا نہیں سکتا میں نے

خطابات شوری جلد سوم
۱۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
بہت کوشش کی کہ جماعت میرے ساتھ چلے اور میں نے اپنا پورا زور لگا لیا مگر جماعت
میرے ساتھ چلنے کے لئے تیار نہیں ہے اور چونکہ ہم امارت کے متعلق کوئی فیصلہ کرنے سے
پہلے ہمیشہ جماعت کی رائے دریافت کر لیا کرتے ہیں اور کثرت رائے جس کی تائید میں ہو
اُسی کے حق میں فیصلہ کیا کرتے ہیں اس لئے جب ایسا معاملہ مرکز کے سامنے پیش ہوگا اور
مرکز دیکھے گا کہ جماعت کی کثرت نے خود اس امیر کا انتخاب کیا تھا تو ہم اُس جماعت سے
دریافت کر سکیں گے کہ جب تم نے خود فلاں شخص کا نام امارت کے لئے پیش کیا تھا اور
تمہاری جماعت کی اکثریت نے اس کی تائید کی تھی تو اب تم کیوں اس کے ساتھ تعاون نہیں
کر سکتے ۔ اگر ہم دیکھیں گے کہ انتخاب تو بے شک جماعت نے کیا تھا مگر اس سے اپنے حق
کا استعمال کرنے میں غلطی ہو گئی تھی تو ہم اسے کہہ دیں گے کہ اب تم اپنے لئے اور امیر منتخب
کر لو اور اس جھگڑے کو جانے دو۔ بہر حال دو صورتوں میں سے ایک صورت ضروری ہے یا تو
امیر کو چاہئے کہ وہ جماعت کو اپنے ساتھ ملالے اور یا پھر جماعت کو چاہئے کہ وہ اپنی رائے کو
قربان کر کے امیر کے ساتھ مل جائے ۔ اگر کسی جماعت میں اختلاف واقع ہو جاتا ہے تو اس
اختلاف کو رفع کرنے کی پہلی صورت یہ ہوتی ہے کہ امیر اُس جماعت کو اپنے ساتھ ملائے یا
آپ اُس جماعت کے ساتھ ملنے کی کوشش کرے۔ اگر دیکھے کہ ہمارا جن باتوں میں
اختلاف واقع ہو رہا ہے وہ بہت معمولی ہیں تو اُسے اپنی رائے کو قربان کر دینا چاہئے اور کہنا
چاہئے کہ میں اپنی رائے پر کیوں زور دوں ۔ جس طرح وہ غلطی کر سکتے ہیں اسی طرح میں
بھی غلطی کر سکتا ہوں مجھے اس وقت اختلاف کو بڑھانا نہیں چاہئے بلکہ اتحاد کو قائم رکھنے کی
کوشش کرنی چاہئے ۔ لیکن اگر وہ دیکھے کہ معاملات اہم ہیں اور جماعت کے کسی حصہ کی
طرف سے فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو اُس کا دوسرا فرض یہ ہے کہ وہ جماعت
کے افراد کی اصلاح کی کوشش کرے۔ اُنھیں نصیحت کرے سمجھائے اور بتائے کہ یہاں زید
اور بکر کا سوال نہیں بلکہ سلسلہ کی عظمت اور اس کے وقار کا سوال ہے۔ تم اس اختلاف کو
جانے دو اور اپنی اصلاح کی کوشش کرو لیکن اگر یہ دونوں صورتیں نہ چل سکیں ، امیر سمجھے کہ
میں جماعت کے ساتھ موافقت نہیں کر سکتا اور جماعت سمجھے کہ وہ امیر کے ساتھ موافقت
نہیں کر سکتی اور امیر اس یقین پر قائم ہو کہ میں نے اپنا سارا زور لگا لیا ہے مگر پھر بھی جماعت کی

خطابات شوری جلد سوم
۱۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
اصلاح نہیں ہوتی اب ان کا اور میرا اختلاف اس قدر بڑھ گیا ہے کہ نہ یہ لوگ میرے ساتھ
تعاون کر سکتے ہیں اور نہ میں ان کی بات مان سکتا ہوں تو ایسی صورت میں مرکز میں اپنا
معاملہ پیش کرنا چاہئے ۔ مرکز کی طرف سے کوئی اور امیر مقرر ہو جائے گا اور جھگڑا ختم
ہو جائے گا لیکن اگر دونوں صورتیں نہ ہوں نہ امیر پیچھے ہٹنے کے لئے تیار ہو اور نہ جماعت
اپنی رائے بدلنے پر آمادہ ہو تو اس کا نتیجہ سوائے بے برکتی کے اور کچھ پیدا نہیں ہو سکتا۔ اور
یہ ویسی ہی بات ہے جیسے کوئی امام نماز پڑھاتا چلا جائے اور جماعت اس سے نفرت رکھے۔
جس طرح وہ امامت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ کے مطابق جائز نہیں اسی
طرح امارت بھی جو زبردستی کی ہو اسلامی نقطہ نگاہ سے جائز نہیں سوائے اس کے کہ جب امیر
کی طرف سے مرکز میں معاملہ پیش ہو تو مرکز سمجھے کہ گو اس اختلاف کو مٹانے کی کوئی صورت
نہ ہو مگر امیر کا قائم رہنا ضروری ہے ۔ ایسی حالت میں مرکز کا فرض ہے کہ وہ امیر کو قائم
رکھے اور مجلس عاملہ توڑ کر ایک نئی مجلس عاملہ بنائے یا امیر کو کہے کہ وہ پہلی مجلس عاملہ کو توڑ
دے اور نئی مجلس عاملہ کی تشکیل عمل میں لائے جو امیر کے ساتھ تعاون کرے۔
امراء کے اختیارات چوتھی بات اسلام یہ بتاتا ہے کہ امام وقت اپنے فیصلہ میں شریعت
کے ماتحت ہے بالا نہیں ۔ اس صورت میں بھی ہمارے لئے ایک
بڑی مشکل آسان ہو جاتی ہے جس طرح قانون شریعت بالا ہے اور امام وقت چاہے نبی ہو
یا خلیفہ اس کے تابع ہے ، اسی طرح امراء کو بھی سمجھنا چاہئے کہ جو قوانین بنائے گئے ہیں ان
کے وہ تابع رہیں امراء کے اختیارات کے یہ معنے نہیں کہ وہ قوانین سے بالا ہو جاتے ہیں
بلکہ اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ امراء کا فرض ہے کہ وہ شرعی قوانین کو بھی ملحوظ رکھیں اور
جماعتی قوانین کو بھی ملحوظ رکھیں ۔ سارے جھگڑے اسی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں کہ امراء کی
طرف سے قوانین کی پوری پابندی نہیں کی جاتی۔ یہ تو پتہ لگتا ہے کہ بعض مقامات پر امراء
نے جماعتوں سے اختلاف کیا ہے مگر کم سے کم ایک مثال بھی مجھے ایسی یاد نہیں کہ ان
جھگڑوں کو ہمارے سامنے پیش کیا گیا ہو جس کے معنے یہ ہیں کہ امراء یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم
نے مرکز میں اپنا معاملہ پیش کیا اور ہمارے خلاف فیصلہ ہو گیا تو ہماری ہتک ہو گی حالانکہ
ہمارا قانون یہ ہے کہ جب کبھی امیر جماعت کی رائے سے اختلاف کرے اور جماعت
XXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۱۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
اس کے فیصلہ کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرے تو اُس کا فرض ہے کہ وہ مرکز میں اپنا معاملہ پیش
کرے۔ ایک صورت تو یہ ہے کہ جماعت کے افراد کہیں ہم یوں فیصلہ چاہتے ہیں اور امیر
کہے کہ نہیں یوں ہونا چاہئے اور جماعت کہہ دے کہ اچھا جس طرح آپ کی مرضی ہو کر لیں
ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن دوسری صورت یہ ہے کہ امراء اور جماعتوں میں اختلاف
واقع ہو جائے اگر کسی جماعت میں ایسا اختلاف واقع ہو جاتا ہے تو جیسا کہ قاعدہ ہے امیر کو
اپنی جماعت کا معاملہ مرکز میں پیش کرنا چاہئے مگر میرے سامنے اب تک ایک مثال بھی اس
قسم کے جھگڑے کی نہیں آئی جس کے معنے یہ ہیں کہ کبھی بھی امراء نے جماعت کی رائے کو
نہیں تو ڑا یا ایسی صورت میں نہیں توڑا کہ جماعت اپنی رائے پر مصر رہی ہو پھر شکایت
کیسی ۔ یا امراء جماعت کی رائے کو کبھی توڑتے ہی نہیں اس صورت میں بھی شکایت کی کوئی
وجہ نہیں ہو سکتی۔ اور یا پھر امراء جماعت کی رائے کو توڑتے تو ہیں مگر مرکز کو اطلاع نہیں
دیتے اس صورت میں وہ خود قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اور جب وہ اپنے لئے
قانون کی پابندی ضروری نہیں سمجھتے تو قانون اُن کی کس طرح حفاظت کر سکتا ہے۔
یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ کوئی وجو دشت کہ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی قانون
سے بالا نہیں ہیں ۔ اس لئے ہر امیر کو یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ وہ اپنے معہدہ کے لحاظ سے
جماعت کے دیگر افراد سے بالا ہو پھر بھی جو قانون ہے اس کی پابندی اُس کے لئے ضروری
ہے۔ اگر وہ قانون کی پوری پابندی کریں تو کوئی جھگڑا ہو ہی نہیں سکتا۔ جیسے میں نے بتایا
ہے کہ اگر ہمارے سامنے کسی جماعت کی طرف سے ایسا جھگڑا آئے تو ہم اُس جماعت کے
امیر کے سامنے یہ بات پیش کر دیں گے کہ یا تو تم جماعت کو اپنے ساتھ چلاؤ اور یا پھر
جماعت کو اپنے ساتھ چلانے کی بجائے خود جماعت کے پیچھے چلو ۔ اگر یہ دونوں باتیں نہ ہو
سکیں تو ہم دیکھیں گے کہ اس امیر کے بغیر کام چل سکتا ہے یا نہیں ۔ اگر چل سکتا ہو تو ہم اس
کی بجائے کسی اور کو امیر مقرر کر دیں گے۔ اور اگر یہ دیکھیں گے کہ اس کے بغیر کام نہیں چل
سکتا تو ہم مقامی مجلس عاملہ کو توڑ دیں گے اور یہ فیصلہ کریں گے کہ چونکہ جماعت روحانیت
میں گر چکی ہے اور اپنے جھگڑے کو کسی صورت میں بھی ترک کرنے کے لئے تیار نہیں اس
لئے ہم مجلس عاملہ کو توڑ دیتے ہیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
بہر حال اصل چیز یہ ہے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ جماعت کے افراد کی رائے کا
احترام کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ مسائل پر غور کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے تاکہ
جماعت کی ذہنی حالت ترقی کی طرف جائے۔ چونکہ اس وقت کثرت رائے نے ایک قاعدہ
تجویز کیا ہے، اس لئے میں اس کی مخالفت تو نہیں کرتا لیکن جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہا تھا
میرے نزدیک جماعت کو ہی انتخاب کا موقع دینا چاہئے تھا بجائے اس کے مجلس عاملہ کو اس
کا اختیار دیا جاتا ۔ مگر چونکہ اب یہ قاعدہ کثرت آراء سے بن چکا ہے کہ مجلس عاملہ زائد
ممبروں کا انتخاب کرے اس لئے میں اس کے خلاف فیصلہ نہیں دیتا لیکن میرا میلان اسی
طرف ہے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ جماعت کو ان امور میں حصہ لینے کا موقع دینا چاہئے
تا کہ جماعت کی ٹریننگ ہو اور اس کے تمام افراد سلسلہ کے کاموں کی اہمیت کا صحیح احساس
رکھ سکیں۔ میرے نزدیک اس میں کوئی دقت بھی نہیں ہو سکتی ۔ ہماری شریعت نے جمعہ کا دن
ایسا مقرر کیا ہے جس میں ایک گاؤں یا ایک شہر کی جماعت کے تمام افراد خود بخود ا کٹھے ہو
جاتے ہیں ۔ چونکہ اسلامی شریعت میں کورم کا کوئی سوال ہی نہیں اس لئے جو لوگ آ جائیں
گے اُن کی رائے کو وقعت حاصل ہو جائے گی اور جو نہیں آئیں گے وہ محروم رہ جائیں گے۔
اگر صلح اور آشتی سے جس طرح میاں بیوی میں محبت ہوتی ہے کام ہوں تو کوئی جھگڑا پیدا
نہیں ہوتا کیونکہ ایسی صورت میں ”من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں مھدی والا
معاملہ ہو جاتا ہے اور یہی روح ہر زندہ اور بڑھنے والی جماعت کے اندر کام کیا کرتی ہے۔
مجھے یاد ہے قادیان میں مولوی عبدالکریم صاحب اور پیر افتخار احمد صاحب دونوں
قریب قریب مکانات میں رہتے تھے مولوی عبدالکریم صاحب جو شیلی طبیعت رکھتے تھے اور
پیر صاحب کی طبیعت بہت نرم تھی۔ پیر صاحب کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے جو اکثر ریں ریں
کرتے رہتے اور پیر صاحب انہیں سارا دن تھپکاتے اور بہلاتے رہتے ۔ اتفاق کی بات
ہے کہ شہر میں تو پیر صاحب اور مولوی عبدالکریم صاحب ایک دوسرے کے ہمسائے تھے ہی،
جب زلزلہ کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام باغ میں تشریف لے گئے تو وہاں
بھی یہ دونوں پاس پاس رہنے لگ گئے ۔ ایک دن پیر صاحب مسجد میں آئے تو مولوی
عبد الکریم صاحب مرحوم بڑے جوش سے کہنے لگے پیر صاحب! میری تو سمجھ میں نہیں آتا کہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی