فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 10

خطابات طاہر جلد دوم
109
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
تھا قید میں ڈالے گئے۔احمدیت کو دنیا میں ہر جگہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان مصائب کے باوجود بنی نوع انسان کی
عمومی خدمت کی بھی بکثرت توفیق مل رہی ہے۔اس کی تفاصیل کا تو یہ وقت نہیں، انشاء اللہ کل کی
دوسری تقریر میں میں جماعت احمدیہ کی عالمی جدو جہد اور کوششوں اور اس کے نتیجے میں
اللہ تعالیٰ کے
بے شمار نازل ہونے والے فضلوں کا ذکر کروں گا۔اس وقت صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت پاکستان کے یہ سارے پرو پیگنڈے خدا کی
تقدیر نے ناکام بنا دیئے ہیں۔چنانچہ سیرالیون کے صدر نے قرآن کریم اور احمد یہ لٹریچر کے تھنے کو
چومتے ہوئے بڑے ادب اور احترام سے قبول کیا اور فرمایا۔" احمد یہ مشن طبی اور تعلیمی میدان میں ملک کی بڑی خدمت کر رہا
66
ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ آپ اسی طرح ملک کی خدمت کرتے رہیں۔اسی طرح ہمارے وکیل اعلیٰ تحریک جدید چوہدری حمید اللہ صاحب جب دورے پر لائبیریا
تشریف لے گئے تو لائبیرین نیوز نے ایک آرٹیکل اس پر لکھا اور یہ خبر دی کہ انفارمیشن منسٹر سے انہوں
نے ملاقات کی ہے اور انفارمیشن منسٹر کا یہ بیان شائع کیا کہ احمد یہ مشن نے اپنی ابتداء ہی سے حقیقی
بھائی چارے کی فضا پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔کہاں یہ پروپیگنڈا کہ افریقہ کو مخاطب کرتے ہوئے
حکومت پاکستان نے جو So called مبینہ قرطاس ابیض شائع کیا تھا اُس میں یہ لکھا کہ افریقہ کو ہم
متنبہ کرتے ہیں کہ جماعت احمد یہ جہاں جاتی ہے فساد برپا کرتی ہے اس لئے ہم آپ کو متنبہ کرتے
ہیں کہ اگر آپ نے اس کو رد نہ کیا اور بر وقت پیش بندی نہ کی تو آپ کے ملک میں بھی فساد برپا کریں
گے۔وہاں کی حکومتوں کے سر براہ اس سے بالکل برعکس رائے رکھتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ
اپنی ابتداء ہی سے جماعت احمدیہ نے حقیقی بھائی چارے کی فضا
پیدا کرنے میں مدد کی ہے نیز مشن کی مساعی کے نتیجے میں بہت سے لائبیرین
کے معیار زندگی میں نمایاں ترقی پیدا ہوئی“۔بہر حال میں آپ کو یہ اطمینان دلاتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ظالمانہ مہم سے
جہاں تک بیرونی دنیا کا تعلق ہے وہاں بھی نہایت ہی خوشگوار نتائج پیدا ہور ہے ہیں اور جہاں تک

خطابات طاہر جلد دوم
110
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
اندرون پاکستان کا تعلق ہے، وہاں بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ خوشخبری کے نتیجے میں آراء میں گہری
تبدیلی اور بنیادی تبدیلی پیدا ہورہی ہے۔پاکستان میں عوام الناس ایک اور نظر سے اب احمدیوں کو دیکھنے لگے ہیں۔اُن کو یہ دوطرفہ
جنگ اب کھلی کھلی اس بات پر مرکوز نظر آتی ہے کہ احمدی کہتے ہیں کہ ہم نے کلمہ توحید کا بہر حال
اعلان کرنا ہے جو چاہے مخالفت کرے اور غیر احمدی علماء کہتے ہیں کہ ہم نے کلمہ تو حید نہیں پڑھنے دینا
اور اس کی ہر وہ سزا دیں گے جو سزا کفار مکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے غلاموں کو دیا
کرتے تھے۔جب میں یہ کہتا ہوں تو ایسی بات نہیں جو میں ان کی طرف منسوب کر رہا ہوں۔کوئٹہ کی
عدالت میں بیان دیتے ہوئے وہاں کی جمعیت کے صدر، جو بلوچستان کی جمعیت ختم نبوت کے صدر
ہیں انہوں نے ایک وکیل کے سوال کے جواب میں یہ اقرار کیا جوتحریری طور پر عدالت کی کاروائی کا
حصہ بن چکا ہے کہ ہاں یہ درست ہے کہ ہم آج احمدیوں سے کلمہ توحید اور اذانوں کے سلسلے میں وہی
سلوک کر رہے ہیں جو آج سے چودہ سو سال پہلے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے غلاموں
کے ساتھ اس زمانے کے مشرکین مکہ کیا کرتے تھے۔یہ عدالت کی کارروائی لکھی ہوئی موجود ہے، ریکارڈ کا حصہ ہے،اخباروں میں اس پر
تبصرے چھپے ہیں۔اگر میں آپ کو بتاؤں تو یہ جرم ہے، یہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کی ایک نئی تعریف کی جارہی ہے، یعنی پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے،
وہاں کے اخبار اگر اس کو شائع کریں تو حکومت کا محکمہ Cancer حرکت میں نہیں آتا کیونکہ ان کے
نزدیک یہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا نہیں ہے۔وہ باتیں اگر وہ شائع نہ کریں تو حکومت کا متعلقہ
محکمہ حرکت میں آتا ہے کہ یہ اتنی اچھی اچھی خبر میں احمدیوں کے خلاف، احمدیوں پر ظلم کی داستا نہیں تم
شائع کیوں نہیں کرتے ، انہیں نمایاں شہہ سرخیوں سے کیوں طبع نہیں کرتے ، ان کی جواب طلبیاں
ہوتی ہیں اور جو لوگ شائع کرتے ہیں ان کو پاکستان کے خزانہ سے رقمیں تحفہ کے طور پر پیش کی جاتی
ہیں اور وہی خبریں اگر جماعت احمد یہ باہر کی دنیا تک پہنچا دے تو یہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا
ہے۔عجیب Cancer ہے کہ اپنے ملک میں نہیں، غیر ملکوں میں جا کے Cancer کرنا چاہتے
ہیں۔کبھی ایسا Cancer بھی آپ نے دیکھا تھا کہ اپنے ملک کی حدوں میں تو نہیں کیا جارہا بلکہ اس

خطابات طاہر جلد دوم
111
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۶ء
کے برعکس رجحان کو فروغ دیا جا رہا ہے اور تمام دنیا کے آزاد ملکوں میں وہ چاہتے ہیں
Cancer ہو اور یہ خبریں شائع نہ کی جائیں۔اسی سے پتا چلتا ہے کہ اس دور میں اس الٹی حکومت کی ہر بات الٹ چکی ہے۔کوئی عقل کی
بات ان میں باقی نہیں رہی اور کس قدر کمینگی ہے، حد ہو گئی ہے۔حکومت کو یہ بات بجتی ہے کہ بیچارے
لوگ، غریب لوگ، نیک دل، پر امن شہری پتا نہیں کب سے پیسے جوڑ جوڑ کر اس تمنا کے ساتھ نکلے کہ
یہاں ہمیں اگر جلسہ نہیں کرنے دیتے تو باہر جا کے جلسے میں شامل ہوں، یہاں اذانیں بند کی ہیں تو باہر
جا کر اذانوں کی آوازیں سنیں ، یہاں حضرت اقدس محمدﷺ کے پیار کے گیت نہیں گا سکتے تو وہاں
جا کے یہ گیت گائیں اور ان کو جبراً اور بہانے تراش کر ان کو روکا جارہا ہے لیکن باہر کی دنیا میں جیسا کہ
میں نے بیان کیا ہے اس کے برعکس نتیجے پیدا ہو رہے ہیں اور جماعت احمد یہ پہلے سے زیادہ قوت اور
شان اور عزم کے ساتھ اور ایک عظیم قوت متحرکہ کے ساتھ اس کے بالکل برعکس کارروائی کر رہی
ہے۔یہ وہاں کلمے کو روک رہیں ہیں اور ہم ہندوستان کو کلمے پڑھا رہے ہیں، یہ وہاں اذانوں کو روک
رہے ہیں اور ہم ہندوستان کے مشرکانہ ملک میں اذانیں دلوا رہے ہیں ، یہ وہاں مسجدوں پر قبضہ
کر رہے ہیں اور ہم ہندوستان کے مشرکانہ ملک میں مسجدیں بنا رہے ہیں اور قرآن سکھا رہے ہیں اور
نمازیں پڑھا رہے ہیں۔صرف ہندوستان کی مثال نہیں ساری دنیا میں یہ واقعہ ہو رہا ہے لیکن
مختصر البعض باتیں بعض حوالوں سے زیادہ سمجھ میں آجاتی ہیں کیونکہ پرانی رقابت چل رہی ہے
پاکستان اور ہندوستان کی۔میں نے سوچا کہ شاید اس حوالے سے ان کو سمجھ آ جائے ، کچھ ہوش کریں کہ
ہم کیا کر رہے ہیں اور یہ کیا کر رہے ہیں۔قادیان کے مضافات میں جو ہندو سکھ آبادیاں ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعت احمدیہ کی تبلیغ پہلے سے بہت زیادہ تیز ہو چکی ہے اور وہاں کی رپورٹ کے مطابق مضافات
میں نو احمدی مستورات میں سے چھ برقعہ پہنے لگ گئی ہیں، 230 بچوں نے نماز سیکھ لی ہے،
30 بچے قاعدہ یسرنا القرآن پڑھ رہے ہیں ، چھ بڑی عمر کے افراد نے قرآن کریم ناظرہ ختم کرلیا
ہے اور چار نصف قرآن کریم ناظرہ پڑھ چکے ہیں ، 15 افراد اردو لکھنا پڑھنا سیکھ لینے کے بعداب
کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خود مطالعہ کرنے لگے ہیں، تین بچے وقف ہوکر مدرسہ احمدیہ

خطابات طاہر جلد دوم
112
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
میں داخل ہو چکے ہیں اور 9 بچے تعلیم کی غرض سے تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں داخل ہوئے ہیں۔یہ تعداد تھوڑی ہے، مجھے تسلیم ہے، گنتی کے چند ہیں مگر اسلام کے قریب لانے کی یہ ایک ایسی حسین کوشش
ہے کہ اس ملک میں جہاں بالعموم یہ تاثر ہے کہ مسلمانوں کو سختی سے دبایا جارہا ہے وہاں اسلام کو ابھارنے
والی اگر کوئی جماعت ہے تو وہ جماعت احمدیہ ہی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کی کوششوں
کے نتیجے میں وہاں ہندؤوں میں سے بھی لوگ مسلمان ہو رہے ہیں اور سکھوں میں سے بھی لوگ مسلمان
ہورہے ہیں اور مسلمان ہونے والوں کے اندر ایک عجیب روحانی تبدیلی واقع ہورہی ہے۔ایک خط کا اقتباس میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ جب ہم
اللہ کے فضل سے وہاں ہندوؤں کو مسلمان بناتے ہیں تو کس قسم کے مسلمان بنتے ہیں۔عبدالقیوم صاحب
جن کا سابق نام جگدیش چندر تھا عرصہ ڈیڑھ سال سے احمدیت میں داخل ہوئے ہیں اور اس عرصے میں
بڑی محنت کے ساتھ انہوں نے اردو بھی سیکھی اور اسلام کی تعلیم بڑے شوق اور شغف سے حاصل کی۔آپ
ان
کا خط پڑھیں تو حیرت ہوتی ہے، کیسی صاف اردو میں انہوں نے مجھے مخاطب کیا، اپنے ہاتھ سے یہ خط
لکھ کر بھجوایا ہے۔لکھتے ہیں:
اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے والدین، بیوی بچوں اور دیگر
رشتہ داروں کی طرف سے انتہائی اذیت اور دکھ اٹھا رہا ہوں“۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ تو احمدیت کی تقدیر کا ایک لازمی حصہ ہے، ہر صداقت
کے ساتھ یہ بات وابستہ ہے کہ جہاں صداقت کی روشنی پھوٹتی ہے وہاں اندھیرے لازماً کوشش کرتے
ہیں اس کو دبانے کی۔اس لئے ہندوستان میں بھی ، جہاں جہاں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کو
ترقی نصیب ہوتی ہے وہاں ایک رد عمل ہوتا ہے لیکن ایک فرق ہے، باہر کی دنیا میں حکومتوں کی طرف
سے نہیں ہوتا بلکہ عوام کی طرف سے ہوتا ہے۔یہ ایک دنیا ہے جہاں عوام کی طرف سے نہیں ہورہا بلکہ
حکومت کی طرف سے ہو رہا ہے۔وہ لکھتے ہیں :
ایک دفعہ چند ماہ کے لئے قادیان چھوڑ کر جے پور کے علاقہ میں چلا
گیا کہ شاید اس طرح ہی ان کی آتش مخالفت ٹھنڈی پڑ جائے۔اب جبکہ میں
واپس آیا ہوں میرے سسرال والے آکر میرے بیوی اور بچوں کو مع

خطابات طاہر جلد دوم
113
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
ساز وسامان کے واپس لے جاچکے ہیں اور مجھے بار بار مختلف قسم کی دھمکیاں
دیتے ہیں اور بار بار یہی شرط عائد کرتے ہیں کہ اسلام چھوڑ دو، احمدیوں کے
پاس آنا جانا ترک کر دو، ورنہ ہم تمہیں سخت سے سخت سزا دیں گے اور تمہارے
بیوی اور بچوں کو تا زندگی تمہارے ساتھ نہیں ملنے دیں گے۔اسی طرح انہوں
نے مجھے یہ لالچ بھی دیا کہ ہم لوگ تیں، چالیس ہزار روپیہ خرچ کر کے تمہیں
دکان اور مکان الگ بنوادیتے ہیں تم عیش سے اپنا کاروبار کرو۔اب تم دھکے
کھارہے ہو اور کرائے کی دکان پر رہتے ہو“۔وہ لکھتے ہیں :
وو
پیارے حضور! میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اس کے پاک نام کی
قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میری زندگی جانوروں سے بدتر تھی ، اب خدا کی مہربانی ہے کہ
اس زمانے کے بچے رشی اور گرو کی تعلیم کے نتیجے میں میری زندگی کی کایا پلٹ گئی اور
میں اپنے آپ کو صرف انسان ہی نہیں سمجھتا بلکہ محسوس کر رہا ہوں کہ سچائی کی
برکت اور اسلام کے نور سے میرے اوپر آسمان کے دروازے کھل رہے ہیں۔اس لئے اب اگر اسلام کی خاطر میری جان بھی چلی جائے اور یہ لوگ میرے
جسم کے ٹکڑے ٹکڑے بھی کر ڈالیں تو مجھے اس کی کچھ پرواہ نہیں ہے“۔پس میں پاکستان کی حکومت کو متوجہ کرتا ہوں کہ ہندوستان میں ایک مظلوم ہندوؤں سے
مسلمان ہونے والے مخلص کے جو جذبات ہیں جس طرح اسلام کے نور سے وہ منور ہوا اور جس طرح
اس کے دل میں حمد اور شکر کے جذبات پیدا ہوئے اور اسلام کو چھوڑنے کا تصور بھی اس کے لئے مکروہ
ہو گیا اور وہ اس بات پر آمادہ ہے کہ جس طرح پہلے وہ بہت کچھ قربان کر چکا اگر اور بھی قربانیاں اس
سے مانگی گئیں تو وہ سب کچھ اسلام کی راہ میں پیش کر دے گا۔تو وہ کیسے پاکستان کے احمدیوں سے توقع
رکھتے ہیں، جن کا دین آباؤ اجداد سے اسلام چلا آ رہا ہے، جو اسلام کے نور سے ہمیشہ سے وابستہ رہے
اور اس کا زیادہ عرفان رکھتے ہیں کہ وہ اس نو مسلم سے بھی بدتر نکلیں گے اور یہ نو مسلم تو اپنا سب کچھ
قربان کرنے کے لئے تیار ہوگا اور نعوذ باللہ من ذالک حکومت پاکستان
کی دھمکیوں اور جبر اور ظلم وستم

خطابات طاہر جلد دوم
114
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
کے نتیجے میں وہاں احمدی دین اسلام کو چھوڑ چھوڑ کر ارتداد اختیار کرنا شروع کر دیں گے ، ہرگز ممکن
نہیں، ہرگز ممکن نہیں اور ہر گز یہ ممکن نہیں۔جس طرح پاکستان میں مخالفت کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بکثرت لوگ احمدیت
کے متعلق جستجو ر کھنے لگے ہیں اور زیادہ قریب آنے لگے ہیں اسی طرح باہر کی دنیا میں بھی مخالفت یہی
اثر دکھاتی ہے۔ہندوستان کی مخالفت کا میں نے ذکر کیا وہاں کے ایک اور صوبہ مغربی بنگال میں موضع
ہتھیاری کے متعلق یہ اطلاع ملی کہ وہاں جماعت کی اس تبلیغ کے نتیجہ میں شدید مخالفت شروع ہو گئی اور
گھر جلانے اور لوٹ لینے کی دھمکیاں ملیں لیکن وہاں کے حاکم نے سخت رویہ اختیار کیا اور کہا کہ ایسا
نہیں کیا جائے گا اور امن میں خلل پیدا کیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا اور ہرگز غیر منصفانہ
کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی“۔یہ جب رپورٹ مجھے ملی تو فی الحقیقت میرا سر شرم سے جھک گیا کہ وہ تو ہندو مذہب سے تعلق
رکھنے والا ایک فرمانروا تھا اس مذہب کا، مذہب ایک حکمران تھا جو تنگ نظری سکھاتا ہے جو عصبیت
سکھاتا ہے اگر وہ یہ کہتا کہ ہرگز احمدیوں کو غیروں میں تبلیغ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تو کسی
حد تک یہ بات قابل فہم تھی لیکن اسلام کی طرف منسوب ہو کر اتنا بھی نہ کر سکے، جو یہ ہندو حاکم کرتا ہے
اور انصاف کے وہ تقاضے بھی پس پشت ڈال دیئے جو ایک عام دہر یہ حکمران بھی اختیار کرلیا کرتا ہے
لیکن جیسا کہ میں نے بیان
کیا اللہ کا فضل اس مخالفت کے بعد آنا ہی تھا چنانچہ وہاں کی جماعت نے
بڑی خوشی سے یہ اطلاع دی کہ اس علاقے میں احمدیت ایک عرصے سے رکی پڑی تھی اس مخالفت کے
بعد خدا کے فضل سے سولہ نئی بیعتیں ہو چکی ہیں۔پس خدا تعالیٰ کی تقدیر ہمیں یہ بتارہی ہے اور بار بار اس بات کی یاددہانی کروارہی ہے کہ تم
نور سے وابستہ ہو کر اندھیروں سے نہیں ڈرو گے۔تم وہ ہو کہ اگر اندھیروں کا سینہ چیرو گے تو وہاں سے
خدا نور کے سوتے بہارے گا تم وہ ہو جو چٹانوں کا سینہ چیر کر حقیقتا دودھ کی نہریں نکال کر لا سکتے ہو،
فرہاد کے متعلق تو محض یہ قصے ہیں، فرضی باتیں ہیں لیکن فی الحقیقت آج احمدیت کی تاریخ میں عملاً ہم یہ
ہوتا دیکھ رہے ہیں کہ سنگلاخ زمینوں سے بھی احمدیت اسلام کے نور کی دودھیا نہریں بہا رہی ہیں اور
ایک جگہ نہیں، دنیا کے ہر ملک میں یہ واقعات ہو رہے ہیں اور ان میں تیزی آتی چلی جارہی ہے۔اس

خطابات طاہر جلد دوم
115
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
سلسلے میں بہت سی دلچسپ باتیں انشاء اللہ میں کل
کی تقریر میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔بہر حال جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے پاکستان کی حکومت کا پروپیگنڈا اگر چہ بہت ہی
نا قابل برداشت اور نہایت تکلیف دہ اور بہتان تراشی سے پر ہے، مگر میں جماعت کو مطمئن کرتا ہوں
کہ اللہ کی تقدیر خود اس کے خلاف کام کر رہی ہے اور برعکس نتیجے پیدا کر رہی ہے۔ہاں ایک،صرف
ایک عیسائی پادری ہے جو پاکستان کی آواز کو سمجھا ہے اور اس کے پیغام کو اس نے قبول کیا ہے اور وہ
عیسائی پادری ناروے کا ہے۔وہ یہ بات خوب سمجھ گیا کہ حکومت پاکستان کیوں مخالفت کر رہی ہے
احمد یوں کی ، وہ جانتا ہے کہ عیسائی دنیا احمدیت کے سوا کسی اور اسلامی جماعت سے اس طرح نہیں
ڈرتی جتنا احمدیت سے ڈرتی ہے اور حقیقت میں عیسائیت کا مقابلہ کرنے کی سکت اگر کسی کو ہے تو اس
احمد یہ جماعت کو ہے اس لئے وہ یہ پیغام سمجھا کہ حکومت پاکستان ہمیں یہ بتا رہی ہے کہ جب ہم انہیں
غیر
مسلم قرار دے رہے ہیں تو تم یہ آواز لے کر دنیا میں کیوں نہیں نکلتے اور جب یہ عیسائیت سے ٹکر
لیتے ہیں تو تم کیوں نہیں ان کو کہتے کہ تم تو مسلمان ہو ہی نہیں اس لئے عیسائیت سے تم کیسے مقابلہ
کر سکتے ہو۔پہلے اپنی حکومتوں سے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ لے کر آؤ تب ہم تمہارے سامنے
مناظرے کے لئے آئیں گے۔چنانچہ ناروے کے اس بد نصیب پادری نے با قاعدہ ایک بیان شائع
کروایا، ناروے کی زبان ذرا پڑھنی مشکل ہے اس لئے میں وہ اخبار کا نام نہیں پڑھ سکتا اور پادری
صاحب کا نام بھی جس میں وہ شائع ہوا، بہر حال یہ مشہور بیان ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ
احمدیت آج جو عیسائیت کے خلاف محاذ آرائی کر رہی ہے اسے
اس کا کوئی حق نہیں کیونکہ احمدیت کو اسلام کی نمائندگی کا حق ہی حاصل نہیں۔حکومت پاکستان سے جب تک احمدیت یہ سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرے کہ یہ
مسلمان ہیں اس وقت تک ہمیں ان سے ٹکر لینے کی کوئی ضرورت نہیں ان کو نظر
انداز کر دو۔لیکن ایک پیغام تو ان کو وہاں ملا اور ایک اور پیغام خدا تعالیٰ کی تقدیر نے غانا میں اس طرح
پہنچایا کہ وہاں Western Region کے ایک عیسائی پادری نے جب ان حالات کا موازنہ کیا
اُن واقعات سے جو اس سے پہلے عیسائیت پر اور دیگر چی تحریکات پر گزرتے چلے آرہے ہیں، تو اُس

خطابات طاہر جلد دوم
116
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
نے بڑے اخلاص کے ساتھ احمدیت کو سچا سمجھتے ہوئے قبول کیا اور قبول ہی نہیں کیا بلکہ اپنے گرجے کو
خدائے واحد کی عبادت کے لئے پیش کر دیا۔پس اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ایک ملک کا یہ حال ہے کہ مسجدوں پر حملے ہورہے
ہیں اور جب تک ان کے قبلے تبدیل نہ ہوں اُن کو چین نہیں آتا۔مسجدوں کو سنگسار بھی کیا جارہا ہے،
ان کو آگیں بھی لگائی جارہی ہیں اور جہاں جہاں بس چلتا ہے سر بمہر کر دیا جاتا ہے کیونکہ وہاں خدا کی
عبادت ان کو تکلیف دیتی ہے اور دنیا میں خدا کی تقدیر اس کا بدلہ اس طرح لے رہی ہے کہ خدا تعالیٰ
جماعت کو بکثرت مساجد عطا کر رہا ہے یہاں تک کہ گرجے بھی خود عیسائی پادری جماعت احمدیہ کو مسجد
بنانے کے لئے پیش کر رہے ہیں۔قید و بند میں جولوگ ڈالے گئے ، جن کے لئے زندہ باد کے بڑے محبت بھرے اور پُر درد
نعرے ابھی آپ نے لگائے ، وہ قید میں بھی ایسے مزے لوٹتے رہے ہیں کہ جن کا باہر والے تصور نہیں
کر سکتے۔انہوں نے سنت یوسفی کو وہاں زندہ کیا اور خدا تعالیٰ کی اُس تقدیر رحمت کو جاری ہوتے دیکھا
جو ہزاروں سال پہلے حضرت یوسف کے زنداں خانے میں جاری ہوئی تھی۔وہ لوگ جو وہاں قید تھے،
اُن میں ایک ہمارے مربی سلسلہ بھی تھے سکھر کی بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ تبلیغ کے ذریعے ہی نہیں
خوابوں کے ذریعے خدا تعالیٰ وہاں قیدیوں کو مسلمان بنا رہا ہے یعنی سچا مسلمان اور بعض قیدی محض
خدا تعالیٰ کی طرف سے مبشر رویا دیکھنے کے نتیجے میں قید کے اندراحمدیت قبول کر رہے ہیں اور آٹھ
بیعتیں ہوچکی ہیں اس قید خانہ میں۔اُن میں سے ایک قیدی جو اس وقت یہاں موجود ہیں، وہ آزاد
ہو کر یہاں تشریف لا چکے ہیں۔انہوں نے اپنے خط میں اس کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ خدا کی قسم اب
تو ایسا دل لگ گیا ہے یہاں کہ یہاں سے جانے کو دل نہیں چاہتا۔یہ موجیں کہ تبلیغ اور پھر کامیاب تبلیغ
اور پھر یہ لط
یہ لطف کہ اللہ کی تقدیر آسمان سے ہماری مدد کر رہی ہے اور رؤیا دکھا دکھا کر لوگوں کو اس طرف
مائل کر رہی ہے یہ باتیں باہر تو میں نے کبھی دیکھی بھی نہیں تھیں۔جب وہ قید سے باہر تھے تو وہ درمیانے سے احمدی تھے، اچھے تھے لیکن بہر حال درمیانے
سے تھے۔قید میں جا کر تو وہ کندن بن کے نکلے ہیں ماشاء اللہ۔ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے
ہیں مربی صاحب کہ

خطابات طاہر جلد دوم
117
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
ایک صاحب جن کا میں نام نہیں لیتا۔خواب کے ذریعے احمدی
ہوئے۔پہلے شدید مخالفت کرتے تھے ، اُن کا خاندان بھی جماعت کا سخت
مخالف ہے۔جو دوسرے غیر از جماعت دوست ہیں ، اُن کا خیال تھا کہ جب
اس کے گھر والوں کو پتا چلے گا تو اسے گھر میں داخل بھی نہیں ہونے دیں گے۔یعنی آزاد ہونے کے بعد ، خود اُن کو بھی اس بات کا فکر تھا لیکن انہوں نے کہا کہ
مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔شروع میں وہ کچھ تر ڈ دکر تے رہے اور گھر والوں کو
اطلاع نہ دی لیکن ایک دن انہوں نے فیصلہ کیا کہ بہر حال میں نے اپنے گھر کو
یہ اطلاع کرنی ہے پھر جو بھی ہو، وہ ہو مجھے اُس کی پرواہ نہیں۔خط لکھ کر ابھی رکھا
ہی تھا کہ ان کے بھائی اُن کو ملنے کے لئے آگئے۔چنانچہ انہوں نے وہ خط بھی
اُن کے سامنے رکھا اور اُن کو کہا کہ اب آپ جو چاہے کریں، میں نے تو فیصلہ
کر لیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو مجھے روشنی دکھائی ہے، میں اُس سے پیچھے نہیں
ہٹوں گا، میں اسے قبول کر چکا ہوں اور اس راہ میں ہر قربانی دینے کے لئے تیار
ہوں۔ان کے بھائی نے کہا تم نے اب قبول کی ہے احمدیت، میں تو مہینہ پہلے
سے کر چکا ہوں ، اُسے دوبارہ گلے لگایا۔لیکن ایک اور بھائی چارے کی محبت تھی جو اسلام کا بھائی چارا تھا، وہ لطف ہی اور تھا جو
دوبارہ اس کو سینے سے لگایا اور بتایا کہ میں نومبر کی گیارہ تاریخ سے احمدی ہو چکا ہوں۔الحمد للہ کہ تم بھی
خدا تعالیٰ کے فضل سے اس نور کو پاگئے۔ایک دوست ملتان جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہے تھے۔ویسے اپنے علاقے کے
بڑے معزز اور طاقتور انسان کہلاتے تھے لیکن شریکا چلتا ہے، دشمنیاں ہوتی ہیں ، ان کو ایک مقدمے
میں ملوث کیا گیا، قتل کے مقدمے میں اور عمر قید کی سزا ملی۔ایک دن اچانک ان کو خیال آیا کہ
جماعت احمدیہ کے جو اسیر یہاں ہیں ان کی تو حالت ہی اور ہے، ان کے رنگ ہی اور ہیں۔میں
دیکھوں تو سہی کہ یہ کیا کہتے ہیں اور ان کا فی الحقیقت مذہب کیا ہے۔انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ مجھے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ کی کوئی تفسیر دو کیونکہ میں تفسیر کے ذریعہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ

خطابات طاہر جلد دوم
118
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
وہ اللہ والا تھایا کوئی اور چیز تھی۔چنانچہ ان کو سورہ فاتحہ کی تفسیر دی گئی اور ساتھ ہی ان کو انہوں نے سمجھایا
کہ اگر تم اس قید سے نجات چاہتے ہو تو دعا کا ایک ذریعہ ہے،اگر تم آزمانا چاہتے ہوتو ہمارے امام کو
دعا کے لئے خط لکھو اور اس کے نتیجے میں ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ فضل فرمادے۔تفسیر سورۂ فاتحہ کا گہرا اثر
ان کے دل پر تھا کہ اچانک ایک دن ایک عجیب واقعہ ہوا ، ان کو میری طرف سے خط ملا کہ میں نے
آپ کے لئے دعا کی ہے اور میں اللہ کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالی آپ کی مشکلیں آسان
فرمادے گا اور اسی دن جیل کے داروغہ نے ان کو آ کر اطلاع دی کہ آپ کی عمر قید میں دس سال کی کمی
کر دی گئی ہے۔یہ دوست لکھتے ہیں کہ یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے وہ زار و قطار رو رہا تھا اور اپنے
جذبات پر قابو پانا مشکل ہورہا تھا۔یہ حیرت انگیز واقعہ میں نے دیکھا ہے اس کے بعد اب کون ہے جو
مجھے احمدیت سے منحرف کر سکتا ہے۔ایک اور واقعہ بھی میں آپ کو بتا تا ہوں جس کا پاکستان سے تعلق نہیں مگر میرا ایمان ہے کہ
پاکستان کے اسیران راہ مولیٰ کی آہوں کا اثر ضرور ہے۔عبدالوہاب بن آدم صاحب غانا کے امیر
لکھتے ہیں کہ امسال ” بنکر و ہو ، پتا نہیں تلفظ غلط ہو تو مجھے غانا والے معاف فرمائیں۔وہاں مقیم ایک دوست یعقوبو نامی ہمارے ایک سرکٹ مبلغ کے
پاس آ کر بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔یعقو بو اپنے علاقہ میں بوجہ
انتہائی باغیانہ اور سرکش طبیعت رکھنے کے مشہور تھے۔مارکٹائی، دنگا فساد کی وجہ
سے پورے علاقے میں بدنام تھے حتی کہ بارڈر کی پولیس بھی اُن سے ڈرتی تھی
اور شراب کے رسیا ایسے کہ علاقے میں مشہور تھا کہ کسی کا نشہ ٹوٹا ہو تو اس کا سانس
سونگھ لے اس کو نشہ آ جائے گا، ہر وقت بدمست رہتے تھے۔ان کی بیعت پر
وہاں تعجب ہوا اور نہ صرف یہ کہ ان کی بیعت پر تعجب ہوا بلکہ اس بات پر کہ
اچانک اُن کی کایا پلٹ گئی ، تمام بدیوں کی جگہ حسن نے لے لی، ایک ایک بدی
کی بجائے انہوں نے ایک ایک نیکی اختیار کر لی اور اتنے معزز ہوئے کہ علاقے
کے چیف اور وزیر اعلیٰ تک اُن سے مشورہ لینے کے لئے جایا کرتے تھے۔اُن
سے کسی نے پوچھا کہ بتاؤ آخر یہ کیوں تبدیلی واقعہ ہوئی تو اُس نے کہا کہ واقعہ

خطابات طاہر جلد دوم
119
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
یہ ہے، 1985ء کی بات ہے مجھے ایک دفعہ انہوں نے قید خانے میں ڈال دیا۔قید خانے میں میں نے بڑے بڑے حاجی دیکھے جو چرس سمگل کرنے کے جرم
میں قید تھے، بڑے بڑے جبہ پوش دیکھے جو نہایت بھیانک جرائم کے نتیجے میں
قید تھے اور طرح طرح کے مجرم دیکھے مگر سارے قید خانے میں مجھے احمدی کوئی
نظر نہیں آیا، مجھے خیال آیا کہ جس کو کہتے ہیں سب سے گندی جماعت ان کا
ایک آدمی بھی قید میں نہیں“۔اس کو یہ خیال نہ آیا کہ اگر احمدی قیدی ڈھونڈنے ہیں تو پاکستان کا سفر اختیار کرے وہاں بھی
جرموں کے نتیجے میں نہیں بلکہ خدائے واحد سے محبت رکھنے کے جرم میں قید ہوئے ہیں۔بہر حال
انہوں نے جب یہ واقعہ دیکھا تو کہتے ہیں میرے دل میں ایک کریدی لگ گئی کہ دیکھوں تو سہی یہ کون
لوگ ہیں، چنانچہ جب میں نے باہر آ کر آپ کے مربی سے اور دوسرے احمدیوں سے رابطہ پیدا کیا تو
اُس وقت اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھ عطا فرمائی اور پھر میں نے اس کے نتیجے میں ایک حیرت انگیز پاک
تبدیلی اپنے اندر پیدا کرنے کی توفیق پائی۔چونکہ وہ جرم سے تو بہ کر چکے ہیں اس لئے اُس کے نتیجے میں جو نا جائز گندی آمدن تھی وہ ختم
ہوگئی اور وہ غریب ہو گئے اور حالت یہ ہوئی ان کی کہ چندے دینے کا شوق اُس وقت آیا جب پیسے
نہیں تھے۔ایک صرف موٹر سائیکل بچا ہوا تھا حاضر ہو کر وہ موٹر سائیکل پیش کر دیا کہ میرے پاس اس
کے سوا کچھ نہیں یہ تم لے لو اور اس موٹر سائیکل کے ذریعے سارے علاقے میں تبلیغ کرو۔آخر پر میں حکومت پاکستان کے شکریہ کا ایک اعلان کرنا چاہتا ہوں ، جو بڑا دلچسپ شکریہ
ہے اور اس شکریہ میں ہم سب شامل ہیں۔غانا کے امور دفاع کے نگران اعلیٰ جو غانا حکومت کے
اساسی رکن ہیں یعنی الحاج اور میں مہاما 1985ء کے جلسہ سالانہ میں سالٹ پانڈ Saltpond
تشریف لائے اور اُس جلسے میں یعنی احمدیت کے جلسے میں انہوں نے تقریر کی۔اس تقریر میں انہوں
نے ایک نہایت دلچسپ واقعہ بیان کیا۔وہ کہتے ہیں کہ گزشتہ دنوں پاکستانی سفیر مس ایس۔کے جان
صاحبہ جب اپنے مشن کی تکمیل کے بعد واپس پاکستان تشریف لے جارہی تھیں تو غانا کے صدرمملکت
نے ان کو فون پر یہ پیغام دیا کہ آپ نے یہاں قیام کے دوران بڑا اچھا نمونہ دکھایا ہے، میں چاہتا

خطابات طاہر جلد دوم
120
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
ہوں کہ آپ کی الوداعی تقریب میں میں بھی شامل ہوں اور میں خود حاضر ہوں شکر یہ ادا کرنے کے
لئے۔چنانچہ وہ خود وہاں تشریف لے گئے اور ساتھ یہ الحاج اور میں مہاما صاحب کو بھی لے گئے وہاں
پہنچ کر انہوں نے جو شکریہ ادا کیا وہ یہ تھا کہ اے سفیر پاکستان ! احمد یہ مشن ، ملک کی گرانقدر خدمات
سرانجام دے رہا ہے اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ میری حکومت آپ کا شکر یہ ادا کرے۔مہاما صاحب بتاتے ہیں۔انہوں نے تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ جب میں نے یہ سنا
تو میری ہنسی نکل گئی اور صدر مملکت نے میری طرف مڑ کے پوچھا کہ تم ہنسے کیوں ہو؟ میں نے کیا کہا
ہے جو تمہیں ہنسی آگئی؟ اُس پر میں نے اُن کو صرف اتنا کہا کہ آپ حکومت پاکستان کا شکریہ ادا
کر رہے ہیں جبکہ حالت یہ ہے کہ دنیا میں جماعت احمد یہ وہ واحد جماعت ہے جسے کسی ملک سے بھی
کسی قسم کی اعانت نہیں ملتی اور کوئی مالی مدد کسی حکومت سے حاصل نہیں ہوتی ، جو کچھ بھی اس مشن کی
مساعی ہیں وہ سب کی سب جماعت احمدیہ کے افراد کی انفرادی اور اجتماعی قربانیوں اور باہمی تعاون
کے نتیجہ میں ہے۔پس جہاں تک شکریہ کا تعلق ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت پاکستان نہیں تو پاکستان کے عوام
لاز ما تمام دنیا کے شکریہ کے مستحق ضرور ہیں کیونکہ یہ پاکستان ہی سے لوگ نکلے ہیں جو اؤل ہندوستان کے
تھے بعد میں اکثریت پاکستان میں آگئی۔پاکستان ہی سے نکلے ہیں جو دنیا کے کونے کونے میں امن اور بہبود
اور پیار اور محبت اور صلح اور آشتی کا پیغام لے کے گئے اور دنیا کے کونے کونے میں ہر قسم کے رنگ وملت کے
لوگوں کی خدمات کیں اور اسلام کو ایک نہایت احسن رنگ میں ان کے سامنے پیش کیا اس لئے حکومت جو
چاہے کرے مَن لَّا يَشكُرِ النَّاسَ لَا يَشكُرِ الله ( ترندى كتاب البر والصله: حدیث نمبر: ۱۸۷۷) اگر تمام دنیا
کی عالمی احمد یہ جماعت پاکستان کے عوام اور اس وطن کی شکر گزار نہیں ہوگی تو وہ خدا کا بھی شکر ادا
کرنے والی نہیں ہوگی۔اس لئے میں آخر پر دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر اللہ اس
قوم کے لئے دعا کریں گے اور اللہ محض حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ کی حسین تعلیم کے نتیجے میں ان
کا شکر یہ ادا کریں گے اور ان کے لئے نیک خواہشات چاہیں گے تو اس کا بھی خدا آپ کو اجر عطا
فرمائے گا۔اس قوم کی مدد اس سے بہتر اور کوئی نہیں ہوسکتی کہ ہم دعاؤں میں ان کی آہوں کے ساتھ

·

آج 10 میں سے 10 باقی