فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 21
خطابات طاہر جلد دوم
243
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
خیال علماء سے اس فتویٰ پر مہر میں مثبت کرائیں اور وہ اور ان کے ہم مشرب علماء
بڑے ناز اور خوشی سے اس بات کے مدعی ہوئے کہ گویا اب انہوں نے اس الہی
سلسلہ کی ترقی میں بڑی بڑی روکیں ڈال دی ہیں تو اس سالانہ جلسہ میں بجائے
75 کے 327 احباب شامل جلسہ ہوئے اور ایسے صاحب بھی تشریف لائے
جنہوں نے تو بہ کر کے بیعت کی۔اب سوچنا چاہئے کہ کیا یہ خدا تعالیٰ کی عظیم الشان
قدرتوں کا ایک نشان نہیں کہ بٹالوی صاحب اور ان کے ہم خیال علماء کی کوششوں کا
الٹا نتیجہ نکالا اور وہ سب کوششیں برباد گئیں۔کیا یہ خدا تعالیٰ کا فعل نہیں کہ میاں بٹالوی
کے پنجاب اور ہندوستان میں پھرتے پھرتے پاؤں بھی گھس گئے لیکن انجام کا رخدا
تعالیٰ نے اُن کو دکھلا دیا کہ کیسے اُس کے ارادے انسان کے ارادوں پر غالب آجاتے
ہیں آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد نمبر ۵ صفحه ۶۳۰،۶۲۹ )
اس سلسلہ میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ سے ایک دفعہ ایک روایت سنی جو غالبا کسی
تقریر کے دوران آپ نے بیان فرمائی کہ قادیان سے ایک صاحب کو بٹالے ڈاک لینے کے لئے
بھجوایا جاتا تھا۔جب گاڑی آتی تھی تو وہ وہاں سے ڈاک لے کر واپس آیا کرتے تھے یا کوئی ضروری
پیغام آئے ہوئے ہوں یا مہمان آئے ہوں تو ان کی رہنمائی کرتے تھے وہ یہ دیکھا کرتے تھے کہ
ہر روز جب گاڑی کے پہنچنے کا وقت آتا تھا تو مولوی محمد حسین صاحب بھی لوگوں کو بہکانے کے لئے
اور قادیان جانے سے روکنے کے لئے وہاں پہنچ جایا کرتے تھے۔چنانچہ ایک دفعہ ان صاحب کو
بھی مولوی صاحب نے پکڑ لیا۔وہ سمجھے کہ یہ مسافر ہے اور انہوں نے کہا کہ میاں قادیان نہ
جاؤ۔اس نے کہا مولوی صاحب! میں بھی یہاں آتا ہوں آپ بھی یہاں آتے ہیں۔میں نے تو
یہ دیکھا ہے کہ آپ کی جوتیاں گھس گئیں لوگوں کو روکتے روکتے اور لوگوں کی جوتیاں گھس گئیں
مسیح موعود تک پہنچتے پہنچتے۔قادیان آتے ہوئے مجھے یہ خیال آیا کہ بٹالہ پاس ہی ہے۔دور دور سے زمین کے کناروں
سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شیدائی یا تـون مـن كـل فج عميق و ياتيک من
كل فج عمیق۔( تذکرہ صفحہ: ۴۶۵) کا مظہر بنے ہوئے جوق در جوق بھچے چلے آرہے ہیں۔ہم
خطابات طاہر جلد دوم
244
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
بٹالے سے مولوی محمد حسین صاحب کا حال تو معلوم کریں کہ ان کا نام ونشان وہاں ہے بھی کہ نہیں۔جنہوں نے قادیان کا نام ونشان مٹانے کے لئے اپنی زندگی مٹار کھی تھی آج ان کا نام لیوا کوئی بٹالہ میں
موجود ہے کہ نہیں؟ چنانچہ اس غرض کے لئے میں نے عزیزم ہادی علی کو یہاں کے کچھ مقامی دوستوں
کے ساتھ خاص طور پر بٹالے بھجوایا کہ سارے بٹالہ میں پھر کر ذاتی طور پر لوگوں سے ملیں ،عوام سے
ملیں اور بڑے آدمیوں سے بھی ملیں اور معین طور پر سوال کریں کہ کیا آپ کسی صاحب کو جن کا نام
مولوی محمد حسین بٹالوی تھا جانتے ہیں؟ آپ نے کبھی ان کا نام سنا آپ
کو کچھ واقفیت ہے کہ اُن کا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں مخالفت کا کیا حال تھا؟ اُن کا جماعت کے
معاملے میں کیا رویہ تھا؟ اس قسم کے سوالات کر کے اُن سے پتا کریں۔سارا دن بٹالے پھرتے رہے
لیکن کسی ایک شخص کو بھی خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو مولوی محمد حسین کے نام کا پتا نہیں تھا اور ایک بھی نہیں تھا
جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام نہ آتا ہو۔آخر جب زندوں میں یہ اُن کا نام تلاش کرنے میں
ناکام رہے اور مایوس ہو گئے تو ان کو خیال آیا کہ کیوں نہ مولوی محمد حسین صاحب کے قبرستان جا کر
وہاں کتبے پر ان کا نام پڑھا جائے۔چنانچہ جب قبرستان کی تلاش کی گئی تو اُس قبرستان کا کوئی وجود
کہیں دکھائی نہ دیا گویا وہ صفحہ ہستی سے مٹ چکا تھا۔اس تلخ حقیقت کو جاننے کے بعد جو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے عبرت کا ایک عظیم نشان ہے یہ اُس دفتر پہنچے جہاں تمام قبرستانوں اور مساجد اور مندروں کا
ریکارڈ رکھا جاتا ہے یعنی وقف کا دفتر اُس کے سربراہ سے ملے اور اُس سے انہوں نے پوچھا کہ ہمیں
زندوں میں تو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آیا ، ہم اُس قبرستان کی تلاش
میں ہیں جس میں مولوی صاحب دفن تھے۔انہوں نے اپنا سارا ریکارڈ دیکھا۔انہوں نے کہا نہ وہ
قبرستان آج صفحہ ہستی پر موجود ہے نہ ہمارے ریکارڈ میں اس کا ذکر موجود ہے۔کتنا عظیم الشان خدا
تعالیٰ کی طرف سے عبرت کا نشان ہے۔آج آپ جو دنیا بھر سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے شیدائی اور صداقت کے گواہ بن کر یہاں پہنچے ہیں۔آپ سب گواہ ہیں کہ مسیح موعود سچے تھے اور
آپ کے مخالفین جھوٹے تھے۔صرف دوسروں کی گواہی پر اکتفا نہیں کرتا۔اب میں گواہی مولوی محمد
حسین صاحب بٹالوی کے نواسے کی آپ کے سامنے رکھتا ہوں، ان کا نام ڈاکٹر شیخ محمد سعید صاحب
ہے۔وہ تقسیم ہندو پاکستان کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
خطابات طاہر جلد دوم
245
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
والسلام کی بیعت میں داخل ہوئے اور اُنہوں نے اپنا یہ بیان ریکارڈ کروایا۔اگر آج میں اپنے نانا محمد حسین بٹالوی کی زندگی کے تمام حالات
بیان کروں تو یہ ایک عبرت ناک واقعہ ہوگا اور خوشی اس بات کی ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے بچے کو سچا کر دیا اور جھوٹے کو جھوٹا کر دیا۔دیکھیں! ایک وقت ایسا تھا کہ ابو جہل مکہ میں دندناتا پھرتا تھا اور حضرت اقدس محمد مصطفی ملے
کو ظالمانہ ناموں سے یاد کرتا اور آپ کی تحقیر کرتا تھا۔ایک وقت ایسا آیا جب اُس کا بیٹا عکرمہ خود اپنے
باپ کی حرکتوں سے بیزار اور شرمندہ ہو گیا اور ہمیشہ کے لئے تو بہ کر کے وہ حضرت محمد مصطفی مے کے
غلاموں میں داخل ہوا اور جتنی بار ابو جہل نے آنحضرت ماہ کے خلاف دشنام طرازی سے کام لیا تھا اُس
سے بہت زیادہ وہ آنحضرت ﷺ پر درود بھیجتے ہوئے اپنی زندگی کے بقیہ دن کاٹ کر اپنے خدا کے حضور
حاضر ہوا۔آج آنحضرت ﷺ کے غلام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے بھی خدا تعالیٰ نے
ویسا ہی ایک نشان پیدا فرما دیا۔محمد حسین بٹالوی کے نواسے نے اپنے نانا کے جھوٹ پر مہر تصدیق ثبت کی
اور اُس کے آخری ایام مسیح موعود پر سلام اور درود بھیجتے ہوئے صرف ہوئے۔جہاں تک جلسہ سالانہ کی حاضری کا تعلق ہے اب تو یہ معاملہ بہت بڑھ چکا ہے دس دس ،
پندرہ پندرہ، ہیں ہیں، چالیس چالیس، پچاس پچاس ہزار کے سالانہ جلسے دنیا میں مختلف جگہ منعقد ہو
رہے ہیں لیکن بات اُس سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔اب تو خدا کے فضل سے ایک ایک سال میں
بعض ملکوں میں پچاس ہزار سے زائد بیعتیں ہو رہی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر سال بعض ملکوں
میں پورے جلسہ سالانہ کے سامان میسر آ رہے ہیں اور یہ سلسلہ کسی اتفاقی حادثے کا نتیجہ نہیں ایک
رُجحان ہے جو قائم ہو رہا ہے اور مستحکم ہوتا چلا جارہا ہے اور جب بعض ممالک کے متعلق یہ اطلاعیں
دوسرے ممالک کو پہنچتی ہیں تو وہ بھی جوش رشک سے اُن سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔غرضیکہ تمام دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسابقت کی یہ دوڑ جاری ہو چکی ہے۔اے ہندوستان والو! اے بھارت کے احمد یو! کیا اس عزت اور سعادت کو جو خدا نے تمہیں
تھمائی تھی دوسرے ملکوں کو تم اپنے سے چھین کر لے جانے کی اجازت دو گے۔کیا تم ہاتھ پر ہاتھ
دھرے بیٹھے رہو گے اور افریقہ اور امریکہ اور یورپ اور دنیا کے یہ دوسرے ممالک تبلیغ کے ذریعے
خطابات طاہر جلد دوم
246
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
احمدیت کا پیغام پھیلانے میں تم سے آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں گے؟ اگر ایسا ہوا تو بہت ہی
بڑی بدنصیبی ہوگی۔خدا تعالیٰ نے احمدیت کے پیغام کے لئے حضرت اقدس محمد لے کے جانشین کو
قادیان کی بستی میں مامور فرمایا اور ہندوستان کی سرزمین کو یہ اعزاز بخشا تھا چاہئے کہ اس اعزاز کو ہمیشہ
آپ زندہ رکھیں ، ہمیشہ اپنائے رکھیں اور کسی دوسرے کو اجازت نہ دیں کہ اس اعزاز کا جھنڈا وہ آپ
کے ہاتھوں سے چھین کرغانا میں گاڑ دے یا نائیجیریا میں گاڑ دے یا گیمبیا میں گاڑ دے یا جرمنی میں
گاڑ دے یا امریکہ میں یا دور افریقہ یا مشرق کے دوسرے ممالک میں گاڑ دے۔یہ آپ کی سعادت
ہے اسے اپنے بازو اور سینے سے چمٹائے رکھیں۔یہ وہ جھنڈا ہے جس کی خاطر جان بھی دینی پڑے تو
جان دینی کوئی نقصان کا سودا نہیں۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ نے ایک بار ایک سریہ پر اپنے ایک غلام کو جھنڈ استھمایا اور اُن
کو اس جھنڈے سے ایسا پیار ہوا اُس کی ایسی عظمت اُن کے دل میں جانشین ہوئی کہ جب ایک وقت
آیا کہ حملہ آوران تک پہنچا اور ان کا وہ بازو کاٹ دیا جس میں انہوں نے جھنڈا پکڑا ہوا تھا تو انہوں
نے دوسرے بازو میں اس کو تھام لیا۔پھر ایک اور ریلا آیا اور ایک حملہ آور نے اُن کا وہ باز و بھی کاٹ
دیا۔اس جھنڈے کو انہوں نے دانتوں میں دبایا اور سینے کے ساتھ اپنے کٹے ہوئے بازوؤں میں لپیٹ
لیا اور نہیں چھوڑا جب تک خدا تعالیٰ کے حضور وہ حاضر نہیں ہو گئے۔پس وہ جھنڈا جو حضرت
محمد رسول اللہ اللہ نے اعتماد کے ساتھ اپنے پیارے غلام کو عطا کیا تھا دیکھیں اُس کی اُن کے دل میں
کیسی تو قیر تھی ، کیسی عظمت تھی ، کیسا اس کا عشق اور کیسی محبت تھی۔آج خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کی غلامی کا جھنڈا ہندوستان کو عطا فرمایا ہے۔آج اللہ تعالیٰ
نے اسلام کے احیائے نو کا جھنڈا ہندوستان کو عطا فرمایا ہے۔آج لوائے احمدیت قادیان کی نشانی بن
چکا ہے۔لوائے قادیان اور لوائے احمدیت ایک ہی چیز کے دو نام بن گئے ہیں اور یہی لوائے اسلام
ہے جو آئندہ تمام عالم پر لہرائے گا اس کو کیوں آپ اپنے سینے سے چمٹا کر نہیں رکھتے ؟ کیوں اس
سعادت کو دوسروں کو لے جانے کی اجازت دیتے ہیں۔پس اے بھارت کی جماعتو! میں تمہیں بار بار
بڑے بجز اور انکسار کے ساتھ اس اہم فریضے کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔اُٹھو! اور شیروں کی طرح
دندناتے ہوئے غازیوں کی طرح فتح کے ترانے گاتے ہوئے تمام بھارت میں پھیل جاؤ کیونکہ آج
خطابات طاہر جلد دوم
247
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
بھارت کی نجات تمہارے ساتھ وابستہ ہو چکی ہے اور اگر آپ سارے بھارت کو اسلام کے پر امن پیغام
کی رونق سے بھر دیں گے، اگر آپ آج تمام بھارت کو اسلام کے عالمگیر امن کے لواء کے نیچے اکٹھا کر
دیں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام دنیا کی قوموں کا امن آپ سے وابستہ ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ جلسوں کی برکت سے بعض اور برکتیں بھی ہمیں عطا
فرمائی ہیں، جلسے کی کوکھ سے ایک نمائش کا نظام بھی پھوٹا ہے اور تمام دنیا میں جماعت احمدیہ کی ترقی اور
تبلیغ اور جماعت احمدیہ کے پھیلاؤ کے نقشے مختلف رنگ میں کتابی صورتوں میں بھی اور تصویری زبان
میں بھی اور صوتی زبان میں بھی ان نمائشوں میں پیش کئے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ نمائشیں جگہ جگہ بے حد مقبول ہورہی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ
ہندوستان میں بھی پیغام حق پہنچانے کے لئے ان نمائشوں سے جس حد تک توفیق ملے استفادہ کرنا
چاہئے کیونکہ وہ لوگ جن کو آپ محض تبلیغی لٹریچر دیتے ہیں وہ پوری طرح جماعت کی اہمیت کولٹر بیچر سے
نہیں سمجھ سکتے ان کو پتا نہیں آپ کون ہیں۔ان میں سے لاکھوں، کروڑوں ایسے ہیں جنہوں نے
احمدیت کا نام بھی نہیں سنا ہو گا یا سنا ہے تو سرسری طور پر ان کو احمدیت سے روشناسی کی خاطر اُن
نمائشوں میں لانا چاہئے۔جن جن ممالک میں ان نمائشوں سے استفادہ شروع ہوا ہے اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ بہت ہی امید افزاء رپورٹیں وہاں سے ملتی ہیں۔ہندوستان میں بھی بعض علاقوں میں
ان نمائشوں سے بڑا فائدہ اُٹھایا گیا۔پس ان نمائشوں کو ہمارے جلسہ سالانہ کا اب ایک مستقل حصہ
بن جانا چاہئے۔پچھلے دنوں اکرا (غانا) میں ایک نمائش کا افتتاح ہوا۔ڈائریکٹر آف انفارمیشن
تشریف لائے ہوئے تھے۔اُس نمائش کو دیکھنے کے بعد ان کے جور یمارکس تھے وہ یہ ہیں کہ:
اس حیرت انگیز ترقی کو دیکھ کر یہ کہنا بالکل سچ ہے کہ آپ کی
جماعت سوسال نہیں بلکہ پانچ سو سال پرانی ہے“۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جس تیز رفتاری سے جماعت اب دنیا بھر میں آگے بڑھ رہی ہے۔مجھے یقین ہے کہ آئندہ چند سالوں میں آنے والے یہ نہیں کہا کریں گے کہ سوسال نہیں بلکہ پانچ سو
سال پرانی ہے وہ یہ کہا کریں گے کہ سو سال نہیں بلکہ ہزار سال پرانی ہے مگر میری نظر اس سے بھی پہلے
پر ہے۔میرے دل کی تمنا تو چودہ سو سال پہلے جانے کے لئے تڑپتی ہے۔میرے دل کی خواہش یہ ہے
خطابات طاہر جلد دوم
248
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
کہ ہماری نمائشوں پر آنے والے بے اختیار یہ گواہی دیں کہ خدا کی قسم یہ جماعت آج یا کل یا سو سال
کی جماعت نہیں یہ چودہ سو سال پہلے کی وہ جماعت ہے جسے حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ نے خود
اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا تھا اور خود اپنے ہاتھوں سے اس کی نشو ونما کی تھی۔پس وہ گواہیاں ہیں جو
وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمع : ٤) کی گواہی کی تصدیق کریں گی اور میں یقین
رکھتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں کہ جبکہ تمام دنیا سے ایسی گواہیاں از خود دلوں سے اٹھنی شروع ہو جائیں
گی کہ بیوہ جماعت ہے جو آخرین میں ظاہر ہوئی لیکن پہلوں سے مل گئی اس کی تاریخ حضرت محمد مے کے
صلى الله
زمانے سے شروع ہوتی ہے اور آپ کے زمانے تک جاری رہے گی یعنی کبھی ختم نہیں ہوگی۔جماعت احمدیہ نے جو مختلف خدمت کے کام کئے ہیں یہ جماعت احمدیہ کی سرشت میں
داخل ہے۔ہمارا مذ ہب یہ ہے کہ وہ مذہبی جماعتیں جو اللہ سے سچی محبت رکھتی ہیں، اللہ کی مخلوق سے
بھی سچی محبت رکھتی ہیں، ایک دوسرے کی صداقت کو جانچنے کا پیمانہ ہے۔اگر کوئی یہ دعوی کرے کہ میں
خدا کا عاشق ہوں اور اپنے رب سے اور اس کے جاری کردہ مذہب سے بے حد محبت رکھتا ہوں لیکن
خدا کی مخلوق سے نفرت کرتا ہوں یا خدا کے نام پر دوسروں
کو ظلم کی تلقین کرتا ہوں تو میرے نزدیک اس
کا مذہب جھوٹا ہے یا مذہب سچا تھا تو وہ خود جھوٹا ہے کیونکہ بار ہا میں اس بات کا اظہار کر چکا ہوں کہ
میری عقل میں یہ بات داخل ہی نہیں ہو سکتی کہ خالق سے تو محبت کی جائے اور مخلوق سے نفرت کی
جائے۔یہ ایسے ہی ہے کہ جیسے کسی مصوّر سے تو پیار ہولیکن اس کی بنائی ہوئی تصویروں اور نقوش سے
نفرت ہو۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کسی Musician سے کسی موسیقی کے ماہر سے تو پیار ہو لیکن اس
کی موسیقی کی ہر تخلیق سے نفرت ہو۔یہ ناممکن ہے، یہ عقل کے خلاف بات ہے۔پس جماعت احمدیہ
اللہ سے اپنی محبت کے دعوے میں کچی ہے اسی لئے جماعت احمد یہ دنیا کے ہر ملک میں خدمت کے
کاموں میں ہمیشہ مصروف رہتی ہے خواہ کوئی خدمت کو قبول کرے اور سرا ہے یا نہ سرا ہے، اس سے
قطع نظر ہماری نظر اپنے خالق و مالک پر رہتی ہے۔ہم اُس کی رضا کی خاطر اس کے بندوں
کی تکلیفیں
دور کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔یہاں تک کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا کی خاطر جن
کی تکلیفیں دور کرنے کے لئے ہم کوشش کرتے ہیں ان میں سے بعض جاہل اس کی سزا کے طور پر
تکلیف دور کرنے والے کو تکلیفیں پہنچاتے ہیں۔چنانچہ بدنصیبی سے یہاں ہندوستان کے ہمسایہ ملک
خطابات طاہر جلد دوم
249
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
میں ایسے واقعات ہوئے کہ احمدی ڈاکٹر اور طب کے احمدی طلباء نے بہت قیمتی وقت خرچ کر کے
بہت محنت اٹھا کر اور جماعت سے بہت سی رقم ان کاموں کے لئے وصول کر کے طبی کیمپ لگائے۔ایسے علاقوں میں خدمت کے لئے ماہرین پہنچے جہاں طبی سہولتیں میسر نہیں تھیں اور جب بعض بد نصیب
مولویوں کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے حکومت میں جا کر رپورٹیں لکھوائیں کہ یہ لوگ بنی نوع انسان کی
خدمت کر رہے ہیں ان کو روکو۔چنانچہ ان میں سے کئی ڈاکٹر کئی دن جیلوں میں قید رہے ہیں لیکن
چونکہ وہ محض اللہ یہ کام کر رہے تھے انہوں نے قطعا پر واہ نہیں کی کہ جن کی خدمت کرتے ہیں اُن کا کیا
رد عمل ہے اور مجھے بھی جو خط لکھے وہ شکایت کے رنگ میں نہیں بلکہ اپنے لطف کے اظہار کے طور پر
لکھے۔کہتے ہیں کہ ہم جیلوں میں بڑا ہی مزا اُٹھا رہے تھے۔اُس وقت ہمارا ایمان سچا ثابت ہوا۔اُس
وقت ہمیں معلوم ہوا کہ خدا کی خاطر کام کرنے کا مزا دنیا کی کوئی قوم چھین نہیں سکتی۔جس کی خاطر ہم
نے کام کیا وہ اس تکلیف سے اور بھی زیادہ راضی ہو گیا۔پس بجائے اس کے کہ ہمیں ان نیک کاموں
میں نامراد کر دیتے ہمارے نیک کاموں کی قبولیت کو انہوں نے اور بھی زیادہ بڑھا دیا لیکن ایسے
بدنصیب واقعات مختلف ملکوں کی تاریخ میں گاہے بگاہے ہوتے رہتے ہیں اور کسی ایک ملک کی تاریخ
کا حصہ نہیں۔مخالفت ہمیشہ ترقی کے رد عمل کے طور پر ظاہر ہوا کرتی ہے۔یہ مخالفت پاکستان کی
جماعتوں کی خدمت کی گواہ بن گئی ہے اس بات کی گواہ بن گئی ہے کہ پاکستان کی جماعت کی نشو ونما
سے غیر کو خطرہ محسوس ہورہا ہے اگر ہندوستان یا دیگر ممالک میں اُسی شان کے ساتھ جماعتیں آگے
بڑھیں جیسا کہ اب بہت سی جگہ بڑھ رہی ہیں تو بعید نہیں کہ بعض دوسری جگہوں میں بھی اسی قسم کا
تکلیف دہ رد عمل ظاہر ہو لیکن ضروری بھی نہیں کہ وہ ضرور ظاہر ہو۔اس لئے ہمیں دعا کرتے رہنا
چاہئے کہ اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان کو عقل عطا فرمائے۔حلم عطا فرمائے ، سعادت عطا فرمائے جوان
کے لئے خیر لے کر حاضر ہوتے ہیں، اس خیر کا جواب وہ شر سے نہ دیں اور ہندوستان میں بھی جب
جماعت احمد یہ کثرت سے پھیلنے لگے اور مجھے یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ایسا ضرور ہوگا تو ہمیں
دعا کرنی چاہئے کہ جن کی بھلائی کی خاطر ہم یہ کام کریں گے وہ اگر اُس بھلائی کا شکر ادا نہ بھی کر سکیں تو
ناشکری کی صورت میں اور تکلیف کی صورت میں اُس کا اظہار نہ کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو امن عطا
فرمائے۔آپ کو امن میں رکھے اور اُس کی رحمت کا سایہ آپ پر دراز ہو۔خدمت دین کے کاموں
خطابات طاہر جلد دوم
250
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
میں آگے بڑھیں، خدمت دنیا کے کاموں میں بھی آگے بڑھیں اور خدا کی رحمت کا سائبان اس سفر
میں ہمیشہ آپ کے سر پر دراز رہے۔ہندوستان میں پچھلے دنوں بہار میں مذہبی فسادات ہوئے اور مسلمانوں کو بھی تکلیف پہنچی اور
بعض ہندوؤں کو بھی تکلیف پہنچی۔اُس کے نتیجے میں جماعت بہار کی طرف سے اس خواہش کا اظہار
کیا گیا اور قادیان نے اس کی تائید فرمائی کہ وہاں جماعت احمدیہ کی طرف سے مظلوموں کے اجڑے
ہوئے گھروں کے لئے کچھ کرنا چاہئے تعمیر نو کے لئے کچھ خرچ کرنا چاہئے۔چنانچہ جائزہ لینے کے بعد
میں نے کچھ رقم منظور کی اور انہوں نے لکھا کہ ہم اس رقم سے طاہر کالونی آباد کریں گے یعنی وہ احمدی
اور غیر احمدی مسلمان جن کے گھر جلائے گئے اور منہدم کئے گئے ان کے لئے ایک الگ سر چھپانے کی
مناسب و موزوں جگہ مہیا کر دیں گے۔ان کو میں نے لکھا کہ یہ بات تو آپ کے دعاوی کے خلاف
ہے کہ اپنی خدمت خلق کی سرگرمیوں کو مذہب کے دائرے میں محدود کر دیں۔اگر آپ نے طاہر آباد
بنانا ہے تو ایک کرشن نگر بھی بنا ئیں اور جن ہندوؤں کو تکلیفیں پہنچی ہیں ان
کو بھی سر چھپانے کے لئے جگہ
مہیا کریں۔چنانچہ کل رات بہار سے جو وفد آیا ہے اس نے مجھے یہ خوشکن اطلاع دی ہے کہ خدا کے
فضل سے طاہر آباد ہی نہیں بلکہ کرشن نگر بھی مکمل ہو گیا ہے۔تمام دنیا میں جو خدمت خلق کے کام ہو رہے ہیں ان کی تفصیل تو بہت لمبی ہے اور یہ موقع
بھی نہیں یہاں اُس کے بیان کا جو جلسہ انگلستان میں ہوتا ہے اس کے دوسرے روز کی کارروائیوں میں
میں مختصراً اس کا ذکر کیا کرتا ہوں۔امسال بھی انشاء اللہ وہیں یہ ذکر کروں گا لیکن ہندوستان سے تعلق
رکھنے والے واقعات میں سے اہم واقعات یہ ہیں کہ اڑیسہ کے سیلاب زدگان کی بھی مدد کی گئی۔مضافات قادیان میں سیلاب زدگان کی بھی امداد کی گئی ، قادیان کے گردونواح میں آئی کیمپ لگائے
گئے۔ایک سوانہیں دیہات کو اُس سے فائدہ پہنچا اور ہندوستان میں دوسرے رنگ میں بھی احمدی اور
غیر احمدی مسلم اور غیر مسلم غرباء کی حسب توفیق خدمت کی گئی۔سلمان رشدی کا جو واقعہ ہوا اس پر علماء
نے مسلمانوں کو اشتعال دلا کر فسادات کروائے۔بمبئی میں اس فساد کے نتیجے میں کچھ مسلمان شہید
ہوئے۔اگر چہ ہم اُن فسادوں کے مؤید نہیں تھے ہم سب یقین رکھتے ہیں کہ اسلام کسی مذہبی گستاخی
کے جرم میں کسی کی بدنی سزا کا قائل نہیں ہے اور قرآن کریم میں کہیں بھی کسی مذہبی گستاخی کے نتیجے
خطابات طاہر جلد دوم
251
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
میں بدنی سزا کا کوئی حکم نہیں ملتا۔کجا یہ کہ اس کو قتل کر دینے کا حکم ہولیکن اس کے باوجود میں نے پتا
کروایا قادیان لکھا کہ ان فسادات کے نتیجے میں کچھ عورتیں بیوہ ہوئی ہیں، کچھ بچے یتیم ہوئے ہیں اُن
بیچاروں کا قصور کوئی نہیں۔اُن کو علماء نے جس طرف ڈال دیا پڑ گئے اور مجھے یہ ڈر ہے کہ ان واقعات
کے بعد اُن کا کوئی والی وارث اُن میں سے پیدا نہیں ہوگا اور اُن کو اسی طرح اپنے حال پر چھوڑ دیں
گے اس لئے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت میں خواہ ناسمجھی کے نتیجے میں لیکن محبت میں جن لوگوں نے
جانیں دی ہیں اُن کی بیواؤں اور اُن کے تیموں کی احمدیت والی وارث ہے۔آپ جائیں اور اُن
گھروں کو تلاش کریں اور اُن کو بتائیں کہ آپ کی ساری ضرورتیں ہمیشہ انشاء اللہ جماعت احمد یہ پوری
کرتی رہے گی اور خدا کے فضل سے ایسا ہی ہوا۔ہندوستان کی طرف اور ہندوستان کی احمد یہ جماعتوں کی بہبود کی طرف خصوصیت سے
میری توجہ چند سال پہلے ایک ایسی رؤیا کے نتیجے میں ہوئی جو کسی احمدی دوست نے مجھے ابھی یاد نہیں کہ
وہ کہاں کے تھے لکھ کر بھجوائی۔مجھے افسوس ہے کہ کاغذات میں اب وہ تلاش نہیں ہو سکی لیکن جن دنوں
میں اس کا مضمون میرے ذہن میں تازہ تھا میں نے ایک جلسے پر اس کا ذکر بھی کیا تھا وہ رویا یہ تھی کہ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قادیان تشریف لائے ہیں اور اس خواہش کا اظہار فرماتے
ہیں کہ میری بگھی کو نکالو، میں چاہتا ہوں کہ سیر پر نکوں لیکن جب بگھی نکالی گی تو وہ عدم استعمال کی وجہ
سے زنگ آلود ہو چکی تھی اور خستہ حالت میں تھی۔پس فوری توجہ کی گئی کہ اس بگھی کو اس قابل بنایا
جائے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُس پر سوار ہو کر سیر فرماسکیں۔اُس سے میں سمجھا
کہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ ہندوستان میں جماعتوں کو اب تیزی سے
سفر اختیار کرنا ہے اُن کے پاس ذرائع میسر نہیں ہیں ، عدم توجہ کا شکار ہیں اس لئے ان کی طرف خصوصی
توجہ دی جائے۔چنانچہ اس وجہ سے قادیان کی جماعتوں سے دور دراز ہر جگہ براہ راست رابطے پیدا
کئے گئے اُن کی ضرورتوں کا خیال کیا گیا اور جہاں تک خدا تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی قادیان کی بھی
اور بیرون کی ضرورتوں کو بھی پورا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن صرف یہی بات کافی نہیں ہے بلکہ مستقل
نوعیت کے انتظامات جاری کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ خاص احسان ہے کہ اس جلسے کی
برکت سے خدا تعالیٰ نے بغیر کسی خاص تحریک کے وہ سامان مہیا فرما دیئے ہیں۔
خطابات طاہر جلد دوم
252
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
جب میں قادیان حاضر ہونے کی تیاری کر رہا تھا تو مجھے یہ خیال آیا کہ جانے والے ضرور
قادیان اپنے درویش بھائیوں کے لئے اور ہندوستان کے ضرورت مندوں کے لئے کچھ تحائف لے
کر جارہے ہوں گے اور وہ اپنے طور پر کسی نہ کسی کو کچھ دیں گے یہ طریق درست نہیں ہے۔اس سے
ذاتی احتیاج کا ایک رشتہ قائم ہو جاتا ہے جو مجھے معزز درویشوں کے حق میں پسند نہیں ہے۔اسی طرح
ہندوستان کی غریب جماعتیں ہیں کثرت سے بہت ہی مخلص اور فدائی مثلاً اڑیسہ کی جماعتیں
ہیں، کشمیر کی جماعتیں ہیں۔اسی طرح اور دیگر بڑے بڑے صوبوں میں بڑی غریب جماعتیں ہیں ان
کی عزت نفس کو بھی اس بات سے ٹھوکر لگے گی کہ آنے والے از خود جس کو چاہیں کچھ تمیں تقسیم کرتے
پھریں۔ان سے میں نے کہا کہ جانے سے پہلے ہی جہاں تک ممکن ہو معلومات اکٹھی کریں اور وہ
رقمیں مرکز کے سپر د کریں تا کہ اس جلسے کی برکت کو با قاعدہ منصوبے کے تحت ہندوستان کی ضرورت
مند جماعتوں تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔جب وہ اطلاعیں آنی شروع ہوئیں تو خدا تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ کثرت سے لوگوں نے خدمت کے لئے تحائف بھجوائے یعنی نقدی کی صورت میں اور
میں نے تاکید کی تھی کہ الگ تحریک نہیں ہے بلکہ از خود جن کے دلوں میں یہ تمنا ہے کہ قادیان جائیں تو
کچھ خدمت کی سعادت پائیں وہ اپنی رقمیں پیش کریں اور باہر کی جماعتیں جو وفود بھجوا رہی ہیں وہ بھی
کچھ قوم پیش کریں۔اب میں آپ
کو یہ خوشخبری پہنچاتا ہوں کہ ہندوستان کی احمدی جماعتوں کی بہبود
کے لئے خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک کروڑ روپیہ مہیا ہو چکا ہے اور یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے
گا۔میرے ذہن میں یہ نقشہ ہے اور انشاء اللہ مجلس شوریٰ میں اس پر غور ہوگا کہ ہندوستان کی تمام احمدی
جماعتوں کو یعنی صوبائی جماعتوں کو ان کی ضرورت کی ایسی چیزیں مہیا کی جائیں جس سے وہ عزت کے
ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں۔مثلاً چھوٹی چھوٹی صنعتیں وہاں لگائی جاسکتی ہیں، اسی طرح تعلیم
کے لئے سہولتیں مہیا کی جاسکتی ہیں۔مدارس قائم کئے جاسکتے ہیں، اچھے ذہین طالبعلموں کے لئے
وظیفوں کا انتظام ہو سکتا ہے تا کہ وہ اس ملک میں اعلی تعلیم حاصل کریں، دیگر ممالک میں بھی جا کر اعلیٰ
تعلیم حاصل کریں۔اس کے علاوہ بھی جو فوری ضرورتیں ہیں وہ بھی نقدی کی صورت میں یا جنس کی
صورت میں مہیا کی جاسکتی ہیں اور ان مدارس کے علاوہ چھوٹے چھوٹے ہسپتالوں کی تعمیر ہو جو آہستہ
آہستہ انشاء اللہ بڑھ کر بڑے بڑے ہسپتال بن جائیں گے۔ان کے فوائد غیروں کو بھی پہنچائے
خطابات طاہر جلد دوم
253
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
جائیں گے صرف احمد یوں تک محدود نہیں رکھے جائیں گے۔پس انشاء اللہ مجلس شوریٰ میں ان باتوں
پر غور ہوگا اور مزید جتنی ضرورت پیش آتی جائے گی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے خدا تعالیٰ اپنی طرف
سے از خودضرورتیں پوری کرتا چلا جارہا ہے۔کبھی ایک دفعہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ خدا کے کاموں کی خاطر
مجھے روپے کی ضرورت پڑی ہو اور اُس نے ضرورت سے زیادہ مہیا نہ فرما دیا ہو۔پس اس بارے میں
مجھے ادنی سا بھی تر د دی و ہم نہیں ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہی تو کل ہے جس
کا آپ نے ابھی ذکر سنا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اسی تو کل کی خیرات ہم کھا رہے ہیں اور ہم بھی اُسی
تو کل کے رنگ میں رنگین ہوتے ہوئے اپنے خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں اور وہ ہمیشہ ہمارے بھروسے کا
بھرم رکھتا ہے اور کبھی اُس نے ہمیں شرمندہ نہیں کیا۔ہندوستان میں تبلیغ کی طرف توجہ تو ہوئی ہے لیکن ابھی بہت ضرورت ہے۔تبلیغ کا یہ مطلب
ہرگز نہیں کہ آپ جاتے ہی اختلافی مسائل چھیڑ بیٹھیں اور یہ احساس ہو کہ آپ اپنی تعداد بڑھانا
چاہتے ہیں۔وہ تبلیغ جو اپنی تعداد بڑھانے کی نیت سے کی جائے اس نیت میں ایک فتور ہوتا ہے۔تبلیغ
اس غرض سے اس مقصد سے ہونی چاہئے کہ خدا والوں کی تعداد بڑھے۔جو اللہ والے ہیں وہ کثرت
سے پھیلیں اور اگر یہ آپ کی جماعت میں داخل نہیں بھی ہونا چاہتے تو ان میں اللہ کے رنگ پہنچیں اور
آپ کی نصیحت کا فیض عام ہو جائے یہ وہ حقیقی تبلیغ کی روح ہے۔اگر آپ اس کو زندہ رکھیں گے تو
تعداد تو از خود بڑھے گی گو آپ کا مقصود نہ ہو۔جو لوگ اللہ کی خاطر بنی نوع انسان
کو اللہ کی طرف بلاتے
ہیں اور اپنے نفس کی ملونی بیچ میں نہیں رکھتے اُن کی تبلیغ میں غیر معمولی برکت پڑتی ہے مگر شرط یہ ہے کہ
ان کے اعمال صالح ہوں۔ان کے اعمال ایسے پاک ہوں کہ جن کو بلا رہے ہیں وہ پہچان لیں کہ اللہ
والے ہمیں اللہ کی طرف بلا رہے ہیں۔یہ نہ ہو کہ بلانے والا تو خدا کی طرف بلا رہا ہو اور اُس کے
اعمال شیطان کی طرف اشارہ کرنے والے ہوں۔اگر ایسا تضاد مبلغ کے کلام اور اُس کے
عمل میں پیدا
ہو جائے تو اس کا کلام برکت سے محروم رہ جاتا ہے۔اس لئے خدمت کرتے وقت بھی یادر کھیئے اور
میں اس کی تکرار کرتا ہوں کہ ضرور یاد رکھیں کہ خدمت مذہب کی طرف کھینچنے کی غرض سے نہیں ہونی
چاہئے۔خدمت بنی نوع انسان کا دکھ دور کرنے کی خاطر ہونی چاہئے۔اگر چہ یہ ضرور ہے اور لازماً ایسا
ہوتا ہے کہ خدمت کے نتیجے میں لوگ اس مذہب کی طرف بھی مائل ہوتے ہیں جس کے غلام بنی نوع
خطابات طاہر جلد دوم
254
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
انسان کی خدمت کرتے ہیں۔یہ ایک طبعی سلسلہ ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا لیکن خدمت کا تعلق ایک
اور خدمت سے بھی ہے اور اس اعلیٰ درجے کے عرفان کے ساتھ اگر خدمت کو دین کی نشر و اشاعت
سے وابستہ سمجھا جائے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔کوئی منافقت نہیں ہے وہ بات یہ ہے کہ ہم تو
خدمت کرتے ہیں اللہ کی خاطر اور اللہ کی خاطر اللہ کے بندوں سے پیار رکھتے ہیں، ان کی ضرورتوں کو
پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اب ہم سمجھتے ہیں ہم جانتے ہیں کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے تو ایک سب
سے اعلیٰ خدمت تو بنی نوع انسان کی یہ ہے کہ جس خزانے سے ہم دنیا جہان کی برکتیں پارہے ہیں اُس
خزانے کی طرف دوسروں کو بھی تو بلائیں۔پس تبلیغ کا کام بھی دراصل ایک اعلیٰ درجے کی خدمت ہے
لیکن چھوٹے پیمانے پر جب ایک کو دوسرے سے وابستہ کریں تو اس کے نتیجے میں بہت سی غلط فہمیاں
پیدا ہوتی ہیں اور بعض دفعہ بات کا اثر جاتا رہتا ہے۔ایک طرف سے آپ خدمت کر رہے ہیں دوسری
طرف سے لٹریچر تقسیم کر رہے ہیں کہ آؤ جی ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ نہ آپ کا لٹریچر کسی کام آئے گا
نہ آپ کی خدمت کسی کام آئے گی۔وہی بات ہوگی کہ
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم
نہ ادھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے
تو خدمت کرتے وقت ہرگز فوری طور پر دین کے پھیلاؤ کی صورت میں اس کا اجر نہ چاہیں
ان دونوں کو ایک دوسرے سے وابستہ نہ کریں اگر اس طرح کریں گے تو نہ آپ کو ایک فائدہ حاصل ہو
گا نہ دوسرا فائدہ حاصل ہو گا۔جب خدمت کریں تو خدمت کی نیت سے جب تبلیغ کے لئے جائیں تو
تبلیغ کی نیت سے ، خدا کی طرف بلانے کی نیت سے۔بہت سے واقعات ہندوستان کے ایسے تھے جو
میرے پاس موجود ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُن جماعتوں کے بڑے دلچسپ تذکرے ہیں
جو بیدار ہو رہی ہیں اور تبلیغ کے میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔اگر چہ افریقہ جیسا سماں تو پیدا نہیں ہوا
لیکن یہ ضرور ہو گیا ہے کہ بعض دیہات جن میں سینکڑوں مسلمان بستے ہیں وہ پورے کے پورے اپنی
مساجد سمیت احمدی ہونے شروع ہوئے ہیں لیکن اس سلسلے میں تربیت کی بہت ضرورت ہے مثلاً ابھی
حال ہی میں آندھرا پر دیش سے یہ اطلاع ملی تھی کہ ہمارے تبلیغی وفد کے دورے کے نتیجے میں ایک ہی
مقام پر آٹھ صد بیعتیں ہوئیں اور وہ تقریباً تمام کا تمام گاؤں ہی یعنی اس گاؤں کے مسلمان خدا کے