فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 16

خطابات طاہر جلد دوم
182
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
صحابی ہیں۔ان کی بینائی زائل ہو چکی ہے، کمر جھک گئی ہے اور دوقدم بھی بغیر سہارے کے چلنا مشکل
ہے۔وہ اتنی لمبی ہزار ہا میل کی مسافت طے کر کے یہاں پہنچے ہیں آخر کیوں؟
پھر ایسی خواتین بھی ہیں جنہوں نے ساتھ کے گاؤں بھی نہیں دیکھے ہوئے اور انہیں دنیا کی
کوئی خبر نہ تھی اور انہیں دنیا دیکھنے کا شوق بھی کبھی پیدا نہیں ہوا کیونکہ بعض لوگ ایسی حالت میں زندگی
بسر کرتے ہیں دُنیا سے کٹ کر اور علیحدہ رہ کر کہ ان
کو یہ علم ہی نہیں کہ دنیا ہوتی کیا ہے اور اس لاعلمی کی
وجہ سے شوق بھی پیدا نہیں ہوتے لیکن وہ بھی بڑی دُور دُور کی مسافت طے کر کے یہاں پہنچی ہیں۔ان
میں سے ایک معمر خاتون کا ذکر کل میری اہلیہ نے مجھ سے کیا اور بتایا کہ ان سے جب پوچھا گیا کہ آپ
تو بڑی معمر ہیں اور بظاہر عدم تعلیم یافتہ ہیں ، آپ کو کیسے خیال آیا کہ اتنی تکلیف اٹھا کر یہاں پہنچیں؟
انہوں نے اس بات کا جواب تو نہیں دیا لیکن ایک اور خیال جس کی وجہ سے وہ محفوظ ہورہی تھیں اس کا
ذکر کر دیا۔انہوں نے کہا پنجابی زبان میں کہ پاکستان کے مولویوں نے تو ہم سے وہ سلوک کیا کہ جس
سلوک کے نتیجے میں وہ سمجھتے تھے کہ ہمیں دھتکار کر انہوں نے ہلاک کر دیا ہے مگر ہمارے ساتھ تو وہی
معاملہ ہوا جو پنجابی میں کہتے ہیں کہ گئے نوں کسی نے لت ماری اُس کا گب سیدھا ہو گیا۔ٹانگ
مارنے والے نے لات مارنے والے نے تو دشمنی سے کہتے کو لات ماری اور اس خیال سے کہ یہ اپنا
دفاع نہیں کر سکتا لیکن خدا کی قدرت کا ایسا کرنا تھا کہ اس ٹانگ کے نتیجے میں اس کا گب سیدھا ہو گیا۔وہ پتا نہیں کس مزے سے یہ بات سوچ رہی تھیں؟ ہو سکتا ہے ان کے ذہن میں یہ بات ہو
کہ ہم لوگوں کے کہاں یہ مقدر تھے کہ ایسے عظیم تاریخی جلسوں میں دُور دُور کے سفر کر کے پہنچیں گے۔ہوسکتا ہے وہ یہ سوچ رہی ہوں کہ ان واقعات سے پہلے ہم میں بہت سی خرابیاں اور کمزوریاں تھیں
جوں جوں ابتلاء کی چکی میں ڈالے گئے، جوں جوں دکھوں کی آزمائش میں مبتلا کئے گئے ہم سدھر کے،
نکھر کے اس سے نکلتے رہے اور ہماری کمزوریاں دور ہوتی چلی گئیں اور ہوسکتا ہے کہ اس کے علاوہ وہ
یہ بھی سوچ رہی ہوں کہ انگلستان آ کر انہوں نے تمام دنیا سے لوگوں کو اکٹھا ہوتے ہوئے دیکھا اور
احمدیت کی ایک عجیب شان کا ملاحظہ کیا اور انہوں نے سوچا کہ دیکھو ان چند سالوں کے عرصے میں
احمدیت کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔تو جو بھی گب کا تصور ان کے ذہن میں تھا انہوں نے ہر گب کو
سیدھا ہوتے ہوئے بھی دیکھا اور یقیناً ان کی یہ گواہی سچی گواہی ہے کہ علماء کی ایذارسانی سے پہلے جو

خطابات طاہر جلد دوم
183
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
ہماری حالت تھی اب اس حالت میں بہت فرق پڑ چکا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہر پہلو سے
جماعت پہلے سے بڑھ کرشان کے ساتھ اس دنیا میں ابھری ہے۔اب میں آپ کے سامنے ان چند دکھوں اور مشکلات کا ذکر کرتا ہوں جن کا اجمالی ذکر میں
نے کیا ہے۔یعنی پاکستان میں معصوم احمدیوں پر جو ابتلاء کا ہولناک دور چل رہا ہے اس کے ذکر کو کلیتہ
اس چھوٹی سی مجلس میں بیان کرنا، اس کا حق ادا کرنا تو ممکن نہیں لیکن گزشتہ سال میں نے یہ تجربہ کیا تھا
کہ اپنے نام موصول ہونے والے سال بھر میں دو لاکھ کے قریب خطوط میں سے چند اقتباسات پچن
کر جلسے کے حاضرین کے سامنے پیش کئے تھے تا کہ میری زبان سے نہیں بلکہ دکھ محسوس کرنے والوں
کی زبان سے اور ان تجارب میں سے گزرنے والوں کی زبان سے احباب جماعت ان واقعات کو
سنیں اور سمجھیں اور جو لکھنے والے ہیں ان کے دل کی وارداتیں سنے والوں کے دل پر بھی جاری ہوں۔چک سکندر سے ذکر چلتا ہے ہماری ایک مخلص خاتون حمیدہ بیگم صاحبہ چک سکندر کی رہنے
والی لکھتی ہیں:
میں ایک سال سے بیمار چلی آ رہی ہوں۔حادثہ چک سکندر کے
دوران میں بیمار تھی افراتفری کے دوران میں اپنی دو بچیوں کی جبکہ مکان جل رہا
تھا جان بچانے کیلئے باہر نکلی تو دشمن نے مجھ پر فائر کیا جس سے میں شدید زخمی
ہوئی اور میری بچیوں کو بھی کثرت سے شرے لگے۔( چھروں کو شرے لکھا ہے
اس لئے میں اسی طرح پڑھتا ہوں) اس حالت میں جب میں جارہی تھی تو
راستہ میں میرا چھوٹا بھائی رفیق احمد ثاقب شہید پڑا ہوا تھا۔دشمن مرے ہوئے کو
زدو کوب کر رہا تھا، دیکھ کر غم در غم آتا مگر نوراحمدیت اور زیادہ روشن ہوتا چلا گیا،
نصرت اور طاقت ملتی رہی مگر خون اس قدر بہہ رہا تھا کہ لباس تر بہ تر ہو رہا تھا
اُدھر حشر برپا تھا مگر ادھر کلمہ شہادت لبوں پر جاری تھا۔“
پھر چک دھوریہ سے ایک احمدی خاتون جو وہاں سکول میں استانی ہیں اور از راہ ستم،
سراسر افتراء کے نتیجے میں ان کو بھی اسیر راہ مولیٰ بنے کا موقع ملا۔سراسر بے بنیاد انتہائی جھوٹا اور بھیانک
الزام ان پر یہ لگایا گیا کہ نعوذ باللہ من ذالک انہوں نے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی گستاخی

خطابات طاہر جلد دوم
184
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
کی ہے اور اس کے نتیجے میں ان کو جیل کا منہ دیکھنے کی سعادت مل گئی۔لیکھتی ہیں کہ اس کے بعد جو
واقعات ہوئے ہیں وہ تفصیل لمبی ہے، اس کو میں نے چھوڑ دیا ہے کہ بالآ خر گاؤں کے شرفانے اٹھ کر
ان کے حق میں گواہی دی اور شور ڈالا اور وہ خود پہنچے افسران تک، انہوں نے کہا کہ ایسی نیک خاتون،
ایسی اچھی خدمت کرنے والی استانی اور ہم جانتے ہیں کہ یہ تو محمد مصطفی ﷺ کی عاشق ہے تم اس پر ظلم
کر رہے ہو تو سارے گاؤں پر ظلم کر رہے ہو؟ چنانچہ گاؤں والوں کے اثر سے مرعوب ہوکر ان لوگوں
نے نہ صرف یہ کہ ان کو رہائی دی بلکہ اسی سکول میں ان گاؤں والوں کے اصرار پر ان کو بحال کیا
گیا لیکن چک سکندر کے شریر اور ان کے چیلے پھر بھی ان کی راہ کاٹتے رہے اور بیٹھ کر ان پر تمسخر کرتے
رہے۔اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتی ہیں:
میں گرفتاری کے بعد ۲۹ مارچ ۱۹۹۰ء کو گرلز سکول سنت پورہ میں دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر
حاضر ہوگئی۔ایک ہفتے تک تو حالات پر سکون رہے۔پھر ایک روز مولوی امین محمد جوامیرمحمد چک سکندر
والے کا دوست ہے اس نے گاؤں سنت پورہ کے کچھ شر پسند لوگوں سے مشورہ کر کے مجھے میرے گھر
دھوریہ میں پیغام بھجوایا کہ میں سنت پورہ سکول میں ڈیوٹی نہ دوں ورنہ گولی کا نشانہ بن جاؤں گی۔میں یہ سوچ کر کہ اگر میری موت اس کے ہاتھ میں لکھی ہے تو میں جہاں بھی چھپ کر رہوں گی موت
آ ہی جائے گی ، اگلے دن سکول گئی۔مولوی امین محمد میرے سکول جانے کے رستے میں سائیکل پر سوار
درندوں کی طرح شکل بنائے میرے پاس سے گزرتا رہا۔اسے دیکھتے ہی میری زبان پر آتا ہے کہ یہ
مؤمن موت سے نہیں ڈرتے۔میں سکول میں ڈیوٹی دے رہی ہوں لیکن کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ اگر
میں اس درندے کے ہاتھ چڑھ گئی تو بچے جو پہلے باپ کے پیار سے محروم ہیں، ماں کے پیار سے بھی
محروم رہ جائیں گے۔میں اپنے گاؤں میں اکیلی احمدی ہوں ، جب ڈیوٹی پر جاتی ہوں تو بچے خدا کے
حوالے ہوتے ہیں۔“ ( اس سے بہتر اور کوئی حوالہ نہیں ہوسکتا۔)
عزیزہ ناصرہ پروین صاحبہ جو ہمارے اسیر راہ مولی محمد الیاس منیر واقف زندگی کی ہمشیرہ
ہیں۔ویکھتی ہیں :
”میرا پیارا بھائی عزیزم محمد الیاس منیر واقف زندگی اسیر راہ مولیٰ آج کل
B۔A کا امتحان دے رہا ہے۔اس غرض کے لئے اسے کیمپ جیل لاہور لے جایا

خطابات طاہر جلد دوم
185
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
گیا، اسے لاہور لے جاتے وقت دوبارہ بیڑیاں ڈالی گئیں جو تین دن لگی رہیں۔بیٹریوں کے ساتھ ہی اس نے پرچے دیئے۔“
عبدالرحمن صاحب صدر جماعت احمد یہ چک 35۔شمالی سرگودھا لکھتے ہیں:
اس سے قبل کئی نسلوں تک ہم نے نہ جیل دیکھی تھی اور نہ عدالت مگر
خدا کے فضل سے دین کی خاطر ہمیں جیل جانے کی سعادت نصیب ہوئی۔وجہ یہ
تھی کہ ہم ایک عرصہ دراز سے ایک چھپر کے نیچے نماز پڑھتے تھے ، بادوباراں
میں ہمیں شدید تکلیف ہوتی تھی۔ہم نے ایک مسجد بنانے کا ارادہ کیا اور اس کی
تعمیر کے دوران ہی پولیس ہمیں پکڑ کر لے گئی۔بارہ دن جیل میں رہنے کے بعد
ہمیں رہائی ملی ہے۔اب یہ لوگ مقامی سکولوں میں ہمارے بچوں کو اسلامیات
نہیں پڑھنے دیتے۔“
مکرم محمد یوسف صاحب کا ٹھگڑھی میر پور آزاد کشمیر سے لکھتے ہیں، یہ اسی سال سے اوپر عمر
کے بزرگ ہیں۔ان کی بات سمجھنے کے لئے میں اس تحریر کا پس منظر بتا دیتا ہوں۔جب ایبٹ آباد میں
جماعت احمدیہ نے جلسہ کیا اور صاحبزادہ عبدالرشید صاحب کے ہاں یہ جلسہ منعقد ہوا ، تو اس جلسے کو اتنا
بڑا جرم قرار دیا گیا کہ اس کے نتیجے میں صاحبزادہ عبدالرشید سمیت تمام ان احمدیوں کو حراست میں
لینے کے احکام جاری کر دیئے گئے جو اس جلسے میں شریک تھے لیکن یہ صاحب وہ ہیں جو اس جلسے میں
شریک بھی نہیں تھے۔یہ بیچارے پنشن یافتہ ہیں اور آزاد کشمیر سے اپنی پینشن لینے کے لئے ایبٹ آباد
آئے تھے اور جس دن پولیس صاحبزادہ صاحب کو گرفتار کرنے کے لئے آئی، یہ صاحبزادہ صاحب
سے مل کر اپنی پنشن کے سلسلے میں کوئی مدد لینا چاہتے تھے۔چنانچہ اس موقع پر اسی جرم میں دھر لئے گئے
کہ یہ ایک ایسے احمدی سے ملنے آیا ہے جو اس جلسے میں شریک تھا۔کہتے ہیں :
وو
پیارے آقا ! میں ۷۵ دن جیل میں رہنے کے بعد 90-3-28 کو
ضمانت پر رہا ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا ہوں۔آگے لکھتے ہیں:
مهدی نیا، ہتھ کڑیاں جھلیاں
اساں چوم چوم لایاں بانہاں نال

خطابات طاہر جلد دوم
186
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
مہدی منیا، ہم نے مہدی کو مانا اور اس کے نتیجے میں ہمیں ہتھکڑیوں کے زیور پہنے نصیب
ہوئے چنانچہ ہم نے چوم چوم کے انہیں بانہوں میں ڈالا۔۸۱ سال کی عمر ، دمہ کا مریض ، کبھی ہسپتال میں کبھی جیل میں بس
یونہی چکر لگتے رہے۔نہ گھر رہا نہ دکان ، مکان والے نے کہا تم مکان خالی کردو،
تم قادیانی ہو۔دُکان پولیس نے قبضے میں کر لی۔“
یہ وہ لوگ ہیں جو اتنے مصائب کے بعد اس قدر تکلیفوں کے ہوتے ہوئے بھی
خدا تعالیٰ کی طرف سے استقامت کا اعجاز پاتے ہیں اور ایسے ہی لوگ ہیں جن کے متعلق
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالیٰ کے حضور عرض کرتے ہیں۔”اے خدا! اس مصیبت میں ہمارے دل پر وہ سکینت نازل کر جس
سے صبر آ جائے اور ایسا کر کہ ہماری موت اسلام پر ہو۔جاننا چاہئے کہ دکھوں
اور مصیبتوں کے وقت میں خدا تعالیٰ اپنے پیارے بندوں کے دل پر ایک نور
اتارتا ہے جس سے وہ قوت پا کر نہایت اطمینان سے مصیبت کا مقابلہ کرتے
ہیں اور حلاوت ایمانی سے ان زنجیروں کو بوسہ دیتے ہیں جو اس کی راہ میں ان
کے پیروں میں پڑیں۔“ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد اصفحہ ۴۲۱)
پس یہ باتیں جو آپ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں میں پڑھا
کرتے تھے آج کثرت سے پاکستان کی گلیوں، ان کے شہروں، ان کے دیہات میں رونما ہورہی ہیں
اور ہزار ہا احمدی ہیں جنہوں نے خدا کی محبت میں اس سے استقامت پا کر ان زنجیروں کو بوسے دیئے
جوان کے ہاتھوں یا ان کے پاؤں میں ڈالی گئیں۔خدیجہ بیگم صاحبہ لکھتی ہیں کہ
کل جمعہ کی نماز کے بعد مسجد نور سے ایک خادم کو پولیس نے گرفتار
کر لیا اور اس پر یہ الزام لگایا کہ ایک غیر احمدی مولوی پر حملہ کیا ہے۔“
اب جہاں کلمے کا بہانہ نہ ملے یا اور کوئی ایسا بہانہ نظر نہ آئے ، وہاں سراسر جھوٹے الزامات
لگا کر بھی پولیس جس کو چاہے اس کو پکڑ سکتی ہے اور ملک کا قانون پولیس کے جھوٹ کے پیچھے پشت پناہ

خطابات طاہر جلد دوم
بن کر کھڑا رہتا ہے۔مسر محمود صاحب ملتان سے لکھتی ہیں:
187
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
” میری دو بچیاں کالج میں پڑھتی ہیں۔بڑی بچی جو۔B۔A میں
پڑھتی ہے اس کو کالج میں احمدیت کی وجہ سے بہت ستایا جاتا ہے اور
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شان کے خلاف لکھ لکھ کر
میری بچی کو دوسری بچیاں دیتی ہیں جو نہایت گندے اور غلیظ الفاظ پرتی
مشتمل ہوتا
ہے۔میرے اور بچوں کے دل بہت دکھ محسوس کرتے ہیں اور برداشت کرنا
مشکل ہو جاتا ہے۔“
اب یہ جو وارداتیں ہیں یہ کھوکھا احمدیوں کے دل پر گزر رہی ہیں اور دنیا کے کوئی اعداد و شمار
ان کا ریکارڈ نہیں کر رہے مگر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی صداقت کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ان دلوں
پر بھی خدا کے وہی فرشتے نازل ہوتے ہیں جن کا پہلے ذکر گزرا ہے اور ان کی کیفیات کو ریکارڈ کرتے
ہیں اور ایک ذرہ بھی ان کے دل کی کیفیت کا خدا تعالیٰ کے ریکارڈ کی کتاب سے باہر نہیں رہتا۔وہ
قربانیاں جو ان لوگوں کی نظر میں نہ آئیں جن کی خاطر دی جاتی ہیں، ان قربانیوں میں لذت نہیں ہوتی
لیکن اگر انسان کو علم ہو کہ میرا محبوب جس کی خاطر میں قربانی دے رہا ہوں اس کی مجھ پر نظر ہے تو اس
کی قربانیوں میں ایک عجیب جلا پیدا ہو جاتی ہے، اس کا شوق اور اس کا ولولہ قربانی کرنے کے لئے اور
بڑھتا ہے کیونکہ وہ اپنے محبوب کی نظر میں ہوتا ہے۔پس جماعت احمدیہ کا وہ عظیم گروہ جسے ان گزشتہ سالوں میں غیر معمولی خدمت کی اور
غیر معمولی قربانیوں کی توفیق عطا ہوئی ہے وہ یا درکھیں کہ ان کی قربانیوں میں سے ایک ذرہ بھی ضائع
نہیں ہورہا اور اس خدا کی ان پر نظر ہے جو خدا ان قربانیوں کے نتیجے میں اور بھی زیادہ پیار کی نگاہیں ان
پر ڈالتا ہے۔یہ احساس ضروری ہے بسا اوقات انسان قربانیاں دیتا ہے اور یہ احساس نہیں رکھتا، یہ شعور
نہیں رکھتا اس کے نتیجے میں رفتہ رفتہ قربانیوں کی ہمت باقی نہیں رہتی ، رفتہ رفتہ تھک جاتا ہے اور اس
کی استقامت میں فرق آجاتا ہے۔اس لئے قربانی دینے والے احمدیوں کو خواہ وہ دنیا میں کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں

خطابات طاہر جلد دوم
188
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ جب بھی وہ خدا کی خاطر تکلیف اٹھاتے ہیں تو معا یہ سوچیں کہ ہمارے
پیارے خدا کی ہمارے حال پر نظر ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ کلام جو بارہا
آپ نے سنا ہے، اس کا ٹاپ کا مصرعہ یہ ہے
یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی
اے خدا میرے لئے یہ دن مبارک فرما، سبحان من یرانی پاک ہے وہ ذات جو ہمیشہ
مجھے دیکھتی رہتی ہے، ہمیشہ اس کی مجھ پر نظر رہتی ہے۔پس خدا کی نظر کے سامنے ہمیشہ آپ آگے بڑھتے رہیں تو حقیقت میں یہی راز ہے اصلاح
کا بھی ، میں نے ابھی جمعہ میں آپ کے سامنے یہ ذکر کیا تھا کہ آپ دنیا کی نظر میں آرہے ہیں، باہر
نکلے ہیں تمام دنیا آپ کو دیکھے گی لیکن ضروری نہیں کہ آپ دنیا کی نظر میں آئیں۔جیسا کہ میں نے
بیان کیا بہت سے انسان اپنی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور دنیا کی نظر سے
اوجھل رہ جاتے ہیں مگر ہمیشہ وہ خدا کی نظر میں رہتے ہیں اس لئے دعا یہ کرتے رہیں اور کوشش یہ کریں
کہ خدا کے پیار کی نظر ان پر پڑے، خدا کی ناراضگی کی نظر ان پر نہ پڑے۔ایک میڈیکل کالج کا طالب علم راولپنڈی سے لا ہور رسالہ ہاتھ میں پکڑے ہوئے باہر
نکلتا ہے ایک ملاں کی نظر لاہور رسالے پر پڑھتی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ احمدیوں کا اخبار ہے، ضرور یہ
احمدی ہوگا۔دو تین باتیں کرنے کے بعد وہ مجمع اکٹھا کر لیتا ہے اور گستاخی رسول کے الزام میں اسے
دھکیلتے ہوئے پولیس کی طرف لے جاتے ہیں۔اب رفتہ رفتہ محلے والوں میں یعنی پاکستان کے مختلف
شہروں میں، محلہ داروں میں بھی یہ احساس پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے کہ احمدیوں پر ناحق ظلم ہو رہا ہے
چنانچہ ایسے موقع پر محلے والے اکٹھے ہوئے اور انہوں نے مولوی کو لعن طعن کی اور اسے کہا کہ اگر تم اس
کولے کے جاؤ گے تو ہم بھی سب ساتھ چلیں گے اور گواہی دیں گے کہ تم جھوٹ بول رہے ہو۔اس پر
مولوی نے اس کو چھوڑ تو دیا لیکن یہ کہتے ہوئے کہ اگر تم نے آئندہ کبھی محمد رسول اللہ ﷺ کا نام منہ
سے نکالا تو ہم تمہارے دانت توڑ دیں گے۔کیسا جرم ہے، وہ کیسا کالا قانون ہے؟ جہاں محمد مصطفی ﷺ کا نام زبان سے لینا اتنا
بھیانک جرم بن جاتا ہے کہ ایسے لوگوں کو منہ توڑنے اور دانت توڑنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

خطابات طاہر جلد دوم
189
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
اسی طرح روز مرہ کی زندگی میں احمدی خطرات میں سے اس طرح گزررہے ہیں کہ ان کی
روزمرہ کی زندگی اور خطرات میں کوئی تمیز باقی نہیں رہی۔ہر قدم جو وہ اٹھاتے ہیں وہ دشمن کی نظر میں
مغضوب بنتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ اپنی تکلیف کا اظہار مجھ سے کرتے ہیں، خطوط میں اپنے
واقعات لکھتے ہیں۔میری دلداری ان کو کیا سہارا دے گی قرآن کریم کے اس کلام پر نظر رکھیں جس میں
خدا تعالیٰ ان ہی واقعات کو بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ ہر وہ قدم جو تم خدا کی خاطر اٹھاتے ہو اور
دشمن کی نظر میں مغضوب بنتے ہو، ہر اسی قدم کی وجہ سے تم خدا کی نظر میں محبوب بنتے چلے جاتے ہو۔اس لئے اس بات
کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں اور یہی ان کا سہارا ہے۔دشمن کی نظر کے سامنے، دشمن کی
حقارت آمیز نظروں کے سامنے خدا کے پیار کی نظر اتنی عظمت رکھتی ہے کہ اس دشمن کی حقارت کی
نگاہوں کی کوئی قیمت نہیں رہتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو یوں بیان فرمایا کہ
ہیں تیری پیاری نگاہیں دلبرا اک تیغ تیز
جس سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑ اغم اغیار کا درین صفحہ ۱۰)
پس اگر غم اغیار کے جھگڑے کاٹنے ہیں تو یہی نسخہ استعمال کریں، خدا کے پیار کی نگاہیں
حاصل کریں اور یقین جانیں کہ وہ تیغ تیز تمام اغیار کے جھگڑوں کو اس طرح کاٹ کر پھینک دے گی
کہ ان اغیار کے جھگڑوں کی کوئی حیثیت کوئی قیمت بھی باقی نہیں رہے گی۔پھگلہ میں ہمارا ایک بہت ہی معزز سید خاندان ہے، وہ معزز ان معنوں میں نہیں کہ محض
سید ہیں بلکہ ان کی نیکی ، ان کی شرافت کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے گاؤں پر ان کا بہت ہی زیادہ
اثر ہے اور ہمیشہ عزت اور احترام سے دیکھے جاتے تھے۔وہاں اس دور میں مولویوں نے شرارت
شروع کی، گندا چھالنا شروع کیا یہاں تک کہ گاؤں والوں کی نظریں بدلنے لگیں اور ان کی مسجد بھی
جلا دی ، ان کے گھر بھی جلا دیئے۔اس واقعہ کے بعد ان میں سے ایک صاحب لکھتے ہیں کہ
ستیدی! یہ عاجز ۳ / جولائی کو ربوہ سے اہل خانہ کو پھگلہ لے آیا تھا،
جلے ہوئے مکان کی حالت تو کافی خراب تھی اور حالات بھی درندہ صفت مولوی
نے کافی خراب کئے ہوئے تھے لیکن ان کی یہ خوشی کہ یہ بھاگ گئے ، ہرگز قبول نہ

خطابات طاہر جلد دوم
190
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
66
تھی۔مٹی کے ڈھیر پر سامنے دومنزلہ مسجد ہے، پردے وغیرہ لگا کر بیٹھے ہیں۔“
مطلب یہ ہے مٹی کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں، سامنے اس مولوی کی دو منزلہ مسجد ہے جو ہر وقت
ہمارے قتل کی اور ہمیں ملیا میٹ کرنے کی تلقین کرتا رہتا ہے۔” پر دے وغیرہ لگا کر بیٹھے ہیں۔عید بھی اپنے اسی گھر میں ہی
اللہ پاک کے در کے فقیر ہو کر گزاری ہے۔“
ایک احمدی نو جوان ڈا کٹر کوضلع نواب شاہ میں سکرنڈ میں شہید کیا گیا۔ان کی بیگم لکھتی ہیں:
”میرے شوہر ڈاکٹر منور احمد کو مورخہ ۱۴ مئی کو دو پہر کے وقت سوتے
میں شہید کر دیا گیا۔انا للہ وانا اليه راجعون ، حضور ! مجھ پر صدمے کا پہاڑ
ٹوٹ پڑا ہے۔ایک شفیق باپ کی حیثیت سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مجھ پر
کیا بیت رہی ہے؟ ہماری شادی کو چھ سال اور دو ماہ کا عرصہ گزرا تھا کہ ظالموں
نے میرا سہاگ لوٹ لیا۔حضور! میرے شوہر بڑے مہربان اور ہمدرد انسان
تھے، سلسلہ احمدیہ سے بے انتہا عقیدت تھی ، ہمارے درمیان محبت اور پیار کا
رشتہ بہت گہرا تھا، وہ تین بچوں کے شفیق باپ تھے۔حضور ! صدمے کی وجہ سے
میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں۔“
چک 563 میں جو واقعات گزرے تھے ان سے آپ واقف ہیں۔اب وہاں کے ہی
ایک ایسے دوست کی قلم سے جو وہاں کی سرگزشت پہنچی ہے اس میں سے ایک اقتباس میں آپ کے
سامنے رکھتا ہوں۔وہ لکھتے ہیں :
آپ کی خدمت میں میرا یہ پہلا خط ہے، میں بھی ان لوگوں
میں شامل ہوں جن کے گھر اور میری ویلڈنگ کی دکان جلا دی گئی۔جب
سرکاری مسلمانوں کا جلوس آیا تو انہوں نے سب سے پہلے ہماری مسجد کو آگ
لگائی، ہمارا گھر بھی مسجد کے قریب ہے انہوں نے پہلے ہماری بیٹھک وغیرہ کے
دروازے اور کھڑکیاں توڑیں۔اس میں ہمارے جشن صد سالہ کے پمفلٹ بھی
تھے ، پتا نہیں ان کو آگ لگادی یا کنویں میں پھینک دیا۔احمدیوں نے جب

خطابات طاہر جلد دوم
191
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
انہیں مسجد کو آگ لگانے سے روکا ، تو انہوں نے مسجد کے قریب سے احمدیوں پر
فائرنگ شروع کر دی۔“
ایک دریدہ دہن مولوی کا ذکر کرتے ہوئے ایک صاحب ضلع وہاڑی سے لکھتے ہیں کہ :
”ہمارے گاؤں میں آیا ، احمدیت کی مخالفت میں سارا زور لگا کر اپنی
علمی قابلیت کولوگوں کے سامنے بیان کرتا رہا۔لوگوں سے پوچھنے لگا! یہ جو اس
مسجد کے ساتھ ہی مسجد ہے یہ قادیانیوں کی ہے، یہ جگہ تو اہل اسلام کی جگہ ہے۔تم A۔C کے پاس درخواست دو، ان سے حکومت یہ جگہ لازماً تمہیں دلوائے
گی۔جو اس کی زبان پر آیا وہ حضرت سیدنا مسیح موعود علیہ السلام کی ذات
بابرکات کے متعلق بولتا رہا۔حضور میری بچیاں اپنے گھر میں روتی رہیں۔حضور ! اس نامراد مولوی نے ہماری مسجد سے اور مکانوں سے بذریعہ مجسٹریٹ
66
پولیس کلمہ شریف مٹواد یا اور مجھے گرفتار کر کے تھانے لے گئے۔“
ایک احمدی اپنے بیٹے کی شادی کی بارات لے جانے کے لئے تیار بیٹھے تھے کہ اچانک مولوی
کی معیت میں پولیس نے چھاپہ مارا اور یہ فرد جرم ان پر عائد کیا گیا کہ تمہارے کارڈ پر بسم اللہ بھی لکھی ہوئی
ہے اور السلام علیکم بھی، اور اس حد تک تم مجرم ہو کہ اسی پر بس نہیں کی ، آخر پر انشاء اللہ بھی لکھ دیا ہے۔یعنی یہ احمدیوں کے جرائم ہیں، آپ پاکستان کی جیلوں میں جا کر دیکھیں تو آپ حیران
ہو جائیں گے کہ اتنے کر یہہ جرائم میں لوگ ملوث ہیں اور اس قدر بھیانک جرم کرنے والے ہیں کہ
چھوٹے چھوٹے بچوں پر ظلم کر کے اور سفا کا نہ ظلم کر کے ان کو مار دینے والے، ان کو اغوا کرنے والے،
ان کی ہڈیاں تو ڑ کر ان کو فقیر بنا کر وہ رحم جوان پر لوگوں کو آتا ہے، اس رحم کی بنا پر پیسے بٹورنے والے وہ
لوگ اور یہ سارے جرائم ایک طرف اور ایک احمدی ہیں جن کے جرم صرف یہ ہیں کہ انہوں نے بسم اللہ
اپنے دعوتی کارڈوں پرلکھی ، انہوں نے السلام علیکم کہا، انہوں نے یہاں تک جرأت کی کہ انشاء اللہ کہہ
دیا کہ وہی ہوگا جو خدا چاہے گا۔چک سکندر کے متعلق ماسٹر مظفر احمد صاحب جو پریذیڈنٹ تھے اور انہوں نے بڑی عظیم
قربانیاں دی ہیں اور جیل میں بھی خدا کے فضل سے بہت ہی غیر معمولی دباؤ کے نیچے ثابت قدم رہے،

خطابات طاہر جلد دوم
192
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
ان کے تفصیلی خطوط بہت ہی دردناک موصول ہوتے رہے۔وہ سب تو پیش کرنے کا وقت نہیں ،
ایک مختصر سا اقتباس میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔وہ لکھتے ہیں :
آپ کو چک سکندر کے تفصیلی حالات کا علم ہو چکا ہے۔ہمارے
تمام احمدی بے گھر ہو گئے ہیں اور گھر جلا دیئے گئے ہیں اور ہمارے تمہیں آدمیوں
کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں پھنسا کر جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ہمارے دو آدمی اور ایک دس سالہ بچی شہید ہو گئے ہیں اور چھ شدید زخمی ہوئے
ہیں۔مخالف فریق میں سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔مود ود احمد صاحب ابن مکرم مولوی عبد الخالق صاحب چک سکندر لکھتے ہیں :
”آپ کی خدمت میں خط لکھا تھا جس میں اپنے گاؤں چک سکندر
کے شہیدوں اور زخمیوں، مہاجروں کے بارے میں دعا کے لئے لکھا تھا۔سیدی ! میرے تایا زاد بھائی مکرم ماسٹر عبدالرزاق صاحب جو کہ زخمی تھے، پہلے تو
لاہور ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن ان ظالموں سے یہ بھی نہ دیکھا گیا کہ ان کا
علاج ہو سکے، ابھی وہ مکمل طور پر صحت یاب بھی نہیں ہوئے تھے کہ ان کو
لاہور ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا اور پھر وہ کھاریاں ہسپتال میں داخل کروائے
گئے لیکن ان ظالموں نے ان کو اس حالت میں بھی بستر پر ہتھ کڑی لگائے رکھی۔“
ایک احمدی خاتون جور بوہ میں چک سکندر کی ان خواتین سے ملنے گئیں جو مظالم کا نشانہ
بنائی گئی تھیں۔انہوں نے ایک لمباخط لکھا ہے اپنے تاثرات کا اور وہ بہت ہی درد ناک خط ہے جس کا
پڑھنا مشکل ہے لیکن اس میں سے میں ایک اقتباس آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس سے آپ کو
اندازہ ہو کہ جن کے دکھ سے ساری دنیا کے احمدیوں کے دل دکھ سے لبریز ہوکر آنکھوں سے برسنے
لگتے ہیں ، وہ خود کتنے حوصلے میں ہیں خدا کے فضل کے ساتھ اور کتنے عزم کے ساتھ ان مشکلات اور
مصائب کا مقابلہ کر رہے ہیں۔وہ بھتی ہیں :
ایک دن عاجز ہ مہمانوں کو رات کا کھانا کھلانے میں مصروف تھی کہ
ہمارے شہید مکرم رفیق احمد ثاقب کی بیوہ اپنے ڈیڑھ دو سال کے بچے کو جو بہت

خطابات طاہر جلد دوم
193
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
رور ہا تھا، گود میں اٹھائے ہوئے بہلا رہی تھیں۔میں نے ان سے پوچھا کہ بچہ
کیوں رورہا ہے؟ وہ خاموش رہیں۔جب بچہ بہت دیر تک روتا رہا تو عاجزہ نے
اصرار سے پوچھا کہ بچے کو کسی چیز کی ضرورت تو نہیں؟ اس کی والدہ کے جواب
نے مجھے ایک لمحہ کے لئے ہلا کر رکھ دیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ کہہ رہا ہے کہ
ے ابو آئیں گے تو کھانا کھاؤں گا۔“
لکھتی ہیں کہ
”میری حالت تو ایسی تھی کہ نا قابل بیان تھی مگر والدہ بڑے حوصلے
66
میں تھیں اور مستقل بچے کو بہلائے چلے جارہی تھیں۔“
پھر لکھتی ہیں:
چک سکندر کی دس سالہ شہید بچی عزیزہ نبیلہ کی والدہ کی عظمت کا
اعتراف کئے بغیر بھی نہیں رہ سکتی کہ بڑے حوصلے سے انہوں نے بتایا کہ کیسے ان
کی بچی کو گولی کا نشانہ بنایا گیا اور وہ ایک ڈیڑھ گھنٹے تک پانی کے لئے تڑپتی رہی
مگر ظالم درندوں نے اسے پانی پلانے کی اجازت بھی نہ دی۔مکرم نذیر نا قب صاحب شہید کی بہن اور خالہ بھی اپنے عظیم بھائی
اور بھانجے کی بہادری اور شہادت کے واقعات بڑے صبر سے بتاتی رہیں کہ
جب ان کے بھائی کو پولیس والے نے دھوکہ سے نیچے بلایا تو انہوں نے اترتے
وقت یہ الفاظ کہے کہ میرے پیارے امام کا حکم ہے کہ حکومت کی اطاعت کرنی ہے،
جب انہیں گولی کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کیا اور آخری جملہ یہ
فرمایا کہ مجھے جس موت کی خواہش تھی وہ خدا نے پوری کر دی۔“
یہ واقعات جو ہیں یہ تو صرف نمونے مشتے از خروارے ہیں ان میں سے چند نمونے جو ایک
سال میں لاکھوں خطوں میں سے میں نے وہ اقتباس اکٹھے کئے ہیں جو غیر معمولی اثر رکھنے والے اور
دشمنوں کی غیر معمولی سفا کی کے ذکر پر مشتمل ہیں اس کی ایک بہت بڑی فائل بن گئی ہے اور میں صرف
آپ
کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جو پاکستان سے دوست یہاں تشریف لائے ہیں ، آپ دیکھیں کہ وہ کن

·

آج 10 میں سے 10 باقی