مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 4
خطابات شوری جلد سوم
۲۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
کہ فلاں فلاں دوست نے اتنی قربانی کی کہ وہ سو سو میل پیدل چل کر ملاقات کے لئے
آئے ۔ آخر ایسے لوگوں کی قربانیاں کس طرح بعد میں آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ رہ سکتی
ہیں اس کا صرف یہی ذریعہ ہے کہ یہ باتیں ہمارے لڑ پچر میں آجائیں ۔ صحابہ کی قربانیاں
بھی اسی طرح آج تک محفوظ چلی آئی ہیں اگر اُن کے حالات قلم بند نہ کئے جاتے اور اُن کی
قربانیوں کو محفوظ نہ رکھا جاتا تو ہمیں آج کس طرح معلوم ہو سکتا کہ فلاں صحابہ نے یہ قربانی
کی اور فلاں صحابہؓ نے وہ قربانی کی ۔ اس قسم کی باتیں تبھی آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ رہ سکتی
ہیں جب ان کو لٹریچر میں محفوظ کر دیا جائے ۔ اس سفر میں لوگوں کے اخلاص کا یہ عالم تھا کہ
مردوں کے علاوہ بعض عورتیں بھی اپنے بچے گودوں میں اُٹھائے ہوئے دُور دُور سے چل کر
نماز میں شامل ہونے کے لئے پہنچ جاتی تھیں مگر الفضل میں ان باتوں کا ذکر تک نہیں کیا گیا
جو نہایت افسوس ناک امر ہے۔ جب میں نے ناظر صاحب کو ان باتوں کی طرف توجہ دلائی
تو اُنہوں نے کہہ دیا حضور غلطی ہوگئی آئندہ ان ہدایات پر عمل کیا جائے گا اور کارکنان
کو تنبیہ کر دی گئی ہے۔ جب تک صدر انجمن احمدیہ کی یہ ذہنیت نہیں بدلے گی کوئی کام صحیح
نہیں ہو سکتا۔ مجھے یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ صدرانجمن احمد یہ اپنے ماتحت کارکنوں کی
غلطیوں پر ہمیشہ پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے الفضل کے اندر غبن اور بددیانتیاں ہوتی ہیں مگر
اُن کو روکنے کی طرف کوئی توجہ نہیں کی جاتی ۔ کئی لوگوں کو یہ شکایت ہے کہ اُن کو متواتر دو دو ماہ
تک اخبار نہیں ملتا اور جب اس کے متعلق اخبار والوں سے پوچھا جاتا ہے تو وہ کہہ دیتے ہیں
کوتا ہی ہو گئی آئندہ خیال رکھا جائے گا الفضل کے متعلق ناظر صاحب بیت المال کے نوٹ
موجود ہیں کہ ان سے الفضل کے حسابات کی تفصیل مانگی گئی اور بار بار مانگی گئی مگر کسی نے
توجہ ہی نہ کی ۔ ریویو اُردو و انگریزی اور مصباح کا بھی یہی حال ہے ۔ مصباح کے متعلق
بجٹ صفحہ نمبر ۸ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی آمد سال گزشتہ یعنی ۴۶-۱۹۴۵ء میں
۸۹۶ روپے تھی اور سال رواں کے پہلے چھ مہینوں میں از یکم مئی تا ۳۱ اکتوبر ۱۹۴۶ ء اصل
آمد ۶۹۵ روپے ہوئی لیکن ریکارڈ خزانہ کے مطابق نو ماہ میں گل ۲۲۸ روپیہ آمد ہوئی ہے یہ
ایک عجیب سی بات ہے کہ صیغہ کی اطلاع کے پہلے چھ مہینوں میں ۶۹۰ روپیہ آمد ہوتی ہے اور
خزانہ کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ پہلے چھ مہینوں کے ساتھ پچھلے تین ماہ ملا کر گل نو ماہ کی آمد صرف
خطابات شوری جلد سوم
۲۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
۲۲۸ روپے ہے اصل بات یہ ہے کہ آمد کو خزانہ میں با قاعدہ طور پر داخل نہیں کیا جاتا اور اُسے خرچ
کر لیا جاتا ہے حالانکہ قاعدہ یہ ہے کہ بلوں کے ذریعہ تمام رقوم خزانہ سے برآمد کرائی جائیں مگر نہ
تو ناظر اس پر عمل کرتے ہیں اور نہ ہی افسران صیغہ جات۔ اور اس طرح آمد کچھ ہوتی ہے اور
خزانہ میں کچھ اور رقم داخل ہوتی ہے اسی طرح ریویو اُردو کی آمد سال گزشتہ ۴۶-۱۹۴۵ء میں
۱۳۲ روپیہ ہوئی اور صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے ۱۴۰۰ روپے گرانٹ بھی دی گئی یہ کل
۲۵۳۲ روپے کی آمد بنتی ہے مگر اس سال پہلے چھ مہینوں میں صرف ۱۳۶۱ روپیہ آمد ہوئی اور پچھلے
تین مہینوں میں ۴۰۳ روپے۔ اگر گرانٹ کو نکال دیا جائے تو رسالہ کی اصل آمد پہلے چھ ماہ میں
۳۱۱ روپے ہوئی اور پچھلے تین ماہ میں ۱۰۳ روپے یعنی سارے سال میں رسالہ کی اپنی آمد
۴۱۴ روپے ہوئی مگر بجٹ میں یہ دکھایا گیا ہے کہ اگلے سال یہ آمد یکدم ۲۶۰۰ روپیہ ہو جائے
گی۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اگلے سال اتنا اضافہ یکدم کس طرح ہو سکتا ہے ۔ یہی حال
ریویو انگریزی کا ہے ۷۲۵ روپیہ آمد ہوئی مگر خزانہ میں صرف ۳۳۶ جمع ہوئے باقی رقم اُڑ گئی
ہے پھر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگلے سال کا تخمینہ آمد ۲۱۰۰ روپیہ ہو گا ۔ یہ سارے حالات اس قسم
کے ہیں کہ صدر انجمن احمد یہ شدید الزامات کے نیچے آتی ہے ہمارا یہ قاعدہ سالہا سال سے چلا
آتا ہے کہ کوئی شخص خود بخود روپیہ کو خرچ کرنے کا مجاز نہیں۔ جب ہمارے گھروں میں ہمارے
کسی ملازم کو یہ اجازت نہیں ہوتی کہ وہ آپ ہی آپ روپیہ کو خرچ کرتا پھرے تو صدرانجمن کے
ملازمین کو یہ حق کہاں سے پہنچتا ہے کہ وہ خود ہی روپیہ کو خرچ کرنا شروع کر دیں۔
اب میں دوستوں کے سامنے اصل بجٹ ۴۸ - ۱۹۴۷ء پیش کرتا ہوں سب کمیٹی نے اپنی
رپورٹ میں لکھا ہے کہ خرچ خرید زمین برائے ہسپتال ہائی سکول وغیرہ کے لئے ۴۲۵۰۰ روپیہ
اور ادائیگی صدی سندھ ویجی ٹیبل آئل اینڈ ایلائی کمپنی کے لئے ۸۴۰ روپیہ اور ریتی چھلہ
میں دُکانات کی تعمیر کے لئے ۲۰۰۰۰ روپیہ ہیگل ۱۶۵۰۰ روپی ریز رونڈ کی قم میں جذب
ہونا چاہیے اصل میں ۸۴۰۰ روپیہ صرف سندھ کی ویجی ٹیبل آئل کمپنی کے لئے ہے اور اسی
کے متعلق میں نے کہا تھا کہ یہ رقم رکھی جائے ۔ بہر حال اس وقت جو بجٹ دوستوں کے سامنے
ہے اس میں کی زیادتی منظور کی جانے والی ہے اس کے متعلق دوست اگر ترامیم پیش کرنا
نوٹ : معین رقم معلوم نہیں ہوسکی
خطابات شوری جلد سوم
۲۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
چاہیں تو کر دیں اور اگر زبانی اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہیں تو اپنے نام لکھوا دیں ۔
66
اس پر بعض اصحاب نے اپنے نام لکھوائے اور جب تمام دوست اظہار خیال کر چکے تو
حضور نے فرمایا:۔
آمد کو بڑھانے کے متعلق بعض دوستوں نے جو تجاویز پیش کی ہیں وہ میں دوستوں
کے سامنے رکھتا ہوں ، مولوی ابو العطاء صاحب جالندھری کی تجاویز یہ ہیں :۔
ا۔ جن موصی صاحبان نے ۱۰ را کی وصیت کی ہوئی ہے وہ اسے بڑھا کر ۹را کر دیں ۔
۲۔ چند عام بجائے ایک آنہ فی روپیہ کے ڈیڑھ آنہ فی روپیہ مقرر کیا جائے اسی طرح
میاں عطاء اللہ صاحب پلیڈر کی تجویز یہ ہے کہ :۔
۲۵۰ روپیہ ماہوار آمد تک شرح چندہ بدستور رہے ۲۵۰ روپیہ سے لے کر ۵۰۰ روپیہ تک چھ
پیسے کر دی جائے اور ۵۰۰ روپے سے ۱۰۰۰ روپے تک کی آمدنی والوں کے لئے شرح چندہ دو آنے
اور ۱۰۰۰ روپے سے اُو پر آمدنی والوں کے لئے چار آنے ہو۔
ان تجاویز کے متعلق میں دوستوں سے رائے لینا چاہتا ہوں لیکن مولوی ابو العطاء
صاحب کی تجویز کو منظور کرنے کے معنی یہ ہونگے کہ آئندہ یہ قانون بن جائے گا کہ ہر شخص
ضرورہ ارا کی بجائے ۹ ر ا حصہ کی وصیت کرے گویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے
۱۰ را حصہ وصیت کرنے کی جماعت کو جو اجازت فرمائی ہوئی ہے یہ قانون اسے منسوخ کر
دے گا جو دوست مولوی ابو العطاء صاحب کی اس تجویز کے حق میں ہوں کہ وصیت کے
66
لئے ۱۰ را کی بجائے ۹ را کی حد بندی کر دی جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس تجویز کے حق میں کوئی دوست کھڑے نہ ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
کوئی دوست اس تجویز کے حق میں نہیں ہیں اور میرے نزدیک بھی دوستوں کی رائے
بالکل درست ہے یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بنایا ہوا قانون ہے اس لئے ہم
اس قانون کو نہ تو بدل سکتے ہیں اور نہ منسوخ کر سکتے ہیں یوں اگر اس کے متعلق وعظ و نصیحت
سے کام لیا جائے اور کہا جائے کہ وصیت کرنے والے سلسلہ کی ضروریات کے پیش نظر زیادہ
سے زیادہ قربانی کریں اور ۱۰ را سے بڑھا کر ۹ را یا ۸ رایا ۷ را یا ۶ را یا ۵ را یا ۴ را یا ۳ را کی
وصیت کریں تو یہ جائز ہوگا لیکن یہ ہرگز جائز نہیں ہو سکتا کہ ۱۰ را کو منسوخ کر کے ہم
خطابات شوری جلد سوم
۲۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
۹ را حصہ کی وصیت کرنے کا قانون بنا دیں۔ مثلاً یہ تو ہم لوگوں سے کہہ سکتے ہیں کہ ہر روز
پچاس یا سونفل پڑھا کر ولیکن ہم فرض نمازوں کی چار رکعت بڑھا کر ساڑھے چار نہیں کر سکتے
پس میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے اس تجویز کو کہ ہر شخص ضرور ٫۹ا کی
وصیت کرے رد کرتا ہوں ۔
اب میں دوستوں کے سامنے دوسری تجویز رکھتا ہوں میاں عطاء اللہ صاحب پلیڈر کی
تجویز یہ ہے کہ ۲۵۰ روپے تک شرح چندہ بدستور رہے لیکن ۲۵۰ روپیہ سے اوپر آمدنی
والوں کیلئے شرح چندہ بڑھا کر چھ پیسے فی روپیہ کر دی جائے ۔ جو دوست اس تجویز کے حق
میں ہوں کہ ۲۵۰ روپیہ تک ماہوار آمدنی والوں کے لئے شرح چندہ نہ بڑھائی جائے یعنی
ان کو قانوناً مجبور نہ کیا جائے کہ وہ ضرور ایک آنہ کی بجائے چھ پیسے ہی دیں ۔ وہ کھڑے
ہو جائیں ۔“
اس پر ۳۱۷ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
۳۱۷ دوستوں یعنی اکثریت کی رائے یہی ہے کہ ۲۵۰ روپیہ تک شرح چندہ نہ
بڑھائی جائے میں اسی کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔
دوسری تجویز میاں عطاء اللہ صاحب کی یہ ہے کہ ۲۵۰ روپیہ سے اوپر ۵۰۰ روپیہ تک
ماہوار آمدنی والوں کے لئے شرح چندہ چھ پیسے کر دی جائے ۲۵۰ روپے سے اوپر آمدنی
والوں کے لئے شرح چندہ بڑھانے کی دوشقیں ہیں ایک تو یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی مرضی سے
ایک آنہ کی بجائے چھ پیسے کی شرح سے چندہ دے اور دوسرے یہ قانون بنا دیا جائے کہ
ایسے لوگوں سے ضرور چھ پیسے کے حساب سے چندہ وصول کیا جائے جو دوست اس تجویز کے
حق میں ہوں کہ ۲۵۰ روپے سے زیادہ ماہوار آمدن والوں کے لئے شرح چندہ بڑھا دی
جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
اس تجویز کے حق میں کوئی دوست کھڑے نہ ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
دو
جو دوست اس تجویز کے خلاف ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
اس پر ۳۵۸ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
۳۵۸ دوستوں کی رائے یہ ہے کہ شرح چندہ میں کوئی اضافہ نہ کیا جائے بلکہ اس کو طوعی
رو
خطابات شوری جلد سوم
۲۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
رکھا جائے اس لئے میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ دیتا ہوں کہ شرح چندہ میں کوئی
اضافہ نہ کیا جائے ۔“
نیز فرمایا :۔
دو
میاں عبدالمنان صاحب عمر نے کہا ہے کہ انگریزی ترجمۃ القرآن جس کی ایک جلد
انشاء اللہ اسی سال شائع ہو جائے گی اس کی آمد بجٹ میں شامل کی جائے ۔
اس میں محبہ نہیں کہ بجٹ میں یہ آمد صیح طور پر درج نہیں مگر اس سے یہ نہ سمجھنا چاہیے
کہ اگر یہ آمد درج ہوئی تو ہماری آمد کا بجٹ بڑھ جائے گا ۔ اس وقت تک اس مد میں ڈیڑھ
لاکھ کے قریب خرچ ہو چکا ہے اور یہ سب خرچ قرض لے کر کیا گیا ہے اس لئے کچھ عرصہ
تک اس روپیہ سے قرض ادا ہوگا اور پھر جو رقم بچ رہی وہ اگلے حصہ کی طباعت پر خرچ ہوگی
مطبوعہ بجٹ میں صرف ۱۳۲۶۶ آمد دکھائی گئی ہے حالانکہ چالیس ہزار دکھائی جانی چاہیے تھی
کیونکہ انگریزی ترجمۃ القرآن کی دو ہزار جلدیں شائع ہوں گی اور فی جلد میں روپیہ قیمت
رکھی جائے گی بعض دوست چاہتے ہیں کہ اس کی قیمت پچیس روپے رکھی جائے لیکن یہ فیصلہ تو
بعد میں ہوگا میری خواہش یہی ہے کہ اس کی قیمت میں روپیہ ہوتا کہ اس کی اشاعت زیادہ
ہے کہ
ہو و سکے اگر ہمیں روپیہ اس کی قیمت رکھی جائے تو یہ آمد چالیس ہزار روپے ہو سکتی ہے اور بجٹ
میں صرف ۱۳۲۶۶ روپے درج کی گئی ہے یہ صرف ایک حسابی غلطی ہے بیت المال والوں
کو چاہیے کہ وہ اسے درست کر دیں اور چالیس ہزار آمد اور اتنا ہی خرچ رکھ لیا جائے“۔
اس کے بعد حضور نے ارشاد فرمایا کہ بجٹ اخراجات کے متعلق اگر کوئی دوست اپنے
خیالات کا اظہار کرنا چاہیں تو نام لکھوا دیں مگر کسی دوست نے اپنا نام نہ لکھوایا صرف ملک
عبد الرحمن صاحب خادم نے حفاظت مرکز کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ اب جو دوست اخراجات کے بارہ میں کوئی ترمیم پیش
کرنا چاہتے ہوں وہ پیش کر دیں ۔
ا۔ حضور کے اس ارشاد پر پہلی ترمیم محمد شریف صاحب کانپور کی طرف سے یہ پیش ہوئی کہ
ریویو اردو اور انگریزی کو گرانٹ نہ دی جائے بلکہ اس صیغہ کو چاہیے کہ خود اپنے
اخراجات برداشت کرے ۔
خطابات شوری جلد سوم
۲۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
۲۔ دوسری ترمیم مولوی ابوالعطاء صاحب کی طرف سے پیش ہوئی کہ ہوسٹل جامعہ احمد یہ کے
لئے ٹیوٹر حسب تجویز صدرانجمن منظور کیا جائے جس کے لئے ۲۴۰ روپیہ کی رقم بجٹ میں
رکھی گئی ہے۔
ناظر تعلیم وتربیت کی طرف سے یہ
۳۔ تیسری ترمیم مولوی عبدالرحیم صاحب درد ایم اے نان
پیش ہوئی کہ مبلغ تمیں ہزار روپیہ جو صدرانجمن احمد یہ نے تعمیر کے لئے رکھا تھا وہ محکمہ تعلیم
کی ناگزیر ضروریات کے لئے بجٹ میں منظور کیا جائے ۔
حضور نے فرمایا:۔
جو دوست محمد شریف صاحب کی اس ترمیم کے حق میں ہوں کہ ریویو اردو اور
انگریزی کو گرانٹ نہ دی جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
صرف دس دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
66
فیصلہ اس کے حق میں صرف دس ووٹ ہیں اس لئے ظاہر ہے کہ اس ترمیم کے خلاف
اکثریت ہے میں بھی اس ترمیم کے خلاف فیصلہ کرتا ہوں کیونکہ اگر ہم ریویو اردو و انگریزی
کی گرانٹ بند کر دیں گے تو اس کے معنی سوائے اس کے اور کیا ہو سکتے ہیں کہ یہ رسالے بند
ہو جائیں یہ مثال تو بالکل ویسی ہی ہوگی جیسے ایک بچہ گر پڑے اور وہ روتا چیختا اپنی ماں
کے پاس پہنچے تو ماں اُس کو دو تھپڑ رسید کر دے۔ بچہ تو پہلے ہی چوٹ لگنے کی وجہ سے رورہا ہو
گا جب ماں بھی اسے دو تھپڑ رسید کر دے گی تو نتیجہ ظاہر ہے کہ وہ اور بھی زیادہ روئے گا یہی
حالت اس وقت ریویو کی ہے وہ تو پہلے ہی رو رہے ہیں اگر وہ فریاد لے کر ہمارے پاس مدد
کے لئے آئیں تو کیا ہم مدد کرنے کی بجائے اُن کو تھپڑ مار دیں ؟
پس ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی گرانٹ کو ابھی بند نہ کریں تا کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے
ہو سکیں ۔
دوسری تجویز یہ ہے کہ ہوسٹل جامعہ احمدیہ کے لئے صدر انجمن احمدیہ کی تجویز کے مطابق
ایک ٹیوٹر منظور کیا جائے جس کے لئے بجٹ میں ۲۴۰ روپے کی رقم رکھی گئی ہے بشرطیکہ طلباء کی
تعداد کم از کم پچاس ہو۔ جو دوست اس کی تائید میں ہوں کہ پچاس طلباء کی صورت میں ٹیوٹر رکھ
لیا جانا چاہیے وہ کھڑے ہو جائیں ۔
66
خطابات شوری جلد سوم
۲۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
۲۹۶ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
۲۹۶ آراء اس تجویز کے حق میں ہیں اس لئے میں بھی کثرت رائے کے حق میں فیصلہ
کرتا ہوں کہ ہوسٹل جامعہ احمدیہ کے لئے ٹیوٹر کے لئے ۲۴۰ روپیہ بجٹ میں رکھا جائے
بشر طیکہ طلباء کی تعداد کم از کم پچاس ہو۔
تیسری تجویز یہ ہے کہ عمارات صدرا انجمن احمد یہ کے لئے ۳۰۰۰۰ روپے کی رقم منظور
کی جائے ۔ جو دوست اس کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
اس پر ۱۴۴ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :۔
جو دوست سب کمیٹی کی تجویز سے متفق ہیں کہ یہ رقم خرچ نہ کی جائے وہ کھڑے
دو
ہو جائیں ۔“
اس پر ۶۷ دوست کھڑے ہوئے۔ حضور نے فرمایا:۔
فیصلہ ۴۴ دوست اس تجویز کے حق میں ہیں اور ۱۶۷ آراء اس کے خلاف ہیں اس لئے
میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ دیتا ہوں کہ عمارات صدرانجمن احمد یہ کے لئے
۳۰۰۰۰ روپیہ کی رقم نا منظور کی جاتی ہے۔“
اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔
دو
جہاں تک بجٹ کا سوال ہے میں آخر میں اس کے متعلق مفصل بیان کروں گا
سر دست میں جماعت سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کے طول و عرض میں جگہ جگہ
فسادات ہو رہے ہیں اور ان فسادات میں لاکھوں روپے کی عمارتیں تباہ ہوتی چلی جارہی
ہیں ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ئیں تو کرتے ہیں کہ وہ اپنے خاص فضل اور کرم سے قادیان کو
ان فسادات کی لپیٹ میں آنے سے محفوظ رکھے لیکن فرض کرو دشمن خدانخواستہ قادیان پر حملہ
کر دے تو ہمارے لئے پہلی عمارتوں کو ہی بچانا دشوار ہو جائے گا چہ جائیکہ ہم ان حالات کی
موجودگی میں نئی تعمیرات شروع کر دیں گویا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم جان بوجھ کر اپنے
سرمایہ کو تعمیرات میں لگا کر تباہ کر دیں ۔ کام کرنے والے لوگ یہ نہیں دیکھا کرتے کہ ان کے
بیٹھنے کے لئے جو مکان ہے اُس کی بلڈنگ اعلیٰ ہے یا نہیں اور سجا سجایا ہے یا نہیں اُن کو تو
اپنے کام سے غرض ہوتی ہے اور وہ گھاس پھوس کے چھپروں کے نیچے بیٹھ کر بھی اپنے کام کو
خطابات شوری جلد سوم
۲۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
سرانجام دیتے رہتے ہیں اور خواہ ان کو کرسیوں اور میزوں کی بجائے کھجور کے پتوں کی بنی
ہوئی چٹائیاں ہی اپنے استعمال میں لانی پڑیں وہ اپنے مقاصد اور عزائم کے پیش نظر ان پر
بیٹھ کر کام کرنے میں کوئی ہتک محسوس نہیں کرتے ۔ ناظر صاحب جو میرا نام لے کر جامعہ
نصرت کے لئے لوگوں کے سامنے چندہ کی اپیل کرتے ہیں جہاں تک میرا حافظہ کام کرتا ہے
اُنہوں نے اس سے پہلے بھی کئی دفعہ جامعہ کے نام پر مجھ سے روپیہ لیا ہے مگر وہ روپیہ ہمیشہ
دوسرے کاموں پر صرف کر دیا گیا اور جامعہ جیسا تھا ویسے کا ویسا ہی رہا چونکہ ناظر صاحب
کو معلوم ہے کہ مجھے جامعہ نصرت سے محبت ہے اور جامعہ نصرت کے نام پر روپیہ مانگنے پر
ہمیں ضرور کچھ نہ کچھ مل جائے گا اس لئے جامعہ نصرت کا نام لے کر مجھ سے مانگنا شروع کر
دیتے ہیں مگر رو پید اپنی محبوبہ پر خرچ کر لیتے ہیں اور میری محبوبہ پھر ویسی کی ویسی بیٹھی رہتی
ہے۔ روپیہ وصول کرنے کا یہ اچھا ڈھنگ اِن کو ہاتھ آیا ہے جب ضرورت ہوئی جامعہ
نصرت کو پیش کر دیا اور جب روپیہ ہاتھ آگیا تو جامعہ بے چاری دور سے دیکھتی رہ گئی ۔
میرے نزدیک مغربی تعلیم عورتوں کے لئے کچھ بھی ضروری نہیں اور اس پر روپیہ خرچ کرنا
اسے ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ مردوں کے متعلق تو کہا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے اعلیٰ تعلیم
حاصل کر کے ملازمتوں میں جانا ہوتا ہے اور پھر ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان
کثرت کے ساتھ اپنی زندگیاں دین کے لئے وقف کرتے ہیں اور ان کی اعلیٰ تعلیم سلسلہ
کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ اعلیٰ تعلیم کے بغیر غیر ممالک میں تبلیغ نہیں ہو سکتی اس لئے
مردانہ سکولوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے ہمیں اگر غیر معمولی اخراجات بھی برداشت کرنے پڑیں
تو ہم کرتے ہیں لیکن زنانہ سکولوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے غیر معمولی اخراجات برداشت
کرنے میں ہمیں ضرور انقباض محسوس ہوتا ہے۔ کیونکہ ہمارے یہ اخراجات سلسلہ کے لئے
کچھ زیادہ مفید نہیں ہو سکتے ۔
اب جیسا کہ برطانیہ کی طرف سے اعلان ہو چکا ہے انگریز ہندوستان سے جا رہے ہیں
اس لئے انگریزی زبان کی وہ قیمت اور وقعت یہاں نہیں رہے گی جو اس سے پہلے تھی۔ بے شک
موجودہ نسل کے لوگ جنہوں نے انگریزوں کی ملازمتیں حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیمات
حاصل کی تھیں انگریزی بولنے کے عادی رہیں گے لیکن آنے والی نسل کے وقت چونکہ انگریز
خطابات شوری جلد سوم
۲۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
نہ ہوں گے اس لئے طبعاً ان کو انگریزی سے چنداں دلچسپی نہ ہوگی اور وہ انگریزی میں گفتگو
کرنا پسند نہیں کریں گے بلکہ وہ لوگ بھی جنہوں نے انگریز کی غلامی کی وجہ سے انگریزی کو
اپنایا ہو ا تھا اور ملکی زبان سے نفرت رکھتے تھے اس کو چھوڑنے کی کوشش کریں گے اب تک تو
یہ حال تھا کہ ہر شخص اپنے روزمرہ کے مشاہدہ سے یہ جان چکا تھا کہ انگریز کے بنگلہ پر پہنچ کر
لوگ سلام کرتے ہیں اس لئے قدرتی طور پر ہر شخص اس سے متاثر ہوتا تھا ۔
لیکن جب انگریز چلے گئے تو لوگوں کو یہ احساس ہوگا کہ اب ہم کیوں انگریزی بولیں
لوگ چاہیں گے کہ ہم جس زبان کو ہر روز اور ہر وقت اپنے گھروں میں بولتے ہیں اُسی کو
استعمال میں لائیں ۔ پھر یہ بھی ایک مسلمہ امر ہے کہ جب تک ہندوستان کے اندر ہندوستانیوں
کی مادری زبان رائج نہیں ہو جاتی ہمارا ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا اگر اس وقت
تک ہندوستانیوں نے انگریزی کو اپنائے رکھا تو اُن کا یہ فعل بعض اغراض کے ماتحت تھا
اور اس زبان کو اب تک اس لئے بھی برتری اور فوقیت حاصل رہی کہ یہ حاکموں کی زبان تھی
اور ہر قسم کے لوگ انگریزوں کی نقل میں ہی اپنے لئے فخر محسوس کرتے تھے۔ اس کے علاوہ
خدا تعالیٰ نے ہندوستانیوں کے لئے ایک بہت بڑا فائدہ مقدر کر رکھا تھا اور وہ فائدہ وابستہ
تھا انگریزی زبان کے ساتھ ۔ جب تک ہندوستانی انگریزی زبان نہ سیکھتے وہ اس فائدہ سے
محروم رہتے وہ فائدہ یہ تھا کہ ہم نے فلسفہ، سائنس اور حساب وغیرہ کے علومِ جدیدہ اس قوم قو
سے سیکھنے تھے اور یہ علوم صرف اسی صورت میں حاصل ہو سکتے تھے کہ ہم انگریزی زبان کو
سیکھتے اب جب کہ ہم وہ فوائد حاصل کر چکے ہیں ہمارے لئے انگریزی کی اعلیٰ تعلیم کچھ زیادہ
مفید نہیں رہی اور جب انگریز ہندوستان سے چلے جائیں گے اُس وقت انگریزی زبان کی
کچھ بھی اہمیت نہیں رہ جائے گی بہر حال ہندوستان کی آئندہ زبان کوئی اور ہو گی خواہ وہ
اُردو ہو یا کوئی اور ۔
تعلیم کے اخراجات کم کر کے تبلیغ پر زور دیں میں نے اندازہ لگایا ہے کہ اس
وردی وقت ہماری تعلیم پر بہت زیادہ
اخراجات ہورہے ہیں اتنے زیادہ کہ اس کے مقابلہ میں تبلیغ کے اخراجات بھی کم ہیں تعلیم
کے اخراجات کا یہ غیر معمولی بوجھ ایسا ہے جو تبلیغ میں كَمَا حَقُّه کامیابی حاصل کرنے کے
خطابات شوری جلد سوم
۲۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
رستہ میں ہمارے لئے روک بن رہا ہے ہمارے بن رہا ہے ہمارے لئے ضروری ہے کہ جہاں تک ممکن ہو تعلیم
کے اخراجات کو کم کر کے تبلیغ پر زور دیں اور تعلیم کے صرف ایسے اخراجات ہی ضروری سمجھے
جائیں جن کے بغیر گزارہ نہ ہو سکتا ہو پرانے زمانہ کے علماء شاندار عمارتوں میں بیٹھ کر نہیں
پڑھاتے تھے ان کے پاس میزیں اور کرسیاں اور دوسرا فرنیچر نہیں ہوتا تھا وہ درختوں کے
سایہ میں چٹائیاں بچھا کر ہی بیٹھ جایا کرتے تھے اور کام بھی آجکل کے علماء سے زیادہ کرتے
تھے مجھے یاد ہے حضرت خلیفہ اول ہمیشہ ہمیں چٹائیوں پر بٹھا کر پڑھایا کرتے تھے اس میں نہ
آپ اپنی ہتک محسوس کرتے تھے اور نہ : اور نہ ہم اپنی ہتک سمجھتے تھے ۔
پس تعلیم کے لئے یہ ضروری نہیں کہ سکول کی بلڈنگ اعلیٰ قسم کی ہو یا میزیں اور کرسیاں
اعلیٰ درجہ کی ہوں بلکہ تعلیم کے لئے صرف معلمین اور متعلمین کے دلوں میں عزم کی ضرورت
ہے اُستاد سمجھ لیں کہ ہم نے اپنے شاگردوں کو پڑھانا ہے اپنے سلسلہ اور قوم کی زندگی کے
لئے اور شاگرد سمجھ لیں کہ ہم نے پڑھنا ہے صرف اس لئے کہ ہم تعلیم حاصل کر کے سلسلہ کے
لئے مفید وجود بنیں گے جب یہ دونوں ان باتوں کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیں گے تو میں
امید کرتا ہوں کہ ہم تعلیم کے زائد اور غیر ضروری اخراجات سے بچ جائیں گے اور موجودہ بوجھ
یقیناً کم ہو جائے گا البتہ گورنمنٹ کی طرف سے اگر ان باتوں پر زور دیا جائے کہ عمارت
اس قسم کی ہونی چاہیے اور ساز وسامان اس قسم کا ہو تو اس صورت میں گورنمنٹ سے مدد
کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔ جب تک گورنمنٹ ہمیں ان کاموں کے لئے امداد نہیں دیتی ہم کیوں
اپنا روپیہ ضائع کریں اور ایسے وقت میں کریں جبکہ ایک طرف ہمارا مقدس مقام چاروں
طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے اور دوسری طرف ہمارے دین پر ہر طرف سے حملے
ہو رہے ہیں ۔ اس وقت تو ہمیں چاہیے کہ جہاں تک ہم سے ہو سکے ہم اپنے زائد اخراجات
کو کم کرنے کے علاوہ ایسے اخراجات بھی کم کر دیں جن کے کم کرنے سے ہمیں تھوڑی بہت
تکلیف برداشت کرنی پڑے اور اپنی ساری توجہ اپنے مقدس مقامات کی حفاظت اور دین کی
اشاعت کی طرف مبذول کر دیں اور اگر ہم اس قسم کے خیالات رکھنے لگ جائیں کہ
ہمارے کالج کی عمارت اگر یوں نہ بنی تو ہماری ناک کٹ جائے گی یا ہمارا ہوسٹل اعلیٰ پایہ کا
نہ ہوا تو دنیا ہمیں طعنے دے گی تو میرے نزدیک اس قسم کی باتوں اور طعنوں سے اگر ہماری
خطابات شوری جلد سوم
۲۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
ناک کٹتی ہے تو ایک دفعہ چھوڑ سو دفعہ کئے ۔ ہم ایسی باتوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ میں تو یہاں سو
تک خیال کرتا ہوں کہ اگر کسی وقت نوبت یہاں تک پہنچے کہ ہمیں تعلیمی اداروں کو بند کر کے
ان کے اخراجات بھی تبلیغ پر صرف کرنے پڑیں تو ہم اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے اور
اُس وقت یہ کوئی معیوب بات نہیں ہوگی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا اصل مقصد اور مدعا تبلیغ
ہے ہاں ان موجودہ مخدوش اور پُرفتن ایام کے خیریت کے ساتھ گزر جانے کے بعد ہم ایسے
کاموں کی طرف توجہ کر سکتے ہیں پس جب تک ہم ان ہولناک ایام میں سے صحیح سلامت
گزر نہیں جاتے ہمیں اپنے پیسے کی قدر کرنی چاہیے اور اپنا ایک ایک پیسہ صرف کرنے سے
پیشتر ہمیں سوچنا چاہیے کہ آیا وہ کام جس کے لئے ہم یہ خرچ کرنا چاہتے ہیں اب ایسا ہے کہ
اس کے بغیر ہم گزارہ کر سکتے ہیں یا نہیں ۔ اگر وہ کام ایسا ہے کہ اُس پر خرچ کئے بغیر ہم
گزارہ کر سکیں تو خواہ ہمیں اس کے لئے تھوڑی بہت تکلیف بھی کیوں نہ برداشت کرنی
پڑے ہمیں اس کے لئے خزانہ سے پیسہ نکالتے وقت تامل ہونا چاہیے ۔
۔
وہ
نازک ایام میں ہمارا فرض پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اخراجات کے
بارہ میں اپنا ہر قدم پھونک پھونک کر رکھیں اور جہاں تک
ممکن ہو زائد اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کریں ۔ موجودہ ایام میں اگر ہم نے اس طرف
زیادہ توجہ کی کہ سلسلہ کے دفاتر اور تعلیمی اداروں کے لئے زیادہ اعلیٰ عمارتیں ہوں تو ممکن
ہے دشمن کے حملہ کی صورت میں ہمیں زیادہ نقصان اُٹھانا پڑے اور وہ نقصان ایسا ہو جس
سے ہماری کمریں خم ہو جائیں ۔ پس دوستوں کو چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا،
گڑ گڑا کر دعائیں کریں اور ساتھ ہی فتنہ انگیزوں کو اُن کی فتنہ انگیزیوں سے باز رکھنے کی
کوشش کریں اور اُن کو اس قسم کے فسادات کے بد نتائج سے باخبر کریں اور ان کی ہدایت
کے لئے خدا تعالیٰ سے دعائیں کریں ایسے مفسدوں اور فتنہ پردازوں کو نصیحت کرتے رہنا آخر
فائدہ مند ثابت ہوگا قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَذَكِّرُ إِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرَى
اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان بالکل سچ اور صحیح ہے ۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ جن لوگوں کو بار بار نصیحت کی
جائے وہ راہ راست پر نہ آجائیں خواہ وہ ہندو اور سکھ ہی کیوں نہ ہوں۔ نصیحت بہرحال
فائدہ پہنچاتی ہے بشرطیکہ صحیح طور پر کی جائے ۔
خطابات شوری جلد سوم
۲۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
اب بجٹ کی بعض باتوں کے متعلق میں دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔
دو
ا۔ بجٹ کے صفحہ ۱۶ پر لکھا ہے کہ گھٹیا لیاں سکول کو ۳۸۹۲ روپیہ مدد دی جائے گی اور اس کے
ساتھ نوٹ یہ ہے کہ معاہدہ یہ ہے کہ فیسوں اور سرکاری گرانٹ کی آمد کو وضع کر کے
باقی اخراجات کا نصف مقامی جماعت برداشت کرے گی اور نصف صدر انجمن احمد یہ ۔
گویا ۱۹۴۶ روپیه مقامی جماعت کی طرف سے داخل خزانہ ہونے پر ۳۸۹۲ روپیہ انہیں
مل سکیں گئے اب اس کو بجٹ کے صفحہ ۶ پر آمد میں دیکھیں تو وہاں امداد از جماعت
گھٹیالیاں برائے نصف اخراجات ۲۸۶ ۱ روپے کی رقم درج ہے ۔ میرے نزدیک یہ غلط
ہے ۳۸۹۲ روپے کا نصف ۱۹۴۶ روپے ہونا چاہیے نہ کہ ۱۲۸۶ روپے ۔ اسی طرح ۶۶۰
روپیہ کی رقم ہماری آمد میں سے کم ہو جائے گی ۔
۲۔ زود نویسی کے محکمہ میں چار زود نویسوں کا خرچ رکھا گیا ہے مگر کام صرف تین زودنویس
کر رہے ہیں چوتھا زودنویس اب تک محکمہ کو ملا ہی نہیں گویا ایک زودنویس کا خرچ محض
زائد طور پر دکھایا گیا ہے ۔
۔ بجٹ میں ایک اور شقم یہ ہے کہ ایک صیغہ کے اخراجات دوسرے صیغہ میں دکھائے گئے ہیں
مثلاً ناظر صاحب اعلیٰ کی تنخواہ نظارت تألیف و تصنیف میں رکھی گئی ہے جو ہرگز درست
نہیں۔ اگر انجمن نے کسی صیغہ سے کوئی شخص اپنی ضرورت کے لئے لے لیا ہے تو اُس کا
لیا تو
خرچ بھی اُسی صیغہ میں پڑنا چاہیے جس نے لیا ہے نہ کہ وہ صیغہ برداشت کرتا رہے جس
سے لیا گیا ہے۔ اسی طرح ریویو میں ایک آدمی دعوت و تبلیغ سے لیا گیا ہے مگر خرچ بجائے
ریویو کے اب تک دعوۃ و تبلیغ پر پڑ رہا ہے جو میرے نزدیک ہرگز درست نہیں آئندہ ان و رہا
باتوں کی اصلاح ہونی چاہیے۔ کیونکہ یہ طریق کہ ایک صیغہ کا خرچ دوسرے صیغہ کو
برداشت کرنا پڑے درست نہیں ۔
۴ صدرا
صد را نجمن احمد یہ کے کارکنان کے مہنگائی الاونس کے متعلق سب کمیٹی نے لکھا ہے کہ
بجٹ دیباچہ میں صدرانجمن احمد یہ نے کارکنان کے گرانی الاؤنس کے اضافہ کے لئے
۲۷۰۰۰ روپیہ کے مزید خرچ کا جو ذکر کیا ہے وہ ضرور قابل غور ہے اور اس خرچ کو بجٹ
میں شامل کر کے منظور کرنا چاہیے۔ مگر میرے نزدیک یہ معاملہ اس وقت پیش نہیں ہو سکتا