مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 4

خطابات شوری جلد سوم
حضور نے فرمایا :-
دو
۴۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
دوستوں نے خادم صاحب کی تقریر سن لی ہے اُن کا خیال ہے کہ جبکہ ربوہ میں ابھی
تک ہماری عمارتیں بھی نہیں بنیں اور تعلیمی ادارے بھی یہاں نہیں آئے اس کا نفرنس کا کوئی
فائدہ نہیں ہو سکتا روپیہ ضائع چلا جائے گا اور جن فوائد کی اس کا نفرنس سے امید کی جارہی
ہے وہ حاصل نہیں ہوں گے۔ وہ کہتے ہیں ہم اس کا نفرنس کے فائدہ سے گلی طور پر انکار نہیں
کرتے ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ یہ موقع شناسی نہیں کہ ایسے موقع پر جبکہ ابھی ہماری مرکزی
عمارات بھی شروع نہیں ہوئیں اس قسم کی کانفرنسوں پر روپیہ خرچ کرنا شروع کر دیا جائے ۔
یہ ترمیم نہیں بلکہ تجویز کی مخالفت ہے پس جو دوست یہ سمجھتے ہیں کہ باوجود یکہ ابھی ہمارا کالج
ہمارا سکول ابھی ربوہ میں نہیں آیا ہمیں ابھی سے یہ کا نفرنس شروع کر دینی چا
وہ کھڑے ہو جا ئیں ۔“
صرف ۱۹ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :۔
فیصلہ چونکہ اکثریت اس تجویز کی مخالف ہے اس لئے میں بھی اکثریت کے حق میں فیصلہ
کرتے ہوئے اسے نا منظور کرتا ہوں۔“
غیر احمدی لڑکیوں سے شادی نظارت امور عامہ کی طرف سے ایجنڈا میں یہ تجویز
درج تھی کہ :۔
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ آئندہ تین سال تک ( رشتہ ناطہ کی
مشکلات کے پیش نظر ) بغیر منظوری مرکز غیر احمدی لڑکی سے شادی نہ کی جائے ۔ اس کے بعد
ہر تین سال کے بعد اس فیصلہ میں توسیع ہوتی رہی ۔ آخری مرتبہ مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء میں
مزید تین سال کیلئے توسیع ہوئی تھی اب اس معاملہ کو مزید فیصلہ کے لئے پیش کیا جاتا ہے ۔
۔
چونکہ اب جماعتوں میں لڑکیوں کے رشتہ کے متعلق پہلے کی نسبت قدرے سہولت پیدا ہوگئی
ہے اس لئے آئندہ مذکورہ بالا پابندی کو صرف مزید دو سال کے لئے جاری رکھنا مناسب
معلوم ہوتا ہے ، اس کے بعد اُس وقت کے حالات کے ت کے ماتحت مزید غور کے نتیجہ میں فیصلہ
کیا جائے۔
سب کمیٹی امور عامہ نے اس بارہ میں یہ رائے دی کہ :-

خطابات شوری جلد سوم
۴۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
دو
موجودہ حالات میں لڑکیوں کے رشتہ کے بارہ میں کوئی سہولت پیدا نہیں ہوئی بلکہ
اب بھی وہی کیفیت ہے جو اس پابندی کے نفاذ کے وقت تھی ۔ پس ضروری ہے کہ اجازت
سوائے خاص حالات اور اشد ضرورت کے نہ دی جائے اور اس امر کا فیصلہ زیادہ چھان بین
کے بعد کیا جائے ۔“
دو
رپورٹ سننے پر حضور نے فرمایا :-
اس تجویز کو مجلس میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ۔“
66
از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
اس کے بعد حضور نے اس بارہ میں ایک تقریر فرمائی جو درج ذیل کی جاتی ہے فرمایا :-
لڑکیوں کے احمدی اور غیر احمدی رشتوں کا سوال در حقیقت ایمان، اخلاص اور
قومیت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے ۔ ہماری جماعت میں جتنے احمدی ہیں چونکہ سارے کے
سارے قریب العہد ہیں یہ نہیں کہ دو چار سو سال سے وہ احمدیت میں داخل ہوں حتی کہ ہمارا
خاندان جو مرکزی حیثیت رکھتا ہے وہ بھی ایسا نہیں ۔ اس لئے ہم نے اپنے خاندان میں بھی
دیکھا ہے کہ ہمارے غیر احمدی رشتہ دار اشاروں کنایوں میں بعض دفعہ اپنی لڑکیاں پیش
کر دیتے ہیں، یہ تو انہیں خیال نہیں آتا کہ ہم ان سے اپنے لئے لڑکی مانگ لیں مگر یہ ضرور
ہوتا رہتا ہے کہ جب ملنے آئیں گے تو باتوں باتوں میں کہہ دیں گے کہ فلاں لڑکا بڑا اچھا
ہے جی چاہتا ہے کہ آپس میں رشتہ داری ہو جائے۔ جب ہمارے خاندان میں ایسا ہوتا ہے
تو باقی خاندانوں میں بھی ایسا ضرور ہوتا ہوگا کیونکہ اُنہیں بہر حال احمدیت میں داخل ہوئے
ہم سے کم عرصہ ہوا ہے ۔ کسی نے پانچ سال بعد بیعت کی ہے، کسی نے دس سال بعد بیعت
کی ہے اور کسی نے پندرہ سال بعد بیعت کی ہے پس اس سوال کی اصل بنیاد مذہبی احساسات
اور قومی احساسات پر ہے۔ کچھ لوگ ان احساسات سے اس قدر عاری ہو چکے ہیں کہ غیر احمدی
لڑکیاں لینے کا سوال نہیں وہ غیر احمدیوں کو اپنی لڑکیاں بھی دے دیتے ہیں اور پھر بعض
جماعتیں ان احساسات سے اتنی عاری ہیں کہ اُن کی آنکھوں کے سامنے جماعت کا ایک فرد
اپنی لڑکی کی غیر احمدیوں میں شادی کر دیتا ہے اور وہ چپ کر کے بیٹھی رہتی ہیں اور کہہ دیتی
ہیں کہ چلو جانے دو کسی کی شکایت کرنے کا کیا فائدہ ہے۔ چنانچہ ایسی لڑکیاں بعض دفعہ مجھے بھی

خطابات شوری جلد سوم
۴۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
ملنے کے لئے آئی ہیں اور مجھے یہ معلوم کر کے انتہائی افسوس ہوا ہے کہ مقامی جماعتیں اس
معاملہ میں سخت غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔
پچھلے ایام میں میں پشاور گیا تھا وہاں ایک دن میری بیوی نے کہا کہ ایک احمدی لڑکی
آئی ہے اور وہ اصرار کرتی ہے کہ میں آپ سے ملنا چاہتی ہوں، چونکہ میں نے کہا ہوا ہے کہ
جب کوئی عورت آئے تو پہلے اُس سے پوچھو کہ کیا بات ہے اور پھر اگر خود اُس کی ضرورت کو
پورا کر سکتی ہو تو کر دو اور اگر مجھ تک بات پہنچانی ضروری ہو تو مجھے پہنچا دو، اس لئے میری
بیوی نے اُس سے دریافت کیا کہ کیا کام ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ میں خود مل کر بات
کرنا چاہتی ہوں ۔ پھر میری بیوی کہنے لگیں کہ وہ تو آپ کی خوب واقف ہے اور کہتی ہے کہ
مجھے وہ گودیوں میں کھلاتے رہے ہیں ۔ میں نے کہا ، ہوگا ، مگر مجھے یاد نہیں آتا کہ وہ کس کی
لڑکی ہے۔ غرض اس طرح وہ دو تین دفعہ آئیں اور اُنہوں نے کہا کہ وہ ایک افسر کی بیوی
ہے اور آپ سے ملنا چاہتی ہے ۔ آخر میں نے کہا اُسے لے آؤ ۔ جب وہ آئی تو میں نے شکل
سے اُسے پہچانا نہیں ، چنانچہ میں نے اُسے کہا کہ آپ نے تو یہ کہلا بھیجا تھا کہ میں اُنہیں خوب
جانتی ہوں مگر میں نے آپ کو نہیں پہچانا ۔ اُس نے بڑی حیرت سے کہا کہ آپ نے تو مجھے
اپنی گودیوں میں کھلایا ہوا ہے۔ میں نے کہا ، ٹھیک ہوگا ، مگر مجھے کچھ اتا پتہ تو بتاؤ تا کہ مجھے بھی
یاد آئے کہ میں نے تمہیں کب اپنی گودیوں میں کھلایا ہے؟ اس پر اُس نے جو اگلی بات کہی
اُس سے مجھے بھی سارا واقعہ یاد آ گیا اور میں سمجھ گیا کہ وہ جو کچھ کہہ رہی ہے ٹھیک کہہ رہی
ہے۔ بات یہ تھی کہ اُس کے والد کے ہاں متواتر لڑکیاں پیدا ہوتی چلی گئیں کوئی لڑکا پیدا
نہیں ہوتا تھا اور اُن کا طریق تھا کہ جب بھی لڑکی پیدا ہوتی وہ اُسے میرے پاس لاتے اور
میری گود میں ڈال کر کہتے کہ دُعا کریں ان لڑکیوں کا بھائی پیدا ہو۔ اس واقعہ کے یاد
آجانے پر میں نے اُسے کہا کہ تمہارا باپ تو اتنا مخلص احمدی تھا اور تم ایک غیر احمدی سے
بیاہی ہوئی ہو ، یہ بات کیا ہے؟ اس پر وہ رو پڑی اور اُس نے کہا میرے خاوند نے شادی
کے وقت کہہ دیا تھا کہ میں تو احمدی ہی ہوں اور گھر والوں نے زیادہ تحقیق نہ کی اور شادی
کر دی اب میں سخت مصیبت میں مبتلا ہوں ، اور واقع یہ ہے کہ وہ بہت دکھ میں تھی اور زار زار
روتی تھی ۔ لڑکی بڑی مخلص ہے۔ اُس کا باپ بھی بڑا مخلص تھا لیکن غیر احمدی سے اُس کی

خطابات شوری جلد سوم
۴۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
شادی کر دی گئی اور وہ ساری عمر کے لئے مصیبت میں مبتلا ہوگئی، بلکہ جہاں تک میں سمجھتا
ہوں مرد بھی اپنے اندر کچھ نہ کچھ اخلاص رکھتا ہے کیونکہ میرے سامنے وہ اپنے آپ کو احمدی
کہتا ہے مگر دل کا کمزور ہے اور لوگوں سے ڈرتا ہے اگر ذرا بھی توجہ کی جاتی تو یقیناً احمدی
ہو جاتا ۔
اسی طرح ایک اور بڑی بھاری جماعت ہے وہاں کے ایک صاحب کی بیوی مجھ سے
ملنے کے لئے آئیں ، گھر والوں نے مجھے بتایا کہ ایک عورت آئی ہے اور وہ ہمارے خاندان
کو خوب جانتی ہے، وہ کہتی ہے کہ میں آپ سے ملنا چاہتی ہوں ، وہ فلاں کی لڑکی ہے اور
فلاں سے بیاہی ہوئی ہے ۔ میں نے کہا اُس کے باپ کو تو میں جانتا ہوں ، حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰة والسلام کا صحابی تھا ، مگر جس شخص کے ساتھ اس کی شادی بتائی جاتی ہے وہ تو
غیر احمدی ہے، یہ بات کیا ہے؟ بہر حال میں نے اُسے بلایا اور کہا ، نیک بخت ! تو یہاں
کہاں؟ تیرا باپ تو صحابی تھا اور تو ایک غیر احمدی سے بیاہی ہوئی ہے ۔ اُس نے کہا انہوں
نے میرے باپ کو کہا تھا کہ میں احمدی ہو جاؤں گا اس وقت میری غیرت برداشت نہیں کو
کرتی کہ لوگ مجھے یہ کہیں کہ میں نے ایک لڑکی کی وجہ سے احمدیت قبول کی ۔ یا ہے ۔اس پر
میرے باپ نے رشتہ دے دیا مگر پھر یہ احمدی نہیں ہوئے۔ میں نے کہا کیا یہاں کی
جماعت کے لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ؟ اُس نے کہا سب کو پتہ ہے مگر کسی نے مرکز کو یہ
حالات بتائے نہیں ۔ تھوڑے دنوں کے بعد ہی اُس کا خاوند مجھ سے ملنے کے لئے آگیا اور
اُس نے ایک ایسی بات کہی جس سے مجھے ایک پرانے برہمن کی کہاوت یاد آ گئی۔ کہتے ہیں
ایک برہمن نے کسی چمارن سے شادی کر لی ، ماں باپ کو برا لگا کہ ہمارے لڑکے کا دھرم
بھرشٹ ہو گیا ہے اور اُنہوں نے اپنے لڑکے کا بائیکاٹ کر دیا، مگر ماں باپ آخر ماں باپ
ہوتے ہیں ، وہ رات دن بے چین رہتے کہ ہمارے لڑکے کو کیا ہو گیا ہے، آخر ایک دن
اُنہوں نے یہ معلوم کرنا چاہا کہ آیا واقع میں ہمارا لڑکا دین سے نکل گیا ہے یا ابھی اُس کے
دل میں کچھ ایمان باقی ہے ۔ اُنہوں نے لڑکے کا وہ گلاس جس میں وہ پانی پیا کرتا تھا اُس
چمارن کے ہاں سے منگوا لیا اور پھر اپنے لڑکے کو گھر بلا کر اُسے اچار سے روٹی کھلا دی ۔
اچار کھانے کے بعد اُسے خوب پیاس لگی مگر چونکہ وہ اُسے اپنے گلاس میں پانی نہیں دے
XXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۴۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
سے۔
سکتے تھے ، اُنہوں نے کہا جاؤ اور اپنے گھر سے جا کر پانی پیو، وہ گھر گیا اور بیوی سے کہنے لگا
اسے
کہ پیاس سے میرا برا حال ہے جلدی کرو اور پانی لاؤ ۔ وہ اٹھی اور گلاس تلاش کرنے لگی مگر
وہاں گلاس کہاں تھا وہ تو اُس کے ماں باپ لے آئے تھے۔ اس نے خاوند سے کہا کہ گلاس تو
ملتا نہیں آپ کہیں تو میں اپنے گلاس میں پانی لے آؤں؟ اُس نے کہا نہیں میں تمہارے
گلاس میں پانی پینے کے لئے تیار نہیں ۔ غرض وہ پیاس کی شدت سے تڑپتا چلا گیا اور اُس کی
کیفیت خراب سے خراب تر ہونے لگی ، جب وہ موت کے بالکل قریب پہنچ گیا تو اپنی بیوی
سے کہنے لگا لگا : ، نیک بخت ! اپنے منہ میں پانی بھر کے میرے منہ میں آ کر گلی کر دے چنانچہ اس
نے ایسا ہی کیا ، اپنے منہ میں پانی ڈالا اور پھر اُس کے منہ میں آکر گلی کر دی ۔ اُس کے ماں
باپ بھی چھپ کر یہ نظارہ دیکھ رہے تھے ، جب اُنہوں نے اپنے بیٹے کا یہ نمونہ دیکھا تو وہ
خوشی سے دوڑتے ہوئے آئے اور اپنے لڑکے کو دُعائیں دیتے ہوئے کہنے لگے ،شکر ہے
ہمارے بیٹے کا دھرم بھرشٹ نہیں ہوا۔ وہ چمارن سے شادی کر چکا تھا ، اُس سے محبت اور
پیار کرتا تھا مگر اُس کے برتن میں پانی پینے کے لئے تیار نہیں تھا ۔ اسی قسم کی بات اُس کے
خاوند نے کی کہنے لگا احمدی لڑکیاں بڑی کڑر ہوتی ہیں ، میں اپنی بیوی سے کہتا ہوں کہ میرے
ساتھ نماز پڑھ تو وہ نماز پڑھنے کے لئے تیار نہیں ہوتی۔ یہ بھی ویسی ہی بات ہے شادی
ہو چکی ہے، بچے جن رہی ہے مگر نماز میں الگ الگ پڑھی جاتی ہیں تا کہ ایمان میں کوئی نقص
واقع نہ ہو۔
دوستوں کا فرض ہے کہ وہ مرکز کو یہ صورت جو قلوب کی نظر آتی ہے اس کی اصلاح اُس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک جماعت
ہمیشہ صحیح حالات سے باخبر رکھیں میں یہ احساس پیدا نہ ہو کہ جب بھی کسی مقام پر
کوئی ایسا واقعہ ہو افراد جماعت کا فرض ہے کہ
وہ فوراً مرکز کو صحیح حالات سے باخبر کریں تا کہ مناسب کارروائی کے بعد ان واقعات کی
روک تھام کی جاسکے ۔ اب عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی امیر آدمی غیر احمدی کولڑ کی دے
دیتا ہے تو مرکز میں اُس کی رپورٹ نہیں کی جاتی لیکن اگر غریب سے کوئی ایسا فعل سرزد ہوتا
ہے تو اُس کی فوراً رپورٹ کر دی جاتی ہے میرے نزدیک ایسے معاملات کے اصل ذمہ دار

خطابات شوری جلد سوم
۴۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
مقامی اُمراء اور پریذیڈنٹ ہوتے ہیں ۔ کیونکہ وہی ایسے واقعات کو چھپاتے ہیں اور وہی
اس قسم کی باتیں کرتے ہیں کہ جانے دو جو کچھ ہو چکا سو ہو چکا اب کسی کی رپورٹ کرنے کا
کیا فائدہ ہے؟ پس سب کمیٹی نے جو بورڈ تجویز کیا ہے اُس سے کچھ نہیں بن سکتا۔ اصل چیز
جو اس خرابی کی جڑ ہے وہ یہ ہے کہ افراد جماعت کے اندر یہ روح نہیں ہوتی کہ وہ مضبوطی
کے ساتھ احمدیت کی تعلیم پر قائم رہیں اُن کا ایک پیر اِدھر ہوتا ہے اور دُوسرا پیر اُدھر ہوتا
ہے ، ایک طرف وہ احمدی کہلاتے ہیں اور دوسری طرف اُن میں احمدیوں والی جرات نہیں
ہوتی ، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اُن کی آنکھوں کے سامنے احمدیت کی ہتک ہوتی ہے اور وہ خاموش
بیٹھے رہتے ہیں ۔ ہمارا ایک اچھا بھلا مبلغ ہے اُس نے تھوڑے ہی دن ہوئے میرے کان
کھا لئے ہر دوسرے دن اُس کی طرف سے تار آجاتا کہ فلاں شخص جسے احمدی ہوئے صرف
پندرہ دن ہوئے ہیں اُسے فلاں لڑکی سے شادی کرنے کی اجازت دی جائے اور اجازت
بھی بذریعہ تار بھجوائی جائے ۔ میں نے اُسے جواب بھیجوایا کہ نیک بخت ! یہ تو گلا گھونٹ کر
اجازت لینے والی بات ہے، اگر تو نے نجاست ہی کھانی ہے تو کھا لے مجھ سے اس بارہ میں
اجازت لینے کے کیا معنی ہیں ۔ بعد میں ہم نے اجازت بھی دے دی کیونکہ بات یہ نکلی کہ
اُس عورت کو بھی احمدی ہوئے صرف پندرہ دن ہی ہوئے تھے ، ہم نے سمجھا کہ شائد یہ
دونوں شادی کے لئے ہی احمدی ہوئے ہوں اس لئے چلو ان کو اجازت دے دو ۔
بہر حال یہ حالات ہیں جن میں سے اس وقت جماعت گزر رہی ہے ان حالات کو
مد نظر رکھتے ہوئے میرے نزدیک پہلے قانون میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ۔ جو قانون
اس وقت جاری ہے وہی درست ہے کیونکہ بہت سی احمدی لڑکیاں رشتے نہ ملنے کی وجہ سے
بیٹھی ہیں اُن کا خیال رکھنا ضروری ہے لیکن ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری
ہے کہ آئندہ جب کسی مقام سے یہ رپورٹ ملے کہ کسی شخص نے غیر احمدی کو اپنی لڑکی دے
دی ہے یا بغیر مرکز کی منظوری کے غیر احمدی لڑکی سے شادی کر لی ہے تو وہاں صرف اُس شخص
کے خلاف کارروائی نہ کی جائے جس نے ایسی حرکت کی ہو بلکہ امیر یا پریذیڈنٹ کو بھی اس کا
ذمہ دار سمجھا جائے اور اُن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے بلکہ میرے نزدیک اصل
کارروائی امیروں یا پریذیڈنٹوں کے متعلق ہی ہونی چاہیے کیونکہ وہی ہیں جو اس قسم کی
XXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۴۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
۔
باتوں کو چھپاتے ہیں اور مرکز کو صحیح حالات سے اطلاع نہیں دیتے ۔ عام طور پر دیکھا جاتا ۔
ہے کہ جب کوئی شخص اُن کی خوشامد کر دیتا ہے تو وہ خاموش ہو جاتے ہیں اور اُس فرض کو
بھول جاتے ہیں جو سلسلہ کی طرف سے اُن پر عائد ہوتا ہے اس نقص کا ازالہ اسی طرح ہو سکتا
ہے کہ آئندہ زیادہ سختی سے کام لیا جائے اور امیروں اور پریذیڈنٹوں کو بھی ذمہ دار سمجھا
جائے تالڑکیوں کے لئے رشتہ نہ ملنے کی مشکل دور ہو ۔ کتنے اندھیر کی بات ہے کہ بعض
خاندانوں کی لڑکیاں غیر احمدیوں میں بیاہی جاتی ہیں مگر وہاں کی جماعتیں چپ کر کے بیٹھی
رہتی ہیں اور کبھی مرکز میں رپورٹ نہیں کرتیں ۔ یہ نتیجہ ہے مقامی جماعتوں اور افسروں کی
کوتا ہی کا۔ جہاں مقامی جماعتیں ذرا بھی ہوشیار ہوں وہاں اس قسم کے فتنے پیدا نہیں
ہوتے اور اگر ہوں تو رُک جاتے ہیں ۔
پس اپنے تجربہ کی بناء پر میں سمجھتا ہوں کہ اس تجویز کو مجلس میں پیش کرنے کی ضرورت
نہیں۔ اگر ضرورت ہے تو اس بات کی کہ کارروائی میں زیادہ سختی سے کام لیا جائے ۔ میں
نے دیکھا ہے ہماری جماعت میں بڑی کثرت سے ایسے کیس ہوتے ہیں کہ فلاں نے اتنا
قرضہ لیا تھا مگر اب تک اُس نے ادا نہیں کیا اور جب قرضہ مانگا جاتا ہے تو کہہ دیتا ہے کہ
مقدمہ کر دو ۔ ابھی پچھلے دنوں ایک شخص کے متعلق اسی قسم کے کیس میں کارروائی کی گئی ۔ اس
پر چند دنوں کے اندر اندر ہی اُس نے سارا روپیہ ادا کر دیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری
جماعت کے لوگوں میں ایمان تو ہے مگر اُنہیں عادت پڑ گئی ہے کہ جب تک اُن پر سختی نہ کی
جائے وہ اپنے فرض کو نہیں پہچانتے ۔ لوگوں کے سینکڑوں روپے دبا کر بیٹھ جاتے ہیں اور اُن دبا
کے دلوں میں یہ احساس تک پیدا نہیں ہوتا کہ اُس روپیہ کو ادا کرنے کی کوشش کریں ۔ لیکن
جہاں سختی کی جاتی ہے روپیہ ادا کر دیتے ہیں کیونکہ دل میں ایمان ہوتا ہے اور وہ اس ایمان
کے لئے اپنی قوم کو چھوڑ کر ادھر آئے ہوئے ہوتے ہیں جب وہ دیکھتے ہیں کہ اس طرف بھی
اُن کی عزت نہیں رہی تو وہ اپنی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں۔ باقی جیسا کہ میں نے ایک
شوری کے موقع پر بھی بیان کیا تھا کسی غیر احمدی لڑکی سے شادی کرنے کے متعلق اگر مرکز
میں کوئی درخواست آئے تو اگر وہاں کی احمدی لڑکیوں کے رشتہ میں مشکلات پیدا ہونے کا
ڈر نہ ہو یا یہ خطرہ نہ ہو کہ لڑکا غیر احمدیوں کے زیر اثر آجائے گا تو عموماً ایسی اجازت

خطابات شوری جلد سوم
۴۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
دے دینی چاہیے اور اس میں مرکز کو روک پیدا نہیں کرنی چاہیے۔
اب میں اس اجلاس کو ختم کرتا ہوں کیونکہ مجھے ضعف ہورہا ہے، اس کے بعد پہلے
مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع ہوں گی پھر کھانا کھایا جائے گا اور نو بجے پھر مجلس شوری کا
اجلاس بھی ہوگا ۔“
66
(CD از دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ربوہ )
تیسرا دن
مجلس مشاورت کے تیسرے دن تلاوت قرآن کریم کے بعد نمائندگان سے خطاب
کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
کل کے جلسہ کے اختتام پر میں نے رات کے اجلاس کی بھی تجویز کی تھی۔ لیکن یہاں
سے جاتے ہی گلے کی تکلیف تیز ہوگئی اور ساتھ ہی بخار اور ضعف بھی ہو گیا جس کی وجہ سے
مجھے وہ اجلاس منسوخ کرنا پڑا اب اس اجلاس میں انشاء اللہ جماعت کا بجٹ پیش ہوگا ۔
تحریک جدید کا بجٹ میری رائے یہ ہے کہ آئندہ تحریک جدید کا بجٹ بھی مجلس کہ شوری
میں پیش ہوا کرے ۔ لیکن وہ بجٹ چونکہ صرف طوعی چندوں پر
مشتمل ہوتا ہے اس لئے مشورہ میں صرف اُنہی کو بلایا جائے گا جو تحریک جدید میں حصہ لینے
والے ہوں۔ میں ابھی اس امر پر غور کر رہا ہوں کہ تحریک جدید کے بجٹ کے لئے اسی
مشاورت میں سے وقت نکالا جایا کرے یا اس کے لئے کوئی اور وقت مقرر کیا جائے بہر حال
تحریک جدید کا کام بھی وسیع ہو گیا ہے اور اب ان لوگوں کی بھی تربیت کی ضرورت ہے اگرچہ
صدرانجمن کے بعض کاموں میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے لیکن چونکہ یہ دیر سے کام کر رہی
ہے۔ اس لئے اسے مشتق ہو گئی ہے۔ مگر تحریک جدید کے کارکنوں میں یہ بات نہیں پائی جاتی ۔
وہاں ابھی تک ممبران مجلس تحریک جدید ہی آپس میں مل کر بجٹ بنا لیتے ہیں اور اس کی مجھ سے
منظوری لے لیتے ہیں لیکن اس کے نتیجہ میں بجٹ کے بہت سے پہلو پوشیدہ رہ جاتے ہیں اُن کو
اس کام کی عادت ڈالنے اور ان کے نقائص کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اُن کا بجٹ بھی
مجلس شوریٰ میں پیش ہو۔

خطابات شوری جلد سوم
۴۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
بجٹ صدرانجمن احمد یہ کے بعض نقائص اور اس کا حل صدرا جمن انجمن احمد یہ کے
بجٹ میں بھی نقائص
ہیں جن کو دور کرنا چاہیے مثلاً ایک نقص یہ ہے کہ صدرانجمن احمد یہ کی آمد کے بعض حصے بجٹ میں
نہیں دکھائے جاتے جیسے ریز روفنڈ ہے اُس کا روپیہ تجارت میں لگا ہوا ہے ۔ صدر انجمن احمد یہ کو
اس کی آمد بجٹ میں دکھانی چاہیے جو اس وقت تک نہیں دکھائی جاتی اور اس وجہ سے آمد و خرچ
کا صحیح بجٹ سامنے نہیں آتا ۔ اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ بعض چندوں کی آمدن جب کم
ہو جاتی ہے تو وہ آمدن خرچ کر لی جاتی ہے ۔ یہ خرچ تو بے شک سلسلہ کا ہے اور جائز ہے
لیکن روپیہ ایسے رستہ سے داخل ہوتا ہے جس سے جماعتی نمائندے واقف نہیں ہوتے ۔ یہ
جماعت کا کام ہے کہ وہ ریز روفنڈ کے متعلق مشورہ دے کہ آیا اُسے قرضے دور کرنے میں
خرچ کرلیا جائے یا ہم اُسے تجارت میں ہی لگائے رکھیں ہر چیز کی کوئی نہ کوئی بنیاد ہونی
چاہیے ۔ جماعت کی جائیدادوں کے مشرقی پنجاب میں رہ جانے کی وجہ سے اُسے کئی لاکھ کا
نقصان پہنچا ہے ۔ آخر یہ نقصان بھی ہم نے پورا کرنا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ یہ تجویز ہو جائے کہ
ریز رو فنڈ کو قرضے دور کرنے میں استعمال کر لیا جائے اور آئندہ نئی عمارتیں بنانے میں بھی دروفنڈ
اس سے مدد لی جائے بہر حال صدرانجمن احمد یہ کو یہ معاملہ جماعت کے سامنے رکھنا چاہیے
اور اس بارہ میں اُسے جماعتی رائے معلوم کرنی چاہیے ۔
پھر قرض کی مد بجٹ میں نہیں رکھی جاتی تھی اس دفعہ میں نے یہ مد بھی رکھوائی ہے تا کہ
جماعت کو اپنے قرضے کا علم ہو جائے اور وہ اس کو دور کرنے کی کوشش کرے۔ جدوجہد کا صحیح
جذ بہ اُسی وقت پیدا ہوتا ہے جب قرض کی تفصیل سامنے آجائے ۔ اگر جماعت کو معلوم ہی
نہیں کہ کیا قرض ہے تو وہ اُس کے دور کرنے کے لئے کیا کوشش کرے گی۔ بجٹ میں ان
سب باتوں کا ذکر ہونا چاہیے۔
ہماری جماعت کی تربیت خدا تعالیٰ کے فضل سے دوسروں سے زیادہ ہے اس لئے اس
بات کا اندیشہ نہیں ہو سکتا کہ وہ قرض کو سن کر گھبرا جائے گی ۔ مثلاً سکول کی قیمت لگا لو اور اس
کو قرضہ کے خانہ میں دکھاؤ ۔ قادیان میں زمین اتنی مہنگی ہو چکی تھی کہ ہم خود ہیں ہزار روپے
فی کنال کے حساب سے زمین خریدنا چاہتے تھے تو زمین نہیں ملتی تھی ۔ وہاں سکول کی زمین
XXXXXXXXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۴۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
چالیس ایکڑ تھی اور رستوں کو نکال لیا جائے تب بھی وہ زمین قریباً ۲۰۰ کنال تھی ۔ اس طرح
صرف سکول کے ہاتھ سے چلے جانے کی وجہ سے جماعت کو ڈیڑھ دو کروڑ کا نقصان پہنچا ہے
اور یہ ہمارے بس کی بات نہیں تھی جو کچھ ہوا خدا تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت ہوا لیکن کبوتر کی
طرح آنکھیں بند کر لینے سے اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا ۔ ان سب چیزوں کو جماعت کے
سامنے لانا چاہیے ۔ آخر وہ زمینیں اور عمارتیں جو ہم وہاں چھوڑ آئے ہیں کسی تماشا کے لئے تو
نہیں تھیں ، کسی میں ہمارا مہمان خانہ تھا کسی میں ہمار ا سکول تھا اور کسی میں ہمارا کالج تھا۔ اور
پھر وہ بنائی اس لئے گئی تھیں کہ اُن کے بنانے کی ہمیں ضرورت تھی اور اگر اُن کے بنانے کی
ہمیں ضرورت تھیں تو وہ اب بھی بنانی پڑیں گی ۔ گویا ان عمارتوں کے ہاتھ سے جانے کا ہی
سوال نہیں اُن کے دوبارہ بنانے کا بھی سوال ہے اور یہ دونوں باتیں ایسی ہیں جنہیں
جماعت کے سامنے لانا چاہیے ۔ احمق بے شک کہے کہ یہ عمارتیں اب نہیں بنانی چاہئیں لیکن
ہم نے یہ سب عمارتیں دوبارہ بنانی ہیں۔ آخر وہ تعیش کا سامان تو نہیں تھے کہ کہہ دیا جائے
چلو سینما ہاتھ سے چلا گیا ہے آئندہ ہم سینما نہیں دیکھیں گے۔ ہم نے جو جگہیں چھوڑی ہیں
وہ دینی جگہیں تھیں ، سکول تھے، کالج تھے، لائبریریاں تھیں ، پر لیس تھے ہم احمدیت کے جسم کی
روح چھوڑ آئے ہیں اور اس کے بغیر کام نہیں چل سکتا ۔ یہ سب چیزیں ہمیں دوبارہ بنانی
پڑیں گی اور ان پر ڈیڑھ دو کروڑ روپیہ خرچ آئے گا اور جب تک ہم ان باتوں کو پوری طرح
ذہن نشین نہ کر لیں گے کام نہیں بنے گا۔ جس طرح ایک شخص کی ضرورت پوری نہیں ہوتی تو
وہ شور
وہ شور مچاتا ہے کبھی وہ کسی ناظر کو خط لکھتا ہے اور کبھی مجھے خط لکھتا ہے اسی طرح ان باتو
جماعت مد نظر رکھتی تو اُسے شور مچا دینا چاہیے تھا کہ ہمیں سکول چاہئیں ، کالج چاہئیں ، آخر ہم
بچوں کو پڑھائیں تو کہاں پڑھائیں ۔ یہ شور ہماری طرف سے نہیں ہونا چاہیے تھا جماعت کی
طرف سے ہونا چاہیے تھا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارا کالج لاہور میں ہے لیکن ایک تو وہ ہماری اپنی عمارت
نہیں گورنمنٹ کا جب جی چاہے ہمیں وہاں سے نکال سکتی ہے اور پھر ماحول اپنا نہیں جس کی
وجہ سے قدم غلط مشورہ کی طرف چل پڑتے ہیں ۔ مثلاً کالج کا رسالہ ہے اُس میں عشق و محبت
کے خطوط چھپتے ہیں اور ایسی تصویر میں چھتی ہیں جن کو دیکھ کر یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ

خطابات شوری جلد سوم
لله الله
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
احمدی لڑکوں کی تصویریں ہیں ۔ اگر وہ قادیان میں ہوتے تو انہیں ایسا کرنے کی جرات نہ
ہوتی۔ یہ صرف ماحول سے کٹنے کی وجہ سے ہے
غرض جب تک ہمارا کالج یہاں نہیں بن جاتا اور جب تک ہمارے طالب علم اور پروفیسر
یہاں نہیں پہنچ جاتے اُن کی صحیح طور پر تربیت کرنا مشکل امر ہے۔
اس طرح مدرسہ دینیات ہے وہ بھی مرکز سے باہر ہے اس کی نگرانی کی کوئی صورت
نہیں اور وہ اس طرز پر جا رہا ہے کہ اُس کے نتائج کو ہم اپنے نتائج نہیں سمجھ سکتے ۔ جس طرح
جو چیز پہاڑ کے پیچھے ہے وہ آنکھوں سے اوجھل ہوتی ہے اسی طرح ہمار ا سکول بھی ہماری
پوری نگرانی میں نہیں ۔
پھر ہمارا یہاں کوئی پریس نہیں ۔ ریویو آف ریلیجنز کو پریس نہ ہونے کی وجہ سے ہم
جاری نہیں کر سکتے۔ پھر الفضل ہے وہ بھی لاہور میں ہے اُس کا حال یہ ہے کہ من چه
سرایم و طنبوره من چه سراید
وہ اور آواز از نکالتے ہیں اور ہم اور آواز نکالتے ہیں جب تک یہ سب ادارے مرکز میں جو جمع نہ
ہو جائیں اُن کی نگرانی مشکل ہے بے شک اُن کی بعض شاخیں مرکز سے باہر بھی ہوں گی مگر
پوری نگرانی اُسی وقت ہوسکتی ہے جب اُن کے اصل مرکز میں ہوں ۔ یہ سب چیزیں ہمارا
بجٹ ہی سامنے لاسکتا ہے لیکن اُس میں ان باتوں کو نہیں دکھایا جاتا۔
اسی طرح مثلاً تعمیر ہے بجٹ میں صرف تعمیر کا لفظ لکھ کر اُس کے آگے رقم لکھ دی گئی
ہے حالانکہ صرف تعمیر کے لفظ سے لوگوں کے جذبات نہیں اُبھرتے اور طوعی کاموں میں سے جو
جذبات کو ابھارنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ شاہ جہان نے جو تاج محل کی عمارت بنوائی تھی وہ
بھی تو تعمیر ہی تھی لیکن اور کوئی شخص ویسی عمارت بنانا چاہے تو نہیں بنا سکتا۔ اس لئے تعمیر کے
ساتھ تفصیل لکھ ل لکھنی چاہیے۔ اگر تفصیل لکھ دی جاتی تو لوگ سمجھتے کہ یہ چیزیں تو ضرور بنانی
چاہیں ۔
ہم یہاں بیٹھے تھے کہ ریلوے والے بھی یہیں آگئے ۔ میں نے انہیں کہا کہ اسٹیشن
ابھی نہ بنائیں کیونکہ ہم سب اسٹیشن کی زمین میں ہیں۔ انہوں نے بات نہ سمجھی اور کہا یہ

خطابات شوری جلد سوم
۴۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
مکان تو آخر گرانے ہی پڑیں گے۔ میں نے کہا ٹھیک ہے مکان ضرور گرانے پڑیں گے لیکن
اتنی جلدی نہیں کہ ہمیں دوسرے مکانات بنانے کا موقع نہ مل سکے ۔ لیکن اگر کوئی ریلوے کا
آفیسر آ جائے اور کہے یہ عمارتیں گرا دو تو ہمیں نئے مکانات بنانے تک خیموں یا جھونپڑوں
میں رہنا پڑے گا ۔ یہ سب چیزیں بجٹ میں واضح کرنی چاہئیں تا جماعت کو اس کا احساس
ہو۔ کسی انسان کی قربانیوں کو بڑھانے کا یہ بھی ایک ذریعہ ہوتا ہے کہ اُسے بتایا جائے کہ
ہمیں اتنی قربانی کی ضرورت ہے ہم نے فلاں فلاں نقصان اٹھائے ہیں جن کو ہم نے
بہر حال پورا کرنا ہے۔
شہد کی مکھی کا گھر ہمیشہ اُجڑتا رہتا ہے اور وہ ہمیشہ نیا گھر بنا لیتی ہے اور اس سے اکتاتی
نہیں خدا تعالیٰ نے بھی اس کے لئے وحی کا لفظ استعمال کیا ہے جس میں اس طرف اشارہ
کیا گیا ہے کہ تمہارا گھر بے شک اُجڑتا رہتا ہے لیکن تم مورد وحی الہی اور جو کچھ کرتی ہو
ہمارے منشاء کے ماتحت کرتی ہو انسان کا حوصلہ مکھی سے تو بہر حال بڑھ کر ہونا چاہیے پس یہ
چیزیں چھپانی نہیں چاہئیں بلکہ ان کو ظاہر کرنا چاہیے تا کہ جماعت کو اپنے فرائض کا صحیح
احساس ہو سکے ۔
پھر صدرانجمن احمدیہ کی اب تک یہ حالت ہے کہ اُدھر بجٹ پاس ہوا اور ادھر انہوں
نے درخواست دے دی کہ حضور فلاں چیز رہ گئی تھی اُس کی منظوری عطا فرمائی جائے ۔ فلاں
چیز رہ گئی تھی اُس کی منظوری عطا فرمائی جائے ۔ پھر وہ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ اُن کی منظوری
دیئے بغیر گزارہ نہیں ہوتا۔ مثلاً پاخانہ کی عمارت ہے اگر یہ نہ بنائی جائے تو کوئی ضروری نہیں
لیکن جب عمارت بنا لی جائے تو اُس کے لئے کھڑیاں بنانی ضروری ہیں۔ وہ کھڑیاں
عمارت کے ساتھ نہیں بنائی جاتیں مگر بعد میں درخواست دے دی جاتی ہے کہ پاخانہ کے
لئے کھڈیاں بنانا ہم بھول گئے تھے اس کے لئے اتنی رقم کی منظوری دی جائے اور مجبوراً
منظوری دینی پڑتی ہے۔ تعمیر کے محکمہ والوں کو کچھ اس قسم کا فن آگیا ہے کہ وہ ضروری چیزیں
چھوڑ جاتے ہیں میرے نزدیک کوئی ایسی تجویز ہونی چاہیے جس سے بجٹ مکمل بن سکے تا
آئندہ کسی زیادتی کا سوال ہی پیدا نہ ہو۔ اور اگر کسی زیادتی کا سوال پیدا ہو تو یہ سمجھ لیا جائے

·

آج 10 میں سے 10 باقی