فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 9
خطابات طاہر جلد دوم
97
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
طرح آپ کے حق میں نہیں ہوسکتی تھی۔اور یہ وہ لوگ ہیں جو ۷۴ء میں آپ کے خلاف قراردادیں پیش کیا کرتے تھے۔۸۴ء میں
اللہ کے فضل کے ساتھ کا یا پلٹ گئی اور نہ یہ آپ کی کوششوں سے ہے نہ میری کوششوں سے، میں غلط
فہمی نکال دوں۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ خدا کے وعدے تھے اور الہاما بتایا گیا
تھا کہ ایک وقت آئے گا جبکہ تم پر یہ مخلوق مسلط کی جائے گی اور اس کے بعد خیالات اور آراء تبدیل
کر دی جائیں گی۔اس لئے یہ بھی آسمان کا پھل ہے جو ہم کھا رہے ہیں ، ہم نے تو ہاتھ ہلا کر سمیٹنا ہے
صرف اس پھل کو چنا نچہ بڑے وسیع پیمانے پر آراء تبدیل ہو رہی ہیں اور جو ہم نے رابطہ پیدا کیا ہے
عرب سفراء وغیرہ سے، جب ان سے بات کی جاتی ہے تو وہ بھی بڑی جرات کے ساتھ اپنی پہلی رائے
جماعت کے متعلق بدلتے ہیں۔بتاتے ہیں، کہتے ہیں ہاں ہم سمجھ گئے ہیں اب، یہ سب آپ کے
ساتھ دھوکہ اور ظلم ہورہا ہے باوجود اس کے کہ عربی میں یہ سارا گندان تک پہنچایا گیا ہے، جماعت کے
متعلق جھوٹے الزامات کا گند لیکن اب وہ رائے بدل رہے ہیں۔یہ الہام صرف پاکستان کے متعلق تو
نہیں تھا ساری دنیا کے خیالات انشاء اللہ تبدیل ہوں گے۔سید محمد تقی صاحب جنگ کے سابق ایڈیٹر اور جنگ آپ کو پتا ہے کہ وقف تھا جماعت کی
مخالفت میں، انہوں نے ایک نہایت ہی عمدہ مضمون لکھا ہے۔بہت لطف آیا مجھے پڑھ کے اور ایسے
ایسے عمدہ دلائل جماعت کے حق میں اور مولویوں کے دلائل توڑنے کے دیئے ہیں کہ بڑا مزہ آیا یوں
لگتا تھا جس طرح کوئی اچھا دانشور احمدی یہ مضمون لکھ رہا ہے اور بڑی جرأت کا مظاہرہ کیا ہے انہوں
نے۔وہ لکھتے ہیں:۔لیکن سب سے آخر پر ایک رائے اب میں آپ
کو بتا تا ہوں اور اسی پر میں اس خطاب کو ختم
کروں گا اور یہ رائے ہے ایک بیوہ عورت کی ، جو تحصیل تونسہ کے ایک گاؤں کی بیوہ عورت ہے۔غیر از جماعت ہے اس نے جب یہ کلمے کے واقعات سنے تو اس نے اپنے سارے بچوں کو اکٹھا کیا اور
کہا کہ میں تمہیں نصیحت کرتی ہوں کہ جلد احمدیت میں داخل ہو جاؤ کیونکہ دوسرے مسلمان کلمہ مٹارہے
ہیں اور احمدی کلمہ لکھ رہے ہیں اور کلمے کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، اس لئے یہ جھوٹے نہیں
ہو سکتے اور وہ سچے نہیں ہو سکتے۔
خطابات طاہر جلد دوم
88
98
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
میرے نزدیک یہ بڑے بڑے دنیا کے لوگ اور بااثر لوگ اور حج اور دانشوران سب کی
آوازیں ایک طرف اور اس بیوہ کے دل کی پکار ایک طرف اور میں امید رکھتا ہوں کہ یہ آواز پھیلتی چلی
جائے گی اور پاکستان
کی بستی بستی کی ماؤں کے دل کی آواز بن جائے گی۔وہ اپنے بچوں
کو نصیحتیں کریں
گی کہ جلدی آگے بڑھو اور احمدیت کی سچائی کو قبول کرو کیونکہ یہ کلمہ گو ہیں اور کلمے کی حفاظت کرنے
والے ہیں اور وہ جو کلمے کی حفاظت کا دعوی کیا کرتے تھے ان کی ساری محبتیں ساری غیرتوں کے پول
کھل گئے ہیں۔احمدیت کی فتح کے بیج بوئے جار ہے ہیں اور میں آپ کو اس موقعے پر دو باتیں یاد کراتا
ہوں۔اپنی خلافت کے بعد پہلے جلسہ سالانہ کی پہلی تقریر کے آغاز میں ہی میں نے یہ کہا تھا کہ
احمدیت ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے جس کی مماثلت اسلام کے اول دور سے ہے اور اسلام
کے اول دور میں یہ یہ باتیں ہوئی تھیں اور میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ یہ باتیں آپ کے ساتھ ہوں
گی۔پس آپ بلالی دور میں داخل ہوئے ہیں خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ، محمد مصطفی ﷺ کے
دور میں داخل ہوئے ہیں۔وہ مسلمان جو اس وقت کلمے کے لئے قربانیاں دے رہے تھے اور ان
کی قربانیوں کو آسمان پر بھی قبول کیا اور زمین پر بھی خدا نے ان کو غلبہ عطا فر مایا اس مبارک دور میں
آپ داخل ہوئے ہیں۔دوسری بات میں آپ کو یہ یاد دلاتا ہوں کہ جب میں پہلی باہر انگلستان پہنچا تھا تو میں نے
آپ کو ایک خواب بھی بتائی تھی ایک احمدی نوجوان کی نوجوان
تو نہیں مگر جوانی کی عمر میں ہیں اور میں
نے بتایا تھا کہ انہوں نے میرے چلنے سے پہلے ، اُس کا وہم و گمان بھی نہیں تھا۔ان حالات سے پہلے
ایک خواب دیکھی کہ میں اکیلا ایک کنواں کھود رہا ہوں اور اتنا انہماک ہے کہ پسینے سے شرابور ہوں اور
اپنے کام میں لگن سے مصروف ہوں اور اتنے میں اور لوگ شامل ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور
دیکھتے دیکھتے ایک جماعت بن جاتی ہے جو اس کنویں میں میرے ساتھ شامل ہے کھودنے میں اور وہ
کنواں گہرا ہوتا چلا جاتا ہے، گہرا ہوتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ ایک سرنگ بن کر خانہ کعبہ میں نمودار
ہوتا ہے اور وہاں اس موقعے پر وہ دیکھتے ہیں کہ شہد ایک نعمت کے طور پر ، ایک پھل کے طور پر ہم سب کو
عطا ہوتا ہے جس کے قطرے لعل و جواہر بنتے چلے جاتے ہیں۔
خطابات طاہر جلد دوم
60
99
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
اب شروع سے جو میں نے پہلی بات آپ
کو بتائی تھی اس وقت سے آج تک کی تاریخ پر
نگاہ ڈالیں یہ اسی خواب کے پورا ہونے کی تعبیر ہے اور کلمے تک جب ہم پہنچے ہیں تو یہ خانہ خدا تک
پہنچے ہیں، خانہ کعبہ تک پہنچے ہیں کیونکہ خانہ کعبہ کی روح کلمہ ہے، خانہ کعبہ کی جان کلمہ ہے اور وہاں
ہمارے لئے کامیابیوں کا شہر مقدر ہے، وہاں ہمارے خون کا ہر قطرہ لعل و جواہر بنایا جانا تھا اور بنایا
جائے گا، وہاں خدا کی رحمتیں ہم پر نازل ہوں گی اور خدا کے فضل ہم پر نازل ہوں گے اور ہورہے ہیں
اس لئے اب ان فضلوں
کو سمیٹنے کی تیاری کریں۔میں نے یہ سارے واقعات جو آپ کو بتائے ہیں یہ خلاصہ ہے ان فضلوں کا جو 84ء میں
نازل ہوئے تھے مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ ان سے بہت بڑھ کر فضل ہمارے لئے مقدر ہو چکے ہیں۔اب
آسمان سے جب خدا کی رحمتوں کی بارش ہو تو چھتریاں تو اس کو روک نہیں سکتیں، سائبان تان کر بھی
کبھی آسمانی بارشوں کی راہ میں کوئی حائل ہوا ہے؟ ان کی چھتریاں بھی بیکار گئیں احمدیت کے اوپر
فضلوں کے نازل ہونے کی راہ میں، ان کے سائبان جو انہوں نے تانے وہ بھی سارے بیکار ثابت
ہوئے۔اگر کنکریٹ کی چھتیں یہ تعمیر کر سکتے ہیں تو ساری دنیا میں تعمیر کر لیں مگر خدا کی قسم آسمان سے
نازل ہونے والا فضل چھتیں پھاڑ کر بھی آپ پر نازل ہوتا رہے گا اور ہمیشہ نازل ہوتا رہے گا اور ہمیشہ
نازل ہوتا رہے گا اور ہر کوشش کے بعد بڑھے گا اور ہر ظلم کے بعد زیادہ ہوگا اور ہر روک آپ کی رفتار،
آپ کی ترقی کی رفتار کو تیز سے تیز تر کرتی چلی جائے گی۔آپ خدا کے فضلوں کے وارث بنانے کے
لئے پیدا کئے گئے ہیں، خدا کے فضلوں سے محروم کرنے والا کوئی پیدا نہیں ہوا۔اب ہم دعا کرتے ہیں۔اُن کے لئے بھی دعا کرتے ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے اُن قربانیوں
میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی، ان کے لئے بھی دعا کرتے ہیں جو حسرتیں لئے بیٹھے رہے اور
ان کی تمنائیں پوری نہ ہو سکیں، ان کے لئے بھی دعا کرتے ہیں جو مظلوم ہیں اور ان کے لئے بھی آج
ہم دعا کریں گے جو ظالم ہیں اُنصُرُ أَخَاكَ ظَالِماً أَو مَظْلُوماً ( بخاری کتاب المظالم والغضب
حدیث نمبر: ۲۲۶۴) کا پیغام ہمیں یاد ہے جو ہمارے آقا ومولا حضرت محمد مصطفی کا پیغام ہے۔دعا کریں
اللہ تعالیٰ اس ملک کو بچائے ، اس قوم کو بچائے جو کلے کے نام پر قائم ہوا تھا اور کلمہ توڑنے کے نتیجے میں
ٹوٹنے کی حد تک جا پہنچا تھا۔آپ دعا ئیں کریں تو میں پھر آپ سے کہتا ہوں کہ
خطابات طاہر جلد دوم
100
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
اے غلام مسیح الزماں ہاتھ اٹھا موت آ بھی گئی ہو تو ٹل جائے گی ( کلام طاہر صفحہ (۶)
اور اے ظلم وستم کی چکی میں پیسے جانے والو! میں پھر تمہیں کہتا ہوں کہ
دو گھڑی صبر سے کام لو سا تھیو آفت ظلمت و جو رٹل جائے گی
آہ مومن سے ٹکرا کے طوفان کا رخ پلٹ جائے گارت بدل جائے گی ( کلام طاہر صفحہ :۶)
پس ان کے لئے بھی دعا کریں اور دعا کریں غلبہ اسلام کے لئے تمام دنیا میں اور دعا کریں
کہ خدا ہمیں ان فضلوں کا حقدار بنائے جو وہ نازل فرماتا چلا جارہا ہے۔دعا کریں اپنے کمزوروں کے
لئے بھی ، اپنے طاقتوروں کے لئے بھی ، اپنے صحت مندوں کے لئے بھی ، اپنے بیماروں کے لئے بھی،
ان کے لئے بھی جن کے سہاگ بس رہے ہیں، زندہ ہیں، ان کے لئے بھی جن کا سہاگ اٹھ چکا
ہے۔ماں باپ والوں کے لئے بھی دعائیں کریں، یتیموں کے لئے بھی دعائیں کریں۔جلسے پر آنے
والوں کے لئے بھی دعائیں کریں، جلسے پر سے جانے والوں کے لئے بھی دعائیں کریں، ان کو
خوشیوں کے ساتھ خوش آمدید کہنے والوں کے لئے بھی دعائیں کریں اور اس تصور سے رونے والوں
کے لئے بھی دعائیں کریں کہ کل جب یہ لوگ چلے جائیں گے تو ہمارا کیا حال ہوگا۔اپنے بڑوں کے
لئے ، اپنے چھوٹوں کے لئے ، اپنے پہلوں کے لئے آنے والوں کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
رحمتوں اور فضلوں کی اسی طرح رحمتیں برساتا رہے۔خدا کی قسم ہم نے تو دکھ میں بھی لذتیں پائی ہیں
اپنے رب سے، خدا کی قسم ان دکھوں پہ بھی ہم راضی ہیں، اللہ گواہ ہے کہ ہم راضی ہیں اور ہمیشہ اللہ کی
ہر آزمائش پر راضی رہیں گے۔انشاء اللہ۔دعا کر لیجئے۔
خطابات طاہر جلد دوم
101
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
تمام دنیا میں خدمت اسلام کا سہرا جماعت احمد یہ پاکستان
کے سر ہے۔احمدی بہر حال کلمہ توحید کا اعلان کرتا ہے۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۲۵ / جولائی ۱۹۸۶ء بمقام اسلام آباد ٹلفورڈ برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
اَلَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ
الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ
الْعَظِيمُ وَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا هُوَ
السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ) (يونس :٦٣ - ٦٦)
پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان اور اُس کا فضل و کرم ہے کہ آج دنیا کے کونے کونے سے اللہ
کے عاشق ، اُس کے رسول کے عاشق، اُس کے دین کے عاشق محض اللہ کی محبت میں اُس کا پیار
سینوں میں سجائے ہوئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔انگلستان میں آنے والوں میں ان کا ایک الگ
مقام ہے، ایک ایسا امتیاز ہے جو تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔کبھی اس ملک میں خدا کے نام پر، اس کے
دین کے پروانے محض اللہ کی محبت کی خاطر ہزار ہا میل کا سفر طے کر کے اس طرح اکٹھے نہ ہوئے تھے،
اگر ہوئے تو گزشتہ سال یہ تاریخ کا نیا باب احمدیت ہی نے کھولا تھا اور اب زیادہ کشادہ باب کی شکل
میں ایک دفعہ پھر کھولا گیا ہے۔ایسے ایسے دُور دراز ملکوں سے بھی احمدی مسلمان اکٹھے ہوئے ہیں،
خطابات طاہر جلد دوم
102
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
تشریف لائے ہیں جو مشرق کا آخری کنارہ کہلاتے ہیں اور ایسے دور دراز ملکوں سے بھی احمدی احباب اللہ کی
محبت دلوں میں لئے ہوئے یہاں تشریف لائے ہیں جو مغرب کا آخری کنارہ کہلاتے ہیں اور ان جگہوں
سے بھی آئے ہیں جہاں مشرق اور مغرب میں مابہ الامتیاز مشکل ہے جہاں مشرق مغرب سے گلے ملتا ہے
دور دراز نجی کے جزائر جہاں سے Date Line گزرتی ہے، جہاں یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ مشرق ہے اور یہ
مغرب ہے، جہاں ایک قدم آپ کو مشرق میں پہنچا دیتا ہے اور دوسرا قدم آپ کو مغرب میں لے جاتا ہے۔وہاں سے بھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام کا زندہ نشان بنے ہوئے احمدی اس
جلسے میں حاضر ہوئے ہیں کہ:
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔( تذکرہ صفحہ ۲۶۰)
اللہ کے فضل سے سب کا سفر کسی غیر معمولی حادثے کے بغیر خوشگوار گز را اور مختلف ملکوں سے
آنے والوں نے جو رپورٹیں دی ہیں، جو اطلاعات پہنچائی ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ ان کی حکومتوں
نے بھی ان سے تعاون کیا اور یہاں آنے پر انگلستان کی حکومت نے بھی ان سے تعاون کیا اور کسی قسم کی
کوئی تکلیف پیش نہ آئی لیکن افسوس کہ ایک ملک ایسا ہے جو اسلام کے عظیم نام پر قائم کیا گیا تھا، جہاں
سب سے زیادہ وسعت حوصلہ نظر آنی چاہئے تھی ، جو کسی علاقائی نبی کے غلام کہلانے کا دعویدار نہیں بلکہ
اس کا غلام کہلانے کا دعویدار ہے جو رحمتہ للعالمین ﷺ تھا۔جس کی رحمتیں تمام جہانوں کے لئے تھیں،
اپنوں کے لئے بھی تھیں اور غیروں کے لئے بھی تھیں، مردوں کے لئے بھی تھیں اور عورتوں کے لئے بھی
تھیں،انسانوں کے لئے بھی تھیں اور حیوانوں کے لئے بھی تھیں اور جمادات کے لئے بھی تھیں غرضیکہ
ساری کائنات کے لئے اسے رحمت بنایا گیا تھا۔اس عظیم الشان نبی کی غلامی کا دم بھرنے والا یہ ملک
جس کی وسعت حوصلہ کی کوئی مثال نظر نہیں آتی ، جس کی وسعت حوصلہ خدا تعالیٰ کی تخلیق کردہ کائنات کی
وسعتوں کے ساتھ ہم آہنگ تھی اس ملک کے باشندوں نے اتنا حوصلہ بھی نہ دکھایا جتنا غیر مذاہب کی طرف
منسوب ہونے والے ملکوں کے باشندوں نے دکھایا اور ان کی حکومتوں نے دکھایا۔پس اگر تکلیف کی کچھ باتیں آج میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں تو تمام کی تمام بد قسمتی اور
بدنصیبی سے پاکستان سے تعلق رکھنے والی باتیں ہیں۔عجیب خدمت اسلام کا ایک تصور وہاں قائم کیا
جارہا ہے اور عجیب جوش و خروش کے ساتھ جاہلانہ طور پر اس تصور کو عمل کی دنیا میں ڈھالا جارہا ہے کہ
خطابات طاہر جلد دوم
103
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
حیرت ہوتی ہے کہ کیا ایک بھی اُن میں عقل سلیم رکھنے والا انسان باقی نہیں رہا یعنی اس حکومت میں
جس حکومت کے کارندے محض حکومت کے حکم کی مجبوری سے ایسا کر رہے ہیں۔جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، پاکستان کے عوام کا تعلق ہے جماعت احمدیہ کی بھاری
اکثریت وہیں آباد ہے، انہی لوگوں سے نکل کے آئی ہے اور تمام دنیا میں اسلام کی خدمت کا جو بیڑا
جماعت احمدیہ نے اٹھا رکھا ہے اُس کا سب سے زیادہ سہرا جماعت احمد یہ پاکستان کے سر ہے۔اس
لئے کہ پاکستان کی مٹی کا خمیر اچھا ہے، وہاں کے لوگ اچھے ہیں ، نیک دل ہیں اور خدا ترس ہیں اگر
ایسا نہ ہوتا تو حکومت کی شہہ پر مظالم کا ایک ایسا بند ٹوٹنا تھا جس کو روکنا پھر مشکل ہو جاتا۔ایک سیلاب
کی صورت میں مظالم ملک کے ایک طرف سے بہتے اور دوسرے کنارے تک پہنچ جاتے اور دوسرے
کنارے سے مڑتے اور پھر پہلے کنارے کی طرف لوٹتے۔اتنا وسیع حوصلہ ظلم کو کبھی نصیب نہیں ہوا تھا
جتنا پاکستان کی آمرانہ حکومت نے اپنے عوام کو دلایا اور اس شدت کے ساتھ عوام نے اُس شہر کورد
نہیں کیا جس شدت کے ساتھ پاکستان کے عوام نے حکومت کی اس کوشش کو ر داور نا کام کر دیا ہے۔بار بار اُن کو طعنے دیئے گئے ، بار بار ان کو انگیخت کیا گیا، بار بار اُن کو اٹھایا گیا کہ دیکھو ہم کہتے ہیں کہ
احمدیت کو بیخ و بن سے اکھاڑ پھینکو اور تم کیوں ہم سے تعاون نہیں کرتے۔اس کے باوجود یہ پاکستانی
عوام کا حوصلہ تھا اور اُن کی انسانیت تھی جس نے اس ظلم میں اپنی حکومت کا ساتھ نہیں دیا۔جہاں جہاں
بھی ظلم کے واقعات ہوئے ہیں وہاں ہمیشہ کرائے کے خریدے ہوئے بعض مجرموں سے کام لے کر
احمد یوں پر مظالم کروائے گئے ہیں۔اُس میں پاکستانی قوم کا قطعا کوئی قصور نہیں۔وہ تو خود مظلوم ہے
وہ تو خود جبر کے تحت اس طرح پیسی جارہی ہے جیسے چکی ان دانوں کو پیستی ہے جو اُس چکی میں ڈالے
جاتے ہیں ، وہ دانے تو نکلنے کی راہ پا جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے عوام کے لئے نکلنے کی کوئی
راہ سر دست نظر نہیں آرہی۔اس لئے جب میں کہوں گا اور جب بھی میں کہتا ہوں کہ پاکستان میں
احمدیوں پر طرح طرح کے مظالم توڑے جا رہے ہیں تو ہرگز میری مراد یہ نہیں کہ پاکستان کے عوام
ظالم ہیں یا پاکستان کے خواص ظالم ہیں نہ تو پاکستان کے عوام ظالم ہیں ، نہ پاکستان کے خواص ظالم
ہیں۔ہاں وہ ضرور ظالم ہیں جنہوں نے پاکستان کے اختیارات پر ڈاکہ زنی کر کے اُس پر قبضہ کر لیا
ہے۔اُن کو حکومت کا کوئی حق نہیں اور قطعاً قانونِ پاکستان کو توڑے بغیر وہ حکومت کے اوپر اس طرح
خطابات طاہر جلد دوم
104
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
قابض نہیں ہو سکتے تھے۔انہوں نے پاکستان کے قوانین کی وفاداری کی جھوٹی قسمیں کھائیں اور خدا
کے معزز نام لے لے کر قسمیں کھائیں اور اُن قسموں کو توڑا اور حکومت پر قبضہ کر لیا۔پس جب ہم کہتے ہیں کہ پاکستان میں احمدیت پر ظلم ہو رہا ہے تو باہر کے سننے والے ہرگز یہ
غلط تاثر نہ قائم کریں کہ نعوذ باللہ پاکستان کی قوم کے خلاف کوئی پرو پیگنڈا کیا جارہا ہے، ہاں یہ
پرو پیگنڈا اسی حکومت کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔جب بھی احمدی آواز بلند کرتا ہے خواہ وہ دنیا کے کسی
کونے میں ہو حکومت پاکستان ساتھ ہی ایک اور آواز اٹھاتی ہے کہ دیکھو دیکھو یہ لوگ پاکستان کی
حکومت کے خلاف ہیں اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔وہ پروپیگنڈا کیا ہے؟ اس کو
وہ نہیں دیکھتے یا جان کر اس سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔پروپیگینڈا صرف یہ ہے کہ پاکستان میں جو
کچھ ہو رہا ہے اور جو کچھ پاکستان کے اخباروں میں چھپ رہا ہے من وعن اُسے ہم دنیا کے سامنے پہنچا
رہے ہیں۔یہ عجیب قسم کا Cancer ہے جو وہاں کی حکومت نے عائد کر رکھا ہے کہ ملک کی آواز باہر
نہ جانے دو۔ملک کی آواز اگر باہر نکلی تو تم حکومت کے غدار ہو گے اور حکومت کے خلاف پروپیگنڈا
کرنے کے مرتکب سمجھے جاؤ گے۔چنانچہ آنے والوں میں جو احمدی قید کئے گئے اُن میں ایک ایسا بھی
تھا جس کے پاس سوائے پاکستانی اخبار کے تراشوں کے اور کچھ بھی نہیں تھا پاکستانی اخبارات کے
تراشے اُن کے پاس تھے، جن میں کچھ واقعات لکھے ہوئے تھے۔ان تراشوں کے نتیجے میں اُن کو
زدوکوب کیا گیا ، اُن کے اوپر سختی کی گئی اور اس وقت وہ آپ یہاں حاضر ہونے کی بجائے پاکستان کی
کسی جیل میں قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔نہایت ظالمانہ طریق پر ہر احمدی کی تلاشی لی
گئی اور وہ تمام چیزیں جن میں سے ایک بھی حکومت پاکستان نے ضبط نہیں کی ہوئی تھی اُن کے نکلنے پر
اُن کے پاسپورٹ چھین لئے گئے اور اُن کو قید میں ڈال دیا گیا۔نظموں کی لیسٹس کسی نے بڑے پیار
اور محبت سے بھر کے بھجوائی تھیں تو یہ بھی جرم تھا، کسی نے کوئی مضمون
لکھا تھا وہ بھجوایا تو وہ بھی جرم تھا،
ایسے رسالے اور کتب جن کو حکومت پاکستان نے ضبط نہیں کیا تھا وہ کسی کے سامان سے نکلے تو وہ بھی
جرم تھا۔غرضیکہ ہر راہ، ہر بہانہ جو تلاش کیا جاسکتا تھا آنے والے احمدیوں کو ہراساں کرنے کا اور اُن
پر زیادتی کرنے کا وہ اختیار کیا گیا۔پس آج کے افتتاحی اجلاس میں جبکہ عموماً دعا کی تحریک کی جاتی ہے میں سب سے پہلے ان
خطابات طاہر جلد دوم
105
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
مظلوم احمدی بھائیوں کے لئے دُعا کی تحریک کرتا ہوں جو بڑے ارمانوں کے ساتھ ، بڑے شوق سے،
بڑے لمبے عرصے تک غربت کے باوجود پیسے جمع کر کے اس جلسے میں حاضر ہونے کے لئے نکلے تھے
لیکن ہم تک نہیں پہنچ سکے۔اللہ اُن کے حال پر بھی رحم فرمائے ، ان کی نیک تمناؤں کو قبول کرے، اُن
سے بڑھ کر اُن کو ثواب دے جو یہاں پہنچ سکے ہیں تا کہ اُن کی حسرتیں پوری ہو جائیں اور اُن لوگوں پر
بھی رحم کرے جو ناحق خدا کے بندوں پر ظلم کر رہے ہیں۔اُن کو کوئی حق نہیں اور بڑی دلیری کے ساتھ
ایسا کر رہے ہیں، یہ کارندے حکومت کے جنہوں نے ایسا کیا یہ بھی مجبور تھے کیونکہ جہاں تک میر اعلم ہے
یہی لوگ پہلے آنے والے احمدیوں سے شریفانہ برتاؤ کیا کرتے تھے لیکن معلوم ہوتا ہے اتنی سختی سے
حکومت کی طرف سے اُن کو ہدایت ہے اور ایسی کڑی نگرانی کی جارہی ہے کہ اگر وہ اس ظلم میں شریک نہ
ہوں تو پھر اُن کو اپنی نوکریوں کا خطرہ ہے، اپنی عزتوں کا خطرہ ہے، اپنی ترقیات کا خطرہ ہے۔پاکستان کی حکومت کا یہ الزام ہے کہ احمدی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں،
قطعاً جھوٹ اور بے بنیاد الزام ہے۔میں نے تو اُن احمد یوں کو بھی جن کا پاکستان سے کوئی تعلق
نہیں اور تمام دنیا میں مختلف ممالک میں پھیلے پڑے ہیں ، ان
کو بھی بارہا یہی نصیحت کی ہے کہ ہر چند
کہ پاکستان کی موجودہ آمرانہ حکومت نے احمدیوں پر، ان کے بھائیوں پر بڑے مظالم کئے تب
بھی اُن کے لئے بددعا نہ کریں، ان کے لئے برا دل میں نہ بٹھا ئیں اور جہاں تک ممکن ہو، جہاں
تک
اللہ تو فیق عطا فرمائے اُن کی بہبود کے لئے دعا کریں اگر اور کچھ نہیں تو اتنا سوچیں کہ آپ تک
جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا دین پہنچایا گیا اور اندھیروں سے نور کی طرف آپ
کو بلایا گیا تو
وہ پاکستان کی سرزمین سے آنے والے دیوانے ہی تو تھے جنہوں نے یہ کام کیا۔اس لئے آپ
پاکستانی نہ سہی کم سے کم پاکستان کی سرزمین کا یہ حق آپ پر ضرور ہے کہ اُن کے لئے اچھا سوچیں
اور بھلا چاہیں۔میں تو یہ نصیحت کرتا ہوں۔اگر جماعت احمدیہ کو میں اجازت دیتا اگر چہ پاکستان کی
جماعت اپنے قانون کی پابند ہے اور ہمیشہ رہے گی اور ہمارے بنیادی اساسی دستور میں، ہمارے
اساسی دستور میں یہ بات داخل ہے کہ جس ملک میں رہو اُس کی اطاعت کرو اور اُس کی قانون شکنی
نہ کرو۔اس لئے اُن کو تو کسی قانون شکنی کی اجازت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا لیکن باہر کی
جماعتوں کو تو میں اجازت دے سکتا تھا کہ اپنے غم وغصہ کو جس طرح چاہیں حکومت پاکستان کے
خطابات طاہر جلد دوم
106
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
خلاف نکالیں لیکن ایسا نہیں کیا اس لئے بالکل جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔ہاں یہ درست ہے کہ جماعت احمدیہ کو بدنام کرنے کے لئے حکومت پاکستان نے
کروڑوں روپیہ خرچ کر کے اپنے سفارت خانوں سے کام لے کر تمام دنیا میں انتہائی ظالمانہ، جھوٹا اور
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دی گئیں، جھوٹے الزام
لگائے گئے ، وہ عقائد ہماری طرف منسوب کئے گئے جو ہمارے خواب وخیال کے عقائد بھی نہیں۔ہمیں اسلام کا دشمن قرار دیا گیا ، ہمیں وطن کا دشمن قرار دیا گیا، ہمیں تخریب کار قرار دیا گیا۔غرضیکہ جس
حد تک بھی ایک حکومت کی طاقت میں ہو اس حد تک حکومت پاکستان نے جماعت احمدیہ کے خلاف
دنیا کے کونے کونے میں پروپیگنڈا ضرور کیا ہے۔لیکن اس کا جواب دینے کی ہمیں اس لئے ضرورت
نہیں کہ خدا کے فرشتے اس کا جواب دے رہے ہیں اور اس سارے پرو پیگنڈے کا بالکل برعکس نتیجہ
ظاہر ہو رہا ہے۔آج جماعت احمد یہ دنیا میں اُس سے بہت زیادہ مرغوب اور محبوب ہو چکی ہے جتنی دو
سال پہلے تھی ، آج جماعت احمدیہ اُس سے سینکڑوں گنا زیادہ معروف اور نیک نام ہو چکی ہے جتنی
دو سال پہلے تھی۔دنیا کا ایک ملک بھی ایسا نہیں رہا جہاں جماعت احمدیہ کے حق میں آواز نہیں اٹھائی
گئی، جہاں کے دانشوروں نے حکومت پاکستان سے اس ظالمانہ رویے کے خلاف احتجاج نہیں کیا اور
اُن کے پرو پیگنڈے سے متاثر ہونے کی بجائے اور بھی زیادہ جماعت احمدیہ کے قریب آئے اور
محبت اور احسان کی نظر سے جماعت احمدیہ کو دیکھنے لگے۔بکثرت ایسے ممالک ہیں جہاں اس
پروپیگنڈے کے بعد بڑے واشگاف الفاظ میں حکومت کے سر براہوں نے بھی اور دیگر صاحب اثر
لوگوں نے بھی جماعت کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن باتوں کو جھٹلا دیا جو حکومت پاکستان ہمارے
خلاف پروپیگنڈے کے طور پر مشہور کر رہی تھی۔چند نمونے میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں، افریقہ کے ممالک کی طرف خصوصیت کے
ساتھ اس دور میں پاکستان کی آمرانہ حکومت نے توجہ دی۔روپیہ کہاں سے آیا یہ اللہ بہتر جانتا ہے
مگر مانگا ہوا روپیہ تھا اور بے دھڑک افریقن ممالک کو وہ روپیہ پیش کیا گیا اور یہ کہا گیا کہ تم اگر
جماعت احمدیہ کے خلاف یہاں منظم کام کرو تو ہم اس سلسلے میں
تمہیں اور بھی بہت سا روپیہ دینے کے
لئے تیار ہیں۔ان ممالک نے نہ صرف یہ کہ اس کوشش کو رد کر دیا بلکہ ہمیں مطلع کیا اور بتایا کہ اس قسم کا
خطابات طاہر جلد دوم
107
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
پرو پیگنڈا تمہارے خلاف کیا جا رہا ہے اور پوچھا کہ اس کا جواب کیا ہے تا کہ ہم تمہارا پیش کردہ
جواب معلوم کرنے کے بعد مطمئن ہو کے پھر ان کو جواب دیں۔چنانچہ ایک سے زیادہ ممالک میں
بلکہ بیسیوں ممالک میں ایسا ہوا کہ جماعت احمدیہ سے مدد مانگ کر اُن کی ایک ایک چیز کا جواب
لے کر اپنی حکومت کی طرف سے انہوں نے پاکستان کی حکومت کو یہ جواب پیش کیا کہ ہم مطمئن
ہیں، یہ تمہارے الزام غلط ہیں اور جماعت احمدیہ کی یہ حیثیت ہے۔افریقہ میں جہاں بہت زیادہ
زور مارا گیا وہاں کے چند نمونے میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔گھانا کی تعمیرات کے وزیر الحاج ڈاکٹر ابوبکر احسن نے جلسہ سالانہ سالٹ پانڈ (Saltpond)
میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا۔جماعت احمدیہ ایسی تنظیم ہے جس نے اسلام کی نہایت اعلیٰ تصویر
ہمارے سامنے پیش کی ہے، بالخصوص عملی طور پر ہسپتال ، سکول اور زراعتی اداروں
کے قیام کے ساتھ مقامی حکومت کی مدد کی ہے اور یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ واقعی
اسلام ترقی کرنے والا مذہب ہے۔جو اس غلط الزام کی تردید میں عملی جواب
ہے کہ اسلام نعوذ باللہ ایک پسماندہ اور Backward مذ ہب ہے“۔پس جہاں پاکستان کی موجودہ آمرانہ حکومت تمام دنیا میں اسلام کو ایک پسماندہ اور
Backward مذہب مشہور کرنے کی نہایت ناپاک کوشش کر رہی ہے اور آنحضرت ﷺ سے
اسلام کو شروع کرنے کے بجائے قرون وسطی کے اُس دور کا اسلام دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے
جہاں اسلام اور جبر ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ کر دیئے گئے تھے۔جہاں اسلام کو اس طرح پیش
کیا جارہا تھا کہ ایک ہاتھ میں تلوار اور دوسرے میں قرآن ہے، اُس دور سے اسلام کا تصور لے کر آج
کی حکومت اس بیسویں صدی میں یا اکیسویں صدی آنے والی ہے اب تو ، اس دور میں دنیا کے سامنے
اسلام کی یہ بھیانک تصویر کھینچ رہی ہے اور جن لوگوں کے سامنے جماعت احمدیہ کے خلاف یہ الزام
لگایا جا رہا ہے کہ یہ اسلام کو برے رنگ میں پیش کرتے ہیں، اُن کے متعلق ان حکومتوں کے بڑے
بڑے صاحب اثر اور با اختیار لوگ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ اس غلط الزام کی تردید جماعت احمدیہ
کر رہی ہے کہ اسلام نعوذ باللہ ایک پسماندہ اور Backward مذ ہب ہے ، وہ فرماتے ہیں۔
خطابات طاہر جلد دوم
108
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
نیز یہ کہ جدید تقاضوں کے مطابق اس پر سو فیصدی عمل کی گنجائش
موجود ہے۔دور جدید کے انسان
کو یہ فقرہ سننے کے لائق ہے۔فرماتے ہیں۔دور جدید کے انسان
کو یہ سبق احمد یہ جماعت سے حاصل کرنا چاہئے۔وو
پھر انہوں نے فرمایا کہ
” میری حکومت ان خدمات کا بے حد احترام کرتی ہے اور ممنون احسان
ہے اور وعدہ کرتی ہے جس حد تک بھی ممکن ہوا وہ جماعت احمدیہ کے ساتھ تعاون
کرے گی۔اسی طرح وہاں Eastern Region کے ایک نامور عیسائی پادری جب
ہماری کانفرنس میں شرکت کے لئے تشریف لائے تو انہوں نے اسلام کو پہلی بار اُس طرح سنا،
جس طرح جماعت احمد یہ اسے دیکھتی اور جس طرح جماعت احمد یہ اس پر عاشق ہے۔اسلام کے اُس
حسین چہرے کو انہوں نے دیکھا تو اپنی تقریر میں انہوں نے کہا
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم عیسائیوں نے محمد اللہ جسے عظیم نبی کا
انکار کر کے بہت ظلم کیا ہے“۔عجیب ظلم ہے کہ باہر تو جماعت احمد یہ غیروں کے منہ سے یہ کہلوا رہی ہے کہ اس عظیم نبی
یعنی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا انکار ایک عظیم ظلم ہے اور پاکستان کی حکومت آنحضرت ﷺ کی
صداقت کے اقرار کو ایک عظیم ظلم قرار دے رہی ہے اور سینکڑوں احمدی پاکستان کی حکومت کے
ہاتھوں شدید ظلموں کا نشانہ بنائے گئے صرف اس لئے کہ انہوں نے کلمہ توحید کا انکار کرنے سے
انکار کر دیا اور اس کے اقرار پر قائم رہے، شدید دکھ اٹھائے ، ماریں کھائیں، گلیوں میں گھسیٹے گئے ،
ذلیل ہوئے ، قید و بند میں ڈالے گئے لیکن ایک لمحہ کے لئے بھی وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ دنیا کے
اس عظیم ترین نبی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی صداقت کا انکار کریں اور آج ایک ہی واحد ملک
ہے جس ملک میں یہ اقرار جرم بن چکا ہے اور تعزیر پاکستان کے تابع ایک ایسا جرم ہے جس کے نتیجہ
میں اگر مجرم پکڑا جائے تو اس کی ضمانت بھی قبول نہیں ہونی چاہئے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا
سینکڑوں آدمی صرف اس جرم میں کہ انہوں نے لا اله الا الله محمد رسول اللہ کا برسر عام اقرار کیا