مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد سوم
۲۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
اس قسم کا ہو، زیور اتنا ہو، میں اس بے حیائی کو دیر سے روکتا آ رہا ہوں لیکن جماعت میں
برابر یہ شرائط چلتی آرہی ہیں ۔ ان شرائط سے تنگ آکر میں یہ اعلان کر چکا ہوں کہ میں
کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھوں گا جس میں شرائط لگائی گئی ہوں ۔ اگر باقی جماعت میں بھی یہ
احساس پیدا ہو جائے تو یہ بد رسوم بہت جلد دور ہو جائیں۔ اگر تمہیں یہ معلوم ہو جائے کہ
لڑکے والوں نے یا لڑکی والوں نے کوئی مطالبہ کیا ہے تو تم کہہ دو کہ ہم نکاح میں شامل نہیں
ہونگے ۔ مجھے افسوس ہے کہ جماعت نے میری طرف دیکھ کر بھی ان رسوم کو دور کرنے کے
لئے پوری کوشش نہیں کی ۔
یا د رکھو جب تک تم ان رسوم کو دور نہیں کرتے اُس وقت تک تمہاری شادیوں میں
محبت کی روح پیدا نہیں ہو سکتی اور اُس وقت تک تم دنیا کے سامنے نیک نمونہ پیش نہیں
کر سکتے ۔ اگر لڑکی والے لڑکے والوں کو مجبور کرتے ہیں کہ دس ہزار مہر ہو ، بندے اور گلے کا
ہار ضرور ہو اور اتنے جوڑے کپڑے ضرور ہوں تو میرے نزدیک وہ سودا کرتے ہیں گویا وہ
ایک گھوڑا یا گائے ہے جس کا سودا کیا جا رہا ہے اور جب سو دا ہو جائے تو خریدنے والے کو
حق ہوتا ہے کہ جیسا چاہے اس سے سلوک کرے ۔ جو شخص بکرے کا سودا کرتا ہے اُسے بکرا
ذبح کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے ۔ گویا اس قسم کے سودے کر کے تم ظلم و تعدی کو روا رکھتے
ہو۔ پھر بعض علاقوں میں لڑکی والوں سے پوچھا جاتا ہے کہ ساتھ کیا دو گے اور بعض
خاوند بھی ایسے گر جاتے ہیں کہ وہ بیوی سے کہہ دیتے ہیں کہ تو لائی کیا تھی؟ گویا ان کے
نزدیک کپڑا اور زیور انسان سے زیادہ قیمتی ہیں ۔ جو مرد اس قسم کے مطالبات کرتے ہیں وہ
بے حیائی اور بے شرمی کے مرتکب ہوتے ہیں اور جو عورتیں نا جائز مطالبات منواتی ہیں وہ
بھی بے حیائی کی مرتکب ہوئی ہیں ۔ ہماری جماعت کو اس قسم کے گندوں سے بچنے کی کوشش
کرنی چاہیے اور اپنی شادیوں کی بنیادیں اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے
احکام پر رکھنی چاہئیں اور سادگی اور محبت کو مد نظر رکھنا چاہیے ۔ اگر کسی جگہ اس قسم کے
مطالبات پیش ہوں تو جماعت کے مخلصین کا فرض ہے کہ وہ اس شادی میں شامل نہ ہوں ۔
خواہ ان کے بھائی یا بہن کی ہی شادی کیوں نہ ہو ۔ اگر پختہ ایمانوں والے لوگ اس قسم کا
اظہار نفرت کریں تو باقی لوگ بھی بچنے کی کوشش کریں گے ۔ موجودہ شادیوں میں یہ مرض
خطابات شوری جلد سوم
۲۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
عام نظر آتا ہے لوگ کہتے ہیں کہ فلاں نے اس طرح کیا تھا ہم کیوں نہ کریں اتنا نہیں سمجھتے
کہ اگر اس نے گناہ کیا تو کیا نے گناہ کیا تو کیا تمہارے لئے وہ گناہ کرنا جائز ہو گیا ہے۔ یہ شادی بیاہ کے
معاملات ایسے ہیں کہ ذرا سی غفلت سے قو میں کہیں کی کہیں جا پہنچتی ہیں اس لئے ان میں کسی
قسم کا غیر شرعی طریق جاری نہیں رکھا جا سکتا۔
رپورٹ سب کمیٹی بیت المال نمبر ۲ محترم عبدالباری صاحب سیکرٹری سب کمیٹی بیت المال نمبر ۲ کی طرف سے رپورٹ پیش
ہونے پر حضور نے فرمایا :۔
دو
دوستوں نے سب کمیٹی کی رپورٹ سن لی ہے ۔ ناظر صاحب بیت المال کی طرف
سے زمینداروں کے تشخیص بجٹ کے لئے یہ تجویز تھی کہ ہر زمیندار کی تین سال کی اصل آمد
سال وار معین کر کے اوسط بشرح ۱۱۳ نکالی جائے اور اس اوسط پر چندہ لگایا جائے ۔ خواہ کسی
سال میں اس اوسط سے زمیندار کی آمد بڑھ جائے یا گھٹ جائے ۔ یہ تین سال ہر سال پہلے
سال کے اخراج اور اگلے سال کے ادخال سے بدلتے رہیں گے لیکن سب کمیٹی نے کہا ہے
کہ یہ کام مشکل اور پیچیدہ ہے ۔ ہر جماعت میں ایسے آدمی نہیں مل سکتے جو بخوبی یہ کام کر سکیں
اور پھر فارم کی خانہ پُری تو اُن کے لئے اور بھی مشکل ہوگی پھر بعض جماعتیں ایسی ہوتی ہیں ہی
جہاں پڑھے لکھے نہیں ہوتے اس لئے ناظر صاحب بیت المال کی تجویز پر عمل کرنا مشکل
ہے۔ اس کی بجائے سب کمیٹی نے یہ تجویز دی ہے کہ بجٹ کے اندازہ کے لئے گزشتہ سال
کی اصل آمد لی جائے لیکن وصولی اسی سال کی اصل آمد کے مطابق ہو جس میں وہ آمد ہوئی
ہے۔ فرض کرو پچھلے سال کسی کو دوسو روپے کی آمد ہوئی ہے تو تشخیص بجٹ کے وقت ہم دوسو
کا اندازہ لگائیں گے لیکن وصولی ہم اُس کی اصل آمد کے لحاظ سے کریں گے۔ جو دوست
اس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہوں وہ اپنے نام لکھوا دیں ۔
حضور کے اس ارشاد پر چند ممبران نے اپنے نام لکھوائے ۔ جب دوست اپنی اپنی
رائے کا اظہار کر چکے تو حضور کھڑے ہوئے اور فرمایا :۔
دو
سب کمیٹی نمبر ۲ نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ بجٹ کے اندازہ کے لئے گزشتہ سال کی
آمد مد نظر رکھی جائے اور وصولی اور تشخیص اسی سالی کی اصل آمد کے مطابق ہو۔ جس میں وہ
خطابات شوری جلد سوم
۲۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
آمد ہوئی ۔ اب میں سب کمیٹی نمبر ۲ کی تجویز کے متعلق رائے لیتا ہوں ۔ جو دوست اس بات
کے حق میں ہوں کہ بجٹ کے اندازہ کے لئے گزشتہ سال کی آمد لی جائے اور تشخیص اور
66
وصولی اس سال کی اصل آمد کے مطابق ہو جس میں وہ آمد ہوئی ۔ وہ کھڑے ہو جائیں ۔
سب کمیٹی نمبر ۲ کی تجویز کے حق میں کھڑے : رے ہوئے ایک ووٹ مخالف تھا۔
اس پر ۳۰۵ دوست سب
حضور نے فرمایا:۔
فیصلہ میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں کہ بجٹ کے اندازہ کے لئے
گزشتہ سال کی آمد لی جائے لیکن تشخیص اور وصولی اُسی سال کی اصل آمد کے مطابق
ہو جس میں وہ آمد ہوئی۔
دوسری تجویز یہ تھی کہ تاجروں اور صناعوں اور پیشہ وروں کی آمدنی کے تعین کے
لئے ہر بڑے شہر میں ( جس کا فیصلہ نظارت بیت المال کے اختیار میں ہوگا ) ۔ حسب ہدایت
ناظر بیت المال ایک بورڈ مقرر ہوا کرے جس کا ایک ممبر نظارت بیت المال کا مقرر کردہ
نمائندہ ہوگا اور وہی اس بورڈ کا صدر ہوگا اور باقی دو ممبر مقامی امیر یا پریذیڈنٹ کے نامزد
کردہ ہونگے ۔ اس بورڈ کے سامنے چندے کی تعیین کے لئے تمام وہ کیس پیش ہونگے جو
نظارت بیت المال اُس بورڈ کے سامنے پیش کرنا چاہے اور پھر اُس بورڈ کے اتفاق رائے
کے فیصلے فریقین کے لئے واجب التعمیل ہوں گے۔ مگر وہ فیصلے جو کثرت رائے سے کئے
جائیں گے اُس میں ہر فریق کو جو اس فیصلہ کے خلاف اپیل کرنا چاہے ناظر بیت المال کے
سامنے اپیل کرنے کا حق ہوگا“۔
حضور نے فرمایا:۔
وو
سب کمیٹی نمبر ۲ نے اس ترمیم کے ساتھ اس تجویز کو پیش کرنا منظور کیا ہے کہ
’ تاجروں اور صناعوں اور پیشہ وروں کی آمد کی تعیین کے لئے جہاں ناظر صاحب
بیت المال مناسب سمجھیں بورڈ مقرر کریں جس کا ایک ممبر نظارت بیت المال کا مقرر کردہ ہو
اور باقی دو ممبران مقامی جماعت کی طرف سے منتخب شدہ ہوں ( مقامی جماعت کے متعلق
حضور نے سیکرٹری صاحب سب کمیٹی نمبر ۲ سے دریافت فرمایا کہ مقامی جماعت سے مراد
ساری مقامی جماعت ہے یا صرف تاجروں اور صناعوں کی جماعت ؟ سیکرٹری صاحب نے
خطابات شوری جلد سوم
۲۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
جواب دیا کہ ساری مقامی جماعت مراد ہے ۔ )
اس بورڈ کا حق ہوگا کہ اپنے ممبران میں سے جس کو چاہے صدر مقرر کرے اور اُس
کے سامنے چندہ کی تعیین کے لئے تمام وہ کیس پیش ہوا کریں گے جو نظارت بیت المال
اُس سال بورڈ کے سامنے پیش کرنا چاہے اور پھر اُس بورڈ کے اتفاق رائے کے فیصلے فریقین
کے لئے واجب التعمیل ہوں گے مگر وہ فیصلے جو کثرت رائے سے کئے جائیں گے اُس میں ہر
فریق کو جو اس فیصلہ کی خلاف ورزی کرے گا ، اپیل کرنے کا حق ہوگا ۔“
دو
حضور نے خلاف ورزی کے الفاظ کے متعلق فرمایا :-
66
اس سے سیکرٹری صاحب کی مراد یہ ہے کہ جو شخص اس فیصلہ سے اختلاف رکھتا ہوگا
اُسے اپیل کا حق ہوگا۔ چونکہ سیکرٹری صاحب نا تجربہ کار ہیں اس لئے اُنہوں نے یہ الفاظ غلطی
سے لکھ دیتے ہیں جو صدرانجمن احمدیہ کے مقرر کردہ کسی فرد یا افراد ماسوا ناظر صاحب بیت المال
کے سامنے سماعت ہوگی ۔
جو دوست اس کے متعلق خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہوں وہ اپنا نام لکھوا دیں ۔“
اس پر ملک عبدالرحمن صاحب خادم امیر جماعت احمد یہ گجرات نے ایک ترمیم پیش
کی ۔ حضور نے فرمایا:-
دو
ملک عبدالرحمن صاحب نے ایک ترمیم پیش کی ہے ، اس کو بھی دوست مد نظر رکھیں
وہ ترمیم یہ ہے کہ ایسی تمام جماعتوں میں جن میں ناظر صاحب بیت المال مناسب سمجھیں
ایک بجٹ کمیٹی مقرر کی جائے جس کے تین ممبران ہوں گے جن کا انتخاب مقامی جماعت
کرے گی ۔ یہ بجٹ کمیٹی جملہ ممبران جماعت مقامی کی آمدنی کی (اُن کی سابقہ سال کی
آمدنی کو مد نظر رکھ کر ) تشخیص کرے اگر کسی فرد کو کمیٹی کی تشخیص پر اعتراض ہو تو وہ ناظر صاحب
بیت المال کے پاس اس کے خلاف اپیل کر سکتا ہے“۔
اس ترمیم کے متعلق بھی جو دوست اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہوں وہ اپنے
نام لکھوا دیں ۔ نام لکھوائے جانے کے بعد حضور نے فرمایا :۔
ایک تیسری ترمیم غلام جیلانی صاحب کی طرف سے آئی ہے وہ کہتے ہیں کہ کمیٹی کے
تین ممبران میں سے ایک ناظر صاحب بیت المال کا نمائندہ ہو اور ایک مقامی جماعت کا
خطابات شوری جلد سوم
۲۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
نمائندہ ہو اور تیسرا شخص غیر جانب دار ہو جو کسی قریبی جماعت سے لیا جائے اگر کوئی دوست اس
کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہوں تو وہ بھی اپنے نام لکھوا دیں ۔
بعض نمائندگان شورای کے اظہار خیالات کے بعد حضور نے فرمایا:۔
66
ایک تو سب کمیٹی نمبر ۲ کی طرف سے ترمیم پیش کی گئی ہے اور ایک خادم صاحب کی
طرف سے اور ایک غلام جیلانی صاحب کی طرف سے ۔ اب رائے شماری کے لئے میں پہلے
غلام جیلانی صاحب کی ترمیم کو لیتا ہوں کہ ایک نمائندہ ناظر صاحب کا ہو اور ایک مقامی جماعت
کا نمائندہ ہو اور ایک قریبی جماعت سے لیا جائے ، جو دوست ان کی ترمیم کے حق میں ہوں وہ
کھڑے ہو جائیں ۔“
66
صرف دو ، دوست اس ترمیم کے حق میں کھڑے ہوئے۔
اسکے بعد خادم صاحب کی یہ ترمیم پیش ہوئی کہ ایک بجٹ کمیٹی مقرر کی جائے جس کے تین
ممبر ہوں اور تینوں مقامی جماعت کے ہوں اس ترمیم کے حق میں ۲۹ ووٹ تھے ۔
آخر میں سب کمیٹی نمبر ۲ کی ترمیم کو پیش کیا گیا کہ ایک ممبر ناظر صاحب بیت المال کا
نمائندہ ہو اور باقی دوممبر مقامی جماعت کی طرف سے منتخب شدہ ہوں ۔ حضور نے فرمایا:-
جو دوست اس تجویز کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۲۵۳ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:-
فیصلہ میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں کہ تاجروں اور صناعوں اور پیشہ وروں
کی آمد کی تعیین کے لئے جہاں ناظر صاحب بیت المال مناسب سمجھیں بورڈ مقرر
کریں جس کا ایک ممبر نظارت بیت المال کا مقرر کردہ ہو اور باقی دو ممبران مقامی جماعت
کی طرف سے منتخب مھدہ ہوں ۔ اس بورڈ کا حق ہو گا کہ اپنے ممبران میں سے جس کو چاہے
صدر مقرر کرے۔ اُس کے سامنے چندہ کے تعین کے لئے تمام وہ کیس پیش ہوا کریں گے
جو نظارت بیت المال اس سال بورڈ کے سامنے پیش کرنا چاہے اور پھر اُس بورڈ کے اتفاق
رائے سے فیصلے فریقین کے لئے واجب التعمیل ہوں گے ۔ وہ فیصلے جو کثرت رائے سے کئے
جائیں گے اُن میں ہر فریق کو جو اس فیصلہ سے اختلاف رکھتا ہوا پیل کرنے کا حق ہوگا جو
صدر انجمن کے مقرر کردہ کسی فرد یا افراد ماسوائے ناظر صاحب بیت المال کے سامنے
خطابات شوری جلد سوم
۲۵۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
سماعت ہوگی۔
فرمایا:-
نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد دوسرے اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو حضور نے
نظارت بیت المال کی تجویز کا تیسرا حصہ یہ ہے کہ جو چندہ دہندہ بورڈ مجوزہ فقرہ
نمبر ۲ (ایجنڈا) کے سوالات کا جواب دینے کے لئے تیار ہو یا ایسے جواب دے جو بورڈ کے
نزدیک پوری حقیقت کو ظاہر کرنے والے نہ ہوں تو ایسے شخص کے متعلق ناظر صاحب بیت المال
کو بورڈ کی رپورٹ پر از خود چندہ معین کرنے کا حق ہوگا مگر ناظر صاحب بیت المال کے
ایسے فیصلہ کے خلاف چندہ دہندہ کو ناظر اعلیٰ کے پاس اپیل کرنے کا اختیار ہوگا ۔ اس بارہ
میں سب کمیٹی نے یہ تجویز کیا کہ اگر کوئی چندہ دہندہ بورڈ مندرجہ فقرہ نمبر ۲ کو جواب دینے
سے انکاری ہو یا ایسے جوابات دے جو بورڈ کے نزدیک پوری حقیقت ظاہر کرنے والے نہ
ہوں تو ایسے اصحاب کے متعلق وہی بورڈ از خود فیصلہ کر دے اور اس کی اپیل بھی اسی طرز پر
ہوگی جس طرح فقرہ نمبر ۲ میں درج کی گئی ہو گویا سب کمیٹی نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ بورڈ
ہی ایسے لوگوں کے چندہ کی تشخیص کر دے اور اگر بورڈ کا فیصلہ صحیح نہ ہو تو ناظر صاحب اس
کے متعلق اپیل کر سکتے ہیں جیسا کہ اس تجویز کے دوسرے حصہ میں فیصلہ کیا جا چکا ہے اس
قاعدہ کے متعلق اگر کسی دوست نے کوئی ترمیم پیش کرنی ہو تو ابھی پیش کر دیں اور اگر کسی
صاحب نے کچھ کہنا ہو تو اپنے نام لکھا دیں۔“
نہ تو کسی دوست نے ترمیم پیش کی اور نہ ہی زبانی کچھ کہنا چاہا۔ حضور نے فرمایا:۔
چونکہ کوئی دوست کھڑے نہیں ہوئے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ دوست اس کے
متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتے ہاں اگر کوئی دوست ترمیم لکھ رہے ہوں تو بتا دیں تا کہ مشورہ کے
لئے پیش کر دی جائے ۔“
اسی دوران میں حضور نے فرمایا:۔
ایک دوست نے شکایت کی ہے کہ مشاورت کے ایام میں جمعہ کی نماز ختم ہوتے ہی
مسجد نور میں سے سائبان اُتار لئے جاتے ہیں اور چٹائیاں بھی اُٹھالی جاتی ہیں اور چونکہ
آجکل گرمی کے دن ہیں اس لئے سیمنٹ کا فرش سخت گرم ہو جاتا ہے اور نمازیوں کو
خطابات شوری جلد سوم
۲۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
سخت تکلیف ہوتی ہے۔ اس کے متعلق میں ناظر صاحب اعلیٰ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس
شکایت کا انسداد کریں اور مناسب انتظام مسجد کے اندر کرا دیں ۔ میں نے اس کے متعلق خود
بھی کئی بار منتظمین کو توجہ دلائی ہے مگر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا جو نہایت افسوس ناک امر
ہے۔ میرے نزدیک مسجد نور میں مشاورت کے تینوں ایام میں سائبانوں اور چٹائیوں کا
انتظام ہونا ضروری ہے اور آئندہ اس قسم کی کوئی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیے ۔“
66
اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔
چونکہ کوئی دوست اس تجویز کے متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتے اس لئے جو دوست اس
دو
کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
فیصلہ
66
۳۱۰ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
میں کثرت ر رت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں کہ اگر کوئی چندہ دہندہ بورڈ مندرجہ
فقرہ نمبر ۲ کو جواب دینے سے انکاری ہو یا ایسے جوابات دے جو بورڈ کے نزدیک
پوری حقیقت ظاہر کرنے والے نہ ہوں تو ایسے اصحاب کے متعلق وہی بورڈ از خود فیصلہ
کر دے اور اس کی اپیل بھی اسی طرز پر ہوگی جس طرح فقرہ نمبر ۲ میں درج کی گئی ہے۔
بجٹ کمیٹی نمبرا کی را رپورٹ اور فیصلہ بجٹ کمیٹی نمبر کی رپورٹ پیش ہونے پر
دو
حضور نے فرمایا :۔
تجویز یہ ہے کہ پانچ کلرک صوبہ جات سرحد ، سندھ ،اڑیسہ، بنگال اور بہار کے امراء
کو دئے جائیں تا کہ وہ اچھی طرح کام کر سکیں ۔ اس کے لئے مجوزہ سالانہ رقم ۳۲۴۰ روپیہ ہے
اور سب کمیٹی نے اس خرچ کی تائید کی ہے اس تجویز کے متعلق اگر کوئی دوست ترمیم پیش کرنا
چاہیں تو لکھ کر دے دیں اور اگر کوئی دوست زبانی اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہیں تو وہ اپنے نام
لکھا دیں دوست پہلے تو بیٹھے رہتے ہیں اور بعد میں کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے بھی ترمیم پیش کرنی تھی
یہ طریق ٹھیک نہیں جس دوست نے ترمیم پیش کرنی ہو وہ ابھی پیش کر دے اور جن دوستوں نے
زبانی اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہو وہ بھی ابھی اپنا نام لکھا دیں ۔“
حضور کے اس ارشاد پر صرف ایک صاحب نے رائے کا اظہار کیا ۔ اس پر حضور نے ۔
خطابات شوری جلد سوم
۲۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
فرمایا:۔
دو
چونکہ اور کوئی دوست اس کے متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتے اس لئے میں یہ تجویز
دوستوں کے سامنے رکھتا ہوں کہ سب کمیٹی کی تجویز ہے کہ ۳۲۴۰ روپیہ کی سالانہ رقم صوبہ جات
سرحد ، سندھ ، اڑیسہ ، بنگال اور بہار کے امراء کے کلرکوں کی تنخواہ قحط الاؤنس اور سٹیشنری
وغیرہ کے اخراجات کے لئے منظور کی جائے جو دوست اس تجویز کے حق میں ہوں وہ کھڑے
ہو جائیں ۔“
فرمایا:۔
اس پر ۳۳۷ دوست متذکرۃ الصدر تجویز کے حق میں کھڑے ہوئے ۔ حضور نے
میں احباب کی تجویز کے مطابق کثرت رائے کے حق میں فیصلہ دیتا ہوں کہ صوبہ جات
سرحد ، سندھ ، اڑیسہ ، بنگال اور بہار کے امراء کے لئے جو پانچ کلرک رکھے جانے تجویز
ہوئے ہیں اُن کے لئے اخراجات تنخواہ قحط الاؤنس اور سٹیشنری وغیرہ کے لئے ۳۲۴۰ روپیہ
کی سالانہ رقم منظور ہے۔
ظارت تعلیم و تربیت دوسری تجویز نظارت تعلیم وتربیت کی طرف سے یہ تھی کہ
تجویز نظارت تعلیم
مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمد یہ اور ان ہر دو کے ہوسٹلوں
کے واسطے جدید عمارت کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے اس کے لئے فی الحال مناسب اراضی
حاصل کرنے کے واسطے پچیس ہزار روپیہ کی رقم منظور ہونی چاہیے تا کہ اس سال مناسب
قطعہ اراضی خریدا جاسکے ورنہ بعد میں مناسب اراضی کے حصول میں مشکلات پیش آنے کا
اندیشہ ہے عمارت کی تجویز بعد میں کی جائے گی اور اراضی کے متعلق ضروری تفاصیل
مشاورت میں پیش کر دی جائیں گی معہ تجویز نظارت علیاء کہ اس تجویز کے منظور ہونے کے
ساتھ صدرانجمن احمد یہ کو یہ سہولت بھی ہو جائے گی کہ مدرسہ احمدیہ کی موجودہ جگہ کو انجمن
دفاتر کے لئے استعمال کر سکے گی کیونکہ مسجد اقصیٰ کی تنگی کے پیش نظر دفاتر کی موجودہ جگہ جلد
بدلنی پڑے گی۔
اس کے متعلق بجٹ کمیٹی نمبر 1 نے یہ رائے پیش کی کہ مدرسہ احمدیہ و جامعہ احمدیہ اور
خطابات شوری جلد سوم
۲۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
ان ہر دو کے ہوسٹلوں کی جدید عمارت کے واسطے اس سال پچیس ہزار روپیہ کی رقم منظور کی منظور کی
جائے لیکن یہ رقم اس دو لاکھ روپے کی رقم میں سے جو بجٹ میں ریز روفنڈ کے طور پر رکھی گئی
ہے خرچ کی جائے ۔ اس کے متعلق اگر کسی دوست نے ترمیم پیش کرنی ہو تو لکھ کر دے دے
اور اگر زبانی اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہو تو اپنا نام لکھا دے۔“
اس پر مولوی ابو العطاء صاحب جالندھری نے یہ ترمیم پیش کی کہ مدرسہ احمد یہ اور
جامعہ احمد یہ اور ان ہر دو کے ہوسٹلوں کے لئے زمین خریدنے کے لئے پچیس ہزار روپیہ
ریز روفنڈ سے نہ لیا جائے بلکہ بجٹ 48-1947 ء میں اس کے لئے الگ رقم رکھی جائے اور
یہ رقم بجٹ میں اضافہ کر کے دی جائے ۔
جب چند نمائندگان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تو حضور نے فرمایا:۔
دو
میں اب مولوی ابوالعطاء صاحب کی ترمیم دوستوں کے سامنے پیش کرتا ہوں ترمیم
یہ ہے کہ مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ اور ان ہر دو ہوسٹلوں کے لئے زمین خریدنے کے لئے
پچیس ہزار روپیہ ریز روفنڈ سے نہ لیا جائے بلکہ بجٹ 48-1947ء میں اس کے لئے الگ
رقم رکھی جائے ۔ جو دوست مولوی ابو العطاء صاحب کی اس ترمیم کے حق میں ہوں وہ کھڑے
ہو جائیں ۔
صرف آٹھ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
دو
جو دوست سب کمیٹی کی اس تجویز کے حق میں ہوں کہ یہ پچیس ہزار روپے کی رقم
ریز روفنڈ کے دولاکھ میں سے خرچ کی جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۳۰۴ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :۔
وو
66
دو تین سو چار دوست اس بات کی تائید میں ہیں کہ مدرسہ احمد یہ اور جامعہ احمد یہ اور
ان ہر دو کے ہوسٹلوں کے لئے زمین خریدنے کے لئے پچیس ہزار روپیہ کی رقم ریز روفنڈ
سے دی جائے مگر میں اس کے متعلق اپنا فیصلہ محفوظ رکھتا ہوں ۔“
66
خطابات شوری جلد سوم
۲۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
نظارت دعوت وتبلیغ کی تجویز تیسری تجویز نظارت دعوۃ وتبلیغ کی طرف سے یہ پیش کی گئی تھی کہ : ” قادیان یعنی مرکز سلسلہ کے ماحول میں
تبلیغی مہم کو زیادہ مضبوط اور وسیع کرنے کے لئے ضلع گورداسپور کے مندرجہ ذیل مقامات میں
تبلیغی مراکز قائم کرنے ضروری ہیں جس کے لئے ان مقامات میں سلسلہ کے اپنے مکانات کا
ہونا نہایت مفید ہو سکتا ہے یعنی سری گوبند پور، ڈیرہ بابا نانک، فتح گڑھ، چوڑیاں، بٹالہ، گورداسپور،
کاہنوان ، دھاریوال اور کلانور ان جگہوں پر ایک تو مناسب اراضی خریدنے کے لئے (علاوہ
بٹالہ اور گورداسپور جس کے لئے علیحدہ تجویز ہوگی ) دس ہزار روپیہ کی رقم منظور ہونی چاہیے اور
دوسرے فی الحال مناسب مکانات کرایہ پر لینے کے لئے پندرہ سو روپیہ سالانہ کی رقم منظور کی
جائے۔
سب کمیٹی کی اس بارہ میں یہ رائے تھی کہ اس سال دس ہزار روپیہ کی رقم جو مناسب اراضی
خریدنے کے لئے رکھی گئی ہے اس کو منظور نہ کیا جائے کیونکہ اراضی کی قیمت باہر دیہات میں گرنے
کی امید ہے لیکن کرایہ کے لئے پندرہ سو روپیہ کی رقم منظور کی جائے ۔“
اس تجویز کی بابت چند نمائندگان کے اظہار خیالات پر حضور نے فرمایا :۔
چوہدری فتح محمد صاحب کی تجویز دوستوں کے سامنے پیش ہے وہ کہتے ہیں کہ
قادیان کے مضافات میں تبلیغی مراکز قائم ہونے نہایت ضروری ہیں اور ان کا فائدہ تبلیغ کے
علاوہ یہ بھی ہوگا کہ ہمارا مرکز مضبوط ہو جائے گا جو دوست چوہدری صاحب کی اس تجویز کے
حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔
اس پر ۳۲۶ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
۳۲۶ دوست اس تجویز کے حق میں ہیں اور اٹھارہ آراء اس کے مخالف ہیں اس لئے
سب کمیٹی کی تجویز گر جاتی ہے میں اس کے متعلق بھی اپنا فیصلہ محفوظ رکھتا ہوں بجٹ پر پوری
بحث ہو چکنے کے بعد میں اس کے متعلق فیصلہ کروں گا۔“
66
بحث آمد و خرچ اس کے بعد بحث آمد وخرج کے متعلق سب کمیٹ نے اپنی رائے کا تفصیلی طور پر اظہار کیا سب کمیٹی نے سوائے تخمینہ اور جلسہ سالانہ کے باقی
خطابات شوری جلد سوم
۲۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
تمام تخمینہ جات بجٹ آمد سے اتفاق ظاہر کیا تھا البتہ آمد جلسہ سالانہ کے متعلق سب کمیٹی کی یہ
رائے تھی کہ جلسہ سالانہ کا تخمینہ آمد بروئے بجٹ ۸۳۵۳۹ روپیہ ہے اور یہی منظور ہونا چاہیے۔
حضور نے فرمایا:۔
اصل آمد اس مد کی گل ۴۵۰۰۰ روپیہ ہے پچھلے سال اس مد کی آمد ۴۳۸۳۷ روپیہ
تھی یعنی پچھلے سال عملاً ۴۴۰۰۰ روپیہ کی آمد ہوئی اور اس سال ۴۵۰۰۰ روپیہ کی آمد ہوئی ہے
اب اگر کچھ اور وصولی بھی ہو گئی تو ۴۶۰۰۰ روپیہ ہو جائے گی اس لئے جہاں تک عمل کا سوال
ہے ساٹھ ہزار کی رقم بھی اس مد میں پوری ہوتی نظر نہیں آتی لیکن سب کمیٹی کی رائے میں
بجائے ساٹھ ہزار کے ۸۳۵۳۹ روپیہ پورا وصول ہونا لازمی ہے اس کے علاوہ سب کمیٹی نے
اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ الفضل نے اپنے حسابات کی کوئی تفصیل پیش نہیں کی اور نہ ہی
الفضل کا کوئی نمائندہ موجود تھا جس سے معلوم ہو سکے کہ آمد کیا ہوئی اور خرچ کیا ہوا اور کن کن
مدات میں ہؤا صرف ۲۷۰۰۰ روپیہ کی رقم مبہم طور پر دکھائی گئی ہے جس کے ساتھ کوئی تفصیل
نہیں اور ساتھ ہی ۲۶۰۰ روپیہ بقایا بھی قابل وصول دکھایا گیا ہے۔ اگر یہ رقم بھی ملا لی جائے تو
۳۳۶۰۰ روپیہ بن جاتی ہے۔ سب کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ الفضل نے گزشتہ سال (سال
رواں) اپنے بجٹ میں ۵۱۷۶ روپیہ ریز رو فنڈ بھی دکھایا تھا لیکن اس کے برعکس اس نے
۶۵۰۰ روپیہ قرضہ اپنے ضروری اخراجات کے لئے اُٹھایا ہے۔
اسی طرح ریویو آف ریلیجنز انگریزی اور اردو اور بک ڈپو کی بھی کوئی تفصیل پیش
نہیں کی گئی بک ڈپو کا حساب اتنا چھوٹا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا
بجٹ اتنا خفیف اور اتنا ضعیف ہے کہ اسے دیکھ کر شرم محسوس ہوتی ہے یہی حال ریویو اردو
یویو انگریزی کا ہے ریویو اردو کی آمد ۲۲۷ روپیہ ہے اور ریویو انگریزی کی آمد ۳۰۰ روپیہ
اور اس ۵۲۷ روپیہ کی وصولی کے لئے دو کلرک رکھے گئے ہیں حالانکہ اتنی چھوٹی سی رقم میرے
اور
خیال میں ایک دفتری بھی وصول کر سکتا ہے۔
صد را
انجمن احمد یہ سے اظہار ناراضگی الفضل کے حسابات میں بھی سخت گڑ بڑ ہے
اور اُسے دیکھتے ہوئے ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو
عملہ نے بد دیانتی سے کام لیا ہے اور یا وصولی میں کوئی نقص ہے میں برابر دو سال سے
خطابات شوری جلد سوم
۲۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
ناظر صاحب اعلیٰ کو توجہ دلا رہا ہوں کہ الفضل کے اندر بد دیانتی اور دھوکا بازی ہورہی ہے
لیکن کسی نے اس طرف توجہ نہیں کی میں دیکھتا ہوں کہ صدر انجمن احمد یہ ہمیشہ لحاظ داری سے احد
کام لیتی ہے اور جب بھی بعض مجرموں کو پکڑا جاتا ہے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ غلطی ہو گئی آئندہ
احتیاط کی جائے گی ۔ اس طرح بجائے اس کے کہ اُن کی غلطی کی اُنہیں سزا دی جائے اور
آئندہ کے لئے اس قسم کی غلطیوں کا سد باب کیا جائے اُنہیں صرف اتنا کہنے پر کہ غلطی
ہوگئی ، چھوڑ دیا جاتا ہے اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ غلطی جو سزا کے بغیر معاف کر دی جاتی ہے
بڑھتی ہے اور غلطی کرنے والا اور بھی زیادہ دلیر ہو جاتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اگر میں غلطی
کروں گا تو میرے صرف اتنا کہہ دینے پر کہ غلطی ہو گئی میری گلو خلاصی ہو جائے گی ۔ اگر
ایسے آدمیوں کو سزادی جائے تو اس قسم کی غلطیاں ہمیشہ کے لئے رک سکتی ہیں لیکن
صدرانجمن احمد یہ نے اس قسم کے مجرموں کو بغیر سزا کے چھوڑ چھوڑ کر دلیر بنا دیا ہے اور
غلطیاں کرنے والے دن بدن بڑھ رہے ہیں ۔
گزشتہ سال سفر سندھ پر جب میرے ساتھ پرائیویٹ سیکرٹری صاحب گئے تو میں
نے ان کی غلطیوں کی ایک لمبی فہرست تیار کی اور پھر وہ فہرست صدرانجمن احمد یہ میں بھجوا دی
تا کہ آئندہ اس قسم کی غلطیاں نہ ہوں ۔
قربانیاں کرنے والوں کا ذکر اس دفعہ جب پھر سفر سندھ کا موقع آیا تو مجھے یقین
دلایا گیا کہ اس دفعہ نہایت اچھا انتظام کیا گیا ہے مگر
میں نے دیکھا کہ سارے سفر میں پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے کسی ایک سٹیشن پر بھی مجھ
سے دوستوں کی ملاقات نہیں کرائی صرف پہرہ دار ہر سٹیشن پر میرے پاس پہنچ جاتے اور
گاڑی کا دروازہ کھٹکھٹا کر مجھے بتاتے کہ فلاں فلاں دوست یا فلاں فلاں جماعتیں ملنے کے
لئے آئی ہوئی ہیں اس کے متعلق جب پرائیویٹ سیکرٹری صاحب سے پوچھا گیا تو اُنہوں
نے آگے سے وہی جواب دیا جو ایک نوکر نے اپنے آقا کو دیا تھا کہ :-
” دیکھئے سرکار اس میں شرط یہ لکھی نہیں“
اس سفر میں بعض لوگ ایسے بھی تھے جو سو سو میل پیدل سفر کر کے صرف ملاقات کے
لئے بعض سٹیشنوں پر آئے ہوئے تھے ایسے مخلص لوگوں کے نام اخبار میں آنے چاہئیے تھے
XXXXXXXXXXXXXXX