مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 5
خطابات شوری جلد سوم
۵۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
میں ہوگا کہ اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت حاصل کی ہو اور پھر اس سے
استفادہ کیا ہو۔ پس یہ بتانا چاہئے کہ صحابہؓ سے کون سے صحابہ مراد ہیں۔ چونکہ اس بات کی پہلے
تشریح نہیں کی گئی تھی اس لئے نتیجہ یہ ہوا کہ شوری کے لئے بعض ایسے صحابہ کے نام بھی آگئے ،
جن کے متعلق میں قطعی طور پر یہ سمجھتا تھا کہ وہ ہمیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتے۔ جب ان پر یہ
سوال کیا گیا کہ ان میں سے وہ کون سے صحابہ ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی صحبت حاصل ہوئی ہے؟ تو بعض ایسے لوگ بھی نکل آئے جنہیں صحبت نصیب ہی نہیں
ہوئی تھی۔ پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے تین دن تک کاغذات اپنے پاس رکھے کہ تحقیقات
ہو رہی ہے حالانکہ بعض معروف صحابہ تھے مثلاً ڈاکٹر سید غلام غوث صاحب اور ماسٹر فقیر اللہ صاحب
جن کو ہم جانتے ہیں لیکن انہیں بھی اسی بناء پر محروم کر دیا گیا کہ ابھی تحقیقات ہو رہی ہے
حالانکہ یہ ایسی چیز نہیں تھی جو ہم نہیں کر سکتے تھے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ کے لئے اس بات کا
فیصلہ ہو جانا چاہئے کہ صحابی کی تعریف اس حق کے حاصل کرنے کے لئے کیا ہو گی ۔ آیا صحابی کی
یہ تعریف ہوگی کہ وہ شخص جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کسی حالت میں بھی
دیکھا ہو اور اُس زمانہ میں یا بعد میں ایمان لایا ہو۔ یا جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے دیکھ لیا ہو۔ یا اس کی یہ تعریف کی جائے گی کہ اس سے وہ صحابی مراد ہے جس نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نہ صرف دیکھا ہو بلکہ آپ کی صحبت بھی حاصل کی ہو اور پھر
استفادہ بھی کیا ہو۔
دوسری غلطی یہ ہوئی کہ یہ قانون تو بنا دیا گیا کہ ۱۹۰۰ء کے بعد کے صحابہ میں سے
پندرہ صحابہ لے لئے جائیں لیکن کسی کو یہ خیال نہ آیا کہ ان کے انتخاب کی کیا صورت ہوگی
اور نتیجہ یہ ہوا کہ صرف ربوہ کے صحابہ کی فہرست دے دی گئی ۔ میں نے کہا کیا ربوہ کے صحابہ
کو کوئی خاص فوقیت حاصل ہے کہ صرف انہیں حق دے دیا گیا ہے اور باہر کی جماعتوں کا
خیال نہیں رکھا گیا ۔ میں رات کو اس بات پر غور کر رہا تھا لیکن میرے ذہن میں کوئی صورت
نہیں آئی کہ کس طرح سارے صحابہ کا خیال رکھا جائے ۔ آیا سارے صحابہ کی ایک فہرست بنا
لی جائے اور پھر ان میں قرعہ ڈال کر نام منتخب کئے جائیں یا کوئی اور صورت نکالی جائے ۔
آخر کیا وجہ ہے کہ شوری میں نمائندگی کا حق لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور
خطابات شوری جلد سوم
۵۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
دوسری جگہوں کے رہنے والے صحابہ کو نہ دیا جائے ۔ مثلاً اپنی سہولت کے لئے یہ قاعدہ بنا سکتے
ہیں کہ ہر جماعت جو ایک نمائندہ منتخب کر سکتی ہے اگر اسے ایک نمائندہ کا حق ہے تو اسے ایک
زائد نمائندہ بھیجنے کا حق ہوگا جو صحابی ہوگا کیونکہ ہم ایک کے ٹکڑے نہیں کر سکتے ۔ یا مثلاً یہ رکھا
جائے کہ ۲۵ فیصدی نمائندگی پر ایک زائد نمائندہ صحابی آئے ، اس طرح ہر جماعت کو نمائندہ
بنانے کا حق حاصل ہو جائے گا اور کوئی اعتراض نہیں ہو گا ۔ بظاہر پچیس فیصدی نمائندگی کا
حق دے کر ہم نے صحابہ کو کوئی زائد نمائندگی نہیں دی بلکہ پہلے انہیں ۱۰۰ فیصدی نمائندگی
حاصل ہوا کرتی تھی وہ ہم نے پچیس فیصدی کر دی ہے۔ صحابہ ویسے ہی نمائندگی کے حقدار
ہیں جیسے دوسرے لوگ ۔ صرف یہ علیحدہ نمائندگی کا حق اس لئے دیا گیا ہے تا صحابہ کا عنصر کم نہ
ہو۔ اگر کسی جماعت کو ۱۲ نمائندے بھیجنے کا حق ہے تو اسے تین صحابہ بھیجنے کا بھی حق ہوگا۔ اگر
کسی جماعت کے نمائندے چار سے کم ہوں تب بھی وہ ایک صحابی بطور نمائندہ بھیج سکتی ہے۔
یہ تجاویز ہیں ، آپ ان پر غور کر لیں ۔ پہلے دن مجلس شوری میں صحابہ کی نمائندگی مفقود
تھی ۔ آج ۱۹۰۰ء سے قبل کے صحابہ کو تو نمائندگی مل گئی ہے لیکن ۱۹۰۰ء سے بعد کے صحابہ میں
سے جن پندرہ صحابہ کو نمائندگی کا حق ملنا تھا وہ نہیں ملا کیونکہ ان کے انتخاب کا ذریعہ نہیں بتایا
گیا تھا۔“
تیسرا دن
۱۳۔
جماعتی کاموں کو ترقی دینے کے لئے زریں ہدایات د اپریل ۱۹۵۲ء کو مجلس مشاورت کا
آخری اجلاس شروع ہوا۔ عام کارروائی سے قبل حضور نے جماعتی کاموں کو ترقی دینے کے
لئے احباب جماعت کو بیش قیمت ہدایات سے نوازا۔ تلاوت قرآن کریم اور دعا کے بعد
فرمایا :-
کل صدرانجمن احمدیہ کے بجٹ کے متعلق فیصلہ کیا گیا تھا کہ اصولی طور پر اعداد و شمار
کو قبول کر لیا جائے لیکن بعد میں مزید غور کر کے میں اس میں مناسب تبدیلی کروں گا تا کہ
خطابات شوری جلد سوم
الله
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
بجٹ کم ہو جائے ۔ جن دوستوں نے بجٹ کے متعلق تقاریر کی تھیں میں اُن کے نوٹ لیتا گیا
تھا اور بعض باتیں اپنی طرف سے لکھتا گیا تھا ۔ آج میں دوسری کارروائی شروع کرنے سے
پہلے ان باتوں کے متعلق کچھ بیان کر دینا چاہتا ہوں ۔
بعض باتیں چھوٹی ہوتی ہیں لیکن نتائج کے لحاظ سے بڑی اہم ہوتی ہیں۔ میں نے
صدر انجمن احمدیہ کی مشکلات کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ بجٹ اخراجات ہمیشہ گزشتہ سال یا
اس سے پہلے سال کی آمد سے ۱۰ فیصدی کم رکھا جایا کرے اور اس فیصلہ سے میری غرض یہ
تھی کہ اس ذریعہ سے ۔ جماعت اپنے پروگرام بڑھانے میں کامیاب ہو سکے گی ۔ یہ نہیں ہوگا
کہ یونہی خرچ ہوتا چلا جائے اور بعد میں ندامت اور پشیمانی حاصل ہو۔ کچھ سال تک تو اس
سکیم پر عمل ہوتا رہا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ صدر انجمن احمد یہ نے آٹھ لاکھ روپیہ بطور ریز روفنڈ
جمع کر لیا لیکن ۱۹۴۷ء کے ہنگامے میں یہ قاعدہ ٹوٹ گیا اور شاید مجھ سے بھی اجازت طلب
کر لی گئی تھی کہ مشکلات کی وجہ سے اس قاعدہ پر عمل نہیں ہو سکتا کیونکہ آمد کوسخت صدمہ پہنچا
تھا نتیجہ یہ ہوا کہ اخراجات بے انتہاء بڑھنے شروع ہوئے ۔ آپس میں رسہ کشیاں شروع
ہوئیں اور بجٹ اخراجات کو آمد سے بڑھا دیا گیا ۔ اگر نتائج بھی بڑھتے تو ہمیں کوئی پریشانی
نہ ہوتی مگر آمد کم رہی اور اخراجات بڑھتے چلے گئے ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اخراجات میں اتنی
زیادتی ہو گئی کہ انہیں سنبھالنا مشکل ہو گیا ۔ اگر کچھ دیر پہلے اس حالت کا پتہ لگ جاتا تو ہم
سنبھل جاتے اور دیکھنے سے معلوم ہو جاتا کہ کس کس جگہ زیادتی ہوئی ہے ۔ آیا عملہ میں
زیادتی ہوئی ہے یا سائر میں زیادتی ہوئی ہے ۔ اگر عملہ میں زیادتی ہوئی ہے تو عملہ میں
مناسب کمی کی جاتی اور اگر سائر میں زیادتی ہوتی ہے تو سائر میں مناسب کمی کی جاتی اور
آہستہ آہستہ بجٹ اعتدال پر آ جاتا۔
کارکنوں کی تنخواہیں کل کہا گیا تھا کہ اگر کارکنوں کی تنخواہیں زیادہ ہوں تو وہ کام اچھا
کریں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہاں کارکنوں کی تنخواہیں قادیان
سے بہت زیادہ ہیں لیکن مجھے کوئی ایسا کارکن نظر نہیں آتا جو خوش ہو ۔ جتنی جتنی تنخواہ بڑھتی
گئی ہے اُتنا اتنا ملال بھی بڑھتا گیا ہے مثلاً صدر انجمن احمد یہ نے گریڈ چار کی بجائے پانچ
کر دیا تو ایک کارکن چار کے گریڈ میں جتنا خوش تھا اُتنا ہی وہ اب پانچ کے گریڈ میں ناراض ہے
خطابات شوری جلد سوم
۵۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اُس کے نزدیک گریڈ پانچ نہیں ہونا چاہئے بلکہ آٹھ ہونا چاہئے ۔ اگر انجمن نے کسی کارکن کی سی
تنخواہ پچاس کی بجائے ساٹھ کر دی ہے تو جتنا شکوہ اُسے پچاس روپے تنخواہ کے متعلق تھا
ساٹھ روپے تنخواہ پر اُس کا شکوہ اس سے بڑھ گیا ہے اس کے نزدیک تنخواہ ساٹھ نہیں اسی
ہونی چاہئے تھی حالانکہ بعض حالات میں ہمارے یہاں کے کارکنوں کی حالت گورنمنٹ کے
کارکنوں کی حالت سے اچھی ہے۔ گورنمنٹ کے سارے محکموں کی تنخواہیں ایک سی نہیں ۔
مرکز میں کارکنوں کی تنخواہیں اور ہوتی ہیں ، اضلاع میں تنخواہیں اور ہوتی ہیں اور تحصیلوں
میں تنخواہیں اور ہوتی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ بورڈ کی تنخواہوں کو جب دیکھا گیا تو ہمارے کارکنوں
کی تنخواہیں ان کی تنخواہوں سے بڑھی ہوئی تھیں ۔ اخباروں میں وقتاً فوقتاً جو اعلانات چھپتے
رہتے ہیں، ان سے ڈسٹرکٹ بورڈ کی تنخواہوں اور صدر انجمن احمد یہ کی تنخواہوں کا مقابلہ کیا
جا سکتا ہے لیکن پھر بھی یہ کہا گیا کہ صدر انجمن احمد یہ کے کارکنوں کی تنخواہیں کم ہیں۔ تو میں
نے کہا تنخواہیں بڑھائی جائیں اور اصولاً مغز اسلام کے لحاظ سے بھی تنخواہیں بڑھانی
چاہئیں ۔ اسلام کا مغز یہ ہے کہ ہر شخص کے کھانے پینے کے لئے کافی گنجائش ہو۔ گو کا رکن
بھول جاتے ہیں اس بات کو کہ حکومت ، صدر انجمن احمد یہ اور ذاتی کاموں میں فرق ہے۔
حکومت جبراً ٹیکس وصول کرتی ہے لیکن صدر انجمن احمد یہ جبر نہیں کر سکتی ۔ حکومت جبراً ٹیکس
لیتی ہے اور دینے والے دیتے ہیں لیکن یہاں یہ کام نہیں ہو سکتا۔ کوئی انجمن خواہ کتنی طاقتور
ہو، اس کے پاس جبر کی طاقت نہیں ہو سکتی اور لوگوں کا ایک حصہ ایسا ہوتا ہے جو جبر سے مانتا
ہے۔ حکومت جبر سے ٹیکس وصول کرے گی مگر ایک خلیفہ یا نبی ایسا نہیں کرے گا۔ ان کو جبر کی
طاقت حاصل نہیں ، جبر کی طاقت حکومت کو ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک
شخص کے پاس زکوۃ لینے کے لئے آدمی بھیجے۔ اس نے کہا میرا اپنا گھر پورا نہیں ہوتا تمہیں
کہاں سے دوں جس طرح یہاں بعض لوگ کہتے ہیں ۔ اگر ان سے چندہ مانگا جائے تو وہ کہتے
ہیں کہ اپنے گھر کا حساب ٹھیک کریں یا آپ کو چندے دیں ۔ حکومت ہوتی تو وہ کیا کرتی ؟ وہ
یقیناً جبراً وصول کر لیتی ۔ انہیں مجرمانہ کرتی ، قید کرتی ، یا دونوں سزائیں ایک وقت میں انہیں
دیتی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی ایک وقت میں حکومت
مل گئی تھی لیکن وہ حکومت جبری حکومت نہیں تھی اس لئے آپ نے جبر کا پہلو اختیار نہیں کیا بلکہ
XXX
خطابات شوری جلد سوم
۵۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اخلاقی پہلو اختیار کیا اور فرمایا اس شخص سے آئندہ زکوۃ نہ لی جائے۔ حکومت کے لحاظ سے
آپ نے اس سے زیادہ وصول کر لینا تھا لیکن چونکہ آپ کے پاس حکومت نہیں تھی یا جو
حکومت تھی اس میں مذہبی رنگ غالب تھا آپ اپنی زندگی میں بتانا چاہتے تھے کہ نبوت کا پہلو
حکومت کے پہلو پر جو اتفاقی طور پر ملی ہے غالب ہے اس لئے آپ باوجود دُنیاوی حکومت مل
جانے کے اس پر مذہبی پہلو غالب رکھتے تھے ۔ پس آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ یہ شخص زکوۃ
سے انکار کرتا ہے اس سے جبراً زکوۃ وصول کرو اور صرف زکوٰۃ ہی نہیں بلکہ زائد روپیہ
دینے
وصول کرو بلکہ یہ فرمایا کہ اس سے آئندہ زکوٰۃ نہ لی جائے۔
سزا کا اثر مومن قلوب پر اخلاقی لحاظ سے ایک شخص کے لئے جس میں ایمان ہو یہ
پر
سزا بہت بڑی ہے لیکن جس شخص میں ایمان نہیں وہ خوش
ہوتا ہے کہ چلو اب کچھ دینا نہیں پڑے گا۔ میرا اپنا تجربہ ہے، جماعت کے بعض افراد کو جب
یہ سزا دی جاتی ہے کہ ان سے چندہ نہ لیا جائے تو ان کے خطوط پر خطوط آتے ہیں کہ ہمیں
معاف کر دیا جائے ، غلطی ہو گئی تھی آئندہ ایسا نہیں ہو گا لیکن بعض کی طرف سے کوئی خط آتا
ہی نہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں اچھا ہوا روپیہ ضائع ہو رہا تھا ہمارے کام آئے گا ۔ وہ شخص جس کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سزا دی تھی اُس میں ایمان موجود تھا۔ وہ سمجھ گیا کہ مجھ
سے غلطی ہو گئی ہے اس لئے وہ اگلے سال دونوں سالوں کی زکوۃ لے کر آ گیا اور عرض کیا
يَا رَسُول اللہ ! وہ حکم تو پچھلے سال کے لئے تھا، اس سال کی زکوۃ لے لی جائے۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں ہم زکوۃ نہیں لیں گے۔ وہ ہر سال زکوۃ لے کر آتا رہا
لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی میں اُس سے زکوۃ نہیں لی ۔ آپ کی
وفات کے بعد وہ حضرت ابوبکر کے پاس بھی زکوۃ لے کر آیا لیکن آپ نے فرمایا جس شخص
سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوۃ نہیں لی، میں اُس سے زکوۃ کیسے لے سکتا
ہوں۔ احادیث میں آتا ہے کہ وہ ہر سال گلے کو پالتا اور پھر اس کے ساتھ نئی زکوۃ لے کر
آتا اور زکوۃ کے جانور اس کے پاس اتنی تعداد میں ہو گئے کہ جب وہ زکوۃ لاتا تو وادی بھر
جاتی تھی لیکن اس سے زکوۃ نہیں لی جاتی تھی ۔ وہ روتا ہوا آتا تھا اور روتا ہوا چلا جاتا تھا۔ ہے
پس مان لیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو حکومت ملی تھی وہ اور قسم کی تھی لیکن سزا کا
خطابات شوری جلد سوم
۵۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اثر بھی مومن قلوب پر ہوتا ہے غیر مومن قلوب پر نہیں ۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق حکومت پس ہمارے چندے طلوعی ہیں اور ہمارے پاس حکومت
نہیں۔ اگر حکومت ہو بھی تو ہم وہ طریق اختیار نہیں کر سکتے جو دوسری حکومتیں اختیار کرتی ہیں۔
فرض کرو اگر کوئی حکومت احمدی ہو جائے اور وہ احمدیوں سے جبراً چندے وصول کرنے کا اختیار
دے دے تو بھی ہماری حکومت الگ قسم کی ہوگی اور ہم وہ اختیارات اس صورت با رت میں استعمال
نہیں کریں گے جس صورت میں دوسری حکومتیں استعمال کرتی ہیں۔ ہم اخلاقی پہلو کو غالب کریں
گے۔ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق جبر استعمال نہیں کریں گے اور
ایسے حالات میں کہ جب ہمارے چندوں کا آنا قطعی نہیں ہم جبر کے اصول پر عمل کیسے کر سکتے
ہیں۔ شریعت نے وہ احکام حکومت کو دیتے ہیں اور وہ اسی سے وابستہ ہیں لیکن باوجود اس کے ہم
نے دیکھا ہے کہ یہ طریق چلا نہیں۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ یا تو کام کرنے والوں کے نفوس میں
ایمان کا وہ مقام نہیں یا کام لینے والے ایسے رنگ میں کام نہیں لیتے کہ کارکنوں کے دلوں میں
روحانی اور مذہبی روح زیادہ ہو جائے اور کارکن ہونے کی روح کم ہو جائے ۔
غرض ان طریقوں سے بھی فائدہ نہیں پہنچا اور اب جو میں نے بجٹ دیکھا تو یہ میرے
لئے تکلیف کا موجب ہوا ۔ مجھے سر درد تھی اور اسہال بھی آ رہے تھے لیکن میں سوچ رہا تھا کہ
اس مصیبت کو کس طرح ٹلایا جائے ۔
میں ذکر کر رہا تھا کہ میں نے احتیاط کے طور پر یہ قاعدہ بنایا تھا کہ نظارت بیت المال
موجودہ سال یا اس سے پہلے سال کا بجٹ آمد سامنے رکھ کر اس سے دس فیصدی کم بجٹ
اخراجات تیار کیا کرے لیکن نظارت نے اس کی پابندی نہیں کی۔ نظارت نے کہا ہے کہ میری
طرف سے یہ بات کہی گئی تھی کہ کسی سال کے بجٹ سے دس فیصدی کم بجٹ بنایا جائے حالانکہ یہ
درست نہیں۔ خود بیت المال والوں نے مجھ سے پوچھا تو میں نے جواب دیا جس کا مفہوم یہ تھا
کہ پچھلے سال کے بجٹ آمد سے دس فیصدی کم رکھ لیا جائے یا اس سے پہلے سال کے بجٹ
آمد سے دس فیصدی کم رکھ لیا جائے۔ میں دیکھ رہا تھا کہ قاعدہ ٹوٹ چکا ہے اس لئے اسے دوبارہ ر
سہولت سے قائم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹوٹی ہوئی چیز زور سے اصلاح پذیر نہیں ہوتی ۔
XXX
خطابات شوری جلد سوم
۵۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
میں نے جواب دیا کہ کوشش یہی کرو کہ بجٹ کم رہے لیکن میں یہ پابند نہیں کرتا کہ اس سال یا اس
سے پہلے سال کے بجٹ کے مطابق بجٹ بنایا جائے اور پھر دس فیصدی کی کمی کر دی جائے ۔ اب
اس سال یا اس سے پہلے سال اور کسی سال میں فرق ہے۔ کسی سال کا یہ مطلب ہے کہ
صد را انجمن احمد یہ آزاد ہے وہ کوئی ایک سال اپنی مرضی سے چن لے اور اس کے مطابق بجٹ بنا
کر اس میں دس فیصدی کی کمی کر دے۔ لیکن اس سال یا پچھلے سال میں وہ مقید رہتی ہے۔
پس یہ غلط ہے کہ میں نے کسی سال کے الفاظ کہے تھے۔ میں نے ۵۱-۱۹۵۰ء
کے متعلق اجازت دی تھی یا ۵۲ - ۱۹۵۱ء کے متعلق اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ ان میں سے
کوئی ایک سال لے لو اور اس پر بجٹ کی بنیاد رکھو لیکن یہ بھی یاد رکھو کہ ایسے قاعدے ہمیشہ
نہیں چلا کرتے۔ چار پانچ سال کے بعد پھر اس قاعدہ پر غور ہو سکتا ہے۔ بہر حال اب بھی
میں کہتا ہوں کہ ہماری آمد نیں محدود ہیں اور کام کو ہم نے وسیع کرنا ہے اس لئے ایسی
صورت ہونی چاہئے کہ ہمارے پاس کچھ رقم جمع ہوتا کہ ہم ہنگامی کام کر سکیں ۔ اس وقت ہم
ہنگامی کام نہیں کر سکتے ۔
مجلس شورای کا ہال دوسری چیز جو بظاہر خرچ کے متعلق ہے اور اس وقت میرے دل میں آئی ہے وہ یہ ہے کہ اس وقت ہم لجنہ اماءاللہ کی مہربانی سے
ان کے ہال میں بیٹھے ہیں۔ گویا مجلس شوری کا اجلاس جو یہاں ہو رہا ہے اس کے لئے ہم
عورتوں کے ممنونِ احسان ہیں۔ میں نے کئی دفعہ کہا ہے کہ عورتیں مردوں سے چندوں کے
معاملہ میں پیش پیش ہیں اور ان میں بیداری پائی جاتی ہے۔ میں نے ایک دفعہ مردوں کو طعنہ
دیا تو ایک دوست نے کہا کہ عورتیں آخر ہم سے ہی لے کر دیتی ہیں۔ میں نے کہا عورتیں پھر
بھی ہمت والی ہیں ۔ تمہارے پاس روپیہ ہوتا ہے لیکن تم دیتے نہیں ۔ ان کے پاس روپیہ نہیں
ہوتا پھر بھی وہ تم سے لے کر دے دیتی ہیں۔ یہ کیا ہی شاندار عمارت ہے جو عورتوں نے بنالی
ہے۔ یہ ہال میرے مشورہ سے بنا ہے اور عمارت کو اس طرز پر بنایا گیا ہے کہ ضرورت پڑے تو
اسے وسیع کر لیا جائے ۔ اب یہ ۳۶×۰ ۷ فٹ ہے لیکن اسے ۳۶×۱۰۰ فٹ تک وسیع کیا
جا سکتا ہے اگر یہ ہال اس قدر وسیع ہو جائے تو میرے خیال میں یہ مناسب ہال کہلا سکتا ہے۔
اس صورت میں بند کھل جائیں گے اور گیلریاں بند ہو جائیں گی اور اس طرح دو اڑھائی ہزار آدمی
خطابات شوری جلد سوم
۵۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ایک وقت میں ہال میں بیٹھ سکیں گے۔ ہمارے لئے ضروری تھا کہ ہال تیار کرتے لیکن ابھی
تک ہال تیار نہیں ہوا۔ یہاں روپے کا بھی سوال نہیں تھا روپیہ عمارت کے لئے آ رہا ہے خواہ
وہ کم مقدار میں آ رہا ہے لیکن آ رہا ہے۔ میں نے چوہدری صاحب سے ایک بات کہی ہے
اگر خدا تعالیٰ ہمیں کامیاب کر دے تو ایک اور صورت بھی پیدا ہو جائے گی ۔ دفاتر کے لئے
روپیہ موجود ہے اور تجویز یہ ہے کہ دفاتر کے پہلو میں ایک ہال بن جائے اور یہ ہال
۵۰×۱۰۰ فٹ کا ہو۔ اگر اتنا بڑا ہال بن جائے تو یہ قاد بڑا ہال بن جائے تو یہ قادیان کے ہال سے ڈیوڑھا ہوگا۔ پھر
گیلریاں بھی ہوں گی اور اس طرح اجتماع آسانی سے ہو سکے گا۔ پس کوئی وجہ نہیں کہ اب
تک ہال نہ بن چکا ہوتا ۔ میں اس کے لئے ۹۰ ہزار روپیہ کی بھی منظوری دے دیتا۔ ابھی لجنہ
کے ہال کی بنیادیں بھی نہیں گھری تھیں کہ اُس وقت میں نے صدر انجمن احمد یہ کو ہال
بنوانے کے لئے کہا تھا۔ میں حیران ہوں کہ اس قدر کوتا ہی سے کام کیوں لیا گیا ہے۔
ربوہ کی عمارات کی تاریخ عمارت کی تاریخ اور ریکارڈ کو دیکھا جائے تو معلوم ہوگا
کہ ربوہ کی تمام عمارات میری ممنونِ احسان ہیں ۔ چاہے
ناظر یہ کہہ دیں کہ میں بڑا ظالم ہوں لیکن وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوئی ایک عمارت بھی نظارت
نے بنوائی ہے میں نے روزانہ سختیاں کر کر کے اور یہ کہہ کر کہ جب تک فلاں عمارت نہ بنے
کا رکن دو گھنٹہ زائد وقت دفاتر میں بیٹھیں یہ عمارتیں بنوائی ہیں ۔ صدرانجمن احمد یہ کے دفاتر
کا کام میں نے سب سے اچھے آدمی کو دیا تھا اور ادھر تحریک جدید کے دفاتر کا کام میں نے کا
چوہدری فقیر محمد صاحب مرحوم کے سپرد کیا تھا مگر دونوں دفاتر والوں نے سُستی سے کام لیا
ہے۔ اُس وقت یہ شکوہ تھا کہ اینٹیں نہیں ملتیں ۔ اب اینٹیں ملنے لگ گئی ہیں بلکہ شکایت ہے تو
یہ کہ اینٹیں اُٹھائی نہیں جاتیں، اینٹیں بہت زیادہ ہیں ۔ بہر حال اگلے سال تک ہال بن جانا
چاہئے ۔ روپیہ منظور ہے اور دفاتر کی جگہ پر نشان لگا دیا گیا ہے ۔ اس سال دفا تر مکمل
ہو جانے چاہئیں تا کہ اگلے سال مجلس شوری کا اجلاس وہاں ہو سکے ۔
جہاں روپے کی دقت بتائی گئی ہے وہاں میرے خیال میں اس کی ذمہ داری اوروں
پر بھی آتی ہے۔ مثلاً میرے خیال میں بعض رقوم سکول پر خرچ ہوئی ہیں گورنمنٹ کے قانون
کے مطابق یہ رقوم واپس ملنی چاہئیں ۔ اسی طرح کا لج پر بھی بعض رقوم خرچ ہوئی ہیں اور یہ رقوم
خطابات شوری جلد سوم
۵۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ساٹھ ہزار روپے کے قریب ہیں۔ دونوں محکموں نے گورنمنٹ کے بعض قوانین کی عدم پابندی
کر کے ان رقوم کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔ گورنمنٹ کا قاعدہ ہے کہ ایسی رقوم کو محکمہ سے
چیک کروا کے معین کروا لیا جائے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ کالج اور سکول کا کام ہے کہ وہ ان
رقوم کو وصول کریں ۔ اس طرح ہمیں ۶۰ - ۷۰ ہزار روپیہ مل سکتا ہے اور اس سے اور عمارت
مثلاً بورڈنگ ہاؤس ہی بن سکتا ہے۔
زکوۃ میں نے مساجد کے متعلق بھی ایک نوٹ لکھا تھا۔ دراصل باوجود توجہ دلانے کے
جماعت نے اس طرف پوری توجہ نہیں کی ۔ اگر لوگ تھوڑی بہت توجہ بھی کرتے تو ہم
امید کرتے تھے کہ دو تین سال میں مطلوبہ رقوم جمع ہو جاتیں ۔ ایک دوست نے کہا تھا کہ اگر
جماعت پورے طور پر زکوۃ دے تو ایک لاکھ کی رقم جمع ہو جاتی ہے حالانکہ اگر جماعت زکوۃ
دے تو آبادی کا صرف دس فیصدی حصہ زکوۃ دیتا ہے، اس طرح ایک لاکھ روپیہ چالیس
لاکھ افراد سے آ سکتا ہے لیکن جماعت اڑھائی لاکھ کی ہے اور ہم اندازہ کرتے ہیں کہ بیرونی
جماعتوں کو ملا کر ہماری جماعت پانچ لاکھ کی ہے، اب کجا چالیس لاکھ اور کجا اڑھائی لاکھ۔
حقیقت یہ ہے کہ زکوۃ کی جو تفاصیل شریعت نے بیان کی ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری
جماعت میں تین ہزار آدمی بھی ایسا نہیں بنتا جو زکوۃ دینے والا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ
زکوۃ کے دو حصے ہوتے ہیں اور عام طور پر زکوۃ پر بحث کرنے والے اس سے غافل ہیں ۔
ایک حصہ وہ ہے جسے انسان خود خرچ کرنے کا مجاز ہے اور ایک حصہ وہ ہے جو حکومت لیتی
ہے۔ جو زکوۃ حکومت لیتی ہے اس نے اس کا نام اب بدل دیا ہے۔ پس اس کا مطلب یہ
نہیں کہ دُہری زکوۃ لگا دی جائے ۔ ایک زمیندار جو ز کوۃ حکومت کو ادا کرتا ہے، اسلام میں
اسے زکوۃ کہتے ہیں لیکن انگریزوں نے اسے ریونیو کہہ دیا ہے۔ پاکستان والے بھی اسے
ریونیو کہتے ہیں ۔ اب ریونیو کہنے سے ہم وہ زکوۃ نہیں لے سکتے ۔ وہ بہر حال زکوۃ ادا کرتا
ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ بعض جگہ حکومت زکوۃ سے دو گنا ٹیکس لے رہی ہے۔ جانوروں پر
زکوۃ واجب ہے، پنجاب میں بہت کم لوگ جانور رکھتے ہیں لیکن سندھ میں لوگ جانور رکھتے
ہیں ، اب زکوۃ لگے گی تو حکومت لے گی اور کوئی نہیں لے گا ۔ تجارتوں پر زکوۃ ہے لیکن یہ
زکوة بھی حکومت لیتی ہے اور ٹیکس کی صورت میں لیتی ہے۔ اب یہ نہیں کہ چونکہ اس زکوٰۃ کا
خطابات شوری جلد سوم
۵۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
نام ٹیکس رکھ دیا گیا ہے اس لئے دُہری زکوۃ وصول کی جائے ۔ زکوۃ اس وقت فرض ہوتی
ہے جب ایک تاجر مقررہ زکوۃ سے کم دے لیکن بالعموم گورنمنٹ مقررہ زکوۃ سے زیادہ ہی
لیتی ہے۔ ہاں نفع نہ ہونے کی صورت میں زکوۃ کم ہو جاتی ہے لیکن اسلام نے زکوۃ نفع پر
نہیں رکھی کیپیٹل (Capital) پر رکھی ہے۔ باقی افراد کی زکوۃ رہ جاتی ہے۔ اس لئے زکوۃ
کا حصہ جو جماعت کو مل سکتا ہے بہت کم ہو جاتا ہے۔ زیور پر جو زکوۃ ہے اس کا ایک حصہ بھی
باقی نہیں رہتا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جو زیور گھستا ہے اُس پر زکوۃ
نہیں ہے تاجروں کے پاس زیور زیادہ ہوتے ہیں ۔ تم لوگ کھاتے پیتے زیادہ ہو اور تمہاری
عورتیں زیادہ خرچ کرتی ہیں لیکن ایک تاجر کی عورت زیادہ خرچ نہیں کرتی ۔ وہ تہہ بند پہنتی
ہے اور جب مجلس میں آتی ہے تو ایک خاص جوڑا جو اسی مقصد کے لئے ہوتا ہے پہن کر
آ جاتی ہے تم سمجھتے ہو کہ وہ روزانہ ایسی پوشاک پہنتی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔ گویا تاجر
لوگ تنگی سے گزارہ کر لیتے ہیں اور جو کچھ بچتا ہے وہ زیورات میں لگا دیتے ہیں۔ تاجر لوگ
زیورات کو اپنی جائداد سمجھتے ہیں اور جب کیپیٹل (Capital) میں گھاٹا پڑتا ہے تو زیور بیچ
کر اس گھاٹے کو پورا کر لیتے ہیں ۔ پس یہ آمد کا معیار نہیں اور نہ ہم اس سے یہ نتیجہ نکال سکتے
ہیں کہ چونکہ فلاں کے پاس زیور زیادہ ہے اس لئے وہ زیادہ مالدار ہے۔ عام زیور پہننے
والے ہوتے ہیں اور ان پر زکوۃ نہیں ۔ پھر آجکل جڑاؤ زیور کا رواج ہے اور جڑاؤ زیور پر
زکوۃ نہیں ۔ زکوۃ سونے کے حصہ پر ہوتی ہے اور وہ بہت کم ہوتا ہے اس رنگ میں
ہزارواں حصہ زکوۃ کا بھی باقی نہیں رہتا ۔ در حقیقت کھینچ تان کر یوں سمجھنا چاہئے کہ سو میں
سے ایک شخص پر زکوۃ واجب ہے اور جب سو میں سے ایک شخص پر زکوۃ واجب ہے تو
اڑھائی لاکھ میں سے زکوۃ دینے والا صرف اڑھائی ہزار آدمی ہوا اور پھر ان اڑھائی ہزار
آدمیوں میں سے بھی بعض نادہند ہوتے ہیں۔ ناظر صاحب بیت المال نے بتایا ہے کہ ان
کے پاس چارسو کے قریب زکوۃ دینے والوں کے کھاتے ہیں اور جب چارسو کے قریب
کھاتے ہیں تو تم زکوۃ دینے والے زیادہ سے زیادہ آٹھ سو سمجھ لو۔
پس یہ محض خیالی باتیں ہوتی ہیں جس وقت وہ دوست یہ بات کہہ رہے تھے میرا ذہن
بچپن کے ایک واقعہ کی طرف چلا گیا ۔
خطابات شوری جلد سوم
۵۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ ایک دن ایک شخص آپ کے پاس آیا
اور کہنے لگا مجھے بخاری لے دیں ۔ بخاری ان دنوں ۳۰،۲۵ روپیہ کو آتی تھی ۔ آپ نے فرمایا تھی
اس وقت بخاری خرید کر دینے کی مجھے توفیق نہیں ۔ وہ غصہ میں آ کر کہنے لگا کہ یوں کہو کہ میں
نے بخاری لے کر دینی نہیں ۔ حضرت خلیفہ مسیح الاول نے فرمایا میں سچ کہہ رہا ہوں کہ مجھ
میں اتنی طاقت نہیں ۔ اُس نے کہا میں دھوکا میں نہیں آسکتا ایک لاکھ کی جماعت ہے۔ اگر
ہر شخص مرزا صاحب کو ایک روپیہ نذرانہ بھی دے تو ان کو ایک لاکھ روپیہ سالانہ آمد ہوتی ہے
اور اگر وہ ایک چوٹی بھی آپ کو نذرانہ دیں تو آپ کو پچیس ہزار روپیہ کی آمد ہوتی ہے۔ جب
اس نے یہ کہا تو آپ نے فرمایا کہ تم بتاؤ اب تک تم نے مجھے کتنی چونیاں نذرانہ دی ہیں۔
مساجد کیلئے چندہ کی تحریک پس یہ قیاسات ہیں، انہیں واقعات پر مبنی نہیں سمجھنا چاہئے۔ میں نے تحفہ شہزادہ ویلز کے چھپوانے کی
تحریک کی تھی تو جماعت نے ایک خاصی رقم جمع کر دی تھی۔ اسی طرح اگر مساجد کے لئے بھی کچھ
نہ کچھ ہمت کی جائے تو کام بن سکتا ہے۔ جہاں یہ بات غلط ہے کہ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل
کے پاس ۲۵ ہزار روپیہ آتا تھا، وہاں یہ بات بھی تو غلط ہے کہ آپ کے پاس کچھ نہیں تھا۔
آپ کھاتے پیتے تھے اور آپ کے پاس روپیہ بھی آتا تھا۔ اس زمانہ میں سب سے زیادہ
چندے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے ہی ہوتے تھے۔ تو جماعت کو اس بارہ میں کوئی نہ کوئی
کوشش تو کرنی چاہئے ۔ چاہے تم ایک آنہ فی کس دو یا ایک پیسہ فی کس دو۔ آخر یہ تو سمجھا
جائے کہ اس بارہ میں کوئی نہ کوئی کوشش ہو رہی ہے۔ چلو یہی فیصلہ کر لو کہ جب کسی بیٹے یا
بیٹی کی شادی ہو گی تو ہم کچھ نہ کچھ مسجد واشنگٹن کے لئے دیں گے۔ مجھ سے نکاح پڑھائے
جاتے ہیں وہ ہزار ڈیڑھ ہزار ہو جاتے ہیں اور جو نکاح اپنی اپنی جگہوں پر ہوتے ہیں وہ اس
کے علاوہ ہیں ۔ اگر پانچ روپیہ فی نکاح اوسط رکھ لی جائے تو ہیں پچیس ہزار روپیہ آ جانا
چاہئے ۔ پھر بیٹا پیدا ہوتا ہے یا بیٹی پیدا ہوتی ہے تو کچھ نہ کچھ مسجد کے لئے دے دیں۔ ایک
ہزار پر ایک پیدائش ماہوار ہوتی ہے۔ ہمارے ملک میں ایک فیصدی کی سالانہ ترقی ہوتی
ہے
، اور ہماری جماعت میں تو اس سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اگر اڑھائی فیصدی ہی ترقی ہو تو
اڑھائی روپیہ تو یہی ہو جاتا ہے۔ پھر خوشی کی اور تقاریب ہیں، ان کو ملا لو تو یہ آمد اور بھی
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
۵۲۲
خطابات شوری جلد سوم
بڑھ جاتی ہے۔ مثلاً یہ وعدہ کر لو کہ اگر سالانہ ترقی ملی تو پہلے ماہ کی ترقی مسجد فنڈ میں دے
دوں گا۔ یعنی اگر پچاس روپے کی بجائے ۵۴ روپے تنخواہ ہو جاتی ہے تو یہ تنخواہ اسے بارہ
مہینہ ملنی ہے بلکہ اگر اس نے ہمیں سال نوکری کرنی ہے تو یہ تنخواہ اسے ہیں سال تک ملے
گی ۔ وہ نیت کر لے کہ میں پہلے ماہ کی ترقی مسجد فنڈ میں دے دوں گا۔ پھر پیشہ ور ہیں وہ
مادے
اپنی آمدن کا اندازہ لگا لیں اندازہ لگا لیں اور پھر اس پر جو زیادتی ہو اُس کا دسواں حصہ مسجد فنڈ میں
دیں ۔ مثلاً ایک شخص کی بارہ ہزار روپیہ آمد تھی۔ اگلے سال وہ تیرہ ہزار روپیہ ہو گئی اس ایک
ہزار روپیہ کی زیادتی کا دسواں حصہ وہ مسجد فنڈ میں دیدے۔ اگر وہ یہ نیت کر لے کہ اس میں
سے دسواں حصہ وہ مسجد فنڈ میں دیدے گا تو کون سا بوجھ ہے۔ پھر جو لوگ نئے ملازم ہوں
وہ اپنی پہلی تنخواہ کا دسواں حصہ مسجد فنڈ میں دیں تو اس سے زیادہ بوجھ نہیں پڑتا ۔ اگر پانچ سو
روپیہ تنخواہ ہے تو پچاس روپیہ مسجد فنڈ میں دیدے۔ پھر اگر یہ رقم ایک ہی ماہ میں ادا نہیں ہو
سکتی تو ۲۵ - ۲۵ روپے ماہوار کر کے دیدے۔ ساڑھے بارہ بارہ روپے کر کے دیدے۔ تو
اس طرح کافی رقم اکٹھی ہو جاتی ہے صرف ارادہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
میں نے بوہرا تاجروں میں دیکھا ہے کہ وہ دن میں ایک سو دا ضرور خدا تعالیٰ کے نام
پر کرتے ہیں ۔ اسی طرح ہمارے تاجر بھی کر سکتے ہیں ۔ ہندو لوگ بھی ایسا کرتے ہیں ہم عموماً
کپاس ہندوؤں کے پاس بیچتے تھے ۔ وہ ہمیشہ ایک سودا مذہب کے نام پر کیا کرتے تھے اور
مجھے کسی دوست نے بتایا کہ اس طرح سات کروڑ روپیہ سالانہ آجاتا ہے اور اس سے ان
کے سارے قومی ادارے چلتے ہیں ۔ اب ہمارا تاجر اگر نیت کر لے کہ دن میں پہلا سو دا جو
میں کروں گا اس کا نفع مذہب کو دوں گا تو کتنی آمد ہو سکتی ہے۔ چلو نخل کی وجہ سے وہ مہینہ
میں ایک سو دا ہی خدا تعالیٰ کے نام پر کر دے تب بھی تمہیں ہزار روپیہ سالانہ سے زیادہ آمد
ہو سکتی ہے۔ اسی طرح کئی اور طریق ہیں جن سے آمد بڑھائی جا سکتی ہے۔ مثلاً قرآن کریم
کہتا ہے کہ جب فصل پک جائے تو اُس کا حق دو۔ جب فصل پکتی ہے تو زمینداروں کے
حوصلے بڑھے ہوئے ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی اُن سے مانگتا ہے تو وہ خوب دیتے ہیں ۔ اب اگر
کوئی زمیندار یہ کہے کہ فی ایکڑ ایک کرم فصل خدا تعالیٰ کی ہے یا مسجد کے لئے ہے تو اس میں
کونسی مشکل بات ہے۔ ایک کرم کو تو زمیندار کچھ سمجھتا ہی نہیں ۔ ایک کرم میں پچیس فٹ
XXXXXXXXXX
XXXXXX