فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 14

خطابات طاہر جلد دوم
158
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
ہے جو امتثال امر کے نتیجے میں ہے یعنی اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ انسان کے بس میں جو بھی تدبیر ہو وہ جتی
المقدور اختیار کرے لیکن ہمارا بھروسہ دنیا پر نہیں اور دنیا نے اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کر دکھایا ہے
جس دنیا کو ہم جماعت احمدیہ کے حالات سے اور نہایت درد ناک حالات سے مطلع رکھتے چلے
آئے ہیں اس دنیا میں بعض ممالک نے کچھ ہمدردی تو کی ہے لیکن اس سنجیدگی سے ان حالات پر غور
نہیں کیا جس کے نتیجے میں پاکستان میں حالات تبدیل ہوں۔بعض ممالک میں سچی ہمدردی کا
مظاہرہ ہوا ہے بعض میں نسبتاً زیادہ گہری ہمدردی کا لیکن جہاں تک اس قوت کا تعلق ہے جو غیر
معمولی سنجیدگی سے پیدا ہوتی ہے اس قوت کا مظاہرہ آج تک دنیا کے کسی ملک نے نہیں کیا لیکن یہ
میں شکوے کے طور پر نہیں بتا رہا بلکہ آپ کو یہ یاد کرا رہا ہوں کہ ہمارا تو کل خدا تعالیٰ پر ہے۔إِنَّمَا اشْكُوا بَى وَحُزْنِي إِلَى اللهِ (یوسف) (۸) کے مضمون کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔وہی
درگاہ ہے جو ہمارے دلوں پر نگاہ رکھتی ہے جسے کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔جس کے سامنے سارے
احوال کھلے پڑے ہیں وہ پاکستان کے ہی نہیں دنیا بھر کے احمدیوں کے جذبات پر نگاہ رکھتا ہے۔اس
کی ایک خاص تقدیر ہے جو عالمی تقدیر ہے اور شر کے پردہ سے وہ خیر ظاہر کرنے والی تقدیر ہے اسی
تقدیر پر ہماری بنا ہے اور ہماری دعائیں اور التجائیں اسی خدا کے حضور ہیں جو قادر مطلق ہے جب
چاہے دنیا کے حالات کو پلٹ سکتا ہے، تبدیل کر سکتا ہے، بڑوں کو چھوٹا دکھا سکتا ہے اور چھوٹوں کو بڑا
بنا کر ظاہر کر سکتا ہے لیکن جہاں تک کوششوں کا تعلق ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہم آج تک دنیا
کے سامنے اعداد و شمار کی صورت میں حالات رکھتے ہیں لیکن دلوں کی کیفیت کو ان کے سامنے ظاہر
کرنے کا کوئی پیمانہ نہیں۔مجھے اس مضمون پر غور کرتے ہوئے کچھ عرصے سے خیال آرہا ہے کہ وہ خطوط جو مجھے
پاکستان سے موصول ہوتے ہیں جس میں بوڑھے، بچے، جوان عورتیں مرد بھی شامل ہوتے
ہیں۔ان خطوط میں بعض اوقات بے ساختہ دل کی کیفیات کا اظہار ہوتا ہے ان لوگوں کی آنکھوں سے
جنہوں نے ان حالات کو خود دیکھا، جو آنسو برستے ہیں بعض دفعہ ان کے خطوط کو گیلا کر دیتے ہیں اور
ان کی تحریر کو مٹا دیتے ہیں لیکن وہ مٹی ہوئی تحریریں میری نظر میں زیادہ شوخ ہو جاتی ہیں ، زیادہ نمایاں
ہو جاتی ہیں اور جیسا گہرا اثر وہ مٹی ہوئی بجھی ہوئی تحریریں دل پر کرتی ہیں کوئی اور خوبصورت اور نمایاں

خطابات طاہر جلد دوم
159
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
کتابت ویسا اثر نہیں دکھا سکتی۔مجھے خیال آیا کہ ان کے جذبات انہی کے الفاظ میں جن کے دل پر
کچھ گزر رہی ہے نمونیہ آج آپ کے سامنے پیش کروں تا کہ جب آپ خدا کے فضلوں کے ذکر سنیں
گے تو یہ خیال نہ کریں کہ جماعت احمدیہ کی اپنی ہوشیاریوں اور تدبیروں اور محنتوں کے نتیجے میں خدا
کے فضل نازل ہوئے ہیں بلکہ ان مسکینوں اور مجبوروں کے حالات پر نگاہ رکھ کر ان کو دعائیں دیں گے
جن کا دردان فضلوں کو جذب کرنے کا موجب بنا ہے۔بسا اوقات دنیا میں یہ ہوتا ہے کہ گرمی کی لہریں
تو کسی اور ملک میں اٹھ رہی ہوتی ہیں اور برکھا کسی اور جگہ برس رہی ہوتی ہے۔لیکن حقیقت میں
بادوباراں کے جو طوفان اٹھتے ہیں وہ کسی اور ملک کی گرمی کی علامت کے طور پر اٹھا کرتے ہیں۔پس بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی ایک ملک کو قربانیوں کے لئے چنتا ہے اور
اسی ملک کو قربانیوں کے لئے چنتا ہے جس میں وہ اس بات کی صلاحیت پاتا ہے کہ وہ ایک لمبے عرصے
تک خدا کے حضور قربانیاں دیتے چلے جائیں گے۔لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
(البقرہ:۲۸۷) کا مضمون اس وقت اپنے کرشمے دکھاتا ہے اور بظاہر انسان یہ سمجھتا ہے کہ مجھ میں تو یہ
طاقت نہیں ہیں تو اس بوجھ کو اٹھا نہیں سکتا پھر خدا نے کیوں مجھ پر اتنا بوجھ ڈالا لیکن وہ خدا جو اپنی
مصنوعات، اپنی کائنات، اپنی مخلوقات کی گنہ سے واقف ہے وہ کبھی کسی کی حیثیت سے بڑھ کر اس پر
بوجھ نہیں ڈالتا یعنی ان لوگوں پر ان کی توفیق سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا جن کو دنیا میں اس نے زندہ و قائم
رکھنا ہو۔جو باقیات الصالحات کی طرح آئندہ نسلوں میں عزت کے ساتھ یاد کئے جانے والے ہوں
ان پر جو بوجھ ڈالے جاتے ہیں وہ مٹانے کے لئے نہیں بلکہ ان کی استطاعت اور توفیق کے مطابق
ڈالے جاتے ہیں۔پس اے اہل پاکستان جو وہاں سے بڑے مشکل حالات سے دو چار ہوتے ہوئے محض للہی
محبت میں یہاں پہنچے ہو میں تمہیں مبارک باد دیتا ہوں کہ خدا نے جو بوجھ تم پر ڈالے ہیں تمہاری
استطاعت کی نشاندہی کر رہے ہیں۔خدا کی نظر میں تمہارا ایک عظیم مقام ہے اور دنیا میں جو غیر معمولی
خدا کی رحمتوں کی بارشیں نازل ہو رہی ہیں وہ تمہارے دلوں کی گرمی ہی ہے جو اٹھ کر آسمان پر پہنچتی ہے
اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرتی ہوئی رحمتوں کی بارش بن کر تمام دنیا پر نازل ہوتی ہے۔پس دنیا کے ۱۲۰ ممالک میں جو جشن تشکر منایا جا رہا ہے اس کے حالات کچھ میں کل آپ

خطابات طاہر جلد دوم
160
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
کے سامنے پیش کروں گا کچھ پرسوں پیش کروں گا وہ حالات جب سنیں گے تو آپ کا دل خدا تعالیٰ کی
غیر معمولی حمد سے بھر جائے گا۔اس وقت اپنے ان مظلوموں کو بھی یادرکھیں اور ان کو اپنی دعاؤں میں
خاص جگہ دیں جن کے ذکر پر مشتمل میرا آج کا خطاب ہے۔یہ تو ممکن نہیں کہ میں اس مضمون کا حق ادا کرسکوں کیونکہ روزانہ مجھے کم سے کم تین سو اور
بعض اوقات ہزار بلکہ اس سے زیادہ خطوط موصول ہوتے ہیں اور ایک دن بھی ایسا نہیں گزرتا جو
میرے دل کیلئے آزمائش بن کر نہ آتا ہو اور ایک دن بھی ایسا نہیں گزرتا جبکہ آنسوؤں سے لکھی ہوئی
تحریریں مجھ تک نہ پہنچی ہوں ، چھوٹے چھوٹے معصوم بچے جو لکھنا نہیں جانتے اپنی ماؤں سے
لکھواتے ہیں وہ معصوم طالب علم جو طرح طرح کے مظالم کا نشانہ بنائے جاتے ہیں، وہ کان جو گالیاں
سنتے سنتے پک جاتے ہیں، وہ معصوم بچیاں جن کے سروں کی چادریں اتاری جاتی ہیں، وہ جو اپنے
ہاتھوں سے اپنے قلم سے لکھنے سے معذور ہوتے ہیں تو دوسروں سے لکھوالکھوا کر مجھے خط بھجواتے
ہیں ، ایک دن صرف ایک دن کی ڈاک کے افسانے اگر تمام دنیا سن لے تو ان کے دل غم سے پھٹ
جائیں۔یہ محض
اللہ کا فضل ہے کہ اس نے مجھے حوصلہ عطا کیا ہے وہ مجھے طاقت بخشتا ہے اور بعض
دفعہ جب میں سمجھتا ہوں کہ میری طاقت سے بڑھ رہا ہے معاملہ تب خدا تعالیٰ کا یہ فرمان میری
ڈھارس بنتا ہے کہ۔لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا
ما اكتسبت خبر دار خدا تعالیٰ کبھی کسی انسان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا میری
طاقت سے بڑھ کر جب بوجھ اس نے مجھ پر ڈالا تو میری طاقت کو بڑھا دیا۔ایسے موقع پر بعض دفعہ
مجھے غالب کا وہ شعر یاد آ جا تا ہے۔میری قسمت میں غم گر اتنا تھا
دل بھی یارب کئی دیے ہوتے (دیوان غالب صفحہ :۲۸۰)
لیکن میں آسمان کے خدا کو گواہ ٹھہرا کر کہتا ہوں کہ اس نے میرے ایک دل کو ہزاروں دلوں
میں تبدیل کر دیا ہے اور ہزاروں دلوں کی طاقت مجھے بخشا ہے ورنہ میرے جیسے کمزور دل کے انسان
کیلئے ممکن نہیں تھا کہ ایک دن کے دکھوں کو برداشت کر سکتا اور بعید نہیں تھا کہ میرا دل ایک دن کے
دکھوں کا مطالعہ کر کے ہی جواب دے جاتا لیکن وہ اپنے فضل سے میری ہمتوں کو بڑھاتا ہے، میرے

خطابات طاہر جلد دوم
161
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
دکھوں کو دعاؤں میں تبدیل کرتا ہے، مجھے ہنسنے کی توفیق بخشتا ہے، مجھے مسکراتے ہوئے چہرے کے
ساتھ باہر نکلنے کی توفیق بخشتا ہے، مجھے ان تمام فرائض کو سرانجام دینے کی توفیق بخشتا ہے جو میں سمجھتا تھا
کہ میری توفیق سے بہت بڑھ کر ہیں لیکن اپنے فضل سے اللہ تعالی اس توفیق کو بڑھاتا چلا جارہا ہے۔اتنے کثرت کے ساتھ طالب علموں کے خطوط آتے ہیں کہ آپ اس کا تصور بھی نہیں
کر سکتے۔چھوٹے چھوٹے دوسری تیسری میں پڑھنے والے بچوں سے لےکرایم۔اے کے طالب
علم تک پی۔ایچ۔ڈی کرنے والے سب کے ماحول جاہلانہ ہیں۔کوئی ایک جگہ بھی نہیں آج پاکستان
میں ایک تعلیمی ادارہ بھی ایسا نہیں خواہ وہ کسی مرتبے اور کسی مقام کا ہو جس کے متعلق انسان کہ سکتا ہو کہ
یہ تہذیب کا گہوارہ ہے ہر جگہ جہالت دکھائی دیتی ہے اور احمدی طلباء سے روزانہ ایسا تذلیل کا سلوک
کیا جاتا ہے کہ دنیا میں کوئی اور قوم ہوتی تو یقینا صبر کا پیمانہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ جاتا۔وہ بار بار
ہمیں لکھتے ہیں کہ اگر عام حالات میں ، دنیاوی حالات میں ہم سے یہ سلوک ہوتا تو ہم ہرگز اپنی جان
کی پرواہ نہ کرتے اور اپنی عزتوں کا بدلہ لیتے لیکن آپ کا ہمیں حکم ہے کہ صبر سے کام لو اس لئے ہم صبر
سے کام لیتے چلے جاتے ہیں لیکن کب تک۔یہ سوال کب تک کا پہلے کم اٹھا کرتا تھا اب روز بروز زیادہ
اٹھتا چلا جارہا ہے اور بعید نہیں کہ یہی سوال متى نصر الله (البقرہ: ۲۱۵) کی آواز آسمان تک
پہنچے اور آسمان کے کنگرے ہلا دے۔پس ہمارا تو کل خدا کی ذات پر ہی ہے۔میں ان سب مسکین اور
بے بس طالب علموں سے کہتا ہوں کہ اپنے کاموں میں مصروف رہو خدا کی خاطر اور برداشت کرتے
چلے جاؤ، برداشت کرتے چلے جاؤ ، صبر کے نمونے دکھاؤ کیونکہ خدا تعالیٰ صبر کرنے والوں کو کبھی ضائع
نہیں کرتا۔اس کے ہاتھ میں دنیا کی تقدیریں ہیں کوئی انسانی تقدیریں خدا کی تقدیروں کو تبدیل کر نہیں
سکتیں۔لیکن ایک دن ایسا ضرور تم دیکھو گے کہ خدا کی وہ رحمتیں جو تمام دنیا پر برس رہی ہیں ایک دن گھنگھور
گھٹاؤں کی طرح تم پر بھی برسیں گی اور تمہیں بھی سرتا پا سیراب کر دیں گی اور خدا کے فضلوں
کو تم اپنی
آنکھوں سے برستا ہوا دیکھو گے۔اس یقین پر قائم رہو اور صبر پر قائم رہو تو دنیا تمہارا کچھ بگاڑ نہیں سکے گی۔میں نے تو صرف دو تین خطوط چنے ہیں ایک طالب علم لکھتا ہے جو چھوٹی عمر کا بچہ ہے
آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے کہتا ہے پیارے آقا ! جب سے ہم نے ہوش سنبھالا ہے ہماری مسجد
کے بالکل عین مشرق میں چند گز کے فاصلے پر ایک مسجد ہے۔اس کا مولوی ہر وقت ہر روز حضرت

خطابات طاہر جلد دوم
162
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے خلاف گندی زبان استعمال کرتا چلا جاتا ہے اور اس کے لاؤڈ سپیکر کا
منہ سیدھا ہماری طرف ہوتا ہے اور اس کے شور کی وجہ سے ہم دروازے بند کر کے بیٹھتے ہیں اور جمعہ بھی
بند دروازوں میں پڑھتے ہیں اب تو اس کی بد زبانی حد سے بڑھتی چلی جارہی ہے۔یہ صرف طالب علموں کا حال نہیں اس قسم کی بدزبانی کرنے والے پاکستان میں بسنے والے
احمدیوں کی ہمسائیگی میں ہر طرف موجود ہیں۔دن رات ان کے صبر کی آزمائش ہو رہی ہے۔ایک
لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کے متعلق ایک صاحب اسلام آباد سے لکھتے ہیں کئی سالوں سے ایک
لیفٹیننٹ کرنل ہمارا ہمسایہ ہے۔رات کو دیوار پھاند کر گندی گالیاں لکھنے کا عادی ہے اور اسی طرح
کاغذوں پر گندی گالیاں
لکھ لکھ کر ہمارے گھر پھینکتا رہتا ہے۔آج کل اس کے اس
قبیح فعل میں شدت
آگئی ہے میری تو خیر ہے بچوں پر بہت گراں گزرتا ہے۔اپنی بساط کے مطابق دعا کرتے ہیں کہ اللہ
ان کو ہدایت دے اور اس قبیح فعل سے باز رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔سید محمد صادق صاحب پھگلہ لکھتے ہیں یہ ایک معزز سید خاندان ہے جس کا علاقہ پر بہت
رسوخ واثر تھا۔ان کے والد کے بہت سے احسانات ہیں ماحول پر اور اس سارے علاقے میں بڑی
عزت کے ساتھ یاد کئے جاتے تھے۔مجھے بھی ایک دفعہ موقع ملا میں ان کے گھر مہمان بھی ٹھہرا۔یہ
کہتے ہیں کہ جب میں واپس پھگلہ پہنچا تو مکان جل چکا تھا اس کی حالت خراب تھی ، درندہ صفت مولوی
نے تمام ماحول خراب کیا ہوا تھا لیکن اس خیال سے کہ ان کو یہ خوشی نہ پہنچے کہ احمدی بھاگ گئے ہیں مجھے
یہ ہرگز قبول نہیں تھا کہ میں اس جگہ کو چھوڑ دوں۔چنانچہ اس جلے ہوئے مکان میں میں نے ڈیرہ ڈال
لیا ہے۔وہ مسجد جو دو منزلہ مسجد تھی اب مٹی کا ڈھیر ہے اسی پر پردے ڈال کر ہم نے عید یہیں کی اور اللہ
پاک کے در کے فقیر ہو کے یہ عید گزاری۔مولوی نے سختی سے گاؤں والوں کو بات چیت کرنے سے منع
کیا ہوا ہے۔سخت فسادی ہے۔لوگ دل سے اس سے متنفر ہیں لیکن اظہار کی جرات نہیں رکھتے۔احمدیوں نے جہاں اپنے کلمے کے ساتھ چھٹے رہنے کے حق کو نہیں چھوڑا وہاں غیروں تک
اپنی بات پہنچانے خصوصاً دفاعی رنگ میں اپنی بات پہنچانے کا حق بھی بہر حال استعمال کرتے رہتے
ہیں۔اگر چہ اس کے نتیجے میں ان کو نگین سزائیں دی جاتی ہیں۔ایک صاحب سیالکوٹ کے ایک قصبے
سے لکھتے ہیں ایک نوجوان مباھلہ کا پمفلٹ تقسیم کرنے پر مجھے اور صباح الدین کو پولیس نے گرفتار

خطابات طاہر جلد دوم
163
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
کر لیا پہلے صباح الدین کو ربڑ کے جوتوں سے بہت مارا پھر مجھے بلالیا اور کہا کان پکڑ لو۔کوئی دس منٹ
تک میں کان پکڑے رہا۔پھر بوجہ ہرنیاں میری ماؤف جگہ پھول گئی تو میں نے سب
انسپکٹر کو بتایا کہ
مجھے ہر نیاں ہے جس طرح تم مجھے کان پکڑائے ہوئے ہو اس سے میرا ہر نیاں پھول کر پھٹ سکتا ہے
میں وہاں زیرلب درود پڑھ رہا تھا کہ ایک سپاہی نے مجھے کہا کہ تم مجھے گالیاں دے رہے ہو اور یہ کہہ کر
مجھے مکوں سے مارنا شروع کر دیا اور جب تھک گیا تو ہمیں حوالات میں بند کر دیا۔رات کو دو شرابیوں کو
پکڑ کر لائے اور ان کو مارنا شروع کر دیا، ساتھ ہی دوبارہ ہمیں بھی ربڑ کے جوتوں سے مارنے
لگے۔صباح الدین کو تو دو ہی مارے اور مجھے چھ سات مارے۔جس سے میرے تمام جسم پرنشان
پڑ گئے۔ایک بار جب ہم نے اذان دی تو ایک سپاہی نے آکر اتنی گندی گالیاں دیں کہ آپ اس کا تصور
بھی نہیں کر سکتے۔۲ اگست کو ہمیں سیالکوٹ جیل میں منتقل کر دیا گیا اور چکی کی مشقت پر لگا دیا۔ایک معلم وقف جدید لکھتے ہیں کہ السلام علیکم کہنے کے جرم میں تحفظ ختم نبوت والوں نے مجھے
اتنا مارا کہ میں بے ہوش ہو گیا اور پھر بے ہوشی کی حالت میں مجھے تھانے پہنچایا گیا جہاں میرے خلاف
C-298 کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔آج آٹھ دن کی قید کے بعد میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا ہوں۔احمدی
طلباء باوجودان شدید مشکلات کے جہاں تک جماعت کی ذمہ داریوں کا تعلق ہے ان میں بھی بھر پور
حصہ لے رہے ہیں اور باوجود اس کے بعض دفعہ امتحانات کے تقاضے ایسے ہوتے ہیں کہ طالب علم
ایک منٹ بھی اپنی تعلیمی مصروفیات سے الگ نہیں ہو سکتا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان بھر
میں جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے طلبا ادھر ان مصیبتوں میں سے گزرتے ان دل شکنیوں سے
دلوں کو پارہ پارہ ہوتے ہوئے دیکھتے اور محسوس کرتے اور پھر جماعتی ذمہ داریوں کو بڑے حوصلے کے
ساتھ ادا کرنے والے ہیں۔لاہور سے ایک طالب علم لکھتے ہیں یہاں دار الحمد کے خدام بڑی محنت اور جذبے سے جو بھی
ڈیوٹی ان کے ذمہ لگائی جاتی ہے ادا کر رہے ہیں۔اپنے امتحانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جس وقت
بھی اور جہاں بھی بلایا جاتا ہے حاضر ہو جاتے ہیں۔ایسے بھی کچھ خدام ہیں جن کا صبح پیپر ہوتا ہے اور وہ
ساری ساری رات ڈیوٹیاں ادا کرتے ہیں آپ ہم سب کیلئے خصوصی دعا کریں۔ایک بہن اپنی بہن کے متعلق لکھتی ہے کہ اس بیچاری کے خاوند کی فوٹو گرافی کی دکان تھی اس

خطابات طاہر جلد دوم
164
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
کے شیشے توڑ دیئے گئے تمام لوگوں کو کہہ کر اس کا بائیکاٹ کر دیا گیا اور اس کے رزق کے سب دروازے
بند کر دیئے گئے۔جب اس نے ناروے آنے کی کوشش کی تو ان کو پتا چل گیا اور مولویوں کا ایک وفد
ناروے کی ایمبیسی پہنچا اور ان کو بتایا کہ فلاں شخص جب ناروے کا ویزہ لینے آئے گا تو اس کو نہیں
دینا کیونکہ وہ اسائکم کی خاطر جانا چاہتا ہے چنانچہ اس بناء پر اس کو ملک سے نکلنے بھی نہیں دیا گیا۔ایک پرائیویٹ سکول کے مالک لکھتے ہیں کہ میرے سکول کے متعلق پہلے تو پرو پیگنڈا چلتا
رہا کہ کسی طرح طلباء کو یہاں آنے سے روک دیا جائے لیکن جب اس میں
کامیابی نہیں ہوئی تو یہ کہہ کر
کہ اس سکول سے ہمارے جذبات مجروع ہوتے ہیں سکول پر حملہ کیا گیا فرنیچر کو توڑ پھوڑ دیا گیا اور
سکول بند کر وا دیا گیا۔حیدرآباد سے ہمارے ایک نوجوان مبشر احمد گوندل صاحب لکھتے ہیں جو آج کل
یہاں تشریف لائے ہوئے ہیں خدمت کیلئے۔نکانہ صاحب کے زخم ابھی تازہ ہی تھے کہ ڈاکٹر منور
احمد صاحب سکرنڈ کی شہادت کا واقعہ ہوا۔ارمئی کو کوٹری میں احمدی لڑکے کا ایک غیر احمدی سے معمولی
جھگڑا ہوا اور آپس میں صلح صفائی بھی ہو گئی لیکن علماء نے اس کو بہت اچھالا اور اس کے نتیجے میں ہر
احمدی کے گھر پر اتنی گندی گالیاں لکھی گئی ہیں کہ کوئی شریف آدمی اس کے چند فقرے بھی برداشت نہیں
کرسکتا اور اس بات پر پہرے ہیں کہ کوئی گالیاں مٹانہ دے اور ہمیں مجبور کیا جارہا ہے اور دھمکیاں دی
جا رہی ہیں کہ ابھی تو یہ آغاز ہے تم نے اگر اس جگہ کو خالی نہ کیا اس شہر کو چھوڑ کر نہ گئے تو ہم تمہارے
مکانوں کو آگ لگائیں گے اور تمہیں مجبور کر دیں گے کہ اس شہر کو خالی کر دو۔ان باتوں کے باوجود خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ احمدیت
کی تبلیغ جاری ہے اور ایک
دن بھی پاکستان میں ایسا نہیں آیا جبکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے نئے لوگ احمدیت میں داخل نہ ہور ہے
ہوں اور جہاں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے اس دعویٰ کا تعلق ہے کہ خدا مجھے لازماً غلبہ
دے گا۔اس غلبے کے آثار صرف دنیا ہی میں نہیں پاکستان میں بھی دکھائی دے رہے ہیں جو کئی رنگ
میں ظاہر ہورہے ہیں۔چنانچہ اس دور میں جو لوگ احمدیت قبول کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے
ساتھ ان کو یہ توفیق عطا فرماتا ہے کہ وہ شدید مخالفتوں کو بڑی جرات کے ساتھ اور ہنستے ہوئے
برداشت کرتے ہیں لیکن صرف انہی پر ظلم نہیں ہوتا جب یہ پتا چلتا ہے کہ کسی شخص نے خصوصیت کے

خطابات طاہر جلد دوم
165
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
ساتھ اس احمدی ہونے والے
کو تبلیغ کی تھی تو اس کے ساتھ اور بھی زیادہ مظالم کا سلوک ہوتا ہے۔اسی قسم کا ایک واقعہ ضلع گوجرانوالہ کے گاؤں کے ایک دوست لکھتے ہیں کہ ایک زمیندار
چوہدری نذر محمد صاحب کو بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہونے کی توفیق ملی۔چونکہ میں اس
میں محرک بنا تھا میرے ذریعے سے انہوں نے بیعت کی تھی اس لئے ان کا لڑکا جو شدید مخالف ہے وہ اپنے
باپ پر حملہ تو نہیں کر سکتا تھا اس نے مجھے دھوکے سے بلایا اور کہا کہ فلاں جگہ آؤ تو کچھ گفت و شنید کرنی ہے
جب میں وہاں گیا تو مجھے بند کر کے اتنا مارا گیا کہ جتنا بھی وہ مارسکتا تھا اور کہا کہ یہ میرا پہلا پیغام ہے
اور آخری نہیں۔اگر میرا باپ واپس نہ آیا تو اگلی سزا اس سے زیادہ سخت ہوگی اور اگر وہ پھر واپس نہ
آیا تو پھر تمہاری زندگی کی کوئی ضمانت نہیں۔اس
قسم کی وارنگ کے یعنی تنبیہ کے خطوط کثرت کے ساتھ جماعت احمدیہ کے ممبران کومل
رہے ہیں جن کے نمونے وہ مجھے بھجواتے رہے ہیں اور بعض ان میں سے ایسے ہیں جن کو اب تک
شہادت نصیب ہو چکی ہے اس لئے یہ خیال کہ یہ فرضی خطوط ہیں یونہی دھمکیاں ہیں یہ درست
نہیں۔ایک صاحب لکھتے ہیں کہ مجھے بظاہر ایک بڑا مہذب خط ملا ہے لیکن جیسا کہ وہ اس کا مضمون
کھلتا چلا جائے گا آپ کو معلوم ہوگا یہ کس قسم کا مہذب انسان ہے جو خط مجھے لکھ رہا ہے۔وہ کہتا ہے
السلام علیکم ہمارے واحد خدا پاک نے یہی حکم دیا ہے کہ ہر شخص سے خندہ پیشانی سے ملو۔اب میں انتہائی
ادب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ مرزائیت چھوڑ کر مسلمان ہو جائیں۔میں آپ کو اسلام میں آنے کی
دعوت دیتا ہوں۔امید ہے آپ میری دعوت کو قبول کریں گے اگر نہ کیا تو آپ کی دکان کے باہر لوہے کے
بڑے بڑے جنگے جو لگائے گئے ہیں وہ آپ کے کام نہیں آئیں گے۔میں دوسرا خط آپ
کو لکھوں
گا، پھر میں
تیسر اخط آپ کو لکھوں
گا، پھر ایک ہفتے کی مہلت آپ کو دوں گا اس کے بعد میرے دین کے مطابق تمہارا قتل
جائز ہوگا چونکہ نعوذ باللہ اس کے بیان کے مطابق قرآن پاک میں یہی لکھا ہے کہ کافروں کو جہاں دیکھو قتل
کر دو۔مگر میں چاہتا ہوں
کہ تم کافر نہ مرواس لئے تمہیں مہلت دے رہا ہوں اگر مسلمان نہ ہوئے تو تمہیں
بھی اور تمام مرزائیوں کو جن کو بار بار میں نوٹس دوں گا خدا کی قسم میں قتل کر دوں گا۔آخر پر دستخط میں فقط رسول
کا کتا ایک اور غازی علم الدین۔لیکن رسول کا تو اس نے زیادتی کی ہے ویسے کتا لکھ دیتا اپنے آپ کو تو اور
بات تھی کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا تو کتا بھی اس سے زیادہ رحم دل اور شریف ہوتا تھا ناممکن ہے

خطابات طاہر جلد دوم
166
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
کہ کوئی کتا جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کے گھر تربیت پاتاوہ کسی پر کسی قسم کا ناجائز حملہ کرنا تو در کنار بھونکتا بھی
نہیں اس لئے یہ شخص اس معاملے میں بہت بڑی زیادتی کر گیا ہے۔گجرات سے ایک احمدی ڈاکٹر لکھتے ہیں کہ میرا بیٹا جشن تشکر کے موقع پر لاہور میں غرباء کو
کھانا تقسیم کر رہا تھا مخالفین نے اس کو گالیاں دیں، پولیس کے ساتھ مل کر گھر کا گھراؤ کیا اور پھر اس کو قید
کر کے جیل پہنچایا گیا آج بڑی مشکل کے ساتھ ۱۲ رمئی کو وہ ضمانت پر رہا ہوکر آیا ہے۔جہاں تک
احمدیوں کی ترقیات کا تعلق ہے ہزار ہا احمدی ایسے ہیں جن کی محکمانہ ترقیاں روک لی گئی ہیں الا ماشاء اللہ
جہاں کہیں کوئی بہت غیر معمولی شریف النفس ہی نہیں بلکہ بہادر افسر ہو وہ احمدیوں کی ترقی میں روک
نہیں بنتا اور ایسی بہت سی مثالیں ہیں لیکن بالعموم جو واقعہ گزررہا ہے وہ یہ ہے کہ اکثر احمدی اپنی جائز
ترقیات سے محروم کر دیئے گئے ہیں۔اس میں ایک وجہ تو احمدیت کی مخالفت ہی ہے لیکن میں سمجھتا
ہوں کہ ایک اور وجہ قوم کی بددیانتی ہے۔پہلے سے بھی ایسے واقعات سننے میں آتے رہے ہیں کہ جہاں
دفتر کا ماحول بددیانت ہے وہاں ایک احمدی کی دیانت ان کو بہت تکلیف دیتی ہے۔اس وقت
غالبا ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں تھا ایسے راہ کے پتھر کو راہ سے ہٹانے کا لیکن اب چونکہ جماعت احمد یہ
کی مخالفت حکومت کے لحاظ سے ایک تسلیم شدہ چیز ہے اور ہر شخص کو حق ہے جو چاہے جس پر چاہے گند
اچھالے، جس کو چاہے پتھر مارے اس لئے اب یہ احمدیت کی مخالفت دراصل ایک بہانہ بن گئی ہے ان
لوگوں کیلئے اور ملک میں بڑھتی ہوئی بد دیانتی ہے جس کے نتیجے میں دیانتدار احمدی افسران کی آنکھوں
میں کھٹکتے ہیں اور ان کی ترقیاں روکی جاتی ہیں اور بہت سوں کو احمدیت کا الزام لگا کر با قاعدہ فارغ
بھی کیا گیا ہے۔ایسی چٹھیاں دفتری چٹھیوں کی نقول میرے پاس موجود ہیں جس میں واضح طور پر
لکھا گیا ہے کہ چونکہ تم احمدی ہو اس لئے تمہیں اس ملازمت سے فارغ کیا جاتا ہے اور جب اس کے
خلاف احتجاج کئے گئے تو کوئی اس احتجاج کی آواز کی پذیرائی نہیں ہوئی۔حد یہ ہے کہ ایک ائیر فورس
کے محکمے میں ایک احمدی افسر کو با قاعدہ یہ چٹھی لکھ کر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا کہ تم احمدی ہو تمہاری
ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں۔جب اس نے اپیل کی تو وہ اپیل یہ لکھ کر واپس کر دی گئی کہ تمہاری اپیل
سننے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے تمہیں اس کا کوئی حق نہیں۔اس عرصے میں حکومت تبدیل ہوئی تو اب
اس نے ایک اپیل پرائم منسر کو بھیجی ہے اللہ بہتر جانتا ہے کہ اب اس اپیل کا کیا حشر ہوتا ہے مگر اس سے

خطابات طاہر جلد دوم
167
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
پہلے تو بڑی کھلی جرات کے ساتھ حیا کے بغیر کسی شرم کے بغیر کھل کر یہ کہ دیا جا تا تھا اورتحریر دے دی
جاتی تھی کہ تم احمدی ہو اس لئے ہم تمہیں ملازمت سے فارغ کرتے ہیں۔بعض دفعہ ملی ہوئی ترقی
واپس لے لی گئی چنانچہ ایک دوست لاہور سے لکھتے ہیں کہ منیر احمد سنوری ان کے ماموں کے چیف
انجینئر بننے کے آرڈر آچکے تھے لیکن وہاں آفس والوں نے شور مچایا کہ قادیانی کو چیف انجینئر نہیں بننے
دینا۔اس کے نتیجے میں اس ترقی کے جاری شدہ آرڈر کینسل کر دیئے گئے۔اسی طرح اور بہت سی
مثالیں ہیں لیکن چند ایک کافی ہوں گی۔ربوہ کے ایک نوجوان لکھتے ہیں کہ آج ۲۳ / مارچ کا دن ہے اور تمام احباب جماعت اس
دن علی الاعلان خوشیاں منارہے ہیں اور ہم ہیں کہ ہم پر پابندیوں کا دائرہ مزید تنگ کر دیا گیا ہے، ربوہ
کی فضا میں ایک عجیب اداسی چھا گئی ہے۔آج جب نماز فجر کے بعد دعا اور تقسیم مٹھائی سے فارغ ہو کر
البیت سے باہر نکلے تو یہ دیکھ کر حیران ہو گئے کہ شاہین فورس کے مجاہدین ہاتھوں میں لاٹھیاں ، راکفل
اور آنسو گیس اور نا معلوم کیا کیا لئے اور اسلحہ سے لیس ہو کر مختلف مقامات پر کھڑے گویا کسی بڑے
جلوس کو قابو کر نے کیلئے تیار تھے۔جہاں
دکھ ہورہا تھا وہاں ہنسی بھی تو آئی کہ بیچارے نادان کیسے گھوم
رہے ہیں اور ہماری خوشیوں پر پہرا دے رہے ہیں۔امیر صاحب جماعت احمد یہ مردان ایک شہید ہوئی مسجد کو جب دیکھتے ہیں تو ان کا دل خون
کے آنسو روتا ہے۔وہ لکھتے ہیں ہماری مسجد شہید ہو چکی ہے اور ویران پڑی ہے جس میں ان ظالموں
نے مختلف قسم کا گند پھینک رکھا ہے مسجد کا کیس عدالت میں دائر ہے اور حکومت کی طرف سے دفعہ
145 کا مقدمہ بھی درج ہے اور یہاں کی انتظامیہ خصوصی طور سے یہ نہیں چاہتی کہ ہم اپنی مسجد کے
قریب بھی جائیں۔میری دلی خواہش اور تمنا ہے کہ ہم لوگ وہاں جا کر مسجد کو صاف کریں اور پھر میں
وہاں جا کر سجدہ کروں جہاں ہمارے بزرگوں نے خدا کے حضور سجدے کئے ہیں۔ایک چار سالہ احمدی بچی قرۃ العین جو ننکانہ صاحب میں رہتی تھی اس نے اپنی آنٹی ( یہ لفظ
آنٹی لکھا ہوا ہے ) ممانی یا پھوپھی یا خالہ جو بھی ہیں ان سے خط لکھوا کر بھجوایا ہے لکھنے والی نے کہا ہے کہ
جو کچھ اس بچی نے مجھے لکھوایا میں نے اسی طرح امانت کے طور پر لکھ دیا ہے وہ کھتی ہے ۱۲ ر اپریل کو
صبح 11 بجے ربوہ سے نکا نے پہنچے تو کیا دیکھا کہ ہمارے گھر کو اور سامان کو آگ لگی ہوئی تھی اور میں ڈرگئی

خطابات طاہر جلد دوم
168
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
کہ یہ کیا ہوا ہے کسی آدمی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ قادیانیوں کے تو سارے گھر اور سامان جلا دیئے
گئے ہیں لکھتی ہے پیارے ابا حضور ! انہوں نے میرے کھلونے ،سائیکل سختی وغیرہ سب کچھ جلا دیا
ہے جب میں نے پڑھا تو بے اختیار میری آنکھوں سے آنسو برسنے لگےلیکن پھر معابعد مجھے شرمندہ
ہونا پڑا اور اس چھوٹی سی بچی سے مجھے سبق سیکھنا پڑا۔اس کے بعد وہ لکھواتی ہے لیکن میں بالکل نہیں
روٹی کیونکہ اللہ نے پہلے سے بڑھ کر دینا ہے کوٹھی ، کار اور بڑی سی گڑیا، سائیکل دینی ہے اور کھلونے
بھی۔امی جان کہتی ہیں کہ جو خدا کی راہ میں مال خرچ کرتا ہے خدا اس کو بہت زیادہ دیتا ہے۔کیسی کچی
بات اس بچی نے کہی ہے، کیسے عظیم کردار کا نمونہ دکھایا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جن احمدیوں کے
ماضی میں نقصان ہوئے تھے خدا نے اتنا بڑھا کر اس کو دیا اور ایسے ایسے فضل ان پر نازل فرمائے کہ اس
سے پہلے وہ خواب میں بھی یہ سوچ نہیں سکتے تھے کہ ان کو خدا تعالیٰ ایسی ایسی نعمتیں عطا کرے گا۔صبر کا
امتحان جتنا لمبا ہو اتنے ہی فضلوں کا سلسلہ بھی زیادہ دیر تک جاری رہتا ہے اور غیر معمولی جزا خدا کی
طرف سے ملتی ہے اس لئے اس بارے میں اک ذرہ بھر بھی نہ مجھے شک تھا نہ ہے، نہ ہوگا کہ وہ تمام
احمدی جو پاکستان میں دکھ اٹھا رہے ہیں ان کے دکھوں کے نتیجے میں خدا تعالیٰ جو دنیا میں فضلوں کی بارش
نازل فرما رہا ہے وہ ایک زائد فضل ہے۔براہ راست ان لوگوں
کو یقیناً خدا کی رحمت پہنچے گی اور اس
کثرت کے ساتھ ان پر فضل نازل ہوں گے کہ وہ اپنے دکھوں کو یاد کر کے شرمندہ ہوا کریں گے اور کہیں
گے اے خدا! ہم نے بے صبری دکھائی اور ہم نے جود کھ محسوس کیا حقیقت یہ ہے کہ تیرے فضلوں کے
ساتھ اس دکھ کی کوئی نسبت نہیں۔معمولی سے کانٹے کی چھن کے مقابل پر تو نے بے انتہا فضل ہم پر
نازل فرمائے ہیں۔اسی لئے آپ دیکھیں گے کہ یقیناً وہ زمانہ آئے گا کہ تمام احمدی جو آج مظلوم
ہیں خدا تعالیٰ ان کے مراتب بلند کرے گا۔اس دنیا میں بھی ان کو عزتیں اور اموال دے گا اور خوشیاں
نصیب فرمائے گا اور آخرت میں بھی اس قدر بے انتہا دے گا کہ ان کا تصور اس کو نہیں پہنچ سکتا۔ننکانہ صاحب سے ہی ایک اور دوست لکھتے ہیں کہ ہمیں چند دن پہلے سے ان حالات کے
متعلق اندازہ ہو چکا تھا اور ہم ہر طرح سے انتظامیہ کو متنبہ کر رہے تھے اور بڑے سے بڑے افسروں کو
تاریں بھی بھجوائی جا چکی تھیں اور پھر ہم خود مل کر بھی مقامی و ضلعی انتظامیہ سے گفت و شنید کرتے تھے ان
کو بتاتے تھے یہ خطرات ہیں اور آپ کو مناسب انتظام کرنا چاہئے۔کہتے ہیں ایک موقع پر جب ہم

خطابات طاہر جلد دوم
169
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
متعلقہ اے سی اور ڈی ایس پی سے ملے انہوں نے کہا ہر گز فکر نہ کریں۔تمام علماء نے ہم سے خدا کی
قسمیں کھا کر وعدہ کیا ہے کہ ہم صرف جلوس نکالیں گے اس کے علاوہ کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔اس
لئے آپ مطمئن رہیں اپنے گھروں میں بیٹھے رہیں جلوس نکلنے دیں اس سے آپ
کو کیا فرق پڑتا ہے۔اس کے بعد یہ خدا کی قسمیں کھانے والوں نے جو سلوک کیا اس کے متعلق لکھتے ہیں۔باقاعدہ پر وگرام
بنا کر حملہ آوروں کو گروپوں کی شکل میں ترتیب دیا گیا تھا۔تقریباً ایک گھنٹے کے اندر اندر سارے احمدی
گھروں کو جلا کر خاکستر کر دیا گیا۔خاکسار نے بھی چار ماہ بیشتر نیا مکان تعمیر کیا تھا ابھی اس مکان کا
55 ہزار قرض بھی واجب الادا تھا کہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے ۱۲ اپریل ۱۹۸۷ء کو مکان کو
شدید نقصان پہنچایا مکان کے دو کمروں کی چھت اور فرش بالکل خراب ہو چکے ہیں اور گھر کا ہر قسم کا
اثاثہ نذر آتش ہو گیا ہے۔خاکسار کا ذاتی ریکارڈ بھی ضائع ہو گیا ہے۔ظالموں نے صرف ہمارے
زیب تن کپڑے چھوڑے اور ہر قسم کے پار چات بھی نذر آتش کر دیئے۔صرف ایک چیز یعنی ایک
غیر احمدی دوست کا موٹر سائیکل بیچا جو کہ میرے پاس اس سے زیادہ وقت نہیں تھا کہ میں چند منٹ کے
اندراندر اس موٹر سائیکل کو کسی محفوظ جگہ پہنچادوں کیونکہ یہ کسی کی امانت تھی۔اسی کیفیت کو بیان کرتے ہوئے خولا بنت ڈاکٹر عبدالغفور صاحب لکھتی ہیں۱۲ اپریل کو ہم
صبح صبح جاگے تو اعلان ہوا کہ قادیانیوں کے خلاف جلوس نکالے جائیں گے، ہم تو یہ سوچ بھی نہیں سکتے
تھے کہ وہ جانی و مالی نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں ایک دم جلوس شعلوں کی طرح بھڑکتا
ہوا ہمارے گھر کی طرف آ گیا ہمارے ہمسایوں نے ہمیں پناہ دی۔جب وہ پہلے مسجد میں گئے تو انہوں
نے مسجد کے مینار گرائے تو میری والدہ نے میرے ابا جان کو کہا کہ مسجد کی حفاظت کیلئے جیسا بھی
ہو سکے ضرور پہنچو، میرے ابا جان اور میرے بہنوئی سلطان احمد صاحب مسجد کی حفاظت کیلئے چلے گئے
تو انہوں نے ان دونوں کو بہت مارا پیٹا۔میرے ابا جان تو ابھی تک چل پھر بھی نہیں سکتے اور نہ اٹھ بیٹھ
سکتے ہیں۔وہ دونوں ان دنوں شیخو پورہ ہسپتال میں جماعت احمدیہ کی طرف سے زیر علاج ہیں ان کی
غیر موجودگی میں مخالفین ہمارے گھر آئے اور سارا گر تباہ و برباد کر دیا، قیمتی سامان تو ایک طرف سر
چھپانے کیلئے بھی کوئی جگہ نہیں چھوڑی لکھتی ہیں کہ میں فرسٹ ائیر کی طالبہ ہوں اور تھوڑے دنوں کے
بعد ہمارے پیپر بھی شروع ہونے والے ہیں۔میری پڑھائی والی بھی تمام کتابیں جلا دی گئی ہیں دعا

·

آج 10 میں سے 10 باقی