مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد سوم
۶۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
کہ وہاں زراعت کے صوبائی وزیر سردار جو گندر سنگھ خود قادیان چل کر آئے تھے صرف مجھے
یہ بتانے کے لئے کہ اس ضلع میں فلاں بیچ کامیاب ثابت ہوا ہے۔ پس ہمارے انسپکٹر زراعت
کو چاہئے تھا کہ وہ سیالکوٹ جاتے اور وہاں زراعت کے افسروں سے ملتے۔ پھر سیالکوٹ
میں جتنی فصلیں ہوتی ہیں اُن کا اندازہ لگاتے ۔ پھر وہ زمینداروں کے پاس آتے اور اُنہیں
بتاتے کہ تم فلاں بیج لو لیکن بجائے اس کے کہ اس طرح مفید طور پر کام کیا جاتا الفضل میں
مضامین شائع کرنے پر اکتفا کر لیا گیا ۔ حالانکہ میں نے خود ”نوائے وقت“ میں پڑھا تھا کہ
گورنمنٹ نے بھلوال میں اس قسم کے سیکشن مقرر کئے ہیں اور وہاں پانچ سات قسم کے
تجربات کئے جا رہے ہیں۔ چاہئے تھا کہ ہمارے انسپکٹر وہاں جاتے اور ان تجربات سے
فائدہ اُٹھاتے ۔ یہ ضروری نہیں کہ بھلوال کا تجربہ سیالکوٹ یا ڈیرہ غازی خاں میں بھی
کامیاب ہو لیکن سائنس بنتی ہی اس طرح ہے کہ ایک چیز کا تجربہ کیا جاتا ہے۔ اگر وہ
کامیاب ہو جاتا ہے تو اُس کو بڑھا دیا جاتا ہے۔ مثلاً کئی تجربوں کے بعد کپاس کی کاشت
کے متعلق یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ پنجاب میں دیر سے ہونی چاہئے ۔
ایک پارسی پروفیسر تھا جو لائل پور زراعتی کالج میں مقرر تھا۔ اصل میں وہ پونا کالج کا
تھا۔ گورنمنٹ نے اُسے یہاں بلوایا تھا اور اُسے سندھ کی زمینوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت
دی تھی ۔ اُس کا ماتحت ایک سکھ تھا۔ ایک دفعہ میں نے اپنا ایک نوکر اُس کے ہاں بطور مینیجر
بھیجا تھا اس لئے میرے اُس سے تعلقات پیدا ہو گئے تھے ۔ وہ مجھے ملنے کے لئے آیا اور
کہنے لگا میں ایک افسر کا سیکرٹری یا پرسنل اسسٹنٹ بن کر یہاں آیا ہوں ۔ وہ ایم ۔ ایس ۔سی
تھا۔ اُس نے بتایا کہ ہمارے افسر نے فیصلہ کیا ہے کہ یہاں کپاس بجائے موسم کے آخر میں
ہونے کے پہلے ہوئی جائے ۔ میں نے کہا یہ تمہارے افسر کی بیوقوفی ہے اس لئے کہ تمہارے
افسر نے صوبہ بمبئی کے موسم کو دیکھا ہوا ہے اور اُس نے لائل پور کی رپورٹیں دیکھی ہیں ۔
سندھ کا تعلق نہ لائل پور سے ہے اور نہ بمبئی سے ہے۔ اس کی آب وہوا بالکل الگ ہے۔
یہاں سوئنگ سیزن (sowing season) بہت چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کے چھوٹا ہونے کی وجہ
سے یہاں اتنی فصلیں نہیں ہوئی جاسکتیں جتنی پنجاب میں بوئی جاسکتی ہیں۔ پھر یہاں زمین
کی تہیں پنجاب کی زمین کی تہوں سے مختلف ہیں ۔ یہاں نیچے بڑی سخت زمین آ جاتی ہے۔
خطابات شوری جلد سوم
۶۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
اُس نے واپس جا کر اپنے افسر سے بات کی تو وہ مجھے ملنے کے لئے آیا اور اُس نے شکر یہ ادا
کیا کہ آپ نے میری توجہ اس طرف پھرائی ہے ، میں اپنی رپورٹ میں اس بات کا خیال
رکھوں گا ۔
تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بھلوال کی جو باتیں ہیں وہ سیالکوٹ پر چسپاں نہیں ہوں گی
لیکن سیالکوٹ میں اس کا تجربہ کیا جا سکتا ہے اور اس سے پتہ لگ جائے گا کہ اس میں کیا کیا کا سکتا
نقائص ہیں ۔ پس انسپکٹر زراعت کو چاہئے تھا کہ وہ بھلوال کا دورہ کرتے اور پھر جماعتوں
میں جا کے کہتے کہ یہ یہ بیج استعمال کرو۔ اگلے سال وہ جاتے تو زمیندار کہتے ہماری فصل
ماری گئی ہے یا دُگنی ہو گئی ہے اور یہ اس بات کو نوٹ کر لیتے کہ ضلع سیالکوٹ میں فلاں بیج
اچھا ہے۔ پھر اگلی جماعتوں میں جاتے کہ کھا د اتنے اتنے وزن میں استعمال کرو۔ مثلاً میں
نے قادیان میں بھی دیکھا ہے کہ میں نے ایک آم کو مصنوعی کھاد ڈلوائی اور وہ مر گیا ۔اسی
طرح ہم نے یہاں بھی تجربہ کیا کہ مصنوعی کھاد ڈالنے سے ایک پودا مر گیا تو بعض جگہ مصنوعی
کھاد ایک خاص مقدار میں مفید ہوتی ہے اس سے بڑھ جائے یا کم ہو جائے تو اس سے کوئی
فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ پس انسپکٹر زراعت کو چاہئے تھا کہ وہ بھلوال جاتے اور وہاں کے
تجربوں سے فائدہ اُٹھاتے اور پھر خود تجربے کرتے اور اگلے سال وہ کھاد کی نوعیت اور بیج وہ
بناتے ۔ پھر وہ بتاتے کہ سبز کھاد استعمال کرو۔ آگے سبز کھاد کئی قسم کی ہے ۔ وہ جماعتوں میں
جاتے اور دیکھتے کہ وہاں بڑی بڑی فصلیں کون سی ہیں اور ان کے کاشت کے موسم کون کونسے
ہیں ۔ پھر دیکھتے کہ اُن کے درمیان میں کون سی سبز کھاد بوئی جاسکتی ہے۔ برسیم بوئی جاسکتی
ہے یا گوارا بویا جا سکتا ہے تا کہ وہ پھر دفن ہو سکے اور دوبارہ فصل اچھی ہو سکے ۔ پھر اس کھاد
کے دبانے کا عرصہ مختلف علاقوں میں مختلف ہوتا ہے۔ بعض زمینیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ بہت
جلد کھا د کو کھا جاتی ہیں اور اس کو اس قابل بنا دیتی ہیں کہ اس سے اگلی فصل اچھی ہو اور بعض
علاقوں میں اس کو قابلِ استعمال ہونے میں بہت دیر لگتی ہے ۔ انسپکٹر زراعت جماعتوں میں
جاتے اور کہتے کہ سبز کھاد کے طور پر فلاں فصل بونا اور پھر اُس کو دفن کر کے اتنی دیر تک زمین
خالی پڑی رہنے دینا اور اس کے اتنے عرصہ بعد فلاں فصل ہونا۔
پھر بعض عارضی طریقے سبز کھاد بنانے کے لوگوں نے ایجاد کئے ہوئے ہیں ۔ مثلاً
خطابات شوری جلد سوم
۶۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
ایک طریق یہ ہے کہ سبز کھاد دبا کر پانی دے دیا جائے اور اس طرح اُسے گلا دیا جائے ۔ اس
میں آگے یہ ہوتا ہے کہ پانی کی زیادتی اور کمی کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ پانی کم موزوں ہے یا
زیادہ موزوں ہے ۔ غرض مختلف طریقے تھے جن سے وہ فائدہ اُٹھا سکتے تھے۔ پھر دُور جانے
کی ضرورت نہیں تھی یہیں ہمارے سامنے مغربی پاکستان کے انٹا مالوجسٹ بیٹھے ہیں ان
سے ملتے اور کہتے کہ فصلوں کو بالعموم کیڑے کھا جاتے ہیں ۔ آپ میرے ساتھ اپنا کوئی افسر
بھیجوائیں جو ہمیں بتائے کہ کیڑوں کا کیا علاج کرنا چاہئے اور کس وقت کرنا چاہئے ۔ مثلاً میں
نے اُن سے کہا تھا کہ ہماری فصل کو کیڑا لگ گیا تھا ، آپ کی تجویز کردہ دوائی چھڑ کوائی بھی
لیکن پھر بھی کیڑا فصل کھا گیا ۔ اس پر انہوں نے بتایا کہ آپ کے افسر جب فصل کو کیڑا لگ
جاتا ہے تو پھر دوائی چھڑکنے والوں کو بُلواتے ہیں ۔ حالانکہ دوائی کیڑا لگنے کے موسم سے
پہلے چھڑ کوانی چاہئے ۔ آپ انہیں ہدایت فرمائیں کہ کیڑا لگنے کے موسم سے پہلے دوائی
چھڑ کوا لیا کریں، ورنہ بعد میں دوائی چھڑ کوانے کا زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔ بہر حال اس قسم کی
کئی باتیں ہیں جو اگر انسپکٹر زراعت جماعتوں میں جا کر بتاتے تو ہر ضلع میں اُن سے فائدہ
اُٹھایا جا سکتا تھا۔
نظارت تعلیم کو ہدایات اسی طرح اختر صاحب نے تعلیم کے متعلق بھی جو باتیں کہی ہیں اگر وہ باتیں ناظر تعلیم پیش کرتے تو چونکہ وہ اس فن کے
ماہر ہیں اس لئے ہم اُن سے پوچھتے کہ جو جو باتیں آپ نے کہی ہیں وہ عقلی بھی ہیں یا نہیں؟
مثلاً کیا ہمارے پاس اتنا روپیہ ہے کہ ہم ساری جماعت میں سکول کھلوائیں ۔ یا اگر ہم پانچ
سکول کھول دیں تو ہماری ساری جماعت تعلیم یافتہ ہوسکتی ہے۔ ہم کو تو ایسا طریق اختیار کرنا
چاہئے کہ جس سے زیادہ سے زیادہ تعلیم ہماری جماعت میں پھیل سکے اور اس کے لئے ایک
طریق تو یہ ہے کہ ہم گورنمنٹ سے اپیل کریں اور اُس کے افسروں سے تعاون لیں اور کہیں
کہ جہاں جہاں ہماری جماعت زیادہ ہے وہاں آپ ایک سکول کھول دیں ۔ دوسرا طریق یہ
ہے کہ مساجد کے ذریعہ سے تعلیم کو وسیع کیا جائے ۔ ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ جو عالم باہر
جاتا ہے وہ اپنے آپ کو مبلغ کہلانے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ حالانکہ ہمارے پرانے بزرگ
معلم کہلانے میں فخر محسوس کیا کرتے تھے۔ پھر یہ بھی وقت ہے کہ امام الصلوٰۃ نہیں ملتے۔
خطابات شوری جلد سوم
٦٦٨
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
میرے نزدیک اگر امام سے ہی معلم کا کام لیا جائے تو ہماری مسجد میں بھی آباد ہو جائیں اور
مدرسہ بھی قائم ہو جائے ۔ پھر یہ سہولت بھی ہو گی کہ ہمیں مدرسہ کے لئے کسی عمارت کی بھی
ضرورت نہیں ہوگی ۔ وقت مقرر کر دیا جائے کہ فلاں وقت بوڑھے پڑھنے کے لئے آئیں اور
فلاں وقت بچے پڑھنے کو آئیں ۔ اس سے تعلیم بڑی آسانی کے ساتھ وسیع ہو سکتی ہے۔ پھر جو
تعلیم اپنی زبان میں دی جاتی ہے وہ تھوڑی سی محنت سے کامیاب ہو جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں
اس سادہ طریق سے بچہ ایک سال میں ایسا سمجھدار ہو جائے گا کہ وہ اعلیٰ درجہ کی کتابیں بھی
پڑھ سکے گا اور ادھر ہر علاقہ میں ہمارا ایک آدمی بیٹھا ہوگا اور اس کے ذریعہ سے علاقہ میں
تبلیغ بھی ہو جائے گی اور ہم بغیر کسی خرچ کے ساری جماعت میں تعلیم پھیلا سکیں گے۔
پھر ہمارے زمانہ میں تعلیم کا یہ طریق ہوا کرتا تھا کہ مدرسوں کے خلیفے ہوتے تھے اور
وہ خلیفوں کو حکم دیتے تھے کہ اتنے لڑکے لے لو اور اُنہیں پڑھاؤ۔ مجھے یاد ہے جب ہم بچے
ہوتے تھے اور ہماری والدہ دتی جاتی تھیں تو وہ ہماری تعلیم کے حرج کے خیال سے پاس ہی
ایک مدرسہ میں ہمیں داخل کر دیتی تھیں۔ اس سکول کی مدرسہ ایک عورت تھی ۔ ۱۹۴۰ء میں
جب میں دتی گیا تھا تو وہ گھر دیکھ کے آیا تھا جہاں وہ اُستانی رہا کرتی تھیں ۔ لوگور
بتایا کہ وہ اُستانی تو اب چلی گئی ہیں لیکن یہ وہ مکان تھا جو اُنہوں نے خرید لیا تھا اور اسی میں
وہ پڑھایا کرتی تھیں ۔ وہ پڑھا نیوالی صرف ایک تھی ۔ ۷۰، ۸۰ لڑکے لڑکیاں تھے ۔ اس لئے
اُس نے سہولت کی خاطر اپنے بعض خلیفے بنائے ہوئے تھے۔ وہ صبح اُنہیں بلاتی اور سبق دے
دیتی اور پھر وہ آگے دوسرے لڑکے لڑکیوں کو پڑھانے لگ جاتے ۔ اسی طرح جو اُستاد اور
علماء ہم جماعتوں میں مقرر کریں وہ ہوشیار طالب علموں کو چن چن کر خلیفے بناتے چلے جائیں
اور اُن کے سپرد بعض طالب علم کرتے جائیں ۔ اپنا کام اُن کا وہی ہو جو میں نے ناظر اعلیٰ کا
بتایا ہے کہ وہ یہ دیکھتے رہیں کہ خلیفہ کیسا کام کر رہا ہے۔ اگر وہ ٹھیک پڑھا رہا ہے تو اُس کو
شاباش دیں اور اگر وہ غلط پڑھا رہا ہو تو اُس کو تنبیہ کریں اس طرح تعلیم اچھی ہو سکتی ہے۔
ورنہ ہمارے پاس روپیہ نہیں ۔ ہمارے باپ دادوں نے یہی کام کیا تھا اور سارے ملک کو
تعلیم دے دی تھی ۔ آخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھو کہ کتنی بڑی قوم اُن کے سپرد
تھی لیکن تھوڑے عرصہ میں ہی آپ نے اُس سب قوم کو تعلیم دے دی اور وہ اسی طرح تھی کہ
<XXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۶۶٩
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
بہت سے آدمیوں کو کام سپرد کر دیا جاتا تھا اور لوگوں میں تعلیم کی تلقین کی جاتی تھی ۔ مثلاً
آپ نے فرمایا کہ اگر کسی کی دولڑکیاں ہوں اور اُن کی والدہ انہیں اچھی تعلیم دے، اُن کی
تربیت کرے تو اُس کو جنت میں مقام ملتا ہے ۔ کے اب ہر عورت کو شوق آیا کہ وہ جنت میں
مقام حاصل کرے اور اُس نے اپنی لڑکیوں کو تعلیم دینا شروع کی ۔ اسی طرح اگر ہر جگہ پر
علماء ہوں اور وہ امام مسجد بھی ہوں اور مدرس بھی ہوں تو کام بڑی آسانی سے ہو سکتا ہے۔
انہیں بتایا جائے کہ نماز پڑھانا بھی تمہارے کورس میں شامل ہے۔ اگر علاقہ وسیع ہو جائے تو
اس کے طالب علم دوسری جگہوں پر اس کام کو سنبھال لیں ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی مجلس میں صحابہ اسی طرح تعلیم لے کر جایا کرتے تھے۔ ایک دفعہ ایک گاؤں
والوں نے آ کر کہا کہ یا رَسُولَ اللہ ! ہمارے ہاں کوئی قرآن کریم پڑھانے والا نہیں ، آپ
ہمیں ایک مدرس دے دیں ۔ آپ نے انہیں ایک لڑکا دے دیا جو کوئی گیارہ بارہ برس کا تھا
اور فرمایا یہ تمہارا امام ہے ۔ چنانچہ وہ اس کو ساتھ لے گئے ۔ وہ لڑکا رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کی مجلس میں بیٹھا کرتا تھا اور قرآن کریم پڑھنا سیکھتا تھا جب وہ اس گاؤں میں میں گیا
تو چونکہ وہ ایک غریب گھرانہ کا ایک فرد تھا اس کے پاس تہہ بند یا پاجامہ نہیں تھا۔ وہ اس
ملک کے رواج کے مطابق صرف گرتہ پہن لیتا تھا لیکن چونکہ وہ گر تہ لمبا نہیں تھا چھوٹا تھا اس
لئے جب وہ سجدہ میں جاتا تو ننگا ہو جاتا ۔ ایک دفعہ سجدہ کی حالت سے عورتوں نے سر اُٹھایا
تو اُنہوں نے اُس کے ننگ کو دیکھ لیا۔ اُنہوں نے مردوں سے کہا مسلمانو ! تم اپنے امام کا
ھانکو ۔ اب دیکھو اس طریق سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام لوگوں
کو نمازیں اور قرآن کریم پڑھنا سکھا دیا۔
پھر آپ لوگوں کو تعلیم دینے کے لئے ایک یہ طریق بھی اختیار فرماتے تھے کہ جنگ
کے قیدی آتے تو انہیں فرماتے میں تمہیں چھوڑ دوں گا لیکن شرط یہ ہے کہ سال بھر مدینہ میں
رہو اور یہاں کے رہنے والوں کو پڑھنا لکھنا سکھا دو ۔ سے اس طرح آپ نے مدینہ کے
سارے مسلمانوں کو پڑھنا لکھنا سکھا دیا۔ ایک زمانہ تھا کہ سارے مکہ میں صرف اٹھارہ
پڑھے لکھے آدمی تھے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے قریب زمانہ میں مدینہ
میں ہر شخص پڑھا ہوا تھا۔
خطابات شوری جلد سوم
۶۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
آخر ہم نے ساری جماعت کو بیدار کرنا ہے صرف ایک آدمی کو بیدار نہیں کرنا اور جو
طریق کا رسوچا گیا ہے اس سے بجٹ پر ہی بوجھ پڑتا ہے اور بجٹ اس بوجھ کو برداشت نہیں
کر سکتا۔ ہمیں اس سلسلہ میں وہ طریق سوچنے چاہئیں جن کی وجہ سے بجٹ پر بوجھ نہ پڑے۔
ہمیں اپنے باپ دادوں کے پرانے طریق کو اختیار کر کے جو اُن کا آزمایا ہوا ہے ساری
جماعت کو تعلیم دینی چاہئے اور یہی وہ طریق ہے جس کے ذریعہ ہم اس کام میں کامیاب ہو
سکتے ہیں ۔
پھر افسر تعلیم کے علاوہ نام ا ناظر تعلیم کا یہ کام ہونا چاہئے کہ وہ دیہات میں دورے کریں
اور دیکھیں کہ مرکز کی ہدایات کے مطابق تعلیم کا سلسلہ جاری ہے یا نہیں ۔ اس وقت محکمہ تعلیم
میں تین آفیسر ہیں ایک تو ناظر تعلیم ہیں وہ تو بہت بوڑھے ہو گئے ہیں ۔ دو اُن کے نائب
ہیں ، ایک نائب اگر چہ بوڑھے ہیں ۵۷، ۵۸ سال کی عمر کے ہوں گے مگر اُن میں کام
کرنے کی ہمت ہے۔ تیسرے شیخ مبارک احمد صاحب ہیں، وہ بالکل نوجوان ہیں۔ وہ
دیہات کے دورے کریں اور دیکھیں کہ کیا ہماری مسجدیں اس رنگ میں آباد ہیں یا نہیں۔
اور جو امام مقرر کیا گیا ہے وہ امامت کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کا کام بھی کرتا ہے یا
نہیں ۔ اُس کو کہیں کہ ہم تمہیں دس روپے ماہوار دیں گے اور جماعت کچھ غلہ وغیرہ مہیا
کر دے گی۔ تم امامت کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کا کام بھی کرو۔ پھر اس طرح قدم بقدم
ضلعوار چلیں۔ پہلے ایک ضلع کو لے لیں پھر اگلے ضلع کو لے لیں ۔ بجائے اس کے کہ ہم کہیں
ہم نے سارے پنجاب میں یہ کام شروع کیا ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ ہم نے کچھ بھی نہیں
کیا ۔ یہ بہتر ہے کہ ہم کہیں کہ ہم نے ضلع جہلم کی ساری جماعتوں کو پڑھا دیا ہے، ہم نے ضلع
گوجرانوالہ کی سب جماعتوں کو پڑھا دیا ہے، ہم نے ضلع گجرات کی ساری جماعتوں کو پڑھا
دیا ہے۔ پس تم جو امام رکھو اُس کے سپر د تعلیم کا کام بھی رکھو۔ دس روپے خود ماہوار دو اور
جماعت کو تحریک کرو کہ وہ کچھ غلہ مقرر کر دے اور افراد کو کہہ دیا جائے کہ جب تمہارا غلہ نکلے
تو اتنا غلہ تم اپنے امام اور مدرس کو دے دیا کرو۔ اگر لوگوں کو اس کی عادت پڑ جائے اور غلہ
سے وہ اپنے مولوی کی مدد کر دیا کریں تو دس روپیہ ماہوار میں اچھا تو نہیں مگر غریبانہ گزارہ
ہو جاتا ہے اور اس ذریعہ سے ہم ہر جگہ سکول کھول سکتے ہیں ۔ ایک ضلع میں اس قسم کے
خطابات شوری جلد سوم
۶۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
پندرہ ہمیں سکول کھول دیئے جائیں تو یہ ڈیڑھ دو سو روپیہ فی مہینہ خرچ ہے اور بارہ چودہ لاکھ
کے بجٹ سے کسی ایک ضلع میں احمدیوں کو تعلیم دلانے کے لئے دوسو روپیہ ماہوار خرچ کر
دینا کوئی بڑی بات نہیں ۔ پس امام مقرر کئے جائیں اس طرح مسجدیں بھی آباد ہوں گی اور
مدر سے بھی بن جائیں گے۔ پھر ہر مدرس کے آگے خلیفے ہوں گے جو کام کریں گے۔
پرانے زمانہ میں جو خلیفے ہوتے تھے وہ اس انتظار میں رہتے تھے کہ کوئی مسجد ہمیں بھی مل
جائے ۔ ۱۹۱۲ء میں میں مدارس کا دورہ کرنے کے لئے گیا تو میں نے رام پور کا مدرسہ بھی
دیکھا۔ وہاں میں نے ایک طالب علم کو دیکھا جس کی بہت لمبی داڑھی تھی وہ بخاری پڑھ رہا
تھا۔ میں نے اُسے کہا آپ ابھی پڑھ رہے ہیں ، آپ کے پڑھانے کا وقت کب آئے گا ؟
وہ اُٹھ کر ہمارے ساتھ آگیا اور باہر آ کر کہنے لگا آپ کسی کو بتا ئیں نہیں میں اس انتظار
میں ہوں کہ میرا اُستاد مر جائے تو میں اس کی جگہ لے لوں ۔ ابھی تک وہ زندہ ہیں جب وہ
مریں گے تو میں ان کی جگہ لے لوں گا ۔ غرض شاگرد اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ ہمیں کوئی
مدرسہ مل جائے۔ اگر کسی کا کوئی اچھا شاگرد ہو تو وہ اُسے دوسرے محلہ کی مسجد میں بٹھا دے
اور دفتر کو لکھ دے کہ آپ مجھے دس روپیہ دیتے ہیں اب پانچ روپے ماہوار اُسے بھیج دیا
کریں، میں نے محلہ والوں سے روٹیاں لگوا دی ہیں ۔ اس طرح تھوڑے عرصہ میں ہی ایک
ضلع کی تعلیم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ پھر دوسرے ضلع کی تعلیم پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ مگر جو
طریق ناظر صاحب تعلیم اختیار کر رہے ہیں کہ الفضل میں اعلان کرا دیا اس سے کچھ نہیں
۔
بنے گا۔ بلکہ آہستہ آہستہ جواثر ہے وہ بھی لوگوں کے دلوں سے زائل ہو جائے گا۔
تحریک جدید والوں کا یہ حال تھا کہ وہ ہمیشہ یہی لکھتے تھے کہ حضرت خلیفہ اسیح نے
یوں فرمایا ہے۔ میں نے اُنہیں ڈانٹا اور کہا کہ تم خلیفہ اسیح کا رُعب بھی مٹانا چاہتے ہو۔ تم
میرا نام نہ لکھا کرو بلکہ یہ لکھا کرو کہ تمہارا فائدہ اس میں ہے۔ اس طرح ان کے دلوں میں
چندہ دینے کی رغبت پیدا ہو گی۔ میرا نام بار بار چھپنے سے پہلا اثر بھی نرائل ہو جائے گا۔ کبھی
لکھ دیا کہ ہم ۲۹ / تاریخ کو چندہ پورا ادا کرنے والوں کی لسٹ خلیفہ اسیح کے سامنے پیش
کریں گے ۔ پھر دو دن کے بعد چھپا کہ اب ہم ۳۱ / تاریخ کولسٹ پیش کریں گے ۔ پھر چھپا
اگلے مہینے کی دو تاریخ کولسٹ پیش کریں گے۔ میں نے کہا اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آخر
خطابات شوری جلد سوم
۶۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
پڑھتے پڑھتے جماعت کے افراد سے اس کا اثر مٹ جائے گا ۔ وہ سمجھیں گے کہ لسٹ میں
نام آئے یا نہ آئے ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔ پس تم اس بات کو رہنے دو اور یہ بات اُن
کے ایمان پر چھوڑو اور یہ کہو کہ اسلام کو تبلیغ کی ضرورت ہے اور مبلغوں کو روپیہ کی ضرورت
ہے۔ اس طرح بڑی مشکل سے کہہ کہہ کر میں نے اس میں کمی کرائی ہے۔
غرض ناظر صاحب اعلیٰ نے صیغہ جات کی طرف سے جو رپورٹ پیش کی ہے وہ اُن
صیغہ جات کے ناظروں کو پیش کرنی چاہئے تھی اور خود اُن کو یہ بتانا چاہئے تھا کہ فلاں فلاں
ماہ میں فلاں فلاں دفتر میں گیا ہوں اور دفاتر کا معائنہ کیا ہے۔ پھر ناظروں سے کہنا چاہئے
تھا کہ وہ سٹیج پر آئیں اور بتائیں کہ اُنہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔“
مشاورت میں سب کمیٹی وصیت کے لئے عورت کی اصل جائداد اُس کا مہر ہے
بہشتی مقبرہ کی رپورٹ
پیش ہوئی کہ عورتوں کے لئے کم از کم جائداد جس پر وصیت ہو سکے پانچ سو روپے ہونی چاہئے۔
چند ممبران نے اس بارہ میں اپنی آراء بیان کیں ۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
چونکہ تجویز کی دونوں شقیں الگ الگ پیش نہیں ہوئیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ
بات واضح نہیں ہوئی ۔ میرے نزدیک اس وقت دو ہی تجویزیں غور کے قابل تھیں اور انہیں پر
بات کو محدود رکھا جاتا تو کسی فیصلہ تک پہنچنے میں آسانی ہو سکتی تھی ۔ ایک بات تو میاں عطا اللہ
صاحب نے بیان کی ہے کہ وصیت کے لئے کوئی حد بندی لگانا جائز نہیں ۔ دوسرے ایک
دوست نے کہا ہے کہ عورت کی اصل جائیداد اُس کا مہر ہے۔ میرے نزدیک بھی اگر مہر پر
بنیاد رکھ دی جائے تو یہ سارے جھگڑے ختم ہو جاتے ہیں کیونکہ شریعت نے کہا ہے کہ مہر مرد
کی حیثیت کے مطابق مقرر کیا جائے ۔ پس میرے نزدیک اگر آپ سب مجھ سے متفق ہوں
تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ قاعدہ بنا دیا جائے کہ ہر عورت کی وصیت پر اُس کے خاوند کے بھی
دستخط لئے جائیں اور یہ شرط کر دی جائے کہ اگر تم نے اپنی بیوی کو مہر ادا کیا تو وصیت کا حصہ
ہمیں ادا کرنا ۔ مثلاً اگر پانچ سو روپیہ مہر ہے تو پانچ سو روپیہ دیتے وقت پچاس روپے
ہمیں دینے ہوں گے ۔ اگر تم نے اُس کی موت کے وقت کہہ دیا کہ اُس نے اپنا مہر مجھے
خطابات شوری جلد سوم
۶۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
معاف کر دیا تھا تو ہم نہیں مانیں گے کیونکہ وصیت کی ادائیگی تمہارے ذمہ تھی ۔ اگر تم نے مہر
معاف کروالیا تھا تو تمہارا یہ حق نہیں تھا کہ ہمارا حصہ بھی معاف کرواؤ اور نہ اس کا حق تھا کہ
ہمارا حصہ تمہیں معاف کرتی ، اِس لئے پچاس روپے لازما ہمیں ملنے چائیں اور اگر تم کہو کہ
میں نے اُسے مہر دے دیا تھا تو اس صورت میں بھی تمہارا کوئی حق نہیں تھا کہ اُسے ہمارے
حصہ کے روپے دے دیتے۔ اگر پانچ سو روپے مہر تھا تو ساڑھے چار سو روپیہ اُسے دیتے
اور پچاس روپے ہمیں دیتے کیونکہ وہ ہما را حق تھا۔
پس میرے نزدیک ہر عورت کی وصیت پر حصہ وصیت ادا ادا کرنے کا ذمہ دار اُس کے
خاوند کو قراردیا جائے ۔ اگر عورت اپنا مہر معاف کر دے تو اس کا یہ حق نہیں ہو گا کہ وہ ہمارا
حصہ معاف کرے ۔ اسی طرح اگر خاوند اپنی بیوی سے مہر معاف کرواتا ہے تو اس کا یہ حق
نہیں ہوگا کہ ہمارا حصہ معاف کرائے اور اگر وہ مہر ادا کرے تو ہمارا حصہ اُسے ادا نہ کرے
بلکہ وصیت کا حصہ ہمیں دے باقی مہر اپنی بیوی کو ادا کرے۔ اگر مہر کو وصیت کے لئے معیار
کر دیا جائے تو جہاں عورتوں کی یہ خواہش ہو گی کہ ان کا مہر بڑھے وہاں ہماری آمد میں بھی
اضافہ ہوگا اور مہر کی زیادتی برکت کا موجب ہوگی ۔
میں آپ لوگوں کو یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ آپ بے شک اپنے دوست کو احمدی نہ بنا
سکتے ہوں مگر وہ عورت جو وصیت کرے گی وہ اُس وقت تک اپنے خاوند کو چھوڑے گی نہیں
جب تک اُسے احمدی نہیں کر لے گی۔ میں نے بیسیوں نہیں سینکڑوں ایسی عورتیں دیکھی ہیں
کہ اُن کے خاوند کٹر غیر احمدی تھے اور اُنہوں نے اُن کو اُس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک
کہ اُنہوں نے بیعت نہیں کر لی ۔ حال ہی میں کراچی میں ایک افسر نے بیعت کی ہے۔ بعد
میں مجھے پتہ لگا کہ افسر سے اس کی بیوی نے بیعت کرائی ہے۔ بلکہ دو ایک شیعہ بھی تھے اُن
کے متعلق بھی معلوم ہوا کہ پہلے بیوی احمدیت کی طرف مائل ہوئی اور پھر اُس نے اپنے خاوند
کو قرآن کریم پڑھایا اور بیعت کی تحریک کی ۔“
66
ورثہ میں لڑکیوں کا حصہ ایک سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا :-
اصلاح وارشاد کے محکمہ کا فرض ہے کہ وہ جماعت کے تمام کا
دوستوں کو اس امر کی تحریک کرتا رہے کہ وہ اپنی جائیداد سے شریعت کے مطابق اپنی
خطابات شوری جلد سوم
۶۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
لڑکیوں کو حصہ دیا کریں۔ اگر کسی نے اپنی لڑکی کو جائیداد سے حصہ دیا ہو گا تو وہ بیوہ بھی ہو گی
تو صاحب جائیداد ہو گی اور اگر کسی نے اپنی بیوی کو حصہ دیا ہو گا یا اس کے مرنے کے بعد اس
کی اولاد نے اپنی ماں کو اپنے باپ کی جائیداد سے حصہ دیا ہو گا تب بھی وہ صاحب جائیداد
ہو گی ۔ بہر حال یہ جھگڑا ختم ہو جاتا ہے کہ ہم عورت کی وصیت کے لئے کوئی معیار مقرر
کریں۔ جائیداد کی تعیین کے لئے ہم کی تعیین کے لئے ہمیں فکر نہیں کرنی چاہئے۔ کیونکہ تعین وہی درست ہے جو
خاوند نے کر دیا ہے اور جو خود عورت نے کر دیا ہے ۔ اُسے خواہ مخواہ جھوٹا کرنے اور بات
کے کریدنے کی ضرورت نہیں ۔ مثلاً اگر ایک مرد ہمارے پاس آ کر کہتا ہے کہ میری سور و پیہ
ماہوار تنخواہ ہے، میں دس روپے چندہ دیتا ہوں تو ہم اس بات کی تردید نہیں کیا کرتے کہ اس
کی تنخواہ سو روپیہ ماہوار نہیں بلکہ ڈیڑھ سو روپیہ ماہوار ہے ۔ ہمیں معلوم ہے کہ بعض لوگ عمداً
سو روپیہ آمد لکھواتے ہیں اور پھر ٹیوشن کرتے ہیں اور سو سو روپیہ اُن سے بھی کما لیتے ہیں اور
اُس سے چندہ نہیں دیتے ۔ ہم سمجھتے ہیں اُنہوں نے تو خدا تعالیٰ سے اپنے اخلاص کا بدلہ لینا
ہے۔ آخر جنت ہمارے پاس تو نہیں جو ہم نے اُسے دے دینی ہے جنت تو خدا تعالیٰ کے
پاس ہے۔ اگر وہ ہم سے دھوکا کرے گا تو اس کا بدلہ بھی کم ہو جائے گا۔ ہم نے صرف ظاہر
پر عمل کرنا ہے۔ پس چاہئے کہ اصلاح وارشاد والے جماعت کے مردوں پر زور دیں کہ وہ
اپنی جائیدادوں سے اپنی عورتوں کو بھی حصہ دیں یا اپنی اولاد کو وصیت کر جائیں کہ وہ اُن
کے ترکہ سے اُن کی بیویوں کو حصہ دے۔ گورنمنٹ نے تو اس قسم کا قانون بنا دیا ہوا ہے لیکن
پہلو بچانے والے کسی نہ کسی طرح اپنا پہلو بچا ہی لیتے ہیں۔
بہر حال میری تجویز یہ ہے کہ اگر آپ لوگ متفق ہوں تو فی الحال یہ تجویز کر دیا جائے
کہ عورتوں کا مہران کی جائیداد سمجھ لیا جائے ۔ اس کے علاوہ کسی عورت کی اگر کوئی اور
جائیداد بھی ہو تو وہ بھی وصیت میں لکھوا دی جائے لیکن اگر وہ کہہ دے کہ اس کے علاوہ میری
کوئی جائیداد نہیں تو ہمیں گریدنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ مہر وہ چیز ہے جو خدا تعالیٰ نے
مقرر کی ہے۔ اگر وہ کہے کہ میرا مہر کوئی نہیں تو ہم کہیں گے کہ تیرا نکاح بھی کوئی نہیں ۔ پس یا
تو اُسے اپنا مہر بتانا پڑے گا یا خاوند سے بھی طلاق لینی پڑے گی ۔ اس کے سوا اور کوئی صورت
نہیں ہو گی ۔ بہر حال جو چیز خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے آسان کر دی ہے اس کے لئے
-
خطابات شوری جلد سوم
۶۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
ہمیں سرگرداں ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ خدا تعالیٰ نے ہم کو بتا دیا ہے کہ مہر ضروری ہے
اور مہر ایک ایسی جائیداد ہے جس کو کوئی چُھپا نہیں سکتا۔ اگر کوئی اُسے چُھپائے گا تو اس
منافقت میں تین آدمی شامل ہوں گے ۔ ایک تو قاضی ہوگا ، ایک خود عورت ہو گی اور ایک
اُس کا خاوند ہوگا۔ اب یہ کہنا کہ سارا کنبہ ہی منافقوں کا ہے یہ نا جائز بات ہے۔ اتنی بدظنی
کرنے کی ہمیں ضرورت نہیں ۔ عورت اپنا جو مہر بتائے وہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہئے اور اُس
کے خاوند سے وصیت فارم پر دستخط لینے چاہئیں اور تحریر لکھوا لینی چاہئے کہ میں اپنی عورت
سے اُس کا مہر بخشواؤں گا نہیں اور اگر بخشواؤں گا تو وصیت کا حصہ خود ادا کر دوں گا اور اگر
میری بیوی خود اپنا مہر معاف کرے گی تو میں اُسے بھی سمجھاؤں گا کہ بی بی! تیرا حق وصیت کا
حصہ کاٹ کر باقی مہر معاف کرنے کا ہے اِس سے زیادہ نہیں۔ اور اگر بالفرض وہ سمجھانے
کے باوجود بھی معاف کر دے گی تب بھی میں اُسے معاف نہیں سمجھوں گا اور وصیت کا حصہ ادا
کروں گا ۔ اور اگر میں اپنی بیوی کو اُس کا مہر دوں گا تو میں خود اس بات کا ذمہ دار ہوں گا
کہ مہر سے وصیت کا حصہ کاٹ کر اُسے دوں ۔ پس اگر مہر کو محفوظ کر لیا جائے تو پھر میرے
نزدیک عورتوں کا سوال حل ہو جاتا ہے ۔ باقی ہمارے ملک میں بہت تھوڑی عورتیں ہیں جن
کی کوئی جائیداد نہیں ہوتی ۔ زمینداروں کو میں نے ایک دفعہ نصیحت کی تھی کہ وہ اپنی لڑکیوں
اور بیویوں کو اپنی جائیداد سے حصہ دیا کریں اور مجھے یاد ہے کہ اُس وقت بعض دوستوں نے
اس پر عمل بھی کیا تھا مگر پھر وہ بُھول گئے ۔ اُنہوں نے سمجھا کہ شاید خدا تعالیٰ کی خوشنودی
صرف ایک سال کے لئے ہی ضروری ہے پھر اس کی ضرورت نہیں ۔
غیر شادی شدہ عورتوں کی وصیت ایک سوال لجنہ نے کیا ہے کہ اگر وصیت کے
لئے مہر کی شرط کی گئی تو غیر شادی شدہ عورتوں
کی وصیت کے متعلق کیا ہوگا ۔ سو یا د رکھنا چاہئے کہ غیر شادی شدہ عورت جو بھی اپنی جائیداد
بتائے گی ہم اُسے تسلیم کر لیں گے۔ اگر وہ کہے گی کہ میرے پاس ایک روپیہ ہے تو ہمارا فرض
ہوگا کہ ہم اُس ایک روپیہ کو ہی تسلیم کر لیں ۔ کیونکہ قرآن کریم کہتا ہے کہ غیر شادی شدہ رہنا
منع ہے۔ آخر دو چار سال تک تو وہ غیر شادی شدہ رہے گی لیکن اس کے بعد وہ بہر حال شادی
کرے گی اور جب وہ شادی کرے گی تو مہر والی صورت پیدا ہو جائے گی کیونکہ وصیت کی
خطابات شوری جلد سوم
۶۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
ایک شق یہ بھی ہے کہ اگر کوئی جائیداد آئندہ ثابت ہو گی تو اس پر بھی میری وصیت حاوی ہو
گی ۔ ہاں اگر کوئی عورت یہ کہے کہ میں مرنے تک شادی نہیں کروں گی تو یہ درست نہیں ہو
گا۔ بہر حال لجنہ کے سوال کا میں نے جواب دے دیا ہے کہ غیر شادی شدہ عورتیں ہمیشہ
غیر شادی شدہ نہیں رہیں گی بلکہ ہو سکتا ہے کہ ایک دوسال کے بعد ہی اُن کی شادی ہو
جائے ۔ اگر خدا نخواستہ ایسا حادثہ پیش آ جائے کہ کوئی لڑکی وصیت کرنے کے بعد بغیر شادی
کے فوت ہو جائے تو وہ چاہے ایک روپیہ وصیت میں لکھوائے ہم بہر حال اُسے تسلیم کریں
گے کیونکہ اُس نے اپنے اخلاص کا ثبوت دے دیا اور جس نے اپنا اخلاص ثابت کر دیا ہمارا
کوئی حق نہیں کہ اُس کی وصیت کو رد کریں ۔
ہماری لڑکیوں نے بچپن میں جب وصیت کی تو وہ ہم سے آ کر مطالبہ کرتی تھیں کہ کچھ
روپے ہمیں دے دیں تا کہ اُن پر ہم وصیت کریں۔ اسی طرح میری لڑکیوں اور لڑکوں نے
وصیت کی ۔ وہ آ کر کچھ روپیہ مانگ لیتے تھے اور اُسے جائیداد شمار کر کے وصیت کر دیتے تھے۔
بیویوں کے حقوق اب تو میں نے اپنی ساری جائیداد لڑکوں اور لڑکیوں میں تقسیم کر دی ہے اور بیویوں کو بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے
مطابق میں نے ایک ایک مکان بنا دیا ہے، بعض مکانات مکمل ہو چکے ہیں اور بعض ابھی بن
رہے ہیں بچوں کو بھی میں نے اسی طرح مکانات بنوا دیئے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جب مدینہ تشریف لے گئے تو آپ نے سب سے پہلا کام یہی کیا تھا کہ ہر بیوی کو الگ الگ
مکان بنوا دیا۔ مجھے بھی بیماری کے دوران سارا سال یہ وہم رہا کہ اگر میں مر گیا تو میری
بیویوں کا کیا بنے گا کیونکہ میں نے یہ نظارہ دیکھا ہے کہ جب بھی کوئی ناظر فوت ہوتا ہے اُس
کی بیوی دوڑی دوڑی میرے پاس آتی ہے کہ مجھے صدر انجمن احمد یہ موجودہ مکان سے
باہر نکال دے گی مجھے اُس وقت بڑا رحم آتا ہے کہ اِدھر اُسے اپنے خاوند کی موت کا صدمہ
ہے اور اُدھر انجمن بھی کیا کرے۔ اُس نے ایک نیا افسر لگانا ہے اور اُسے رہائش کے لئے
کوارٹر مہیا کرنا ہے۔ بہر حال جب یہ نظارہ مجھے یاد آیا تو میرے دل پر سخت بوجھ پڑا اور میں
نے ارادہ کر لیا کہ یورپ سے واپس آ کر سب سے پہلا کام یہ کروں گا کہ اپنی ہر بیوی کے
لئے ایک ایک مکان بنوا دوں گا تا کہ اُنہیں میری وفات کے بعد قصر خلافت استعمال نہ کرنا پڑے