فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 15

خطابات طاہر جلد دوم
170
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے امتحان میں کامیاب کرے۔خادم مسجد بھی حفاظت کیلئے گئے ہوئے تھے ان
کو بھی زخمی کر دیا گیا اور ان کے بچوں کو آگ
میں جلانے کی کوشش کی گئی لیکن خدا کے فرشتوں نے انہیں آگ سے نکال لیا۔میرے بہنوئی کے سر
میں کیل ٹھونکے گئے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے فضل سے مستقل نقصان سے بچالیا۔یہ لمبے قصے ہیں یہ ننکانہ صاحب کے واقعہ کے چند دن بعد کی ڈاک ہے اس سے آپ
اندازہ کریں کہ ہر روز کس قسم کے خطوط مجھے ملتے ہیں جو سارے کے سارے مبنی بر حقائق ہیں کوئی
مبالغہ نہیں ہے۔آنکھوں دیکھا کسی بچے نے اپنا دل کا حال بیان کیا کسی بڑے نے اپنے ماحول کی
کیفیت بیان کی ، سارے پاکستان کی جماعت شدید دکھوں میں مبتلا ہے۔ایک خاتون ننکانہ صاحب ہی سے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں انتظامیہ
نے چونکہ ہمیں بہت تسلی دی اس لئے ہم آرام سے گھروں میں بیٹھ رہے۔ایک دن
صبح اسی طرح بیٹھے
ہوئے دس منٹ پہلے ہمیں اطلاع ملی کہ میرے بھائی کے گھر کو اور مسجد کو جلا دیا گیا ہے۔میں نے
جلدی میں بستر کی چادر اٹھائی اور اوڑھ کر اپنے بھائی کے گھر جانے لگی میرے میاں جلدی سے چھت
پر چڑھے تو دیکھا کہ مرزا الطاف الرحمن کے گھر کی طرف سے شعلے اٹھ رہے ہیں انہوں نے مجھے کہا کہ
تم جلدی بچوں کو لے کر کہیں چلی جاؤ شہر کی طرف نہ جانا اور میں گھر پہ رہتا ہوں۔میں اپنے تینوں
بچوں
کو ساتھ لیکر اسی چادر کے ساتھ نکل کھڑی ہوئی سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کدھر جاؤں۔خدا تعالیٰ نے نہ
جانے مجھ میں کہاں سے ہمت ڈال دی اور عقل دی میں نے فوراً کالونی کو چھوڑا اور آدھ میل پر گندم
کے کھیتوں کی طرف چلی گئی۔ادھر بچے شہر سے دھوئیں کے بادل دیکھ دیکھ کر رور ہے تھے کہ امی جلدی
جاؤ اور ابو کو بھی لے کر آؤ۔چنانچہ میں گھر کی طرف بھاگی اور گھر سے جب آگ کے شعلے بھڑکتے
ہوئے دیکھے تو میں پاگل سی ہوگئی۔میں دیوانہ وار اس آگ میں کود پڑی اور اپنے خاوند کو آواز دینے
لگی۔تب ہمسائے کی طرف سے مجھے آواز آئی کہ بی بی یہاں آجاؤ تمہارے خاوند کو ہم نے اپنے گھر
پناہ دے دی ہے۔تب معلوم ہوا گو وہ تو شہادت کیلئے تیار بیٹھا تھا مگر ہمسایوں نے زبردستی اس کا بازو
پکڑ کر گھسیٹ کر اسے اپنے گھر میں پناہ دی۔کہتی ہیں کہ خاوند بیٹھا یہ ساری باتیں سن رہا تھا سارے
واقعات کی براہ راست اس کو اطلاع ہو رہی تھی وہ کہتے ہیں کہ مسلسل جو چیزیں لوٹنے والی تھیں وہ لوٹی

خطابات طاہر جلد دوم
171
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
گئیں اور بعد میں ڈھیریاں بنا بنا کر سامان کو آگ لگائی گئی۔پھر سارے گھر کو آگ لگائی گئی اور یہ
دیکھا گیا کہ کوئی چیز بھی ایسی بیچ نہ جائے جونذر آتش نہ ہو۔کہتی ہیں اس وقت میری یہ حالت تھی کہ
میں پھر جب گھر پہنچی ہوں تو جو آگ سلگ رہی تھی اس پر میں نے دیچی سے پانی بھر بھر کر ڈالنے شروع
کئے اور دوپہر کا وقت ہو گیا۔ڈیڑھ بج گیا میں وضو کرنے بیٹھ گئی جب میں نے وضو کرتے ہوئے کلمہ
پڑھا تو جو لوگ ارد گرد تماش بین اکٹھے تھے ان میں سے ایک نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ کلمہ تو ہمارا ہی
پڑھ رہی ہے۔یہ عجیب بات ہے اس قدر جھوٹ بولا گیا ہے پاکستان میں اس قدر نفرت کی ہوائیں
چلائی گئی ہیں کہ جوار دگر درہنے والے ہمسائے ہیں وہ بھی یہ یقین کر بیٹھے ہیں کہ گویا نعوذبالله من
ذالک احمدیوں کا کلمہ اور ہے۔کہتی ہیں کہ اسوقت میرا عبر کا بندھن ٹوٹ گیا محلے والے لوگ میرا
حشر دیکھ رہے تھے کس وقت صبر کا پیمانہ ٹوٹا یہ اور واقعہ ہے۔ہھتی ہیں کہ اس وقت ملبے میں تلاشی لے
رہی تھی کہ کوئی چیز بچی ہو تو جلے ہوئے قرآن کے ٹکڑے نظر آئے اس وقت میرے صبر کا پیمانہ ٹوٹ
گیا۔محلے والے میرا حشر دیکھ رہے تھے اور میرے منہ پہ یہی جملہ تھا کہ لوگو مجھے سامان کی پرواہ
نہیں مجھ سے یہ قرآن مجید کا حشر نہیں دیکھا جارہا۔محلے والے لوگ بھاگم بھاگ میری آواز پر دوبارہ
اکٹھے ہو گئے ان کی موجودگی میں ایک اور تاج کمپنی کا قرآن کریم بھی اسی طرح جلا ہوا ملا۔یہ اپنے گھر
بچوں
کو تعلیم دیا کرتی تھیں۔غیر احمدی بچے بھی پڑھنے آتے تھے اس لئے وہ بتارہی ہیں لمبی کہانی ہے کہ
کس طرح غیر احمدی بچوں کے چھوڑے ہوئے قرآن مجید بھی جب انہوں نے جلے ہوئے دیکھے تو پھر
وہ سارے گاؤں میں سارے قصبے میں وہ خود وہ قرآن لے کے پھرے کہ یہ ایسے ظالم لوگ ہیں کہ
قرآن کے جلنے کا بہانہ بنا کر یہ خود قرآن جلانے والے ہیں۔جشن تشکر جہاں جہاں منایا گیا اس کی بھی سزائیں جماعت احمدیہ کودی گئیں اور جماعت احمد یہ
نے مختلف علاقوں میں اس جشن تشکر کی قیمت ادا کی ہے۔ایک صاحب لکھتے ہیں کہ ہم جب مسجد سے
جہاں کھانے کا انتظام تھا کیونکہ باہر تو کچھ تقسیم کرناممکن نہیں تھا۔جب روانہ ہونے لگے تو ایک دوست
نے کہا کہ میں نہیں آسکتا کچھ چاول ہمارے گھر کے لئے بھی لیتے آنا ہم نے بالٹی میں کچھ چاول
ڈالے اور موٹر سائیکل پر روانہ ہوئے۔باہر ا کرم طوفانی کے غنڈے نے ہمیں چلتے موٹر سائیکل سے
دھکا دیا اور ساتھ ہی شور مچانے لگا کہ قادیانی کافر اپنے مندر سے چاول لے کر مسلمانوں میں تقسیم

خطابات طاہر جلد دوم
172
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
کر رہے ہیں ان کو پکڑو اور مارو۔دومنٹ کے اندر اندر موٹر سائیکل کھڑا کرتے ہی چالیس پچاس
غنڈے جمع ہو گئے اور آتے ہی انہوں نے ہمیں مارنا شروع کر دیا۔ان کی باری ہی نہیں آ رہی تھی کہ
ہمیں کہاں کہاں ماریں، مارتے مارتے اسی طرح ٹانگے پر گھسیٹ کر سوار کیا اور تھانے لے گئے جہاں
ہمیں حوالات میں بند کر دیا گیا لیکن یہ عجیب واقعہ ہم نے دیکھا ہے کہ جب ہم حوالات میں پہنچے تو
دوسرے
مجرم جو حوالات میں قید تھے ان کو پتہ لگا کہ ہم کیوں قید کئے گئے ہیں کیا ہم سے سلوک ہوا ہے
تو بے اختیار ہمارے زخم چومنے لگے اور یہ کہنے لگے کہ آپ بڑے خوش نصیب لوگ ہیں جو اپنے دین
کی حفاظت میں یہ تکلیفیں اٹھا ر ہے ہیں۔اب اس تفصیل کو بیان کرنے کا وقت ہی نہیں ہے چند دن کے اندر اندر اتنے واقعات
روزمرہ کی تکلیف کے اکٹھے ہو جاتے ہیں کہ جو بعض دفعہ ساری زندگی کو دکھوں سے بھر دینے کے لئے
کافی ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ اتنی رحمتیں بھی ساتھ نازل فرمارہا ہے، جماعت کو اتنی
ترقیات بھی عطافرمارہا ہے کہ وہ زخم ساتھ ساتھ ڈھلتے جاتے ہیں اگر چہ ان کی کسک تو باقی ہے وہ مٹ
نہیں سکتی لیکن خدا کے فضل سہارے ضرور دیتے ہیں اور اس قوت کے ساتھ دلوں کو تھامتے ہیں کہ اس
کے نتیجے میں خدا تعالیٰ اپنے فرائض کی ادائیگی کو آسان فرما دیتا ہے۔یہ باتیں میں کل کی تقریر میں اور
پرسوں کی تقریر میں کچھ حصہ آپ کے سامنے پیش کروں گا۔اس وقت میں آپ کو آخر پر دعا سے پہلے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے کہا تھا ہمارا
سہارا صرف خدا کی ذات ہے دنیا میں ہم ان باتوں کی تشہیر جس حد تک ممکن ہے کر تو رہے ہیں لیکن یہ
دنیا سیاست کی دنیا ہے۔مذہب کی دنیا نہیں اور مذہب میں جو بھیا نک واقعات ہو رہے ہیں ان کے
پیچھے بھی سیاست ہی ذمے دار ہے اور یہ سب سیاسی کھیل ہیں ان کا حقیقت میں مذہب سے کوئی بھی
تعلق نہیں۔اگر پاکستان میں اسلام کی سچی ہمدردی ہوتی تو جس قسم کے جرائم وہاں کثرت سے بڑھتے
اور پھیلتے چلے جارہے ہیں کسی ملاں کے دل میں ان
کا بھی خیال آتا اور وہ خدا کا خوف کرتا کہ اسلام تو
دراصل کردار کا نام ہے۔جس ملک سے انسانیت اٹھ گئی ہو ، جس ملک سے بچوں کی حرمت اُٹھ گئی ہو،
جس ملک سے عورتوں کی حرمت اُٹھ گئی ہو، جہاں روز مرہ بچے اغوا ہور ہے ہوں اور لاکھوں کی قیمت
کے مطالبے ہوں کہ ہم تمہارے بچے کو ذبح کر دیں گے اگر تم نے یہ قیمت ادا نہ کی ، جہاں غریب لوگ

خطابات طاہر جلد دوم
173
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
اپنی ساری عمر کی کمائی ہوئی جائیدادیں بیچ کر اپنے بچوں کی جان چھڑانے پر مجبور کئے جارہے
ہوں، جہاں دن بدن سفا کی بڑھ رہی ہو، جھوٹ بڑھ رہا ہو، غصب بڑھ رہا ہو ، رشوت بڑھ رہی ہو اور
سارے معاشرے سے امن اٹھ چکا ہو وہاں ان حالات کو ہنستے ہوئے برداشت کرنا اور کبھی اشارةُ
بھی اس بات کا اظہار نہ کرنا کہ اسلام تو تمہاری گلیوں میں تباہ ہورہا ہے تمہارے گھروں میں تباہ ہورہا
ہے، تمہارے شہروں میں تباہ ہو رہا ہے، ہر جگہ اسلام کو ہلاک کیا جارہا ہے اس لئے تم کس اسلام کی
حفاظت کی باتیں کر رہے ہو۔یہ کہنے کی بجائے ایک فرضی نظریاتی بحث کو اٹھا کر ساری عوام الناس کو
پاگل بنایا جارہا ہے۔اس لئے وہاں بھی دراصل مذہب نہیں بلکہ سیاست کھیل رہی ہے اور سیاست
پاکستان
کی ایسی الجھ چکی ہے اور بدقسمتی سے ایسی گندی ہو چکی ہے کہ سر دست مجھے پاکستان کے حالات
کو دیکھتے ہوئے کوئی واضح امید دکھائی نہیں دیتی کہ جلد حالات پلٹا کھائیں۔یعنی ان حالات کے نقطہ
نگاہ ، سے ظاہری تجزیے کے نقطہ نگاہ سے کوئی امید نہیں ہے لیکن جہاں تک خدا کی تقدیر کا تعلق ہے اس
میں قطعاً کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو وعدے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمائے
ہیں ان کو ضرور پورا کرے گا اور وہ دن دور نہیں کہ جب اس ملک کو سنجیدگی کے ساتھ یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ
شرافت کے ساتھ اس ملک کو قائم رکھنا ہے یا خباثت میں بڑھتے ہوئے اس خدا کی عطا کو اپنے ہاتھوں
سے ضائع کر دینا ہے۔جب یہ سوال واضح طور پر ابھرے گا اور ابھرتا چلا جارہا ہے۔دن بدن پاکستان
کی عوام میں یہ احساس پیدا ہوتا چلا جارہا ہے کہ ہم ایک ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں بقاء اور فنا کا
سوال ہے۔To be or not to be کا سوال ہے، ہم نے زندہ رہنا ہے یا نہیں رہنا؟ یہ سوال
ہے جو آج درپیش ہے جب یہ سوال اور زیادہ واضح ہوگا تو قوم کوکوئی فیصلہ کرنا پڑے گا۔میری دعا یہ ہے اور میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی اس کو اپنی دعا بنا ئیں کہ
خدا اس قوم کو ایسے موقع پر اس دوراہے پر میچ فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس میں کوئی بھی شک نہیں
کہ اس ملک پر جب تک ملاں کی لعنت سوار ہے یہ ملک کسی پہلو سے بھی ترقی نہیں کر سکتا۔دن بدن ذلت
اور مزید ذلت کا شکار ہوتا چلا جائے گا۔آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جاہل ملاں کسی قوم پر سوار ہوا ہو اور
اس نے اس قوم کو تباہی کے گڑھے تک پہنچا نہ دیا ہو۔یہ تو پیر تسمہ پا ہے اور عجیب بات ہے کہ سیاست اس بات
کو بجھتی نہیں، عجیب اندھی سیاست ہے ہمارے ملک میں کہ ماضی پر نگاہ رکھتے ہوئے سبق لینا نہیں جانتی۔

خطابات طاہر جلد دوم
174
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
یہ پیر تسمہ پا کی کہانی شاید آپ میں سے بہتوں نے سنی ہو اور بعضوں نے نہ بھی سنی ہو اس
لئے میں اس کہانی کو دوہراتا ہوں کیونکہ یہ بعینہ پاکستان کے حالات پر صادق آرہی ہے۔کہتے ہیں
ایک جزیرے میں ایک سند باد جہازی تھا یا جو بھی تھا اس کا جہاز تباہ ہوا ،ٹوٹ گیا تو وہ ایک جزیرے
میں اتر گیا اور اس جزیرے میں بہت سے پھل دار درخت تھے اور بہت ہی امن کی جگہ تھی وہ پھل کھا
رہا تھا کہ اتنے میں اس کو ایک آواز سنائی دی۔ایک بوڑھے کی کہ میرا بھی تو کچھ خیال کرو۔دیکھو میری ٹانگیں
مفلوج ہیں میں اپنی ٹانگوں کے بل کھڑا نہیں ہو سکتا اپنی آنکھوں کے سامنے پھلوں سے لدے درختوں کو
دیکھتا ہوں بھوک سے تلملاتا ہوں لیکن میرے مقدر میں تازہ پھل نہیں۔ہاں جو درخت سے گر جاتے ہیں
جانوروں کے کھائے گندے، بچے ہوئے پھل وہ کھانے پڑتے ہیں۔تم مجھ پر رحم کرو اور مجھے اپنے کندھوں
پر چڑھالو۔اس بیچارے کو رحم آ گیا اس نے اسے اپنے کندھوں پر سوار کر لیا۔وہ مفلوج ٹانگیں جور بڑ کی طرح
تھیں وہ جس طرح سانپ اپنے جسم کو کتا ہے۔بعض جانوروں کے اردگرد اپنے بل کو تنگ کرتا چلا جاتا ہے
اسی طرح اس بوڑھے نے اپنی ٹانگوں کو اس کی گردن کے ارد گرد لپیٹا اور اس کا حلقہ تنگ کرتا چلا گیا۔یہاں
تک کہ اس کیلئے اس سے نجات ممکن نہ رہی۔تب اس نے کہا کہ میں تو خوش ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ( اس نے
خداتعالی کا لفظ کہایا نہیں کہانی یہ کہتی ہے کہ) مجھےاور دو ٹانگیں دے دی ہیں اب تم میری ٹانگیں ہو اور تمام عمر
میں تمہاری گردن پر سوار ہوں گا اور تمہاری ٹانگیں میری ٹانگوں کا کام دیں گی۔یہ کہانی ہے لیکن اس میں بڑا گہر اسبق ہے بعض لوگوں
کی ٹانگیں اس لئے ماری جاتی ہیں کہ
وہ اس لائق نہیں ہوا کرتے کہ دنیا کو اپنے مفاسد سے تباہ کریں، اپنے نفوس کے مفاسد سے تباہ
کریں۔اسی لئے ملاں جب بگڑ گیا تو خدا تعالیٰ نے اس کو قعر مذلت میں گرایا اور یہ ہمارے ملکوں میں
کمین کے طور پر ظاہر ہوا۔جن ملکوں میں ملاں نے اپنے نفس کی عزت کو قائم رکھا اسلام سے وفا کی
وہاں یہ بہت معزز حیثیت رکھتا ہے اور میں ان کی بات نہیں کر رہا لیکن بدقسمتی سے پنجاب میں
خصوصیت کے ساتھ اور ہندوستان کے بہت سے علاقوں میں ملاں ایک ایسی ذلیل ہستی کے طور پر
ابھرا ہے اس کو دیکھ کر حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کی وہ حدیث یاد آ جاتی ہے کہ علماء هم شر من
صلى الله
تحت عديم السماء ( مشکوۃ کتاب العلم والفضل : ۳۸) ان لوگوں کے علماء آسمان کے نیچے بدترین قوم
ہوں گے اس لئے ان کی ٹانگیں کوئی نہیں تھیں ان کو قوم پوچھتی نہیں تھی۔رفتہ رفتہ آنحضرت ﷺ کے

خطابات طاہر جلد دوم
175
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
نام کا واسطہ دے دے کر اسلام کی عزت اور ناموس کے صدقے کہہ کہہ کر قوم کو اس بات پر آمادہ کیا کہ
ہمیں بھی اٹھاؤ۔اگر کسی اور وجہ سے نہیں تو احمدیوں کی مخالفت ہی میں ہم سے کام لو۔چنانچہ بعض
بدنصیب اندھے سیاست دان ان کے قابو آئے اور اب یہ پیر تسمہ پا بن کر ان کی گردن پر سوار
ہیں۔لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان سے منافرت ملک میں دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے اور
وہ لوگ جو احمدیوں کے گھروں پر گالیاں لکھتے ہیں اور لاؤڈ سپیکروں کے رخ ان کے گھروں کی طرف
کر کے دن رات ان کو کوستے ہیں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دیتے ہیں ہر طرف
سے مجھے یہ اطلاعیں مل رہی ہیں کہ عوام الناس پھر دن رات ان کو گالیاں دیتے ہیں اور یہ عوام کا اپنے
علماء کو گالیاں دینے کا رجحان دن بدن بڑھتا چلا جارہا ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ لکھا کہ
عزت مجھ کو اور تجھ کو ملامت آنے والی ہے ( در نشین : ۹۴)
تو امر واقع تو یہ ہے کہ یہ الہامی پیش گوئی پوری ہو چکی ہے۔دشمن تو گالیاں دیا کرتا ہے دشمن
کی ملامت تو کوئی حیثیت نہیں رکھتی مگر وہ لوگ جو اپنے قائدین کو گالیاں دینے لگیں اور ان کے نام کو
ذلت سے یاد کریں اور ان کا ذکر کر کے ان پرلعنتیں ڈالیں اور کہیں ہم تو وقت کا انتظار کر رہے ہیں
کب حالات بدلیں تو ہم ان کو مزہ چکھا ئیں۔یہ ہے حقیقی ذلت جو اس وقت ملاں کا مقدر ہو چکی ہے
اور بڑھتی چلی جارہی ہے۔اس لئے آپ اطمینان اور صبر کے ساتھ خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے دکھوں کے یہ چند
دن جتنے بھی ہمارے مقدر میں لکھے ہوئے ہیں ان کو کاٹتے چلے جائیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ جو رحمتیں تمام دنیا میں احمدیت کوگھیر چکی ہیں ، جو احمدیت پر سایہ
کئے ہوئے ہیں جو فضلوں کی بارش بن کر برستی ہیں۔وہ آپ کے گھر تک بھی پہنچیں گی اور خدا تعالیٰ
وہاں بھی حالات کو تبدیل کر دے گا اور آپ کی تشنگی بھی دور ہوگی لیکن جب آپ کل اور پرسوں میری
دوسری تقاریر میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے ذکر کو سنیں گے تو میں جانتا ہوں کہ جو پاکستان سے تشریف
لائے ہوئے دوست ہیں ان کے دل بھی دھل جائیں گے ، وہ بھی خدا کا شکر ادا کریں گے کہ اے
خدا! جو قربانیاں ہم نے دیں ان کے مقابلے پر تو نے اپنے فضل نازل فرمائے ہیں کہ اگر یہ ان کا نتیجہ

خطابات طاہر جلد دوم
176
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
ہے تو ہمیں کوئی شکوہ نہیں اور کوئی شکایت نہیں لیکن اس وقت تمام دنیا کے احمدیوں کو چاہئے کہ اپنے
پیارے معصوم بھائیوں کو یاد کریں اور یہ نہ سمجھیں کہ خدا تعالیٰ نے جو جماعت کو دنیا بھر میں ترقیات عطا
فرمائی ہیں یہ کچھ ان کی چالاکیوں کے نتیجے میں یا ان کی کوششوں کے نتیجے میں ہیں نہ میرا کوئی منصوبہ
ہے نہ آپ کا کوئی منصوبہ ہے۔آپ دیکھیں گے اور محسوس کریں گے کہ آسمان پر خدا کی تقدیر ہے جو یہ
سارے کام دکھا رہی ہے اور دن بدن احمدیت کو نئی عزت کے آسمان نصیب ہورہے ہیں۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام صرف احمدی دنیا میں ہی نہیں ، غیر احمدی دنیا میں بھی بڑی عزت وشان
کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے اس الہام کو سچا کر دکھایا کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین
کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔( تذکرہ :۲۶۰)
آج ہمارے اندر جو مختلف ممالک کے نمائندے تشریف لائے ہیں ان کے ملکوں کا ذکر میں کل
کروں گا۔لیکن کینیڈا کا یہ ذکر میں آج آپ کے سامنے کرتا ہوں کہ وہاں ایک مقتدر ہستی نے جب جشن
تشکر میں جماعت احمدیہ کے ساتھ شرکت کی تو اس نے یہ اعلان کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی تصویر کو دکھاتے ہوئے کہ میں آج گواہی دیتا ہوں کہ یہ سچا شخص تھا جس نے آج سے سو سال پہلے یہ
اعلان
کیا تھا کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔پھر ایک اور
وہاں کی معزز ہستی نے کیونکہ مجھے معین یاد نہیں کہ وہ وزیر کے نمائندے تھے یا ممبر پارلیمنٹ تھے بہر حال
اسی قسم کے ایک معزز بزرگ تھے انہوں نے یہ اعلان کیا کہ میں جانتا ہوں کہ آج پاکستان میں آپ کو جشن
تشکر منانے کی اجازت نہیں ہے اور کینیڈا میں آپ کو ہر قسم کی آزادی حاصل ہے لیکن میں آپ کو یقین
دلاتا ہوں کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ ہم سب مل کر پاکستان جا کر جشن تشکر منائیں گے۔اب میں آخر پر دعا سے پہلے ایک اور شخص کا آپ سے تعارف کروانا چاہتا ہوں۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی فرمایا تھا کہ ” بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے۔( تذکرہ: ۱۵۷) میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ یہ وہ صدی ہے کہ جس میں ہم بادشاہوں کو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈتے ہوئے پائیں گے اور اس کے آثار ظاہر ہو چکے
ہیں۔آج آپ کے سامنے بہت سے ملکوں کے معز زنمائندوں کا تعارف کروایا گیا ہے اور یہ واقعہ اپنی ذات میں
عجیب بھی ہے اور لاثانی ہے۔میرے علم کے مطابق آج تک دنیا کی تاریخ میں یہ واقعہ نہیں ہوا کہ ایک ایسی

خطابات طاہر جلد دوم
177
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
مذہبی جماعت کے جلسے میں جس کا کوئی اپنا ملک نہ ہو۔بعض عظیم سیاسی ملک اپنے نمائندے بھیجیں محض اس
جلسے میں شرکت کرنے کی غرض سے دور دراز کی مسافت کر کے وہاں پہنچیں۔یہ ان ملکوں کا ایک عظیم احسان ہے
ہم پر لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نشان بھی ہے۔ان کے آنے پر ان کو سو بسم اللہ کہتے ہیں، کھلے
ہاتھوں سے ان کو سینے سے لگاتے ہیں بسر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں، ان
کا استقبال کرتے ہیں اور ہم ان کو یقین
دلاتے ہیں کہ انشاء اللہ عالمگیر جماعت ان کے اس احسان کو اور ان کی اس انکساری کو اور ان کی خیر سگالی کے
جذبے کو نہیں بھولے گی اور دعاؤں میں یادر کھے گی اور دعاؤں سے بڑھ کر اور کوئی تحفہ نہیں ہے جو ہم ان آنے
والے مہمانوں کو پیش کر سکتے ہوں۔لیکن یہ معزز ہستیاں بہت معزز ہیں مگر دنیا کے بادشاہوں
کی نمائندہ ہیں۔اب میں ایک ایسے شخص کا تعارف آپ سے کروانا چاہتا ہوں جو آسمانی بادشاہ کے
نمائندہ کے طور پر
آج یہاں آیا ہے۔یعنی خلیفہ وقت کے طور پر میں یہ بات نہیں کر رہا بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ایک صحابی کی بات کر رہا ہوں۔مجھے چند دن پہلے یہ خیال آیا کہ جہاں دنیا کے بڑے بڑے معزز دوست
تشریف لائیں گے ان کی عزت افزائی ہمارا فرض ہے اور ان کا حق ہے لیکن جماعت کہیں یہ بھول نہ جائے کہ
سچی عزت آسمان کی عزت ہوا کرتی ہے اور کچی عزت وہی ہوتی ہے جو بچے مذہب سے وابستہ ہو اس لئے یہ
صد سالہ جشن تشکر کیسا جشن تشکر ہوگا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کا کوئی صحابی شریک نہ
ہو۔چنانچہ میں نے فوری طور پر ربوہ کہلا کے بھجوایا کہ جس طرح بھی ہو سکے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام
کے جو چند گنتی کے صحابہ زندہ ہیں ان میں سے کسی ایک کو یہاں پہنچایا جائے۔مولوی محمدحسین صاحب صحابی
اپنی صحت کی کمزوری کی وجہ سے اس سے پہلے انکار کر چکے تھے مگر جب میرا پیغام انہوں نے سنا تو بڑے شوق
سے لبیک کہی اور کہا میری ہر تکلیف بے حیثیت ہے اگر چہ میری حالت یہ ہے کہ نصف نصف گھنٹے کے بعد
مجھے پیشاب کرنے کے لئے جانا پڑتا ہے لیکن خلیفہ وقت کا پیغام مجھے پہنچا ہے میں اس پر لبیک کہتا ہوں جو
کچھ مجھ پر ہو میں وہاں ضرور پہنچوں گا۔اس لئے یہ معزز مہمان آج ہمارے درمیان ہیں۔میں آخر پران
کا تعارف کرواتا ہوں اور ان سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے ساتھ کی کرسی پر آ کر تشریف رکھیں۔یا درکھیں کہ کپڑوں سے مراد صحابہ بھی ہوا کرتے ہیں۔جس طرح قرآن کریم میں بیوی کو مرد
کے کپڑے اور مرد کو بیوی کے کپڑے کہا گیا ہے اس لئے یہ خیال نہ کریں کہ اس الہام کا معنی صرف
ظاہری کپڑے ہیں۔میرے نزدیک اس کے اول معنی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ

خطابات طاہر جلد دوم
178
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء
ہیں اور ان معنوں میں جب ہم اس الہام کا ترجمہ کریں گے تو مراد یہ ہوگی کہ لوگ ڈھونڈیں گے اور
نہیں ملیں گے کوشش کریں گے کہ کاش ہمارے نصیب میں یہ ہوتا کہ ہم ان لوگوں سے برکت حاصل
کرتے۔جہاں تک کپڑوں کا تعلق ہے ظاہری کپڑوں
کا وہ بھی انشاء اللہ ان معنوں میں بھی الہام پورا
ہوگا یہ الہام اور ایک وقت میں لوگ ان کپڑوں کو بھی ڈھونڈیں گے مگر جب تک حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے صحابہ زندہ ہیں کپڑے کہلانے کا پہلا حق ان کا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان
ہے کہ ایک صدی گزرنے کے بعد آج جشن تشکر کے اس اہم جلسہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی ہمارے اندر موجود ہیں اللہ تعالیٰ ان کی صحت اور عمر میں برکت دے اور
صحابہ کی برکت کا سایہ اور بھی ہماری اگلی صدی میں ممتد کرے خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین
لیکن ایک وقت ایسا بھی آنے والا ہے کہ جب آپ لوگ تابعین کے طور پر یاد کئے جائیں
گے اور وہ سب لوگ جو آج اس صحابی کی زیارت کر رہے ہیں وہ تاریخ احمدیت میں تابعین کے
طور پر گنے جائیں گے اور لکھے جائیں گے۔اس لئے آپ سب لوگ خوش نصیب ہیں جنہوں نے اس
سے پہلے کسی صحابی کو نہیں دیکھا کہ وہ آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے ایک صحابی کو اپنی
جسمانی آنکھوں سے بھی دیکھ رہے ہیں۔ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب اگلی صدی میں ہو سکتا ہے وہی
عزت جو آج ایک صحابی کو دی جارہی ہے کسی تابعی کو دی جارہی ہو اور اس وقت کا خلیفہ وقت بڑے فخر
کے ساتھ ایک تابعی کے گلے مل رہا ہو کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کو دیکھنے والے
تبرکات میں سے ایک ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ اس برکت کو بڑھاتا جائے گا پھیلاتا چلا جائے گا اور
جاگ سے جاگ لگتی چلی جائے گی۔میرا آخری پیغام آپ کو یہی ہے کہ کوشش کریں کہ مسیح جاگ قبول
کرنے والے بنیں۔ایسے تابعی بنیں جو صحابہ کے ہم رشک ہوں اور صحابہ کے رنگ میں رنگین ہونے
والے ہوں۔ایسی قوم نہ ہوں جو ماضی میں زندہ رہا کرتی ہے ایسی قوم نہ بنیں جو یہ کہا کرتی ہے کہ
پدرم سلطان بود که میرا باپ سلطان تھا، میرے آباؤ اجداد صحابہ تھے۔دنیا کے سامنے وہ صحابہ کے رنگ
پیش کریں کہ آپ میں صحابیت کی خوشبو سونگھی جائے اور آپ کی ذات میں صحابیت کے رنگ دکھائی
دینے لگیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔آیئے اب ہم دعا میں شامل ہو جاتے
ہیں۔

خطابات طاہر جلد دوم
179
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
پاکستانی قوم امام وقت کی تکذیب سے تو بہ کرے تو میں
خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ احمدیوں کی دعاؤں سے یہ
ملک بچ جائے گا۔مظلوم احمدیوں کے خطوط کا تذکرہ
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۷ / جولائی ۱۹۹۰ء بمقام اسلام آباد شلفورڈ برطانیہ )
افتتاحی اجلاس کی کارروائی کے آغاز سے قبل حضور انور نے فرمایا:۔جب حضرت محمد مصطفی کا نعرہ لگایا جائے تو اس کا جواب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور یہی قرآن کریم نے
ہمیں سکھایا ہے اب میں یہ نعرہ لگاتا ہوں تو قرآن کے مطابق جواب دیں ( اس پر حضور انور نے پر شوکت اور بلند آواز
میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے نعرے لگوائے اور حاضرین نے پُر جوش جواب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ دیئے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔گزشتہ جلسہ سالانہ U۔K کو یہ امتیاز حاصل تھا کہ یہ صد سالہ جوبلی کا وہ جلسہ سالانہ تھا جس
میں خلیفہ وقت کو بھی شمولیت کی سعادت نصیب ہوئی اور اس وجہ سے دنیا کے کونے کونے سے ہزارہا
کی تعداد میں احمدی اس جلسے میں شمولیت کے لئے حاضر ہوئے تھے۔امسال بھی اس جلسے کو یہ امتیاز
حاصل ہے کہ اس جلسے میں حسب سابق خلیفتہ اسیح کو بھی نمائندگی کی توفیق نصیب ہو رہی ہے لیکن اس
کے علاوہ بھی اس جلسے کو ایک امتیاز حاصل ہے کہ یہ U۔K کا پچیسواں جلسہ سالانہ ہے۔اگر چہ ہماری
نظر میں تو اعداد کو اہمیت حاصل نہیں ہوتی مگر دنیا کی نظر میں پچیسویں کا عدد ایک اہمیت رکھتا ہے اور اس

خطابات طاہر جلد دوم
180
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
عدد کے ساتھ دنیا میں سلور جوبلی منائی جاتی ہے۔چنانچہ جہاں تک عام انسان کی نظر کا تعلق ہے اس جلسے کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اسے U۔K
کا سلور جوبلی کا جلسہ قرار دیا جا سکتا ہے لیکن جلسہ خواہ کوئی بھی ہو، کہیں بھی ہو جماعت احمدیہ کا جلسہ ہو
وہ ہر جگہ ہمیشہ خدا کی خاطر منعقد کیا جاتا ہے اور اس لحاظ سے احمدی جہاں تک ان کو تو فیق ملتی ہے
بڑے ذوق شوق سے اس میں شامل ہوتے ہیں۔بعض ایسے مواقع ہیں جبکہ شامل ہونے والے نمایاں
طور پر دکھائی دیتے ہیں اور تاریخ ان کی شمولیت کا اندراج کرتی ہے اور ان
کی گنتی و محفوظ کیا جاتا ہے۔بعض ایسے مواقع بھی ہیں اور ایسے ممالک بھی ہیں جہاں تاریخ کی ظاہری آنکھ ان جلسوں تک نہیں
پہنچتی اور ان جلسوں میں شامل ہونے والوں کی قربانیوں کا اندراج نہیں ہوتا لیکن خدا کے فرشتے جو
تمام نیکیوں کو درج کرنے پر مقرر ہیں وہ یقینا دنیا کے کونے کونے میں جہاں بھی خدا کی خاطر لوگ اکٹھے
ہوتے ہیں ان کا اندراج کرتے ہیں اور ان کی اطلاع ملاء اعلیٰ میں خدا کے حضور پیش کرتے ہیں۔چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے ایک موقع پر اس کی مثال یوں دی کہ خدا کے کچھ
فرشتے ہیں جو صبح کو اپنی باری پوری کر کے خدا کے حضور رپورٹ پیش کرنے کے لئے رفع کرتے ہیں
اور کچھ ایسے ہیں جو شام کو اپنی باری پوری کر کے خدا کے حضور رپورٹ پیش کرنے کے لئے رفع کرتے
ہیں۔اُن میں سے بعض فرشتوں کا گزر ایک ایسی مجلس پر سے ہوا جو خدا کے ذکر سے معمور تھی۔یعنی اس
مجلس میں مختلف لوگ اپنے اپنے رنگ میں خدا کی محبت کا ذکر کر رہے تھے اور اس کی شان کے گیت
گارہے تھے۔ان لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے ان فرشتوں نے خدا کے حضور جب یہ معاملہ پیش کیا تو
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں ان سے راضی ہوں اور میں ان کو بخشتا ہوں۔یہ سن کر ان فرشتوں نے عرض
کیا کہ اے خدا! ان میں کچھ ایسے لوگ بھی شامل تھے یا ایک ایسا شخص بھی شامل تھا جو راہ چلتے ہوئے
ستانے کے لئے اُس مجلس میں بیٹھ گیا تھا، وہ تیرے ذکر کی خاطر اس مجلس میں نہیں بیٹھا۔تو خدا تعالیٰ
فرمائے گا کہ میرا فضل اس پر بھی نازل ہوگا، اس کو بھی میں بخشتا ہوں کیونکہ یہ میرے نیک بندے جو
خالصۂ میرے ذکر کی وجہ سے اکٹھے ہوئے ہیں ان کی صحبت پانے والا بھی برکتوں سے محروم نہیں رہ
سکتا۔(مسلم کتاب الذکر حدیث : ۴۸۵۴)
پس ہر احمدی جلسے میں خواہ وہ کہیں بھی ہو خدا کے فرشتوں کا یہ نظام جاری وساری اور متحرک

خطابات طاہر جلد دوم
181
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
رہتا ہے اور نہ صرف ذکر الہی کی خاطر ا کٹھے ہونے والے احمدی مسلمان خدا سے برکت پاتے ہیں بلکہ
ان کی معیت میں آنے والے لوگ بھی خدا تعالیٰ سے برکت پاتے ہیں اور جہاں تک تکلیفیں اٹھانے
کا تعلق ہے یہ مضمون بھی ایسا ہے جو تمام دنیا میں برابر جاری ہے۔ابھی چند دن پہلے سیرالیون کے سالانہ جلسے کی رپورٹ پہنچی تو معلوم ہوا کہ سیرالیون میں
چونکہ آج کل شدید اقتصادی بحران ہے اور بعض لوگوں کو بمشکل دو وقت کی روٹی میسر آتی ہے بلکہ یوں
کہنا چاہئے کہ اکثریت کو بمشکل ایک وقت کی روٹی میسر آتی ہے کیونکہ افریقہ میں بالعموم عوام الناس کو
اگر چوبیس گھنٹے میں ایک وقت کا کھانا بھی مل جائے تو وہ اس کو غنیمت سمجھتے ہیں اور خدا سے راضی رہتے
ہیں۔اس کے باوجود ڈور ڈور سے جلسے میں شرکت کرنے والے آئے جنہوں نے سارا سال پیسے
جوڑ جوڑ کر اس دن کے لئے بچار کھے تھے اور جن کو سفر کی سہولت مہیا نہیں ہوئی کیونکہ صرف روپے کی
قلت نہیں بلکہ پٹرول کی قلت کی وجہ سے بہت سے علاقے ایسے ہیں جو بسوں کی سروس سے ہی محروم
ہو چکے ہیں وہ دور دراز کا پیدل سفر کر کے اس جلسے میں شرکت کے لئے حاضر ہوئے۔ان میں سے
دوعورتوں کا خصوصیت کے ساتھ انہوں نے دعا کی غرض سے ذکر کیا اور اس دعا میں میں آپ کو بھی
شامل کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون جو اسی برس سے متجاوز تھیں اس جلسے میں شمولیت
کے لئے ساٹھ میل کا پیدل سفر کر کے پہنچی ہیں اور اسی طرح بعض خواتین اپنی پیٹھوں پر بچے باندھے
ہوئے اتنی استی میل کا پیدل سفر کر کے اس جلسے میں شمولیت کے لئے پہنچی ہیں۔اب جہاں تک دنیا کے نظام کا تعلق ہے نہ تو کسی ریڈیو نے ان کی خبر دی، نہ ٹیلی ویژن پر وہ لوگ
دکھائے گئے، نہ ہی اخبارات میں ان کے چرچے ہوئے۔وہ آئے اور بظاہر ان کا آنا بھلا دیا گیا لیکن میں
آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے آقا و مولا سید نا حضرت اقدس محمد مصطفی میلہ کی یہ بات یقینا کچی ہے کہ
خدا کے فرشتے یقیناً اس مقام پر نازل ہوئے ہوں گے اور یقیناً انہوں نے خدا سے ان پاک بندیوں کا ذکر
کیا ہوگا کہ محض تیرے ذکر میں شامل ہونے کی خاطر یہ دُور دُور سے مشقت اٹھا کر یہاں پہنچیں۔اسی قسم کے کچھ لوگ آج بھی پاکستان سے تشریف لائے ہیں بظاہر ان کے یہاں آنے کی
کوئی وجہ اور کوئی حکمت سمجھ نہیں آتی کیونکہ عمر کے لحاظ سے اس حد کو پہنچ چکے ہیں کہ ایک کمرے سے
دوسرے کمرے تک جانا بھی مشکل ہے۔ان میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک

·

آج 10 میں سے 10 باقی