غزوات النبی میں خلقِ عظیم ( غزوہ احد )
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 3
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
341
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
ہوئے آر پار نکل جاتے لیکن آنحضور کی یاد نہیں پھر کھینچ کر واپس آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
لے آتی۔جب انہوں نے آنحضور کو انتہائی خطرات میں گھرا ہوا تنہا پایا تو جب تک آنحضور پر سے
خطرہ ٹل نہ گیا پھر آپ کو چھوڑ کر نہ گئے اور اپنے جسم کو آنحضور کی ڈھال بنائے رکھا۔یہ عشق
اور روحانیت کی سرزمین کے قصے ہیں کسی دنیاوی قتال کی باتیں نہیں۔بھلا دنیا کی جنگوں میں بھی ایسی
عاشقانہ جان نثاریاں کبھی دیکھنے میں آتی ہیں؟ میں سوچتا ہوں کہ اس چھلنی بدن ابودجانہ کے ہونٹوں پر
جاری وہ عاشقانہ اشعار کیسے بچے اور بھلے لگتے ہوں گے جب ماتھے پر سرخ پٹی باندھے ہوئے
آنحضور کی تلوار کو دشمنوں کے سروں پر لہراتے ہوئے وہ بلند آواز سے ایک خاص ترنگ اور لے کے
ساتھ یہ اشعار پڑھتے جاتے تھے:
انا الَّذِي عَاهَدَنـي خَلِيْلَـيْ
وَنَحْنُ بِالسَّفْحِ لَدَى النَّخِيْلِ
الا أقومُ الدَّهْرَ فِي الْكَيول
أخرِبْ بِسَيْفِ اللَّهِ وَالرَّسُوْلِ
ترجمہ:۔میں وہی ہوں جس سے میرے حبیب نے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )
کے درختوں کے قریب پہاڑ کے دامن میں عہد و پیمان لیا تھا۔میں کھڑے ہو کر آخری صف تک مقابلہ
کرتا رہوں گا۔اللہ اور اس کے رسول کی تلوار برابر چلاتا رہوں گا۔(سیرۃ ابن ہشام جز ۴ ، صفحہ: ۱۶،۱۵)
غزوہ احد میں بعض عورتیں بھی شریک تھیں جو زخمیوں
کو پانی پلانے کے لئے آئی ہوئی تھیں۔ان میں سے ایک ام عمارہ دشمن کی اچانک یلغار کے وقت آنحضور کے قریب ہی تھیں۔جب انہوں
نے حضور کو ان مہیب خطرات میں گھرا ہوا پایا تو ان سے برداشت نہ ہوا کہ ان کے جیتے جی دشمن آپ
تک پہنچ جائے۔پس بھاگنے والے مسلمان مردوں کا کفارہ انہوں نے اس طرح ادا کیا کہ یعنی مشکیزہ
و ہیں زمین پر پٹخ کر تلوار اٹھائی اور دیوانہ وار بھی ایک طرف سے آنے والے حملہ آور پر بھرتی تھیں تو
کبھی دوسری طرف لوٹتیں۔غرض یہ کہ جیسے ماں بچے کے لئے دیوانی سی ہوکر درندوں سے بھڑ جاتی
ہے کچھ ایسی ہی حالت اس وقت ان کی ہورہی تھی۔آنحضور بلند آواز سے ان کے لئے دعائیں کرتے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
342
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
تھے، ان کے حوصلے بڑھاتے اور دلجوئی فرماتے تھے۔حضرت ام عمارہ جنہوں نے اس تاریخی جہاد
میں بھر پور حصہ لے کر مسلمان عورت کے مقام کو آسمانی رفعتیں عطا کیں اور ثریا سے ہمکنار کر دیا اس
واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتی ہیں: ”جس وقت اُحد کے مقام پر ہمارے لوگوں میں بھگدڑ پڑ گئی اور
آنحضور کے پاس دس آدمی بھی باقی نہ رہے تو میں اور میرا شوہر اور میرے دو بیٹے حضور کے آگے
کھڑے ہو کر آپ کے پاس سے دشمنوں کے غول کو ہٹانے لگے اور مسلمانوں کی یہ حالت تھی کہ آپ
کے سامنے ہی بھاگے جاتے تھے۔اسی اثناء میں حضور کی نظر اچانک مجھ پر پڑ گئی تو آپ نے دیکھا کہ
میرے پاس سپر نہیں ہے اس لئے آپ نے ایک بھاگنے والے سے جس کے پاس سپر تھی یہ فرمایا کہ
اے سپر والے ! اپنی سپر کو کسی لڑنے والے کو دیتا جا۔چنانچہ اس نے بھاگتے بھاگتے اپنی سپر زمیں پر
ڈال دی۔میں جھٹ اسے اٹھا کر آنحضور کے سامنے روک کر کھڑی ہوگئی اور اس وقت مشرک لوگ ہم
پر بہت زیادتیاں کر رہے تھے۔وجہ یہ تھی کہ وہ سوار تھے اور ہم پیدل اور وہ بھی ہماری طرح کہیں پیدل
ہوتے تو ہم انشاء اللہ ان کو ضرور مار لیتے۔چنانچہ ان میں سے ایک سوار نے آگے بڑھ کر مجھ پر تلوار
چلائی تو میں نے اس کو اپنی ڈھال پر روک لیا اس لئے اس کا وار خالی گیا اور وہ لوٹ کر واپس چلا۔پس
میں نے موقع پا کر پیچھے سے اس کے گھوڑے کے کونچ کاٹ دیئے جس سے وہ چاروں شانے چت
گر پڑا۔“ ( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۶۰)
اس واقعہ کا ذرا گہری نظر سے مطالعہ کریں تو آنحضور کے کریمانہ اخلاق کے دو بہت حسین
پہلوا بھر کر سامنے آتے ہیں۔پہلا یہ کہ اس شدید نرنے کی حالت میں بھی حضور گردو پیش کے حالات
پر پورے اطمینان کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ایک ذرا بھی سراسیمہ نہیں ہوئے اور اپنے
گر دو پیش لڑنے والوں کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کا خیال رکھ رہے ہیں۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ حضرت
ام عمارہ کو ڈھال دلوانے کا انداز بڑا ہی دل نشین ہے اور ایک بھاگنے والے مرد کی ڈھال ایک لڑنے
والی عورت کو دلوانی ہے لیکن بات میں کوئی تلخی اور طعن نہیں۔یہ کہنا پسند نہیں فرمایا کہ اے بھاگنے والے!
ایک لڑنے والی عورت کے لئے ڈھال چھوڑتا جا۔بس اتنا ہی کہا کہ اے ڈھال والے ! ایک لڑنے
والے کو ڈھال دیتا جا۔یہ بھی ظاہر نہ ہونے دیا کہ وہ ضرورت مند ایک عورت ہے لیکن ساتھ ہی دیکھئے
کہ لڑنے والی عورت کا دل کیسے بڑھا دیا ! اور کیسی حوصلہ افزائی فرمائی اور کیسی بر وقت اس
کی امداد فرمائی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
343
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
چنانچہ دوسرے ہی لمحے آنحضور کے اس بروقت اقدام کی برکت اس طرح ظاہر ہوئی کہ وہی ڈھال اُتم
عمارہ کی جان بچانے کا موجب بن گئی۔یقینایہ اتفاق نہیں تھا بلکہ تصرف الہی کا کرشمہ تھا کیونکہ آنحضور
کا ایک ایک لمحہ اللہ تعالیٰ کے تصرف میں تھا اور قدرت خداوندی آپ سے وہ کام دکھلا رہی تھی جو محض
بشری طاقت سے ممکن نہ تھا۔آپ کے ایک عاشق تام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
کیا خوب کہا ہے:
إِنِّي ارى فِي وَجْهِكَ الْمُتَهَدِّلِ
شَانًا يَّفُوقُ شَمَائِلَ الْإِنْسَانِ
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه : ۵۹۱)
یعنی اے میرے محبوب آقا! یقیناً میں تیرے روشن چہرے میں وہ شان دیکھتا ہوں جو فوق
البشر صفات اپنے اندر رکھتی ہے۔یہی وہ ام عمارہ ہیں جنہیں یہ فخر حاصل ہے کہ آنحضور پر حملہ کرنے والے بد بخت ابن قمئہ کا
وارانہوں نے آگے بڑھ کر اپنے کندھے پر لیا چنانچہ ابن ہشام بیان کرتا ہے کہ:
عین اس وقت جب کہ کافروں نے حملہ عام کر دیا اور آپ کے ساتھ صرف چند جاں مار رہ گئے
تھے۔حضرت اُم عمارہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچیں اور سینہ سپر ہو گئیں۔کفار جب آپ پر
بڑھتے تھے تو تیر اور تلوار سے روکتی تھیں۔ابن قمیہ جب دڑا تا ہوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ
گیا تو حضرت ام عمارہ نے بڑھ کر رو کا چنانچہ کندھے پر زخم آیا اور غار پڑ گیا۔انہوں نے بھی تلوار ماری
لیکن وہ دوہری زرہ پہنے ہوئے تھا اس لئے کارگر نہ ہوئی۔(سیرۃ النبی لا بن ہشام جزء ۴ صفحہ: ۳۰، ۳۶)
اس معرکہ میں ام عمارہ کو اور بھی متعدد زخم لگے کیونکہ آنحضور کی جانب گھوڑ سوار بار بار حملے
کر رہے تھے اور جہاں تک ان کا اور ان کے لڑکوں کا بس چلتا یہ ان کے سامنے سینہ سپر ہو جاتے چنانچہ
ایک سوار ایک ہی جھپٹ میں ام عمارہ اور ان کے بیٹے دونوں کو زخمی کر گیا ایک دفعہ پھر پلٹ کر گھوڑا
رض
بڑھاتا ہوا حضرت ام
عمارہ پر جھپٹا تو آنحضور ہی نے اس خطرہ سے انہیں متنبہ کیا۔حضرت ام عمارہ اس
واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ اتفاق سے پھر وہی شخص جس نے میرے تلوار ماری تھی آگے
بڑھا تو حضور نے فرمایا کہ اے ام عمارہ! دیکھ یہ وہی شخص ہے جس نے تیرے بیٹے کو تلوار ماری تھی۔“
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
344
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
چنانچہ آپ کے فرمانے کے بعد میں اس کے آگے ہوئی اور اس کی پنڈلی پر ایک تلوار رسید کی
جس سے وہ گر پڑا۔اس وقت میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری اس واردات کو دیکھ کر
خوب ہنسے یہاں تک کہ آپ کے سامنے کے دانت بھی کھل گئے اور مجھ سے فرمانے لگے ”اے ام
عمارہ!
آخر تو نے بدلہ لے ہی لیا۔(شروح الحرب ترجمه فتوح العرب : ۳۶۰ - ۳۶۱)
زور سے ہنسنا آنحضور کی عادت یہ تھی صرف تبسم فرماتے تھے۔لیکن احد کے روز آپ کا ہنسنا
آپ کی ایک خاص شان دلربائی تھی۔یہ بنسی در اصل خوف و ہراس کی ناکامی کی دلیل تھی۔ہولناک
خطرات کے مقابل پر یہ آپ کے عزم و ہمت کی فتح کا ایک اعلان تھا۔ام عمارہ کی یہ روایت آنحضور
کی حکمت اور فراست پر بھی بڑے دل نشین انداز میں روشنی ڈالتی ہے۔آنحضور جانتے تھے کہ حضرت
ام عمارۃ زخموں سے چور ہیں اور بدن کمزور پڑ چکا ہے۔پس ایسی حالت میں وہی حملہ آور جو پہلے ہی
انہیں زخمی کر کے نفسیاتی برتری حاصل کر چکا ہو اور فن حرب کے ہر پہلو میں فوقیت رکھتا ہو اگر دوبارہ
سامنے آئے تو اس کا ایک نفسیاتی رعب پڑنا طبعی بات تھی۔وہ ایک عورت کے مقابل پر مرد تھا، ایک
زخمی کے مقابل پر تنو مند تھا، ایک پیدل کے مقابل پر سوار تھا، ایک سادہ کپڑوں میں ملبوس بی بی کے
مقابل پر جو کئی جوان بچوں کی ماں تھی ایک زرہ پوش ہٹا کٹا جوان تھا۔اس وقت صرف ایک ہی صورت
اس کمزور بے کس تھکی ماندی عورت کی بجھی بھی ہمت بڑھانے کی ہو سکتی تھی کہ اس کی زخمی ذات کی
بجائے اس کی زخمی مامتا کو پکارا جائے۔پس آنحضور نے ایسا ہی کیا اور یہ فرما کر کہ دیکھ تیرے بیٹے کو
زخمی کرنے والا پھر آرہا ہے ایک ایسا کچو کا اس کی زخمی مامتا کو لگایا کہ وہ بھری ہوئی شیرنی کی طرح
ابھری اور اس تن نازک میں وہ آگ سی لگ گئی جو ممولوں کو شہباز سے لڑا دیا کرتی ہے۔حضور پر ہمارا
ذرہ ذرہ قربان ہو کہ کس شان کے سپہ سالار اور کس شان کے انسان تھے ! علم النفس پر کیسی باریک نظر
تھی اور اپنے حواس پر کیسا مکمل اختیار کہ اوسان خطا کرنے والے خطرات میں بھی تمام استعدادیں
کامل سکون اور توازن کے ساتھ دل و دماغ کے عرش پر مستوی اور متمکن تھیں۔دوران قتال اخلاقی تعلیم علاج معالجہ
حیرت کی بات ہے کہ جہاد بالسیف میں شدید مصروفیت کے باوجود جب مہیب خطرات
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
345
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
سر پر منڈلا رہے تھے اس وقت بھی حضوراکرم نے تعلیم اخلاق کا کام نظر انداز نہ فرمایا۔اپنے غلاموں کو
جسمانی خطرات سے متنبہ فرماتے جاتے تھے اور روحانی خطرات اور لغزشوں سے بھی صحابہ کو فوجی
قیادت کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور روحانی قیادت کے فرائض بھی ادا کئے جارہے تھے۔میدان وغا میں
تعلیم کتاب ، دوران جنگ میں تربیت کا کام بھی جاری تھا۔رشید فارسی جو قبیلہ بنی معاویہ کے ایک غلام تھے۔انہوں نے مشرکوں میں سے ایک جری
پہلوان پر حملہ کیا جو قبیلہ بنی کنانہ میں سے تھا۔یہ مشرک سرا پا لو ہے میں ڈھکا ہوا تھا اور حضرت سعد کے
ایک ہی وار میں دوٹکڑے کرنے کے بعد یہ فخریہ نعرہ لگا رہا تھا کہ میں ابن عویمر ہوں۔حضرت رشید نے
اس پر ایک بھر پور وار کیا جس سے اس کے دوٹکڑے ہو گئے اور ساتھ ہی یہ نعرہ مارا کہ اس وار کوروک کہ
میں رشید ایک فارسی غلام ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کا مقابلہ دیکھ رہے تھے چنانچہ
آپ نے حضرت رشید کا یہ کلمہ سن کر کہ میں غلام فارسی ہوں ناپسند کیا اور یہ فرمایا کہ تو نے اس کی
بجائے یہ کیوں نہ کہہ دیا کہ لے اس کو روک میں ایک غلام انصاری ہوں۔معلوم ہوتا ہے کہ حضور کے اس ارشاد پر حضرت رشید فارسی کے دل میں سخت ندامت پیدا
ہوئی پس اللہ نے ان پر کرم کی نظر فرمائی اور ان کو یہ حسرت پوری کرنے کا موقع دے دیا کہ کاش میں
نے ابن عویمر کو مارتے ہوئے حضور کی مرضی کے مطابق نعرہ لگایا ہوتا۔ابھی حضور کا یہ فقرہ ختم ہوا تھا کہ
اچانک ابن عویمر کا بھائی کتوں کی طرح دوڑتا ہوا آگے بڑھا اور حضرت رشید پر حملہ کرتے ہوئے یہ
نعرہ مارا کہ دیکھ میں بھی ابن عویمر ہوں۔حضرت رشید نے اس پر شدید حملہ کیا اور اس خود سر کے سر پر
بھی تلوار ماری جس سے اس کا سر دوٹکڑے ہو گیا اور مارتے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت
کے مطابق اس سے کہا لے اس وار کو روک اور دیکھ میں ایک غلام انصاری ہوں۔یوں لگتا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے فلم پیچھے کر کے وہیں سے دوبارہ چلادی ہوتا کہ غلطی کی اصلاح کا موقع مل جائے اور
ایک اور ا بن عویمر سامنے لاکھڑا کیا۔رشید نے یہ کہہ کر حضور اکرم کی طرف دیکھا تو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے ذرا تبسم فرمایا اور فرمانے لگے اے ابو عبداللہ ! شاباش ! تو نے اچھا کیا کہ یہ کہا میں
انصاری غلام ہوں۔“ ( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۴۸)
دوران جہاد ظاہری فتح و شکست کی نسبت حضور کی نظر اخلاقی فتح وشکست پر کہیں زیادہ تھی اور
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
346
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
بڑی باریک نظر سے صحابہ کی تربیت فرمارہے تھے۔گویا جنگ احد کا میدان نہیں اخلاقیات کی درسگاہ
کھلی تھی۔صلہ رحمی کا اس حد تک خیال تھا کہ بیٹے کو باپ اور بھائی کو بھائی کے قتل کی اجازت نہ دی۔ابو عامر کفار کی طرف سے لڑ رہا تھا لیکن اس کے بیٹے حضرت حنظلہ اسلام لا چکے تھے۔انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے باپ کے مقابلہ میں لڑنے کی اجازت مانگی لیکن رحمت
عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ گوارا نہ کیا کہ بیٹا باپ پر تلوار اٹھائے۔(سیرة النبی از شبلی نعمانی جلد نمبر صفحه: ۳۵۳)
عتبہ وہ بد بخت انسان تھا جس نے شدید حملہ کر کے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ
وسلم کے نیچے کے دو دندان مبارک شہید کئے اور دہن مبارک کو سخت زخمی کر دیا۔عقبہ کے بھائی حضرت
سعد بن ابی وقاص مسلمانوں کی طرف سے لڑ رہے تھے جب ان کو عتبہ کی بدبختی کا علم ہوا تو جوش انتقام
سے ان کا سینہ کھولنے لگا اور فرماتے ہیں کہ میں اپنے بھائی کے قتل پر ایسا حریص ہورہا تھا کہ شاید کبھی
کسی اور چیز کی مجھے ایسی حرص نہ لگی ہو۔دو مرتبہ دشمن کی صفوں
کا سینہ چیر کر اس ظالم کی تلاش میں نکلا
کہ اپنے ہاتھ سے اس کے ٹکڑے اڑا کر اپنا سینہ ٹھنڈا کروں مگر وہ مجھے دیکھ کر ہمیشہ اس طرح کترا کر
نکل جاتا تھا جس طرح لومڑی کترا جایا کرتی ہے۔آخر جب میں نے تیسری مرتبہ اس طرح گھس
جانے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم براہ شفقت مجھ سے فرمانے لگے کہ اے بندہ خدا! تیرا
کیا جان دینے کا ارادہ ہے چنانچہ میں حضور کے روکنے سے اس ارادہ سے باز رہا۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۲۸، ۳۲۹)
اس واقعہ میں حضور کا روکنے کا انداز بہت معنی خیز ہے۔آنحضور کی محبت اس وقت
حضرت سعد کے دل میں ایسا جوش مار رہی تھی کہ یہ کہہ کر روکنا کہ بھائی بھائی کو قتل نہ کرے اقتضائے
حال سے منافی تھا پس آپ نے بڑے پیار سے صرف اتنا فرمایا ” بندۂ خدا! کیوں جان گنواتے ہو۔“
روحانی و جسمانی طبیب
یہ عجیب میدان جنگ تھا کہ سپہ سالار بھی آپ ہی تھے، مونس و غم خوار بھی آپ اور معالج بھی
آپ ہی تھے اور امراض روحانی کے ساتھ ساتھ امراض جسمانی کی شفا کا کام بھی جاری تھا۔دوا تو کوئی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
347
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
پاس
تھی نہیں دعا اور روحانی برکت سے غزوہ بدر کی طرح غزوہ احد میں بھی متعد دمریضوں کو شفا بخش
رہے تھے۔کہیں دعا کرتے ، کہیں زخموں پر لعاب دہن لگاتے ، کہیں جراحی فرماتے جبکہ ہاتھ میں کوئی
اوزار بھی نہ تھا۔حضرت قتادہ بن نعمان کی آنکھ میں مشرکوں کا ایک ایسا تیر آلگا کہ جس سے آنکھ باہر نکل کر
کلے پر لٹک گئی۔قتادہ خود بیان فرماتے ہیں کہ اس حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میری زوجیت میں ایک عورت ہے کہ وہ بہت نوجوان
اور صاحب حسن و جمال ہے میں خود بھی اس کو بہت چاہتا ہوں اور وہ بھی مجھے بہت چاہتی ہے۔اس
لئے مجھے اس بات کا خدشہ ہے کہ میری آنکھ کبھی اس کو مکروہ اور نازیبا معلوم ہونے لگے۔چنانچہ آپ
نے اس کی آنکھ کے ڈھیلے کو اپنے دست مبارک سے اٹھا کر اس کی آنکھ میں رکھ دیا تو وہ فوراً بینا ہوگئی
اور جیسی تھی وہ ویسی کی ویسی ہوگئی۔بعض روایات میں آتا ہے کہ وہ آنکھ ہمیشہ دوسروں کی نسبت زیادہ
روشن اور صاف رہی۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه : ۳۲۴، ۳۲۵)
یہ واقعہ بھی شدید جنگ کے دوران پیش آیا جب دشمن چار طرف سے حضور کو گھیرے میں
لئے ہوئے تھا لیکن صحابہ کو بھی ذرا دیکھو کہ کس طرح ہر مصیبت میں حضور کی طرف دوڑتے اور حزن
و غم میں حضور سے راز دل کہہ کر غمخواری کی توقع رکھتے۔کوئی دنیا کا جرنیل ہوتا تو اس کڑے وقت میں
ایسی بات کرنے والے کو ذلیل و خوار کر کے دھتکار دیتا لیکن حضور نے دیکھو! کس اطمینان سے اس کی
بات سنی اور کس دل سے اس کا غم محسوس فرمایا اور اس نو بیا ہتا عورت پر رحم کیا جس کی محبت کو شدید
آزمائش در پیش تھی۔پس یہ رحمۃ للعالمین کی قلبی کیفیت ہی تھی جس پر نظر ڈال کر شافی مطلق نے یہ
عجیب معجزہ دکھایا۔یہ باتیں آنحضور ہی کی ذات سے وابستہ تھیں۔اب کہاں یہ دن دیکھنے میں آئیں گے۔جنگ احد کی سرگزشت اب
کبھی دہرائی نہ جائے گی۔ہاں اس کے ذکر کا سوز ہمیشہ دلوں کو درود کے
لئے نرم کرتا اور پگھلاتا رہے گا اور جہاد کے ان نئے میدانوں کی طرف دعویداران محبت کو بلاتا رہے گا
جو اسلام کے آخری غلبہ کے لئے روئے زمین پر جابجا کھل رہے ہیں اور کھلتے رہیں گے۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
حکم وعدل
348
غزوات النبوی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
عمرو بن جموح اور بیٹوں کا مقدمہ آنحضور کی عدالت میں ایک فیصلہ۔ایک تفسیر
لَيْسَ عَلَى الْأَعْلَى حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْأَعْرَجِ حَرَج
وَلَا عَلَى الْمَرِيضِ حَرَجٌ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ
يُدْخِلْهُ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ (ال): ۱۸)
ترجمہ : نہ تو کسی اندھے پرسختی ہے اور نہ لنگڑے اور بیمار پرسختی ہے ( کہ وہ باوجود معذوری کے
لڑائی میں شامل ہوں ) اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے وہ ایسی جنتوں میں داخل ہوگا جس
کے نیچے نہریں بہتی ہوں۔آپ کی حیثیت محض ایک عام سپہ سالار کی نہ تھی بلکہ جہاد صغیر کے ساتھ ساتھ آپ منصب
رسالت کے دیگر فرائض بھی برابر سرانجام دے رہے تھے۔جہاد سے معذوروں کو رخصت کا مسئلہ
جنگ احد کے آغاز میں اس شکل میں پیش آیا کہ ایک لنگڑے صحابی حضرت عمرو بن جموح کی اپنے
بیٹوں سے تکرار ہو گئی۔یہ چار بیٹے جن کے متعلق آتا ہے کہ شیروں کی طرح لڑا کا اور دلیر جوان تھے
باپ کو جہاد میں شمولیت سے روکے ہوئے تھے کہ تم لنگڑے ہو اور تم پر جہاد فرض نہیں اور کہتے تھے کہ
تمہاری جگہ ہم جو جانیں دینے کے لئے حاضر ہیں۔حضرت عمرو بن جموح نے ان کی ایک نہ سنی
اور جب دیگر صحابہ نے بھی بیٹوں کی طرفداری میں حجت بازی کی تو فرمانے لگے واہ ! یہ بھی کوئی بات
ہے کہ بیٹے تو جنت میں چلے جاویں اور میں تم ایسوں کے پاس بیٹھا رہ جاؤں۔معلوم ہوتا ہے کہ ان کی طبیعت میں نہایت لطیف اور پاکیزہ مزاح پایا جاتا تھا۔چنانچہ یہ
جھگڑا جب آنحضور کی خدمت اقدس میں پہنچا تو اپنے مخصوص انداز میں حضور کا دل اپنی طرف مائل
کرنے کے لئے عرض کیا حضور ! میرا تو دل چاہ رہا ہے کہ اپنی اس لنگڑی ٹانگ سے جنت کی سرزمین
میں کھیلتا کودتا پھروں۔یہ سن کر حضور کا دل پسیج گیا۔بچوں کو یہ نصیحت فرمائی کہ تمہیں باپ پر اس بارہ
میں زبردستی کا کوئی حق نہیں اور عمرو بن جموح سے فرمایا کہ جہاد تم پر فرض نہیں لیکن میں منع بھی نہیں کرتا۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه : ۳۵۲)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
349
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
پس ضمناً اس موقع پر آنحضور نے لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ( البقرہ: ۷۵۲) کی بھی ایک
لطیف تفسیر یہ فرما دی کہ جو بات منع نہ ہو جبرا اس سے روکا نہیں جائے گا یعنی نہ تو جبر نیکی کروانے کی
اجازت ہے اور نہ جبرائیکی سے روکنے کی لیکن اجتماعی امور میں امام وقت کی اجازت بہر حال ضروری
ہے کیونکہ جنت کی راہ میں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کا دروازہ نصب ہے۔حضرت عمرو بن جموح کی شہادت
حضرت عمرو بن جموح، حضرت عبد اللہ بن عمرو بن حرام ، حضرت ہند بن عمر بن حرام
اب حضرت عمرو بن جموح کا حال سنئے کہ آنحضور کی اس اجازت سے انہوں نے کس شان
اور کس چاہت کے ساتھ فائدہ اٹھایا۔حضرت طلحہ نے بیان کیا کہ احد کے روز جس وقت مسلمان شکست کھا کر بھاگنے کے بعد جمع
ہو کر آئے تو میں نے حضرت عمرو بن جموح کو دیکھا کہ وہ اول ہی سے گروہ میں لنگڑاتے ہوئے اور یہ
کہتے ہوئے آرہے ہیں کہ خدا کی قسم! مجھے تو بس جنت ہی کا شوق لگ رہا ہے اس کے بعد انہوں نے
دشمنوں پر حملہ کیا اور ان کے پیچھے پیچھے ان کا ایک لڑکا بھی دوڑا تب دونوں مل کر دشمنوں پر ٹوٹ پڑے
اور آخر کار دونوں ساتھ کے ساتھ شہید ہو گئے۔(شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۵۳)
یہ عمرو بن جموح حضرت عبد اللہ بن عمرو بن حرام کے بہنوئی تھے جو اسی غزوہ میں شہید
ہوئے۔بہن کے خاوند عمرو کی طرح بیوی کا بھائی بھی ایک امتیازی شان کا مالک تھا چنانچہ ان کی شہادت
کے بعد اللہ تعالیٰ نے خود آنحضور کو یہ خبر دی کہ جب عبداللہ شہادت کے بعد خدا کی جناب میں حاضر ہوا
تو اللہ تعالیٰ نے اس سے پوچھا کہ بتا آج تیری رضا کیا ہے؟ اس پر عبداللہ بن عمرو نے عرض کیا میری
رضا تو بس یہی ہے کہ تو مجھے ایک دفعہ پھر زندہ کر دے اور میں محمد مصطفی کے ساتھ ساتھ تیری راہ میں
جہاد کرتا ہوا پھر مارا جاؤں، تو پھر مجھے زندہ کر دے اور میں پھر رسول اللہ کی معیت میں جہاد کرتا ہوا مارا
جاؤں اور تو مجھے پھر زندہ کر دے اور پھر میں تیرے رسول کی معیت میں جہاد کرتا ہوا مارا جاؤں۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۵۷)
اس واقعہ میں طرح طرح کا حسن کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور جس کروٹ سے اسے دیکھیں
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
350
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
یہ ایک نئی رعنائی دکھاتا ہے۔منجملہ اور امور کے اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کس طرح مسلسل آنحضور کا
رابطہ اپنے رب سے قائم تھا۔بندوں پر بھی نظر شفقت فرما رہے تھے اور رب سے بھی دل ملا رکھا تھا۔ایک پہلو اپنے صحابہ پر جھکا ہوا تھا تو دوسرا پہلور فیق اعلیٰ سے پیہم وابستہ اور پیوستہ تھا۔وہ وجود جوامن
کی حالت میں ثُمَّ دَنَا فَتَدَتی (انجم : 9) کے افق اعلیٰ پر فائز رہا، جنگ کی حالت میں بھی ایک
لمحہ اس سے الگ نہ ہوا۔ایک نگاہ میدان حرب
کی نگران تھی تو دوسری جمال یار کے نظارہ میں مصروف
تھی۔ایک کان رحمت سے صحابہ کی طرف جھکا ہوا تھا تو دوسرا ملاء اعلیٰ سے اپنے رب کا شیریں کلام
سننے میں مصروف۔دست با کار تھا تو دل بایار۔آپ صحابہ کی دلداری فرماتے تھے تو خدا آپ کی
دلداری فرما رہا تھا۔عبداللہ بن عمرو کی قلبی کیفیت کی خبر دے کر دراصل اللہ تعالیٰ آپ کو یہ پیغام دے
رہا تھا کہ اے سب سے بڑھ کر مجھ سے محبت کرنے والے! دیکھ ! تیرا بھی کیسا عشق ہم نے اپنے
عارف بندوں کے دل میں بھر دیا ہے کہ عالم گزراں سے گزر جانے کے بعد بھی تیرا خیال انہیں ستاتا
ہے اور تجھے میدان جنگ میں تنہا چھوڑ کر چلے جانے پر کس درجہ کبیدہ خاطر ہیں۔تیرے مقابل پر
انہیں جنت کی بھی حرص نہیں رہی۔ان کی جنت تو بس یہی ہے کہ تیز تلواروں سے بار بار کاٹے جائیں
،مگر تیرے ساتھ رہیں، پھر تیرے ساتھ رہیں، پھر تیرے ساتھ رہیں۔شہیدوں کو اپنی طرف کھینچنے والا رسول
حضرت عبداللہ بن عمرو کی بہن یعنی حضرت عمرو بن جموح کی اہلیہ بھی اپنے بھائی ہی کی
طرح رسول اللہ کی محبت میں سراپا رنگین تھی۔خاوند اس جنگ میں شہید ہوا، بھائی اس جنگ میں شہید
ہوا۔بیٹا اس جنگ میں شہید ہوا لیکن آنحضور کی سلامتی کی خوشی ان سب غموں پر غالب آگئی۔حضرت عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں کہ میں میدان جنگ کی طرف حالات معلوم کرنے
جارہی تھی کہ راستے میں مجھے عمرو بن جموح کی بیوی ہند ایک اونٹ کی مہار پکڑے مدینہ کی طرف جاتی
ہوئی ملی۔میں نے اس سے پوچھا میدان جنگ کی کیا خبر ہے؟ اس نے جواب دیا کہ الحمد للہ سب
خیریت ہے۔حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم خیریت سے ہیں۔اتنے میں میری نظر اونٹ پر پڑی
جس پر کچھ لدا ہوا تھا۔میں نے پوچھا یہ اونٹ پر کیا لدا ہوا ہے۔کہنے لگی میرے خاوند عمرو بن جموح کی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
351
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
لغش ، میرے بھائی عبداللہ بن عمرو کی نعش ، میرے بیٹے خلا د کی نعش۔یہ کہہ کر وہ مدینہ کی طرف جانے
لگی مگر اونٹ بیٹھ گیا اور کسی طرح اٹھنے نہ آتا تھا۔آخر جب وہ اٹھا تو مدینہ کی طرف جانے سے انکار
کر دیا تب اس نے اس کی مہار پھر احد کے میدان کی طرف موڑ دی تو وہ خوشی خوشی چلنے لگا۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۵۳، ۳۵۴)
ادھر تو یہ ماجرا گز رہا تھا اور ادھر آنحضور صحابہ سے فرما رہے تھے کہ جاؤ عمرو بن جموح اور
عبد اللہ بن عمرو کی نعشیں تلاش کرو انہیں اکٹھ دفن کیا جائے گا کیونکہ وہ اس دنیا میں بھی ایک دوسرے
سے بہت پیار کرتے تھے لیکن اسے آقا! وہ نعشیں تو تیری طرف کھینچی چلی آرہی تھیں۔اے سب محبوبوں
سے بڑھ کر محبوب ! تیری قوت جاز بہ زندوں کی طرح شہیدوں کے جسموں کو بھی اپنے طرف
کھینچ رہی
تھی۔عشاق
کا یہ قافلہ کشاں کشاں تیرے حضور حاضر ہونے کو چلا آرہا تھا۔آخر جب حضرت ہنڈ نے آنحضور کے قدموں پر شہداء کی نعشوں کو ڈھیر کر دیا اور سارا واقعہ
سنایا تو آنحضور نے فرمایا کہ لازماً شہادت سے پہلے عمرو بن جموح نے کوئی ایسی خواہش کی تھی جو
بر آئی۔اس پر ہنڈ نے گواہی دی کہ انہوں نے کچھ ایسی ہی تمنا کی تھی۔اس پر آنحضور نے ان کے حق
میں یہ کلمات فرمائے ” بسا اوقات خاک آلود پراگندہ بالوں والا ایک انسان خدا کو اتنا پیارا ہوتا ہے کہ
جب وہ اس کی ذات کی قسم کھا کر کچھ کہتا ہے کہ ایسا ہوگا۔تو اللہ تعالی ضرور ویسا ہی کر دیتا ہے۔“
شروح الحرب فتوح العرب صفحه : ۳۵۴)
اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں ڈوبا ہوا یہ ایک عجیب خاندان تھا کہ جس کا ہر فرد سراپا
عشق انگیز تھا۔بیٹے باپ سے بڑھ کر راہ خدا میں جان دینے کی تمنا رکھنے والے۔باپ بیٹوں سے
بڑھ کر شہادت کا شیدائی۔وہ لنگڑا تھا مگر نیکی کی دوڑ میں کروڑوں انسانوں پر سبقت لے گیا۔جنت
میں کوئی لنگڑا نہ ہو گا مگر بخدا مجھے تعجب نہ ہوگا اگر چند لمحوں کے لئے ہاں صرف چند لمحوں ہی کے لئے عرش
کا خدا اس خاک آلودہ پراگندہ بالوں والے کی یہ قسم بھی پوری کر دے کہ میرا دل چاہتا ہے کہ جنت میں
اپنی لنگڑی ٹانگ کے ساتھ اچھلتا کودتا پھروں۔“
اللہ اور اس کے رسول کے عشق سے سرشار یہ ایک عجیب خاندان تھا۔بھائی دیکھو تو عبداللہ
بن عمرو بن حرام کی شان کا کہ جس سے خدا خود پوچھے کہ اے میرے بندے ! بتا تیری رضا کیا ہے؟
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
352
غزوات النبویہ میں خلق عظیم (غزوہ احد )۹۷۹۱ء
اور وہ رضا بتائے تو بس یہی کہ میں بار بار تیرے رسول کے پہلو میں جہاد کروں اور بار باراسی حالت
میں قتل کیا جاؤں۔بہن دیکھو تو ہنڈ جیسی بلند حوصلہ اور عالی مرتبت۔ایسی فدائے پائے رسول کہ خاوند
اور بھائی اور بیٹے کی لاشیں اونٹ پر لادے ہوئے الحمد الحمد کا ورد کرتی ہوئی گھر کو جاتی ہے کہ
محمد مصطفی تو خیریت سے ہیں۔بظاہر یہ واقعات ان صحابہ کی سیرت کی عکاسی کر رہے ہیں لیکن چشم بینا سے دیکھو تو ان کے
ہر قطرہ خون میں محمد مصطفی کا سورج بڑی دلربائی سے چمکتا ہوا دکھائی دے گا۔یہ سیرت محمدی کا جلوہ
ہی تو تھا جس نے عرب کی تاریک دنیا کو بقعہ نور بنا دیا۔رات کی تاریکی میں جب شمع روشن ہوتی ہے تو
پروانے زمین کا سینہ چیر کر بھی باہر نکل آتے ہیں اور اس حسن کی آگ میں جل جانے کو سعادت جانتے
ہیں۔میرے آقا محمد مصطفی نے جب عربوں
کو زندہ کیا تو وہ لاشے ہی تو تھے لیکن جب وہ مردوں سے
جی اٹھے اور جب نور محمدی کو جلوہ گر دیکھا تو قبروں کے سینے پھاڑ کر باہر نکل آئے اور پروانوں کی
طرح اس کی طرف اپنی جانوں کے نذرانے لئے ہوئے دوڑے۔کسی کڑے وقت میں قوم کے کردار
کی عظمت دراصل رہنما کے کردار کی عظمت ہی کی شہادت دیا کرتی ہے۔غزوہ احد میں چند ایسی
ساعتیں بھی آئیں کہ ان جیسی کڑی اور حوصلہ شکن ساعتیں شاذ ہی قوموں کی زندگی میں آئی ہوں گی۔تاریخ عالم گواہ ہے کہ کبھی کسی قوم نے ایسے کڑے وقتوں میں اپنے آقا کی عظمت کردار کو ایسا خراج
تحسین پیش نہیں کیا جیسا کہ حضرت محمد مصطفی کے عشاق نے آپ کے حضور پیش کیا۔ان کے خون کے
ایک ایک قطرے نے گواہی دی کہ محمدمصطفیٰ سب حسین انسانوں سے بڑھ کر حسین اور سب بچوں سے
بڑھ کر سچے ہیں۔ان گواہوں میں آپ کے قریبی رشتہ دار بھی تھے اور وہ بھی جن کا آپ سے خون کا
کوئی رشتہ نہ تھا۔ان میں وہ بھی تھے جو رشتہ میں بڑے اور اوپر کی نسل کے تھے اور وہ بھی تھے جو برابر کا
رشتہ رکھتے تھے اور وہ بھی تھے جو بیٹوں کی طرح تھے۔ان میں بوڑھے بھی تھے اور جوان بھی تھے
اور بچے بھی ، ان میں مرد بھی تھے اور عورتیں بھی۔وہ آخری سانس تک اسی طرح آنحضور کی صداقت
کے گواہ تھے جیسے آسائش کی پر امن گھڑیوں میں جانکنی کی حالت میں بھی اکھڑے اکھڑے سانسوں
کے ساتھ انہوں نے حضور اکرم پر درود بھیجے اور دعائیں کیں کہ اے خدا! جس کے طفیل ہمیں یہ