مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد سوم
۴۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
کے سایہ میں چلنا پڑا ہے اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے متعلق تو خصوصاً یہ کہا گیا تھا کہ وہ
اپنے بھائیوں کی تلواروں کے نیچے ترقی کرے گا۔
پس یہاں یہ سوال نہیں کہ جہاد کے لئے تیار رہنا چاہیے یا نہیں؟ یہ سنت اللہ ہے اگر
اس میں اختلاف ہو جائے تو پھر یہ بھی سوال آجائے گا کہ میں خلیفہ ہوں یا نہیں ؟ اسی یا نہیں؟ اسی قسم کے
بیوقوف کہا کرتے ہیں کہ سید عبد القادر صاحب گیلانی " ہمارے پیر ہیں لیکن ہمارا مذہب اور
ہے اور اُن کا مذہب اور ہے ۔ وہ حنبلی ہیں ہم حنفی ہیں جہاں تک فروع کا تعلق ہے یہ
اختلاف ایک حد تک برداشت کیا جا سکتا ہے ۔ فقہاء نے بھی کہا ہے کہ فقہی مسائل میں خود
قاضی متبوع سے اختلاف کر سکتا ہے لیکن جو امور اُصول دین میں سے ہوں اُن میں
اختلاف جائز نہیں اُن میں امام اور جماعت کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔ اگر جماعت سمجھتی ہے
کہ امام غلطی پر ہے تو اُسے یہ بھی ماننا پڑے گا کہ وہ اُسے امام سمجھنے میں بھی غلطی پر ہے۔ کوئی
شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ جائز نہیں یا غیر ضروری ہے خدا تعالیٰ نے صاف طور پر بیان کر دیا
کہ کسی نبی کی جماعت کو کبھی غلبہ نہیں ملتا جب تک کہ وہ ان حالات میں سے نہ گزرے جن
میں سے پچھلے تمام انبیاء گزرے ہیں اور وہ حالات یہ ہیں کہ انہیں اور اُن کی جماعت کو
مارنے کی بھی کوشش کی گئی ، اُن سے لڑائیاں بھی ہوئیں باقی یہ کہ نوعیتیں بدلتی رہتی ہیں ۔ یہ
سوال اور ہے۔
جہاد بالسیف کی صورت یہاں سوال یہ ہے کہ کسی نہ کسی ملک میں ہم پر تلوار ضرور اُٹھائی جائے گی اور اس حد تک اُٹھائی جائے گی کہ خدا تعالیٰ
کی طرف سے مقابلہ کی اجازت ہوگی ۔ ظاہری حالات میں افغانستان ایسا ملک ہے جس
میں یہ حالات پیش آئیں گے ۔ افغانستان ریڈیو بار بار لوگوں کو اُکسا رہا ہے کہ تم بھی
احمد یوں سے وہی سلوک کیوں نہیں کرتے جو ہم نے اُن سے کیا ہے۔ پہلے تو وہ پردہ ڈال
رہے تھے کہ بعض سیاسی وجوہ کی بناء پر ایسا کیا گیا ہے لیکن اب وہ اسے گھلے بندوں تسلیم
کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم احمدیوں کو ماریں گے اور جو انہیں نہیں مارے گا اُسے
ہم اپنا دشمن قرار دیں گے ۔ یہ صورت بتا رہی ہے کہ افغانستان والے احمدیوں کو جہاد پر مجبور
کر دیں گے ۔ مثلاً وہ ہجرت کرنا چاہیں گے تو وہ انہیں ہجرت نہیں کرنے دیں گے اور

خطابات شوری جلد سوم
۴۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
کہہ دیں گے کہ اس سے فلاں ملک مضبوط ہوتا ہے۔ اور جب وہ روکیں گے تو جہاد جائز
ہو جائے گا ۔ ہم امن قائم کرنا چاہیں گے لیکن وہ ہمیں امن قائم نہیں کرنے دیں گے اور اگر
ایسے حالات پیدا ہونے کا امکان ہو تو ضروری ہے کہ ہم اس کے لئے تیاری کریں ۔ اگر ہم
نے تیاری نہ کی تو ہم اُن کا مقابلہ کیسے کریں گے ۔ علاوہ حب الوطنی کے ہمارے مذہبی مرکز
کے لئے بھی ضروری ہے کہ پاکستان کو بچایا جائے ۔ اگر لڑائی ہو جائے تو سب سے بڑا فرض
احمد یہ جماعت کا کا ہوگا کہ وہ پاکستان کو بچائے ۔ سب سے زیادہ خطرہ انہیں ہوگا ۔ احمدیت
اگر کوئی اہمیت اور وقعت رکھتی ہے تو ہمیں اُس کے برابر اس کی قیمت بھی ادا کرنی پڑے گی
اور وہ قیمت جو قرآن نے مقرر کی ہے وہ یہ ہے کہ جب کوئی شخص جہاد کے لئے گھر سے نکلتا
ہے تو اُس وقت تک وہ گھر واپس نہیں آتا جب تک کہ خدا تعالیٰ اُسے شہادت یا فتح نہیں
دے دیتا۔ خدا تعالیٰ نے ان دونوں موت یا فتح کو إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ قرار دیا ہے ۔ یہ
صرف دو ہی چیزیں ہیں ، ان کے علاوہ اور کوئی ذریعہ نہیں ۔ اگر کوئی شخص ان دو کے علاوہ
کوئی اور رستہ تجویز کرتا ہے تو وہ قرآن کریم بھی اور تجویز کرلے۔ بہرحال یہ ایک اہم
فریضہ ہے جس میں نو جوانوں کو حصہ لینا چاہیئے ۔ ہماری جماعت کے ذمہ دار عہدیداروں کو
چاہیے کہ اگر اُن کی جماعت کے نوجوان فوجی ٹریننگ کے لئے اپنے آپ کو پیش نہ کریں یا
با وجود توجہ دلانے کے وہ اس میں حصہ لینے کے لئے تیار نہ ہوں تو وہ ایسے نوجوانوں کی
فہرست ہمیں ارسال کریں تاکہ اُنہیں جماعت میں سے خارج کر دیا جائے اس کے بعد
بے شک وہ لوگ اپنے آپ کو احمدی کہتے رہیں ہم اُنہیں جماعت کا فرد قرار نہیں دیں گے۔ کا
انتخابات سے متعلق سب کمیٹی نظارت سب کمیٹی امور عامہ کی رپورٹ سنائے
جانے پر حضور نے فرمایا :-
امور عامہ کی تجاویز اور ان کا پس منظر و احباب نے سب کمیٹی کی تینوں تجویزیں سن لی ہیں ۔ ان تجاویز کا جو
پس منظر ہے وہ بھی میں بتا دیتا ہوں ۔ بات یہ ہے کہ پچھلے تجربہ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ مرکز
کا انتخابات کے معاملہ میں دخل دینا درست نہیں ۔ مسلم لیگ نے پچھلے الیکشن میں ۸۰ فیصدی
ووٹ ہماری مد د سے حاصل کیا مگر اس کے باوجود جب بعض جگہ ہماری طرف سے کسی

خطابات شوری جلد سوم
۴۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
غیر لیگی کو ووٹ چلا گیا تو اُس کو مدنظر رکھتے ہوئے لیگ والوں نے ہماری جماعت کے
خلاف پراپیگنڈہ شروع کر دیا اور یہ کہنا شروع کر دیا کہ جماعت احمد یہ نے غیر لیگیوں کی مدد
کی ہے۔ ۸۰ فیصدی ووٹ جو اُنہیں ہماری وجہ سے حاصل ہوا تھا اُس کو تو وہ بھول گئے اور
چند ووٹ جو غیر لیگیوں کی طرف گئے تھے وہ انہوں نے یاد رکھے اور ہماری جماعت کی
مخالفت شروع کر دی اس سے ہم نے سمجھا کہ فائدہ کیا ہے کہ خدمت بھی کرو اور بدنامی بھی
مول لو ۔ بہتر یہی ہے کہ لوگوں کو آزاد کر دیا جائے کہ وہ جس کو چاہیں مشورہ دیں بے شک
اس سے مقامی جماعتوں کے افراد سے لوگوں کی لڑائی ہو جائے گی مگر ساری جماعت پر کوئی
الزام نہیں آئے گا ۔ دوسرے اس میں یہ بھی نقص تھا کہ بعض دفعہ مثلاً سیالکوٹ کے لوگوں کو
ہم کہتے کہ فلاں کو ووٹ دو اور وہ اسے ووٹ دے دیتے ۔ جب وہ ووٹ لے لیتا تو بجائے
اس کے کہ جماعت کے احسان کو یا د رکھتا یہ کہنا شروع کر دیتا کہ اس میں آپ نے مجھ پر کیا
احسان کیا ہے مرکز نے آپ کو حکم دیا اور آپ نے مان لیا۔ گویا مرکز کے حکم کا پابند ہونے کی
وجہ سے سے مقامی لوگ کوئی فائدہ نہیں اُٹھا سکتے تھے ان وجوہ کی بناء پر یہ تجویز کیا گیا ہے کہ سکتے
آئندہ اس پابندی کو اڑا دیا جائے اور ہر حلقہ انتخاب کی جماعتیں باہمی مشورہ کے ساتھ جو
فیصلہ چاہیں کریں چنانچہ سب کمیٹی نے اس وقت تین تجاویز پیش کی ہیں پہلی تجویز تو
کارپوریشن ، میونسپل کمیٹی ، کنٹونمنٹ بورڈ ، ٹاؤن کمیٹی ، نوٹیفائیڈ ایریا کمیٹی اور پنچایت کے
انتخابات کے متعلق ہے ۔ پہلا دستور ہمارا یہ تھا کہ اس بارہ میں
یہ فیصلہ مقامی جماعتیں اپنے اپنے طور پر کریں کہ کس حلقہ میں کس امیدوار کی مدد
کی جائے۔ یہ فیصلہ جماعت کے ووٹران اپنے اپنے حلقہ انتخابات میں اپنے امیر یا صدر کی
نگرانی میں کریں گے اور ایسا فیصلہ قطعی ہوگا“۔
سب کمیٹی نے اس دستور کو قائم رکھنے کے حق میں مشورہ دیا ہے اب دوستوں کے سامنے
یہ تجویز پیش ہے اگر کوئی دوست اس کے خلاف کچھ کہنا چاہتے ہوں تو وہ اپنا نام لکھوا دیں۔
کسی دوست نے اپنا نام نہ لکھوایا ۔ حضور نے فرمایا :-
اب جو دوست اس کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۳۴۳ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
66

خطابات شوری جلد سوم
۴۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
فیصلہ میں کثرت رائے کے حق میں یہ فیصلہ کرتا رتا ہوں کہ کارپوریشن، میونسپل کمیٹی ،
کنٹونمنٹ بورڈ ، ٹاؤن کمیٹی ، نو ٹیفائیڈ ایریا کمیٹی اور پنچایت کے انتخابات میں پہلا
دستور جاری رہے یعنی یہ فیصلہ مقامی جماعتیں اپنے اپنے طور پر کریں کہ کس حلقہ میں کس
امیدوار کی امداد کی جائے یہ فیصلہ جماعت کے ووٹران اپنے اپنے حلقہ انتخابات میں اپنے
امیر یا صدر کی نگرانی میں کریں گے اور ایسا فیصلہ قطعی ہوگا۔
دوسری تجویز سب کمیٹی نے دوسری تجویز یہ پیش کی تھی کہ:۔ ڈسٹرکٹ بورڈوں کے انتخابات میں یہ فیصلہ کہ کس حلقہ میں کس امیدوار
کی مدد کی جائے ضلع کی امارت بہ پابندی مشورہ اُن انجمن ہائے مقامی کے جو اس ضلع میں
ہوں کرے گی اور جن اضلاع میں اس وقت تک ضلع وار نظام قائم نہیں ہوا وہاں ضلع کے
صدر مقام کی انجمن کا امیر یا صدر بہ پابندی مشورہ اُن انجمن ہائے مقامی کے جو اس ضلع
میں ہوں فیصلہ کرے گا اور ایسا فیصلہ قطعی ہوگا“۔
دو
یہ بھی وہی فیصلہ ہے جو پہلے سے جاری ہے صرف اتنا فرق ہے کہ پہلے اس کے
متعلق حلقہ حلقہ فیصلہ کیا کرتا تھا اب ضلع کو اکٹھا کیا گیا ہے ۔ اگر کوئی دوست اس بارہ میں
کچھ کہنا چاہتے ہوں تو وہ اپنے نام لکھوا دیں۔
ڈسٹرکٹ بورڈوں کا انتخاب بعض نمائندگان کے اظہار خیال کے بعد حضور نے
فرمایا:۔
سب کمیٹی کی تجویز اس وقت دوستوں کے سامنے پیش ہے اس بارہ میں ایک سوال
ایک ایسی جگہ سے اُٹھایا گیا ہے جہاں حالات یہ ہیں کہ ارد گرد تو بڑی بڑی جماعتیں ہیں
اور ضلع میں چھوٹی سی جماعت ہے یہ حالت عام مقامات پر نہیں لیکن بعض جگہ یہ حالات پر
موجود ہیں یعنی بعض اضلاع ایسے ہیں جن کے صدر مقام میں جماعت نہیں یا نہایت قلیل
جماعت ہے لیکن ان اضلاع کے بعض علاقوں میں بڑی بڑی جماعتیں موجود ہیں جو اثر اور
رسوخ رکھنے والی ہیں ۔ مولوی عبدالباقی صاحب کا اعتراض یہ ہے کہ ایسے مقامات پر ضلع
کے صدر مقام کی انجمن کا امیر یا صدر غلط نتیجہ پر پہنچے گا کیونکہ اُس کا ذاتی انٹرسٹ اُس میں کم
ہوگا یہ امر کہ امیر یا صدر جماعتوں کو بلائے گا اور وہ صدر مقام میں مشورہ کے لئے پہنچ
XXXX

خطابات شوری جلد سوم
لد ٢٠
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
جائیں گی یہ بھی کوئی موثر چیز نہیں اور یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ لوگ وہاں پہنچیں گے یا
نہیں پہنچیں گے۔ ابھی شکایت کی گئی ہے کہ امیر کے انتخاب کے موقع پر بھی مقامی جماعت
کے لوگ پوری طرح نہیں آتے ۔ جب امارت کے انتخاب کے موقع پر بھی بعض لوگ آنے
میں سستی کرتے ہیں تو اس قسم کے مشورہ کے لئے صدر مقام میں اردگرد کی جماعتوں کے
تمام افراد کس طرح پہنچ سکتے ہیں ۔ جہاں ضلع وار تنظیم مکمل ہو چکی ہے وہاں تو ضلع کے لوگ
کچھ عرصہ کے بعد صدر مقام میں آنے جانے کے عادی ہو جاتے ہیں کیونکہ جماعتوں کے
افراد کو وہاں اپنی مختلف ضروریات اور جھگڑوں وغیرہ کے تصفیہ کے لئے جانا پڑتا ہے لیکن
جہاں ضلع وار تنظیم مکمل نہیں وہاں کے افراد آسانی سے وہاں نہیں پہنچ سکتے اس لئے ہمیں اُن
کی مشکلات کا احساس رکھنا چاہیے ۔ مولوی عبدالباقی صاحب ہماری سٹیٹوں پر کام کرتے
ہیں اور انہوں نے در حقیقت اپنے علاقہ کی مشکلات ہی بیان کی ہیں وہاں کنری میں
ہماری جماعت کافی تعداد میں پائی جاتی ہے۔ دُکانوں میں بھی اچھی خاصی تعداد ہمارے
احمدی دُکانداروں کی ہے اور جننگ فیکٹری کی وجہ سے مزدور طبقہ پر بھی زیادہ تر احمدیوں کا
ہی قبضہ ہے، پیشہ وروں میں بھی ایک اچھا طبقہ ہماری جماعت کا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ
کنری کے حلقہ میں ہماری جماعت کے افراد پانچ سو کے قریب ہوں گے لیکن میر پور جو ضلع
ہے وہاں ہماری ساری جماعت تیس چالیس افراد پر مشتمل ہے ۔ اسی قسم کے حالات بعض
اور جگہوں پر بھی ہو سکتے ہیں پس اگر ڈسٹرکٹ بورڈوں کے انتخابات میں ضلع کی امارت یا
ضلع کے صدر مقام کی انجمن کا امیر یا صدر فیصلہ کرے گا تو خواہ وہ مشورہ لے کر ہی فیصلہ
کرے بہر حال اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ڈسٹرکٹ بورڈوں کے انتخابات میں شہروں
والوں کو اتنی دلچسپی نہیں ہوتی جتنی گاؤں والوں کو ہوتی ہے اس لئے اُن کا فیصلہ لوگوں کو
مطمئن نہیں کر سکے گا ۔ بہر حال یہ تجویز دوستوں کے سامنے پیش ہے جو دوست سب کمیٹی کی
تجویز کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
۶۵ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
اب جو دوست اس تجویز کے حق میں ہوں کہ جس طرح پہلے حلقہ حلقہ فیصلہ کیا کرتا
تھا اسی طرح اب بھی ہو۔ وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66

خطابات شوری جلد سوم
۴۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
۱۲۸ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :۔
فیصلہ اکثریت تو اُن کی ہے جو سب کمیٹی کی تجویز کی تائید ؟ تائید میں ہیں لیکن چونکہ ہمارا
اصل مقصد ڈی سنٹر لائزڈ کرنا ہے تا کہ مرکز پر بوجھ نہ پڑے بلکہ جو بوجھ پڑے
مقامی حلقہ ہائے انتخاب پر پڑے اس لئے میں اقلیت کے حق میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ :۔
ڈسٹرکٹ بورڈوں کے انتخابات میں یہ فیصلہ کہ کسی حلقہ میں کس امیدوار کی مدد کی
جائے ہر
دو
ہر حلقہ انتخاب کی جماعتیں باہمی مشورہ کے ساتھ اپنے ا۔ اپنے اپنے حلقہ امت
کیا کریں گی اور ایسا فیصلہ قطعی ہوگا۔
انتخاب کے متعلق
تیسری تجویز اس کے بعد سب کمیٹی کی یہ تیسری تجویز پیش ہوئی کہ :۔ اسمبلی کے انتخابات میں اس امر کا فیصلہ کہ کس حلقہ میں کس امیدوار کی مدد
کی جائے ضلع کی امارت بہ پابندی مشورہ ان انجمن ہائے مقامی کے جو اس ضلع میں ہوں
کرے گی اور جن اضلاع میں ابھی ضلع وار نظام قائم نہیں ہوا وہاں ضلع کے صدر مقام کی
انجمن کی امارت یا صدارت به پابندی مشوره ان انجمن ہائے مقامی کے جو اس ضلع میں
ہوں فیصلہ کرے گی اور ہر دو صورتوں میں آخری فیصلہ سے قبل مرکز سے بھی مشورہ کرنے کی
اجازت ہوگی۔
اس تجویز کے پیش ہونے پر حضور نے فرمایا کہ:-
اگر اس تجویز کے خلاف کوئی دوست کہنا چاہتے ہوں تو وہ اپنا نام لکھوا دیں ۔“
اس پر صرف ایک دوست نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ حضور نے فرمایا:۔
66
اسمبلی کے انتخابات میں جماعت احمدیہ کی پالیسی ماسٹر عبداللہ صاحب کا جو مشورہ ہے وہ دوستوں نے
سن لیا ہے اسی طرح سب کمیٹی نے جو ریزولیوشن پیش کیا ہے وہ بھی آپ کے سامنے ہے
اصل میں اس وقت ایک رسہ کشی جاری ہے مرکز کہتا ہے کہ ہم نے اپنی پیٹھوں پر بہت
ڈنڈے کھا لئے ہیں اور مخالفین کی طرف سے بہت طعنے سن لئے ہیں اب کچھ تم بھی سن لو اور
وہ کہتے ہیں کہ آپ کو ڈنڈے کھانے کی مشق ہو چکی ہے اس لئے آپ ہی کھائیں ہمیں
معاف کیا جائے ۔ اصل بات جو ہمیں مد نظر رکھنی چاہیے وہ صرف اتنی ہے کہ موجودہ سیاسی

خطابات شوری جلد سوم
۴۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
رو کو دیکھتے ہوئے ہمیں کیا طریق عمل اختیار کرنا چاہیے ورنہ یہ تو ظاہر ہی ہے کہ ملک کے
سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے اگر آج ہم کوئی قانون بنائیں گے تو حالات کے تبدیل ہونے
پر ہم اُسے بدل بھی سکتے ہیں۔ بہر حال اس وقت ہمارے سامنے جو مسئلہ ہے وہ یہ ہے کہ
اسمبلی کے انتخابات میں اگر مرکز فیصلہ کرے اور حکم دے کہ فلاں امیدوار کی مدد کی جائے اور
فلاں کی نہ کی جائے تو ہو سکتا ہے کہ بعض لوگوں کا مرکز پر کوئی حرف لانا براہ راست حکومت کو
سلسلہ سے ٹکرادے لیکن اگر حلقہ وار جماعتیں اپنی مرضی سے کسی کو ووٹ دیں تو سلسلہ سے
ٹکراؤ نہیں ہو سکتا۔ یہ وہ نقطہ نگاہ ہے جو اس تجویز کے پس پردہ کام کر رہا ہے لیکن اس کے
علاوہ ایک اور نقطہ نگاہ بھی ہے اور وہ یہ کہ بعض حلقوں سے جب ہماری جماعت کے افراد
الیکشن میں کھڑے ہوں تو وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا فائدہ اسی میں ہے کہ ہمیں آزاد کر دیا جائے
اگر ہمیں آزاد نہ کیا گیا تو ہم کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ یہ تو وہ دو پہلو ہیں جو اس تجویز کی تائید
میں ہیں۔ لیکن اس امر سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جب جماعتیں مرکز کے مشورہ کی پابند
ہوا کرتی تھیں تو ہمارا مخالفین پر بڑا رعب تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ یہ جماعت وہی کچھ کرتی ہے
جس کے کرنے کا اسے مرکز سے مشورہ دیا جاتا ہے ۔ لاہور کے محرم علی صاحب چشتی ایک
دفعہ الیکشن کے لئے کھڑے ہوئے اُن کے حضرت خلیفہ اول سے بڑے تعلقات تھے ۔ پیر
طرز کے آدمی تھے اور ساری ساری رات وظیفہ کرتے رہتے تھے ۔ ہمیں اس الیکشن سے
صرف اس لئے دلچسپی تھی کہ کانگرس نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ
بائیکاٹ ہو چنانچہ شدید مخالفت کے باوجود ہم نے فیصلہ کیا کہ محرم علی صاحب چشتی کو ووٹ
دیا جائے ۔ اُن دنوں لاہور میں ہماری اتنی کمزور حالت تھی کہ ہمارا صرف ایک ووٹ تھا اور
وہ بھی محمد اکرام صاحب تاجر کا جو بعد میں قادیان آگئے تھے۔ جب بھی کوئی شخص ووٹ
دینے کے لئے آتا کانگرسی اُسے شرم دلاتے ، اُس کے متعلق گندے الفاظ استعمال کرتے اور
اُسے اتنا تنگ کرتے کہ آخر مجبور ہو کر وہ واپس چلا جاتا۔ محمد اکرام صاحب آئے تو اُنہیں
بھی کا نگر سیوں نے بُرا بھلا کہنا شروع کر دیا مگر اُنہوں نے کہا تم خواہ کچھ کہو میں نے ووٹ
ضرور دینا ہے ۔ آخر اُنہوں نے پتھر مارنے شروع کر دیئے یہ پتھر کھا کر گر گئے مگر پھر اُٹھے
اور ووٹ دینے کے لئے چل پڑے۔ اُنہوں نے پھر پتھر مارنے شروع کر دیئے انہوں نے کہا

خطابات شوری جلد سوم
۴۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
تم چاہے مار ڈالو میں نے تو ووٹ ضرور دینا ہے کیونکہ مرکز سے مجھے یہی حکم آیا ہے کہ
محرم علی صاحب چشتی کو ووٹ دیا جائے ۔ غرض اس طرح وہ تین چار دفعہ گرے اور سر سے
پاؤں تک زخمی ہو گئے مگر یہی کہتے چلے گئے کہ تم خواہ کچھ کرلو میں اب واپس نہیں جاسکتا آخر
انہوں نے خود ہی رستہ دے دیا کہ اس نے تو باز ہی نہیں آنا چلو اسے جانے دو۔ ان کے
مقابلہ میں ملک برکت علی صاحب تھے اُنہوں نے بعد میں کیس کر دیا کہ مذہبی طور پر دباؤ
ڈال کر چشتی صاحب کی امداد کی گئی ہے۔ اس پر ایک کمیشن مقرر ہوا جس میں ایک تو
سر عبد القادر صاحب مرحوم تھے اور ایک اور تھے جن کا نام اس وقت میرے ذہن میں نہیں ۔
میں کمیشن کے سامنے پیش ہوا تو مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے اپنی جماعت کو حکم دیا تھا
کہ چشتی صاحب کو ووٹ دیا جائے؟ میں نے کہا میں اپنی جماعت کا امام ہوں اور میرا فرض
ہے کہ جماعت اگر مجھ سے کسی امر کے متعلق مشورہ پوچھے تو میں اُسے صحیح مشورہ دوں یہ کس
طرح ہو سکتا ہے کہ بیٹا اپنے باپ سے کوئی بات پوچھے اور باپ اُسے نہ بتائے ۔ باقی
قانون جس چیز سے روکتا ہے وہ یہ ہے کہ ڈرا دھمکا کر کسی سے ووٹ نہ لیا جائے یا یہ نہ کیا
جائے کہ اگر تم نے ووٹ نہ دیا تو تم دوزخ میں چلے جاؤ گے ۔ میں نے کہا اس میں دوزخ
اور جنت کا سوال ہی کیا ہے یہ تو ایک دُنیوی معاملہ ہے اور ہر شخص اختیار رکھتا ہے کہ وہ جو
چاہے کرے باقی مجھ سے اگر مشورہ لیا جائے گا تو میں بہر حال اُسے وہی مشورہ دوں گا جو
میرے نزدیک درست ہوگا ۔ ملک برکت علی صاحب وکیل بھی تھے انہوں نے خوب جرح
کی مگر کمیشن نے اپنے فیصلہ میں لکھا کہ ہندوستان کے پیر عموماً ناجائز طور پر الیکشنوں میں
دخل دیتے ہیں لیکن ہم اس حق سے کسی کو محروم نہیں کر سکتے کہ وہ دوسروں کو اپنا مشورہ دے
دے۔ اس کے بعد اُنہوں نے میرا ذکر کیا اور لکھا کہ اس الیکشن میں امام جماعت احمد یہ نے
ایسے رنگ میں مشورہ دیا ہے جسے ایک مثال اور نمونہ کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ اگر
ہندوستان کے پیر اور گدی نشین الیکشنوں میں دخل دینا چاہیں تو وہ اس طرح دیا کریں جو
ایک جائز رنگ ہے۔ سر عبد القادر صاحب سے میرے بڑے دوستانہ تعلقات تھے اور جب بھی
اُنہیں موقع ملتا وہ دلیری سے سلسلہ کی تائید کیا کرتے تھے لیکن اُن سے میری دوستی کی ابتدا
اسی کیس سے ہوئی تھی۔ تو یہ صحیح بات ہے کہ ہمیں اس سے فائدہ بھی تھا مگر یہ بھی صحیح بات ہے کہ

خطابات شوری جلد سوم
۴۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اب بدلے ہوئے حالات میں ہماری خواہ کوئی نیت ہو لوگ سلسلہ کے خلاف پراپیگنڈا شروع
کر دیں گے اور یہ کہنے لگ جائیں گے کہ جماعت احمد یہ نے مرکز کے حکم کے ماتحت گورنمنٹ
کے فلاں فلاں نمائندوں کی مخالفت کی ۔ غرض دونوں طرف خطرات ہیں اور جماعت کا فرض
ہے کہ وہ اس بارہ میں پورے غور کے بعد اپنا مشورہ پیش کرے ۔“
حضور کی تقریر کے بعد بعض نمائندگان نے ترمیمات اور اپنی آراء پیش کیں جس پر
سب کمیٹی نظارت امور عامہ نے اس تجویز کو دوبارہ ان الفاظ میں مرتب کر کے پیش کیا
کہ:۔
د اسمبلی کے انتخابات میں اس امر کا فیصلہ کہ کسی حلقہ میں کس امیدوار کی مدد کی جائے
ہر حلقہ انتخاب کی جماعتیں باہمی مشورہ کے ساتھ اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے متعلق کیا
کریں گی اور ایسا فیصلہ قطعی ہوگا“۔
آراء شماری پر ۳۲۵ دوستوں نے اس کی تائید میں اپنی رائے پیش کی ۔ حضور نے فرمایا :-
فیصلہ میں کثرت رائے کے حق میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ اسمبلی کے انتخابات میں اس امر
کا فیصلہ کہ کس حلقہ میں کس امیدوار کی مدد کی جائے ہر حلقہ انتخاب کی جماعتیں
باہمی مشورہ کے ساتھ اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے متعلق کیا کریں گی اور ایسا فیصلہ قطعی ہوگا“۔
نیز فرمایا :۔
میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب پھر کہتا ہوں کہ اس کے صرف اتنے معنی ہیں کہ ہم
مرکز کے تصرف کو اس بارہ میں آپ سے ہٹاتے ہیں اس کے یہ معنی نہیں کہ ہم آپ کو مجبور
کرتے ہیں کہ آپ اپنے معاملات میں کسی سے مشورہ نہ لیں ۔ بالکل ممکن ہے کہ آپ کے
حالات ایسے ہوں کہ جب تک ضلع کے سب لوگ اکٹھے نہ ہوں آپ اپنی مشکلات کو خل نہ
کر سکتے ہوں ایسی صورت میں آپ بے شک اکٹھے ہو جائیں اور مشورہ کریں اور اپنا الگ
گروپ بنالیں ۔ اگر دو حلقوں والے سمجھیں کہ ہمارا اس وقت مل جانا زیادہ مفید ہوگا تو وہ
دونوں حلقے آپس میں مل جائیں ۔ اگر تین حلقوں والے یہ چاہتے ہیں کہ وہ تینوں مل کر ایک
گروپ بنالیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا اثر اس طرح بڑھ جائے گا تو وہ تینوں مل جائیں اس
کا اُنہیں اختیار ہو گا صرف مرکز کی دخل اندازی کو ہم روکنا چاہتے ہیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۴۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
تعلیمی سب کمیٹی کی تجاویز
پہلی تجویز سب کمیٹی کی پہلی تجویز یہ تھی کہ جلسہ سالانہ کے ایام میں کوئی کمی نہ کی جائے
بلکہ بدستور تین یوم ہی جلسہ رہے ۔
حضور نے دوستوں کے سامنے سب کمیٹی کی تجویز رکھتے ہوئے فرمایا :۔
دو
دوستوں کے سامنے سب کمیٹی کی تجویز پیش ہے اصل سوال یہ تھا کہ چونکہ اب
انگریزی حکومت کی طرح کرسمس کی رخصتیں نہیں ہوتیں بلکہ کم ہوتی ہیں اس لئے جلسہ سالانہ
کی تاریخوں کے متعلق غور ہونا چاہئے کہ کیا انہی تاریخوں میں آئندہ جلسہ ہوا کرے یا ان
تاریخوں کو بدل دیا جائے؟ سب کمیٹی کی تجویز یہ ہے کہ چونکہ دسمبر کے ایام میں کھانا محفوظ
رہتا ہے اور بچا ہوا کھانا دوسرے وقت کام آ سکتا ہے اسی طرح سردی کی وجہ سے سب اکٹھے
مل کر سو سکتے ہیں اور ریل کے سفر میں بھی آرام رہتا ہے اس لئے دسمبر کے ایام میں ہی جلسہ
ہونا چاہیے اور بدستور تین یوم جلسہ ہونا چاہیے ۔ اگر کسی دوست نے اس تجویز کے خلاف کچھ
کہنا ہو تو وہ اپنا نام لکھوا دے ۔“
66
کسی نے نام نہ لکھوایا ۔ حضور نے فرمایا :۔
” اب جو دوست اس تجویز کی تائید میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں۔
۳۴۳ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
فیصلہ ۳۴۳ دوست اس تجویز کے حق میں ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ اکثریت تائید میں
ہے۔ میں بھی اکثریت کے حق میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ جلسہ سالانہ کے ایام میں
کوئی کمی نہ کی جائے اور بدستور تین یوم ہی دسمبر کے ایام میں جلسہ منعقد کیا جایا کرے ۔“
جلسہ سالانہ کی تواریخ کی بابت اس تجویز کی دوسری شق یہ تھی کہ جلسہ سالانہ کے
لئے ۲۷،۲۶، ۲۸ دسمبر کی تاریخیں ہی ہر لحاظ سے
موزوں اور مناسب ہیں جب یہ تجویز مجلس مشاورت میں پیش ہوئی تو بعض نمائندگان شورای
نے ۲۵، ۲۶، ۲۷ دسمبر کو جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی رائے دی جبکہ بعض نے یہ رائے دی
که جلسه سالانه ۲۶ ، ۲۷، ۲۸ دسمبر کو ہی ہوا کرے ۔ آراء شماری پر ۳۲۵ دوستوں نے

خطابات شوری جلد سوم
۴۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
یہ رائے پیش کی کہ جس طرح ۲۶ ، ۲۷، ۲۸ دسمبر کو جلسہ ہوتا رہا ہے اسی طرح آئندہ بھی انہی
تاریخوں میں جلسہ ہوا کرے۔
فیصلہ حضور نے فرمایا :-
میں کثرت رائے کے حق میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ جلسہ سالانہ بدستور
۲۷-۲۶ - ۲۸ دسمبر کو ہی منعقد ہوا کرے۔ اس کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے ۔“
نیز فرمایا :۔
66
جماعت احمدیہ اور سالانہ جلسہ ابتداء میں میری رائے یہ ہے یہ تھی کہ ہمیں جلسہ سالانہ
کی تاریخوں کی تبدیلی کے متعلق غور کرنا چاہیے لیکن
بعد میں آہستہ آہستہ غور کرنے کے بعد اور خصوصاً اس جگہ بعض دوستوں کی آراء سننے کے بعد
میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ تاریخیں بدلنے کے فوائد سے اُن کو نہ بدلنے کے فوائد بہت زیادہ ہیں ۔
دنیا میں باقی قوموں کو بھی اپنے اپنے مذہبی تہواروں پر رحمتیں ملتی ہیں اور حکومتیں اُن کے حق کو
تسلیم کرتی ہیں ۔ کرسمس کی رحمتیں آخر کہاں سے آئیں؟ یہ رحمتیں اسی طرح منظور ہوئیں کہ
عیسائیوں نے اصرار کیا اور اُن کا حق اُن کو مل گیا ۔ اسی طرح بسنت کہاں سے آئی؟ دسہرہ کہاں
سے آیا ؟ ۔ یہ تعطیلات بھی اسی لئے منظور ہوئیں کہ ہندو قوم نے اصرار کیا اور حکومت کو اُن کے
مطالبہ کے سامنے سر جھکانا پڑا۔ یا مثلاً شیعہ اقلیت میں ہیں مگر محرم کی رخصتیں گورنمنٹ منظور
کرتی ہے کیونکہ شیعوں نے اپنے اس حق کا اصرار سے مطالبہ کیا اور وہ اس پر مضبوطی سے قائم
رہے ۔ ان مثالوں پر غور کرنے کے بعد میں نے سمجھا کہ قوموں کا اپنے وقار کو قائم رکھنا بھی
اُنہیں بہت بڑا تفوق دے دیتا ہے۔ اگر ہم بھی اپنے طریق کو قائم رکھیں تو خواہ کچھ عرصہ تک
گورنمنٹ ہمارے مطالبہ کو تسلیم نہ کرے لیکن آخر اسے تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ ہمارا قومی حق ہے
اور وہ مجبور ہوگی کہ ان ایام میں جماعت احمدیہ کے افراد کے لئے رخصتیں منظور کرے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پہلا سالانہ جلسہ (جیسا کہ خادم صاحب نے حوالہ نکال کر
پیش کیا ہے ) ۲۷ ۲۸ ۲۹ دسمبر کو ہی ہوا تھا لیکن جہاں تک ہم نے تحقیق کی ہے اب تک
اکثر ہمارا سالانہ جلسه ۲۶ ۲۷ ۲۸ / دسمبر کو ہی ہوتا رہا ہے بلکہ نوے فیصدی ہمارے سالانہ جلسے
انہی تاریخوں میں ہوئے ہیں یہ الگ بات ہے کہ عارضی مجبوری کی وجہ سے کبھی اور تاریخوں

خطابات شوری جلد سوم
۴۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
-
میں بھی جلسے ہو گئے ہوں جیسے گذشتہ سال ہی ہم نے اپریل میں جلسہ کیا تھا مگر یہ ایک مجبوری
کی بات تھی ورنہ اصل قانون یہی ہے کہ ۲۶-۲۷ - ۲۸ دسمبر کو جلسہ ہو ۔ یہ عارضی تبدیلیاں
ایسی ہی ہوتی ہیں جیسے بیمار ہونے کی وجہ سے انسان نماز بیٹھ کر بھی پڑھ سکتا ہے یا دو نمازوں
کو جمع بھی کر سکتا ہے لیکن بیٹھ کر نماز پڑھنا یا جمع کر کے نمازیں پڑھنا اصل قانون نہیں ۔
اصل قانون یہی ہے کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھی جائے اور الگ الگ نمازیں پڑھی جائیں ۔
پس اب تک جلسہ سالانہ کے ایام میں جو تبد جو تبدیلیاں ہوئی ہیں وہ عارضی حالات کی وجہ - وجہ سے
ہوئی ہیں لیکن اب جو قانون بنے گا وہ مستقل ہوگا ۔ اگر ہم نے اس قانون کو بدل دیا تو
حکومتیں سمجھیں گی کہ ان کا کوئی مقررہ دستور نہیں جب جی چاہے یہ اپنا جلسہ کر لیتے ہیں لیکن
اگر ہم یہ کہیں گے کہ یہ ہمارا دستور ہے جو ہمارے بزرگوں نے قائم کیا ہے تو لازماً حکومت کو
ہماری جماعت کے لئے سہولتیں بہم پہنچانی پڑیں گی اور اس طرح ہماری جماعت کا ایک وقار
قائم ہو جائیگا ۔ بیشک اس وقت ہم تھوڑے ہیں لیکن اس بات پر قائم رہنے کا یہ لازمی نتیجہ ہوگا
کہ حکومتوں کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ جماعت احمد یہ کے لئے یہ ایام بڑی اہمیت رکھتے ہیں
اور وہ ہمیں سہولتیں بہم پہنچانے پر مجبور ہو جائیں گی ۔
احمد
تعلیمی کانفرنس کی تجویز سب کمیٹی کی دوسری تجویز یہ تھی کہ تمبر کے تیسرے ہفتہ میں ہر سال ایک احمد یہ تعلیمی کانفرنس منعقد کی جایا کرے
جس میں تمام احمد یہ سکولوں، کالجوں اور دیگر علمی اداروں کے اساتذہ صاحبان کو شرکت کی
دعوت دی جائے ۔ اس کے علاوہ بعض غیر احمدی معززین کو بھی اس کانفرنس میں مختلف
موضوعات پر مقالہ جات پڑھنے اور اس کے اجلاسوں میں شرکت کے لئے بلایا جائے اور
اس غرض کے لئے بجٹ میں دو ہزار روپیہ کی گنجائش رکھی جائے ۔
حضور نے اس تجویز کو پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ:-
اصل غرض تو نظارت کی روپیہ مانگنا ہے ورنہ تعلیمی کانفرنس وہ خود بھی کر سکتے تھے
بہر حال اُن کی تجویز دوستوں کے سامنے پیش ہے جو دوست اس کے خلاف کچھ کہنا چاہتے
ہوں وہ اپنے نام لکھا دیں ۔“
حضور کے اس ارشاد پر مکرم عبد الرحمن صاحب خادم نے اپنی رائے پیش کی جس کے بعد

·

آج 10 میں سے 10 باقی