فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 19

خطابات طاہر جلد دوم
218
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
پھیلا ہوا ہے لیکن انسان اس سے واقف نہیں ہے۔پہلا قدم واقفیت کا قدم ہے اور یہ قدم جیسا کہ میں
نے بیان کیا حیا سے اٹھتا ہے۔اس کے بعد جس حالت میں بھی موت آئے وہ مسلم کی حالت ہے۔پس یہ مطلب نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو ایک ایسی چیز کا پابند کر دیا جس کا اختیار نہیں دیا
گیا۔یہ تو نعوذ باللہ من ذالک ایک ظالم خدا ہے اگر وہ ہمیں یہ کہے کہ مرد نہیں جب تک تم مسلم نہ
ہو جاؤ اور ہمیں موت کا اختیار نہ دے اور جب چاہے بلالے پیشتر اس سے کہ ہم مسلم ہو چکے ہوں۔اس
میں یہ عظیم خوشخبری عطا کی گئی ہے کہ اگر تم خدا کے لئے تقویٰ اختیار کرو گے اور اس کی راہ میں آگے
بڑھنے کی پُر خلوص کوشش شروع کر دو گے تو چونکہ موت کا اختیار خدا کے ہاتھ میں ہے خدا تعالیٰ ایسا
کرے گا کہ تم نہیں مرو گے جب تک تم اس کے حضور مسلم نہ بن چکے ہو۔یہ وہ عظیم الشان وعدہ ہے جو
ہمیں عطا کیا گیا ہے۔جو اختیار ہمارا ہے وہ ہم نے کرنا ہے جو اختیار خدا کا ہے اور اس کو ہر اختیار ہے
لیکن اس مضمون میں اس کا اختیار یہ ہے کہ آپ کو اس وقت واپس بلائے جب آپ مسلم ہو چکے ہوں۔پس جو سفر آپ نے خدا کی راہ میں حیا سے شروع کیا وہ سفر بڑھتے بڑھتے اور مضامین کا سفر
بن گیا، آپ کا حقوق کا سفر بن گیا۔ہرلمحہ آپ کی زندگی کا ہر عمل خدا کی نظر کے سامنے آ گیا آپ کو
چھپنے کی کوئی جگہ باقی نہ رہی۔آپ خدا سے دعائیں کرتے ہوئے آگے بڑھے کہ اے خدا! میں تو نگا
ہوتا چلا جارہا ہوں میرے بدن کو یہاں سے بھی ڈھانپ اور وہاں سے بھی ڈھانپ ، اور وہاں سے بھی
ڈھانپ اور وہاں سے بھی ڈھانپ یہاں تک کہ مجھے پورا لباس تقوی نصیب ہو جائے۔ایسی حالت
میں جب بھی اس پر موت آئے وہ موت خدا کے نزدیک اسلام پر موت ہوگی اور خدا تعالیٰ ایسے لوگوں
کو ضر ور توفیق عطا فرماتا ہے کہ اس سفر کو مکمل کر لیں اور جن کا سفر مکمل نہ ہو جہاں سے بھی وہ کاٹا جائے
خدا کی رحمت اسے مکمل سفر قرار دیتی ہے کیونکہ وہ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے، صرف
رَبِّ العلمین نہیں ہے بلکہ اس مضمون کو وہاں پہنچایا گیا جس کے بعد ہر سوال حل ہو جاتا ہے۔فرمایا! تم ربوبیت کا سفر اختیار کرو، لوگوں کے لئے رب بنے کی یعنی رحمت بنے کی کوشش
کرو پھر سب معاملہ خدا کے سپرد کر دو اور یہاں مُسلِمُونَ کا یہ معنی بن جاتا ہے کہ تم اپنے حالات،
اپنے وجود کو خدا کے سپر دکر دو، اپنے غموں اور اپنے فکروں کو بھی خدا کے سپر د کر دو، اپنی تمناؤں اور
خوشیوں کو بھی خدا کے سپر د کر دو، اپنی آرزوؤں اور اپنے مقصود کو خدا کے سپرد کر دو۔یہ کہتے ہوئے قدم

خطابات طاہر جلد دوم
219
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
بڑھاؤ کہ اے خدا! موت کا تو ہمیں کوئی اختیار نہیں۔نہ زندگی پر اختیار نہ موت پر اختیار لیکن جتنا
اختیار تو نے ہمیں دیا اس اختیار کے تابع ہم تیری طرف آگے بڑھنے لگے ہیں، یہ وہ راہ ہے جو
لامتناہی ہے۔کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص اپنی طاقت سے مسلم حالت میں مرجائے کیونکہ لا متناہی
را ہیں وہ ہیں جو لا متناہی وجود کی طرف چلتی ہیں۔پس کسی انسان کے اختیار ہی میں نہیں ہے۔صرف
موت وحیات کا مضمون نہیں ہے بلکہ کسی انسان کو ابدی زندگی بھی نصیب ہو تب بھی وہ اپنے طور پر مسلم
ہونے کا حق ادا نہیں کر سکتا۔تو حَقَّ تُقتِہ کا مضمون یہاں ان معنوں میں ظاہر ہوگا کہ تم اپنی سی
کوشش ضرور کرو اور تمہارا حق ادا کرنا تمہاری کمزوریوں کے تعلق میں ہے۔اگر تمہیں حق ادا کرنے کی
توفیق ہی خدا نے نہیں دی تو ان معنوں میں تم حق ادا نہیں کر سکتے ، ان معنوں میں تم مکلف نہیں بنائے
گئے۔تمہیں جن باتوں کا مکلف کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ اپنی سی توفیق کے مطابق تقویٰ کا حق ادا کرنے
کی کوشش شروع کر دو۔چنانچہ جب یہ سفر انسان شروع کرتا ہے تو صاحب تجر بہ ہر انسان جانتا ہے کہ قدم آگے
بڑھانے کے بعد نئی ذمہ داریاں ظاہر ہونے لگتی ہیں، اس کے تعلقات کے دائرے وسیع ہونے لگتے
ہیں، اس کی ذمہ داریاں وسیع ہونے لگتی ہیں اور حق ادا کرنے کی توفیق بڑھتی چلی جاتی ہے۔وہ باتیں
جو آپ کی نظر سے غائب تھیں جن کو آپ حق سمجھتے ہی نہیں تھے وہ حق کے طور پر سامنے اٹھتی ہیں اور
تقاضے کرنے لگتی ہیں اور آپ خدا سے دعائیں مانگتے ہوئے اور شرماتے ہوئے ان تقاضوں کو پورا
کرنے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں۔پھر جس حالت میں بھی موت آئے گی وہ انسانی نقطۂ نظر سے
دیکھیں، انسانی زاویے سے دیکھیں تو وہ بظاہر ایک نامکمل موت ہوگی کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا
خدا تعالیٰ کی جانب سفر تو ایک لامتناہی سفر ہے پھر کیسے مسلم کہلائیں گے؟ یہاں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ
تسلی دینے کی خاطر مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کا مضمون بیان فرمایا کہ دیکھو جز اسرا کے دن کا مالک
خدا ہے۔جس حالت میں تم جان دو گے وہ تمہارا یوم جزا بن جائے گا اور چونکہ مالک خدا ہے اس لئے
مالک کا حساب نہیں لیا جاتا۔تمہارا حساب لیا جاتا ہے۔مالک چاہے تو جو چاہے عطا کر دے۔پس
مالک سے تعلق جوڑو اور مالک سمجھتے ہوئے اس کی راہ میں آگے قدم بڑھاؤ۔تب تمہیں ملکیت کی
صفات عطا کی جائیں گی۔

خطابات طاہر جلد دوم
220
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
یہ وہ مضمون ہے جس کی طرف حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہماری
راہنمائی فرمائی اور قرآن کریم اور سورہ فاتحہ کو سمجھنے کے لئے یہ مضمون چابی کا حکم رکھتا ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس سلسلے میں ایک بہت ہی عظیم الشان مرکزی بات یہ بیان فرمائی کہ
جتنے بھی نبی آنحضرت ﷺ سے پہلے گزرے ہیں ان میں سے کوئی بھی خدا تعالیٰ کی ملکیت میں اس
طرح حصے دار نہیں بن سکا۔جس طرح سورۂ فاتحہ نے خدا تعالیٰ کو رب العلمین کے طور پر پیش کیا
ہے۔ان کا ملکیت سے حصے دار ہونا یا وقتی تھا یا قومی تھایا محدود جغرافیائی حدود سے تعلق رکھتا تھا۔وہ
مالک تو بنائے گئے لیکن ان محدود دائروں میں بنائے گئے جن محدود دائروں کی طرف ان کو مبعوث
فرمایا گیا۔فرمایا حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو جب رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ قرار دیا گیا تو ملوکیت کو
بھی وسعت عطا کر دی گئی اور ملکیت کو بھی وسعت عطا کر دی گئی اور اس کے ساتھ خدا تعالیٰ نے آپ کو
رَبِّ الْعَلَمِینَ کے معنوں میں مُلِكِ يَوْمِ الدِین بھی بنا دیا۔آپ نے فرمایا یہ وہ معنی ہے
جس کی روح سے ہم یقین رکھتے ہیں کہ بالآخر بنی نوع انسان کا ایک ہی مذہب ہوگا اور وہ وہی مذہب ہوگا
جو حضرت محمد مصطفی یہ ہے کے قلب صافی پر اتارا گیا۔ایک آپ ہی ہیں جنہیں رَحْمَةً لِلْعَلَمِيْنَ
کا قرار دیا گیا، ایک آپ ہی ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے اپنے عالمین کے تعلق سے ملکیت کی صفات عطا کی
گئیں۔آپ کیسے ملک کہلائیں گے، کیسے مالک بنیں گے؟ جب تک ساری بنی نوع انسان آپ کے
ایک جھنڈے کے تابع اکٹھے نہیں ہو جاتے اور اس بنی نوع انسان کو امت واحدہ میں تبدیل نہیں کیا جاتا۔اے جماعت احمد یہ ! آپ کو اس غرض سے مبعوث کیا گیا ہے، آپ کو اس لئے کھڑا کیا گیا
ہے کہ تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ میں تبدیل کر دیں اور امت واحدہ میں تبدیل کرنے کے لئے
آپ کے اندر اپنی اندرونی تبدیلیاں ضروری ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس کا حمد سے بہت
گہرا تعلق ہے۔اگر ہر احمدی حمد کے مضمون کو سمجھے اور حمد باری تعالیٰ میں مصروف ہو جائے ، زبان سے
نہیں بلکہ اپنے اعمال کے ذریعے ، اپنے افعال کے ذریعے، اپنی جہتوں کے ذریعے اور جہت کا مضمون
اس میں بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔آپ خدا کی حمد بیان کرتے ہوئے اگر غیر اللہ کی طرف جہت اختیار
کرلیں اپنا منہ غیر اللہ کی طرف موڑے رکھیں اور حمد خدا تعالیٰ کی بیان کر رہے ہوں تو کبھی بھی نہ آپ کی
حمد قبول ہوگی نہ حمد کا مضمون آپ کی ذات میں جاری ہوگا۔جہتوں کی درستی بہت ضروری ہے۔

خطابات طاہر جلد دوم
221
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
پس خدا کی سمت اپنا چہرہ کر دیں اور ہمیشہ خدا کے چہرے کی طرف اپنا رخ رکھیں۔جب
اس طرح آپ سفر اختیار کریں گے تو پھر آپ کو حمد کا مضمون سمجھایا جائے گا ،حمد کا مضمون آپ کے وجود
میں جاری کیا جائے گا۔تب آپ بنی نوع انسان کو حمد سکھانے کے قابل بنائے جائیں گے ، آپ کو یہ
توفیق عطا فرمائی جائے گی کہ آپ اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کے مضمون کو اُس نقطۂ معراج
صلى الله
تک پہنچادیں جس نقطۂ معراج تک پہنچانے کے لئے بنی نوع انسان کو پیدا کیا گیا تھا۔آنحضرت علی ان معنوں میں آخری نبی ہیں اور اے آخرین کی جماعت! ان معنوں
میں تم آخری جماعت ہو جن کے سپرد یہ عظیم کام سونپا گیا ہے اس لئے اس مضمون کو قران کریم کی روشنی
میں سمجھتے ہوئے بڑی گہرائی سے اس کا مطالعہ کرتے ہوئے اس مضمون کا حق ادا کرنے کی کوشش
کرتے ہوئے اگر آپ آگے بڑھتے چلے جائیں گے تو یقین کریں کہ اللہ تعالیٰ یہ سہرا آپ کے سر پہ
لٹکائے گا، یہ سہرا آپ کو عطا فرمائے گا لیکن یہ سہرا آپ کا نہیں ہوگا۔اس سہرے کا تعلق صرف اور
صرف حضرت محمد مصطفی مے سے ہے، آپ کے قدموں کے طفیل آپ کے سروں کو زینت بخشی
جائے گی اور آپ کی حمد کے ذریعے وہ حمد جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے خدا تعالیٰ کی کی ، ویسی حمد
کے ذریعے آپ کو محمود بنایا جائے گا اور آپ کو مقام محمودیت عطا کیا جائے گا۔اس پہلو سے ہمیں ابھی دنیا میں بہت سے کام کرنے ہیں مگر ایک ایک قطرے کی درستی
ضروری ہے، ایک ایک قطرے کا مزاج درست کرنا ضروری ہے۔یہ اتنی بڑی ذمہ داری ہے کہ اس
کے تصور سے دل ہول کھانے لگتا ہے، دل ڈولنے لگتا ہے کہ کیسے ممکن ہے کہ ہم اس کا حق ادا کریں۔جب انسان اس پہلو سے اپنی ذمہ داریوں کو سوچتا ہے تو اس کا سارا وجود لرز اٹھتا ہے اور حَقَّ تُفتِهِ
کا ایک اور مضمون اس کے لئے ظاہر ہوتا ہے۔صرف اپنے وجود کو نہیں بچانا بلکہ غیروں کو بھی بچانا
ہے۔صرف اپنے دائرہ اختیار میں خدا کی بادشاہت کو قائم نہیں کرنا بلکہ اس سے باہر کے دائروں میں
بھی خدا کی بادشاہت کے دائرے کو بڑھاتے چلے جانا ہے یہاں تک کہ تمام عالم خدا تعالیٰ کی
بادشاہت میں داخل ہو جائے۔یہ وہ مضمون ہے جسے حضرت عیسی نے اپنے رنگ میں بیان فرمایا لیکن اس مضمون کو
قرآن کریم نے کامل فرما دیا اور سورۃ فاتحہ نے اس کو اپنی پوری شان کے ساتھ ہمارے سامنے

خطابات طاہر جلد دوم
222
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
کھول کر رکھ دیا ہے۔پس اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کہتے ہوئے جب آپ اس مضمون
میں ڈوبیں گے تو کتنے کتنے نئے عالم آپ کے سامنے ابھرتے چلے جائیں گے اور جتنے عالم آپ
کے سامنے ابھریں گے اتنا آپ کے شعور کا دائرہ بڑھتا چلا جائے گا۔اسی عالم سے نئے عالم پیدا ہوں
گے یہاں تک کہ آپ عالمین کا وہ تصور اگر پانہیں سکتے تو اس تصور کی طرف ہمیشہ بڑھتے رہیں گے
جس تصور کے تابع حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو رَحْمَةً لِلْعَلَمِيْنَ قرار دیا گیا اور جس تصور
کے تابع اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ نے ہمیں خدا کی عالمی ربوبیت
کا پیغام دیا ہے۔اس ضمن میں خدا تعالیٰ نے جو آسان رستے ہمارے لئے تجویز فرمائے ہیں ان رستوں کا ان
آیات کریمہ میں ذکر ہے جن کی تلاوت کی گئی تھی۔اللہ تعالیٰ سب سے پہلے یہ فرماتا ہے کہ یہ کام انفرادی
طور پر کرنے والا نہیں کیونکہ اجتماعیت کا مضمون ہے۔اس میں بحیثیت جماعت تم کو ایک دوسرے سے
تعاون کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ایک فرد واحد کا کام نہیں ہے کہ وہ تقویٰ کے حق ادا کر سکے یہ وسیع
جماعتی کام ہیں۔فرمایا وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ( آل عمران :۱۰۴) اگر تم
نے تفرقہ اختیار کیا تو تمہارا انفرادی تقویٰ کسی کام کا نہیں رہے گا اور وہ تقویٰ ہوگا نہیں ، اس حالت میں اگر تم
مرو گے تو جان لو کہ تم مسلم ہونے کی حالت میں نہیں مررہے کیونکہ تقویٰ کا حق ادا کرنے والے نہیں ہو گے۔تقویٰ کی تعریف کو آگے بڑھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ
جَمِيعًا اللہ کی رسی کو اجتماعی طور پر تھام لو، انفرادی طور پر نہیں۔پس وہ مسلمان جو آج احمدیوں سے یہ
سوال کرتے ہیں کہ ہم تو بہت اچھے مسلمان ہیں، ہم نیک بھی ہیں، ہم نمازیں پڑھتے ہیں، ہم
درود وسلام بھیجتے رہتے ہیں۔ظاہری طور پر وہ یہ بتاتے ہیں کہ ہم بدیوں سے پاک ہیں، اچھے مسلمان
ہیں ہمیں کیا ضرورت ہے جماعت احمدیہ کی کیا ضرورت ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
تسلیم کرنے کی؟ اس کا جواب قرآن کریم نے یہ دیا وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا کیا واقعی
اجتماعی طور پر تم نے خدا کی رسی پر ہاتھ ڈالا ہوا ہے کیا تمہیں اجتماعیت نصیب ہوگئی ہے، کیا تم ایک ہاتھ
پر ا کٹھے ہو چکے ہو؟ اگر نہیں! تو پھر تفرقے کی حالت میں مرنا تقویٰ کی حالت میں مرنا نہیں ہے۔یہ نہ
تقویٰ ہے نہ اسلام ہے۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ کی بہت سی تفسیر میں ہیں لیکن ایک تفسیر یہ ہے کہ

خطابات طاہر جلد دوم
223
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
حضرت محمد مصطفی حملے
کے ذریعے جوری اتاری گئی آپ اس رسی کا مظہر بن گئے۔پس محمد مصطفی کے
ہاتھ میں ہاتھ دینا حبل اللہ کے ہاتھ میں ہاتھ دینا ہے اور چونکہ آنحضرت ﷺ کا اس دنیا میں قیام
عارضی تھا اور پھر آپ کو لازماً آخر رفیق اعلیٰ میں لوٹ جانا تھا اس لئے بعد میں اس رسی کا کیا بنے گا؟
اس کے لئے خلافت کو جاری فرمایا گیا، اس کے بعد اس کے لئے مجددیت کو جاری فرمایا گیا لیکن
مجددیت خلافت کا تیم تو تھی خلافت نہیں تھی یعنی اپنی اعلیٰ شان میں خلافت نہیں تھی تبھی اللہ تعالیٰ نے
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو یہ خبر دی کہ جب مسیح موعود نازل ہوگاثم تكون خلافة على منهاج
النبوة (مسند احمد حديث :۱۷۶۸۰) پھر خلافت کو منہاج النبوۃ کے طریق پر دوبارہ جاری کر دیا جائے گا۔آج آپ ہیں جنہوں نے خلافت کی رسی پر ہاتھ ڈال کر محمد مصطفی کی ری پر ہاتھ ڈال دیا ہے۔مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا انفرادی طور پر تمہارا
خلافت سے وابستہ ہونا کافی نہیں ہے۔یعنی خلافت محمد رسول اللہ کی خلافت مراد ہے اجتماعی طور پر
تمہارا اس رسی پر ہاتھ ڈالنا اور مضبوطی سے اسے تھامے رہنا ضروری ہے۔وَاعْتَصِمُوا کا مطلب
ہے مضبوط ہاتھ ڈالو، ہاتھ کاٹا جائے مگر چُھٹ نہ سکے۔کوئی ابتلاء تمہاری راہ میں ایسا حائل نہ ہو جو
تمہیں خلافت سے الگ کر دے اور یہ نہ سمجھو کہ خلیفہ وقت سے
تمہارا ذاتی تعلق کافی ہوگا۔یہ نہ سمجھو کہ
انفرادی طور پر تمہارا تعلق قائم ہو گا۔خلافت ایک نظام ہے جو تمام بنی نوع انسان کو ایک ہاتھ پر اکٹھا
کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔یہ وہ رسی ہے جس پر سب کا ہاتھ اجتماعی طور پر پڑنا ضروری ہے۔پس وہ لوگ جو بعض دفعہ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی سوچتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارا
خلیفہ وقت سے تو بہت محبت کا تعلق ہے مگر ہم امیر کی بات نہیں مان سکتے ، ہم اپنے حلقہ کے صدر کی
بات نہیں مان سکتے ، ہم قائد کی بات نہیں مان سکتے ، ہم زعیم کی بات نہیں مان سکتے ہم تو خلیفہ وقت
کے عاشق ہیں ہر مضمون میں اس کی اطاعت کریں گے لیکن یہ لوگ کون ہیں جو بیچ میں دخل دینے
والے ہیں، نظام جماعت کیا چیز ہے؟ ان کو سمجھایا گیا ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا اگر
اکٹھے ہوتے ہوئے تمہارا خلافت سے تعلق نہ ہوا تو انفرادی تعلق کے خدا کے حضور کوئی بھی معنے نہیں۔جب تم نے انفرادی تعلق کی بات سوچی تو تم کاٹے جاچکے ہو۔تمہیں لازماً اکٹھے رہ کر اجتماعی طور پر
خلافت سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا۔یہی وہ راز ہے جو تمہاری زندگی کا راز ہے۔فرمایا اس کے

خطابات طاہر جلد دوم
224
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
نتیجے میں کیا ہو گا تم اکٹھے کئے جاؤ گے ظاہری طور پر نہیں بلکہ تمہارے دل اکٹھے کر دیئے جائیں گے اور
ظاہری اجتماع کوئی بھی حقیقت نہیں رکھتا۔دیکھو بنی نوع انسان کا سب سے بڑا اجتماعی ادارہ
United Nations لیکن دیکھو کیسے Ununited ہے Disunited ہیں۔ہر قوم حقیقت میں
اپنی ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد بنائے ہوئے ہے اور ہر قوم کی خواہش ہے کہ آپس میں ایک دوسرے سے
ایسے تعلق جوڑیں کہ اس کے نتیجے میں اجتماعیت پیدا نہ ہو بلکہ بعض گروہوں کے خلاف مضبوط گروہ نمودار
ہوں اور ان گروہوں کے اندر پھر انفرادی رسہ کشی کا مضمون ہمیشہ جاری رہتا ہے۔بظاہر امریکہ کے تابع
یورپ بھی ہے اور بعض بڑی بڑی دوسری مملکتیں بھی آچکی ہیں مگر یورپ کے اندر پھر انفرادیت ہے اور ہر روز
آپ ایسی خبریں پڑھتے ہیں جس کے نتیجے میں بڑی بڑی یورپین حکومتیں ہر وقت اس کوشش میں مصروف
رہتی ہیں کہ کسی طرح زیادہ سے زیادہ حق یورپ کی اجتماعیت سے اپنی قوم کے لئے حاصل کریں۔پس یہ جمیعا کے مضمون کے مخالف ہے۔جمعیت کا مضمون بالکل اور خبر دیتا ہے۔آپ کو
ایسے اجتماع کی ضرورت ہے وہ اجتماع جو دلوں کو اکٹھا کرنے والا ہو۔پس دیکھیں روحانی تاریخ میں
کس طرح اس دنیا کی تعریف سے الگ اور ممتاز کر دیا ہے فرمایا وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ
جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ( آل عمران : ۱۰۴) الگ الگ نہ ہونا انفرادیت اختیار نہ کرنا ورنہ تم مارے
جاؤ گے فرمایا وَ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ وه
صلى
الله
وقت یاد کرو جب محمد مصطفی ﷺ بھی مبعوث نہیں ہوئے تھے۔تم کس طرح گروہ در گروہ بٹے ہوئے
تھے۔سارا عرب منتشر اور ایسے مخالف گروہوں میں بٹا ہوا تھا کہ ان میں سے ہر ایک ایک دوسرے کا
جان لیوا تھا۔ہر ایک ایک دوسرے کے خون کا دشمن تھا۔کیسا عجیب معجزہ ہوا ہے کہ محمد مصطفی میت ہے کی
رسی پر ہاتھ ڈال کر نہ صرف وہ عرب
متحد ہوا بلکہ اس عرب
کو تمام دنیا کو متحد کرنے کی ذمہ داریاں سونپی
گئیں وہ دین واحد اس عرب قوم کو عطا کیا گیا۔ان کی قومیت کے طور پر نہیں بلکہ محمد مصطفی منانے کے
قرب کے طور پر، پہلے اسلام کے سفیروں کے طور پر۔چنانچہ قرآن کریم نے اس مضمون کو اس طرح
کھولا کہ یاد کرو تمہاری کیا حالت تھی تم کس طرح اکٹھے ہوئے ہو، کیا صرف قرآن پر ا کٹھے ہوئے ہو؟
ہرگز نہیں! کیونکہ وہ قرآن تو محمد رسول اللہ کے بعد بھی جاری رہا اور آنحضرت ﷺ کے بعد اس جمعیت
میں خلل پیدا ہونا شروع ہو گیا۔صل
وہ

225
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
خطابات طاہر جلد دوم
پس اس رسی کا معنی کچھ اور ہے صرف قرآن
کریم نہیں ہے۔قرآن کریم اس رسی کا تانا بانا
ہے لیکن یہ رسی بعض وجودوں میں ظاہر ہوا کرتی ہے اور وہ سب سے پہلا وجود جو اس رسی کا اتم مظہر تھا،
کامل مظہر تھا، اکمل مظہر تھا وہ حضرت اقدس محمد مصطفی ملے تھے۔آپ کے ہوتے ہوئے تمام عرب
جس نے اسلام کو قبول کیا ایک ہاتھ کے تابع تھا، ایک آواز کے اوپر اٹھتا اور ایک آواز پر بیٹھ جایا کرتا
تھا، کوئی افتراق کا شائبہ بھی وہاں دکھائی نہیں دیتا۔جب آنحضرت ﷺ اپنے رب کے حضور لوٹے تو
وہی عرب تھا، وہی مسلمان تھے ، وہی قرآن تھا، خلافت بھی تھی لیکن اس کے باوجود وہ لوگ جن کو
اجتماع کی عادت نہیں تھی انہوں نے انفرادیت اختیار کرنی شروع کی اور یہ انفرادیت تھی جس نے اس
جمعیت کو پارہ پارہ کرنا شروع کر دیا۔یہ وہ انفرادیت تھی جس کے نتیجے میں پھر آخر خلافت کی نعمت ان
سے اٹھالی گئی۔فرمایا! دوبارہ ایسانہ کرنا۔یہ ان آیات کا پیغام ہے جب میں آگے مضمون کو بڑھاؤں گا
تو پھر آپ سمجھیں گے کہ یہ پیغام صرف ابتدائی حالات کا پیغام نہیں ہے بلکہ ایک ایسی جماعت کو تنبیہ
فرمائی گئی ہے جو ایمان لا چکی ہے، جس نے رسی پر ہاتھ ڈال دیا ہے، جو اجتماعی طور پر ایک قوم بن کر
کہ شہود پر اُبھر چکی ہے۔اس کو یہ تنبیہ فرمائی جارہی ہے وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ
اِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ یہاں مسلمان مخاطب ہیں۔فرمایا ! یاد کرو اس
دن کو جب تم ایک دوسرے کے کیسے دشمن تھے پھر خدا کی رحمت نے تمہارے دلوں کو اکٹھا کر دیا۔یہ
اجتماع کا معنی ہے کہ تمہارے دل مل جائیں ، ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو۔فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ اِخْوَانًا پھر دوستیوں کی باتیں نہیں رہیں تم ایک دوسرے کے بھائی بھائی
بن گئے ، وَكُنتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ یاد کرو تم آگ کے کنارے پر کھڑے
تھے فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا تمہیں خدا تعالیٰ نے اس آگ سے بچالیا۔منصة
پس آج جو بنی نوع انسان آگ کے کنارے پر کھڑے ہیں ان کے لئے بھی یہی نسخہ ہے
اور یہ نسخہ پہلے آپ کی ذات میں جاری ہوگا، آپ پر عمل دکھائے گا، آپ کو شفاء بخشے گا۔تب آپ
بنی نوع انسان کی شفا کے اہل بنائے جائیں گے۔فرماتا ہے كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ
ايَتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ دیکھو خدا کیسے کھول کھول کر مضامین کو بیان
فرماتا ہے، کاش تم ہدایت پاؤ۔

خطابات طاہر جلد دوم
226
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُوْنَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ
وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَيْكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ( آل عمران: ۱۰۵)
اس کام
کو ہمیشہ کے لئے جاری رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ تم میں سے ہمیشہ گروہ در گروہ
ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں جو اس کام کے لئے وقف ہو جائیں۔ہمیشہ بنی نوع انسان کو برائیوں سے
روکتے رہیں اور نیکیوں
کی تعلیم دیتے رہیں۔اس ضمن میں میں آپ کو یہ بات سمجھانا چاہتا ہوں کہ جن لوگوں کو نیکیوں کی تعلیم دینے کا حکم
ہے اور برائیوں سے روکنے کا حکم ہے۔یہاں مسلمان مراد نہیں بلکہ مومنوں کی جماعت ، وہ مومنوں کی
جماعت مخاطب ہے جو خود نیکیوں کو اختیار کر چکی ہے اور بدیوں سے رک چکی ہے۔ایک جگہ فرمایا
يَنْهَوْنَ عَنْهُ وَيَنْشَونَ عَنْهُ (الانعام: ۲۷) محمد رسول اللہ ﷺ کے ساتھی ایسے ہیں جو منع
کرتے ہیں اور خود بھی منع ہوتے ہیں۔ایسے لوگ نہیں ہیں جو دوسروں
کو تو منع کرتے ہیں اور خود منع
نہیں ہوتے تو یہاں غیر مراد ہیں اور یہ تعلیم دی گئی ہے کہ وہ مذہب اسلام اختیار کریں تمہارے لئے
ضروری ہے کہ ہدایت کا کام جاری کر دو۔یہ انتظار نہ کرو کہ وہ تمہارے ساتھ اعتقاد میں اتفاق
کریں۔کیونکہ حسن و قبح کی ایک پہچان خدا تعالیٰ نے انسان
کو بخشی ہے۔کسی بھی مذہب سے وہ تعلق
رکھتا ہو اس کو خدا تعالیٰ نے فطرت میں یہ ملکہ ودیعت فرمایا ہے کہ وہ برائی کو خوبی سے الگ دیکھتا ہے
اور خوبی کو برائی سے الگ جانتا ہے۔فرمایا! اس کی فطرت کی آواز تمہاری تائید کرے گی۔کیوں اس
تائید سے فائدہ نہیں اٹھاتے؟ جب خدا تعالیٰ نے فطرت کی ہوائیں تمہاری تائید میں چلا رکھی ہیں اور
بدیاں فطرت کے خلاف کی جارہی ہیں تو تم نیکی کی تعلیم دینا شروع کر دو اور یہ انتظار نہ کرو کہ لوگ پہلے
محمد رسول اللہ پر ایمان لے آئیں پھر تم ان کو نیکی کی تعلیم دو۔اگر تم ایسا کرو گے تو لوگ تمہارے ہاتھ
سے نکل جائیں گے جو لوگ بدیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں وہ کیسے محمد رسول اللہ کی اطاعت میں داخل
ہوں گے؟ ان کے حالات درست کرو، اس قابل تو بناؤ کہ محمد رسول اللہ کی پیروی کرسکیں۔اس کے بغیر
وہ کیسے محمد رسول اللہ کی پیروی کی اہلیت اختیار کریں گے؟
اب آپ دیکھیں آپ کا تجربہ ہے خصوصیت سے مغرب میں بھی، بعض پہلوؤں سے

خطابات طاہر جلد دوم
227
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
مغرب میں اور بعض پہلوؤں سے مشرق میں کہ وہ برائیاں جو معاشرے میں بڑھتی چلی جارہی ہیں وہ
ہمیشہ اسلام کی راہ میں روک بنتی چلی جاتی ہیں۔اب یہ جنگ معاشرتی جنگ بن چکی ہے۔وہ لوگ
جنہیں شرابوں کی عادتیں پڑ گئیں، جنہیں ناچ گانے کی عادتیں پڑ گئیں، جنہیں کھلم کھلا بے حیائیوں کی
عادتیں پڑگئیں ان کو آپ کیسے حیا کی طرف بلائیں گے؟ اگر آپ نے رفتہ رفتہ ان کی تربیت کا کام
شروع نہ کیا، اگر آپ نے معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کی کوشش نہ کی تو وہ آنحضرت ﷺ
کی غلامی میں داخل ہو نہیں سکتے۔میں نے بعض ایسے مسلمان غیر احمدی دوستوں کے واقعات سنے ہیں جو جانتے ہیں کہ احمدیت
سچی ہے لیکن جب ان سے کہا جائے کہ بیعت کر لو تو یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ ہم میں برائیاں بہت ہیں،
کمزوریاں بہت ہیں ہم بیعت کے اہل نہیں ہیں۔حضرت مرزا سلطان احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
(رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا لفظ تو ان پر غالباً اطلاق نہیں پائے گا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی
میں آپ نے بیعت نہیں کی) آپ سے جب یہ پوچھا جاتا تھا کہ حضرت مرزا صاحب کیسے تھے؟ تو وہ
عاشقانہ رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعریفیں کرتے تھے اور آپ کی تصدیق فرماتے تھے۔جب ان سے کہا جاتا تھا کہ پھر آپ احمدی کیوں نہیں ہو جاتے اور بیعت کیوں نہیں کرتے ؟ وہ کہا
کرتے تھے ! مجھ میں کمزوریاں بہت ہیں۔یہ تو ایک انکساری کا اظہار تھا ایسے لوگ بھی دنیا میں ہوتے
ہیں۔مگر اُن آزاد قوموں میں خواہ وہ مشرق سے تعلق رکھتی ہوں یا مغرب سے تعلق رکھتی ہوں جہاں
برائیاں بڑھتی چلی جارہی ہیں اور نیکیاں کم ہوتی چلی جارہی ہیں وہاں اسلام کے پھیلنے کے امکانات کم
ہوتے چلے جارہے ہیں۔اس لئے آپ کو برائیوں کے خلاف جہاد آج سے شروع کرنا ہے، بہت پہلے شروع کرنا
چاہئے تھا۔اگر آپ نے نہیں کیا تو ہر گز انتظار نہ کریں کہ لوگ پہلے اسلام کو قبول کریں پھر ان کو سمجھائیں
کہ کیا با تیں غلط ہیں کن باتوں سے تمہیں رُکنا چاہئے ، کن باتوں
کو اختیار کرنا چاہئے۔ایک صلائے عام
دنیا کو دیں نیکیوں کی طرف بلانے کی اور ایک انتباہ عام جاری کریں بدیوں سے ڈرانے کا اور انہیں
سمجھائیں کہ تم جن راہوں پر چل رہے ہو وہ ہلاکت کی راہیں ہیں۔یہ جینے کے اطوار نہیں ہیں۔چنانچہ میں اپنے سفروں میں ہمیشہ ان باتوں کو لازم پکڑتا ہوں۔جب بھی میری قوموں کے

خطابات طاہر جلد دوم
228
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
سر براہوں سے ملاقاتیں ہوتی ہیں بڑی عاجزی اور انکسار سے ان کو سمجھا تا ہوں کہ میں کوئی سیاستدان
نہیں ہوں جو ان کی تعریف کے لئے آیا ہوں۔میں ایک مذہبی نمائندہ ہوں، میں انہیں حقیقت بتانے
آیا ہوں۔میں سچائی کی زبان بولوں گا، میں آپ کو یہ بتاؤں گا کہ آپ کی قوم میں کیا کیا کمزوریاں پیدا
ہو چکی ہیں ان کمزوریوں سے اس قوم کو بچائیں ورنہ آپ کی راہ ہلاکت کی راہ ہے اور میرا تجربہ ہے کہ
سچائی کی آواز میں بڑی طاقت ہوتی ہے۔جب بھی میں نے کھل کر مختلف قوموں کے سربراہوں سے
یہ باتیں کی ہیں کبھی کسی نے بھی اس کو برانہیں منایا بلکہ ان کے دل میں اسلام کے پیغام کا احترام ہمیشہ
بڑھا ہے اور انہوں نے پہلے سے بڑھ کر ادب اور عزت کے ساتھ مجھ سے سلوک کیا ہے۔نیکی میں
ایک طاقت ہے جس سے ادب پیدا ہوتا ہے، جس سے احترام پیدا ہوتا ہے۔وہ طاقت کا سرچشمہ ہے
جس کے نتیجے میں آپ کو طاقتور بنایا جائے گا، جس کے نتیجے میں آپ کو غلبہ عطا کیا جائے گا۔اس
سر چشمے سے پانی پئے بغیر کس طرح آپ دنیا کو ہدایت کی طرف بلائیں گے ، کس طرح آپ دنیا کے
مذاہب تبدیل کریں گے۔پس یہ وہ ابتدائی قدم ہے جسے آپ کو لازماً اٹھانا ہوگا، ابتدائی قدم تو حیا کا قدم تھا۔میرا
مطلب یہ ہے کہ جب آپ بنی نوع انسان کی طرف ان کو بچانے کے لئے نکلیں گے تو ہر گز اس بحث کو
پہلے نہ چھیڑیں کہ تم پہلے مسلمان ہو، پہلے احمدی ہو پھر ہم تمہیں بتا ئیں گے
کہ تمہیں کیا کرنا چاہئے۔ان
کو بتائیں تم پہلے انسان بنو، تم انسانیت کی قدروں سے عاری ہوتے چلے جارہے ہو یہ ہلاکت کی
راہیں ہیں۔اس مضمون میں ہر انسان کے دل کی آواز آپ کی آواز کی تائید میں اٹھے گی ، ہر انسان کا
دل گواہی دے گا کہ آپ سچ بول رہے ہیں۔اس کے نتیجے میں آپ کو وہ اثر کی طاقت عطا کی جائے
گی جس کے بعد بالآخر انسان ہمیشہ ہدایت کی طرف آگے قدم بڑھانے لگ جاتا ہے۔حـمـد امـبـار کـا کے متعلق میں نے آپ کو جمعہ میں بتایا تھا ہر اچھی چیز میں دراصل ایک
برکت کا مضمون پایا جاتا ہے۔جب آپ نیکیوں کی تعلیم کے ذریعے، بدیوں سے روکنے کے ذریعے،
نیک نمونوں کے ذریعے اچھے اثر قائم کرتے ہیں تو آپ کو ایک نفسیاتی غلبہ عطا ہوتا ہے، لوگ آپ
سے محبت کرنے لگتے ہیں، آپ کی بات ماننے لگ جاتے ہیں اور پھر آپ کے مذہب میں ان
کو دلچسپی
پیدا ہوتی ہے اور وہی حقیقی دلچسپی ہے۔

خطابات طاہر جلد دوم
229
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
فرمایا وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ
وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ اگر تم ایسا کرو گے تو ہم یقین
دلاتے ہیں کہ تم لازماً کامیاب ہو گے۔دیکھو! کامیابی کا کیسا نسخہ ہمیں سمجھا دیا گیا ہے۔یہی وہ نسخہ ہے
جس پر عمل کرنے کے ذریعے ہم رب العالمین کی حمد سے تمام کائنات کو بھر سکتے ہیں۔فرمایا وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَ هُمُ الْبَيِّنَتُ
دیکھیں کس طرح خدا تعالیٰ نے دوبارہ اس مضمون کو وہیں سے اٹھا لیا کہ یاد کرو جب محمد رسول اللہ نے
تمہیں اکٹھا کیا تھا۔یہاں خصوصیت سے مسلمان مخاطب ہیں اور مسلمان دور آخر کے مسلمان ہیں۔یہ جو تکرار فرمائی گئی ہے یہ اس زمانے کے مسلمانوں
کو مخاطب فرمایا گیا ہے۔فرمایادیکھو وَلَا تَكُونُوا
كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنت یا درکھو تمہیں خدا نے ایک ہاتھ پر
اکٹھا کیا تھا۔تم گروہوں میں بٹ چکے ہو لیکن ہم تمہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ ہرگز ایسا نہ کرو تمہیں لازماً
دوبارہ ایک ہاتھ پر اکٹھے ہونا ہے۔اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو اس کے لئے فلاح کی خوشخبری نہیں
ہے۔فرما او أو لَكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ایسے لوگوں کے لئے یا عَذَابٌ عَظِيم مقدر ہے۔يَوْمَ تَبْيَضُ وَجُوْهٌ وَتَسْوَدُّ وَجُوْهُ ۚ فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُم
أكَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمُ دیکھیں کیسے مضمون کو کھول دیا ہے۔البيِّنت فرمایا اور
قت
البينت میں سے یہ بھی ایک بینہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس مضمون کو خوب کھول دیا شک کا کوئی پہلو
باقی نہیں چھوڑا۔فرمایا دیکھو بعض چہرے جزا سزا کے دن سیاہ ہوں گے اور ان چہروں سے یہ
سوال کیا جائے گا۔آكَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيْمَانِكُمْ کیا تم وہ ہو جنہوں نے ایمان لانے کے
بعد کفر اختیار کیا تھا۔فرمایا أَكَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيْمَانِكُمْ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ
تَكْفُرُونَ۔پس اس عذاب کو چکھو جو اس وجہ سے ہے کہ تم نے سچائی کو قبول کرنے کے بعد اُس
سچائی سے انکار کر دیا۔یہ سچائی کونسی سچائی ہے؟ یہ وحدت کی سچائی ہے۔سارا مضمون اسی سچائی کے ذکر
سے بھرا پڑا ہے۔یہ حبل اللہ پر ہاتھ ڈالنے کی سچائی ہے، یہ محمد رسول اللہ اللہ کے ہاتھ پر اکٹھے
ہونے کی سچائی ہے، یہ آپ کے بعد اس خلافت پر اکٹھے ہونے کی سچائی ہے جو محمد رسول
اللہ کے فیض
سے آخرین میں دوبارہ جاری ہونے کا وعدہ دیا گیا تھا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی