فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 18

خطابات طاہر جلد دوم
206
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
نہیں پہنچ سکا تھا۔اس لئے پیش تر اس کے کہ وَلَاتَ حِيْنَ مَنَاصِ (مت (۴) کی کیفیت پیدا
ہو جائے جب بھاگنے کی کوئی راہ باقی نہ رہے، آپ استغفار کریں ورنہ آپ کی شکلیں وہی بن رہی ہیں جو
اس سے پہلے انبیاء کی دشمن قوموں کی بنتی چلی جارہی تھیں۔اب یہ اعتراف حقیقت دیکھیں، لکھتے ہیں کہ :
جو قوم نوح، قوم هود، قوم لوط وغیرہ نے جائز قرار دے کر اپنے
تہذیب و تمدن میں شامل کر رکھی تھیں ہم پاکستانی انہی قوموں کی طرح احکام
الہی سے انحراف کے مرتکب ہورہے ہیں اور ہم تباہی کے اس مقام تک تقریباً
پہنچ گئے ہیں جہاں سے واپسی ناممکن ہوجاتی اور توبہ کے دروازے بند
ہو جاتے۔(وَلَاتَ حِيْنَ مَنَاصٍ کا کیسا عمدہ نقشہ کھینچا ہے)، آج کے
پاکستانیوں پر علامہ اقبال کا یہ شعر صادق آتا ہے۔وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود (کلیات اقبال بانگ درا: ۲۳۱)
افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سارے ظلم اور سفا کی کے نتیجے میں جو خدا کی تقدیر نے ان سے
انتقام لیا ہے اس کے باوجود ان کو ہوش نہیں آئی اور اس کے باوجود ان
کو یہ نہیں پتہ چلا کہ مدد کے لئے
کس کو پکارنا ہے۔چنانچہ حیدر آباد سندھ اور کراچی میں المدد المدد کے نام سے اشتہار شائع ہوئے اور
ان میں پکارا گیا تو فوج کو مدد کے لئے پکارا گیا خدا کو مدد کے لئے نہیں پکارا گیا۔کیسی حماقت ہے اور
کتنے ظلم کی حد ہے کہ جس فوج نے گیارہ سال کی حکومت میں پاکستان کو وہاں تک پہنچایا جہاں آج
پاکستان پہنچ چکا ہے۔اگر ایک ظالم اور سفاک فوجی ڈکٹیٹر ملک پر حکمران نہ رہتا تو ناممکن تھا کہ آج
پاکستان کی یہ شکل بنتی جو اسلام کے نام پر گیارہ سال کی ظلم وسفا کی سے بنائی گئی ہے اور آج یہی قوم اور
اس قوم کے بعض سیاسی رہنما اسی فوج کو دوبارہ بلا رہے ہیں۔بڑی دردناک بات ہے لیکن اس
درد ناک حالت پر چسپاں ہونے والا ایک لطیفہ مجھے یاد آ گیا، یعنی فوج سے بھاگ کر سیاستدانوں کی
طرف گئے، سیاستدانوں سے بھاگ کر فوج کی طرف دوڑے۔فوج سے بھاگ کرسیاستدانوں کی
طرف گئے ،سیاستدانوں سے بھاگ کر پھر فوج کی طرف دوڑے۔گزشتہ 20، 25 سال کی پاکستان

207
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
خطابات طاہر جلد دوم
کی تاریخ یہی ہے۔کہتے ہیں! ایک دفعہ انگریزوں کی حکومت کے دوران ایک نمبر دار صاحب کو خیال آیا کہ
سور و پیہ جو مالیہ کا میں نے پیش کرنا ہے ڈی سی کے سامنے اس میں سے ایک روپیہ اگر میں بچالوں تو
کیا فرق پڑتا ہے۔ہو سکتا ہے میں کہوں گا صرف ایک ہی روپیہ کم ہے وہ صاحب مجھے معاف کر دے
گا، مگر انگریز ریونیو کے معاملے میں بڑے خطرناک اور بڑے کنجوس اور سخت مزاج تھے۔اس نے
حاضر ہو کر عرض کیا کہ سرکار میں نانوے روپے لے آیا ہوں ایک روپیہ رہ گیا ہے آپ مجھے معاف
کر دیں۔انہوں نے کہا روپیہ تو معاف نہیں ہوسکتا، سرکار کی چیز ہے اس لئے اس کی سزا ملے گی۔اس
نے کہا اچھا پھر حضور سزا سنادیں۔انہوں نے کہا ایک سو جوتے کھاؤ۔اس نے کہا میں عزت دار آدمی،
نمبر دار آپ ہی کا بنایا ہوا اتناظلم تو نہ کریں ، سو جوتے نہیں میں کھا سکتا مجھے سو پیاز یعنی گنڈے کہا اس
نے ، سو گنڈے کھلا دومینوں۔انہوں نے کہا اچھا ٹھیک ہے پھر سو پیاز اس کو کھلا ؤ۔چند پیاز کھائے تھے
آخر انسان تھا کوئی گدھا نہیں تھا، گو حرکت گدھوں والی تھی بیزار ہو گیا آنکھوں سے آنسو جاری برا حال
اس نے کہا دیکھو صاحب میں آخر انسان ہوں، میں گنڈے نہیں کھا سکتا لا ؤ جو تیاں جتنی مارنی ہیں
مارلو، آٹھ دس جو تیاں پڑی تھیں تو پھر وہ گھبرا گیا اس نے کہا دیکھیں میں شریف وضع دار انسان ہوں،
لائیں گنڈے واپس لائیں۔چنانچہ دس بارہ گنڈے پھر کھائے ، پھر دس بارہ جو تیاں کھائیں، پھر دس
بارہ گنڈے کھائے ، پھر دس بارہ جو تیاں کھا ئیں۔کہتے ہیں جب نانویں جوتی پڑ رہی تھی تو پگڑی کھل
گئی اس نے جس میں احتیاطاً وہی روپیہ سنبھال کے رکھا ہوا تھا۔فورا لپکا اور روپیہ اٹھا کر کہا! لو پھڑو
اپنارو پیش شکر ہے عزت رہ گئی۔پس اس طرح یہ قوم اپنی عزتیں بیچارہی ہے۔کہتے ہیں اے فوج! دوبارہ ہماری عزت
بچانے کے لئے آ، اور فوج کے چند سال دیکھیں گے پھر کہیں گے اے سیاستدانو! آؤ ہماری عزت کو
بچالو۔اس سے زیادہ درد ناک حال تاریخ میں شاید پہلے کبھی کسی قوم کا نہ ہوا ہو اور اس سے زیادہ
سفا کی کے ساتھ کسی قوم نے اپنے وقت کے امام کی تکذیب بھی کبھی نہیں کی۔اس لئے ایک ہی راہ ہے
اور صرف ایک راہ ہے کہ یہ تو بہ کریں اور اگر موت آ بھی گئی ہوگی تو میں خدا کی قسم کھا کے کہتا ہوں کہ
احمدیوں کی دعاؤں سے ان کی موت ٹل جائے گی اور یہ ملک بچ جائے گا۔

خطابات طاہر جلد دوم
208
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء
پس دوست اس تمام عرصے میں دعائیں کرتے ہوئے وقت گزاریں اور جیسا کہ میں نے
بیان کیا تھا نیک نمو نے ظاہر کریں اور اگر خدانخواستہ کچھ بدیاں ابھی تک آپ کی زندگی کا حصہ ہیں
تو ان پر حیا کے پردے ڈالیں اور خدا تعالیٰ سے استغفار کریں تا کہ آپ ان ملکوں میں نیک اثرات
چھوڑ کر جائیں ، بداثرات چھوڑ کر نہ جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین

خطابات طاہر جلد دوم
209
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
صلى الله
محمد رسول اللہ ﷺ کا معراج دراصل حمد کا معراج ہے۔جماعت احمدیہ کو اس لئے مبعوث کیا گیا ہے کہ بنی نوع انسان
کوامت واحدہ بنادے۔افتتاحی خطاب جلسہ سالا نه فرموده ۲۶ / جولائی ۱۹۹۱ء بمقام اسلام آباد، ٹلفورڈ برطانیہ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔سورہ فاتحہ نے یہ عظیم الشان مضمون ہمیں سمجھایا ہے کہ تمام حمد اس ذات باری تعالیٰ کے لئے ہے
جو تمام جہانوں کا رب ہے۔یہ مضمون کائنات میں ہر جگہ اس طرح بکھرا پڑا ہے کہ اگر انسان کو بصیرت عطا ہو
تو کائنات کے ہر ذرے میں یہ مضمون بولتا سنائی دے گا اور عمل پیرا دکھائی دے گالیکن اس کی انتہا انسانیت
کے قیام کے بعد سے شروع ہوتی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی حمد اگر چہ کا ئنات کا ہر ذرہ کر رہا ہے لیکن جس کامل
شعور کے ساتھ ، جس گہرے احساس کے ساتھ انسان کو حمد کے لئے بنایا گیا اور اس کے مطابق اسے صلاحیتیں
عطا فرمائی گئیں اس کی کوئی مثال کائنات میں کہیں اور دکھائی نہیں دیتی۔پس سب سے زیادہ انسان کو
حمد باری تعالیٰ میں مصروف اور محو اور مگن رہنا چاہئے لیکن یہ عجیب تضاد ہم دیکھتے ہیں کہ سب سے کم انسان
ہے جو حمد باری تعالیٰ کا شعور رکھتا ہے۔ساری کائنات خاموشی کے ساتھ اس نظام کے تابع جس نظام کے
تابع اسے بنایا اور جاری کیا گیا، ہر لمحہ، ہر لمحے کے ہر حصے میں خدا تعالیٰ کی حمد کر رہی ہے۔اگر آپ گہری
سائنسی نظر سے اس کائنات کے نظام کو دیکھیں اور اس کا مطالعہ کریں تو آپ کو ہر جگہ، ہر لمحہ، ہر لحظہ حمد کا

خطابات طاہر جلد دوم
210
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
مضمون دکھائی دے گا اور حمد کی آوازیں سنائی دیں گی۔کوئی ایک لمحہ بھی اس کا ئنات پر ایسا نہیں آتا،
کوئی ایک لمحہ بھی اس کائنات کے کسی ایک ذرے پر ایسا نہیں آتا جب وہ خدا تعالیٰ کی حمد کے گیت نہ
گار ہا ہولیکن وہ انسان جسے حمد کے لئے کامل کیا گیا، جسے اس مقام عروج تک پہنچایا گیا جس کے ساتھ
حمد کا مضمون اپنے معراج کو پہنچتا ہے وہ اپنی بدقسمتی اور بدنصیبی سے اس مضمون سے غافل ہوا ہے۔پس جب ہم اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کہتے ہیں تو اس کے دو معنے بنتے ہیں۔ایک یہ کہ ساری کائنات اس کا ذرہ ذرہ خدا کی حمد میں مصروف ہے اور اس پہلو سے وہ کائنات جو
حمد باری تعالیٰ میں مصروف ہے اسے اختیار نہیں ہے۔وہ حمد کے لئے پیدا کی گئی ہے، اُس کی پیدائش
فی ذاتہ حمد ہے لیکن جب انسان
کو اختیار دیا گیا کہ چاہے تو وہ حمد کرے چاہے تو حمد نہ کرے، اُس وقت
کائنات کا امتحان ہوا ہے اور انسان کو اس امتحان کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اس وقت اگر وہ حمد کے
مضمون
کو سمجھے اور اس کا حق ادا کرے تو وہ انسان اس درجہ کمال کو پہنچتا ہے جس درجہ کمال کے لئے
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو خلعت وجود بخشی گئی تھی۔درحقیقت محمد کا معراج حمد کا معراج ہے۔اس
سے پہلے کبھی کسی نے حمد کے مضمون کو اس بلندی تک نہیں پہنچایا جیسا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ہے
نے حمد کے مضمون میں ڈوب کر اُسے بلندیوں کے کمال تک پہنچا دیا۔آج ہم اسی کامل رسول کے غلاموں کے طور پر یہاں اکٹھے ہوئے ہیں اور حمد کو اس مضمون
کے ساتھ ہم نے ادا کرنا ہے کہ جس کے نتیجے میں وہ حمد جو غیر شعوری طور پر اور شعوری طور پر ساری
کائنات میں جاری ہے شعوری طور پر انسان میں جاری ہو اور انسانیت کی پیدائش کا مقصد نہ صرف پورا
ہو بلکہ اپنے منتہا کو پہنچے اور اپنے معراج کو پہنچے اور یہ معراج حضرت محمد مصطفی ﷺ کی غلامانہ پیروی
کے بغیر ممکن نہیں ہے۔پس اس پہلو سے جب ہم اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کو پھر دوبارہ پڑھتے ہیں تو اس
میں ایک درد کا مضمون پیدا ہو جاتا ہے، ایک اور آواز دل سے اٹھتی ہے کہ وہ خدا جس کے لئے حمد زیبا
ہے، اسی کا حق ہے۔ساری کائنات اس کی حمد کے ترانے گا رہی ہے، ایک انسان بدنصیب ہے جو اس کی
حمد سے محروم ہے اور تمام عالم پر جب آپ اس پہلو سے نگاہ ڈالتے ہیں تو دل گہرے غم سے بھر جاتا ہے۔جماعت احمدیہ کے قیام کا اعلیٰ اور حقیقی مقصد یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی حمد کو انسان کے نفوس

خطابات طاہر جلد دوم
211
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
میں ، اس کے دل کی دھڑکنوں میں، اس کے خون کی روش میں جاری کرے اور ایک ایسا وقت آئے کہ
کل عالم حمد باری تعالیٰ سے بھر جائے اور ہر دل خدا کی حمد کے ساتھ دھڑ کنے لگے۔خون کا ذرہ ذرہ جو
انسان کی رگوں میں جاری ہو وہ حمد باری تعالیٰ کے ساتھ جاری ہو اور باشعور طور پر ایسا ہو۔یہ وہ اعلیٰ
مقصد ہے جس کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا اور اس اعلیٰ مقصد کو پورا کرنے کے لئے آج
جماعت احمدیہ کو مامورفرمایا گیا ہے۔پس تمام عالم کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنا اور حمد باری تعالیٰ کے سلیقے سکھانے ،حمد باری تعالیٰ
کے آداب سکھلانے ، حمد باری تعالیٰ کا مضمون ایسے سمجھانا جیسے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو سمجھایا
گیا تھا اور پھر اس کو اپنی ذات میں جاری کرنا۔یہ وہ اعلیٰ مقصد ہے جس کے لئے خدا تعالیٰ نے
جماعت احمدیہ کو کھڑا کیا ہے اور یہ بھی ممکن ہوگا کہ حمد کے مضمون کو ہم اپنی ذاتوں میں جاری کریں اور اس
کے بعد ہم اس لائق ٹھہرائے جائیں گے کہ تمام بنی نوع انسان کو خدا تعالیٰ کی اعلیٰ اور ارفع حمد کی طرف
بلا ئیں اور حمد کے سلیقے سکھائیں۔قرآن کریم کی جن آیات کی آپ کے سامنے تلاوت کی گئی ہے وہ آیات خصوصیت سے میں
نے اس موقع کے لئے انتخاب کی تھیں اور ان کا اس مضمون سے ایک گہرا تعلق ہے۔سب سے پہلے یہ
نصیحت فرمائی گئی ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا
وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ ( آل عمران:۱۰۳) کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ کا ایسا تقویٰ اختیار
کرو جیسا کہ تقویٰ اختیار کرنے کا حق ہے اور اس حق کی تشریح فرما دی گئی وَلَا تَمُوتُنَّ
إلَّا وَأَنْتُم مُّسْلِمُونَ اور نہ مرد یہاں تک کہ تم کامل طور پر خدا تعالیٰ کے فرمانبردار نہ ہو چکے
ہو۔اس مضمون کے ایک حصے پر اس سے پہلے میں اپنے امریکہ کے دورے کے دوران روشنی ڈال
چکا ہوں کسی انسان کے بس میں نہیں ہے کہ اپنی موت کالمحہ مقرر کرے، کسی انسان کے اختیار میں
نہیں ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی تقدیر کو تبدیل کر دے۔پھر یہ کیسا حکم دیا گیا ہے کہ وَلَا تَمُوتُنَ
إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ تمہیں نہیں مرنا مگر اس حالت میں کہ تم کلیۂ خدا تعالیٰ کے فرمانبردار ہو چکے
ہو۔اس کا مطلب یہ ہے کہ حقیقت میں جب انسان تقویٰ اختیار کرتا ہے اور تقویٰ کی زندگی بسر کرنا
شروع کر دیتا ہے تو لازماً اس کی موت اسلام پر آیا کرتی ہے۔یہی تقویٰ کے مضمون کا حقیقی معنی نے

خطابات طاہر جلد دوم
212
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر وقت خدا تعالیٰ کی طرف نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھتے رہو۔جب ٹھوکر کھاؤ
تو پہلا خیال دل میں شرمندگی کا احساس بن کے پیدا ہو اور انسان خدا کی طرف دیکھے کہ وہ مجھے کیسے
دیکھ رہا ہو گا۔جیسے ایک بچہ جب ایک غلطی کرتا ہے تو بسا اوقات اپنے ماں باپ کی طرف ترچھی نظر سے
دیکھتا ہے اور یہ معلوم کرنا چاہتا ہے کہ اس کا کیسا اثر میرے ماں باپ پر پڑا ہے اور پھر غلطیوں کے
وقت ان سے چھپنے کی کوشش کرتا ہے۔تقویٰ کا مضمون چھپنے کے ساتھ بھی گہرا تعلق رکھتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے آدم کی کہانی
میں اس مضمون کو اس خوبصورت انداز سے پیش فرمایا کہ جب آدم سے گناہ سرزد ہوا تو وہ چھپتا پھرتا تھا،
وہ جنت کے پتوں سے اپنے بدن کو ڈھانپنے کی کوشش کر رہا تھا۔یہ درحقیقت وہ پہلا قدم بیان
فرمایا گیا
ہے جس کے نتیجے میں انسان تقوی میں ترقی کرتا ہے اگر دیا اٹھ جائے تو کچھ بھی باقی نہیں رہتا اور سب
سے زیادہ ضروری تقویٰ کی راہوں پہ قدم مارنے کے لئے حیا ہے اور یہ حیا جب خدا کے تعلق میں بیان
کی جاتی ہے تو ہر وقت انسان شرمندگی کی حالت میں زندگی بسر کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے کیونکہ ماں باپ کی
آنکھ سے تو بچہ چھپ جاتا ہے، اپنے پیاروں کی آنکھ سے بھی نظر چرا کر ایسی غلطیاں کر جاتا ہے کہ
اسے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔ہم میں سے اکثر انسانوں کی زندگیاں اس طرح کٹتی ہیں کہ اگر ان کے اعمال بنی نوع انسان
کے سامنے پیش کر دیئے جائیں تو بہت سے انسان شرم سے غرق ہو جائیں اور اگر خود کشی ان کے لئے
جائز ہو تو وہ خود کشی کی موت کو زیادہ قبول کریں۔ہر روز ہماری زندگی پہ ایسی حالتیں آتی ہیں کہ جب
ہم انسان کے رشتے سے شرمندگی کا خوف رکھتے ہیں،شرمندہ نہیں ہوتے۔یہ دوالگ الگ چیزیں ہیں
ایک شرمندگی کا خوف ہے اور وہ خوف ان لوگوں کو دامنگیر رہتا ہے جو کچھ حیا ضرور رکھتے ہیں لیکن
انسان کے رشتے کے ساتھ ، وہ دیکھتے ہیں کہ میرا یہ فعل اگر کل کو فلاں کی نظر میں آجائے گا تو مجھے کیسی
شرمندگی اٹھانی پڑے گی لیکن وہاں اگر کا سلسلہ جاری ہے جولا متناہی ہے، اگر میں پکڑا جاؤں، اگر یہ
ہو جائے ،اگر وہ ہو جائے تو پھر میں شرمندہ ہوں گا۔مگر وہ خدائے اعلیٰ عز وجل، وہ خدا جس کی نظر غیب
پر اس طرح محیط ہے کہ وہ غیب ہوتے ہوئے بھی، اس سے کچھ بھی غیب میں نہیں۔اس کا غیب میں
ہونا ایک اور بھی مضمون رکھتا ہے کہ ہر چیز جو غیب میں کی جاتی ہے اس سے وہ باخبر ہے کیونکہ انسان

خطابات طاہر جلد دوم
213
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
اس کے غیب سے بھاگ نہیں سکتا، اس سے کوئی چیز غیب میں نہیں ہے۔اگر یہ مضمون انسان پر کھل جائے تو اس کی ساری زندگی شرمندگی میں بسر ہو۔آدم کی کہانی
روزانہ ہر انسان کی زندگی میں دہرائی جائے اور وہ ہر روز خفت محسوس کرے اور ہر روز وہ چاہے کہ کسی
طرح میں خدا تعالیٰ کی نظر سے چھپ جاؤں کیونکہ مجھ سے ایسے افعال سرزد ہورہے ہیں اور ہو جاتے
ہیں جن کے نتیجے میں مجھے اپنے خدا سے شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔یہ تقویٰ کا پہلا قدم ہے جو بیان
فرمایا گیا کیونکہ آدم کی کہانی سے تقویٰ کے مضمون کا آغاز ہوتا ہے۔آدم کی کہانی مذہب کے آغاز کی
کہانی ہے، آدم کی کہانی خدا تعالیٰ کے ساتھ اس کی مخلوق کے باشعور تعلق کی پہلی کہانی ہے۔پس حَقَّ تُقیہ کے مضمون کو سمجھنے کے لئے ہمیں آغاز سے سفر کرنا ہوگا اور اس پہلو سے
آدم کی کہانی سے سبق لینا ہوگا اور اگر چہ ہزار ہا سال گزر گئے اگر چہ آدم کو گزرے ہوئے اتنی مدت
ہوگئی کہ اس عرصے میں مذہب ترقی کرتا ہوا اپنے درجہ کمال
کو پہنچ گیا مگر ہم میں سے اکثر ایسے ہیں
جنہیں پھر بھی چھ ہزار سال پہلے سے اپنے سفر کو شروع کرنا ہوگا اور آدم سے سیکھنا ہوگا کہ حیا کیا ہوتی
ہے؟ نہ چھپ سکنے کے باوجود چھپنے کا احساس تقویٰ کا پہلا قدم ہے۔پس وہ لوگ جو خدا کے وجود کو
حاضر ناظر جانتے ہیں ان کی زندگیاں خواہ وہ کتنے ہی بزرگ کیوں نہ ہوں ہمیشہ ندامت میں صرف
ہوتی ہیں، ہمیشہ حیا سے کٹتی ہیں اور وہ خود اپنی ذات میں حیا سے کٹتے چلے جاتے ہیں۔دنیا انہیں نیک
دیکھتی ہے، دنیا ان کے تن بدن کو ڈھانپا ہوا دیکھتی ہے لیکن خدا کے سامنے وہ ننگے ہیں اور کسی لباس
سے ان کا تن چھپ نہیں سکتا لیکن ایک لباس ہے جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ ان کی کمزوریوں کو ڈھانپتا
چلا جاتا ہے اور وہ لباس تقوی ہے۔لباس تقویٰ قرآن کریم کا محاورہ ہے۔فرمایا وَ لِبَاسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَيْرٌ
(الاعراف: ۲۷) تقویٰ کا لباس اختیار کرو۔تقویٰ کے لباس میں یہ خوبی ہے کہ اگر انسان سے غلطیاں سرزد
بھی ہوں اور وہ متقی ہو تو خدا کا بھی ایک انداز ، صرف نظر کا انداز ہے۔وہ بھی اپنے بندوں کی پردہ پوشی
فرماتا ہے اور خود اغماض فرماتا ہے لیکن شرط تقویٰ ہے، شرط حیا ہے۔بعض دفعہ چھوٹے بچے بھی حیا سے اپنے آپ کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس
حالت میں جب ان کے ماں باپ ان کو دیکھتے ہیں حالانکہ وہ ہمیشہ سے ان کو دیکھتے چلے آرہے

خطابات طاہر جلد دوم
214
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
ہوتے ہیں لیکن ان کی حیا کی وجہ سے ان کی حیا کا ادب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے تو تمہیں
نہیں دیکھا، کچھ نہیں ہوا۔ابھی کچھ عرصہ پہلے میری ایک بیٹی کی بیٹی چھوٹی سی عمر کی ہے وہ کپڑے
بدل رہی تھی تو اس کے ابا اندر آگئے تو اس نے اپنی امی سے کہا دیکھیں ! ابا نے کیا کیا ہے؟ مجھے
اس حالت میں دیکھ لیا کہ ابھی میں نے کپڑے نہیں پہنے ہوئے تھے اور اس کے ابا نے یہ رنگ
اختیار کیا گویا اس کو دیکھا ہی نہیں۔تو دیکھتے ہوئے بھی نہ دیکھنے کی صفت بھی ایک حیا ہے اور یہ حیا
اپنے درجہ کمال میں خدا تعالیٰ کی ذات میں پائی جاتی ہے۔وہ اپنے ان بندوں کو تقویٰ کا لباس
پہناتا ہے جس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ خدا کو دکھائی نہیں دیتے جو متقی ہو جائیں، بلکہ مراد یہ ہے کہ اللہ
ان کی شرموں کی حیا رکھنے لگ جاتا ہے اور اسی کا نام ستاری ہے۔جس کے گناہوں، جس کی
کمزوریوں کی حیا خدا رکھتا ہے کوئی نہیں جو اس کے پردے چاک کر سکے اور مؤمن ان معنوں میں
لِبَاسُ التَّقْوَى میں خیر اور امن کی زندگی بسر کرتا ہے۔پس سب سے پہلی چیز جوحمد باری تعالیٰ کے سفر میں آپ کو اختیار کرنی ہوگی وہ خدا کے حضور
حیا کو اختیار کرنا ہے۔حیا کا احساس پیدا کریں، روزمرہ کی زندگی میں حیادار بنیں لیکن بندوں کے
رشتے سے نہیں خدا کے رشتے سے۔قرآن کریم ایک جگہ انسان پر بڑی حسرت کرتے ہوئے فرماتا
ہے کہ دیکھو انسان سے ڈرتے ہیں کہ انسان کے سامنے میری بدی نہ آجائے لیکن خدا سے نہیں
ڈرتے۔یہاں تقویٰ کے مضمون کو کھول کر بیان فرمایا گیا اور یہ حالت ایسی نہیں جو ایک دن میں
درست کی جا سکے۔ساری زندگی کی محنت درکار ہے لیکن آپ کو اس سفر پر روانہ ہونا ہو گا اس طرف اور
قدم اٹھانے ہوں گے۔جب آپ ایسا کریں گے تو لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ کی پناہ
میں آجائیں گے کیونکہ ہر وہ قدم جو حیا کے ساتھ شرما تا ہوا خدا کی راہ میں اٹھتا ہے وہ تسلیم اور رضا کا قدم
ہے۔ہر وہ قدم خدا کے قریب تر کرتا چلا جاتا ہے، ہر وہ قدم اطاعت کے لئے آپ کو مزید آمادہ کرتا چلا
جاتا ہے اور اسی سے انسان اطاعت کا جذبہ پاتا ہے ، اطاعت کی طاقت اسے نصیب ہوتی ہے۔پس مُسْلِمُونَ کا یہ مطلب نہیں کہ تم خدا تعالیٰ کی اطاعت کا حق ادا کردوان معنوں میں کہ
تم نے اپنی اطاعت کو کمال تک پہنچا دیا۔إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ کا مضمون تقویٰ سے شروع ہوا اور
تقویٰ کا آغاز آدم کی حیا سے ہوتا ہے۔پس ہر وہ حیا دار جو خدا سے شر ما تا ہوا، لجا تا ہوا خدا کی راہوں

خطابات طاہر جلد دوم
215
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
میں جھجکتا ہوا انکسار سے قدم اٹھاتا ہے اور حسرت سے نگاہیں آسمان کی طرف اٹھاتا ہے کہ اے خدا!
اب بھی میں ننگا ہو گیا اور اب بھی میں ننگا ہو گیا ، اب بھی میرے بدن سے کپڑے اٹھ گئے میں تیری نظر
کے سامنے ہوں میری حیا کی لاج رکھ۔ایسے انسان کو خدا ئباس التَّقْوى سے زینت بخشتا ہے
اور اس سے خدا جب انصراف فرماتا ہے تو اس کے گناہ مٹنے شروع ہو جاتے ہیں۔اور یہ وہ مضمون ہے جس کو آپ کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے۔یہ مضمون گناہوں پر جرات
دلانے والا مضمون نہیں بلکہ گناہوں سے پاک ہونے کا راز اس میں سمجھایا گیا ہے۔جب خدا صرف نظر
فرماتا ہے تو گناہ کے داغ مٹنے شروع ہو جاتے ہیں اور انسان کو نئی طاقت نصیب ہوتی ہے گناہ کے
مقابلہ کی اور اس طرح لباس التقوی میں اس کا اندرونی بدن نئی صحت پانے لگتا ہے، نیا حسن
اختیار کرنے لگتا ہے، اس کے داغ دھلتے رہتے ہیں۔ان کی جگہ خوبصورت رنگ ان داغوں کو ڈھانپ
لیتے ہیں کیونکہ جس کو خدا لباس پہناتا ہے اس لباس کو محض اس رنگ میں نہیں پہنا تا کہ ایک منافق
وجود ظہور میں آئے۔خدا تعالیٰ کا لباس پہنانا بالکل ایک اور مضمون ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جب
خدا ڈھانپ دیتا ہے تو پھر اس کی اندرونی حالتوں کو درست کرنا شروع کر دیتا ہے اور وہی اندرونی
حالتیں ہیں جو ترقی کرتے ہوئے خود ایک لباس بن جاتی ہیں۔پھر انسان ایک نئے لباس میں ظاہر ہوتا
ہے پھر اسے ایک نئی خلقت عطا کی جاتی ہے، خلق آخر ا سے نصیب ہوتی ہے۔وہ لباس جو اوپر کالباس
تھا جس طرح سانپ کی کینچلیاں اترتی رہتی ہیں اس طرح گناہ کے سانپ کی کینچلیاں اتر جاتی ہیں اور
تازه وجود ایک نیا لباس اس کو اپنے اندر کے وجود سے عطا ہوتا ہے جو گناہوں سے پاک ہوتا ہے لیکن
گنا ہوں سے کامل طور پر پاک ہونا انسان کے بس میں نہیں۔اس لئے پھر وہ ظاہری لباس بھی داغدار
ہوتا رہتا ہے پھر اس سے حیا پیدا ہوتی ہے، پھر اللہ تعالیٰ اسے ایک اور لِبَاسُ التَّقوى عطا
کرتا ہے۔یہ جاری وساری مضمون ہے جس کے نتیجے میں جب آپ باشعور طور پر اس راہ پر قدم
بڑھائیں، آپ کا دل حمد و ثنا سے بھرتا چلا جاتا ہے۔جب کوئی شخص دنیا میں آپ سے ایسا سلوک کرے آپ کے بار بار گناہوں سے صرف نظر
کرے، آپ کو ڈھانپے ، آپ کو غیروں کی ظالمانہ نظروں سے بچائے اور پھر آپ کی اصلاح کرتا چلا
جاۓ اور بہتر سے بہتر صورت عطا کرتا چلا جائے تب کچی حمد اس کے لئے پیدا ہوتی ہے اور یہی ربوبیت

خطابات طاہر جلد دوم
216
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
ہے۔پس جب ہم کہتے ہیں کہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ تو سچی ربوبیت کی تعریف کی آواز اس
وقت اٹھتی ہے جب انسان اپنی ذات میں ربوبیت کو جلوہ گر دیکھتا ہے۔تب وہ ساری کائنات پر نظر
ڈالتا ہے اور دیکھتا ہے کہ سارے عالم سے خدا کا یہی سلوک ہے۔تمام کائنات ادنیٰ حالتوں سے اعلیٰ کی
طرف ترقی کرتی چلی جاتی ہے اور جب اپنی ذات میں اس مضمون
کو جاری دیکھتا ہے تو اس کی رگ رگ
میں حمد پھڑکنے لگتی ہے، اس کے خون کی رگوں میں حمد دوڑنے لگتی ہے، اس کے دل میں حمد دھڑ کنے لگتی
ہے اور بے اختیار اس کے دل سے حمد کا ایک اور نعرہ بلند ہوتا ہے اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ کہ
دیکھو خدا کیسی حمد والا ہے اس نے تمام عالم کو ترقی دی اور ادفی حالتوں سے اعلیٰ کی طرف اُس کو ترقی دیتا
چلا جارہا ہے اور مجھے بھی اس نے ادنیٰ اور ذلیل حالتوں میں پکڑا اور ان ذلیل حالتوں سے بڑھاتے
ہوئے ایک خوبصورت اور حسین انسان بناتا چلا گیا۔پس ان معنوں میں جب آپ حمد کے مضمون پر غور کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور پیغام بھی
ملتا ہے اور وہ یہ ہے کہ جس خدا نے تمہیں اچھا بنایا ، جس نے تمہاری کمزوریوں کو دور فرمایا ، جس نے تم
سے صرف نظر کی ، جس نے تمہیں توفیق بخشی کہ اس کی راہ میں آگے بڑھو اور اس کے فضل اور فیض کے
ساتھ اپنے گناہوں کو کم کرتے چلے جاؤ اور اس کی اطاعت میں آگے بڑھتے چلے جاؤ۔وہ شخص اپنے
ماحول کے لئے دوسرے بنی نوع انسان کے لئے کل عالم کے لئے ایک رب بن کر اٹھنا شروع ہوتا
ہے۔یہ وہ ربوبیت ہے جس کے ذریعے سارے عالم کو حد سے بھرا جائے گا یہ ربوبیت ان انسانوں
کے وجود میں ظاہر ہوتی ہے جور بوبیت کا فیض پانے والے ہوتے ہیں۔پس جب تک آپ اپنی ذات میں خدا کے فیض اور اس کے فضل کے ساتھ چھوٹے چھوٹے رب
نہ بن جائیں۔ان معنوں میں رب نہ بن جائیں کہ جس کے نتیجے میں آپ کے وجود سے ادنیٰ حالتیں اعلیٰ
حالتوں میں تبدیل نہ ہونے لگ جائیں، جب تک ایسا نہ ہو اس وقت تک آپ کو خود یقین نہیں ہوسکتا کہ
آپ واقعی رب سے فیض پانے والے ہیں۔بعض لوگ
سمجھتے ہیں کہ ہم نے فیض پا لیا وہ مجھتے ہیں گناہوں کی
بخشش ہی کافی ہے اور خدا نے ہمارے پر دے ڈھانپ دیئے اس سے ثابت ہوا کہ خدا ہم سے راضی ہو گیا
اور ہمارا سفر ختم ہوا، یہ درست نہیں ہے۔رَبُّ العَلَمِینَ کہا گیا ہے وہ تمام جہانوں کا رب ہے۔جواس
کا ہو جائے جو اس سے فیض پائے اسے اپنے رب کی طرح لاز ماننا پڑے گا۔اس کا فیض تمام جہانوں پر

خطابات طاہر جلد دوم
217
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
عام ہونا چاہئے اور عام ہوتے ہوئے اسے زندگی کے ہر جز و پر حاوی ہو جانا چاہئے۔یہ وہ مضمون ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی امی کی ذات میں رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ
(الانبیاء : ۱۰۸) کے طور پر دنیا کے سامنے پیش فرمایا گیا ہے۔آپ کو رَبُّ الْعَلَمِینَ نہیں کہا گیا
کیونکہ اس سے غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی تھیں مگر رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ کا مضمون ربوبیت کی ایک اور
شان ہے۔بندوں کے تعلق میں جب انسان اپنے رب کے پیچھے چلتے ہوئے ربوبیت کی صفات
اختیار کرتا ہے تو اسے رحمت کہا جاتا ہے اور رحمت کا مطلب ہے اس کا فیض دوسروں تک ضرور پہنچے گا۔پس جب تک آپ
کا فیض آنحضرت ﷺ کی غلامی میں تمام بنی نوع انسان پر ممند نہ ہو جائے ، جب
تک آپ کا فیض کل عالم کو نہ ڈھانپ لے نہ حقیقت میں آپ حمد کا مضمون
سمجھنے والے ہیں نہ حقیقت
میں آپ تمام بنی نوع انسان کو اور کل عالم کو اللہ کی حمد کے لئے تیار کرنے والے کہلا سکتے ہیں۔اس مضمون کی وسعتوں میں جانے کا تو وقت نہیں ہے۔یہ ایک افتتاحی تقریر ہے مگر آج کی
آیات کا انتخاب میں نے اسی خاطر کیا تھا کہ اس مضمون پر کچھ نہ کچھ روشنی ضرور ڈالوں۔چنانچہ قرآن
کریم فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ بِ شخص کا حَقَّ تُقَتِهِ الگ الگ
معنے رکھتا ہے۔ایک ادنی آدمی جو صرف حیا کا مقام اختیار کرتا ہے اس کا حق تقیہ یہ معنے رکھتا ہے
کہ اس نے خدا کا تقویٰ اختیار کرنے کی طرف سفر شروع کر دیا ہے، وہ حیادار ہو گیا ہے اور جب وہ
آگے بڑھتا ہے تو یہ مضمون ساتھ ساتھ آگے بڑھتا چلا جاتا ہے اور حق بڑھنے لگتے ہیں یہاں تک کہ حق
اتنے وسیع ہوتے چلے جاتے ہیں کہ انسان خوف کھاتا ہے۔پہلے وہ ان حقوں سے واقف نہیں تھا پھر وہ
حقوں سے واقف بنتا چلا جاتا ہے اس کے سارے تعلقات پر یہ مضمون چھا جاتا ہے۔بیوی سے
تعلقات کے وقت بھی حق تقیہ کی آواز اٹھنے لگتی ہے، بچوں سے تعلقات کے وقت بھی
حَقَّ تُقتِہ کی آواز اٹھنے لگتی ہے، ہمسایوں سے تعلقات کے وقت بھی حق تقیہ کی آواز اٹھنے
لگتی ہے، مالک سے تعلقات کے وقت بھی اور ان سے تعلقات کے وقت بھی جن کو آپ کے ہاتھوں
کے تابع کیا گیا اور یہ مضمون ایک لامتناہی مضمون بن جاتا ہے اور اسی پہلو سے سارے عالمین پر چھا جاتا
ہے کیونکہ انسان کے کل عالم سے تعلقات ہیں۔پس انسان کا شعور بیدار ہوتا ہے اور اس شعور کی وسعت
کے ساتھ رب العلمین کا مضمون اس کے ساتھ ساتھ پھیلتا چلا جاتا ہے۔وہ مضمون تو ہمیشہ سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی