فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 13

خطابات طاہر جلد دوم
146
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲؍ جولائی ۱۹۸۸ء
ایسی خبریں اخباروں میں شائع ہونے لگیں۔مرز القمان کو اسلم قریشی اغوا کیس میں فوری طور پر گرفتار
کر کے قلعہ میں لے جا کر آئندہ سازش کے بارے میں تفتیش کی جائے۔پھر یہ اعلان شائع ہوا کہ
ضرورت اس امر کی ہے کہ مرزا لقمان کو اسلم اغواء کیس میں فوری طور پر گرفتار کیا جائے وغیرہ وغیرہ۔یہ
با تیں اخبارات میں شائع ہوتی تھیں اور حکومت ایک کے بعد دوسراکمیشن مقرر کرتی تھی لیکن ایک لمبے
عرصے تک یعنی کم و بیش دو سال تک صدر پاکستان خود خاموش رہے اگر چہ ان کے ایماء پر ان کے حکم
سے پولیس کے مختلف کمیشن بیٹھتے رہے اور کوشش کرتے رہے کہ جس حد تک ممکن ہو سکے علماء کو بھی
راضی رکھیں اور تفتیش کا کام آزادانہ بھی آگے بڑھے لیکن آخر وہ خاموش نہیں رہ سکے اور ۲۲ فروری
۱۹۸۵ء کو یہ اعلان اخبار میں شائع ہوا کہ صدر پاکستان نے سیالکوٹ کے مولانا اسلم قریشی کی گمشدگی کا
معمہ حل نہ کرنے پر سخت نوٹس لیا اور پولیس کو ڈرایا دھمکایا ہے کہ تم کیوں اس معمے کو جلد حل نہیں کرتے۔صدر پاکستان نے پنجاب پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ان علماء کی گمشدگی کے بارے میں تمام وسائل
بروئے کار لائے جائیں۔یہ ایک عالم کس طرح بن گیا۔بات یہ ہے کہ اس کے بعد ایک دو اور علماء
بھی روپوش ہونے لگے اور ان سب کا الزام بھی مجھ پر اور جماعت احمدیہ پر لگایا جاتا رہا۔تو جب صدر
مملکت نے دیکھا کہ بات بڑھ رہی ہے کہ ایک عالم کی بات نہیں رہی اب
تو علماء کا قتل عام شروع ہو گیا
ہے تو انہوں نے پھر دخل دینا ضروری سمجھا اور کہا اس معاملے کی تحقیق کی جائے لیکن جو باقی دو علماء تھے
تین کا مجھے علم ہے ان کا نام آتا رہا ہے وہ تو بخیر و خوبی گھر پہلے ہی پہنچ گئے تھے یا پولیس نے ویسے ان کو
نکلوالیا تھا کہیں سے مگر یہ صاحب غائب رہے۔اس سلسلے میں منظور الہی ملک جو سب سے زیادہ اونچی
آواز میں مولانا کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور نہایت ہی بھونڈی زبان میں مجھ پر
ہی نہیں صدر مملکت پر بھی حملے کرتے رہے کہ تمہیں اپنی پڑی ہوئی ہے اپنی عیش وعشرت کی اور اتنا
عظیم الشان مولا نا گم ہے اور تم کچھ نہیں کرتے۔جب انہوں نے دیکھا کہ کوئی ایسی کارروائی نہیں
ہوئی جس سے مولانا کا سراغ ملے تو انہوں نے پھر کھلے عام ایک دھمکی دی۔وہ یہ تھی کہ وہ ۳۰ اکتو بر کو
مرکزی جامع مسجد اسلام آباد میں اس وقت تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے جب تک مبلغ تحفظ
ختم نبوت مولانا محمد اسلم قریشی کے قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا۔اللہ تعالیٰ نے جب مجھے یہ توفیق عطا فرمائی کہ میں تمام معاندین احمدیت کو مباحصلے کا چیلنج

خطابات طاہر جلد دوم
147
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲ / جولائی ۱۹۸۸ء
دوں تو اس میں میں نے یہ بات بطور خاص لکھی خطبے میں بھی بیان
کی اور تحریر میں یہ بات شامل کی کہ تم
بحیثیت سربراہ جماعت احمد یہ مجھ پر ایک شخص اسلم قریشی کے قتل کا الزام لگارہے ہو پانچ سال ہو گئے
یہ سنتے ہوئے کان پک گئے۔تم سے تو کچھ کلام نہیں مگر اپنے خدا سے تو کلام ہے اس لئے تمہیں مباھلے
کا چیلنج دیتے ہوئے میں اس بات کو بھی شامل کرتا ہوں تم بھی خدا کی قسم کھا کر کہو کہ واقعہ اس شخص کو
اغواء کر کے قتل کروایا گیا ہے اور جماعت احمدیہ کے سربراہ نے ایسا کیا ہے اور میں بھی اعلان کرتا ہوں
کہ الف سے ے تک یہ سارا دروغ ہی دروغ ، جھوٹ ہی جھوٹ ہے۔پس تم بھی خدا کی لعنت ڈالو
جھوٹے پر اور میں بھی خدا کی لعنت ڈالتا ہوں جھوٹے پر۔یہ دس تاریخ کا اعلان ہے اور ایک مہینے کے
اندراندر بلکہ بعینہ ایک مہینے پر عین دس تاریخ کو جولائی ہی کی دس تاریخ کو اسلم قریشی صاحب ایران
سے کوئٹہ پہنچ گئے۔گو ان کے پہنچنے کی خبریں کچھ دن بعد شائع ہوئیں لیکن یہ بات مسلمہ اور مصدقہ ہے
کہ وہ عین دس تاریخ کو پاکستان میں داخل ہوئے۔جب ان سے پوچھا گیا۔پہلے اس سے میں آپ
کو یہ بتاؤں جب یہ داخل ہوئے اور پولیس کی تحویل میں آگئے تو وہاں بہت ہی ایک قسم کا مباحثہ ہوا
بڑے لوگوں میں کہ اس شخص کو اب کیا کریں اور کیا کہیں؟ ایک ایسی ہڈی ہے جو اگلی جائے نہ نکلی
جائے۔لوگوں کو بتائیں تو کیسے بتائیں نہ بتائیں تو اس کے کیا خطرات ہیں۔چنانچہ دو گروہوں میں
فیصلہ کرنے والے بٹ گئے اور آخر وہ گروہ غالب آیا۔انہوں نے کہا کہ عقل کے ناخن لو اس شخص کو اگر
تم چھپاؤ گے تو تم ملوث ہو جاؤ گے اور ہمیشہ دنیا کہے گی کہ تم نے جان کر چھپایا تھا کیونکہ تم اس جرم میں
شروع سے ہی شریک تھے اس لئے تمہیں بہر حال ظاہر کرنا پڑے گا اور اگر ظاہر کرنا ہے تو باقاعدہ ٹی وی
پر ظاہر کرو اور آئی جی پولیس بڑی ذمہ داری کے ساتھ سارا اعلان کرے۔چنانچہ ۱۳ جولائی ۱۹۸۸ء کو ایک پریس کانفرنس بلائی گئی۔جس میں آئی جی پنجاب پولیس
نے یہ انکشاف کیا اور اس پر مولانا اسلم صاحب کے ساتھ پریس والوں نے کچھ سوال بھی کئے جن کے
جواب بھی اخبار میں شائع ہوئے۔میں اس میں سے چند اقتباسات آپ کے سامنے رکھتا
ہوں۔جب پوچھا گیا کہ مولانا آخر آپ غائب کیوں ہو گئے بیٹھے بٹھائے سوجھی کیا آپ کو ؟ ہنستا
بستا گھر چھوڑ گئے علماء کو اتنا دکھ پہنچا کہ وہ آپ کی مغفرت کی دعائیں کرنے لگے اور آپ کو ہوش ہی کوئی
نہیں۔تو انہوں نے فرمایا میں نے نامساعد گھر یلو اقتصادی حالات اور نامواقف دینی ماحول سے

خطابات طاہر جلد دوم
148
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲ / جولائی ۱۹۸۸ء
تنگ آکر خود ہی رخت سفر باندھا اور یہاں سے پہلے گوادر اور پھر ایران چلا گیا اور بعد میں ایرانی فوج
میں بھرتی ہو گیا۔مگر جسمانی کمزوری اور متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث میں نے ایرانی فوج
کی ملازمت چھوڑ دی۔میں خود اس لئے گم نہیں ہوا کہ قادیانی اقلیت کو پریشان کروں۔انگریزی میں
کہتے ہیں The cat is out of the bag یہ دل میں کھٹک رہی تھی بات۔صاف پتا چلتا ہے
کہ اس سازش میں پورا ایک حصہ لینے والے کل پرزے تھے اور بنیادی وجہ یہی تھی اس لئے بغیر کسی
کے پوچھے ہی فورا ساتھ یہ کہہ دیا کہ میں قادیانیوں کو احمدیوں کو دکھ پہنچانے کی خاطر نہیں گیا۔مولانا
نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا اس تمام عرصے میں یعنی پانچ سال سے زائد عرصے سے
انہوں نے اپنے گھر کوئی پیسہ نہیں بھجوایا۔اب تعجب کی بات یہ تھی کہ مالی پریشانیوں سے گھبرا کر وہ نکلے تھے بیوی بچوں کو کسمپرسی کی
حالت میں وہ چھوڑ گئے تو پیسہ کیوں نہیں بھجوایا۔اس کا جواب انہوں نے یہ دیا کہ یہ صحیح ہے کہ میں نے
پیسہ نہیں بھجوایا مگر وجہ یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کا رازق ہے۔اب بتائیں کہ اتنا بڑا عالم ہو کے میں یہ
کیسے بھول جاتا کہ اللہ رازق ہے صرف رازق نہیں تو اسلم قریشی کا ہی نہیں ہے۔جو مالی تنگی سے گھبرا کر
باہر بھاگ گئے اور پانچ سال تک بیوی بچوں کی مڑ کر خبر تک نہ لی اور کہا ایک پیسہ بھی اس عرصے میں نہیں
بھجوایا۔پھر فرمایا کہ بات یہ ہے کہ چونکہ اتنا کامل تو کل تھا کہ اللہ تعالیٰ رازق ہے میں نے زمانہ بے وطنی
میں اس بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں۔پھر انہوں نے یہ بھی اقرار کیا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا
میں اپنی مرضی سے بعض وجوہ کی بنا پر ایران گیا تھا۔میری طویل عرصہ تک روپوشی کے دوران پاکستان
میں جو جانی و مالی نقصان ہوا میں اس میں برابر کا شریک ہوں اور اس پر شرمندہ ہوں۔آئی جی پنجاب نے پریس کو بتایا کہ پولیس تو شروع سے ہی جانتی تھی کہ قتل و تل کا تو سوال
ہی نہیں یہ سب فراڈ ہے اور پولیس ان کو بازیاب کرانے کی پوری کوشش کر رہی تھی لیکن کچھ پیش نہیں
جاتی تھی۔آخر یہ ایسا انتظام ہو گیا کہ یہ ہمارے ہاتھ آگئے۔یہ جو خبریں شائع ہوئیں اور ٹیلی وژن پر
اس کا چرچا ہوا۔چونکہ یہ خبر فی ذاتہ جماعت کے معاند علماء کو ذلیل ورسوا کرنے والی تھی اور ساری دنیا
میں ان کے ڈھول کا پول
کھلتا تھا کہ کس قسم کے علماء ہیں کس قسم کے قماش کے لوگ ہیں یہ ایسا کھلم کھلا
جھوٹ اور افترا ہے اور پھر ایسی ظالمانہ سازش کہ کثرت سے جماعت احمدیہ کو مظالم کا نشانہ بنایا جانا

خطابات طاہر جلد دوم
149
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲؍ جولائی ۱۹۸۸ء
ملک کے شمال سے جنوب تک تحریکیں چلائی جانی۔کئی نہایت عظیم الشان احمدی اس تحریک کے دوران
شہید بھی ہوئے۔طرح طرح کے مظالم کا جماعت کو نشانہ بنایا گیا گلیوں میں گھسیٹے گئے ہر طرح کا
زدوکوب کیا گیا غرضیکہ کوئی بھی کسر انہوں نے ظلم کی اٹھا نہیں رکھی۔اس ساری تاریخ کو مد منظر ر کھتے
ہوئے جب آپ دیکھتے ہیں کہ ثابت ہو رہا ہے کہ جماعت احمدیہ کا اس واقعہ سے دور کا بھی تعلق نہیں
ہے تو اس گروہ علماء کی ذلت ورسوائی تو ظاہر وباہر ہے ان کا جھوٹا ہونا تو ثابت ہو گیا لیکن عین اس وقت یہ ہوا
جبکہ ایک مہینہ پہلے با قاعدہ ان کو مباحصلے کا نوٹس دے دیا گیا تھا اس لئے اس تکلیف میں مزید آگ لگ گئی
اس قدر بے قراری ہوئی علماء کو اس واقعہ سے کہ وہ آپے سے باہر ہو گئے اور ایسی الٹی پیٹی باتیں کرنے لگے کہ
انسان حیران ہو جاتا ہے کہ ایک ادنی عقل رکھنے والا بھی ایسی باتیں کر سکتا ہے چنانچہ علماء کے جو بیان اس
واقعہ کے بعد شائع ہوئے ہیں میں ان میں سے چند آپ کے سامنے پڑھ کر سناتا ہوں۔مولا نا خان محمد صاحب نے اسلم قریشی کی برآمدگی کو ایک معجزہ قرار دیا اور ان کے بیان کو
قادیانیوں اور انتظامیہ کی سازش قرار دیا۔ان کا آجانا معجزہ اور ان کا بیان سازش۔عطا المومن بخاری
صاحب نے کہا پولیس اپنی روایت کے مطابق مرضی کی باتیں نکلوا کر قادیانیوں کو بری الذمہ کرنا چاہتی
ہے اور قادیانیوں کے امیج کو بحال کرنے کے لئے نہایت مکروہ ڈرامہ رچایا گیا۔یعنی اس کی برآمدگی
مکروہ ڈرامہ ہے۔اس کے قتل کا الزام کوئی ڈرامہ نہیں۔یہ سب جھوٹ ہے تو زندہ کیسے ہو گیا
پھر ؟ مجلس ختم نبوت بلوچستان نے کہا کہ اسلام آباد میں بازیابی کا ڈرامہ تیار کیا گیا۔عطا المومن بخاری
نے کہا کہ مولانا اسلم قریشی کی ڈرامائی بر آمدگی مذہبی قوتوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔حاجی سید شاہ
محمد قائم مقام امیر مجلس تحفظ بلوچستان نے اعلان کیا کہ مولانا اسلم قریشی کو فوراً مجلس کی تحویل میں دیا
جائے کیونکہ انہیں پولیس کی تحویل میں قتل کر کے اسے خود کشی قرار دے دیا جائے گا اور ایک مولا ناسب
پر بازی لے گئے ان کا نام ہے مولوی احمد الرحمن صاحب مرکزی نائب صدر تحفظ ختم نبوت فرماتے ہیں
کہ ہم سو فیصد یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ یہ کہانی جعلی اور فرضی ہے اور حکومت کے ذمہ دار لوگوں سے
ہم اس موضوع پر مباھلہ کرنے کے لئے تیار ہیں کہ اسلم قریشی ہے ہی نہیں۔مباھلے کا ایک چیلنج
میں نے ان کو دیا ہے وہ دوسری طرف وہی کسی اور کو چیلنج دینے لگ گئے ہیں اس میں غالب کا یہ
شعر یاد آ گیا کہ

خطابات طاہر جلد دوم
150
تماشہ کہ اے محو آئینہ داری
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲؍ جولائی ۱۹۸۸ء
تجھے کس تمنا سے ہم دیکھتے ہیں (دیوان غالب صفحہ: ۱۵۸)
ایک مولانا نے یہ اعلان کیا کہ اسلم قریشی صاحب اگر چہ جسمانی طور پر ہم میں واپس آگئے
ہیں لیکن ذہنی طور پر وہ ابھی تک واپس نہیں آئے وہ دراصل پاکستان میں ذہن چھوڑ گئے تھے واپس کیا
لاتے۔بہت دلچسپ اعلانات ہیں ان کے۔ایک جنگ اخبار لنڈن میں خبر شائع ہوئی ۱۵ جولائی کو
انہوں نے کہا کہ مولانا اسلم قریشی کا واپس آجانا ہمارے مخالفین کے منہ پر قدرت کا طمانچہ ہے یہ
طمانچہ ہمیں لگا ہے تکلیف تمہیں ہو رہی ہے یہ کیا عجیب بات ہے اور پھر اس سے بات دل کی باہر
آگئی۔ان کو دل میں یقین ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک معجزہ ہے ادھر مباھلے کا
چیلنج دیا گیا ادھر علماء نے منظور کرنا شروع کر دیا اور ابھی ایک مہینہ نہیں گزرا تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
ایک عظیم الشان نشان ظاہر ہوتا ہے۔چنانچہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤوں نے مشترکہ بیان جاری کیا کہ مولانا اسلم
قریشی کے گم ہو جانے یامل جانے سے مرزا غلام احمد کے بچے یا جھوٹے ہونے کا کوئی تعلق نہیں۔دل
کا چور ہے وہ باہر آ گیا ہے۔یہ محسوس کر رہے ہیں کہ یہ ایک بہت عجیب واقعہ ہوا ہے جو ہونا نہیں
چاہئے تھا۔بجائے اس کے کہ شرافت دکھائیں، استغفار پڑھیں ، جھوٹ سے باز آئیں۔ایک جھوٹ
کے بعد دوسرے جھوٹ میں ملوث ہوتے چلے جارہے ہیں اور اس قدر دیدہ دلیری سے جھوٹ بول
رہے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ علماء دین کہلوا کر کس طرح ان کو جرات ہے اور یہ جانتے ہیں سارے
بلاشبہ جانتے ہیں کہ یہ سب جھوٹے ہیں۔سب جھوٹی کہانیاں بنارہے ہیں لیکن باز نہیں آتے۔اب یہ
اتنی کھلم کھلا بات کہ میں نے پہینج مباھلے کا دیا وہ دس جون کو خطبہ بھی شائع ہوا،اخبارات میں اس کی
خبریں بھی شائع ہوئیں۔پھر ان میں سے بعض مولویوں نے اسے قبول بھی کر لیا۔اس کے باوجود
جھوٹ کی جسارت دیکھیں۔جسارت اخبار ہی کا نام ہے۔وہ ۱۴؍جولائی ۱۹۸۶ء کولکھتا ہے ٹی وی پر
اسلم قریشی کے مبینہ ڈرامے کے فوراً بعد پاکستانی مسلمانوں کو قادیانی خلیفہ کا چیلنج لندن سے جاری کردہ
دعوت مباھلہ ٹی وی شو کی دوسری صبح اخبارات سمیت پورے ملک میں پھیلا دی گئی۔اس میں
قادیانیت کے مخالفین کو کافرو کاذب قرار دیا گیا۔منظم منصوبہ بندی کا ثبوت اس بات سے بھی ملتا ہے

خطابات طاہر جلد دوم
151
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲؍ جولائی ۱۹۸۸ء
کہ ٹی وی سے اس ڈرامہ کے نشر ہونے کے چوبیس گھنٹے کے اندراندر قادیانیوں کے پیشوا اور امام مرزا
طاہر احمد کا ایک کھلا کھلا چیلنج ملک میں وسیع پیمانے پر پھیلا دیا گیا اور اس کی نقول اخبارات کے دفاتر
میں پہنچادی گئیں۔یعنی یہ جانتے ہیں دل میں کہ اگر مباہلے کے بعد یہ واقعہ ہوا ہے تو یہ ان کی صداقت
کا نشان بن جاتا ہے اس لئے اب اس پر پردہ ڈالنے کیلئے یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ مباھلہ وباھلہ سب بعد
کا خیال ہے۔ادھر مولانا اسلم قریشی دریافت ہوئے اُدھر انہوں نے مباحلے کا چیلنج پھیلا دیا اور بعض
علماء نے اس کو اور رنگ میں پیش کیا۔وہ یہ کہتے ہیں کہ غالباً اس اخبار نے بھی اس رنگ میں پیش کیا
ہے۔بعض نے کہا کہ مباھلہ تو انہوں نے دیا ہی دریافت ہونے کی وجہ سے ہے بعض نے کہا کیا ہے
کہ ان کو لازماً پہلے پتا تھا اور اسی لئے انہوں نے مباحصلے کا چیلنج دیا اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ ادھر اسلم
قریشی دریافت ہوا اور ادھر انہوں نے مباھلے کے چیلنج کو سارے ملکوں میں پھیلا دیا۔اب بیوقوفی کی
حد ہے اگر پہلے پتہ تھا تو دریافت ہونے سے پہلے پھیلانا چاہئے تھا۔بعد میں پھیلانے کا کیا مطلب
ہے۔دلیل یہ بنائی جارہی ہے چونکہ ان کو پہلے ہی پتا تھا اس لئے ادھر اسلم قریشی دریافت ہوا اور اُدھر
اس کے فوراً بعد مباھلے کا چیلنج پھیلا دیا حالانکہ پھر پہلے پھیلانا چاہئے تھا لیکن یہ سارا جھوٹ ہے یہ خود
جانتے ہیں کہ جھوٹ ہے، خدا تو سب سے بہتر جانتا ہے۔اس پر جو ردعمل ہوا ہے بعض دوسرے علماء کا
اس کا ذکر بھی میں کرتا ہوں لیکن فوراً دعوت مباھلہ سے فرار کے بہانے ڈھونڈے جانے لگے اور ایسی
ایسی شرطیں لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ جس کے نتیجے میں یہ بچ جائیں اور دنیا کی نظر میں جھوٹے
بھی ثابت نہ ہوں بگھوڑے ثابت نہ ہوں۔ایک صاحب کہتے ہیں کہ مباھلہ ربوہ کے گول
بازار اور اقصی چوک میں رکھا جائے، ایک صاحب کہتے ہیں کہ مباھلہ کا محل مدینہ منورہ
ہونا چاہئے۔ایک صاحب کہتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں آکر ان کے ساتھ مناظرہ کرنے کے علاوہ
مباھلہ کریں ، ایک صاحب نے ان سے پہلے اعلان کیا تھا کہ مباھلہ ساؤتھ افریقہ میں ہونا چاہئے اور
جو یہاں ختم نبوت کے علماء پہنچے ہیں ان کے نزدیک سب سے مقدس جگہ مباھلے کی ویمبلے ہال
ہے۔ویمبلے ہال میں جب وہ جلسہ کر رہے ہوں تو ہم مباحلے کا چیلنج دینے کیلئے وہاں پہنچ جائیں۔اب سیدھی بات ہے کہ میں نے تو ساری دنیا کے مکفرین اور مکذبین کو چیلنج دیا ہے اور کیسے
ممکن ہے کہ ایک شخص ہر کس و ناقص کو چیلنج دے دے اور پھر ہر چیلنج کے جواب میں وہ دوڑتا پھرے کبھی

خطابات طاہر جلد دوم
152
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲ / جولائی ۱۹۸۸ء
اس میدان میں کبھی اُس میدان میں کبھی اس میدان میں اور اس میدان کی احتیاج ہے کیا کوئی ضرورت
نہیں کسی میدان کی بھی۔حضرت اقدس ﷺ نے خدا کے اذن پر جو مباحلے کا پہلا چیلنج دیا تھا نجران کے
عیسائیوں کے وفد کو اس میں صاف آیات سے ظاہر ہے کہ نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَ
نا وَنِسَاءَ كُمُ وَأَنْفُسَنَا وَ أَنْفُسَكُمْ (آل عمران :۱۲) تمام تفصیل قرآن کریم میں موجود ہے
کہ آؤ اپنے بیوی بچوں کو ، اپنے مردوں کو عورتوں کو سب کو بلاؤ۔اگر ایک میدان میں ضروری تھا ان
سب کا اکٹھا ہونا تو تم لوگوں کے بیوی بچے کہاں اکٹھے ہو سکتے تھے وہاں وہ تو اپنے وطن میں بیٹھے
ہوئے تھے اس لئے صاف پتا چلتا ہے کہ نزع کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ایک میدان میں اکٹھا
کرو۔پھر دوسری بات ان
علماء کو معلوم نہیں۔معلوم ہونی چاہئے اگر معلوم نہیں کہ جتنی روایات ملتی ہیں
اگر ان پر اعتماد کیا جائے تو شکل یہ بنتی ہے کہ اس چیلنج کے بعد قرآن کریم کی اس آیت کی تفصیل میں
حضرت محمد مصطفی امی نے صرف مردوں میں سے حضرت علی کو ساتھ لیا اور خواتین میں سے
فاطمتہ الزاہرہ کو ساتھ لیا اور دو نواسوں کو اپنے ساتھ لیا اور اس آیت کی تفصیل یہ سمجھی کہ
وَانْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُم سے مراد بس ہم یہی ہیں اس کے سوا مسلمانوں میں کوئی اس لائق
نہیں کہ مسلمانوں کی نمائندگی کر سکے۔اسی وجہ سے چونکہ احادیث میں یہ بات ملتی ہے بہت سے علماء
نے ان احادیث پر بڑی سخت تنقید کی ہے اور جامع الازھر میں کچھ عرصہ پہلے علماء نے اس تحقیق کے
نتیجے میں یہ بات ثابت کی کہ یہ تمام روایتیں شیعہ روایتیں ہیں اور ان میں ایک راوی ایسا شامل ہے جو جھوٹا
اور نا قابل اعتماد ہے اور اس شیعہ خیال کو تقویت دینے کی خاطر یہ روایتیں گھڑی گئی ہیں کہ آنحضرت مالی
کے نزدیک یہی آپ کے خاندان کے چند افراد تھے جو جماعت مومنین میں سے تھے اور
وَأَنْفُسَنَا وَ اَنْفُسَكُہ میں شامل تھے باقی نہیں تھے اس لئے پھر ان کو شیعہ مذہب اختیار کرنا
چاہئے لیکن سیدھی بات یہ ہے کہ اگر اکثریت اس روایت کو سچا سمجھتی ہے تو شیعہ مسلک کی تائید کی
روایتیں ہیں مگر امر واقعہ ہے کہ مباھلہ کسی مقام کا محتاج نہیں۔مقام ایک کردار ضرور ادا کرتا ہے۔پہلے زمانوں میں جب اخبارات نہیں ہوا کرتے تھے اشاعت نہیں ہوا کرتی تھی تو نمائندوں
کو کسی ایک جگہ اکٹھا کرنا اس غرض سے تھا کہ وہ تمام دوسروں پر گواہ بن جائیں۔اس میں بھی یہ ضروری
نہیں تھا کہ ہر فریق کے خاندان کسی گروہ کے سارے افراد حاضر ہوں پس ان کو مباھلہ قبول کرنے

خطابات طاہر جلد دوم
153
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲ ؍ جولائی ۱۹۸۸ء
سے انکار کیوں ہے؟ مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی سوائے اس کے کہ یہ فرار کا بہانہ ہے۔یہ ڈر رہے ہیں خوف
کھا رہے ہیں جانتے ہیں کہ خدا کا ایک قہری نشان ظاہر ہو چکا ہے اور خدا تعالیٰ ان کو نہیں چھوڑے
گا۔اگر انہوں نے مباھلے کو کھلم کھلا تسلیم کیا لیکن ان کو میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ان شرارتوں اور
دروغ گوئی سے باز نہیں آئے اور فرار کے اس طرح بہانے ڈھونڈتے رہے کہ دنیا کو مزید دھو کے میں
مبتلا رکھیں اور ان کو پتا نہ لگے کہ خدا کس کے ساتھ ہے تو خدا خودان دھوکوں میں مبتلا نہیں کیا جاسکتا ہمارا
خدا اس بات پر قادر ہے کہ تم فرار ہونے کی کوشش کرو تب بھی خدا کی لعنتیں تمہارا تعاقب کریں گی
اور خدا کی لعنتیں تمام دنیا پر ظاہر کر دے۔کہ بیچ مرزا غلام احمد قادیانی اور آپ کی جماعت کے ساتھ
ہے اور آپ کے منکرین اور مکفرین کے ساتھ نہیں ہے اس لئے تو بہ اور استغفار سے کام لیں اور تمسخر
اور تضحیک کو چھوڑ دیں۔واقعہ یہ ہے کہ دعوت مباھلہ قبول کرنے والے جتنے علماء کی قبولیت کے دعوے کا میں نے
مطالعہ کیا ہے ان سب نے فرار کی ایک بیچ لگا رکھی ہے اس لئے میں جماعت احمدیہ کی طرف سے
اعلان کرتا ہوں کہ جس طرح ہم پورے اطمینان کے ساتھ خدا پر توکل رکھتے ہوئے اور کامل یقین کے
ساتھ لعنت ڈال رہے ہیں جھوٹے پر تم کیوں ڈرتے ہو اس بات سے اگر کسی جگہ کا ہونا ضروری ہے تو
زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ تم پر لعنت نہ پڑے لیکن فرار کی لعنت سے تو بچ جاؤ گے۔اس لئے جرات کے
ساتھ آگے بڑھو اور غیر مشروط طور پر اعلان کر دو اور واقعہ یہ ہے کہ یہ سارے علماء اس بات کو بھی جانتے
ہیں کہ ایک مقام پر اکٹھا ہونا ضروری نہیں۔اگر یہ ایسا نہ ہوتا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر یہ الزام
نہ لگاتے کہ مولوی ثناء اللہ کے ساتھ مباھلے میں ہار گئے تھے کیونکہ وہاں تو کسی مقام پر ا کٹھے نہیں ہوئے
تھے ایک مقابلہ تھا ، ان کی کتابیں بھری پڑی ہیں اس الزام سے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مولوی
ثناء اللہ سے مقابلہ میں ہار گئے تھے اور یہ مباھلہ تھا یہ جانتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ مباھلہ تحریری
طور پر ہوا تھا۔پس آجکل کے زمانہ میں جبکہ اخبارات میں ریویو میں کثرت سے خبر میں شائع ہو جاتی
ہیں اکٹھے ہونا ضروری نہیں ہے اور پھر ان
کی نیتیں فساد کی ہیں اور فساد کی وجہ سے یہ چاہتے ہیں کہ ہم
اس پر قتل وغارت کریں اور پھر کہہ دیں ابھی مباھلہ شروع نہیں ہوا تھا کہ مارے گئے ہمارے
ہاتھوں ، خدا کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں لوگ ایک دوسرے کے ہاتھوں اور اپنے دشمنوں کے

خطابات طاہر جلد دوم
154
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۲۲ ؍ جولائی ۱۹۸۸ء
ہاتھوں نہیں مارے جاتے ، بڑے کھلے طور پر واضح طور پر نشان سورج کی طرح چمکتا ہوا ظاہر ہوتا ہے
اور واضح ہو جاتا ہے کہ اس میں انسان کے ہاتھ کی کوئی کارروائی شامل نہیں ہے ان معاندین کے
جنہوں نے مسیح موعود علیہ السلام کی گستاخی اور ان معاندین میں جنہوں نے بدکلامی میں تمام دوسرے
علماء کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایک شخص منظور چنیوٹی صاحب ہیں۔حد سے زیادہ بدگو اور بد کلام اور چھوٹی ذات کے آدمی
ہیں نعوذ باللہ من ذلک، میری ہرگز یہ مراد نہیں کہ چونکہ ترکھان ہیں اس لئے چھوٹی ذات کے آدمی
ہیں۔قرآن کریم کے مطابق ذات ہرگز چھوٹی ذات ہونے کی نشانی نہیں بلکہ یہ بیان کیا جاتا ہے
روایات میں کہ خود حضرت نوح خدا کے نبی تھے اور ترکھان بھی تھے اس لئے ہرگز یہ غلط نہ سمجھیں۔انسان اپنی عادات سے کمینہ بنتا ہے۔پس جب میں چھوٹی ذات کہتا ہوں تو میں ان کی ذات کہتا ہوں
ان کی ساری حرکتیں کمینوں والی ہیں۔سفلا نا عادتیں ہیں اور اس قدر بے باک ہیں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ السلام پر گندا چھالنے اور احمدیوں کی دل آزاری کرنے میں شاذ ہی ایسا بے باک مولوی
پیدا ہوا ہو گا۔خدا تعالیٰ نے ان کی ذلت کا تو فوری سامان کروا دیا ہے۔یہ وہ پہلے شخص ہیں یا دوسرے
ہوں گے آغاز ہی میں جنہوں نے مباہلے کے اس چیلنج کو قبول کیا اور اس بات کو بھول گئے کہ جب مجھے
پر اسلم قریشی کے قتل کا الزام لگایا کرتے تھے تو اخبار میں یہ اعلان بھی شائع کروایا کہ اسلم قریشی کی
گمشدگی کے سلسلے میں مرزا طاہر احمد کو شامل تفتیش کیا جائے ہم نے حکومت کو چھ آدمیوں کے نام تفتیش
کے لئے دیئے تھے جن میں مرزا طاہر احمد بھی شامل ہیں۔اگر چھ میں سے ملزم برآمد نہ ہو تو ہم سر بازار
گولی کھانے کو تیار ہیں۔پس یہ تو کھل گئی بات کہ ان کے چھ میں سے تو ان
کا ملزم گرفتار نہیں ہوا اگر
عالم دین ہیں اگر کوئی تقویٰ ہے اگر سچائی سے کوئی تعلق ہے تو پھر سر بازار گولی کھانے کے لئے
حکومت کے سامنے اپنے آپ کو پیش کریں اور ان
کو یہ بھی دعوی ہے کہ ان کے مریدان سے بہت
محبت رکھتے ہیں اور ان کی نافرمانی کی جرات نہیں کرتے تو اگر حکومت آمادہ نہ ہو تو اپنے مریدوں
میں سے بلائیں بچے تو ہو کر دکھا ئیں۔جب تک یہ سر بازار گولی نہیں کھاتے خدا کی تقدیر کی گولی
ان کو لگ چکی ہے اور یہ کبھی دوبارہ زندہ نہیں ہو سکتے۔تبصرے تو اور بھی بڑے دلچسپ ہیں لیکن میں
اب ان تبصروں
کو ختم کرتا ہوں۔

خطابات طاہر جلد دوم
155
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲ ؍ جولائی ۱۹۸۸ء
صرف ایک تبصرہ ایک احمدی دوست کا آپ کو سنا تا ہوں ہمارے مربی سلسلہ جو انگلستان
ایسٹ لندن میں کام کرتے ہیں مجید سیا لکوٹی صاحب انہوں نے جب یہ خبر سنی کہ اسلم قریشی صاحب
کی بازیابی اور زندہ سلامت بچ جانے کی تو انہوں نے بڑا دلچسپ تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا مباھلے سے
لوگ مرتے تو دیکھے تھے زندہ ہوتا پہلی دفعہ دیکھا ہے میں نے کہا تم نے زندہ ہونا تو دیکھا لیکن اس
ایک کے زندہ ہونے سے جو سارے مر گئے ان کو نہیں دیکھا۔اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اُن بشارات میں سے پڑھ کے
سناتا ہوں جو خدا تعالیٰ نے آپ کو ۱۸۸۲ء کے مباہلے کے چیلنج کے ساتھ آپ کو عطا فرمائیں۔تا کہ آج
کی دعا میں آپ اس بات کو خصوصیت کے ساتھ ملحوظ رکھیں کہ خدا سے التجا کریں کہ خدا یا ساری
بشارتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کو تو نے عطا کی تھیں آج ہمارے حق میں بھی پوری ہوں
کیونکہ ہم نے بھی خالصتاً اپنے نفسوں سے آزاد ہو کر اور پاک ہو کر تیری رضا اور تیری اور تیری حمیت کی
خاطر یہ مباھلہ کیا ہے اور کامل طور پر تجھ پر توکل کرتے ہیں۔اس لئے آج ان بشارتوں کو ہمارے حق
میں بھی ظاہر ہوئی تا کہ دنیا پر خوب کھل جائے کہ دین کس کا دین ہے اور جھوٹ کس کے ساتھ ہے۔دنیا
پر خوب کھل جائے کہ حضرت محمد مصطفی اس کے بچے عاشق کون ہیں اور آپ کے نام کو رزق کمانے کا
بہانہ کرتے ہوئے اسلام کو ذلیل و رسوا کرنے والے لوگ کون ہیں؟ قرآن کریم فرماتا ہے کیا تم
تکذیب کو رزق کمانے کا ذریعہ بناتے ہو۔آج دنیا میں کون ہے ساری دنیا پر نظر ڈال کر دیکھ لیں جس
نے تکذیب کو حصول رزق کا ذریعہ بنایا ساری دنیا میں جماعت احمدیہ پر یہ الزام نہیں لگا سکتے کسی
عیسائی پر
نہیں لگا سکتے کسی ہندو پر نہیں لگا سکتے، کسی قوم پر نہیں لگا سکتے۔نہ چین پر، نہ جاپان پر نہ
امریکہ پر، نہ روس پر، نہ کوریا پر، نہ جنوبی امریکہ پر نہ افریقہ کے ممالک پر۔صرف ایک ٹولہ ہے
احمدیت کے مخالفین کا ٹولہ ہے جنہوں نے تکذیب کو رزق کا ذریعہ بنا رکھا ہے اور قرآن کریم نے چودہ
سوسال پہلے یہ خبر دے رکھی تھی وَ تَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِبُونَ (الواقعہ: ۸۳) کیا یہ
رزق کا ذریعہ ہے شرم نہیں آتی ایسا رزق کھاتے ہوئے کہ جو خدا کے پاک لوگوں کو جھٹلا کر کھاتے ہو۔اس لئے میں کامل یقین کے ساتھ اب حضرت مسیح موعود کی وہ بشارتیں آپ کے سامنے رکھتا
ہوں اور اس کامل یقین کے ساتھ کہ ہماری الحاح اور گریہ وزاری کو قبول فرماتے ہوئے ان بشارتوں کو

خطابات طاہر جلد دوم
156
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲ جولائی ۱۹۸۸ء
آج بھی ہمارے حق میں پوری فرمائے گا۔وہ الہام جو ۱۸۹۲ء کے مباھلے کے ساتھ اس کے پس منظر
میں آپ کی پشت پناہی کرتے ہوئے کریں وہ یہ ہے۔حق آئے گا اور صدق کھل جائے گا اور جو لوگ خسارہ میں ہیں وہ
خسارہ میں پڑیں گے۔تو میرے ساتھ اور میں تیرے ساتھ ہوں اور اس حقیقت
کو کوئی نہیں جانتا۔مگر وہی جو رشد رکھتے ہیں ہم پھر تجھ کو غالب کریں گے اور
خوف کے بعد امن کی حالت عطا کر دیں گے۔نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام
تجھے حاصل ہو جائے گا۔خدا تیرے منہ کو بشاش کرے گا اور تیرے برہان کو
روشن کر دے گا اور تجھے ایک بیٹا عطا ہو گا اور فضل تجھ سے قریب کیا جائے گا اور
میرا نور نزدیک ہے اور کہتے ہیں کہ یہ مراتب تجھ کو کہاں تو ان کو کہہ کہ وہ خدا
عجیب خدا ہے اس کے ایسے ہی کام ہیں جن کو چاہتا ہے اپنے مقربوں میں جگہ
دیتا ہے اور میرے فضل سے نومیدمت ہو یوسف کو دیکھ اور اس کے اقبال کو فتح کا
وقت آ رہا ہے۔فتح قریب ہے۔مخالف یعنی جن کیلئے تو بہ مقدر ہے اپنی سجدہ
گاہوں میں گریں گے کہ اے خدا ہمیں بخش کہ ہم خطا پر تھے۔آج تم پر کوئی
سر زنش نہیں۔خدا تمھیں بخش دے گا اور وہ الرحیم اور الرحمن ہے۔“ ( تذکرہ:۱۷۲)
آئیے اب دعا کر لیتے ہیں۔حضور نے لمبی اور پرسوز دعا کروائی اور دعا کے اختتام پر فرمایا:۔اب میں آپ سے اجازت چاہوں
گا باقی دوست یہاں تشریف رکھیں اس افتتاحی تقریر
کے معابعد بقیہ جلسہ کی کارروائی شروع ہوگی۔

خطابات طاہر جلد دوم
157
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
پاکستان میں احمدیوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر
اور احمدیوں کے صبر کے نمونے، آپ وہ لوگ ہیں جو
تاریخ احمدیت میں تابعین کے طور پر گنے جائیں گے۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ا ا را گست ۱۹۸۹ء بمقام اسلام
آبادٹلفورڈ برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جماعت احمدیہ کی تاریخ میں یہ سال ایک غیر معمولی اہمیت کا سال ہے اور اس سال دنیا کے
۱۲۰ ممالک میں جماعت احمد یہ صد سالہ جشن تشکر منارہی ہے۔اس موقع پر جماعت احمد یہ کواللہ تعالیٰ
نے غیر معمولی شہرت عطا فرمائی اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام جس طرح دنیا
کے کونے کونے تک پہنچا اس کا ذکر انسان کو سر تا پا حمد سے بھر دیتا ہے اور اس جلسے میں میرے بقیہ
خطابات اسی ذکر پر مشتمل ہوں گے لیکن آج کی افتتاحی تقریر میں میں اس پس منظر کی طرف جماعت کو
متوجہ کرانا چاہتا ہوں جو پس منظر خدا تعالیٰ کے ان غیر معمولی فضلوں کو جذب کرنے کا موجب بنا۔پاکستان میں جماعت احمدیہ پر گزشتہ تقریباً20 سال سے جو حالات گزر رہے ہیں وہ
حالات دنیا کے سامنے اگر چہ بعض اعداد و شمار کے طور پر پیش تو کئے جاتے ہیں لیکن جو گہرا دکھ
لکھوکھہا خدا کے بندے اس ملک میں مسلسل محسوس کرتے چلے آرہے ہیں اس
دکھ کی تصویر کیلئے ہمارے
پاس کوئی ایسا آلہ نہیں کوئی ایسا برش نہیں ، کوئی ایسا نقاش نہیں جو اس تصویر کو پوری طرح دنیا پر عیاں
کر سکے اور جہاں تک دنیا کے سامنے ان حالات کو کھول کر بیان کرنے کا تعلق ہے یہ محض ایک کوشش

·

آج 10 میں سے 10 باقی