فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 20
خطابات طاہر جلد دوم
230
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
پس آپ وہ سچائی ہیں، آپ وہ سچائی کے مظہر ہیں جس کا قرآن کریم میں ذکر فرمایا گیا ہے
اور مسلمانوں
کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ جب تک تم اس سچائی کی طرف لوٹو گے نہیں ، جب تک اس رسی کو
دوبارہ مضبوطی سے تھام نہیں لو گے جو خدا تعالیٰ دوبارہ آخرین میں اتارے گا تا کہ تمہارا تعلق محمد مصطفی
سے ہمیشہ کے لئے مضبوط تعلق بن جائے اُس وقت تک تمہاری نجات کی کوئی راہ نہیں ہے۔وَأَمَّا الَّذِيْنَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِى رَحْمَةِ اللهِ هُم
فِيهَا خَلِدُونَ (آل عمران : ۱۰۸)
وہ لوگ جن کو چہروں کا نور عطا کیا جائے گا وہ وہ لوگ ہیں جو دوبارہ اس رسی پر مضبوطی سے
ہاتھ ڈال دیں گے اور پھر اولین سے ملائے جائیں گے۔جیسے اولین کے چہرے نور سے پُر رونق تھے
اور روشن تھے اسی طرح آخرین کے چہرے دوبارہ اسی نور سے پُر رونق کئے جائیں گے، اُسی نور سے
ان کو زینت بخشی جائے گی جو محمد مصطفی ﷺ کا نور ہے جو آسمان سے اتارا گیا، وہ مجسم نور ہے جس کا
سورہ نور میں ذکر فرمایا گیا ہے۔فرمایا هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔یہاں
خوشخبری بھی ہے اور یہ بتایا بھی گیا ہے کہ اب نیکی کو اختیار کرنے کے بعد پیچھے قدم نہیں ہٹانا اور ایک
خوشخبری بھی ہے، ایک اور خوشخبری بھی ہے وہ یہ ہے کہ اب خلافت دائی ہوگی ، هُم فِيهَا خَلِدُونَ
کے مضمون کو سمجھنا ہو تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ نے جو وعدے فرمائے
ہیں ان پر غور کریں۔آپ نے فرمایا قدرت ثانیہ جو عطا کی جائے گی وہ دائمی ہوگی ، وہ ہمیشہ کے لئے
رہے گی۔پس دیکھیں خلد فون کا مضمون کس طرح اس مضمون سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔پس خلافت کے ساتھ ہمیشہ وابستہ رہیں وفا کے ساتھ اور اجتماعی طور پر اور انفرادیت کو ترک
کردیں یہ ہلاکت کی راہیں ہیں۔انفرادیت کو ان معنوں میں بے شک ترقی دیں کہ آپ کی انفرادیت
ذاتی اصلاح کی غرض سے ہو، آپ اپنے قطرے کی حالت بہتر بنانا چاہیں۔آپ اس قطرے کو جب
سمندر میں ڈالنا چاہتے ہوں اور وہ لازماً آپ کو سمندر کے سپرد کرنا ہوگا تو ان معنوں میں انفرادیت
اختیار کریں کہ اس قطرے میں جتنے نقص ہیں اسے دور کرنے کی کوشش کریں تا کہ سمندر آپ کے وجود
سے گدلا نہ ہو اور آپ کے وجود سے میلا نہ ہو اور آپ کے وجود سے زہریلا نہ بن جائے۔انفرادیت کا
مقام یہی مقام ہے اس سے آگے ایک قدم بھی انفرادیت کا اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔پھر اپنے
خطابات طاہر جلد دوم
231
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء
آپ کو اجتماعیت کے سپرد کر دیں اور وہ اجتماعیت وہی ہے جس کا میں نے بیان کیا جو خلافت کے ذریعے
دوبارہ اس بنی نوع انسان کو بچانے کے لئے عطا کی گئی ہے۔اگر اس مضمون کو سمجھنے کے بعد اس سے تعلق
جوڑیں اور مضبوطی کے ساتھ وحدت قومی کو اختیار کرتے ہوئے، اجتماعی وحدت کو اختیار کرتے ہوئے
آپ خلافت سے گہرا تعلق مضبوط اور قائم رکھیں تو میں آپ کو قرآن کے الفاظ میں خوشخبری دیتا ہوں
كه أو ليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ آپ لازم فلاح پائیں گے، آپ لازماً ان مقاصد کو پورا کریں
گے جن مقاصد کے لئے آپ کو پیدا کیا گیا ہے۔آپ
کو لاز ما تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ میں
تبدیل کرنے کی طاقت عطا کی جائے گی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب ہم دعا کرتے ہیں لیکن میں پھر آپ کو سمجھا دوں میں تجربے سے جانتا ہوں کہ خلافت
کے نعرے بلند کرنے سے تعلق پیدا نہیں ہوا کرتا۔خلافت سے سچا تعلق اسی کو ہے جس کا خلافت سے
وابستہ ہر انسان سے تعلق قائم ہو جاتا ہے۔جب تک تالیف قلب کا مضمون آپ کے وجود میں ظاہر نہ
ہو اُس وقت تک آپ کے خلافت سے تعلق کا وعدہ یا خلافت سے تعلق کا نعرہ جھوٹا رہے گا اور خالی
رہے گا اور بے معنی رہے گا۔اس لئے ان معنوں میں اپنا تجزیہ کرتے چلے جائیں اگر آپ کا خلافت
سے تعلق بڑھتا ہے اور اس تعلق کے ساتھ جماعت کے ساتھ آپ کا تعلق بڑھتا چلا جاتا ہے، نظام
جماعت سے آپ کا تعلق بڑھتا چلا جاتا ہے، نظام جماعت کے ادنیٰ سے ادنیٰ عہدیداروں کے سامنے آپ
سر تسلیم خم کرنے لگتے ہیں تو پھر آپ کو میں یقین دلاتا ہوں کہ لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ کا
مضمون آپ پر صادق آئے گا۔آپ نہیں بلائے جائیں گے واپس، جب تک خدا کے نزدیک آپ
مسلمان نہیں لکھے جائیں گے۔پس اس تشریح کے بعد آئیے اب ہم دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور اس مضمون کا فیض
پانے کے لئے دعا کرتے ہیں۔
خطابات طاہر جلد دوم
233
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
قادیان میں تاریخی جلسہ سالانہ سوسال پورے ہونے پر مبارکباد
اسلام کے احیاء نو کا جھنڈ اہندوستان کو عطا فر مایا گیا۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۲۶ / دسمبر ۱۹۹۱ء بمقام قادیان۔بھارت)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔سب حاضرین جلسہ کو اور اُن سب کو بھی جو اس سعید بخت جلسہ میں شمولیت سے محروم رہے ہیں
میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام کی زبان میں ”مبارک سومبارک پیش کرتا ہوں۔آج کا یہ تاریخی جلسہ کئی لحاظ سے منفرد ہے اور یکتا ہے۔ایسا جلسہ ایک ہی دفعہ آنا تھا اور ایک ہی دفعہ آیا ہے
اور یہ ماحول، یہ جلسے کے ساتھ وابستہ خاص تقدیریں اسی جلسے کا ماحول ہے اور اسی جلسے کے ساتھ وابستہ
تقدیریں ہیں۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان ہے کہ اُس نے آج ہمیں اس میں شمولیت کی سعادت بخشی ہے۔آج سے سو سال پہلے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسے کا آغاز فرماتے
ہوئے ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۱ء سے پہلے احباب جماعت کو یہ نصیحت فرمائی کہ وہ ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۱ء کو قادیان
پہنچ جائیں۔چنانچہ کچھ مخلصین اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے قادیان تشریف لائے۔بعد نماز ظہر
اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔سب سے پہلے مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی نے حضرت اقدس
کی تازہ تصنیف ( جو اس زمانے میں تازہ اس غرض سے لکھی گئی تھی آسمانی فیصلہ پڑھ کر سنائی۔پھر
یہ تجویز رکھی گئی کہ مجوزہ انجمن کے ممبر کون کون صاحبان ہوں اور کس طرح اس کی کارروائی کا آغاز ہو۔حاضرین نے بالا تفاق یہ قرار دیا کہ سر دست اس رسالہ کو شائع کر دیا جائے اور مخالفین کا عندیہ معلوم
خطابات طاہر جلد دوم
234
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
کر کے بتراضی فریقین انجمن کے
مبر مقرر کئے جائیں۔اس کے بعد جلسہ ختم ہوا اور حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہر دوست سے مصافحہ فرمایا۔یہ جماعت احمدیہ کا سب سے پہلا تاریخی
اجتماع اور پہلا جلسہ سالا نہ تھا جس میں صرف 75 ا حباب شریک ہوئے۔کارروائی کی یہ رپورٹ الحکم
سے لی گئی ہے۔یہ وہ زمانہ تھا جبکہ جماعت میں ابھی چندوں کا نظام جاری وساری اور مستحکم نہیں ہوا تھا۔اُس
زمانے میں ہر قسم کے اخراجات کے لئے منتظمین حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی خدمت میں
اپنے اپنے خرچ کے اندازے پیش کر کے حضور ہی کی طرف دست طلب بڑھاتے تھے اور خدا تعالیٰ
مختلف ذرائع سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو قوم بھجوایا کرتا تھا آپ ان رقوم میں سے جن کا کوئی
الگ حساب نہیں رکھا جاتا تھا حسب موقع خرچ کے لئے منتظمین کو رقم عطا فرمایا کرتے تھے۔جلسہ سالانہ
کے موقع پر جس طرح اخراجات ہوتے رہے اُس سلسلے میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی کی
ایک روایت سننے کے لائق ہے تاکہ آج کی جماعتوں کو اندازہ ہو کہ یہ کتنا چھوٹا سا آغاز تھا جو آج اس
عظیم الشان مقام اور مرتبے تک پہنچ چکا ہے۔منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی فرماتے ہیں کہ
ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقعہ پر خرچ نہ رہا۔اُن دنوں جلسہ سالانہ
کے لئے چندہ جمع ہو کر نہیں جاتا تھا۔حضور اپنے پاس سے ہی صرف فرماتے
تھے۔میر ناصر نواب صاحب مرحوم نے آکر عرض کی کہ رات کو مہمانوں کے
لئے کوئی سامان نہیں ہے۔آپ نے فرمایا کہ بیوی صاحبہ سے کوئی زیور لے کر جو
کفایت کر سکے فروخت کر کے سامان کرلیں۔(سیرۃ المہدی جلد دوم صفحه : ۹۷)
چنانچہ حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا زیور میر ناصر نواب صاحب لے گئے اور
اسے فروخت کر کے جو تم ہاتھ آئی اُس سے مہمانوں کے سالن کا انتظام کیا گیا۔روایت کرنے والے کہتے ہیں کہ مجھے یاد نہیں کہ زیور فروخت کیا گیا تھا یار بہن رکھا گیا تھا۔دونوں میں سے ایک واقعہ پیش آیا۔” دو دن کے بعد پھر میر صاحب نے رات کے وقت میری موجودگی
میں کہا کہ کل کے لئے پھر کچھ نہیں۔فرمایا کہ ہم نے برعایت ظاہری اسباب
خطابات طاہر جلد دوم
235
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
کے انتظام کر دیا تھا۔یعنی مؤمن کا کام ہے کہ جس حد تک اُسے استطاعت ہو، جس حد تک توفیق ہو وہ ضرور کچھ
نہ کچھ کرے۔پس جو ہمیں توفیق تھی اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے تابع ہم نے وہ سب کچھ کر دیا۔”اب ہمیں ضرورت نہیں جس کے مہمان ہیں وہ خود کرے گا۔اگلے
دن آٹھ یا نو بجے جب چٹھی رساں آیا تو حضور نے میر صاحب کو اور مجھے بلایا۔چٹھی رسان کے ہاتھ میں دس پندرہ کے قریب منی آرڈر ہوں گے جو مختلف
جگہوں سے آئے تھے۔سوسو، پچاس پچاس روپے کے اور ان پر لکھا تھا کہ ہم
حاضری سے معذور ہیں مہمانوں کے صرف کے لئے یہ روپے بھیجے جاتے ہیں۔آپ نے وصول فرما کر تو کل پر تقریر فرمائی کہ جیسا کہ ایک دنیا دار کو اپنے
صندوق میں رکھے ہوئے روپوں پر بھروسہ ہوتا ہے کہ جب چاہوں گا نکال لوں
گا اس سے زیادہ ان لوگوں کو جو اللہ تعالیٰ پر پورا تو کل کرتے ہیں اللہ تعالیٰ پر
66
یقین ہوتا ہے اور ایسا ہی ہوتا ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے تو فور أخدا تعالیٰ بھیج
ریویو آف ریلیجنز اُردو جنوری ۱۹۴۲ء صفحه ۴۴، ۴۵)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے ابتدائی زمانے کا ذکر کرتے ہوئے ایک
دیتا ہے۔شعر میں فرماتے ہیں:۔لفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ كَانَ أُكُلِي
وَصِرْتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ الأهالي (قصائد الاحمدیہ صفحہ :۱۲)
کہ دیکھو ایک وہ وقت تھا کہ میرا گزارہ دستر خوان کے بچے ہوئے ٹکڑوں پر تھا۔مجھے اپنے
گھر میں کوئی اہمیت حاصل نہیں تھی اور مجھے دستر خوان کے چنے ہوئے کھانوں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔جو کچھ بچ رہتا تھا وہ میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کھالیتا تھا۔وَصِرْتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ
الأهالي، اب دیکھو میں بڑے بڑے خاندانوں کا کھلانے والا بن گیا ہوں اور کیسا میراد نیا میں لنگر
جاری ہوا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی لنگر کے متعلق ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
خطابات طاہر جلد دوم
236
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
اس کی بنیاد خدا کے مسیح موعود نے قائم کی ہے جس کو خدا نے یہ خبر دی
ہے کہ تین سو سال کے اندر تیری جماعت ساری دنیا پر غالب آجائے گی اور تین سو
سال میں یہ لنگر ربوہ میں نہیں رہے گا بلکہ تین سو سال کے بعد ایک لنگر امریکہ میں
بھی ہوگا، ایک انڈیا میں بھی ہو گا، ایک جرمن میں بھی ہوگا، ایک روس میں بھی
ہوگا، ایک چین میں بھی ہوگا، ایک انڈونیشیا میں بھی ہوگا، ایک سیلون میں بھی ہوگا،
ایک برما میں بھی ہوگا، ایک شام میں بھی ہوگا، ایک لبنان میں بھی ہوگا، ایک ہالینڈ
میں بھی ہو گا غرض دنیا کے ہر بڑے ملک میں یہ لنگر ہوگا“۔(سیر روحانی جلد سوم صفحہ ۱۳۶)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تین سوسال کے بعد جن ملکوں میں لنگروں کے
جاری ہونے کی خبر دی تھی وہ آج ایک سوسال ہونے سے قبل ہی اکثر ملکوں میں پوری ہو چکی ہے۔وہ آخری جلسہ سالانہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں منعقد ہوا اور جس میں
ایک بڑا لنگر جاری ہوا آج افریقہ کے مختلف ممالک میں بھی ہر جلسہ سالانہ پر اُس سے کئی گنا بڑے
لنگر جاری ہوتے ہیں۔غانا میں بھی وہ لنگر جاری ہوتے ہیں، نائیجیریا میں ہوتے ہیں، سیرالیون میں
بھی ہوتے ہیں اور گیمبیا میں بھی ہوتے ہیں۔اسی طرح یورپ کے مختلف ممالک میں بھی اُس سے
بہت بڑے لنگر خدا تعالیٰ کے فضل سے جاری ہوتے ہیں اور نہایت عمدگی اور حسن انتظام کے ساتھ
جاری رکھے جاتے ہیں، جرمنی میں بھی بہت ہی عظیم الشان لنگر مسیح موعود کا جاری ہو چکا ہے اور
United Kingdom میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک بہت شاندار لنگر جاری ہو چکا
ہے۔انڈونیشیا میں بھی یہ ہو چکا ہے، قادیان میں تو جاری ہی ہے۔ربوہ میں بھی آج تک یہ لنگر سارا
سال اپنے فیض کے لحاظ سے جاری رہتا ہے۔گو جلسہ سالانہ کے مبارک ایام میں اس لنگر کے جاری
کرنے پر قدغن لگادی گئی ہے مگر فیض کے لنگر دنیا میں کون بند کر سکتا ہے؟ ایک لنگر حکومت پاکستان نے
بند کرنے کی کوشش کی تو ایک سو چھیں ممالک میں مسیح موعود کے لنگر جاری ہو گئے۔ایک وہ وقت تھا کہ لنگر کے اخراجات کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
اپنی زوجہ مطہرہ کے زیور بیچنے پڑے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان زیوروں ہی کی برکت ہے جو آج ساری
دنیا کے لنگروں کے بے شمار اخراجات کی صورت میں ہمیں سال بہ سال عطا ہوتی چلی جارہی ہے اور
خطابات طاہر جلد دوم
237
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
ہمیشہ ہوتی چلی جائے گی۔صرف ایک انگلستان کے سالانہ جلسے پر ہی آج ایک کروڑ روپے سے زائد
خرچ کیا جا رہا ہے اور اسی طرح دنیا کے بڑے بڑے دیگر ممالک میں بھی کروڑ ہارو پے جلسہ سالانہ پر
اس طرح خرچ کئے جاتے ہیں کہ خرچ کرنے والوں کو محسوس بھی نہیں ہوتا کہ رقم کیسے آئی، کس طرح
اکٹھی کی گئی۔از خود بہتے ہوئے دریا کی صورت میں یہ روپے پہنچ رہے ہیں مگر ان دریاؤں کے جاری
کرنے والا وہی رازق خدا ہے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لنگر کو جاری فرمایا اور
آپ سے یہ وعدہ فرمایا کہ اے دستر خوان کے ٹکڑوں پر پلنے والے انسان ! تو نے ہماری خاطر ہر
مشقت برداشت کی ہم تیرے فیض کے لنگر تمام دنیا میں جاری کر دیں گے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو مالی قربانی کا نظام جاری فرمایا ہے اُس کا
عام لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ کس طرح بے انتہا مالی قربانی جماعت احمدیہ کی طرف سے مسلسل گل
عالم میں پیش کی جارہی ہے۔گورے اور کالے اور مشرق اور مغرب میں کوئی تمیز نہیں رہی۔امیر بھی مالی
قربانی میں پیش پیش ہیں اور غریب بھی مالی قربانی میں پیش پیش ہیں۔کچھ وہ رقوم ہیں جو چندوں کی
صورت میں جلسہ سالانہ پر خرچ کی جاتی ہیں، کچھ وہ رقوم ہیں جو دُور دُور سے تکلیف اُٹھا کر اور بہت
اخراجات کر کے جلسہ سالانہ میں شمولیت کی غرض سے لوگ صرف کرتے ہیں اور اُن کا کوئی حساب
نہیں رکھا جا تا۔اس جلسہ سالانہ میں ، جس میں ہم آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ شرکت کی سعادت
حاصل کر رہے ہیں اس کی تیاری کا خرچ بھی آپ میں سے اکثر کو معلوم نہیں اور اندازہ نہیں تقریباً ایک
سال سے یہ اندازہ لگا کر کہ خدا تعالیٰ کی انگلی اب مرکز قادیان میں جلسہ منعقد کرنے کی طرف اشارے
فرما رہی ہے اور خدا کی تقدیر یہ دکھا رہی ہے کہ مجھے بھی انشاء اللہ اس جلسے میں شرکت کی توفیق ملے
گی۔جب میں نے حالات کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ یہاں رہائش کی جگہیں اتنی تھوڑی ہیں اور اتنی
معمولی رہ گئی ہیں اور ایک لمبے عرصے سے عدم توجہ کی وجہ سے جو مکانیت ہمارے قبضے میں تھی وہ بھی
ایک ایسے حال کو پہنچ چکی ہے کہ اعلیٰ معیار تو در کنار معمولی معیار کے انسان کے لئے بھی اس میں زندگی
بسر کرنا مشکل ہو رہا ہے۔پس اس علم کے بعد اس تکلیف دہ احساس کے بعد، بڑی تیزی کے ساتھ
قادیان میں مکانیت کی حالت بہتر بنانے کا کام شروع کیا گیا اور بعض مزید مہمان خانے تعمیر کروائے
گئے۔اس تیاری پر اڑھائی کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہو چکا ہے اور اس کے علاوہ ایک لمبے عرصے
238
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
خطابات طاہر جلد دوم
سے ویسے ہی قادیان کی بہبود پر جو خرچ کیا جا رہا ہے وہ بھی وہ خرچ ہے جو آج آپ کے کام آ رہا
ہے۔علاوہ ازیں جو یورپ اور امریکہ اور دیگر مغربی ممالک سے آنے والے ہیں ان کے اخراجات کا میں
نے جو محفوظ اندازہ کیا ہے اسی طرح پاکستان سے آنے والے یا مشرق بعید سے آنے والے ان کو شامل
کریں تو زائرین نے اپنی جیبوں سے اس سفر کے لئے دس کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے۔تو کہاں یہ کہ 75 مہمانوں کے شام کے کھانے کے لئے سالن نہیں ہوتا تھا کہاں یہ کہ آج
دنیا بھر سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شیدائی، آپ کی مقدس سرزمین کی زیارت
کے لئے اس شوق اور ولولے سے حاضر ہورہے ہیں کہ کروڑوں روپے پانی کی طرح بہا دیئے اور اسے
اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔جو شامل نہیں ہو سکے وہ روتے ہیں ، وہ بے انتہادُ کھ اور تکلیف محسوس کرتے
ہیں۔آنے سے پہلے مجھے بہتوں کے خط ملے انہوں نے بھی روتے ہوئے خط لکھے۔مجھے بھی بہت
رونا آیا کہتے تھے کاش ہماری غربت حائل نہ ہوتی ، کاش ہم بھی اس تاریخی جلسے میں شرکت کی سعادت
پا جاتے۔خوش نصیب ہیں وہ بھائی جن کو خدا نے پر پرواز بخشے۔میں آپ سے یہ التجا کروں گا کہ اپنے
ان پیارے بھائیوں، بہنوں اور بچوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یادرکھیں جو کچھ یہاں دیکھیں اُن کی
آنکھوں سے بھی دیکھیں ان کے لئے بھی دلوں میں تڑپ محسوس کریں ، ان کے لئے بھی دعائیں کرتے
رہیں تا کہ آج اس عظیم مبارک جلسے کی سعادت سے دنیا بھر کا کوئی احمدی محروم نہ رہے۔اب میں آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ میں اس مبارک
جلسہ سالانہ میں شمولیت کی غرض و غایت بتاتا ہوں تاکہ محض جذباتی لذت آپ کا مقصود نظر نہ ہو۔محض
چند گھنٹوں یا چند دنوں کی خاص کیفیات کا حصول اور جذبات کا تموج آپ کے آنے کا مقصد نہ
رہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جن دعاؤں اور امنگوں اور تمناؤں اور توقعات
کے ساتھ اس عظیم جلسے کی بنیاد ڈالی تھی آپ جس طرح چاہتے تھے کہ شریک ہونے والے شرکت
فرمائیں، اس طرح آپ کو شرکت کرنی چاہئے اور ان سب برکتوں سے فائدہ اُٹھانا چاہئے۔جو
برکتیں اس جلسے کے تعلق میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش نظر تھیں۔حضور فرماتے ہیں۔تمام مخلصین داخلین سلسلۂ بیعت اس عاجز پر ظاہر ہو کہ بیعت
دو
کرنے سے غرض یہ ہے کہ تا دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو اور اپنے مولیٰ کریم اور رسول
خطابات طاہر جلد دوم
239
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
مقبول میہ کی محبت دل پر غالب آ جائے اور ایسی حالت انقطاع پیدا ہو جائے
جس سے سفر آخرت مکر وہ معلوم نہ ہو۔“
( یعنی موت کا ویسا ڈر نہ رہے جیسے دنیا دار کوڈر ہوا کرتا ہے بلکہ کچھ حرص بھی موت کے ساتھ وابستہ
ہو جائے، کچھ اگلی دنیا کی دید کی خواہش بھی اس میں شامل ہو جائے اور موت کے لمحات مکروہ نظر نہ آئیں)
و لیکن اس غرض کے حصول کے لئے صحبت میں رہنا اور ایک حصہ
اپنی عمر کا اس راہ میں خرچ کرنا ضروری ہے تا اگر خدائے تعالیٰ چاہے تو کسی
بُرہانِ یقینی کے مشاہدہ سے کمزوری اور ضعف اور کسل دُور ہو اور یقین کامل پیدا
ہو کر ذوق اور شوق اور ولولہ عشق پیدا ہو جائے۔سو اس بات کے لئے ہمیشہ فکر
رکھنا چاہئے اور دُعا کرنا چاہئے کہ خدائے تعالیٰ یہ توفیق بخشے اور جب تک یہ
توفیق حاصل نہ ہو کبھی کبھی ضرور ملنا چاہئے کیونکہ سلسلہ بیعت میں داخل ہو کر پھر
ملاقات کی پروا نہ رکھنا ایسی بیعت سراسر بے برکت اور صرف ایک رسم کے طور
پر ہوگی۔“ ( آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۳۵۱)
یہ جو حصہ ہے یہ بطور خاص بڑی شان کے ساتھ اس جلسہ سالانہ پر صادق آ رہا ہے۔ہندوستان کی جماعتوں میں سے خصوصیت کے ساتھ اس کثرت سے لوگ اس جلسے میں شامل ہوئے
ہیں کہ میں نے ایک ایک جماعت کا جائزہ لے کر یہ معلوم کیا کہ آغاز احمدیت سے لے کر آج تک
اُن علاقوں سے کبھی اتنی تعداد میں لوگ یہاں تشریف نہیں لائے تھے اور جب اُن سے پوچھا گیا تو
اُنہوں نے کہا قادیان کی زیارت کا شوق تو تھا ہی لیکن اُس صورت میں کہ خلیفہ وقت وہاں موجود ہو۔اللہ نے ہمیں یہ موقع عطا فرمایا اور غربت کے باوجود تنگی ترشی کے باوجود جس حد تک بن سکا ہم نے
یہاں پہنچنے کی کوشش کی۔ایک جماعت کے دوستوں سے جب میں نے پوچھا کہ کتنے تشریف لائے
انہوں نے کہا کیا پوچھتے ہیں گھروں کو تالے پڑ چکے ہیں پیچھے کوئی نہیں رہا اور اسی طرح دُور دُور کی
جماعتوں سے تین دن اور تین راتوں کی سخت تکلیف دہ مسافت کا سفر اختیار کرتے ہوئے بہت کثرت
سے ہجوم در ہجوم عورتیں اور بچے اور مرد یہاں شامل ہوئے ہیں اور اس پہلو سے بھی یہ جلسہ ایک تاریخی
جلسہ بن چکا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منشا مبارک کے عین مطابق ہے۔فرمایا
خطابات طاہر جلد دوم
240
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
کبھی کبھی ضرور ملنا چاہئے کیونکہ سلسلۂ بیعت میں داخل ہو کر پھر ملاقات کی پرواہ نہ رکھنا ایسی بیعت
سراسر بے برکت اور صرف ایک رسم کے طور پر ہوگی۔“
’اور چونکہ ہر ایک کے لئے باعث ضعف فطرت یا کمی مقدرت یا
بعد مسافت یہ میسر نہیں آسکتا کہ وہ صحبت میں آکر رہے یا چند دفعہ سال میں
تکلیف اُٹھا کر ملاقات کے لئے آوے۔کیونکہ اکثر دلوں میں ابھی ایسا اشتعال
شوق نہیں کہ ملاقات کے لئے بڑی بڑی تکالیف اور بڑے بڑے حرجوں کو اپنے
پر روا رکھ سکیں لہذا قرین مصلحت معلوم ہوتا ہے کہ سال میں تین روز ایسے
جلسہ کے لئے مقرر کئے جائیں جس میں تمام مخلصین اگر خدا تعالیٰ چاہے بشرط
صحت و فرصت و عدم موانع قویه تاریخ مقررہ پر حاضر ہوسکیں۔سو میرے خیال
میں بہتر ہے کہ وہ تاریخ ۲۷ / دسمبر سے ۲۹؍ دسمبر تک قرار پائے یعنی آج کے دن
کے بعد جو۳۰ / دسمبر ۱۸۹۱ء ہے۔آئیندہ اگر ہماری زندگی میں 27 دسمبر کی تاریخ
آجاوے تو حتی الوسع تمام دوستوں کو محض اللہ ربانی باتوں کے سننے کے لئے اور
دُعا میں شریک ہونے کے لئے اُس تاریخ پر آ جانا چاہیئے۔یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
تو ۲۷ / دیسمبر اور ۲۸ / دیسمبر اور ۲۹/ دسمبر یہ تین دن جلسہ سالانہ کے مقرر فرمائے تھے۔پھر یہ کیوں تبدیل
ہوئے اور 26 کو کیوں یہ جلسہ شروع کیا گیا اور علم کے باوجود کیوں 26 ہی کو رکھا گیا ؟ جب جلسے کی
تاریخیں 27،26، 28، مقرر ہوئیں تو چونکہ مجھے بچپن سے قادیان میں انہی تاریخوں میں جلسے کے
منعقد ہونے کی یاد تھی اس لئے مجھے تعجب نہیں ہوا لیکن جلسے کی تیاری کے دوران جب پہلے جلسے کی
روئیداد کا مطالعہ کیا تو اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے از خود اپنی طرف سے
27 تاریخ کو جلسے کا آغاز تجویز فرمایا تھا۔اُسی وقت قادیان سے رابطہ کیا گیا اور اُس کے علاوہ ربوہ لکھ
کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں تمام جلسوں کی تاریخوں کا مطالعہ کیا گیا تو معلوم
ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی ہی میں آپ کی اجازت سے ان تاریخوں میں
تبدیلی کی گئی۔ایک سے زائد بار تبدیلی کی گئی اور 26، 28،27 کی تاریخوں کا تقرر بھی حضرت
خطابات طاہر جلد دوم
241
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مبارک دور حیات ہی میں ہو چکا تھا اور بعد میں جب خلافت
ثانیہ کے زمانہ میں جیسا کہ مجھے یاد تھا 27،26، 28 تاریخیں مقرر کی گئیں تو یہ منشاء مبارک کے خلاف
نہیں تھا بلکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اجازت اس میں شامل تھی۔یہ علم ہونے
کے بعد پھر میں نے قادیان کی انتظامیہ کو اجازت دی کہ اگر اُن کے لئے ستائیس کو شروع کرنا مشکل
ہے تو بے شک چھبیس ہی کی تاریخ رکھیں لیکن ستائیس تاریخ میں ایک اور بات یہ تھی کہ پہلا جلسہ
بہر حال ستائیس کو شروع ہوا تھا اور پورے سو سال ستائیں کو ہی گزرنے تھے اور پہلے جلسے کی پہلی تاریخ
کا اعادہ ستائیس ہی کو ہونا تھا پھر وہ مبارک دن جمعہ کا دن بھی ہے لیکن جلسے کی انتظامیہ نے محسوس کیا
کہ اس سلسلے میں اب اگر تبدیلی کی گئی تو بہت سی وقتیں پیش آئیں گی اس لئے میں نے اس معاملے پر
زیادہ زور نہیں دیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
دوستوں
کو محض اللہ ربانی باتوں کے سننے کے لئے اور دعا میں شریک
ہونے کے لئے اُس تاریخ پر آجانا چاہئے اور اس جلسہ میں ایسے حقائق اور
معارف کے سنانے کا شغل رہے گا جو ایمان اور یقین اور معرفت کو ترقی دینے
کے لئے ضروری ہیں اور نیز اُن دوستوں کے لئے خاص دعائیں اور خاص توجہ
ہو گی اور حتی الوسع بدرگاہ ارحم الراحمین کوشش کی جائے گی کہ خدائے تعالیٰ اپنی
طرف ان
کو کھینچے اور اپنے لئے قبول کرے اور پاک تبدیلی اُن میں بخشے اور ایک
عارضی فائدہ ان جلسوں میں یہ بھی ہوگا کہ ہر یک نئے سال جس قدر نئے بھائی
اس جماعت میں داخل ہوں گے۔وہ تاریخ مقررہ پر حاضر ہو کر اپنے پہلے
بھائیوں کے منہ دیکھ لیں گے اور روشناسی ہو کر آپس میں رشتہ تو ڈ دو تعارف
ترقی پذیر ہوتا رہے گا اور جو بھائی اس عرصہ میں اس سرائے فانی سے انتقال کر
جائے گا۔اس جلسہ میں اُس کے لئے دعائے مغفرت کی جائے گی“۔پس اس جلسے کی دعاؤں میں اپنے مرحوم بھائیوں، ساتھیوں اور بہنوں اور بچوں کو بھی یاد
رکھیں جو گزشتہ سال اور اس سال کے جلسوں کے دوران وفات پاگئے ہیں ) پھر فرماتے ہیں:
خطابات طاہر جلد دوم
242
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
”اور تمام بھائیوں کو روحانی طور پر ایک کرنے کے لئے اور ان کی
خشکی اور اجنبیت اور نفاق کو درمیان سے اٹھا دینے کے لئے بدرگاہ حضرت
عزت جلشانہ کوشش کی جائے گی اور اس روحانی جلسہ میں اور بھی کئی روحانی
فوائد اور منافع ہوں گے جو انشاء اللہ القدر وقتا فوقتاً ظاہر ہوتے رہیں گئے۔(آسمانی فیصلہ (روحانی خزائن ) جلد نمبر ۴ صفحه : ۳۵۱ تا ۳۵۲)
پھر ”شہادۃ القرآن میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اول۔یہ کہ اس جلسہ سے مدعا اور اصل مطلب یہ تھا کہ ہماری
جماعت کے لوگ کسی طرح بار بار کی ملاقاتوں سے ایک ایسی تبدیلی اپنے اندر
حاصل کر لیں کہ ان کے دل آخرت کی طرف بکلی جھک جائیں اور ان کے اندر
خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو اور وہ زہد اور تقویٰ اور خدا ترسی اور پر ہیز گاری اور نرم
دلی اور باہم محبت اور مواخات میں دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائیں اور
انکسار اور تواضع اور راستبازی اُن میں پیدا ہو اور دینی مہمات کے لئے سرگرمی
اختیار کریں“۔(شہادۃ القرآن، روحانی خزائن جلد نمبر ۶ صفحه ۳۹۴)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب ان جلسوں کا آغاز فرمایا تو مخالف بھی
حرکت میں آئے اور مخالفت پر کمر باندھی اور بڑا جوش دکھایا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔اس بات کے سمجھنے کے لئے کہ انسان اپنے منصوبوں سے خدا تعالیٰ
کے کاموں کو روک نہیں سکتا۔یہ نظیر نہایت تشفی بخش ہے کہ سال گزشتہ میں جب
ابھی فتویٰ تکفیر میاں بٹالوی صاحب کا طیار نہیں ہوا تھا اور نہ انہوں نے کچھ بڑی
جد و جہد اور جان کنی کے ساتھ اس عاجز کے کافر ٹھہرانے کے لئے توجہ فرمائی تھی
صرف 75 احباب اور مخلصین تاریخ جلسہ پر قادیان میں تشریف لائے تھے مگر
اب جبکہ فتویٰ طیار ہو گیا اور بٹالوی صاحب نے ناخنوں تک زور لگا کر اور آپ
بصد مشقت ہر یک جگہ پہنچ کر اور سفر کی ہر روزہ مصیبتوں سے کوفتہ ہو کر اپنے ہم