مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 5

خطابات شوری جلد سوم
۴۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
کہ غیر معمولی حالات میں یہ ضرورت پیش آگئی ہے۔
بیرونی ممالک کے لئے کانسٹی ٹیوشن کی اشد ضرورت ابھی شیخ بشیر احم صاحب
نے ایک بات کی طرف
توجہ دلائی ہے ہم نے ایک محکمہ قانون بنایا ہے جس کا ایک کام یہ بھی ہوگا کہ وہ بیرونی
ممالک کی جماعتوں کے لئے کانسٹی ٹیوشن تیار کرے پندرہ سال سے میں اس کام کی طرف
توجہ دلا رہا ہوں مگر صدر انجمن احمد یہ نے اب تک یہ کانسٹی ٹیوشن تیار نہیں کی ۔ حالانکہ بعض
بیرونی ممالک میں ہماری جماعتیں بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔
اور اُن کے لئے تفصیلی نظام کی سختی سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ ویسٹ افریقہ
میں ہی ایک لاکھ کی جماعت ہے اور وہ اس طرح سے بڑھ رہی ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ
وہ ہم سے بھی بڑھ جائے گی وہاں بیس پچیس سکول ہیں ۳۵، ۴۰ مبلغ ہیں لیکن ابھی تک وہاں
کی جماعت کی بھی کانسٹی ٹیوشن نہیں بنی اور یہ امر پندرہ سال سے زیر غور ہے۔ اسی طرح
امریکہ ہے جب بھی امریکہ میں جماعت نے ترقی کی وہ لوگ فوراً شور مچادیں گے کہ ہمارا
مرکز سے کیا تعلق ہے اور مرکز کا ہم سے کیا تعلق ہے، مبلغ کو کس حد تک ہمیں کنٹرول میں
رکھنے کا حق حاصل ہے اور ہمیں مبلغ پر کیا کیا حقوق حاصل ہیں اسی طرح اور بہت سے
سوالات پیش آجائیں گے اور یہ ایک ایسا ملک ہے کہ اگر وہاں دس پندرہ ہزار گھرانے بھی
احمدی ہو گئے تو وہاں کی جماعت کا بجٹ ہم سے بڑھ جائے گا۔ یہاں بجٹ آٹھ روپے فی
کس ہے اور وہاں ایک سو روپیہ فی کس ہے اور ابھی غرباء کا طبقہ ہماری جماعت میں داخل
ہے امراء آگئے تو اُن کی ۳۶ گنا زیادہ آمدن ہوگی ۔ گویا ہمارے ۳۶ آدمیوں کے مقابلہ
میں وہاں کے ایک احمدی کا چندہ ہوگا اُس وقت طبعی طور پر یہ سوال آجائے گا کہ اس روپیہ کو
ہم اپنی مرضی سے خرچ کر سکتے ہیں یا آپ کی مرضی سے خرچ کر سکتے ہیں ۔ پس جب تک
کوئی کانسٹی ٹیوشن نہیں بنے گی ہم اس بارہ میں اُن کو مطمئن نہیں کر سکتے ۔ اسی طرح انڈونیشیا
ہے، مشرقی افریقہ ہے، شام ہے ان کے متعلق بھی سوال آجائے گا پس ضروری ہے کہ
بیرونی ممالک کے متعلق جلد سے جلد کانسٹی ٹیوشن مرتب کیا جائے اور یہ کام اسی محکمہ قانون کا
ہے۔ اس محکمہ کا جو وکیل ہوگا اُس کے لئے لائبریری بھی چاہیے۔ شیخ بشیر احمد صاحب نے

خطابات شوری جلد سوم
۴۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
بتایا ہے کہ کمیٹی میں یہ سوال پیش ہوا تھا اور فیصلہ ہوا تھا کہ وکیل کے لئے ۳۰۰۰ روپے کی
کتب چاہئیں لیکن بجٹ میں اس کا ذکر نہیں بعد میں درخواست آجائے گی کہ لائبریری کے
لئے تین ہزار روپیہ کی ضرورت ہے اس کی منظوری دی جائے ۔
اسی طرح کالج کے پروفیسر ہیں گورنمنٹ نے قانون مقرر کر دیا ہے کہ پروفیسروں کا
گریڈ ڈیڑھ سو کا ہے اب چونکہ گورنمنٹ نے فیصلہ کر دیا ہے اس لئے میں نے کہہ دیا تھا کہ
کالج کے پروفیسروں کا گریڈ ڈیڑھ سو سے تین سو کر دیا جائے لیکن بجٹ میں صرف تین
پروفیسروں کے نئے گریڈ کا ذکر ہے باقیوں کا نہیں ۔
اسی طرح مجلس مشاورت کے سامان کے لئے بجٹ میں کچھ نہ کچھ خرچ رکھنا چاہیے تھا
اب دوست اس طرح بیٹھے ہوئے ہیں کہ آپس میں مشورہ کی کوئی صورت نہیں ۔
اسی طرح سب کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اشاعت کی اہمیت کے اہم ترین سے اہم چیز
ہمارے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب ہیں جن کو شائع کرنے کی طرف کوئی توجہ
نہیں کی جا رہی ۔ ہماری لائبریری کی کتابیں قادیان میں ہی رہ گئی ہیں اور گورنمنٹ انہیں
یہاں لانے کی اجازت نہیں دیتی ۔ میں نے غیر احمدیوں کے کئی خطوط پڑھے ہیں جن میں وہ
لٹریچر کے لئے لکھتے ہیں لیکن جماعت انہیں مہیا نہیں کر سکتی ۔ وہ لکھتے ہیں عجیب بات ہے کہ
آپ کے مبلغ امریکہ اور یورپ تو جا رہے ہیں لیکن اپنے ملک کے لئے آپ کے پاس لٹریچر
نہیں۔ صدرانجمن احمد یہ کو چاہیے کہ وہ اس بارہ میں جلد عملی قدم اُٹھائے اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی تمام کتب جو نایاب ہوتی جا رہی ہیں شائع کرنے کی کوشش کرے۔ اگر ہم ان
کتابوں کے بغیر چند سال بھی گزار دیں گے تو آئندہ نسل یہ سمجھے گی کہ ان کے بغیر بھی گزارہ
ہو سکتا ہے اور اُس کا یہ فیصلہ ایسا ہی ہوگا جیسے کوئی روٹی کے بغیر جینے کا فیصلہ کر لے۔
آمد بڑھانے کی ضرورت یہ سب چیزیں بجٹ تیار کرتے وقت نظر انداز کر دی گئی
ہیں اور دوسری طرف یہ نظر آ رہا ہے کہ بجٹ اخراجات
بجٹ آمد سے زیادہ ہیں۔ اس پر بھی غور کرنا ضروری ہے کہ ہم اپنی آمد کو بڑھائیں اصل چیز

خطابات شوری جلد سوم
۴۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
تو یہی ہے کہ آمد بڑھے لیکن اس چیز کا احساس بہت کم ہے۔ قادیان سے نکلنے پر بیعت اُس
معیار پر نہیں رہی جس پر وہ پہلے تھی اب کچھ ترقی ہو رہی ہے لیکن ہمیں اس سے دس میں گنے
زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔ اب حالت یہ ہے کہ بیرونی ممالک میں جماعت زیادہ بڑھ رہی
ہے اور پاکستان میں کم بڑھ رہی ہے بنیادیں چوڑی ہوتی ہیں تو دیوار بڑی ہوتی ہے۔ مرکز
بنیاد ہوتا ہے مرکز کی مضبوطی کی زیادہ ضرورت ہے اب پاکستان جماعت کا مرکز ہے۔
پاکستان میں نسبتی طور پر جماعت زیادہ ہوا ہونی چاہیے ہیے اور اس کے چندے بھی زیادہ ہونے
چاہئیں تاہم بیرونی ملکوں کی جماعتوں کو کہہ سکیں کہ ہم تم پر خرچ کرتے ہیں ۔ اب حالت یہ
ہے کہ جب نئے احمدی ہوتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہم تم پر خرچ کیوں کریں۔ لحاظ اور ادب کی
وجہ سے وہ مجھے نہیں لکھتے مقامی مبلغ کو کہتے ہیں۔ میں اُس مبلغ کو یہی لکھتا ہوں کہ وہ انہیں
سمجھا دے کہ اب تک پاکستان نے تم پر خرچ کیا ہے اگر یہ اصل ٹھیک ہے کہ آپ کو ہم
پر خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے تو پاکستان کو آپ پر خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ یہ
قدرتی بات ہے کہ خواہ کوئی دینی بات ہو یا دنیوی انسان دوسرے کی حکومت کو تسلیم کرنے
سے انکار کرتا ہے۔
قرآن کریم میں ایک بزرگ ہستی کا ذکر آتا ہے جسے ہم جبرائیل سمجھتے ہیں لیکن
دوسرے لوگ خضر کہتے ہیں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اُن کی اطاعت سے گریز
اختیار کیا حالانکہ وہ آپ سے کوئی جائداد حاصل کرنا نہیں چاہتے تھے صرف دل پر حکومت
کرنا چاہتے تھے ۔ اسی طرح دنیا ہماری طاقت کو تسلیم نہیں کرتی جب تک ہم اس کے
لئے کوئی مادی ذریعہ بھی اختیار نہ کریں اور وہ ذریعہ یہی ہے کہ ہم کہیں ہم نے روپیہ
خرچ کر کے آپ کو ہدایت دی ہے اس پر وہ اپنی نظریں نیچی کر لیں گے اور ہماری فوقیت
کا اعتراف کریں گے ۔ جب ملک میں نئے طور پر کوئی حکومت قائم ہوتی ہے تو اُس کے
رہنے والے اسی لئے اس حکومت کو برداشت کرتے ہیں کہ وہ اپنے پاس سے اُن پر خرچ
کرتی ہے۔ جتنی امپیرلزم ہوتی ہیں اُن کا ابتدائی حصہ یہی ہوتا ہے کہ پیرنٹ باڈی
(parent body) خرچ کرتی ہے اور دوسرے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ اور جب تک
وہ حکومت خرچ کرتی چلی جاتی ہے لوگ اُس کے مطیع رہتے ہیں لیکن جب وہ خرچ کرنا

خطابات شوری جلد سوم
۴۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
بند کر دیتی ہے تو لوگ اُس کی اطاعت سے کندھا ہٹا لیتے ہیں اور بغاوت شروع ہو جاتی ہے۔
مذہبی جماعتوں کو ہمیشہ قربانی کی عادت ڈالنی چاہیے ہر رسول جو دنیا میں آتا ہے
اُسے حکومت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ قرآن کریم نے کہا ہے کہ جو تمہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم دیتے ہیں وہ لے لو اور جس سے وہ منع فرماتے ہیں اُسے سے سے رک جاؤ صحابہ اس
پر اس طرح عمل کرتے تھے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بلاتے تو نماز توڑ دیتے اور آپ
کی خدمت
خدمت
میں حاضر ہو اضر ہو جاتے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی حضرت
خلیفہ المسیح الاوّل کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
آپ کو آواز دی اور آپ نے نماز توڑ کر فوراً آپ کی خدمت میں حاضر ہو گئے ۔ بعض لوگوں
نے اس پر اعتراض کیا تو آپ نے فرمایا یہ تو قرآن کریم کا حکم ہے کہ جب رسول تمہیں آواز
دے تو تم فوراً جواب دو۔
پس جب تک مرکز کہے گا کہ میں ہی تمہیں دے رہا ہوں اُس وقت تک بیرونی
جماعتیں اُس کے ماتحت رہیں گی۔ اور جب یہ سوال آگیا کہ تم کھلاؤ میں کھاتا ہوں تو وہ
کہیں گے جب کھلاتی ہیں تو ہم مرکز کیوں نہ بنیں ۔ پس مرکز کی ذمہ داری بہت بڑی ہے
اور اُسے دوسرے سے کھانے کی نیت نہیں رکھنی چاہیے۔ یہ چیز تم ہمیشہ مد نظر رکھو اور اس کو
مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پر غور کرو۔ جب تک کوئی انسان قربانی کی اہمیت کو نہیں سمجھتا اُس
کے اندر قربانی کا صحیح احساس پیدا نہیں ہوتا ۔ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہی ہے کہ مرکز ہمارے
ہاتھوں میں رہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں اس کا اظہار بھی
فرمایا ہے۔ بعض لوگوں نے اس بارہ میں ٹھوکر کھائی ہے وہ یہ نہیں سمجھتے کہ قانون اور استثناء
الگ الگ ہوتے ہیں ۔
ہمارا اصل مرکز قادیان ہی سے ہمارا اصل مرکز قادیان ہی ہوگا اگر وہ کہیں چلا جائے
ا ہے تو اُس کا وہاں جانا عارضی ہوگا۔ مثلاً کسی شخص سے
میں کہوں کہ آپ کہاں کے رہنے والے ہیں۔ اور وہ کہے میں پشاور کا رہنے والا ہوں تو اس
پر اگر کوئی یہ اعتراض کرے کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے یہ پشاور کا رہنے والا نہیں یہ تو ربوہ کا
رہنے والا ہے تو غلط ہوگا ۔ جس طرح پشاور کا رہنے والا کوئی شخص اگر ربوہ آجائے تو اس سے

خطابات شوری جلد سوم
۴۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ پشاور کا رہنے والا نہیں ۔ جس طرح ربوہ کا کوئی شخص سودا لینے کے ۔ ربوہ
لئے لائل پور یا لاہور جائے تو وہ وہاں کا نہیں ہو جاتا اسی طرح مرکز کے کسی دوسری جگہ
عارضی طور پر چلے جانے کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ اب پہلی جگہ مستقل مرکز نہیں رہا ۔ جیسے
مسافر اپنے وطن کی طرف ہی منسوب ہوتا ہے۔ اسی طرح مستقل مرکز سے نکلنے والا بھی اُسی
کی طرف منسوب ہوگا ۔ جب یہ فضیلت خدا تعالیٰ نے ہمیں دی ہے تو پھر مرکز والوں کو خرچ
کرنا پڑے گا۔ دنیا میں صرف مائیں ہی خرچ کرتی ہیں اور وہ دودھ پلاتی ہیں۔ بڑی عمر
میں بھی در حقیقت مائیں ہی خرچ کرتی ہیں۔ سو میں سے دو تین ہی ایسے بچے نکلیں گے جو
ماں باپ کی خدمت کرتے ہیں ورنہ اکثر ماں باپ ہی اپنے بچوں کی ساری عمر خدمت
کرتے ہیں ۔
اُم القریٰ وہ بستی ہوتی ہے جس میں خدا تعالیٰ کا مامور آتا ہے اور اُم القریٰ ہوتا ہے ہے؟
وہ ملک جس میں خدا تعالیٰ کا مامور آتا ہے۔ سکول کے طالب علم کو وظیفے دیتے وقت
گورنمنٹ اُس سے شرطیں طے کرتی ہے اور اس سے اشٹام لکھواتی ہے کہ وہ اس وظیفے کو
واپس کرے گا یا تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد اُس کی ملازمت کرے گا لیکن مائیں خرچ
کرتی ہیں اور اولاد سے کسی بدلہ کی خواہش نہیں رکھتیں ۔ ماں بچہ کی اُس وقت خدمت کرتی
ہے جب وہ بول بھی نہیں سکتا لیکن اس کے بدلہ میں اُسے کیا ملتا ہے؟ خدا تعالیٰ نے اسے یہ
فضیلت دی ہے کہ اولاد کے ذمہ خدا تعالیٰ نے یہ فرض رکھا ہے کہ وہ سوائے شرک کے ہر ا
بات میں اپنے ماں باپ کی اطاعت کریں ۔ یہی درجہ مرکزی مقام کو بھی حاصل ہوتا ہے اور
دوسرے ممالک کو خدا تعالیٰ اس کی اطاعت کا حکم دیتا ہے۔ جیسے ماں کی اطاعت نہ کرنے
والے گنہگار ہوتے ہیں اسی طرح اگر دوسرے ملک مرکزی مقام کی نافرمانی کرتے ہیں تو وہ
نا فرمان گردانے جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے غضب کے مستوجب بنتے ہیں پس اپنی اس
ذمہ داری کو سمجھو کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں ماں بنایا ہے لیکن تم ماں والے حق کے اُسی وقت مستحق
ہو سکتے ہو جب تم ماں والی قربانی بھی کرو محسن ہمیشہ احسان مندوں کے لئے کعبہ بن
جاتا ہے اور یہ کوئی معمولی عزت نہیں ۔ تم جتنی قربانی بھی کرو وہ اُس نتیجہ کے مقابلہ میں کم
ہے جو خدا تعالیٰ اُس کے بدلہ میں پیدا کرتا ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۴۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
ماں کا اپنے بچہ کو 9 ماہ تک پیٹ میں رکھنا ، دو سال تک دودھ پلانا، اُس کے لئے
راتوں کو جاگنا ، اُسے کپڑے مہیا کرنا ، خود بھوکے رہ کر اُسے تعلیم دلانا اور خود تکلیف اٹھا کر
اُس کی شادی کرنا یہ بے شک بہت بڑی قربانی ہے لیکن یہ قربانی اُس کے بدلہ کے مقابل
میں بالکل بیچ ہے جو خدا تعالیٰ اُس کے نتیجہ میں اُسے دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ کہتا ہے جو شخص ماں
باپ کی نافرمانی کرتا ہے وہ میرا نا فرمان ہے۔ پس تمہاری قربانی بے شک بہت بڑی ہے
لیکن جو نتیجہ اس کا خدا تعالیٰ پیدا کرتا ہے اس کے سامنے یہ قربانی کوئی حیثیت نہیں رکھتی
امریکہ ، برطانیہ ، سپین ، فرانس ، اٹلی ، ہالینڈ اور دوسرے یورپین ممالک جو اپنی برتری کے
دعوے دار ہیں جو تمہیں غلام کہنے میں بھی اپنی ہتک سمجھتے ہیں تمہاری اس قربانی کے نتیجہ میں
خدا تعالیٰ کہے گا اے ملکو ! تم اس ملک کے غلام بن کر رہو۔ تمہاری قربانی بے شک بہت
بڑی ہے لیکن خدا تعالیٰ کا جواب اُس سے بھی بہت بڑا ہے۔ بے شک اس برکت کو حاصل
کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے دوسرے ملکوں کے لئے دروازہ کھلا رکھا ہے لیکن امریکہ کا
ایک باشندہ تبھی برکت پاسکتا ہے جب وہ یہاں آکر بس جائے گویا وہ اپنی وطنیت کو ترک
کر کے ہی برکت حاصل کر سکتا ہے۔ اُسے بہر حال اپنی بنیا د توڑنی پڑے گی تبھی وہ اس ملک
کے حقوق برتری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ ایک خاص وطنیت برادری اور جگہ معین ہو چکی
ہے اُس میں داخل ہو کر وہ برکت سے حصہ لے لے گا لیکن جب وہ اس وطنیت برادری اور
جگہ سے باہر جائے گا تو وہ اس ملک کے تابع ہوکر رہے گا ۔ جب تک تم ماں کی حیثیت کو قائم
رکھو گے دوسرے ملک بھی بچہ کی حیثیت کو قائم رکھیں گے لیکن جب تم ماں کی حیثیت کو قائم
نہیں رکھو گے تو دوسرے ممالک سے تم ماں والی عزت کی امید نہیں کر سکتے ۔ جس طرح ماں
جب بچہ کو پھینک دے تو کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ بچہ نے اپنی ماں کے حقوق کو ادا نہیں کیا
وہ یہی کہیں گے کہ ماں نے خود اپنے حقوق کو چھوڑ دیا ہے اس لئے بچہ نے بھی اُن حقوق کو
ادا نہیں کیا جو اُس پر عائد ہوتے تھے۔
تو رات میں آتا ہے کہ حضرت اسحق علیہ السلام کے بڑے بیٹے عیسو نے اپنا حق
اپنے چھوٹے بھائی یعقوب علیہ السلام کے لئے چھوڑ دیا تھا۔ پرانے زمانہ میں بڑے بیٹے
کو حقوق برتری حاصل ہوتے تھے ۔ یہود کا یہ خیال تھا کہ بڑا بیٹا ہی نبی بن سکتا ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۴۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
حضرت یعقوب علیہ السلام کی والدہ کو یہ احساس تھا کہ بڑا بیٹا ہونے کی وجہ سے عیسو
نبوت کا درجہ لے جائے گا اس لئے وہ اس ٹوہ میں رہتی تھی کہ کسی طرح یہ حق اپنے بیٹے
یعقوب کو لے کر دے ۔ ایک دن یعقوب نے مسور کی دال پکائی عیسو کا دال کھانے کو جی
چاہا اُس نے یعقوب کو بلا کر کہا مجھے دال کھلا یعقوب نے کہا مجھے اپنا پلوٹھا ہونے کا حق
دے دے تب میں تجھے دال دوں گا ۔ عیسو کا بچپن بھی تھا اور یہودیوں کے نزدیک اُس
کا معیار اخلاق بھی اعلیٰ نہیں تھا اُس نے کہا دال تو نقد بہ نقد مل رہی ہے نبوت پتہ نہیں کب
ملے اس لئے اُس نے نبوت کا حق یعقوب کو دے دیا اس پر یعقوب نے اُسے مسور کی دال
دی اور اُس نے کھائی ہے
جب حضرت اسحق علیہ السلام بیمار ہو گئے تو آپ نے اپنے بڑے بیٹے عیسو کو کہا
عیسو آؤ میں تمہیں دعا دوں کہ خدا تعالیٰ تمہیں میرا وارث روحانی بنائے اور تمہیں نبوت
کا رتبہ حاصل ہو۔ عیسو شکار کے لئے جنگل میں چلا گیا تا دعا لینے سے پہلے اپنے باپ کے
لئے لذیذ کھانا تیار کرے۔ یعقوب کی والدہ سن رہی تھی اُس نے یعقوب کو بلایا اور انہیں
ایک دنبہ ذبح کر دیا اور اُس کی کھال انہیں پہنا دی یعقوب اپنے باپ اسحق کے پاس گئے
اور عیسو کی آواز میں کہا اے باپ! تو مجھے دل سے دعا دے اسحق نے گوشت کھا کر کہا
بیٹا! قریب آؤ ۔ جب وہ قریب آیا تو اسحق نے اُس کے بدن کو ٹٹولا ۔ اسحق نے دیکھا کہ
آواز تو یعقوب والی ہے مگر بدن عیسو والا نہیں عیسو کے بدن پر بال تھے اور یعقوب
کے بدن پر بال نہ تھے اس لئے یعقوب کی والدہ نے انہیں دنبے کی کھال پہنا دی تھی
حضرت اسحق علیہ السلام نے یعقوب کو دعا دے دی کہ خدا تعالیٰ انہیں اُن کا روحانی وارث
بنائے اور نبوت کا درجہ عطا کرے تب عیسو شکار لے کر آیا اور کھانا پکا کر باپ کے پاس
لے گیا اور کہا اے باپ مجھے برکت دے ۔ الحق نے کہا تیرا بھائی یعقوب آیا تھا اور دھوکا
سے وہ تیری برکت لے گیا ہے۔ عیسو نے کہا یعقوب پہلے بھی میرا حق لے گیا تھا اور اب
بھی اُس نے میرے حق کو دھوکا سے حاصل کر لیا ہے ۔ اے
اس واقعہ میں یہی بتایا گیا ہے کہ اپنے حقوق کی حفاظت کرنا اور اُن کی خاطر قربانی
کرنا بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ بعض بیوقوف اپنے بڑے بڑے حقوق کو تھوڑے سے لالچ کی خاطر

خطابات شوری جلد سوم
۴۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
۔
ضائع کر دیتے ہیں ۔ جیسے عیسو نے مسور کی دال کی خاطر اپنا نبوت کا حق چھوڑ دیا اسی
طرح بعض ملک کسی مامور کے آنے کی وجہ سے ماں بن جاتے ہیں لیکن بعض لوگ بیوقوفی
سے کہہ دیتے ہیں کہ ہم قربانی کیوں کریں ۔ تب خدا تعالیٰ کہتا ہے ۔ اچھا! جب تم قربانی
نہیں کرتے تو تم ماں بھی نہیں رہے۔
جدو
در حقیقت خدا تعالیٰ بہت زیادہ دے رہا ہے اور اُس کے مقابلہ میں ہماری قربانی اور
وجہد بہت کم ہے یہ تو ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص دو پیسے میں گھوڑا دیدے۔ اگر کوئی شخص
کہے کہ میں دو پیسے نہیں دیتا تو اس سے زیادہ بیوقوف اور کون ہوگا ۔ غرض جہاں کوئی مامور
پیدا ہوتا ہے خدا تعالیٰ وہاں کے رہنے والے لوگوں سے قربانی کرواتا ہے لیکن اُس کا جو بدلہ
دیتا ہے وہ اُس قربانی کے مقابلہ میں بہت بڑا ہوتا ہے ۔
پس ان سب باتوں کو سمجھ کر قربانیاں کرو اور صدرانجمن احمد یہ کو بھی چاہیے کہ وہ آئندہ
واضح طور پر بجٹ بنایا کرے تا کہ تمام باتیں پوری تفصیل کے ساتھ جماعت کے نمائندوں
کے سامنے آجائیں“۔
بجٹ سال نو اس کے بعد حضور نے سب اس کے بعد حضور نے سب کمیٹی بیت المال کو رپورٹ پیش کرنے کے
لئے ارشاد فرمایا۔ رپورٹ پیش ہونے پر حضور نے فرمایا :-
اب بجٹ کے متعلق عام بحث ہو گی تا کہ اگر صیغہ جات میں کوئی نقص ہو یا ترقی کی
کوئی صورت کسی کے ذہن میں ہو تو دوست اُسے پیش کرسکیں جو دوست اس بارہ میں اپنے
خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہوں وہ اپنے نام لکھوا دیں “
اس پر بعض ممبران نے اپنے نام لکھوائے اور اپنی آراء پیش کیں ۔ نیز بعض نمائندگان
کے سوالات کے ناظر صاحبان نے جوابات دیئے۔ جب بجٹ پر عام بحث ختم ہو چکی تو
حضور نے فرمایا :-
” سب سے پہلے شیخ محمود الحسن صاحب نے جو کچھ کہا ہے میں اس کے متعلق کچھ کہنا
چاہتا ہوں ۔ یہ ایک نہایت ہی مفید تجویز ہے جس کی طرف پہلے ہمارا ذہن نہیں گیا در حقیقت
جب بجٹ کے متعلق ایک سب کمیٹی مقرر کی جاتی ہے اور وہ غور کرنے کے بعد اُس پر تصدیق
کی مہر لگا دیتی ہے تو اس کے بعد کسی فرد کا بجٹ کے متعلق کچھ کہنا زیادہ اہمیت نہیں رکھتا

خطابات شوری جلد سوم
۴۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
کیونکہ کمیٹی ایک بڑی تعداد ممبران پر مشتمل ہوتی ہے جن میں سے اکثر بارسوخ اور تجربہ کار
ہوتے ہیں جب وہ اس مجلس میں آتے ہیں تو قانونی لحاظ سے اور تنظیم کے لحاظ سے وہ مجبور
ہوتے ہیں کہ اپنے پیش کردہ بجٹ کی تصدیق کریں اور ظاہر ہے کہ جب بڑی بڑی جماعتوں
کے کارکن ایک فیصلہ کر کے آئیں تو اُن کے حلقہ اثر کی رائیں لازماً اُن کی تائید میں جائیں
گی اور اس صورت میں اعتراض کرنے والے کی حیثیت بہت کمزور ہو جائے گی ۔ شیخ صاحب
نے کہا ہے کہ اس وقت ایک طرف کی بات تو ذہن میں آتی ہے لیکن دوسری طرف کی نہیں
آتی حالانکہ وہ سب باتیں سننے کے لئے تیار تھے اور چاہیے تھا کہ ان امور کو سب کمیٹی کے
سامنے پیش کیا جاتا ۔ میرے نزدیک اس بات کو آئندہ نوٹ کر لینا چاہیے اور اس کے مطابق
عمل ہونا چاہیے کیونکہ خود صدر کمیٹی نے لوگوں کے اس حق کو تسلیم کر لیا ہے ۔ اگر سب کمیٹی
کے پاس مختلف لوگوں کی آراء آئیں گی تو وہ اُن پر ضرور غور کرے گی اور اگر معقول ہوں گی
تو اُن کے متعلق اپنی رپورٹ میں سفارشات پیش کرے گی۔ یہ سفارشات مجوزہ بجٹ میں
کمی کے ساتھ بھی تعلق رکھ سکتی ہیں۔ زیادتی کے ساتھ بھی تعلق رکھ سکتی ہیں اور بجٹ کی
اندرونی تبدیلیوں کے ساتھ بھی تعلق رکھ سکتی ہیں بہر حال تمام باتوں پر غور کرنے کے بعد
سب کمیٹی کہہ سکتی ہے کہ بجٹ کو اس شکل میں تبدیل کیا جائے اور یہ صورت زیادہ موزوں
ہے بہ نسبت اس کے کہ اس جگہ بجٹ میں تبدیلی کرنے کے متعلق مشورے دیئے جائیں ۔ ،
میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک نہایت ہی مفید تجویز ہے اور اس پر آئندہ سے عمل شروع کر دینا
چاہیے سوائے اس کے کہ کوئی پرانا قانون اس کے خلاف ہو۔ اس کے نتیجہ میں کمیٹی کے
سامنے نہ صرف نظارتوں کے نمائندوں کی طرف سے بلکہ مختلف لوگوں کی طرف سے بھی
بہت سی تجاویز آجائیں گی جن میں سے بعض معقول ہوں گی اور بعض غیر معقول ۔ کمیٹی سب
تجاویز پر غور کر کے رپورٹ کرے گی کہ ہمارے نزدیک یہ یہ باتیں اس قابل ہیں کہ ان کے
مطابق بجٹ میں تبدیلی کی جائے اور فلاں فلاں امور کو نظر انداز کر دیا جائے ۔
اس وقت جو باتیں پیش کی گئی ہیں اُن کا تفصیلی طور پر یہاں جواب نہیں دیا
جا سکتا۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ نمائندگان غلط اثر لے کر جائیں گے اور وہ سمجھیں گے کہ بعض باتوں
کا تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا حالانکہ بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جو سب کمیٹی کے سامنے

خطابات شوری جلد سوم
۴۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
بیان کی جاسکتی ہیں لیکن ایک بڑے گروہ کے سامنے بیان نہیں کی جاسکتیں ۔ اگر وہ دوست
جنہوں نے بجٹ کے متعلق اس وقت اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے سب کمیٹی کے سامنے
جاتے اور اُسے بتاتے کہ اُن کے نزدیک بجٹ میں فلاں فلاں خامیاں ہیں جن کو دور کرنا
چاہیے یا فلاں مد میں کمی ہونی چاہیے یا فلاں جگہ زیادتی ہونی چاہیے تو اس طرح بجٹ پر
زیادہ بہتر رنگ میں غور ہو سکتا۔
فیصلہ پس اگر کوئی پرانا قانون اس کے خلاف نہیں تو آئندہ کے متعلق میں یہ فیصلہ کرتا ہوں
کہ وہ سب کمیٹی جو بجٹ پر غور کرنے کے لئے مقرر کی جائے اُن امور پر بھی غور کر لیا
کرے جو مختلف لوگوں کی طرف سے اُس کے سامنے پیش کئے جائیں اور اگر قانو نا اس میں
کوئی روک ہو تو صدرانجمن احمد یہ کو چاہیے کہ اُس روک کو دور کرنے کی تجویز کرے تا کہ
جس طرح نظارتوں کے نمائندے سب کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے خیالات کا اظہار
کر سکتے ہیں اسی طرح بیرونی جماعتوں کے نمائندے بھی سب کمیٹی میں جاسکیں اور اُن کی
باتوں پر غور ہو سکے ۔ لیکن یہ ضرور ہے کہ سب کمیٹی بجٹ شوری کے اجلاس سے کچھ وقت پہلے
اپنی کارروائی ختم کرے اور اپنی سفارشات کی جو صدرانجمن احمدیہ کی سفارشات کے خلاف
ہوں نقل صدر انجمن احمد یہ کو بھجوا دے جو فوراً اپنے اجلاس میں اُن کے بارہ اپنی رپورٹ پیش
کردے جو سب کمیٹی کی رپورٹ کے بعد دوستوں کی اطلاع کے لئے شوری میں پڑھ کر
سنائی جایا کرے ۔
جو مختلف
اہتا ہوں جو م
ایک سوال کا جواب اب میں اُن دوسری تجاویز کے متعلق کچھ کہنا چاہتا
احباب کی طرف سے پیش کی گئی ہیں ۔ بعض کا جواب ناظر صاحب
بیت المال نے دے دیا ہے مگر بعض کا نہیں دیا ۔ ایک اعتراض مرزا ناصر احمد کی طرف سے
تھا جس کا جواب ناظر صاحب نے یہ دیا ہے کہ میں صرف چند دنوں کے لئے ناظر بنا ہوں
اس لئے میں اس بارہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ درست ہے کہ وہ عارضی طور پر ناظر مقرر کئے
گئے ہیں مگر یہ سوال ایسا تھا جس کا نظارت کی طرف سے جواب دیا جانا ضروری تھا۔ اگر
ناظر صاحب بيت المال بوجہ نئے ہونے کے اِس کا جواب نہیں دے سکتے تھے تو ناظر
صاحب اعلیٰ کا فرض تھا کہ وہ اس کا جواب دیتے مگر ایسا نہیں کیا گیا ۔ مرزا ناصر احمد صاحب

خطابات شوری جلد سوم
۴۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
-
کی طرف سے یہ سوال اُٹھایا گیا ہے کہ کالج کے پروفیسروں کے گریڈوں کی تبدیلی جدید
اخراجات میں دکھائی گئی ہے لیکن سکول کے ایک ماسٹر کے گریڈ کی تبدیلی جدید اخراجات میں
نہیں دکھائی گئی ۔ بظاہر یہ ایک امتیاز نظر آتا ہے یا بھول چوک کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے مگر حقیقتاً
ایسا نہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ جدید اخراجات کی اصطلاح میں ہمارے نزدیک وہ
اخراجات شامل ہوتے ہیں جن کے لئے ہمارے قواعد میں پہلے سے انتظام نہ ہو۔۔ ہو۔ سکول
ماسٹروں کے گریڈ پہلے سے مقرر ہیں اُن میں کوئی نئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ ایک سکول ماسٹر اپنا
گریڈ پورا کر کے ایک ایسے حصے میں جاتا ہے جو پہلے سے ہمارے قواعد میں آچکا ہے اس
لئے یہ جدید خرچ نہیں۔ لیکن کالج کے گریڈ نئے مقرر کئے گئے ہیں اس لئے اُنہیں جدید
اخراجات میں شامل کیا گیا ہے۔ وہاں ایک فرد کو نیا گریڈ دیا گیا ہے گریڈ پہلے سے منظور شدہ
ہے اس لئے وہ جدید خرچ نہیں ۔ جیسے نائب ناظر کو ناظر مقرر کر دیا جائے تو لازماً اُس کا
الاؤنس بڑھ جائے گا مگر یہ جدید خرچ نہیں ہوگا کیونکہ ہمارے ہاں ناظر کا بھی ایک گریڈ
مقرر ہے لیکن فرض کرو ناظر کے متعلق یہ فیصلہ ہوتا ہے کہ آئندہ اُس کا گریڈ ۳۰۰ سے
۵۰۰ ہوگا تو یہ جدید خرچ میں دکھایا جائیگا کیونکہ اس کے لئے پہلے کوئی قاعدہ نہیں
در حقیقت یہ امتیاز جو نظر آتا ہے یہ حقیقی امتیاز نہیں سکول ماسٹروں کے گریڈ پہلے سے منظور
شدہ ہیں اور اُن منظور شدہ گریڈوں کے مطابق ایک شخص کو اُس کی لمبی خدمات کی وجہ سے
دوسرا گریڈ دیا گیا ہے پس یہ جدید خرچ نہیں۔ لیکن کالج والوں کو جدید گریڈ دیئے جانے
والے ہیں جو ہمارے ہاں پہلے منظور شدہ نہیں تھے اس لئے اُنہیں جدید اخراجات میں دکھایا
گیا ہے۔
بجٹ کے متعلق بار بار شکایت کی گئی ہے کہ اُسے وقت پر شائع نہیں کیا جاتا اور یہ
صرف اس سال کی بات نہیں جب سے شوری ہو رہی ہے ایک دفعہ بھی بجٹ کو وقت پر شائع
نہیں کیا گیا ۔ اب تو لڑکوں کے امتحانوں کا وقت تھا اور پریس کی دقتیں تھیں سوال یہ ہے کہ
گزشتہ ۲۵ سالوں میں یہ کیوں وقت پر شائع نہیں ہوتا رہا۔ اصل بات یہ ہے کہ صدرانجمن احمد یہ
اپنے فرائض کو صحیح طور پر ادا نہیں کرتی ۔ یہ ہو کس طرح سکتا ہے کہ ماتحت عملہ متواتر غلطی
کرتا چلا جائے اور صد را منجمن احمد یہ اُس کی اصلاح نہ کرا سکے۔ وہ اصلاح کروانا چاہے

خطابات شوری جلد سوم
۴۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
تو کراسکتی ہے اور اُس کے پاس سب ذرائع موجود ہیں ۔ کیا صدرانجمن احمد یہ اُن ناظروں ۔
کو جرمانہ نہیں کرسکتی جومتواتر سالہا سال سے غفلت سے کام لے رہے ہیں اور کبھی بھی وقت
پر اپنا بجٹ بنا کر پیش نہیں کرتے ۔ مگر سوال یہ ہے کہ صدرانجمن احمد یہ جرمانہ کس کو کرے؟
اصل میں تو وہی بات ہے کہ آپے میں ربّی پُجّی آپے میرے بچے جیون“۔
بجٹ ناظروں نے تیار کرنا ہوتا ہے۔ اب سید ولی اللہ یہ کس طرح فیصلہ کریں کہ سید ولی اللہ
کی ایک ماہ کی تنخواہ بطور جرمانہ ضبط کی جاتی ہے کیونکہ ۲۵ سال ہو گئے ہیں سید ولی اللہ نے
کبھی بھی اپنے بجٹ کو صحیح وقت پر پیش نہیں کیا ۔ قاضی عبداللہ یہ کس طرح فیصلہ کریں کہ
قاضی عبداللہ کی ایک ماہ کی تنخواہ بطور جرمانہ ضبط کی جاتی ہے کیونکہ ۲۵ سال ہو گئے قاضی
عبداللہ نے کبھی بھی اپنے بجٹ کو صحیح وقت پر پیش نہیں کیا ۔ شمس صاحب یہ کس طرح فیصلہ
کریں کہ مولوی جلال الدین شمس صاحب کی ایک ماہ کی تنخواہ بطور جرمانہ ضبط کی جاتی ہے
کیونکہ متواتر اور بار بار کہنے کے باوجود انہوں نے اپنے بجٹ کو ایک دفعہ بھی کبھی وقت پر
پیش نہیں کیا پس آپے میں ربّی پُچّی آپے میرے بچے جیون “۔ سزا ملتی تو
اصلاح ہو جاتی مگر چونکہ سزا خود اپنے آپ کو دینی پڑتی ہے اس لئے نہ انہیں سزا ملتی ہے اور
نہ اُن کی اصلاح ہوتی ہے۔ صدر انجمن احمد یہ در حقیقت ناظروں کے مجموعہ کا نام ہے یا
دوسرے لفظوں میں یہ یوں کہہ لو کہ صدرانجمن احمد یہ نام ہے اُن لوگوں کا جو کبھی بھی بجٹ کو
وقت پر تیار کرنے کا نام نہیں لیتے ۔ اب کسی کو تم کہو کہ اپنے آپ کو سزا دے تو کیا وہ کبھی
اپنے آپ کو سزا دے گا ؟ وہ تو کہے گا کہ میں بالکل بری ہوں ۔ یہی حال ناظروں کا ہے۔
اگر وہ سمجھتے کہ جس طرح ہمارا ایک ذاتی وجود ہے اسی طرح ہمارا ایک قانونی وجود بھی ہے
ذاتی لحاظ سے ہماری اور حیثیت ہے اور قانونی لحاظ سے اور حیثیت ہے تو اُن کی کب کی
اصلاح ہو چکی ہوتی ۔ جہاں تک اُن کی ذاتی حیثیت کا سوال ہے وہ ولی اللہ ، جلال الدین شمس
صاحب ، قاضی عبداللہ صاحب ، عبدالسلام صاحب اور بابو محمد عبداللہ صاحب وغیرہ ہیں لیکن
قانونی لحاظ سے وہ صدر انجمن احمد یہ کے مختلف اعضاء ہیں اور اُن کا فرض ہے کہ وہ اپنی اس
قانونی حیثیت کو اپنے سامنے رکھیں ۔ سید ولی اللہ بُھول جائیں اس بات کو کہ میں ولی اللہ
ہوں بلکہ وہ سمجھیں کہ میں صدر انجمن احمدیہ کی اُنگلی ہوں ۔ جلال الدین شمس صاحب

·

آج 10 میں سے 10 باقی