فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 17
خطابات طاہر جلد دوم
194
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
حالات میں سے گزر کے آئے ہیں اور وہ کسی درد سے بے قرار ہوتے ہوئے وہاں زندگی بسر کر رہے
ہیں اور کن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔پس اپنی دعاؤں میں پاکستان کے احمدیوں کو یا درکھیں تو پہلے سے زیادہ بڑھ کر، دردمند ہوکر
ان کے لئے دعائیں کریں۔ہمارے بے شمار اسیران راہ مولیٰ ہیں جو ایک لمبے عرصے سے
شدید تکلیفوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور اُف تک زبان پر نہیں لاتے ، ان کو بھی بھولنا جرم ہوگا اور
انسانیت سے گری ہوئی بات ہوگی۔اس لئے ہمیشہ ان
کو بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں، اللہ تعالیٰ ان کو
حو صلے عطا فرمائے ، وہ ہمارا فرض کفایہ ہیں۔وہ قربانیاں جو ساری جماعت دینے کی حقدار ہے اور
سزاوار ہے ، وہ قربانیاں وہ چند لوگ پیش کر کے آپ سب کی بلائیں اپنے گلے لئے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزا دے، اس دنیا میں بھی ان کو نیک جزا سے بار آور فرمائے اور اُس دنیا میں
بھی ان کو لا متناہی انعامات کا وارث بنائے۔اس دوران جیلوں میں احمدیوں نے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت سے نشانات بھی
دیکھے اور جیلوں سے باہر بھی خدا تعالی کی پکڑ کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے اور جودشمن اپنے عناد اور شرارت
میں بہت بڑھتے رہے ہیں، ان کو خدا کی تقدیر اب گھیر رہی ہے اور اس قسم کے واقعات کی بھی ایک
بڑی فائل بنتی چلی جارہی ہے جو انشاء اللہ تعالیٰ بعد میں کسی وقت طبع کروا کر احباب جماعت کے
سامنے پیش کی جائے گی۔آپ کو حوصلے میں رکھنے کی خاطر، یہ بتانے کی خاطر کہ ہمارا جو خدا ہمیں دیکھ رہا ہے وہ
خاموش نہیں دیکھ رہا بلکہ اس کی طرف سے مختلف رنگ میں پیار کے چھینٹے پڑتے ہیں، جنہیں دیکھ کر
تمام اردگرد کے ماحول کے احمدی بھی نئے حوصلے پاتے ہیں اور ان کے ایمان کو نئی زندگی ملتی ہے۔ناظر صاحب امور عامہ لکھتے ہیں:
ایک ہفتہ قبل ضیاء اللہ ولد رحمت اللہ سکنہ چک سکندر جو جماعت کا
شدید مخالف ہے اور مولوی محمد امیر کا دست راست ہے۔یعنی وہ مجاہدین اسلام
کے سرفہرست ہے، اس نے چک سکندر کی ایک لڑکی کو رقعہ لکھا، جس کا اس کے
وارثان
کو علم ہو گیا۔جس پر انہوں نے ضیاء اللہ کو بہت مارا، اس کے منہ پر گوبر
خطابات طاہر جلد دوم
195
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
ڈالا اور اس سے ناک سے زمین پر لکیریں نکلوائیں، گاؤں والوں میں سے کسی
نے اس کی مدد نہیں کی بلکہ لعن طعن کی۔مکرم افضل زاہد صاحب آف چک سکندر لکھتے ہیں کہ :
"میرا برادر اصغرعزیز محمد اکمل جو چک سکندر کے اسیران راہ مولیٰ میں
سے ایک ہے، اس نے 15 اور 16 کی درمیانی شب کو ایک خواب دیکھا۔جس
میں اس نے دیکھا کہ ( یعنی قید کی حالت میں ) ایک دشمن احمدیت وارث
ولد جلال آف چک سکندر جو چک سکندر کے سارے واقعہ میں لوٹ مار اور گھر
جلانے میں، فائرنگ کرنے اور گالیاں بکنے میں پیش پیش تھا، اس کو مار رہا ہوں
اور ڈنڈوں سے اس کی پٹائی کر رہا ہوں۔دوتین ڈنڈے پڑنے کے بعد وہ گر گیا
اور میں اپنے گھر چلا آیا ، اب پتا نہیں کہ وہ زندہ ہے یا نہیں۔اس نے اپنی یہ خواب اپنی جیل کے سب ساتھیوں کو سنائی۔دوسرے دن
سولہ دسمبر کی صبح ملاقات کے لئے آنے والے ایک شخص نے ان اسیران کو بتایا
کہ محمد وارث جو کہ مخالفت میں پیش پیش تھا وہ آج ہی ایک گھر سے بجلی کا میٹر
اتارتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔“
اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ یہ ثابت کرنے کے لئے کہ یہ اتفاقی حادثہ نہیں تھا، ایک رات
قبل اس کو رڈیا میں یہ دکھا دیا گیا۔چوہدری محمد شریف صاحب جو آج اس مجلس میں بھی شریک ہیں، مرالہ ضلع گجرات کے
رہنے والے وہاں کی جماعت کے صدر ہیں۔انہوں نے بھی بہت ہی صعوبتیں اٹھائی ہیں جیل میں،
محض اس جرم میں کہ یہ مظلوم احمدیوں کی مدد کرنے والے تھے، با اثر تھے علاقے میں لوگوں کی دشمنی
کے باوجود اور وہاں ضلع سیالکوٹ کے بد بخت ڈپٹی کمشنر کی انگیخت کے باوجود اس گاؤں کے لوگوں
نے ان پر دشمنوں کو حملہ نہیں کرنے دیا۔اس کی وجہ سے طیش میں آکر D۔C نے ان کو قید کرنے کا
خصوصی حکم دیا اور دفعہ وہ لگائی جو ڈ پٹی کمشنر کے خصوصی اختیار ہوتے ہیں جس پر کوئی بھی قانونی طور پر
قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔تین مہینے تک کے لئے وہ مختار ہے جس کو چاہے امن عامہ کے خوف سے
خطابات طاہر جلد دوم
196
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
تین مہینے کے لئے گرفتار کرا دے اور خصوصیت سے ان کے لئے حکم جاری کیا کہ ان کو تکلیف میں رکھا
جائے۔ان کے خطوط جیل سے بڑے ایمان افروز موصول ہوتے رہے ہیں اور بہت ہی خدا تعالیٰ
نے ان پر رحم فرمایا اور جیل میں ہی اپنے قرب کے نشان دکھائے۔وہ لکھتے ہیں :
جیل میں میرے ساتھ عبدالرزاق نامی ایک شخص نظر بند تھا۔اس
نے ایک روز مجھے کہا کہ آپ کی خوا ہیں پوری ہوتی ہیں، آپ میرے بارے
میں بھی دعا کریں اور خواب دیکھیں۔چنانچہ اسی روز رات میں نے خواب میں
دیکھا کہ چھوٹے قد کا ایک شخص میرے ساتھ چل رہا ہے، مجھے تشویش ہوئی کہ
یہ آدمی کون ہے؟ اتنے میں ایک تیسرے شخص نے آ کر کہا کہ گھبراؤ نہیں اس کا
نام بشیر احمد ہے، قد چھوٹا ہے، خدا تعالیٰ آپ کو چھوٹی بشارت دے گا۔“
بشیر احمد ہے قد چھوٹا اس لئے ہے کہ آپ کو خدا تعالیٰ چھوٹی بشارت دے گا، یہ خواب ہی
میں ان
کو تعبیر بھی سکھائی گئی۔رات بھر میں سوچتا رہا کہ یہ خواب میرے بارے میں نہیں کیونکہ
مجھے تو بڑی بشارت چاہئے۔صبح میں نے یہ خواب عبدالرزاق کو سنائی اور کہا کہ یہ
تمہارے متعلق معلوم ہوتی ہے کیونکہ مجھے تو خدا نے بڑی بشارت دینی ہے تمہیں
چھوٹی دینی ہے۔ہیں، پچیس روز سے عبدالرزاق کو کوئی ملنے نہیں آیا تھا، بے حد
پریشان تھا۔اس خواب کے دوسرے دن جبیل کا ایک ملازم عبدالرزاق کے پاس
آیا اور کہا کہ تمہارا بھائی باہر تمہیں ملنے آیا ہے، کل ہائیکورٹ نے تمہاری رہائی کا
فیصلہ دے دیا ہے۔جو جیل کا ملازم یہ پیغام دینے آیا تھا اس کا نام بشیر احمد تھا اور
اس کا قد سارے جیل کے ملازمین میں سب سے چھوٹا تھا۔چنانچہ اس نشان کو
دیکھ کر عبدالرزاق نے بیعت کر لی اور سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوا۔“
سلطان احمد صاحب زعیم انصار اللہ چک۔71 جنوبی سرگودھا لکھتے ہیں:
ایک دن میرے پاس ایک غیر احمدی نوجوان زاہد ولد غلام قادر آیا
اور کہنے لگا کہ کل رات میں نے ایک خواب دیکھا ہے۔وہ یہ ہے کہ ہمارے
خطابات طاہر جلد دوم
197
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
چک میں ایک جلسہ ہورہا ہے، تمام گاؤں شامل ہے،خلیفہ طاہر احمد تقریر کر رہے
ہیں۔( یعنی وہ احمدی نہیں ہے، نہ اس نے مجھے کبھی دیکھا لیکن خواب میں اسے
یہ بتایا گیا کہ خلیفہ طاہر احمد تقریر کر رہے ہیں۔ایک احمدی ان کے پیچھے کھڑا
ہے، احمدی احباب اور دوسرے لوگ اکٹھے بیٹھے ہیں اتنے میں سورج نزدیک
آ گیا ،سورج کی تپش سے لوگ سڑنے لگے، (یعنی جلنے کے معنوں میں سڑنے
کا لفظ استعمال کیا ہے۔تو انہوں نے اٹھ کر دوڑ نا شروع کر دیا اور دوڑتے
ہوئے کہتے جا رہے ہیں کہ ہم سڑ گئے ، مر گئے۔ادھر چک کے مکانوں کو بھی
آگ لگ گئی، گاؤں کے سب آدمی اور گھر جل گئے اور آدمی مر گئے لیکن جلسہ
میں احمدی امن اور سکون سے بیٹھے جلسہ سنتے رہے، ان کو اس خوفناک صورتحال
کا پتا بھی نہیں۔اس پر میں نے اپنے ابا کو کہا ( یعنی دوسرے دن اٹھنے کے بعد )
اتبا کو کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ احمدی جھوٹے ہیں ، یہ سارے کے سارے بچ گئے
ہیں یہ تو جھوٹے نہیں، یہ تو سچے ہیں، اس لئے بچ گئے ہیں۔“
( معاف کرنا ، یہ خواب ہی کی بات ہے، اٹھنے کے بعد نہیں آگے وضاحت ہوگئی ہے۔)
خواب ہی میں یہ اپنے ابا کو کہتے ہیں کہ یہ لوگ سچے ہیں، دیکھیں سارے احمدی بچ گئے
ہیں اور یہ جھوٹے کیسے ہو سکتے ہیں، بہتر ہے کہ ہم بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائیں۔اس کے بعد ان
کی آنکھ کھل جاتی ہے۔لکھنے والے لکھتے ہیں کہ:
"
دو دن کے بعد یہ لڑکا آیا، میں اسے ایک احمدی کے گھر لے گیا،
وہاں چاروں خلفاء کی تصاویر تھیں۔اس نے حضور کی فوٹو پر انگلی رکھ کر کہا کہ یہی
تقریر کر رہے تھے۔اس نشان کی وجہ سے لوگوں میں بہت تبدیلی پیدا ہوگئی ہے۔“
یعنی اس کو نام بھی بتایا گیا اور ساتھ شکل بھی وہی دکھائی گئی اور جب اس نے دیکھیں
تصویریں تو فوراً پہچان گیا، اب خدا کرے کہ اس کو اور اس کے والدین اور سارے خاندان کو احمدیت
کی توفیق ملے۔عموماً گاؤں میں تو کہتے ہیں کہ پاک تبدیلی پیدا ہورہی ہے۔جوں جوں دشمن جماعت کو تکلیفیں دیتا چلا جارہا ہے، جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے
خطابات طاہر جلد دوم
198
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
سے بڑھ کر ترقی کر رہی ہے اور ساری دنیا سے خدا تعالیٰ کے فضلوں کی بارش کی حکایات ان تک بھی
پہنچتی ہیں، وہ ہوائیں جو خدا کے فضل لے کر ہمارے دلوں کو ٹھنڈا کرنے اور ہمارے دلوں میں پھول
کھلانے کے لئے آتی ہیں، وہ ہوا ئیں جب ان تک پہنچتی ہیں تو ان کو اور بھی زیادہ آگ لگا دیتی ہیں۔الفضل اخبار ان ہواؤں کو اپنے دوش پر اٹھا کر چلنے والا اخبار تھا اور جب یہ دوبارہ جاری ہوا
تو اس کی وجہ سے جماعت احمدیہ کو بہت ہی زیادہ حوصلہ پیدا ہوا اور ان کی بہت لمبے عرصے کی پیاس
بجھی۔تمام دنیا کے واقعات، احمدیوں کے حالات ان تک پھر دوبارہ پہنچنے شروع ہو گئے۔اس وجہ
سے وہ دشمن اور بھی زیادہ جل گیا اور بہت زور لگا کر بالآخر وہ دوبارہ الفضل کو بند کر وانے میں کامیاب
ہو گئے۔اس کے متعلق ہمارے ڈاکٹر محمد علی صاحب جو سائیکالوجسٹ ہیں، حیدر آباد سندھ سے اپنے
ایک دلچسپ خط میں لکھتے ہیں:
کچھ دن پہلے ہمارا روز نامہ الفضل دوبارہ بند ہوا ہے، کسی کو علم نہیں کہ
کیسے ہوا؟ بس اتنا پتا چلا کہ بند ہو گیا ہے۔ایک دوست کی رائے ہے کہ کثرت
احتیاط سے بند ہوا ہے کیونکہ Excess of every thing is bad،
نیم سیفی صاحب نے احتیاط کو اپنی انتہاء تک پہنچایا، عربی کا رسم الخط تک اخبار
سے خارج کر دیا۔پھر بھی کسی نہ کسی طرح اس ظالم کی نظر پڑ گئی ، غالب نے شاید
نسیم سیفی صاحب سے متعلق یہ کہا تھا:
ہوئی جن سے توقع خستگی کی داد پانے کی
وہ ہم سے بھی زیادہ خستہ تیغ ستم نکلے (دیوان غالب : ۳۳۶)
یہ خیال ہو سکتا ہے بعض اور احمدیوں کے دل میں بھی آیا ہو، تبصرہ تو دلچسپ ہے لیکن جائز
نہیں اور یہ چونکہ مخلص دوست ہیں، ان سے شکوے کے طور پر نہیں بلکہ میں ایک غلط فہمی دور کرنے کے
لئے یہ اقتباس آپ کو سنا رہا ہوں۔نسیم سیفی صاحب ہرگز بزدل نہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ جواں مرد ہیں اور میدان جہاد
کی صف اول میں کھڑے ہونے والے انسان ہیں۔وہ اس خوف کی وجہ سے عربی کے استعمال سے
نہیں رکے کہ نعوذ باللہ ان پر ہاتھ نہ پڑ جائے ، ان پر تو ہاتھ ویسے ہی ڈالے گئے اور بار بار ڈالے
خطابات طاہر جلد دوم
199
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
گئے۔وہ محض اس خوف سے رکے رہے کہ ایک وسیلہ جماعت تک ان خبروں
کو پہنچانے کا ہے، کوئی بہانہ
دشمن کو نہ مل جائے۔اس لئے اگر اس خط سے یہ تاثر پڑتا ہے کہ نعوذباللہ ہمارے سلسلے کے کارکنان
بزدلی کے نتیجے میں احتیاطیں کر رہے ہیں تو یہ بالکل غلط تاثر ہے، یہ جماعت کی خاطر ان کی محبت میں
احتیاطیں کرتے ہیں لیکن دشمن ایسا ظالم ہے کہ ان احتیاطوں کے باوجود جو اس نے کرنا ہے وہ تو
بہر حال کر گزرے گا اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے متعدد مقدمات میں اس وقت نیم سیفی صاحب کو
ملوث کیا جا چکا ہے۔یہ تو ہے احمدیوں کا حال یا احمدیوں کے حال میں سے کچھ تھوڑا سا ذکر اور اس کے نتیجے میں
دن بدن احمدیوں
کا بڑھتا ہوا اخلاص اور تمام دنیا میں خدا تعالیٰ کے بارش کی طرح نازل ہوتے ہوئے
افضال، اب ذرا دیکھیں تو سہی کہ ان دشمنوں کا کیا حال ہے جو اسلام کے نام پر یہ مظالم تو ڑ رہے ہیں
وہ تو بہت بڑے بڑے مجاہدین ہوں گے۔اگر وہ بچے ہیں تو خدا کے فیض اور کرم اور رحمت کی نظریں ان
پر پڑنی چاہئیں اور بارش کی طرح ان پر فضل برسنے چاہئیں۔کیونکہ اتنی بڑی خدمت تو پھر دین کی کبھی
کسی نے نہیں کی ، تاریخ انبیاء میں اس کی کوئی مثال نظر نہیں آتی۔جس قسم کے مظالم خدا کے نام پر
پاکستان میں ان ملاؤں نے احمدیوں پر توڑے ہیں۔آپ تاریخ عالم پر نظر ڈال کر دیکھ لیں کسی اور
جگہ اس ظلم اور بے حیائی کے ساتھ اس طرح مسلسل کسی نبی کے ماننے والوں پر یہ ظلم نہیں توڑے گئے،
جتنا حضرت اقدس محمد مصطفی میت ہے کے آخرین کے دور کی اس جماعت پر توڑے جارہے ہیں۔پس اگر یہ بچے ہیں تو اتنی بڑی نیکی ہے کہ فقید المثال ہے، تمام عالم کی تاریخ میں ایسی کوئی
شکل دنیا میں کہیں اور نظر نہیں آئے گی۔پس دیکھتے ہیں کہ خدا اب ان سے کیا سلوک کر رہا ہے ، ان کا
کیا حال ہو رہا ہے؟ کیا واقعی خدا ان پر رحمت اور پیار کی نظریں ڈال رہا ہے یا معاملہ کچھ اور ہے؟
یہ کہانی بہت ہی لمبی ، بہت ہی دردناک اور بہت بھیانک ہے،اس لئے میں ایک ایک سطر
کے اقتباس پڑھ کر اسی پر اکتفا کروں گا۔نوابزادہ نصر اللہ خان صاحب جو پاکستان کے ایک بزرگ سیاستدان ہیں ، ان کا یہ بیان
اخبارات میں شائع ہوا اور باقی سب بیانات ہیں، کسی احمدی کا تبصرہ نہیں بلکہ بزرگ سیاستدانوں
یا دوسرے سیاستدانوں کے بیانات ہیں۔
خطابات طاہر جلد دوم
شائع ہوا۔200
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
یہ ملک پاگل خانہ بنتا جارہا ہے،صدر کو بتا دیا ہے ہم انارکی کی طرف
بڑھ رہے ہیں ، ہمیں تباہی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔“
اس کا مزید تجزیہ کرتے ہوئے معراج محمد خان صاحب سر براہ قومی محاذ آزادی کا یہ بیان
پہلے جیل خانہ تھا اب پاگل خانہ ہے۔“
یعنی چنداحمدیوں کو ظالمانہ طور پر اسیر بنا کر سارے ملک کو جیل خانہ بنادیا اور احمد یوں پر
پاگلوں والے مظالم تو ڑ کر سارا ملک پاگل خانہ بن گیا ہے۔کیا یہ خدا کے فضل کے نشان ہیں یا خدا کے
عذاب کے نشان ہیں؟
غلام مصطفیٰ صاحب جتوئی لکھتے ہیں:
”سندھ جل رہا ہے۔“
سید مراد علی صاحب صوبائی وزیر سندھ لکھتے ہیں:
ملک شدیدترین اندرونی اور بیرونی بحران کا شکار ہے۔“
ولی خان صاحب کا تبصرہ یہ ہے کہ:
66
حکمران پارٹی اور اپوزیشن والے سب چور ہیں۔“
( کسی سے خیر کی کوئی توقع نہیں رہی۔)
معراج خالد صاحب جو سپیکر ہیں پاکستان کی قومی اسمبلی کے ، وہ لکھتے ہیں:
پاکستان میں قتل وغارت کا بازار گرم ہے، ملک میں لبنان جیسی
صورت حال ہے۔“
جسٹس جاوید اقبال صاحب لکھتے ہیں:
”ہمارا سورج غروب ہوتا نظر آ رہا ہے، حالات نہایت سنگین
ہو چکے ہیں۔“
ان میں سے ہر بیان کے پیچھے ایک ظلم کی حکایت ہے، ہر بیان کے پیچھے ایک ایسا ہی بیان
احمدیت کے خلاف موجود ہے۔ایسے لوگ اٹھے تھے جنہوں نے اعلان کیا تھا کہ احمدیت کا سورج
خطابات طاہر جلد دوم
201
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
غروب ہو چکا ہے، آج اسی قوم کے سردار اپنی قوم کے متعلق یہ بیان دے رہے ہیں کہ ہماری قوم کا
سورج غروب ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔پروفیسر غفور احمد صاحب جماعت اسلامی کے سر براہ لکھتے ہیں :
مظلوم عورتوں کا قتل ہماری تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔“
جب مردان میں ہماری احمدی خاتون
دردانہ شہید کی گئیں، اس وقت تو کسی کو خیال نہیں آیا
کہ مظلوم عورتوں کا قتل ہماری تاریخ کا سب سے سیاہ باب ہے۔یہ وہی مظالم ہیں جن کا جواب آسمان
سے نازل ہو رہا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ شعر پوری طرح اس صورتحال پر
صادق آ رہا ہے
قرض ہے واپس ملے گا تجھ کو یہ سارا ادھار (درشتین صفحه ۱۵۱)
جتنے تم مظالم کرتے چلے جارہے ہو، کرتے چلے جاؤ مگر یاد رکھنا کہ میرا خدا ان مظالم میں
سے کسی کو نہیں بھولے گا۔قرض ہے واپس ملے گا تجھ کو یہ سارا ادھار
نواز شریف صاحب لکھتے ہیں :
کراچی اور حیدرآباد کے واقعات پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔“
پنجاب کے وزیر اعلیٰ ننکانہ صاحب کے حالات پر جس دل نے خون کے آنسو نہیں بہائے،
چک سکندر کی سفا کا نہ داستانوں نے جس دل کو نرم نہیں کیا ، آخر خدا کی تقدیر نے اور طرح سے اس دل
سے انتقام لیا، اور وہ دُور دُور ہوتے ہوئے مظالم پر نظر ڈال کر خون کے آنسو بہانے لگا ہے۔گجرات کے چوہدری شجاعت حسین صاحب، جن کے ضلع میں سب سے زیادہ احمدیت پر
مظالم توڑے گئے۔وہ لکھتے ہیں :
ملک جل رہا ہے ہم آئین بچانے کی باتیں کر رہے ہیں۔“
جس دن چک سکندر جلایا گیا تھا اس دن ملک جل چکا تھا، اس دن تم نے اپنے ہاتھوں
سے اس ملک کو جلانے کے سامان پیدا کر دیئے تھے۔کیوں تمہاری آنکھیں اس وقت بند رہیں؟
کیوں تمہارے دلوں نے اس ظلم کی آنچ کو محسوس نہیں کیا؟ اب بیٹھے رہو اور اپنے کردار کے پھل
خطابات طاہر جلد دوم
202
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
کھاتے رہو۔جب خدا کسی قوم سے بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیتا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بچانہیں
سکتی۔ہاں! دعا ئیں ہیں جو اسے بچا سکتی ہیں۔آج بھی اگر تو یہ کرو تو جن پر تم نے ظلم توڑے ہیں، خدا
کی قسم! ہماری دعا ئیں آج بھی تمہیں بچالیں گی۔مولوی فتح محمد صاحب امیر جماعت اسلامی پنجاب ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ جماعت
اسلامی کو کبھی اتنا معاشرے پر نفوذ نہیں ہوا جتنا اس گزشتہ دور میں ہوا ہے، حکومت کی سر پرستی اس
جماعت کو کبھی اتنی حاصل نہیں رہی۔اب اس جماعت کو اگر صالحین کی جماعت شمار کیا جائے تو
معاشرے پر اس کا کیا اثر ظاہر ہونا چاہئے؟ یہ کوئی سمجھانے کی بات نہیں ہر انسان اندازہ لگا سکتا ہے لیکن
اس گیارہ سالہ دور میں جبکہ جماعت اسلامی کو کھل کھیلنے کی پوری اجازت ملی تھی کیا ہوا اور معاشرے کی کیا
شکل ظاہر ہوئی ؟
مولا نافتح محمد صاحب امیر جماعت اسلامی ایک فقرے میں یہ بیان کرتے ہیں:
” یہ انسانوں کا نہیں درندوں کا معاشرہ ہے۔“
پروفیسر غفور احمد صاحب اسی معاشرے کا ذکر کرتے ہوئے ، یہ بھی جماعت اسلامی کے لیڈر
ہیں لکھتے ہیں:
اشیاء مہنگی اور خون سستا ہو گیا ہے۔‘“
مولا نادرخواستی صاحب لکھتے ہیں:
قتل و غارت ، تشدد، اغواء اور ڈکیتیوں کی وارداتیں انتہا کو پہنچی ہوئی ہیں۔“
راجہ محمد افضل صاحب سابق ایم۔پی۔اے کا بیان ہے:
66
چکے ہیں۔“
” منافقت ، جھوٹ ، ذاتی مفاد پاکستانی سیاست کے اہم نکات بن
اور وزیر اعظم پاکستان بینظیر صاحبہ کا بیان شائع ہوا ہے:
”سندھ کے حالات مشرقی پاکستان کی طرح ہیں ، میں حیدر آبادگئی تو
مسجد سے اعلان کیا گیا کہ گھیراؤ کر لیا جائے۔“
اس کے علاوہ اخبارات میں جو مختلف عنوانات شائع ہوتے رہے ہیں اور اہل فکر کے
خطابات طاہر جلد دوم
203
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
تبصرے شائع ہوتے رہے ہیں، ان میں سے بھی چند اقتباسات آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔روز نامہ جنگ لاہور اپنی ۱۲ ؍ دسمبر ۱۹۸۹ء کی اشاعت میں ملک بھر میں ہونے والی جرائم کی
وارداتوں پر مبنی وفاقی وزارت داخلہ کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھتا ہے:
ملک میں موجود دس لاکھ کلاشنکوفیں کس کس کا سینہ پھاڑیں گی؟
یکم دسمبر ۱۹۸۸ء سے ۳۰ /نومبر ۱۹۸۹ء تک ملک میں 5939 افراد قتل ہوئے ،
2326 ڈکیتیاں ہوئیں، 995 افراد کو اغواء کیا گیا اور سندھ میں 65 پولیس
مقابلے ہوئے جن میں بہت سے لوگ مارے گئے۔پنجاب میں فرقہ وارانہ
فسادات کے 28 اور سندھ میں 9 واقعات ہوئے۔“
ملت لکھتا ہے:
’۱۹۸۹ء پنجاب کے معاشی قتل کا سال تھا۔“
یه ۱۹۸۹ ء وہ ہے جو تمام دنیا میں احمدیت کے اور اسلام کے احیائے نو کا سال ہے، جس میں
کثرت سے خدا کے فضلوں کی رحمتیں بارش کی طرح نازل ہوئی ہیں اور یہی مباہلے کا سال بھی تھا اور
اسی مباہلے میں یہ دعا کی گئی تھی کہ اے خدا! اگر ہم جھوٹے ہیں تو ہم سے وہ کچھ کر جو ان لوگوں سے
ہو رہا ہے جن کا واقعہ میں بیان کر رہا ہوں اور اگر ہم بچے ہیں تو تیرے فضلوں کی بارشیں ہم پر نازل
ہوں اور ہمارے دشمنوں پر وہ کچھ گزر جائے جو ان پر گزر رہی ہے۔تو کتنا حیرت انگیز اور کتنا دردناک
اعتراف ہے کہ ۱۹۸۹ء پنجاب کے معاشی قتل کا سال ہے۔شر پسندوں نے راولپنڈی میں مدینہ مسجد کو آگ لگادی۔“
اب
کوئی ایک ظلم کا واقعہ آپ بیان نہیں کر سکتے جو خودان پر دہرایا نہیں گیا ہو۔ملتان کی ایک اور مسجد کو آگ لگادی گئی، جھنگ میں دینی مدرسہ کو آگ لگا دی گئی۔ہمیں اعلیٰ
شخصیتوں کے بیٹے ہیروئن کی سمگلنگ میں بیرون ملک پکڑے گئے ، چار ریٹائر ڈ اعلیٰ افسران کروڑوں
روپے بھتہ لیتے ہیں، ہیروئن کے تمیں سمگلر وی۔آئی۔پی بن گئے۔شر پسند عناصر نے قرآن پاک کے
350 نسخے شہید کر دئیے۔احمد یوں پر جھوٹے الزام لگائے گئے کہ یہ قرآن کریم کو جلا دیتے ہیں اور اس کے نتیجے میں
خطابات طاہر جلد دوم
204
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
احمدیوں کے گھر جلائے گئے اور اب واقعہ خود یہ بد بخت قرآن کریم کو جلا رہے ہیں اور اخباروں میں
خبریں شائع ہو رہی ہیں اور کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی کہ ان سے بھی کوئی انتقام لیں۔حیدرآباد میں پولیس آپریشن، 57 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی،
پولیس اور ایگل (Eagle) سکواڈ جوتوں سمیت مساجد میں داخل ہوگئی۔مساجد کے میناروں پر مورچے بنائے گئے اور گولیاں برسائی گئیں۔“
وہ آپ
کو یاد ہو گا گزشتہ سال جب ایک نظم پڑھی گئی تھی اس میں تھا کہ
دھرتی کے نصیب اجڑتے ہیں
جب ناگ اذانیں دیتے ہیں
پس یہی بدبختی ہے کہ جو خدا کے عاجز بندے ہیں ان کو اذانوں سے روک دیا گیا اور ظالموں
نے اذانیں دیں۔اب خدا کی تقدیر انہی مناروں سے خود ان کو آئینے دکھا رہی ہے اور بتارہی ہے کہ یہ ان
کے ظلم ہیں جو خدا کی تقدیر میں کس شکل میں ظاہر ہو کر اب ہمیشہ کے لئے مرتسم ہوتے چلے جارہے ہیں۔حیدر آباد پولیس والے جئے سندھ اور سندھو دیش کے نعرے لگاتے
رہے، ایسا محسوس ہوا کہ قلعہ پر حملہ ہو گیا ہے۔خواتین نے فائرنگ بند کرانے
کے لئے قرآن کریم کا واسطہ دیا، جس پر پولیس والوں نے خواتین کو رائفلوں
کے بٹ مار مار کر لہولہان کر دیا اور یہ کہا بلا وا اپنے رسول کو۔“
کس قدر ظلم ہے کس قدرسفا کی ہے؟ احمدیوں کو قتل کرنے کے بہانے بنانے کی خاطر
آرڈینینس بنائے گئے حالانکہ یہ وہ ملک ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ کی ناموس کی خاطر بنایا گیا، یہاں
ناموس رسول کو بُری آنکھ سے دیکھنے والے کی سزا موت ہے اور جھوٹے مقدمے بنانے کی کوشش کی
گئی اور اب اپنا یہ حال ہے کہ خدا نے ان کو، وہ آئینہ دکھایا ہے کہ کون ہے جو ناموس رسول پر حملہ کرنے
والا ہے اور خدمت اسلام کے ان کے رنگ ڈھنگ دیکھیں کہ ربوہ میں جب مولویوں کا ختم نبوت کا اور
موس مصطفی کے نام پر اجلاس ہوا تو واپسی پر ”حیدر“ اخبار راولپنڈی کی خبر ہے کہ
ان مولویوں نے بسوں کی چھتوں پر ننگے ہو کر بھنگڑا ڈالا اور پولیس
تما شاد دیکھتی رہی۔“
خطابات طاہر جلد دوم
205
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
یہ تماشا پولیس ہی نے دیکھنا تھا اور کس نے دیکھنا تھا؟ خدا کے فرشتے تو ایسے تماشے نہیں
دیکھا کرتے اور مسجد کے لاؤڈ سپیکروں سے اب احمدیوں کی اذانیں بند اور اخبار میں سرخی کا عنوان ہے کہ
مسجد کے لاؤڈ سپیکر سے گانے اور خبریں“
احمدیوں کے منہ سے اگر کلمہ شہادت نکلے، احمدیوں کے منہ سے اگر حضرت
اقدس محمد مصطفی میت ہے
کے لئے درود جاری ہو ، جو دل کی گہرائیوں سے اٹھ رہا ہو تو یہ سارے جرائم ہیں جو یہ قوم برداشت نہیں
کر سکتی اور کسی احمدی کو اس کی اجازت نہیں ہے مگر ان کی یہ زود حسی صرف یہیں تک محدود نہیں، بعض اور
بھی باتیں ایسی ہیں جن کو یہ قوم برداشت نہیں کر سکتی اور ان میں سے ایک ہے بازارحسن کی ناکہ بندی
برداشت نہیں کی جاسکتی۔چنانچہ اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ
بازارحسن کے میاں محمود نے کہا ہے کہ اگر اس بازار کی ناکہ بندیاں
فی الفور نہ کھولی گئیں تو پھر حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔“
یہ ہیں قوم کی حسیات اور یہ ہیں ان کی دو صورتیں، جو خود ان کے ہاتھوں سے بنائی ہوئی
تاریخ ظاہر کر رہی ہے۔گویا ان کی صورتوں کے یہ نقوش خود ان کے ہاتھ لکھ رہے ہیں اور ان کے
اعمال یہ نقشے بنارہے ہیں۔ماہانہ حکایت لاہور مارچ ۱۹۹۰ء کے اداریہ میں لکھتا ہے:
آج ہم خلوص نیت سے اپنے اعمال پر نگاہ ڈالیں تو یہ حقیقت
بے نقاب ہوگی کہ ہم بھی ان اقوام مجرمین کی صف میں کھڑے ہو گئے ہیں جن کا
ذکر قرآن کریم میں آیا ہے۔ہم نے ان بدیوں اور بدعتوں کو اپنے کلچر میں
شامل کر لیا ہے جو قوم نوح اور قوم ھود اور قوم لوط وغیرہ نے جائز قرار دے کر اپنی
66
تہذیب و تمدن میں شامل کر رکھی تھیں۔“
آپ کو یاد ہوگا کہ اس موضوع پر میں نے بعض خطبات دیئے تھے اور قرآن کریم سے
تاریخ انبیاء پیش کرتے ہوئے قوم کو متنبہ کیا تھا کہ یہ وہ رخ ہے جس کی طرف آپ کے قدم بڑھ رہے
ہیں اور ایک وقت آئے گا کہ جب آپ پکار پکار کر انہی الفاظ میں المدد المدد کہیں گے، جن
الفاظ میں اس سے پہلے انبیاء کے دشمنوں نے اور مجرمین نے مدد مانگی تھی لیکن ایسی قوموں کی مدد کو کوئی