فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 22

خطابات طاہر جلد دوم
255
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
فضل سے احمدیت میں داخل ہو گئے لیکن مجھے فکر تربیت کی ہے کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں مذہب کا
زیادہ علم نہیں جہاں مسلمان اکثر صورتوں میں نہ نماز جانتے ہیں نہ مساجد سے ان کا تعلق ہے اور بعض
مساجد مسلمان گاؤں میں ہوتے ہوئے ویران پڑی ہیں۔ایک آدمی ہے جس کے پاس چابی ہے اکثر
تالا لگا رہتا ہے، کبھی اس کو خیال آیا تو جا کر اذان بھی دے دی یا بغیر اذان دیئے ہی نماز پڑھ لی اور
سارا گاؤں اُس سے غافل ہے تو ایسی جگہ ہمیں ایسے مدرسین اور صوفیاء کی ضرورت ہے جیسے گزشتہ
زمانوں میں جو بزرگ تشریف لائے اور جگہ جگہ دھونی رما کر بیٹھ رہے۔اس لئے میں جماعت احمدیہ
بھارت سے یہ توقع رکھتا ہوں اور ان سے ملتیجی ہوں کہ ان میں سے وہ لوگ جو زندگی کا اکثر حصہ گزار
چکے ہیں اور عمر کے آخری کنارے پر پہنچ رہے ہیں وہ بے کار وقت نہ گزار ہیں۔وہ اپنی خدمتیں اس
اہم دین کے کام کے لئے پیش کر دیں اور اُن کو باقاعدہ نظام کے تحت مختلف جگہوں پر بٹھا دیا جائے گا
ان کا کام وہاں بیٹھنا، دعائیں کرنا ہے اور اُن لوگوں کی دینی ضرورتیں پوری کرنا ہے۔چھوٹے
چھوٹے مدر سے جاری کر دینے ہیں جہاں کے بچوں
کی تعلیم و تربیت کی جائے۔کسی سے جھگڑا نہیں
کرنا، غیر معمولی علم کی بھی ضرورت نہیں ہے، تلاوت صحیح جانتے ہوں، پڑھ کر ہی ترجمہ سکھا نا شروع کر
دیں۔نیکیوں کی تعلیم دیں، اُن کو دعائیں سکھائیں ، ان کے لئے دعائیں کریں۔غرضیکہ روحانیت کا
ایک چشمہ جاری کر دیں۔اس قسم کے لوگوں کی ضرورت ہے جو ریٹائر ہو گئے ہیں یا ویسے اپنے کاموں
سے فارغ ہو گئے ہیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ یہ دوست اپنے نام پیش کریں گے لیکن متنبہ کرتا ہوں
کہ کام مشکل ہے، آسان سمجھ کر نہ آئیں۔دور دراز علاقوں میں ایسی جگہ جہاں دنیا کی ترقی یافتہ
صورتوں کی بعض جگہ خبریں بھی نہیں پہنچیں بجلی نہیں ہے، پانی کا انتظام نہیں ہے، بعض جگہ ہے بھی
بعض جگہ نہیں ہے۔روزمرہ کی رہن سہن کی سہولتیں جن کی آجکل دنیا کو عادت پڑ چکی ہے وہ سہولتیں
مہیا نہیں ہیں۔پس جو لوگ بھی خدمت کا ارادہ کر کے وہاں جائیں اس نیت سے جائیں کہ ہم بیٹھیں
گے۔خدا کی خاطر دھونی رمائیں گے ، ایک فقیر بن جائیں گے، اُن بزرگوں کی پیروی کریں گے جو کسی
زمانے میں ہندوستان آئے تھے جگہ جگہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اپنی درس گاہیں قائم
کیں نصیحتوں کا سلسلہ جاری فرمایا اور آج اس عظیم مقام کو پہنچ گئے ہیں کہ سارے ہندوستان میں
شمال سے جنوب تک اُن کی شہرت ہے اور بڑی عزت اور احترام کے ساتھ ان کا نام یاد کیا جاتا ہے۔

خطابات طاہر جلد دوم
256
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
اس عزت کی خاطر نہیں کیونکہ مومن کو دنیا کی عزتوں سے کوئی غرض نہیں ہوتی بلکہ محض عجز اور انکساری کے
ساتھ خدا کے حضور اپنا سب کچھ حاضر کر دینے کے لئے اگر ایسے واقفین ہمیں ملیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ
بہت جلد ہی ان علاقوں میں نہ صرف یہ کہ تعداد کے لحاظ سے لوگ اسلام میں داخل ہوں گے بلکہ اصل
مقصد حاصل ہو گا۔تعداد بڑھانا مقصد نہیں ہے اُن کی ذاتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا مقصد ہے۔ایسے
لوگوں کو خدا والا بنانا مقصد ہے۔اُن کو اسلام کے اعلیٰ اخلاق سکھانا مقصد ہے۔ان کو بنی نوع انسان کا
ایک بہت ہی اعلی پایہ کا جزو بنانا مقصد ہے۔ان مقاصد کو پیش نظر رکھیں تو محض تعداد سے آپ راضی
نہیں ہو سکتے اور آپ کو راضی نہیں ہونا چاہئے۔اس لئے جب یہ لوگ رپورٹیں بھیجتے ہیں تو مجھے یہ فکر
لاحق ہوتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ مجھے خوش کرنے کے لئے اتنی بڑی تعداد لکھ دی۔پھر پتہ کرواتا ہوں پتا
لگ جاتا ہے کہ سچ بات تھی۔محض مبالغہ نہیں تھا لیکن جب دوبارہ آدمی بھجواتا ہوں تو پتا چلتا ہے کہ جن
جگہوں میں ہزار احمدی ہوئے تھے وہاں اکثر غافل ہی ہو گئے ہیں۔ایک دفعہ وقتی جوش آیا انہوں نے
قبول کر لیا پھر وہ ٹھنڈے پڑ گئے۔پوچھو تو اپنے آپ کو احمدی کہتے تھے مگر جیسے احمدی ویسے
غیر احمدی ، جیسے مسلم ویسے غیر مسلم کوئی کردار میں ایسا نمایاں فرق نہیں پڑا۔عبادت کے نقطہ نگاہ سے ان
کو کوئی فیض حاصل نہیں ہوا۔تو اس احمدیت کا کیا فائدہ۔پس میں یہ نہیں کہتا کہ ان کو جب تک پہلے
اصلاح نہ کر لیں ، قبول نہ کریں۔قبول کریں اور پھر اصلاح ضرور کریں کیونکہ قرآن کریم نے ہمیں
اس کی ہی تعلیم دی ہے۔اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ
فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجَالُ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ (انصر ۲۰تا۴) لوگ جوق در جوق
فوج در فوج اسلام میں داخل ہوں گے تو یہ نہ کرنا کہ ان کی راہ روک دینا اور کہنا پہلے تم ٹھیک ہو جاؤ پھر
ہم تمہارے لئے کچھ کریں گے۔تمہیں داخلے بند کرنے کا حق ہی کوئی نہیں ہے۔إذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ کہ یہ اُن لوگوں کی مرضی ہے۔ان کا اختیار ہے، جب
چاہیں جس طرح چاہیں شوق سے آئیں اور اسلام میں داخل ہوں۔تمہارا کام یہ ہے کہ استغفار کرو
اُن کے لئے بخشش طلب کرو اور خدا کی تسبیح و تحمید کرو اور اس رنگ میں ان کی تربیت کرو کہ جیسے تم خدا
والے ہو۔وہ بھی خدا والے بن جائیں۔پس تربیت کا ایک مستحکم نظام اس کے ساتھ جاری ہونا چاہئے اور ہر جگہ جہاں خدا کے فضل سے

خطابات طاہر جلد دوم
257
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
تبلیغ پھیل رہی ہے وہاں ایک بہت ہی مضبوط متوازی نظام تربیت جاری ہونا چاہئے جس کا فوراً چارج
سنبھال لینا چاہئے۔ادھر مبلغ پہنچے اور انہوں نے مسلمان اور احمدی بنائے اور ادھر تربیت والے پیچھے پہنچے
اور انہوں نے ان کو سنبھالا اور ان کے متعلق اطلاعیں بھیجیں۔پس اس غرض سے ہمیں بہت سے واقفین
کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے اور آپ لوگوں کے دلوں کو اس کام کے لئے کھولے۔اس سے اچھی کوئی موت نہیں کہ خدا کی راہ میں وقف کر کے آپ مریں۔یہی آپ کی دعاؤں کی قبولیت کا
پھل ہو گا۔جب آپ یہ کہتے ہیں وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ ( آل عمران :۱۹۴) اے اللہ ہمیں ابرار میں
مارنا تو میں آپ کو ابرار میں مرنے کی طرف دعوت دیتا ہوں۔آئیے اور ان ابرار میں شامل ہو
جائیں خود اپنی بقیہ زندگی کے دن خدا کی خاطر پیش کر دیں۔پھر جب آپ کی موت ہوگی مجھے اپنے
رب کے حضور سے کامل یقین ہے کہ اس کے ہاں آپ ابرار میں لکھے جائیں گے۔اس ضمن میں
جماعت کو عمومی تلقین بھی ہے اور مجالس کو علیحدہ علیحدہ بھی میری یہ نصیحت ہے، خدام الاحمدیہ ہے،
انصار اللہ ہے، لجنات ہیں، ان کو اپنے اپنے رنگ میں ، اپنے اپنے دائرے میں اسی قسم کے کام کرنے
چاہئیں اور ان کاموں کو آگے بڑھانا چاہئے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ نظام جماعت کے ساتھ کوئی
تصادم نہ ہو کسی قسم کی غلط فہمی نہ ہو کوئی ایسی نعوذ باللہ من ذالک آپس میں چپقلش نہ شروع ہو
جائے جس سے جماعت کی وحدت کو نقصان پہنچے۔اگر خدانخواستہ کہیں ایسا ہو تو ہر ایسی تنظیم کو ختم کر دیا
جائے گا جو نظام جماعت سے الگ ایک ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی کوشش کرے۔پس ان ساری
خدمتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ اور مدغم ہونا چاہئے۔ایک دوسرے کے ساتھ ایک
دوسرے کو تقویت دیتے ہوئے آگے بڑھیں۔ایک گاڑی کے دو پیسے جو متوازی ہوں اور ان کی
Lubrication ٹھیک ہو ان کو اچھی طرح تیل ملا ہوا ہو وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ایک
دوسرے کی مخالفت نہیں کیا کرتے۔پس اس طرح کام مل کر کریں کہ جس سے اسلامی مواخات کا
مضمون ثابت ہو اور دیکھنے والا یقین کرے کہ آپ اسلامی مواخات کے مضمون
کو سمجھتے ہیں اور اس پر
عمل پیرا ہیں۔انتظامی نقطہ نگاہ سے ہر صوبے کا امیر آخری انتظامی اتھارٹی ہے۔وہ صاحب اختیار
ہے جماعت کی طرف سے جو خلیفہ وقت کی طرف سے بطور امیر مقرر ہے اور اس کا تعلق مرکز قادیان
سے ہے اور یہاں کے جو شعبے قائم ہیں وہ اُن شعبوں میں اُن کو جواب دہ ہے۔پس اس پہلو سے امراء

خطابات طاہر جلد دوم
258
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
صوبائی اور امرائے اضلاع کو بھی اگر امرائے اضلاع قائم ہیں اور مقامی امراء کو بھی اس بات کی نگرانی
رکھنی چاہئے کہ یہ ذیلی تنظیمیں نیک کاموں میں اپنی انانیت یا دکھاوے کی خاطر کسی قسم کی بدی کے
عناصر شامل نہ کریں۔محبت سے مل جل کر کام کریں۔اگر کسی ایک مجلس کی زیادہ بیعتیں مل جاتی ہیں تو کیا اور اگر
ان
کی بنائی ہوئی بیعتیں کوئی اور لے جاتا ہے تو کیا ، اجر تو خدا سے پانا ہے اور خدا کے علم میں ہے کہ کس
نے کس حد تک کام کیا۔چنانچہ ایک دفعہ وقف جدید میں مجھ سے معلمین نے شکایت کی کہ جی ہم نے
بیعتیں کرائی تھیں وہ اب مربی لے گئے۔میں نے کہا کہ مربی لے گئے تو لے جانے دوان سے تمہیں
کیا فرق پڑتا ہے۔قیامت کے دن مربی وہ بیعتیں خدا کے حضور پیش کریں گے کیا خدا کو یہ علم نہیں ہوگا
کہ کس غریب نے محنت کی تھی؟ تم چھوٹی چھوٹی باتوں میں کیوں جھگڑے پیدا کرتے ہو؟ مجھے اطلاع
کر دیا کرو۔بس اتنا ہی کافی ہے اگر مربی لے جائے اس کو لے جانے دو، اگر امیر لے جائے اس کو
لے جانے دو کہو ٹھیک ہے خدا کے حضور یہ بیعتیں حاضر ہوئیں تم سنبھا لو تو بڑی اچھی بات ہے۔تمہیں
بھی ثواب مل جائے گا۔اسی روح کے ساتھ مل جل کر تعاون کے ساتھ کام کریں۔وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدہ:۳) یہ اسلام کی بنیادی تعلیم ہے۔اسے کبھی
بھلا ئیں نہیں۔اب وقت بہت زیادہ ہو گیا ہے۔افتتاحی تقریر عموماً مختصر ہوا کرتی ہے لیکن ایک مشکل
یہ در پیش تھی کہ کل کے دن کی تقریر غائب ہے وہ نہیں ہے۔لجنہ میں تو ہے لیکن مردوں میں نہیں ہے تو
جو مضامین کل بیان کرنے تھے ان میں سے کچھ نہ کچھ میں نے یہاں بیان کر دیا ہے۔اس وجہ سے
خطاب لمبا ہو گیا ہے۔قادیان آنے سے متعلق یہ پہلا سفر ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ جب دوبارہ خدا مجھے یہاں
لے کے آئے گا اور آئندہ خلفاء کو بھی لے کے آئے گا اللہ بہتر جانتا ہے کہ اُن آئندہ خلفاء کی راہ میری
ہمیشہ کی آمد سے ہموار کر دی جائے گی یا یہ تو فیق کسی اور خلیفہ کو ملے گی لیکن یہ تو مجھے کامل یقین ہے کہ جس
خدا نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قادیان آخرین کا امام بنا کر بھیجا تھا وہ ضرور اپنے
وعدے بچے کر دکھائے گا اور ضرور بالآخر خلافت احمد یہ اپنے اس دائمی مقام کو واپس لوٹے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قادیان واپسی کے متعلق کثرت سے الہام بھی

خطابات طاہر جلد دوم
259
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
وو
ہوئے اور رؤیا اور کشوف بھی دکھائے گئے۔ایک دفعہ ایک غیر احمدی دوست میرے پاس تشریف
لائے اور انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت تک میں احمدیت کی طرف بہت ہی مائل تھا بلکہ میں شوقیہ
قادیان ان لوگوں میں بھی حاضر ہوا جو آخری دنوں میں یہاں خدمت کر رہے تھے لیکن بیعت نہیں کی
تھی تقسیم ہند کے بعد میرا ایمان اُٹھ گیا کیونکہ مجھے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں کہیں
یہ ذکر نہیں ملا کہ آپ کو قادیان چھوڑنا پڑے گا۔میں نے اُن سے کہا کہ اگر ” داغ ہجرت“
( تذکره: ۲۱۸) سے آپ کو یہ پیغام نہیں بھی ملا اور آپ یہ خیال کرتے ہیں کہ اس سے مراد شاید آخری
رحلت ہو دنیا سے عقبی کا سفر ہو تو کبھی آپ نے یہ نہیں سوچا کہ قادیان سے جانے کا ذکر نہیں تو قادیان
میں آنے کا کیوں اتناذ کر ملتا ہے اور اس رنگ میں ملتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ السلام اس بستی میں پیدا ہوئے یہاں بڑے ہوئے ، یہاں نشو و نما پائی۔یہی احمدیت کا مرکز
بنا اور آپ کو الہام اللہ تعالیٰ ایسے کر رہا ہے جیسے آپ قادیان سے باہر ہیں اور وعدے کر رہا ہے کہ
ضرور لے کر آئے گا۔یہ حیرت انگیز مضمون ہے تمام الہامات میں قادیان آنے کے الفاظ نہیں ملتے۔قادیان جانے کے الفاظ ملتے ہیں۔حالانکہ جو شخص قادیان بیٹھا رویا دیکھ رہا ہے اس کو یہ نظر آنا چاہئے
تھا کہ میں باہر سے قادیان واپس آرہا ہوں یعنی میرا مقام قادیان ہے اور میں واپس لوٹ رہا ہوں، یہ
نظر آنا چاہئے۔ایک بھی جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس طرح اس نقشے کو نہیں کھینچا بلکہ یہ
اظہار فرمایا کہ میں قادیان جارہا ہوں اور رستے میں روکیں ہیں اور خدا تعالیٰ نے مختلف رنگ میں آپ
کو آئندہ آنے والی خبریں عطا فرمائیں۔ایک الہام تھا:۔مَثْنَى وَقُلْتَ وَرُبَعَ جس کا لفظی ترجمہ تو یہ ہے کہ دو دو، تین تین،
چار چار مرتبہ لیکن اس کے ساتھ اردو میں یہ الہام ہوا اب تو امن اور برکت
کے ساتھ اپنے گاؤں میں جائے گا اور میں تجھے پھر بھی یہاں لاؤں
گا“۔(تذکرہ صفحہ: ۶۸۴)
پس میں یقین رکھتا ہوں ذرہ بھی مجھے اس میں شک نہیں کہ اس جلسے پر میری اور دور دور سے
قدوسیوں کی آمد اس الہام کی صداقت کی گواہ بن گئی ہے۔کیونکہ جو وعدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے کیا گیا تھا وہ آج حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اس انتہائی عاجز اور ادنی غلام کے حق میں

خطابات طاہر جلد دوم
260
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
پورا ہوا ہے اور آپ کبھی خوش نصیب ہیں جو اس وعدے کو پورا کرنے میں مددگار اور شریک اور محد
اور انصار بن کر یہاں پہنچے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین جزا عطا فرمائے اور خدا کا ہم کیسے
شکر یہ ادا کریں جس نے یہ سعادت ہمیں بغیر کسی ظاہری حق کے عطا فرمائی۔کوئی مخفی حق اس کے علم
میں ہے تو وہی جانتا ہے۔میں تو جب اپنے حال پر نگاہ کرتا ہوں تو ہر گز اپنے آپ کو ان فضلوں کا
مستحق نہیں پاتا اور خدا کی قسم اس میں کوئی جھوٹے عجز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔میں جانتا ہوں
میں کون ہوں مجھے اپنی حیثیت کا علم ہے۔ان فضلوں کو دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں اے خدا! میں کیا
کروں تیرے لئے کس طرح ان کے شکر کا اظہار کروں۔اظہار بھی میرے بس میں نہیں۔شکر ادا
کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔دیکھیں اللہ تعالیٰ نے یہی وعدہ فرمایا تھا۔اب تو امن اور برکت کے ساتھ اپنے گاؤں میں
جائے گا اور میں تجھے پھر بھی یہاں لاؤں گا“۔جس کا مطلب ہے کہ پہلی واپسی عارضی ہوئی تھی اور
امن کے ماحول میں ہوئی تھی۔بعض احمدی باہر کے ملکوں میں پتہ نہیں کیسے ان خوابوں میں بسے رہے
گویا جس طرح فوج کشی ہوتی ہے اس طرح بڑے زور سے احمدیت کی فوج نعوذ باللہ من ذالک
قادیان پر حملہ آور ہو گی اور فتح حاصل کرے گی اور اس طرح وہ پرانی تاریخ انہی لفظوں میں دہرائی
جائے گی جیسے بعض دفعہ پہلے رونما ہوئی ہے۔یہ سب فرضی باتیں ہیں۔اللہ بہتر جانتا ہے اور وہی جانتا
ہے کہ کیا مقدر تھا اور وہ یہی مقدر تھا۔فرمایا تو امن اور برکت کے ساتھ اپنے گاؤں میں جائے گا اور
میں تجھے پھر بھی یہاں لاؤں گا۔اب اس مضمون کو مثنى وَتُلْكَ وَرُبع کے ساتھ ملا کر پڑھیں تو
پتا چلتا ہے کہ ایک بار نہیں دو دو، تین تین، چار چار بار آنا ہوگا اور بالآخر اللہ تعالیٰ کی وہ تقدیر ظاہر ہوگی
کہ جب خلافت قادیان میں دائمی مرکز قادیان کو واپس پہنچے گی۔۲۶ جولائی ۱۹۰۴ء کو یہ رویا ہوا اور انبیاء کے رویا اور کشوف بھی وحی کا درجہ رکھتے ہیں اس
لئے اس رؤیا کی بڑی اہمیت ہے۔آپ نے دیکھا کہ ہم قادیان گئے ہیں۔اب دیکھیں عجیب بات
ہے قادیان رہتے ہیں اور دیکھا کہ قادیان گئے ہیں۔میں نے سب الہامات کا مطالعہ کیا ہے۔ایک
بھی جگہ یہ نہیں لکھا قادیان آئے ہیں بلکہ ہر جگہ گئے ہیں کا مضمون ہے جس کا مطلب ہے بہت لمبے
عرصے سے باہر رہ رہے ہیں۔واپس آنے کی تمنا ہے پوری نہیں ہو رہی، دعائیں کرتے ہیں،

خطابات طاہر جلد دوم
261
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
اندھیرے رستے میں حائل ہیں اور پھر خدا تعالیٰ توفیق عطا فرما دیتا ہے کہ قادیان گئے ہیں۔فرمایا:
”اپنے دروازے کے سامنے کھڑے ہیں ایک عورت نے کہا۔السلام علیکم
اور پوچھا کہ راضی خوشی آئے۔خیر و عافیت سے آئے“۔( تذکرہ: ۴۳۵)
جب میں یہاں آیا تو بعض اسی قسم کی کثرت سے آواز میں اُٹھ رہی تھیں۔السلام علیکم،
خیریت سے پہنچے ، راضی خوشی آئے۔راضی خوشی کا لفظ تو مجھے یاد نہیں لیکن خیریت سے پہنچے اس قسم کے
کلمات خیر بار ہا عورتوں کی آواز میں میرے کان میں پہنچتے تھے۔ہر دفعہ میری روح خدا کے حضور
سجدے کرتی تھی کہ خدا نے ہمیں وہ دن دکھایا جس کے وعدے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
سے آج سے تقریباً نوے برس پہلے کئے گئے تھے۔بہت سے ایسے الہامات ہیں میں ان کا ذکر
چھوڑتے ہوئے چند ایک کا ذکر کر دیتا ہوں۔میں کسی اور جگہ ہوں اور قادیان کی طرف آنا چاہتا ہوں، ایک دو
آدمی ساتھ ہیں۔کسی نے کہا راستہ بند ہے۔ایک بڑا بحر ذخار چل رہا ہے۔میں
نے دیکھا کہ واقع میں کوئی دریا نہیں بلکہ ایک بڑا سمندر ہے اور پیچیدہ ہو ہو کر
چل رہا ہے جیسے سانپ چلا کرتا ہے۔ہم واپس چلے آئے کہ ابھی راستہ نہیں اور
66
ی راہ بڑا خوفناک ہے۔(تذکرہ : ۳۶۷)
یہ واقعہ بھی گزر چکا ہے اس سے پہلے صد سالہ جشن کے موقع پر بھی ہمیں یہی تمنا تھی۔جائزے لئے گئے تو تمام طرف سے خود قادیان والوں نے بھی یہی لکھا کہ ابھی حالات سازگار نہیں
ہیں اور حالات خطرناک ہیں۔پنجاب میں بھی امن نہیں ہے اس لئے آپ نہ تشریف لائیں جبکہ میری
دلی خواہش یہ تھی کہ میں آؤں تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا یہ رویا بھی بڑی شان کے ساتھ
پورا ہو چکا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ
کو الہاماً فرمایا:۔إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلى
مَعَادٍ ( تذکره: ۲۵۷) وہ خدا جس نے قرآن کریم پر عمل کرنا تیرے لئے فرض
قرار دیا ہے وہ لازماً تجھے اپنے وطن کی طرف اس آخری مستقل قیام گاہ کی طرف
واپس لے کر آئے گا۔اِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً۔يَاتِيكَ نُصُرَتِي۔

خطابات طاہر جلد دوم
262
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
صلى الله
66
إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ ذُو الْمَجْدِ وَالعُلَى “۔(تذکره: ۲۵۷)
پھر آپ کو الہام ہوا:
"
وَقُل رَّبِّ اَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ “ اور کہہ کہ اے میرے رب!
مجھے نیک طور پر (دوبارہ مکہ میں ) داخل کر۔( تذکرہ: ۳۸)
یہ ترجمہ جو ہے چونکہ لکھنے والے نے تفسیر صغیر سے لیا ہے اس لئے یہاں لفظ مکہ کا لکھا گیا
ہے۔قرآنی دعا میں نہ صرف یہ کہ ملکہ کا ذکر نہیں بلکہ جس مقام کا ذکر ہے وہ کوئی ظاہری مقام نہیں ہے
بلکہ وہ ایک مرتبے کا ذکر ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کو نصیب ہونا تھا لیکن اس کی ذیل میں ظلی
طور پر ملے کا ذکر شامل ہے۔اس لئے ہر ایسی دعا کرنے والا محض مکہ میں داخل ہونے کے لئے ایسی
دعا نہیں کرتا بلکہ آنحضرت ﷺ کی غلامی میں یہ التجا کرتا ہے کہ اے خدا تو نے جس طرح اپنے پاک
محمدﷺ کو بار بار بلند سے بلند مقامات میں داخل فرمایا اور ہر بلند مقام سے ایک بلند مقام کی طرف
نکلنے کی توفیق بخشی ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک فرما۔پس اسی ذیل میں قادیان بھی آتا ہے اور
یہاں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے خطاب ہے اس میں ان معنوں میں قادیان واپسی
کے لئے پیشگوئی تھی۔حضرت مصلح موعودؓ نے سورۃ فجر کی آیت وَالَّيْلِ إِذَا يَسْرِ (الفجر (۵) کی تفسیر
میں جو مضمون بیان
فرمایا اُس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ۱۹۹۱ء کا سال جماعت احمدیہ کی تاریخ میں
ایک بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے۔تفسیر کبیر جلد 8 صفحہ 529 پر اس مضمون کی تفسیر اور حساب درج ہے
جس کے ذریعے آپ نے اس مضمون
کو ظاہر فرمایا دو تین امکانات کا ذکر فرمایا اس میں ایک یہ بھی ہے۔اب میں آخر پر اس سلسلے میں ایک ایسی خواب کا ذکر کرتا ہوں جو لاہور کے ایک احمدی
دوست نے مجھے ۱۹۸۸ء میں لکھ کر بھیجی تھی جبکہ ابھی میرے قادیان واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا
تھا اور جماعت احمد یہ عالمگیر کا یہاں جلسہ منعقد کرنے کا کسی کو وہم بھی نہیں تھا۔وہ لکھتے ہیں کہ
و گزشتہ دنوں دو تین بار میں نے خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کو موضع تتلہ کے قریب نہر کے پل کے پار جانب قادیان دیکھا کہ میں
نے حضور علیہ السلام کو السلام علیکم کہا۔حضور نے لمبا کوٹ عمامہ اور گرگابی پہنی
ہوئی ہے اور ہاتھ میں سوئی ہے۔آپ نے نہایت محبت و شفقت سے سلام کا

خطابات طاہر جلد دوم
263
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
جواب دیا اور ٹہلتے ہوئے حضور فرمانے لگے کہ جاؤ اور طاہر احمد کی مدد کرو۔بعینم
یہی خواب دو مرتبہ اور اس کے بعد آئی۔قادیان متلے کی نہر تک پھیل گیا ہے اور
بڑی بڑی بلڈنگز بنی ہوئی ہیں۔میں نے حضور علیہ السلام سے پوچھا کہ ہم
قادیان کب جائیں گے؟ تو حضور نے 5 کا ہندسہ خواب میں بتلایا۔میں نے
کہا ۱۹۹۵ء تک تو فرمایا نہیں۔پھر میرے پوچھنے پر بتایا کہ جب 45 سال ہوں
گے۔اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔پس چوالیس سال کے انقطاع کے بعد آج پینتالیس سال میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا یہ عاجز غلام احمد اور خلیفہ آپ کے سامنے اس جلسے میں حاضر ہے۔پس جن لوگوں
نے بھی اس جلسے کو کامیاب بنانے میں مدد فرمائی ان کو مبارک ہو آپ میں سے جس نے بھی اور دنیا بھر
کی جماعتوں میں سے بہت کثرت کے ساتھ احمدیوں نے اس جلسے کو کامیاب بنانے میں مدد کی ہے
جس نے بھی کی ہے اس کو مبارک ہو کہ کئی سال پہلے رویا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام ایک
احمدی کے اوپر ظاہر ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ طاہر کی مدد کرنا اس موقع پر۔پس اللہ تعالیٰ کے حکم اور
اذن سے آپ نے مدد کی ہے۔وہی ہے جو آپ کو جزا دے گا ورنہ میرے پاس کیا ہے کہ میں آپ کو
جزا دے سکوں۔ہاں اپنی عاجزانہ دعاؤں میں آپ کو یاد رکھوں گا اور ہمیشہ اس احسان کو دعا کے
احسان کے ذریعے اتارنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔اب آخر پر دعا سے متعلق میں یہ عرض کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے مدد کی ہے ان سب کے لئے
آپ بھی دعا کریں اور ہندوستان کی حکومت کا بھی ہم شکر یہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بے حد اعلی
درجے کا انسانی ہمدردی کا سلوک فرمایا اور میں جانتا ہوں کہ ان پر بہت سی مذہبی جماعتوں کا بڑا شدید
دباؤ تھا کہ ہرگز احمدیوں کو یہاں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہ دی جائے لیکن انہوں نے انسانی
قدروں کو زندہ رکھا اور ان کا علم بلند رکھا اور اُس دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔اتنا تعاون کیا ہے
کہ اس تعاون کے نتیجے میں ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالی اس ملک کے باشندوں کو بھی ہدایت
فرمائے ، ان کے سیاسی راہنماؤں کو بھی ہدایت فرمائے ، ایسے کام کرنے کی توفیق عطا نہ فرمائے جن
سے خدا ناراض ہو۔بندوں میں انصاف قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، انصاف کا قیام ذاتی

خطابات طاہر جلد دوم
264
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
اغراض اور محب علی اور بغض معاویہ کے نتیجہ میں نہ ہو بلکہ انصاف کی محبت کے نتیجے میں ہو اور خدا تعالیٰ
اس ملک کو انصاف کی اعلیٰ قدروں پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور جنہوں نے ہم سے نیکی کی
ہے ہمارا رب ان سے نیکی کرے کیونکہ ہمارے پاس تو کوئی ایسا ذریعہ نہیں کہ ہم ان احسانات کا
براہ راست بدلہ اُتارسکیں۔اتنا تعاون کا رنگ تھا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ گاڑی جس کا ایک لمبے
عرصے سے یہاں قادیان کا آنا منقطع تھا ہماری درخواست پر اُسے دوبارہ جاری کرنے کا حکومت ہند
نے فیصلہ کر لیا ہے اور احکامات جاری ہو گئے ہیں۔اکیس تاریخ کو انہوں نے فیصلہ کیا کہ دوبارہ گاڑی
چلائی جائے۔میری پیدائش ۱۸؍ دسمبر کو ہوئی تھی اور پہلی گاڑی قادیان 19 دسمبر کو آئی تھی۔میں نے
انگلستان کے وقت کے لحاظ سے رات کے وقت ناظر صاحب امور عامہ کو یہ فیکس (Fax) بھجوایا جو
اُس وقت دہلی میں تھے کہ ان سے مل کر یہ کہیں کہ میری تمنا ہے کہ اس تاریخ کو اکیس کی بجائے انیس
میں بدل دیں اور ایک قسم کا ذاتی پیغام دیں۔ان سے کہیں کہ میں اٹھارہ کو پیدا ہوا تھا اُنیس والی پہلی
گاڑی تو مس کر دی کیونکہ قادیان ہی میں پیدا ہوا تھا۔اب جب دوبارہ گاڑی جاری ہو گی تو میں وہ
مس نہیں کرنا چاہتا۔ہفتے کا دن تھا دفاتر بند ہو رہے تھے۔وہ فوری طور پر میرا پیغام لے کر ریلوے
ہندوستان کے ایک بڑے افسر کی خدمت میں حاضر ہوئے جن کو وہ جانتے بھی نہیں تھے۔جاتے ہی
گھبرا کر دفتر میں داخل ہوئے کہ وقت ختم ہو رہا ہے چھٹی ہونے والی ہے اور مجھے یہ پیغام ملا ہے۔اُس
نے کہا اگر آپ کے امام کی یہ ذاتی خواہش ہے تو میں اُس خواہش کا احترام کرتا ہوں اور باوجود اس
کے کہ دفتر بند ہورہے تھے وہ خود بیٹھا۔اس وقت فیکس بھیجی پنجاب حکومت کو کہ فوری طور پر اس تاریخ
کو بدل کر اُنیس میں بدل دیا جائے تو انسانیت کا مظاہرہ جہاں بھی ہو جس مذہب میں بھی ہو جس قوم
اور جس وطن اور جس ملک میں بھی ہو بہت ہی پیارا لگتا ہے کیونکہ مذہب کے اعلیٰ مقاصد میں سے
انسانیت سکھانا ہے۔پس ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ تمام دنیا کے انسانوں کو انسانیت عطا کرے۔اگر
انسان کو انسانیت مل جائے تو سب دکھ درد دور ہو جائیں گے۔مذہب کو قبول کرنا بعد کی باتیں ہیں۔پہلے آدمی ، آدمی تو بن جائے اور اعلیٰ اخلاقی قدروں کے قیام کا مذہب کے ساتھ بہت گہرا بنیادی تعلق
ہے۔جب تک اخلاقی قدروں کی طرف آپ انسان کو واپس نہیں لائیں گے اس وقت تک عالمگیر

خطابات طاہر جلد دوم
265
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
مذہب کے قیام کا تصور ہی ناممکن ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ تو فیق عطا فرمائے اور غیب سے ہماری اس بات میں مدد کرے کہ دنیا کو
از سر نو انسانیت کے سبق دیں۔اب ہم دعا کریں گے۔افتتاحی اجلاس ختم ہوگا لیکن اس اجلاس کے اختتام سے پہلے میں
یہاں کچھ عرصہ دعا کے بعد بیٹھوں گا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا بھر سے جن
خواص کے آنے کا ذکر فر مایا تھا پیشگوئی فرمائی تھی ان خواص میں آپ بھی شامل ہیں اور ایسے بھی شامل
ہیں جو جماعت احمدیہ میں تو شامل نہیں لیکن اس پیشگوئی کے مستحق ہیں۔دنیا کے بعض ممالک میں
بڑے عزت اور شرف کے مقامات تک پہنچے ہوئے ہیں۔انہوں نے از راہ شرافت جماعت احمدیہ کو
ایک خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تکلیف اٹھائی اور دور دراز ممالک سے محض اس جلسے میں شمولیت
کی غرض سے آئے ہیں۔پس ان کے احترام کی خاطر جب تک اُن کے مختصر خطاب ختم نہ ہوں میں
آپ کے ساتھ بیٹھا رہوں گا۔جب وہ خطاب ختم ہوں گے پھر میں رخصت ہوں گا۔اس کے بعد اگر
وقت رہا تو بقیہ کارروائی جاری ہو جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تلقین کے مطابق اپنے اُن بھائیوں کو ضرور دعاؤں میں یاد
رکھیں جو اس عرصے میں سرائے فانی سے انتقال کر چکے ہیں۔اپنے تمام بھائیوں کو جو روحانی لحاظ سے
خشکی محسوس کر رہے ہیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ان کو دعا میں یا درکھیں۔ان کی تروتازگی کے لئے دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ان سے اجنبیت اور نفاق کو دور فرما دے۔اپنے
چھوٹوں بڑوں کے لئے دعا کریں۔اپنے مردوں اور عورتوں کے لئے دعا کریں۔بیماروں اور
مصیبت زدگان کے لئے دعا کریں، بیوگان اور یتامیٰ کے لئے دعائیں کریں۔دعائیں کریں ہر اُس
شخص کے لئے جو کسی رنگ میں خیر کا محتاج ہے اور وہ ہمیشہ اللہ تعالی کی درگاہ کی طرف نظر رکھتا ہے کہ جو
کچھ خدا اپنے فیض سے اس کی جھولی میں ڈال دے وہ اس کے لئے کافی ثابت ہو۔پس ایسے سامعین
کے لئے بھی دعائیں کریں اور محرومین کے لئے بھی دعائیں کریں۔دعائیں کریں سفر میں آنے
والوں کے لئے ان کی بخیریت واپسی کے لئے۔دعائیں کریں اپنے اور غیروں کے لئے جنہوں نے
مدد کی ہے اس جلسے کو کامیاب بنانے میں۔دعائیں کریں اپنے محروم بھائیوں کے لئے جو اس جلسے میں

خطابات طاہر جلد دوم
266
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء
شامل نہیں ہو سکے اور سب سے بڑھ کر دعائیں کریں اُن اسیران راہ مولا کے لئے جن کو تو فیق ظاہری
ہوتی بھی تو وہ شامل نہیں ہو سکتے تھے۔ان کی طرف سے بڑے پیار اور محبت اور بڑے حوصلے کے خط
ملے ہیں وہ گویا مجھے تسلی دے رہے ہیں کہ ہماری فکر نہ کر و۔ہم ٹھیک ہیں ہم اچھے حال میں ہیں ، خوش
رہیں آپ۔آپ کو خدا نے توفیق بخشی کہ دیار حبیب میں پہنچے ہیں۔ہاں دعاؤں میں ہمیں بھی یادرکھ
لینا۔پس ان کو بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔بنی نوع انسان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔یہ دعا تو
کچھ عرصہ رہے گی اور پھر ختم ہو جائے گی لیکن ایک دعا کا سلسلہ جاری ہو جانا چاہئے۔اٹھتے بیٹھتے ،
سوتے جاگتے آپ کے دل مجسم دعا بن جائیں تا کہ خدا اس جلسے کو محض ایک تاریخی جلسہ نہ بنائے
رکھے۔اسے ایک تاریخ ساز جلسہ بنادے۔ایک سوسال کی تاریخ نے یہ جلسہ پیدا کیا ہے۔یہ جلسہ کئی سو سال کی تاریخوں کا بنانے والا
جلسہ بن جائے اور ایسی عظمتوں کا حامل جلسہ ہو جس کے بعد عظیم الشان انقلاب دنیا میں رونما ہوں۔آئیے اب ہم سب مل کر ان دعاؤں میں اپنے اور غیروں اور سب کو شامل کرلیں۔اللهم آمین

·

آج 10 میں سے 10 باقی