مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد سوم
۴۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ناظر اور نائب ناظر کو اس محکمہ سے ہٹا دیں تو ایک ذرہ بھر بھی فرق کام میں نہیں پڑے گا۔
ہمارا سارا فخر اجتماع پر ہے ۔ ہم کہتے ہیں ہم ایک جماعت ہیں جس صوبہ داری نظام کے معنی یہ ہیں کہ اجتماع سے جو فوائد وابستہ ہوا کرتے ہیں وہ ہمیں
حاصل ہیں لیکن اگر ہم اس اجتماع سے فائدہ نہیں اُٹھاتے تو اجتماع کا فائدہ کیا اور فخر کس امر
پر ۔ آخر اس جمود کو دیکھتے ہوئے میں نے ضروری سمجھا کہ پنجاب میں صوبہ داری نظام شروع
کیا جائے چنانچہ پچھلے سال سے یہ نظام قائم کر دیا گیا ہے اور گوا بھی کام کی ابتداء ہے مگر میں
دیکھتا ہوں کہ گزشتہ پندرہ سال میں امور عامہ نے جو کام نہیں کیا تھا وہ اس صوبہ داری نظام
کے ماتحت صرف ایک سال میں ہوا ہے اور جس رنگ میں یہ کام ہو رہا ہے اس کو دیکھتے
ہوئے بہت کچھ ترقی کی امید ہے۔
اسی طرح ربوہ کی زمین کا اب تک کوئی فیصلہ ہونے میں نہیں آتا۔ ناظر صاحب صرف
لاہور کا چکر لگا آتے ہیں اور پھر ایک امید کا فقرہ کہہ دیتے ہیں اور بات وہیں کی وہیں رہ
جاتی ہے۔ اگر کسی کام کے نہ ہونے کو ہم کام کہہ سکیں تو شاید اس محکمہ کا بھی کچھ کام ہے۔
نظارت تعلیم کا کام تعلیم تعلیم کے محکموں کی غرض رہتی اور تعلیم کو پھیلانا، دوم تعلیم
کی اصلاح کرنا ، سوم نو جوانوں کو اقتصادی اور قومی ضرورتوں کے
کے مطابق تعلیم دلوانا، چہارم معلموں کا پیدا کرنا ، پنجم سلسلہ کی ضرورتوں کے مطابق مختلف
فنون ، زبانوں اور کاموں کی تعلیم دلوانا۔
اس محکمہ کا کام بوجہ کالج اور سکول اور جامعہ کے کچھ نظر آتا ہے لیکن وہ بھی کسی اصول
کے ماتحت نہیں مگر اس کا ایک جواب ہو سکتا ہے کہ تعلیم کے محکمہ کو کبھی کوئی موزوں اور
مناسب ناظر ملا ہی نہیں ۔ یہ تو مولوی محمد دین صاحب کا احسان ہے کہ وہ اے سال کی عمر میں
بھی یہ کام کر رہے ہیں اور اپنی طاقت کے مطابق اچھا کر رہے ہیں ورنہ کچھ بھی نہ ہوتا۔
میں نے گزشتہ دنوں ایک خطبہ پڑھا تھا جس میں میں نے بیان کیا تھا کہ ہمارے
نو جوانوں کو مختلف شعبوں میں جانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ شروع شروع میں نوجوانوں
سے یہ غلطی ہوئی کہ اُنہوں نے یہ دیکھ کر کہ فوج میں اچھی تنخواہیں مل رہی ہیں کثرت کے
ساتھ فوج میں جانا شروع کر دیا مگر اس کا نتیجہ خراب نکلا کیونکہ جب بھی کسی قوم کے افراد
خطابات شوری جلد سوم
۴۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
کسی خاص محکمہ میں جمع ہو جائیں ، دشمن انہیں شبہ کی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیتا ہے۔ چنانچہ
اس کثرت کی وجہ سے کئی احمدی افسر زیر عتاب آگئے ۔ ابھی ایک دوست نے اپنے ایک
بھائی کے متعلق جو فوج میں میجر ہیں اور ہندوستان سے آئے ہیں لکھا ہے کہ وہ کئی روز سے
جاسوس
غائب ہیں معلوم نہیں ان کے ساتھ کیا ہوا ۔ ان اتھ کیا ہوا ۔ ان پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ دشمن کے جا
ہیں۔ یہ خرابیاں اسی لئے پیدا ہوئیں کہ ہماری جماعت کے نوجوان فوج میں کثرت کے
ساتھ داخل ہو گئے ۔ اگر وہ مختلف محکموں میں جاتے اور کسی ایک جگہ جمع نہ ہوتے تو یہ خرابی
پیدا نہ ہوتی ۔ سورہ یوسف کو دیکھو حضرت یعقوب نے اسی خوف سے اپنے لڑکوں کو مصر میں
ایک دروازہ سے داخل ہونے سے منع کیا تھا۔
محکمہ تعلیم کا کام یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو قومی ضرورتوں کے مطابق تعلیم دلوائے اور
اس غرض کے لئے نوجوانوں کی ذہنیت کا جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے اور یہ کام تبھی ہو سکتا
ہے جب سکولوں اور کالجوں کے طلباء سے رابطہ رکھا جائے اور انہیں بتایا جائے کہ وہ کس کس
لائن میں ترقی کر سکتے ہیں ۔ ہمارا سکول چنیوٹ میں ہے اور آنے جانے پر اگر ریل کے
ذریعہ جائیں تو چھ آنے خرچ ہو جاتے ہیں ۔ اگر ناظر صاحب تعلیم تین چار آدمیوں کو ساتھ
لے کر ریل کے ذریعہ جاتے اور شام کو واپس آ جاتے تو ایک دورہ پر ان کے صرف دو
اڑھائی روپے خرچ ہو سکتے تھے۔ اسی طرح کچھ جلسے وہ جامعہ احمد یہ میں کرتے ۔ ایک دو
دفعہ لاہور چلے جاتے ۔ اُستادوں کو جمع کرتے ، طلباء کو اکٹھا کرتے اور انہیں بتاتے کہ تمہیں
ایسی طرز پر کام کرنا چاہئے کہ تمہیں روپیہ بھی ملے اور سلسلہ کے لئے بھی تم مفید وجود بن
سکو۔ تو اس طرز پر کام کرنے کے نتیجہ میں بہت کچھ اصلاح ہو جاتی مگر ادھر توجہ ہی نہیں کی
گئی۔ اب بھی ہماری تعلیم کی نسبت دوسروں سے بہت زیادہ ہے۔ لوگ شور مچاتے ہیں کہ
احمد یوں کو نوکریاں زیادہ ملتی ہیں مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ ان کے بیٹے سینما دیکھتے رہتے ہیں
اور ہمارے لڑکے پڑھائی میں مشغول رہتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہماری جماعت کے
نوجوان اُن سے آگے نکل جاتے ہیں اور ملازمتوں میں بھی وہ دوسروں سے آگے رہتے
ہیں ۔ بہر حال یہ محکمہ تعلیم کا کام ہے کہ وہ نو جوانوں کو مفید کام پر لگائے ۔
اسی طرح غرباء کو ابھارنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ دیہات میں بعض جگہ ہیں ہیں
خطابات شوری جلد سوم
۴۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
سال سے ہماری جماعتیں قائم ہیں مگر ان میں کوئی گریجویٹ نہیں ۔ اگر محکمہ کی طرف سے ان
کو تحریک کی جائے کہ پندرہ ہیں زمیندار مل کر ایک لڑکے کی اعلیٰ تعلیم کا بوجھ اُٹھائیں اور
اسے قرضہ کے طور پر ماہوار کچھ وظیفے دے دیا کریں تو چند سالوں میں ہی کئی لڑکے
گریجویٹ بن سکتے ہیں ۔ میں مانتا ہوں کہ زمینداروں کی ذہنیت ایسی ہوتی ہے کہ ان میں
سے بہتوں نے اس کو ماننا نہیں لیکن بہر حال جب کوئی تحریک کی جائے تو کچھ نہ کچھ لوگ اس
میں حصہ لینے والے پیدا ہو جاتے ہیں ۔ پھر ان کو دیکھ کر دوسرے لوگ کھڑے ہو جائیں گے
اور رفتہ رفتہ کئی گریجویٹ تیار ہو جائیں گے مگر اس کے متعلق بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔
معلم پیدا کرنا بھی ہمارے محکمہ کا کام ہے مگر یہ کام بھی ہمارے محکمہ نے نہیں کیا۔ میں نام
نہیں لیتا تعلیم کے ایک بڑے افسر نے جسے احمدیت سے اُنس ہے ہمارے ایک دوست سے کہا
کہ اگر آپ لوگ مجھے گریجویٹ مہیا کریں تو میں ان سب کو فلاں علاقہ میں پھیلانے کے لئے
تیار ہوں۔ چنانچہ اُس نے محکمہ کو اس بارہ میں چٹھی بھی لکھی مگر اُنہوں نے کوئی جواب نہ
دیا۔ اور وہ جواب دے بھی کیا سکتے تھے جبکہ آدمی ان کے پاس ہی نہیں ۔ غیر ممالک سے بھی
برابر اس قسم کی مانگیں آتی رہتی ہیں۔ افریقہ میں ہم نے ایک کالج قائم کیا ہوا ہے اور وہ
نہایت اچھا کام کر رہا ہے اب ایک اور مقام پر کالج کھولنے پر اصرار کیا جا رہا ہے مگر
ہمارے پاس اساتذہ نہیں ہیں ۔ اسی طرح مشرقی افریقہ کی طرف سے بار بار مطالبہ ہو رہا
ہے کہ مدرس بھجواؤ ۔ وہاں تنخواہیں بھی زیادہ ملتی ہیں اور پھر وہ علاقہ اس جگہ سے سستا بھی
ہے۔ اسی طرح وہاں درزیوں اور لوہاروں کی سخت ضرورت رہتی ہے۔ اگر ہماری جماعت
میں اس قسم کے پیشہ ور کافی تعداد میں ہوں تو سینکڑوں آدمی وہاں کھپائے جا سکتے ہیں۔ ایک
آدمی چار پانچ سو شلنگ وہاں آسانی سے کما سکتا ہے ۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ اگر ہم سو آدمی
بھی بھجوا دیں تو ان کے ذریعہ ہمارے بجٹ میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے مگر تمہیں سال سے
اس بارہ میں کوشش نہیں کی گئی اور نہ محکمہ نے اس طرف کبھی توجہ کی ہے کہ وہ سلسلہ کی
ضرورتوں کے مطابق مختلف فنون ، زبانوں اور کاموں کی تعلیم دلوائے ۔
پھر تصنیف و اشاعت کا محکمہ ہے۔ یہ کام نہ یہ کام نیا محکمہ تصنیف واشاعت کا کام ہے لیکن ایک حد تک اس کی اٹھان بہت مبارک ہے ۔ شروع ہوگا
حد
خطابات شوری جلد سوم
۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
شمس صاحب نے اس کام میں جان ڈال دی ہے مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ وہ اب مغرور
ہو کر مست ہو جائیں ، بہر حال ان پر الزام کوئی نہیں ۔ انہوں نے پہلے ایک کتاب شائع کی
اور پھر اس کی آمد سے اور بہت سی کتابیں شائع کر دیں۔ یہ سلسلہ اگر جاری رہا تو امید ہے
کہ تین چار سال میں وہ سلسلہ کی ساری کتابیں چھاپ لیں گے مگر اس سلسلہ میں ابھی بہت
سی گنجائش ہے اور اس کے لئے دو چیزوں کی ضرورت ہے۔ اوّل روپیہ، اگر اس کام کو ہم
وسیع کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ اس کام کے لئے ہم روپیہ صرف کریں ۔
دوم ۔ تصانیف ہمیشہ کسی اصول کے ماتحت ہونی چاہئیں اور ہر سال ایک میٹنگ بلائی جانی
چاہئے جس میں اس امر پر غور ہونا چاہئے کہ زمانہ کا دماغ کدھر جا رہا ہے اور لوگوں کے
خیالات کی روکس طرف ہے۔ پھر اس کے مطابق کام ہونا چاہئے ۔ کسی زمانہ میں خالی
وفات مسیح کے مسئلہ سے کام ہو جاتا تھا لیکن اب یہ سوال کیا جاتا ہے کہ اسلام پیٹ کے
دھندوں کا کیا علاج کرتا ہے؟ امن کے قیام کے لئے وہ کونسی تجاویز پیش کرتا ہے؟ یا کونسی
تدابیر ہیں جن سے پاکستان مضبوط ہو جائے اور اسلام دنیا پر غالب آ جائے؟ چونکہ اب
مسلمانوں کو حکومت مل گئی ہے اس لئے نئے نئے سوالات ان کے دلوں میں پیدا ہوتے
رہتے ہیں ۔ ان سوالات کے متعلق ہماری طرف سے کتابیں شائع ہونی چاہئیں مگر ان امور
کے متعلق بھی کوئی پلاننگ نہیں ۔ اب تک یہی طریق رہا ہے کہ جنہیں لکھنے کا شوق ہے وہ
اپنے طور پر کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں، کسی معین اور واضح سکیم کے ماتحت ان کا کام نہیں
ہوتا ۔ اس نقص کو دور کرنے کے لئے میں نے علماء کو بعض رسالے لکھنے کی تحریک کی تھی جن
میں سے ۲۵ مضامین پر رسالے لکھے جا چکے ہیں ۔ ابھی وہ صرف بچوں کے لئے لکھ رہے ہیں
پھر نو جوانوں کے لئے کتابیں لکھی جائیں گی اور اس کے بعد زیادہ تعلیم یافتہ لوگوں کے لئے
کتابیں لکھی جائیں گی ۔ ان کتابوں کی اشاعت تجارتی لحاظ سے بھی ہمارے لئے مفید ہوگی
اور ہماری تبلیغ کا سلسلہ بھی وسیع ہوگا۔ مجھے افسوس ہے کہ علماء اس میں تعاون نہیں کر رہے
حالانکہ ان کا کام یہی ہے کہ وہ اپنے علم کو بڑھائیں ۔ جن علماء اور مدرسوں کے سپرد یہ کام
کیا گیا تھا ان سے بھی بڑی مصیبتوں کے بعد لجاجتیں کر کر کے مضمون لئے گئے ہیں اور بعض
نے اب تک نہیں دیئے۔ اِس کام میں مولوی ابوالعطاء صاحب رسالہ فرقان کے ذریعہ سے
خطابات شوری جلد سوم
۴۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
کچھ نہ کچھ شغل رکھتے ہیں۔ باقی بھی یقیناً ایسا کر سکتے ہیں بلکہ ان میں سے بعض اپنے فن میں
ان پرانے علماء سے زیادہ معلومات رکھتے ہیں مگر وہ اس طرف توجہ نہیں کرتے اور مساجد
کے ملانوں سے زیادہ حقیقت نہیں رکھتے ۔ اسی سلسلہ میں ہماری سکیم یہ ہونی چاہئے کہ ہر
بڑے شہر میں ہم ایک پبلک لائبریری قائم کر دیں لیکن بجٹ میں اس کے متعلق گنجائش نہیں
رکھی جاتی ۔ حالانکہ یہ ایسا اہم کام ہے کہ اس سے آپ ہی آپ تعلیم یافتہ طبقہ میں تبلیغ کا
سلسلہ وسیع ہو جاتا ہے ۔
دعوة و تبلیغ: یہ صیغہ بھی دوسرے صیغوں کی طرح سو رہا تھا لیکن جب سے شاہ صاحب
مقرر ہوئے ہیں اس میں بیداری ہے اور ان کے نائب بھی گو قابل نہیں ہیں مگر کوشش میں
لگے ہوئے ہیں اور یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ وہ اپنے نائبوں کو کام دیں اور ان سے کام
کروائیں لیکن حقیقی منصوبہ بندی اس صیغہ میں بھی نہیں صرف ہنگامی کام کر رہے ہیں ۔
محکمہ مال : یہ محکمہ تو بے چارا روز پکڑا جاتا ہے۔ اگر تنخواہیں ملنے میں ذرا بھی دیر ہو تو
شور مچ جاتا ہے۔ خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب اس محکمہ کی روح رواں ہیں۔ باوجود
بوڑھے اور بیمار ہونے کے اللہ تعالیٰ نے ان کو ایسا ملکہ عطا فرمایا ہے کہ جو محکمہ بھی خان
صاحب کے سپرد کر دیا جائے اس میں زندگی اور بیداری پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ خدا کا فضل
ہے وہ جس سے چاہتا ہے کام لیتا ہے۔
وكالت اعلى : یہ نظارت علیاء کی طرح ہے لیکن نظارت علیاء تو ایک بوڑھے کے قبضہ
میں ہے اور وکالت علیاء ایک نوجوان کے قبضہ میں ۔ مگر ایک نوجوان کے قبضہ میں ہونے
کے باوجود یہ بہت کچھ بے کا رسا صیغہ ہے اور تعاون اور منصوبہ بندی کی طرف سے غافل
ہے۔ اب تک بیرونی ممالک کے لئے قانون اساسی تک نہیں بن سکا۔ متواتر ہیں سال سے
وہاں کی جماعتیں لکھ رہی ہیں کہ ہمیں قانون اساسی بھجواؤ مگر محکمہ نے اس طرف کبھی توجہ نہیں
کی ۔ نائیجیریا میں دس ہزار کے قریب آدمی ایک دفعہ مرتد ہو گیا۔ اس لئے کہ اُنہوں نے یہ
کہنا شروع کر دیا کہ ہم کسی غیر ملکی آدمی کو اپنا افسر نہیں مان سکتے ۔ اگر شروع سے ہی اس
معاملے کو طے کر لیا جاتا تو انہیں یہ ٹھوکر نہ لگتی ۔
وکالت قانون : تنگ آکر میں نے اس غرض کے لئے ایک وکالت قانون قائم کی
خطابات شوری جلد سوم
۴۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
مگر اس وکالت کا بھی صرف اتنا کام ہے کہ رپورٹ آجاتی ہے کہ فلاں پانچ روپے جو نہیں ملتے
ان کے متعلق تحقیق ہو رہی ہے، فلاں چار آنے کی رقم کی تحقیق ہو رہی ہے دو سال اس محکمہ کو
قائم ہوئے ہو گئے مگر ابھی تک بیرونی ممالک کی کانسٹی ٹیوشن نہیں بن سکی۔ بیرونی جماعتیں اس
وقت تک صرف اخلاص سے چلی جارہی ہیں۔ ورنہ حقیقتاً اگر اخلاص نہ ہوتا تو وہ مرتد ہو
جاتیں ۔ یہ محکمہ بھی ایک پوسٹ آفس ہے کہ چٹھیاں آتی ہیں اور اُن کا جواب چلا جاتا ہے۔
اس نصیحت کا یہ اثر ہوتا ہے کہ سات ماہ پہلے کبھی کبھی اس کام کے بارہ میں رپورٹ
آ جاتی تھی ، اب وکالت اعلیٰ ایسی کوئی رپورٹ ہی نہیں ارسال کرتی )
وكالت تعلیم: اس محکمہ میں بہت کچھ اسراف ہو رہا ہے۔ چالیس پچاس طالب علم ہیں
اور گیارہ بارہ استاد ہیں۔ جس آدمی کو کوئی کام نہیں ملتا اسے اس محکمہ میں بھرتی کر لیا جاتا
ہے اور پھر تعلیم میں منصوبہ بندی بھی نہیں ۔ علماء بھی اپنا علم نہیں بڑھا رہے اور نہ لڑکوں کی صحیح
راہنمائی کر رہے ہیں ۔ تصنیف کی طرف ان کی بہت ہی کم توجہ ہے حالانکہ اس محکمہ میں
بڑے خرچ کے بعد چار پانچ نوجوانوں کو مختلف علوم کی انتہائی تعلیم دلوائی گئی تھی اور میں سمجھتا
ہوں کہ اگر وہ ذرا بھی توجہ کریں اور اپنے مطالعہ کو وسیع کریں تو یقیناً اپنے فن میں وہ چوٹی
کے علماء بن سکتے ہیں اور جماعت کو بہت کچھ فائدہ پہنچا سکتے ہیں مگر افسوس ہے کہ اس طرف
کوئی توجہ نہیں کی جا رہی ہے۔
وكالت تبشير : وکیل نوجوان ہیں لیکن ابھی تک منصوبہ بندی نہیں کر سکے۔ تبلیغ وسیع
ہو رہی ہے مگر صرف مقامی مبلغوں کی وجہ سے ۔ صیغہ نہ اُن کو مدد دے رہا ہے اور نہ اُن کی
راہنمائی کر رہا ہے۔ بے انتہاء اصلاح کی ضرورت ہے۔ مرکزی نگرانی نہ ہونے کے برابر
ہے۔ بیرونجات میں تبلیغی سکولوں کی بنیاد رکھنی چاہئے ۔ لٹریچر کو صحیح بنیادوں پر شائع کرنا
چاہئے اور جو اعتراضات اور وساوس لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتے ہیں اُن کو مدنظر رکھنا
چاہئے۔ یہ بہت بڑا کام ہے جو خالی پڑا ہے ۔ اسی سلسلہ میں ان کی تصنیف کا خانہ بالکل
خالی ہے۔ حالانکہ جیسے صدر انجمن احمد یہ میں ایک تصنیف و اشاعت کا محکمہ ہے اسی طرح
تحریک میں بھی تصنیف و اشاعت کا الگ محکمہ ہونا چاہئے۔ سب سے خطرناک بات یہ ہے
کہ دو لاکھ روپیہ تراجم قرآن کے لئے رکھا گیا تھا وہ روپیہ بھی موجود ہے اور ترجمے بھی
خطابات شوری جلد سوم
۴۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
موجود ہیں مگر یہ نہیں ہو سکا کہ ان پر نظر ثانی کروا کے ان کو شائع کروایا جاتا ۔ حالانکہ تراجم
سات سال سے ہو چکے ہیں ۔ یہ کتنا عظیم الشان کام تھا جو دنیا کے سائے سامنے پیش کیا جا سکتا تھا
مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں کی گئی ۔ ہم نے سات زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کروائے
تھے۔ اگر دو تین زبانوں کے تراجم ہی شائع کروا دیئے جاتے تو ان کی آمد سے پھر باقی ترجمے
شائع کئے جاسکتے تھے ۔ اسی طرح اور لٹریچر شائع کیا جا سکتا تھا مگر چونکہ تصنیف کے متعلق بھی
کوئی سکیم نہیں سوچی گئی اس لئے یہ عظیم الشان کام بھی لوگوں کی نگاہوں سے مخفی پڑا ہے۔
محکمہ صرف اتنا کام جانتا ہے کہ مختلف مبلغین کی رپورٹوں کے خلاصے تیار کر کے مجھے بھجوا دیتا
ہے کہ خلاصہ رپورٹ امریکن مشن ، خلاصہ رپورٹ نائیجیریا مشن ، خلاصہ رپورٹ لنڈن مشن
حالانکہ پہلے ان رپورٹوں کو میں خود پڑھ چکا ہوتا ہوں ۔ اس طرح مجھے دو دفعہ وہ رپورٹیں
پڑھنی پڑتی ہیں میرے نزدیک اس میں اصلاح کی یہ صورت ہے کہ کمیٹی غور کر کے ایک
نائب وکیل التصنیف کا عہدہ قائم کرے تا کہ یہ کام کسی سکیم کے ماتحت آسکیں ۔
تحریک جدید کے بجٹ کے متعلق اس سلسلہ میں میں تحریک کے بجٹ کی نسبت یہ
کہنا چاہتا ہوں کہ اس میں امریکہ اور انگلستان
کی مدد بند کر کے سخت ظلم کیا گیا ہے۔ امریکہ میں اس وقت ساڑھے چار سو احمدی ہے۔ اگر
ہم ان کی ذرا بھی مدد کریں تو اس چار سو کا آٹھ سو یا ہزار بن جانا کوئی قابلِ تعجب بات نہیں
لیکن اس وقت امداد بند کرنے کے یہ معنے ہیں کہ ہم اس ملک میں اپنی تبلیغ کو بند کر دیں ۔
مفتی صاحب جب امریکہ گئے ہیں تو خواجہ صاحب کے طریق کے مطابق ان کی بھی عادت
تھی کہ حُسنِ ظنی سے کام لیتے اور جو شخص بھی کہتا کہ احمدیت تو بڑی اچھی تحریک ہے تو اُسے
کہتے اچھا اس فارم پر دستخط کر دیں۔ اس طرح مفتی صاحب نے کئی بیعتیں اپنی سادگی میں
ایسی کروالیں جو درحقیقت صرف نمائشی تھیں۔ پھر کچھ مفتی صاحب میں دعاؤں کی بھی عادت
تھی اس سے بھی لوگ متاثر ہوتے اور وہ احمدیت کو قبول کر لیتے مگر بہر حال کچھ ایسے لوگ
بھی تھے جو صرف نام کے احمدی تھے وہ الگ ہو گئے ۔ ان کے بعد ڈیڑھ دو سو کے قریب
آدمی تھا جو ہمیں ملا ۔ اب ان کی تعداد ساڑھے چار سو تک پہنچ چکی ہے۔ اور زائد خوبی ان
میں یہ ہے کہ وہ قربانی کرنے والے ہیں۔ بعض ان میں سے اپنی زندگیاں بھی وقف کر چکے ہیں۔
خطابات شوری جلد سوم
۴۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اگر ہم ان کی امداد بند کر دیں تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ سن رائز بند کر دیا جائے مبلغین
کے تبلیغی دورے بند کر دیئے جائیں، لٹریچر کی اشاعت بند کر دی جائے اور محض روٹی کھانے
کے لئے چار آدمی امریکہ میں بٹھا دیئے جائیں ۔ اگر ہم نے ان سے تبلیغ کا کام لینا ہے تو
پھر ہمیں تبلیغ کا سامان بھی دینا پڑے گا۔ اگر ہم سفر خرچ کے لئے انہیں روپیہ نہیں دیتے،
اگر ہم اشتہارات کے لئے اُنہیں روپیہ نہیں دیتے تو ہم سلسلہ کی اشاعت کی کیا توقع رکھ
سکتے ہیں ۔ پر ۔ پس میں فنانس کمیٹی کو مشورہ دوں گا کہ وہ مناسب روپیہ امریکن مشن کے لئے
بجٹ میں رکھے اور یہ رقم تین سال میں آہستہ آہستہ ختم کی جائے تا کہ اس عرصہ میں وہ
اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر سکیں ۔
اسی طرح انگلستان کی مدد بند کر دینا بھی ظلم ہے۔ میرے نزدیک انگلینڈ مشن کے لئے
مناسب روپیہ بجٹ میں اب بھی رکھنا چاہئے اور اس کو بھی اگلے تین چار سال میں آہستہ کو
آہستہ ختم کرنا چاہئے ۔ زیادہ ضرورت مرکزی بجٹ کی نگرانی کی ہے مثلاً جامعہ ہے اس میں
ضرورت سے زیادہ اساتذہ ہیں اور سلسلہ کا روپیہ بلا وجہ ضائع ہو رہا ہے۔
صنعت و حرفت : اب تک یہ صیغہ کوئی مفید کام نہیں کر سکا مگر بعض کاموں کی اصلاح
ضرور ہوتی ہے اور ریسرچ کا محکمہ لمبی غفلت سے نکل کر اب کچھ ترقی کر رہا ہے اور بعض
نوجوان اچھا کام کر رہے ہیں ۔ گو بعض نوجوان ابھی تک اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں اور
ترقی سے غافل ہیں ۔ صنعت و حرفت کی بھی ایک وکالت ضرور ہے مگر پلاننگ کوئی نہیں کہ
کس طرح صنعت میں ترقی کی جاسکتی ہے۔ چونکہ یہ اقتصادی ترقی کا کام زیادہ تر نظارت
کے سپر د ہے اس لئے میں پھر انہیں توجہ دلاتا ہوں کہ جماعت کی ریڑھ کی ہڈی زمیندار اور
پیشہ ور ہوتے ہیں مگر نظارت نے اس بارہ میں کبھی بھی اپنی ذمہ داری کو محسوس نہیں کیا۔ میں
نے دیکھا ہے سکھوں نے لوہارے کے کام پر اور ڈرائیوری پر قبضہ کیا ہوا تھا اور اس کا نتیجہ
یہ تھا کہ وہ دوسری قوموں کے مقابلہ کے خوف سے آزاد ہو گئے تھے لیکن ہماری جماعت کے
ہزاروں آدمی بیکار ہیں اور محکمہ کوئی کوشش نہیں کر رہا کہ ان کو لوہارا کام سکھائے یا انہیں
معماری کے کام پر لگائے یا انہیں تجاری کے کام پر لگائے۔ اگر ایک پیشہ پر بھی ہماری جماعت کا
قبضہ ہو جاتا تو ہماری اقتصادی حالت موجودہ حالت سے کئی گنا اچھی ہو جاتی ۔
خطابات شوری جلد سوم
لدمان
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
تجارت اس میں تحریک نے کوشش تو کی ہے مگر سخت شکست کھائی ہے ۔ ہم اب تک
تجارت میں ترقی کرنا تو الگ رہا اس میں ادنی کامیاب بھی نہیں ہو سکے اور میرے نزدیک
اس کی بڑی وجہ احمدی تاجروں کی ذہنیت ہے جن میں تعاون کا مادہ نہیں ہے۔ ایک عام
احمدی سمجھتا ہے کہ اگر میں چندہ دوں گا تو میرے بھائیوں کی امداد ہو گی ۔ ملازم بھی ایک
حد تک دیانتدار نتدار ۔ ہوتا ہے اور اور اسے موقع ملے تو وہ اپنے بھائیوں کی مدد کرنے سے دریغ
نہیں کرتا لیکن ایک تاجر کی ذہنیت سخت پست ہوتی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میری تجارت
میرے ہاتھ میں ہی رہنی چاہئے ورنہ میری اولا د تباہ ہو جائے گی ۔ حالانکہ یہ اول درجہ کی
حماقت اور پاگل پن والی بات ہے۔ ہر تاجر صرف اپنے فائدہ کو دیکھتا ہے قوم کے فائدہ کا
خیال اُس کے دماغ میں نہیں آتا ۔ اس سلسلہ میں اگر کسی نے کچھ تعاون سے کام لیا ہے تو
ملک عبد الرحمن صاحب قصوری ہیں ۔ وہ بے شک تجارتی طور پر کام کرتے ہیں مگر کرتے تو
ہیں ۔ دوسرے تاجر تو اس فکر میں رہتے ہیں کہ سو فیصدی خود فائدہ اُٹھائیں اور اگر کوئی سکیم
لاتے ہیں تو وہی جو خود اُن کے فائدہ کی ہو۔ اِس وقت سلسلہ کی طرف سے ایک تیل کا
کارخانہ جاری ہے۔ میں نے کئی احمدی تاجروں کو بلایا اور ان سے کہا کہ وہ سلسلہ کے اس
کارخانہ کو دیکھیں اور پھر مشورہ دیں کہ ہم اسے کس طرح ترقی دے سکتے ہیں مگر وہ ہاں جی یا
بہت اچھا کہہ کر چلے گئے اور پھر اُنہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ میں حیران ہوں کہ تاجروں کی
ذہنیت اس قدر گندی کیوں ہے ۔ جتنے تاجر ہیں ان میں عدم تعاون اور عدم ذمہ داری کا
مادہ پایا جاتا ہے ۔ وہ صرف عاجل فائدہ کو دیکھتے ہیں آجل کو نہیں۔ اس وقت تو وہ اپنے
آپ کو فائدہ میں محسوس کر رہے ہیں لیکن میں انہیں متنبہ کرتا ہوں کہ اگر اُنہوں نے اصلاح
نہ کی تو کسی دن وہ اس کا بُری طرح خمیازہ بھگتیں گے ۔ ہمارے خلاف سیاسی جوش بڑھتا جا رہا
ہے اور گو آج تاجر محفوظ ہیں مگر کل یہی لوگ سلسلہ کے سامنے اپنا ناک رگڑنے پر مجبور ہوں
گے اور سلسلہ کو ہی اپنی مدد کے لئے بلائیں گے۔ پس جب کل اُنہوں نے سلسلہ کو اپنی مدد
کے لئے بلانا ہے تو کیوں آج ہی وہ سلسلہ سے تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔
یا د رکھو ہر وہ تجارت یا صنعت یا ملازمت جو قوم کے اکثر افراد کے ہاتھوں میں آجاتی
ہے اسے کوئی دشمن تباہ نہیں کر سکتا کیونکہ وہ فرد کے ہاتھ سے نکل کر قوم کے ہاتھ میں پہنچ چکی
خطابات شوری جلد سوم
۴۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ہوتی ہے۔ مثلاً تعلیم کا محکمہ ہے اگر اس میں ہمارے صرف آٹھ دس استاد ہوں تو وہ کسی
شورش کے وقت آسانی سے ان کو نکال سکتے ہیں لیکن اگر دو چار سو استاد ہوں تو وہ ان کو
نکال ہی نہیں سکتے کیونکہ ان کے نکالنے سے خود ان کا اپنا نقصان ہوتا ہے۔ میں اس کی ایک
موٹی مثال دیتا ہوں ۔ میں ایک دفعہ دلی گیا ۔ مسٹر مانٹیگو وزیر ہند اُس وقت ہندوستان میں
آئے ہوئے تھے ۔ چوہدری ظفر اللہ خان بھی اُس وقت میرے ساتھ تھے اور گو وہ اُس وقت
صرف وکیل تھے مگر اچھے ذہین اور ہوشیار تھے اور قربانی کا مادہ بھی ان میں پایا جاتا تھا۔ اُنہی
دنوں مجھے ایک احمدی دوست کا جو فوج میں ملازم تھے خط آیا کہ مجھے فوج سے نکال دیا گیا
ہے اور مجھے کہا گیا ہے کہ تم بڑا اچھا کام کرنے والے ہو مگر چونکہ تم احمدی ہو اس لئے تمہیں
فارغ کیا جاتا ہے۔ میں نے چوہدری صاحب سے کہا کہ آپ کمانڈر انچیف سے ملیں اور
اُسے کہیں کہ ایک شخص اگر اپنے کام میں اچھا بھی ہو، گورنمنٹ کا وفادار بھی ہو اور پھر بھی
اسے نکال دیا جائے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وفاداری کی آپ کی نگاہ میں کوئی قیمت نہیں
اور آپ ان لوگوں کو منہ لگا رہے ہیں جو شورش پسند ہیں، اس کا نقصان آپ کو ہی پہنچے گا
کیونکہ وفاداری کی آپ کوئی قیمت نہیں لگا رہے۔ چوہدری صاحب واپس آئے تو ان کے
چہرہ سے غصہ کے آثار نمایاں تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں مل تو آیا ہوں مگر اس کے ڈھب
ٹھیک نہیں۔ میں نے کہا کیا ہوا؟ کہنے لگا اس نے جواب یہ دیا کہ چوہدری صاحب! ہمیں
فوج میں امن کی ضرورت ہے۔ اگر ایک احمدی کے رکھ لینے سے باقی ننانوے فوجیوں میں
بددلی پیدا ہوا اور وہ وفادار نہ رہیں تو ہم کیا کریں ۔ ہمارے پاس یہی علاج ہے کہ ہم اِس
ایک احمدی کو نکال دیں تاکہ باقی فوج میں بددلی پیدا نہ ہو۔ میں نے کہا چوہدری صاحب
اُس نے ٹھیک کہا ہے انگریز کو اپنے لئے تین لاکھ فوج کی ضرورت ہے۔ ہماری تو ساری
جماعت ایک لاکھ بھی نہیں بنتی اور جب ہماری جماعت اس کی فوجی ضروریات کو پورا نہیں کر
سکتی تو لازماً وہ مجبور ہے کہ دوسروں کے جذبات کا خیال رکھے ۔ یا تو یہ ہونا چاہئے کہ اگر
انگریز اُنہیں کہے کہ جاؤ میں تمہاری پرواہ نہیں کرتا اور وہ سب کے سب فوج سے نکل جائیں
تو ہم اتنی ہی فوج اُنہیں بھرتی کر کے دے سکیں ۔ اگر ہم ایسا نہیں کر سکتے تو پھر یقینا ننانوے
کی سنی جائے گی اور ایک کی نہیں سنی جائے گی خواہ وہ کتنا ہی وفادار ہو۔ تو حقیقت یہ ہے کہ
خطابات شوری جلد سوم
۴۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ایک ایک محکمہ میں اگر ہمارے ڈیڑھ ڈیڑھ دو دو تین تین ہزار آدمی موجود ہوں تو وہ ان
کو نکال ہی نہیں سکیں گے کیونکہ ان کے اپنے کام معطل ہو جائیں گے۔ اتنی خالی جگہوں کو
کوئی حکومت بھی چند دنوں میں پر نہیں کر سکتی ۔ مثلاً ایک صوبہ میں پانچ سات سو مدرس ہوں،
پچاس ساٹھ انجینئر ہوں ، تو وہ اُن کو نکالیں گے کس طرح؟ اُن کو نکالنے کے معنے اپنے پاؤں
پر کلہاڑا مارنے کے ہوں گی ۔
ہیں جب
پس لوگ خواہ ہمارے دشمن ہوں اگر ہمارے آدمی مختلف فن سیکھ کر کافی تعداد میں
ایک ایک پیشہ میں کام کر رہے ہوں تو دشمن ہمیں نکال نہیں سکتے ۔ وہ اُسی وقت نکال سکتے
ہمارے افراد خال خال ہوں ۔ یہی حال تاجروں کا ہے۔ اگر وہ بھی مختلف مقامات
پر چھائے ہوئے ہوں اور اپنی تجارت کو فروغ دے کر ارد گرد پھیلتے چلے جائیں تو ان کا
بائیکاٹ کبھی کامیاب ہی نہیں ہو سکتا ۔ کیونکہ اگر وہ ان کا بائیکاٹ کریں تو اس کے معنے یہ
ہوں گے کہ وہ اپنے فوائد کو آپ قربان کر دیں اور دُنیا میں کون ایسا احمق ہے جو اُسی شاخ کو
کاٹنا شروع کر دے جس پر خود بیٹھا ہوا ہو۔ پس جہاں تک میں سمجھتا ہوں ایسے اصول یقیناً
اختیار کئے جا سکتے تھے جن سے کام کو وسیع طور پر پھیلایا جا سکتا تھا اور اگر تاجر ہمارے ساتھ
تعاون کرتے تو بعض تجارتوں میں ہم خاصے ماہر ہو جاتے ۔ صرف اس لئے کہ ہمارے تاجر
کمپنیاں بنا کر کام کرنے کے عادی نہیں، ان کی تجارت وسیع نہیں ہوتی ۔ دُنیا کی کوئی قوم
صرف انفرادی تجارت کے زور سے باقی اقوام پر غالب نہیں آ سکتی ۔ جب مسلمانوں کی
تجارت اپنے عروج پر تھی تو اُس وقت بھی دوسرے لوگوں کا ان کی تجارت میں حصہ شامل
ہوتا تھا۔ یورپ اور امریکہ میں بھی یہی طریق رائج ہے اور اسی وجہ سے وہ ایک لمبے عرصے
سے تجارت پر چھائے ہوئے ہیں۔ فرد کبھی لمبی تجارت کر ہی نہیں سکتا ، آخر ایک نہ ایک دن
وہ ٹوٹ جاتی ہے۔ اس لئے کمپنیاں بنا کر تجارت کرنا ہی تجارت کا کامیاب طریق ہے مگر
ہمارا تاجر ہمیشہ عاجل فائدہ کو دیکھتا ہے آجل کو نہیں ۔ وہ یہ تو چاہتا ہے کہ میں اپنے بیٹے کو
تجارت پر لگا دوں یا اپنے بھائی کو تجارت میں شامل کر لوں مگر وہ یہ نہیں چاہتا کہ میں اپنے
ہمسایہ کو بھی اپنی تجارت میں شریک کرلوں ۔
میں نے ایک دفعہ بمبئی میں ایک تبلیغی وفد بھیجا ۔ میر محمد اسحق صاحب بھی اس میں
خطابات شوری جلد سوم
۴۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
شامل تھے، وہ بڑے ذہین آدمی تھے۔ واپس آئے تو اُنہوں نے کہا کہ میں نے اس سفر میں
ایک ایسی بات دیکھی ہے جس سے میں بڑا متاثر ہوا ہوں ۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں بمبئی میں
بڑے بڑے بوہرہ تاجروں سے ملا ہوں ۔ وہ مذہباً شیعہ ہیں مگر تجارت میں ان کو بڑا غلبہ
حاصل ہے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ تم لوگوں کو جو طاقت حاصل ہے اس کی کیا وجہ ہے؟
اور وہ کون ساگر ہے جو تمہاری اس ترقی کا باعث ہے۔ اُنہوں نے کہا ہم نے اپنی جتھا بندی
اس رنگ میں کی ہوئی ہے کہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ مثلاً ہم میں سے ایک شخص کا
دیوالہ نکل جائے تو جب ہمیں اُس کا علم ہوتا ہے تو ہم اُسے بلا کر کہہ دیتے ہیں کہ ہم تمہیں
روپیہ تو دے نہیں سکتے لیکن ہم تمہاری مدد بھی کرنا چاہتے ہیں اس لئے آج سے ہم اپنی تمام
دیا سلائیاں تمہیں دے دیتے ہیں یا مٹی کا تیل تمہیں دے دیتے ہیں یا صابن تمہیں دے
دیتے ہیں ۔ تم یہ چیز لو اور اس کی تجارت کرو۔ جب ہمارے پاس کوئی گاہک آئے گا تو ہم
اُسے تمہارے پاس بھجوا دیا کریں گے۔ چنانچہ کمیٹی بیٹھتی ہے اور فیصلہ کر دیتی ہے کہ آج سے
کسی بوہرے نے دیا سلائی یا صابن یا تیل فروخت نہیں کرنا ۔ وہ ہول سیل تاجر ہیں، جب
ان کے پاس کوئی شخص مال لینے کے لئے آتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہمارے پاس تو مال ختم ہے
لیکن ہم نے سنا ہے کہ فلاں تاجر کے پاس مال موجود ہے آپ اس سے لے لیجئے ۔ چنانچہ وہ
شخص زیادہ گراں قیمت پر مال اس سے خریدنے پر مجبور ہو جاتا ہے اور چونکہ بڑے بڑے
شہروں میں لاکھوں کا مال خریدا جاتا ہے کسی نے پندرہ ہزار کا مال خریدنا ہوتا ہے، کسی نے
پچیس ہزار کا اور کسی نے پچاس ہزار کا اس لئے جب دکانداروں سے پوچھتے ہیں کہ مال ہے
تو جواب ملتا ہے کہ مال تو ختم ہے لیکن فلاں تاجر کے پاس مال سنا جاتا ہے۔ آپ اس کے
پاس چلے جائیے وہ ممکن ہے کچھ مہنگا ہی دے۔ کیونکہ مال کسی اور جگہ سے مل نہیں رہا اس پر
وہ مجبور ہو کر اس کے پاس آتے ہیں اور سو دا خرید لیتے ہیں ۔ اس طرح چند دن یا چند ہفتوں
میں ہی لاکھ دو لاکھ روپیہ وہ کما لیتا ہے اور اس کے بعد وہ ان کے مال کی قیمت ان کو واپس
کر کے باقی روپیہ سے اپنی تجارت شروع کر دیتا ہے۔ غرض چھوٹی چھوٹی چیزیں جیسے
سگریٹ ہوئے یا دیا سلائی کی ڈبیاں ہوئیں یا مجرا میں ہوئیں یا بنیانیں ہوئیں، ان کے
ذریعہ سے وہ تھوڑے دنوں میں ہی اُس کے اندر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی طاقت پیدا