مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 5
خطابات شوری جلد سوم
۲۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
کیونکہ صدرانجمن احمدیہ نے کارکنان کے مہنگائی الاؤنس کو بڑھانے کے لئے کوئی تجویز
بجٹ میں نہیں رکھی بلکہ اس کے الفاظ یہ ہیں کہ کارکنان کے گرانی الاؤنس میں اضافہ
کی تجویز صدرانجمن احمدیہ کے زیر غور ہے اور اشیاء کی گرانی اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ
گرانی کے الاؤنس میں اضافہ کرنا صدر انجمن احمد یہ مناسب سمجھتی ہے اگر یہ اضافہ منظور
کیا گیا تو خرچ میں تقریباً ۲۷ ہزار کا مزید اضافہ ہوگا مگر فی الحال یہ اضافہ بجٹ میں جو
اب پیش کیا جا رہا ہے شامل نہیں کیا گیا گویا یہ معاملہ صدرانجمن احمد یہ کے ابھی زیر غور
ہے اور اس نے یہ معاملہ فیصلہ کے لئے پیش نہیں کیا پس کارکنان کے مہنگائی الاؤنس میں
اضافہ کا معاملہ اس وقت پیش نہیں ہو سکتا ۔
۔
۔ بجٹ میں مبلغین کی تعداد بہت زیادہ دکھائی گئی ہے جس چیز کی میں نے اجازت دی
تھی وہ یہ تھی کے سولہ مبلغین پچھلے سال مقرر کئے گئے تھے اور پچاس اس سال یہ کل
چھیاسٹھ بنتے ہیں اور میں نے کہا تھا کہ ساٹھ اور رکھ لئے جائیں یہ کل تعداد ایک سو چھبیس
بنتی ہے لیکن موجودہ بجٹ اس سے بہت زیادہ تعداد ظاہر کر رہا ہے بجٹ میں
۷۴۷۶ ( بجٹ اخراجات جدید ) بیلنس دکھائے گئے ہیں اور اِس ۷۴ کی تفصیل یوں
بیان کی گئی ہے کہ کشمیر کے لئے دور یہاتی مبلغین زیر تعلیم باسٹھ اور دیہاتی مبلغین عارضی
دس اب سوال یہ ہے کہ کشمیر کے لئے جو دو مبلغ رکھے گئے ہیں ان کے رکھنے کی میں نے
کب اجازت دی تھی اسی طرح جو دس زائد دیہاتی مبلغین عارضی دکھائے گئے ہیں
ان کی منظوری بھی مجھ سے نہیں لی گئی یہ چوبیس کی زیادتی بغیر میری اجازت اور ہدایت
کے کی گئی ہے ۔“
66
اس موقع پر حضور کے استفسار پر جناب میرزا بشیر احمد بیگ صاحب نائب ناظر دعوت
و تبلیغ نے بتایا کہ اُنہوں نے بجٹ میں یہ گنجائش کیوں رکھی تھی۔ سلسلہ تقریر جاری رکھتے
ہوئے حضور نے فرمایا :۔
دو
احمدیت کی طرف بڑھتا ہوا رجحان ” جہاں تک تبلیغ کا سوال ہے اس کے متعلق
میری سکیم بہت وسیع ہے اور میں سمجھتا ہوں
کہ اس محکمہ میں ہمیں ابھی کئی گنا زیادتی کرنی پڑے گی ۔ میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں بھی
خطابات شوری جلد سوم
۲۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
بیداری کے آثار پائے جاتے ہیں اور لوگ تبلیغ کرنے کی طرف پہلے سے زیادہ توجہ دے
رہے ہیں میرا ارادہ ہے کہ دو تین سالوں میں مبلغین کی تعداد پانچ سو تک پہنچا دی جائے
اور جوں جوں ضرورت بڑھتی جائے ہم اس تعداد میں زیادتی کرتے چلے جائیں اور یہ
تعداد کئی ہزار تک پہنچ جائے۔
تبلیغ کے متعلق جہاں تک میں نے تجربہ کیا ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے اکثر نوجوان جو
تبلیغ کے لئے غیر ممالک میں گئے ہوئے ہیں وہ اکثر جگہوں میں کامیاب ہوئے ہیں
اور اُن کی تبلیغ کے نتائج نہایت خوشکن ثابت ہو رہے ہیں مثلاً امریکہ میں ہی جوں جوں ہم
اپنی تبلیغ کو وسیع کرتے جارہے ہیں مبلغین کی مانگ بھی بڑھتی چلی جارہی ہے۔ بعض
دوستوں کی تو یہاں تک رائے ہے کہ اگر کچھ عرصہ تک ان علاقوں میں ہوشیاری اور محنت اور
اخلاص کے ساتھ کام کیا جائے تو ہیں پچھیں بلکہ تمہیں ہزار سالانہ نیا آدمی جماعت میں داخل
ہونا کچھ بھی مشکل نہیں ۔ اگر وہاں کے پچھیں تمہیں ہزار آدمی سالانہ نئے جماعت میں داخل
ہوں تو آمدنی بھی بڑھ جائے گی اور مبلغین کے اخراجات بھی وہاں کی جماعتیں نہایت
آسانی سے برداشت کرنے کے قابل ہو جائیں گی اب بھی وہاں کی جماعت کو تھوڑی ہے
مگر ہزاروں ہزار روپیہ اُن کی طرف سے آرہا ہے اور اگر آئندہ ہم اپنی تبلیغ کو بڑھائیں
گے تو یقیناً یہ ہمارے لئے مفید ہوگا ۔ مبلغ کا وجود در حقیقت برف کے پانی کی طرح
ہوتا ہے کہ جوں جوں پیتے جائیں پیاس زیادہ لگتی ہے اسی طرح ایک مبلغ کے بعد دوسرے
مبلغ کی ضرورت پڑتی ہے اگر ہم تبلیغ کے خوش کن نتائج اور موجودہ ضروریات کو مد نظر رکھتے
ہوئے تین سو دیہاتی مبلغین کا اضافہ کریں تو ہمارا خرچ تین لاکھ سالانہ بڑھ جائے گا
اور اگر یہ تعداد ایک ہزار تک پہنچا دی جائے تو سات آٹھ لاکھ روپیہ سالانہ بجٹ بڑھ جائے
گا ہم ان حالات کی موجودگی میں جو اس وقت ہمیں نظر آ رہے ہیں انشراح صدر کے ساتھ
یہ کہہ سکتے ہیں کہ اب ہندوستان کے اندر کیا اور غیر ممالک میں کیا لوگوں کی طبائع کے
اندر احمدیت کی طرف توجہ کرنے کا احساس پایا جاتا ہے۔ ہمارے دو مبلغ کراچی میں کام
کر رہے ہیں اور کراچی کے مضافات میں بھی احمدیت کا بہت چرچا ہے چنانچہ اس دفعہ
جب میں سندھ گیا تو ایک ایگزیکٹو انجینئر صاحب اور ایک کیپٹن صاحب بیعت کے لئے
خطابات شوری جلد سوم
۲۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
میرے پاس آئے اور اس سفر سندھ میں ٧٠ کے قریب سندھی بیعت کر کے احمدیت
میں داخل ہوئے ۔ اور بعض علاقوں میں تو احمدیت کا اتنا چرچا ہے کہ ایک شخص سو میل کا
پیدل سفر کر کے مجھے ملنے آیا۔ یہ سب حالات بتاتے ہیں کہ اب لوگوں کے دلوں میں
احمدیت کے متعلق تحقیقات کرنے کا شوق ہونے ہونے لگا لگا ہے اور یہ دیپسی دن بدن بڑھ بڑھتی جارہی
ہے اس لئے ابھی ہم کو قربانیوں کے میدان میں اس طرح اپنے آپ پر جبر کر کے چلنا
پڑے گا جیسے گھوڑا لگام کو اپنے منہ میں دبا کر چلتا ہے ورنہ ہمارا لٹریچر، ہماری تقریر میں اور
تمام گزشتہ کوششیں بیکار جائیں گی۔ میں نے اس سفر سندھ میں لوگوں کے احمدیت کی طرف
بڑھتے ہوئے رحجان اور اشتیاق کو دیکھا ہے جس سے میں اندازہ لگاتا ہوں کہ ہندوستان
کے مسلمان آخر ہر طرف سے ٹھوکریں کھا کر احمدیت ہی کے مضبوط قلعہ کے اندر آ کر پناہ گزیں
ہوں گے۔ اب مسلمانوں کے اندر کچھ کچھ بیداری کے آثار پائے جانے لگے ہیں اور وہ
اس کشمکش کے زمانہ میں ایڑیاں اُٹھا اُٹھا کر احمدیت کے جھنڈے کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔
میں نے گزشتہ سفر میں دیکھا کہ ملتان یا منٹگمری کے سٹیشن پر ایک شخص عین اُس وقت میری
ملاقات کے لئے پہنچا جب کہ ریل چل پڑی تھی مگر وہ پھر بھی ریل کے ساتھ ساتھ دوڑتا جاتا
تھا اور کہتا جاتا تھا کہ میں نے کسی دوست سے لے کر آپ کی تفسیر پڑھی ہے جس نے میرے
سینے میں ایک تلاطم پیدا کر دیا ہے مگر مجھ میں خریدنے کی استطاعت نہیں ۔ اُس کے اندر اتنا
جوش تھا کہ ریل کے ساتھ ساتھ دوڑتا آیا یہاں تک کہ پلیٹ فارم بھی ختم ہو گیا مگر میں نے
دیکھا کہ وہ پھر بھی دوڑ رہا تھا اور باوجود یکہ ریل کے شور میں اُس کی آواز دب رہی تھی اُس
کے ہونٹ ہلتے ہوئے نظر آ رہے تھے ۔ پس عوام الناس کی طبائع میں یہ جوش ظاہر کرتا ہے
کہ ایک دنیا احمدیت کے روحانی پانی کی پیاسی ہو رہی ہے مگر ہمیں افسوس ہے کہ ہم اُن کی
پیاس بجھانے کے لئے گو تڑپ رہے ہیں لیکن وسیع پیمانہ پر کام نہیں کر سکتے ۔ بے شک
احمدیت روحانی ٹھنڈے اور میٹھے پانی کا ایک بہت بڑا چشمہ ہے لیکن جب تک اس چشمہ
میں سے سے اپنے مشکیزے پانی سے بھر بھر کر پیاسوں تک گھر گھر نہ لے جائیں گے ، ان کو
کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ہمارے مبلغین کی مثال سقوں کی سی ہے جو اس روحانی چشمے سے
اپنے اپنے مشکیزے بھر کر اور کمر پر اُٹھا کر دُور و نزدیک کے پیاسوں کی پیاس بجھا رہے ہیں
خطابات شوری جلد سوم
۲۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
مگر اب جب کہ پیاسوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہمیں بھی ان کی پیاس
بجھانے کے زیادہ سامان کرنے چاہئیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ ہماری جماعت نے اس کام کو
سرانجام دینے کے لئے بہت زیادہ قربانیوں سے کام لیا ہے ایسی قربانیوں سے کہ موجودہ زمانہ
میں اُن کی مثال ملنی مشکل ہے مگر جوں جوں ہم نئے علاقوں کی طرف رجوع کر رہے ہیں
ہمارا کام بھی بڑھتا جا رہا ہے اور ہماری ذمہ داریاں بھی بیش از پیش ہیں ۔ اگر ہم یہ سمجھ کر کہ
ہم نے کافی قربانیاں کرلی ہیں تھک کر بیٹھ جائیں تو یہ جوانمردی کے خلاف ہوگا جوانمردی
اس کا نام نہیں کہ ایک کام کو ادھورا چھوڑ دیا جائے بلکہ جوانمرداور جواں ہمت وہ شخص ہے جو
اپنے عہد کو مرتے دم تک نبھائے ۔
۲ ۔ حد یہ دار التبلیغ کشمیر کے لئے ۲۵ روپیہ ماہوار کی بجائے ۱۰۰ روپیہ ماہوار کیوں کر دیا گیا ر
ہے حالانکہ وہاں ہر چیز سستی مل سکتی ہے یہ رقم کم ہونی چاہیے ۔
ے۔ کولمبو میں دار التبلیغ کے لئے ۱۵۰۰ روپیہ کی رقم رکھی گئی ہے حالانکہ وہاں کوئی مبلغ نہیں یہ
رقم بھی کم ہونی چاہیے ۔
۶
تعلیم و تربیت کا سفر خرچ بھی بہت زیادہ رکھا گیا ہے اس کو بھی کم کرنا چاہیے۔
یہ بعض اخراجات جن کے متعلق میں نے توجہ دلائی ہے ایسے ہیں جو ضرور کم ہونے
چاہئیں اور جو ر تمہیں بلا ضرورت ہیں وہ اُڑا دینی چاہئیں ۔
اب میں جماعت کے سامنے سب کمیٹی کا تجویز کردہ بجٹ آمد پیش کرتا ہوں جو
دوست اس کے حق میں ہوں کہ سب کمیٹی کا تجویز کردہ بجٹ منظور کیا جائے ۔ وہ کھڑے
ہو جائیں
اس پر ۳۳۰ نمائندگان کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
”
۳۳۰ دوستوں کی رائے ہے کہ اس بجٹ کو منظور کیا جائے میں اس کے متعلق اپنی
رائے محفوظ رکھتا ہوں ۔“
پھر فرمایا :۔
بجٹ آمد ” اب آمد کے متعلق دوست سوچ لیں کیونکہ اخراجات کا جو بجٹ منظور کیا گیا
ہے وہ آمد سے زیادہ ہے اس کے متعلق سب کمیٹی کی رائے یہ ہے کہ ہر احمدی
خطابات شوری جلد سوم
۲۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
-
اپنی ماہوار آمد کا پچاس فیصدی بطور چندہ خاص ان ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے
دے۔ اب جو بجٹ آپ لوگوں نے آمد کا منظور کیا ہے وہ ۶۲۳۵۹۸ اروپے کا ہے اس آمد
میں غیر معمولی چندہ ۳۸۰۰۰۰ روپے سے کچھ اوپر ہے ۔ پچاس فیصدی زیادتی کرنے سے
۳۸۰۰۰۰ روپے آمد ہوگی ۔ یہ بات ؟ آمد ہوگی ۔ یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ چندہ کالج کے لئے متواتر
زور لگانے کے باوجود اس وقت تک گل ۷۷۰۰۰ روپے کی آمد ہوئی ہے میں بطور فخر نہیں
بلکہ اظہار حقیقت کے لئے بتانا چاہتا ہوں کہ اس میں ۱۰۰۰۰ روپیه چنده صرف میری طرف
سے ہے گویا ساری جماعت کا چندہ مجھ اکیلے سے چھ گنا ہے۔ اِس وقت ہمارے سامنے
سب سے بڑی اور ضروری چیز یہ ہے کہ ہم حفاظت مرکز کے لئے بڑھ چڑھ کر قربانیاں پیش
کریں۔ اِس وقت تک اس مد میں گل ۴۴۰۰۰ روپے کی رقم آئی ہے اوّل تو اس کے لئے
ایک لاکھ پچہتر ہزار روپے کا جو اندازہ لگایا گیا ہے وہ میرے نزدیک بالکل نا کافی ہے اس
کے لئے کم از کم پانچ لاکھ روپیہ درکار ہے لیکن اس وقت تک گل آمدن ۴۴۰۰۰ روپے ہوئی
ہے اور اگر سال یا ڈیڑھ سال تک زور لگانے کے بعد ۷۵۰۰۰ روپیہ وصول بھی ہو گیا
تو کیا ہوا کیونکہ یہ رقم اس ضرورت کو پورا نہیں کر سکتی اس مد میں گل ۴۴۰۰۰ روپے کی رقم کا
آنا بتاتا ہے کہ یا تو جماعت میں تھکاوٹ پیدا ہوگئی ہے یا اس تحریک کو صحیح طور پر لوگوں تک
پہنچایا نہیں گیا اور لوگوں پر اس کی اہمیت واضح نہیں کی گئی ۔ میرے نزدیک یہ سوال کہ یہ رقم
کس طرح پوری کی جائے کوئی خاص تجویز چاہتا ہے اور اُس کے لئے کوئی ایسی صورت
ہونی چاہیے جو تجربہ کامیاب ہو۔ اب مغرب اور عشاء کی نماز میں جمع ہوں گی نمازوں کے
بعد پھر اجلاس ہوگا دوست یہاں سے جا کر اپنے اپنے ذہن میں اس کے متعلق تجاویز
سوچیں اور مغرب و عشاء کی نماز کے بعد جو اجلاس ہو اُس میں بتائیں کہ یہ رقم کس طرح
جمع کی جائے ۔“
اس کے بعد حضور مغرب و عشاء کی نمازوں کے لئے مسجد نور میں تشریف لے گئے ۔
دو
نمازوں کے بعد جب تیسرا اجلاس شروع ہوا تو حضور نے فرمایا:۔
چونکہ صورت حال اس سے بہت زیادہ خطرناک ہے جو ہم نے پہلے سمجھی تھی اس
لئے اب اندازہ لگایا گیا ہے کہ حفاظت مرکز کے لئے کم از کم پانچ لاکھ روپیہ کی ضرورت
خطابات شوری جلد سوم
۲۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
ہوگی۔ بجٹ کے عام اخراجات تو سال کے دوران میں پورے ہوتے رہیں گے لیکن
حفاظت قادیان کے لئے ہم سال بھر انتظار نہیں کر سکتے ۔ میں تو جتنا سوچتا ہوں اُتنا ہی
معاملہ الجھا ہوا انظر آتا ہے۔ آپ لوگ ذرا غور کریں کہ اگر کسی شخص کا لڑکا بیمار ہو جائے تو وہ
سینکڑوں روپیہ اُس کی دواؤں وغیرہ پر خرچ کر دیتا ہے بلکہ میں نے غرباء کو دیکھا ہے کہ وہ
بھی سو دو سو روپیہ خرچ کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں کئی دفعہ بعض غریب آدمی میرے پاس
آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سو روپیہ تو ہم نے جمع کر لیا ہے ایک سو روپیہ آپ دے دیں تو ہم
فلاں جگہ اپنے بچے کو لے جا کر اُس کا علاج کرائیں لیکن حفاظت مرکز کے لئے اس وقت
تک گل چھتیس ہزار روپیہ آیا ہے ۔ حالانکہ آپ لوگوں کے سامنے امرتسر اور لاہور کے
واقعات ہیں کہ اُن کو جلایا گیا اور بہت سا جانی نقصان ہوا ان واقعات کو دیکھتے ہوئے یہ
چندہ بالکل تمسخر معلوم ہوتا ہے اور میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اگر یہی حالات رہے تو آپ لوگ
کس طرح مرکز کی حفاظت کریں گے اور کس طرح پانچ لاکھ روپیہ پورا کریں گے ۔ پس مجھے
بتایا جائے کہ جو روپیہ دیا گیا ہے وہ جماعت نے کیا سمجھ کر دیا ہے اور باقی روپیہ آپ لوگ
کس طرح پورا کریں گے ۔“
اس پر چند ممبران نے اپنے نام لکھوائے اور آراء پیش کیں ۔ اس پر حضور نے فرمایا :۔
حفاظت مرکز کے متعلق جماعت سے مالی قربانیوں کا مطالبہ اگر یہ سلسلہ
انسانی ہاتھوں
کا بنایا ہوا ہوتا تو میں سمجھتا کہ جماعت کی اس معاملہ میں عدم تو جہی حقیقی کمزوری اور کمی ایمان
کا نتیجہ ہے لیکن یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھوں کا بنایا ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ نے خود حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا کہ میں تیرا محافظ ہوں ے اور تیرے بچے اور حقیقی محتوں کا گروہ
بڑھاتا چلا جاؤں گا۔ پس میں یہ خیال بھی نہیں کر سکتا کہ جماعت کی عدم توجہ حقیقی کمزوری
کی وجہ سے ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں یہ سستی اور غفلت حقیقی سستی اور غفلت کی وجہ سے نہیں
بلکہ حالات کا صحیح اندازہ نہ لگانے کی وجہ سے ہے اور آج میری غرض بھی یہی تھی کہ
میں جماعت کو توجہ دلاؤں کہ وہ نادانی سے غفلت اور سستی کی مرتکب نہ ہو ورنہ حقیقت وہی
ہے جو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اور جس کے متعلق میں نے آپ لوگوں کو قبل از وقت متنبہ
XXXXXXXXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۲۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
کر دیا تھا۔ وہ تنبیہ کسی قیاس کی بناء پر نہ تھی بلکہ اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ علم کے ماتحت تھی اور اور اللہ
تعالٰی کی باتیں ہمیشہ سچی ہوتی ہیں ، کوئی ہستی ان کو جھوٹا ثابت نہیں کر سکتی ۔
مجھے آج ایک دوست کا رقعہ ملا جس میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ وہ لاہور گئے تھے
وہاں سلسلہ کے ایک سخت مخالف سے اُن کی بات چیت ہوئی تو اُنہوں نے محسوس کیا کہ اس
کی حالت بالکل بدلی ہوئی ہے۔ اُس مخالف شخص نے میرا نام لے کر کہا کہ ان کی خواب کا
آدھا حصہ تو پورا ہو گیا ہے اور خدا کرے کہ دوسرا حصہ بھی پورا ہو جائے اور ہم لوگ مصیبت
سے بچ جائیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی باتیں ایک ایک کر کے پوری ہو رہی ہیں اور
بدلنے والے حالات بہت سرعت کے ساتھ بدل رہے ہیں ۔
میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ مسلم لیگ پر وائسرائے ہاؤس میں کانگرس نے حملہ کیا
ہے یہ خواب کس طرح لفظ بہ لفظ پورا ہوا۔ پنڈت جواہر لعل نہرو صاحب نے وائسرائے پر
زور دیا کہ مسلمانوں کو اینٹرم کے گورنمنٹ سے نکال دیا جائے پھر جس طرح میں نے دیکھا تھا
کہ مسلمان اُڑتے ہیں اور اونچی اونچی چھلانگیں لگاتے ہیں بالکل اسی طرح ہوا مسلم لیگ
کے ممبران ہوائی جہازوں میں بیٹھ کر انگلستان گئے اور وہاں مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی جس
کا ہندو اخبارات نے بھی اعتراف کیا۔
ا
اسی طرح فسادات کے متعلق یہ کتنی واضح خواب ہے کہ میں نے دیکھا ہمارا ایک عزیز
ایک مکان میں غائب ہو گیا ہے اور اس مکان کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ یہاں ہندو
مسلمانوں کو قتل کر دیتے ہیں اور میں اس کو تلاش کرنے کے لئے اِدھر اُدھر پھرتا ہوں ۔ میری
اس خواب کے شائع ہونے پر ایک شخص نے گورنمنٹ کو درخواست دی کہ اس میں احمد یوں
کو ہندؤوں پر حملہ کرنے کے لئے اکسایا گیا ہے۔ بہر حال اللہ تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت
ان حالات کا علم دیا اور میں نے ایسے وقت میں ان باتوں کے متعلق جماعت کو آگاہ کیا جبکہ
دنیا ان کے متعلق کچھ نہ جانتی تھی ۔
ابھی ایک رویا شائع نہیں ہوئی میں نے رویا میں دیکھا تھا کہ فوجوں میں بغاوت کے
آثار پائے جاتے ہیں چنانچہ جالندھر کے ایک فوجی افسر نے مجھ سے ذکر کیا کہ واقعہ میں
بعض مقامات پر فوجوں میں بغاوت کے آثار نمودار ہوئے لیکن گورنمنٹ نے اس خبر کو دبا دیا
خطابات شوری جلد سوم
۲۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
اور ابھی ہم نہیں جانتے کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے۔ ہندؤوں اور مسلمانوں کے یہ فرقہ وارانہ
فسادات ابھی شروع بھی نہیں ہوئے تھے کہ مجھے ہندو مسلم لڑائی کے متعلق بتایا گیا چنانچہ پہلے
بنگال میں فسادات ہوئے پھر بہار میں ہوئے اور پھر اس کے بعد یہ آگ پنجاب میں آ پہنچی ۔
اس سے پہلے ۱۹۱۵ء میں میں نے ایک نظارہ دیکھا تھا کہ دریا میں طغیانی آگئی ہے
اور شہر غرق ہوتے جارہے ہیں ۔ میں بھی دریا میں بہتا جا رہا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ
یا اللہ ! سندھ میں تو میرے پیر لگ جائیں ۔ اس کے ایک معنی تو یہ تھے کہ وہاں احمدیوں کو
زمینیں اور جائیدادیں مل جائیں گی اور اس کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ سندھ ہماری مضبوطی
کا موجب ہوگا اور ہمیں وہاں قیام کرنے کے لئے جگہ ملے گی اور اس کے یہ معنی بھی ہو سکتے
ہیں کہ پنجاب کو اشد ضرورت کے وقت سندھ سے مدد ملے گی ۔ میں جماعت کو یہ بتانا چاہتا
ہوں کہ ہمارے سوا دنیا میں ہر قوم کے لئے آزادی ہے مسلمانوں کا کعبہ اور ہندؤوں کی
تیرتھ گا ہیں محفوظ ہیں کیونکہ یہ لوگ اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ اگر کوئی دشمن حملہ کرنا چاہے تو
اُسے پہلے سوچنا پڑتا ہے لیکن ہم بہت تھوڑے ہیں۔ نہ ہماری تعداد زیادہ ہے اور نہ ہمارے
پاس طاقت ہے کہ جس سے ہم اپنی حفاظت کر سکیں اور ہم جہاں رہتے ہیں اُس کو چھوڑ بھی
نہیں سکتے کیونکہ ہمارے یہاں مقدس مقامات ہیں اور مقدس مقامات کو چھوڑا نہیں جاسکتا۔
بیسیوں چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی ذات میں کوئی خاص عظمت نہیں رکھتیں لیکن آئندہ تبلیغ
کے لئے اُن کا وجود ضروری ہوتا ہے مثلاً خواہ کتنا ہی عظیم الشان مکان ہو وہ ہر ایک انسان
سے ادنی ہوتا ہے اور ایک ادنیٰ سے ادنی مومن بہر حال اینٹوں اور پتھروں کی عمارت سے
زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔ مکہ کے ہزاروں ہزار پتھر ایک ادنیٰ سے ادنی مومن کے مقابلہ میں کوئی
بھی حقیقت نہیں رکھتے لیکن خانہ کعبہ کو بچانے کے لئے اگر دس کروڑ کیا دس ارب مومن بھی
قربان کر دیئے جائیں تو اس کے سامنے کچھ حقیقت نہیں رکھتے ۔ اُس وقت یہ نہیں دیکھا
جائے گا کہ یہ پتھر ہیں اور انسان کا وجود زیادہ قیمتی ہے بلکہ یہ دیکھا جائے گا کہ اس کا
انہدام اسلام پر کیا اثر رکھتا ہے۔ چونکہ اسلام اور مسلمانوں کی عظمت اور ان کی عقیدت کی
وابستگی بیت اللہ کے ساتھ ہے اور شعائر اللہ میں داخل ہے اس لئے بیت اللہ کی حفاظت کے
لئے اربوں ارب مسلمان بھی نہایت آسانی سے قربان کیا جا سکتا ہے۔ پس دوسرے لوگوں
خطابات شوری جلد سوم
۲۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
کی حالت اور رنگ کی ہے اور ہماری اور رنگ کی ۔ ان حالات میں میرا فرض تھا کہ میں
آپ لوگوں کے مونہوں سے یہ کہلواؤں کہ آپ سے غلطی ہوئی ہے تا کہ آپ کے اندر
بیداری پیدا ہو اور آپ کو اپنا فرض سرانجام دینے کی ہر وقت فکر رہے ورنہ میں جانتا ہوں کہ
آسمانی ارادہ یہی ہے کہ یہ جماعت کامیاب ہو۔ اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ہماری چھوٹی سی
جماعت اتنی بڑی قربانیاں کر رہی ہے کہ دنیوی جماعتوں میں اس کی مثال نہ مل سکے گی پس
یہ غرض تو پوری ہوگئی اب سوال یہ ہے کہ یہ رقم کس طرح پوری کی جائے ۔ وہ تجاویز جو اس
وقت دوستوں نے پیش کی ہیں اُن سے یہ کام نہیں ہو سکتا ۔ پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہمیں چندہ
جمع کرتے کرتے بہت دیر لگ جائے اور ضرورت فوری طور پر سامنے آجائے ۔ کہتے ہیں
تا تریاق آورده شود مارگزیده مرده شود
دوست اپنا روپیہ بطور امانت قادیان بھجوائیں ممکن ہے کہ وقت : وقت ہمارے ہاتھوں
سے نکل جائے اور ممکن ہے کہ
پانچ دس دن تک ہی ہمیں اس روپیہ کی ضرورت پیش آجائے اس لئے ہمیں فوری طور پر ایسا
طریق اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہماری فوری ضروریات پوری ہوسکیں ۔ اس
کے لئے میں نے طریق سوچا ہے کہ دوستوں کا جس قدر روپیہ اپنی ضرورت سے زائد
دوسرے بینکوں میں جمع ہے وہ امانت کے طور پر فوراً قادیان بھجوا دیں اور یہ ادنیٰ سے ادنیٰ
قربانی ہے جس کا اُن سے مطالبہ کیا گیا ہے اس طرح اُمید ہے کہ ہمیں فوری طور پر پانچ چھ
لاکھ روپیہ مل جائے گا اور ایک دو سال کے بعد ہم اسے واپس کر دیں گے۔ میرا خیال ہے
کہ اس وقت باہر ہماری جماعت کا پچاس ساٹھ لاکھ روپیہ جمع ہوگا اس لحاظ سے پانچ چھ
لاکھ روپیہ کا فوراً جمع ہو جانا کوئی مشکل نظر نہیں آتا ، اگر ہماری یہ فوری ضرورت پوری
ہو جائے تو ہم سانس لینے کے قابل ہو سکتے ہیں پس اس کے لئے میں تحریک کرتا ہوں کہ ہر
احمدی اپنا جمع کردہ روپیہ بطور امانت قادیان بھجوا دے ۔ جب آپ لوگ جان اور مال کی
قربانی کرنے کو تیار ہیں تو پھر امانتوں کا کچھ عرصے کے لئے یہاں جمع کرانا کونسی مشکل بات
ہے۔ اگر تمام احمدی اپنا بنک کا روپیہ بطور امانت یہاں بھیج دیں تو ہماری ضرورت بھی آسانی
سے پوری ہو جائے گی اور ان کا امتحان بھی ہو جائے گا کہ آیا ان کے دلوں میں ایمان ہے یا نہیں ۔
خطابات شوری جلد سوم
۲۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
اگر دل میں ایمان ہے تو ہر احمدی اِس بات پر مطمئن ہوگا کہ میرا جو روپیہ قادیان میں ہو گا وہ
ضائع نہیں ہوگا بلکہ وہ اللہ تعالیٰ کے قلعہ میں محفوظ ہوگا اور اللہ تعالیٰ خود اس کی حفاظت
کرے گا۔ اور جس کے دل میں ایمان نہیں ہوگا اُس کے دل میں شکوک و شبہات پیدا ہوں
گے کہ پتہ نہیں مجھے روپیہ واپس ملے ۔ پس اس طرح صرف مرکز کی حفاظت ہی نہیں ہوگی
بلکہ آپ لوگوں کے ایمانوں کی آزمائش بھی ہو جائے گی اب دوست اپنے وعدے لکھوائیں
کہ وہ کتنا روپیہ امانت کے طور پر یہاں جمع کرا سکتے ہیں ۔“
اس کے بعد دوستوں نے وعدے لکھوانے شروع کر دیئے ۔ جب دوست وعدے
لکھوا چکے تو حضور نے فرمایا :۔
اس وقت جن دوستوں نے وعدے لکھوائے ہیں اُن کو چاہیے کہ وہ جلد سے جلد
اپنی رقوم امانت میں جمع کرادیں کیونکہ ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں کب ضرورت پیش آجائے ۔
تین لاکھ اکہتر ہزار روپے کے وعدے اس وقت تک آئے ہیں اور بعض دوستوں کے
وعدے ابھی غیر معین ہیں اور کئی دوست ابھی سوچ رہے ہوں گے اور بعض دوستوں نے رقم
جمع کرانے کی نیت تو کی ہوگی لیکن اپنا نام ظاہر نہ کرنا چاہتے ہوں گے اور ہزاروں ہزار
دوست ابھی ایسے باقی ہیں جن کو اس تحریک کی اطلاع ہی نہیں جب اُن کو اطلاع ہوگی تو میں
امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے ایمانوں اور اخلاص میں دوسروں سے پیچھے نہیں رہیں گے۔
ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آپ لوگ واپس جا کر اپنے فرضِ منصبی کو سمجھیں اور
دوسرے دوستوں کو پورے طور پر یہ پیغام پہنچا دیں اگر یہ کام صحیح طور پر کیا جائے تو میں امید
کرتا ہوں کہ یہ رقم مطالبہ سے کئی گنا زیادہ ہو جائے گی ۔
بدر کی جنگ میں صحابہ کی تعداد ۳۱۳ تھی اور دشمن کی تعداد ایک ہزار گویا ۳۱۳ صحابہ
ایک ہزار سپاہیوں کے نرنے میں گھر گئے صحابہ نے سمجھا کہ ہو سکتا ہے کہ ہم لوگ اپنی
کمزوریوں کی وجہ سے مہدہ برآ نہ ہو سکیں اور اللہ تعالیٰ کا منشاء کوئی اور ہو ۔ کیونکہ مومن
جہاں اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھتا ہے وہاں اُسے اپنی کمزوریوں کا بھی احساس ہوتا ہے اور
وہ اپنی کمزوریوں کو دیکھ کر ڈرتا ہے کہ کہیں میری کمزوریاں میری کامیابی کے راستہ میں روک
نہ بن جائیں یا شائد اللہ تعالیٰ کا وعدہ کسی اور رنگ میں پورا ہونا ہو اس لئے صحابہؓ نے
خطابات شوری جلد سوم
۲۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
رسول کریم صلی اللہ علیہ و اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک مچان کے بنا دیا اور آپ سے عرض کیا کہ یا رسول الله !
آپ اس پر تشریف رکھیں اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی اُنہوں نے آپ کے پاس
بیٹھنے کے لئے عرض کیا پھر دو سب سے تیز رفتار اونٹنیاں اُنہوں نے چنیں اور آپ کے پاس
باندھ دیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہؓ سے پوچھا تم یہ کیا کر رہے ہو؟
صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہم کمزور ہیں اور دشمن بہت زیادہ طاقتور ہے ہمیں اللہ تعالیٰ
کے وعدوں پر یقین ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ ہماری کمزوریاں ابتلاء کا موجب بن جائیں ۔
یا رسول اللہ ! ہم نے بہادر ترین انسان کو آپ کی حفاظت کے لئے مقرر کر دیا ہے اور دو تیز
سے تیز اونٹنیاں آپ کے پاس باندھ دی ہیں یا رسول اللہ ! ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت
کچھ اور ہو اور ہماری کمزوریاں اسلام کی فتح کے رستہ میں حائل ہو جائیں یا رَسُولَ اللہ ! اگر
آپ ہمارا انجام خطرناک دیکھیں تو آپ ان اونٹنیوں پر سوار ہو کر مدینہ تشریف لے جائیں
وہاں ہمارے کچھ بھائی موجود ہیں جو ایمان اور اخلاص میں ہم سے کم نہیں لیکن اُنہوں نے
خطرے کی اہمیت کو نہیں جانا ۔ يَا رَسُولَ اللہ ! جب آپ اُن میں جائیں گے تو آپ اُن میں
ہمارے جیسا ہی جوش پائیں گے 2 اسی طرح مجھے بھی یقین ہے کہ ابھی بہت بڑی تعداد
مخلصین کی باقی ہے جب آپ لوگ سچے دل سے ان حالات کو اُن کے سامنے بیان کریں
گے تو وہ بھی آپ کی طرح بلکہ بہت سے آپ سے بھی بڑھ کر اخلاص کا نمونہ پیش کریں
گے۔ بہر حال جب شہروں میں پورے طور پر اس تحریک امانت کو بیان کیا جائے گا تو مجھے
یقین ہے کہ مطلوبہ رقم سے بہت زیادہ رقم فوری طور پر جمع ہو جائے گی ۔ اسے جمع
وقف جائیداد کی تحریک دوسری چیز وقف جائیداد ہے کہتے ہیں نہ نمک گئے نہ پھٹکری اور رنگ آئے چوکھا !
اب تک تو دوستوں کو مفت کا ثواب مل رہا تھا اور صرف نیت کر لینے کی وجہ سے وہ
ثواب لے رہے تھے جس وقت میں نے اس تحریک کو شروع کیا تھا اُس وقت میرے مدنظر
یہی تھا کہ ہنگامی طور پر جب کبھی اخراجات کی ضرورت پیش آئے گی تو ہم وقف جائیداد
والوں سے پانچ دس دن کے اندر اندر روپیہ وصول کر لیں گے اور لوگوں سے عام چندے کی
تحریک کرنے کی ضرورت نہ ہوگی ۔ ان مقاصد کے ماتحت اللہ تعالیٰ نے مجھے اس تحریک کے
خطابات شوری جلد سوم
۲۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
چلانے کی توفیق عطا فرمائی اور آج ہم اس کا بہت بڑا نمایاں فائدہ دیکھتے ہیں۔ اکثر
دوستوں نے یہ رقم جمع کرنے کے لئے واقفین جائیداد سے کچھ حصہ حاصل کرنے کا مشورہ
دیا ہے اور ان کا مشورہ درست ہے لیکن جس چیز سے مجھے تکلیف ہوئی وہ یہ ہے کہ بعض
دوست جنہوں نے یہ مشورہ دیا وہ خود واقف جائیداد نہ تھے ۔ کہتے ہیں حلوائی کی دکان اور
دادا جی کی فاتحہ ۔ جن لوگوں نے جائیدادیں وقف کی ہیں ہمیں اُن کے متعلق یقین ہے کہ وہ
انشاء اللہ اپنا حصہ ادا کریں گے لیکن جائیداد وقف کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے ساری
جماعت میں سے صرف دو ہزار افراد نے اپنی جائیدادیں وقف کی ہیں ۔ حالانکہ ہماری
جماعت لاکھوں کی تعداد میں ہے اور لاکھوں کی جماعت میں سے ہزار دو ہزار کا جائیداد
وقف کرنا کوئی نیک نام پیدا نہیں کرتا ۔ لاکھوں کی جماعت میں سے لاکھوں ہی قربانی کرنے
والے ہوں تب ہی کچھ فائدہ ہو سکتا ہے اور پھر ان ہزار دو ہزار واقفین جائیداد میں سے
بعض ایسے ہیں جن کی جائیداد لاکھ دو لاکھ کی ہے لیکن اُنہوں نے وقف کرتے ہوئے لکھا
ہے کہ میر افلاں کچا مکان وقف ہے۔ اس قسم کا وقف، وقف نہیں کہلا سکتا لیکن ہم نے اُن کی
اس ادنیٰ قربانی کو بھی قبول کر لیا کہ شاید آئندہ اللہ تعالیٰ اس تھوڑی قربانی کے نتیجہ میں اُن
کے دلوں میں زیادہ ایمان پیدا کر دے ۔ مگر واقفین جائیداد میں سے بیشتر حصہ ایسا ہے جس
نے سنجیدگی کے ساتھ جائیداد وقف کی ہے اور اس وقت تک ۱,۴۰,۹۵۰۷۴ روپے کی
جائیداد اور آمد وقف ہو چکی ہے ۔ اب میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے کتنے
دوستوں نے جائیداد وقف کی ہے ایسے تمام نمائندے جنہوں نے جائیداد وقف کی ہو اور
اُس کے ساتھ کسی قسم کی کوئی شرط نہ لگائی ہو کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۱۶۷ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :۔
66
اسی نسبت سے باقی جماعت کے متعلق قیاس کیا جاسکتا ہے۔ ۴۵۵ نمائندوں میں
سے ۱۶۷ نمائندوں نے جائیداد وقف کی ہوئی ہے یہ نسبت قریباً چالیس فیصدی بنتی ہے
۔ جب آپ لوگ یہ پیش کرتے ہیں کہ واقفین جائیداد سے جائیداد کا حصہ طلب کیا جائے
ریہی سب سے آسان رستہ ہے تو آپ لوگ بتائیں کہ آپ خود کیوں پیچھے رہے۔ اس
وقت جو دوست جائیداد وقف کرنا چاہتے ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
-
اور
66