مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 4

خطابات شوری جلد سوم
۱۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
آپ کس طرح کام کرتے ہیں ۔ بچہ ریں ریں کر رہا ہوتا ہے آپ اُسے کندھے سے لگائے
پھر رہے ہوتے ہیں اور پھر ساتھ ہی کام بھی کرتے چلے جاتے ہیں، میرا بچہ ہو تو اُسے دو تھپڑ
رسید کر دوں ۔ پیر صاحب سن کر بڑے اطمینان سے کہنے لگے مولوی صاحب ! بچے میرے
ریں ریں کرتے ہیں ، انہیں تھپکاتا میں ہوں آپ کو خواہ مخواہ کیوں تکلیف ہوتی ہے، میری
سمجھ میں بھی یہ بات کبھی نہیں آئی ۔ اب دیکھو دونوں کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ یہ ہو کیا رہا
ہے۔ پیر افتخار احمد صاحب کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی تھی کہ مولوی عبدالکریم صاحب کو
میرے بچوں کے رونے سے کیوں تکلیف ہوتی ہے اور مولوی عبدالکریم صاحب کی سمجھ میں
یہ بات نہیں آتی تھی کہ پیر صاحب کام کس طرح کرتے ہیں میرے جیسا آدمی تو انہیں فوراً
دو تھپڑ رسید کر دے۔ تو جب آپس میں اتحاد ہو یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ اختلاف کس طرح ہو
سکتا ہے اور جب اختلاف واقع ہو جائے تو پھر یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ سب قانون موجود ہیں
مگر اختلاف مٹتا کیوں نہیں ۔ پس اس فیصلہ کی میں تصدیق کرتا ہوں صرف اس قدر اضافہ کر
دیتا ہوں کہ عارضی طور پر جس کی مدت چھ ماہ ہو گی ایک ممبر کا اضافہ امیر جماعت خود اپنے
اختیارات سے کر سکتا ہے جس کے صرف اتنے معنے ہوں گے کہ چونکہ ایک اتفاقی ضرورت
پیش کی گئی تھی اس لئے امیر نے ایک زائد ممبر کا اپنے اختیارات سے اضافہ کر لیا۔
اصل واقعہ جو جھگڑے کی بناء ہے اور جس کی طرف سیٹھ اسماعیل آدم صاحب نے اپنی
تقریر میں اشارہ بھی کیا ہے یہ ہے کہ بمبئی میں باہر سے ایک احمدی دوست آئے اور چونکہ وہ
پہلے جماعت احمد یہ بمبئی کے امیر بھی رہ چکے تھے اُنہوں نے عارضی طور پر اُسے مجلس عاملہ
میں شامل کر لیا ، یہ ہرگز ایسی چیز نہیں تھی جس پر وہاں کی جماعت اگر اس میں اسلام کی حقیقی
روح موجود ہوتی شور مچاتی اس قسم کی باتوں کے ازالہ کے لئے میں نے قانون میں اس شق
کا اضافہ کیا ہے کہ امیر عارضی طور پر ایک ممبر کا اضافہ کر سکتا ہے جس کی مدت چھ ماہ ہوگی ۔
چھ ماہ کے بعد وہ اِس معاملہ کو مجلس عاملہ کے سپرد کر دے کہ وہ اس بارہ میں مناسب فیصلہ
کرے۔ جب بعد میں بھی اُسے اختیار حاصل ہے کہ وہ مجلس عاملہ کے فیصلہ کو رڈ کر دے تو
اس کے لئے گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی ۔
سوال صرف اتنا ہے کہ اگر جماعتی مفاد تقاضا کرتا ہو کہ مجلس عاملہ کے فیصلہ کورڈ کیا جائے

خطابات شوری جلد سوم
۱۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
تو اس بارہ میں مرکز نے جو قوانین مقرر کئے ہیں اُن کی تعمیل ہونی چاہئے ۔ اسی طرح مقامی
جماعت کے افراد اگر اپنے امیر کے کسی فیصلہ یا حکم کے خلاف کوئی شکایت رکھتے ہوں تو
انہیں بھی حق حاصل ہے کہ مرکز میں اپنی اپیل پیش کریں ۔ اس طرح ہر قسم کا جھگڑا نہایت
آسانی کے ساتھ نپٹایا جا سکتا ہے اور کسی قسم کا فتنہ جماعت میں رونما نہیں ہو سکتا ۔“ جا
آخر میں حضور نے تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
66
۲٫۵ تک زائد ممبر مقرر کرنے کا مجلس عاملہ کو جو اختیار دیا گیا ہے یہ شق اس کے علاوہ
ہے۔ یعنی ۲٫۵ تک زائد ممبر منتخب کرنے کے بعد امیر کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ کسی ضرورت
66
کے محسوس ہونے پر عارضی طور پر ایک ممبر کا اضافہ کرلے جس کی میعاد چھ ماہ تک ہو گی ۔
الفضل ربوہ ۲۷ جون ۱۹۶۲ء )
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حضور نے احباب کو اپنے
الوداعی خطاب سے نوازا۔ خداداد بصیرت اور پیش بینی کے مطابق آپ نے
آتنا
ئندہ آنے والے خطرناک حالات اور نازک دور کی نشاندہی کی اور فرمایا کہ اب دین کی
عظمت اور احیاء کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کا دور آ رہا ہے اس لئے تمام احمدی ہر قسم
کی قربانی کے لئے عزم صمیم کر لیں ۔ آپ نے فرمایا :-
تقوی کی اہمیت اب چونکہ شوری کی کارروائی ختم ہو چکی ہے اس لئے میں الوداعی طور
پر دوستوں سے چند باتیں کہنا چاہتا ہوں ۔ یہ امر یاد رکھو کہ دینی کام
ہوں یا دنیوی وہ تقویٰ اور صلاحیت کی روح پر ہی چل سکتے ہیں ۔ پس ہمیں قواعد اور ضوابط
سے زیادہ تقویٰ اور صلاحیت کی روح کی طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام ایک دفعہ کچھ اشعار لکھ رہے تھے کہ آپ نے ایک شعر کا پہلا مصرع یہ لکھا کہ : -
ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے
اس پر معا اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا دوسرا مصرع آپ پر الہا ما نازل ہوا کہ :۔
اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
پس جب تک تم میں تقویٰ باقی رہے گا تمہیں کوئی زوال نہیں آ سکتا ۔ قواعد چاہے
XXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۱۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
سے
غلط ہوں یا صحیح ہوں ، درست ہوں یا نا درست ہوں تمہیں تمام مشکلا تمام مشکلات اور مصائب میں ۔
تقوی نکال کر لے جائے گا لیکن جب تقوی باقی نہ رہے تو قوانین اور ضوابط کچھ بھی نہیں
کر سکتے ۔ محبت اور دلیل بازی تو انسان کو اس حد تک لے جاتی ہے کہ کہنے والوں نے یہاں
تک کہہ دیا ہے کہ موسی کا کوئی وجود ہی نہیں تھا ، ابراہیم ایک خیالی وجود ہے، کرشن اور رام چندر
قصوں اور کہانیوں کے ہیرو ہیں عیسیٰ کی ذات محض ایک واہمہ ہے بلکہ کہنے والوں نے تو
یہاں تک کہا ہے کہ کائنات کا وجود محض ایک خیال اور وہم ہے اور تمام دنیا صرف وہموں کا
شکار ہو رہی ہے۔ پس اگر ہم خیالات پر چلیں تقویٰ اور صلاحیت کی روح اُڑ جائے تو انسان
کا واہمہ اسے کہیں کا کہیں لے جاتا ہے۔
حضرت خلیفہ اول اپنے ایک عزیز کے متعلق سنایا کرتے تھے کہ انہیں ایک دفعہ پیٹ
میں تکلیف ہوئی اور وہ میرے پاس مشورہ کے لئے آئے ۔ میں نے انہیں کہا کہ آپ ذرا
لیٹ جائیں تا کہ میں ٹول کر اندازہ لگا سکوں کہ درد کس مقام پر ہے۔ وہ لیٹ گئے اور میں
نے اُنگلیوں سے اُن کے پیٹ کو دبایا یہ دیکھنے کے لئے کہ اُن کے جگر کی کیا کیفیت ہے،
معدہ اور امعاء کا کیا حال ہے مگر ابھی میں نے دبایا ہی تھا کہ وہ ہاہا کر کے شور مچاتے ہوئے
اُٹھ بیٹھے اور گود کر پرے چلے گئے ۔ میں نے کہا کیا ہوا میں تو پیٹ دیکھنے لگا تھا اور آپ شور
مچا کر بھاگ پڑے وہ کہنے لگے مولوی صاحب ! آپ نے تو غضب کر دیا۔ آپ کا دماغ
بہت مضبوط ہے اور آپ کی توجہ میں بھی بڑی طاقت ہے اگر میرے پیٹ کو دباتے وقت
آپ کی توجہ اس طرف مرکوز ہو جاتی کہ انگلیاں پیٹ میں گھس گئی ہیں تو کیسا غضب ہوتا ۔
میرا پیٹ پھٹ جاتا اور انتڑیاں باہر نکل آتیں۔ اب دیکھو انسان کا وہم اُسے کہاں سے
کہاں لے جاتا ہے اُن کا وہم اس طرف چلا گیا کہ حضرت خلیفہ اول چونکہ مضبوط دماغ کے
آدمی ہیں اور ان کی توجہ بڑی زبردست ہے اگر پیٹ دباتے وقت ان کا خیال ادھر چلا گیا
کہ میری انگلیاں پیٹ میں گھس گئی ہیں تو واقع میں ان کی انگلیاں پیٹ میں گھس جائیں گی
اور میرا پیٹ پھٹ جائے گا ، چنانچہ وہ فوراً شور مچاتے ہوئے الگ ہو گئے ۔ تو انسانی خیالات
اور افکار جب مقررہ حدود سے نکل جاتے ہیں تو اُس وقت وہ وہمیوں سے بھی بدتر ہو جاتا
ہے اور اس کے کسی کام میں بھی برکت نہیں رہتی ۔ وہ چیز جسے عام طور پر دُنیا میں عقلِ عامہ

خطابات شوری جلد سوم
۱۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
کہا جاتا ہے شریعت میں وہ اپنی خصوصیت کے لحاظ سے تقویٰ کہلاتی ہے جب دُنیاوی
معاملات میں وہ چیز جاتی رہے جسے عقلِ عامہ کہتے ہیں یا شرعی امور میں انسان تقویٰ کے
دائرہ سے نکل جائے تو کوئی قانون اُسے فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ پس انسان کو ہمیشہ اپنے
کاموں کی بنیاد تقویٰ پر رکھنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہئیے کہ وہ اسے صحیح
راستہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ نماز میں جو ہم کو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی
دعا سکھلائی گئی ہے اس کے جہاں مختلف مواقع پر مختلف معانی ہوتے ہیں وہاں اس کے
ایک مستقل معنے بھی ہیں۔ ایک غیر مسلم کے لئے تو اس کے یہ معنے ہیں کہ خدا مجھے سچا مذہب
دکھاوے اور ایک مسلمان کے لئے جبکہ اسلام بگڑ چکا ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
کے معنے یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ اسلام کو دوبارہ دُنیا میں قائم کر دے۔ گویا دعا کا ایک مفہوم
صرف اُن لوگوں سے تعلق رکھتا ہے جو مسلمان نہیں اور دوسرا مفہوم ان لوگوں سے تعلق رکھتا
ہے جو مسلمانوں کے گھر میں اُس وقت پیدا ہوں جب اسلام میں تفرقہ اور شقاق پیدا ہو چکا
ہو اور مسلمانوں میں روحانیت سے دوری واقع ہو چکی ہو۔ مگر اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
کے ایک اور معنے بھی ہیں جو ہمیشہ قائم رہتے ہیں اور ہر حالت میں ہر انسان کے کام آ سکتے
ہیں اور وہ معنے یہ ہیں کہ خدا ہمیں اپنے کاموں میں تقویٰ سے کام لینے کی توفیق عطا
فرمائے ۔ ہم لفظی موشگافیوں اور خیالات اور اوہام یا ذاتی رنجشوں اور فسادات اور جھگڑوں
کے پیچھے چل کر جماعت کے اندر فساد پیدا کرنے والے نہ ہوں ، گھروں کے اندر فساد پیدا
کرنے والے نہ ہوں، قبائل کے اندر فساد پیدا کرنے والے نہ ہوں، نظام کے اندر فساد
پیدا کرنے والے نہ ہوں اور یہ خطرہ ایسا ہے جس میں انسان ہر وقت گھرا رہتا ہے یہی وجہ
ہے کہ پانچ نمازوں میں اور پھر ہر نماز کی ہر رکعت میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی
دعا سکھلائی گئی ہے۔ چونکہ رات اور دن انسان نے ایسے کام کرنے تھے جو تقویٰ سے
خالی ہونے کی وجہ سے لوگوں کے لئے تباہی کا باعث بن سکتے تھے اور چونکہ بعض دفعہ
ایک چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی انسان کو کہیں کا کہیں لے جاتی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ہر نماز میں اور نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا مانگنے کی ہدایت کی گئی کہ اھدنا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ -

خطابات شوری جلد سوم
۱۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
بغداد کی تباہی کا سبب پرانے زمانہ کا ایک واقعہ مشہور ہے جس پر حضرت خلیفہ اول
-
بڑا زور دیا کرتے تھے اور بار بار اس واقعہ کا ذکر فرمایا کرتے
تھے۔ میں تو سمجھتا ہوں شاید وہ کہانی ہی ہو مگر کہانیاں بھی بہت بڑے نکات کی طرف انسانی
دماغ کو متوجہ کر دیا کرتی ہیں ۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ بغداد کی تباہی کا موجب ایک بہت
ہی چھوٹی سی بات تھی ۔ ایک دفعہ دو بد معاش بازار میں سے گزرے تو اُنہوں نے دیکھا کہ
ایک دوکان پر کباب بک رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا کہ کباب
کھانے کو بہت دل چاہتا ہے مگر جیب میں کوئی پیسہ نہیں کوئی ایسی ترکیب نکالیں جس سے
مفت کباب کھا سکیں ۔ دوسرے نے کہا اس میں کون سی مشکل بات ہے آؤ ہم آپس میں
لڑ پڑیں۔ میں تمہیں مارنے لگ جاتا ہوں تم مجھے مارنے لگ جاؤ ۔ شور سن کر لوگ اکٹھے ہو
جائیں گے کچھ میری طرف مائل ہو جائیں گے اور کچھ تمہاری طرف ۔ جب اس طرح بہت
سے لوگ آپس میں گتھم گتھا ہو جائیں گے تو ہم چپکے سے کھسک کر کباب والے کی دکان پر
چلے جائیں گے اور کباب کھا لیں گے۔ چنانچہ اس تجویز کے مطابق اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ
ہم میں سے ایک شیعہ بن جائے اور دوسراستی اور آپس میں لڑ پڑیں ۔ اس سکیم کے مطابق
وہ کباب والے کی دکان کے سامنے کھڑے ہو گئے اور اُنہوں نے آپس میں لڑنا شروع کر
دیا۔ ایک نے دوسرے کا گلا پکڑ لیا کہ تم ابوبکر اور عمر کے متعلق یہ بات کرتے ہو۔ دوسرے
نے کہا ہیں ! تم پنج تن کے متعلق ایسی بات کہتے ہو۔ جب دونوں آپس میں لڑنے لگے تو کچھ
ستی آئے جنہوں نے سنی کی تائید شروع کر دی، کچھ شیعہ آگئے جنہوں نے شیعہ کی تائید
شروع کر دی اور آپس میں گالی گلوچ ہونے لگی ۔ گالی گلوچ سے بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک
کو بت پہنچی ۔ کباب والے نے یہ نظارہ دیکھا تو وہ بھی دوڑتا ہوا آیا اور اس لڑائی میں شامل
ہو گیا۔ جب اُنہوں نے دیکھا کہ کباب کی دکان خالی ہے تو وہ دونوں وہاں سے کھسکے اور
اُنہوں نے آ کر کباب کھانے شروع کر دیئے ۔ باقی لوگ تو پنج تن اور خلفاء کے لئے لڑتے تو
رہے اور یہ ادھر کباب اُڑاتے رہے۔ اِسی دوران میں ایک آدمی قتل ہو گیا اور اتفاق ایسا
ہوا کہ جو شخص لڑائی میں مارا گیا وہ سنی تھا۔ بغداد میں سنیوں کا زور تھا۔ جب انہیں معلوم ہوا
کہ ہمارا ایک سنی بھائی شیعوں نے مار ڈالا ہے تو اُنہوں نے شیعوں کو مارنا شروع کر دیا۔

خطابات شوری جلد سوم
۲۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
وزیر اعظم شیعہ تھا اسے یہ خبر سن کر سخت دکھ ہوا اور اس نے ہلاکو خاں کو لکھا کہ آپ بغداد پر
حملہ کریں، ہم آپ کا ساتھ دیں گے ۔ چنانچہ ہلاکو خاں نے حملہ کر دیا اور ایسی خطرناک
جنگ ہوئی کہ ۱۸ لاکھ مسلمان ایک ہفتہ کے اندر اندر بغداد میں مارا گیا ۔ اب دیکھو بغداد پر
کتنی بڑی تباہی آئی مگر بات کیا تھی ۔ بات صرف اتنی تھی کہ دو آدمیوں نے کہا کہ ہم نے
کباب کھانے ہیں ، آؤ کوئی ایسی تدبیر کریں جس سے ہم مفت کباب کھا سکیں ۔ تو بہت
چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں جن سے دلوں میں بغض پیدا ہوتا ہے اور وہ بغض پھر
خاندانوں میں سرایت کر جاتا ہے۔ خاندانوں کا بغض محلوں میں، محلوں کا بغض شہروں میں،
شہروں کا بغض علاقوں میں اور علاقوں کا بغض ساری دُنیا میں پھیل جاتا ہے اور کروڑوں
کروڑ لوگ اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں ۔ یہ حالت اپنی ابتدائی شکل میں اس قدر غیر محسوس
ہوتی ہے کہ بعض دفعہ کام کرنے والا بھی نہیں جانتا کہ میری اس حرکت کا کیا نتیجہ نکلے گا ۔ وہ
ایک بات کو معمولی سمجھ کر کر بیٹھتا ہے مگر اس کا نتیجہ نہایت خطرناک نکلتا ہے۔
صراط مستقیم کی دعا اس مشکل سے نجات حاصل کرنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ انسان پانچوں وقت گڑ گڑا گڑ گڑا کر اور عاجزانہ طور پر اللہ تعالیٰ سے
دعائیں کرتا رہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ !
الہی ! میرا ہر قدم ایسا ہو سکتا ہے کہ میں ابلیس کا قائمقام بن جاؤں لیکن تیرے فضل سے یہ بھی
ہو سکتا ہے کہ میں دُنیا میں ابلیس کی جڑیں کاٹنے میں کامیاب ہو جاؤں اور ابلیسی حکومت کو
دنیا سے حرف غلط کی طرح مٹا دوں ۔ الہی ! جب دونوں امکانات موجود ہیں اور یہ ضروری
نہیں کہ میں بادشاہی کے تخت پر بیٹھ کر ہی لوگوں کے لئے فتنہ کا موجب بنوں جیسے وہ دو
بدمعاش جنہوں نے مفت کباب کھانے کا ارادہ کیا تھا حکومت میں کوئی دخل نہیں رکھتے تھے
بلکہ نہایت ہی ذلیل اور اوباش انسان تھے لیکن باوجود اس کے کہ وہ حد درجہ کے ذلیل
انسان تھے اُن کے فعل کی وجہ سے ایک اسلامی حکومت تباہ ہو گئی تو ضروری نہیں کہ کوئی بڑا
انسان ہی ہو۔ تو اُس سے فتنہ پیدا ہو سکتا ہے بعض دفعہ چھوٹے چھوٹے انسانوں کی حرکت
سے بھی بڑے بڑے خطرناک فسادات پیدا ہو جاتے ہیں پھر وہ فتنے اور بڑے فتنے پیدا
کرتے ہیں اور وہ بڑے فتنے پہلے سے بھی زیادہ بڑے فتنوں میں دُنیا کو مبتلا کر دیتے ہیں ۔
XXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۲۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
در حقیقت انسانی اعمال کا ظہور بالکل ایسا ہی رنگ رکھتا ہے جیسے بچپن میں ہم اینٹوں کی
کھیل کھیلا کرتے تھے۔ پچاس ساٹھ یا سو اینٹیں قریب قریب اتنے فاصلہ پر کھڑی کر دی
جاتی تھیں کہ جب ایک اینٹ کو دھگا دیا جائے تو دوسری پر گرے اور دوسری تیسری پر اور
تیسری چوتھی پر چنانچہ جب اینٹیں ایک قطار میں کھڑی کر لی جاتیں تو ہم ایک اینٹ کو ہاتھ کی
اُنگلی سے ہلکا سا دھگا دے دیتے ۔ اس وقت ایک عجیب نظارہ نظر آتا تھا کہ ٹھیک ٹھیک کر کے
تمام اینٹیں ایک دوسری پر گرنی شروع ہو جاتیں اور کوئی ایک اینٹ بھی کھڑی نہ رہ سکتی ۔ اسی
طرح ایک انسان کی چھوٹی سی حرکت بعض دفعہ بہت بڑی تباہی کا موجب بن جاتی ہے خواہ وہ
حرکت ایک ادنی انسان کی طرف سے ہو یا بڑے انسان کی طرف سے ۔ بسا اوقات چوڑھوں
میں پیدا شدہ حرکت بادشاہوں تک چلی جاتی ہے اور بادشاہوں کی حرکت بَيْنَ الْأَقْوَامِیْ
جنگوں کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
علیھم میں انسان یہی عرض کرتا ہے کہ الہی میں چھوٹا ہوں، ذلیل ہوں، کچھ بھی حیثیت
نہیں رکھتا مگر پھر بھی ہو سکتا ہے کہ میرے ذریعہ کوئی ایسا فساد ہو جس سے ساری دُنیا تباہ
ہو جائے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں کسی ایسی نیکی کی بنیاد رکھ دوں جو ساری دُنیا کو درست
کر دے۔ اس لئے اے خدا ! تجھ سے میں درخواست کرتا ہوں کہ تو مجھے ایسے راستہ پر چلا
جس کے نتیجہ میں میرے ذریعہ سے دُنیا میں نیکیوں کی بنیاد قائم ہو، بدیوں کی بنیاد قائم نہ ہو۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے ادنیٰ سے ادنی انسان سے بھی ایسے کام ہو سکتے ہیں جن سے
دنیا تباہ ہو جائے اور ایسے کام بھی ہو سکتے ہیں جن سے دُنیا سنور جائے ۔ ہم ایک ایسے مقام
پر ہیں کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں دُنیا کی آئندہ روحانی تبدیلی ہماری تبدیلی سے وابستہ ہے۔
جس قدر ایمان کی مضبوطی ہمارے دلوں میں ہو گی ، جس قدر تقوی ہمارے دلوں میں قائم ہو
گا، دنیا اس کے پر تو اور عکس کو قبول کرے گی اس لئے ہمیں بہت زیادہ فکر اور اندیشہ سے
اپنی دعاؤں میں اور اپنی نمازوں میں اور اپنے اذکار میں خدا تعالیٰ سے تقویٰ مانگنا چاہئے
اور خود بھی اپنے اندر تقویٰ قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ جو شخص مانگتا ہے مگر خود اس
مقصد کے حصول کے لئے کوئی کوشش نہیں کرتا وہ فریبی ہے اگر وہ تقویٰ مانگنے میں سچا ہوتا تو
خود بھی اپنے نفس میں اس کو قائم کرنے کی کوشش کرتا۔

خطابات شوری جلد سوم
۲۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
خطرناک زمانہ میں جماعت کی ذمہ داری دوسری بات جس کی طرف میں جماعت
کو توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ اب
دنیا کے لئے ایک خطرناک زمانہ آ رہا ہے ۔ ایک پیشگوئی کے بعد دوسری پیشگوئی پوری ہو
رہی ہے اور آخری اور خطرناک صورتیں اب دنیا میں ظاہر ہونے والی ہیں ۔ ان خطرناک
اوقات میں اگر کوئی جماعت لوگوں کے لئے مفید کام کر سکتی ہے تو وہ جماعت احمد یہ ہی ہے۔
دوسری جماعتیں مذہب اور دیانت سے بہت دور جا پڑی ہیں اُن کی اغراض محض ذاتی اور
نفسانی ہیں ۔ صرف ایک ہماری جماعت ہی ہے جس کا ایثار محض خدا کے لئے ہوتا ہے اور
جس کے سامنے کوئی ذاتی مقصد نہیں جس کے لئے وہ دُنیا میں نیک تغیر پیدا کرنا چاہتی ہے
بلکہ اس کا مقصد محض یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی حکومت دُنیا میں قائم ہو اور اُس کا جلال لوگوں پر
ظاہر ہو ایسے وقت میں اگر ہم اپنے فرائض سے کوتاہی کریں گے تو یہ امر دُنیا کی تباہی کا
موجب ہو گا اور اگر ہم اپنے فرائض کو صحیح طور پر ادا کریں گے تو دُنیا کی آئندہ اصلاح کے
ہم بانی ہوں گے اور جو عظیم الشان تغیر پیدا ہو گا اُس کے ثواب کے حقدار ہوں گے۔ اس
وقت ہم ایک ایسے نازک مقام پر ہیں کہ ذراسی سُستی اور غفلت کے ذریعہ ہم خدا تعالیٰ کو
ناراض کرنے والوں میں بھی شامل ہو سکتے ہیں اور اپنے فرائض ادا کر کے ہم خدا تعالیٰ کی
بہترین مخلوق بھی بن سکتے ہیں۔ ہم سے بہتر موقع شاید ہی آج تک کسی قوم کو ملا ہو ۔
یہ وہ زمانہ ہے جس کے فتنوں کی تمام انبیاء نے خبر دی ہے۔ ایسے زمانہ میں کام
کرنے والی قوم دنیا میں معمولی قوم نہیں سمجھی جاسکتی بلکہ وہ ایک ایسی تاریخی یادگار کی حامل
ہو گی کہ صرف دُنیا کی زندگی تک اُس کی شہرت قائم نہیں رہے گی بلکہ قیامت کے دن
خدا تعالیٰ بھی اس یاد گار کو بے توجہی سے نہیں دیکھے گا اور اس زمانہ میں کام کرنے والوں کو
ایسا مقام دے گا کہ دنیا حسد اور رشک کی نگاہوں سے اُسے دیکھے گی ۔ پس یہ ایسا موقع نہیں
جسے کوئی سمجھدار شخص گنوانے کے لئے تیار ہو۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دُنیا میں کمانے والے
بھی ہوتے ہیں ۔ پیشہ ور اور صاحب فنون بھی ہوتے ہیں اور اسلام ان کاموں میں حصہ لینے
سے روکتا نہیں مگر ایسے موقع پر اگر کوئی شخص اپنی ساری توجہ ان مقاصد کے لئے ہی صرف کر
دیتا ہے اور جس غرض کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا گیا تھا
XXX

خطابات شوری جلد سوم
۲۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
اس کی طرف توجہ نہیں کرتا تو وہ دُنیا کا ادنی ترین انسان ہے، وہ جاہل سے جاہل انسان
سے بھی بدتر ہے کیونکہ اس نے ایک ایسا قیمتی موقع کھو دیا جس کے لئے پاگل بھی تیار نہیں
ہو سکتا ۔
پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ آنے والے خطرات کے مقابلہ کے لئے
قربانی اور ایثار کی روح اپنے اندر پیدا کرے۔ بے شک جب ہم جماعت کے افراد سے
قربانی کا مطالبہ کرتے ہیں تو محدود مطالبہ کرتے ہیں مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ تم سے ہمیشہ
اسی قسم کے مطالبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ میں نے بار بار کہا ہے اور مجھے بار بار کہنے کی
ضرورت ہے کہ جب ایک چیز متواتر کسی انسان کے سامنے آتی ہے تو وہ اُس کی اہمیت سے
غافل ہو جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں قصہ مشہور ہے کہ ایک بچہ نے جو جنگل میں بکریاں چرا
رہا تھا ایک دفعہ مذاق کے طور پر شور مچا دیا کہ شیر آیا شیر آیا دوڑنا !! یہ آواز سن کر گاؤں کے
لوگ لاٹھیاں اپنے ہاتھ میں لے کر دوڑ پڑے مگر جب وہاں پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ لڑ کے
نے اُن سے مذاق کیا تھا ، شیر کوئی نہیں تھا وہ لڑکے کو بُرا بھلا کہتے ہوئے واپس چلے گئے مگر
چند دنوں کے بعد واقعہ میں شیر آ گیا اور اُس نے اپنی مدد کے لئے گاؤں والوں کو آواز دی
تو کوئی شخص بھی اُس کی آواز پر نہ پہنچا اور شیر اُس لڑکے کو پھاڑ کر کھا گیا۔ یہ مثال اس غرض
کے لئے بیان کی جاتی ہے کہ جھوٹ نہیں بولنا چاہئے کیونکہ جھوٹے آدمی کا اعتبار اُٹھ جاتا
ہے۔ اس نے پہلی دفعہ جھوٹ بولا تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دوسری دفعہ جب وہ واقعہ میں سچ
بول رہا تھا لوگوں نے یہی سمجھا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ مگر کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ واقعہ
میں سچ بولا جا رہا ہوتا ہے مگر اس سچ کا مقصد لوگوں کا امتحان لینا ہوتا ہے۔ جب بھی کوئی بڑا
امتحان آنے والا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ اُس کے متعلق لوگوں کو شروع سے خبر
دینی شروع کر دیتا ہے گو اُس کا کامل ظہور ایک لمبے عرصہ کے بعد ہوتا ہے۔ درمیانی حصے
جب ظاہر ہونے شروع ہوتے ہیں اور قدم بقدم دُنیا میں تغیر پیدا ہونے لگتا ہے تو بعض
لوگوں کے دلوں میں ان درمیانی حصوں کو دیکھ کر یہ احساس پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے کہ
قربانی کا وہ عظیم الشان تصور جو ہمارے ذہنوں میں پیدا کیا گیا تھا وہ یہی ہے ، تب اُن کا دل
مطمئن ہو جاتا ہے اور وہ آنے والی قربانی کے لئے تیار نہیں ہو سکتے ۔

خطابات شوری جلد سوم
۲۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
ہم ہمیشہ اپنی جماعت کے افراد سے یہ مطالبہ کیا کرتے ہیں اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بھی یہ مطالبہ فرمایا کرتے تھے کہ خدا کے لئے اپنی جانوں اور مالوں کو
وقف کر دو لیکن ہر زمانہ میں یہ معیار بدلتا چلا گیا ہے پہلے دن جب لوگوں نے اس آواز کو سُنا
تو وہ آگے آئے اور اُنہوں نے کہا ہماری جان اور ہمارا مال حاضر ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے جواب کو سنا اور فرمایا تم نمازیں پڑھا کرو، روزے رکھا کرو،
اسلام اور احمدیت کو پھیلایا کرو اور اپنے مالوں میں سے کچھ نہ کچھ دین کی خدمت کے لئے
دے دیا کرو چاہے روپیہ میں سے دھیلہ ہی کیوں نہ ہو۔ لوگوں نے یہ سنا تو ان کے دلوں
میں حیرت پیدا ہوئی کہ کام تو بہت معمولی تھا پھر ہمیں یہ کیوں کہا گیا تھا کہ آؤ اور اپنی جانیں
اور اپنے اموال قربان کر دو۔ کچھ وقت گزرا تو لوگوں کو پھر آواز دی گئی کہ جان اور مال کی
قربانی کا وقت آ گیا ہے ، لوگ پھر اپنی جانیں اور اموال لے کر حاضر ہوئے تو اُنہیں کہا گیا
تم روپیہ میں ایک پیسہ چندہ دے دیا کرو۔ اس پر کچھ مدت گزری تو مرکز کی طرف سے پھر
آواز بلند ہوئی کہ آؤ اپنی جانیں اور اپنے اموال دین کی خدمت کے لئے وقف کر دو۔
لوگ پھر آگے بڑھے تو اُنہیں کہا گیا کہ آئندہ پیسہ کی بجائے دو پیسہ روپیہ چندہ دیا کرو۔ یہ پھر
حالت اسی طرح بڑھتی چلی گئی دھیلے سے یہ آواز شروع ہوئی تھی ، پھر پیسہ پر پہنچی ، پھر وہ دو
پیسہ پر پہنچی پھر کہا گیا اب دو پیسے کا بھی سوال نہیں تین پیسے دیا کرو۔ تین پیسے دیتے رہے تو
کہا گیا اب چار پیسے دیا کرو۔ پھر وقت آیا تو کہا گیا کہ اپنی جائیدادوں اور اپنی آمدنیوں کی
وصیت کرو اور اس وصیت میں بھی کم سے کم دسویں حصہ کا مطالبہ کیا گیا۔ پھر کہا گیا کہ
دسواں حصہ بہت کم ہے تمہیں نواں حصہ دینے کی کوشش کرنی چاہئے اور جن کو خدا تعالیٰ توفیق
عطا فرمائے وہ اس سے بھی بڑھ کر قربانی کریں۔ وہ لوگ جن کو خدا تعالیٰ نے سمجھنے والا دل
اور غور کرنے والا دماغ دیا ہے وہ تو جانتے ہیں کہ ہم کو قدم بقدم اس مقصد کے قریب کیا جا رہا
ہے جس کے بغیر قو میں کبھی زندہ نہیں رہ سکتیں لیکن بعض لوگ اپنی نادانی سے یہ سمجھتے ہیں کہ
یہ قربانی اور ایثار کے الفاظ جو متواتر استعمال کئے جاتے ہیں حقیقت سے بالکل خالی ہیں ۔
قربانی اور ایثار کے مالی لحاظ سے صرف اتنے معنے ہیں کہ روپیہ میں سے آ نہ دے دیا یا آنہ
نہ دیا تو ڈیڑھ آ نہ دے دیا۔ اور وقت کی قربانی کے لحاظ سے اس کے صرف اتنے معنے ہیں
یہ

خطابات شوری جلد سوم
۲۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
کہ چوبیس گھنٹہ میں گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ دے دیا اور ان کی نظروں سے یہ بات بالکل اوجھل
ہو جاتی ہے کہ کسی دن بیچ بیچ ہمیں اپنی جان اور اپنا مال قربان کرنے کے لئے آگے بڑھنا
پڑے گا۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت کے ایک طبقہ میں بھی یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ وہ
الفاظ جو جان اور مال کی قربانی کے متعلق ہماری جماعت میں عام طور پر استعمال کئے جاتے
ہیں وہ اپنے اندر بہت چھوٹے معنے رکھتے ہیں ۔ الفاظ بے شک بڑے ہیں لیکن ان کا مفہوم
بہت معمولی ہے مگر یہ بات بالکل غلط ہے ۔ ہماری جماعت کو یاد رکھنا چاہئے کہ اگر اس سے
جان کا واقع میں مطالبہ نہیں کیا جاتا ، اگر اس سے سارا مال نہیں لیا جاتا تو اس کے یہ معنے نہیں
کہ ان الفاظ کا مفہوم چھوٹا ہے یا ابھی وہ دن نہیں آیا کہ تم سے یہ مطالبات کئے جائیں بلکہ
اس کے معنے یہ ہیں کہ ابھی تمہارے دل چھوٹے ہیں اور تم پر یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور احسان
ہے کہ وہ اس زمانہ کو پیچھے کرتا چلا جا رہا ہے۔ ورنہ یہ ہو نہیں سکتا کہ بغیر مال اور جان کی
قربانی پیش کرنے کے کوئی جماعت خدا کی جماعت کہلا سکے ۔ پس غافل مت ہو جانا اور شیر
آیا شیر آیا کی آواز سُنتے سنتے یہ خیال مت کر لینا کہ تم سے کوئی مذاق کیا جا رہا ہے۔ پہلے
ایک آواز آئے گی اور تم میں سے سو فیصدی لوگ اُس آواز کی طرف دوڑ پڑیں گے پھر
دوسری دفعہ آواز آئے گی تو تم میں سے ۹۹ فیصدی اُس آواز کی طرف جائیں گے اور ایک
شخص کمزوری دکھا کر پیچھے رہ جائے گا اور وہ خیال کرے گا کہ یہ محض ایک دل لگی کی بات
ہے ورنہ قربانی کیسی اور ایثار کیسا ۔ پھر تیسری آواز اُٹھے گی تو اٹھانوے اُس آواز پر لبیک
کہیں گے اور دو پیچھے رہ جائیں گے۔ پھر چوتھی آواز بلند ہو گی تو ۹۷ جائیں گے اور پیچھے
رہ جائیں گے۔ اس طرح ہوتے ہوتے اتنا لمبا عرصہ اس قربانی کے عملی ظہور پر گزر جائے گا
کہ بالکل ممکن ہے آخر میں جب واقع میں شیر آجائے اور حقیقی اور سچی آواز خدا تعالیٰ کے
نمائندہ کے منہ سے نکلے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ فیصلہ ہو جائے کہ وہ آواز جو آج سے
۶۰،۵۰ سال پہلے بلند کی جا رہی تھی اُس کا حقیقی ظہور ہو تو اُس غفلت کی بناء پر جو مرور زمانہ
کی وجہ سے تم پر طاری ہو چکی ہو، تم میں سے بہت سے لوگ یہ گمان کرنے لگ جائیں گے کہ
اب بھی جان اور مال کی قربانی کے معنے روپیہ پر ایک آنہ چندہ دینا یا ڈیڑھ آ نہ چندہ دینا ہے

خطابات شوری جلد سوم
۲۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
اور جان کی قربانی کے معنے ہفتہ یا مہینہ میں سے گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ وقت دے دینا ہے۔ حالانکہ
وہ وقت ایک آنہ یا ڈیڑھ آ نہ چندہ دینے کا نہیں ہو گا نہ اپنے اوقات میں سے گھنٹہ
ڈیڑھ گھنٹہ وقت دینے کا ہو گا بلکہ سارے کا سارا مال اور ساری کی ساری جان خدا تعالیٰ کی
راہ میں قربان کر دینے کا وقت ہوگا ۔ تب ممکن ہے کہ ۱۰۰ میں سے ۱۰ یا ۱۲ یا ۶ یا ۴ تو آگے
بڑھیں اور باقی جماعت خدا تعالی کی آواز پر لبیک کہنے سے محروم رہ جائے اور پھر بعد میں
باوجود اس کے کہ وہ بہتیرا دروازہ کھٹکھٹائیں اور چلائیں اور شور مچائیں پھر بھی دروازہ اُن
کے لئے نہ کھولا جائے اور وہ خدائی قلعہ میں داخل ہونے سے محروم ہو جائیں ۔ جیسے حضرت
مسیح نے کہا کہ جب میں دوبارہ دنیا میں آؤں گا تو میرے انتظار میں بہت سی کنواریاں اپنے
ہاتھ میں شمعیں لے کر کھڑی ہوں گی ۔ اُن میں سے کچھ تو ایسی ہوں گی جو تیل کا کافی ذخیرہ
اپنے ساتھ لے کر جائیں گی کیونکہ وہ کہیں گی کہ ہمیں کیا معلوم آنے والا کب آتا ہے ہم
صرف اتنا تیل اپنے ساتھ کیوں لے جائیں جو گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد ختم ہو جائے ۔ ہم
اپنے ساتھ کافی تیل لے جائیں گی تاکہ دولہا آنے میں دیر لگائے تو ہماری شمعیں بجھ نہ
جائیں۔ تیل ہمارے پاس ہو اور ہم اس کے انتظار میں کھڑی رہ سکیں لیکن کچھ بے وقوف
ہوں گی جو سمجھیں گی کہ آنے والا دس پندرہ منٹ تک آ جائے گا ۱۵ منٹ میں نہ آسکا تو
آدھ گھنٹہ تک آ جائے گا ، آدھ گھنٹہ میں نہ پہنچا تو ایک گھنٹہ میں پہنچ جائے گا ، ایک گھنٹہ میں نہ
آیا تو ڈیڑھ گھنٹہ میں آ جائے گا اس سے زیادہ اس نے کیا دیر لگانی ہے ۔ وہ گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ کا
اندازہ کر کے تیل اپنے ساتھ لے جائیں گی اور آنے والے کا انتظار کریں گی مگر آنے والا
نہیں آئے گا اور وہ اُس کے انتظار میں کھڑی رہیں گی یہاں تک کہ ان کا تیل ختم ہو جائے گا
اور شمعیں بجھ جائیں گی تب وہ اپنی ساتھیوں سے کہیں گی کہ دولہا کے آنے میں بہت دیر ہوگئی
ہے اور ہم جس قدر تیل اپنے ساتھ لائی تھیں ختم ہو چکا ہے اپنے تیل میں سے کچھ ہمیں بھی
دو تا کہ ہم آنے والے دولہا کا انتظار کریں۔ وہ اُنہیں جواب دیں گی کہ ہم تمہیں کیوں تیل
دیں اور کیوں اپنے آپ کو خطرہ میں ڈالیں ؟ جاؤ اور بازار سے تیل لے آؤ۔ جب وہ بازار
سے تیل لینے جائیں گی تو دولہا یعنی مسیح آ جائے گا اور وہ اُس کے دیکھنے سے محروم رہ جائیں
گی۔ دولہا اپنی دلہنوں کو لے کر قلعہ میں داخل ہو جائے گا اور اُس کا دروازہ بند کر لے گا

·

آج 10 میں سے 10 باقی