مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 4

خطابات شوری جلد سوم
۴۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
کر دیتے ہیں ۔ یہ جتھا بندی کی روح جب بھی کسی قوم میں ہو گی سارے لوگ اُس کے
سامنے سر جھکانے پر مجبور ہوں گے لیکن جب نفس پرستی ہوگی اور دل میں احساس ہوگا کہ ہم
نے دوسروں کو اپنے قریب نہیں آنے دینا تو ایسے لوگ ہمیشہ قوم کو گرایا کرتے ہیں ۔ اُسے
ترقی نہیں دیا کرتے ۔ پس مال بڑھانے کا وہ ذریعہ اختیار کرو جس سے قومی رنگ میں تم کو
اعزاز حاصل ہو۔ تجارت اور صنعت میں ترقی کرنے کے لئے احمدی صناعوں اور تاجروں
کی انجمنیں بنا کر ان کے اندر قومی خدمت خدمت کے کا مادہ پیدا کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ ورنہ
ذاتی اور خاندانی ترقی صرف ایک حد تک جا سکتی ہے اس سے آگے نہیں ۔ یہ امور عامہ کا کام
ہے مگر وہ اس سے گلیہ غافل ہے۔
ہے۔
زراعت پھر زراعت ہے اس میں بھی بہت سی مشکلات آئی ہیں مگر بہر حال ان پر قابو پالیا
گیا ہے اور ترقی کی امید ہے ۔ تحریک جدید کا ریز روفنڈ قائم کرنے کے لئے
سندھ میں دس ہزار ایکٹر یا چار سو مربع زمین خریدی گئی ہے جس پر تمیں لاکھ کے قریب خرچ
ہوا ہے۔ چندوں کے ذریعہ تو صرف دس بارہ لاکھ روپیہ ہی آیا تھا۔ دس لاکھ کے قریب
قرض لیا گیا اور سات آٹھ لاکھ روپیہ وہ ہے جو ان زمینوں کی آمد سے ہی ادا کیا گیا۔ اس
زمین کا اکثر حصہ آزاد ہو چکا ہے لیکن ابھی دس لاکھ کے قریب قرض باقی ہے۔ اسی طرح
صدر انجمن احمدیہ کی زمین وہاں ایک سو دس مربع ہے جو ساری کی ساری آزاد ہو چکی ہے۔
سندھ میں تین سو روپیہ فی ایکٹر عام طور پر قیمت سمجھنی چاہئے یہاں تو فی ایکٹر ایک ہزار سے
دو ہزار روپیہ تک قیمت ہے۔ اگر وہاں بھی کسی وقت یہی قیمت ہو جائے تو دس ہزارا ایکٹر
کے لحاظ سے تحریک جدید کا ایک کروڑ روپیہ کا ریز روفنڈ قائم ہو جاتا ہے اور اگر دو ہزار
قیمت لگائی جائے تو دو کروڑ روپیہ کا ریز روفنڈ قائم ہو جاتا ہے ۔ انجمن کی زمین بھی سندھ
کی قیمتوں کے لحاظ سے سات آٹھ لاکھ روپیہ کی ہے لیکن ہمارے ملک کے لحاظ سے وہ
اس تقریر کے کچھ عرصہ بعد میں نے ناظر اعلیٰ کو توجہ دلائی کہ باوجود میری تقریر کے
اُنہوں نے یا امور عامہ نے کچھ نہیں کیا۔ تو اُنہوں نے رپورٹ کی کہ ناظر امور عامہ آپ کی
تقریر کے چھپنے کے منتظر ہیں۔ میں نے جواب دیا کہ اس میں کون سی تفصیلات تھیں کہ اس
کے چھپنے کے انتظار کی ضرورت تھی مگر ناظر امور عامہ اس کے بعد بھی غافل ہی رہے۔

مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
۵۰۰
خطابات شوری جلد سوم
پچاس لاکھ روپیہ سے کم نہیں ۔ پھر کچھ اور جائیداد بھی ہم نے اسی علاقہ میں خریدی ہوئی ہے
اور وہ بھی ڈیڑھ لاکھ روپیہ کی ہے۔ میرا اندازہ یہ ہے کہ اگر اس پر مکان اور دُکانیں بن
جائیں تو دو تین ہزار روپیہ ماہوار کی آمد ہو سکتی ہے ۔ اسی طرح انجمن کی طرف سے گری
میں ایک کارخانہ بھی کھلا ہوا ہے جو پندرہ ہزار کے سرمایہ سے شروع ہوا تھا اب یہ کارخانہ بھی
کافی ترقی کر چکا ہے۔ بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے تحریک کی زمین پر ابھی آٹھ دس
لاکھ قرض ہے جو آہستہ آہستہ ادا ہونے کی صورت اب نظر آ رہی ہے بشرطیکہ بھاؤ نہ گر گئے ۔
میرا خیال تھا کہ اس سال ہم اڑھائی لاکھ روپیہ ادا کر دیں گے مگر ٹریکٹر خریدنے کی وجہ سے
روپیہ اس طرف صرف ہو گیا ۔ آئندہ سال اگر بھاؤ اچھے رہے تو امید ہے ہم اڑھائی تین
لاکھ روپیہ قرض ادا کر سکیں گے۔ میری سکیم یہ ہے کہ جب قرض اُترنے کے بعد ایک اچھا
ریز روفنڈ قائم ہو جائے تو ہم اس کی آمد کے ایک حصہ سے ہنگامی اخراجات چلایا کریں اور
عام طور پر ہنگامی کاموں کے لئے چندہ کو استعمال نہ کیا کریں ، دوسرے حصہ سے ریز روفنڈ
کو بڑھایا جاتا رہے۔ بہر حال زراعت میں گو ہمیں اتنی کامیابی نہیں ہوئی جتنی ایک پنجابی
زمیندار کو ہوتی ہے لیکن ایسی کامیابی ضرور ہوئی ہے کہ ہم شرمندگی سے بیچ سکتے ہیں۔ اب
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے حالات نظر آ رہے ہیں کہ اگر قیمتیں نہ گریں تو ریز روفنڈ آسانی
کے ساتھ قائم ہو جائے گا۔
محاسبہ کی ضرورت اب سوال یہ ہے کہ سب نقائص جن کا میں نے اوپر ذ کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے کس
طرح دور کئے جائیں؟ اس بارہ میں ہمیں سب سے پہلے اس امر
پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ان نقائص کی وجوہات کیا ہیں؟ میرے نزدیک ان نقائص
کی ایک بڑی وجہ عدم محاسبہ ہے۔ جماعت کی طرف سے کوئی محاسبہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے
ہمارے اداروں کے کاموں پر سستی اور غفلت چھائی ہوئی ہے۔ اگر افسروں سے محاسبہ
کیا جائے تو یہ نقائص بہت جلد دور ہو سکتے ہیں۔ ان کی سستی کی بڑی وجہ یہی ہے کہ وہ سمجھتے
ہیں کہ ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور جب قوم میں یہ جذبہ پیدا ہو جائے تو افسروں کے اندر
سستی کا احساس ترقی کر جاتا ہے۔ دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ صدر انجمن احمد یہ کے پاس
افسر کوئی نہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ جس قسم کے افسر ہماری انجمن میں کام کر رہے ہیں ان پر
XXXXXXXXX
XXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۵۰۱
کوئی بھی سلسلہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ناظر صاحب اعلیٰ اکسٹھ سالہ عمر کے پنشنز ہیں اور سات آٹھ سال میں وہ اُس عمر کو
پہنچنے والے ہیں جب انسان کسی کام کے قابل نہیں رہتا۔ ناظر صاحب امور عامہ نوجوانی کی
حالت میں آئے اور اب وہ ساٹھ سال کے قریب پہنچ چکے ہیں اور بوجہ آزاد مشنوں میں
کام کرنے کے کام کی عادت بالکل بھلا چکے ہیں ۔
ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ باسٹھ یا چونسٹھ سال کے ہیں ۔ ( میں ان کی عمر اپنی عمر سے ایک
سال زیادہ سمجھتا ہوں اور وہ ہمیشہ اپنی عمر مجھ سے ایک سال کم بتاتے ہیں۔ میرے حساب کی
رو سے وہ چونسٹھ سال کے ہیں اور اپنے حساب کی رو سے وہ باسٹھ سال کے ہیں ) مگر یہ
ہمت والے ہیں اور اپنا کام پورا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
ناظر صاحب تعلیم و تربیت بھی اکہتر سال کے ہو چکے ہیں۔ ناظر صاحب : ۔ ناظر صاحب بیت المال
اٹھہتر سال کے ہیں اور پھر ساتھ ہی انہیں فالج بھی ہے۔
نائب ناظر تیار کئے جائیں یہ لوگ دماغ تو ہیں مگر ہاتھ بھی تو ہونے چاہئیں اور اس
کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ ۱۵-۱۶ نائب ناظر
تیار کئے جائیں۔ ورنہ کسی وقت انجمن بالکل دیوالیہ ہو جائے گی لیکن نہ تو ہماری فنانس کمیٹی
نے اس بات کو سوچا اور نہ انجمن نے اس پر کبھی غور کیا۔ ان میں یہ مرض ہے کہ وہ یہ چاہتے
ہیں کہ جتنا کام ہے وہ سب ہمارے ہاتھوں میں ہی رہے۔ جن قوموں میں بیداری نہیں
ہوتی اور حکومت کا مادہ اُن میں نہیں پایا جاتا ، وہ یہی چاہتی ہیں کہ جو کام بھی ہو ہمارے
ہاتھ میں ہی رہے نو جوانوں کے پاس نہ جائے مگر سوال تو یہ ہے کہ ایسی حالت میں کب تک
کام چلے گا۔ ہمارے ہر محکمہ کے لئے قابل ، لائق اور کام کے ماہر نو جوانوں کی ضرورت ہے
کہ ان لوگوں کے فارغ ہونے سے پہلے پہلے وہ ان کے کام کو سنبھال لیں ۔ اگر اس غرض
کے لئے صدر انجمن احمد یہ کو زیادہ تنخواہیں بھی دینی پڑیں تو بہر حال اسے زیادہ تنخواہیں دینی
چاہئیں اور کام کے قابل نوجوان جو اچھے تعلیم یافتہ ہوں ہمیں فوری طور پر تیار کرنے
چاہئیں ۔ ورنہ مجھے تو صدر انجمن احمد یہ کام کے لحاظ سے دیوالیہ نظر آتی ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۵۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
غلبہ اسلام کیلئے سکیم کی ضرورت اب میں وہ عام باتیں لیتا ہوں جن سے کام لینا ضروری ہے۔ اوّل تمام کام نیک نیتی سے درست
ہوا کرتے ہیں۔ پس ہر شخص میں احساس ہونا چاہئے کہ وہ نیک نیتی سے کام کرے اور ہمیشہ
اس امر کو مد نظر رکھے کہ میں نے دنیا فتح کرنی ہے۔ یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
آنے کی غرض تھی ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں بتاتا ہے کہ ہم نے ظل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو اس لئے بھجوانا ہے تا کہ وہ سارے ادیان پر اسلام کو غالب کرے ہے اور جب مسیح موعود
علیہ السلام کی بعثت کی غرض اسلام کو تمام ادیان باطلہ پر غالب کرنا ہے تو اس کام کے لئے کوئی
نہ کوئی سکیم ہونی چاہئے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ فتح اللہ تعالیٰ کی تائید اور اُس کی نصرت سے
ہوا کرتی ہے اور ہماری کوششیں ایک حقیر چیز ہیں مگر پھر بھی کوئی نہ کوئی سکیم تو ہمارے سامنے
ہونی چاہئے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکیں کہ ہم اپنی جدوجہد کو اِس اِس رنگ میں
جاری رکھیں گے۔ محض کسی وقت ایک آدھ اشتہار کا شائع کر دینا یا کسی کتاب کا شائع کر دینا
سکیم نہیں کہلا۔ کہلا سکتا۔ سکیم وہ ہوتی ہے جو متواتر جاری رہنے والی ہو اور جس سے ہر فرد واقف
ہو اور جس ۔ پر عمل کرنے کے لئے ہر شخص کے اندر جوش اور تڑپ ہو۔ اس کے بغیر عقلی طور بر پر
دنیا کو فتح کرنا ناممکن ہے مگر میرے پاس دفاتر کی طرف سے جو رپورٹیں آتی ہیں ان میں
اس قسم کی کسی سکیم کا ذکر نہیں ہوتا ۔ مثلاً ناظر صاحب اعلیٰ کی طرف سے ہی رپورٹ آ جائے
گی کہ اس ہفتہ میں ہم نے ساٹھ چٹھیاں بھیجیں۔ میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ تم مجھے یہ بتاؤ کہ
تم نے دنیا میں اسلام اور احمدیت پھیلانے کے لئے کیا کوشش کی ہے۔ چٹھیاں بھجوا دینا تو
ایک پوسٹ آفس کا کام ہے۔
مصارف کی نگرانی دوسرے ایک زبردست رائے عامہ پیدا کرو تا کہ یہ مردے
کسی
طرح زندہ ہو جائیں۔ ہر فرد کے اندر یہ احساس ہونا چاہئے کہ میں
چندہ تو خدا کو دیتا ہوں مگر میرا ساتھ ہی یہ بھی کام ہے کہ میں اس روپیہ کا حساب لوں اور
دیکھوں کہ وہ صحیح مقام پر صرف ہوتا ہے یا نہیں ۔ یہ دونوں چیزیں اپنی اپنی جگہ ضروری ہیں ۔
روپیہ دینا تمہارے لئے ضروری ہے اور تمہارے لئے یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ تم یہ روپیہ
کسی انسان کو نہیں بلکہ خدا کو دے رہے ہو مگر ساتھ ہی تمہارے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ
XXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۵۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
تم خدا تعالیٰ کے روپیہ کی نگرانی اپنے روپیہ سے بھی زیادہ رکھو تا کہ وہ بے جا خرچ نہ ہو۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک دفعہ شام میں گئے وہاں اطلاع ملی کہ ارد گرد کے علاقوں میں
طاعون پھیل رہی ہے ۔ آپ نے لوگوں سے مشورہ کیا تو سب نے یہی رائے دی کہ آپ کا
یہاں ٹھہرنا مناسب نہیں ، آپ واپس تشریف لے جائیں ۔ لیکن حضرت ابو عبیدہ بن جراح
جو کمانڈر انچیف تھے اُن کی رائے اس کے خلاف تھی ۔ جب واپسی کا فیصلہ ہو گیا اور تیاری
ہونے لگی تو حضرت ابو عبیدہ نے حضرت عمرؓ سے کہا کہ اَتَفِرُّ مِنْ قَضَاءِ اللَّهِ کیا آپ اللہ کی
ایک تقدیر سے بھاگ رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا نَعَمُ نَفِرُّ مِن قَدَرِ اللَّهِ إِلَى قَدَرِ اللَّهِ
ہاں ہم خدا کی تقدیر سے اس کی دوسری تقدیر کی طرف بھاگ رہے ہیں ۔ اس طرح بیشک
روپیہ تمہارا نہیں مگر ساتھ ہی تمہاری یہ بھی تو ذمہ داری ہے کہ تم دیکھتے رہو کہ خدا کے روپیہ کا
صحیح استعمال ہو اور نہ غلط ذہنیتیں بعض دفعہ بڑی بڑی خرابیاں پیدا کر دیتی ہیں۔
حضرت ابوذرغفاری سے جب کوئی شخص کہتا کہ مجھے روپیہ کی ضرورت ہے تو آپ کہا
کرتے کہ بیت المال سے کیوں نہیں لے لیتے ؟ بیت المال میں جتنا مال ہے سب خدا کا
ہے اور تم خدا کے بندے ہو خدا کا مال اگر خدا کے بندے نے لے لیا تو کیا حرج ہوا ۔ اُن
کی باتیں سُن سُن کر بعض لوگوں نے ڈاکے مارنے شرع کر دیئے ۔ جب حضرت عثمان کو
اس بات کا نا علم ہوا تو آپ نے اُنہیں ڈانٹا اور پھر حکم دے دیا کہ وہ مدینہ سے دس بارہ میل
باہر رہا کریں تا کہ لوگوں کے لئے فتنہ کا موجب نہ بنیں کے لوگوں نے حضرت عثمان پر جو ۔
اعتراضات کئے ہیں اُن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ نے حضرت ابوذرغفاری کو باہر
نکال دیا اور اُن پر ظلم کیا حالانکہ اگر وہ مدینہ میں رہتے تو سارا اسلامی خزانہ لوٹا جاتا کیونکہ
ان کی رائے یہ تھی کہ خدا کا مال اگر خدا کے بندے استعمال کر لیں تو یہ ان کا حق ہے۔
حالانکہ خدا کے مال کے صرف اتنے معنے ہوتے ہیں کہ اس کا ناجائز استعمال نہ کرو اور اسے
زیادہ سے زیادہ روحانیت کی ترقی کے لئے استعمال کرو۔ یہ معنے نہیں ہوتے کہ اسے جب
چاہو اپنے ذاتی استعمال میں لے آؤ ۔ پس جماعت کو ایک زبردست رائے عامہ پیدا کرنی
چاہئے ۔ اب تو میں شور مچاتا ہوں اور یہ لوگ اپنی مجالس میں مجھ پر بھپتیاں اُڑاتے ہیں اور
رائے عامہ ان کی تائید کرتی ہے اگر رائے عامہ بیدار ہو جائے تو پھر سستوں کے خوش ہونے

خطابات شوری جلد سوم
کی کوئی صورت نہیں رہتی ۔
۵۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
پنشنز اپنی خدمات پیش کر به پیش کریں تیسرے جب تک نئے لوگ تیار نہ ہوں اس وقت تک
ضروری ہے کہ پنشنز آئیں اور کام کریں۔ کچھ انہیں
پنشن مل جائے گی اور تھوڑی سی رقم سلسلہ سے لے لیں ۔ اس طرح ان کا گزارہ بھی معقول
ہو جائے گا اور سلسلہ کے کام میں بھی ترقی ہوگی ۔ آجکل لوگوں میں یہ ایک مرض پیدا ہو رہا
ہے کہ سلسلہ کے کاموں سے عموماً بے توجہی برتی جاتی ہے۔ یہ بڑی غفلت کی علامت ہے
اور اس کو جس قدر جلد ہو سکے دور کرنا چاہئے کیونکہ دین کے کام میں جو عزت ہے وہ کسی اور
کام میں نہیں ۔
ناظر اور وکلاء نائبین کو کام سکھائیں (۴) میں نے بتایا ہے کہ اصلاح کا ایک طریق
یہ بھی ہے کہ نئے نوجوان نائب ناظر اور
نائب وکیل لگائے جائیں مگر اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ایسا نہ ہو ناظر اور
وکلاء انہیں الگ کر کے بٹھا دیں یا انہیں ایسے کاموں پر لگا دیں جو ناظروں کے نہیں بلکہ
کلرکوں کے ہیں۔ پہلے بعض ناظروں اور وکلاء نے ایسا کیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ بعض
نوجوان دل برداشتہ ہو گئے اور وہ کام چھوڑ کر چلے گئے ۔ ورنہ جن نوجوانوں کو کام کرنے کا
موقع ملا ہے انہوں نے اپنے اپنے درجہ کے مطابق نہایت اچھا کام کیا ہے مثلاً بیت المال
میں عبدالباری ہے۔ جب خان صاحب بیمار ہو گئے اور راجہ علی محمد صاحب کام چھوڑ کر
چلے گئے ، عبدالباری ہی ناظر بنا رہا اور دو تین سال تک اس نے اچھا کام چلایا۔ اس
کے کام میں نقص بھی نکالے جاتے ہیں مگر جب بوجھ آ پڑا تو اس نے کام کر کے دکھا دیا۔
گو اس کی طبیعت میں شدید بدظنی اور غلط نکتہ چینی کا مادہ ہے جس کی وجہ سے وہ ہر وقت
خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسی طرح صلاح الدین ہے، اس نے اپنے کام کو خوب سنبھال لیا
ہے۔ پھر سعید عالمگیر ہے ، وہ بھی بہت اچھا کام کرنے والا ہے۔ عزیز احمد وقف زندگی ہے
وہ بھی خوب کام کر رہا ہے اور تعریف کے قابل ہے شاہ صاحب نے بھی اب اپنے دو ماتحت
گریجوایٹ کو کام سکھانا شروع کر دیا ہے۔ میں نے اب بھی کہا ہے کہ وہ ایسے قابل نہیں مگر
میری رائے پہلے ان کے متعلق بہت زیادہ خراب تھی ۔ اب میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے
XXX

خطابات شوری جلد سوم
۵۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
-
کچھ نہ کچھ کام سنبھال لیا ہے۔ بہر حال ناظروں اور وکلاء کا فرض ہے کہ وہ اپنے نائبین کو کام
سکھائیں تا کہ وقت آنے پر وہ سلسلہ کا بوجھ برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ یہ نوجوان
بی۔اے بلکہ ایم ۔ اے ہونے چاہئیں ۔ اسی طرح پنشنروں کو چاہئے کہ وہ آخری عمر میں
سلسلہ کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں ۔ وہ ساری عمر ایک ایک دو دو روپیہ کی
ترقی کے لئے لڑتے رہے ہیں۔ اب انہیں خدا کی خوشنودی کے لئے بھی کوئی کام کرنا چاہئے
تاکہ ان کی عاقبت سنور جائے ۔
تمام محکمے اپنی سکیم جماعت کے سامنے لائیں (۵) پھر ترقی کے لئے ضروری ہے کہ تمام محکموں کو جماعت کے
سامنے پروگرام پیش کرنے پر مجبور کیا جائے ۔ مثلاً اخبارات میں ہر محکمہ کا پروگرام شائع ہو
اور پھر دوسرے لوگ اخبار ہی کے ذریعہ سے اس کے متعلق مشورہ دیں۔ یا سہ ماہی مجالس
مرکز میں ہوں جن میں جماعت کے نمائندے مشورے دیں اور کام کا جائزہ لیں۔ بہر حال
-
کوئی نہ کوئی طریق ایسا ہونا چاہئے جس سے محکمے اپنے پروگرام پیش کرنے پر مجبور ہوں ۔
ہمارا کام دنیا میں اسلام پھیلانا ہے ۔ پس ہمارے محکموں کو یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے اس
غرض کے لئے کیا سکیم بنائی ہے۔ اس پر تقریریں کرواؤ ، مضامین شائع کرواؤ ، محاسبہ کرو اور
پوچھو کہ تم کیا کر رہے ہو۔ اس طرح امید ہے کہ دو چار سال کے اندر اندر جماعت میں
بیداری پیدا ہونی شروع ہو جائے گی اور محکموں کی غفلت کم ہو جائے گی ۔
نگران کمیٹیاں (1) پھر جیسے فنانس کمیٹی مقرر ہے، اسی طرح ضروری ہے کہ آئندہ
تین تین آدمیوں کی نگران کمیٹیاں بنائی جائیں ۔ ایک امور عامہ کی
نگران کمیٹی ہو، ایک دعوۃ و تبلیغ کی ہو، ایک وکالت تبشیر کی ہو، ایک تعلیم و تربیت کی ہو،
ایک تجارت اور صنعت کی ہو، ایک بیت المال کی ہو، ایک تصنیف کی ہو، ایک زراعت کی
ہو، ہر شخص کو معائنہ کا حق حاصل ہو اور سال بھر میں دو دفعہ لازمی طور پر اجتماعی معائنہ ہو۔
آدمی وہی لئے جائیں جو تعلیم یافتہ ہوں اور فن کو سمجھنے والے ہوں۔ سال میں دو دفعہ معائنہ
کرنے کے بعد وہ تفصیلی رپورٹ کریں جو شوری میں پیش ہو اور پھر وہ رپورٹ تمام
جماعتوں کے مطالعہ کے لئے شائع کی جائے۔ اس قسم کی رپورٹوں پر شروع میں بے شک
XXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۵۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اخراجات ہوں گے لیکن دو تین سال میں ہی جماعتیں بیدار ہو جائیں گی اور پھر امید ہے کہ
اس کے نتیجہ میں چندوں میں بھی آٹھ دس لاکھ کی زیادتی ہو جائے گی ۔ شاہ صاحب نے کچھ
کام کرنا شروع کیا ہے جس کے نتیجہ میں جماعتوں میں تبلیغی لحاظ سے کچھ بیداری نظر آتی ہے
لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام محکموں میں ایک نیا خون داخل کیا جائے اور اس کی یہی
صورت ہو سکتی ہے کہ نگر ان کمیٹیاں مقرر ہوں جو تمام محکموں کا معائنہ کریں اور پھر معائنہ کی
رپورٹ پیش کریں تاکہ اس کی روشنی میں محکمے اپنے اپنے نقائص کا ازالہ کر سکیں ۔ بہر حال
پانی سر سے گزر چکا ہے اگر اس وقت اس طرف توجہ نہ کی گئی تو پھر پچھتانا فضول ہوگا اور
اپنے نفس کے سوا آپ لوگوں کو کسی پر حرف گیری کرنے کا حق نہ ہوگا۔
تبلیغ کی طرف توجہ کی ضرورت تبلیغ کی طرف بھی ہماری توجہ بہت ہی کم ہے بالعموم
ہماری جماعت میں جو پڑھے لکھے آدمی ہیں وہ تبلیغ
سے اپنے آپ کو آزاد سمجھتے ہیں اور تبلیغ کرتے بھی ہیں تو اس طرح کہ بڑے فخر سے خط لکھتے
ہیں الْحَمْدُ لِله خدا تعالیٰ نے بڑا فضل کیا کہ فلاں چپڑاسی جو بیس سال سے زیر تبلیغ تھا اس
نے احمدیت قبول کر لی ہے۔ کیا تم چپڑاسی جتنی لیاقت رکھنے والے ہو۔ تمہاری قابلیت تو اس
بات کا تقاضا کرتی تھی کہ تم کسی ای۔ اے سی کو تبلیغ کرتے یا اگر تم ڈاکٹر یا وکیل ہو تو کہتے
فلاں ڈاکٹر اور وکیل نے ہماری تبلیغ سے احمدیت قبول کی ہے مگر کیا ان کو تبلیغ کرتے ہوئے
تمہاری زبان کٹتی ہے۔ تم سلام کر کے آجاتے ہو اور تم انہیں کہتے کچھ نہیں تا کہ ان کے
سامنے تمہاری عزت قائم رہے مگر دنیا پھر بھی تم کو بدنام کرتی ہے اور تمہارا اپنا حال یہ ہے کہ
تم خدا کو جواب دینے کے بھی قابل نہیں ۔ پس تم غور کرو اور سوچو کہ تم نے کتنے لوگوں کو تبلیغ
کی ہے۔ اگر تم تبلیغ کرو تو لازماً لوگوں کے دلوں میں صداقت کی جستجو پیدا ہو۔ ابھی پچھلے
دنوں دو احمدی وکلاء کی تحریک پر پانچ سات غیر احمدی وکیل ربوہ میں آئے اور انہوں نے
مرکز کو دیکھا اور حالات معلوم کئے ۔ اسی طرح اگر سب لوگ کوشش کریں تو نہایت شاندار
نتائج پیدا ہو سکتے ہیں ۔ آخر تم کو غور کرنا چاہئے کہ کیا تم خدا تعالیٰ کے لاڈلے تھے کہ خدا تعالیٰ
نے تمہیں احمدی بنا دیا اور اُن کو احمدی نہیں بنا سکتا۔ جس طرح تم پر فضل ہوا اسی طرح اُن پر
بھی ہو سکتا ہے۔ یہ صرف تمہاری سُستی ہے کہ تم مجالس میں اپنی واہ واہ کرانے کے لئے

خطابات شوری جلد سوم
۵۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
انہیں تبلیغ نہیں کرتے مگر دشمن پھر بھی تمہیں بدنام کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا۔ گویا
دونوں جگہ تم اپنا منہ کالا کراتے ہو۔ پاکستان گورنمنٹ سے لوگ ملنے جاتے ہیں تو کہتے ہیں
کہ ہر احمدی تبلیغ کرتا ہے گو ہر احمدی کا تبلیغ کرنا جرم نہیں ۔ بُری بات یہ ہے کہ کوئی اپنے
ماتحت پر اثر ڈال کر اسے تبلیغ کرے۔ اور ادھر خدا سے تم ملنے جاؤ گے تو خدا کہے گا کہ مجھ
سے کیا لینے آئے ہو، میری تو تم نے کبھی تبلیغ ہی نہیں کی ۔ پس نہ اس جہاں میں عزت رہی
اور نہ اگلے جہان میں عزت ملی۔ پھر اس کا فائدہ کیا ہوا۔ پس ہر شخص جسے قانون اجازت
دیتا ہے اُس کا فرض ہے کہ وہ اپنی اپنی سوسائٹی میں تبلیغ کرے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو کسی
نے
وکیل کا یہ لکھ دینا کہ میرا منشی بیعت کرتا ہے، یہ کوئی خوبی کی بات نہیں ۔ معلوم نہیں اس
کسی لالچ کے لئے احمدیت قبول کی ہے یا محض خانہ پری کے لئے کی ہے۔ تبلیغ اپنی حیثیت
کے لوگوں میں کرنی چاہئے اور اگر ہر شخص ایسا کرے تو تم دیکھ لو گے کہ کس طرح دو چار سال
میں ہی جماعت بڑھ جاتی ہے۔ یہ کہہ دینا کہ کوئی مانتا نہیں بالکل غلط ہے۔ وجہ صرف یہی
ہے کہ تم تبلیغ نہیں کرتے ۔ اگر اس کے لئے کوئی معین سکیم تیار کی جائے تو بڑے وسیع نتائج
پیدا ہو سکتے ہیں ۔
دارالتبلیغ کراچی میں اس موقع پر یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ کراچی کی اہمیت چونکہ
پاکستان کی وجہ سے بہت بڑھ گئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے وہاں ہمارا
مکان بن جائے اور ضروری ہے کہ سلسلہ کے نہایت اچھے اور قابل نمائندے وہاں رہیں ۔
تا کہ ہمارا سلسلہ ساری دنیا سے روشناس ہو سکے ورنہ بیرونی ملکوں پر بُرا اثر پڑے گا۔
وقف کی شرائط ایک اور بات جس کو میں دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے
کہ وقف کی شرائط کے متعلق میرے نظریہ میں کچھ تبدیلی پیدا ہوئی ہے
کیونکہ میں نے دیکھا کہ کئی لوگوں نے اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے وقف کیا اور
پھر بھاگ گئے ۔ اس کی بڑی وجہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ ہے کہ وقف بچپن میں کیا
جاتا ہے یا وہ لوگ بھی جن کا صرف ایک ہی بچہ ہوتا ہے، اپنے بچوں کو وقف کر دیتے ہیں اور
پھر انہیں مشکلات پیش آتی ہیں ۔ اب غور کرنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وقف کے
متعلق مندرجہ ذیل امور مد نظر رکھنے چاہئیں ۔
XXXXXXXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۵۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اول :- وقف ایک سے زیادہ اولاد والوں میں سے کسی ایک کا ہو۔ ہم دوسروں کا رستہ بند
نہیں کرتے وہ بھی وقف کر سکتے ہیں مگر ایسے قواعد ضرور ہونے چاہئیں کہ مجبوری کے
وقت وہ آسانی سے فارغ کئے جا سکتے ہوں ۔
(۲) وقف صرف بالغ مرد کا ہو۔ اکیس سال سے پہلے کے وقف آئندہ نہ لئے جائیں اور
گزشتہ وقفوں کو بھی فارغ کرنے کا راستہ کھلا رکھا جائے تا کہ وقف لڑکے کا ہو باپ کا
نہ ہو اور اس میں نمائش نہ ہو بلکہ حقیقت ہو۔
(۳) اکیس سال سے پہلے جن کو وظائف دیئے جائیں جیسے جامعہ احمدیہ وغیرہ میں تعلیم
پانے والوں کو دیئے جاتے ہیں ، وہ بطور قرض ہوں جو وقف کی صورت میں وقف کے
اندر مدغم ہو جائیں اور غیر وقف کی صورت میں وہ صرف قرضہ ہو جو حسب شرائط و
معاہدہ وصول کر لیا جائے ۔
(۴) سابق واقفین جن کی تعلیم پر سلسلہ کا روپیہ خرچ ہؤا ہے، وہ بھی محکمہ کے قواعد کے
مطابق رقم واپس کر کے فارغ ہو سکتے ہیں ۔
(۵) جو والدین اپنے بچوں کو وقف کرنا چاہیں وہ امیدواران وقف کی لسٹ میں رہیں ۔ جب
وہ اکیس سال کے ہو جائیں تو اُن سے دوبارہ پوچھا جائے کہ آیا وہ اپنی زندگی اپنی
مرضی سے وقف کرتے ہیں یا نہیں۔ اگر وہ وقف نہ کرنا چاہیں تو ان کو فارغ کر دیا
جائے اور اگر وقف ہونا چاہیں تو ان کا وقف قبول کر لیا جائے ۔ بہرحال بچوں کو بڑے
ہو کر آزاد ہونے کا پورا حق حاصل ہوتا کہ ان کی خدمت چٹی نہ ہو اصلی اور سوچی سمجھی
ہوئی قربانی ہو۔ میرے نزدیک اس سال کی مجلس شوری میں اس امر پر بھی غور ہونا
چاہیئے کہ ہماری جماعت کے تاجروں، صناعوں اور زمینداروں کی الگ الگ کمیٹیاں
مقرر ہوں۔ جن کے نمائندے سال میں کم سے کم ایک دفعہ یہاں آئیں اور باہمی
مشورہ کر کے اپنی ترقی کی سکیمیں طے کریں ۔ تاجر اور صناع جس قدر آ سکیں ان کو اس
موقع پر آنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اسی طرح زمینداروں کے نمائندے بھی آنے
چاہئیں کیونکہ وہ بڑی تعداد میں ہیں۔ یہ سر دست ایک مشاورتی کمیٹی ہو جو قربانی تعاون
اور ترقی کی روح پیدا کرے اور تحریک سے کام لے نہ کہ جبر سے یہ نظارت امور عامہ کا

خطابات شوری جلد سوم
۵۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
کام ہے۔
اخراجات میں تقدم و تاخر کو ملحوظ رکھا جائے اصولی طور پر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں اپنے تمام اخراجات میں
تقدم اور تاخیر کو ملحوظ رکھنا چاہئے ۔ یعنی ہمارا کام یہ ہونا چاہئے کہ جو بھی پروگرام بنایا جائے
اور اس کے لئے جو رقوم بھی تجویز کی جائیں آئندہ سالوں میں بجٹ کی توسیع اس سکیم کے
تابع ہو اور جب بھی روپیہ میں زیادتی ہو ان تجاویز کو مقدم رکھا جائے تا کہ بے منصوبہ کام نہ
بڑھے اور اگر خاص ضرورت کے ماتحت کانٹا بدلنا پڑے تو یا خلیفہ وقت کی سابق منظوری
سے تجویز بدلی جائے۔ جس میں صاف لفظوں میں لکھا ہو کہ فلاں فلاں مقدم کام کو مؤخر کر
کے اس نئے کام میں روپیہ لگایا جائے اور یا پھر شوری میں پہلے فیصلہ کروایا جائے کہ اس کام
کو دوسرے کاموں پر مقدم کیا جائے اور پھر وہ تجویز پیش ہو ۔ اب تو بعض دفعہ مجھ سے کھیل
کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ فلاں کام کے لئے اتنی رقم منظور کی جائے اور جب میں منظور
کر لیتا ہوں اور بعد میں دریافت کرتا ہوں کہ فلاں کام جس کی منظوری میں پہلے دے چکا تھا
وہ کیوں نہیں ہوا تو کہا جاتا ہے کہ آپ کی منظوری سے ہی وہ رقم فلاں کام میں خرچ کر دی
گئی ہے۔ حالانکہ ایسے موقعوں پر ضروری ہوتا ہے کہ نام لے کر وضاحت کروائی جائے اور
فیصلہ کروایا جائے کہ فلاں کام کی جو منظوری دی گئی تھی اُسے رڈ کیا جاتا ہے اور پھر کسی نئے کام
کے لئے کسی رقم کی منظوری کا سوال اُٹھایا جائے ۔ بہر حال ہمارے کاموں میں تقدم اور تاتر
کا فیصلہ ہونا ضروری ہے تا کہ مقدم کاموں کو اختیار کیا جا سکے اور بغیر کسی سکیم کے ہمارا کام نہ
بڑھے اور نہ روپیہ کا ضیاع ہو۔
میں سب کمیٹیوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ان امور پر غور کر کے اپنی اپنی رپورٹیں تیار
کریں اور میں جماعت کے نمائندگان سے بھی کہتا ہوں کہ اگر وہ یہ دیکھیں کہ جن امور کی
طرف میں نے توجہ دلائی ہے ان میں سے کسی بات پر کمیٹی نے غور نہیں کیا تو اس بارہ میں
انہیں مجلس شوری میں ترمیم پیش کرنے کا حق حاصل ہو گا ۔ خواہ فنانس کمیٹی کسی بات کی طرف
توجہ نہ کرے یا دوسری کمیٹیاں کسی پہلو کو نظر انداز کر دیں۔
اس کے بعد میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور سب کمیٹیوں کے صدر صاحبان سے
XXXXXXXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۵۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
کہتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے ممبروں کو یہ بتا دیں کہ کس وقت اور کس مقام پر ان کا مشورہ کے
لئے جمع ہونا ضروری ہوگا تا کہ سب کمیٹیاں اپنی اپنی کارروائی جاری رکھ سکیں“۔
دوسرا دن
مشاورت کے دوسرے دن ۱۲۔ ا ۱۲۔ اپریل مجلس مشاورت میں صحابہ کی نمائندگی مشاور ۱۹۵۲ء کو نظارت اعلیٰ کی رپورٹ پیش
ہونے کے بعد حضور نے فرمایا :-
دوستوں نے ناظر صاحب اعلیٰ کی رپورٹ سُن لی ہے۔ گزشتہ سال کے فیصلہ جات
جو تعیین نمائندگان کے متعلق تھے اس میں بعض غلطیاں رہ گئی ہیں مثلاً صحابہ کی نمائندگی کے
متعلق ہم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ۱۹۰۰ء سے پہلے کے صحابہ سارے کے سارے بطور حق کے
ممبر ہیں اس میں جو مضمون ہے وہ بتاتا ہے کہ اس میں در حقیقت صحابہ کی اہمیت کو مد نظر رکھا گیا
ہے۔ یعنی وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت حاصل کی اور
استفادہ کیا۔ ان کے شوری میں بلانے کی غرض یہ ہوتی ہے کہ ان کی صحبت کے اثر سے برکت
کی جائے لیکن صحابہؓ کا لفظ بولتے وقت ایسی تشریح نہیں کی گئی جس میں یہ سارا مضمون
آ جائے ۔ صحابہ کو بطور حق ممبر بناتے وقت یہی بات مد نظر تھی کہ ایسے لوگوں کو شمولیت کا موقع
دیا جائے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت حاصل کی ہو اور اس سے
فائدہ اُٹھایا ہو لیکن محض صحابہؓ کے لفظ میں وہ بچہ بھی شامل ہے جو ۱۸۹۸ء، ۱۸۹۹ء، یا ۱۹۰۰ء
میں پیدا ہوا۔ بہر حال صحابی کے لفظ کی تشریح ہونی چاہئے ۔ صحابہ کی یہ تعریف بھی کی جاتی ہے
کہ وہ شخص جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں مسلمان ہو گیا اور اس نے اپنی
زندگی میں چاہے کفر کی حالت میں ہی ہو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہو تو وہ صحابی
ہے۔ پھر ایک تعریف یہ بھی ہے کہ اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہو یا
آپ نے اُسے دیکھا ہو۔ غرض صحابی کی کئی تعریفیں ہیں ، مختلف ضرورتوں کے ماتحت اس کی
مختلف تعریفیں کی گئی ہیں لیکن محض دیکھ لینے سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا، ہمیں فائدہ تو اسی صورت

·

آج 10 میں سے 10 باقی