فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 3
خطابات طاہر جلد دوم
24
24
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء
آقا و مولا حضرت محمد مصطفی ﷺے کو اور اس قدر شدید اذیتیں پہنچائی گئیں آپ کے غلاموں اور
آپ کے ماننے والوں کو کہ اُن کے تصور سے بھی آج بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔یقین
نہیں آتا کہ انسان کی ہمت اتنی بلند بھی ہوسکتی ہے۔صبر اور حوصلے کے پیمانے اتنے بڑے ہو سکتے ہیں
کہ کوئی یہ ساری چیزیں خدا کی خاطر برداشت کرتا چلا جائے لیکن ان سب باتوں کے باوجود ہمارے
آقا و مولا حضرت محمد مصطفی یہ دعوت الی اللہ سے باز نہیں آئے۔وہ واقعہ یاد کریں جب ابو طالب نے حضرت محمد مصطفی امیہ کو ایک دن یہ کہا کہ اے محمد !
اب تو قوم تنگ آچکی ہے۔تم نے اس دعوت کی وجہ سے قوم کو بہت دُکھ دئے ہیں، ان کے صبر کے
پیمانے اب لبریز ہو چکے ہیں اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ تمہیں سمجھا کر کسی طریق سے آمادہ کریں کہ جو کچھ تم
پسند کرتے ہوا سے قبول کرو لیکن تمہیں اس دعوت سے باز رکھا جائے اور پھر کفار مکہ کی طرف سے کچھ
پیشکش کی گئی کہ یہ یہ چیزیں وہ تمہاری خدمت میں پیش کرتے ہیں تم انہیں قبول کر لو۔اگر تم بادشاہت
چاہتے ہو تو سارے عرب کی بادشاہت کی باگ ڈور تمہارے ہاتھوں میں دی جائے گی ، اگر تم مال و دولت
کی تمنار کھتے ہو تو سارے عرب کی دولتیں سمیٹ کر تمہارے قدموں میں نچھاور کر دی جائیں گی ،اگر تم
حسین عورتوں کی خواہش رکھتے ہو تو سارے عرب میں سے حسین ترین عورتیں تمہارے حرم میں داخل
کر دی جائیں گی صرف ایک شرط ہے کہ تم دعوت الی اللہ سے باز آجاؤ جانتے ہو کہ ہمارے آقا ومولیٰ
سرور دو عالم حضرت محمد مصطفی میں اللہ نے کیا جواب دیا ؟ آپ نے فرمایا۔اے چچا ! معلوم ہوتا ہے کہ
آپ تھک گئے ہیں آپ میں میرا ساتھ دینے کی مزید سکت نہیں رہی لیکن میں ایک غلط فہمی دور کر دینا
چاہتا ہوں۔اگر آپ کو یہ خیال ہو کہ آپ کی حفاظت کی وجہ سے میں دعوت الی اللہ کر رہا ہوں، اگر
آپ کو یہ خیال ہو کہ آپ کے منہ کی خاطر عرب مجھ سے رکے ہوئے ہیں تو آج اپنی حفاظت واپس
لے لیجئے۔مجھے اس حفاظت کی کوڑی بھر بھی پرواہ نہیں۔میں خدا کا ہوں اور خدا کی حفاظت میں
رہوں گا۔پھر آپ نے فرمایا یہ کیا لا لچھیں دیتے ہیں۔خدا کی قسم اگر سورج کو میرے دائیں ہاتھ پر لا
کر رکھ دیں اور چاند کو میرے بائیں ہاتھ پر لا کر رکھ دیں تب بھی میں خدا کی طرف بلانے سے باز
نہیں آؤں گا۔(سیرت ابن ہشام ۱۹۹ تا ۲۰۱)
پس ہماری سرشت میں تو یہ تعلیم داخل ہے۔اس مٹی سے گوندھے ہوئے ہم لوگ ہیں۔پھر
خطابات طاہر جلد دوم
25
25
افتتاح
لاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء
یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ دُکھ اور تکلیفیں جن کے خوف سے حضرت محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے غلام پیچھے
نہیں ہے اور تادم آخر آخری سانس تک اپنے رب کی طرف بلاتے رہے ہم بے وفائی کریں اس آقا
سے اور ہم اس بات سے پیچھے ہٹ جائیں یہ ممکن نہیں۔ہم جو تجدید عہد کر بیٹھے ہیں ہم جنہوں نے آج
حضور اکرم ﷺ کے محبوب ترین روحانی فرزند مسیح موعود کو سچا سمجھا اور آپ کی باتوں پر ایمان لائے اور
صلى الله
آپ کے ہاتھ پر ان سارے نیک عہدوں کی تجدید کی جو اس سے پہلے حضور اکرم ﷺ کے ہاتھوں پر
کئے جاچکے تھے ہم کیسے باز آجائیں، ہم کیسے رُک جائیں۔دیکھو! حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کس
محبت اور کسی پیار سے خدا کی طرف بلایا ہے۔یہی دعوت ہماری ہے ہم بھی اسی خدا کی طرف اسی محبت
اور پیار سے بلانے والے ہیں۔تمہیں ہماری ذات سے کوئی خوف نہیں۔ہم کبھی نفرت کی تعلیم نہ دیتے
ہیں نہ دی ہے اور نہ آئندہ کبھی دیں گے۔ہمارا دعوئی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں صرف
اتنا ہے کہ
”ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے۔ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں
ہیں۔کیونکہ ہم نے اس کو دیکھا اور ہر ایک خوبصورتی اس میں پائی۔یہ دولت
لینے کے لائق ہے اگر چہ جان دینے سے ملے اور یہ پھل خریدنے کے لائق ہے
اگر چہ تمام وجود کھونے سے حاصل ہو۔اے محرومو! اس چشمہ کی طرف دوڑو کہ وہ تمہیں سیراب کرے گا۔یہ
زندگی کا چشمہ ہے جو تمہیں بچائے گا۔میں کیا کروں اور کس طرح اس خوشخبری کو
دلوں میں بٹھا دوں ، کس دف سے بازاروں میں منادی کروں کہ تمہارا یہ خدا ہے
تالوگ سُن لیں اور کس دوا سے میں علاج کروں تا سننے کے لئے لوگوں کے کان
کھلیں۔(کشتی نوح - روحانی خزائن جلد : ۱۹ صفحه ۲۱ تا۲۲)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں یہ تعلیم دی کہ جاؤ اور دنیا کو ان الفاظ میں
اپنے رب کی طرف بلاؤ کہ
”ہمارے خدا میں بے شمار عجائبات ہیں مگر وہی دیکھتے ہیں جو صدق
اور وفا سے اس کے ہو گئے ہیں وہ غیروں پر جو اس کی قدرتوں کا یقین نہیں رکھتے
خطابات طاہر جلد دوم
26
26
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء
اور اس کے صادق و فادار نہیں ہیں وہ عجائبات ظاہر
نہیں کرتا۔کیا بد بخت وہ انسان
66
ہے جس کو اب تک پتا نہیں کہ اس کا ایک خدا ہے جو ہر ایک چیز پر قادر ہے“۔کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد ۱۹۔صفحہ ۲۱)
پھر فرمایا:۔” صادق تو ابتلاؤں کے وقت بھی ثابت قدم رہتے ہیں اور وہ جانتے
ہیں کہ آخر خدا ہمارا حامی ہوگا اور یہ عاجز اگر چہ ایسے کامل دوستوں کے وجود سے
خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہے لیکن باوجود اس کے یہ بھی ایمان ہے کہ اگر چہ ایک فرد
بھی ساتھ نہ رہے اور سب چھوڑ چھاڑ کر اپنا اپنا راہ لیں تب بھی مجھے کچھ خوف
نہیں۔میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے۔اگر میں پیسا جاؤں اور
کچلا جاؤں اور ایک ذرے سے بھی حقیر تر ہو جاؤں اور ہر ایک طرف سے ایذا
اور گالی اور لعنت دیکھوں۔تب بھی میں آخر فتحیاب ہوں گا۔مجھ کو کوئی نہیں جانتا
مگر وہ جو میرے ساتھ ہے۔میں ہرگز ضائع نہیں ہوسکتا۔دشمنوں کی کوششیں
عبث ہیں اور حاسدوں کے منصوبے لا حاصل ہیں۔اے نادانو اور اندھو! مجھ سے پہلے کون صادق ضائع ہوا جو میں ضائع
ہو جاؤں گا۔کس بچے وفادار کو خدا نے ذلت کے ساتھ ہلاک کر دیا جو مجھے
ہلاک کرے گا۔یقیناً یا د رکھو اور کان کھول کر سنو! کہ میری روح ہلاک ہونے
والی روح نہیں اور میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں۔مجھے وہ ہمت اور صدق
بخشا گیا ہے جس کے آگے پہاڑ پیچ ہیں۔میں کسی کی پرواہ نہیں رکھتا۔پھر آپ فرماتے ہیں۔میں اکیلا تھا اور اکیلا رہنے پر ناراض نہیں۔کیا خدا مجھے چھوڑ دے گا
کبھی نہیں چھوڑے گا کیا وہ مجھے ضائع کر دے گا کبھی نہیں ضائع کرے گا۔دشمن
ذلیل ہوں گے اور حاسد شرمندہ اور خدا اپنے بندہ کو ہر میدان میں فتح دے گا۔میں اس کے ساتھ وہ میرے ساتھ ہے کوئی چیز ہمارا پیوند تو ڑ نہیں سکتی اور مجھے
خطابات طاہر جلد دوم
27
27
افتتاح
طاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء
اس کی عزت اور جلال کی قسم ہے کہ مجھے دنیا اور آخرت میں اس سے زیادہ کوئی
چیز بھی پیاری نہیں کہ اس کے دین کی عظمت ظاہر ہو اس کا جلال چمکے اور اس کا
بول بالا ہو۔کسی ابتلاء سے اس کے فضل کے ساتھ مجھے خوف نہیں اگر چہ ایک
ابتلاء نہیں کروڑ ابتلا ہو۔ابتلاؤں کے میدان میں اور دکھوں کے جنگل میں مجھے
طاقت دی گئی ہے۔من نه آنستم که روز جنگ بینی پشت من
آں منم کاندر میانِ خاک و خون بینی سرے“
(انوار الاسلام روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۳)
پس جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے ہم ہمیشہ ہمیش کے لئے امن اور محبت کی راہوں پر
چلیں گے۔ہمیں دنیا سے کوئی خوف نہیں کیونکہ خدا کے بندے جو خدا کے ولی ہو جاتے ہیں ان کو دنیا
کے خوفوں سے آزاد کیا جاتا ہے۔ہم وہ آزاد قوم ہیں غیر اللہ کے خوف سے جن کی آزادی پر کبھی کوئی
تبر نہیں رکھ سکتا۔ہم اللہ کے ہیں اور اللہ کے رہیں گے، اس دنیا میں بھی خدا کے ہیں اس دنیا میں بھی خدا
کے حضور حاضر ہوں گے اس لئے ہم سے بہتر ہم سے یقینی امن کی زندگی اور کسی کو نصیب نہیں ہو سکتی۔خطرہ ہمیں اپنی ذات سے متعلق نہیں خوف ہمیں اپنے اوپر نہیں۔ہاں بنی نوع انسان کے
لئے خوف رکھتے ہیں، بنی نوع انسان کے لئے پریشان اور محزون رہتے ہیں ان کے لئے دعائیں
کرتے ہیں۔پس آج ہم سب مل کر جو دُعا کریں اس میں بنی نوع انسان کے ہلاکت سے بچنے کے
لئے بطور خاص دُعا کریں اور اس سے بڑھ کر امت محمد مصطفی ﷺ کے لئے دعا کریں۔یہ امت بہت
ہی دکھوں کا شکار ہو چکی ہے۔کوئی ایک ملک بھی تو ایسا نہیں جہاں مسلمانوں کا حال غیر نہ ہو چکا ہو۔طرح طرح کے مصائب نازل ہو چکے اور طرح طرح کے مصائب منہ پھاڑے دیکھ رہے ہیں اور
اپنے وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔مشرق سے مغرب تک تمام مسلمان سلطنتوں میں بے امنی کی روح
ہے، بے چینی ہے، بے قراری ہے۔بعض مسلمان بھائی ، بعض دوسرے مسلمان بھائیوں سے لڑ رہے
ہیں۔بعض مسلمان ملک بعض دوسرے مسلمان ممالک سے لڑ رہے ہیں۔ایک ہی نعرہ بلند کرنے
والے ایک ہی ملک کے باشندے ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں اور خدا تعالیٰ اور محمد مصطفی میے کے
خطابات طاہر جلد دوم
28
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء
نام پر ایسا کیا جارہا ہے۔لبنان کے حالات آپ جانتے ہیں کتنے درد ناک ہیں۔کس طرح مسلمان کی
آزادی کے علمبر داروں نے ایک دوسرے کا خون بہایا اور کوئی پشیمانی نہیں ہوئی۔کوئی احساس ندامت
نہیں پیدا ہوا یہی حال ساری دنیا میں ہو رہا ہے۔ایران، عراق کے ساتھ لڑ رہا ہے اور مسلمان مسلمان کا
خون بہا رہا ہے۔غیر قوموں سے ہتھیار مانگ مانگ کر اور خرید خرید کر مسلمان کے خلاف استعمال ہو
رہے ہیں اور ان کی زندگی بھر کی کمائیاں اور جائیداد میں آگ کی نذر کی جارہی ہیں اور مسلمان کے خون
سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔یہ وہ دردناک حالات ہیں جو ہمارے لئے فکر کا موجب ہیں۔آج دنیا میں بعض لوگوں کو خطرہ صرف احمدیت سے نظر آ رہا ہے جن سے دنیا کو کوئی خطرہ
نہیں ہے وہ جو ساری دنیا کے امن کی ضمانت ہیں۔بعض لوگ ان کو خطرہ بیان کر رہے ہیں اور ان باقی
سارے خطرات سے آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہوئے ہیں اس لئے دعائیں کریں ان آنکھوں کے لئے
کہ ان کو بصارت نصیب ہو ان دلوں کے لئے جو بند ہو گئے ہیں اور صداقت کو دیکھ نہیں سکتے ان کی
آنکھوں کے سامنے نہایت ہولناک واقعات رونما ہور ہے ہیں لیکن ان
کو فکر پیدا نہیں ہوتی۔ایک طرف اشتراکیت ہے جو مسلمان ممالک پر بھی قبضہ کرتی چلی جارہی ہے اُن کے
ذہنوں پر بھی قابض ہورہی ہے اور ان کے دلوں
کو بھی اپنا بنا رہی ہے۔دوسری طرف مادہ پرستی ہے جو
ایک اور قسم کا زہر لے کر مسلمان کے رگ وپے میں داخل ہو رہی ہے اور دونوں ہلاکتیں دراصل خدا
سے دور لے کر جارہی ہیں۔یہ وہ حقیقی خطرات ہیں جو آج بڑی کثرت کے ساتھ اور بڑی تفصیل کے
ساتھ مسلمان دنیا کو در پیش ہیں اور دن بدن بڑھتے جارہے ہیں لیکن کچھ آنکھیں ایسی بھی ہیں جو ان کو
دیکھنے سے انکار کر رہی ہیں۔ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ خدائے واحد کے بندے محمد مصطفی امیہ کے
غلام دہریت کا شکار ہو جائیں یا مادہ پرستی کے زہر سے مارے جائیں ان کو سوائے احمدیت کے اور کوئی
خطرہ نظر نہیں آ رہا۔پس ان کے لئے دُعا کرنا ہمارا کام ہے۔ہم اس بات کے لئے پیدا کئے گئے ہیں کہ قول اور
فعل ہی سے نہیں دعاؤں کے ذریعہ بھی اس دنیا کو بچانے کا انتظام کریں۔پس اپنی دعاؤں میں
بکثرت اپنے مسلمان بھائیوں
کو یا درکھیں۔فلسطین کے لئے بھی دعا کریں اور لبنان کے لئے بھی دعا
کریں۔سعودی عرب کے لئے بھی دعا کریں اور یمن کے لئے بھی دُعا کریں۔دعائیں کریں عراق
خطابات طاہر جلد دوم
29
29
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء
کے لئے بھی اور ایران کے لئے بھی ، افغانستان کے لئے بھی اور پاکستان کے لئے بھی۔ایک ایک
مسلمان ملک کا حال اپنے ذہنوں میں حاضر کر کے درد کے ساتھ اور تڑپ کے ساتھ اُن کے بچنے کی
دعائیں کریں۔یہ امت مرحومہ آج بہت ہی مظلوم ہے، اتنے دکھوں کا شکار ہے کہ بعض دفعہ راتوں کو
بے چین ہو کر میں خدا کے حضور گریہ وزاری کرتا ہوں کہ اے میرے مولا! ان کو بچالے۔یہ ہم سے
نفرتیں کرتے ہیں تو کرتے رہیں لیکن ہماری محبت میں آنچ نہیں آئے گی۔ہم تو ان کا سکھ دیکھ کر ہی
راضی ہوں گے ان کے دُکھ دیکھ کر راضی نہیں ہوں گے۔ان دعاؤں میں آپ شریک ہوں آج بھی شریک ہوں کل بھی شریک ہوں۔صبح بھی
شریک ہوں اور رات کو بھی شریک ہوں۔عرب دنیا کے دُکھ تو ہمارے لئے بطور خاص دکھ کا موجب
ہیں۔محسنِ اعظم ان لوگوں میں پیدا ہوا۔جس نے ہمیشہ کے لئے سارے زمانوں پر احسان فرمایا۔ہم
اس احسان کو کیسے بھول سکتے ہیں۔آج اگر ہم روحانیت کی لذت پا رہے ہیں ، آج اگر ہم خدا سے
آشنا ہیں تو عرب قوم ہی میں ہمارا وہ آقا اور محسن پیدا ہوا تھا جس کے نتیجہ میں آج ہم خدا آشنا ہو گئے۔اس احسان کو ہم کیسے بھلا سکتے ہیں۔ہمیں اس قوم سے گہری محبت ہے ان کے دکھ ہمارے دکھ ہیں بلکہ
یہ بھی ممکن ہے کہ ان کے دکھ ان سے بڑھ کر ہمارے دکھ ہیں۔ان کے دکھ تو تقسیم ہو چکے ہیں یہ تو
اندرونی نفرتوں کا شکار ہو کر بعض عربوں کا دکھ محسوس کر رہے ہیں اور بعض عربوں کے دکھ میں خوشی
محسوس کرنے لگے ہیں مگر ہمارے لئے ان سب کے دکھ ہمارے دلوں میں جمع ہو کر ایک دکھ بن چکے
ہیں اس لئے بہت دعائیں کریں اور کثرت سے دعائیں کریں۔جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہمیں کوئی
خوف نہیں، ہمیں خدا نے امن کی ضمانت دی ہے۔قرآن کریم ہمیں بار بار یاد کراتا ہے الا ان
أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ۔پس ہمارے دکھ دوسروں کے لئے ہیں، ہمارے خوف دوسروں کے لئے ہیں، ہمارے حزن
دوسروں کیلئے ہیں اس لئے بکثرت دعائیں کریں اور اس جلسہ کے دوران ذکر الہی پر زور دیں۔صبح شام اٹھتے بیٹھتے بازاروں میں چلتے ہوئے گھروں کے اندر ہر وقت اپنی زبان کو ذکر الہی اور درود
سے تر رکھیں۔اس کثرت کے ساتھ ذکر الہی کریں اور درود بھیجیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کو قبول
فرمائے اور سارے عالم اسلام پر رحمت کی بارشیں برسنے لگیں۔آمین
خطابات طاہر جلد دوم
31
34
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
میرا خدا ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔وہ ساری طاقتیں جو
ہمیں منتشر دیکھنا چاہتی تھیں وہ آپ انتشار کا شکار ہوئیں۔لندن کی جماعت کے اخلاص اور خدا کے فضلوں کا تذکرہ
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۱/۵ اپریل ۱۹۸۵ء بمقام اسلام آبادٹلفورڈ، برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ * وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَ لكِن لَّا تَشْعُرُونَ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ
عنْ
بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ
وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرْتِ وَبَشِّرِ الطَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا
أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ
أُولَيكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتُ مِنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَيكَ
هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقره ۱۵۲-۱۵۸)
پھر فرمایا:۔)
تقریباً ایک سال کا عرصہ گزرا ہے یہی مہینہ تھا، اس مہینے کے آخری ایام میں مجھے پاکستان
چھوڑ کر انگلستان آنا پڑا اور چونکہ ایک دورے کا پروگرام پہلے سے ہی بنا ہوا تھا اس لئے اُسی پروگرام
خطابات طاہر جلد دوم
32
32
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
کے مطابق ایک چھوٹا سا قافلہ میرے ساتھ آیا اور ایک عجیب بے سروسامانی کی سی حالت تھی۔صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید انجمن احمدیہ، وقف جدید انجمن احمد یہ اور انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ، یہ
تمام انجمنیں جو خلیفہ وقت کی ہمیشہ ہر حال میں مرکز میں مددگار رہتی ہیں اور تمام عملہ جوان انجمنوں
سے وابستہ ہے یہ سب وہیں پاکستان میں اس حالت میں چھوڑے کہ اتفاق سے ان کا ایک بھی نمائندہ
میرے ساتھ نہیں تھا۔ایک چوہدری حمید نصر اللہ صاحب، ایک وقیع الزمان خان صاحب اور میرے
ساتھ پھر اس کے علاوہ میری بیگم تھی اور دو بچیاں تھیں لیکن اس کے باوجود مجھے قطعاً کسی قسم کا کوئی بے
بسی کا احساس پیدا نہیں ہوا۔باوجود اس کے کہ بہت جلد یہ بات مجھ پر کھل گئی کہ تمام دنیا کے بوجھ تو
اُسی طرح سر پر ہیں لیکن وہ بوجھ اٹھانے والے جو خدا کے نام پر مرکز میں اکٹھے ہو کر وہیں کے ہو گئے
تھے وہ تمام کے تمام میرے ساتھی پیچھے رہ گئے ہیں۔اس کے باوجود ایک لمحہ کے لئے بھی مجھے بے کسی
اور بے بسی کا احساس نہیں ہوا کیونکہ میں یہ جانتا تھا اور آج بھی جانتا ہوں اور پہلے سے زیادہ یقین اور
تجربے کی بنا پر کہتا ہوں کہ میرا خدا میرے ساتھ تھا، میرے ساتھ ہے اور ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔میرا خدا آپ کے ساتھ ہے، آپ کے ساتھ تھا اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا۔یہ یقین ، یہ زاد راہ تھا جسے لے کر میں چلا ، جسے لے کر یہاں پہنچا اور یہاں پہنچنے کے بعد میں
نے تمام جماعت کو اکٹھا کیا اور اُن کے سامنے وہ پہلا خطاب کیا جس میں
مَنْ أَنْصَارِى إِلَی اللہ کی دعوت دی اور میں آج آپ کو یہ بتا تا ہوں کہ اس دعوت کا ایک ایسا
عمدہ جواب انگلستان کے احمدی احباب نے دیا کہ وہ ہمیشہ میرے دل پر نقش رہے گا اور ہمیشہ تاریخ
عزت اور احترام اور محبت سے ان کو یاد کرے گی۔ہر طرف سے نَحْنُ أَنْصَارُ اللہ کی آوازیں
اٹھنے لگیں اور پھر یہ آواز میں باہر سے سنائی دینے لگیں، یورپ کے باہر سے بھی اور امریکہ کے باہر سے
بھی اور دنیا کے کونے کونے سے زمین کے وہ تمام کنارے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا پیغام پہنچا تھا، بلند آواز سے پکارنے لگے کہ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ ، نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ
نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ ، نَحْنُ اَنْصَارُ الله ، عورتیں کیا اور مرد کیا، بوڑھے کیا اور بچے کیا وہ ایک
عجیب زمانہ تھا اس طرح وارنگی کے ساتھ ، اس طرح فدائیت کے ساتھ مجھے پیغام ملنے شروع ہوئے
کے ساتھ میری زندگی یہ ایک زلزلہ طاری ہوجاتا ، ماؤں نے اپنے بچے پیش
کہ ہر پیغام
خطابات طاہر جلد دوم
33
33
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
کئے ، بچوں نے اپنی مائیں پیش کیں، اپنی جائیدادیں، اپنے اموال، اپنی عزتیں سب کچھ احمدیت کی
خاطر میرے قدموں میں نچھاور کرنے کے لئے تیار بیٹھے تھے اور جن کو توفیق ملی انہوں نے اس عہد کو
نبھایا اور ایک بھی پیچھے نہیں ہٹا۔یہ عہد کئے کہ آپ جس ضرورت کے لئے جب چاہیں گے، جو کچھ
کہیں گے ہر وقت حاضر ہیں۔تو کائنات کا خدا میرے ساتھ تھا، کائنات کا خدا ہمارے ساتھ تھا، آپ کے ساتھ تھا اور یہ
اُسی کی شان تھی ، اُسی کی تقدیر تھی جو جاری ہوئی اور وہ جو اس خدا کے تعلق والے تھے وہ اُس کی خاطر
سب میرے اردگرد حضرت اقدس محمد مصطفی کے جھنڈے کے اردگرد اکٹھے ہو گئے۔کچھ کو
خدمتوں کی توفیق ملی اور انہوں نے اپنے عہدوں کو پورا کیا، کچھ منتظر تھے اور آج بھی منتظر ہیں لیکن میں
آج یہ یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ ساری جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک بدن کی طرح،
ایک جان کی طرح، ایک مٹھی کی طرح قوم واحد تھی اور آج بھی قوم واحد ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل
اور رحم کے ساتھ اور وہ ساری طاقتیں جو انتشار پھیلانا چاہتی تھیں، جو ہمیں منتشر دیکھنا چاہتی تھیں وہ
آپ انتشار کا شکار ہوئیں، وہ آپ منتشر ہوئیں، ان کے اپنے گھروں میں جوتیوں میں دال بٹے گی۔بڑے بڑے عجیب نظارے ہم نے اس کیفیت کے دیکھے اور دن بدن خدا تعالیٰ ہمارے حوصلے بڑھاتا
رہا اور ہماری امیدوں کو سر بلند فرما تا رہا۔ایک عجیب داستان ہے جو میں آج آپ کو سنانے لگا ہوں۔سب سے پہلے تو مجھے انگلستان پہنچ کر اپنا ڈاک کا دفتر بنانا تھا اور آپ جانتے ہیں یعنی آپ
میں سے اکثر جانتے ہیں کہ اس کثرت سے ڈاک موصول ہوتی ہے خلیفہ وقت کو کہ پاکستان میں تو
700 تقریباً اوسط بنتی تھی روزانہ اور اُن میں ایسے ایسے خطوط بھی تھے جن کے تفصیلی جواب دینے
پڑتے تھے ، پھر بہت سے ایسے ہوتے تھے جن میں غور و خوض کرنا پڑتا تھا اور کافی دماغ سوزی سے کام
لینا پڑتا تھا اور اس کے لئے مدد کے طور پر ایک پورا عملہ دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کا میرے ساتھ رہتا تھا
اور سلسلہ کے دوسرے کارکنان بھی تھے اور دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کا یہ عملہ اور حفاظت کے کارکنان جو
ساتھ تھے یہ ملا کر ایک سو سے زائد کا عملہ تھا، تو مجھے سب سے پہلے تو یہ فکر ہوئی کہ فوری طور پر یہاں
ایک دفتر قائم کیا جائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام دفتر رضا کار انصار پر مشتمل تھا اور آج بھی اسی
طرح چل رہا ہے۔چار واقفین مبلغین رفتہ رفتہ ہم نے بیچ میں شامل کر لئے اور اس وقت جو اس دفتر
خطابات طاہر جلد دوم
34
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
کی کیفیت ہے چار
مبلغین ہیں، آٹھ رضا کار مرد ہیں، چھ رضا کارخواتین ہیں اور اس کے علاوہ آنے
جانے والے بہت سے رضا کار ہیں جن کو جب توفیق ملتی ہے وہ شامل ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ نہایت عمدگی کے ساتھ یہ سارا بوجھ اٹھایا اور ایک ذرہ بھی مجھے یہ احساس نہیں ہونے دیا
کہ میرے مددگاروں میں
کسی قسم کی کوئی کمی واقع ہوئی ہے۔اگر چہ خطوط کی تعداد یہاں گری لیکن اُس
کی وجہ بہت سی مجبوریاں تھیں، زیادہ تر ڈاک تو پاکستان سے آیا کرتی تھی لیکن اُس کا متبادل ہم نے یہ
کیا کہ دفتر مرکز یہ جو دفتر ڈاک یا پرائیویٹ سیکرٹری کا دفتر کہلاتا ہے وہ بھی جاری رہا اور جو خطوط ان
تک پہنچ سکتے تھے وہ اُس کا خلاصہ بنا کے ہمیں بھیج دیتے تھے۔بہر حال یہاں اوسط گر کر دواڑھائی سو
خطوط روزانہ تک پہنچ گئی لیکن جب پاکستان کی ڈاک آ جاتی تھی اور وہ بھی وقتا فوقتا آتی رہتی تھی تو ایک
دن میں بارہ سو بعض دفعہ پندرہ سو سے زائد بھی خطوط آ جاتے تھے۔اس میں جو عملہ ہے اس نے اس
قدر حیرت انگیز قربانی کا مظاہرہ کیا ہے کہ آپ سوچ نہیں سکتے کہ کس لگن اور وارفتگی سے بعض لوگوں
نے ہمہ وقت حاضری دی ہے۔یعنی کچھ ایسے تھے جو یوں لگتا تھا کہ نڈھال ہو کے گر جائیں گے تب
ہمیں پتا لگے گا کہ ان کے اندر طاقت باقی نہیں رہی تھی۔بعضوں کو دیکھ کر میں نے محسوس کیا کہ اپنی
طاقت سے بڑھ کر یہ بوجھ اٹھا چکے ہیں لیکن کسی نے زبان سے اُف نہیں کی اور بشاشت کے ساتھ
دیکھتے تھے، خوش ہوتے تھے اور شکریوں کے خط لکھتے تھے اور دعائیں دیتے تھے کہ آپ نے ہمیں یہ
توفیق عطا فرمائی اور ہم تو مزے لے رہے ہیں زندگی کے اب ہمیں تو پتا ہی نہیں تھا کہ زندگی کا لطف
ہوتا کیا ہے۔تفصیل سے اس وقت ان کے ناموں کے بیان کرنے کی گنجائش نہیں لیکن پھر انشاء الله
یہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ احمدیت کی تاریخ کا ایسا حصہ ہے کہ جتنے کارکنان طوعی طور پر آگے آئے ، اُن
سب کے نام اور اُن کی خدمت کے واقعات محفوظ کئے جائیں۔اپنے اپنے شعبہ میں یہ اسماء درج کئے
جارہے ہیں۔دوسرا فوری کام بہت اہم یہ تھا کہ Publication Cell قائم کیا جائے اور
Publication Cell کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ تمام پاکستان میں، تمام دنیا میں، جہاں
تک بھی حکومت پاکستان کے بازو پہنچتے تھے انہوں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور
جماعت احمدیہ کے خلاف انتہائی گندا اور زہریلا پروپیگنڈا کرنا شروع کر دیا اور جہاں تک غیر ممالک
خطابات طاہر جلد دوم
35
افتتاحی خ ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
یعنی پاکستان سے باہر کے ممالک کا تعلق ہے، ان کی حکومت سے وابستہ لوگوں کو، ان کے
صائب الرائے لوگوں کو اس کثرت کے ساتھ ہر مختلف زبانوں میں یہ لٹریچر ترجمہ کروا کے بھجوایا گیا کہ
تمام دنیا کی فضا کو گویا انہوں نے احمدیت کے خلاف زہر آلود کر دیا۔چنانچہ لازم تھا کہ فوری طور پر اس
کا توڑ کیا جائے اور تمام دنیا کے احمدیوں کو حالات سے باخبر رکھا جائے اور اخبارات سے رابطہ اور تمام
دنیا کے سیاستدانوں اور ذی شعور لوگوں سے رابطہ اور بروقت سب کو اعداد و شمار مہیا کرنا، پاکستان میں
کیا ہورہا ہے، کیوں ہو رہا ہے ان حالات سے آگاہ کرنا بہت بڑا کام تھا۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ اس کام کے لئے بھی بہت ہی مخلص واقفین آگے آئے اور نہایت عمدگی کے ساتھ ان ساری
ذمہ داریوں کو انہوں نے نبھایا۔بعض ایسے تھے جو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے وہ ہمہ وقت جماعت
ہی کے تھے لیکن جو آنے جانے والے تھے ، اُن میں سے بھی اکثر کے اوقات صبح ساڑھے نو بجے سے
رات گیارہ بجے تک ہوتے تھے اور یہ کام ابھی تک اسی طرح جاری ہے۔اس میں بوڑھے، بچے،
جوان سارے شامل ہیں ، مستورات بھی خدمت کر رہی ہیں۔ان کے کام کی تفصیل کے ذکر کا موقع تو
نہیں ہے، میں خلاصہ بعض اعداد آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔دنیا بھر کے 115 اخبارات ورسائل کو انہوں نے 2117 خطوط لکھے۔24 پریس ریلیز
جاری کئے اور 38 مضامین شائع کروائے۔دنیا بھر کی 85 جماعتوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا اور ہر
قسم کی تمام اطلاعیں جو پاکستان سے موصول ہوتی تھیں، بلا تاخیر جماعتوں کو پہنچانے کی کوشش کی
ہے۔مجھ سے ہدایات لیتے تھے اور ان ہدایات کے مطابق جماعتوں کی راہنمائی کرتے تھے۔مختلف
دنیا کے ادارے جو کسی نہ کسی رنگ میں ان حالات سے تعلق رکھ سکتے تھے اُن کو 670 خطوط لکھے اور
عالمی نوعیت کے مشہور اخبارات جن کا ایک عالم میں وقار ہے،ایسے اخبارات کو 281 خطوط لکھے اور
جہاں تک جماعت احمدیہ کے تذکرے کا تعلق ہے آپ اندازہ کریں کہ کس حد تک اس سیل نے
کامیابی سے کام کیا ہے اور گو مخالف بھی پور از ور لگا رہا تھا، ہمارے پاس تو وہ وسائل نہیں تھے، ہمارے
پاس تو دنیا کے لحاظ سے اُس کا سوواں حصہ بھی وسائل نہیں تھے ، مگر جماعت احمدیہ نے بھی اپنی بھر پور
کوشش کی ہے دعاؤں کے ساتھ۔جو تراشے ریکارڈ کئے گئے ہیں اس وقت تک دنیا کے مختلف اخباروں میں جن میں پاکستان
خطابات طاہر جلد دوم
36
36
افتتاحی
ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء
کی طرف سے ناموافق اور جماعت احمدیہ کی طرف سے موافق آراء کا اظہار ہوا ہے ان کی تعداد دس
ہزار ہے۔اتنا شور پڑا ہے دنیا میں، اتنا نام پھیلا ہے جماعت احمدیہ کا اور عزت کے ساتھ نام پھیلا
ہے، جتنا ان کا گند تھا اس کا سارا اثر خدا نے دھو دیا اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور
احمدیت کا نام بڑی عزت کے ساتھ دنیا میں قائم ہوا ہے اور وہ سارے لوگ جو ان کے زہر یلے
پروپیگنڈے سے متاثر تھے دیکھتے دیکھتے انہوں نے رنگ بدلے۔جب اُن تک حالات پہنچے ہیں تو
کا یا پلٹ گئی اُن کی ، ایسے لوگ بھی تھے جو حکومتی تعلقات کی وجہ سے مجبور تھے پاکستان کے ساتھ ہاں
میں ہاں ملانے پر یا کچھ مدد کرنے پر، ان کو جب حالات بتائے گئے تو بعض ان میں سے ایسے تھے
جنہوں نے کہا کہ اب ہم ہاں میں ہاں ملانے کے قابل تو نہیں رہے لیکن ہم احتجاج بھی نہیں کر سکتے۔چنانچہ ہم نے ان سے کہا کہ ہم آپ کے احتجاج کے خواہاں نہیں ہیں ہم تو صرف حقیقت بتانا چاہتے
ہیں آپ
کو اور یہ اصولی ہدایت تمام جماعتوں کو میں نے بھجوائی کہ آپ نے کسی دنیا والے سے خیر کی
بھیک نہیں مانگنی۔ہم نہ اس کے محتاج ہیں، نہ ہماری عزت اور وقار اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ
محتاج بھی ہوں تو غیر کے سامنے ہاتھ پھیلائیں، نہ ہمارا ایمان یہ گوارا کرنے دیتا ہے ہمیں کہ ہم اللہ
کے سوا کسی کی طرف مدد کے لئے دیکھیں اور توقع رکھیں مدد کی۔چنانچہ وہ میرے آنے سے پہلے یا
آنے کے بعد شروع میں بعض جماعتیں اور بعض افراد غلطی سے مدد کے لئے پکار رہے تھے، اخباروں
کو لکھ رہے تھے، بالکل رخ پلٹ دیا ہم نے اس پراپیگنڈے کا۔ہم نے ان کو بتایا کہ ہم تمہاری مدد کے
محتاج نہیں ہیں۔ہم تمہیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ جس کی مدد کے ہم محتاج ہیں وہ ہمارے ساتھ ہے، آج
نہیں تو کل تم ضرور دیکھو گے کہ وہ ہمارے ساتھ ہے۔اس لئے تمہاری بقا کا تقاضا ہے تمہارے اپنے
مفادات اس بات سے وابستہ ہیں کہ حق کی بات کو حق کے طور پر تسلیم کر دور نہ تم محروم رہ جاؤ گے اور ہم
تمہاری راہنمائی کر سکتے ہیں۔تمہیں حالات
کا علم نہیں ہے، تمہیں یہ پتہ نہیں کہ دنیا میں اس کے کیا
بداثرات مترتب ہوں گے۔تمہیں پتہ نہیں کہ ہم کون ہیں جن پر ہاتھ ڈالنا خدا کی عزت پر ہاتھ ڈالنے
کے برابر ہو گیا ہے۔یہ وہ باتیں تھیں جو ہم نے ان
کو پہنچا ئیں اور پراپیگنڈے کا بالکل رخ بدل دیا۔پھر یہ بھی بتایا اور یہ سارا کام ان انصار اللہ نے کیا ہے، اَنْصَارِی إِلَی اللہ نے کیا
ہے۔ان
کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان تو ایک مظلوم ملک ہے۔ہم نہ پاکستان کے خلاف ہیں نہ پاکستان