مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 4
خطابات شوری جلد سوم
۶۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
کیونکہ وہ صدر انجمن احمد یہ کا ہے اور میری وفات کے بعد انہیں پتہ ہو کہ ہمارا ذاتی مکان احمد یہ کا کے پر
ہے اور جس وقت ہم چاہیں گی اپنے مکان میں چلی جائیں گی ۔
اُسے
ایک اور سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ :-
66
جس عورت نے مہر وصول کر لیا ہو گا وہ جب وصیت کرے گی اور کہے گی کہ میں مہر
لے چکی ہوں تو ہم کہیں گے کہ وصیت کرنے آئی ہو تو اپنے مہر سے ہمارا حصہ ادھر لاؤ۔ اور
اگر وہ کہے کہ میں مہر وصول کر کے خرچ کر چکی ہوں تو ہمیں بہر حال اُس پر اعتبار کرنا پڑے
گا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کا واقعہ ہے کہ حضرت اسامہ نے ایک جنگ
کے دوران ایک کا فر کو قتل کرنے کے لئے اُس کے پیچھے گھوڑا دوڑایا تو اُس نے کہا صَبَوْتُ
میں صابی ہو گیا ہوں ۔ مسلمانوں کو اُن دنوں عام طور پر چونکہ صابی کہا جاتا تھا اُس نے یہی
سمجھا کہ مسلمان ہونے کے لئے صابی کے لفظ کا استعمال ہی کافی ہے، مگر حضرت اسامہ نے
سے قتل کر دیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس واقعہ کا علم ہوا تو آپ حضرت اسامہ
پر سخت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ تو نے اسے کیوں قتل کیا۔ حضرت اسامہ نے کہا یا رسول الله !
وہ ڈر کے مارے یہ الفاظ کہہ رہا تھا دل سے مسلمان نہیں تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ اللہ
وسلم نے بڑے جوش سے فرمایا کہ اسامہ! کیا تو نے اس شخص کا دل پھاڑ کر دیکھ لیا تھا کہ وہ
جو کچھ کہہ رہا ہے جھوٹ ہے؟ کے وہم نے بھی کسی کا دل پھاڑ کر نہیں دیکھا اگر کوئی عورت کہتی
ہے کہ میں نے مہر خرچ کر لیا ہے تو ہمیں اُس پر اعتبار کرنا چاہئے اور اگر وہ ہمارے ساتھ
دھو کا کرتی ہے اور کہتی ہے کہ میں نے مہر وصول کر کے خرچ کر لیا ہے حالانکہ اُس نے خرچ
نہیں کیا تو وہ جھوٹ بول کر اپنا نقصان آپ کرے گی ۔ ہمارا اس میں کیا نقصان ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی موجود ہے کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ روپیہ کہاں سے آئے
گا۔ مجھے یہ فکر ہے کہ اس روپیہ کو خرچ کرنے والے کہاں سے آئیں گے شہ سو روپیہ تو آتا
ہی رہے گا چاہے دس لاکھ بھی ایسی عورت ہو جو مہر لے کر خرچ کر چکی ہو، روپیہ بہر حال آنا
ہے اور اس مقدار میں آنا ہے کہ ہمیں یہ فکر ہو گی کہ ہم وہ آدمی کہاں سے لائیں جو اس روپیہ کو
مناسب طور پر خرچ کریں ۔ پس جو قانون بنتا ہے بناؤ اور باقی چیزیں خدا پر چھوڑ دو۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض لوگ اُسے بھی دھوکا دینے کی
خطابات شوری جلد سوم
۶۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
کوشش کرتے ہیں ۔ پس اگر خدا تعالیٰ کو دھوکا دینے والے موجود ہیں تو کیا ہم خدا تعالیٰ
سے بڑھ کر ہیں کہ ہمیں کوئی دھوکا نہ دے۔ اگر کوئی دھوکا دے گا تو اپنا انجام آپ خراب
کرے گا ۔ ہمیں اس کے فکر کی ضرورت نہیں اور اگر وہ اخلاص سے کام لے رہا ہے تو ایک
مخلص پر بدظنی کر کے تم اپنا انجام کیوں خراب کرتے ہو۔
بہر حال جو دوست اس تجویز کے حق میں ہوں کہ عورتوں کی وصیت کے لئے اُن کے
مہر کو بنیاد رکھا جائے اور ان کے خاوندوں سے بھی حصہ وصیت کی ادائیگی کے لئے عہد لے
لیا جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
حضور کے ارشاد پر ۲۵۹ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا۔
فیصلہ 'چونکہ اکثریت نے اس کی تائید کی ہے اس لئے میں بھی اکثریت کی رائے کے
ساتھ اتفاق کرتا ہوں ۔
اگر کوئی اور تجویز پیش ہوئی تو وہ اگلی شوری میں آجائے گی ، یار زندہ صحبت باقی ۔
عورتوں نے تو بہر حال جنت میں ہمارے ساتھ رہنا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے کہ اگر کوئی مومن ہوگا تو خدا تعالیٰ اُس کی بیوی کو بھی جنت میں اس کے ساتھ رکھے
گا ۔ پس آپ لوگ اگر عورتوں کو مقبرہ سے نکال بھی دیں تب بھی اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں
آپ لوگوں کے ساتھ رکھے گا بلکہ خاوند اگر بہشتی مقبرہ میں دفن ہے تو اس کی بیوی چاہے کسی
روڑی میں دفن ہو خدا تعالیٰ پھر بھی اُسے جنت میں اپنے خاوند کے پاس پہنچا دے گا۔ پس
زیادہ قیود اور پابندیاں عائد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔“
گا۔ بھی
اس موقع پر مکرم چوہدری عبداللہ خان صاحب امیر جماعت احمد یہ کراچی نے دریافت
فرمایا کہ کیا ایک مومن عورت بھی اپنے خاوند کو اپنے ساتھ جنت میں لے جاسکتی ہے؟ حضور
نے فرمایا۔
خاوند اور بیوی دونوں ایسا کر سکتے ہیں ۔ اگر بیوی اچھی ہو گی تو وہ اپنے خاوند کو
اپنے ساتھ لے جائے گی اور اگر خاوند مخلص اور مومن ہوگا تو وہ اپنی بیوی کو اپنے ساتھ جنت
میں لے جائے گا ۔ اگر بیٹا بیٹی بھی اچھے ہوں گے تو وہ اپنے والدین کو اپنے ساتھ لے
جائیں گے اور اگر والدین اچھے ہوں گے تو وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کو اپنے ساتھ جنت میں
خطابات شوری جلد سوم
لے جائیں گے ۔“
66
۶۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
وصیت کی آمد کا ۱۰۰ را حصہ مقبرہ بہشتی کی سجاوٹ پر خرچ کیا جائے
سب کمیٹی
بہشتی مقبره
کی طرف سے مجلس مشاورت میں یہ تجویز پیش ہوئی کہ چندہ شرط اول کا معیار مقرر ہونا
چاہئے تا کہ قبرستان کو خوشنما بنانے کے لئے معقول رقم وصول ہے
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:-
ترامیم کے متعلق قاعدہ ہے کہ وہ لکھ کر پیش کرنی چاہئیں ۔ تقاریر میں ان کا ذکر کرنا
اصول کے خلاف ہے۔ میں نے وصیت کی آمد کا اندازہ لگوایا ہے، دفتر والوں نے بتایا ہے
کہ پانچ لاکھ روپیہ سالانہ وصیت کی آمد ہے۔ میرے نزدیک اگر وصیت کرنے والوں پر
زور دینے کی بجائے وصیت کی آمد سے ہی ۱۰۰ / ا لے لیا جائے تو یہ پانچ ہزار روپیہ سالانہ
بن جاتا ہے جس سے ساری تجویزیں پوری کی جاسکتی ہیں۔ کچھ نئے وصیت کرنے والوں
سے مل جائے گا۔ پس آئندہ کے لئے یہ قانون بنا دیا جائے کہ وصیت کی آمد کا ۱/۱۰۰ بنا
بہشتی مقبرہ کی سجاوٹ اور اُس کو باغ کی شکل دینے کے لئے مخصوص کیا جائے۔ اس طرح
اگر وہ امانت سے پندرہ ہیں ہزار روپیہ لے کر اپنی سکیموں پر خرچ بھی کر لیں تو پانچ ہزار
سالانہ اس طرح آجائے گا اور کچھ نئے وصیت کرنے والوں سے آ جائے گا اور وہ تین چار
سال میں اپنا سارا قرض اُتار سکیں گے بلکہ میں سمجھتا ہوں اگر آمد کم ہو گئی تو ہماری انجمن کو توجہ ہوگی
کہ وہ وصیتیں بڑھائے ۔ مثلاً اگر دس لاکھ وصیت ہو جائے اور وہ ایک ایک روپیہ بھی چندہ
چندہ شرط اول دیں تو دس لاکھ روپیہ آجاتا ہے۔ اب سالانہ ۲۸۸ وصیتیں ہو رہی ہیں جو
بہت کم ہیں۔ اگر پانچ ہزار بھی ہر سال وصیت ہو تو پانچ ہزار روپیہ آجاتا ہے اور پانچ ہزار
انجمن دے گی ، دس ہزار روپیہ ہو جائے گا۔ اس طرح دو تین سال کے اندر اندر ٹیوب ویل بھی
لگ جاتا ہے باغ بھی لگ جاتا ہے اور دوسرے اخراجات بھی پورے ہو جاتے ہیں۔ اس
وقت تک کام چلانے کے لئے امانت سے قرض لے لیا جائے اور پھر آمد سے ادا کر دیا جائے۔
پس میرے نزدیک بجائے سب کمیٹی کی تجویز منظور کرنے کے انجمن کو کہا جائے کہ وہ وصیت کی
خطابات شوری جلد سوم
۶۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
آمد کا ۱۰۰ / ۱ مقبرہ بہشتی کی سجاوٹ وغیرہ کے لئے خرچ کرے اور پھر وصیتوں کو بھی بڑھانے
کی کوشش کرے ۔
اگر ان کی تعداد بڑھ جائے تو دس پندرہ ہزار کی آمد مشکل نہیں ۔ اسی طرح میں سمجھتا
ہوں دو تین سال میں اتنا چندہ جمع ہو سکتا ہے کہ اس سے ساری ضروریات پوری ہو سکتی
ہیں ۔ فی الحال امانت سے قرض لے لیا جائے اور اگلے سال بتایا جائے کہ صدر انجمن احمد یہ
نے کس قدر دیا ہے اور نئے موصیوں سے کس قدر آمد ہوئی ہے۔ صدر انجمن احمد یہ کے لئے
بارہ تیرہ لاکھ کے بجٹ سے پانچ ہزار کی رقم نکالنا مشکل بات نہیں ۔
اب جو دوست اس تجویز کے حق میں ہوں جو میں نے پیش کی ہے وہ کھڑے ہو
جائیں ۔
اس پر ۳۹۲ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
فیصلہ (۳۹۲ نمائندگان کی رائے ہے کہ اس تجویز پرعمل کیا جائے ۔ پس میں اسے منظور
کرتا ہوں ۔ اگر انجمن توجہ کرے اور وہ ایک روپیہ سینکڑہ کی بجائے آٹھ آنے بھی
دے تب بھی اڑھائی ہزار روپیہ ہو جاتا ہے اور پانچ لاکھ سے اڑھائی ہزار روپیہ نکالنا کوئی
مشکل امر نہیں ۔ آخر جو لوگ وصیت کا روپیہ دے رہے ہیں اُن کے روپیہ کا کچھ نہ کچھ خرچ
تو مقبرہ بہشتی پر بھی ہونا چاہئے اور پھر سجاوٹ اور خوبصورتی کا طبعا لوگوں پر اثر بھی پڑتا ہے۔
مجھے یاد ہے ایک دفعہ ایک سکھ رئیس قادیان آیا اور وہ بہشتی مقبرہ میں چلا گیا۔ واپس
آ کر کہنے لگا ” ہیں تے میں سکھ ۔ پر دل میرا کردا اے کہ جے میں مر جاواں تے مینوں
ایتھے دفن کر دیا جائے ۔ یعنی ہوں تو میں سکھ پر میرا جی چاہتا ہے کہ اگر میں مر جاؤں تو مجھے
اس جگہ دفن کیا جائے ۔
66
بہر حال اس کے لئے کوئی نیا چندہ لگانے کی ضرورت نہیں ۔ کچھ صدر انجمن احمد یہ
-
دیدے اور کچھ نئے لوگوں سے لے لیا جائے ۔ اس طرح کسی پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور
کام بھی ہو جائے گا۔“
خطابات شوری جلد سوم
۶۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
تیسرا دن
۲۳ مارچ ۱۹۵۷ء کو صبح یوم جمہوریہ پاکستان کے موقع پر قرارداد مبارکباد تھا اس مجلس مشاورت کی
اجلاس حضور کی صدارت میں شروع ہوا تو حضور کی اجازت سے یوم جمہوریہ پاکستان کے
سلسلہ میں مبارکباد کی ایک قرارداد پاس ہوئی جو کہ صدر اور وزیر اعظم پاکستان اور دونوں
صوبائی گورنرز کو بھجوائی گئی ۔ اس موقع پر حضور نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
آج پاکستان کی آزادی کا دن ہے اور جیسا کہ میں کل بتا چکا ہوں اس کو ہمیں دُنیوی
بات نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ چونکہ پاکستان کی ترقی اور طاقت کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کی
ترقی کا بڑا گہرا تعلق ہے اس لئے ہمیں اس کو دین کا ہی ایک حصہ سمجھنا چاہئے ۔ مثلاً پچھلے
دنوں سپین کی حکومت نے ہمارے مبلغ کو نوٹس دیا کہ وہ وہاں سے چلا جائے کیونکہ سپین میں
اسلام کی تبلیغ منع ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ جرات اُن کو اس لئے ہوئی ہے کہ وہ سمجھتے تھے کہ
پاکستان کمزور ہے اور وہ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
میں نے کئی دفعہ یہ واقعہ سنایا ہے کہ جب صلیبی جنگوں کے زمانہ میں عیسائیوں نے مکہ
کے قریب مسلمانوں کو شکست دے کر اپنی فوجیں فلسطین میں داخل کر دیں اور فلسطین کا وہ
حصہ جو مکہ اور حیفا کے پاس ہے اُس کو فتح کر لیا اور تھوڑا سا حصہ مسلمانوں کے پاس رہ گیا تو
اُس وقت ایک قافلہ بغداد سے شام اور فلسطین میں تجارت کے لئے آیا ہوا تھا۔ جب وہ
قافلہ شام کی حدود میں سے گزر رہا تھا تو اُنہوں نے ایک عورت کی آواز سنی جو چلا چلا کر
کہہ رہی تھی یا للامیر المومنین ! جس کے معنی یہ ہیں کہ اے امیر المومنین ! میری فریاد کو
پہنچیو ۔ وہ کوئی عورت تھی جس کو عیسائی پکڑ کر لے جا رہے تھے۔ پاس ہی مسلمانوں کی بستیاں
تھیں ۔ عیسائی بعض اوقات ان بستیوں پر ڈاکہ مارتے تھے اور مسلمانوں کو پکڑ لیتے تھے۔
چنانچہ عیسائی لوگ اُس عورت کو پکڑ کر لے جا رہے تھے۔ اُس بیچاری کو پتہ نہیں تھا کہ آجکل
امیر المومنین کی کوئی طاقت نہیں ہے، بغداد کے قلعہ سے باہر اُسے کوئی پوچھتا بھی نہیں ۔ مگر
اس کی پرانی شہرت ابھی باقی تھی اُس کی وجہ سے اُس نے یہ آواز دی کہ اے امیر المومنین !
خطابات شوری جلد سوم
۶۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
میری فریاد کو با کو پہنچیو ۔ قافلہ والے پاس سے گزر گئے اور کسی نے اس کی مدد نہ کی ۔ وہ آ آپس میں
یہ باتیں کرنے لگے کہ عجیب بے وقوف عورت ہے اس کو اتنا بھی پتہ نہیں کہ اب امیر المومنین کی
کوئی طاقت نہیں ۔ جب قافلہ بغداد پہنچا تو کچھ لوگ سودا وغیرہ خریدنے کے لئے آئے ۔ تو
اُنہوں نے دریافت کیا کہ کوئی عجیب واقعہ آپ کے ساتھ گزرا ہو تو بتاؤ۔ اس پر قافلہ کے
بعض لوگوں نے بتایا کہ ہم نے واپسی پر یہ عجیب واقعہ دیکھا کہ ایک عورت کو عیسائی پکڑے
لئے جا رہے تھے اور وہ یا للامیر المومنین! کے نعرے لگا رہی تھی ۔ شاید اُس کو یہ پتہ ہی
نہیں تھا کہ ہمارے خلیفہ کی آجکل کوئی طاقت نہیں ۔ کسی درباری نے بھی یہ بات سُن لی ۔ وہ
دربار میں گیا تو اس نے عباسی خلیفہ سے کہا کہ اے امیر المومنین ! آج ایک قافلہ شام سے
واپس آیا ہے اور اُس نے یہ خبر سُنائی ہے کہ اِس اِس طرح شام کی ایک مسلمان عورت کو
عیسائی پکڑ کے لئے جا رہے تھے اور اُس نے یہ نعرہ لگایا کہ اے امیر المومنین ! میری فریاد کو
پہنچیو ۔ حضور اس کو اتنا بھی پتہ نہیں تھا کہ بغدادی حکومت اب اتنی کمزور ہو چکی ہے ۔ جب
خلیفہ نے یہ بات سنی تو گو اُس کے پاس کوئی فوج نہیں تھی ، سارے علاقے باغی ہو چکے تھے
اور ہر صوبہ میں الگ حکومت قائم ہو چکی تھی ، وہ اُسی وقت تخت سے نیچے اُتر آیا اور کہنے لگا
خدا کی قسم ! جب تک میں اس مسلمان عورت کو چھڑا کر نہیں لاؤں گا اُس وقت تک میں تخت
پر نہیں بیٹھوں گا ۔ یہ کہہ کر وہ اُٹھا ، تھا تو وہ ایک دکھاوے کا حکمران لیکن یہ خبر بجلی کی طرح
سارے علاقوں میں پھیل گئی اور جس جس صوبہ میں گئی وہاں سے فوراً نیم بادشاہ اپنی فوجیں
لے کر اسلامی خلافت کے ماتحت چل پڑے کہ جدھر خلیفہ جائے گا اُدھر ہی ہم جائیں گے اور
فانا ایک بہت بڑا لشکر بغداد کے ارد گرد جمع ہو گیا ۔ یہ لشکر خلیفہ کی کمان میں آگے بڑھا
اور اُس نے عیسائیوں کو شکست دی اور اس طرح خلیفہ اُس عورت کو چھڑا کر واپس لے
آنے میں کامیاب ہو گیا تو یہ طاقت کی بات تھی ۔ گو اس وقت مسلمانوں کی حالت نہایت
نا گفتہ بہ تھی ۔ پھر بھی اس کی مثال ایسی ہی تھی جیسے کہتے ہیں کہ ہاتھی زندہ لاکھ کا مردہ
سوالاکھ کا ۔ گو اُس وقت مسلمان گر چکے تھے لیکن پھر بھی اُن میں اتنی طاقت تھی کہ یورپ
کی فوجیں کا نپتی ہوئی اُن کے آگے سے بھاگ جاتی تھیں ۔ سپین تو یورپ کا ایک حصہ ہے
مگر اس وقت مکہ میں سارے یورپ کی فوجیں تھیں جنہیں مسلمانوں نے شکست دی ۔
آناً فا
خطابات شوری جلد سوم
۶۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
تو یہ صرف طاقت کی بات ہوتی ہے اگر اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو طاقت بخشے اور ساتھ ہی
ایمان بھی بخشے تو سپین کیا یورپ کی ساری طاقتیں مل کر بھی مسلمانوں کے مبلغوں کو نہیں نکال
سکتیں ۔ اگر وہ نکالیں گی تو اُن کو ایسی مشکلات کا سامنا پیش آئے گا اور مسلمان حکومتیں اتنی
جلدی اُن کا مقابلہ کریں گی کہ اُن کو فوراً اپنی شکست تسلیم کرنا پڑے گی۔ چنانچہ حکومت پاکستان
تو الگ رہی ہماری جماعت اگر چہ ایک غریب جماعت ہے مگر چونکہ منتظم ہے اس لئے ہماری
جماعت کے ڈر کے مارے ہی سپین کے سفیر متعینہ پاکستان نے یہ اعلان کر دیا کہ میری
حکومت اسلامی مبلغ کو ملک سے باہر نکالنا نہیں چاہتی، یہ خبر جو مشہور کی گئی ہے جھوٹ ہے
لیکن ہمارا مبلغ اس بات پر مصر ہے کہ اُسے ملک سے باہر نکلنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ مگر سپین
کے سفیر نے کہا ہے کہ آپ ہمیں خواہ مخواہ بدنام کر رہے ہیں ہم نے آپ کے مبلغ کو باہر نہیں
نکالا۔ یہ اثر صرف چند لاکھ غریب فقیروں کی جماعت کی تنظیم کی وجہ سے تھا۔ اگر اللہ تعالیٰ
اسلامی حکومتوں کو طاقت بخشے تو پھر لازمی بات ہے کہ ان چند لاکھ فقیروں کی جماعت سے
بہت زیادہ یوروپین حکومتیں اسلامی حکومتوں سے ڈریں گی ۔ کیونکہ اُن کے پاس تو طاقت بھی
ہوگی اور ہمارے پاس کوئی طاقت نہیں ۔ اسلامی حکومتیں اگر آزاد ہوں اور ترقی کریں تو اُن
کے پاس بیڑے بھی ہوں گے، تو پیں بھی ہوں گی اور ہوائی جہاز بھی ہوں گے۔ ہمارے
پاس تو سوٹیاں بھی مشکل سے ہوتی ہیں اس لئے ہم سے کسی حکومت نے کیوں ڈرنا ہے مگر
اسلامی حکومتیں اگر طاقت پکڑ جائیں تو دوسری حکومتیں اُن سے یقیناً ڈریں گی ۔
یوم آزادی منانے کا جماعتی طریق پس اپنی دعاؤں میں ہمیں ملک کی آزادی اور ترقی کی دُعا بھی شامل کرنی چاہئے ۔ مجھے
معلوم ہوا ہے کہ یوم آزادی کے لحاظ سے صدر انجمن احمد یہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یہاں
شام کو روشنی بھی کرائیں اور غرباء میں کھانا بھی تقسیم کریں ۔ اُن کا یہ فعل حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اتباع میں ہے۔ جب ملکہ وکٹوریہ کی جو بلی ہوئی تھی تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ خوب خوشی منائی جائے ۔ چنانچہ قادیان میں منارہ اسیح
اور مکانوں کی چھتوں پر روشنی کا انتظام کیا گیا ۔ اگر ایک عیسائی ملکہ کی جو بلی پر اتنی خوشی منانی
جائز ہو سکتی ہے تو ایک اسلامی ملک کی آزادی پر اس سے ہزار گنے خوشی منانی جائز ہو سکتی ہے۔
خطابات شوری جلد سوم
۶۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
پس ان کا یہ اقدام نہایت مستحسن ہے اور ہماری جماعتوں کو بھی چاہئے کہ جہاں جہاں وہ ہیں
اس دن جبکہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو آزادی بخشی ہے اور اسلامی حکومتوں میں ایک اور
اسلامی حکومت کا اضافہ ہوا ہے خوشی منائیں ، چراغاں کریں اور غرباء میں کھانا ت کھانا تقسیم کریں ۔
پاکستان گو چھوٹا ملک ہے لیکن اپنے جائے وقوع اور آبادی کے لحاظ سے باقی تمام اسلامی
ملکوں سے طاقتور ہے۔ اس کی آبادی ۸ کروڑ سے زیادہ ہے اور پھر اسے ایسے سامان میسر
ہیں کہ کوئی تعجب نہیں کہ دس پندرہ سال کے اندر ہمارے ملک کی آبادی بارہ تیرہ کروڑ ہو
جائے اور اگر اللہ تعالیٰ کشمیر کو ادھر لے آیا اور خدا کرے کہ ایسا ہی ہو تو ایک دن میں ہی
آبادی میں ایک کروڑ کی زیادتی ہو جائے گی اور کئی سامان ترقی کے پیدا ہو جائیں گے۔
بہر حال ہمارا ملک جو اس وقت سارے اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ آباد ہے اور
سب سے زیادہ ذرائع ترقی کے رکھتا ہے اگر ترقی کرے تو یقیناً دوسری اسلامی حکومتیں بھی
اس کے ساتھ ساتھ ترقی کریں گی اور اس کو اپنا لیڈ ر تسلیم کریں گی ۔ ابھی ہندوستان سے
بعض جھگڑوں کی وجہ سے بعض ہمسایہ اسلامی حکومتیں اپنے آپ کو پاکستان سے زیادہ طاقتور
سمجھتی ہیں ۔ مگر جس دن پاکستان اپنی مشکلات سے آزاد ہوگا اس کی صنعت و حرفت نے ترقی
کی اور اس کی طاقت بڑھ گئی تو ارد گرد کی اسلامی حکومتیں اس بات پر مجبور ہوں گی کہ اسے
اپنا لیڈر تسلیم کریں ۔
پس احمدیوں کو اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ
بھی ضروری ہے کہ وہ وقار کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ دُعائیں کریں اور بڑی سنجیدگی
کے ساتھ اس دن کو منائیں تا اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے پاکستان کی طاقت کو بڑھائے اور پھر
اسلامی روح کو بھی بڑھائے کیونکہ خالی پاکستان کی ترقی اُس وقت تک مفید نہیں ہو سکتی جب
تک کہ اسلامی روح بھی ترقی نہ کرے۔ تا کہ ہم صرف اس پر خوش نہ ہوں کہ ہمیں ایک
حکومت حاصل ہے بلکہ ہمیں وہ حکومت حاصل ہو جس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کا بھی حصہ ہو کیونکہ پھر صرف چھلکا ہی نہیں روح بھی ہمیں مل جائے گی ۔“
66
خطابات شوری جلد سوم
۶۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
مقامی جماعتوں کو ضرورت کے مطابق گرانٹ سب کمیٹی بجٹ کی رپورٹ پر
بحث کے دوران مکرم شیخ بشیر احمد
صاحب لاہور نے یہ تجویز پیش دی جایا کرے فیصدی والا سئم نقصان دہ ہے کیا امینی ضروریات کے پیش نظر کہ
بڑی جماعتوں یعنی کراچی ۔ لاہور ۔ راولپنڈی ۔ پشاور اور ڈھاکہ کو اپنی آمد کا حصہ مقامی
طور پر خرچ کرنے کی اجازت دی جائے ۔
اس تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
اصل تجویز تو شیخ بشیر احمد صاحب کی ہے کہ کراچی ، لاہور اور راولپنڈی کو اُن کے
چندوں کا بطور گرانٹ دیا جائے ۔ چندوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر اس تجویز کو منظور کر لیا
جائے تو قریباً دولاکھ روپیہ بجٹ کی آمد سے کم ہو جاتا ہے۔ ہمارا گل بجٹ بارہ ! بارہ لاکھ ۹۹ ہزار
کا ہے۔ اگر یہ دولاکھ روپیہ اس سے نکال لیا جائے تو آمد دس لاکھ 99 ہزار بلکہ اس سے بھی
کم رہ جاتی ہے اور اس دس لاکھ 99 ہزار روپیہ کی آمد سے بارہ لاکھ 99 ہزار کے اخراجات
چلانا کسی انجمن کی طاقت سے باہر ہے۔ درحقیقت یہ بحث اخراجات کی کمیٹی کے سامنے
اُٹھانی چاہئے تھی کہ اس قدر اخراجات کم کر دیئے جائیں ۔ کالج بند کر دو، زنانہ کالج بند کر
دو، لنگر خانہ بند کر دو، نظارت امور عامہ بند کر دو، نظارت اصلاح وارشاد کے کارکنوں کو
رخصت کر دو اور اخراجات کے بجٹ کو دس لاکھ ننانوے ہزار روپیہ پر لے آؤ۔ ورنہ یہ کہ
خرچ تو وہی رکھو اور آمد تقسیم کر دو۔ یہ وہی بات ہے جیسے کوئی شخص ایک ناممکن چیز کی خواہش
کرے یا جیسے بچے روتے ہیں تو کہتے ہیں ستارے دے دو۔ دس لاکھ 99 ہزار روپیہ میں
بارہ لاکھ ننانوے ہزار کے اخراجات کا بجٹ پورا کرنا بھی ستارے لانے والی بات ہے۔ گل
بجٹ جو بارہ لاکھ 99 ہزار روپے کا ہے اس میں سے دولاکھ روپے کی رقم کاٹ کر یہ کہنا کہ
اخراجات وہی بارہ لاکھ ۹۹ ہزار روپیہ کے رکھو ایک ناممکن العمل بات ہے۔ اس لئے اس
تجویز پر رائے دیتے وقت جماعت کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ آیا اس بجٹ کو نا منظور کیا
جائے یا رہنے دیا جائے کیونکہ دو لاکھ روپیہ کی تخفیف کے بعد خرچ نہیں چل سکتا۔ خرچ پر
بحث کے وقت تو دو ہزار روپیہ پر بحث ہوتی رہی ہے اور اب یکدم تخفیف کی تجویز پیش
XXXX
خطابات شوری جلد سوم
٦٨٦
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
ہو گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بارہ لاکھ 99 ہزار کے موجودہ بجٹ میں سے ۲ لاکھ روپیہ کاٹ لیا
جائے ۔
کہا گیا ہے کہ اس کی ضرورت ہے۔ ٹھیک ہے اس کی ضرورت ہے لیکن اگر کوئی
ضرورت ہو تو اُس کے لئے آمد بڑھائی جاتی ہے۔ مثلاً اگر ضرورت ہے تو جماعت لاہور
۸۰ ہزار روپیہ چندہ کی بجائے تین لاکھ کی آمد پیدا کرے۔ راولپنڈی ۲۰ ہزار کی بجائے چار لاکھ
پیدا کرے۔ کراچی دس لاکھ پیدا کرے اور جب ساٹھ ستر لاکھ کی آمد ہو جائے تو یہ بات
پیش کی جائے ۔ ورنہ اگر ہم اس طرح ان شہروں میں آمد تقسیم کرنا شروع کر دیں تو پنجاب
اور مغربی پاکستان کے گاؤں اور مشرقی پاکستان سارے کا سارا رہ جائے گا اور اُن کو پوچھنے
والا کوئی نہیں ہوگا بلکہ مرکزی دفاتر بھی اپنا خرچ نہیں چلا سکیں گے۔
شیخ بشیر احمد صاحب نے مشرقی پاکستان کو بھی اپنی تجویز میں شامل کر لیا ہے مگر انہیں
معلوم نہیں کہ اُن کی تجویز تو یہ ہے کہ اُنہیں چندہ کا ۳۳ فیصدی دیا جائے مگر مشرقی پاکستان
والوں نے پہلے تو تجویز پیش کی تھی کہ اُنہیں اُن کے چندہ کا ۷۰ فیصدی دیا جائے، چنانچہ
صدرانجمن احمد یہ نے اُسے منظور کر لیا اور اب تک وہ ۷۰ فیصدی چندہ مقامی ضروریات کے
لئے لیتے رہے ہیں اور یہ شرح ایسے ملکوں کی ہے جہاں پاکستانی اور ہندوستانی نہیں بستے
مثلاً ایسٹ افریقہ۔ مگر پچھلے دنوں پھر مشرقی پاکستان والوں نے شکایت کی تھی کہ اُن کا کام
، فیصدی میں بھی نہیں چلتا ۔ انہیں ۲۵ ہزار کی مزید گرانٹ دی جائے ۔ گویا ا-
۷۰ فیصدی تو وہ پہلے لے رہے ہیں اور ۲۵ ہزار ا نہیں اور دے دیا جائے ۔ محاسب صاحب ۔
نے بتایا ہے کہ اس طرح جتنا چندہ اُن کا آتا ہے پچاس ہزار اُس سے زائد دینا پڑتا ہے تب
جاکر ان کا گزارہ ہوتا ہے۔ پس اگر آمد اس طرح تقسیم کر دی جائے اور ادھر مشرقی پاکستان
کا مطالبہ بھی قائم رہے کہ ہمارے چندہ سے ۲۵ ہزار روپیہ زائد ہمیں دیا جائے تو پھر تمام
اضلاع محروم رہ جائیں گے ۔ اگر کراچی ، لاہور، پشاور، راولپنڈی اور ڈھاکہ کا حق ہے کہ
انہیں ۱/۳ حصہ اُن کی آمد کا دیا جائے تو ملتان، بہاولپور، لائل پور اور حیدر آباد والوں کا بھی
حق ہے کہ انہیں اس تجویز میں شامل کر لیا جائے۔ اور اگر ان شہروں کو بھی شامل کر لیا جائے
تو یہ صورت ہو جاتی ہے کہ بارہ لاکھ 99 ہزار کے اخراجات کا بجٹ ایک طرف اور آمد صفر
خطابات شوری جلد سوم
۶۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
ایک طرف۔ مشرقی پاکستان پہلے ہی اپنے چندہ کا ۷۰ فیصدی لے رہا ہے اور پھر مطالبہ کرتا
ہے کہ ۲۵ ہزار روپیہ اور دیا جائے اس کے بغیر ہم گزارہ نہیں کر سکتے ۔
تحریک جدید تو میں نے اب جاری کی ہے پہلے بیرونی مشن بھی صدرانجمن احمد یہ کے
ہی سپر د تھے اور ہم غیر ملکوں کو بڑے فخر سے کہا کرتے تھے کہ دیکھو تمہارا سارا بوجھ پاکستانی
برداشت کر رہے ہیں ۔ یا یہ کہتے تھے کہ تمہارا سارا بوجھ ہندوستانی برداشت کر رہے ہیں اور
اس طرح شرمندہ کر کے اُن سے تھوڑا بہت چندہ لے لیتے تھے لیکن اگر شیخ بشیر احمد صاحب
کی تجویز پاس ہو گئی تو وہ لوگ کہیں گے کہ یہ لوگ تو پاکستان میں ہیں اور مرکزی اداروں
سے فائدہ اُٹھاتے ہیں ۔ مثلاً ربوہ کا لنگر خانہ راولپنڈی کو بھی کام دے رہا ہے، کراچی کو بھی
کام دے رہا ہے۔ اسی طرح کالج میں جو لڑ کے آتے ہیں اُن میں کراچی کے بھی ہیں،
لاہور کے بھی ہیں اور راولپنڈی کے بھی ہیں ۔ گویا وہ سب کو فائدہ دے رہا ہے۔ اسی طرح
لڑکیاں ہیں وہ کسی جگہ کی بھی ہوں ، ربوہ کا زنانہ کالج انہیں فائدہ پہنچا رہا ہے۔ پس بیرونی
جماعتیں کہیں گی کہ جب مقامی جماعتیں جو ان اداروں سے فائدہ اُٹھا رہی ہیں اپنے
چندے کا ۳۳ فیصدی لیتی ہیں تو ہمیں ۹۹ فیصدی دیا جائے ۔ بلکہ ہمیں 99 فیصدی چندہ
مقامی ضروریات کے لئے دینا چاہئے ۔ باقی مرکز والے لے لیں ۔ غرض اس طرح چندہ
کی تقسیم شروع ہوگئی تو بندر بانٹ ہو جائے گی ۔ یعنی پنیر تو سارا بند رکھا جائے گا اور بلیاں
خالی ہاتھ رہ جائیں گی گی۔ ۔
پھر جب ساری رقوم سلسلہ کے کاموں پر ہی خرچ ہوتی ہیں تو کراچی، لاہور اور
راولپنڈی کی کیا خصوصیت ہے کہ وہ اپنی آمد کا ۱/۳ حصہ مقامی ضروریات پر خرچ کریں،
سب جماعتوں کو ۱/۳ حصہ خرچ کرنے کی اجازت ہونی چاہئے ۔ اس میں شبہ نہیں کہ لاہور ۔
میں وفد آتے ہیں مگر جماعت کے دوست کیا کرتے ہیں؟ وہ یہ کرتے ہیں کہ انہیں سیدھا ربوہ
بھیج دیتے ہیں اور جب وہ وفود ربوہ آتے ہیں تو ان کی مہمان نوازی وغیرہ پر جس قدر خرچ
ہوتا ہے وہ مرکز ہی برداشت کرتا ہے۔ گویا جتنی اہمیت لاہور اور کراچی کی بڑھ رہی ہے،
اتنی اہمیت مرکز کی بھی بڑھ رہی ہے۔ کراچی میں کوئی باہر کا مہمان آتا ہے تو وہاں سے فون
آ جاتا ہے کہ فلاں جرمنی یا امریکہ کا مہمان آ رہا ہے، اس کے لئے قیام وطعام کا انتظام کرو۔
XXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۶۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
پس جس نسبت سے کراچی کی اہمیت بڑھ رہی ہے اُسی نسبت سے ربوہ کی اہمیت بھی بڑھ
رہی ہے اور اُسی نسبت سے ربوہ کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔ اگر ہم چندہ کی تقسیم
شروع کر دیں تو لازمی طور پر یہ بات ہو گی کہ ربوہ کے کام ختم ہو جائیں گے پھر کراچی
والوں کو کوئی حق نہیں ہو گا کہ وہ فون کریں کہ ربوہ میں فلاں مہمان آ رہا ہے۔ اگر وہ مہمان
یہاں آئے گا اور ہمارے پاس خرچ کرنے کے لئے کوئی روپیہ نہیں ہو گا تو وہ واپس جا کر
کہے گا میں آپ کا سنٹر دیکھ آیا ہوں وہاں نہ کوئی تبلیغ کا انتظام ہے، نہ اصلاح وارشاد ہے،
نہ تبشیر ہے، نہ کوئی کالج ہے نہ سکول ۔ مثلاً خود کراچی کی جماعت نے لکھا کہ امریکن سفیر نے
ربوہ سے واپس آ کر کہا کہ مجھے وہاں جا کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ ربوہ ایک نہایت افسردہ مقام
ہے۔ وہاں نہ باغات تھے، نہ سڑکیں تھیں ، نہ کچھ اور تھا۔ جماعت کو وہاں اچھی سڑکیں بنانی
چاہئیں اور شہر کو خوبصورت بنانے پر خرچ کرنا چاہئے ۔ گویا کراچی کی حیثیت بڑھ جانے کا یہ
نتیجہ ہوا کہ ہم سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ یہاں باغات لگاؤ اور سڑکیں بناؤ لیکن جب
روپیہ تقسیم ہو گیا بلکہ آمد سے بھی زیادہ خرچ ہونے لگا تو اس قسم کے مطالبات کس طرح
پورے ہوں گے ۔ پس خالی نیچے سے اوپر ہی نہیں جانا چاہئے یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ مرکز میں
آنے والا پھر کیا اثر لے گا ۔ اگر ان چیزوں پر سارا چندہ خرچ کر لیا گیا اور مرکز کو غیر آباد کر
دیا گیا تو مرکز میں آنے والے کیا اثر لے کر جائیں گے۔
پس بے شک ہم جانتے ہیں کہ دوسرے شہروں کی اہمیت بڑھ گئی ہے مگر اس کا علاج
یہ نہیں کہ جماعت کی آمد تقسیم کر دی جائے بلکہ اس کا علاج یہ ہے کہ جماعت بڑھے اور
چندے ترقی کریں ۔ اس میں شبہ نہیں کہ جماعت بڑھ رہی ہے اور چندہ بھی بڑھ رہا ہے مگر
اخراجات کی نسبت آمد کم بڑھ رہی ہے۔ ہمیں زیادہ زور اس بات پر دینا چاہئے کہ اپنے
رشتہ داروں کو احمدی کریں ۔ عورتیں خاوندوں کو احمدی کریں اور خاوند بیویوں کو احمدی
کریں ۔ اسی طرح اپنے قریبیوں اور عزیزوں کو مالی قربانی کی تحریک کریں۔ اس طرح
چندے بڑھ جائیں گے ۔ اگر ہم ایک ارب ہو جائیں تو ۲۵ ہزار اور ساٹھ ہزار کی رقوم کا
سوال ہی کیا رہ جاتا ہے وہ تو آپ ہی آپ ادا ہو جائے گا ۔ پس ہمیں کوشش کرنی چاہئے اور
دعا بھی کرنی چاہئے کہ ہماری آبادی بڑھے اور آمد بڑھے۔ آمد بڑھے گی تو راولپنڈی کی