فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 11
خطابات طاہر جلد دوم
121
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
اپنی دعائیں شامل کر دیں کہ اللہ ان
کو ظلم اور بربریت سے نجات بخشے اور ایسی حکومت سے نجات بخشے
جو تمام دنیا میں اسلام کی نہایت بھیانک تصویر کھینچنے پر کمر بستہ ہو چکی ہے اور انتہائی بدنامی کا موجب
بن رہی ہے۔ہمارے پاس ہم درویشوں کی دعائیں ہی ہیں۔پس دعائیں کریں احمدیت کے مستقبل کے لئے دعائیں کریں اُن احمدیوں کے لئے
دعائیں کریں جوظلموں کا نشانہ بنائے گئے ، اُن ظالموں کو دعادیں کہ خدا ان کو ظلم سے ہاتھ روکنے کی
توفیق بخشے جوان احمدیوں کو ظلم کا نشانہ بنارہے ہیں۔دنیا کے تمام عوام جو کسی نہ کسی رنگ میں ظلم کی چکی
میں پیسے جارہے ہیں ان سب کے لئے دعائیں کریں۔آج شرف انسانیت کا علم آپ کے ہاتھوں
میں ہے، آج آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ انسانی ضمیر کی آزادی کا علم ہرلمحہ ہر صورت میں آپ بلند
کئے رکھیں گے۔اس لئے یہ محض ایک دنیا کے دکھاوے کی بات نہیں ہے اگر فی الحقیقت اس علم کو بلند
اور تاجو رکرنا ہے اور تمام دنیا کو فتح مند کرنا ہے تو دعاؤں سے خدا سے مدد مانگیں اور گریہ وزاری سے
خدا سے مدد مانگیں اور دعا کریں کہ آج احمدیت کو اللہ تعالیٰ یہ توفیق بخشے کہ تمام دنیا کے مظلوموں کی مدد
کرے، تمام دنیا کے مظلوموں کی نجات کا باعث بنے اور تمام دنیا کو اسلام سے دوری کے ظلم سے
نجات بخشنے میں ممد و معاون ثابت ہو۔اللہ ہماری ان کوششوں کو قبول فرمائے ، آنے والوں کے خلوص کو بھی قبول فرمائے اور پیچھے
رہنے والوں کی حسرتوں کو بھی قبول فرمائے۔اس ملک کے یعنی انگلستان کے باشندوں کی خدمتوں کو
بھی قبول فرمائے اور ان کو بہترین جزا دے۔جنہوں نے اسلام آباد (U۔K) میں آپ کے آنے
کے لئے بڑی محنت کی ہے، بڑے لمبا عر صے تک بہت ہی پیار اور محبت سے بڑوں نے اور چھوٹوں نے
جوانوں نے اور بچوں نے بھی عورتوں نے بھی اور مردوں نے سب نے یکساں بے حد خلوص اور محبت
کے ساتھ خدمت کے ایسے نمونے دکھائے ہیں کہ اس ملک آزادترقی یافتہ ملک کے لوگ بھی تصور نہیں
کر سکتے کہ دنیا میں کوئی قوم اتنی عظیم الشان بھی ہو سکتی ہے کہ ایک مقصد کی خاطر بغیر کسی دباؤ اور بغیر کسی
لالچ کے اتنی عظیم الشان خدمت سرانجام دے سکتی ہے۔چنانچہ ابھی کچھ عرصہ پہلے یہاں اولڈ بوائز
ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس ہوا اور اُس اجلاس میں مختلف پرانے طلباء جو یہاںStreet ہائی سکول
کہلاتا تھا اس سکول کے پرانے طالبعلم تھے ، اب بڑے بڑے عہدوں میں مختلف کاموں میں وہ
خطابات طاہر جلد دوم
122
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء
مصروف ہو چکے ہیں، وہ شوق سے تشریف لائے تا کہ اپنے پرانے سکول کو دیکھیں یہاں آ کے جو
انہوں نے حالت دیکھی، وقار عمل دیکھے کس طرح پیار اور محبت سے لوگ خدمت کر رہے ہیں تو ان کی
طرف سے نمائندہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو کام آپ نے کر کے دکھایا ہے
ہماری حکومت کے نمائندے بھی اگر چاہتے تو اس طرح نہیں کر کے دکھا سکتے تھے۔پس ان کے لئے بھی دعا کریں اور یہ سارے دن حمد و ثنا میں گزاریں، اللہ تعالیٰ کی محبت اور
پیار کے گیت گائیں اور خدا کا شکر ادا کریں کہ جس طرح مخالفت کی موج اٹھی تھی آپ کو دبانے کے
لئے اس سے سینکڑوں گنا قوت کے ساتھ اللہ کی تقدیر آپ کو اُبھار رہی ہے اور ہمیشہ بھارتی رہے گی۔اس کے بعد حضور انور نے لمبی اور پُر سوز دعا کروائی۔دعا کے بعد حضور انور نے فرمایا کہ
ابھی جلسہ جاری رہے گا، ابھی دوسرے اجلاس کی کارروائی شروع ہوگی جس میں ایک بہت
ہی اہم تقریر برادرم مکرم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی ہے، امریکہ میں بھی انہوں نے اس موضوع
یہ تقریر کی تھی اور واقعی بہت ہی اعلیٰ پائے کی تقریر ہے جو سننے سے تعلق رکھتی ہے۔اس لئے امید ہے
سب دوست اسی طرح بیٹھے رہیں گے امن کے ساتھ جس طرح اب تک بیٹھے رہے ہیں۔السلام علیکم
خطابات طاہر جلد دوم
123
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
اسلام دوسرے مذاہب کے مقابل پر وسعت حوصلہ کی
تعلیم میں غیر معمولی امتیاز رکھتا ہے۔سوسائٹی میں ہر طرف
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام شروع کریں۔(افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۳۱ جولائی ۱۹۸۷ء بمقام اسلام آباد لفورڈ برطانیہ )
تلاوت قرآن کریم کے بعد اور اردو منظوم کلام پڑھے جانے سے قبل حضور انور نے فرمایا۔اس دفعہ پروگرام میں یہ تھوڑی سی تقسیم پیدا کی گئی پہلے جو صرف حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ السلام کا اردو منظوم کلام پیش کیا جاتا تھا اس پر میں نے فیصلہ کیا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے عربی کلام کا بھی اضافہ کیا جائے اور عربی منظوم کلام کے نمونے بھی پڑھے جائیں
لیکن کیونکہ نیا انتظام تھا ابھی اس اجلاس میں پڑھنے کیلئے تیار نہیں تھے آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ اردو منظوم
کلام کے ساتھ عربی منظوم کلام کے پاکیزہ نمونے بھی پیش کئے جائیں گے اور باتوں کے علاوہ عربی کلام
بے حد حسین ہے ، دلکش ہے اس کی ضرورت اس لئے بھی محسوس ہورہی ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں
خدا تعالیٰ کے فضل سے عربوں میں جماعت احمدیہ کی طرف توجہ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جو عرب
پچھلے دو تین سالوں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہوئے ہیں اخلاص کا مرقع ہیں اور ان کو جماعت
سے بے حد محبت ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا حمد اور نعتیہ کلام ان کی اپنی زبان
میں سنانا ان کا حق ہے اس لئے انشاء اللہ تعالی آئندہ اجلاسات میں اس بات کی پابندی کی جائے گی۔
خطابات طاہر جلد دوم
124
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں۔وَلَوْاَنَّ أَهْلَ الْكِتَبِ امَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَرْنَا عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ
وَلَاَدْ خَلَتْهُمْ جَنَّتِ النَّعِيمِ وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرية
وَالْإِنْجِيلَ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ مِّن رَّبِّهِمْ لَاَكَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ
وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ مِنْهُمْ أُمَّةٌ مُقْتَصِدَةٌ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ
سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ ) (المائده (۲۲ - ۱۷)
دنیا کے تمام مذاہب میں اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو سب سے زیادہ دوسرے مذاہب کے
لئے حوصلہ دکھاتا ہے اور سب سے زیادہ دوسرے مذاہب کی طرف سے سب وشتم کا نشانہ بنایا جارہا ہے
اس پہلو سے یہ دنیا کا مظلوم ترین مذہب ہے۔جہاں تک غیروں کا تعلق ہے ان سے بالعموم خیر کی توقع
نہیں رکھی جاتی اس لئے اسلام کے خلاف اگر غیر مذاہب کی طرف سے غلط پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے،غلط
الزام لگائے جاتے ہیں، اس کی بھیانک تصویر کھینچی جاتی ہے تو ان کی عداوت کے پیش نظر کوئی تعجب کی
بات نہیں لیکن سب سے زیادہ دکھ، سب سے زیادہ تکلیف دہ امر یہ ہے کہ خود اہل اسلام کی طرف سے اس
معاملہ میں ان کی تائید کی جارہی ہے اور اسلام کی ایک ایسی بھیانک تصویر آج دنیا کے سامنے پیش کی
جارہی ہے جس کا اس دین سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے قلب مطہر پر
آسمان سے نازل ہوا، آپ کے کردار میں ڈھلا اور ایک حسن کامل کے طور پر اس نے دنیا کے سامنے جلوہ
دکھایا۔آج آپ جہاں بھی اسلام کا ذکر کرتے ہیں اس کے ساتھ جبر اور تشدد کے ایسے افسانے منسوب ہو
چکے ہیں کہ ہر سنے والا سب سے پہلے اسلام کے نام سے چونکتا ہے اور بسا اوقات یہ سوال کرتا ہے کہ کونسا
اسلام ہے جو دنیا کے سامنے تم پیش کر رہے ہو، ہے تو یہ جبر ہی مگر جبر کے کن طریقوں کی بات کر رہے ہو،
ایران کے جبر کی بات کرتے ہو یا لیبیا کے جبر کی یا سعودی عرب کے جبر کی یا پاکستان کے جبر کی ؟ اس لئے
وضاحت کے ساتھ ہمیں بتاؤ کہ تم کس اسلام کی نمائندگی کر رہے ہو؟
بسا اوقات جب مجھے مختلف ممالک کے دوروں میں اخباری نمائندوں سے گفت و شنید کا
موقع ملا، ان کے سوالات کے جواب کے لئے میں ان کے سامنے حاضر ہوا تو ایک بھی موقع ایسا نہیں
آیا جس میں اس قسم کے سوالات نہیں کئے گئے۔بدنصیبی یہی ہے جس کا میں نے پہلے ذکر کیا کہ آج
خطابات طاہر جلد دوم
125
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
خود بہت سے مسلمان علماء اور بہت سی مسلمان حکومتیں اپنے بیان اور اپنے کردار کے ذریعہ دنیا کو یہ
باور کرانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ اسلام جبر و تشدد کا سب سے بڑا علم بردار ہے لیکن جیسا کہ میں نے
بیان کیا کہ اسلام تو حسن کامل ہے۔اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو تمام مذاہب میں عظمت حوصلہ اور
وسعت حوصلہ کے لحاظ سے غیر معمولی امتیاز اور غیر معمولی شان رکھتا ہے۔چنانچہ آج کے افتتاحی
خطاب کے لئے مختصر میں نے اس مضمون
کو اختیار کیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں جماعت احمدیہ کو
یہ پس منظر بتا کر اس کی روشنی میں ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔سب سے پہلی بات جو قرآن کریم کی تعلیم سے متعلق غیر معمولی امتیاز کے ساتھ دنیا کے سامنے
پیش کی جانی چاہئے وہ یہ ہے کہ یہ ایک ہی مذہب ہے اور بلاشبہ ایک ہی مذہب ہے جس کی الہی کتاب نے
دیگر مذاہب کا عزت اور احترام کے ساتھ ذکر کیا ہے اور جب میں یہ کہتا ہوں تو تمام دنیا کی ان کتابوں پر نظر
رکھ کر کہتا ہوں جو الہی کتب کے نام سے آج دنیا کے سامنے پیش کی جارہی ہیں۔بلا امتیاز ، بلاشبہ ایک بھی ایسی
الہی مذہبی کتاب نہیں جسے اس مذہب کے ماننے والے اپنی الہی کتاب کے طور پر پیش کرتے ہوں، الہی کلام
کے طور پر پیش کرتے ہوں اور اس کتاب میں دیگر مذاہب کا عزت اور احترام کے ساتھ ذکر موجود ہو۔سب
سے پہلی بات جو ان مذاہب کے مطالعہ سے معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ اکثر کتب اس رنگ میں صداقت کو
پیش کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں کہ گویا اس صداقت کے سوا جو اس مخصوص قوم کے اوپر نازل
کی گئی تمام دنیا میں
کلیۂ اندھیرا ہی اندھیرا ہے، کوئی ایک بھی روشنی کی کرن اس کے سوا انسان کے لئے کبھی آسمان سے اتاری
نہیں گئی اور اس مذہب کے سوا باقی ہر طرف دجل اور فتنہ و فساداور شیطانی ہے اور اگر ہدایت ہے تو صرف وہی
جو اس مذہب کی الہی کتاب میں خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کی جارہی ہے۔ذکر ملتا ہے تو تشدد کے ساتھ ، ذکر
ملتا ہے تو شدید نفرت کے ساتھ ، یا پھر ذکر ہی نہیں ملتا۔قرآن کریم اس کے برعکس سب سے پہلے یہ عظیم الشان ہمہ گیر نظریہ پیش فرماتا ہے اور اس
میں غیر معمولی امتیازی شان رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے دنیا کے ہر حصہ میں ہر قوم کے لئے نذیر اور بشیر
بھیجے اور مومن کے لئے اس کے ایمان میں یہ شرط لازم قرار دیتا ہے کہ وہ منجملہ تمام انبیاء پر ایمان
لائے اور دیگر تمام مذاہب کے بزرگوں کی عزت اور احترام کرے۔صرف یہی نہیں بلکہ جھوٹے
خداؤں کا بھی عزت اور احترام کے ساتھ ذکر کرنا اسلام لازم قرار دیتا ہے یعنی اس حد تک کہ ان کے
خطابات طاہر جلد دوم
126
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
خلاف سب وشتم سے کام نہ لیا جائے۔چنانچہ فرمایا۔وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدْوا
بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذلِكَ زَيَّنَا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلى رَبِّهِمْ
مَّرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّتُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (الانعام:١٠٩)
یعنی اے مسلمانو ! تم سب وشتم کے لئے نہیں نکالے گئے ، جھوٹے خداؤں کو بھی گالیاں نہ
دو، ان
کو بھی سخت الفاظ سے یاد نہ کرو کیونکہ اگر تم نے ایسا کیا اور دشمن نے اشتعال کے نتیجہ میں خدائے واحد
کو گالیاں دیں تو اس میں تم ذمہ دار ہو جاؤ گے ان کے جھوٹے خداؤں کو گالیاں دے کر اگر ایک سچے
خدا کو گالیاں دینے کے لئے تم نے انکے ہاتھوں میں بہانہ دیا تو تم اس ذمہ داری سے بری الذمہ قرار
نہیں دیئے جاسکتے۔ایک تو یہ اصول بیان فرمایا۔پھر ایک دوسرا نہایت ہی حسین اصول یہ بیان فرمایا
کہ تم اپنے مذہب کو جس زاویہ نگاہ سے دیکھ رہے ہو تمہیں یہ حسین دکھائی دے رہا ہے کیوں اس بات کو
بھول جاتے ہو کہ ہر مذہب کی پیروی کرنے والا اسی طرح تمہاری ہی مانند اپنے مذہب کو حسین دیکھ رہا
ہے۔گذلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ہم نے تو ہر امت کو ایسا بنایا ہے کہ وہ اپنے اعمال
کو، اپنے تصورات کو حسین دیکھ رہے ہیں۔اس بات کا فیصلہ کہ سچا کون تھا اور جھوٹا کون ہے قیامت
کے دن ہو گا جب خدا تعالیٰ ان اعمال کا جائزہ لے گا اور ان اہل مذاہب کے سامنے اس بات کو کھولے
گا کہ کس کے عمل کی کیا حیثیت تھی؟
تو یہ دو بنیادی ایسے اصول ہیں جو آج کی دنیا میں ، خصوصاًمذہب کی دنیا میں امن کی ضمانت
ہیں اگر آج سے چودہ سو سال پہلے ان اصولوں کی پیروی کی ضرورت تھی تو آج بدر جہا زیادہ مرتبہ
زیادہ شدت کے ساتھ ان اصولوں کی پیروی کی ضرورت ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ محض اسلام ہی کو
بدنام نہیں کیا جا تا بلکہ بعض دوسرے مذاہب بھی اس فہرست میں شامل کئے جارہے ہیں کہ وہ بھی
نفرت اور دشمنی کی تعلیم دینے والے ہیں۔دیگر مذاہب کی طرف سے جو دوش اسلام پر لگایا جاتا ہے،
دہر یہ لوگوں کی طرف سے وہی الزام تمام دیگر مذاہب پر عائد کیا جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میں دہریت
پھیلتی ہے اس کے نتیجہ میں مذہب سے نفرت بڑھتی چلی جاتی ہے۔پس آپ جب اسلام کی خدمت
کرتے ہیں اور اسلام کے متعلق اس قسم کی اہم بنیادی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہیں تو فی الحقیقت آپ
خطابات طاہر جلد دوم
127
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
تمام مذاہب کی خدمت کرنے والے ہیں اور خدا پر بچے ایمان اور اعتقاد کی حفاظت کرنے والے ہیں۔قرآن کریم اس سے آگے بڑھتا ہے اور حیرت
انگیز و عظیم الشان حوصلے کا مظاہرہ فرماتا ہے، فرمایا:
اِنَّ الَّذِينَ امَنُوا وَ الَّذِينَ هَادُوا وَ النَّصْرِى وَالصَّبِينَ مَنْ آمَنَ
بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ
وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقره:٦٣)
کہ دیکھو وہ لوگ جو ایمان لائے، یعنی حضرت محمد مصطفی علی کے دعاوی پر ایمان لانے والے
وَالَّذِينَ هَادُوا اور ان کے علاوہ وہ لوگ بھی جو یہودی کہلاتے ہیں و النصری اور نصاری یعنی
عيسائى والطببین اور ایسے تمام دیگر مذاہب کے ماننے والے اور وہ لوگ جو کسی نہ کسی الہی کتاب
کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔صابی عرب میں ان مذاہب کو کہا جاتا تھا جو معروف اہل کتاب کے
علاوہ دیگر کتب کی طرف منسوب ہوتے تھے۔فرمایا مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ان میں سے
جو بھی حقیقتاً کامل سچائی کے ساتھ اور اخلاص کے ساتھ اللہ پر ایمان لاتا ہے اور یوم آخر پر ایمان لاتا
ہے، نیک اعمال بجالاتا ہے فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ ان کا اجر ان کے رب پر ہے وَلَا
خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ان پر کوئی خوف نہیں ہے اور انہیں غم کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔س تفصیلی بحث میں میں یہاں نہیں پڑتا کہ اس مضمون کا اس دوسری آیت کے مضمون سے
کیا تعلق ہے کہ اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَاهُ (آل عمران: ۲۰) کہ دین تو اللہ کے
نزدیک اسلام ہی ہے۔اس مضمون پر میں اس سے پہلے جلسہ سالانہ ہی کی ایک گزشتہ تقریر میں
تفصیل سے روشنی ڈال چکا ہوں۔میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ دنیا کی کسی کتاب میں اس مضمون
کی آپ کو کوئی آیت دکھائی نہیں دے گی جہاں یہ بتایا گیا ہو کہ اگر تم اپنے ایمان میں خالص ہو اور
حقیقتاً خدا پر ایمان لانے والے ہو اور اپنے تصور کے مطابق عمل صالح بجالانے والے ہو اور حساب
کے قائل ہو، جانتے ہو کہ ایک دن آخرت کے روز تم خدا کے حضور پیش کئے جاؤ گے اور اس
Accountability principle یعنی جواب طلبی کے اصول پر تم اپنے اعمال کی نگرانی کرتے
ہو تو تمہاری کوئی نیکی ضائع نہیں جائے گی۔اس سارے مضمون میں کسی مذہب کا کوئی نام نہیں لیا گیا۔صاف معلوم ہوتا کہ یہ ایک عام وسیع تر انسانی اصول ہے جس کے اوپر تمام دنیا کے انسان پر کھے
خطابات طاہر جلد دوم
128
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
جائیں گے۔یہ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 63 تھی جس کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی۔اسی
طرح سورۃ المائدہ آیت 70 میں بھی یہی مضمون بیان ہوا ہے اور دیگر بعض آیات میں بھی اسی مضمون
پر مختلف رنگ میں روشنی ڈالی گئی ہے۔جس آیت کی میں نے تقریر کے آغاز میں تلاوت
کی تھی اس میں اس مضمون کو اور کھول
دیا گیا ہے فرمایا وَلَوْاَنَّ اَهْلَ الْكِتَبِ امَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيَّاتِهِمْ
وَلَقَدْ خَلَتْهُمْ جَنَّتِ النَّعِيمِ (المائده (۲۶) کہ اسلام کی ضرورت سے تو کوئی مفر نہیں ،کوئی
انکار نہیں کر سکتا، کاش ایسا ہوتا کہ اہل کتاب بھی ایمان لے آتے اور تقویٰ اختیار کرتے ، ایسا کرتے تو
ہم ضمانت دیتے ہیں کہ ہم ان کی برائیاں ان سے دور کر دیتے اور لازماً ان کو جَنَّتِ النَّعِيمِ عطا
فرماتے لیکن ایسا نہ کرنے والوں میں بھی جومخلصین ہیں، جو اپنے اعمال میں سچے ہیں ان کے متعلق
فرمایا وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَيةَ وَالْإِنجِيلَ جب تک تم اسلام کی توفیق نہیں پاتے کم از کم تم
اپنی سچائی تو ثابت کرو اگر تم سچے ہو تو تم پر فرض ہے کہ جس تو رات پر تم ایمان لاتے ہوا سے قائم کر کے
دکھاؤ اور جس انجیل پر تم ایمان لاتے ہوا سے قائم کر کے دکھاؤ اور جو اُن پر تمہارے رب کی طرف سے
اتارا گیا ہے، اس پر عمل کر کے دکھاؤ لَا كَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ يه
غائب میں بات ہورہی ہے اگر چہ میں ترجمہ تخاطب کے رنگ میں کر رہا ہوں۔درست ترجمہ یہ ہوگا
وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَيةَ وَالْإِنجِيلَ اگر ایسا ہوتا کہ تو رات کو قائم کرتے ، انجیل پر عمل کر
کے دکھاتے ، اسے قائم کرتے جو کچھ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے رب نے ان پر اتارا ہے اس پر عمل
کرتے لَاكَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمُ اللہ تعالیٰ کم سے کم دنیا میں ان پر
اتنے فضل فرما تا کہ یہ اپنے اوپر سے بھی کھاتے اور نیچے سے بھی کھاتے یعنی ان کو رزق کی فراخی عطا
کی جاتی۔مِنْهُمُ أُمَّةٌ مُقْتَصِدَةٌ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ اگر چه اکثران
میں سے بداعمال کا شکار ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بحیثیت قوم ان کو کلیۂ رد کرنے کا حق نہیں
مِنْهُمْ أُمَّةٌ مُقْتَصِدَةٌ ان میں آج بھی ایسی امت موجود ہے، ایسی قوم موجود ہے جو
میانہ روی اختیار کرنے والی ہے۔پھر ایک دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نیسُوا سَوَاءَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ
خطابات طاہر جلد دوم
129
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
أمَّةٌ قَابِمَةٌ يَتْلُونَ أَيَّتِ اللهِ أَنَاءَ الَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ (آل عمران : ۱۱۴) کہ ان کو
ایک پیمانے پر نہیں جانچا جا سکتا۔وہ لوگ جو ابھی اسلام لانے کی توفیق نہیں پاسکے ان کو ایک حال پر نہ
سمجھو ليسوا سواء ان کا ایک حال نہیں ہے مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ أُمَّةً ان میں سے ایسے
لوگ موجود ہیں بعض ایسی جماعتیں موجود ہیں قائم جو اپنی تعلیم پر قائم ہیں يَتْلُونَ أَیتِ
الله اناء الیل وہ راتوں کو اٹھ کر خدا تعالیٰ کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں وَهُمْ يَسْجُدُونَ
اور وہ خدا کے حضور سجدہ ریز ہو جاتے ہیں يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ۔پہلی آیات میں
فرمایا تھا کہ کاش ایسا ہوتا کہ وہ یہ کرتے یا اگر وہ ایسا کرتے تو ہم ان کو امن کی ضمانت دیتے ہیں۔یہاں یہ فرمایا کہ خدا جانتا ہے کہ ان میں ایسے لوگ موجود ہیں يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ
وہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتے ہیں۔وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ اور نیک باتوں کی
نصیحت کرتے ہیں ويَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ اور برے کاموں سے روکتے ہیں وَيُسَارِعُونَ
في الْخَيْراتِ اور نیک کاموں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں، آگے
بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔وَأُولَئِكَ مِنَ الصَّلِحِینَ یقیناً یہ لوگ صالحین میں سے ہیں۔وَمَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوهُ اور جو کچھ بھی یہ بھلائی کی باتیں کرتے ہیں ان سے
ناشکری کا سلوک نہیں کیا جائے گا۔وَاللهُ عَلَيْهُ بِالْمُتَّقِينَ (آل عمران : ۱۱۶) اور اللہ تعالیٰ متقیوں
کے حال سے خوب باخبر ہے۔اس مضمون کی اور بھی بہت سی آیات ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا مگر اختصار کی وجہ سے میں اب
ان کی تفصیلی بحث چھوڑتا ہوں۔کہنا یہ مقصود ہے کہ یہ درست ہے کہ جو بھی حضرت اقدس محمد مصطفی سے پر
ایمان نہیں لایا اس پر کفر کا ہی فتویٰ لگے گا لیکن کفر کے فتویٰ سے یہ مراد نہیں ہے کہ لاز ماہر وہ شخص جو کسی وجہ
سے ایمان لانے سے محروم رہ گیا ہے وہ جہنم کا ایندھن ہے۔جب اس رنگ میں تشدد کے ساتھ غیر مذاہب
سے بات کی جاتی ہے تو اسلام کے قریب آنے کی بجائے اور بھی زیادہ متنفر ہو جاتے ہیں لیکن جب
قرآن
کریم کی آیت کی روشنی میں آپ ان سے گفتگو کریں، ان
کو بتائیں کہ اللہ تعالی نے آنحضرت ﷺ پر
جو تعلیم نازل فرمائی اس کے عالمگیر ہونے کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ تمام دنیا کے مذاہب کی دلداری
کرنے والی تعلیم ہے اور دلداری میں اصولوں کو قربان کرنے والی نہیں بلکہ بڑی وضاحت کے ساتھ حقائق
خطابات طاہر جلد دوم
130
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
پر مبنی بات کرتی ہے اور بتا رہی ہے کہ اگر چہ ایمان لانا بہر حال بہتر ہے لیکن اگر لاعلمی میں اور غفلت کی
حالت میں، بغاوت کی وجہ سے نہیں یا پیغام نہ پہنچنے کی وجہ سے تم ایمان سے محروم ہو تو خدا تعالیٰ تمہیں
تمہاری سچائی کے پیمانوں سے ناپے گا۔اگر تم اپنے ایمان میں بچے ہو تو پھر جس تعلیم کوتم الہی تعلیم سمجھتے ہو
اس پر دیانت داری سے
عمل کر کے دکھاؤ اور جو بھی تقویٰ کے اس معیار پر پورا اتر تا ہو میں آپ کو یقین دلاتا
ہوں کہ جب بھی صحیح رنگ میں اسلام
کا پیغام اس کو پہنچے گا وہ لازما اسلام کو قبول کرے گا کیونکہ عمل صالح اور
صداقت کا انکار بیک وقت اکٹھے نہیں ہو سکتے۔جو بھی تقویٰ کے ساتھ ایک صداقت کو صداقت سمجھتے
ہوئے قبول کر لیتا ہے اور دیانت داری سے اس پر عمل کرتا ہے جب اس کے سامنے ایک بہتر رنگ میں
اعلی درجہ کی روحانی تعلیم پیش کی جاتی ہے تو یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ اس کا انکار کرے۔پس پہلے تو ان قوموں تک اسلام کا صحیح تصور پیش کریں، ان کو سمجھائیں کہ اسلام دنیا کے
مذاہب سے کیا سلوک کرتا ہے، کس رنگ میں دیگر مذاہب کی گفتگو کرتا ہے اور تمہیں کیا نصیحت کرتا
ہے۔اس کے بعد اس محفوظ مقام پر ان کو قائم کر دینے کے بعد جب آپ اسلام کی گفتگو ان سے کریں
گے تو چونکہ پہلا پیغام ان کو یہ ہوگا کہ تقویٰ اور صداقت سے چمٹے رہو اس لئے آپ کی بہت سی
مشکلات گفتگو کے دوران اسی بناء پر حل ہو جائیں گی کہ بار بار ان کا ذہن صداقت کی ہی طرف مائل
ہوگا اور ضد کر کے جب بھی وہ آپ کی بات کے انکار کرنے کی کوشش کریں گے تو قرآن کریم کی اس
ضمانت سے خود بخود باہر نکل جائیں گے لیکن صرف قومی لحاظ سے نہیں، قرآن کریم انفرادی لحاظ سے بھی
اس مضمون کو اٹھاتا ہے اور بتاتا ہے کہ بڑے بڑے شریف النفس لوگ ان میں موجود ہیں، ایسے لوگ
ان میں موجود ہیں جو خدا کا ذکر کرتے ہیں تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں، ان کے وجود
پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔پاکباز لوگ بھی ان میں موجود ہیں اس لئے تمام غیر قوموں کو ایک ہی لاٹھی
سے ہانکنا اور یہ کہنا کہ تم سب جہنم کا ایندھن ہو اور زبردستی تمہیں مسلمان بنانے پر ہم مامور کئے گئے ہیں
اور مجاز بنائے گئے ہیں۔یہ ہرگز اسلام کی تعلیم نہیں، اسلام کی تعلیم کا اس سے دور کا بھی تعلق نہیں۔تقویٰ کا تقاضا یہ ہے کہ جہاں خوبی کو دیکھو وہاں خوبی کو تسلیم کرو۔جہاں برائی کو دیکھو وہاں برائی
کی طرف اشارہ کرو اور اس سے اغماض نہ کرو۔چنانچہ جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں یہی
مضمون بڑے کھلے کھلے الفاظ میں بیان
فرمایا گیا ہے۔برے بھی ہیں اور بدقسمتی سے اکثر برے ہیں لیکن
خطابات طاہر جلد دوم
131
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
جہاں خوبیاں دیکھو وہاں ان خوبیوں کا اقرار کرنا ہوگا۔اس اصول کو اگر ہم اچھی طرح سمجھ لیں اور مضبوطی
سے اس سے چمٹ جائیں تو مغربی دنیا میں آنے والے اس سے بہت سا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ان قوموں میں کچھ خوبیاں ہیں۔ان خوبیوں کو ان سے سیکھیں اور کچھ برائیاں ہیں اور اکثر
برائیاں ہیں۔ان اکثر برائیوں سے پر ہیز کریں اور اپنا دامن بچا ئیں لیکن برائیوں سے بچتے ہوئے
ان کی خوبیوں سے اغماض کر جانا اور ان سے احتراز کر جانا یہ اسلام کی تعلیم نہیں بلکہ شدید نقصان دہ
ہے۔چنانچہ یہاں آنے والی غیر قوموں کا جب آپ تجزیہ کرتے ہیں تو اکثر بالکل برعکس صورت نظر
آ رہی ہے اس صورت سے جو قرآن کریم پیش فرما رہا ہے۔وہ منہ سے ان کو گالیاں دیتے ہیں، ہر
بات میں مین میخ کرتیہیں اور ہمیشہ مسلسل ان قوموں کے خلاف نفرت کی تعلیم دے رہے ہوتے
ہیں۔باوجود اس کے کہ ان ملکوں میں رہتے ہیں ان کے انسانی امن کے ماحول سے استفادہ کر رہے
ہوتے ہیں، ان کے ان قوانین سے استفادہ کر رہے ہوتے ہیں جو مذہب اور مذہب میں تفریق نہیں
کرتے اور ہر انسان کے لئے برابر اطلاق پاتے ہیں۔اس کے باوجود مسلسل ان کے خلاف
پرو پیگنڈا، ان کو گالیاں دینا ، ان
کو جھوٹا کہنا، ہر قسم کی برائیاں ان کی طرف منسوب کرنا۔وہ سمجھتے ہیں
کہ یہ مشرق کی آزادی کا ایک نشان ہے۔ہر بات میں مغرب کو ذلیل قرار دو اور جھوٹا اور غاصب قرار
دو یہ اس بات کی علامت ہے کہ مشرق آزاد ہو چکا ہے لیکن یہ نہیں جانتے کہ ان کا عمل ان کی اس بات
کو جھٹلا رہا ہوتا ہے اور قرآن کریم سے لاعلمی کے نتیجہ میں وہ دوہرے نقصان میں مبتلا ہور ہے ہوتے
ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جن کی اکثریت آپ کو ان کے ساتھ رقص وسرود میں بھی مصروف دکھائی دیتی
ہے۔یہی وہ لوگ ہیں جن کی اکثریت ان کے ساتھ شرابیں پیتی ہے اور جوئے کھیلتی ہے اور خدا تعالیٰ کی
عطا کردہ عظیم دولتوں کو بعض دفعہ ایک ایک رات میں اس طرح لٹا دیتی ہے کہ اگر وہ جوئے پر ضائع کی
ہوئی رقم غریب قوموں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کی جاتی تو بعض غریب ملکوں کی سال بھر کی روٹی
پوری ہو سکتی تھی بعض غریب ملکوں میں عظیم الشان شفا خانے قائم ہو سکتے تھے۔پس ایک طرف گالیاں دے کر قرآن کی اس تعلیم کے خلاف بغاوت کرتے ہیں
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ كه
ان کے فرضی خداؤں کو بھی گالیاں نہ دو اور ایک طرف ان کی برائیوں کو قبول کر لیتے ہیں اور ان کی
خطابات طاہر جلد دوم
132
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
خوبیوں سے دامن بچا جاتے ہیں۔ان قوموں میں عام انسانی سطح پر بہتر انصاف دکھائی دیتا ہے اس
انصاف کو قبول نہیں کرتے ، عام انسانی سطح پر ان میں بہت زیادہ سچائی پائی جاتی ہے۔شاذ کے طور پر
آپ کو ان میں ایسا آدمی دکھائی دے گا جو روز مرہ کی زندگی میں جھوٹ بولنے کا عادی ہو۔ہاں جب
جرم کرتا ہے اور پکڑے جانے کا خوف ہوتا ہے تو چونکہ تہذیب سطحی ہے اور خدا پر گہرے اعتقاد کے نتیجہ
میں یہ سچائی نہیں بلکہ ایک تمدنی سچائی ہے اس لئے اس کے نتیجہ میں وہ ایسے ابتلاء میں پڑ کر نا کام ثابت
ہوتے ہیں اور عدالتوں میں یا پولیس کے سامنے یا دیگر معاملات میں جہاں پکڑے جانے کا خوف ہو،
اپنی کمپنیوں کے سامنے ہو یا کسی اور جگہ وہ جھوٹ سے کام لینے سے پر ہیز نہیں کرتے لیکن اس پہلو سے
بھی اکثر مشرقی ممالک سے ان کا نمونہ بہتر ہے۔جتنا جھوٹ بعض مشرقی ممالک میں ایک دن میں
بولا جاتا ہے اتنا بعض مغربی ممالک میں ایک سال بھر میں بھی نہیں بولا جاتا اور یہ امر واقعہ ہے۔اگر قرآن کریم کی تعلیم پر عمل پیرا ہوں تو مسلمانوں کے لئے کھلم کھلا ایک لائحہ عمل یہ تھا کہ
اپنی زبان کو بد اخلاقی سے بچاؤ سب وشتم سے محفوظ رکھو، ان کے ساتھ گفتگو میں متانت اختیار کرو،
شرافت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑو۔یاد رکھو کہ ان میں بہت سی برائیاں ہیں ان برائیوں سے
پر ہیز کرو، ان میں مبتلا نہ ہو اور یا درکھو کہ ان میں بعض خوبیاں بھی ہیں، بعض نہیں بلکہ یوں کہنا چاہئے
کہ ان میں خوبیاں بھی ہیں مگر ان میں سے تھوڑے لوگ ہیں جو ان خوبیوں پر قائم ہیں ان خوبیوں سے
تم نے قطع تعلق نہیں کرنا بلکہ وہ خوبیاں خود تمہاری اپنی ملکیت ہیں۔چنانچہ آنحضرت ﷺ نے جن کا
تمام تر کلام وحی الہی پر مبنی تھا اور ایک ذرہ بھی آپ کے کلام کا ایسا نہیں تھا جو نفس کے سرچشمہ سے پھوٹا
ہو۔آپ نے فرمایا الحِكْمَةُ ضَالَّةُ الْمُؤْمِن ( ترندی کتاب العلم حدیث نمبر : ۲۶۱) حکمت کی بات ، اچھا
کلام مومن کی گم شدہ اونٹنی کی طرح ہے وہ اسے بے تکلف اس طرح سے قبول کرے جیسے کہ وہ اس کی
اپنی ہی چیز تھی جو گم ہو چکی تھی۔تو وہ اخلاق حسنہ جن کو قرآن کریم پیش فرماتا ہے، جن کو حضرت اقدس
مد مصطفی اللہ نے ایک حسین صورت کی شکل میں ڈھالا وہ اخلاق آپ کو جہاں بھی غیر قوموں میں
دکھائی دیتے ہیں ان
کو اپنا نا آپ کا فرض ہے، ان کو تسلیم کرنا آپ کا فرض ہے اور جس حد تک آپ کو
توفیق ہے ان کو اختیار کرنا آپ کے لئے ضروری ہے۔برائی سے دامن بچا کے چلیں اور خوبیوں کو
اپناتے چلے جائیں اور پھر نیکیوں کی تعلیم دیں اور برائیوں سے روکیں۔