فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 12
خطابات طاہر جلد دوم
133
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
ان آیات میں اس مضمون
کو بھی بار بار بیان فرمایا گیا ہے۔مومنوں کے متعلق تو یہ فرمایا کہ وہ
سارے کے سارے گویا اس بات کے لئے وقف ہو چکے ہیں کہ وہ نیک کاموں کی نصیحت کرتے چلے
جاتے ہیں اور برائیوں سے روکتے چلے جاتے ہیں لیکن یہ خوبی صرف انہی میں نہیں غیروں میں بھی
ہے۔ان میں بھی بعض لوگ ایسے ہیں جو ان کاموں کے لئے وقف ہیں۔چنانچہ اگر چہ یہاں بہت سی
اخلاقی خرابیاں ہیں لیکن آپ دیکھیں گے کہ خودان میں بہت سے شریف النفس ایسے لوگ ہیں
جنہوں نے اپنی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں اخلاقی خرابیوں کے خلاف پر چار کرنے کے لئے۔ایسی
ایسوسی ایشنز (Associations) قائم کی ہوئی ہیں جن کو وہ اپنے خرچ سے چلاتے ہیں اور ہر
طرح سے پروپیگنڈا کر کے نصیحت کر کے اپنی قوم کو برائیوں سے باز رہنے کی تلقین کرتے چلے جاتے
ہیں اور پھر نیکیوں کی تعلیم دینے والے ہیں۔یہ شیوہ قرآن کریم کے مطابق سب سے زیادہ ، اتم طور پر ، سب سے زیادہ کامل طور پر
مسلمان میں ہونا چاہئے لیکن بدقسمتی سے اس پہلو سے بھی بہت سے مسلمان آج محروم دکھائی دے
رہے ہیں۔برائی دیکھتے ہیں تو ان کے دو قسم کے رد عمل ہیں۔اگر وہ طاقت میں ہوں اور حکومت ان کو
حاصل ہو تو تلوار کے زور سے اور تشدد کے ساتھ اس برائی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔حالانکہ
يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ میں تو تشدد کا کوئی اشارہ بھی موجود نہیں اور يَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
کے کلام پر جبر کا کوئی بھی سایہ نہیں اس لئے ایسے لوگوں کو آپ دیکھیں گے کہ جہاں جبر کے ذرائع ہاتھ
میں نہ ہوں وہاں برائی کے معاملہ میں آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔پاک کلام کے ذریعہ اور دردمند
نصیحت کے ذریعہ لوگوں کی اصلاح کی کوشش نہیں کرتے اور یہی حال اکثر ان لوگوں کا ہے جو اسلام
ہی نہیں بلکہ مشرق کے دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے مغربی قوموں میں آکر آباد ہوئے ہیں۔یہ جلسہ چونکہ زیادہ تر اہل یورپ سے تعلق رکھنے والوں کا جلسہ ہے اس لئے ان کو میں بطور
خاص یہ نصیحت کرتا ہوں کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا جہادان پر فرض ہے۔اس کے لئے اس
بات کا انتظار ضروری نہیں کہ پہلے کوئی اسلام قبول کرے پھر آپ یہ کام شروع کریں۔سوسائٹی
میں ہر طرف نیک بات کی نصیحت کرنی شروع کریں، برائیوں سے روکنے لگیں اور وہ لوگ جو ان
کاموں میں پہلے ہی منسلک ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ قرآن کریم فرماتا
ہے
خطابات طاہر جلد دوم
134
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوَى (المائدہ : ۳) تم اس کام کے لئے پیدا کئے گئے ہو کہ ہر نیک کام
میں تعاون کرو، ہر تقویٰ کی بات کو تقویت دینے کی کوشش کرو۔اس لئے ایسی (Association)
جہاں جہاں بھی یورپ میں موجود ہیں جو غریبوں کی ہمدردی میں ہوں یا معاشرتی اور اخلاقی برائیوں
سے لوگوں کو روکنے کے لئے ہوں احمد یہ جماعت کے جتنے افراد کے لئے ممکن ہو ان کا ممبر بننا
چاہئے ، ان کو اسلامی تعلیم سے آگاہ کرنا چاہئے ، ان کے ساتھ مل کر ان کا ہاتھ بٹانا چاہئے اور
پھر اس آیت پر نظر رکھنی چاہئے کہ تم دنیا میں صرف تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ کیلئے پیدا نہیں کئے
گئے۔وَلِكُل وَجَهَةً هُوَ مُوَ لَيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْراتِ (البقرۃ:۱۴۹) ہر قوم کے لئے ہم
نے ایک وِجْهَةً بنایا، ایک نصب العین بنایا ہے۔تمہارا نصب العین یہ ہے کہ صرف نیکیوں میں
تعاون نہ کرو بلکہ تمام نیکیوں میں ہر دوسرے شخص سے آگے بڑھ جاؤ۔یہ تمہارا نصب العین ہے اس
کی پیروی کرنا تمہارا فرض ہے۔پس صرف شامل نہ ہوں بلکہ اس طرح دل و جان سے شامل
ہوں ، اس طرح بچے خلوص کے ساتھ ان کے کام میں ان کا ہاتھ بٹائیں اور ان کو نئی نئی اچھی راہیں
دکھائیں کہ پھر آپ ان کی صف اول میں شمار ہوں، ان کے رہنما بن جائیں، ان کے آگے آگے
چلنے والے ہوں تب آپ اسلام کے احکامات کو صحیح معنوں میں سمجھنے والے اور ان پر دیانت داری
سے عمل کرنے والے ثابت ہوں گے۔جہاں تک پاکستان کے احمدیوں کا تعلق ہے ان پر بھی ان سب باتوں کا اطلاق اسی طرح
ہوتا ہے اور جتنا کل ہوتا تھا اس سے بہت زیادہ آج ہوتا ہے کیونکہ جس تیزی کے ساتھ پاکستان کا
معاشرہ برائیوں کی نذر ہو رہا ہے بہت کم قوموں کے حالات میں آپ کو اس رفتار کے ساتھ ہلاکت کی
طرف بڑھتی ہوئی تو میں دکھائی دیں گی۔کوئی زندگی کا شعبہ باقی نہیں جو تیزی کے ساتھ انحطاط پذیرنہ
ہو چونکہ آپ کو نفرتوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اس لئے مجھے خطرہ ہے کہ آپ
کہیں یہ رد عمل نہ دکھا ئیں کہ
اچھا تم نے ہم سے برا سلوک کیا اس لئے جو کچھ تم سے ہوتا ہے ہم ایک طرف بیٹھ کر تماشا دیکھیں
صلى الله
گے۔آنحضرت ماہ کے اس انتباہ کو ہمیشہ یادرکھیں کہ جو قو میں ایسے موقعوں پر تماشا دیکھنے کے لئے
بیٹھ رہتی ہیں وہ بھی ہمیشہ غرق ہوتی ہیں اور برائی کرنے والی قوموں کے ساتھ ڈوب جایا کرتی ہیں۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے تمثیلات بیان کر کے اس بات کو خوب کھول دیا کہ ایسے وقت میں
خطابات طاہر جلد دوم
135
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
جبکہ کوئی قوم برائیوں میں مبتلا ہو کچھ ایسے لوگ جو برائیوں میں تو مبتلا نہیں ان کو دیکھ رہے ہوں ان کو
نصیحت کر کے روکنے کی کوشش نہ کریں، جب ان کی غرقابی کا وقت آتا ہے تو وہ بھی ان کے ساتھ غرق
ہوا کرتے ہیں۔اس لئے جماعت احمد یہ اس پہلو سے اگر خاموشی دکھائے گی اور بے حسی کا ثبوت
دے گی تو اس کے امن کی کوئی ضمانت نہیں کیونکہ جس کے امن کی خدا کا کلام ضمانت نہیں دیتا، جس
صلى الله
کے امن کی محمدرسول اللہ ﷺ کا کلام ضمانت نہیں دیتا میں کون ہوں جو اس کی ضمانت دے سکوں۔اس
لئے آپ بڑی توجہ کے ساتھ اس کام پر مستعد ہو جائیں اور اس بات سے قطع نظر کہ دنیا آپ کو کیا کہتی
ہے اور کیا مجھتی ہے آپ باہر نکلیں اور لوگوں کو ان کی برائیوں سے روکیں اور ان کو سمجھائیں کہ قوم بڑی
تیزی سے ہلاکت کی طرف بڑھ رہی ہے تم ہمیں جو چاہو سمجھو لیکن خدا کے لئے اپنی تو فکر کرو، اپنی
آئندہ نسلوں کی تو فکر کرو، اس ملک کی تو فکر کرو جسے بڑی چاہتوں کے ساتھ بڑے لمبے قربانی کے دور
سے گزر کر مسلمانوں نے کلمہ توحید کے نام پر حاصل کیا۔پس نصیحت کریں ، ان کی مدد کریں مظلوم کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔ہمارے احمدی وکلاء
کو خدا تعالیٰ کے فضل سے اس دور میں مظلوموں کی مدد کی اتنی عظیم الشان توفیق ملی ہے کہ بلاشبہ میں کہہ
سکتا ہوں کہ ساری دنیا کے وکلا مل کر بھی ایک سال میں اتنی خدمت کرنے کا دعویٰ نہیں کر سکتے جتنی
جماعت احمدیہ کے پاکستان کے وکلاء کو ایک ایک دن میں خدمت کی توفیق ملتی وہ اس خدمت کو احمد یوں
تک محدود نہ کریں۔میں جانتا ہوں کہ ان کا رزق ان کے پیشہ سے وابستہ ہے مگر اس کے باوجود اگر
وَمِمَّارَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرہ:۴۰) کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے وہ اللہ بعض دوسرے غریبوں تک
بھی اپنا فیض پہنچانے کی کوشش کریں، جن کو ویسے بھی غریبوں سے فیس نہیں مل سکتی۔ہزار ہا ایسے غریب
ہیں بیچارے جو ظلموں کی چکی میں پسے جارہے ہیں اور غربت کی وجہ سے وہ وکلاء کوفیں نہیں دے سکتے
اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔وکیل سے ابتدائی مشورہ تک کے لئے بھی ان کے پاس پیسے
نہیں۔ایسے غرباء اگر آپ کے علم میں آئیں، آپ خدا کی خاطر اگر کچھ وقت ان کی خاطر بھی قربان
کریں یعنی احمدیت کے علاوہ بھی احمدیت کے رشتے کے لحاظ سے تو آپ نے بہت ہی عظیم الشان
کردار کا نمونہ دکھایا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی اگر ان کی تائید کریں ظلم کے خلاف ان کی مدد کریں تو
میں یقین کے ساتھ آپ سے کہہ سکتا ہوں کہ اللہ آپ کے رزق کو مزید زیادہ کشادہ کر دے گا اور اس
خطابات طاہر جلد دوم
136
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
قربانی کے نتیجے میں آپ کے رزق پر کوئی زدنہیں آئے گی۔پس پاکستان کے احمدیوں کے لئے جیسا کہ پہلے ضروری تھا آج بھی ضروری ہے بلکہ بہت
بڑھ کر ضروری ہے کہ اپنے ان بھائیوں سے بھی حسن سلوک کریں جنہوں نے ظلم کے وقت آپ کے
تماشے دیکھے اور آپ کی مدد نہیں کی اور وہ جنہوں نے تماشے دیکھے اور مدد کے لئے کوشش کی ان کا تو
آپ پر دہر احق ہے هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْاِحْسَانُ (الرحمن: ۶۱) ان کی اس نیکی کو نہ
بھولیں اور ان سے پہلے سے بہت بڑھ کر احسان کا معاملہ کرنے کی کوشش کریں اور اپنی گفتگو میں ان
لوگوں کو جو احمدیت سے باہر ہیں سخت الفاظ سے یاد نہ کیا کریں۔قرآن کریم ان لوگوں کو جو اسلام سے
باہر ہیں سخت الفاظ سے یاد نہیں کرتا سوائے اس کے کہ ان لوگوں کا ذکر علیحدہ کرتا ہے جو بدیوں میں مبتلا
ہیں۔اس کے باوجود ان میں سے پاک نفس لوگوں کا الگ ذکر فرماتا ہے ان کی خوبیوں کا اقرار کرتا ہے۔اگر کوئی احمدی من حیث الجماعت ہر اس فرقے اور ہر اس جماعت کو رد کرنا شروع کر دے
جس کا احمدیت سے تعلق پیدا نہیں ہو سکا اور ان کے ہر فرد کو نعوذ بالله من ذلك جہنمی قرار دینا
شروع کر دے تو یہ قرآن کریم کی تعلیم کے سراسر منافی بات ہوگی۔اپنے دلوں کے حوصلے قرآن کریم
کے مطابق بنائیں ، حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی وسعتیں اپنانے کی کوشش کریں ، تقویٰ اور سچائی کی
بات کریں۔جہاں کسی میں برائی دیکھیں وہاں برائی کا ذکر اس رنگ میں کریں کہ چڑانے کی بجائے
اصلاح کی طرف توجہ پیدا ہو۔جہاں
کسی خوبی کو دیکھیں وہاں اس خوبی کا اقرار کریں۔بہت شریف النفس
لوگ ان میں موجود ہیں جہاں تک میرا مطالعہ ہے بہت بڑی تعداد شرفاء کی ایسی موجود ہے جو بات
محسوس کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے دور جا پڑے ہیں اس لئے
خاموش ہو گئے ہیں۔ہم جو کہتے ہیں کہ شرافت گونگی ہوتی ہے تو اس سے یہی مراد ہے کہ قوموں پر
بد قسمتی سے ایسے وقت آتے ہیں کہ شریف النفس لوگ اپنے دلی جذبات کا کھل کر اقرار نہیں کر سکتے ،
کھل کر اظہار نہیں کر سکتے ، نہ ناپسندیدگی کے اظہار کے لائق رہتے ہیں نہ پسندیدگی کے اظہار کے
قابل رہتے ہیں۔وہ یہ دیکھتے رہتے ہیں کہ ہوا کس طرف کی چل رہی ہے اس طرف کی بات کر دیں
لیکن اندرونی طور پر ان میں شرافتیں موجود ہیں اور ابھی زندہ ہیں۔جہاں شرافتیں ڈوب رہی ہوں
جہاں شرافتوں کو خطرہ لاحق ہوا نہیں کرید کر ان کی تلاش کر کے انہیں اجاگر کرنا ، انہیں زندہ کرنا، ان
خطابات طاہر جلد دوم
137
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء
کے شعلوں
کو اٹھانا پہلے سے بہت زیادہ ضروری ہو جایا کرتا ہے۔کیا آپ نے کبھی ایسے غریب کے گھر
کو نہیں دیکھا جس کے پاس ماچس کی تیلیاں نہیں ہوتیں وہ راکھ میں انگاروں کو سمیٹ کر رکھتا ہے اور
باہر سے آنے والا بسا اوقات یہ سمجھتا ہے کہ اس غریب کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے لیکن جب ضرورت پڑتی
ہے تو اسی راکھ کو کریدتا، اس کے انگاروں کو پھونکیں مارتا اور ان سے ایک نئی آگ روشن کر لیا کرتا
ہے۔خدا کی قسم محمدمصطفی ﷺ کی امت میں شرافت کے انگارے اس سے بہت زیادہ قوت کے ساتھ
موجود ہیں اور خدا کی قسم آپ کے تقویٰ کی پھونکیں ان انگاروں
کو شعلہ ہائے نور میں تبدیل کر دیں گی
اس لئے ہرگز مایوس نہ ہوں۔آپ کی قوم، آپ کی وطن کی محبت کے تقاضے تو الگ رہے
محمد مصطفی امی ہے
کے دین کے تقاضے آپ کو ان نیکیوں کی طرف بلا رہے ہیں لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھیں۔اب ہم افتتاحی دعا میں شریک ہو جاتے ہیں ، جس حد تک بھی آپ کا ذہن ان امکانات
تک پہنچتا ہے جن میں دعاؤں کی ضرورت ہے ان احتمالات تک پہنچتا ہے جس میں دعاؤں کی
ضرورت ہے اپنے تصور کو دوڑائیں اور دعائیں کریں۔سب سے اعلیٰ ، سب سے افضل ،سب سے جامع اور مانع دعا سورۃ فاتحہ ہے۔اس لئے یہ
بھی عادت ڈالیں کہ سورۃ فاتحہ کو بار بار مختلف زاویوں سے الٹ پلٹ کر نئے نئے مطالب اپنی
ضرورتوں کے مطابق اس کے سانچے میں ڈھال کر خدا سے اس سورۃ فاتحہ کے ذریعہ دعا کی عادت
ڈالیں چونکہ اسی کا نام فاتحہ ہے یعنی اس کا ایک نام فاتحہ ہے اس لئے ہر افتتاح پر اس کا پڑھا جانا
ضروری ہے اور ہر افتتاح کے لئے اس سے بہتر اور کامل دعا اور کوئی ہو نہیں سکتی۔اس لئے آج ہی اس
بات پر عمل شروع کریں۔اس سے پہلے بہت سے احمدی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کتب کا مطالعہ کرتے ہیں جانتے ہیں کہ سورۃ فاتحہ جیسی عظیم الشان دعا اور کوئی نہیں ہے اور اس سے فائدہ
اٹھاتے ہیں لیکن آج خصوصیت کے ساتھ سورۃ فاتحہ کے مطالب میں گھل مل کر اپنی ضرورتیں سورۃ فاتحہ کی
کشتی میں سجا کر اپنے رب کے حضور پیش کریں۔
خطابات طاہر جلد دوم
139
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲؍ جولائی ۱۹۸۸ء
مباھلہ کے نتیجہ میں ظاہر ہونے والے عظیم الشان نشانات کا
تذکرہ، اسلم قریشی کی بازیابی اور مخالفین پر مباہلہ کی پہلی مار
(افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۲ / جولائی ۱۹۸۸ء بمقام اسلام آباد لفورڈ برطانیہ )
افتتاحی خطاب سے قبل حضور نے مکرم بکر عبید صاحب کا تعارف کرواتے ہوئے فرمایا:۔تنزانیہ کے ایک بہت ہر دل عزیز سیاسی راہنما جو بہت چھوٹی عمر میں ترقی کرتے ہوئے
وہاں کی حکومت میں بہت بلند مناصب پر فائز ہوئے اور افسوس ہے اُس قوم کی بدقسمتی ہے کہ
چھوٹی عمر میں ہی ایک سازش کے نتیجے میں ان کو زہر دے دیا گیا اور وہ بہت چھوٹی عمر میں وفات
پاگئے ساری قوم آج تک ان کو یاد کرتی ہے اور ان کی کمی کو محسوس کرتی ہے۔وہ ایک بہت مخلص
احمدی تھے اور بہت عاجز، منکسر مزاج احمدی تھے۔ان کے صاحبزادے بکر عبید نے زندگی وقف کی
ہوئی ہے اور آج کل جامعہ احمد یہ ربوہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے ایک دفعہ مجھے
ایک کیسٹ بھجوائی۔حضرت مسیح موعود کی اردو نظمیں اس میں پڑھی ہوئی تھیں۔ایک افریقن کی
زبان سے ایسی شستہ اردو میں اس طرح اپنا دل ڈال کر حضرت مسیح موعود کا کلام سنا تو میرے دل
پر بڑا گہرا اثر ہوا۔چنانچہ آج میں نے ان سے کہا ہوا ہے کیونکہ وہ تشریف لائے ہوئے ہیں کہ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام سے وہ نظم پڑھ کے سنائیں چنانچہ حضور کے ارشاد پر
مکرم بکر عبید صاحب نے حسب ذیل نظم پڑھ کر سنائی :۔خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے۔(در نمین:۳)
خطابات طاہر جلد دوم
140
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲؍ جولائی ۱۹۸۸ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔یوں کے کی جماعت
کا یہ پانچواں جلسہ سالانہ ہے جس میں میں اور آپ شرکت کی توفیق پار ہے
ہیں۔جلسہ کے دوران اپنی دعاؤں میں اس دعا کو بھی شامل رکھیں کہ بار بار مجھے اس نہایت پیاری اور انصار
کی روح رکھنے والی جماعت میں آنے کی توفیق ملتی رہے مگر میرا آئندہ جلسہ مرکز احمدیت ربوہ میں ہو اور وہ
ہزار ہالکھوکھہا احمدی جو اس جلسے میں شرکت کی بے قرار تمنار کھتے ہیں جس میں میں شامل ہوتا ہوں لیکن
اپنی کمائی کے باعث شرکت سے معذور ہیں اور ترستے اور تڑپتے رہتے ہیں، ان کی یہ تمنائیں پوری ہوں
اور میری تمنا بھی پوری ہو کہ ان کے چہروں
کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے ان سے خطاب کروں۔یہ جلسہ احمدیت کی پہلی صدی میں سال کا آخری جلسہ ہے۔اس پہلو سے اسے خاص تاریخی
اہمیت حاصل ہے لیکن ایک اور پہلو سے بھی یہ جلسہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ یہ احمدیت
کی صدی کے اس آخری سال کا جلسہ ہے جس میں خدا تعالیٰ نے مجھے اپنے خاص فضل اور نصرت کے
ساتھ تمام معاندین احمدیت کو مباھلہ کا چیلنج دینے کی توفیق عطا فرمائی۔سب سے پہلا مباھلہ جو
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے معاندین سے کیا یا معاندین کو اس کی دعوت دی۔اس
کے متعلق تو کچھ اختلاف ہے لیکن اس میں شک نہیں کہ 1892ء دسمبر کو 10 تاریخ کو آپ نے جو
مباحصلے کا چیلنج دیا اس کے متعلق یہ وضاحت فرمائی کہ اس مباحصلے پر میں خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور
خاص مامور کیا گیا ہوں اور اس مباھلے کے نتیجے میں جو واقعات رونما ہوں گے ان کے متعلق خدا تعالیٰ
نے مجھے بکثرت بشارات عطا فرمائی ہیں۔اس کے بعد لمبے عرصے تک مباھلوں کا سلسلہ جاری رہا اور
پھر بیچ میں ایک لمبے عرصے تک اس پہلو سے منقطع رہا کہ جماعت احمدیہ کے خلفاء کی طرف سے
معاندین کو کوئی اجتماعی چیلنج مباھلے کا نہیں دیا گیا یا اگر دیا گیا ہے تو میری یادداشت میں اس وقت
نہیں۔اس پہلو سے میں نے آج کے افتتاحی خطاب کے لئے اس مباحصلے کو بطور موضوع اختیار کیا ہے۔اگر چہ ابھی آغاز ہے اور خصوصیت کے ساتھ یہ بقیہ سال بہت ہی دعاؤں اور ابتہال کا سال ہونا
چاہئے۔لیکن اللہ تعالی کی یہ شان ہے کہ ابھی اس مباحلے کے چیلنج کو ایک ماہ بھی نہ گزرا تھا کہ خدا تعالیٰ نے ایک
حیرت
انگیز نشان ظاہر کیا جس نے دشمنوں کو رسوا اور ذلیل کر دیا اور اس قدر بوکھلا دیا کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کس
شدت سے ان کے دل پر اس مباھلہ کے پہلے پھل کی چوٹ پڑی ہے۔آپ سب جانتے ہیں کہ مباہلے کا یہ پہینچ
خطابات طاہر جلد دوم
141
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲ جولائی ۱۹۸۸ء
10 جمعۃ المبارک جون کے مہینے میں دیا گیا لیکن اس مباحلے کی بنیادیں اس سے پہلے دو خطبوں میں قائم کی
گئیں یا استوار کی گئیں بلکہ اس سے بھی پہلے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سورہ آل عمران کا درس
دیتے ہوئے میں نے اس مباھلے کے ارادے کا ذکر کیا اور تفصیل سے اس پر روشنی بھی ڈالی لیکن جماعت کو
یہ ہدایت دی کہ اس کے نتیجے میں خود لوگوں کو چیلنج دینے کے مجاز نہیں ہیں۔میں مناسب وقت میں ازخود
ساری جماعت کے سامنے خطبات میں اس موضوع پر روشنی ڈالوں گا۔بہر حال، ارجون
کا جمعہ ایک تاریخی
دن ہے جماعت کی تاریخ میں کہ اس دن با قاعدہ ایک چیلنج دیا گیا جسے چھپوا کر بعد میں مشتہر بھی کیا گیا اور
اخبارات میں بھی پاکستان اور پاکستان کے باہر اس کی خبریں شائع ہوئیں۔عین ایک مہینے کے بعد 10 جولائی کو وہ شخص پاکستان پہنچ گیا جس کے قتل کا مجھ پر بحیثیت
سر براہ جماعت الزام لگایا جاتا تھا اور ساری جماعت کو اس پر متہم کیا جاتا تھا اور کئی قسم کے مظالم کا نشانہ
بھی بنایا گیا۔وہ کونسے حالات ہیں جن میں وہ اچانک ظاہر ہوا اور کس طرح خدا کی تقدیر اسے گھیر کے
لائی۔اس میں ایسے بہت سے راز ہیں جو مخفی ہیں لیکن جوں جوں اس سے پردہ اٹھے گا آپ یقین
کریں کہ اور بھی زیادہ دشمن کی رسوائی کے سامان مہیا ہوتے رہیں گے جو حالات اس وقت سامنے
ہیں ان کو بیان کرنے سے پہلے میں آپ کو یاد دہانی کے طور پر اسلم قریشی صاحب کے متعلق کچھ باتیں
بتا تا ہوں جو اخبارات کے حوالوں سے پیش کروں گا تا کہ وہ احمدی احباب خصوصاً وہ احمدی احباب جو
بیرون پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں دنیا کے دیگر ممالک سے اور اس مضمون سے آگاہ نہیں ہیں وہ اچھی
طرح واقف ہو جائیں کہ ہم کیا بات کر رہے ہیں، اچھی طرح ان کو علم ہو جائے کہ اس مباھلے کی
اہمیت کیا ہے اور اس کا پس منظر کیا ہے۔1983ء کی بات ہے 20 فروری کو میں کراچی کے سفر سے ربوہ پہنچا تو مجھے ایک عزیز نے
کہا کہ آپ کو پتا ہے کہ ایک شخص اسلم قریشی غائب ہے اور اس کے غائب ہونے پر آپ پر قتل کا الزام
لگایا جا رہا ہے۔میں نے کہا میں تو یہ جانتا ہی نہیں کہ اسلم قریشی ہے کون؟ انہوں نے کہا کہ آپ کو نہیں
پتا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے ان
کو بچالیا لیکن بڑی کھلی کھلی قتل عمد کی کوشش تھی اور ایسے مقام پر چھرا گھونپا گیا جہاں دراصل گردوں پر
حملہ کرنا مقصود تھا اور اگر گردہ اس وار سے کٹ جاتا تو پھر زندہ رہنے کا بظاہر کوئی امکان نہیں تھا لیکن اللہ
خطابات طاہر جلد دوم
142
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲ / جولائی ۱۹۸۸ء
تعالیٰ نے بچالیا اور بالکل وہ چھرا گر دے کے نزدیک سے خراشتا ہوا گزر گیا اور فوری طور پر طبی امداد بھی
میسر آگئی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب خدا نے ان کو نئی زندگی عطا کی ہے تو انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ
وہ شخص ہے جو اسلام آباد میں کسی زمانے میں ایئر کنڈیشنر زکامکینک ہوا کرتا تھا اور یہ وہی دن ہے
جب اس نے حملہ کیا ہے۔اس کے بعد یہ نظر سے غائب ہو گیا ہمیں تو کوئی اس کا علم نہیں تھا کہ کہاں
گیا اور اس کے ساتھ کیا ہوالیکن بعد ازاں اتنا ضرور معلوم ہوا کہ اس قاتلانہ حملے کے نتیجے میں یہ
صاحب اچانک مولانا بن گئے اور مولانا بھی اس پائے کے تحفظ ختم نبوۃ کی مجلس میں اور مجلس احرار میں
ان کو بے بدل عاشق رسول کے خطاب دیئے وہ اچانک ایک چاقو کے حملے سے کیسے وہ علم پا گئے اس کا
را از تو کسی کو معلوم نہیں لیکن جب مجھ سے بعض دوست ملتے تھے اور ان کی بات آتی تھی تو میں ان سے
کہا کرتا تھا کہ اتنے مدارس کا خرچ کیوں برداشت کر رہے ہو چاقو چلانے کی ٹریننگ دو تو علماء پیدا ہونا
شروع ہو جائیں گے۔غرضیکہ یہ وہ صاحب ہیں جو اس طرح آنا فانا ایک قتل کی کوشش میں مولا نابن
گئے اور پھر جیسا کہ میں نے بیان کیا کہ مجھے تو کوئی علم نہیں تھا گئے کہاں اور رہتے کہاں تھے؟ لیکن
۲۰ فروری یا ۲۲ / فروری کا دن تھا جب میں واپس آیا ہوں کراچی کے سفر سے اس وقت مجھے پتا
لگا۔اس کے بعد میں نے دیکھا کہ با قاعدہ اخبارات میں بھی مہم شروع ہوئی جو دن بدن تیز سے تیز تر
ہوتی چلی گئی اور ہر روز شاید ہی کوئی ناغہ ہو کہ یہ مطالبہ اخبارات میں شدت سے نہ آیا ہو کہ مرزا طاہر احمد
امام جماعت احمد یہ مولانا اسلم قریشی کا قاتل ہے اس نے اسے اغواء کیا ، اسے قتل کیا اور قوم اس خون کا
بدلہ مانگتی ہے اور قوم مطالبہ کرتی ہے کہ اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔چنانچہ مسلسل یہ خبریں آتی
رہیں اور اس تحریک میں ایک Momentum ایک نئی قوت پیدا ہوتی چلی گئی۔یہاں تک کہ پھر
معصوم احمدیوں کے گھروں پر حملے ہوئے گلیوں اور سڑکوں پر مولویوں نے اشتعال دلا دلا کر لوگوں کو
گھروں سے نکالا ، احمدی عبادت گاہوں پر حملے شروع ہوئے اور ایک پوری مہم جاری ہوئی اسلم قریشی
کے نام پر اور بڑی بڑی دعاؤں کی تحریکیں ہوئیں یہاں تک کہ ایک ایسا وقت بھی آیا کہ واضح طور پر
حکومت اس تحریک میں ملوث معلوم ہونے لگی۔یہ ایک لمبی داستان ہے جو کئی سال پر پھیلی ہوئی ہے لیکن ایک بات تو میں آپ کو یہ بتانی
چاہتا ہوں کہ جب میں نے پاکستان سے آنے کا فیصلہ کیا۔یعنی ۲۶ / اپریل ۱۹۸۴ء کے آرڈینینس کے
خطابات طاہر جلد دوم
143
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲؍ جولائی ۱۹۸۸ء
بعد تو اس وقت تک اس مہم کو چودہ ماہ گزر چکے تھے۔۲۶ اپریل کو جب آرڈینینس جاری ہوا ہے تو میں
نے آنے کا فیصلہ کیا۔بعد میں لوگوں نے الزامات کے ساتھ ایسے حملے بھی کرنے شروع کئے کہ بزدل
تھا، قاتل تھا بھاگ گیا اور انٹر پول کے ذریعے بلایا جائے وغیرہ وغیرہ اور جماعت کو بھی بہت طعنے
دیئے اور بہت ہی دل آزاری کی باتیں کیں لیکن ظاہر بات ہے کہ جب ۱۴ ماہ تک شدید مطالبوں کے
باوجود میں نے ایک ذرے کی بھی پرواہ نہیں کی اور ہرگز اس بات سے گریز نہیں کیا کہ مجھ سے پوچھا
جائے اور میں اس کا جواب دوں تو ۱۴ / ماہ کے بعد وہ اچانک کونسا خطرہ پیدا ہوا تھا جو مجھے وہاں سے
بھاگنا پڑا۔در حقیقت میرے وہاں سے چلے آنے کا کوئی دور کا بھی تعلق اس مولانا کی زندگی سے نہ تھانہ
ہے۔جب تک وہ ظالمانہ قانون پاکستان میں جاری رہے گا جس سے خلفاء احمدیت اپنے فرائضِ منصبی
ادا کرنے سے عاری رہیں گے اس وقت تک میں ہوں یا کوئی اور خلیفہ ہو اس ملک میں داخل نہیں
ہوگا۔خلیفہ وقت کی ساری دنیا کی ذمہ داریاں ہیں اور وہ کسی ایک جماعت کا خلیفہ نہیں بلکہ ساری
جماعت کا خلیفہ ہے اس وقت تک جماعت احمدیہ کا خلیفہ 117 ممالک کے انسانوں کا خلیفہ بن چکا
ہے یعنی خدا کا خلیفہ ان کے اوپر نگران کے طور پر مقرر فرمایا گیا اس لئے کسی خلیفہ وقت کو کسی ایک ملک
کے اندر محدود نہیں کیا جا سکتا اور اسی لئے کسی ایسے ملک میں کوئی جماعت احمدیہ کا خلیفہ نہیں رہ سکتا جس
میں وہ کھلے بندوں اپنے فرائض منصبی ادا کرنے سے قاصر رہے اور ساری دنیا کی جماعتوں کو اس
ہدایت سے محروم کر دے جن کے لئے اس کو مقررفرمایا گیا ہے۔یہ وجہ تھی جب مجھے آنا پڑا چنا نچہ میری
یہ تاریخیں صاف بتاتی ہیں ۲۶ اپریل کو یہ ظالمانہ آرڈینینس نافذ ہوا ہے اور ۲۹ کی رات کو میں نے
ملک چھوڑ دیا اور ۳۰ کو میں انگلستان پہنچ چکا تھا اس لئے اس واقعہ کا اس سے دُور کا بھی تعلق نہیں ہے۔اب میں آپ کو بتاتا ہوں آپ کی یاد دہانی کے لئے اسلم قریشی صاحب کی گمشدگی کے نتیجے
میں کس طرح مہم آہستہ آہستہ شروع ہوئی اور پھر زور پکڑ گئی۔۱۲ مئی کے رسالہ لولاک میں منظور الہی
صاحب ملک امیر مجلس تحفظ ختم نبوت اور رکن مجلس شوری پاکستان کا بنام صدر ایک کھلا چیلنج شائع ہوایا
بنام صدر ایک کھلی چٹھی شائع ہوئی۔اس میں انہوں نے یہ اعلان کیا کہ ختم نبوت کے مجاہد اور جیالے
مولانا اسلم قریشی مبلغ ختم نبوت سیالکوٹ نے معراجکے میں ا ر فروری کو تقریر کی اور ۷ ار فروری کو تقریر
کرنے سے پہلے ہی انہیں قادیانیوں نے اغواء کر کے قتل کر دیا ہے۔ختم نبوت کے پروانوں
پر ایسا ظلم
خطابات طاہر جلد دوم
144
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۲۲ ؍ جولائی ۱۹۸۸ء
پہلے کبھی نہیں ہوا۔اٹھانوے سال میں یہ پہلا واقعہ ہے۔اس حوالے کو میں نے اس لئے چنا ہے کہ
دشمن نے یہ تو اقرار کر لیا کر قتل کروانا جماعت کی فطرت میں نہیں ہے۔اٹھانوے سال میں پہلا واقعہ
یہ کہتے ہیں کہ ہوا ہے اس واقعہ کی حقیقت میں آپ کو آگے بتاؤں گا کہ کیا حقیقت ہے۔پھر لولاک
نے ۲ ارمئی کو ایک ادار یہ لکھ وہ لکھتے ہیں مولانا اسلم قریشی کے سلسلے میں یوم دعا منایا جائے۔اس کی
شہادت کی قبولیت درجات کی بلندی ، مجرموں کی گرفتاری ، پسماندگان کے صبر جمیل اور ناموس مصطفیٰ
کے تحفظ کا کام کرنے والوں کی کامیابی کیلئے دعائیں کی جائیں۔ایسی باتیں روزمرہ پاکستان کے
مشہور کثرت سے چھپنے والے اخبارات میں آئے دن چھپتی رہتی تھیں لیکن یہ چند نمونے میں صرف
آپ کی یاد کو تازہ کرنے کیلئے پیش کر رہا ہوں۔جن خطابات سے ان مولانا کو نوازا گیا۔ان میں عاشق رسول ایک نمایاں خطاب
تھا۔چنانچہ لولاک نے ۲۰ مئی کو یہ خبر شائع کی کہ عاشق رسول ، مجاہد ختم نبوت مولانا اسلم قریشی کو
اغوا کر کے شہید کر دیا گیا۔پھر محمد حنیف ندیم صاحب نے یہ اعلان چھپوایا کہ مرزا طاہر مولانا اسلم قریشی
کے اصل قاتل ہیں۔مولانا زاہد الراشدی کے بقول جب تک اسلم قریشی کے قاتل مرزا طاہر اور اس
کی جماعت مرزائیہ سے انتقام نہیں لیا جائے گا ہم چین اور آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔پشاور کی ختم
نبوت کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا کہ مولانا کے قاتلوں مرزائیوں اور ان کے سرغنہ مرزا طاہر کو
عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔مطالبہ کرتے ہوئے یہ عظیم الشان اجلاس اعلان کرتا ہے
کہ اگر حکومت اسلم قریشی شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ناکام رہی تو پھر مجلس کے
قائدین کے حکم پر ہم مسلمان اسلم قریشی کے خون کا انتقام لینے کا عہد کرتے ہیں۔ملک منظور الہی
صاحب نے ایک اور کھلی چٹھی صدر اور گورنر کے نام لکھی اور اخبار میں شائع کروائی۔وہ یہ تھی کہ مجاہد ختم
نبوت سیالکوٹ کا اغوا اور قتل ایسا بہت بڑا کام مرزا طاہر کے حکم کے بغیر ہرگز ہر گز نہیں کیا جا سکتا اور نہ
ہی مرزا طاہر کے حکم کے بغیر کسی مرزائی کو اتنی جرات ہو سکتی ہے کہ وہ آٹھ کروڑ مسلمانوں کے متفقہ
عقیدہ ختم نبوت کے مبلغ کو دن دہاڑے اغوا اور قتل کر دے۔یہ حوالہ بھی در اصل جماعت احمدیہ کو ایک
عظیم الشان خراج تحسین ہے۔نظام تو جھوٹا جیسا ہے ہی لیکن ان کو یہ پتا ہے اقرار کرتے ہیں کہ ساری
دنیا میں یہ ایک جماعت ہے جو اپنے امام کے ایک اشارے پر اٹھنا اور بیٹھنا جانتی ہے اور ساری دنیا میں
خطابات طاہر جلد دوم
145
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲ / جولائی ۱۹۸۸ء
ایک کروڑ احمدیوں میں ایک بھی ایسا نہیں جو اپنے امام کی منشا کے خلاف کوئی حرکت کرے۔اگر اسلام یہ
نہیں تو پھر اسلام اور کیا ہے؟ یہی وہ اسلام ہے جو حضرت اقدس محمد اللہ نے سکھایا اور آج خلافت
احمدیہ سے وابستہ ہو چکا ہے۔پھر عوام الناس کو اشتعال دلانے کی مزید کوششیں کرتے ہوئے ایسے
ایسے اعلان کئے گئے جن میں سے میں ایک پڑھ کے سناتا ہوں۔جب تک آپ اپنی محنت کا نشانہ
مرزا طاہر احمد اور موضع معراجکے کے قادیانیوں
کو نہیں بنائیں گے اس وقت تک آپ کی محنت بار آور
ہونے کا کوئی امکان نہیں۔پھر ایک بیان شائع ہوا جس پر پاکستان کی ختم نبوت کانفرنس میں شریک
ہونے والے علماء نے صاد کیا اس میں جو مشہور علماء شریک ہوئے ان کے نام یہ ہیں۔محمد اشرف
انبالوی ، منظور چنیوٹی، عبدالمجید ندیم، مفتی مختار احمد نعیمی ، شریف جالندھری،عبدالحکیم، امیرحسین
گیلانی، قاضی اسرار الحق، بغضنفر کراروی ، زاہد الراشدی ، گو ہر الرحمن ، قاضی احسان الحق اور مقامی
کونسلر شیخ محمد رشید و دیگر متعدد علماء۔اس میں بار بار حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ مرزا طاہر کو
اسلم قریشی کے قتل کے جرم میں پھانسی دی جائے۔کیونکہ اگر نواب محمد احمد کے قتل میں سابق
وزیر اعظم بھٹو کو پھانسی دی جاسکتی ہے تو مرزا طاہر کو کیوں نہیں دی جاسکتی۔یہ تمام باتیں صاف ایک
سازش کا پتا دے رہی ہیں۔ان علماء نے ایک خاص سازش کے ذریعے ان صاحب کو اس نیت سے
غائب کیا کہ خلافت احمدیہ پر حملہ کیا جائے اور اس کے نتیجے میں جو تحریک چلے اس سے جماعت احمد یہ
کو اس کی مرکزیت سے محروم کر دیا جائے۔یہ ایک با قاعدہ سازش تھی کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ہوا۔چنانچہ یہ جو کہا گیا در اصل یہ صدر ضیاء الحق
کو تحریک اور تحریک اس رنگ میں کی گئی کہ تم تو بہت بڑے ہیرو ہو تم نے تو سابق وزیر اعظم کو نہیں
چھوڑا تمہارے سامنے جماعت احمدیہ کے سربراہ کی حیثیت کیا ہے اس لئے اسے جوان ہیرو ! آگے
بڑھو اور مرزا طاہر کو قتل کر کے عظیم الشان مقام حاصل کر لو۔اس رنگ میں ان کو تحریص اور تحریک کی
جانے لگی۔پھر جب میں یہاں چلا آیا تو ان کو خیال آیا کہ جس کو ہم قاتل کہتے تھے وہ تو ہاتھ سے نکل
گیا ہے۔جب تک اس کے خاندان میں کسی اور کو حملے کا نشانہ نہ بنایا جائے اس وقت تک یہ تحریکیں
اب زندہ نہیں رہیں گی۔چنانچہ انہوں نے اس مقصد کیلئے مرزا لقمان احد کو جو حضرت صاحبزادہ مرزا
ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث مرحوم و مغفور کے صاحبزادے اور میرے داماد ہیں۔ان کو چنا اور