مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد سوم
۶۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
رکھا گیا ہے اور مربیوں کے پاس اتنا کام نہیں ہوتا اس لئے ان کے سائر اخراجات کم رکھے
گئے ہیں مگر یہ بات درست نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ مربیوں سے صحیح رنگ میں کام نہیں لیا
جاتا۔ اگر ان کے سائر اخراجات کے لئے کافی روپیہ رکھا جائے تو ایک ایک مربی لاکھوں
افراد تک سلسلہ کا پیغام پہنچا سکتا ہے ۔ مگر اب چونکہ بجٹ بن چکا ہے اس لئے اور تو کچھ نہیں
کیا جا سکتا صرف اتنا مد نظر رکھا جائے کہ موجودہ بجٹ کے اندر اندر مربیوں کو اتنے
اخراجات مہیا کئے جائیں کہ وہ سارا سال دورہ کر سکیں اور آئندہ ہر سال ایک طرف تو
مربیوں کی تعداد بڑھائی جائے اور دوسری طرف ان کے سائر اخراجات میں زیادتی کی
جائے تا کہ ہر جگہ سلسلہ کی آواز پہنچ جائے۔ جہاں تک مربیوں کی تعداد کا سوال ہے وہ فوری
طور پر نہیں بڑھائی جا سکتی ۔ اس وقت صدر انجمن احمدیہ کے پاس صرف آٹھ شاہد امیدوار
ہیں ۔ جنہیں مربی مقرر کیا جا سکتا ہے اور پھر ممکن ہے کہ ان آٹھ میں سے بھی کوئی فیل ہو
جائے اور اس طرح یہ تعداد اور بھی کم ہو جائے ۔ بہر حال اس مشکل کا علاج یہی ہے کہ
ہماری جماعت کے نوجوان اپنی زندگیاں وقف کریں تا کہ ہمیں اتنے شاہدین مل سکیں کہ
اپنے ملک میں بھی اور دوسرے ممالک میں بھی کام کرنے کے لئے ۸۰،۸۰٬۷۰۰۷۰ مربی
میسر آسکیں۔
اصل بات یہ ہے کہ ہمارے پاس اس وقت جس قدر مربی موجود ہیں اگر انہی سے صحیح
طور پر کام لیا جائے تو ہمارا کام بہت کچھ ترقی کر سکتا ہے کیونکہ چندہ کی زیادتی کا تمام تر مدار
مربیوں پر ہی ہوتا ہے اگر صدر انجمن احمد یہ کا بجٹ ۲۵ لاکھ تک پہنچ جائے تو مربیوں کے لئے احمدیہ
پانچ لاکھ کی رقم بھی رکھی جاسکتی ہے اور اگر ہم سو ڈیڑھ سو مربی رکھیں تو پاکستان کے ہر ضلع
میں تین تین مربی رکھے جا سکتے ہیں جو ہر سال ضلع کا دورہ کریں ۔ اس وقت در حقیقت کوئی
کام نہیں ہو رہا کیونکہ اس وقت جو ۳۵ مربی موجود ہیں ان سے بھی نظارت رشد و اصلاح
صحیح طور پر کوئی کام نہیں لے رہی۔ انہیں ایک جگہ پر ناکارہ کر کے بٹھا دیا گیا ہے اور اُن
سے کوئی کام نہیں لیا جا رہا اگر وہ مربیوں سے کام لے تو جماعت کی ترقی کی رفتار بڑی تیزی
سے بڑھ سکتی ہے مگر اس کے لئے پھر بجٹ کا سوال آجاتا ہے۔ اگر اس وقت مربیوں کے
سائر اخراجات کو بڑھانے کی ہدایت کی گئی تو صدر انجمن احمد یہ کے لئے مشکلات پیدا

خطابات شوری جلد سوم
۶۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
ہو جائیں گی اس لئے میرے نزدیک مناسب یہی ہے کہ صدر انجمن احمد یہ کو اُصولی رنگ
میں یہ ہدایت دے دی جائے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے وہ مربیوں کی تعداد اور ان کے
اخراجات کو بڑھانے کی کوشش کرے اور آئندہ ہر سال ان کی تعداد اور سائر اخراجات میں
اضافہ کرتی چلی جائے اور اتنے سائر اخراجات ان کے لئے مہیا کر دے کہ وہ سال بھر
دورے کرتے رہیں اور اگر وہ کسی جگہ بیٹھیں تو سائر اخراجات کی کمی کا بہانہ کرنے کی ان
کے لئے گنجائش نہ ہو۔
بہر حال صحیح طور پر کام کرنے کے لئے مربیوں کو سارا سال دورہ کرتے رہنا چاہئے
تا کہ ایک مربی ایک ماہ میں کراچی سے پشاور تک کے علاقہ میں تقریریں وغیرہ کر سکے۔ اگر
ایسا کیا جائے تو سائر اخراجات میں بہر حال زیادتی کرنی پڑے گی۔ مثلاً پشاور سے کراچی
جاتے ہوئے تھرڈ کلاس میں بھی سفر کیا جائے تو قریباً سو روپیہ خرچ ہو جاتا ہے۔ اب اگر ۳۵ تو
مربی ہوں تو سفر کے لئے ۳۵۰۰ روپیہ درکار ہوگا ۔ اور اگر ان کی تعدادہ لے کر دی جائے تو
سات ہزار روپیہ صرف ایک سفر کے لئے درکار ہو گا اور ہر سال بھر کے اخراجات کے لئے
۸۴ ہزار روپیہ کی ضرورت ہوگی ۔ بہر حال ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم مربیوں سے کام
لیں ورنہ ایک جگہ پر بیکار بٹھا دینا ایسا ہی ہوگا جیسے گھوڑے کو کیلے پر باندھ دیا جائے ۔
پس اگر مربیوں کی تعداد بڑھی نہیں تو اس میں صدر انجمن احمد یہ کا کوئی قصور نہیں ۔
قصور جماعت کا ہے کیونکہ وہ جامعتہ المبشرین میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے واقف زندگی
نوجوان نہیں بھجواتی ۔ صدر انجمن احمد یہ اس سال صرف آٹھ مربی اور رکھ سکتی ہے اس سے
زیادہ نہیں اور ان کے لئے بھی ضروری ہے کہ مربیوں کے اخراجات سفر اس قدر بڑھائے
جائیں کہ وہ بیکار نہ بیٹھ سکیں۔ اسی طرح جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے ہاں مختلف
پارٹیوں پر لوگوں کو بلا کر مربیوں سے تقریریں کرایا کریں، اس سے بہت فائدہ ہوگا ۔ جلسہ
کرانے پر تو بہت خرچ آ جاتا ہے لیکن اس قسم کی پارٹیوں پر بعض دفعہ دو آ نہ فی کس میں بھی
گزارہ ہو جاتا ہے ۔ ہیمبرگ جرمنی میں میں نے دیکھا ہے کہ وہاں پارٹیوں میں بہت سادگی
برتی جاتی ہے مثلاً چائے کے ساتھ صرف سادہ بسکٹ رکھ دیئے جاتے ہیں بلکہ ایک دعوت
کے موقع پر تو بسکٹ صرف ایک تھالی میں تھے اور وہ بھی صرف میرے آگے۔ میرے کہنے پر

خطابات شوری جلد سوم
۶۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
وہ تھالی دوسرے دوستوں کے آگے رکھ دی گئی لیکن مجھے یاد ہے کہ ان میں سے کوئی بسکٹ
بھی کھایا نہیں گیا۔ وہاں سوشل تقریب کے موقع پر پیسٹری وغیرہ کا کوئی رواج نہیں بلکہ وہاں
ایسے مواقع پر بہت معمولی چیزیں میزوں پر چکنی جاتی ہیں جن میں اخراجات بہت تھوڑے
آتے ہیں ۔ اسی طرح آپ لوگ بھی کریں کہ چند دوستوں کو چائے پر بلا لیا اور پھر اس موقع
پر مبلغ سے مختلف سوالات شروع کر دیئے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ میں میاں معراج الدین صاحب
مرحوم کی یہ عادت تھی کہ وہ مجلس میں آ کر خود ہی سوالات شروع کر دیتے اور کہتے حضور لوگ
ایک سوال یہ کرتے ہیں ، اس کا کیا جواب ہے؟ اور پھر جب آپ جواب دے دیتے تو
ایک اور سوال کر دیتے ۔ اسی طرح بعض اوقات دو دو چار چار گھنٹہ تک سوالات و جوابات کا
سلسلہ جاری رہتا اور باہر سے آنے والے لوگ بڑے خوش واپس جاتے۔ میاں معراج الدین
صاحب مرحوم کا یہ طریق تھا کہ وہ باہر سے آنے والوں سے پوچھتے رہتے تھے کہ مخالف کیا کیا
اعتراض کرتے ہیں اور اگر کوئی نیا اعتراض مل جاتا تو وہ مجلس میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کر دیتے تاکہ دوسرے لوگ بھی آپ کے جواب
سے مستفید ہوں ۔ اب یہ دیکھ کر افسوس آتا ہے کہ اس قسم کے لوگ موجود نہیں ۔ لوگ مجلس
میں آتے ہیں اور خاموش بیٹھے رہتے ہیں ۔ پس تم یہ طریق اختیار کرو اور اس سے فائدہ اُٹھا
کر لوگوں کو سلسلہ سے روشناس کرنے کی کوشش کرو ۔ اس قسم کی دعوتوں میں زیادہ تکلیف کی
ضرورت نہیں ہوتی ۔ چائے کی ایک پیالی آگے رکھ دی اور دیسی بسکٹ جو بالعموم تنوروں پر
بکتے ہیں خرید کر ایک ایک دو دو بسکٹ ہر ایک کے آگے رکھ دیئے ۔ اس طرح چالیس
دوست بھی ایک موقع پر بلا لئے جائیں تو روپیہ دو روپیہ سے زیادہ خرچ نہیں ہوگا ۔ دوسرے
دن چالیس آدمی اور بلا لئے اس طرح تبلیغ کا کام وسیع کیا جا سکتا ہے۔ صدر انجمن احمد یہ کو
چاہئے کہ اگر مزید مربی نہیں مل سکتے تو جو مربی موجود ہیں انہی سے کام لیا جائے اور انہیں
فارغ بیٹھنے نہ دیا جائے ۔ مربیوں کی تعداد فوری طور پر ۳۵ سے ۷۰ کر دینے کے یہ معنے ہیں
کہ چپڑاسی بھرتی کر لئے جائیں ۔
اسی طرح مربیوں کو کافی لٹریچر دو اور ان کا سفر خرچ بھی زیادہ رکھو تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ

خطابات شوری جلد سوم
۶۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
جگہوں پر جاسکیں۔ لٹریچر کے بارہ میں بھی جب تک ہماری جماعت کوئی اصلاحی قدم نہیں
اُٹھائے گی اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ جس قدر لٹریچر ہم اس وقت شائع کرتے ہیں بہائی
لوگ اس کا پچاسواں حصہ بھی شائع نہیں کرتے لیکن پھر بھی وہ اپنے کام کو وسیع کر رہے
ہیں ۔ حال ہی میں ایک پارسی بہائی ہوا ہے جس نے ایک لاکھ روپیہ اشاعت بہائیت کے
لئے دیا ہے۔ وہ لوگ لٹریچر قیمتاً دیتے ہیں لیکن ہمارے ہاں لٹریچر مفت تقسیم کے لئے لیا جاتا
ہے اور پھر ایک آدمی یہ لٹریچر ہاتھ میں لے کر بازار میں کھڑا ہو جاتا ہے اور پاس سے
گزرنے والے ہر شخص کے ہاتھ میں دیتا چلا جاتا ہے چاہے وہ چو ہڑا اور چمار ہی کیوں نہ
ہو اور اس بات کا خیال نہیں رکھا جاتا کہ جسے لٹریچر دیا جاتا ہے وہ پڑھنا جانتا ہے یا نہیں بھلا
اس قسم کی تقسیم کا کیا فائدہ۔ بہائیوں کے ہاں لٹریچر کی تقسیم کے متعلق یہ تاکید ہوتی ہے کہ کسی
کو مفت نہ دو بلکہ اسے فروخت کرو۔ چاہے چار آ نہ کی چیز ایک آنہ میں ہی دے دو لیکن دو
قیمتا ۔ اس طرح لٹریچر لینے والے کو یہ خیال رہتا ہے کہ اس نے قیمتاً چیز خریدی ہے اسے
پڑھے بھی ۔
کراچی میں مجھے ایک بڑے افسر ملے جو ایک بڑے خاندان کے فرد ہیں اُنہوں نے
بتایا کہ میں خود احمدی ہوں لیکن میری بیوی احمدی نہیں اس کے لئے لڑ پچر گھر لے جا رہا
ہوں۔ دعا کریں کہ خدا تعالیٰ اسے احمدیت قبول کرنے کی توفیق دیدے۔ تین چار دن کے
بعد خط آیا کہ وہ بھی احمدی ہو گئی ہے۔ اسی طرح ایک اور تھے اُنہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی رتھے نے
کہتی ہے کہ آپ جماعت کا لٹریچر گھر لایا کریں اردو کا بھی اور انگریزی کا بھی۔ انگریزی کا
آپ پڑھیں اور اُردو کا میں پڑھوں گی۔ پھر ان کی بیوی مجھے ملنے آئیں تو اُنہوں نے چار
سو روپیہ پیش کیا اور کہا میں نے عہد کیا تھا کہ میرا بیٹا ملازم ہوگا تو چار سو روپیہ اشاعت اسلام
کے لئے دوں گی ، سو یہ روپیہ حاضر ہے۔
پس جو لوگ لٹریچر کے لئے تھوڑی بہت رقم خرچ کرتے ہیں وہ تو اُسے پڑھ لیتے ہیں
لیکن مفت لینے والوں میں سے زیادہ تر ایسے ہوتے ہیں جو اسے پڑھتے نہیں ۔ پس لڑیچر کی
اشاعت کے لئے بھی ہمارے پاس کافی روپیہ ہونا چاہئے ۔ انڈونیشیا کے ایک مشہور لیڈر
کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ اُنہوں نے ہمارے مبلغ سے ذکر کیا کہ آپ کی جماعت کا لٹریچر

خطابات شوری جلد سوم
٦١١
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
میرے پاس ہے اور میں اسے پڑھتا رہتا ہوں جس کی وجہ سے آپ لوگوں کے خیالات سے
واقف ہوں ۔ اسی طرح ایسٹ بنگال کے ایک عالم ہمارے ایک دوست سے ملے تو اُنہوں
نے کہا کہ میں پرانی طرز کا عالم نہیں بلکہ میں آپ کی جماعت کا لٹریچر بھی پڑھتا رہتا ہوں
اگر آپ میرے گھر چلیں تو میں آپ کو سارا لٹریچر دکھا دوں ۔ پس لوگ لٹریچر پڑھتے ہیں
لیکن عام قاعدہ یہ ہے کہ جو لٹریچر مفت دیا جاتا ہے اُسے بہت کم لوگ پڑھتے ہیں اور جو
لٹریچر خرید کر لیا جاتا ہے اُسے لوگ پڑھتے ہیں پس اگر لٹریچر مفت تقسیم کرنے کی بجائے
فروخت کیا جائے ، چاہے اس کی قیمت بہت معمولی رکھی جائے تو اس سے بہت زیادہ فائدہ
ہوتا ہے۔
پس اس سال صدر انجمن احمد یہ کولٹریچر کی اشاعت اور مربیوں کے سائر اخراجات
میں زیادتی کرنے کے متعلق صرف مشورہ دیا جاتا ہے۔ اگلے سال ہم دیکھیں گے کہ اُس
نے ہمارے مشورہ پر کس حد تک عمل کیا ہے۔ اگر اس نے ہمارے مشورہ پر عمل نہ کیا تو ہم
سمجھیں گے کہ اُس نے ہمارے مشورہ کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے اور اگر عمل کریں
تو ہم سمجھیں گے کہ ہمارے یہاں آنے کا کچھ فائدہ ہوا ہے۔
پس اس وقت بجائے کوئی نئی تجویز پیش کرنے کے مربیوں کی تعداد اور سائر
اخراجات کے بارہ میں صدر انجمن احمد یہ کو صرف یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مربیوں کی تعداد
جس قدر بڑھا سکتی ہے اسے بڑھانے کی کوشش کرے اور پھر ان کا سائر بھی اس قدر
بڑھائے کہ نہ صرف وہ بیکار نہ رہیں بلکہ ان کے پاس لٹریچر بھی کافی مقدار میں ہو۔“
رپورٹ دورہ جات ناظر صاحبان ناظران کے دورہ جات کی رپورٹ پیش
ہونے پر حضور نے فرمایا:۔
اس وقت دورہ کے متعلق جو رپورٹ پیش کی گئی ہے میرے نزدیک یہ غیر تسلی بخش
ہے۔ دورہ کی غرض یہ ہوتی ہے کہ جماعت کے حالات سے واقفیت حاصل ہو جائے لیکن
اگر ناظر صاحب رشد و اصلاح چک چهور، بہوڑ و چک ، کرتار پور ، گھسیٹ پور اور رام دیوالی
وغیرہ چلے جاتے ہیں تو اُنہیں جماعت کے حالات سے کیا واقفیت حاصل ہو گی۔ پھر

خطابات شوری جلد سوم
۶۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
رپورٹ کا ہر فقرہ لاہور پر ختم ہوتا ہے۔ لاہور بے شک مرکزی مقام ہے اور اُسے بڑی
اہمیت حاصل ہے لیکن جس جگہ ناظر صاحب کے اپنے رشتہ دار ہوں وہاں بار بار دورہ
کرنے کے سوائے اس کے کیا معنے ہو سکتے ہیں کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنا چاہتے تھے۔
دورے تبھی مفید ہو سکتے ہیں جب حکومت کے افسروں کی طرح ان کا پروگرام بنایا
جائے اور پہلے سے ان کا وقت مقرر کر کے جماعت متعلقہ کو اطلاع دے دی جائے تا کہ وہ
ارد گرد کی پچاس ساٹھ جماعتوں کے لوگوں کو وہاں بُلا لے اور پھر وہاں کا نفرنس کی جائے
ورنہ جس قسم کے دورے سال کے دوران میں کئے گئے ہیں انہیں ہرگز دورہ نہیں کہا جا
سکتا ۔ دورہ اس چیز کا نام ہے کہ کسی جماعت میں اردگرد کے پچاس ساٹھ میل تک کے رہنے
والے احمدیوں کو اکٹھا کیا جائے اور ان سے جماعتی امور پر تبادلہ خیالات کیا جائے اور پھر
جو مشورہ طے پائے اُس پر عمل کیا جائے ۔
پھر میں نے یہ ہدایت بھی دی تھی کہ ناظر صرف اپنے صیغہ کا ہی خیال نہ رکھے بلکہ
جب دورہ پر جائے تو صدر انجمن احمد یہ کے ہر ناظر سے ہدایات لے کر جائے اور جو دقتیں
اُنہیں پیش ہوں اُن کو دور کرے۔ مثلاً اگر بعض جماعتوں میں جھگڑے طے نہ ہو رہے ہوں
یا تعلیم کا اچھا انتظام نہ ہو تو چاہے دورہ کرنے والے ناظر کا ان امور سے کوئی تعلق نہ ہو۔
اُس کا فرض ہے کہ وہ ان امور کو بھی اپنے پروگرام میں شامل کرے۔
بہر حال اس چیز کا نام دورہ نہیں کہ کوئی ناظر چک چهور یا بہوڑ و چک وغیرہ چلا جائے
یا لاہور جہاں ناظر کے رشتہ دار اور دوست موجود ہوں وہاں بار بار جائے دورہ کی تعریف
وہی ہے جو میں نے کی ہے اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے ۔
اب ڈاکٹر مجھے واپس جانے پر مجبور کر رہے ہیں اس لئے میں اب جاتا ہوں ۔
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب شوری کا کام کرائیں گے ۔“
66

مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
۶۱۳
خطابات شوری جلد سوم
تیسرادن
احمدی زمیندار محنت اور دعاؤں مجلس مشاورت کے تیسرے دن ۳۱ مارچ ۱۹۵۶ء
صبح کے اجلاس میں زراعت کمیٹی کی رپورٹ :
پیش سے کام لیکر پیداوار بڑھائیں ہوئی تو حضور نے فرمایا: مین کے اجلاس
اس وقت زراعت کمیٹی کی رپورٹ پیش ہو رہی ہے اور زمیندارہ کام سخت مشکل
ہے کیونکہ زمیندار دوسرے کی بات ماننے کا عادی نہیں ہوتا۔ میں نے ایک دفعہ قادیان میں
ایک خطبہ پڑھا جس میں میں نے تاجروں کو کسی امر کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ تم لوگ
بعض غلطیاں کرتے ہو اگر تم یہ نہ کرو تو تمہارے کاروبار میں ترقی ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد
مجھے ایک تاجر ملے تو میں نے ان سے کہا آپ سچ سچ بتائیں آپ کے چہرہ سے معلوم ہوتا ہے
کہ خطبہ کی وجہ سے آپ نے یہ تاثر لیا ہے کہ تاجر تو میں ہوں اور یہ ہدایات مجھے خلیفہ اسیح
دے رہے ہیں جو تاجر نہیں۔ اس پر وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے کہ آپ کی بات ٹھیک ہے
میں اس وقت یہی سوچ رہا تھا کہ تاجر تو میں ہوں اور نصیحت مجھے یہ کر رہے ہیں۔ میں نے
کہا دیکھنا یہ چاہئے کہ جو بات کہی جا رہی ہے وہ معقول ہے یا نہیں ۔ زمینداروں کی بھی یہی
حالت ہے ہمارا زمیندار ابھی تک لکیر کا فقیر چلا آتا ہے اور وہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود
کبھی توجہ نہیں کرتا۔ گورنمنٹ سالہا سال سے بیچ اور کھاد کے متعلق شور مچا رہی ہے مگر یہ ہے
کہ پرانے ڈگر پر چلتا چلا جاتا ہے کھارا بھی تک جلائی جاتی ہے اور بیج کا یہ حال ہے کہ ہم
سالہا سال سے بیج مزارعوں کو خرید کر دیتے ہیں لیکن وہ گھروں میں کھا جاتے ہیں اور رڈی
بیج بو دیتے ہیں۔ ان کی مثال بالکل ویسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی سرد مقام کا آدمی تھا وہ
دھوپ میں کھڑا تھا اُس کے پاس سے ایک اور شخص گزرا اور اُس نے کہا میاں تم دھوپ میں
کیوں کھڑے ہو، سایہ میں بیٹھ جاؤ۔ اُس نے ہاتھ پھیلا کر کہا میں سایہ میں بیٹھ جاؤں تو
آپ مجھے کیا دیں گے؟ یہی حال زمینداروں کا ہے۔ تم بے شک ان کے فائدہ کی بات کرو
مگر وہ اس کی طرف توجہ نہیں کریں گے وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے باپ دادے جس طرح
شروع سے کرتے آئے ہیں اُسی طرح ہم بھی کریں گے اور یہ خیال نہیں کرتے کہ اب
XXXXXXXXX
XXXXXXXXX
XXXXXXXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۶۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
دوسرے ملک ہم سے کس قدر آگے بڑھ گئے ہیں۔ بہر حال زمینداروں کی اصلاح بہت
مشکل امر ہے اور یہ صرف دعاؤں سے ہی ہو گی ۔ آپ لوگ دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ
ہمارے زمینداروں کے دلوں کو بدل دے تا کہ وہ صحیح طور پر اپنے کام کی طرف توجہ کریں۔
ابھی تک وہ اپنے قیمتی وقت کو ضائع کرتے ہیں ۔ وقت پر اور صحیح طور پر ہل نہیں چلاتے اور
نہ وقت پر پانی دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انکی طرف توجہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ میری
عمر اس وقت ۶۷ سال کی ہو رہی ہے اور میرا عمر بھر کا یہ تجربہ ہے کہ مسلمان زمیندار وقت پر
ہل نہیں چلاتے ۔ قادیان میں ہمارے ارد گر د سکھ زمیندار تھے۔ میں نے دیکھا کہ وہ تہجد
کے وقت ہل چلاتے تھے اور اس کا نتیجہ یہ تھا کہ اُن کی فصلیں مسلمان زمینداروں کی فصلوں
سے بہت اچھی ہوتی تھیں ۔ مسلمانوں کو یہ غصہ تھا کہ زمیندارہ پر سکھوں نے قبضہ کر لیا ہے
لیکن میں اُنہیں بھی کہتا تھا کہ وہ قبضہ کیوں نہ کریں وہ محنت کرتے ہیں اور تم محنت نہیں
کرتے ۔ جو محنت نہیں کرتا وہ کاٹے گا کیا۔ بہر حال میرا یہ تجربہ ہے کہ سکھوں کی فصلیں اچھی
ہوتی ہیں اور ان کے مقابلہ میں مسلمانوں کی فصلیں رڈی ہوتی تھیں ۔ میں جب بھی کسی کی
فصل دیکھتا تھا تو حیران ہوتا تھا کہ مسلمانوں کو کیا ہو گیا ہے۔ ایک دفعہ میں نے سندھ میں
زمینداروں کو بڑا اچھا بیج مہیا کر کے دیا لیکن فصل میں پھر بھی کئی اور چیزیں اُگ آئیں ۔
میں نے جب دریافت کیا تو مجھے بتایا گیا وہ تو مزارع کھا گئے ہیں اور اس کی بجائے رڈی پیج
انہوں نے بود یا ہے جس کی وجہ سے فصل میں اور کئی چیزیں اُگ آئی ہیں۔
پس دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے زمینداروں کو عقل دے اور وہ اپنے فائدہ
کے لئے ہی محنت سے کام لیں ۔ اس سے دُہرا فائدہ ہوگا یعنی نہ صرف زمینداروں کی آمد
پہلے کی نسبت بڑھ جائے گی بلکہ جماعت کا بجٹ بھی بڑھ جائے گا اور تبلیغ کا کام زیادہ وسیع
کیا جا سکے گا ۔ اگر احمدی زمیندار محنت کریں تو ہمارا بجٹ تین گنا ہو سکتا ہے لیکن مصیبت یہی
ہے کہ وہ صحیح طور پر کام نہیں کرتے۔ سیالکوٹ کے ایک دوست غلام حسن صاحب ہیں ان
کے بیٹے مولوی نذیر احمد صاحب مبشر گولڈ کوسٹ مشن کے انچارج ہیں اور ایک بھتیجا امریکہ
میں مبلغ ہے وہ ایک دفعہ قادیان آئے انہوں نے کہا حضور دعا کریں میں نے اس دفعہ
سات ایکڑ زمین گیارہ ہزار سالانہ کے ٹھیکہ پر لی ہے۔ میں یہ سن کر حیران ہو گیا کہ سات ایکٹر

خطابات شوری جلد سوم
۶۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
ایکڑ کے
اور گیارہ ہزار روپیہ زرٹھیکہ ۔ میں نے کہا آپ تو بہت ہوشیار تھے پھر آپ نے یہ بیوقوفی کا
کام کیوں کیا ہے ۔ آپ تو مارے گئے ، اس قدر رقم پوری کیسے ہو گی کیونکہ سات ا
لحاظ سے گیارہ ہزار روپے کی رقم بہت زیادہ ہے۔ اُنہوں نے کہا حضور ! فکر کی کوئی بات
نہیں۔ یہ زمین شہر کے پاس ہے۔ اس میں ہم پونڈا سے کماد بوئیں گے اور اس سے بہت
زیادہ آمد ہو گی ۔ اس طرح نہ صرف ہم زر ٹھیکہ ادا کر سکیں گے بلکہ اپنے لئے بھی کچھ نہ کچھ بچا
سکیں گے، بہر حال یہ سودا خسارہ والا نہیں ۔
اسی طرح ایک دفعہ مجھے ڈائریکٹر زراعت ڈلہوزی میں ملے۔ ملاقات کے وقت
پیداوار کا حساب ہونے لگا۔ اُنہوں نے بتایا کہ زمیندار بہت ہوشیار ہوتے ہیں مجھے دو
مربعے ملے تھے اور میں سمجھتا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ اڑھائی ہزار روپیہ ٹھیکہ پر چڑھ سکیں
گے لیکن میرے پاس ایک زمیندار آیا اور اُس نے کہا مجھے اپنے مربعے ٹھیکہ پر دے دیں ۔
میں نے وہ دونوں مربعے اُسے ٹھیکہ پر دے دیئے اور اُس نے اس کے عوض سات ہزار
روپے پیش کئے ۔ میں نے سمجھا کہ میں نے اسے لوٹ لیا ہے لیکن کچھ دنوں کے بعد وہ
زمیندار مجھے مقاطعہ مقاطعہ کے دینے کے لئے آیا۔ میں نے اس سے دریافت کیا کہ تمہیں کچھ زیادہ
نقصان تو نہیں ہوا؟ اُس نے کہا نقصان ، میں نے تو اٹھارہ ہزار روپیہ کمایا ہے۔ سات ہزار
روپیہ آپ کو دے رہا ہوں اور باقی گیارہ ہزار روپیہ بنک میں جمع کرا رہا ہوں اور ابھی ایک
فصل باقی ہے۔ پھر اُس نے کہا اصل بات یہ ہے کہ آپ کی زمین کے پاس گورنمنٹ کے
دس مربع زمین تھی ۔ اُس کو پانچ روپیہ فی ایکڑ کے حساب سے بھی کوئی نہیں لیتا تھا۔ ہم
دونوں بھائی ہوشیار ہیں ہم نے اندازہ لگایا کہ آپ والے دونوں مربعے اچھے ہیں ان سے
فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے چنانچہ ہم نے سات ہزار روپیہ آپ کو پیش کیا اور چھ سو روپیہ پر
گورنمنٹ والے دس مربعے ٹھیکہ پر لئے ۔ ہم نے سمجھا کہ ان دس مربعوں کا پانی آپ
والے مربعوں کو دیں گے اور ان میں گنا بوئیں گے چنانچہ ان دس مربعوں کا پانی آپ والے
دونوں مربعوں کو ملا تو گنا کی نہایت شاندار فصل ہوئی اور اب نہ صرف آپ کو زرٹھیکہ تمام کا
تمام ادا کر دیا گیا ہے بلکہ گیارہ ہزار روپیہ کی رقم ہم نے بنک میں بھی جمع کرا دی ہے اور ابھی
ایک فصل باقی ہے۔ پس ہوشیار زمیندار کافی آمد پیدا کر سکتے ہیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
٦١٦
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
صحابہ کو دیکھ لو اُنہوں نے مدینہ کی زمین کو ایسا آباد کیا کہ اس کی کھجور سارے عرب لو
میں جاتی تھی ۔ دو دو چار چار کنال کے ٹکڑے ان کے پاس تھے لیکن وہ ان سے بہت زیادہ
آمد پیدا کرتے تھے ۔
میں ایک دفعہ پھیر و پیچی گیا وہاں ایک احمدی دوست تھے جو اب سندھ میں میری
زمینوں پر ناصر آباد میں رہتے ہیں۔ وہ میرے استقبال کے لئے آئے اُن دنوں وہ مقروض
رہتے تھے اگر چہ وہ زیادہ پڑھے لکھے نہیں لیکن پھر بھی وہ مولوی کہلاتے ہیں اور تبلیغ کا اُنہیں
بہت شوق ہے۔ اسی شوق کی وجہ سے ان کا نام مولوی پڑ گیا ۔ رحمت علی اُن کا نام ہے ۔ میں
نے کہا مولوی صاحب آپ ہمیشہ مقروض رہتے ہیں کیا آپ کی زمین کم ہے یا اس کی کوئی
اور وجہ ہے؟ اس پر وہ نہایت سادگی سے کہنے لگے حضور ! زمین تو بہت ہے ۔ دو کنال میرے
باپ کی زمین تھی اور چار کنال میں نے گرو لے لی ہے، کچھ اللہ کی مارہی ہے۔ ان کا کنبہ
کافی بڑا تھا۔ چار پانچ لڑکیاں تھیں اور تین لڑکے تھے اور تین بچے پڑھتے تھے ان کا ایک لڑکا
اُن دنوں قادیان میں پڑھتا تھا جو بعد میں ناصر آباد میں غلطی سے بندوق چل جانے کی وجہ
سے شہید ہو گیا اور پھر خود میاں بیوی بھی تھے لیکن وہ سمجھتے تھے کہ چھ کنال زمین بہت زیادہ
ہے اور اس میں کافی آمد پیدا ہو سکتی ہے اور اگر اس کے باوجود میں مقروض ہوں تو اس میں
زمین کا کوئی قصور نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی مخفی گناہ کی سزا ہے۔
اب دیکھ لو ان کے پاس صرف چھ کنال زمین تھی پھر بھی وہ زیادہ آمد نہ ہونے کی وجہ
اللہ تعالیٰ کی مار سمجھتے تھے لیکن دوسرے زمیندار جن کے پاس پندرہ پندرہ ایکڑ زمین ہے
یعنی مولوی رحمت علی صاحب کی زمین سے ہیں گنے زیادہ ان پر باوجود اس قدر زمین کے
اللہ تعالیٰ کی مار پڑ رہی ہے ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ اس زمین کو صحیح طور پر استعمال نہیں
کرتے۔
پس دوست دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے زمینداروں کو صحیح طور پر محنت کرنے کی
توفیق عطا فرمائے ۔ وہ جو کچھ کمائی کرتے ہیں اس میں اللہ تعالیٰ کا بھی حصہ ہوتا ہے اگر
اللہ تعالیٰ ان کی کمائی میں برکت دے تو سلسلہ کی آمد بڑھ سکتی ہے۔
اس وقت تحریک جدید کے پاس دس ہزار ایکڑ زمین ہے۔ اگر وہ سرگودھا کی زمین
XXXXX

خطابات شوری جلد سوم
٦١٧
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
کے مقابلہ میں رڈی سے رڈی زمین بھی شمار کر لی جائے تب بھی اس زمین کی آمد چار لاکھ
روپیہ سے زیادہ ہونی چاہئے لیکن اس سال بجٹ میں صرف ڈیڑھ لاکھ روپیہ آمد دکھائی گئی
ہے۔ پچھلے سال فصل خراب ہو گئی تھی تب بھی دو لاکھ روپیہ آمد ہوئی لیکن اس سال پہلے دو آمد ہی
اندازہ لگا لیا گیا ہے کہ تباہی آجائے گی اور اس کا فصل پر اس قدر اثر پڑے گا کہ پچھلے
سالوں سے بھی کم آمد ہو گی حالانکہ اس سال تین چار لاکھ روپیہ آمد کا اندازہ ہونا چاہئے
تھا۔ میں نے محکمہ سے دریافت کیا کہ یہ کیا ہے؟ تو مجھے بتایا گیا کہ ممکن ہے پچھلے سال کی
طرح اس سال بھی تباہی آجائے اس لئے ہم نے آمد کا کم اندازہ لگایا ہے ۔ گویا خدا تعالیٰ
پر پہلے ہی بدظنی کر لی گئی ہے اور سمجھ لیا گیا ہے کہ ہم پر ضرور تباہی آئے گی حالانکہ اگر صحیح طور
پر محنت کی جائے تو اس زمین سے پانچ لاکھ روپیہ نفع آنا چاہئے ۔
مجھے ایک دفعہ مرزا مظفر احمد صاحب نے بتایا کہ گورنمنٹ نے لائل پور کے پاس ایک
جگہ پچاس پچاس ہزار روپیہ پر مربعے ٹھیکہ پر دیئے تھے لیکن پانچ پانچ چھ چھ ہزار روپیہ فی مربع
کی مثالیں تو بڑی کثرت سے ملتی ہیں ۔ پچھلے سال میں نے جھنگ کی زمین کا اندازہ لگوایا۔
میرا ایک لڑکا جھنگ گیا تو اُس نے بتایا کہ وہاں پندرہ ہیں مربعے ایسے ہیں جو دس دس ہزار
روپیہ ٹھیکہ پر چڑھے ہوئے ہیں ۔ اب اگر چار سو مربعے دس دس ہزار روپیہ ٹھیکہ پر چڑھے
ہوئے ہوں تو چالیس لاکھ روپیہ سے ہم سارے یورپ میں مساجد تعمیر کر سکتے ہیں ۔
ایک مسجد پر قریباً ایک لاکھ روپیہ لگتا ہے ۔ پس چالیس لاکھ روپیہ میں چالیس مساجد
بنائی جاسکتی ہیں اور اگر اس سارے روپیہ سے مساجد بنائی جائیں تب بھی اس سے سارے
یورپ میں مشنوں اور مساجد کی تعداد کو دوگنا کیا جا سکتا ہے لیکن ہماری مثال تو اُس میراثی
کی سی ہے جس نے بھرتی ہونے سے پہلے ہی اپنے آپ کو مردہ تصور کر لیا تھا۔ کہتے ہیں کوئی
میراثی تھا جو ہمیشہ بیکار رہتا تھا جب اس کی بیکاری سے تنگ آ کر اُس کی بیوی اُسے کوئی کام
کرنے کے لئے کہتی تو وہ جواب دیتا کہ بڑی دقت تو یہی ہے کہ ان دنوں کوئی کام نہیں ملتا۔
اتفاق کی بات ہے کہ اُن دنوں اس ملک کے بادشاہ کی کسی اور ملک سے جنگ ہو گئی اور اُس
نے ملک میں عام فوجی بھرتی کا اعلان کر دیا۔ میراثی کی بیوی نے کہا گھر میں کھانے کو کچھ
نہیں اور تم کوئی کام نہیں کرتے ۔ اگر واقعی کوئی کام نہیں ملتا تو یہ سنہری موقع ہے تم فوج میں
XXXXXXXXXXXXXX

مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
۶۱۸
خطابات شوری جلد سوم
بھرتی ہو جاؤ اور کماؤ ۔ بے شک تنخواہ کم ہے لیکن تاہم کچھ نہ کچھ تو آئے گا اور جو کچھ آئے گا
وہ بیکاری سے بہر حال بہتر ہوگا ۔ میراثی نے کہا تم بھی عجیب ہو، بیویاں تو اپنے خاوندوں کی
خیر خواہ ہوتی ہیں اور تم مجھے فوج میں بھرتی کرا کے مروانا چاہتی ہو۔ اُس کی بیوی نے اُسے
سمجھانے کے لئے چکی میں چند دانے ڈالے اور چکی کو چلا یا اس پر آٹے کے ساتھ بعض سالم
دانے بھی نکل آئے ۔ چنانچہ اُس نے میراثی سے کہا کہ دیکھو جنہیں خدا تعالیٰ محفوظ رکھنا چاہتا
ہے وہ چکی کے پاٹوں کے درمیان سے بھی سالم نکل آتے ہیں۔ میں نہیں سمجھتی کہ تم نے
اپنے متعلق یہ خیال کیوں کر لیا کہ تم ضرور مر جاؤ گے جو لوگ فوج میں بھرتی ہوتے ہیں وہ
سارے کے سارے تو نہیں مر جاتے ۔ اس پر میراثی نے کہا مجھے تو پسے ہونے دانوں میں ہی
سمجھ لے۔ یہی حالت ہمارے زراعت کے محکمہ کی ہے۔ اُنہوں نے پہلے سے ہی خدا تعالیٰ
پر بدظنی کر لی ہے کہ اس سال بھی ضرور تباہی آئے گی حالانکہ پچھلے سال بہت زیادہ تباہی
آئی تھی اور پھر بھی دو لاکھ روپیہ کا منافع ہوا تھا لیکن اس سال نفع کا اندازہ صرف ڈیڑھ
لاکھ کیا گیا ہے۔ میں نے جب وکیل الاعلیٰ کو پکڑا کہ یہ کیا اندھیر ہے؟ تو انہوں نے بتایا یہ
اس لئے کیا گیا ہے کہ ممکن ہے کوئی تباہی آجائے۔ حالانکہ مومن شاعر نہیں ہوتا۔ شاعروں
کے متعلق تو خدا تعالیٰ نے بے شک فرمایا ہے کہ في كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ وہ ہر وادی
میں سرگردان پھرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ جو بجلی بھی گرے گی وہ ہمارے آشیانوں پر
گرے گی لیکن مومن کی مثال شاعر کی نہیں ہوتی ۔ پھر بھی ہمارے محکمہ نے یہ سمجھ لیا کہ جو
آفت بھی آئے گی وہ تحریک جدید کی زمینوں پر ہی آئے گی پس اگر احمدی زمیندار صحیح طور پر
محنت کریں تو نہ صرف ان کی اپنی آمد میں ترقی ہو گی بلکہ جماعت کا بجٹ بھی بڑھ جائے گا
اور ہمارا کام پہلے کی نسبت وسیع ہو جائے گا۔
اٹلی میں ہمارے ایک مبلغ گئے تھے اُنہوں نے وہیں ایک عورت سے شادی کر لی ہے
اُنہوں نے مجھے بتایا کہ وہاں زمین کی اوسط آمد چودہ سو روپیہ فی ایکڑ ہے لیکن اگر اس کا
نصف بھی لگا لیا جائے تب بھی سلسلہ کی زمینوں سے ستر لاکھ روپیہ کی آمد ہو سکتی ہے اور اگر
اتنی آمد ہو جائے تو نہ صرف ہم کافی تعداد میں مساجد تعمیر کر سکتے ہیں بلکہ اپنے مشنوں کے
اگلے دس سالوں کا خرچ بھی رکھ سکتے ہیں بشرطیکہ ہم محنت سے کام کریں لیکن ہمارا حال
XXXX
XXXXXX

·

آج 10 میں سے 10 باقی